Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 29th November 2017 ----- 10th Rabi Al-Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

کو ٹلی ستیاں کے گا ؤ ں دیرہ دنو ئی میں خو فنا ک آتشزدگی ،شا رٹ سرکٹ سے 6مکا نا ت بمعہ تما م گھریلو ساما ن ، نقدی و زیورا ت جل کر را کھ

Six homes burnt to ash in village Dera Danoi, Kotli Sattian

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں کے گا ؤ ں دیرہ دنو ئی میں خو فنا ک آتشزدگی ،شا رٹ سرکٹ سے 6مکا نا ت بمعہ تما م گھریلو ساما ن ، نقدی و زیورا ت جل کر را کھ ،60لاکھ ما لیت سے زا ئد کا نقصا ن، قرآن پاک کے علا وہ ہر چیز راکھ بن گئی تاحا ل کسی حکو متی نما ئندے یا انتظا میہ کے کسی شخص نے موقعہ پر جا کرمتا ثرہ خا ندا ن کوحو صلہ تک نہ دیا۔

تفصیلا ت کیمطا بق کو ٹلی ستیاں کے گا ؤ ں دیرہ دنو ئی میں محمد ابرا ہیم کے چھ عدد مکا نا ت بمعہ تمام گھریلو سا ما ن مکمل طو ر پر را کھ ہو گیا جس میں نقدی ،3,40,000نقدی ،جنریٹر ، گیس سلنڈر ، پنشن بک ،ڈسچارج سر ٹیفکیٹ ،ڈرئیونگ و اسلحہ لا ئسنس ،دیگر قیمتی کا غذات ،فرنیچر،بسترے ، برتن سمیت دیگر ہر قسم کا سازوسامان مکمل طو ر پر راکھ ہو گیا

آتشز دگی کا یہ واقعہ دن تقریبااڑھا ئی بجے پیش آیا مقا می لو گوں کی بھر پو ر کو شش کے با وجو د آگ پر قا بو نہ پا یا جا سکا جس کے نتیجے میںآگ نے چھ مکا نو ں کو فو ری اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ مکمل طو ر پر را کھ بن گیا یہاں عجیب مو جزہ دیکھنے کو ملا جس میں واحد قر آن پا ک اور اسکے سا تھ عینک جسے پہن کر اس گھر کی ایک بزگ خا تو ن رو زانہ تلا وت کر تی تھیں وہ مکمل طو ر محفو ظ ہیں یہ بھی وا ضع رہے کہ متا ثرہ خا ندا ن کیمطا بق جہا ں قرآن پا ک اور عینک پڑے تھے اس کیساتھ با قی تما م چیزیں مکمل طو ر پر را کھ ہو گئیں

یہ ایک مو جزہ ہے کہ اللہ تعا لی ہر چیز پر قا در ہے اس نے قرآن پا ک کو محفو ظ رکھ کر یہ پیغا م بھی دیا کہ وہ اس لا ریب کتا ب کی خو د حفا ظت کرتا ہے متا ثرہ مقام پر مو جو د لو گو ں جن میں راجہ محمد ریا ضت سا بق وائس چئرمین پنجا ڑ ، اشفا ق احمد ، حکیم پرویز ،عبد القیوم ،محمد صغیر ، دا نش ،محمد ضمیر ،عبد الرحیم ،محمد صا بر محمد فیا ض ،افتخا ر احمد و دیگر نے متا ثرہ خا ندا ن کی فو ری مدد کر نے کا مطا لبہ کیا اور کہا وفا قی و صوبا ئی حکو مت اس سا نحہ کا فو ری نو ٹس لیکر متا ثرہ خا ندا ن کی فوری مدد کرے تا کہ وہ سر چھپا نے کی جگہ بنا سکیں

Kotli Sattian; Thousnads of rupees of worth of goods were burnt to ash in village Dera Danoi in Kotli Sattian, the incident is alleged to happen due to severe electricity short circuit.

According to rescue services who told pothwar.com, that total of six homes along with all the goods were burnt down, the cause is blamed on electricity short circuit.

According to one the home owner, Mohammad Ibrahim said, that he lost over Three Lakh rps including his important legal documents , which all were burnt in the incident.

No one from local authority is believed to have gone to village to see what has happened, local villagers have demanded that, those who have lost homes should be helped and should be given temporary accommodation.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد کے زیر اہتمام میلاد جلوس بروز اتوار کو گا

Eid Millad Un Nabi procession to be held in Slough on Sunday 3rd November.

some image some image some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد کے زیر اہتمام میلاد جلوس بروز اتوار کو ساڑھے دس بجے سالٹ پارک سے شروع ہو گا - جلوس ہورلکس بریج سے ہوتا ہوا سٹوک پوجز لین، ایلمن ایونیو، شگ قاف لین اور ویکسم روڈ سے ہوتا ہوا ڈاہمند روڈ مسجد میں اختتام پذیر ہوگا -

اس کے بعد نماز ظہر کے بعد محفل میلاد پاک کا آغاز ہو گا جس میں مشہور نعت خواں اور علما کرام تشریف لا رہے ہیں اختتامی دعا نماز مغرب کے بعد ہو گی اور آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا -

سلاو اسلامک ٹرسٹ کی انتظامیہ کی طرف سے پوٹھوار ڈاٹ کام کی توسطت سے تمام عاشقان رسول کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے- ہر سال کی طرح اس سال بھی پوٹھوار ڈاٹ کام میلاد جلوس کی کوریج کرے گی -

Slough; One of the largest eid millad un nabi procession in UK, is to beheld in Slough on Sunday 3rd November, The procession is organized by Sufi M Afzal of Gujar Khan, head of Slough Islamic trust and the procession will be led by Hafiz Adnan Zaheer of Thathi, Gujar Khan.

The procession will start at 10.30am from Slough Salt hill park and will end at Slough Diamond road Masjid. Everyone is invited and food will be served.

یونان میں سیکڑوں سفید فام انتہا پسندوں نے پاکستانی برادری کی جانب سے نکالے گئے میلاد مصطفیٰ ﷺ کے جلوس پر حملہ کردیا

Scuffels breakout at Millad rally in Athens Greece

some image

برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام شاہد ہاشمی ----یونان میں سیکڑوں سفید فام انتہا پسندوں نے پاکستانی برادری کی جانب سے نکالے گئے میلاد مصطفیٰ ﷺ کے جلوس پر حملہ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان میں فٹبال کلب کے شائقین اور ایتھنز پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کے درمیان جھڑپ ہوئی اور پولیس نے مداخلت کرکے حملہ آوروں کو منتشر کردیا۔

مشرقی شہر تھیسالونیکی میں شرپسندوں نے پاکستانی کمیونٹی پراس وقت حملہ کیا جب ایک فٹبال کے لیگ میچ کےلئے اومونیا اسکوائر پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے جہاں مسلمانوں کی جانب سے میلاد مصفطیٰ ﷺ کا جلوس گزررہا تھا۔

شرپسندوں کی جانب سے پہلے میلاد کے جلوس کے شرکا پر جملے بازی کی گئی جس کے بعد اسلامی جھنڈے کو پامال کیا گیا جس پر پاکستانی کمیونٹی اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپ اور ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ کا استعمال کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔ جھڑپ میں کسی کے شدید زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Greece; Around 200 nationalist militants attempted to break up a procession held by a Greek Muslim party in the Greek city of Komotini on Sunday, resulting in clashes with the police. .

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

بارسلونا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,زاہد مصطفی اعوان )----گزشتہ دنوں بارسلونا میں ہونے والا سی پی ایل ٹورنامنٹ میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن انتہائی ناکامی سے دوچار ہوئی ۔فائنل میچ میں بے بس دکھائی دینے والی فیڈریشن کے اہم عہدیداران گراونڈ کے مین گیٹ کی چابی لے کر فٹ بال بنے رہے۔کبھی لوگوں کو باہر نکالنے اور کبھی گراونڈ میں داخل کر نے کا فریضہ سرانجام دیتے دکھائی دئیے۔اور کئی اہم عہدیداران باونڈری لائن پر شائقین کرکٹ کو گراونڈ سے باہر نکالنے کی نوکری کرتے رہے۔دوسری جانب سی پی ایل کو پاکستان میں پی پی ایل کی کاپی قرار دینے والی فیڈریشن فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات میں اپنا مہمان خصوصی بھی نا لا سکی۔دنیا بھرمیں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ جو ادارہ کوئی ٹورنامنٹ کروا رہا ہو وہ اپنے ہی فروخت شدہ کلب کا مرہون منت ہو۔لیکن یہ کارنامہ کاتالان کرکٹ فیڈریشن نے سرانجام دے دیا ہے ۔اپنے ہی فروخت شدہ کلب کی ایسے غلامی کی کہ اپنا مہمان خصوصی بھی فروخت کردیا اور کلب کو کلی اختیار دے دیا کہ وہ جسے چاہے مہمان خصوصی بنا لے۔ہمیں صرف یوروز درکار ہیں ۔ یاد رہے سی پی ایل میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن نے کلبز کی فروخت سمیت 21400 یوروز کمائے اور شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لئے ثواب دارین کی پانی کی سبیل کی اپیل کرتی رہی۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کلر سیداں بائی پاس پر ناکہ بندی کر کے پانچ گاڑیاں تھانے بند

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رولپنڈی نے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹراور بغیررجسٹریشن گاڑیوں کیخلاف جنرل ہولڈ اپ کے دوران ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر راولپنڈی تنویر عباس گوندل اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر موٹر برانچ مسعود بشیر وڑائچ کی زیر نگرانی ایکسائز انسپکٹر راولپنڈی رینج نعمان الحق نے اپنے عملہ کے ہمراہ کلر سیداں بائی پاس پر ناکہ بندی کر کے پانچ گاڑیوں کو تھانے بند کر دیا جبکہ 45 کے قریب ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس اپنے قبضہ میں لے لی گئی ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کریں اوران کی رجسٹریشن مکمل کروائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

ختم نبوت پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے جو اس پر شک کرے گا وہ ایمان سے محروم رہ جائے گا, راجہ جاوید اخلاص

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا تھا ہم نے دن رات محنت کی دہشتگردوں کی کمر توڑی تو انائی بحران کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور با مقصد کوششیں کیں مگر ہماری حکومت کے خلاف سازشیں جاری رہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ شب کلر سیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین یوسی سوئی چیمیاں ملک شیر افغن ،چوہدری اشتیاق حسین ،ملک محمد فیاض،مسعود بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا انرجی بحران کے خاتمے کے لیے اتنی زیادہ تعداد میں کارخانے قائم کیے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہم نے بیس بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا دہشتگردوں کو شکست دی سی این جی پر گاڑیوں کی طویل ترین قطاروں کا خاتمہ کیا ملک میں تعمیر و ترقی کے کام کیے قوم کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے مگر روز اول سے ہمیں سازشوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ختم نبوت پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہےئے جو اس پر شک کرے گا وہ ایمان سے محروم رہ جائے گا ۔اس کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہئیے۔

سالانہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل کا انعقاد مسجد بلا ل موہڑہ نگڑیال میں کیا گیا

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔موہڑہ نگڑیال کلر سیداں،حضور نبی رحمت احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیہ عقیدت پیش کرنے کے لئے شہر شہر ،گلی گلی اور محلوں میں مجالس اور ریلوں کا سلسلہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی جاری ہے،اس سلسلے میں مسجد بلال موہڑہ نگڑیال میں سالانہ محفل کا اہتمام کیا گیا،جس کا اہتمام حاجی چوہدری محمد اسلم،حاجی چوہدری محمد ازرم،حاجی چوہدری محمد ظفر اقبال،حاجی چوہدری محمد ضمیر،چوہدری محمد شبیر و اہلیان موہڑہ نگڑیال کی جانب سے کیا گیا،نعت خواں حضرات میں نعیم اختر نقشبندی،راجہ ارشد محمود اور دیگر شامل ہیں،خصوصی خطاب حافظ منصور ظہور،حافظ مجاہد حسین،قاضی محمد عبد الطیف،حافظ و قاری محمد سعید نے فرمایا،مہمان گرامی میں خلیفہ حاجی محمد شریف،علامہ اللہ دتہ،حاجی صغیر احمد،ماسٹر عبد الطیف،راجہ اختر لنگڑیال،محمد اسحاق لنگڑیال ،راجہ ذوالفقار لنگڑیال ،راجہ ندیم حیدرسمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ۔۔۔۔ ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کی طر ف سے یونین کونسل دوبیرن کلاں کے لیے لاکھوں روپے کی گرانٹ ۔ چیئر مین یونین کونسل دوبیرن راجہ ندیم احمد اور دیگر اہل علاقہ کی طرف سے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین ۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی نے میری یونین کونسل دوبیرن کلاں کے لیے لاکھوں روپے کی خطیر گرانٹ دے اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں انشاء اللہ اہلیان یونین کونسل دوبیرن کلاں ہمیشہ کی طرع الیکشن2018میں بھی اپنا ووٹ ایم پی اے راجہ محمد علی کو ہی دیں گئے تاکہ وہ کامیاب ہو کر حلقے میں رہتے ہوئے کام بھی کریں ۔

some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی ٹو میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کر اکر حلقے کی عوام کے دل جیت لیے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہPP-2راجہ محمد علی حلقہ پی پی ٹو میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کر اکر حلقے کی عوام کے دل جیت لیے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گئے ملک میں آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گئی ۔مخالف سیاسی جماعتوں کی سیاسی چالوں کو ملک کی عوام نے اچھی طرع پہچان لیا ہے انشا اللہ اب دھر نوں کی سیاست کوہمیشہ ہمیشہ کے لیے مستردکر دیا قائد عوام میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف اور راجہ محمد ظفر الحق کی قیادت میں ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے ۔ملک کی عوام دہشت گردوں کے خلاف حکومت اور پاک افواج کے ساتھ ہیں انشااللہ دہشت گر دی کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن حلقہ پی ٹو کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات مسلم لیگ ن یوسی بیور کے صدر راجہ نذاکت حسین ،سابق امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل مواڑہ راجہ سخاوت حسین ایڈوکیٹ ، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد ،عبدالحمید مغل وائس چیئر مین یونین کونسل دکھالی، راجہ ندیم احمد چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں اور پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل کہوٹہ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائدمسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف ،وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اورچیئر مین پاکستان مسلم لیگ راجہ محمد ظفر الحق کی قیادت میں ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ایم پی ائے راجہ محمد علی عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے اپنے اس دور حکومت میں بھی بے تر قیاقی کام کرائے اور بہت سے منصوبے زیر تعمیر ہیں انشاء اللہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی حلقہ پی پی ٹو کی غیور عوام کے توقعات پر پورااترہیں گئے اور انشاء اللہ حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر ہیں گئے۔

some image

کہوٹہ شہر میں گلی محلوں میں دوکانیں رہائشی علاقے کمرشل ہو گئے

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ شہر میں گلی محلوں میں دوکانیں رہائشی علاقے کمرشل ہو گئے ۔چھوٹی چھوٹی گلیوں میں موجود دوکانوں کے مالکان نے اپنی اپنی دوکانوں کا سامان باہر سٹک پر سجا لیا راہگیروں کو چلنے میں شدید دشواری۔ معززین علاقہ نے چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر سے اپیل کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر کے تما م گلی محلوں میں موجود رہائشیوں علاقوں میں بعد گھروں کے مالکان نے اپنے گھروں میں موجود بیٹھکوں کو ختم کر کے دوکانیں بنا لیں ہیں اور ان دوکانوں کے مالکان کمر شل دوکانوں میں گھریلوں بجلی استعما ل کرتے ہیں جبکہ دوکان کا سامان باہر لگانے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے سروے کے دوران معززین نے یہ بھی کہا کہ گلی محلوں میں موجود ان دوکانوں کی وجہ سے ہماری خواتین گھروں میں قید ہو کر رہ گیں ہیں باہر نکلنا عذاب بن گیا ہے کیونکہ بعض دوکانوں میں منچلے لڑکے بھی بیٹھے ہوتے ہیں جو رہ چلتی خواتین پر آوازیں بھی کستے ہیں انہوں نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے چیئر مین ایم سی کہوٹہ سے پر زرواپیل کی ہے۔

چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے ضلع کونسل کے والد محترم عمرے کی ادا ئیگی کی لیے سعودی عرب روانہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے ضلع کونسل کے والد محترم عمرئے کی ادا ہگی کی لیے سعودی عرب روانہ ہو گے ۔ چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرکے والد محترم ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ضلع راولپنڈی سابق وائس چیئر مین ضلع کونسل راجہ مظہر حسین اور سابق ناظم یوسی مغل حلقہ این اے52راجہ شفاقت اقبال کیانی عمرئے کی ادائگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے راجہ مظہر حسین اور راجہ شفاقت اقبال کیانی جو ان دنوں مدینہ شریف ہیں جہاں وہ 12ربیع الاول حضور نبی پاک ﷺ کے روضہ اقدس میں گزاریں گے اور پھر اس کے بعد وہ عمرئے کی ادا ہگی کر یں گے ۔راجہ مظہر حسین اور راجہ شفاقت اقبال کیانی نے مدینہ شریف میں اپنے ملک کی خیر و برکت کے لیے دعاء کی ہے جبکہراجہ مظہر حسین اور راجہ شفاقت اقبال کیانی کے حلقے کی عوام ، وٹروں ،سپورٹروں،دوستوں اور عزیز و اقارب نے ان کی بخریت وطن واپسی کی دعاء کی ہے ۔

some image

بھٹو دور میں تعمیر ہونے والے لاری آڈہ کی خستہ حالی سڑکیں کھنڈرات ،پینے کا صاف پانی نایاب

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ بھٹو دور میں تعمیر ہونے والے لاری آڈہ کی خستہ حالی سڑکیں کھنڈرات ،پینے کا صاف پانی ،نایاب مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ پر پودریوں نے دھیرے جما رکھے ہیں مسجد اور دیگر سہولیات سے عوام علاقہ محروم ہو گے ضلع کونسل والے ٹیکس تو لیتے ہیں مگر آج تک اس کہوٹہ کے لاری آڈہ پر ایک روپیہ بھی خرچ نہ کیا جا سکا خواتین اور مردوں کیلئے واش رومز ہیں نہ بیٹھنے کی جگہ پیپلز پارٹی کی حکومت بھی رہی مسلم لیگ ن کی حکومت اب بھی موجود ہے مگر کسی نے اس لاڑی اڈے کی مرمتی اور اس آج کے جدید دور کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کیلئے کچھ نہیں شہریوں عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی سی راوالپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ لاری اڈہ کی خستہ حالی پر نظر کرم کرتے ہوئے یہاں پینے کا صاف پانی ،واش روم مسجد مسافروں کیلئے بیٹھنے کی جگہ کا فوری انتطام کیا جائے اور کھنڈرات نما سڑکوں کی فوری تعمیر کی جائے ۔

کرپٹ حکمرانوں نے قو می خزانہ بے دردی سے لوٹا ۔ پی پی ٹو کے رہنما و امیدوار برائے ایم پی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ کرپٹ حکمرانوں نے قو می خزانہ بے دردی سے لوٹا ۔ ملک کا پیسہ لوٹ کے باہر جائیدادیں بنانے میں مصرو ف ہیں ۔ حکومت نے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر ڈاکا مارا ۔ عمران خان نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا اور عوام میں شعور بیدار کیا ۔ 2018کا الیکشن پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیتے گی ۔ پی ٹی آئی نہ صرف حلقہ پی پی ٹو بلکہ پوریے ملک میں منظم اور مظبوت جماعت بن کر ابھرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی ٹو کے رہنما و امیدوار برائے ایم پی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کارکنوں کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ راجہ تسلیم ،راجہ منان مسعود ، مظہر حسین قریشی و دیگر موجود تھے ۔ راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنے گا ۔ جہاں ہر امیر غریب کو یکساں انصاف فراہم ہوگا ۔ ۔ اگر اللہ نے مجھے کامیابی دی تو عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا ۔ جس بے دردی سے حکمرانوں ملک لوٹا ہے ۔ اب وہ وقت دور نہیں کہ یہ سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

فیض آبا د دھرنا کے مظا ہرین کی کا میا بی با طل قوتوں کیخلا ف اسلا م کی فتح کے مترادف ہے، راجہ احسان ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پا رٹی کے رہنما ء حلقہ پی پی ون مری و کوٹلی ستیاں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ احسان ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیض آبا د دھرنا کے مظا ہرین کی کا میا بی با طل قوتوں کیخلا ف اسلا م کی فتح کے مترادف ہے، ما ہ ربیع الاو ل کی برکت سے عا شقا ن مصطفی ﷺکی فتح ملی جوتاریخ نے ایک مرتبہ پھر ثا بت کر دیا کہ دین مصطفی ﷺ کو جتنا دبا نے کی کو شش کی جا ئے گی اتنا ہی ابھرے گا سہو نی قوتوں نے ختم نبو ت قانو ن کا خا تمہ کر کے عاشقان مصطفی ﷺ کے جذبا ت پر تیر برسائے اور پھر اس کے ذمہ دا را ن کیخلا ف کاا روائی کا مطا لبہ کر نے پر مظا ہرین کو شہید کر نے سمیت ظلم اور بر بریت کی تا ریخ رقم کر نے والوں کو قوم کبھی معا ف نہیں کر یگی انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہو نے والے حکو تی ظلم و بر بریت سے یہ خدشہ ظا ہر کیا جا تا ہے کہ شا ئد حکو متی صفو ں سمیت پو لیس حکا م میں بھی قادیا نیوں کیساتھ محبت کر نے والے ملک دشمن اور اسلا م دشمن مو جو د ہیں جس کی چھا ن بین وقت کا تقاضا ہے راجہ احسان نے اس موقعہ پر چیف آف آرمی سٹا ف کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا پاک آرمی حقیقی معنو ں میں پا کستان اوراسلا م کی محا فظ ہے چیف آف آرمی سٹا ف کے دھرنا مظا ہرین کیخلا ف طا قت کے استعما ل کی حکو متی درخواست مسترد کر کے عا لم اسلا م کی ترجما نی کا حق ادا کر دیا یہی وہ جر ئت مندا نہ اور تا ریخی فیصلے عوام کے دلوں سے پاکستان آرمی کی محبت نہیں چھین سکتے راجہ احسان ستی نے کہا کہ حکو مت نے ٹی وی چینل ، اور سوشل میڈیا بند کر کیااپنے کا لے کر تو ت کو چھپا نے کی نا کا م کو شش میں بھی حد کر دی جسے تا ریخ میں سیا ہ ترین جمہو ری دو ر سے تا ریخ میں ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا

نا اہل حکو مت نے فیض آبا د کھلوا تے کھلوا تے پو را پاکستان بند کیا, میجر (ر)لطا سب ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصا ف کو ٹلی ستیاں کے سابق صدر میجر (ر)لطا سب ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نا اہل حکو مت نے فیض آبا د کھلوا تے کھلوا تے پو را پاکستان بند کیا ،زخمی اور شہید ہو نے والے دھرتی کے گو شے ہیں اگر لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مطا لبا ت پہلے دن ہی ما ن لیے جا تے تو ملک کو اتنا نقصا ن نہ ہو نا اس تما م تر نقصا ن کی ذمہ دا ر مو جو دہ حکو مت جن میں وزیر اعظم شا ہد کا قان عبا سی ، اور با لخصوص نا اہل وزیر داخلہ احسن اقبا ل ہیں جنہوں نے نہتے مسلما نو ں پر ظلم اور بر بریت کے بعد وہی تمام مطا لبا ت پا ک آرمی کی خصوصی کا وش سے ماننے پر مجبو ر ہو ئے ایسی نا اہل حکو مت کو اب کو ئی اخلا قی جوا ز نہیں وہ حکو مت کر ے بلکہ وہ خو د استعفے دیکر گھر چلے جا ئیں جن شہدا نے یہ قربا نی دی اور جو عاشقا ن مصطفی ﷺ زخمی ہو ئے انہیں خرا ج تحسین اور خرا ج عقیدت پیش کر تے ہیں اور انکے لوا حقین سے دلی ہمدردی کر تے ہیں انہوں نے پا ک فو ج کی وطن عزیز کے ہر مشکل وقت میں تاریخی قربا نیوں کو شا ندا ر الفا ظ میں خرا ج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک آرمی کا فیصلہ پا کستان اور اسلا م کے بہتر مفا د میں ہے

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں شروع ،مرکزی جامع مسجد کو لائٹنگ کے ساتھ سجادیا گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں شروع ،مرکزی جامع مسجد کو لائٹنگ کے ساتھ سجادیا گیا، جامع مسجد راجگان میں بعد از نماز عشاء محفل نعت اور جشن آمد رسولؐ کے حوالہ سے جلوس کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پرشروع، بارہ ربیع الاول کو گوجرخان شہر اور ملحقہ دیہات گلی محلوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں جھالروں اور لائٹنگ وغیرہ لگا کر خوبصورتی کے ساتھ سجانے کیلئے میلاد کمیٹیاں متحرک ہو گئیں تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر اور گرد ونواح میں عید میلاد النبیؐ عقید ت واحترام مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کیلئے میلاد کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں کو سجانے کیلئے متحرک ہو گئیں،شہر اور دیہات کی میلاد کمیٹیوں بارہ ربیع الاول کے حوالہ سے جلوسوں، اپنے اپنے علاقوں کے انتظامات اور دیگر امور کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کرچکی ہیں مرکزی میلاد کمیٹیوں کے جنرل سیکرٹری راجہ صبور کیانی نے بتایا کہ سیکورٹی کے انتظامات اور دیگر امور کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر ،ڈی ایس پی ، ایس ایچ او سے بھی میٹنگ کی جائے گی شہر بھرکو خوبصورتی سے سجانے کیلئے میلاد کمیٹیاں متحرک ہو چکی ہیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 29نومبر بروز بدھ بعد از نماز مغرت جامع مسجد سول ہسپتال جلسہ بسلسلہ سیرت خاتم الانبیاء ؐ و فضائل درود شریف منعقد ہوگا خصوصی خطاب پیر طریقت مولانا محمد عزیز الرحمن ہزاروی تلاوت قاری جمشید علی معاویہ نعت مفتی محمد اویس عزیز زیر صدارت قاری عبداللہ محمود نعمت مولانا سمیع اللہ پیش کریں گے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ انجمن غلامان مصطفیؐ کا سالانہ اجلاس قاری محمد نوازچشتی خطیب اعظم مسجد الشمس بھڈانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اراکین انجمن اور علمائے کرام کے علاوہ معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی اور بارہ ربیع الاول کے جلوس جلسہ کے متعلق صدر انجمن حاجی فضل حسین نے تمام انتظامات مکمل ہونے کے بارے میں آگاہ کیا کہ انشاء اللہ اس بار بھڈانہ ، بھگانہ کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے ، گلی محلوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جارہا ہے ۔

پنجا ب ٹیچر یو نین کو ٹلی ستیاں کے انتخا با ت نا صر شہزا د ستی حلقہ شما لی سے بلا مقا بلہ صدر اور امجد محمو د ستی جزل سیکرٹری منتخب

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پنجا ب ٹیچر یو نین کو ٹلی ستیاں کے انتخا با ت نا صر شہزا د ستی حلقہ شما لی سے بلا مقا بلہ صدر اور امجد محمو د ستی جزل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،جبکہ حلقہ جنو بی سے وحیداحمد ستی صدراور منصور احمد عبا سی جزل سیکرٹری منتخب ہو ئے نو منتخب عہدیدران نے تما م اسا تذہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم کو شش کریں گے اسا تذہ کی توقعا ت پر پو را اتریں گے تما م اسا تذہ نے نو منتخب عہدیدا را ن کو مبا رکبا د پیش کی واضع رہے کہ گزشتہ رو زکا غذات نا مزدگی جمع کروانے کی آخری تا ریخ تھی جس کے اختتام تک کسی بھی امیدوار نے کا غذا ت نا مزدگی جمع نہ کروائے جس پر کو ٹلی ستیاں کے دونو ں حلقوں سے بلا مقا بلہ نا صر شہزا د ستی حلقہ شما لی سے بلا مقا بلہ صدر اور امجد محمو د ستی جزل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،جبکہ حلقہ جنو بی سے وحیداحمد ستی صدراور منصور احمد عبا سی جزل سیکرٹری منتخب ہو ئے نا صر شہزا د ستی اس سے قبل پنجا ب ٹیچر یونین میں ضلعی سطح پر بھی کو ٹلی ستیاں کی نما ئندگی کر چکے ہیں

some image

some image

بیول مدنی محلہ ،گلی بابا پنوں خان میں گزشتہ چار ماہ سے بند رستہ بلڈوزر لگا کر کھول دیا گیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ طارق ایوب۔۔۔۔ بیول مدنی محلہ ،گلی بابا پنوں خان میں گزشتہ چار ماہ سے بند رستہ بلڈوزر لگا کر کھول دیا گیا ہے ،گزشتہ چار ماہ سے بند یہ رستہ چوہدری بشارت نور کی خصوصی کوششوں سے آج لیول کر کے گزرنے کے لئے کھولا گیا ہے اس رستہ کو گزشتہ چار ماہ ہوئے ارد گرد کی زرعی زمینوں کے مالک نے اہلیان محلہ کی اور دیگر قریبی بستیوں کے رہائشیوں کی طرف سے کوڑا کرکٹ ،گند،کچرااور دیگر فضلات پھینکنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا اور اسے کسی بھی لوکل ممبر یونین کونسل، مقامی ایم پی اے ،اور نہ چیئرمین ،وائس چیئرمین نے دلچسپی لے کر اس مسئلے کو حل کرانے کی کوشش کی۔تاہم آج چوہدری بشارت نور نے اپنی ذاتی دلچسپی لے کر اس رستہ کو کھلوا دیا ہے اوراہلیان علاقہ سے اپیل بھی کی ہے کہ اس رستہ میں او ر نہ ہی قریبی زرعی زمینوں میں کوا کرکٹ ،گند،کچرا وغیرہ نہ پھینکا جائے بلکہ اس کے لئے جو مخصوص جگہ ہے وہاں پر پھینکا جائے۔واضح رہے یہ ایک قدیمی رستہ ہے جو کہ بیول میں سے ڈھوک سیداں،اور آگے دیگر آ بادیوں کو جاتا ہے۔

some image

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

تین ہفتوں سے بند میٹرو بس سروس آج سے دوبارہ آپریشنل

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔تقریبا تین ہفتوں سے بند میٹرو بس سروس آج سے دوبارہ آپریشنل ہوجائے گی۔لیکن فیض آباد اسٹیشن پر سٹاپ نہیں کرے گی۔تحریک لبیک پاکستان کے فیض آباد دھرنے کے باعث سب سے زیادہ میٹر وبس سروس متاثر ہوئی ہےاور کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔فیض آباد اسٹیشن اور شمس آبادسٹیشن پر مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی ۔دوسری طرف میٹرو بس سروس کی بندش سے روزانہ ایک لاکھ پندرہ ہزار کے لگ بھگ افراد نہ صرف سفری سہولتوں سے محروم رہے بلکہ میٹرو بس اتھارٹی کو کرائے کی مد میں دھرنے کے باعث روزانہ23لاکھ روپے کی آمدنی سے بھی محروم ہونا پڑا۔مظاہرین کے ہاتھوں میٹرو بس سروس کے سٹیشنز پر بھاری مالی نقصان ہوا۔جس کا تخمینہ آج سے لگاناشروع کیا جائے گا۔پیر کو آر ڈی اے حکام کی عدم موجودگی کے باعث تخمینہ مکمل نہیں ہو سکا ہے۔اس حوالے سے پاکستان میٹرو بس سروس راولپنڈی اسلام آباد کی منیجر آپریشن مس شمائلہ سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن ان کا موبائل مسلسل بند ملتا رہا۔سروس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ منگل سے میٹرو بس سروس چلائیں گے۔لیکن اسی صورت جب دھرنا والے مکمل طور پر فیض آباد خالی کرکے چلے جائیں گے۔ پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کے جنرل منیجر عزیر شاہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ الیکٹریکل،مکینکل اور دیگر نقصانات ہیں۔جن کا تخمینہ مکمل کرکے کام الاٹ کیا جائے گا۔ اس طرح کی توڑ پھوڑ کی مکمل بحالی پر کم از کم ایک سے ڈیڑھ ماہ لگتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کریں گے۔اور سروس شروع کرنے کے فوری بعد کچھ دن میٹرو بس فیض آباد سٹیشن پر نہیں رکے گی۔کیونکہ اس سٹیشن کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔جس کی ٹوکن ویڈنگ مشین بھی ٹوٹی ہے۔سکرین سلائیڈنگ دروازے ٹوٹے ہیں۔شیشے اور دیگر اشیاء کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ٹوکن ویڈنگ مشین45لاکھ روپے سے زیادہ قیمت کی ہے۔اب تخمینہ کے بعد دیکھیں گے اس کی مرمت ہوسکتی ہے ۔اسی طرح سکرین سلائیڈنگ ڈورز کا بھی نقصان کافی ہے۔سیکورٹی و مانیٹرنگ کیمروں کو زیادہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت اور دھرنا قائدین کے درمیان معاہدے کے باوجود تحریک لبیک کے کارکن اور رہنما فیض آباد موجود رہے تھے۔جس کے باعث پیر کو بس سروس شروع نہ کی جاسکی۔

 

غیر قانونی نارتھ رینج ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف آپریشن ایک مرتبہ پھرناکام

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجودوفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)غیر قانونی نارتھ رینج ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف آپریشن میں ایک مرتبہ پھرناکام ،آپریشن میں شعبہ انفورسمنٹ اورشعبہ انوائر منٹ نے حصہ لیا جبکہ شعبہ لینڈ اورشعبہ بی سی ایس ،شعبہ روڈ ز سمیت دیگر افسران موقع پر ہی نہ پہنچ سکے،سوسائٹی اور D-12 کے رہائشیوں کی آپریشن ٹیم کے خلاف مزاحمت،احتجاج اورنعرے بازی ،سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں،5گھنٹے تک قیام کے بعدٹیم آپریشن کئے بغیر ہی واپس لوٹ آئی،آپریشن ٹیم کی واپسی کے مو قع پر ڈائریکٹر بی سی ایس( ٹو ) موقع پرصرف 146146حاضری145145لگوانے آئے۔ وفاقی دارالحکومت کے زون 3میں قائم غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی نارتھ رینج کے خلاف کارروائی کرنے کے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود تاحال سی ڈی اےاس کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔چند ماہ قبل سی ڈی اے نے اعلیٰ عدلیہ کے احکا ما ت پر دکھا وے کے لئے آپریشن کیاتھا اورصرف ہائوسنگ سوسائٹی کے داخلی راستے پر نصب بل بورڈ ہی اکھاڑا تھا۔ذرائع کے مطابق اس ہائوسنگ سوسائٹی میں اسلام آباد ، سی ڈی اے اورایم سی آئی کی بیوروکریسی کے اپنے پلاٹس بھی ہیں جس کی وجہ سے سی ڈی اے اس سوسائٹی کے خلاف کارروائی کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ علاقہ ایک سیاسی شخصیت کا ہے جو کہ اپنے سیاسی اثر ورسوخ کااستعمال کرتے ہوئے سی ڈی اے کو کسی بھی کارروائی سے روکے ہوئے ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روزسی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے مذکورہ ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف آپریشن کا آغازکیا تاہم آپریشن کے آغاز پر ہی D-12،شاہ اللہ دتہ اورنارتھ رینج ہائوسنگ سوسائٹی کے سینکڑوں رہائشیوں نے ٹیم کے خلاف بھر پورردعمل کا مظاہرہ کیا اورٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جس کے بعد 5گھنٹے نارتھ رینج میں گزارنے کے بعدسی ڈی اے کی آپریشن ٹیم ناکام ہوکر واپس لوٹ آئی۔

شہری مختلف علاقوں میں چوری اورراہ زنی کی وارداتوں میں ایک موٹرسائیکل اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔مختلف علاقوں میں چوری اورراہ زنی کی وارداتوں میں ایک موٹرسائیکل اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سٹیڈیم روڈسے خرم اکرم سے موبائل فون چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ مندرہ کے علاقہ میں دولڑکے اسلحے کی نوک پرصدف شکیل سے 22ہزارپانچ سوروپے اورموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدسے عثمان کی موٹرسائیکل نمبرآرایل ایف 8275چوری ہوگئی۔ تھانہ گوجرخان کو راجہ نصر اللہ محمود نے بتایا کہ میں پراپرٹی کا کام کر تا ہوں میرے تصور لیاقت کے ساتھ تعلقات تھے جو اکثر اوقات مجھ سے کاروبار کے سلسلے میں رقم ادھار لیتا رہتا تھا جنوری 2015 ء میں تصور لیاقت اور اس کا بھائی عمران لیاقت میرے پاس آئے اور کہا کہ کاروباری سلسلے میں رقم کی ضرورت ہے جو کچھ عرصے بعد حالات بہتر ہو تے ہی واپس کر دیں گے۔ ان کےساتھ مراسم اچھے ہو نے کی وجہ سے اعتبار کر تے ہو ئے ساڑھے سات لاکھ روپے دیئے،کچھ عرصے بعد میں نے اپنی رقم کا مطالبہ کیا تو عمران لیاقت نے مجھے چیک مالیتی ساڑھے سات لاکھ روپے دیا جو کیش کرا نے پر ڈس آنر ہو گیا۔ دریں اثناء تھانہ نون کے علاقے میں اکبر حسین سے موبائل چھین لیاگیا۔ تھانہ بنی کےعلاقے این آئی ایچ کالونی میں شہزاد حسین کے گھر کے تالے ٹوٹ گئے،موبائل فون، گھڑیاں، نقدی اور انعامی بانڈز چوری ہوگئے۔ مارگلہ پولیس نے عبدالخالق ظفر کی رپورٹ پر ذوالفقار حسین، علی سرور اور شیخ کامران آفتاب کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا، ملزموں نے جعلی رجسٹریوں پر عدالت سے ضمانتیں کروائیں۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

چکسواری کے قریب پلا ک کے رہا ئشی 65سالہ مہربان والد اللہ داد کو کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چکسواری کے قریب پلا ک کے رہا ئشی 65سالہ مہربان والد اللہ داد کو کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا مقتول کی موت شہ رگ کٹنے سے ہو ئی صبع آ ٹھ بجے گھر سے قریبی نا ڑیا ں شریف دربار پر گیا تقریباً 9بجے کے قریب قتل ہو گیا تفصیلات کے مطابق چکسواری کے قریب یو نین کو نسل پنڈ کلا ں پلا ک گا ؤ ں کے رہائشی عمر رسیدہ چودھری مہربان والد چودھری اللہ داد جو بکریا ں چرانے کے غرض سے صبع آٹھ بجے گھر سے نکلا جس کے پا س اس کی اپنی کلہاڑ ی تھی اور اس کی جیب میں کچھ رقم بھی تھی جب وہ قریبی دربار پر حاضری کے لئے پہنچا تو کسی شخص نے کلہاڑ ی چھین کر مہربان پے درپے پر وار کرنے شروع کردیئے سر اور گلے پر گہرے زخم آ ئے جس سے اس کی مو ت واقع ہو گئی 12 کے قرب جب مہربان گھر واپس نہ آ یا تو اس کی اہلیہ فکر مند ہو ئی اور اسے تلاش کرتی ہو ئی کھیتو ں کے طرف گئی اور وہاں مہربان کی نعش خون میں لت پت پڑی ہو ئی تھی جس پر اہلیہ نے شور مچا نا شروع کردیا گا ؤ ں کے مزید لو گ اکٹھے ہو گئے جس پر پو لیس تھانہ چکسواری کو اطلا ع دی گئی جس پر ڈی ایس پی ڈڈیال عطاالر حما ن اور پو لیس تھا نہ چکسواری کے ایس ایچ او محمد عرفان بھٹی اے ایس آ ئی شاہنواز ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کیلئے پہلے رورل ہیلتھ سینٹر چکسواری میں لے آ ئے بعد ازاں نعش ڈسڑکٹ ہسپتال میر پور میں بھیج گئی پو لیس تھانہ چکسواری نے ڈی ایس پی ڈڈیال کی سر براہی میں بر وقت کارروائی کرتے ہو ئے منور ولد محمد اسماعیل ساکن ضلع کوٹلی کو قتل کے شبہ میں گرفتار کرلیا پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ڈڈیال ایجوکیشن کمیٹی کے زیر اہتمام ’’ دختران کشمیر کانفرنس

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ آزادکشمیر کے سینئروزیر،وزیرفزیکل پلاننگ، ہاؤسنگ، زراعت ولائیوسٹاک چوہدری طارق فاروق اور اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے کہاہے کہ خواتین معاشرے کا اہم طبقہ ہے جو عظیم مقاصد کے لئے برسرپیکارہیں خواتین کی ترقی کے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ڈڈیال میں منعقدہ ’’ دختران کشمیر کانفرنس ‘‘کسی بین الاقوامی کانفرنس سے کم نہیں ہے جس کا سہرا ڈڈیال ایجوکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ شنیلہ نذیر کے سر ہے اس طرح کی کانفرنسز آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژن میں منعقد کی جائیں حکومت ان کا خرچہ برداشت کرئے گی۔سیاست میں خواتین کی شرکت پر کوئی قدغن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال ایجوکیشن کمیٹی کے زیر اہتمام ’’ دختران کشمیر کانفرنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق تھے جبکہ قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے صدارت کی ۔کانفرنس سے آزاد کشمیرکے سابق وزیرچوہدری افسر شاہد ،وائس چانسلر مسٹ پروفیسر ڈاکٹر راجہ حبیب الرحمان،ڈڈیال ایجوکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن شنیلہ نذیر،عطیہ انور زون ،شاہ بانو ظفر،طاہرہ توقیر،فائزہ گیلانی ،عظمیٰ منشی ،حفصہ مسعودی،فرحت آصف ،نجم شکور،سنجیدہ شکور،رابعہ خانم ،شازیہ پروین ،رابیہ خان مرفعت النساء ،عشرت بتول ،فرخ اویس ،اقراء منیرسمیت دیگر خواتین نے تحریک آزادی کشمیر،تعلیم ،صحت ،صنعت وتجارت سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کے کردار،ان کے مسائل اور خواتین کی ترقی واستحکام کے حوالے سے بامقصدمقالہ جات پڑھے اور ان کے حل کے لئے موثر تجاویز دی۔سمینار میں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد آفتاب ،ڈڈیال بار کے ممبران شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ ،صغیر غوری ایڈووکیٹ ،نصیراحمد چوہدری،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک ،میڈیا نمائندگان ،سول سوسائٹی کے نمائندگان اور آزاد کشمیر کے دس اضلاع سے خواتین کے حقوق کے حوالے کام کرنے خواتین این جی اوز نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔

some image

انجمن ندا ئے حق ڈڈیا ل فلا ئی ورفا عی کا مو ں کی آڑ میں ریا ست کے اندر ریا ست بنا نے اور غنڈہ گردی کر نے کا نام بن چکا ہے, حا جی محمد نجیب

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ انجمن ندا ئے حق ڈڈیا ل فلا ئی ورفا عی کا مو ں کی آڑ میں ریا ست کے اندر ریا ست بنا نے اور غنڈہ گردی کر نے کا نام بن چکا ہے کشمیر کونسل کا ایکشن قابل ستا ئش ہے ندا ئے حق نے غر یب اور مظلو م کا خو ن نچوڑا ہے ادارو ں کے اندر بے جا مداخلت شرائط وضبو ابط کے منا فی کا م کر نے اور اپنی اجا رہ داری قائم کر نے کے لیے ہر وہ حر بہ استعما ل کیا ۔جو نا جا ئز تھا ہم کسی صورت اس جعلسا زی اور عوا می حقوق پر ڈاکہ زنی کو برداشت نہیں کر یں گے مسعود خا لد ایم ایل اے ڈڈیا ل کا ا س مین کو ئی سا تھ نہیں ہے قرآن پا ک پر حلف لیکر ممبران کو مفادات کے لیے اکسا نہ کو ن سی خدمت ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر حا جی محمد نجیب نے ہنگا می پر یس کا نفر نس میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر انجمن ندا ئے حق کے ستا ئے اور زخم خو ردہ غر یب اور مجبو ر لو گ بھی مو جو دتھے ۔جن کو زبر دستی تھا نہ بند کر یا جا تا رہا ہے ۔اور رقم بٹوری جا تی رہی ۔چو ہدری محمد حفیظ ،کرم داد ،چوہدری منصف علی ایڈووکیٹ ،نے بھی پر یس کا نفر نس سے خطا ب کیا ۔حا جی نجیب نے کہا کہ انجمن ندا ئے حق کی چا رسا ل رجسٹر یشن نہیں ہو ئی جب میں حا ضر ممبر ندا ئے حق ہوا تو میری کا وشو ں سے رجسٹر یشن ہو ئی حا لا نکہ کشمیر کو نسل نے کہا کہ ان کے خلا ف بے شما ر شکا یا ت ہیں 9کیس ان کے خلا ف پپلی کے ہیں ۔دیگر شکا یا ت الگ ہیں مگر ندا ئے حق نے انتظا میہ مخا لف تحر یک شروع کر دی اور اپنی اجا رہ داری قائم کر نے کے لیے ہر وہ کا م کیا جو منا سب نہ تھا سو رکھی معا ملہ ہوا تو مسجد میں بیٹھ کر معا ملے کو یکسو کیا گیا اور دعا ئے خیر بھی ہو ئی مگر دوسرے دن تھا نہ بیٹھ کر ند ائے حق کے صدر نے کہا کہ کو ئی را ضی نا مہ نہیں ہے کیو نکہ ہما را نما ئندہ وہا ں مو جو د نہیں تھا پھر انہو ں نے رقم کی ڈیما نڈ شروع کر دی ۔یہ ظلم زیا دتی نہیں تو اور کیا ہے میں بطو ر چیف آ رگنا ئزر کا م کر رہا تھا اپنے عہدے سے مستفعی ہو نے کا فیصلہ کیا ۔انہو ں نے کہا کہ را ضی نا مہ 9-0میں ہو گا عوا می شکا یا ت بیا ن حلفیوں پر انکو ئری ہو ئی ایس ڈی ایم ڈڈیا ل نے بلا تحصص کا روا ئی کر کہ رپو رٹ کی کہ انہو ں نے شرا ئط و ضبو ابط کی خلا ف ورزی کر کہ بد تر ین کر پشن کی ہے ۔قر آن پر حلف دے کر جھو ٹ مکرو ہ فر یب کا با زار گر م کر رکھا تھا ۔ریا ست کے اندر ریا ست بنا رکھی تھی ۔لو گو ں کو دھمکیا ں دے کر پیسے بٹورے جا رہے تھے ۔ان کا ریکا رڈ ضبط کیا جا ئے ۔اور مقامی انتظا میہ فوری کا روا ئی عمل میں لا ئے ۔

ربیع الاوّل کے مبارک ماہ میں پہلے سالوں کی نسبت زیادہ جوش و جذبہ سے خوشی وشادمانی کا مظاہر ہ

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ شمع رسالت ﷺ کے پروانے نبی آخرالزماں ،فخر عالم و عالمیان حضرت محمدمصطفیﷺ کے میلاد پاک کی خوشیاں منانے کا حق ادا نہیں کر سکتے ۔ وجہ تخلیق کائنات ؐ کا میلاد تو خود خالق کائنات نے منایااور دنیا کی کوئی قوم ایسی نہیں ہے جو اپنے پیغمبر کا یوم ولادت شایان شان طریقے سے نہ مناتی ہو۔ حضور نبی کریم ﷺ سے عشق عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل ڈڈیال کے عاشقان مصطفی ﷺ الحاج جمیل اقبال ملک صدر جماعت اہل سنت ڈڈیال ، تحریک تحفظ اسلام کے صدر سیّد ابرار حسین ایڈووکیٹ ، خطیب اعظم حنفیہ مسجد علامہ بشیر نواز جلالی ، صدر میاں محمد بخش سوسائٹی کے ۔ڈی چودھری ، صاحبزادہ سیّد فیض الحسن شاہ بہاری شریف ، علامہ خان عالم چشتی ، نمبردار چودھری محمد شریف آف پنور ، صدر انجمن تاجراں ڈڈیال حاجی خلیل احمد ، چودھری ظہور الٰہی ، علامہ خلیل احمد چشتی ، راجہ محمد صدیق ، پیر سیّد فیض الحسن شاہ سجاد نشین بہار ی شریف ، حاجی امیر عالم ٹھارہ علامہ معروف رشید ، حاجی عاشق حسین، ادریس مغل، چوہدری زبیر احمد ، علامہ ادریس مجددی نے بتا یا کہ عاشقان نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفیﷺ ، سرور کونین ، احمد مجتبیٰ ﷺ ہر سال ربیع الاوّل کے مبارک ماہ میں پہلے سالوں کی نسبت زیادہ جوش و جذبہ سے خوشی وشادمانی کا مظاہر ہ کرتے ہیں۔ پورے علاقہ میں محافل نعت اور میلاد پاک کی نورانی مجالس کے پروگرام ترتیب دئیے جاچکے ہیں ، جہاں نامور علماء کرام کے خطابات کے علاوہ ممتاز نعت خوان نبی آخرالزمان حضرت محمدمصطفی ﷺ ، سرور کونین ، احمد مجتبےٰ ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ان رہنماؤں نے کہاکہ خدا وند کریم نے قرآن پاک میں انبیاء کا ذکر تو ان کے اسمائے گرامی اور علامات سے کیا لیکن اپنے حبیب حضرت محمد مصطفی ﷺ کو ان کے اوصاف و کرامات سے یاد فرمایا ۔ نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی ﷺ ، سرور کونین ، احمد مجتبےٰ ﷺ سے پہلے انبیائے کرام مختلف قبیلوں ،شہروں اور قریوں کے لیے تشریف لائے لیکن نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی ﷺ ، سرور کونین ، احمد مجتبےٰ ﷺ کا مقام و مرتبہ سب سے بلند و بالا ہے اور ہادی عالم سرور کائنات نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی ﷺ ، سرور کونین ، احمد مجتبےٰ ﷺ کی عزت و توقیر آپ ﷺ کا ادب و احترام ، آپ ﷺ کی شان و ناموس کا تحفظ اور آپ ﷺ کی عزت و تکریم بلا تفریق مذہب و ملت پوری انسانیت کا دینی ، اخلاقی اور اجتماعی فریضہ ہے۔ آپ ﷺ دعائے خلیل علیہ السلام ، تمنائے کلیم علیہ السلام اور نوید عیسٰی علیہ السلام ہیں ۔محسن انسانیت نے انسانیت کو نئی زندگی ، نیا حوصلہ ، نئی طاقت ،عزت و عظمت اور نئی منزل سفر عطا کیا ۔آپ ﷺ کی ولادت با سعادت سے تہذیب و تمدن ،علم و فن، روحانیت واخلاص اور تعمیر انسانیت کے ایک نئے دور کاآغاز ہوا اور آپ ﷺ وہ عظیم المرتبت پیغمبر ہیں جن کو نبوت ،عزت و توقیر ، ایمان و امانت کا اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاءِ کرام سے عہد لیا تھا۔ اس لحاظ سے تمام الہامی مذاہب اور پوری انسانیت پر یہ دینی اور انسانی فریضہ عائد ہو تا ہے کہ وہ آپ ﷺ کی نبوت کا اعتراف کریں اور عزت و توقیر ، ادب و احترام و ملحوظ خاطر رکھیں ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

قتل ہونے والے ماں بیٹے کی نماز جنازہ موضع سکرانہ یونین کونسل منیاندہ میں ادا کردی گئی

سرصوبہ شاہ (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ کل قتل ہونے والے ماں بیٹے کی نماز جنازہ موضع سکرانہ یونین کونسل منیاندہ میں ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں امیدوار پی پی 2راجہ صغیر احمد،سابق ناظم تحصیل کلرسیداں حافظ سہیل اشرف،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نوں تحصیل کلرسیداں راجہ گلستان خان، سنیئر صحافی اکرام الحق قریشی،پاکستان پیپلز پارٹی صلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چیئرمین یونین کونسل چوآخالصہ سیدراحت حسین شاہ،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم اختر،چیئرمین یونین کونسل کنوہا پرویز قادری،وائس چیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل منیاندہ نثاراحمد کیانی،سابق امیدوارچیئرمین یونین کونسل کنوہا نمبردار اسد عزیز،سابق امیدوار ناظم یونین کونسل منیاندہ اسٹر حاجی محمد آزاد مغل،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ رب نواز خان، سابق امیدوارچیئرمین یونین کونسل چوآخالصہ مالک داد بھٹی،پیپلز پارٹی یونین کونسل منیاندہ کے صدر چوہدری اکرام الحق،پیرسیدطاہر عباس شاہ،پیر سیداشفاق حسین شاہ،پیر سیدراشد حسین شاہ،سابق ناظم چوہدری بابر ضمیر، چویدری توقیر اسلم،ماسٹر حاجی طارق محمود منہاس،ماسٹر محمدرمضان منہاس،سابق امیدوار وائس چیئرمین یونین کونسل چوہدری مختار احمد۔سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں ظفراقبال کیانی،ٹھکیدار محمود ،جنرل کونسلر غنضفر مغل،جنرل کونسلر حاجی قدیر راجہ،جنرل کونسلر محمد رضوان،جنرل کونسلر منیر منہاس،کسان کونسلر شبیر چوہان،سابق جنرل کونسلر بہادر علی چوہان، محمد سعید(سعید بیکرز)سیاسی سماجی کاروباری باری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ سابق ناظم یونین کونسل محمد تاج کیانی کی سالی اور وائس چیئرمین یونین کونسل منیاندہ توفیق تاج کیانی کی خالہ تھی ۔نماز جنازہ کی امامت قاری محمد نذیر نقشبندی نے کی۔۔رابطہ نمبر 0301514014

کو ٹلی ستیاں کھٹیا ں کے رہا ئشی سا بق چئرمین بنا رس ستی کے دا ما د اور صوفی محمد مہربا ن کے بیٹے ورنٹ آفیسر شا ہد حسین ستی طویل علا لت کے بعد گزشتہ رو ز انتقا ل کر گئے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں کھٹیا ں کے رہا ئشی سا بق چئرمین بنا رس ستی کے دا ما د اور صوفی محمد مہربا ن کے بیٹے ورنٹ آفیسر شا ہد حسین ستی طویل علا لت کے بعد گزشتہ رو ز انتقا ل کر گئے نما ز جنا زہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے بڑی تعدا دمیں لو گو ں نے شرکت کی مرحو م انتہا ئی ملنساز ، خو ش اخلا ق انسان تھے

گوجرخان پرنسپل ظہور اسلام اکیڈمی پروفیسر اعجاز کی خوشدامن صاحبہ اورٹیکس سپرٹنڈنٹ افتخار علی چوہان کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان پرنسپل ظہور اسلام اکیڈمی پروفیسر اعجاز کی خوشدامن صاحبہ اورٹیکس سپرٹنڈنٹ افتخار علی چوہان کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ پیر سید سلطان علی شاہ صاحب آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے پڑھائی، نماز جنازہ میں چیئرمین بلدیہ سٹی گوجرخان شاہد صراف، سیدندیم شاہ بخاری، سٹی کونسلرز راجہ سہیل عباس کیانی، شہزادہ خان، خواجہ اعجاز ، راجہ ساجد یوسف ، خان ضمیر ، راجہ صبور کیانی ،چوہدری گل محمد صراف ،نصیر چشتی ، راجہ غفور کیانی ، جلیل کیانی ، چوہدری محمد یعقوب نمبردارکے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پیر سید سلطان شاہ نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی

چیف آفیسر مونسپل کمیٹی کہوٹہ مخدوم احمد بلال کے والد محترم مخدوم محمد اسلم وفات پا گئے

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیف آفیسر مونسپل کمیٹی کہوٹہ مخدوم احمد بلال کے والد محترم مخدوم محمد اسلم وفات پاء گئے ۔ ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک عبداللہ قادرمنڈی بہاوالدین میں ادا کی گئی ان کی نمازے جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،وائس چیئر مین اسد محمود ستی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، یوتھ ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی ملک عثمان اقبال ،ملک شاہد محمود اعوان ،مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،راجہ واحد ، فوڈ انسپکٹر رانا غلام مر تضیٰ ، قاضی شفقت حسین محکمہ صحت کہوٹہ ، نمبر دار خالد ،صحافی ملک عامر محمود ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

تعزیت

Condolences

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پروفیسراعجاز کی خوشدامن کی وفات پر راجہ غفور کیانی ، نصیر چشتی ، چوہدری گل محمد صراف نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔

Picture of the Day