Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 22nd December 2016

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

کریش فار کیش گینگ کے انیس افراد کو تین سو ٹریفک حادثے کرنے کے جرم میں جیل کی سزا

Crash for cash' gang of 19 men and women who engineered 300 accidents jailed

some image

لوٹن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔ کریش فار کیش گینگ کے انیس افراد کو تین سو ٹریفک حادثے کرنے کے جرم میں جیل کی سزاسنا دی گئی۔ جس کے نتیجے میں انشورنس کمپنیوں کو ایک ملین سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ان افراد نے بڑے پیمانے پر جعلی کلیم داخل کرائے۔ جو نہ صرف جعلیھادثات کراتے بلکہ کمپنیوں سے رقوم بھی حاصل کرتے تھے۔ اس گینگ کے افراد اپنے آپ کو حادثے کے دوران جعلی طور پر زخمی ظاہر کرتے ۔ستمبر دوہزار نو سے لے کر اگست دوہزار چودہ ہرٹفورڈ شائر کے گینگ نے مجموعی طورپر تیری جعلی حادثات کیے۔ اس حادثے کی ترکیب کچھ یوں ہوتی کہ اس گینگ کے ممبرز ہیوی ٹریفک کے دوران کسی بھی معصوم ڈرائیور کے سامنے شدید انداز میں بریک لگاتے جس کے باعث پیچھے سے آنے والا بے گناہ ڈرائیور ان کی گاڑی میں اپنی گاڑی دے مارتا۔

Luton; A 'crash for cash' criminal gang of 19 men and women caused £1 million of damage by faking car accidents to scam insurance companies. The criminals orchestrated a massive fraud network that staged accidents so accomplices could sue for fake injuries.

Through an accident management firm based Hertfordshire and owned by ringleader Mohammed Zubair Jamil, the gang would claim for fictional injuries they received during the crashes they had caused. Between September 2009 and August 2014, 13 crashes were investigated on the M1, M25 and the A406 in Redbridge, north east London. It was estimated that the operation caused up to 300 accidents in total.

Most of the scams involved a decoy car braking heavily in traffic to cause another vehicle, driven by a gang member and carrying several passengers, to slam into its rear in front of an innocent driver. This would then cause an innocent motorist travelling behind to crash into the back of the gang's car.

Codenamed Operation Kernow, the investigation is thought to have saved the motor insurance industry an estimated £1.1 million in claims that were made but not paid out to the crooks.

Jamil was convicted of eight counts of fraud at Harrow Crown Court and was sentenced to five years in jail in May 2016. Remaining member of the gang were sentenced this week, allowing the case to be reported fully for the first time. Judge Fiona Barrie said the gang did not care about the risk to innocent members of the public being serious injured during the collisions.

Raheel Akhtar, 37, of St Albans, Mohammad Ashan, 32, of Luton, Suat Mazi, 40, of Enfield and Emrah Yildiz, 28, of Bethnal Green, east London, were sentenced to 16 months in jail.

Nazema Nawaz, 28, of Luton, was sentenced to 20 months imprisonment for each of the six indictments to run concurrently. Mazhar Iqbal, 44, of Bradford, West Yorkshire, plus Mohammed Nisar, 49, and Gulraiz Fazal, 36, both of Luton, were sentenced to 16 months in prison.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

پیپلزپارٹی قیادت کو نثار فوبیا ہوگیا ہے, ممبران میونسپل کمیٹی کلرسیداں

PPP leaders have Nisar fobia, Kallar syedan councillors

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی)-----    پیپلزپارٹی قیادت کو نثار فوبیا ہوگیا ہے پوری قوم چوہدری نثار علی خان کے ساتھ کھڑی ہے جب بھی مفاد پرست اور کرپٹ عناصر کی دم پر پاؤں آتا ہے تو چوہدری نثار علی خان کے خلاف واویلا مچانا شروع کردیتے ہیں ،چوہدری نثار علی خان پر تنقید کرنے سے پہلے پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے سابقہ ناکام دور حکومت کو سامنے رکھے جس میں ملک کا دیوالیہ نکل گیا ، لوٹ کھسوٹ سے ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے آج کس منہ سے چوہدری نثار علی خان پر تنقید کررہے ہیں ، چوہدری نثارعلی خان فخر ملت ہیں جن کے جذبہ حب الوطنی پر پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے ، ان خیالات کااظہار ممبران میونسپل کمیٹی کلرسیداں حاجی محمد اسحاق ، چوہدری اخلاق حسین ، چوہدری محمد ضیارب، راجہ خلیق احمد ، عابدزاہدی ، راجہ کامران عابد، ٹھیکیدار محمد لطیف ، صوفی ضابر حسین ، ظفر بیگ اور جنید بھٹی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ،اراکین بلدیہ نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان ملکی تاریخ کے کامیاب وزیر داخلہ ہیں جن کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں اور ان کی مدبرانہ قیادت سے ملک میں امن و امان بحال ہوا، دہشت گردی کنڑول ہوئی ، ان پر بلا جواز تنقید برداشت نہیں کی جائے گی ۔

صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر نوٹس لیتے ہوئے چار مرغی فروشوں کو مجموعی طور پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد

Four poultry shop owners handed fines over hygiene regulations

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی)-----    کلر سیداں میں محکمہ لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلمپنٹ نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر نوٹس لیتے ہوئے چار مرغی فروشوں کو مجموعی طور پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ دیگر کو وارننگ دیتے ہوئے صفائی معاملات کو درست کرنے کی ہدایت جاری کر دی بصورت دیگر سخت کارروائی کا عندیہ دے دے۔ سول ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں کی لیڈی ڈاکٹر حاجرہ قادر نے اپنے عملے کے ہمراہ چوآ خالصہ کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے متعدد مرغی شاپس پر صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے پر چار مرغی فروشوں کو جرمانے عائد کر دہئے۔ویٹرنری لیڈی ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک مرغی شاپ پر مردہ مرغیاں پڑی ہوئی تھیں ۔بعض دکانوں پر خون آلود چھڑیاں جبکہ مرغیاں ذبحہ کرنے والوں کے ہاتھ بھی خون آلود تھے ۔دکانوں پرمکھیاں بھنبھنا رہی تھیں اور ہر طرف تعفن اور بدبو پھیلی ہوئی تھی۔دریں اثناء ویٹرنری ڈاکٹر کی چوآ خالصہ میں آمد کی اطلاع ملتے ہی بعض چوآ خالصہ کے مرغی فروش اپنی دکانیں بند کر کے کھسک گئے اور کارروائی کیلئے جب سرصوبہ شاہ پہنچے تو وہاں کے تمام مرغی فروش اپنی دکانیں بند کر کے جا چکے تھے ۔

پریس کلب کلر سیداں ( پروگریسوگروپ ) کی سال 2017کے لیے باڈی تشکیل دے دی گئی

Press club Kallar syedan management for 2017 announced

some image

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ پریس کلب کلر سیداں ( پروگریسوگروپ ) کی سال 2017کے لیے باڈی تشکیل دے دی گئی جس میں متفقہ طور پر سینئر صحافی ریاض احمد ملک کو صدر جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے نوجوان صحافی عاطف علی ادریسی کو مقرر کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز پریس کلب کلر سیداں کا اجلاس زیر صدار ت قیصر اقبال ادریسی منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر 2017کے لیے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس کے مطابق سرپرست اعلی شیخ نوید احمد ، چیئرمین قیصرا قبال ادریسی ، صدر ریاض احمد ملک ، سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشفاق ، نائب صدر اول کاشف علی ، نائب صدر دوئم چوہدری جواد مجید ، جنرل سیکرٹری عاطف علی ادریسی ، سیکرٹری اطلاعات سرمد محمو د بٹ ، سیکرٹری فنانس یاسر ملک ، جوائنٹ سیکرٹری عبدالصبور ملک ، آفس سیکر ٹری ارشد چوہدری ، لیگل ایڈوائزر ممتاز قانون دان عظمت محمود بٹ جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں راجہ نوید حسین ، ہارون الرشید ، فیصل صغیر راجہ ، سکندر چوہدری ، حسن اختر بھٹی اور ظفر شاہد کو منتخب کیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کوپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کریں گے ۔ پیپلزپارٹی تحصیل کلر سیداں

PPP Tehsil Kallar Syedan members announce to welcome Asif Ali Zardari to Pakistan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ سابق صدر آصف علی زرداری کوپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی تحصیل کلر سیداں رہنما و سابق صدر بلاول بھٹو فورس تحصیل کلر سیداں اسرار احمد وارثی اور سابق صدر پی ایس ایف تحصیل کلر سیداں راجہ عماد طارق نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا رہنماؤں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مادر ملت کے لیے اپنا خون دیا ہے پاکستانی عوام آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے ۔

نلہ مسلماناں ڈھو ک سدھن سردار محمد نصیر کی رہاش گاہ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد النبیﷺ

Millad celebrated at the residence of Sardar M Naseer in Dhok Sudhan, Nala Musalmana

some image

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام:راشد محمود راجہ )۔۔۔۔ نلہ مسلماناں ڈھو ک سدھن سردار محمد نصیر کی رہاش گاہ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد النبیﷺ منقعد ہوئی ۔ جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ حافظ دلشاد محمود عطاری نے فرمایا۔اہلیانِ علاقہ نے جلسہ ھذا میں کیثرتعداد میں شرکت فرمائی۔پروگرام کے اختتام پر خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ کی فٹ بال ٹیم کی شاندار کامیابی

High school Sir sooba shah football team defeat Kohsar fc

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ کی فٹ بال ٹیم کی شاندار کامیابی تفصلایت کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرصوبہ شاہ کی فٹ بال ٹیم جس نے حال ہی میں ضلع فائنل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول چوآخالصہ سے ون کیا اور اب کلرسیداں میں 20.12 2016کوہونے والے ٹورنامنٹ جس میں علاقہ کی معروف 16فٹ بال ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں ان میں فائنل میچ کوہسار فٹ بال کلب کو 1.0سے شکست دے کر حسب سابق ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔عبدالنان کو اس ٹورنامنٹ میں بھی مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیاگیا۔سکول کی بہترین کامیابی پر علاقہ میں خوشی کی لہر علاقہ کے سیاسی کارباری مذبیی لوگوں نے ٹیم کوچ اور سکول سٹاف کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سہوٹ یو سی کنوہاکے مختلف دیہاتوں میں وسیع رقبے پر سبزیات کی کاشت،جدیدبیج سے سو فیصد نتائج،محنت اور دوستی کا حسین سنگم

Raja Sultan Mahmood vegetable farm in UC Kanoha region

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔سہوٹ حیال،سہوٹ بگیال،راجہ سلطان محمود جن کا تعلق سہوٹ بگیال سے ہے عرصہ دراز سے سبزیات کے کاروبار سے منسلک ہیں ،گزشتہ سال سے انہوں نے ٹماٹر کی فصل کے ساتھ تجربہ کیا جس سے انہیں بہت فائدہ ہوا ،اب انہوں نے چھ کنال زمین پر گوبھی کی کاشت اور تین کنال قطعہ زمین پر مٹر اور مولی کاشت کی ہوئی ہے،امید ہے کہ جس طرح ان کی فصل جاندار ہے اس سے کئی گنا منافع متواقع ہے،ادھر فرانس میں مقیم چوہدری وادی حسین پکھڑال نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگر یہاں پر محنت سے کام لیا جائے تو پیرس یہاں پر بھی بن سکتا ہے،سہوٹ حیال کے رہائشی فرانس میں مقیم حاجی چوہدری عبد الخالق ،سابق کونسلر چوہدری وحید امجد جن کا شمار محنتی اور شوقین فارمر میں ہوتا ہے،انہوں نے بھی وسیع رقبے پر گوبھی ،شلجم ،مولی،پالک،لہسن اور ٹماٹرکاشت کئے ہوئے ہیں ،گوبھی کی فصل اب چند دنوں سے مارکیٹ میں دستیاب ہے،ٹماٹر کی فصل اس ماہ کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی،تو سیر کیجئے دونوں باغات کی پوٹھوار ڈاٹ کوم کے سنگ۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

عظیم سکول سسٹم کے "آنر" برگیڈیئر (ر) جاوید احمد ستی سے انکی رہائش گاہ میں کوہسار ویلفئر کمیٹی پنجاڑ کے وفد جنرل کونسلر عاطف جمشید ستی کی قیادت میں ملاقات

Delegation meets with Bridger (r) Javed satti over plan closure of Azeem school system

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ عظیم سکول سسٹم کے "آنر" برگیڈیئر (ر) جاوید احمد ستی سے انکی رہائش گاہ میں کوہسار ویلفئر کمیٹی پنجاڑ کے وفد جنرل کونسلر عاطف جمشید ستی کی قیادت میں ملاقات ۔عظیم سکول سسٹم بند نہ کر نے کی اپیل۔منتخب ممبران اسمبلی کرپٹ ملازمین کا تبادلہ کریں اور جنگلات کی کٹائی کی روک تھام میں میرے دست بازو ں بنیں برگیڈیئر (ر) جاوید احمد ستی کا وفد کو جواب ،اس موقع پر وفد کے ارکین جن میں مطلوب عباسی،راشد ستی،زاہد ستی،سردار عدنان،سردار ثناء اللہ،افضال عباسی و دیگر شامل تھے عظیم سکول سسٹم کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی وفد نے سکول کی بندش کے حوالے سے برگیڈیئر (ر) جاوید احمدستی کو بتایا کہ اس سسٹم میں سینکڑوں طلباو طالبات کا مستقبل وابستہ ہے اگر خدانخوستہ سکول بند ہوجاتے ہیں تو نہ صرف ان طلبا ء و طالبات کا بلکہ کئی گھروں کر چولہے بھی بند ہوجاہیں گئے ہم سب آپ کے ساتھ ٹمبر مافیا کے خلاف جہاد میں شامل ہیں ہم سب نے ملکر اپنے علاقے کے حسن کو بچانا ہے اور ان لکڑی چوروں کاصفایا کرنے کا عہد کرتے ہیں اور بلاتفریق ان کے خلاف بھر پور آواز اٹھتے ہیں جس پر برگیڈیئر (ر) جاوید احمد ستی نے وفد کا شکریہ ادا کر تے ہوئے اس پر غور وفکر کی یقین دہانی کرائی وفد نے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ہر فارم پر آپ کے شانہ باشانہ ہیں۔

منشیات فروشوں ، ٹمبر مافیا اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر نے پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار شکیل احمد کو خراج تحسین

SHO Kahuta, Sardar Shakeel Ahmed praised for his action against criminals in Kahuta

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سجاد ستی چیئر مین یوسی کھڈیوٹ اور ماسٹر محمدظہور عباسی چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ منشیات فروشوں ، ٹمبر مافیا اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر نے پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار شکیل احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور فرض شناس ایس ایچ او کو تعینات کر نے پرآئی،جی پنجاب پولیس، آر،پی ،او راولپنڈی اور سی ، پی ، او راولپنڈی کا شکریہ ادا کر تے ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صدر و چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی اور مسلم لیگ ن کے صدر و چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا انہو ں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کہوٹہ شہر میں جرئم پیشہ افراد کافی سرکردہ تھے ،چرس ، شراب ، پوڈر کی سرعام فروخت جاری تھی مگر جب سے پولیس تھانہ کہوٹہ میں فرض شناس ایس ایچ سردار شکیل احمد تعینات ہوئے ہیں انہوں نے ان جرائم پیشہ افرادکے خلاف بھر پور کاروائی کی اور ان کا قلع قمع کیا ہے انہوں نے کہا مذکورہ ایس ایچ او نے ٹمبر مافیا کے خلاف بھی بھر پور کاروائی کی مگر چند ایک افراد محکمہ جنگلات میں ایسے بھی ہیں کہ جب پولیس کاروائی کر تے ہے تو وہ جر مانے کی رسید لے آجاتے ہیں اور ان کو لمبی سزا سے بچا لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات سے ایسے کر پٹ ترین افراد کو نکالاجائے ۔

کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کی کامیابی کے لیے اہم کر دار ادا کیا ہے, راجہ وحید احمد خان

Major role has been palyed for Devlopment alliance group victory, Raja Waheed Ahmed Khan

some image some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔۔ راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج آپ نے ڈر ،خوف اور لالچ کا ٹھکرا کر کہوٹہ شہر کی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے سابق ناظمین حاجی راجہ جہان عالم اور حاجی راجہ امان اللہ غازی نے کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کی کامیابی کے لیے اہم کر دار ادا کیا ہے میں ان کا احسان مند اور مشکور ہوں ۔ ا ن خیالات ک اظہار کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے صدر ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے پیلٹ فارم سے الیکشن لڑ کر کامیاب ہوا ہوں اور میرے اس قافلے میں 11ممبر ان مونسپل کمیٹی کہوٹہ جو آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے میں آج عوام سے وعدہ کر تا ہوں کہ آپ سے کبھی بے وفائی نہیں کروں گا آج22دسمبر کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے نامزد امیدواران بر ائے چیئر مین راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضی جن کا انتخابی نشان گلدان ہے کی کامیابی کی نوید لے کر طلورع ہو گا کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے سرپر ست اعلیٰ ملک محمد یاسین کا استعفی منظور کرتے ہوئے قاضی عبد القیوم ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کو سر پرست اعلیٰ اور قاضی اخلاق احمد ممبر مونسپل کمیٹی کوسینر ر نائب صدر بنادیا گی اہے جبکہ ممبر ان مونسپل کمیٹی کہوٹہ ملک عبد الروف اور راجہ سعید احمد کا استعفیٰ نامنظور کرتے ہوئے آئندہ کے اجلاس میں غور کر یں گئے انہو ں نے مزید کہا کہ آج ممبران مونسپل کمیٹی کہوٹہ شازیہ نورین ، قاضی عبد القیوم ، شازیہ اسرار ، قاضی اخلاق احمد ، زرین حسین شاہ ، راجہ فیصل عزیز ، ڈاکٹر کرسٹو فر یوسف ، ملک عثمان اقبال ، محمد اسحق کھٹڑ نے نامزد امدوار ان بر ائے چیئر مین راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضی کی حمائیت کر کے کہوٹہ شہر کی عوام کے دل جیت لیے ہیں میں ان تمام ممبران ، عہددارن اجلاس میں شریک تمام لوگوں کا مشکور و ممنون ہوں کہ آپ نے شہر کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے لیے میرے گروپ کا ساتھ دیا ۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

سکھو روڈ پر باربر شاپ , کام کرنے والے نوجوان پر قاتلانہ حملہ نوجوان نے فرار ہو کر جان بچائی

M Aftab of ward 11 attacked in barber shop situated at Sukho road

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ باربر شاپ پر کام کرنے والے نوجوان پر قاتلانہ حملہ نوجوان نے فرار ہو کر جان بچائی چند سال قبل بھی نامعلوم افراد نے اسی قسم کا حملہ کر کے ہاتھ کی انگلی ضائع کر دی تھی مقّدمہ کے اندراج کے لئے محمد آفتاب نے درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر چودہ گوجر خان شہر کے رہائشی محمد آفتاب ولد محمد زر نے تھانہ گوجر خان میں دی گئی درخواست میں یہ بتایا ہے کہ وہ سکھو روڈ پر باربر شاپ میں ملازم ہے گزشتہ رات گئے وہ کام ختم کر کے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ پل کے قریب تین نامعلوم افراد نے اسے شدید زدوکوب کرنا شروع کر دیا جب کہ ایک نے چاقو نکال لیا میں چیخیں مارتا بمشکل ان کے چنگل سے نکل کر وہاں سے بھاگ گیا اور جان بچائی جب کہ میرے شور کرنے کی وجہ سے یہ افراد دو موٹر سائکلوں پر فرار ہوگئے محمد آفتاب نے اپنی درخواست میں یہ بھی بتایا ہے کہ چند سال قبل اسی طرح کی واردات میں اس پر لوہے کے راڈ سے حملہ کر کے ہاتھ کی انگلی توڑ ڈالی گئی تھی لیکن میں نے ڈر اور خوف کی وجہ سے کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی تھی لیکن اب پولیس کو درخواست دی ہے کہ ان نامعلوم ملزمان کی تلاش کی جائے

صدر پریس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی کو سال2016ء میں بہترین صحافتی خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ

2016 journalist awarded handed to Raja Saddique Kiyani of press club Daultala

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ صدر پریس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی کو سال2016ء میں بہترین صحافتی خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ ملنے پر چیف آف اعوان ملک صفدر علی اعوان،جماعت اسلامی گوجرخان کے رہنما راجہ محمد جواد،مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما راجہ طاہر اکبر کیانی،ایم پی اے کے کوارڈی نیٹر راجہ نعیم نواز،چیئرمین تحصیل دولتالہ تحریک مرزا تجمل حسین،صدر ٹرانسپورٹ یونین دولتالہ سید نذیر حسین شاہ ،صدر انجمن تحفظ تاجران عبدالوحید راجہ ،سابق ناظم چوہدری محمد سعید ،راجہ مجید،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما احسن محمود مرزا ،وائس چیئرمین یونین کونسل دولتالہ ٹو مرزا محمد منیر ،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد یٰسین دوکھوہا،چوہدری مدثر یٰسین ،چوہدری عرفان منیر گجر کسانہ ،چوہدری محمد شہزاد کسانہ ،راجہ عقیل عباس ،عادل حسین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات پر انہیں داد تحسین پیش کی ہے

پوسٹ آفس سے بینک ڈرافت سسٹم ختم ہونے سے کیش کی ترسیل جی پی گوجرخان سے ہورہی ہے

Bank draft service being finished at post office

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پوسٹ آفس سے بینک ڈرافت سسٹم ختم ہونے سے کیش کی ترسیل جی پی گوجرخان سے ہورہی ہے، کیش دیر سے وصول ہونے کی وجہ سے بزرگ اور خواتین پنشنرز کے لیے سخت پریشانی بن جاتی ہے، پوسٹ آفس دولتالہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہونے کی وجہ سے دوردور کے مضافاتی علاقوں سے خواتین اور بزرگ پنشنرز آتے ہیں اور انہیں تین بجے تک انتظار کرنا پڑتا ہے، اس تاخیر کی وجہ سے پوسٹ آفس کا عملہ بھی رات گئے اپنے کام سے فارغ ہوتا ہے، بزرگ حضرات نے محکمہ ڈاک کے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ بنک ڈرافٹ سسٹم کو بحال کریں یا کیش والی گاڑی کو صبح دس بجے تک پوسٹ آفس دولتالہ پہنچانے کا انتظام کریں۔

پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہایئر سیکنڈری سکول بیول عبدالحلیم نے محفل میلاد سے اپنے خطاب

Millad held at gov boys higher sec school, Bewal

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) را جہ طارق ایوب۔۔۔۔ حضور پاک ﷺ کی وجہ سے ہی آج ہمیں یہ مقام و مرتبہ حاصل ہو ا ہے وگرنہ اس سے قبل ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا تاریکی چھائی ہو ئی تھی انسا ن کا دل اور ضمیر تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا جب کہ حضور ﷺ کی آ مدے سے ہی پوری دنیا میں ہر طرف نور چھا گیا اور انسان کو شعور اور احساس پیدا ہوا ہمارے نبی اکرم ہی کی وجہ سے آ ج ہم تمام دنیا میں سب سے برتر ہیں ۔آ ج انسان کو انسان کا مقام صرف اور صرف ہمارے نبی اکرم ﷺ کی بدولت ملا۔ان خیالات کااظہار پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہایئر سیکنڈری سکول بیول عبدالحلیم نے محفل میلاد سے اپنے خطاب میں کیا ۔اس محفل کا انعقاد سکول کے طلباء نے کیا تھا جس میں تمام اساتذہ کرام اور طلبا ء نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ۔محفل کاآغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ سکول کے طلبا ء نے نعت خوانی بھی کی اور اساتذہ کرام نے حضور پاک ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈا لی ۔بعد ازاں نعت خوان اور تقریر کرنے والے طلبا ء میں انعامی ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئی

چوہدری نثار الحق کے قتل کے بعد کمر ہی ٹوٹ گئی- چوہدری جاوید کوثر

Murder of Ch Nisar Ul Haq has left family hurt badly, Ch Javed Kausar

some image

سلاو(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ ظالموں نے ظلم کی انتہا کردی چوہدری نثار کے قتل کے بعد کمر ہی ٹوٹ گئی خود کو تنہا محسوس کرتا ہوں- چوہدری نثار ملنسار اور ہمدرد انسان تھے میرے پاس قاتلوں کی مذمت کے لیے الفاظ ہی نہیں کیسے ان قاتلوں کی مذمت کی جائے جنہوں نے ایک بے گناہ کو قتل کر دیا- چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک تحریک انصاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی اور قاتلوں کو گرفتار کرا کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا-

some image

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

چوہدری نثارعلی خان صاحب ایک مدبر سیاسی و قومی رہنماء ہیں,پاکستان مسلم لیگ (ن)چکری و چونترہ کے ترجمان

Ch Nisar Ali Khan applauded by members of PML-N in Chakri

some image

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ اپاکستان مسلم لیگ (ن)چکری و چونترہ کے ترجمان ،ایم ایس ایف ضلع راولپنڈی کے مرکزی رہنماء چوہدری جمیل اکرم راجپوت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان صاحب ایک مدبر سیاسی و قومی رہنماء ہیں اور ایک خود دار ،محب وطن اور فرض شناس وزیر داخلہ کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چوہدری نثار علی خان کے کردار کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ان کے حواریوں کا سیاسی باب بند ہو چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری ابھی سیاسی میں نا بالغ ہیں۔ محب وطن وزیر داخلہ پر ان کی تنقید ایک بچگانہ حرکت ہے۔ چوہدری نثار علی خان پر تنقید کرنے والوں کی پوری پارٹی کرپشن کے سمندر میں غرق ہو چکی ہے۔چوہدری جمیل اکرم راجپوت نے کہا کہ محب وطن وزیر داخلہ کے خلاف ہرزہ سرائی حیران کن ہے۔ انھوں نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان جھکنا اور بکنا نہیں جانتے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن محب وطن وزیر داخلہ پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی اصلاح کرے۔چوہدری نثار علی خان کو قائد اعظم محمد علی جناح کی طرح نہ ہی خریدا جاسکتا ہے اور نہ ہی جھکایا جاسکتا ہے۔وہ حق اور سچ بات کا اظہار بغیر کسی دباؤ کے کرتے ہیں۔جنرل مشرف جیسے ڈکٹیٹر اور زرداری مافیا کے خلاف بھی اعلانیہ جہاد کیا۔میاں محمد نواز شریف کی حکومت میں جب چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالا تو وطن عزیز پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا تھا۔اُن کی ملک میں امن و امان کے لیے کی جانے والی کوششیں لائق تحسین ہیں۔انھوں نے کہا کہ دہشت کے خلاف جنگ میں ،چوہدری نثار علی خان جیسا محب وطن ،نڈراور بہادر وزیر داخلہ اپنا تاریخی کردار ادا کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کرپٹ مافیا اور پاکستان کے دشمنوں کے لیے شمشیر بے نیام ہیں۔18کروڑ عوام کو ان کے مدبرانہ اور محب وطن قومی کردار پر فخر ہے۔

some image

حاجی محمد سلیم )انسانی حقوق کے علمبردار سابق سیکرٹری جنرل ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ملک محمد اعجاز طاہر نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے، اور اسکی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں،کوئٹہ سانحہ کی کمشن رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے،اس روپرٹ کے تناظر میں دہشت گردوں کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنےء آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، ملک اعجاز طاہر ایڈووکیٹ نے کہا کہکوئٹہ میں وکلاء کو سر عام شہید کیا گیا جسکی جامع رپورٹ جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں منظر عام پر ااچکی ہے،حکومت فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،محرم الحرام کے دوران واہ کینٹ کی دو امام بارگاہوں کے متولیوں کو شہید کیا گیا جسکے قاتل آج تک گرفتار نہ ہو سکے ،یہ سب نیشنل ایکشن پروگرام پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کا سبب ہے، جب تک NAPنیشنل ایکشن پروگرام پر بلا تفریق عمل نہیں ہوگا ملکی حالات بہتر نہیں ہوسکتے ،ایک سپریم کورٹ کے حاضر جسٹس کی رپورٹ کو حکمران جھٹلا نہیں سکتے اور نہ ہی اس سے پہلو تہی کی جا سکتی ہے۔

some image

حاجی محمد سلیم )مسلم لیگ(ن) کے راہنما ممبر بلدیہ ٹیکسلا ملک طاہر محمود عرف طاہری نے کہا ہے کہ وفاقہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ذات ہر قسم کے شک و شبہے سے بالا تر ہے انکی ذات پر کیچڑ اچھالنا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے،چوہدری نثار علی خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انکی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا ،وہ نہ صرف اصول پرست انسان ہیں بلکہ وفاؤں کی داستان ہیں انھوں نے ایک آمر کی طرف سے کی جانے والی آفریں ٹھکرا دیں مگر اصولوں پر سودا بازی نہیں کی جب چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنھبالا تو اس وقت ملک کے اندر امن و امان کی صورتحال ابتر تھی لوگ شام کو گھروں سے باہر نکلتے تھے،آج نہ صرف ملک بھر میں امن قائم ہے بلکہ کراچی سمیت تمام شہروں کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں،انکی ذات کو نشانہ بنانے والے پہلے اپنے کردار کو دیکھیں انھیں تو چوہدری نثار علی خان کا احسانمند ہونا چاہئیے کہ جس نے ملک اندر جمہوری اداروں کو مضبوط بنایا اور جمہوریت پر شب خون مارنے کے راستے بند کر دئیے،ان خیالات کا اظہار طاہر محمود طاہری نے اپنے بیان میں کیا،انھوں نے کہا کہ جو لوگ آج بلا جواز ایشو کھڑے کر رہے ہیں قوم انکے کرتوتوں سے بھی بخوبی واقف ہے، چوہدری علی خان جرات و بہادری کا پیکر اور صاف دامن کے مالک ہیں،ایسے لیڈورون پر قومیں فخر کیا کرتی ہیں نہ کہ بے مقصد الزامات لگائے جاتے ہیں، آج پوری قوم بخوبی اگاہ ہے کہ2013میں امن و امان کی کیا حالت تھی اور آج کیا ہے امن و امان کی وجہ سے 2013میں سکول کالز اور یونیورسٹیاں بند کر دی جاتی تھیں بازار سرشام ویران ہو جاتے تھے،مگر آج روشنیاں مکمل لوٹ چکی ہیں اور ملک کا ہر فرد اپنے آپکو محفوظ سمجھتا ہے،دوسری جانب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور معیشت کو بھی استحکام ملا ہے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے کارکنان مسلم لیگ (ن) اپنے قائد چوہدری نثار علی خان کی قیادت میں متحد ہیں۔

some image

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ تحریک انصاف ٹیکسلا کے راہنما زبیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اس ملک کے غیور عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، تحریک انصاف ملک میں جاری طبقاتی نظام کے خاتمے،اقربا پروری کے خاتمے، یکساں تعلیمی نظام رانج کرنے ،اور کرپشن کے خاتمے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،انھوں نے کہا کہ عرصہ دراز پر ایک مخصوص طبقہ ملک پر قابض ہے ،یہ گنے چنے خاندان امیر سے امیر ہوئے ہیں اور عام عوام غریب سے غریب تر ہوتی گئی ہے،عمران خا ن ملک و قوم کا حقیقی درد رکھتے ہیں ،اور قوم کی نظریں بھی عمران خان پر لگی ہیں،عوام عمران خان کو نجات دھیندہ سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کا گراف دن بدن بڑھ رہا ہے،ملک کا نوجوان طبقہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا نعرہ لگا چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور عام عوام بھی اپنے حقوق حاصل کر سکیں گے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

حلقہ ۔ایل۔اے ۔ون ڈڈیال میں تعمیر وترقی کا آ غاز کر دیا گیا۔دھا نگلی تا ڈڈیال سڑ ک پر کام تیزی سے جاری ہے، مسعود خالد ایڈوو کیٹ

Road Work on Dhuangalli to Dadyal has started, Masood Khalid advocate

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ حلقہ ۔ایل۔اے ۔ون ڈڈیال میں تعمیر وترقی کا آ غاز کر دیا گیا۔دھا نگلی تا ڈڈیال سڑ ک پر کام تیزی سے جاری۔انشا ء اللہ بہت جلد کا م مکمل ہو جا ئے گا۔ بے روز گاری کے حو الے سے بھی یہا ں کے پڑ ھے لکھے نو جو انو ں کو منا سب رو ز گار دیا جا ئے گا۔ ہم نے عو امی خد مت کا ایک جا مع رو ڈ میپ تیار کر لیا ہے۔ اس دور میں لو گو ں کے بڑ ھ چڑ ھ کر کا م ہو نگے۔ ہم نے عو امی خد مت کو اپنا شعار بنا لیا ہے۔ اب لو گو ں کو انصاف اور کا م کا ج اُنکی دہلیز پر ملے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار ممبر اسمبلی حلقہ۔ایل۔اے ۔ون ڈڈیال مسعود خالد ایڈوو کیٹ نے صحافی سے گفتگو کے دورا ن کیا۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے اس حلقہ کی صور تحا ل کا اچھی طر ح احسا س ہے بے روزگا ری،کھنڈرات سڑکیں، لنک رو ڈز،آ بی وسا ئل، بجلی کے مسا ئل اور دیگر بے شمار مسا ئل ہیں جنہو ں نے میرا استقبال کیا ہے۔ میں اپنے حلقہ انتخا ب کے لو گو ں سے اپیل کر تا ہو ں کہ مجھے بس تھو ڑا ٹا ئم دیں انشا ء اللہ سب کا م بہتر ہو نگے۔ مسا ئل حل ہو نگے۔ لو گ مایو س نہ ہو ں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے اس خطہ کے اندر اپنے کا مو ں کا آ غاز کر دیا ہے۔ مجھے یہا ں کا انفر اسٹر کچر ٹھیک کر نا ہے۔ آ پ میرے سا تھ تعاو ن کریں۔ اور مسا ئل کی نشا ندہی بھی کرتے رہیں۔ میں بھی آ پ کی طر ح ایک گو شت پو ست کا انسان ہو ں ۔خطا ئیں مجھ سے بھی ہو سکتی ہیں۔ مگر آ پ کے معا ملا ت کے خلا ف کو ئی سمجھو تہ نہیں کرو نگا۔ مجھے بیورو کریسی کا لگا م ڈا لنی آ تی ہے۔بیورہ کریسی کا اکھا ڑ پچھا ڑ صر ف اور صرف عوا می مفا دات کو مد نظر رکھتے ہو ئے کیا۔مختلف شعبہ جا ت میں بیٹھے سرکاری ملا زم ہیں۔ وہ عوا م کی خدمت کے لئے بیٹھے ہیں۔ لہذا وہ دن رات بغیر کسی لا لچ و رشو ت اور وقت ضا ئع کئے لو گو ں کی خدمت کریں اور شکا یا ت کا موقع نہ دیں۔مسلم لیگ کی حکو مت تر جیحی بنیا دو ں پر عو امی خدمات جا ری وسا ری رکھے گی۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ میلا د شریف کے جلوس پر فائر نگ کی مذمت کرتے ہیں۔ قادیا نیو ں کی کھلم کھلا دہشت گر دی ہے۔حکومت قادیا نی غنڈو ں کا لگا م دیں۔ ان خیالا ت کا اظہار الحاج جمیل اقبال ملک صدر جماعت اہلسنت نائب نا ظم اعلیٰ تحریک صرا ط مستقیم آ زاد کشمیر نے مرکز اہلسنت میں ہنگا می اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا چکوال میں میلا د النبی ﷺ کے پُر امن جلوس پر قاد یا نیو ں کی دہشت گر دی نا قا بل بر داشت ہے۔اہلسنت پُر امن ہے اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جا ئے ۔ کس دھا ئیو ں سے مسلما ن مطا لبہ کر رہے ہیں کہ قا دیا نیو ں کی سر گر میوں کو میں نظر رکھی جا ئے۔ لیکن حکو مت اور ہمارے اِرادے اتنے لا پرواہ ہو چکے ہیں۔ ہم حکو مت کو آگا ہ کر رہے ہیں کہ قا دیا نی اسلا م اور پا کستا ن کے دشمن ہے قا دیا نیو ں کی وجہ سے پا کستا ن دو لخت ہو ا۔پا کستا ن کے اندر دہشت گردی ،ایجنٹو ں کی سا زشیں سب قا دیا نیو ں کی کارستا نیا ں ہے افسو س ہمارے حکمرا ن ان چیزو ں سے بے خبر ہیں۔ خدارہ ہو ش کیساتھ ان قا دیا نیو ں کو لگا م دیں۔ اور ان کی حر کا ت کا نو ٹس لیں۔اور تعلیمی ادارو ں اور اہم کلیدی عہدو ں سے ہٹا یا جا ئے سا نحہ چکو ال میلاد شریف کے جلو س پر فا ئرنگ کر نیوالے قادیا نیو ں کی فی الفور گر فتار کریں اور بے گناہ مسلما نو ں پر بنا ئے گئے مقد مات اور گر فتا ر کئے گئے غلا ما ن رسو لﷺ کو فی الفور رہا کر یں۔ جماعت اہلسنت تحریک تحفظ اسلا م تحریک صر اط مستقیم اور تحریک لبیک یا رسولﷺ کے کا رکنان مفتی محمد طلحہ نفیس،قاری آ صف شاہ، مو لا نا عاشق شو ق، راجہ فیصل، حا جی عا شق چشتی، محمد سلیما ن چشتی، علامہ اعجاز احمد، قاری طاہر قا سمی،را جہ حوالدار محمود ،ملک فیا ض اور دیگر غلا مان مصطفی ﷺ ہیں۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمشز سردار ندیم خان نے مٹنیگ اپنے آفس میں بلائی تھی ان کی صحت خراب ہو نے وجہ سے تحصیل دار قصیر اسلم کے آفس میں میٹنگ ہو ئی انہوں نے کہا کہ (1)پلازہ مالکان اپنے پلازہ میں نئے آنے والے دکاندار وں کی مکمل تفصیل بمعہ کوائف تین دن کے اندر انتظامیہ کو جمع کروائیں (2) گیسٹ ہاوس مالکان میں باہر سے آنے والے لوگوں کی تفصیل تین گھنٹے کے اندر انتظامیہ کو دیں(3) سکولوں اور پلازوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور گارڈز رکھیں جائیں(4) امن کمیٹی کو تحلیل کر کے نئے سرے سے دلچسپی لینے والے مغزز شخصیات جس میں ساتوں یونین کونسلوں سے بھی لوگوں کو شامل جائے اس موقع تحصیلدار قیصر اسلم نے مزیدبریف کرتے ہو ئے کہا کہان سب چیزوں کا مقصد یہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل اور سیکورٹی نظام کو بہتربنانا ہے اس موقع پر سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال خواجہ محمد نذیر ،انتظامیہ اموار کے انچارج ساجد نذیر ،اہلسنت جماعت کے صدر الحاج ملک جمیل اقبال ،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماچیف تاج ڈڈیال پریس کلب کے جنرل سکیرٹری ظہیرسپرو،،زغفران توحیدی مجاہد شاہ کاظمی ،مفتی عبدالوحدنے شرکت کی اجلاس میں انہوں نے کہا اگر معاشر ے میں برائیوں کو ختم کرنے کے لئے ہم سے تعاون کریں ہمیں آپس میں مل جل کام اندر کو بہتری کی طرف گامزن کیا جا سکے میٹنگ میں موجود معززیں نے بھی اپنی آرا بھی دیں جنہیں ویلکم کیا گیا معززیں نے کہاکہ پلازوں اور سکول میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی ہو نے اور اس پر عمل کرانے چایئے تاکہ معاشرے میں برائیوں کم ہو سکے تحصلدار نے سب کا شکریہ ادا کیا

راجہ شوکت عزیز بھٹی نے بدھ کے روز چکسواری میں ایک بڑی تقریب سے خطاب

Raja Shaukat Aziz Bhatti addressess in Chakswari

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،اکرام الحق قریشی)-----    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ نوا زشریف نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا کشمیریوں کے مسائل حل کرنا مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پر تنقید کرنے والے آسمان پر تھوک رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چکسواری میں ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت معروف کشمیری رہنما خواجہ ظفر اقبال لون نے کی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری خالد،حاجی منظور حسین ،حاجی جابر،ملک ربنواز،چوہدری ندیم ،خواجہ یونس،حاجی طالب،عادل ظفر لون کے علاوہ کلرسیداں اور گوجرخان کے ارکان ضلع کونسل راجہ صفدر کیانی ،راجہ ندیم احمد،راجہ شوکت وارثی ،چوہری ناصر تاج،انجم وارثی،راجہ نعیم نواز،راجہ علی اصغر اور چوہدری صدیق آف کھنڈور نے بھی شرکت کی،شوکت عزیزبھٹی نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے روات سے کلرسیداں سڑک کو دورویہ کر دیا ہے وزیر اعظم نوا زشریف نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر کلرسیداں سے دان گلی سڑک کی تعمیرو توسیع کا اعلان کیا ہے جس پر جلد کام شروع ہو جائے گا جس سے ڈڈیال چکسواری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا ،ایڈمنسٹریٹر چکسواری چوہدری خالد نے کہا کہ ن لیگ ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیئے کوشاں ہے خواجہ ظفر اقبال لون نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام روات سے کلرسیداں دورویہ سڑک اور کلرسیداں بائی پاس کی تعمیر پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے انتہائی مشکور ہیں اور اس توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ کلرسیداں سے دان گلی سڑک کی تعمیرو رتوسیع کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چوہدری نصب خان یو کے بھائی چوہدری وادی حسین کو سہوٹ کلیال میں سپرد خاک کر دیا گیا

Ch Waadi Hussain passed away in Sahot Kalyal

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔سہوٹ کلیال،چوہدری نصب خان یو کے کے بھائی،چوہدری عمران یو کے،چوہدری عرفان یو کے،چوہدری امجد یو کے،چوہدری ساجد یو کے کے تایا،چوہدری تصور،چوہدری مدثر کے نانا،حاجی چوہدری محمد نذیر ناروے،سابق کونسلر و صدر اسلامک یونیورسٹی سہوٹ حاجی چوہدری محمد ریاست،انسپکٹر حاجی چوہدری محمد ضمیر کے چچا زاد ،چیف حاجی چوہدری محمد حنیف،چوہدری محمد لطیف کے ماموں،چوہدری وادی حسین رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ دن ایک بجے ادا کی گئی نماز جنازہ کی امامت خلیفہ حاجی محمد شریف نقشبندی نے فرمائی،نماز جنازہ میں ممبر سنسر بورڈ حکومت پاکستان و سینئر نائب صدر برطانیہ محمد ظریف راجا،چےئرمین یو سی کنوہا راجہ پر ویز اختر قادری، سابق جنرل کونسلر چوہدری علی بہادر،سابق کونسلر چوہدری وحید امجد،جنرل کونسلر محمد گلفراز بٹ،ڈاکٹر ربنواز راجہ، ماسٹر ملک محمد اشفاق،شہزاد مالک مغل،پیر حاجی محمد فاروق سیفی،چوہدری ظہور کنڈ،حاجی غلام رسول مغل، حاجی قمر الزمان مغل،حاجی ظہور،حاجی برکت حسین،حاجی رمضان بٹ،حاجی اکرام یو کے،چوہدری وادی حسین،ماسٹر راجہ خطاب،ماسٹر منظور کیانی،غضنفر علی فرانس،صوبیدار راجہ مہربان،راجہ اختر لنگڑیال،شعر خواں راجہ عابد ضمیر ،راجہ ضیارب حسین ،راجہ حبیب الرحمن جسوالہ، سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

دودہلی، ذاکر بک ڈپو سکوٹ کے مالک محمد منیراور محمد رشید کے والد محترم فضل حسین انتقال کر گئے

Fazal Hussain passed away in village Dodilli near Sakot

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،انوار الحق راجہ سے)۔۔۔۔ ذاکر بک ڈپو سکوٹ کے مالک محمد منیر اور محمد رشید اور محمد فاروق کے والد محترم فضل حسین ڈھوک سنگرال مو ضع دودہلی میں گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر سو سال سے زائد تھی۔ وہ محمد نصیر( لیبیا ریٹرن) کے تا یا محترم تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ سنگرال دودہلی میں اداکی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے جسد خاکی کو آبائی قبر ستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔

یو سی سموٹ کے اظہر محمود انتقال کرگئے ان کی نمازجنازہ معلوک میں میں ادا کی گئی

Azhar Mahmood of village Malok, Samot passed away

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔موضع معلوک یونین کونسل سموٹ ٹھکیدار عبدالرزاق(مرحوم) کا بیٹا ٹھکیدار حاجی عبدالروف،سرصوبہ شاہ کی کاروباری شخصیت محمد افتخار کا بھتجا اظہر محمود انتقال کرگے ان کی نمازجنازہ معلوک میں میں ادا کی۹ گئی نماز جنازہ میں سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل سموٹ چویدری جمیل اکرم،پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ محمد آصف،سابق کونسلر محمد پرویز اور دیگر سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ قومی اتحاد اور یکجہتی روشن مستقبل کیلئے بہت ضروری ہے جبکہ قوم کے ہر فرد کو اپنا اجتماعی کردار سمجھنا اور سمجھ کر ادا کرنا ہو گا ،اگر ہم میں سے ہر ایک شخص اپنے اپنے اجتماعی کردار کو فرض سمجھ کر ادا کرے تو ہمارے بہت سے معاشرتی مسائل حل ہو جائیں اورملک کو حقیقی ترقی اور خوشحالی حاصل ہو ،انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات عوام کی اولین ضرورت ہیں ان میں بہتری لانے کیلئے مکمل توانائیاں صرف کی جائیں بالخصوص تعلیمی میدان میں موجود محرومیوں کو دور کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے،ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد اور معروف بزنس مین قاضی شوکت محمودنے امیر جماعت اسلامی دولتالہ محمد اسلم صدیقی کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ امیر جماعت اسلامی دولتالہ محمد اسلم صدیقی،محمد سلیم صدیقی،محمد زاہد صدیقی اور خالد محمود صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقال پرملال پرمعروف شاعر صابر علی صابرسرگودھا ،سلیمان فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین خادم انسانیت ایم سلیم شیخ ، پریس کلب دولتالہ کے سرپرست اعلیٰ محمد ریاض چشتی ،صدر راجہ صدیق کیانی ،چوہدری عامر مقبول ،محمد نجیب جرال،یاسر اقبال مغل اورچیئرمین تحصیل دولتالہ تحریک مرزا تجمل حسین جرال نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا کی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما و سابق کونسلر صوبیدار (ر)محمد یوسف کے بھائی صوبیدار شوکت علی کے انتقال پرملال پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم ، چوہدری ساجد محمود، چیئرمین یوسی آہدی محمد خان بھٹی، سابق نائب ناظم مرزا تجمل حسین جرال، ملک سلطان اکبر ، راجہ ممتاز علی، چیئرمین یوسی راماں مرزا عنایت اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی بریگیڈئر حسن کے علاوہ سینکڑوں افراد تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی، واضح رہے کہ مقامی مسلم لیگی نمائندوں بشمول ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی میں سے کوئی بھی اپنے کارکن کے غم میں شریک نہیں ہوا اور نہ ہی ان سے تعزیت کرنا گوارا کیا۔

Picture of the Day

Guest at the Nikkah ceremony of M Adnan Khalid of Nala Musalmana in London, Picture by Mohammad Naseer Raja

some image

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image