Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 18th June 2017 ----- 23rd Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

جاتلی مستالہ روڈ پر ٹر یفک کے المناک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق 18افر ادزخمی

فاطمہ بی سکنہ پوٹھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی جبکہ دیگر زخمیوں میں 5کی حالت تشویش ناک

Fatal accident on Jatli Mastala road, One dead 18 injured

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی مستالہ روڈ پر ٹر یفک کے المناک حادثے میں ایک خاتون جابحق 18افر ادزخمی پانچ کی حالت تشویش ناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

تفصیلات کے مطابق گذ شتہ روز پر ٹیوٹا ہائی ایس نمبرRIZ.88جوکہ ہرنال پیر پھلائی فوتگی پر جا رہے تھے کہ آہدی پی پی ایل آئل کمپنی کے قریب سامنے سے آنے والے شہ زور مزدے جس میں گیس سلنڈر لوڈ تھے سے ٹکر ا گیا

جس کے نتیجے میں ٹیوٹا ہائی ایس الٹ گئی جس سے وین میں سوارتمام مسافر شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر آر ایچ سی دولتالہ لے جایا جہاں تمام زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد راول پنڈی ہسپتال ریفر کر دیا

حادثے میں شدید زخمی ہونے والی ایک خاتون فاطمہ بی سکنہ پوٹھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی جبکہ دیگر زخمیوں میں 5کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے

Daultala, Gujar Khan; A Fatal accident occurred on Jatli Mastala road where one person was killed and 18 people were badly injured amongst five who are fighting for their lives.

According to witness who told pothwar.com that a group of people were travelling to Harnal, Pir pallai to attend a funeral, when their vehicle a Toyota high ace got to Ahdi PPL company it collided with a oncoming vehicle loaded with gas cylinders.

In the incident the Toyota high ace overturned leaving the passengers crushed, The person who died was identified as Fatima Bi of village Potthi, The rest of injured were taken to local hospital.

The accident has been reported to happen due to speeding, The local police are investigating.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

بریڈفورڈ پاکستانی نژاد نوجوان آکاش کو پندرہ سال کی سزا سنا دی گئی

A KILLER driver is now behind bars for 15 years after brutally attacking a cab driver

some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)----- پاکستانی نژاد نوجوان آکاش کو پندرہ سال کی سزا سنا دی گئی- تفصیلات کے مطابق بربریڈفورڈ کے شہر برینٹ ووڈ گرو ہیٹن کے رہائشی باہیس سالہ پاکستانی نژاد نوجوان نوجوان آکاش رشید مجموعی طور پر پندرہ سال کی سزا سنا دی گئی-

ذرائع کے مطابق آکاش رشید ضمانت پر رہا تھا جسے خطرناک ڈرائیونگ سے انسانوں کی جانوں کی ہلاکت اور ٹیکسی ڈرائیور پر بدترین تشدد جیسے خطرناک جرم کی پاداش میں سزا سنائی گئی آکاش رشید نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو کرکٹ بیٹ سے مار مار کر بازو اور ٹانگ توڑ دی تھی

اس کے علاوہ خطرناک ڈرائیونگ سے ایک ڈاکٹر کو مار ڈالنے کے جرم میں دس سال کی سزا اور گینگ کے ساتھ ملکر ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد کے جرم میں پانچ سال کی سزا سنائیگئی یاد رہے کہ کیس واپس نہ لینے کی وجہ سے ٹیکسی ڈرائیور پر دوبارہ حملہ بھی کیا گیا تھا

Bradford; Akash Rashid A Killer driver is now behind bars for 15 years after brutally attacking a cab driver in his own home while on bail for mowing down a cyclist.

Akash Rashid is serving a ten year jail term for causing the death of Dr Andrew Platten by dangerous driving, supplying cannabis and assaulting a 17-year-old youth and causing him actual bodily harm.

Today, Rashid, 23, of Brantwood Grove, Heaton, Bradford, was locked up for five more years for leading a masked gang that broke into father-of-three Mohammed Ilyas’s Bradford address and attacked him with baseball bats and tasers.

Mr Ilyas’s left leg was fractured in three places in the sustained assault, his left arm broken and he suffered lacerations to his head and around his eye.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

اٹلی( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔چوہدری امجد )---- اٹلی میں دستاویزات کی تجدید کے لئے ایک بار ٹیکس ہٹا کر دوبارہ 9 جون کو اٹلی حکومت نے عدالت سے یہ فیصلہ منظور کر وا لیا کہ پرمیسو دی سجورنو کو رینو کروانے کی مد میں جو رقم لی جاتی ہے وہ کم ہے لہذا یہ رقم بڑھائی جائے تو اس طرح جو گزشتہ سال اضافی ٹیکس معاف کر دیا گیاتھا اورپوسٹ آفس میں تقریبا 12876 ادا کرنے ہوتے تھے اب ان کو بڑھا کر دوبارہ ایک سال تک کی سجورنو کے لئے 12840 بڑھا کر 128116 کر دے گے اور اسی طرح 12850 دو سال کی پرمیسو حاصل کرنے کے لیے اضافی ادا کرنے ہوں گے اور کارتا دی سجورنو لامحدود مدت کی سجورنو کے لئے 128100 اضافی ادا کر کے ٹوٹل 128176 یورو کٹ جمع کراتے وقت ادا کرنے ہوں گے

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

ملک داد بھٹی ،طارق و دیگر ان نے بذریعہ ٹریکٹر میری ملکیتی زمین پر ہل چلانے اور زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی

سپریم کورٹ کے دہئے جانے والے حوالوں کو سامنے رکھتے ہوئے مالک داد بھٹی وغیرہ کے حق میں فیصلہ جاری

Petition lodged against Malak Dad dropped by session judge

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں گلزار احمد خالد نے ممتاز مسلم لیگی رہنما و سابق امیدوار برائے چےئرمین یونین کونسل چوآ خالصہ مالک داد بھٹی و دیگر کیخلاف زیر دفعہ 22 اے اینڈ بی ضابطہ فوجداری ایکٹ کے تحت دائر کی گئی پٹیشن کو خارج کرتے ہوئے پٹیشنر کو مشورہ دیا کہ وہ استغاثہ دائر کریں۔تفصیلات کے مطابق ضیارب محمود سکنہ پکا کھوہ نے بعدالت جناب گلزار احمد خالد ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں میں ایک پٹیشن زیر دفعہ 22 اے اور بی، ضابطہ فوجداری دائر کی کہ ملک داد بھٹی ،طارق و دیگر ان نے بذریعہ ٹریکٹر میری ملکیتی زمین پر ہل چلانے اور زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور میرے منع کرنے پر مجھے اور دیگران کو دھمکیاں دیں ،لہذا عدالت مالک داد بھٹی اور دیگر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔مذکورہ پٹیشن میں سائل نے سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او کلر سیداں کو فریق بنایا۔مزید سائل نے اپنی پٹیشن میں لکھا کہ ایس ایچ او کلر سیداں کو اس بابت درخواست دی مگر انہوں نے ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے مقدمہ درج نہ کیا۔مالک داد بھٹی اور دیگران کی طرف سے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے پٹیشن کی پیروی کی اور موقف اختیار کیا کہ اس طرح کا کوئی وقوعہ سرے سے ہوا ہی نہ ہے۔مالک داد بھٹی سابق ٹی ایم او ہیں اور ان کا معاشرے میں ایک مقام ہے جس پر معزز جج (جسٹس آف پیس)نے چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے دلائل اور سپریم کورٹ کے دہئے جانے والے حوالوں کو سامنے رکھتے ہوئے مالک داد بھٹی وغیرہ کے حق میں فیصلہ جاری کر دیا اور ضیارب محمود کی پٹیشن زیر دفعہ 22 اے اینڈ بی ضابطہ فوجداری کو خارج کرتے ہوئے پٹیشنر کو مشورہ دیا کہ وہ استغاثہ دائر کیں۔

 

پی پی 2کے 12ہائی مدارس کو ترقی دے کر ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جارہا ہے، , وفاقی وزیر پٹرولیم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی

12 High schools being upgraded in PP2 constituency, Hafiz Usman Abbassi

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وفاقی وزیر پٹرولیم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ پی پی 2کے 12ہائی مدارس کو ترقی دے کر ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جارہا ہے، طالبات مدارس کو اولیت دی گئی ہے ۔ یونین کونسل کنوہا میں 28کروڑ کی لاگت سے سوئی گیس مہیا کریں گے ، عید کے بعد گیس کا کام شروع کردیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتحاد گروپ کے زیر اہتمام سہوٹ بدھال میں محمد شفیق بٹ کے گھر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راجہ صغیر احمد ، طلال خلیل ، گلفراز بٹ، راجہ محمد سعید ، نمبردار اسد عزیز بھی موجود تھے ۔ حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے لوگوں کے مسائل کم کرنے کے لیے وعدے نہیں عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف سے بھی مدد لی ہے جس کی بدولت آج حلقہ میں سراٹھا کر چلنے کے قابل ہوئے ہیں، حالیہ برسوں میں جتنے ترقیاتی کام ہوں گے اتنے ماضی میں کبھی نہیں ہوئے ، اتحاد گروپ اپنا رزلٹ دے تو ہم بھی بہتر رزلٹ دیں گے ہماری جدوجہد کا مقصد علاقے کو پسماندگی سے باہر نکالنا ہے ، وزیر اعظم نے باقی ماندہ بستیوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے 40کروڑ مختص کیے ہیں۔ پی پی 2میں 12ہائی مدارس کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جارہا ہے ، یوسی کنوہا میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے 28 کروڑ مختص کیے گئے اور بھلاکھر کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا ، ترقیاتی کام کرانا سیاسی رشوت نہیں ہماری ذمہ داری ہے۔ ووٹ کا فیصلہ لوگوں نے اپنے ضمیر کے مطابق کرنا ہے تمام ترقیاتی منصوبے عید کے بعد شروع ہوجائیں گے۔ راجہ صغیر احمد نے کہا کہ ہمارے مقابلے میں کسی دوسرے نے ترقیاتی کام نہیں کرائے، شاہد عباسی کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا جال پھیلارہے ہیں۔ اتحاد گروپ سے بھرپور تعاون کریں گے انہیں مایوس نہیں کریں گے، نمبردار اسد عزیز نے کہا کہ شاہد عباسی کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا سفر جاری رہے گا عوام داخلی اتحاد مضبوط کریں، بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کریں، جلیل بٹ نے شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ساری زندگی پیپلز پارٹی کو دی جس سے مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا، امید ہے مسلم لیگ ن ہماری امیدوں پر پورا اترے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی سربراہی میں ملنے والے ایک وفد سے ملاقات

PPP President Tehsil Kallar Syedan along with delegation meet Bilawal Bhutto

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چےئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ڈکٹیٹر کی پیدوار جبکہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں غریب عوام میں موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی سربراہی میں ملنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں،جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد مسلم لیگ (ن) بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے،وزیر اعظم نواز شریف اپنے آپ اور فیملی کو بچانے کیلئے جے آئی ٹی کو متنازع بنارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا دامن داغدار ہیں ، شفاف احتساب کئے بغیر الیکشن سے مسائل حل نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر قومی خزانے سے لوٹی ہوئی دولت واپس پاکستان لائے گی۔ تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے کلر سیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول بھٹو نے انہیں عید کے بعد عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وارڈ اور یونین کونسل کی سطح سے لے کر تحصیل سطح تک منظم اور فعال کریں تا کہ پیپلز پارٹی آمدہ انتخابات میں اپنی بھر پور قوت کیساتھ انتخابی میدان میں اپنے مخالفین کا مقابلہ کر سکیں۔اس موقع پر تحصیل صدر نے بلاول بھٹو کو یقین دلایا کہ تحصیل کلر سیداں کی سطح پر پیپلز پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں اور انشاء ا للہ مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے۔تحصیل جنرل سیکرٹری شوکت علی،ممبر ایم سی کلر سیداں عاطف اعجاز بٹ اور راجہ نور الہی بھی وفد میں شامل تھے۔

پیشہ وربھکاریوں نے کلرسیداں پر دھاوا بول رکھا ہے کلرسیداں کی انتظامیہ اور پولیس صورتحال سے مکمل طور پر لاتعلق

Professional beggars invade Kallar Syedan as police and local authorities fail to notice

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ یااللہ یااللہ ، پیشہ ور بھکاریوں کی صدائیں، شاہ زور گاڑی پیشہ ور بھکاریوں کو کلرسیداں پک ڈراپ کی سہولت فراہم کرتی ہے گکھڑ منڈی کے درجنوں بھکاری سالہا سال سے روات میں کرائے کے گھر کے مکین ، جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں کی کلرسیداں میں مستقل سکونت، تفصیلات کے مطابق پیشہ وربھکاریوں نے کلرسیداں پر دھاوا بول رکھا ہے کلرسیداں کی انتظامیہ اور پولیس صورتحال سے مکمل طور پر لاتعلق ہے پیشہ ور بھکاریوں کو شاہ زور گاڑی علی الصبح کلرسیداں ڈراپ کرتی ہے شام کو پک کر کے راولپنڈی واپس لے جاتی ہے یہ پیشہ ور بھکاری سارے معذور نہیں مگر انہوں نے بھیس بدلا ہوا ہے یہ کلرسیداں کے مختلف بازاروں میں یااللہ، ایاللہ کی صدائیں بلند کرتے بھیک مانگتے ہیں اور ہزاروں روپے کی دہاڑی لگا لیتے ہیں۔ گکھڑ منڈی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے برسوں سے روات میں ایک گھر کرایہ پر لے رکھا ہے جہاں سے یہ ہفتہ واری ترتیب شدہ پروگرام کے تحت کوٹلی ستیاں، کہوٹہ، کلرسیداں گوجرخان ، مندرہ، دولتالہ اور ٹیکسلا جاکر بھیک مانگتے ہیں اور رات کو روات اپنے کرائے کے گھر میں واپس لوٹ آتے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع ملتان، مظفر گڑھ ، خانیوال ، بہاولپور سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد کلرسیداں مرید چوک کے پاس خیمہ زن ہے اس خیمہ بستی کے تمام مرد نشے کی لت کا شکار ہیں دیگر تمام افراد خواتین بچے بچیاں ، نوجوان ، سبھی صبح سے رات تک کلرسیداں میں بھیک مانگتے ہیں گاڑی رکتے ہی بھکاری حملہ آور ہوجاتے ہیں منت سماجت کرتے ہیں کپڑوں سے لپٹ جاتے ہیں ، پاؤں پکڑلیتے ہیں اور گالیوں تک پر اتر آتے ہیں، یہ لوگ صبح کی چائے کے بعد کلرسیداں کے بازاروں گلی کوچوں میں وارڈ ہوتے ہیں اور رات گئے تک موجود رہتے ہیں۔

جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے افطار ڈنر دیا

Mollana Ahsan Ullah Chakayalvi holds iftari party

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامعۃ العلوم للبنات ڈیرہ چوہدری حیات میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں راجہ صغیر احمد، چیئرمین صفدر کیانی، وائس چیئرمین راجہ طلال خلیل، مرزا عبدالرحمن، صوفی زاہد اقبال، نمبردار اسد عزیز، زین العابدین عباس، راجہ عابد حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

ٹریفک وارڈن پولیس کے انچارج عمران نواب خان اور بیٹ انچارج بلال بٹ نے اپنی مشترکہ کارروائی میں دو ہفتوں کے دورام 240 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری

Around 240 motorist handed fines by traffic police in Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی چوہدری یوسف علی شاہد اور ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل جنید محسن خان کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک وارڈن پولیس کے انچارج عمران نواب خان اور بیٹ انچارج بلال بٹ نے اپنی مشترکہ کارروائی میں دو ہفتوں کے دورام 240 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے ان سے مجموعی طور پف 84 ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی جبکہ کاغذات نہ ہونے کی پاداش میں 20 گاڑیوں جن میں رکشے بھی شامل ہیں کو تھانے بند کروا دیا۔وارڈن انچارج نے یہ کارروائی اوور لوڈنگ،زائد کرایہ وصولی اور بغیر روٹ پرمٹ کیخلاف کی ہے۔

جو شخص گھر چلانے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو وہ اس سے یہ توقع رکھنا کہ ملک چلا لے گا سرا سر حماقت ہے۔, راجہ محمد افتخار آف پھکڑال

Imran Khan can not run his own home let alone the country, Raja M Iftikhar, Bakhral

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کاروباری شخصیت راجہ محمد افتخار آف پھکڑال نے کہا ہے کہ جو شخص گھر چلانے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو وہ اس سے یہ توقع رکھنا کہ ملک چلا لے گا سرا سر حماقت ہے۔ انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایسے سیاستدانوں کی باتوں میں نہ آئیں جن کا کوئی سر ہے نہ پیر۔ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ملک اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں جنتی ترقی مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں ہوئی اتنی ترقی تو گزشتہ 60 برسوں میں بھی نہ ہو سکی۔سابقہ دور اقتدار میں کرپٹ حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھریں اور روٹی کپڑا اور مکان دینے کا وعدہ کر کے ان سے سب کچھ چھین لیا۔انہوں نے کہا کہ روات کلر سیداں دو رویہ شاہراہ کی تعمیر سے نہ صرف سفری مشکلات کم ہوئی ہیں بلکہ راولپنڈی سے کلر سیداں کے درمیان آدھے سے زیادہ سفر بھی کم ہو گیا ہے۔کلر سیداں بائی پاس سمیت ،ٹی ایچ کیو ہسپتال اور یسکیو 1122 کا قیام چوہدری نثار علی خان کے عظیم کارنامے ہیں جن کی تعریف مخالفین بھی کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملک میں تعمیر و ترقی کے اس تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے میاں برادران اور چوہدری نثار علی خان کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں اور آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر ملکی وفادار ہونے کا ثبوت فراہم کریں۔

سرصوبہ شاہ آزاد کشمیر روڈ پر یاسر منہاس نے الیکٹرک سٹور کی دوکان کا افتتاح

Inauguration ceremony of Yasir Minhas electric store in Sir sooba shah

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔سرصوبہ شاہ آزاد کشمیر روڈ پر یاسر منہاس نے الیکٹرک سٹور کی دوکان کا افتتاح کیا جس میں خصوصی دعا پیر سید منصورحسین شاہ نے کی افتتاحی تقریب میں یاسر منہاس کے دوست احباب نے شرکت کی اور ان کو کاروبار شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

برٹش کونسل انٹر نیشنل ISAسکول ایوارڈ تحصیل کلر سیداں کے 2سکولوں نے جیت لیا

Two Kallar Syedan schools win ISA awards

شاہ باغ کلر سیداں ۔یاسر ملک ۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔۔ برٹش کونسل انٹر نیشنل سکولISA ایوارڈ تحصیل کلر سیداں کے 2سکولوں نے جیت لیا تفصیلات کے برٹش کونسل کے زیر اہتمام گورنمنٹ سکولوں میں مختلف ایکٹیوٹی کرائی گئیں جس میں بچوں کی تصویریں اور ویڈیو بنانے پر ایوارڈ دیا گیا اس پروگرام میں پنجاب بھر سے 214سکولز اور ہر تحصیل سے 10سکولز شامل ہوئے 214میں سے 38سکولز کو برٹش کونسل انٹر نیشنلISA ایوار ڈ دیا گیا جن میں تحصیل کلر سیداں سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موہڑہ بنی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن نے بھی بہترین کار کردگی پر ایوارڈ جیتا ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

ٹی ایچ کیو ہسپتال پر فوری طور پر منشیات کے عادی افراد کے اعلاج کیلئے کہوٹہ کمیونیٹی کی طرف سے ایک الگ وارڈ تعمیر کی جائے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کو منشیات سے پاک کر کے دم لیں گے نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنا کر پاکستان کو کمزور کیا جا رہا ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال پر فوری طور پر منشیات کے عادی افراد کے اعلاج کیلئے کہوٹہ کمیونیٹی کی طرف سے ایک الگ وارڈ تعمیر کی جائے گی منشیات کی سو فیصد پیدوار افغانستان میں ہوتی ہے جس سے تیس فیصد پاکستان کے راستے سپلائی کی جاتی ہے اب بھی اگر منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ختم نہ کیا گیا یہ وباء شہروں سے گاؤں اور سکولوں تک پھیل جائے گی کہوٹہ میں پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے منشیات کے جگہ جگہ اڈے قائم ہیں شہر اور گاؤں کی سطح پر کمیٹیاں قائم کریں گئے جو منشیات فروشوں پر کڑی نظر رکھیں گئے اور جس طرح لکڑی چوروں کا خاتمہ کیا گیا اسی طرح منشیات فروشوں کا بھی خاتمہ کیا جائے گا پاکستان میں نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنا کر اسکو کمزور کیا جا رہا ہے ساڑھے سات ٹن ہیوئین گزشتہ تین ماہ میں پکڑی گئی ہے جبکہ 4940کلو گرام چرس پکڑی گئی ہے ان خیالات کا اظہارمنشیات کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سماجی شخصیت برگیڈئیر جاوید ستی چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعوان اور دیگر نے کیا جبکہ تقریب میں برگیڈئیر محمد طفیل ، راجہ افتخار ستی ، راجہ غلام خیدر ایڈووکیٹ ، سردار محمد مسعود ، وزئس چےئر مین ملک غلام مرتضیٰ ، چےئر مین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ عصمت اللہ ستی، جاوید عباسی ، ایم سی کے ممبران اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اینٹی نارکٹک فورس کیے نمائندگان نے منشیات کو ختم کرنے اس کے علاج اور دیگر امور پر عوام کو بریفنگ دی اخر میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات کہ خاتمے کیلئے تمام سکولوں کے سربراہان کی میٹنگ منعقد کی جائے گی جبکہ ہر علاقہ میں کمیٹیاں بنائے جائیں گی جو منشیات پر قابوں پانے کیلئے اقدامات کریں گے اس موقع پر پولیس تھانہ کہوٹہ پر شدید تنقید کی گئی ملک غلام مرتضیٰ نے کہا کہ منشیات فروشوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے اس واقع پر عوام نے برگیڈئیر جاوید ستی کو جنگلات کے تحفظ کیلئے اور تعلیم اور اب منشیات کے خاتمے کا بیڑہ اپنے سر اُ ٹھانے پر اور اسکے خالف جہاد کرنے کے حوالہ سے انکو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔

some image

ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے رہائشی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین شاہ نقوی نے یوم شہادت مولا کائنات حضرت مولا علیؑ کے موقع پر اپنے خطاب

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حضرت مولا علی ؑ نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے انتہائی معتبر ساتھی ، جاں نثار مصطفیٰ ﷺ اور داماد رسول ﷺ تھے آپؑ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ نے بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا مولا علیؑ کے فضائل و مناقب اور کارناموں سے اسلامی تاریخ روشن ہے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے رہائشی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین شاہ نقوی نے یوم شہادت مولا کائنات حضرت مولا علیؑ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ حضرت مولا علی ؑ کو نبی پاک ﷺ نے مواخاتی بھائی بنایا اور چند سال بعد حضور ﷺ نے ان کو اپنے ساتھ وہی نسبت دی جو حضرت موسیٰ ؑ کو حضرت ہارون ؑ نے دی انہوں نے کہا کہ مولا کائنات حضرت مولا علیؑ کے بارے میں نبی پاکﷺ فرماتے ہیں کہ علیؑ تو میرا اس جہاں میں اور اس جہاں میں بھی بھائی ہو گا آپﷺ نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل سے نکلنے کے لئے تمام مسلمانوں کو چاہے کہ اسوہ مولائے کائنات پر چلیں۔ تا کہ دنیا میں مسلمانوں کا بھی بول بالا ہو۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ شہادت امیر المونین مولائے کائنات حضرت مولا علیؑ کے سلسلے میں امام بارگاہ قصر آل عمران چھنی بازار کہوٹہ میں زیر اہتمام متولی امام بارگاہ ساہیں قمر جعفری مجلس ہذامنعقد ہوئی جس میں علامہ مر تضیٰ عباس ، علامہ جواد احمد نجفی ، مولانا اصغر مغموم ، ذاکر وسیم ترابی نے خطاب کیا بعد ازاں مجلس تابوت اور علم برآمد ہوااور پرسہ داری بھی کی گی ۔

روزوں اور عبادت کو خشوع و خضوع سے ادا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ صحت مند رہیں۔ ڈاکٹر محمدعارف قریشی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کے معروف معالج و سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمدعارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روزوں اور عبادت کو خشوع و خضوع سے ادا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ صحت مند رہیں۔ آپ سحروافطار میں کچھ باتوں کا دھیان رکھیں۔ کوشش کریں کہ چٹ پٹے اور تلی ہوئی اشیاء کا استعمال کم ہو۔ سحری میں پراٹھے کے بجائے روٹی , مکھن اور ایسے سالن کا استعمال کریں جس میں پروٹین شامل ہو۔قیمہ مٹر,آلو قیمہ ,اور گوشت کے ساتھ سبزیوں کا استعمال رمضان المبارک میں سحری کیلئے بہترین کھانا ہے۔گوشت میں پروٹین شامل ہوتے ہیں اور ایسے کھانے جن میں پروٹین شامل ہوں بھوک کم لگاتے ہیں۔ اور جسم میں نقاہت نہیں پیدا ہونے دیتے۔آم ,اسٹرابری, کیلے اور سیب کا ملک شیک کا استعمال کریں۔لسی کا استعمال بھی گرمیوں میں صحت کیلئے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ سحر ی میں دہی کا استعمال ضرور کریں چاہے مقدار میں تھوڑا ہی کیوں نا ہو۔افطار میں تلی ہوئی اشیاء کھانے سے احتراز برتیں کیونکہ ایسی اشیاء بدن میں پیاس کا غلبہ طاری کرتی ہیں اور پھر اگلے دن روزہ رکھنے سے پیاس کے مارے نقاہت طاری ہوجاتی ہے جس سے پانی کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ افطاری میں پیاس سے بے حال روزے دار کھجور کھانے کے فوراً بعد پانی کے دو چار گلاس چڑھا لیتے ہیں جس سے پیٹ اپھر جاتا ہے اور مزید کچھ کھانے کی گنجائش نہیں رہتی۔ خیال رکھیں کا روزہ کھلنے کے فوراً بعد ایک گلاس سے زیادہ پانی نا پیئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھجور کھانے کے بعد پھل, یا کوئی اور چیز تھوڑی سی کھائیں اور پھر وقفے سے تھوڑے تھوڑے پانی کا استعمال رکھیں۔ تربوز کا استعمال ضرور کریں تربوز میں 99 فیصد پانی ہوتا ہے یہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں انتہائی معاون ہے۔ افطار میں مشروب ' جوس اور پھل یا فروٹ چاٹ وغیرہ کے کھانے کے فوراً بعد کھانا نا کھائیں بلکہ نماز مغرب ادا کریں اور عشاء سے کچھ پہلے کھانا کھائیں پھر نماز عشاء اور تراویح ادا کریں۔نماز صرف مذہبی فریضہ نہیں بلکہ بہترین ورزش بھی ہے۔ افطاری سے سحری کے وقفے میں کوشش کریں کہ 16سے18 گلاس پانی کا استعمال کریں۔ افطار میں پکوڑے ,سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء مضر صحت ہیں لیکن چونکہ ہمارے ہاں یہ سب روایات کا حصہ بن گیا ہے تو اس سے مکمل طور پر پرہیز تو ممکن نہیں ہے لیکن کوشش کریں کہ انکا استعمال ایک حد سے زیادہ نا ہو۔ روزے کی حالت میں پیاس سے بچنے کیلئے سحری کے بعد سب سے آخر میں تھوڑا سا دہی(دوسے تین چائے کے چمچ) کھائیں اس سے آپ کو پیاس کی شدت محسوس نہیں ہوگی۔

کہوٹہ میں گیس کی منظوری اور گرانٹ کے اجراء پر مناظرہ میں سابق ایم این اے مرتضیٰ ستی نہ آسکے

some image some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ کہوٹہ میں گیس کی منظوری اور گرانٹ کے اجراء پر مناظرہ میں سابق ایم این اے مرتضیٰ ستی نہ آسکے ۔ چےئر مین یو سی نڑھ بلال یامین ستی کے مناظرہ کے چیلنج کیلئے دیئے گئے وقت کے مطابق پریس کلب کہوٹہ آمد۔ جبکہ مد مخالف تحریک انصاف کے رہنما غلام مرتضیٰ ستی سابق ایم این اے مناظرہ کی جگہ نہ آ سکے۔ بلال یامین ستی نے اپنے ہمراہ دیگر چےئر مینوں راجہ ظفر اقبال بگہاروی چےئر مین دوبیرن خورد ، سجاد ستی چےئر مین کھڈیوٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی اس موقع پر بلال یامین ستی ، راجہ ظفر بگہاروی اور سجاد ستی نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما غلام مرتضیٰ ستی نے حلقہ میں گیس کے حوالہ سے جو بیان دیا ہے۔ وہ سرا سر بے بنیاد ہے۔ مرتضیٰ ستی عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔حلقہ این اے پچاس اور تحصیل کہوٹہ میں گیس کا کریڈٹ صرف اور صرف وفاقی وزیر شاہد عباسی کو جاتا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ میں ایل پی جی کے پانچ پلانٹ مختلف مقام پر لگائے جائیں گے ۔جن پر تقریبا ڈیڑھ ارب لاگت آئے گی ۔اس کے علاوہ میاں نواز شریف کی جانب سے نڑھ جلسہ میں گیس کے حوالہ سے ا علان کردہ منصوبوں کے حوالہ سے ڈائریکٹیو جاری ہونے کے بعد مالی سال 2016-17میں 55کروڑ کے فنڈز ریلیز کر دیے گئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ غلام مرتضیٰ ستی نے اپنے پانچ سالہ دور میں کوئی قابل ذکر کام نہ کیا۔ آج زرداری کے نام وؤٹ مانگنے پر شرم محسوس کرنے والے نے کوئی کارنامہ کیاہوتا تو آج شرمندہ نہ ہوتے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) ظہیر السلام کے حوالہ سے انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنے گاؤں مٹور کی گیس اپنے دور میں منظور کرائی۔ جس میں راستے میں کوئی گاؤں شامل نہ تھا ۔

بلال یامین ستی کے مناظرہ کے چیلنج کیلئے دیئے گئے وقت کے مطابق پریس کلب کہوٹہ آمد, غلام مرتضیٰ ستی سابق ایم این اے مناظرہ کی جگہ نہ آ سکے

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ چےئر مین یو سی نڑھ بلال یامین ستی کے مناظرہ کے چیلنج کیلئے دیئے گئے وقت کے مطابق پریس کلب کہوٹہ آمد جبکہ مد مخالف تحریک انصاف کے رہنما غلام مرتضیٰ ستی سابق ایم این اے مناظرہ کی جگہ نہ آ سکے۔ بلال یامین ستی نے اپنے ہمراہ دیگر چےئر مینوں راجہ ظفر اقبال بگہاروی چےئر مین دوبیرن خورد ، سجاد ستی چےئر مین کھڈیوٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی اس موقع پر بلال یامین ستی ، راجہ ظفر بگہاروی اور سجاد ستی نے کہا کہ تحریک انساف کے رہنما غلام مرتضیٰ ستی نے حلقہ میں گیس کے حوالہ سے جو بیان دیا ہے وہ سرا سر بے بنیاد ہے مرتضیٰ ستی عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے حلقہ این اے پچاس اور تحصیل کہوٹہ میں گیس کا کریڈٹ صرٖ اور صرف وفاقی وزیر شاہد عباسی کو جاتا ہے انھوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ میں ایل پی جی کے پانچ پلانٹ مختلف مقام پر لگائے جائیں گے جن پر تقریبا ڈیڑھ ارب لاگت آئے گی اس کے علاوہ میاں نواز شریف کی جانب سے نڑھ جلسہ میں گیس کے حوالہ سے ا علان کردہ منصوبوں کے حوالہ سے ڈائریکٹیو جاری ہونے کے بعد مالی سال 2016-17میں 55کروڑ کے فنڈز ریلیز کر دیے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ غلام مرتضیٰ ستی نے اپنے پانچ سالہ دور میں کوئی قابل ذکر کام نہ کیا آج زرداری کے نام وؤٹ مانگنے پر شرم محسوس کرنے والے نے کوئی کارنامہ کا ہوتا تو آج شرمندہ نہ ہوتے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) ظہیر السلام کے حوالہ سے انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنے گاؤں مٹور کی گیس اپنے دور میں منظور کرائی جس میں راستے میں کوئی گاؤں شامل نہ تھا ۔

شہادت اک عظیم رتبہ ہے پاک فوج کے مشرقی پاکستان میں شہید ہونے والے محمد غالب جنجوعہ نے وطن کی خاطر قربانی دی

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ شہادت اک عظیم رتبہ ہے پاک فوج کے مشرقی پاکستان میں شہید ہونے والے محمد غالب جنجوعہ نے وطن کی خاطر قربانی دی تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے گاؤں ٹپیالی میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کہوٹہ کے سماجی شخصیت بریگیڈیئر(ر) جاوید ستی ، برگیڈیئر مصباح ، راجہ لال آف ٹپیالی ، راجہ عبداللہ ایڈووکیٹ ، راجہ نذاکت ماسٹر غضنفر اور دیگر اہلیان علاقہ پاک فوج کے افسران جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر برگیڈئیر جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے نفس کے ساتھ جہاد کرنا بھی شہادت ہے انھوں نے کہا کہ محمد غالب شہید نے 21نومبر 1971کومشرقی پاکستان م ؁ں شہید ہوئے اور 24سال کی عمر میں شہادت کا رتبہ پایا یہ ایک برا مقام ہے اس موقع پر شہید کی ہمشیرہ اور پاک فوج کے افسران نے شہید کی یاد گار پر تختی کی نقاب کشائی بھی کی

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائی بد نام زمانہ منشیات فروش آصف بٹ عرف آصوکارندوں سمیت گرفتار

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائی بد نام زمانہ منشیات فروش آصف بٹ عرف آصوکارندوں سمیت گرفتارجبکہ دیگر ملزمان سے چار کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس بر آمد مقدمات درج کر لئے گئے آر پی او نے گوجر خان میں منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے دھندے پر اے ایس پی کو نوٹس دے رکھا ہے تفصیلات کے مطابق گوجر خان سٹی تھانہ کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں کوری سرفراز کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش آصف بٹ عرف آصو سمیت اس کے منشیات فروش کارندے بھی گرفتار کر لئے ہیں اور ان سے اعلیٰ کوالٹی کی چار کلو چرس برآمد کر لی ہے ایس ایچ او تھانہ سب انسپکٹر ندیم نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ کارروائیاں سوہاوہ جنڈی ٹنچ اور جنڈ مہلو کے علاقوں میں کی گئیں جہاں پر یہ مقامی طور پر یہ لوگ منشیات فروشی کے مکرو ہ دھندے میں مصروف تھے ایس ایچ او ندیم ظفر نے مزید بتا یا کہ آصو بٹ گینگ کے یہ ملزمان پہلی مرتبہ قانون کے شکنجے میں آئے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں گرفتار ہونے والوں میں آصف بٹ عرف آصو افضل حسین طالب حسین شکیل احمد کامران احمد اور امیر قابل شامل ہیں ایس ایچ او ندیم ظفر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف منظم طریقے سے کارروائی کی جارہی ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی رعایت روا نہیں رکھی جائے گی یہ امر قابل ذکر ہے کہ گوجر خان میں مشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے رحجان پر آر پی او راولپنڈی ریجن وصال فخر سلطان راجہ نے اے ایس پی گوجر خان کو گزشتہ روز تحریری طور پر نوٹس جاری کیا ہے جس میں ان سے سات دنوں میں جواب طلب کر لیا گیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے تھانہ سٹی کی کارروائی کو سراہا ہے

گوجرخان شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے خریداری کیلئے آنے والوں کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے خریداری کیلئے آنے والوں کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے تمام بازار تجاوزات کے باعث سکڑ کر رہ گئے اور راہگیروں کا پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے فوری طور پر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں عید کی آمد بازاروں میں خریداروں کا رش ہے جس کیلئے شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے آمد ورفت کو باآسانی بنایا جائے

عوام باشعور ہیں وہ دھرنا اورسازش کی سیاست کرنے والوں کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ایم پی اے افتخار احمد وارثی ، خواجہ محمد جہانگیر، ملک عابد حسین اعوان، مظہر وارثی اور دیگر کی قیادت میں یوتھ ونگ کے کارکنوں چیئرمین کونسلرز اور لیگی کارکنوں کی ایک بڑی ریلی اسلام آباد میاں محمد نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد روانہ ہوئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کے جانثار کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وزیراعظم اور ان کے خاندان پر جو الزامات لگائے جار ہے ہیں وہ ہر طرح سے سرخرو ہونگے شریف خاندان کا احتساب ہر دورمیں وقت کے حاکموں نے کیا لیکن کوئی شواہد اور الزامات ان کیخلاف ثابت نہ ہو سکے اب بھی ان کیخلاف کوئی الزامات ثابت نہ ہونگے دراصل ملک میں جاری ترقی اورخوشحالی کے دشمن میاں برادران کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں لیکن عوام باشعور ہیں وہ دھرنا اورسازش کی سیاست کرنے والوں کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے

گوجرخان کی تاجر برادری پارٹی قیادت اور غلام قمر کو مبارکباد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کی تاجر برادر ی حاجی شیخ محمد افضل، شیخ طارق محمود ، خواجہ عبدالقیوم، راجہ محمد اختر، پہلوان ملک محمد اصغر، راجہ محمد سرفراز، راجہ غالب حسین صندل راجگان کی مشہور معروف برادری راجہ مکھن برادران اور معروف سماجی شخصیت سائیں محمد اختر نے راجہ غلام امیر بھٹی مرحوم مغفور اور راجہ پرویز اشرف کے دیرینہ ساتھی گوجرخان کے ہر دلعزیز شخصیت غلام قمر کو ممبر ایکٹیو کمیٹی تحصیل گوجرخان پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کا تقرر کرنے پر تحصیل صدر الحاج فرخ اقبال ،سیکرٹری جنرل راجہ محسن علی صغیر بھٹی ایڈووکیٹ کے بے حد مشکور ممنون ہیں کہ جنہوں نے ایک سینئر اور با وفا رکن کا تحصیل میں تقرر کیا ہے گوجرخان کی تاجر برادری پارٹی قیادت اور غلام قمر کو مبارکباد پیش کی ہے

جماعت اسلامی پی پی تھری کے امیر راجہ محمد عمیر نے ڈھوک بدھال مسہ کسوال میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما ملک کامران کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کے بڑے اجتماع سے خطاب

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ رمضان کے روزے کا مقصد اپنے اندر تقویٰ کی صفت پید ا کرنا ہے ایمان و احتساب کی کیفیت کے ساتھ روزہ رکھ کر ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی پی پی تھری کے امیر راجہ محمد عمیر نے ڈھوک بدھال مسہ کسوال میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما ملک کامران کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ آج امت کو درپیش سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہماری تمام تر سرگرمیوں اور اعمال کا رشتہ اس مقصد سے کٹ چکا ہے جس مقصد کیلئے قرآن نازل کیا گیا تھا اور رمضان کے روزے فرض کئے گئے تھے جماعت اسلامی اسی مقصد کو زندگی کا مقصد بنانے پر زور دیتی ہے قرآن وسنت کی دعوت کو سمجھنے اور اپنانے کیلئے اور اس کے نفاذ کیلئے خود کو تیار کرنے کیلئے نیکیوں کا موسم بہار رمضان المبارک بہترین موقع ہے اس مہینہ میں دل نیکیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں اس مہینہ میں دل نیکیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں اور ہر نیکی پر کئی گنا اجر دیا جاتا ہے رمضان کا رحمتوں بھرا مہینہ ہمارے اوپر سایہ فگن ہے ہمیں اس کے فیوض و برکات سمیٹنے کیلئے قرآن سے تعلق مضبوط کرنا ہوگا جس میں ہدایت اور رہنمائی کا سمندر موجزن ہے

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

جاتلی اڈہ پر بنائے جانے والا یو ٹرن خونی ٹرن بن گیا چند دنوں میں درجنوں حادثے مقامی لوگوں کا اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی اڈہ پر بنائے جانے والا یو ٹرن خونی ٹرن بن گیا چند دنوں میں درجنوں حادثے مقامی لوگوں کا اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے جاتلی اڈہ پرسڑک کے درمیان دیوار بنائی جا رہی ہے جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جاتلی اڈہ پر چھوڑا جانے والا یو ٹرن خونی ٹرن بن گیا چند دنوں میں درجنوں موٹر سائیکلوں کا آپس میں ٹکرانے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس سے مقامی لوگ اس ترن سے شدید ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں حادثوں کی شرح کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کو ختم کیا جائے تا کہ آئے روز ہونے والے حادثوں کا خاتمہ ہو سکے اعلی احکام سے اس ٹرن کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں, وحید مراد ،ملک طارق محمود ،مرز عبدالخالق ،بابو سلیم اختر اور ملک ادریس

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ پی وائی او یونین کونسل قاضیاں کے صد ر وحید مراد ،ملک طارق محمود ،مرز عبدالخالق ،بابو سلیم اختر اور ملک ادریس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں پیپلز پارٹی ملک کی واحد مزدور دوست اور جمہوری پارٹی ہے جس کے منشور میں واضع لکھا ہوا ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گوجرخان میں پیپلز پارٹی کو قائم دائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں جس طریقے سے تحصیل گوجرخان میں تعمیر و ترقی کے کام کیے ہیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی منتخب نمائندے صرف عوام کو لالی پاپ دے رہے ہیں انہوں نے کہا یونین کونسل قاضیاں میں سوئی گیس سڑکوں کی تعمیر اور گھر گھر بجلی فراہمی راجہ پرویز اشرف کا عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں یونین کونسل قاضیاں سے منتخب نمائندے آج تک یوسی قاضیاں میں تعمیر و ترقی کا کوئی نمایاں منصوبہ نہ کروا سکے انہوں نے کہا انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پیپلز پارٹی دوبارہ برسر اقتدار آئے گی اور تعمیر ق ترقی کے منصوبے شروع ہوں گئے

اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں پی ٹی سی ایل کی انتہائی ناقص سروس

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں پی ٹی سی ایل کی انتہائی ناقص سروس صارفین شدید مشکلات میں مبتلا اور کنکشن ختم کروانے کے بارے میں سوچنے لگے شہری انٹر نیٹ سروسکے متعلق متعدد بار شکایات درج کروانے کے باجود کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا اسلام پورہ جبر میں پی ٹی سی ایل برانڈبائنڈ کو انٹر نیٹ کا تیز ترین ذریع سمجھا جاتا تھا کافی لوگ اپنے دفتری کاموں اور نوجوان طبقہ بلخصوص طالبعلوں انٹر نیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں پی ٹی سی ایل صارفین کی ایک بڑی تعداد نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے انٹر نیٹ کی بدترین سروس نے شدید ذہنی کوفت میں مبتلا کر رکھا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام پورہ جبر میں انٹر نیٹ کی سہولت نہیں دے سکتے ہیں تو ڈیوائسیں اتار کر لے جائیں صارفین نے مزید کہا انٹر نیٹ کی سروس مہیا نہیں کی جاتی جبکہ مہینہ گزرتے ہی پورا بل ارسال کر دیا جاتا ہے انہوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

رمضان مبارک میں اعتکا ف کرنا سنت نبوی ہے اور اعکاف کرنے والا مسجد میں خدا کامہمان ہوتا ہے, شیخ عبدالقدوس

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔انجمن تاجران اسلام پورہ جبر کے جنرل سیکر ٹری شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ اعتکاف اللہ پا ک کی قربت کا ذریعہ ہے اسلام کے ارکان و احکام کی روح یہ ہے انسان تقویٰ کا اعلیٰ معیار پیش کرئے انہوں نے کہا اعتکا ف کا مطلب ہے کہ بندہ امور دنیا سے لاتعلق ہو کر کھلی طور پر یکسوئی سے صرف اللہ کی طرف متوجہ ہو انہوں نے کہا اعتکاف کرنے والے کا سونا جاگنا کھانا پینا بھی عبادات میں شمار ہوتا ہے رمضان مبارک میں اعتکا ف کرنا سنت نبوی ہے اور اعکاف کرنے والا مسجد میں خدا کامہمان ہوتا ہے انہوں نے کہا مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنے صدقات فطرانہ اور عطیات مستحق تک پہنچانے سے پہلے خوب تحقیق کریں تاکہ حق دا ر کو اس کا حق مل سکے

Mirpur News

میرپور کی خبریں

ممتازماہرتعلیم صغیرالقادری کوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈر ی اینڈایلیمنٹڑی سکولز ضلع بھمبرتعینات ہونے پردلی مبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی راہنماؤں حاجی اخلاق احمددانش اللہ دتہ بسمل محمدیوسف طاہرچودھر ی محمدشبیرامان اللہ غازی امانت علی جعفری مبشرحسین محمدآصف خواجہ محمدفاروق شادراجہ محمدفاروق راجہ شہباز خان قائداساتذہ چودھری مہربا ن علی چودھری محمدیاسین نگیال چودھری محمداکرام محمداسحاق چوہان نے ممتازماہرتعلیم صغیرالقادری کوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈر ی اینڈایلیمنٹڑی سکولز ضلع بھمبرتعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی پردلی مسرت کااظہار کیاہے ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے ان کی تعیناتی پرحکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر سے دلی اظہارتشکر کیاہے ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

پنڈبینسو ڈھوک ہاشمیہ حبیب مرتضیٰ ہاشمی اور طاہر مرتضیٰ ہاشمی کی والدہ محترمہ تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئیں

Mother of Habib and Tahir Murtaza Hashmi passed away in Dhok Hashmia, Pind Bainso

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ پنڈبینسو ڈھوک ہاشمیہ پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کی چچی صاحبہ، قاضی محمد رشید کی بھابھی، حبیب مرتضیٰ ہاشمی اور طاہر مرتضیٰ ہاشمی کی والدہ محترمہ تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں۔

آزادکشمیر کے عظیم لوک فنکار نامور طبلہ نواز استادعبدالرشیدخان کی 10ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ نئی آبادی بوعہ کلاں میں 16جون کومنائی گئی

10th Death anniversary of folk singer Ustad Abdul Rashid Khan observed in Boha Kallan

some image

چکسوار ی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ تفسیر احمدخان سیکرٹری جنر ل مسلم لیگ ن یونین کونسل فیض پورشریف نے کہا کہ استادعبدالرشیدکی وفات سے پیدا ہونے والاخلا مدتوں پرنہیں ہوگا۔ مرحوم نے 9سال کی عمرمیں موسیقی کی تعلیم وتربیت حاصل کرناشروع کی تھی۔ انہوں نے پرائمری تک تعلیم حاصل کی اوراس کے بعدموسیقی کاشوق پیداہوااوراستاد محمداقبا ل کی شاگردی اختیار کرلی پاکستا ن اورآزادکشمیر کے درباروں پرحاضری شروع کردی ۔ریڈیو پاکستا ن راولپنڈی میں اپنی خدمات انجام دیں۔ مرحوم چک بوعہ میں پیداہوئے جواب منگلاڈیم کے زیرآب ہے۔ انہوں نے موسیقی کی باقاعدگی تعلیم نامور استاد لالہ منظور حسین فیصل آباد سے حاصل کی اوردس سال تک اپنے گھر سے باہر رہے اورموسیقی کافن سیکھتے رہے ۔مشہور لوگ فنکار عالم لوہار کے تھیٹر میں بھی کام کیا۔ انہوں نے ڈھول موسیقی کوایک نیارنگ دیااورفن میں خوب جوہردکھائے نام روشن کیاشہرت پائی مرحوم 10سال قبل طویل علالت کے بعدبوعہ کلاں کے مقام پروفات پاگئے تھے ۔ مرحوم کے فرزندظہور حسین عبدالغفور اوران کے پوتے عبدالشکوراورعلی شان مرحوم کے مشن کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہرسال ان کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ قرآن خوانی اوردعائے مغفرت کااہتمام کیاجاتاہے ۔مرحوم کوان شاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کیاجاتاہے۔ فن موسیقی کے فروغ کے لئے ان کے شاگردجہانگیرعلی خان صغیر علی خان تنویر علی خان گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے ان خیالا ت کااظہارنئی آبادی بوعہ میں استادعبدالرشید خان کی 10ویں برسی کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیاہے برسی کی تقریب میں مرحوم کے عزیزواقار ب دوست واحباب اورسیاسی وسماجی شخصیات خواجہ سردارعلی خواجہ طارق محمود خواجہ محمدبنار س گل سراج محمدخالق محمدزعفران محمدعامرحسنین علی محمدحبیب الرحمن محمد ماسٹر محمدگل نواز محمدیاسین محمدیوسف محمدامین محمدنجیب شوکی ساجدمحمود محمد نعیم کھڑی شریف محمدیاسین تکی پورتصویرحسین ارباب تبارک سمیت دیگرنے شرکت کی مرحو م کی روح کے ایصال ثواب وردرجات کی بلندی کے لئے دعا کرائی گئی حافظ محمدوسیم نے دعاکرائی افطارڈنرکا اہتمام بھی کیاگیا

تعزیت

Condolences

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرحاجی چودھری منظورحسین حاجی چودھری محمدسلیم چودھری محمداعجازحاجی چودھری محبو ب الرحمن انجم چودھری منیراخترچودھری محمداعظم کوٹھوی چودھری غضفنراقبال منشی چودھری عبدالرشیدچودھری آصٖف کریم خواجہ محمداحتشام آف ڈومال حاجی چودھری عبدلروف چودھری محمدیاسین نگیال (ر) معلم محمدقاسم آٖ ف محمودآباد چودھری بشارت حسین راجہ تفسیر احمدخان قاضی محمدالیاس چودھری پرویزاقبال آف موہڑہ ملاں چودھری محمدموسی ڈاکٹرراجہ عبدالرزاق خان ماسٹرتبارک حسین نے چودھری محمدشمیدجان اور چودھری محمدمنیر کے کزن اورچودھری لیاقت حسین چودھری رفاقت حسین چودھری ساجدحسین کے بھائی چودھری نجابت حسین کے انتقال پرملال پرسوگوارخاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ معروف سیاسی شخصیت صوبیدار نصیر ستی کی والدہ محترمہ اوراپنے صاحبزادے کے ایصال ثواب کے لیے محفل منعقد کی ۔جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان ، مسلم لیگ ن کے ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران علی آف دنکورٹ ، صوبیدار انور معروف کاروباری شخصیت ملک آصف ، سابق ناظم جاوید عباسی ،ملک عامر محمود ،راجہ پرویزاقبال ، سردار مظہر اقبال ، افضال عباسی ،طاہر ارشاد، ملک عاصم آف ڈولیاں ، ممبر پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت ۔

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر راجہ صابر حسین صدیقی اور چوہدری ضیافت حسین نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

Picture of the Day

Ghousia Masjid, Blackburn ..... Ramadan Mubarak

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image