Our _Blog_

Our Daily News

Monday 19th December 2016

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

تھانہ جاتلی کے علاقہ ایسر چکی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Gun firing at a wedding in Gujar Khan, One dead

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔  تھانہ جاتلی کے علاقہ ایسر چکی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی خوشی والے گھر میں اچانک صف ماتم بچھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق قیصر محمود ولد عبد اﷲ خان سکنہ ایسر چکی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے ماموں زاد بھائیوں سفیر،توصیف پسران نذیر احمد کی شادی کے سلسلے میں گزشتہ رات تقریبا 8.30بجے کے قریب عدالت حسین جو کہ میرا حقیقی بھائی تھااور آرمی میں ملازمت کرتاتھا اس کے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے کہ اتنے میں اچانک کسی نے یک بعد دیگر دوفائرکر دیے جو کہ عدالت حسین جس کی عمر تقریبا اُنتالیس سال تھی اس کو پشت پر لگا جبکہ دوسرا فائرشکیل کی بائیں ٹانگ پر لگا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گے عدالت حسین کو CHM روالپنڈی لے کر گے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی کو دولتالہ سرکاری ہسپتالپہنچایا بعد ازاں اسے ہولی فیملی راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس نے 302/324 دفعات کے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

Jatli, Gujar Khan; A Unknown armed men opened gun fire at a wedding leaving one person dead while another man is fighting for his life as wedding party end up holding namaz e janaza for the dead.

According to Jatli police who told pothwar.com that the incident happened in village Aiser Chakki in Jatli region of Gujar Khan at the residence of Nazir Ahmed.

Wedding of Safeer and Tauseef was taking place, when unknown armed men opened fire in which Adalat Hussain was hit by bullet, he was being taken to hospital but died from his injuries.

Jatli police have registered FIR and are investigating the incident.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

سفارت خانہ پاکستان پیرس میں کرسمس کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرام

Christmas party held at Pakistan embassy in France

پیرس (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ، زاہد مصطفی اعوان )----   سفارت خانہ پاکستان فرانس نے سفارتخانہ میں کرسمس کے موقع ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کرسچن کمیونٹی کے علاوہ مذہبی رہنما، فرانس کے پارلیمنٹیرین، اعلی حکومتی عہدیداران، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہ دن دنیا کیلئے امن و سلامتی کا نمونہ ہے۔ جو بھائی چارے اور ایک دوسرے کی عزت و وقار اور محبت کا درس دیتا ہے۔ جناب فرانسوا پپونی جو کہ فرانس پاکستان دوستی گروپ کے صدر اور فرانسیسی قومی اسمبلی کے رکن ہیں اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے نے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی فرانس میں ایک ذمہ دار شہری کے طور پر اپنے فرائض ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں فرانس اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات مزید بہتر ہونگے۔ اس موقع پر سفیر پاکستان جناب معین الحق نے حاضرین تقریب اور ان کے خاندان کیلئے نیک تمناو 191ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے مکمل طو رپر کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیسائی برادری پاکستان کی ترقی میں برابر کے شہریوں کے طو رپر اپنا حصہ ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب کے پیروکاروں کی عزت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے مشکل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاہب کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ ہاہمی عزت و احترام کو قائم رکھا جائے۔ پاکستانی کرسچن کمیونٹی کے رہنماو 191ں نے اپنی تقریروں میں کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کے دن کو منانے کا مقصد دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے سفارتخانہ پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس دن کی مناسبت سے اپنے سفارتخانہ میں تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر کرسمس کا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر نوجوان بچوں نے اپنا ثقافتی کردار بھی پیش کیا جسے حاضرین محفل نے بہت پسند کیا۔سفارت خانہ پیرس کی جانب سے بچوں میں گفت بھی تقسیم کئے گئے

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

ضلع راولپنڈی میں ایجوکیٹر بھرتیوں کے تمام امیدواروں کے انٹر ویو کا شیڈیول جاری

Interview schedule for candidates for Educators jobs in Distt Rawalpindi announced

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہور الحق نے ضلع راولپنڈی میں ایجوکیٹر بھرتیوں کے تمام امیدواروں کے انٹر ویو کا شیڈیول جاری کر دیا ،تمام انٹر ویوز مختلف تاریخوں پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مسلم نمبر 1سید پور روڈ راولپنڈی میں ہوں گے ۔تحصیل مری کے امیدواروں کے انٹر ویو آج بروز پیر ہوں گے ،تحصیل کوٹلی ستیاں 20دسمبر ،تحصیل کہوٹہ21دسمبر،تحصیل کلر سیداں 22دسمبر اور تحصیل ٹیکسلا کے انٹر ویوز 23دسمبر کو ہوں گے۔تحصیل گوجرخان کی گرلز امیدواران 24،مرد امیدواران 26دسمبر ،تحصیل راولپنڈی کی گرلز امیدواران 27دسمبر اور مرد امیدواران کے انٹر ویوز 28دسمبر کو ہوں گے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی, یحییٰ فیض

Conspiracies against Ch Nisar Ali Khan will not succeed, Yaya Faiz

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----ضلع کونسل کے رکن یحییٰ فیض نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ان کا ماضی روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ان پر الزام تراشی کا مقصد راولپنڈی کی حد تک مسلم لیگ ن کو کمزور کرنا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے سیاست کو ذریعہ معاش نہیں بنایا انہوں نے گیس ایجنسی لی نہ ہی کوئی پٹرول سٹیشن بنایا ،ان کی وجہ سے آج ملک میں امن کا قیام ممکن ہوا ۔پیپلز پارٹی روایتی تعصب کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کا مقصد آئندہ انتخابات میں راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کو کمزور کرنا ہے ۔پیپلز پارٹی کو اس تعصب سے کوئی فائدہ نہیں ملے گا اسے تو آئندہ انتخابات میں پنجاب بھر سے امیدوار بھی دستیاب نہیں ہوں گے ،یہ کسی خوش فہمی کا شکار نہ ہوں ۔

پیپلز پارٹی کے پاس پارلیمنٹ میں کوئی ایجنڈا نہیں, حاجی وقار حسین ڈار

PPP has no agenda at the parliament, Haji Waqar Hussain Darr

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----چئیر مین یو سی شاہ فیصل کالونی حاجی وقار حسین ڈار نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس پارلیمنٹ میں کوئی ایجنڈا نہیں عوام نے ان کو گزشتہ انتخابات میں بری طرح سے رد کر دیا تھا جس کی بڑی وجہ ان کے اقتدار میں بدترین کرپشن تھی ۔یہ آج چوہدری نثار علی خان کے خوف سے ان کے خلاف نعرے لگا کر اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے ہتھکنڈے استمال کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان سے محبت کرتی ہے یہ پاکستان کو سی پیک کے ذریعے خطے کا ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں ۔ملک بھر میں ہسپتال ،یونیورسٹیز ،موٹر ویز اور میٹرو مسلم لیگ ن نے بنائی ،پیپلز پارٹی نے سندھ میں اگر کوئی کارکردگی دکھائی ہے تو اس کا اظہار کرے ۔چوہدری نثار علی خان پر الزام تراشی کر کے یہ اپنی کرپشن چھپا نہیں سکتی۔

پی پی کی حکومت میں ہرروزکئی کئی دھماکے ہوتے تھے،, ممبربلدیہ کلرسیداں راجہ ظفرمحمود

Raja Zaffar Mahmood reminds PPP of daily blast during their term

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----ممبربلدیہ کلرسیداں راجہ ظفرمحمودنے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جورویہ قومی اسمبلی میں اختیارکیاوہ جمہوری روایات کے برعکس اور قابل مذمت ہے۔میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پی پی کی حکومت میں ہرروزکئی کئی دھماکے ہوتے تھے، ان کے اس وقت کے وزیرداخلہ ایڑھیاں اٹھااٹھاکرکہاکرتے تھے کہ اب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے لیکن اگلے روزپھرپاکستان کی پاک زمین دھماکوں سے گونج اٹھتی تھی، پیپلزپارٹی کواپنے گریبان میں جھانکناچاہئے، انھیں وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کاممنون احسان ہوناچاہئے کہ جن کی انتظامی صلاحیتوں اور جذبہ قوت فیصلہ کی وجہ سے آج دہشت گرد ی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، مغربی میڈیابھی مان رہاہے کہ وزیرداخلہ کی صلاحیتوں کے باعث ایساممکن ہواہے، پاک فوج اور حکومت نے ایک جامع لائحہ عمل کے تحت ضرب عضب میں دہشت گردی پر کاری وارکیاہے جبکہ پیپلزپارٹی والوں کی حکومت میں پانچ سال تک پاکستان میں خون کی ندیاں بہتی رہیں، ملک عزیزکے پیروجوان اور بچے دہشت گردی کی بھینٹ چڑھتے رہے مگرکسی نے استعفیٰ نہ دیا، آج پی پی والے چودھری نثارعلی خان کوکس منہ سے استعفیٰ دینے کی بات کررہے ہیں، انھیں توشکرگزار ہوناچاہئے چودھری نثارعلی خان کا، جن کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہواہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ایک مربوط طریقے سے جاری وساری ہے، پی پی کے دور میں تویہ بھی طے نہ ہوسکاتھاکہ کارروائی کرنی بھی ہے یانہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ملکی تاریخ کے کامیاب ترین وزیر داخلہ ہیں , عابدزاہدی

Ch Nisar Ali Khan is best interior Minister in the history, Abid Zaidi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ملکی تاریخ کے کامیاب ترین وزیر داخلہ ہیں جن کے دور میں ملک میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی پر قابو پانے میں سیکورٹی اداروں کو مثالی کامیابیاں ملیں اپوزیشن کی طرف سے ان کے استعفیٰ کا واویلا بلا جواز ہے ، سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کی آڑ میں سیاسی تکلیف کا دکھ مٹانے کے لیے حقائق کے برعکس اپوزیشن چوہدری نثار علی خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے قوم جانتی ہے کہ حقائق کیا ہیں ، ان خیالات کااظہار ممبر بلدیہ کلرسیداں عابدزاہدی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کا موقف سنے بغیر یک طرفہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے آئی جس پر اپوزیشن اپنے پوائنٹ سکورنگ کے چکر میں قوم کو گمراہ کررہی ہے ، چوہدری نثار علی خان ایک محب وطن جرات مند لیڈر ہیں جن کے بے داغ سیاسی کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا وہ فخر ملت ہیں جن کے جذبہ حب الوطنی پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

سپر ونگز کالج کلر سیداں میں سالانہ سپورٹس گالا برائے 2016-17 کی تقریبات کا کا اغاز کر دیا گیا

Annual sports gala starts at Super wings college in Kallar syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----سپر ونگز کالج کلر سیداں میں سالانہ سپورٹس گالا برائے 2016-17 کی تقریبات کا کا اغاز کر دیا گیا ہے جو ایک ہفتہ جاری رہیں گی۔اس سلسلہ میں سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس مہمان خصوصی تھے۔سپر ونگ کالج کلر سیداں کے ڈائریکٹر کرنل (ر) ساجد الرحمان، پرنسپل محمد عرفان اور والدین کی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔افتتاحی تقریب میں طلباء نے پی ٹی شو کا شاندار مظاہرہ کیا،خاکے پیش کئے اور ملی نغمے گائے۔مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور طلباء نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کی غیر نصابی سرگرمیوں میں شاندار کار کردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی غیر نصابی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی کے باعث کھیل کے میدان ویران ہو رہے ہیں ،نوجوان نسل کے کردار کو تباہی سے بچانے کیلئے انہیں اس طرف مائل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ میں باسکٹ بال گراؤنڈ کی بحالی کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 14 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔بیڈ منٹن ہال کو بھی جلد تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ پہلے سے قائم جمنازیم کلب میں نوجوانوں کو اس سہولت سے فاہدہ اٹھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ 24 دسمبر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں جبکہ 31 دسمبر کو بنیادی مرکز صحت پھلینہ میں ہیپاٹائٹس بی جیسی موذی مرض سے سے محفوظ رہنے کیلئے کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں دس برس سے زائد عمر کے افراد کو انجکشن لگائے جائیں گے اور سلسلہ میں ایک این جی او کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہے۔بڑے افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ڈائریکٹر کرنل (ر) ساجد الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ موبائل پر گیمیں کھیلنے کی بجائے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر توجہ دیں۔ہمارا المیہ ہے کہ ہم اصل کام کی بجائے نقل پر جلد توجہ دینا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل مقابلے کی فضا اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔طلباء اپنی صلاحتیں کھیل پر مرکوز کر کے صحت مندانہ رجحانات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے ذریعے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

چوہدری محمد عامر پریس کلب کلر سیداں کے صدر منتخب ہو گئے

Ch M Amir elected as President press club Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----چوہدری محمد عامر پریس کلب کلر سیداں کے صدر منتخب ہو گئے۔کلر سیداں پریس کلب کا خصوصی اجلاس زیر صدارت راجہ محمد سعید منعقد ہوا جس میں چوہدری محمد عامر،اکرام الحق قریشی،ناصر بشیر راجہ،چوہدری شہباز رشید،جاوید اقبال،پرویز اقبال وکی،ثاقب شبیر،شبیر احمد،محمد جاوید ،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،عتیق الرحمان اورامجد حسین راجہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے چوہدری محمد عامر(اساس) کو صدر،اکرام الحق قریشی(نوائے وقت) سرپرست اعلی،محمد جاوید چشتی (ایکسپریس) چےئرمین،راجہ محمد سعید (جنگ) جنرل سیکرٹری،چوہدری شہباز رشید(دن نیوز) سینئر نائب صدر،پرویز وکی(الشرق) نائب صدر اول،ثاقب شبیر (ٹی و ی چینل 92)نائب صدر دوئم،جاوید اقبال(اساس) انفارمیشن سیکرٹری،شبیر احمد (اساس) خازن،محمد جاویدجوائنٹ سیکرٹری،جبکہ چوہدری محمد سہیل آفس سیکرٹری کے عہدہ کیلئے منتخب ہو گئے ہیں۔راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ پریس کلب کے لیگل ایڈوائزر ہونگے۔ عتیق الرحمان(پاکستان)،امجد حسین(افق پوٹھوار) اور ناصر بشیر راجہ (الاخبار) ممبرزمجلس عاملہ ہونگے۔

تل خالصہ کے چوہدری ناظم علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Ch Nazim Ali wedding celebrated in Tal Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----تل خالصہ کے چوہدری ناظم علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،دعوت ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،حافظ سہیل اشرف ملک،مسلم لیگ ن فرانس کے چئیر مین راجہ علی اصغر،راجہ زاہد خورشید،چئیر مین شوکت وارثی،چئیر مین ملک شیر افگن ،ڈاکٹر طارق ،چوہدری توقیر اسلم،ڈاکٹر علی اصغر،ضمیر الرحمان،چوہدری ابرار حسین،ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ شاہد مبارک صدر اور ضمیر حسین بھٹی نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے

Raja Shahid Mubarak elected as President Punjab teachers union, Distt Pindi

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ راجہ شاہد مبارک صدر اور ضمیر حسین بھٹی نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدارتی الیکشن کے سلسلہ میں راجہ شاہد مبارک صدر، ضمیر حسین بھٹی ، صغیر چٹھہ اورراجہ اورنگزیب نائب صدور کے الیکشن کیلئے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرائے۔ ان کے مقابلے میں کسی اور گروپ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ جس کی وجہ سے راجہ شاہد مبارک اور ضمیر حسین بھٹی کا پورا پینل منتخب ہو گیا۔ نو منتخب صدر اور نائب صدور کی کامیابی پر حاجی سردار صلاح الدین، احسان الحق قریشی، چوہدری تصور حسین، ارشد محمود بھٹی، سرفراز راجہ، چوہدری محمد ایاز، مدثر بھٹی، شفیق بھٹی، شاہد انجم اور دیگر نے مبارکباد پیش کی۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ کی وارڈ نمبر 9کی عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

Public in ward 9 deprived of basic facilities

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ کی وارڈ نمبر 9کی عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ناں سٹرک ناں گیس اہل علاقہ کی حالت زار نے موجووہ حکومت کے ترقیاتی کاموں کی کھلی کھول دی اہل علاقہ کا علاقے کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عمران علی ستی کی قیادت میں اپنی مددآپ کے تحت سڑک کی تعمیر شروع ۔کہوٹہ ٹاون کی وارڈ نمبر 2کے ممبر مونسپل کمیٹی راجہ فیصل عزیز کا اپنی جیب سے اس کار خیر میں ہزاروں روپے کا حصہ ۔عوامی حلقوں کا منتخب ممبران اسمبلی کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر کی وار ڈنمبر 9کے محلہ درنکوٹ کی عوام جدید دور میں سٹر ک اور سوئی گیس کی سہولت سے محروم اگر کوئی بے بیمار ہو جائے تواس کو سڑک تک لانے کے لیے چارپائی کر لاد کر مین سڑک تک لایا جاتا ہے مین سڑک سے 3کلو میٹرکے فاصلے پر واقع اہل علاقہ کے اس بڑھے مسلے کو دیکھتے ہوئے معروف سیاسی وسماجی شخصیت عمران علی ستی نے صوبیدارعظیم، محمد عالم ، امتیاز حسین ، قمرستی ، شاہد ستی ،طاہر ، ندیم راوف ، طاہرستی ، طاہر عالم ، راجہ محمو د ، راجہ مسعود،تنویر ستی ، تنویر مہناس ایڈوکیٹ ، شاہد عزیز کے تعاون سے اس سڑک کا کام شروع کر ادیا کہوٹہ ٹاون کی وارڈ نمبر 2کے ممبر مونسپل کمیٹی راجہ فیصل عزیز کا اپنی جیب سے اس صدقہ جاریہ میں ہزاروں روپے کا حصہ ڈالا ۔عمران علی ستی نے بیان میں کہا کہ ہم اہل علاقہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، ایم پی اے راجہ محمد علی سے پر زو ر مطالبہ کیا ہے کہ ہم اہل علاقہ جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے ہمارے بنیادی مساہل کیے جائیں ۔

some image

آنے والا سال17 20 یونین کونسل مٹور میں ترقیاتی کاموں کا سال ثابت ہو گا, راجہ اشتیاق احمد چیئر مین یونین کونسل مٹور

Year of 2017 will be devlopment year in UC Mator, Raja Ishtiaq Ahmed

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ اشتیاق احمد چیئر مین یونین کونسل مٹورنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آنے والا سال17 20 یونین کونسل مٹور میں ترقیاتی کاموں کا سال ثابت ہو گا الیکشن میںیوسی مٹور کی عو ا م نے ہمیں بھا ر ی ا کثر یت سے کا میا ب کر کے جس ا عتما د کا ا ظہا ر کیا ہے ا س پر پو ر ا اتر نے کی کو شش کر ہیں گے مخلو ق خد ا کی خد مت ہمار اشعا ر تھا ہے ا و ر ر ہے گا۔ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے گز شتہ ر و ز یونین کونسل مٹورکے دورے کے بعد اپنے دفتر میں مٹور کی غیور عوام اور صحافیوں سے گفتگوکے د و ر ا ن کیا ا نہو ں نے کہا کہ ہما ر ی کا میا بی سے یو نین کو نسل مٹور میں تر قی کے نئے د و ر کا آ غا ز ہو گا ما ضی میں یہاں سے صرف ووٹیں یو نین لی جاتی تھیں کام کے حوالے سے ہماری یونین کو نسل مٹور کو نظر ا ند ا ز کیا گیا جس سے بے پنا ہ مسا ئل کا سا منے ہے عو ا م سے مشا و ر ت سے تر قیا تی کا مو ں کا آ غا ز کیا جا ئے گاانہوں نے کہا کہ یونین کونسل مٹور کی غیور عوام نے 5د سمبر کے د ن مخا لفین کو شکست سے د و چا ر کر کے علا قے کے عز ت کی پگ ہما ر ے سر پے ر کھ د ی ہے جس سے ہم ا نہیں کبھی ما یو س نہیں کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ووٹرون سپورٹروں کا بے حد مشکور و ممنوں ہوں جنوں نے میری توقعات سے بڑھ چڑھ کر دن رات اپنی نیندیں میری کامیابی کے لیے قربان کیں ۔میں تازیست آپ کا احسان مند رہو ں گا۔ پانچ دسمبر کو الیکشن کا عمل ختم، وعدے جو کئے گئے ان پر عمل پیرا ہونے کے لئے وقت کم اور مسائل زیادہ ہیں،ان کے لئے یو سی اور وارڈز کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جن کے ذریعے علاقے کے تمام مسائل جن میں تعلیم،صحت اور ذرائع آمد و رفت شامل ہیں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،اس میں عوام کا مکمل تعاون درکار ہو گا،ہم سب ایک دوسرے کے دست و بازو ہیں سب مل کر علاقے کی ترقی میں دن رات محنت سے ہی ترقی کا عمل آگے بڑھے گابلاتفریق عوامی خدمت کا سلسلہ جارہی رکھوں گا یونین کونسل مٹورکی عوام کے کام ذاتی کام سمجھ کر کرتے ہیں اور آئندہ بھی کریں گئے یونین کونسل مٹور کی عوام نے جس طرح مجھے ووٹ کی پرچی دے کر مجھ پر احسان کیا بالکل اسی طرح میں علاقہ کے کام کروا کے ان کا احسان کا بدلہ لوٹانگا ۔

انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں بھی راجہ محمد علی ہی کامیاب ہو نگے، راجہ ندیم احمد

Raja M Ali will be victorious in 2018 elections, Raja Nadeem Ahmed

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ ندیم احمد چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے تمام مساہل حل کرئے گئی اور انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں بھی راجہ محمد علی ہی کامیاب ہو نگئے ۔ا ن خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ ندیم احمد چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی ٹو میں کروڑوں روپے کے کام کر ا کر حلقے کی عوام کے دل جیت لیے انہوں نے کہا سہالہ پھاٹک تحصیل کہوٹہ اور آزاد کشمیر کی عوام کے لیے ایک بہت بڑا مسلہ تھا عوام کے اس بڑھے مسلے کو دیکھ کر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقت کر کے اپنی عوام کے اس بڑھے مسلے سے آگا ہ تو وزیر اعلیٰ پنجاب میں محمد شہباز شریف نے 35کروڑ کی خطیر گرانٹ منظور کرتے ہوئے پہلی قسط5کروڑ روپے جا ری کر دہے ۔کہوٹہ کی عوامی سیاسی وسماجی شخصیات نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کے زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ انشاء اللہ الیکشن 2018میں بھی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گئے اور مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گئے ۔

مخالفین جنتا مر ضی ذور لگا لیں آنے والے الیکشن میں راجہ صغیر احمد کامیاب ہونگے۔ راجہ شوکت ستی

Opposition can try as hard as they can, Raja Sagheer Ahmed will be victorious at elections, Raja Shaukat Satti

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ شوکت ستی آف سون کونسل نڑھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مخالفین جنتا مر ضی ذور لگا لیںآنے والے الیکشن میں راجہ صغیر احمد کامیاب ہونگے۔ الیکشن 2018میں خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیراحمد کی کامیابی کے لیے اپنا تن ، من اور دھن نچاور کر دوں گا الیکشن 2013میں اگر راجہ صغیر احمد نہ ہارتے تو آج حلقے میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیا دور شروع ہوتا کارکن کا احترام ،عوام کی بے لوث خدمت کرنا ، امیر و غریب میں فرق نہ کرنا اور دھڑے کی سیاست کرنا راجہ صغیر احمد کی پہچان ہے راجہ صغیر احمد کی شکست علاقے کی بد قسمتی ہے وہ ہارنے کے باوجود عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہیں ان خیالات کا اظہارحلقہ پی پی ٹو کی معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ شوکت ستی آف سون یونین کونسل نڑھ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہایونین کونسل مٹور میں راجہ صغیر گروپ کیامیدوار روں کو حالیہ بلدیاتی ا لیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد مخصوص نشستوں پر بھی بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکبا د پیش کرتا ہوں یونین کونسل مٹور سے راجہ صغیر احمد گروپ کے چیئر مین راجہ اشتیاق احمد ، وائس چیئر مین راجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر، جنرل کونسلر راجہ عباس پپو، یوتھ کونسلر راجہ احتشام کاظم ، جنر ل کونسلر راجہ احمد نواز ، جنر ل کونسلر راجہ اعجاز ، جنر ل کونسلر راجہ عرفان سرور ، کسان کونسلر راجہ مالک داد اور دولیڈیز کونسلر کو شاند ار کامیابی پر دلی طور پر مبارکباد پیش کر تے ہیں اور گروپ لیڈر راجہ صغیر احمد اور ان کے بڑئے بھائی سابق ممبر ضلع کونسل معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ منیر احمدکو بھی بارکباد پیش کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ عظیم باپ کے عظیم بیٹے فرزندے مٹور راجہ صغیر احمد اپنے والد محترم حاجی باوا غلام فرید مرحوم کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوام کی دن رات خدمت کر رہے ہیں الیکشن 2013میں اگر ان کو ایک مخصوص پلانگ کے تحت ہاریا نہ جاتا تو آج حلقہ پی پی ٹو میں ترقیاتی کاموں کا دور شروع ہوتاحلقے کی عوام کے لیے ان کے گھر اور دفتر کے دروازے اپنے حلقے کی عوام کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کوٹلی ستیاں کی تنظیم مکمل ہوچکی ہے

PML-N Youth wing organisation completed in Kotli Sattian

کو ٹلی ستیاں  )ََََََََََ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )مرکزی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کیپٹن صفدر پنجاب کے صدر وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی سینئر نائب صدر پنجاب سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان ضلع راولپنڈی کے صدر وسیم اعوان ضلعی جنرل سیکرٹری جاسم کنول راہی کی قیادت میں مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل کوٹلی ستیاں میں متحد ہے۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کوٹلی ستیاں کی تنظیم مکمل ہوچکی ہے اور یونین کونسل کی سطح پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی تنظیم سازی جاری ہے ۔ جاسم کنول راہی کی تحصیل کوٹلی ستیاں میں آمد پر سینکڑوں لوگ یوتھ ونگ میں شامل ہور ہے ہیں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ہے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کوٹلی ستیاں کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان کے ووٹ بینک میں اضا فہ کر رہی ہے ۔ 2018 ء کے قومی انتخابات میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت میں جیت کر قومی اور صوبائی حکومتیں بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کوٹلی ستیاں کے سینئر راہنما ء سیاسی و سماجی شخصیت کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ساجد محمود ستی آف بیاگہ ستیاں اور آرگنائز یوتھ ونگ تحصیل کوٹلی ستیاں توصیف احمد ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

محفل میلاد مصطفی ﷺ دولتالہ کے نواحی گاؤں ناٹہ مکھن میں انعقاد پذیر ہوئی

Millad held in Natta Makha

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ نبی ﷺ کے محبت کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا دونوں جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ، ان کی تعلیمات ہی مسلمانوں کو اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلا سکتی ہے مفتی مختار رضوی مفتی وقار الحسن ، گزشتہ روز محفل میلاد مصطفی ﷺ دولتالہ کے نواحی گاؤں ناٹہ مکھن میں انعقاد پذیر ہوئی مولانا مذمل مشتاق کی زیر نگرانی ہونے والی اس محفل سے مفتی وقار الحسن اور مفتی مختار علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے حضور اقدسﷺ کی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کئی محبت مسلمان کے ایمان کا لازمی جز ہے حضورﷺ کی ذات ہر دور کے مسلمان کے لیے مشعل راہ ہے محفل میلاد پاک میں ثناء خوان مصطفی ﷺ نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور خصوصی آمد پر مرکزی لبیک یا رسول اللہ میلاد کمیٹی نے محفل میں شرکت کی ۔

معروف ماہر تعلیم سینئر ٹیچر عبدالقدوس کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

Walliam celebrations of son of Senior teacher Abdul Qadoos held in Jatli

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ معروف ماہر تعلیم سینئر ٹیچر عبدالقدوس کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ، گزشتہ روز عثمان قدوس کی ولیمہ انکی رہائش گاہ عثمان زادہ آدرڑہ میں ہوئی چیرمین یونین کونسل دولتالہ ٹو چوہدری جمشید راجہ احتشام معروف ماہر تعلیم راجہ زاہد حسین راجہ طیب راجہ جمال اویس مغل راجہ احتشام اور پریس کلب دولتالہ کے سیکرٹری انفارمیشن یاسر اقبال مغل نے شرکت کی دوست احباب نے زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر عثمان قدوس کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

جاتلی اڈہ پر مولوی اشتیاق کی مارکیٹ میں سیرت کانفرنس منعقد ہوئی

Seerat conference held at Jatli adda

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سیرت کانفرنس کا انعقاد مولوی اشتیاق کی سرپرستی میں کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی اڈہ پر مولوی اشتیاق کی مارکیٹ میں سیرت کانفرنس منعقد ہوئی کافرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا راجہ ابو بکر نے نعت پڑھی اس کے بعد گوجرخان سے آئے ہوئے امیر جماعت اسلامی راجہ عمیر ،زاہد قریشی ،اور قاری محمد سعید (امام مسجد ) دولتالہ نے محفل میں آئے ہوئے شرکاء سے خطاب کیا اس موقع پر کانفرنس میں وائس چیرمین دولتالہ تو مرزا مُنیر ، مرزا تجمل ،ٹھیکیدار شمیم ،راجہ ابو بکر ،راجہ نعیم ،چوہدری اکرام ،کرامت ،حاجی رفیق ،راجہ اویس ،صوبیدار (ر) رزاق کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

وزرا جتنا مرضی جھوٹ بول لیں مگر یہ کرپٹ حکمرانوں کو بچا نہیں پائیں گے۔ محمد علی شہزاد بھٹی

Corrupt leaders will not be saved by lying defenders on Tv, M Ali Shehzad

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی) ۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ء محمد علی شہزاد بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے تمام وزراء بالخصوص دو تین چہرے ہر روز سج دھج کر ٹی وی سکرینوں کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں اور شریف فیملی کی کرپشن کا اتنی شد و مد کے ساتھ دفاع کرتے ہیں جیسے ملک میں اور کوئی مسئلہ نہیں . انہو ں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی بارڈر پر بھارت کی جانب سے مسلسل گولہ باری اور شہید ہونے والے بے گناہ پاکستانیوں کے بارے میں ایک دن بھی ان ترجمانوں کو ہمدردی کے دو بول تک نہیں بولے . انہو ں نے کہا کہ کرپٹ آقاؤں کا دفاع کرنے والے یہ کاذب البیان ہوش کے ناخن لیں جنہیں اللہ تعالی کے دربار میں شریف فیملی نے نہیں بچانا . انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے لوگ حیران اور ششدر ہیں کہ شریف فیملی کے ترجمانوں کی یہ جوڑی کوئی اور کام نہیں کرتی اور شریف فیملی کی کرپشن کے دفاع کیلئے بڑے بڑے عہدے پر متمکن ہو کر سرکاری خزانے سے تنخواہ لے رہی ہے . انہوں نے کہا کہ یہ جتنا مرضی جھوٹ بول مگر یہ کرپٹ حکمرانوں کو بچا نہیں پائیں گے .

تھانہ سہالہ کے علاقہ روات میں نامعلوم افراد نے خاتون کے مکان کو آگ لگا دی

home of Hasina Bibi of radio colony burnt by arsonist

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ تھانہ سہالہ کے علاقہ روات میں نامعلوم افراد نے خاتون کے مکان کو آگ لگا دی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق ریڈیو کالونی روات کی رہائشی خاتون حسینہ بی بی نے پولیس چوکی روات سہالہ میں رپٹ درج کرائی کہ نامعلوم افراد نے میرے رہائشی مکان کو آگ لگا دی جسکے باعث میرا 5 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا پولیس چوکی روات خاتون کی نشاندہی پر طاہر نامی شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

تھانہ روات کے علاقہ فیز8 میں ڈمپر ڈرائیور نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کر کے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

Motorcyclist run over by dumper truck in phase 8, Rawat

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ تھانہ روات کے علاقہ فیز8 میں ڈمپر ڈرائیور نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کر کے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا ،ڈرائیور موقع سے فرار نوجوان ہلاک ،تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ فیز8 میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر استعمال چلنے والے ڈمپر نمبریIG348 کے ڈرائیور نے تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈمپر موٹرسائیکل سوار وقار احمد اور گوہرزمان پر چڑھا دیا جسکے نتیجہ میں وقار احمد موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

تھانہ روات پولیس کا بدنام زما نہ بدکاری کے اڈہ پر چھاپہ ،9 لڑکیاں اور ایک لڑکا گرفتار

Nine women along with three men arrested in Rawat for immoral activities

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ تھانہ روات پولیس کا بدنام زما نہ بدکاری کے اڈہ پر چھاپہ ،9 لڑکیاں اور ایک لڑکا گرفتار سرغنہ سمیت 3 موقع سے فرار ،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایس ایچ او روات جاوید کیانی ،سب انسپکٹر مسعود نے نواحی علاقہ فیز8 میں واقع ایک کوٹھی میں چھاپہ مار کر اندر سے نوجوان شکیل احمد کے علاوہ 9 خواتین مسرت بی بی ،کنزہ بی بی ،سائرش ،کلثوم ،ماہ نور ،صباء ،رابعہ کو موقع سے گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق محمد حسین عرف فوجی نے فیز8 کے علاوہ دیگر مختلف مقامات پر بدکاری کے اڈے کھول رکھے ہیں جہاں دوردراز کے علاقوں سے لڑکیاں لا کر جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا ہے تاہم اڈہ کا سرغنہ محمد حسین عرف فوجی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

مندرہ چکوال روڈ پر فلتھ ڈپو قائم کر نا عوام کے ساتھ زیادتی اور انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے

Public deplore plans to built filth depo on Mandra Chakwal road

گوجرخان،مندرہ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد شفیق قریشی)۔۔۔۔ مندرہ چکوال روڈ پر فلتھ ڈپو قائم کر نا عوام کے ساتھ زیادتی اور انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے اس قسم کے عوام دشمن منصوبے کسی صورت بھی قبول نہیں کرینگے اور اگر کسی فرد یا ادارے نے زبردستی کی کوشش کی تو بھر پور مزاحمت کی جائیگی عوامی طاقت سے گھناؤ نے منصوبے کو مکمل نہیں ہو نے دینگے ان خیالات کا اظہار سید اکرام حسین شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے ساہنگ میں کوڑا ڈمپ کر نے کیلئے فلتھ ڈپو قائم کر نے کے خلاف بہت بڑی کارنر میٹنگ میں شریک مقررین پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید شیر حسین شاہ ، راجہ سجاد کیا نی ، سید شبر عباس ، قادر نواز قادر ی ، غالب شاہ ، گلفراز اعوان ، حسنات شاہ اور ساجد کیا نی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ یہ منصوبہ علاقہ کی ممتاز شخصیات سید لیاقت عوامی حقوق پر ڈاکہ ہے اور آنے والی نسلوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہو گی جس کی تکمیل سے صحت کے مسائل پیدا ہو نگے اور زیر زمین پا نی آلودہ ہو گا ، بارانی علاقہ ہو نے کے ناطے قدرتی چشمے خشک ہو جا ئیں گے جس کی وجہ سے علاقے کو نا قابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا کسی صورت ایسے منصوبے مکمل نہیں ہو نے دیں گے اس موقع پر معززین علاقہ سید لیاقت حسین شاہ ، راجہ پرویز کیا نی ، راجہ رب نواز ، پرویز شاہ ، اقرار شاہ ، ہمایوں ظفر ، اشرف شاہ ، ممتاز تاج ، وقار شاہ ، طاہر کیا نی ،راجہ جاوید آف چربیاں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں تمام برادریوں کے نمائندہ لوگوں نے شرکت کی اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا اور اس بات کا عہد کیا کہ ایکشن کمیٹی کے فیصلوں کی پابندی کریں گے اور جب بھی احتجاج کی کا ل دی گئی بھرپور انداز میں شرکت کریں گے آخر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جو جلسہ کی صورت اختیار کر گیا ۔ شرکاء کی احتجاجی ریلی یونین کونسل آفس پر اختتام پذیر ہو ئی ۔

some image

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی پولیس نے منشیات فروش دھر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ جاتلی پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک شخص خاور شہزاد کی جامہ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے چھ کپی شراب برآمد کر کے زیر دفعہ 4/3کے تحت مقدمہ درج کر لیا

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

العزیز کلاسک سکول میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے زیر اہتمام مصنف عبدالرشید اعوان کی نوتنصیف کتاب،، اجالا کی تقریب رونمائی

Book publishing ceremony held at Al Aziz Classic school, Manyal, Taxila

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ سابق وفاقی وزیر،ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اس دھرتی نے کئی نامور لوگوں کے پیدا کیا،علم و ادب اس علاقہ کا کلچر ہے ،متعدد عظیم لوگوں نے ادب کے فروغ کے لئے اپنی خدمات پیش کیں ،عبدالرشید اعوان نے،،اجالا،،کی صورت میں ایک ایسی کاوش کی ہے جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کی،ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ،اس مادی دور کے اندر عبدالرشید اعوا ن نوتنصیف کی،، اجالا ،،امید کی کرن ثابت ہوگی ،عطاالرحمن چوہدری جیسی شخصیات علاقہ میں علم کی روشنی کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں العزیز کلاسک سکول میںآل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے زیر اہتمام مصنف عبدالرشید اعوان کی نوتنصیف کتاب،، اجالا کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے معروف کالم نگار،ماہر اقبالیات ڈاکٹر زاہد حسین چغتائی، شاعر رانا سعید دوشی، چئیرمین سرسید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن طاہر دارنی، معروف ماہر تعلیم عطاالرحمن چوہدری،سر عبدالعزیز حقانی،شیخ قمر،ملک محمد امین،راجہ نور محمد، ملک یونس، میڈم مسز آفتاب ،میڈم تہمینہ مقصود، نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے چیف آرگنائزر حاجی ناصر محمود اعوان صدر شیخ ضیاء الدین،حافظ شبیر،ملک محمد امین، شیخ قمر، صفدر حسین جٹ، امجد خان، وائس چئیرمین عبیدالرحمن،عاطف عزیز، زاہد عزیز حقانی، مرزا عبدالباسط،فاران شاہد، اشرف خان، ملک طلعت محمود بھولا، ملک فیصل، حاجی اکرم ٹھٹھہ خلیل، ملک اکرام نوازش، بشیر اعوان، زاہد رفیق، ماہ نور چوہدری،سید سرفراز شاہ، سمیت مختلف مدارس کے سربراہان، و عمایدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،معروف کالم نگار،ماہر اقبالیات ڈاکٹر زاہد حسین چغتائی اس دھرتی میں بڑی زرخیزی ہے نہ صرف اس دھرتی سے نامور شاعر پیدا ہوئے بلکہ ادیب اور مصنف نے بھی اس دھرتی سے آغاز کیا اور ادب کو جلا بخشی،یہی ہمارا اصل اثاثہ ہے عبدالرشید اعوان نے ثابت کر دیا کہ اگر انسان کے حوصلے بلند ہوں اور قوم کی فکر دامن ہوتو وہ کوئی کام مشکل نہیں رہتا میں انکو اس تنصیف اجالاپر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،مصنف ،،اجالا عبدالرشید اعوان نے کہا کہ میں نے ایک کاوش کی ہے جو آپ سب کے لئے ایک راہنما کتاب ثابت ہوگی مجھ سے اگر کوئی کمی رہ گئی ہو تو آپ میری اصلاح کریں۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی امیدوں کا مرکز و محور ہے،عمران خان پاکستان کی سالمیت اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی تمام کاوشیں عوام کے حقوق کے لئے ہیں،ان خٰالات کا اظہار انھوں نے وارڈ نمبر8بلدیہ ٹیکسلا کے کارکنان حماد علی اور شفیق جیولرز کی طرف سے دئیے گئے پر تکلف عشائیے کے موقع پر کیا، اس موقع پر سابق امیدوار برائے کو نسلر حاجی محمد ریاض اعوان،سعود القیصر،خورشید احمداور ملک ادریس آف ملپور،پی اے فہیم اقبال مٹو،فہیم خان آفریدی،مطیع اللہ خان،کالا خان آف لڑ سمیت پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، عمار صدیق خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے آنے والا دور تحریک انصاف اور عمران خان کا ہو گا عمران خان اقتدار میں آ کر ملک کو خوشحال بنائیں گے اور ملکی مسائل کو احسن طریقے سے حل کریں گے مسلم لیگ ن کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں موجودہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام کو سبز باغ دکھائے مگر اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے وعدے پورے کر نا بھول گئے تحریک انصاف عوام کے وعدے پورے کرے گی اور عوام کو مسائل سے نجات دلائے گی ۔

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ سابق وفاقی وزیر،ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قوم سے غلط بیانی کی دونوں صادق اور امین نہ رہے ،اسمبلی فورم پر میاں نواز شریف نے کچھ اور کہا، قوم سے خطاب کے دوران کچھ اور کہا، عوامی جلسوں میں کچھ اور بیانات دئیے اور سپریم کورٹ میں قطری شہزادے کا خط پیش کر دیا، اسی طرح وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں اور دہشت گردی کا خود اقرار کرنے والی تنظیموں کو نہ تو بین کیا اور نہ ہی انکے خلاف کوئی کاروائی کی، یہ سب کچھ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ اس ملک کی عدالت عظمیٰ اور کوئٹہ کمشن کہہ رہا ہے،قوم کو اب فیصلہ کرنا ہوگا، ایک مسلم لیگ تھی جس نے پاکستان بنایا اور موجودہ مسلم لیگ (ن)پاکستان توڑنے پر کمر بستہ ہے،چئیرمین کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑینگے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے زمیندار ہاؤس ملک وحید کی رہائش گاہ پر ممبران میونسپل کمیٹی و کارکنان تحریک انصاف سے خطاب کتے دوران کیا، اس موقع پر سید مہتاب حسین شاہ، سید گلزار شاہ، ملک خورشید، وسیم شاہ، یاسر صدیق، حاجی ریاض اعوان، سعودالقیصر، سید عترت شاہ، نعیم کپتان، سردار زبیر خان، حاجی رحمت اللہ خان، ملک محمد پرویز، ملک ظہیر نواز، ملک مشتاق، افسر خان ،اشرف خان، ملک اسحاق، ملک ربنواز،شیخ ضیاالدین، حاجی بابر سلیم، راجہ شیراز احمد شیرازی،حاجی اورنگزیب، ملک اویس، ملک وحید بھی موجود تھے،غلام سرور خان نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے جھوٹ کا سہارا لیا، بلکہ انھوں نے توہین عدالت بھی کی ،یہاں تک کہ وزیر اعظم کے مشیر وں نے یہاں تک کہہ دیا کہ ضرب عزب پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ،کوئٹہ سانحات کمشن نے واضع کر دیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل کام نہیں ہوا اور اسکی ذمہ دار وزارت داخلہ ہے،آج پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت کس سمت جاری ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر بلاتفریق چاروں صوبوں میں کیوں نہیں عمل درآمد ہو رہا ہے،مشیر خارجہ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ کلھبوشن کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے ،ان دی ہاؤس آف فلور بیانات دے کر مکر جانا لیگیوں کا پرانا وطیرہ ہے،پھر کہاں یہ حکمران صادق اور امین ہیں اب قوم نے ان سے حساب لینا ہے۔

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ علامہ مہدی شیرازی نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی محبت کے بغیر کسی بھی آدمی کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا،میلاد منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، آپﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،حضور ﷺ دنیا میں تشریف لائے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے ،آمد مصطفیﷺ مرحبامرحبا ،اگر انسان کو اپنی دنیا و آخرت سنوارنی ہے تو پھر محبت رسولﷺ اور آل رسولﷺ کے ساتھ محبت اور لگاؤ کو زندگی کا مقصد بنانا ہوگا،نبی اکرم ﷺکا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے علماء کرام و مشائخ عظام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار مقررین نے اتحاد بین المسلمین کے داعی سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و سابق ناظم حاجی سردار سید ریاض حسین شاہ کی اقامت گاہ شاہ ولی ہاؤس ٹیکسلا میں جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں منعقدہ بابرکت اور پر نور محفل سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے شاہ محمود جعفر، قاری حسن رضا قادری نے خطاب کیا جبکہ سید ارشاد انجم،نثار سہروردی، سید حماد شاہ کاظمی، مشتاق چشتی،نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے اس بابرکت اور پرنور محفل میں حاجی ناصر محمود اعوان، راجہ رمیض، نجیب عباسی،ملک تاج، سید گلزار شاہ،سید افتخار حسین شاہ، سید ساجد حسین شاہ، سید حماد شاہ،سید صفدر شاہ، سید ثقلین عباس،علی شاہ،سید جابر شاہ ایڈووکیٹ،عباس شاہ،حاجی جاوید،سابق جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار سید مبشر حسین نقوی، مہدی شاہ، ملک علی محمد، ، سمیت مختلف مسالک و مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی، شاہ ولی ہاؤس جو عرصہ دراز سے امن و آتشی کا مرکز ہے میں نور کی برسات اور فضاثناخوان مصطفیﷺ کے زکر و آل محمدﷺ کے زکر مبارک سے گونج اٹھی،علمائے کرام نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور میلاد شریف کی فضیلت اور انعقاد پر مفصل بیان فرمایا،سردار سید عمران علی شاہ، سردار سید محمد علی شاہ اور سردار ہاشم شاہ کی جانب سے شرکاء کے لئے پرتکلف دعوت کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ مسلم لیگ(ن) تحصیل ٹیکسلا کے صدر حاجی فیاض خان تنولی نے کہا ہے کہوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک مدبر، تجربہ کار اور اصول پرست،جراتمند سیاستدان ہیں ،ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ ملک کو درپیش دیگربحرانوں کے خاتمے میں بھی انکا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہ ہے،ان کی ذات ہر قسم کے شک و شبہے سے بالا تر ہے،جو لوگ آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں وہ صرف اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانا چاہتے ہیں، چوہدری نثار علی خان کی سیاسی بصیرت سے انکار ممکن ہی نہیں ملک کے اندر پارلیمنٹ کی بالا دستی، جمہوریت کی بحالی،عدلیہ کی خود مختاری اور میڈیا کی آزادی کے لئے چوہدری نثار علی خان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،حاجی فیاض خان تنولی نے کہا کہاآج اگر ملک میں امن و امان قائم ہے، کراچی کی روشنیاں واپس لوٹ چکی ہیں،دہشت گردی میں واضع کمی آچکی ہے ،جمہوری ادارے مستحکم ہیں،پارلیمان کی بالا دستی قائم ہے،عدلیہ خود مختار ہے،میڈیا آزاد ہے اور خاص کر بیرونی سرمایہ کاری میں وسعت پیدا ہوئی ہے،ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور سی پیک جیسے منصوبے شروع ہوئے ہیں تو اس کا تمام کریڈٹ وفاقی وزیر داخلہ کی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ طرز عمل کے مرہون منت ہے،آج ملک کے اندر امن و امان قائم ہے ،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیا گیا ہے ،چوہدری نثار علی خان جیسے لیڈر بہت کم پیدا ہوتے ہیں انھون نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی انکا دامن صاف ہے ،انکی ثابت قدمی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو گا کہ وہ 32سال سے ایک ہی جماعت سے وابستہ ہیں تمام نشیب و فراز کے باوجود وہ ثابت قدم رہے جس پر کارکنان مسلم لیگ(ن) کو فخر ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

محمدحبیب جونیئرسائنس مدرس گورنمنٹ بوائز ہائی سکو ل خان آبادکورشتہ ازداج میں منسلک ہونے پردلی مبارکباد

Master M Habib of high school, Khan Abbad congratulated on his marriage

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ حاجی چودھری مقصوداحمدطاہر چودھری محمداعجاز حاجی چودھری منظور حسین چودھری محمداعظم کوٹھوی حاجی چودھری محبو ب الرحمن انجم چودھری منیراختر حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلرچودھری ثاقب علی لیاقت چودھری عمران مانی حاجی اخلاق احمددانش قائداساتذہ چودھری مہربان علی چودھری محمدیاسین نگیال چودھری اللہ دتہ بسمل خواجہ محمدفاروق شاد راجہ محمدفاروق چودھری غضنفراقبال منشی چودھر ی عبدالرشیدنے محمدحبیب جونےئرسائنس مدرس گورنمنٹ بوائز ہائی سکو ل خان آبادکورشتہ ازداج میں منسلک ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی عائلی زندگی کی کامیابی کے لئے نیگ خواہشات کااظہار کیاہے

ڈڈیال انب کے قریب پہاڑی کے ساتھ کام کرنے والے بورے والا ضلع وہاڑی کے مکینوں پر پہاڑ ٹوٹ پڑاپہاڑی تودے تلے آکر ڈرائیورموقع پر جان بحق

Driver killed in stone fall from hill in village Amb, Dadyal

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال انب کے قریب پہاڑی کے ساتھ کام کرنے والے بورے والا ضلع وہاڑی کے مکینوں پر پہاڑ ٹوٹ پڑاپہاڑی تودے تلے آکر ڈرائیورموقع پر جان بحق ہو گیا تھانہ پولیس ڈڈیال اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی لاش کو ورثاکے حوالے کر دیاتفصیلات کے مطابق سب ڈویژن ڈڈیال کے نواح انب کے مقام پر گزشتہ روزبورے والاضلع وہاڑی کے مکینوں پر قیامت ٹوٹ پڑی پیوی مشینری سے ڈرائیور ربنوازولد سرفراز ساکن بورے والا ضلع وہاڑی انب کے مقام پر محنت مزدوری کے دوران پہاڑی کو ٹوڑ دیا تھا کہ اچانک پہاڑی کو دیاتھا کہ اچانک پہاڑی کا تودہ اس کے سر پر آگرابھاری پتھرسے شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر جان بحق ہو گیا عینی شاہد ین کے مطابق ڈرائیور پہاڑی کے نیچے پہاڑی کو توڑنے کا کام کر رہا تھا اچانک پہاڑی کا تودہ اس کے سر پر گرا ہم لوگوں نے دیکھا مدد کے لئے لوگوں کو پکار ااپنی مدد آپ کے تحت بچانے کی کو شش کی لیکن دیر ہو چکی تھی کس کواب کسی کی امید کی کی خوشی مٹی میں اجل بگنی خبر سنتے ہی ورثاء پر غشی طاری ہو گئی علاقہ آہوں اور سسکیوں سے گونچ اٹھا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ گو رنمنٹ بو ائز ڈگری کالج ڈڈیال میں ادارہ کی لٹر یری سوسا ئٹی کا ایک اہم اجلاس ہو ا۔ اجلا س کی صدارت انچا رج لٹر یری سو سا ئٹی پرو فیسر محمد نذیر مسکین نے کی۔اجلا س میں پرو فیسر عبد المنیر بذ می ،پرو فیسر تو صیف لطیف،پرو فیسر محمد اعظم،پرو فیسر جمیل احمد کٹھا نہ،پرو فسیر شکیل احمد، پروفیسر نصیر الدین،پرو فیسر قدیر احمد، پرو فیسر سعید احمد، پرو فیسر عنصرمحمو د،پرو فیسر عمرا ن صغیر،پرو فیسر خلیل احمد، پرو فیسر شفقا ت احمد، پرو فیسر فر قا ن احمد، پرو فیسر محمد انور اور دیگر نے شرکت کی۔ لٹر یری سو سا ئٹی کی جا نب سے اس خیر مقدمی اجلاس میں شر کا ئے اجلاس نے بابا ئے گو جر ی را نا فضل حسین کو قومی سیرت کا نفر نس میں قومی ادبی ایو ارڈ ملنے پر مبارکبا د پیش کی اور انکے اس کا رنامے پر انھیں شاندار الفا ظ میں خرا ج تحسین پیش کیا۔ اجلا س میں را نا فضل حسین کی صحت و تندرستی اور سلا متی کیلئے نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا گیا اور اس تو قع کا اظہار کیا گیا کہ وہ آ ئندہ بھی ادبی میدا ن میں اپنے کا ر ہا ئے نما یا ں جا ری رکھیں گے۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نے پورے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا آ غا ز کر دیا ہے ۔انشا ء اللہ بہت جلد عو ام تبدیلی محسوس کرینگے۔ لو گو ں نے گز شتہ پا نچ سا لو ں جس ما یوسی کی دلدل میں دن گزارنے میں وہ ساری زندگی بھلا نے کے قا بل نہیں۔ آزاد کشمیر میں پیپلز پا رٹی کا گز شتہ دور سیا ہ تر ین دور تھا جس میں تعمیر وترقی کے کا م پر لو گو ں کو صر ف بُری طر ح لو ٹا گیا ۔ اور کا غذی کا م کیا گیا۔سڑکیں کھنڈ را ت بن گئی، سر کاری عمارات بو سیدہ سے بو سیدہ تر ہو گئی مگر ان کو نیا بنا نا تو دور ان کی مر مت بھی نہ کی گئی۔ سب سے بڑا ظلم گز شتہ دور میں بے رو ز گا ری نے اس خطے میں بُری طر ح پنجے گا ڑے ہیں۔ اب لو گو ں نے سُکھ کا سا نس لیا ہے۔ ہم انشا ء اللہ آزاد خطہ کے اندر تعمیر وترقی کا انقلا ب بر پا کرینگے۔ بے رو ز گا ری کا خا تمہ سر کاری عما رات کی تعمیر و ترقی کرنگے اور سڑ کیں بھی بہت جلد تعمیر ہو نگی۔ ان خیالا ت کا اظہار ممبر کشمیر کو نسل عبدا لخا لق وصی نے ڈڈیال میں ملک عنصر کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر کر نل معرو ف ،شوکت مغل ایڈوو کیٹ،عبد القد یر ملک ایڈوو کیٹ ، محمد آ صف ایڈوو کیٹ، را جہ اعجا ز دلا ور خا ن بھی انکے ہمراہ مو جو د تھے۔ آ فس آمد پر ملک فیا ض ،عنصر صدیق ،حو الدار را جہ محمو د خا ن، را جہ جیدار خا ن، حا جی ادریس مغل، را نا نا صر نقا ش، را شد اعظم، طا ہر صدیق، ارسلا ن علی را نا مسعود خا لد ٹیم نے ان کا بھر پور استقبال کیا ۔جبکہ صدر پریس کلب ڈڈیال عبدالشا ہد چو ہدری ،سنئیر صحا فی انو ر لطیف ڈار، را جہ ماجد ،لیاقت ،بھی اس موقع پر مو جو د تھے۔ انہو ں نے کہا کہ ممبر کشمیر کونسل منتخب ہو نے کے بعد اور حلف اُٹھا نے سے پہلے میں نے حلقہ ۔ایل ۔اے ۔ون ڈڈیال کا دورہ کیا

یہا ں کے لو گ بڑے با وفا ہیں۔ ڈڈیا ل میرا گھر ہے یہا ں جب بھی آ یا بڑی محبتیں ملی ہیں۔ یہ حلقہ ممبر اسمبلی اور لو گو ں کے ہر دلعزیز قا ئد جنا ب مسعود خالد کا حلقہ ہے لو گو ں نے یہا ں پر انھیں بھا ری مینڈیٹ دیا۔ وہ عو ام کے اندر بہت ہی مقبو ل ہیں۔ انکی قیا دت میں یہا ں پر تعمیر وترقی کا آ غاز ہو گیا ہے اور سڑکیں تعمیر ہو نے و دیگر عوا می کا مو ں کا آ غاز ہو گیا ہے یہا ں کے ممبر اسمبلی تعمیر وترقی پر یقین رکھتے ہیں اور عملی کا م کر نے کاآ غاز کر دیا ہے میں نے اس سے قبل جب بھی دھا نگلی روڈ پر سفر کیا مجھے پل صرا ط لگی ۔مگر عو امی حکو مت قا ئم ہو ئے ہی اس مر کزی،دفا عی اور انتہا ئی اہمیت کی حا مل سڑک کی پختگی کا آغاز کردیا گیا۔ اس سڑک کی پختگی کا تمام ترسہرہ جنا ب چوہدری مسعود خالد کو جا تا ہے۔انہو ں نے کہا کہ آزاد کا بینہ کے علاوہ ممبرا ن اسمبلی کو کثیرتعداد میں فنڈز دئیے جا رہے ہیں حکو مت نے ممبرا ن اسمبلی تعمیر و ترقی کتلئے فر ی فنڈز دیدیا ہے ۔انکی قیا دت میں تعمیر و ترقی کا انقلا ب آ ئے گا۔ انہوں نے کہا میں وزیر اعظم پا کستا ن جنا ب نو از شریف ،وزیر اعظم آزاد کشمیر جنا ب را جہ فاروق حیدر خا ن کا دل کی اتھا گہرا ئیو ں سے شکر یہ ادا کر تا ہو ں۔ انہو ں نے مجھ پر اپنے بے پناہ اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے مجھے اس قا بل سمجھا اور مجھے ممبر کشمیر کو نسل بنا یا۔ میں انشا ء اللہ اُنکے اعتماد پر پورا اُترو ں گا اور مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم عوا م کی حقیقی خد مت کرینگے اس خطہ کو مثا لی خطہ بنا ئیں گے۔۔۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

مسلم لیگی رہنماء محمد ظریف راجا کے والد محترم محمد اشرف کی رسم قل چوآ خالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں ہوئی

Dua e Qul observed for late M Ashraf in Dhok Sangal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----مسلم لیگی رہنماء محمد ظریف راجا کے والد محترم محمد اشرف کی رسم قل چوآ خالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں ہوئی ،مولانا سلیمان نقشبندی نے دعا کرائی تقریب میں پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے صدر ہارون کمال ہاشمی،چئیر مین منیاندہ چوہدری صداقت حسین ،چئیر مین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،چئیر مین چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ،چئیر مین بھلاکھر راجہ صفدر کیانی،چئیر مین کنوہا راجہ پرویز اختر قادری ،راجہ گلستان خان،راجہ داؤد اکبر،آصف محمود کیانی،ایس پی راجہ ظہیر ارشد لنگڑیال،جاوید اختر لنگڑیال ،ملک داد بھٹی،نمبر دار اسد عزیز،چوہدری مختار احمد،صوبیدار میجر عبدالرزاق،عابد زاہدی،راجہ خلیق احمد،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،ایاز گجر،مسعود بھٹی،ارشد بھٹی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----وفاقی وزیر داخلہ کے معاونین خصوصی شیخ ساجد الرحمان،راجہ عبدالطیف ،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چئیر مین انجنئیر قمر السلام راجہ ،وائس چئیر مین یو سی شاہ فیصل عالمگیر خان درانی ،شیخ عبدالقدوس نے چوآ خالصہ جا کر محمد ظریف راجہ سے ملاقا ت کی اور ان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ۔

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔۔ سنیٹرراجہ محمد ظفر الحق چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن ، ایم پی اے راجہ محمد علی معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب، ایس پی جمیل احمد ہاشمی، ہارون احمد کمال ہاشمی صدر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی ، کرنل محبوب سلطان راجہ یو ایس اے ، راجہ طاہر مقصود یو کے، سابق ناظم حاجی محمد مشتاق کیانی، علی اصغر کیانی، تحصیل سابق نائب ٹاؤن ناظم راجہ محمد نواز، پی ٹی یو کے رہنما ارشد محمود بھٹی اور دیگر نے ممبر سینسر بورڈ حکومتِ پاکستان محمد ظریف راجہ، پروفیسر ڈاکٹر رفعت اقبال راجہ اور شفیق الرحمان راجہ کے والدِ محترم ؛؛کیپٹن ریٹائرڈ محمد اشرف راجہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کوصبرِ جمیل عطا فرمائے۔

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ تحریک انصاف یو سی بیول کے صدر اللہ دتہ ،چوہدری شاہد، محمد تحسین اور عبدالر حمن نے تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے سنیئر نائب صدر چوہدری نثار الحق کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحو م کے بلند درجات اور لواحقین کے صبرو جمیل کے لیے دعا کی اس موقع پر اُنہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے قاتلوں کی جلداز جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

Picture of the Day

View of village Tal Khalsa, Picture by Ch Ulffat Hussain

some image

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image