Our _Blog_

Our Daily News

Monday 19th June 2017 ----- 24th Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

محکمہ کسٹمز کا جی پی او پر چھاپہ۔برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے پارسلز میں سے دو کلوگرام ہیروئن برآمد

Customs International Mail Office at GPO Islamabad seized 2 kilogram of heroin from parcel addressed to UK

some image some image

سلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ محکمہ کسٹمز کا جی پی او پر چھاپہ۔برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے پارسلز میں سے دو کلوگرام ہیروئن برآمد۔پارسلز پر ای ایٹ کا پتہ اور کاشف شہزار نامی شخص کا نام درج ہے۔دونوں پارسلز دو مختلف پتوں پر برطانیہ بھجوائے جا رہے تھے۔کسٹمز نے ملزم کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی۔ کسٹمز حکام کے مطابق دونوں پارسلز کا کل وزن 17 اعشاریہ 5 کلوگرام ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت بیس ملین سے زائد ہے اور چونکہ ائرپورٹ پر سونگھنے والے کتوں کی مدد سے سخت چیکنگ کی جاتی ہے تو اسی لئے مجرموں نے اب دوسرا راستہ اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔کسٹم آفیسر کا کہنا تھا کہ وہ روٹین کی چیکنگ کر رہے تھے کہ انھیں مذکورہ پیکٹ پر شبہ ہوا اعلٰی حکام کی اجازت کے بعد جب انھوں نے پیکٹ کھولا تو ان کے شبے کی تصدیق ہو گئی۔

گنرل پوسٹ آفس اسلام آباد سے مذکورہ پارسل برطانیہ کے لئے بک کروایا گیا یہ ہیروئن دو الگ الگ پارسلز میں بند کی گئی اور انھیں انتہائی مہارت سے پیپر کے ڈبوں میں بند کیا گیا تھا۔ برطانیہ کے لئے دو الگ الگ پتوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔

ISLAMABAD: Customs International Mail Office (IMO)at GPO Islamabad seized 2 kilogram of fine quality heroin from parcel concealed in layers of a cartoon made by paper, the heroin was shipped for United Kingdom (UK), and the IMO doing raids for arrest of the criminal involve in above said seize, the worth of seized 02 kilogram of heroin was estimated Rs.20 million.

Collector Dr. Arslan told that during routine checking the team of customs department under the supervision Inspector Shabbir found a suspicious parcel (carton) and informed the assistant collector IMO about it, after getting permission the inspector open the parcel and found the fine quality of heroin which was tactfully concealed in paper carton.

The Collector said that the seized heroin consignment was booked from GPO Islamabad and was shipped to UK. He said that under following the orders of Member Customs Zahid Kokhar the collector Islamabad had taken tight rummaging and checking measures by sniffing dogs at Islamabad Air port the Heroin Smugglers tried to send their consignments via IMO Islamabad.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

بریڈفورڈ پاکستانی نژاد نوجوان عثمان کو کم عمر لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں بارہ سال قید کی سزا

Usman Kokam handed 12 year jail sentance in Bradford

some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) فیس بک پر دوستی نے زندگی برباد کر دی - تفصیلات برطانیہ کے علاقے منیگھم کے رہائشی پاکستانی نژاد نوجوان عثمان کو کم عمر لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں بارہ سال کی سزا سنا دی گئی -

عثمان کی فیس بک پر کم عمر لڑکی سے دوستی ہوئی اور عثمان نے لڑکی سے ملنے کا کہا اور عثمان نے لڑکی کو بہن کے گھر گیرج میں بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا لڑکی کے والدین نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی تھی اور بعد میں لڑکی کو عثمان کے ساتھ دیکھا گیا

بریڈ فورڈ کراون کورٹ عثمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر اسے بارہ سال کی سزا سنا دی گئی- بریڈ فورڈ میں ایسے بڑھتے ہوئے واقعات سے عوام سخت پریشان ہیں

Bradford; Usman Hussain who had sex with a highly-vulnerable 12-year-old girl he met on Facebook has been jailed for 12 years. Usman Hussain, 28, met the girl when he was 26, and over the course of several weeks provided her with alcohol and drugs in exchange for sex.

Hussain, from Carlisle Place, Manningham, had been charged with a count of rape of a child under 13, another of oral rape of a child under 13 and a charge of sexual assault. He appeared at Bradford Crown Court yesterday, where he admitted the three offences.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی نے یونین کونسل منیاندہ کی تعمیر و ترقی کے لیے چار کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کر دی

MPA M Ali allocated 400 million rupees for UC Maniyanda

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی نے یونین کونسل منیاندہ کی تعمیر و ترقی کے لیے چار کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے نصف سے زائد منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں کروڑوں کی لاگت سے چوآ خالصہ سے سکرانہ اور دوبیر ن کلاں سے کھڈ کارپٹ روڈز تعمیر کی گئیں جس سے یونین کونسل منیاندہ کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوئیں ۔یہ بات مسلم لیگ ن کے چئیر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس چوآ خالصہ سے سکرانہ اور دوبیرن کلاں سے کھڈ کارپٹ سڑکیں تعمیر کی گئیں اور رواں برس میں یوسی منیاندہ کے لیے راجہ محمد علی نے چار کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے نصف سے زائد منصوبوں پر کام مکمل کر لیا گیا باقی پر کام جاری ہے ۔منگلا اپرائزنگ سے متاثرہ دیہات کو آمدورفت کی سہولت کی فراہمی کے لیے پچنڈ سے ڈڈل براستہ قاسم آباد سڑک کی منظوری دی گئی جس پر کام جاری ہے ا س منصوبے پر 80لاکھ کی لاگت آئے گی جس سے متاثرین منگلہ کا درینہ مطالبہ پورا ہو گا جبکہ 18لاکھ کی لاگت سے پھری روڈ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔سگیتر روڈ کے لیے دس لاکھ روپے کاٹینڈر منظور ہو چکا ہے عید کے بعد کام شروع ہو جائے گا گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول بناہل کو اپگریڈ کر کے سیکنڈری کا درجہ دے دیا گیا کلاس نہم میں داخلے جاری ہیں نمبل میں 39لاکھ کی لاگت سے گلیات کی تعمیر جاری ہے ،برانڈی میں پلی کے لیے 25لاکھ کا ٹھیکہ ہو چکا ہے، بناہل میں 20لاکھ کی لاگت سے گلیات کی تعمیر جاری ہے ،منیاندہ میں ڈھوک منہاس اور ڈھوک چوہان میں 22لاکھ کی لاگت سے گلیات تعمیر کی جا رہی ہیں،میرہ موہری اور سکرانہ میں 16لاکھ سے گلیات کی تعمیر جاری ہے انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ راجہ محمد علی کے مشکور ہیں جنہوں نے پسماندگی کے خاتمے کے لیے یو سی منیاندہ کے لیے چار کروڑ کی خطیر رقم فراہم کی۔

کلر سیداں پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں سے ایکا،کاروائی کرنے کے بجائے انہیں گل کھلانے کی مکمل اجازت دے رکھی ہے عوام علاقہ کا صورتحال پر احتجاج

Kallar Police keep silence over beggar issue, public furious

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں سے ایکا،کاروائی کرنے کے بجائے انہیں گل کھلانے کی مکمل اجازت دے رکھی ہے عوام علاقہ کا صورتحال پر احتجاج اور چوہدری نثار علی خان سے نوٹس لینے کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق بھاری تعداد میں پیشہ ور بھکاریوں نے کلر سیداں پر دھاوہ بول رکھا ہے مگر کلر سیداں پولیس صورتحال سے مکمل طور پر لاتعلق ہے اور بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ پولیس ان پیشہ ور بھکاریوں کی مکمل سرپرستی کر رہی ہے جنہوں نے کلر سیداں کے ماحول کو ہی مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے ہر گلی بازار میں بھیک مانگنے والوں کی صدائیں جاری ہیں شہری اور تاجر صورتحال سے انتہائی پریشان ہیں مگر کلر سیداں پولیس ٹس سے مس نہیں ہوتی شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کلر سیداں پولیس کی غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کلر سیداں سے موا بھلاکھر کارپٹ روڈ کی تعمیر ٹھیکیدار فوچکر ،پنجاب ہائی وے حکام تماشائی

Contractor disapears while undertaking work on Balakhar carpet road

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں سے موا بھلاکھر کارپٹ روڈ کی تعمیر ٹھیکیدار فوچکر ،پنجاب ہائی وے حکام تماشائی بنے ہوئے ہیں وزیر داخلہ صورتحال کا نوٹس لیں۔سابق چئیر مین یو سی کنوہا رسالدار محمد رفیق مرحوم کے فرزند راجہ شوکت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سفارش پر پنجاب حکومت نے سروہا کلر سیداں سے موا براستہ بھلاکھر کارپٹ روڈ کی تعمیر کا حکم دیاتھا ٹھیکیدار نے کارپٹ روڈ گزشتہ برس تعمیر کی مگر اس کی لمبائی مکمل کرنے کے بجائے فنڈز گلیات پر لگایا جا رہا ہے سڑک کی حفاظتی دیواروں کی تعمیر گزشتہ چھ ماہ سے ادھوری پڑی ہے ٹھیکیدار کسی کی بات سنتاہے نہ ہی پنجاب ہائی وے کے حکام اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے نظر آتے ہیں ۔اگر حفاظتی دیواروں کی فوری تعمیر نہ کی گئی تو مون سون کی بارشوں سے سڑک کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک کی لمبائی کے اعتبار سے اسے سروے کے مطابق مکمل کیا جائے اور سڑک کا فنڈ گلیات کی تعمیر پر نہ لگایا جائے۔

تحصیل کلرسیداں کے تمام یوٹیلٹی سٹور میں ضرورت زندگی کی ہر کھانے کی چیز وافر مقدار میں موجودہیں۔ شہزاد پیرزادہ

Utility stores are stocked with every single product, Shehzaad Pirzaada

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ یوٹیلٹی سٹور ز تحصیل کلر سیداں کے ائریا منیجر شہزاد پیر زادہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو ریلیف دینا حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔ تحصیل کلرسیداں کے تمام یوٹیلٹی سٹور میں ضرورت زندگی کی ہر کھانے کی چیز وافر مقدار میں موجودہیں۔لوگوں کی زیادہ خریداری کی وجہ سے بعض اوقات کچھ اشیا نایاب ہو جاتی ہیں جن کی قلت اگلے چند ایام میں ختم کر دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیسن کے بارے میں لوگوں کی شکایات موصول ہوئی تھی جنہیں بیسن واپس کرنے پر پوری رقم واپس کی جا رہی ہے عید کی نئی سپلائی بھی ایک دو دن میں آ رہی ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چار دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروا دئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چار دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروا دہئے جبکہ چھوٹا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر مرید چوک کے ایک قصاب کو دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔پوسٹ ماسٹر بیول حفیظ قریشی نے اے سی کلر سیداں کو تحریر درخواست میں شکایت کی تھی کہ کلر سیداں میں قیصر نامی فروٹ فروش مضر صحت تربوز فروخت کر رہا ہے جس پر اس کے خلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے بھیج دیا گیا۔دریں اثنا ء اے سی نے سر صوبہ شاہ میں دوران چیکنگ سبزی مہنگے داموں فروخت کرنے پر افغانی سید خان ولد شاہ خان،مضر صحت اور زائد المعیاد ڈبل روٹی اور دیگر اشیاء فروخت کرنے پر مطلوب حسین سکنہ آزاد کشمیر جبکہ سر صوبہ شاہ میں ہی ساجد نامی دکاندار کو سبزی مہنگے داموں فروخت کرنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کروا دہئے گئے۔مرید چوک کلر سیداں میں چھوٹا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر ضمیر نامی قصاب کو دو ہزار روپے جبکہ دوبیرن کلاں،کلر سیداں شہر اور دیگر علاقوں میں پرائس چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی کی جانب سے مو ضع ممیام کی گلیات کے لیے62 لاکھ روپے کی گرانٹ، گلیات کی تعمیر مکمل ہو گئی

Raja M Ali allocated 6.2 million rupees for Mamyam

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی ظفر کی جانب سے یو سی دوبیرن کلاں کے مو ضع ممیام کے لیے باسٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ سے گلیوں کی تعمیر مکمل ہو گئی۔ گلیوں کی تعمیر سے اہل علا قہ کی سفری مشکلات میں کمی آئے گی۔تفصیلات کے مطا بق چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی سفارش پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی ظفر کی جانب سے فراہم کر دہ باسٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ سے مو ضع ممیام کی گلیوں کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے، گلیوں کی تعمیر پرمقامی مسلم لیگی عمائدین راجہ محمد جمیل ( حال مقیم یو کے) پی ٹی ماسٹر( ر) راجہ عبدالرشید، راجہ محمد بشیر، راجہ مظہر، راجہ محمد شبیر( حال مقیم یو کے) راجہ اورنگ ذیب( حال مقیم یو کے) ماسٹر محمد عاشق، راجہ محمد شکیل، راجہ محمد خالد، راجہ محمد ارسلان، راجہ محمد ولید، راجہ محمد ظفر( پنجاب پولیس) ، راجہ محمد شیراز، راجہ حسن اختر، راجہ محمد حافظ، راجہ طلعت حسین، ماسٹر محمد تصدق اور راجہ محمد اسرار نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی ظفر، چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم اور وائس چیرمین ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگی رہنما ؤں نے حق نمائندگی ادا کر دیا ہے اور اگرترقی کا سفر اسی طرح جا ری رہا تو مخالف امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جا ئیں گی اور راجہ محمد علی ظفر بھا ری اکثریت سے کا میاب ہوں گئے۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ نوجوان کاروباری رستم عباسی سنی نے اسٹیٹ لائف کہوٹہ کے سیلز ایجنٹ سفیر احمد کیانی کو سیکٹر میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ساری توجہ پیشہ وارانہ فرائض پر مرکوز رکھیں گے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض کی وفد کے ہمراہ پی پی ٹو راجہ محمد علی سے ملاقات

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض کی وفد کے ہمراہ MPAپی پی ٹو راجہ محمد علی سے ملاقات ۔ یونین کونسل بیور ،کھلول کے لیے ساڑھے 5کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔ساڑھے 5کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے یونین کونسل بیور ، کھلول میں سٹرکیں ، گلیاں اور بور تعمیر ہو رہے ہیں ۔علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک بڑی تبدیلی آگئی ۔اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی الیکشن 2018میں موجودہ ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو کی بھر پور حمائت کا اعلان کر تے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر نے کا بھی اعلان ۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین یونین کونسل بیور، کھلول راجہ محمد فیاض کی خصوصی درخواست پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی نے ترقیاتی کاموں مختلف علاقوں میں گلیاں ، سٹرکیں اور پانی کے بور وں کے لیے ایک بہت بڑی رقم ساڑھے5کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کی جس پر کام شروع ہے۔گذشتہ روز چیئر مین یونین کونسل بیور ، کھلول راجہ محمد فیاض اور وائس چیئر مین سردار طاہر محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کا شکر یہ ادا کیا ۔اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہل علاقہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی کا شکر یہ ادا کر تے ہیں کہ انہوں نے میری درخواست پر اتنی بڑی گرانٹ جاری جس سے اہل علاقے کے بڑی حد تک مساہل حل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا الیکشن قریب ہیں اور میر ی یونین کونسل بیور کی عوام بھی ایک پلیٹ فارم پر ہے انشاء اللہ اپنا ووٹ راجہ محمد علی کو دے کر بھاری اکثریت سے کامیا ب کر یں گئے ۔

حلقہ پی پی ٹو کی تمام یونین کونسلوں سے سے شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد آف مٹورہی کامیاب ہونگے

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ حلقہ پی پی ٹو کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار ستی نے ایک بیان میں کہا کہ مخالفین جتنا مرضی زور لگا لیں۔کامیابی شاہد خاقان عباسی اورراجہ صغیر احمد کے قدم چومے گی۔الیکشن 2018میں حلقہ پی پی ٹو کی تمام یونین کونسلوں سے سے شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد آف مٹورہی کامیاب ہونگئے۔ خادم اعلیٰ حلقہ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنی پوری زندگی غریب اور مظلوم طبقے کی خدمت کی مخالفین کو عوام علاقہ سے کوئی ہمدردی نہیں۔ چند مفاد پرست مناصر راجہ صغیر احمد کی مخالفت کر کے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماررہے ہیں ۔ راجہ صغیر احمد کو ان کی بے لوث خدمت کی وجہ سے عوام علاقہ نے الیکشن 2013میں آزاد حثیت میں بھی40ہزار ووٹ دیے۔انہوں نے برادری ازم کا خاتمہ کیا اورتمام برادریوں کو جائز مقام اور اپنا حق مانگنے کا شعور دیا ۔ظالم طاقت ور اور مفاد پرستوں کے خلاف اور ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کا ساتھ دیا۔اہر کنڈیشن والی لمبی گاڑیوں میں بیٹھ کر سیاستدان کہلانے والے بیوروکریٹ ٹائپ لوگ سیاست اور خدمت کے اصول خادم اعلیٰ حلقہ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد سے سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے اکیلے تن تنہا پورے حلقہ پی پی ٹو میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ عوام باشعور ہیں اورالیکشن2018میں اپنے عظیم قاہدراجہ صغیر احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔

یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں بنڈھیا سیداں کی معروف سماجی شخصیت سید لال حسین شاہ نے ایک پر تکلف افطار پارٹی کا اہتما م

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سید لال حسین شاہ آف بنڈھیا سیداں کی طرف سے پر تکلف افطار ڈنر ۔وفاقی وزیرپٹرولیم کے معان خصوصی سمیت بلدیاتی نمائندوں اور سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں بنڈھیا سیداں کی معروف سماجی شخصیت سید لال حسین شاہ نے ایک پر تکلف افطار پارٹی کا اہتما م کیا جس میں وفاقی وزیرپٹرولیم کے معان خصوصی حافظ عثمان عباسی ،خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، چیئر مین مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ظفر اقبال بگہاروی،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز،معروف ٹرانسپورٹرراجہ ثقلین آف ممیام ، جنرل کونسل راجہ عباس پپو ، کونسلر سیدصداقت حسین شاہ ، وفاقی وزیر پٹرولیم کے قریبی ساتھی سید نذابت حسین شاہ ، سید ذوالقرنین شاہ بخاری ،سید حیدر شاہ ، سعید عباسی ، خرم عباسی ، راجہ ذوالفقار ستی آف کتھیل ہون ، راجہ عمران آف ممیام،راجہ احمد صغیر ، راجہ دہشی آف ممیام ، ممبر پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت ۔سید لال حسین شاہ آف بنڈھیا سیداں نے اپنے تمام مہمانوں کو پر تکلف کھانا کھلایا تمام مہمانوں نیسید لال حسین شاہ آف بنڈھیا سیداں کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے ،شکیل کیانی

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ شکیل کیانی نے شہید جموریت بے نظیر بھٹوکی 64ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ جاوید ہیں بھٹو خاندان کی پاکستان اور جمہوریت کے فروغ کے لئے قربانیاں تا حشر یاد رکھی جائیں گی پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے انہوں کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دے کر پاکستان میں جمہوریت کے پودے کی آبیاری کی یہی وجہ ہے کہ پی پی آ ج بھی ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء "فرزند پوٹھوار "راجہ شکیل کیانی نے بی بی شہیدمحتر مہ بے نظیر بھٹوکی 64ویں سالگرہ کے موقع پراپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی اور اسی جستجو میں وہ شہید ہوگئی پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی خاطر بے شمار قربانیوں کے باعث آج ملک میں جمہوریت کا نظام قائم ہے جس کے باعث امن وامان کی صورت حال برقرار ہے

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ خرم کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ خرم کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن راولپنڈی کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی افطار ڈنر میں پیر نذیر بخاری، سینیٹر چوہدری تنویر، راجہ جاویداخلاص، راجہ حنیف، ملک افتخار،راجہ شوکت عزیز بھٹی، راجہ علی اصغر،شکیل اعوان، ضیاء اللہ شاہ، سردار نسیم، پیر ہارون شاہ بخاری، ملک پرویز،یحیٰی فیض،راجہ شوکت وارثی، مرزا ارشد، راجہ ابرار، قاضی شوکت، خواجہ مظہر، خواجہ اعجاز، سہیل کیانی، خان آصف، چوہدری سہیل، طیب قریشی، ندیم شاہ بخاری،چاند مبین، شاہد قریشی، پروفیسر جمشید، ملک جاویداقبال، عامر قریشی، چوہدری اخلاق ،راجہ جمشید، وحید قریشی ودیگرنے شرکت کی

شہر بھر کے نالوں کی صفائی کا سلسلہ جاری شہر کی تمام وارڈز میں نالوں کی صفائی اور خالی پلاٹوں سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کا خاتمہ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کے فوکل پرسن سید ندیم عباس بخاری کی نگرانی میں شہر بھر کے نالوں کی صفائی کا سلسلہ جاری شہر کی تمام وارڈز میں نالوں کی صفائی اور خالی پلاٹوں سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کا خاتمہ احسن اقدام ہے شہری حلقوں نے صفائی مہم کو سراہا تفصیلات کے مطابق سید ندیم عباس بخاری اوراقلیتی کونسلر صدیق مسیح نے اپنی نگرانی میں شہر کی تمام وارڈز کے نالوں کی صفائی کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کر رکھا ہے جن نالوں کی کئی سال صفائی نہ کی گئی ان کو بھی صاف کیا جا رہا ہے اس حوالہ سے سید ندیم عباس بخاری نے بتایا کہ انہوں نے شہر بھر میں بلاتفریق صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اپنی نگرانی میں شہر کی تمام وارڈز کے نالوں کی صفائی شروع کررکھی ہے اور مرحلہ وار تمام وارڈ کے نالوں کو صاف کیا جائے گا شہر کو صاف ستھرا بنا کر دکھائیں گے

گوجرخان شہر کے تمام بازار تجاوازات کے باعث سکڑ کر رہ گئے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے خریداری کیلئے آنے والوں کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے تمام بازار تجاوزات کے باعث سکڑ کر رہ گئے اور راہگیروں کا پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے فوری طور پر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں عید کی آمد بازاروں میں خریداروں کا رش ہے جس کیلئے شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے آمد ورفت کو باآسانی بنایا جائے

مدہ انتخابات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار ہونگے، خواجہ امیر زمان

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان میں ہر طرح سے منظم اور مضبوط ہے آمدہ انتخابات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار ہونگے اہل گوجرخان ان کی بھرپور حمایت کررہے ہیں ان خیالات کااظہار کونسلر خواجہ امیر زمان نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان سے مزید اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان میں مضبوط جماعت بن چکی ہے آمدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی تحصیل گوجرخان کیلئے بے پناہ خدمات ہیں انہوں نے اپنے دور میں اقتدار میں صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر کے ان کے مسائل اور مشکلات کو ختم کر کے حق نمائندگی ادا کیا تحصیل گوجرخان میں جتنے بھی ترقیاتی کام اور منصوبے دیے گئے وہ ا ن کے تاریخ ساز کارنامے ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Rawat / Rawalpindi News

روات /راولپنڈیکی خبریں

شیخ رشید احمد بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ

some image

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ شیخ رشید پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے روانہ ہوئے۔شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے بعد 22جون کو وطن واپس پہنچیں گے

سعودیہ اور دبئی سے اسلام آباد آنے والے دو مسافروں کو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ سعودیہ اور دبئی سے اسلام آباد آنے والے دو مسافروں کو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔دونوں مسافروں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھے۔ جدہ سے آنے والامسافر معراج الدین کا نام اپر دیر پولیس کو مطلوب تھا جبکہ دبئی سے آنے والا سافر محمد کاشف ایف آئی اے کرا چی کو مطلوب تھا ۔مسافر محمد کاشف کو گرفتاری کے بعد پی آئی اے کی پرواز Pk-309 کے ذریعے کراچی بجھوا دیا گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کی حدود سے 13 سالہ بچے کی لاش برآمد

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کی حدود سے 13 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بچہ کرکٹ کھیلتے ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا یا اور جاں بحق ہو گیا۔ بچے کا جسم کافی جل چکا ہے۔جاں بحق ہونے والے بچے کا نام احشام خان ہے اور وہ گزشتہ روز سے لاپتہ تھا آج لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کے بچے کو قتل کیا گیا یا بجلی کا کرنٹ لگا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔بچے کی ہلاکت کا مختلف پہلوں سے جائزہ لیا جائے گا۔

ون ویلنگ کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ون ویلرز کا چاندنی چوک ٹریفک .چوکی پر حملہ ، چوکی میں کھڑی سرکاری گاڑی اور سرکاری موٹر سائیکلوں کونقصان

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ رمضان المبارک میں ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ون ویلنگ کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ون ویلرز اور ان کے 70 سے 80 ساتھیوں کا چاندنی چوک ٹریفک .چوکی پر حملہ کر کے , چوکی میں کھڑی سرکاری گاڑی اور سرکاری موٹر سائیکلوں کونقصان پہنچایااورتوڑپھوڑ کی.تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس اور ایلیٹ کی نفری نے فوری موقعہ پر پہنچ کر بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ٹریفک چوکی پر حملہ کرنے والے ون ویلرز اور ان کے5 ساتھیوں کوموقع پر گرفتار کر لیا.گرفتار ون ویلرز کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن امیں مقدمی درج کر لیا گیا۔ون ویلنگ کے خلاف کاروائی کے دوران2روز قبل بھی وارڈن افسر سہیل شہزاد کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا تھااور آج چوکی پر حملہ کر دیا گیا.واضع رہے کہ ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے دوران مری روڈ پر نوجوانوں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ون ویلنگ کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر رکھا ہے اور اب تک 24 ایف آئی آر کا اندراج کروا کر 26 ون ویلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے..

تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی روڈ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام۔ مبینہ دہشتگرد 3 ہینڈ گرینیڈ اور بارودی مواد چھوڑ کر فرار

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی روڈ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام۔ مبینہ دہشتگرد 3 ہینڈ گرینیڈ اور بارودی مواد چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ دہشگرد گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ہینڈ گرینیڈ اور بارود ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل سکارڈ کو بھی طلب کیا گیا ۔ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا لیکن کوئی بھی دہشت گرد گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔ ایس ایچ آو تھانہ روات بشارت عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ دو دہشت گرد جن کے پاس اسلحہ اور بار دور بمعہ ایمونیشن تھا کی اطلاع پر علاقہ کی ناکہ بندی کی گئی جس پر دہشت گرد اسلحہ بارود چھوڑکر فرار ہو گے ہیں تاہم دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

آزادکشمیرایک انتہائی پرامن خطہ ہے جہاں شرعی عدالتوں کاوجودہماری بہترین شناخت ہے، مولانا پیر عتیق الرحمٰن

چکسواری،آزاد کشمیر؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،حافظ شہریاربسمل۔۔۔۔ جمعیت علماء جموں وکشمیرکے صدرآستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولاناپیرمحمدعتیق الرحمن نے کہاہے کہ آزادکشمیرایک انتہائی پرامن خطہ ہے جہاں شرعی عدالتوں کاوجودہماری بہترین شناخت ہے لیکن گذشتہ کافی عرصہ سے ان عدالتوں کے خلاف گہری سازش تیارہوچکی ہے اوروہ شرعی کورٹ کوایسی شکل دیناچاہتے ہیں جس میں فقط ایک لیبل ہی ہو۔بندگوبھی جب خریدی جائے جب اُسے تیارکرناہوتوپتے کھولتے جائیں اورپتے کے بعدپتاہی آئے گا یہاں تک کہ وہ ختم ہوجائے گی۔ہمارے یہاں اس قسم کاکوئی ڈھانچہ ایک بہت بڑی توہین کے مترادف ہوگا۔پاکستان میں شریعت کورٹ نے تاریخ سازکرداراداکیا۔ضیاء الامت جسٹس پیرمحمدکرم شاہ الازہری،جسٹس مفتی شجاعت علی قادری اورجسٹس رفیع عثمانی کے تاریخ سازفیصلے آج عدلیہ کے لیے عظیم اثاثے ہیں۔آزادکشمیرشریعت کورٹ کوبھی انتہائی بااختیارعدالت بنانے کی ضرورت ہے جہاں قرآن وحدیث کی روشنی میں ایسے جاندارفیصلے آئیں کہ جس سے قدیم شرعی عدالتوں کے تاریخ سازفیصلوں کی یادیں تازہ ہوں لیکن آزادکشمیرمیں کچھ نام نہادشخصیات حکمرانوں کوغلط مشورے دے کرانہیں غلط لائن پرلے جارہے ہیں۔حکومت کوچاہیے کہ وہ اپنے دامن کواس خرابی سے بچائے اوراس عظیم مسئلے پرحتمی رائے مقتدرعلماء ہی دے سکتے ہیں اورعلماء سے بالابالاشریعت کورٹ کاکوئی ڈھانچہ بنایاگیاتواُسے مستردکردیاجائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس انتہائی اہم مسئلہ پرآزادکشمیرکی مذہبی،دینی اورروحانی قوتیں ایک ساتھ ہوں گی اورمستقبل میں سب ایک ساتھ بیٹھ کرمتفقہ لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایسی سازش کرنے والے تحریک آزادی کے بنیادی دشمن ہیں۔ان سے قادیانیت کی بوآرہی ہے۔صدرووزیراعظم آزادکشمیراس دینی وقومی مسئلہ پربھرپورتوجہ دیں اورپیداشدہ ابہام کودورکریں۔

یونین کونسل فیض پورشریف موہڑہ ملاں بوعہ جٹاں کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری پرویز اقبال نے اپنے والدین کے ایصال ثواب اوران کے درجات کی بلندی کے لئے افطارڈنر کااہتمام کیا

some image

چکسواری،آزاد کشمیر؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،حافظ شہریاربسمل۔۔۔۔ یونین کونسل فیض پورشریف موہڑہ ملاں بوعہ جٹاں کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری پرویز اقبال نے اپنے والدین کے ایصال ثواب اوران کے درجات کی بلندی کے لئے افطارڈنر کااہتمام کیاافطارڈنرکی تقریب مسجدفیضان مدینہ نئی آبادی بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں منعقدہوئی اس موقع پردعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں چودھری پرویز اقبال کے والدمحترم چودھری شیرعالم والدہ محترمہ اورہمشیرہ محترمہ کی روح ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی افطارڈنر میں سیاسی وسماجی وکاروباری شخصیات چودھری محمداعجاز حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرچودھری لیاقت علی چودھری ساجدمحمود چودھری عاشق حسین عاجزچےئرمین ظفراقبال چودھری محمدموسی چودھری ندیم شمیدچودھری عمران مانی چودھری ثاقب علی لیاقت علی صوبیدار (ر) محمدرشیدٹھیکیدار محمدداود کان ٹھیکیداربدردین ٹیلرماسٹرممتاز احمدچودھری ندیم سیرت کامران اقبال احسان اعظم محمدشبیرچودھری کامران سلطان ڈاکٹرمحمدخلیل احمدرضا ڈاکٹرراجہ عبدالرزاق خان حاجی چودھری محمدادریس اللہ دتہ بسمل محمدروحیل عبدالقیوم خالدحسین محمدکوثرراجہ بابو حمیداللہ خان چودھری محمدلعل اسرار احمدخان پروفیسرعنایت اللہ خالدمحمودماسٹرخواجہ تبارک حسین سمیت دیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈڈیال پولیس کی کاروائی انب کے مقام پر چھاپہ مار کر چرس گردا اور ایک عد د ایم ایم 7رائفل برآمد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال پولیس کی کاروائی انب کے مقام پر چھاپہ مار کر چرس گردا اور ایک عد د ایم ایم 7رائفل برآمد کر کے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پہنچادیا ڈی ایس پی میرپور عرفان سیلم ،ڈی ایس پی عطاالرحمن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پولیس ڈڈیال کے ایس ایچ او عماد ڈار ہمراہ ٹیم اے ایس ائی طاہر اے ایس آئی اجمل آئی ایچ سی اسد سہیل مرزا ،ناظم ،ذلفی ،توقیر نے انب کے مقام پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوارن ملزم محمد ادیب ولد محمد شفیع قوم مغل ساکن انب سے0 120چرس گردا ،ایک عدد ایم ایم 7کی رائفل ،100عدد روند،برآمد درسری کاروائی کے دوران ملزم عقل ولد مشتاق قوم راجپوت ساکن انب کے قبضہ سے 525گرام چرس گردابرآمد ان ملزمان کے خلاف نئے قانون (C)CNSA9کے تحت مقدمہ درج اور ملزم محمد ادیب کے قبضہ سے ایک عدد سیون ایم ایم رائفل اور سورو ند برآمد کر کے 15ضمن 2کے تحت مقد مہ درج کر لیا مزید تفتیش شروع کردی عوام علاقہ نے ان کی کار کردگی کو سرا ہے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چوہدری قربان آف ہفیال حرکت قلب بند ہونے سے اللہ کو پیارے ہو گئے

Ch Qurban of Hafiyal Garra Shareef, Bewal passed away

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) بیول موضع ہفیال گڑھا شریف کی مشہور و معروف شخصیت چوہدری سعید کے چچا اور چوہدری جبار کے والد چوہدری قربان اللہ کو پیارے ہو گئے مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی- مرحوم برطانیہ میں مقیم چوہدری ساجد نواب کے کزن اور چوہدری وحید، چوہدری شفیق کے چچا تھے مرحوم نہایت ہی عمدہ شخصیت کے مالک تھے انہوں نے ساری زندگی سادگی میں گزاری چھوٹے بڑوں سے شفقت سے پیش آتے تھے ادھر برطانیہ میں بیول اور موضع ہفیال کے رہائشیوں نے ان کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی-

تعزیت

Condolences

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال پر کلب کا ایک تعزیتی اجلاس صدر پر کلب ڈاکٹر محمد اسحاق کی صدارت ہو ا جلاس میں ڈڈیال پریس کلب کے سنےئر نائب صدر عبداللہ کی بھاوج کی اچانک وفات پرگہرے دکھ وغم کا اظہار کیا اجلاس میں چوہدری الیاس ،چوہدری عبدالغفور ،وقار بشیر ،عدنا ن شبیر ،قاری اکرم نیازی ،مشتاق چغتائی ،چوہدری شجاع الرحمن ،عبدالغفور چغتائی ،گل خان خٹک ،زغفران احمد توحیداور دیگر نے شرکت اجلاس میں سب نے دعا کی کے سنےئر نائب صدر عبداللہ خان اور لوحقین کو صبر عطاکر اور محرومہ کوجنت فرودس میں جگہ کر یں آمین

Picture of the Day

Central Masjid, Rochdle ... Ramadan Muabarak

some image

Central Masjid Rochdale (CMR) formerly known as Idara Taleem-ul-Islam was set up in 1974 by the local Muslim Community to address the growing religious, social, cultural and recreational needs of the newly settled Muslims in and around the Borough of Rochdale.

An old church building on William Street was purchased for £20,000. With the help of donations from the local community the building was adapted to function as a masjid. The new masjid held congregational prayer five times a day as well as Jumma (Friday prayers) and Eid prayers. The masjid also provided after school classes in Holy Qur’an, Arabic and Urdu.

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image