Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 30th November 2017 ----- 11th Rabi Al-Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

استنبول: ترکی میں پولیس نے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے 57 پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا

Police rescue 57 chained Pakistani migrants bound for Europe in Istanbul

some image some image

ترکی ؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ۔۔۔۔ ترکی میں پولیس نے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے 57 پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا ان افراد کو 10 ہزار ڈالرز کے عوض یورپ پہنچانے کا جھانسہ دے کر ترکی لایا گیا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ وہ یہ رقم یورپ پہنچنے کے بعد ادا کریں، مقامی پولیس کے مطابق کارروائیوں میں تین پاکستانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن پر تارکین وطن کو گمراہ کرنے کے الزامات ہیں۔

چند ماہ قبل ترکی سے متعدد پاکستانی باشندے پہلے بھی بازیاب ہوچکے ہیں، انسانی اسمگلروں نے انہیں اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو پاکستان بھیجی تھی، پاکستانی حکام کی درخواست پر ترک پولیس نے انہیں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد پاکستانیوں کو بازیاب کرایا تھا۔

خیال رہے کہ یورپ جانے کے خواہش مند پاکستانی شہری بلوچستان سے براستہ ایران اور پھر ترکی سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، گزشتہ چند برس میں لاکھوں شامی، عراقی، پاکستانی اور افغان شہری غیر قانونی طریقوں سے یورپ پہنچ چکے ہیں، چند روز قبل ہی بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20 افراد کو مار دیا گیا تھا، یہ تمام افراد انسانی اسمگلروں کو رقم دے کر براستہ ایران ترکی یورپ جانے کے خواہش مند تھے۔

Turkey; Police rescued 57 Pakistani-origin migrants who had been chained in their hands and feet in the basement of a building in Istanbul’s Arnavutköy district, state-run Anadolu Agency has reported.

Anti-migrant smuggling police launched an operation at an address in the Boğazköy neighborhood after receiving intelligence that people were being held in the basement of a building, reportedly bound for Europe.

A total of 57 Pakistan-origin people were rescued in the operation, while three Pakistan-origin suspected migrant smugglers were also detained.The migrants reportedly said they agreed with the three suspects that they would be sent to Greece and Italy for a total of 10,000 euros, but the smugglers demanded the money without taking them to Europe.

They were then chained and forced to tell their families that they had arrived Europe in order to receive codes for an alternative “Hawala” two-factor verification payment system, Doğan News Agency reported.

The rescued Pakistani migrants will be deported to their countries and the three suspected organizers will be referred to court following questioning at the police headquarters.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

کونسلر سہیل منور عہدے سے مستعفی کونسلر جیمس بلامقابلہ لیڈر آف سلاو کونسل منتخب-

Merry go round at Slough borough council as Sohail Munawar resigns Slough borough council and Sabia Hussain is reappointed Deputy leader

some image some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----سلاو بارو کونسل کے لیڈر کونسلر سہیل منور اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ان کی جگہ کونسلر جیمس بلامقابلہ لیڈر آف سلاو بارو کونسل منتخب ہو گئے اور کونسلر ثوبیہ حسین ڈپٹی لیڈر منتخب ہوگئ-

یاد رہے کے ایک ویڈیو کے متنازع سابق لیڈر آف سلاو بارو کونسل کونسلر سہیل منور کی لیبر پارٹی نے رکنیت معطل کردی تھی ، سہیل منور نے کہاکہ میں استعفی کسی کے دباو میں آکر نہیں بلکے اپنی مرضی سے دے رہا ہوں -

نئے منتخب لیڈر آف سلاو بارو کونسل کونسلر جیمس نے جع کے پندرہ سال سے کونسلر کئ فرائض انجام دے رہے ہیں لیڈر جیمس نےکہا کے سلاو کے تمام رہائشیوں کے لیے بلاتفریق کام کروں گا-

Slough;Cllr Sohail Munawar of Chakwal, The leader of Slough council has resigned tonight prior to a vote of no confidence to oust him. Cllr Sohail Munawar (Lab, Elliman), who has lead Slough Borough Council for the last 18 months, is currently under investigation by his own party for a porn video sent to other members.

At a meeting at The Curve tonight, Cllr James Swindlehurst, (Lab, Cippenham Green), was elected to replace him with 34 councillors voting in favour and five abstaining. He was the only member to be put forward by the ruling Labour party.

Cllr Sabia Hussain of Dadyal, (Lab, Central), the former deputy leader who was recently sacked by Cllr Munawar, has returned to the post once again after being appointed by Cllr Swindlehurst.

In his resignation speech, Cllr Munawar said the porn allegations had 'torn' his life apart. He said: “I'd like to thank all my colleagues for giving me this chance, over the last 18 months, in leading this town.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,زاہد مصطفی اعوان سے ----دو روزہ پاکستانی ثقافتی اور علاقائی موسیقی میلہ گزشتہ روز پیرس میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔میلے میں پاکستانی دستکاریوں کے نمونے اور علاقائی ثقافت پر مبنی دستاویزی فلمیں، بچوں کیلئے پاکستانی ثقافت سے متعلقہ تربیتی پروگرام اور پاکستان کی روائتی اور علاقائی موسیقی بھی پیش کی گئی تھی۔ اس میلے کا انعقاد ہاوس آف ورلڈ کلچرل اور سفارت خانہ پاکستان نے مشترکہ طور پر پیرس کے اعلی ترین تھیٹر دی لا ویل اسپیس پیری کارڈین میں کیا تھا۔ سفیرپاکستان جناب معین الحق نے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کی آزادی کے ستر سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میلے میں پاکستانی ثقافتی تنوع، صوفی و لوک موسیقی روایات، فنون لطیفہ اور ثقافتی میدان میں کی جانے والی ترقی کو فرانس میں متعارف کروایا گیا ہے۔ پاکستانی چودہ رکنی گلوکاروں و موسیکاروں کا وفد جن کا تعلق بلوچستان، گلگت بلتستان اور سوات سے ہے

ابوظہبی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام----ابوظہبی میں حکومت نے تمام ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزا دینے کا اعلان کردیا جس کے لیے ایئرپورٹ پر کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی آنے والے افراد کو چار دن کے لیے سیاحتی ویزا دیا جائے گا اور یہ ویزا ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی محض 15 سے30منٹ میں جاری کردیا جائے گا۔

لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔۔۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کا برطانوی میوزیم میں افتتاح کردیا گیا۔ برطانوی ریڈیو کے مطابق مجسمہ کی نقاب کشائی لندن کے میئر صادق خان نے کی ۔ قائداعظم محمد علی جناح کا یہ مجسمہ لنکنزن میں رکھا جائے گا جہاں سے انہوں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی تھی۔ یہ مجسمہ برطانوی مجسمہ فلپ جیکسن نے بنایا۔

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب برطانیہ واپس پہنچ آئے- آنے والد اور عزیز و اقارب نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے برطانیہ کے لئے روانہ کیا- یاد رہے حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب اپنے تایا کی وفات پر پاکستان گئے تھے

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کفرٹوٹا خداخداکرکے،پنجاب ریونیو بورڈنے منگلا ڈیم اپرائزنگ کے 126متاثرین کنبوں کے لیئے 12کروڑ10لاکھ کے ایوارڈکی منظوری

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کفرٹوٹا خداخداکرکے،پنجاب ریونیو بورڈنے منگلا ڈیم اپرائزنگ کے 126متاثرین کنبوں کے لیئے 12کروڑ10لاکھ کے ایوارڈکی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم اتھارٹی نے2009میں 6مواضعات بناہل،بالیماں،سیاہلی عمرخان،کاہلی دھمنوہا،بروٹہ اورپلالہ ملاخان کی ہزاروں ایکڑاراضی کو منگلا ڈیم جھیل کا حصہ بنا دیا تھا لوگوں کے رہائشی مکانات ،مساجد،قبرستان،مدارس،باغات،کھیت کھلیان دریابردہوئے اورلوگ برسوں دربدرکی ٹھوکریں کھاتے رہے آٹھ ماہ قبل واپڈااتھارٹی نے متاثرین کے نقصانات کے ازالے اورمعاوضات کی مدمیں بارہ کروڑ دس لاکھ کی رقم جاری کی جو آٹھ ماہ تک پنجاب ریونیو بورڈکے سرخ فیتے کی نظررہی اورریونیو بورڈہرباراس پر کوئی اعتراض لگاکر واپس کر دیتاگزشتہ روزمقامی ایم پی اے راجہ محمدعلی کی مداخلت پر پنجاب ریونیو بورڈنے بالآخرایوارڈکی منظوری دے دی جس پرمتاثرین نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے راجہ محمدعلی اورچیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس توقع کا اظہارکیا کہ اب تمام رقوم بلاتاخیرمتاثرین کے حوالے کردی جائیں گی ۔

 

کلرسیداں پولیس نے زمین کے تنازعے پرفائرنگ کرکے ماں بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعہ کے دوملزمان کو حراست میں لے لیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلرسیداں پولیس نے زمین کے تنازعے پرفائرنگ کرکے ماں بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعہ کے دوملزمان کو حراست میں لے لیا فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ عدالت میں زیر سماعت رہا عدالت نے مقتول خاندان کے حق میں فیصلہ دیا اس کے باوجودملزمان نے زبردستی دیوارکی تعمیرشروع کر دی خاتون شبانہ ناز اوراس کے بیس سالہ بیٹے شاہ ذیب نے عدالتی فیصلے کے خلاف دیوارتعمیرکرنے سے منع کیا تو ملزمان نے آتشیں اسلحے سے فائرنگ شروع کر دی جس سے دونوں ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقتولہ کا بھائی سجاداکمل اپنے بیٹے شہریارکے ہمراہ جائے وقوعہ پرپہنچاتو ملزمان نے ایک بارپھرفائرنگ کرکے انہیں بھی زخمی کر دیا شبانہ ناز کو پانچ اور شاہ ذیب کو دوگولیاں لگیں ،کلرسیداں پولیس نے دو ملزمان کلیم الرحمٰن اورصائم کلیم کو حراست میں لے لیا ہے ۔یادرہے کہ مقتولہ یوسی منیاند ہ کے وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی کی خالہ اورسابق ناظم محمدتاج کیانی کی خواہر نسبتی تھیں ۔

حکو مت کی جا نب سے ختم نبو ت تر میم سے ملک میں ا فر ا تفر ی کی فضا ہے, ر ا جہ آ صف محمو د کیا نی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے ر ہنما کو نسلر یو سی سمو ٹ ر ا جہ آ صف محمو د کیا نی نے کہا ہے کہ حکو مت کی جا نب سے ختم نبو ت تر میم سے ملک میں ا فر ا تفر ی کی فضا ہے جس سے لو گو ں کو ما یو سی ہو ئی ہو حکو مت نے ختم نبو ت کو چھڑ کر ا پنے لیے مسا ئل پید ا کر لیے ہیں ا س ا حسا س معا ملے پر حکو مت قو م سے معا فی ما نگے ختم نبو ت ہما ر ے ا یما ن کا حصہ ہے ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے گز شتہ ر و ز ا پنے ا خبا ر ی بیا ن میں کیا ا نہو ں نے کہا کہ عقید ہ ختم نبو ت ا یک ا حسا س معا ملہ ہے ا س پر کو ئی بھی مسلما ن سمجھو تہ نہیں کر سکتا د ھر نا و ا لو ں پر تشد د سے ملک بھر میں ا نا ر کی پھیلی ا نہو ں نے کہا کہ پا ک آ ر می نے ہر مشکل گھڑ ی میں ا پنا ا ہم کر د ا ر ا د ا کیا ہے و فا قی حکو مت فو ر ی طو ر پر ر ا جہ ظفر ا لحق ر پو ر ٹ کو سا منے لا ئے ۔

سرصوبہ شاہ چوآخالصہ دوبیرن کلاں میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔سرصوبہ شاہ چوآخالصہ دوبیرن کلاں میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔مساجد،بازاروں،چوکوں،چوریوں عمارتوں اور گھروں برقی قمقوں اور رنگ برنگی جھنڈیوں اور جھنڈوں سے سجایا دیا گیا۔تمام علاقوں میں عاشقان رسول کی محافل کرنے میں مصروف ہیں۔ہر سو دورد وسلسم کی بہاریں ہیں۔12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے لیے سیرت کمیٹی چوآخالصہ جشن میلاد مصطفی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔صبح8بجے تمام میلاد کمیٹیاں سرصوبہ شاہ راجپوت مارکیٹ میں اگھٹی ہوگی اور پیر سیدحاجی منصورحسین شاہ کی زیر صدرات ایک بہت بڑا جلوس چوآخلاصہ کے لیے روانہ ہوگا۔جوانوار السلام درالعلوم میں اختتام پذیر ہوگا وہاں علماء اکرام خطان کریں گے۔

سرصوبہ شاہ محفل شعرخوانی بسلسلہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔آج بعد نماز عشاء سرصوبہ شاہ محفل شعرخوانی بسلسلہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ راجہ یاسر وارثی کی زیر نگرانی ہوگئی جس میں پہلے ٹائم راجہ ارشد (موہری)بمقابلہ ظفراقبال بھٹی(نمب میرگالہ) کا ہوگا۔دوسرا ٹائم چوہدری احتشام گجر(مانکیالہ)اور فخرسرصوبہ شاہ ازرم بھٹی کا ہوگا ۔سٹیج سیکرٹری معروف شاعر مختار شاد اور ریڈیو ٹی وی کے معروف شاعر یاسر محمود کیانی ہوں گئے۔ مزید اشتہار میں

some image some image

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چیئرمین یوسی چوآخالصہ سیدراحت علی شاہ عراق ،شام اور لبنان کے دورے کے بعدوطن لوٹ آئے۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ایم سی کلرسیداں کے کونسلر حاجی اخلاق حسین اپنے خاندان کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تاجدارختم نبوت کانفرنس 4 دسمبر بروز پیر بعدنمازمغرب جامعہ مسجد فارو ق اعظم پلالہ ملا خان میں ہو رہی ہے جس کی صدارت خلیفہ محمد شریف کریں گے تقریب سے مولانا محمدبشیرقادری ،قاری شاہد محمود،حافظ جہانزیب حسن،چوہدری رفاقت حسین،صوفی ضمیررضا ارشدی،صوفی سیدرسول ،ضمیرچشتی اوردیگرخطاب کریں گے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

ختم نبوتﷺ بل میں تر میم کر نے اورفیص آباد مظاہرین پر بے جا تشدد کر کے شہید کر نے پر یوسی ہوتھلہ کے گاوں بھون کے500افراد نے ن لیگ کو خیر آباد کہ دیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ختم نبوتﷺ بل میں تر میم کر نے اورفیص آباد مظاہرین پر بے جا تشدد کر کے کے شہید کر نے پر یوسی ہوتھلہ کے گاوں بھون کے500افراد نے ن لیگ کو خیر آباد کہ دیا ۔بھون کے مقام پر عوام کا ایک بہت بڑا اجتماع سینکڑوں افراد نے ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک لبیک یا رسول ﷺکا حصہ بن گے ۔تقریباْ500افراد نے دعائے خیر کی ۔ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر آقائے دوجہاں ﷺکی شان میں ایک بال بھر بھی کمی بر داشت نہیں کر تے ہیں تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر ہم اپنی جانیں نچاور کر نے کو تیار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزقبل تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاوں بھون میں ایک بہت عوامی اجتماع ہو ا جس میں علاقے کے سینکڑوں افراد نے شر کت کی اس موقع پر ختم نبوتﷺ بل میں تر میم کر نے اورفیص آباد مظاہرین پر بے جا تشدد کر کے کے شہید کر نے پر یوسی ہوتھلہ کے گاوں بھون کے500افراد نے ن لیگ کو خیر آباد کر کے تحریک لبیک یا رسول ﷺکا حصہ بن گے تقریباْ500افراد نے دعائے خیر کی۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کی معروف سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت نے فیض آباد میں نہتے مظاہرین پرطاقت کا استعمال کر نا افسوس ناک عمل ہے۔ایک شخص کو بچانے کے لیے حکومت نے ملک کو میدان جنگ بنا دیا ہے مظاہرین ایک استعفیٰ ہی مانگ رہے تھے ناں حکومت اسی وقت دے دیتی مگر انہوں نے ایساناں کیا بلکہ 6معصوم جانیں لے کر ، نہتے مظاہرین پربے پناہ ظلم وتشدد کر کے اور ملکی معشیت کا نقصان کر کے استعفیٰ دیا اگر یہی عمل وہ پہلے کر دیتے تو ناں ہی کئی قیمتی جانیں ضائع ہوتی اور ناں ہی ملک کا نقصان ہوتا انہوں نے کہاہمارا ضمیر ہمیں ملامت کر رہا ہے کہ جو حکومت آقائے دو جہاں کی ناموس پر حملہ کر رہی ہے اس کا ساتھ دینا ہمیں گوارہ نہیں کر تا اس لیے ہم آج کے بعد ن لیگ کو خیر آباد کہ رہے ہیں اس موقع پر تمام افراد نے ہاتھ اٹھا کر ان کی بات کی حمایت کی اور تقریبا500افراد نے دعائے خیر کی ۔

some image

پاکستان تحرک انصاف عوامی امنگوں کی مکمل ترجمان ہے۔ راجہ طارق محمود مر تضیٰ رہنماء پی ٹی آئی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ طارق محمود مر تضیٰ رہنماء پی ٹی آئی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحرک انصاف عوامی امنگوں کی مکمل ترجمان ہے۔عوام ہمارا ساتھ دیں ہم ملک میں تبدیلی لائیں گے۔روائتی سیاستدان سیاسی دکان چمکانے کے لیے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔طاقت اور دولت کا بے جا استعمال کر کے برسرِ اقتدار آنے والے کرپٹ ٹولہ عوامی حقوق کو ہڑپ کر تا ہے۔لوٹ مار و کرپشن نے پورے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ کر رکھ دیا ہے۔ہماری جنگ کرپٹ سسٹم سے ہے۔میرٹ کی بحالی اور عدل کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم کر چکے ہیں اور نام نہاد حکمرانوں کو باور کرواتے ہیں کہ مظلوم و غریب طبقہ اب جاگ گیا ہے اور بہت جلد کرپٹ سیاست و کرپٹ نظام کو دفن کر دیں گے۔ان خیالات کا پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طارق محمود مر تضیٰ میدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ملک میں ہمارے بڑوں نے ہمیشہ غلطیاں کیں اور شخصیت پرستی اور برادریوں کو اہمیت دے کر مفاداتی لوگوں کا چناؤ کیا اور روائتی سیاستدانوں کی بار بار حمایت کی جس کا خمیازہ آج بھی عوام بھگت رہے ہیں۔اگر اب کی بار بھی عوام نہ جاگے تو آنے والی نسلوں کا مستقبل بھی تاریک ہو جائے گا اور پھر ہمارے ملک میں خوشحالی کا خواب محض خواب ہی رہ جائے گاانہوں نے کہا کہ ہم موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں تا کہ نا اہل حکمرانوں کی جھوٹی سیاست سے عوام کو نجات مِل سکے،اور معاشرے کے پڑے لکھے اور باشعور لوگوں اور نئے چہروں کو ملک پاکستان کی سیاست میں موقع ملے تا کہ وطن عزیز سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ملازمتوں کا حصول میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ممکن ہو۔تمام محکمہ جات سے سیاست ختم کر کے آزاد و خودمختار بنانا ہمارے مقاصد کا حصہ ہے۔ تا کہ کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو اور حکومتی تمام شعبہ جات میں عدل اور قانون کی بالادستی ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک کی غیور عوام الیکشن 2018میں پاکستان تحریک انصاف کے بھر پور ساتھ دیں تاکہ ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آ سکے اور جب ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت آئے گئی توتمام کرپٹ افراد اور تمام بڑھے بڑھے سیاستدانوں سے لوٹ مار سے کمائے ہوئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔

کہوٹہ اور کلر سیداں کی عوام کی خد مت کے لیے اپنی زندگی کاایک ایک لمحہ لمحہ وقف کر رکھا ہے۔ عبد المجید مغل

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے کہ کہوٹہ اور کلر سیداں کی عوام کی خد مت کے لیے اپنی زندگی ایک ایک لمحہ لمحہ وقف کر رکھا ہے۔ مخلوق خد ا کی خد مت کر نے دل کو سکون ملتا ہے ۔سماجی کاموں میں عوام کی خدمت کر تاہوں سیاست میں رہ کربھی اگر کوئی موقع ملا تو حلقہPP-2کی عوام کی بھر پور خدمت کروں گا ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں انقلابی پروگرام بھر پا کر کے عوام کے دل جیت لیے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے پر نٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اپنے علاقے اور عوام کی محبت دل میں کوٹ کوٹ کر بھری ہے جب کبھی روز گار کے سلسلے میں بیرون ملک جاتا ہوں تو دل اپنی ملک میں ہی رہ جا تا ہے وہاں پر گزرنے والا ایک ایک لمحہ اپنے علاقے کی اور اہلیان علاقہ کی یاد میں دھڑکتا ہے انہوں نے کہا اپنے لیے تو ہر کوئی زندگی جیتا ہے زندگی کا اصل مزہ اس وقت آتا ہے جب زندگی کا ایک ایک پل عوام کی خد مت میں گزرے انہوں نے کہا حلقہ پی پی ٹو کی عوام کے لیے میں24گھنٹے حاضر ہوں انشاء اللہ جہاں تک ہو سکے گا عوام کی خدمت کروں گا ۔

تحصیل کہوٹہ کی مختصر خبریں

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی صاحب کے معاون خصوصی جناب حافظ عثمان عباسی صاحب ، ممبر ضلع کونسل راجہ شوکت اقبال جنجوعہ صاحب ، راجہ صغیر احمدصاحب امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب اور مسلم لیگ ن حلقہ این اے پچاس کے رہنماء جناب عبد القدوس عباسی صاحب مورخہ8دسمبر2017بروز جمعہ دن2بجے جیوڑہ (بھنتی) یوسی بیوربمقام معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار ایم رضاء صاحب کی رہائش پر ایک بڑئے جلسہ عام سے خطاب کر یں گئے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

ارکان اسمبلی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر بھی کوئی توجہ دینی چاہیے, ٹھیکیدار محمد بنارس

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد بنارس نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ارکان اسمبلی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر بھی کوئی توجہ دینی چاہیے ، ہسپتال میں لائے جانے والے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، ڈاکٹر اور عملہ کی روزانہ کی بنیاد پر شکایات آتی ہیں ، جس کے باعث مریض ذلیل و خوار ہوتے ہیں ، ہسپتال انتظامیہ کو غفلت اور لاپروائی کے متعدد واقعات سامنے آتے ہیں لیکن تمام تر معاملات انکوائریوں میں دبے ہوئے ہیں غفلت اور لاپرواہی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے

بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اپنے اپنے گھروں پر ہم پارٹی پرچم لہرائیں گے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنماء و روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا اور برادر اصغر محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اپنے اپنے گھروں پر ہم پارٹی پرچم لہرائیں گے اور پانچ بھائیوں کے گھر پانچ پرچم لہرائے جائیں گے ، اس دن کی مناسبت سے تجدید عہد کیا جائے گا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات اور افکار پر چلتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بڑی بڑی قربانی دینے دے دریغ نہیں کیا جائے گا، پانچ دسمبر کے جلسہ عام میں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد بھرپور انداز میں شرکت کی جائے گی ۔

انجمن غلامان مصطفیؐ کا سالانہ اجلاس قاری محمد نوازچشتی خطیب اعظم مسجد الشمس بھڈانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ انجمن غلامان مصطفیؐ کا سالانہ اجلاس قاری محمد نوازچشتی خطیب اعظم مسجد الشمس بھڈانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اراکین انجمن اور علمائے کرام کے علاوہ معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی اور بارہ ربیع الاول کے جلوس جلسہ کے متعلق صدر انجمن حاجی فضل حسین نے تمام انتظامات مکمل ہونے کے بارے میں آگاہ کیا

some image

جاتلی گاؤں میں مرحبا مرحبا یارسول اﷲ ﷺ کی صدائیں گونجنے لگیں

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی گاؤں میں مرحبا مرحبا یارسول اﷲ ﷺ کی صدائیں گونجنیں لگیں مسجدوں،گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجا دیا گیا پولیس کے سخت ترین سیکورٹی حصارمیں 12ربیع اول کابڑا مرکزی جلوس جامع مسجد جاتلی سے نکالاجائے گا جو اپنے مرکزی راستوں سے ہوتاہوا بابا نور محمدعرف بابا روڈے شاہ دربار اختتام پذیر ہو گا تفصیلات کے مطابق جاتلی میں12ربیع اول کے جلوس کی تیاریاں زورشور سے شروع کر دی گئیں ہیں گاؤں کے نوجوان ،بچے اور بزرگ بھی گلیوں اور مسجدوں کی سجاوٹ میں بھر پور حصہ لے رہیں ہیں ہر ایک کا جذبہ قابل دید ہے ہر گلی محلے سے مرحبا مرحبایا رسول اﷲﷺکی صدائیں آ رہیں ہیں گلیوں میں لگائی گی لائٹنگ رات کے وقت ایساخوبصورت منظر پیش کر رہی ہوتی ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے دوسرے دیہات کے لوگ بھی آ رہے ہیں گاؤں کی میلاد کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں جلوس کے راستوں کو حتمی شکل دی گی جس میں طے پایا گیا کہ جلوس مرکزی جامع مسجد سے نکالا جائے گا جوپہلے میلاد چوک روکے گا جہاں پر علما کرام جلوس کے شرکا ء سے خطاب فرمائیں گے اس کے بعد مدنی چوک ،اور عاشقان رسول ﷺچوک سے گزرے گا جلوس کے مرکزی راستوں پر لوگ جلوس کے شرکاء میں لنگر تقسیم کریں گے اور پھر جلوس جاتلی اڈہ پر واقع بابا نور محمد عرف بابا روڈے شاہ کے دربار پر پہنچے گایہاں پر نعتیں و حمد ثنا پڑھی جائیں گی اسکے بعد علما کرام خطیب جامع مسجد مولوی رمضان ،خطیب حنفیہ مسجد جاتلی حافظ توقیر ،حافظ آصف اور دیگر علما کرام خطاب فرمائیں گے اختتامی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا بعد ازان محمدی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی

جاتلی سابق جنرل کونسلر خرم عزیز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی سابق جنرل کونسلر خرم عزیز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وظن واپسی نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے جنرل سیکرٹری و دیگر کی مبارک باد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل جاتلی پیپلز پارٹی کے رہنما خرم عزیز آف رتیال عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گے ائیر پورٹ پر ان کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے نشان حیدر پریس کلب جاتلی راجہ محمد علی اورعلاقہ بھر کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی

some image

یونین کونسل اسلام پورہ ملک پور ڈہوک مغلاں میں چوری کی واردات

some image some image

(اسلام پورہ جبر.نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک)یونین کونسل اسلام پورہ ملک پور ڈہوک مغلاں میں چوری کی واردات یونین کونسل اسلام پورہ موضع ملک پور ڈہوک مغلاں کے رہائشی رحمان خالق نے پولیس چوکی قاضیاں میں تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ گوجرخان میں نادرا آفس شناختی کارڈ بنوانے گے ہوئے تھے کہ ہماری غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نا معلوم چوروں نے تالے اور کنڈیاں توڑ کر گھر میں داخل ہو گے۔گھر میں موجود ایک لاکھ روپے نقدی۔چار تولے سونا۔چار ہزار سعودی ریال ایک عدد طلائی گھڑی لے اڑے۔واقعے کی اطلاع پولیس چوکی قاضیاں کو دی گئی۔جس پر چوکی انچارج قلزم ظہیر اور عمیر ستی نے موقعے پر شواہد اکھٹے کیے۔یاد رہے کہ رحمان خالق مشہور ٹرانسپورٹر محمد یونس مغل کے چھوٹے بھائی ہیں جو کہ بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم تھےبوجہ بیماری ویزا منسوخ کروا کے کچھ دن قبل پاکستان واپس لوٹے تھے۔آئے روز چوری کی وارداتوں سے اہل علاقہ میں شدید خوف و حراس پایا جارہا ہے۔

بارہ ربیع الاؤل صبح پانچ بجے مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر میں درود و سلام کی محفل ہو گی

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں جشن عید میلاالنبی ﷺ جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے حسب معمول کل بارہ ربیع الاؤل صبح پانچ بجے مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر میں درود و سلام کی محفل ہو گی نماز فجر کے بعد خصوصی دعا ہو گی اور اس کے بعد ناشتہ دیا جائے گا جبکہ خواتین کے لیے خصوصی پردے کا انتظام ہوگا جبکہ صبح نو بجے رتالہ موڑ میں تمام ریلیاں اکٹھی ہو ں گی اور ایک بڑا مرکزی جلوس جبر بازار سے گزرتا ہوا مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہو گا دن گیارہ بجے مرکزی جامع مسجد میں ایک عظیم الشان محفل منعقد ہو گی جس میں مقامی علماء اکرام کے علاوہ ممتاز مذہبی سکالر علامہ علی اختر اعوان خصوصی خطاب فرمائیں گئے محفل کے اختتام پر لنگر کا خصوصی انتظام ہو گا اہلیان علاقہ کو خصوصی دعوت دی جاتی ہے ۔

میلاد کمیٹی ایک عظیم الشان محفل بسلسلہ جشن عید میلادالنبی ﷺ

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔آج مورخہ11ربیع الاؤل بمقام سمیع ٹینٹ سروس کے ساتھ زیر اہتمام ینگ اتحا د میلاد کمیٹی ایک عظیم الشان محفل بسلسلہ جشن عید میلادالنبی ﷺ منعقد ہو رہی ہے جس میں مقامی نعت خوان و علماء اکرام سمیت خصوصی خطاب حافظ اسلام انجم رضوی کا ہوگا جبکہ نقابت کے فرائض علامہ بشیر الدین قادری سرانجام دیں گئے اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

میلادالنبیﷺ زیر انتظام محمد آصف فیضی اور محمد مبین آصف بمقام منجھوٹھہ تحصیل گوجرخان میں یکم دسمبر بروز جمعہ بار ربیع الاول منعقد ہوگی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ عارف کھڑی میاں محمد بخش کے دادا مرشد بابا بدوع شاہ ابدال کے دربار عالیہ پر سالانہ عرس و محفل میلادالنبیﷺ زیر انتظام محمد آصف فیضی اور محمد مبین آصف بمقام منجھوٹھہ تحصیل گوجرخان میں یکم دسمبر بروز جمعہ بار ربیع الاول منعقد ہوگی، جس میں ملک کے نامور نعت خواں ہدیہ نعت پیش کریں گے، محفل میں سائیں دانش، فضل چشتی سجادہ نشین کلیام شریف خصوصی شرکت کریں گے

بیول اور اس کے گردو نواح میں عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں عروج پر،ہر طرف لائیٹنگ،سجاوٹ

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ طارق ایوب۔۔۔۔بیول اور اس کے گردو نواح میں عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں عروج پر،ہر طرف لائیٹنگ،سجاوٹ،اور۔بینرز لگا دئے گئے ہیں ۔بیول ،میرہ شمس ، چنگا بنگیال ، چنگا میرہ ،موہڑہ کنیال،جبر، بھڈانہ ،مطوعہ،اوردیگر گاؤں بستیوں میں عید میلاد نبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں بیول میں پورے بازار کو سبز چادر تان کر سجا دیا گیا ہے جس کے ساتھ ساتھ دیگر سجاوٹی اشیاء بھی لگائی گئی ہیں۔جبکہ مین جامع مسجد ،دیگر عمارات،گھروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے ۔اہلسنت وجماعت کی طرف سے بیول بازارمیں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ارد گرد سے بڑا جلوس لانے پر اور محلہ سجاوٹ پر خصوصی انعامات بھی دیئے جائیں گے

جامع مسجد بورگی وینس یوسی قاضیاں میں ایک عظیم الشان روحانی محفل

جشن میلاد مصطفیﷺ کے سلسلہ میں 12 ربیع الاول بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے تا ایک بجے جامع مسجد بورگی وینس یوسی قاضیاں میں ایک عظیم الشان روحانی محفل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں معروف عالم دین جعفر اقبال قریشی کا خصوصی خطاب شامل ہو گا۔روحانی محفل کی صدارت محمد جاوید وینس کریں گے جبکہ محمد عمران اور محمد غالب وینس پروگرام کے منتظمین میں شامل ہونگے۔

برطانیہ میں مقیم بیول کے رہائشیوں کا چوہدری بشارت نور کو خراج تحسین

some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) برطانیہ میں مقیم بیول کے رہائشیوں نے بیول محلہ کا راستہ کلیر کرانے پر چوہدری بشارت نور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا بیول محلہ سے النور ٹاون جانے والا راستہ جو کے گزشتہ چار ماہ سے بند تھا کسی سیاسی جماعت نے اس طرف توجہ نہیں دی بالآخر بیول کی مشہور شخصیت چوہدری بشارت نور نے گزشتہ روز اس راستے کو عوام کے لیے کھولا دیا بلڈوزر لگوا کر راستے میں موجود تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا- یاد رہے کہ یہ راستہ بہت پرانا راستہ ہے چوہدری بشارت نور کے والد ٹھیکدار نور عالم مرحوم جب زندہ تھے اس راستے کو ہمیشہ عوام کے لیے مرمت کراتے رہے آج ان کے بیٹے نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی راستے کو عوام کے لیے دوبارہ کلیر کرا دیا- اب بیول کے رہائشیوں نے مقامی قیادت سے اس راستے کی پختگی کے لیے اپیل کی ہے-

some image some image

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اجلاس میں بڑھائے گئے صفائی چارجز میں 30تا 50فیصد کمی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اجلاس میں بڑھائے گئے صفائی چارجز میں 30تا 50فیصد کمی، 25رہائشی نقشوں ، ہائی سکول کیلئے این او سی ، راحیل شریف میڈیکل و ڈینٹل کالج کے ڈیزائن کی تیاری کیلئے کنسلٹنٹ کے ریٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ پچاس سے زیادہ نکانی ایجنڈے کی منظوری دی گئی، بورڈ کا اجلاس منگل کو صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈیئر شہزاد تنویر کی زیر صدارت بورڈ روم میں ہوا جس میں وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز سمیت ایگزیکٹو آفیسر آصف امیر خان کے علاوہ منتخب اور نامزد ممبران نے شرکت کی، وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز نے اجلاس کے حوالے سے جنگ کو بتایا کہ بورڈ میٹنگ میں منڈی کے بائی لاز بنانے کے ڈرافٹ ، 25رہائشی نقشوں ، کنزروینسی چارجز جو گزشتہ سال بہت زیادہ بڑھائے گئے تھے ان میں 30تا 50فیصد تک کمی کی منظوری دی گئی، پانچ مرلے پر پہلے بڑھا کر آٹھ سو روپے صفائی چارجز کر دیئے گئے تھے وہ اب ساڑھے تین سو روپے کر دیئے گئے ہیں ، اسی شرح سے باقی کیٹیگریز کے گھروں میں بھی کمی کی گئی ہے ، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کی طرف سے ہائی سکول کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈز لانے کے بعد این او سی کے اجراء کی منظوری سمیت اساتذہ اور کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع، بعض ٹیکس کے کیسز میں تصحیح اور پراپرٹی ٹیکس کے استثنٰی کے کیسز کی بھی منظوری دی گئی۔

 

صاف دیہات پروگرام کے تحت دیہی یونین کونسلوں کی ماہانہ گرانٹ تین لاکھ روپے کر دی گئی۔

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ صاف دیہات پروگرام کے تحت دیہی یونین کونسلوں کی ماہانہ گرانٹ تین لاکھ روپے کر دی گئی۔ دسمبر میں اس گرانٹ سے ہٹ کر ایک لاکھ روپے اضافی ملیں گے۔ قبل ازیں دیہی یو سیز کو ماہانہ ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے مل رہے تھے۔ ادہر دیہات کو صاف کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے 20دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین ضلع کونسل کو گائیڈ لائن اور ہدایات پر مبنی مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب صحت و صفائی پروگرام کا مقصد دیہی علاقوں کو مرحلہ وار وہ تمام سہولیات پہنچانا ہے جو اب تک صرف شہروں تک محدود تھیں۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعہ 72(5) اور 77(1)میں ترامیم کر کے ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسل کو دیہی علاقے میں گلیوں، نالیوں کی صفائی اور کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی ذمہ داریاں اور اختیارات دیئے گئے ہیں۔ ڈمپنگ سائٹ کا تعین چیئرمین ضلع کونسل، چیئرمین یونین کونسل اور ڈپٹی کمشنر باہم مشورے سے کرینگے۔ بہتر کارکردگی والی یونین کونسل145 چیئرمین ضلع کونسل اور ڈپٹی کمشنر کو خصوصی انعام ملے گا۔ صاف دیہات پروگرام کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت نے ہر یونین کونسل سے 25/25 لاکھ اور کینٹ کی وارڈز سے پانچ/پانچ لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیمیں بھی طلب کررکھی ہیں۔

آٹا، میدہ، گھی کی لازمی فورٹی فکیشن کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے تمام برانڈز کی سیمپلنگ کا آغاز

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ آٹا، میدہ، گھی کی لازمی فورٹی فکیشن کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے تمام برانڈز کی سیمپلنگ کا آغازکررہی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی غذائی مسائل کے حل کیلئے فوڈ فورٹی فکیشن کے جامع پروگرام پر عمل درآمد کروا رہی ہے۔اس سلسلے میں آٹے میں فولک ایسڈ، آئرن، زنک، گھی میں وٹامنز اور نمک میں آیوڈین اور پوٹاشیم آیوڈیٹ کی شمولیت لازمی قرار دی گئی تھی۔ متعلقہ انڈسٹر ی اور سٹیک ہولڈرز سے مئی میں ہونے والی ملاقات میں انڈسٹری کو بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم دیا گیا۔ مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے ختم ہونے کے بعد کل سے اوپن مارکیٹ سیمپلنگ کا آغاز کیا جائیگا۔ تمام سیمپل سٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں لئے جائیں گے اور عالمی معیار کی لیبارٹری سے تجزیہ کروایا جائیگا۔ نتائج کی روشنی میں فورٹی فکیشن نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی۔ اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ نشوونما اور غذائیت کے مسائل کا حل ملاوٹ کے خاتمے اور غذا میں ضروری اجزاء کی شمولیت سے ہی ممکن ہے۔ بچوں میں خوراک اور غذائی اجزاء کی کمی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی آٹا، میدہ، گھی اور نمک سمیت دیگر اشیاء خوردو نوش میں ضروری وٹامن اور اجزاء کی شمولیت کے جامع پروگرام پر کام کر رہی ہے۔ اس ضمن میں تمام کمپنیوں کو آٹے اور گھی میں تیاری کے وقت ضروری اجزاء شامل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھی۔ حالیہ نیوٹریشن سروے کے مطابق پاکستان میں بھی پچاس فیصد بچے غذائی کمی کا شکار ہیں۔ ساٹھ فیصد بچے خون کی کمی کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں بچوں کی غذائی صورتحال خطرناک حد تک تشویشناک ہے۔ اس سب کی بڑی وجہ غذا میں مناسب اجزاء کا شامل نہ ہونا ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

این ٹی ایس کے نفاذ اورنئی ریکروٹمنٹ پالیسی کازبردست خیرمقدم کرتے ہیں

فیض پورشریف(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔۔ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل نے کہاہے کہ نئے رولزنومبر2016 ؁ ء میں دوتین سال کے لئے نرمی دی جائے تاکہ وہ اساتذہ جوترقیابی کے بہت قریب ہیں کوترقیابی کاموقع مل سکے نئے رولز کے نفاذ سے ان اساتذہ کے لئے ترقیابی کے دروازے ہمیشہ کے لئے بندہوجائیں گے جن کی سروس 30اور35سال ہے اوروہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں بعض اساتذہ کی سروس دوسال سے کم رہ گئی ہے اوروہ نئے رولز کے نفاذ سے ترقیابی سے محروم ہوجائیں گے ان سروس اساتذہ کودوتین سال کی رعایت دے کرانہیں بھی ترقیاب ہونے کاموقع دیاجائے انہوں نے کہاکہ براہ راست کوٹہ کم کیاجائے براہ راست کوٹہ نئی تخلیق شدہ آسامیوں پرلاگوجائے تمام خالی آسامیاں پربراہ ر است کے تحت تقرریاں ہونے سے ان سروس اساتذہ کے لئے ترقیابی کاعمل بری طرح متاثرہوگابلکہ وہ ترقیابی سے محروم ہوجائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اساتذہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے اجلاس سے راجہ آفتاب کیانی احمدفراز خواجہ محمدفاروق شاد راجہ محمدفاروق قاضی محمدنویدنبیل احمدچودھری محمداکرام چودھری محمدشبیرمحمدآصف چودھر ی عنصر محمودامانت جعفری مبشرحسین محمدیوسف طاہرسمیت دیگراساتذہ راہنماؤں نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ براہ راست کوٹہ کاپراناطریقہ بحال رکھاجائے براہ راست کوٹہ میں اضافہ نہ کیاجائے ان سروس اساتذہ کوترقیابی کابھرپورموقع ملناچاہیے انہوں نے حکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر سے پرزورمطالبہ کیاکہ پرائمری اساتذہ کوسکیل بی 14 جونےئرکوسکیل بی16 اورسینئرکوسکیل بی17 دیاجائے سروس میں موجوداساتذہ کی ترقیابی کاعمل رکنے سے اساتذہ میں بے چینی بڑھ جائے گی انہو ں نے کہاکہ ہم این ٹی ایس کے نفاذ اورنئی ریکروٹمنٹ پالیسی کازربردست خیرمقدم کرتے ہیں انہوں نے راجہ امجدپرویز علی خان کوسیکرٹری تعلیم سکولز آزادکشمیر تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی اوراس توقع کااظہارکیاکہ وہ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے اپنابھرپور کرداراداکریں گے اساتذہ راہنماؤں نے آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی صدر سردارعارف شاہین ضلعی صدر میرپور چودھری محمدسعیدعالم اورجملہ مرکزی قیادت پربھرپور اعتماد کااظہارکیااوراساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے ان کی کاوشوں اورخدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیاہے

ڈڈیال میں ایم ایل اے ڈڈیال کی ذیادتیوں سے تنگ سینکڑوں افراد ڈڈیال کچہری پہنچ آئے

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال میں ایم ایل اے ڈڈیال کی ذیادتیوں سے تنگ سینکڑوں افراد ڈڈیال کچہری پہنچ آئے ایس ڈی او شاہرات اپنے دفتر سے غائب ، متاثرین کچہری سڑک اور ایس ڈی او کے دفتر کے باہر شدید نعرے بازی کی گئی ۔ انتقامی کاروائیا ں بند کرو ، سڑکوں کی بندش نامنظور نامنظور ،اے سی ڈڈیال کے متاثرین سے مذاکرات ایک ہفتہ کا وقت اے سی نے لے لیا فیز آٹھ کی سڑکیں اگر مکمل نہ کی گئیں تو متاثرہ علاقہ کے عوام احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے فیز آٹھ کی کئی سڑکوں پر نصف سے زیادہ کام ہو چکا ہے پُلیاں اور دیواریں مکمل ہو چکی ہیں اب صرف تارکوں کا کام باقی تھا ٹھیکداروں نے رواں سال سڑکیں مکمل کرنا تھیں من پسند افراد کی سڑکیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن جن علاقوں سے ایم ایل اے موصوف کو شکست ہو ئی تھی ان علاقوں میں سڑکوں پر کام بند کروا کر مو صوف مجوزہ منصوبوں کے پیسے لیپس کروانے کے چکر میں ہیں متاثرہ سڑکوں کے نمائندہ افراد صغیر غوری ایڈووکیٹ ، چوہدری صحبت ، چوہدری ملازم ، خواجہ امجد ، حاجی مہربان سہالیہ ، خواجہ مزمل ، حاجی تاج سنڈل ، چوہدری عدالت سورکھی سمیت بڑی تعداد میں موجود تھے متاثرہ سڑکوں کے عوام نے اے سی سے مذاکرات کیے اے سی نے یقین دھانی کرائی کہ متعلقہ اتھارٹیز سے رابطہ کر کے ایک ہفتہ کے اندر اند ر آپ کو جواب دیا جائے گا ان لوگوں نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر دسمبر میں ان سڑکوں پر کام شروع نہ کرایا گیا تو عدالتی دروازے کھٹکٹھانے کے ساتھ عوام علاقہ احتجاج پر بھی مجبور ہو جائیں گے جس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایم ایل اے ڈڈیال من پسند علاقوں میں فیز آٹھ پر تیزی سے کام کروا رہے ہیں جبکہ مخالفین کے علاقوں میں انہوں نے ڈڈیال کی تاریخ میں پہلی بار کام بند کروا کر منفی سیاستکا رواج دیا ماضی میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں ہر دور کے حکمرانوں نے ماضی کے منصوبوں کو مکمل کراتے ہیں آض غرور و تکبر کا شکار پتہ کن ہاتھوں میں کھیل رہا ہے لوگوں نے کہا کہ کئی لوگوں کو رات کی تاریکی میں ایم ایل اے فون کر کے یقین انہیں یقین دھانی کراتا ہے کہ آپ کی سڑک کا کام بند نہیں ہو گا آپ کے کام کراؤں گا متاثرہ علاقہ کے لوگو ں نے کہا کہ گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑھی انگلی سے بھی نکال لیا جاتا ہے ایم ایل اے نے رویہ تبدیل نہ کیا تو حالات کے خراب ہونے کے ذمہ دار وہ پھر خود ہوں گے ۔

حکومت اداروں میں کھڑپینچی نظام کا خاتمہ نہیں چاہتی, چوہدری اظہر صادق

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سابق امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق نے کہا کہ انجمن ندائے حق ایک فلاحی ادارہ ہے حکومت کی طرف سے اس ادارے پر پابندی سے واضع ہو گیا کہ حکومت اداروں میں کھڑپینچی نظام کا خاتمہ نہیں چاہتی چوہدری محمد یوسف کے دور حکومت میں جب اس ادارے کا آغاز ہوا تو اس وقت کی حکومت سمیت سب نے اس تنظیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے معاشرے میں مثبت اقدام سمجھا میں ذاتی طور پر اور میری جماعت پی ٹی آئی انجمن ندائے حق کے ساتھ کھڑی ہے اگر اس تنظیم کی رجسٹریشن کا کوئی مسئلہ تھا تو اس کو حل کرنے کیلئے کئی طریقے موجود تھے مگر موجودہ حکومت نے اپنے انتخابی وعدے پر عمل کرتے ہوئے جان بوجھ کر ایک ایسے ادارے پر پابندی لگائی جو ہر وقت عوامی فلاحی کاموں میں مصروف عمل تھے ہم حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلفور انجمن ندائے حق پر لگائی جانے والی پابندی ہٹائی جائے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

تعزیت

Condolences

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران کے بان وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال سینئر نائب صدر غلام قمر راجہ محسن علی صغیر بھٹی ایڈووکیٹ چیئرمین بلدیہ الحاج محمد شاہد صراف چاند مبین چیئرمین تجاوزات راجہ سہیل عباس کیانی ایڈووکیٹ راجہ عبدالغفور کیانی خواجہ عبدالقیوم راجہ صفدر حسین بھٹی نے گوجرخان کے معروف تاجر چوہدری محمد صدیق کی وفات پر ان کے بھائیوں چوہدری حاجی محمد زمان، چوہدری حاجی ذوالفقار ، چوہدری محمد حنیف چوہدری ممتاز سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چوہدری محمد حنیف ، چوہدری ممتاز، چوہدری زمان ، چوہدری ذوالفقار ، چوہدری رشید کے بھائی اور چوہدری واجد محمود عرف منشی کے والد چوہدری محمد صدیق آف ملالہ کے سانحہ ارتحال پر صاحبزادہ پیر سید تصور حسین شاہ ، غلا م قمر، الحاج محمد اخلاق ارشد، رفعت محمود مرزا، فہیم نواز مرزا، وقار بٹ سمیت سیاسی تجارتی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ ملالہ میں میں تعزیت فاتحہ خوانی کی اس موقع پر صاحبزاد پیر سید تصورحسین شاہ نے مرحوم کی مغفرت اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی۔

تھاتھی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب کے تایا کی وفات پر اظہار تعزیت کےلیےگزشتہ روز ایم این اے گوجرخان راجہ جاوید اخلاص اپنی ٹیم کے ساتھ سہر تھاتھی میں گئے اور مرحوم کے لیے بخشش کی دعا کی-

Picture of the Day