Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 17th April 2018 ----- 30th Rajab 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

آکسفورڈ میں جنسی مائل پرستی کے لیے کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب دو مزید افراد کو جیل کی سزا

Oxford grooming gang: two members Kamran Khan and Raheem Ahmed jailed

some image some image

آکسفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ آکسفورڈ میں کامران خان اور رحیم احمد کو کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔ ان دونوں کا تعلق ایک ایسے گروہ سے تھا جو کم عمر بچیوں کو جنسی حرکات پر مائل کرتے اور انھیں اپنے ستم کا نشانہ بناتے تھے۔

بولٹن سے تعلق رکھنے والے کامران خان کو آٹھ سال اور آکسفورڈ کے رحیم احمد کو بارہ سال جیل کی سزا سنائی گئی۔جج کا کہنا تھا کہ ان دونوں کو گروہ سے الگ کر کے سزا سنانے کا مقصد یہ ہے کہ ان دونوں نے اس جرم میں ہر حد پار کر دی تھی۔گینگ کے دوسرے چھ افراد کو جون میں سزا سنائی جائے گی۔

آٹھ افراد کو اس گینگ کو بیس مختلف جرائم میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔ جن میں جنسی زیادتی اور نازیبا حرکات کے جرائم شامل تھے۔یہ تما جرائم سنہ انیس ہزار اٹھانوے سے لے کر دو ہزار پانچ کے درمیان وقوع پذیر ہوئے۔

ان کی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچیوں کی عمریں تیرہ سے پندرہ سال بتائی گئی ہیں۔

Oxford; Kamran Khan and Raheem Ahmed, the Two members of a gang convicted of grooming and sexually abusing teenage girls "on a massive scale" in Oxford have been jailed. Kamran Khan, 36, from Bolton, was sentenced to eight years and Raheem Ahmed, 41, from Oxford, was handed a 12-year term at Oxford Crown Court.

The judge said he was sentencing them separately because they were "at worst, on the periphery of the group". Six other members of the gang will be sentenced in June.

The eight men were convicted after a trial of more than 20 offences including rape and indecent assault between 1998 and 2005.

The five victims were aged between 13 and 15 when the offences started. In a victim impact statement read out in court, one person described herself as a "messed-up kid," another explained how it had been humiliating.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ ہائی ویکمب میں مقیم کنگر (تھاتھی) کے رہائشی و مشہور و معروف کاروباری شخصیت چوہدری آفتاب نے گزشتہ روز پوٹھوار ڈاٹ کام کی ٹیم کے اعزاز میں سلاو کے مشہور ریسٹورنٹ کشمیری کڑاہی میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں چئرمین پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر راجہ عمر حیات اور نمائندہ خصوصی پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی نے شرکت کی- چوہدری آفتاب آف ہائی ویکمب کے ساتھ صحافتی اور مختلف پہلو پر تفصیلی بات چیت بھی ہوئی چوہدری آفتاب صاحب نے پوٹھوار ڈاٹ کام کی خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا- آخرمیں چئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ نے اپنی اور اپنی ٹیم کی طرف سے چوہدری آفتاب صاحب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پارٹی کا اہتمام کیا-

some image some image some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نئیر بخاری کی کلر سیداں کے ایک وفدسے گزشتہ روز ملاقات

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹ چےئرمین سید نےئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دھاندلی سے پاک اور شفاف الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے ۔ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی والہانہ قیادت اور پارٹی کارکنوں کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا چےئرمین سینیٹ کو نہ ماننا پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم نہ کرنے کے برابر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کلر سیداں کے ایک وفد جس کی قیادت تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے کی تھی گزشتہ روز ایک ملاقات میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے حکومت بنانے کا اعلان کیا تو وہ بنا کر دیکھائیں گے ۔عوام پیپلز پارٹی کو اپنا نجات دہندہ تصور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پسماندہ رکھنے والوں کا یوم حساب قریب آ چکا ہے۔کارکن پاکستان کے وسائل لوٹنے سے روکنے کیلئے ذرداری اور بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں،پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد کے حقوق کی بات کی۔نواز شریف تین بار وزیر اعظم بنے مگر انہوں نے میٹرو کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔زرداری دور میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی اور 18 ویں ترمیم لائی گئی اورجنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے الگ صوبے کی بات کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ملک میں برابری کی سطح پر احتساب کی ضرورت ہے۔مسلم لیگ (ن) گزشتہ پانچ برسوں سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا دعوی کر رہی ہے لیکن ممکن نہ ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اب اس سے کوئی غرض نہیں کہ مجھے کیوں نکالا ،عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں جو مسلم لیگ (ن) کے پاس نہیں،نو ن لیگ کو شروع دن سے ہی عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی نہیں دیکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف بی بی شہید کی وجہ سے دس سال کی جلاوطنی ختم کر کے واپس آئے مگر انہوں نے پھر بھی سبق حاصل نہ کیا۔مسلم لیگ (ن) جلد ٹکروں میں تقسیم ہونے والی ہے۔انتخابات میں ہمارا مقابلہ مسلم لیگ (ش) اور تحریک انصاف سے ہو گا۔پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ قمر مسعود، کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری زین العابدین عباس، سرپرست اعلی محمد فیاض کیانی، سٹی جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،نائب صدر نوید اختر مغل اور ممبر ایم سی عاطف اعجاز بٹ بھی وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے امور بھی زیر بحث لائے گئے۔

 

کلر سیداں شہر اور گلی محلوں میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث علاقہ میں ہر طرف کوڑے کرکٹ کے باعث تعفن پھیلنے سے مختلف قسم کی بیماریاں کا خدشہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں شہر اور گلی محلوں میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث علاقہ میں ہر طرف کوڑے کرکٹ کے باعث تعفن پھیلنے سے مختلف قسم کی بیماریاں کا خدشہ پیدا ہو گیا جبکہ ایم سی کلر سیداں میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے خاکروب حاضریاں لگوا نے کے بعد اپنے سرکاری امور نمٹانے کی بجائے دیہاڑی لگانے میں مصروف ہو جاتے ہیں جن کے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام موجود نہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر شیخ خورشید احمد نے بتایا کہ ان کے محلہ میں رورزانہ کی بنیاد پر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیاں گندگی میں اٹی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنا بھی محال ہو کر رہ جاتا ہے۔آر ڈبلیو ایم سی کلر سیداں کے ذمہ دران کو متعدد بار شکایات بھی کی گئیں مگر صورتحال جوں کی توں ہے تا ہم انہوں نے آج اہلکاروں کو بھیجوا کر صفائی کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔رکن ایم سی کلر سیداں صوبیدار (ر) ظفر بیگ نے بتایا کہ مختلف وارڈز میں رکھے گئے کوڑا دان میں تین یا چار چار یوم کے بعد مزید کچرا ڈالنے کی گنجائش نہیں رہتی جس کی وجہ سے کوڑا دان میں پھینکا جانے والا کچرا اس سے گر کر روڈز کے اوپر آ جاتا ہے اور پھر گلی محلوں کا رخ کرنا شروع کردیتا ہے جس سے صورتحال اور بھی خراب ہو جاتی ہے۔ صفائی ستھرائی پر مامور اہلکاروں کو چاہئے کہ وہ ہر دو روز بعد کوڑے دان کی صفائی کر دیا کریں تا کہ گندگی پھیلنے سے قبل ہی اسے تلف کر دیا جائے۔

تحصیل کلرسیداں غریب کی جوروبن گئی، حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی منظور ی کے بعد تحصیل دوقومی اور تین صوبائی حلقوں میں تقسیم کردی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تحصیل کلرسیداں غریب کی جوروبن گئی، حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی منظور ی کے بعد تحصیل دوقومی اور تین صوبائی حلقوں میں تقسیم کردی گئی۔ عوامی حلقے حلقہ بندی کی اکھاڑ پچھاڑ پر حیران ۔ تحصیل کلرسیداں کے قانون گوحلقہ چوآخالصہ کو صوبائی اسمبلی میں پی پی 7کاحصہ بنایاگیا ہے تاہم اسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58میں شامل کرکے اسے گوجرخان کے ساتھ نتھی کردیاگیاہے، دوسری جانب بلدیہ کلرسیداں کو بجائے پی پی 10میں شامل کرنے کے اسے پی پی 7کے ساتھ جوڑ دیاگیا۔ سب سے مضحکہ خیزی پٹوارسرکل بشندوٹ اور آراضی خا ص کے ساتھ ہوئی جسے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 9سے ملادیاگیا۔ قانون گوحلقہ کلرسیداں کی دیگریونین کونسلوں کوپی پی 7سے نکال کر پی پی 10میں شامل کردیاگیا۔ اس طرح تحصیل کلرسیداں دوقومی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں مال غنیمت کے طورپر بانٹ دی گئی جس سے اس کی سیاسی حیثیت زیرو ہوکررہ گئی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ زبیرکیانی نے میڈیا کوبتایاکہ وہ یونین کونسل بشندوٹ کو جادوکی چھڑی کے ذریعے پی پی9میں شامل کرنے پر عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے۔

ہماری زمین پر ٹریکٹر چلا کر قبضہ کر لیا گیا ہے، خلیل احمد ولد منیر اختر سکنہ سہوٹ بدہال

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مدعی خلیل احمد ولد منیر اختر سکنہ سہوٹ بدہال نے پولیس کو بیان دیا کہ میں چار ماہ قبل سعودی عرب سے واپس آیا ہوں۔گزشتہ روز ساڑھے بارہ بجے رات اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ مجھے باہر زمینوں پر ٹریکٹر چلنے کی آواز آئی جس سے میں اپنے والد منیر اختر ، چچا زادبھائی عبدالمجید اور میرے چچا محمد جہانگیر اٹھ گئے اور باہر جا کر کھیتوں میں دیکھا تو عمران ہماری زمین پر ٹریکٹر چلا کر قبضہ کر رہا تھا،اس کے ساتھ اس کا بھائی اکرام مسلح پستول اور فقیر مسلح پسٹل ایک طرف کھڑے تھے۔ہم نے ایسا کرنے سے منع کیا تو وہ باز نہ آئے جس پر ہم نے ٹریکٹر کو روکنے کی کوشش کی تو عمران نے سیدھا ٹریکٹر ہم پر چڑا دیا ،میں ٹریکٹر کے نیچے آ گیا جس سے میرے ایک ٹانگ زخمی ہو گئی پھر عمران نے کوئی چیز اٹھا کر ماری جو مجھے دائیں ہاتھ پر لگی ،میرے چچا زاد بھائی عبدالمجید اور میرے والد نے چھڑانے کی کوشش کی تو اکرام نے پسٹل 30 بور سے سیدھے تین عدد فائر ہم پر کئے جو ہم خوش قسمتی سے بچ گئے۔انہوں نے ہم پر تشدد کر کے ناحق مضروب کیا۔

ا ر سلا ن عبا س ر شتہ ا ز د و ا ج سے منسلک ہو گئے ، د عو ت و لیمہ کا ا ہتما م گا ؤ ں نند نہ جٹا ل میں کیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ و ا ئس چیئر مین یوسی بشند و ٹ منا ظر ا قبا ل جنجو عہ کے فر ز ندا ر سلا ن عبا س ر شتہ ا ز د و ا ج سے منسلک ہو گئے ا س مو قع پر د عو ت و لیمہ کا ا ہتما م گا ؤ ں نند نہ جٹا ل میں کیا گیا جس میں پنجا ب ا یجو کیشن فا ؤ نڈ یشن کے چیئر مین ا یم پی ا ے ا نجنیئر قمر ا لا سلا م ر ا جہ ،معا و ن خصو صی چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن ،شیخ سا جد ا لر حما ن ،شیخ ا سلم ،محمو د شو کت بھٹی ،حا فظ ملک سہیل ا شر ف ،چیئر مین ز بیر کیا نی ،صفد ر کیا نی ،یا سین کیا نی ،نو ید بھٹی ،بلد یہ کو نسلر ز ر ا جہ ظفر محمو د ،حا جی ا خلا ق حسین ،کا ر و با ر ی شخصیت مسعو د بھٹی سمیت سیا سی نما ئند و ں تا جر و ن ا و ر شہر یو ں نے کثیر تعد ا د میں شر کت کی ۔

ر یٹا ئر ڈ سکو ل ٹیچر غا لب حسین کے فر ز ند کا مر ا ن غا لب ر شتہ ز ا د و ا ج سے منسلک

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ر یٹا ئر ڈ سکو ل ٹیچر غا لب حسین کے فر ز ند کا مر ا ن غا لب ر شتہ ز ا د و ا ج سے منسلک ہو گئے ا س خو شی کے مو قع پر د عو ت و لیمہ کا ا ہتما م کیا گیا جس میں سا بق ٹا ؤ ن نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف ،سنیئر قا نو ن د ا ن یا سر بشیر ر ا جہ ا یڈ و و کیٹ ،بلد یہ کو نسلر ز عا طف ا عجا ز بٹ ،جنید بھٹی ،کا مر ا ن عا بد ،کسا ن کو نسلر یو نین نلہ مسلما نا ں فیا ض کیا نی ،پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے ر ہنما ر ا جہ قمر مسعو د ،محمد ا عجا ز بٹ ،محمد فیا ض کیا نی ،چو ہد ر ی شو کت علی ،حا جی شو کت علی ،شر یف بھٹو ،ز ین ا لعا بد ین عبا س ،نصیر ا ختر بھٹی ،نو ید مغل سمیت ٹیچر و ں ،معز ز ین علا قہ نے شر کت کی ا و ر ر شتہ ا ز د و ا ج سے منسلک ہو نے پر کا مر ا ن غا لب کو مبا ر کبا د د ی ۔

ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے امام مسجد زندگی کی بازی ہار گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے امام مسجد زندگی کی بازی ہار گئے۔ وہ کلر سیداں کے نواحی لونی سلیال میں واقع ایک جامع مسجد میں امامت کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔جمعہ کے روز حافظ محمد فاروق اپنی موٹر سائیکل پر کلر سیداں کی جانب آ رہے تھے کہ چوآ روڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ چار یوم تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد پیر کے روز زندگی کی بازی ہار گئے۔نماز جنازہ میں وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی،چےئرمین ماسٹر پرویز اختر قادری،ارکان ایم سی کلر سیداں شیخ حسن ریاض،حاجی محمد اسحاق،صوبیدار ظفر بیگ،شیخ ندیم احمد سمیت سیاسی سماجی و مذہبی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حلقہ پی پی۷ میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ، ایم پی اے راجہ محمد علی آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کر چکے ہیں،چئیرمین راجہ ندیم احمد

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔کلر سیداں ،پی پی ۷ میں شرقی کلر سیداں کی پانچ اور مونسپل کمیٹی کلر سیداں کا شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ آئندہ الیکشن میں صرف رسمی کاروائی ہو گی،ایم پی اے راجہ محمد علی نے کروڑوں روپے کے منصوبے دے کر عوام علاقہ کے دل جیت لئے ہیں،میں پی پی ۸ سے ایم پی اے کے لئے الیکشن لڑنے کا امیدوار تھا ،جو کہ اب پی پی ۷ میں آنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ محمد علی کی مکمل اور بھر پور حمایت کا اعادہ کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار چےئرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات جیت کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ ایک اور تماشا لگا ہوا ہے ہماری ان چھ یونین کونسلوں کو این اے۵۷ سے نکال کر ۵۸ گوجرخان کا حصہ بنا دیا گیا ہے ،جو کہ ناانصافی ہے،اس حصے کو وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے حلقہ میں رہنے دیا جائے،الیکشن کمیشن میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے ان یونین کونسلوں کو ساتھ ملانے کے لئے بھر پور محنتی کی،ادھر دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے کو ئی اقدام نہیں اٹھایا گیا،انہوں نے چےئرمین چوہدری صداقت حسین ،چوہدری اسد الرحمن ایڈووکیٹ ،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری فیصل حفیظ ایڈووکیٹ،چوہدری تاجک ایڈووکیٹ،مسلم لیگی رہنما چوہدری جمیل اکرم کا بہترین معاونت کرنے پر شکریہ ادا کیا،انہوں نے بابائے مسلم لیگ ن سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کو پیشگی مبارک باد بھی دی۔ممتاز قانون دان چوہدری اسد الرحمن ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ کے بارے میں قانونی پہلو ؤں پر مکمل بریف کیا کہ آنے والے وقت میں کیا حکمت عملی اپنائی جائے اور ان یونین کونسلوں کو واپس این اے ۵۷ میں لایا جائے اب پٹیشن دائر نہیں ہو سکتی اب سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑے گا ،کہا کہ جب تک دوستوں کی حمایت جاری ہے کلر سیداں کو حقوق دلوانے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گئے،اس موقع پر چےئرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،صوبیدار حاجی چوہدری غلام ربانی،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری فیصل انجینئر عابد حسین کے ایس اے،صدر مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں تنویر ناز بھٹی،راجہ طاہر سمیت دیگر کارکن بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

پی ٹی آئی کے رہنماسابق نائب ناظم راجہ اظہر اقبال پاکستانی کی صاحبزادی کی رخصتی،راجہ نشان واجد یو کے کی جانب سے دعوت ولیمہ

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔موہڑہ وینس کنوہا،دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل ،راجہ واجد اقبال یو کے کے صاحبزادے راجہ نشان واجد یو کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں،ان کی شادی خانہ آبادی پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن راجہ اظہر اقبال پاکستانی کی دختر سے انجام پائی،دعوت ولیمہ کا انعقادمیری گولڈ شادی ہال میں کیا گیا،قریبی رشتے داروں میں راجہ مظہر اقبال یو کے،راجہ خضر اقبال یو کے،راجہ جاوید اقبال یو کے،حاجی ولائت حسین،راجہ طاہر،راجہ شاہین،راجہ خالد،راجہ مسعود،ماسٹر شمیر،ملک اکرم اور دیگر نے شرکت کی،مہمان گرامی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ایم این اے حاجی غلام مرتضیٰ ستی،صداقت علی عباسی،سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،راجہ ساجد محمود،راجہ آفتاب گف، راجہ اشفاق وینس کے علاوہ سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ،ممبر ایم سی عاطف اعجاز بٹ،نعیم اعجاز بٹ،سابق ناظم حاجی غلا م ظہیر،چےئرمین آغا سید راحت علی شاہ، چےئرمین چوہدری صداقت حسین،چےئرمین راجہ پرویز اختر قادری،چےئرمین چوہدری شفقت محمود،سید شہاب ثاقب پاشا ،سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین،وائس چےئرمین چوہدری شاہد اکبر گجر،جنرل کونسلر راجہ غلام نقی،جنرل کونسلر راجہ عاصم صدیق، شہزاد مالک مغل،صوبیدار محمد فیاض مغل،ماسٹر عبد الرشید وینس،چوہدری عثمان وڑائچ،ٹیلر ماسٹر ساجد علی،طاہر مغل سمیت تمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

پاکستان تحریک انصاف چوآ خالصہ کے مرکزی دفتر کا افتتاح

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف چوآ خالصہ کے مرکزی دفتر کا افتتاح چوہدری عظیم، غلام مرتضی ،ساجد جاوید تحصیل صدر پی ٹی آئی کلرسیداں ،سہیل اشرف امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7،جاوید کوثر،چوہدری ساجد جاوید ،عنایت اللہ ،آصف کیانی ،ظفر اقبال قریشی،گلفراز بٹ ،تنویر قریشی،چوہدری ذیشان مشتاق ،مبشر عباس نے کیا اس موقع پر ایک عظیم الشان اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58چوہدری عظیم نے تفصیلی خطاب فرمایا اس کے علاوہ غلام مرتضی ستی سابق ایم این اے ،صداقت عباسی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57،مرزا نعیم امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8،سہیل اشرف،چوہدری جاوید کوثر ،عرفان ایڈووکیٹ،میڈیم نبیلہ انعام ،چوہدری امیر افضل ،سید جنیدعباس اور دیگر نے خطاب کیا تقریب کے آخر میں آرگنائزر اور سرپرست اعلی پاکستان تحریک انصاف یوسی چوآ خالصہ حاجی غلام احمد نے تمام معززین مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوسی چوآ خالصہ کے کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتاہوں کہ یونین کونسل چوآ خالصہ میں باقاعدہ منظم انداز میں عوام میں سیاسی شعور کے حوالے سے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا جارہا ہے جو روایتی سیاست کرنے والوں کا خاتمہ کرے گا اور پی ٹی آئی کارکن ایک دوسرے کے ساتھ ملکر پاکستان تحریک انصاف کو پروان چڑھائیں گے

نکاسی آب کے لیے بنائی گئی پلی کو کھولا جائے تاکہ بارش کا پانی کے رکنے سے مچھروں کی افزائش اور ملیریا کا سبب نہ بن سکے

some image some image

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم :راشد محمود راجہ)۔۔۔۔ نلہ مسلماناں ڈہوک موہڑہ سدھن دوبیرن کلاں تاکھڈ روڈ کنسٹرکشن کے دران موہڑہ سدھن نزد رہائش گاہ سردار محمد نصیر محلہ اور بارش کے نکاس آب کے لیے پلی بنائی گئی تھی جوکہ سرِدست پانی کی گزر گاہ کے لیے بند ہے۔ متعلقہ نالی بند ہونے کی درخواست قبل ازAC صاحب اور چئیرمین یوسی نلہ مسلماناں کودی تھی جس کا تاحال سدباب نہ ہو سکا ۔لہذا عرض گزارش ہے کہ نالی کو نکاسی آب کے لیے کھولا جائے تاکہ بارش کا پانی کے رکنے سے مچھروں کی افزائش اور ملیریا کا سبب نہ بن سکے۔

دوبیرن کلاں مین بازار سیل سلوشن کے نام سے نئے اور پرانے موبائیل کی خرید و فروخت

some image some image

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم :راشد محمود راجہ)۔۔۔۔ دوبیرن کلاں مین بازار سیل سلوشن کے نام سے نئے اور پرانے موبائیل کی خرید و فروخت ، سافٹ ویئر ، ان لاکنگ موبائل اسسریز اور موبائل ریپیرنگ کا کام بازار سے بارعائت نرخوں پر کیا جاتاہے ۔ یہ بات بابر حسین نے افتتاع پر کی۔اور اہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ اور اختام پر مہمانو ں کی تواضع کی گئی۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔مرکز چوآ خالصہ کے سیاسی ،سماجی اور عوامی حلقوں نے مذکورہ حلقہ بندیوں کے فیصلے کے خلاف عدالتی اور احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق یوسی کنوہا کے مسلم لیگی رہنما اسد عزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قانونگو حلقہ چوآ خالصہ قومی اسمبلی میں حلقہ این اے 58میں شمولیت کے فیصلے کو یکسر مسترد کر تے ہوئے اس اقدام کو قانونگو حلقہ چوآ خالصہ جیسے پسماندہ علاقے کے ساتھ ناانصافی قراردیتے ہوئے اس علاقے کی عوام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جیسے عظیم عوامی لیڈر کو عوامی نمائندگی سے محروم کرنے کی سازش ہے جس کو اس علاقے کی عوام کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے اور اس اقدام کے خلاف الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کریں گے او ر اعلی عدالت میں اس فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

چیئر مین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی کے صاحبزادے رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے، دعوت ولیمہ کی تقریب

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی کے صاحبزادے رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے دعوت ولیمہ کی تقریب میں بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت ۔دولہا عمیر عباسی اور زبیر عباسی کی دعوت ولیمہ کی تقریب کہوٹہ کے معروف شادی ہال گیلانیہ شادل ہال میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی،و زیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی ، سابق جسٹس سردار محمد اسلم ، چیئر مین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ،چیئر مین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، صدر مسلم لیگ ن دی لائنز گروپ تنویر ناز بھٹی ،موائس چیئر مین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل ،مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر چیئر مین راجہ محمد بشیر ، چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ ، چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی ، چیئر مین یونین کونسل چوآخالصہ سید راحت شاہ ،چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی ،وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد ستی ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی ،چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض ،چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز حسین، چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ، چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ،چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ،وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ،ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز، یوتھ کونسلر ملک عثمان اقبال ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی، راشد مبارک عباسی ، سید نذابت حسین شاہ ،سید لعل حسین شاہ ،ملک ساجد محمود ، چیئرمین کوکب جرال ،صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت حسین جنجوعہ ،پٹواری نعیم ستی ، ممبر ان پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔

some image some image

چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور ایم پی اے راجہ محمد علی سے چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرکی قیادت میں وفد کی ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور ایم پی اے راجہ محمد علی سے چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرکی قیادت میں وفد کی ملاقات۔علاقائی سیاسی صورتحال ،نئی حلقہ بندیوں سمیت دیگر معملات پرتفصیلی گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزیونین کونسل ہوتھلہ ایک وفد کی جس قیادت چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی نے کی ۔وفد نے چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور ایم پی اے راجہ محمد علی سے چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرکی قیادت میں وفد کی ملاقات۔علاقائی سیاسی صورتحال ،نئی حلقہ بندیوں سمیت دیگر معملات پر گفتگو کی اس موقع پرمسلم لیگ ن یوسی ہوتھلہ کے صدر ٹھکیدار راجہ نسیم ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوسی ہوتھلہ حفیظ آسی اور دیگر موجود تھے ۔کہوٹہ واپسی پر چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی یونین کونسل ہوتھلہ کی عوام کے تمام مسائل حل ہوں گے الیکشن کمپین میں ترقیاتی کام کر نے کی کوشش کا وعدہ کیا تھا وہ الخمد اللہ پورا ہو رہا ہے انشاء اللہ یوسی ہوتھلہ کو ایک ماڈل یونین کونسل بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا ۔

some image

سوئی گیس سروے کے باوجود شہری پائپ لائنوں کے حوالے سے سیاسی مخالفت کی بناپر نظر انداز کر دیئے گئے

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔ کہوٹہ شہر اور گردونواح میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی وارڈوں میں سوئی گیس سروے کے باوجود شہری پائپ لائنوں کے حوالے سے سیاسی مخالفت کی بناپر نظر انداز کر دیئے گئے ۔ حافظ عثمان عباسی معاون خصوصی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی شہریوں کو ٹال مٹول کرنے لگے ۔ وزیر اعظم نوٹس لیں ۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی وارڈ نمبر (1) اور دھپری ، ادوالہ سے کونسلروں مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے درجنوں شہریوں کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ساتھ سیاسی انتقام لیا جارہا ہے ۔ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ شیر کے نشان پر منتخب ہوا مگر حافظ عثمان عباسی کے نوٹس میں لانے کے باوجود نہ صرف ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔بلکہ میری وارڈ میں سوئی گیس کے پائپ اٹھوا کر دوسری وارڈ میں بچھادیئے گئے ہیں ۔ جوکہ اہلیان وارڈ سے زیادتی ہے ۔ مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ٹھنڈاپانی کے لیئے گیس کی سہولت فراہم نہ کی گئی ہے ۔ ہم نے متعدد بار اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا مگر بری طرح نظرانداز کیا جارہا ہے ۔

بگھارشریف میں حضرت مولانا محمدہاشم ؒ کے سالانہ عرس کی تقریب

some image

ممبراسلامی نظریاتی کونسل اور ممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہاہے کہ مسلمانوں کو بحیثیت مجموعی اپنے عروج وزوال کے اسباب وعلل کا کھوج لگانا چاہئے، حقیقت یہ ہے کہ ایمان کی بنیادی صفات سے متصف ہوکر صحرائے عرب کے بدووں نے دنیا کی تہذیب ، ثقافت اور تاریخ پر گہرے نقوش مرتسم کئے کہ آج بھی تاریخ ان سے جگمگارہی ہے لیکن آج وہی امت ایمان کی اعلیٰ صفات سے محروم ہونے کے سبب ذلت ورسوائی کے کرب میں مبتلاہے۔ خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ بگھارشریف میں حضرت مولانا محمدہاشم ؒ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مذید کہاکہ فلسطین ، کشمیر، لیبیا، مصر، برما میں آسمانوں کوچھوتی چیخ وپکار ذلت ورسوائی کی ایک نئی تاریخ رقم کررہی ہے۔ مہذب دنیا کا شام پر حملہ امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے، اگرآج ایمان کی صفات کواپنے لئے مشعل راہ نہ بنایاگیا توپھر ہرایک کواپنی باری کاانتظارکرناچاہئے۔ انھوں نے حاضرین پر زور دیتے ہوئے کہاکہ آؤ! بزرگوں کے جوار میں بیٹھ کر اجتماعی توبہ کریں، توبہ والوں کواللہ رب العزت یقیناًمعاف فرمادیتاہے، کیوں کہ یہ بارگاہ ناامیدی کی بارگاہ نہیں، اس کی رحمت ہمارے گناہوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ اس موقع پر مولانا محمدابوبکرچشتی، مولانا سجادساجد، مولانا محمداقبال قریشی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

آٹھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش پر تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ نادیہ راشد بیوہ راشد مسیح سکنہ وارڈ نمبر ایک نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ میری آٹھ سالہ بیٹی کے ساتھ فیصل نامی نوجوان نے زیادتی کی کوشش کی جس پر تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج ہے ، اب ملزم کے رشتہ دار راضی نامہ کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں ،ملزم با اثر ہیں پولیس تحفظ فراہم کرئے وزیراعلی ٰپنجاب معاملہ کو نوٹس لیں نادیہ راشد نے بتایاکہ میری بچی جس کی عمر آٹھ سال ہے،بارہ اپریل کو پانی بھرنے کیلئے گھر سے باہر گئی جہاں فیصل نامی نوجوان نے اُس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی اسی اثنا ملزم کو پکڑ لیا اور حوالہ پولیس کر دیا پولیس تھانہ گوجرخان نے میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے،ادھر ملزم کے رشتہ دار سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ صلح کر لو ،اُس نے بتایا کہ وہ بیوہ اور بے بس عورت ہے ہمیں تحفظ اورا نصاف فراہم کیا جائے

مندرہ چکوال روڈ پر مرید پھاٹک پر چیونٹی کی رفتار سے تعمیر ہونے والا پل علاقہ مکینوں اور ٹرانسپورٹروں کیلئے عذاب بن کر رہ گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مندرہ چکوال روڈ پر مرید پھاٹک پر چیونٹی کی رفتار سے تعمیر ہونے والا پل علاقہ مکینوں اور ٹرانسپورٹروں کیلئے عذاب بن کر رہ گیا ہے گرد و غبار کے طوفان اور گھنٹوں ٹریفک بلاک رہنے سے عوام دوہری اذیت سے دوچار ، مندرہ چکوال روڈ تقریباً ساری مکمل ہو گئی لیکن چھ برسوں میں پل کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق قریباً چھ سال قبل مندرہ چکوال سڑک کو دو رویہ کرنے کے بڑے منصوبے کا افتتاح ہوا سڑک تقریباً اب مکمل بن چکی ہے لیکن مرید پھاٹک پر تعمیر ہونے والے پل پر جس رفتار سے کام ہو رہا ہے اگلے تین برسوں میں بھی اس کی تکمیل ممکن نہیں بارش کے دنوں اس جگہ پر کوئی گاڑی خراب ہونے سے بدترین ٹریفک بلاک معمول بن کر رہ گیا ہے جبکہ تعمیراتی عمل کی وجہ سے گرد وغبار سے ارد گرد کے رہائشیوں اور ٹرانسپورٹروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سیاسی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرید پھاٹک پر پل کی تعمیر میں دن رات کام اور زیادہ لیبر لگا کر اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے

چوہدری محمد عظیم کے اعزاز میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں عشائیہ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف ٹریڈرز ورنگ کے انفارمیشن سیکرٹری ملک نوید جاوید اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی نوید شہزاد نے تحصیل صدر چوہدری محمد عظیم کے اعزاز میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا اس موقع پر چوہدری محمد عظیم امیدوار قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں کی ترجمان سیاسی جماعت بن چکی ہے آمدہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی اکثریت حاصل کر کے برسراقتدار آئے گی اور قائد تحریک انصاف عمران خان اپنی تبدیلی کے وژن کو عملی شکل دیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کارکن پوری محنت اور جذبے کے ساتھ انتخابات کی تیاری کریں خاص کر پولنگ والے دن ووٹرکو گھروں سے نکال کر پولنگ اسٹیشن تک لانا اہم کام ہے چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ گوجرخان میں پارٹی کے اندر اختلافات یا دھڑے بندی کا تاثر دینے والے کسی کے ساتھ مخلص نہیں ہیں پارٹی قیادت جس کو ٹکٹ دے گی ہم پارٹی ڈسپلن کی پابندی کریں گے

میاں نوازشریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کسی صورت قبول نہیں, راجہ علی اصغر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما اور امیدوار حلقہ پی پی آٹھ راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کسی صورت قبول نہیں میاں نوازشریف پاکستانی عوام کے ہردلعزیز لیڈر ہیں ایسا فیصلہ ملک میں انتشار پیدا کرنے کا باعث بنے گاانہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف جب بھی اقتدا رمیں آئے انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پالیسیاں بنائیں ایٹمی دھماکہ کر کے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، میٹرو بس سروس سے غریب عوام کو معیاری سفری سہولیات میسر آئیں ، معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور جامع پالیسیاں بنائیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشن پاکستان بنایا، سی پیک جیسا منصوبہ دے کر پاکستانی معیشت کو مضبو ط بنیادوں پر کھڑا کردیا انہیں عوامی فلاحی منصوبوں کی بدولت میاں نوازشریف پاکستان دشمن قوتوں کی نظر میں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں اوروہ میاں نوازشریف کو سیاست سے ہمیشہ کیلئے باہر کرنے کی جو سازش کر رہے ہیں وہ باشعور عوام ناکام بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد میاں نوازشریف کے جانثار سپاہی ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے قائدین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ایک اشارے پر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے

some image

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ماضی کا حصہ بن چکی ہیں, پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل قاضیاں کے صدر راجہ سجاد بشیر

some image

اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل قاضیاں کے صدر راجہ سجاد بشیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ماضی کا حصہ بن چکی ہیں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی کیونکہ عوام سمجھ چکی ہے کہ ملک سنوارنے والے کون ہیں اور بھگاڑنے والے کون ہیں مسلم لیگ (ن) نے یوسی قاضیاں میں کوئی بھی ترقیاتی کام مکمل نہیں کروایا پنجگراں سڑک مکمل نہیں کی گئی اسی طرح نئی آبادی میں سوئی گیس کی سہولت من پسند لوگوں کو فراہم کی گئی موجودہ منتخب نمائندوں نے یوسی قاضیاں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے صرف اخباری بیانوں سے تعمیر و ترقی کے منصوبے نہیں ہوتے بلکہ عملی کام کرنا ہوتا ہے انہوں نے کہا پی ٹی آئی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اور آئندہ جنرل الیکشن میں واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی انہوں نے مزید کہا ہم چوہدری محمد عظیم اور چوہدری محمد جاوید کوثر کی قیادت میں متحد ہیں جن کو الیکشن میں کامیاب کرانے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں گئے ۔

تحصیل گوجرخان صوبائی اسمبلی کے پرانے حلقے الیکشن کمیشن نے بحال کر دئیے

اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے تحصیل گوجرخان صوبائی اسمبلی کے پرانے حلقے الیکشن کمیشن نے بحال کر دئیے جس پر پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد ،پی پی یوسی قاضیاں کے صدر بابو پرویز اختر ،راجہ محمد نوید ،راجہ احسان الحق ،مرزا عثمان ،مرزا عبدالخالق اور وجاہت شفیق نے راجہ پرویز اشرف کو دلی مبارکباد پیش کی ۔

ماہر تعلیم سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول چنگا میرا ماسٹر گلفراز خان کے بھتیجے عاطف ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ماہر تعلیم سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول چنگا میرا ماسٹر گلفراز خان کے بھتیجے عاطف ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کی تقریب اپنی رہائشگاہ مل اعوان میں منعقد کی جس میں مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین امیدوار حلقہ پی پی ۸ راجہ علی اصغر ،علاقہ کی سیاسی سماجی ہر العزیز شخصیت راجہ زاہد خورشید ،سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں جہانگیر اختر بھٹی ،چیئرمین یوسی چنگا بنگیال راجہ شوکت وارثی ،وائس چیئرمین انجم رشید وارثی ،خالد محمود بھٹی ہیڈ ماسٹر چنگابنگیال طارق محمود بھٹی ،ماسٹر ساجد حسین ،قاضیاں کے جرنلسٹ آغا قاضی کلیم احمد ،نیشنل بینک منیجر بیول برانچ راجہ عبدالجبار بھٹی اور اس کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عا طف ریاض کو نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

عام انتخابات میں گوجرخان سے پی پی پی کلین سویپ کرے گی , پی پی پی یوسی تھاتھی کے صدر چوہدری حمید

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب کے حقوق کے لیے جنگ لڑی پی پی پی کے قائدذوالفقار علی بھٹو نے عوام کی خاطر پھانسی کا پھندا قبول کر لیا لیکن ایک آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے بھی پاکستانی عوام کی خاطر لڑتے لڑتے اس ملک اور قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا ان خیالات کا اظہارپی پی پی یوسی تھاتھی کے صدر چوہدری حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی پی پی جب سے معرض وجود میں آئی چاہے حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں غریب کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی اور پی پی پی کے دور حکومت میں غریب عوام کو روز گار ملے عوام کامعیار زندگی بلند ہوا گوجرخان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے دور اقتدار میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ان کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی سابق وزیر اعظم نے اپنے دور اقتدار میں ریلوے انڈر پاس ،پاسپورٹ آفس ،لاتعداد گاؤں کو بجلی کی فرہمی ،گیس جیسے منصوبے اور لاتعداد مین روڈ جیسے میگا منصوبے دئیے لیکن 2013کے عام انتخابات میں دھاندلی کروا کے سابق وزیر اعظم کو ہروایا گیا چوہدری حمید نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں گوجرخان سے پی پی پی کلین سویپ کرے گی اور اگلی حکومت بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی ہو گی ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے دوواقعات میں سات افرادزخمی ہوگئے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے دوواقعات میں سات افرادزخمی ہوگئے ۔تھانہ ائرپورٹ کو حق نوازنے بتایاکہ میرے بھانجوں اور بھتیجی کی شادی میں شرکت کیلئے ادریس اور اس کی والدہ موٹرسائیکل پر آرہے تھے کہ اس کی والدہ کی چھڑی اتفاقیہ شعبان سے ٹکرائی جس پر شعبان نے گالی گلوچ کی کچھ دیر بعداظہر، رخسار، احتشام،شاہ رخ،شعبان مسلح آگئے جنہوں نے مجھ پر ملازم حسین ،ادریس،مشتاق اورفضل کریم پر پسٹل سے فائر کئے جس سے ہم سب شدیدزخمی ہوگئے ۔تھانہ صدربیرونی کوحمزہ اسلام نے بتایا کہ میں نے ڈھوک راجگان میں چودھری آٹوز کے نام سے سپیر پارٹس کی دکان بنا رکھی ہے گذشتہ رات ساڑھے سات بجے میں فائز ملک کے ہمراہ دکان پر موجود تھا کہ اچانک دو موٹر سائیکل پر سوار6لڑکے جن میں دو کے نام جہانگیر خان ، اسلام جبکہ 4نامعلوم دکا ن میں داخل ہو ئے اسلام اور جہانگیر زبردستی اسلحہ کی نوک پر مجھے دکان سے باہر لے گئے اور مجھے مارنا شروع کر دیا جبکہ باقی4لڑکوں نے میرے دوسرے دوست فائز ملک کو دکان کے اندر ہی مارنا شروع کر دیا اسلام نے پسٹل کا بٹ میرے سر پر مارا جو مجھے سر پر لگا اور اسلام باربار یہی کہہ رہا تھا کہ تجھے جان سے مار دو ں گا میرے شور پر میرا بھائی اور دیگر لوگ آگئے اور ملزمان ان کو دیکھ کر موقعہ پر اپنے اپنے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے وجہ عناد یہ ہے 12اپریل کو علی کا میر ے دوست فائز ملک کے ساتھ جھگڑ ا ہوا تھا جس پر ان تما م لوگوں نے باہم صلاح مشورہ ہو کر ہمیں مارا ۔

 

تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں معمولی بات پرسکیورٹی گارڈنے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں معمولی بات پرسکیورٹی گارڈنے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا۔ کو بلال احمد نے بتایاکہ میں اور میرے چھوٹے بھائی محمد ابرھیم اورمحمد حارث اپنی مین بازارالہ آبادمیں اپنی دکان روما شوزمیں موجودتھے کہ سیکورٹی گارڈطاہر رضوانی مسلح بندوق12بور دکان میں آیا اور اندرآکر صاف چادرکے اوپر کھڑاہوگیا جس کو محمد ابراھیم نے چادر کے اوپر کھڑاہونے سے منع کیا جس پروہ طیش میں آگیا اور رپیٹر12بور سے فائر میرے بھائی محمد ابراھیم پر کئے جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا اورازاں بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔تھانہ ویسٹریج پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

روات میں کچی دیوار گرنے سے ماں بیٹی جانبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔روات میں کچی دیوار گرنے سے ماں بیٹی جانبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کے بعد متاثرین نے بطور احتجاج جی ٹی روڈ بلاک کر دی ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کے علاقہ روات یونس آباد پتھروں کی بنائی گئی کچی دیوار اچانک گر گئی جسکے نتیجہ میں دیوار کے ساتھ رہائش پذیر پٹھان فیملی کے دو افراد ماں راحیلہ بی بی اور اسکی بیٹی فاطمہ دیوار کے نیچے آ کر جانبحق جبکہ فیملی کے دیگر دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنھیں امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا تاہم متاثرین و معززین علاقہ نے ناقص دیوار کی تعمیر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جی ٹی روڈ مندرہ ٹول پلازہ کے مقام پر موٹروے پولیس کا ناکہ ،ڈرائیوروں کی تذلیل اور ہتک آمیز رویہ معمول بن گیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔جی ٹی روڈ مندہ ٹول پلازہ کے مقام پر موٹروے پولیس کا ناکہ ،ڈرائیوروں کی تذلیل اور ہتک آمیز رویہ معمول بن گیا روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام رہنے لگی فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس بیٹ 5 کے اہلکار روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی گھمبیر صورتحال کنٹرول کرنے کے بجائے ٹول پلازہ مندرہ کے مقام پر ناکہ بندی میں مصروف رہتے ہیں چالان کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ٹول پلازہ پر رکنے والی گاڑیوں کو سائیڈ پر لگا کر باآسانی چالان چٹ تھما دی جاتی ہے جبکہ اہلکاروں کی جانب سے ڈرائیوروں اور مسافروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے اور سرعام بدتمیزی معمول بن چکی ہے اہلکاروں کی مخصوص جگہ ناکہ بندیوں کے باعث روات بازار کے سامنے جی ٹی روڈ پر ٹریفک شدید جام ہو جاتی ہے جہاں سے ایک کلومیٹر کا سفر آدھ گھنٹہ میں مکمل ہوتا ہے مگر کوئی بھی موٹروے پولیس اہلکار وہاں موجود نہیں ہوتا مسافروں اور ٹرانسپورٹروں نے آئی جی موٹروے اسلام آباد سے فوری نوٹس لیکر مؤثر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ڈڈیال کے تمام بینکوں سے عوام اور تاجر برادرعاجر آگئے 100,50,20,10نوٹ غائب

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال کے تمام بینکوں سے عوام اور تاجر برادرعاجر آگئے 100,50,20,10نوٹ غائب اور جب کوئی چینج کے لئے جاتا تو اس کو ٹوکن لے بیٹھا دیا جاتا ہے 10سے 15منٹ بعد نمبر آتا تو کاونٹر سے جواب ملتا ہے کہ چینج ہمارے پاس نہیں ہے تاجر برادری کہ علی حکام اور اسٹیٹ بنک سے اپیل ہے کہ ہمارے اس مسئلے کو حل کروائیں کیونکہ ایسے اقدمات کی ضرروت ہے کہ چینج ہر بنک سے خاص وعام کو ملے چاہے اور ہم یہ نہیں کہتے کہ نئے نوٹ ہو ں لیکن قابل استعمال ہو نے چاہے کیونکہ پچھلے چند ماہ پہلے اتنے گندے نوٹ آئے تھے کہ بدبو اور خصتہ حالت سے ہاتھ لگانے کو دل نہیں کرتا تھا ہم اسٹیٹ بنک اور دیگر سے گزاش کرتے ہیں ہمارے حال پر رحیم کریں اور بینکوں کو نئے نہ ہوں لیکن قابل استعمال ہو نے چاہے تاکہ ہمارے کاروبار کانظام چلے چاہے کیونکہ اس وقت ہمارے ڈڈیال کی مین برانچوں میں چینج بالکل ہی نہیں ملتا ہے اس پر ہم تاجروں بھائیوں کو شدید پریشانی ہے کیونکہ اس کے بغیر ہمارا نظام نہیں چلتا ہے

پانی کا بوسٹر پمپ چھپراں والا موسم گرماسے پہلے ہی خراب

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پانی کا بوسٹر پمپ چھپراں والا موسم گرماسے پہلے ہی خراب ہو بوسٹرپمپ کی خرابی کا معمول بن گیا تفصیلات کے مطابق بوسٹر پمپ چھپراں کا آج دس روز میں داخل نومبر 2017میں سنےئر وزیر طارق فاروق نے ریسٹ ہاوس پبلک ہیلتھ کے ساتھاایک میٹنگ میں ملازمین کیساتھ اس میں بالخصوص بوسٹر پمپ کا کہا گیا تھاانہوں نے کہاتھاکہ دونوں چلیں گئے لیکن ابھی تک کو ئی عمل درآمد نہیں ہو ا صرف دعوے جس کی وجہ سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گی لیکن موجود حکومت نے اس طرف مکمل توجہ نہیں دی جس پر عوام پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ جلد ازجلد دونوں بوسٹر پمپ کو ٹھیک کرائے جائے اگر ان کو ٹھیک نہ کیا تو حالات خرابی کی تمام تر زمہ داری حکومت پر ہو گئی بوسٹر پمپ کا مسئلہ پی پی پی حکومت میں تھا یہ مسئلہ موجود حکومت دور میں بھی موجودہ ہے موجود حکومت صرف دعوے ہم ترقیاتی کام کر رہے ہیں کیاصرف ترقیاتی کاموں سے ہی انسان کی زندگی ٹھیک ہو سکتی ہے حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم کام کر رہے ہیں حکومت کو گورنمنٹ گرلزہائی میں 2017سے خالی ہونے والی فزکس اور بیالوجی کی پوسٹ ابھی تک کوئی ٹیچر تعینات ہو سکی علاقہ اندارہل کی بچیوں کا مستقبل تاریک نظر آنا لگا اس بات کا پتہ اس وقت لگا جب آٹھویں کا رزلٹ آیا اور بچیوں نے جماعت نہم میں داخلہ کے لئے سکول انتظامیہ سے رجوع کیا وہاں سے جواب ملاکہ سکول میں سائنس ٹیچر نہیں ہیں ہم وزیرحکومت چوہدری مسعود خالداور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ازجلدان حل کیا جائے صرف روڈ بنانا سے حکومت نہیں چلتی باقی کام بھی موجود حکومت پر فرض وہ کوئی اور تو نہیں کرسکتا ہیں

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

پر یس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی کے بھائی حافظ فاروق کیانی وفات پا گئے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پر یس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی کے بھائی حافظ فاروق کیانی وفات پا گے ۔ ان کی نمازے جنازہ لونی کے مقام پر ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصیMPAراجہ محمد علی ، چیئرمین یوسی کنوہا پر ویزقادری ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ ،کونسلر راجہ شاہد اجمل ، حاجی ملک منیر اعوان ، عاصی جنجوعہ،چوہدری توقیر اسلم،شیخ ندیم احمد راجہ معراج ،ممبر ان پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں شریک ہیں۔

اسلام پورہ جبر کی سیاسی و سماجی شخصیت امیر ذمان عرف جانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔اسلام پورہ جبر کی سیاسی و سماجی شخصیت امیر ذمان عرف جانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے دن 1بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان بھنیر کسوا ل میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ملک پرویز آف کنگر ،راجہ پرویز کیانی ،چوہدری جاوید کوثر ،چےئرمین راجہ جمشید کیانی ،ملک فیاض ملک پور ،وائس چےئرمین ملک طارق ایڈووکیٹ ،چےئرمین چوہدری مصدق تھاتھی ،چوہدری خالد درکالی ،ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست ،چےئرمین اسلم ،راجہ اختر بھنیر کسوال ،راجہ فیاض بلیام ،راجہ سلیم رتالہ ،ماسٹر خلیل ،چوہدری بشارت نور بیول ،حاجی غنضفر کنگر ،صوبیدار حاجی محمد اشرف ،راجہ بشارت ،چوہدری مشتاق ،ظہیر شاہ رتالہ ،کونسلر چوہدری اورنگزیب ماسٹر ساجد بورگیاں ،کونسلر ملک آصف ،منیجر یوبی ایل محمد عثمان قمر ،راجہ جاوید سوہاوہ ،بھٹی اشفاق ،چوہدری نعیم خالد ،ماسٹر افتخار بورگیاں ،چوہدری ظفر تھاتھی ،ڈاکٹر ازرم اور مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق سمیت دیگر سیاسی سماجی لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

some image

تعزیت

Condolences

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)----راچڈیل,برطانیہ کے معروف عالم دین مفتی منیر الزماں چشتی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ برطانیہ بھر سے علما و مشائخ اور کمیونٹی رہنماؤں قاری جاوید اختر، علامہ عظیم، قاری نور محمد، عطا محمد نے ان کے صاحبزادے عرفان چشتی ودیگر نے تعزیت کی ہے۔

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)----سٹاک ہوم ,سویڈن میں گاڑیوں کو ڈرائیونگ کے دوران چارج کرنے والی دنیا کی پہلی الیکٹرک فائے سڑک ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت سٹاک ہوم کے قریب ایک سڑک پر 2 کلو میٹر تک الیکٹرک ریل نصب کر دی گئی ہے جس کی طوالت میں وقت کے ساتھ وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔ سٹاک ہوم آرلنڈا ایئرپورٹ سے سٹاک ہوم سے باہر ایک لاجسٹک مقام تک الیکٹرک فیکیشن روڈ پر چلنے والی الیکٹرک گاڑیاں اب خودبخود چارج ہوتی رہیں گی جس کے لئے روڈ ریچارج ایبل خصوصی بیٹریاں گاڑیوں میں نصب کی جا رہی ہیں ۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممتاز مسلم لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی بھتیجی کی وفات پر اظہار تعزیت ۔سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی بھتیجی گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں اس کی وفات پر وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،راشد مبارک عباسی ، سید نذابت حسین شاہ ، خرم عباسی ، عمران عباسی ، جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل احمد نے فاتحہ خوانی کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کے جاری اعلامیہ کے مطابق سابق چیئر مین بلدیہ حاجی چوہدری فضل حسین مرحوم کے بھائی حاجی چوہدری ولایت حسین گزشتہ روز انگلینڈ میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔ صدر پریس کلب کہوٹہ و سینیئر صحافی حاجی راجہ گلشن ضمیر ،آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید ، سینیئر نائب صدر سعید افضل چوہان ، نائب صدر ملک زاہد مبین ، نائب صدر ملک محمود اختر ،کبیر جنجوعہ ممبر پریس کلب کہوٹہ ، فنانس سیکرٹری راجہ عمران ضمیر ، اخلاق شمس ،طاہر چوہان ، ملک دانیال ،راجہ پرویز اقبال صحافی ، شیخ خلیل نے جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کے بڑے بھائی اور نوجوان صحافی ارسلان کیانی کے تایا حافظ فاروق کیانی کی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت پر اظہا ر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسما ندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

Picture of the Day