Our _Blog_

Our Daily News

Monday 16th April 2018 ----- 29th Rajab 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر فیصلہ کر تے ہو ئے تحصیل کلر سیداں کو ایک بار پھر ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا گیا

Election commission once again divides tehsil Kallar Syedan in to pieces

some image some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر فیصلہ کر تے ہو ئے تحصیل کلر سیداں کو ایک بار پھر ٹکٹروں میں تقسیم کر دیا گیا۔کلر سیداں کی شرقی چھ یو نین کونسل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57( مری ، کہوٹہ )سے نکال کر حلقہ این اے58( گوجر خان )میں شامل کر دیا

کلر سیداں کی شرقی چھ یو نین کونسل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57( مری ، کہوٹہ )سے نکال کر حلقہ این اے58( گوجر خان )میں شامل کر دیا ہے۔جبکہ ان چھ یو سی اور میو نسپل کمیٹی کلر سیداں کو صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی پی سات میں شامل کر دیا ہے۔

جبکہ پہلی حلقہ بندیوں میں ان یو نین کو نسل کو پی پی آ ٹھ گوجر خان میں اور میونسپل کمیٹی کلر سیداں کو پی پی سات میں شامل کیا گیا تھاجس کے خلاف الیکشن کمیشن میں چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمداور چیرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کی جانب سے اعتراضات داخل کیے گئے تھے۔

حتمی حلقہ بندیوں میں اہلیان تحصیل کلر سیداں کو ٹکٹروں میں تقسیم کر دیا گیاہے۔حتمی میرٹ لسٹ میں یونین کو نسل دوبیرن کو ایک ہی قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقے میں شامل کیا گیا ہے اس سے قبل یو سی کے مو ضع سکوٹ اور دوبیرن کلاں کو پی پی آٹھ( گو جر خان) اور باقی یو سی کو پی پی سات( کہوٹہ )شامل کیا گیا تھا۔ جس کو منسوخ کر کے پو ری یو نین کو نسل دوبیرن کلاں کو پی پی سات ( کہوٹہ ) کا حصہ بنا یا گیا ہے۔ جبکہ یو نین کو نسل دوبیرن کلاں کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57( سابقہ این اے پچاس) سے نکال کر اب حلقہ این اے58( گوجر خان) میں شامل کر دیا گیا ہے۔

Kallar Syedan; The Election commission of Pakistan has once again divided Tehsil Kallar Syedan in to pieces at local election boundaries and is treating Tehsil Kallar Syedan like a football.

In the latest twist by The Election commission, the six union councils of Tehsil Kallar Syedan have been moved from constituency NA57 ( Muree Kahuta) to constituency NA58 (Gujar Khan).

In another of change of mind by Election commission of Pakistan, the six municipal union councils of Kallar Syedan have been moved to constituency PP7, earlier the union councils were added in to PP7 and PP8.

The continuous change of boundaries by the Election commission of Pakistan has left public confused, Most the public do not know where they stand at current merry go round by election commission.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

سجادہ نشیں بلاوڑہ شریف، انٹر نیشنل تحفظ ختم نبو ت کا نفرنس کی صدا رت کے لیے آج تین رو زہ دو رہ پر لندن روانہ ہو ں گے

Saibzada Haq Khateeb Hussain Ali Shah to arrive in UK on 17th April

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سجادہ نشیں بلاوڑہ شریف انٹر نیشنل تحفظ ختم نبو ت کا نفرنس کی صدا رت کے لیے آج تین رو زہ دو رہ پر لندن روانہ ہو ں گے

وہ آج بینظیر بھٹو ائیر پو رٹ سے روانہ ہو ں گے جہاں دربا ر عالیہ بلا وڑہ شریف کے خا دمین کی بڑی تعداد بینظیر بھٹو ائیر پو رٹ سے سجادہ نشیں بلاوڑہ شریف کو الودا ع کر یں گے

Kotli Sattian; Saibzada Haq Khateeb Hussain Ali Shah of balawara shareef in Kotli Sattian is to arrive in UK today 17th April, he will chair Khatam e naboowat conference during his stay.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

اٹلی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔چوہدری امجد حسین.... اٹلی میں جن لوگوں نےکستورا دی بریشیا میں سجورنو جمع کرائی ہیں اور وصولی کا میسج 11 مئی سے بعد کا آیا ہے یا جن کی اپائٹمنٹ گزر گئ ہے وہ حضرات 7 مئی سے 11 مئی تک 8 بجے سے دن 2 بجے تک اپنی سجورنو وصول کر سکتےہیں تفصیلات کے مطابق کچھ حضرات کسی مجبوری کی وجہ سے یا اٹلی میں غیر موجودگی کی وجہ سے اپنی اپائٹمنٹ پر سجورنو وصول نہیں کر سکتے یا کچھ لوگوں کو وصولی کا میسج کئی مہینے بعد کا وصول ہوا ہوتا ہے اور اپنے ملک واپس جانا ہوتا ہے یا کچھ کام بغیر سجورنو کے نہیں ہوتے وہ حضرات اپنی سجورنو 7مئ سے 11 مئی تک صبح 8 بجے سے دن 2 بجے تک کستورا دی بریشیا سے وصول کر سکتےہیں

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔ اجالا فاؤنڈیشن سلاؤ یوکے کے زیر اہتمام مینر پارک سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ میں ہر جمعرات کو لنچنگ کلب ہوتا ہے۔ کھانا کھانے اور آپس میں گپ شپ کے علاوہ نماز ظہر باجماعت کا بھی انتظام ہوتا ہے۔

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔ انڈین ہائی کمیشن لندن یوکے کے باہر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور شوپیاں کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں کشمیریوں کا قتل عام بند کرو اور کشمیری کیا چاہتے ؟ آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے گے۔ احتجاجی مظاہرے میں برٹش کشمیری مردوں کے علاوہ عفت مآب خواتین، برٹش بورن بچیاں اور بچے بھی شریک ہوئے۔

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔ بزرگ روحانی شخصیت سید کرامت حسین شاہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ برطانیہ میں مقیم بزرگ روحانی شخصیت اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنماء سید پیر کرامت حسین شاہ حجاز مقدس سے عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے کے بعد برطانیہ واپس پہنچ آئے۔ پیر صاحب متعدد مرتبہ فریضۂ حج اور عمرہ کے لئے سعودی عرب جا چکے ہیں۔ وہ چند روز قبل ہی سید زاہد حسین شاہ صاحب کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے برطانیہ پہنچے ہیں۔ انہوں نے وہاں پر بیت اللہ شریف کا طواف کیا۔ مسجد الحرام مکہ المکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ المنورہ میں نمازیں اور نوافل ادا کئے جبکہ روضۂ رسول پر حاضری دی۔

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔برمنگھم شہر کی آبادی 12لاکھ سے اوپر ہے، لندن کے بعد یہ برطانیہ کا دوسرا بڑا شہر ہے، برطانیہ کے صنعتی انقلاب میں مڈلینڈ کے شہروں نے اہم کردار ادا کیا، یہاں ہرقسم کی چیزیں تیار کی جاتی ہیں، اس وقت برمنگھم سٹی کونسل لیبرپارٹی کے کنٹرول میں ہے اس سے پہلے اس کونسل پر کولیشن حکومت کرتی رہی جو ٹوری اور لبرل ڈیموکریٹ پر مبنی تھی لیکن پچھلے الیکشن میں لبرل ڈیموکریٹ اور ٹوری کو بڑا دھچکہ لگا اور لیبر ایک بڑے گروپ کے طور پر منتخب ہوئے، آج کل اس گروپ کا لیڈر کونسلر این وارڈ ہے لیبر گروپ کو مرکزی حکومت کی طرف سے اس شہر کو چلانے کیلئے جو گرانٹ ملتی تھی اس میں حکومت نے ہر سال کمی کی جس کی وجہ سے بہت ساری عوامی سروسز متاثر ہوئیں یہاں پر کوڑا اٹھانے والوں نے ہڑتال کی اس طرح ہوم کیئر ، لائبریری، نرسری اور یوتھ سروس میں بھی کٹوتیاں کی گئیں اب دیکھتے ہیں کہ 3مئی کو برمنگھم کے ووٹرز کس کو ووٹ دے کر اقتدار میں لاتے ہیں

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

شرقی پانچ یونین کونسلوں کا پی پی ۷ میں شامل ہونا نیک شگون ایم پی اے راجہ محمد علی آمدہ الیکشن جیت چکے ہیں،چئیرمین چوہدری صداقت حسین

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔شرقی کلر سیداں کو حلقہ پی پی ۸ میں شامل کرنا کسی طور پر زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا تھا،راجہ محمد علی نے بلاتفریق کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں اور ووٹر کے دلوں کی آواز بن چکے ہیں ،انہوں نے پسماندہ علاقوں کو حقوق دے کر یہ باور کرا دیا ہے کہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے حقوق العباد سے بڑھ کر کوئی دوسرا راستہ نہیں،ان خیالات کا اظہار چےئرمین چوہدری صداقت حسین،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری فیصل ایڈووکیٹ نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،چوہدری صداقت حسین نے کہا کہ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ، ایم پی اے راجہ محمد علی نے علاقہ بناہل کو کروڑوں روپے کے فنڈز دئیے جس سے آج علاقہ جنت نظیر بن چکا ہے،انہوں نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کو راجہ محمد علی کی کوششوں اور کاوشوں سے بارہ کروڑ دس لاکھ روپے ملے ،انہوں نے کہا ،کہ روڈز،گلیات،سکولوں کی اپ گریڈیشن سمیت متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ،یہ ان کی محبت ہے کہ میں نے پٹیشن دائر کی جو کہ وکلاء نے بہتر انداز پیش کی،اور ہم پی پی ۸ سے واپس پی پی ۷ میں شامل ہو گئے ہیں ،ہم صرف اس حلقے میں دوبارہ شامل ہی نہیں ہو ئے بلکہ راجہ محمد علی کی جیت کا اعلان ہو گیا اور اس دفعہ راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے جیت چکے ہیں،چوآ خالصہ،منیاندہ ،سموٹ،دوبیرن کلاں اور کنوہا یونین ہائے کونسلز حلقہ پی پی ۷ میں شامل ہونے سے راجہ محمد علی کے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں،ہم راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ محمد علی کو پیشگی مبارک باد پیش کرتے ہیں،اس موقع پر چےئرمین راجہ ندیم احمد،ممتاز قانون دان چوہدری اسد الرحمن ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے صدر تنویر ناز بھٹی،صوبیدار حاجی چوہدری غلام ربانی،مسلم لیگ یوتھ ونگ سعودی عرب کے رہنما انجینئر راجہ عابد حسین،راجہ طاہر سمیت کارکن بھی شریک ہوئے اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی،چےئرمین عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ چوہدری غالب حسین،ڈاکٹر ربنواز راجہ،چوہدری وقاص احمد گجر،ایس محمد الیاس راجہ،سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ،چوہدری سجاد حسین جٹ یو اے ای،راجہ عاشق حسین یو اے ای،نے جہاں چوہدری صداقت حسین اور راجہ ندیم احمد کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا وہاں پر راجہ محمد علی کی جیت پر پیشگی مبارک باد بھی پیش کر دی ہے۔کل کے حصے میں آپ چےئرمین راجہ ندیم احمداور ممتاز قانون دان چوہدری اسد الرحمن کی پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ساتھ بات چیت ملاحظہ کر سکیں گئے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

حلقہ بندیوں کے حوالے سے جوقومی اسمبلی این اے 57کا فیصلہ آیا ہم اس کوتسلیم نہیں کرتے, راجہ گلستان خان

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔حلقہ بندیوں کے حوالے سے جوقومی اسمبلی این اے 57کا فیصلہ آیا ہم اس کوتسلیم نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل کنوہا نمبردار اسد عزیز ،چیئرمین چوآخالصہ پیر سید راحت حسین شاہ وائس چیئر مین راجہ طلال خلیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں آج سپریم کو رٹ آف پاکستان میں رٹ کرنے کا فیصلہ کیا ۔انھوں نے مزید کہاکہ کہ یہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہیں ہم اس فیصلہ کو تسلیم نہیں کرتے ہمیں دوبارہ این اے57میں شامل کیا جاے۔

 

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) راجہ عبدالرؤف جنجوعہ کی جانب سے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مواڑہ سٹاپ پر انتظار گاہ کی تنصیب

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) راجہ عبدالرؤف جنجوعہ نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مواڑہ سٹاپ پر انتظار گاہ کی تنصیب ۔مواڑہ کے ٹرانسپوٹروں اور مسافرو ں کی طرف سے چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) راجہ عبدالرؤف جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ۔ تفصیل کے مطابق مواڑہ سوزوکی سٹینڈ پر بیٹھنے کے لیے کوئی جگہ ناں تھی اور ناں ہی کوئی سایہ دار جگہ جہاں پر ٹرانسپوٹر اور مسافر دھوپ اور بارش کے موقع پر بیٹھتے ۔عوام کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) راجہ عبدالرؤف جنجوعہ نے مواڑہ سٹاپ پر انتظار گاہ کی تنصیب کرائی دی جس پر مواڑہ کے ٹرانسپوٹروں راجہ تنویر آف مواڑہ ، راجہ خضر ، راجہ ابرار اوردیگر نے چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) راجہ عبدالرؤف جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔

some image

راجہ صغیر احمدآف مٹورکی اپنے چیف سپورٹر معروف سیاسی شخصیت عبد القیوم مہناس سے ملاقات ۔نئی حلقہ بندیوں پر اطمنان کا اظہار

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ صغیر احمدآف مٹورکی اپنے چیف سپورٹر معروف سیاسی شخصیت عبد القیوم مہناس سے ملاقات ۔نئی حلقہ بندیوں پر اطمنان کا اظہار ۔پی پی سیون میں دوبارہ شامل ہونے پر مبارکبا پیش کی ۔تحصیل کلر سیداں کی 5یونین کونسلوں کے دوبارہ شمولیت سے حلقے میں موجود میرے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔ان موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات حاجی کرامت حسین مہناس،حافظ عبدالرحمن مہناس،جنرل کونسلر محمد منیر مہناس،جنر ل کونسلر غضنفر بٹ، جنر ل کونسلرمحمد قدیرراجہ ،چوہدری ذاکر حسین،گلفام مہناس،اویس مہناس،شباب مہناس،چوہدری ظہیر مہناس،محمد الیاس مہناس،صوبیدار محمد غیاث مہناس،صوبیدارظفر اقبال مہناس،راجہ محمد اسلم ڈھکی ،عبد القدیر بٹ فخرے سر صوبہ شاہ،راشد مہناس، ساجد محمود مہناس، کامران سعید مہناس، احتشام مہناس بھی موجو د تھے ۔راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کہا ہے کہ عوام جس طرح مجھ سے محبت کر تے ہیں میں اپنے رب کا بڑا شکر گزار ہوں عوامی محبت پر اپنے حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتاہوں حلقے کا بچہ بچہ مجھ سے واقف ہے ۔اپنے بیان میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات عبد القیوم مہناس یوسی منیاندہ نے کہا کہ اب جو نئی حلقہ بندیاں ہوئی ہیں انہوں نے راجہ صغیر احمد آف مٹور کے کارکنوں میں نئی روح پھونک دی ہے اب ہم پہلے سے بھی زیادہ جد و جہد کے ساتھ اپنے محبوب لیڈر کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر یں گئے انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد آف مٹور کے سیاسی حریف ایک بات سن لیں اب ہم ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں آگئے ہیں انشاء اللہ اب دما دم مست قلند ر ہو گا ۔

ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی سے ان کی رہائش گاہ میں یوتھ ونگ کے سیکرٹری عاصی جنجوعہ ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی سے ان کی رہائش گاہ میں یوتھ ونگ کے سیکرٹری عاصی جنجوعہ ملاقات کر رہے ہیں ۔حلقہ پی پی سیون میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کر انے پر تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔ کہوٹہ میں ریسکیو1122، کہوٹہ تا مٹور روڈ ، کہوٹہ تا چوک پنڈوری روڈ ، کہوٹہ تا لہتراڑ روڈ ، بے شمار سکولوں کو اپ گریڈ کرانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ۔ الیکشن مہم میں راجہ محمد علی نے جو عوام سے وعدے کیے تھے وہ پورے کیے ہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سیکر ٹری اطلاعات راجہ عاصم نذیر المعروف عاصی جنجوعہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی سے ملاقات کے بعد کہوٹہ میں صحافیوں سے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 2013کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بڑا فرق ہے ملک سے دہشت گردی لوڈ شیڈنگ اور لاقانونیت میں واضع کمی سی پیک ، موٹر وے ،میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گئی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی 2اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی گئی۔کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر یں انشاء اللہ ن لیگ ملک بھر میں کامیاب ہو گئی ۔

some image

راجہ محمد ذاکر چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان یوسی مٹورکل بروز منگل یو کے سے پاکستان اپنے وطن پہنچیں گے

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ محمد ذاکر چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان یوسی مٹورکل مورخہ سترہ(17)اپریل بروز منگل یو کے سے پاکستان اپنے وطن پہنچے گئے ۔ راجہ محمد ذاکر چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان یوسی مٹورکے ہمراہ ان کے بھائی راجہ خضرا لزمان اور راجہ جمال احمد بھی ساتھ ہو نگے ۔ راجہ محمد ذاکر چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان اپنے دورے کے موقع پرہر سال کی طرع اس سال بھی جنجوعہ راجپوت خاندان کے چوراسی(84)گاؤں کے جد امجد راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا کے عرس کی تقریب کا انعقاد کر یں گئے انہوں نے جنجوعہ راجپوت کے تمام افراد کوراجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا کے عرس کی تقریب جو29اپریل 2018بروز اتوار کو منعقد ہو گئی اس میں بھر پور شر کت کی دعوت دی ہے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

کو ٹلی ستیاں سکو ل وین پر فا ئرنگ کے واقعہ میں ملو ث نا مزد ملزمان کی دو دنو ں میں گرفتا ری اہل علا قہ کا کھل کر خو شی کا اظہا ر

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں سکو ل وین پر فا ئرنگ کے واقعہ میں ملو ث نا مزد ملزمان کی دو دنو ں میں گرفتا ری اہل علا قہ کا کھل کر خو شی کا اظہا ر ، ویڈن پنجا ب پو لیس ، اینڈ ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں ملک نذیر احمد گھیبہ کو سو شل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پر بھر پو رمبا رکبا دیں اور انکی کو شش کو خرا ج تحسین پیش کیا گیاملزما ن سے آلہ قتل بھی بر آمد ،کا شف اور معین سکنہ کو ٹلی کو تھا نہ کو ٹلی ستیاں پو لیس نے گرفتا ر کر لیا گیا،ملزما ن نے 16سالہ طا لبہ اریبہ کی سکو ل وین پر فا ئرنگ کر تے ہو ئے قتل کر دیا تھا ،تما م مکا تب فکر کے لو گو ں کااظہا ر تشکر ، قرارواقعی سزا دینے کا مطا لبہ مقتولہ کے والد قدیر ساکن کا مرہ کی مدعیت میں تھا نہ کو ٹلی ستیاں میں بجرم 302 ت پ ،324 ت پ ،365ت پ ،511ت پ ،34ت پ ،7ATAمقدمہ درج تھا ، جبکہ ملزمان کی گرفتا ری کے لیے سی پی اوراولپنڈی افضا ل کو ثر نے ملزمان کی گرفتا ری اور مقدمہ کی یکسو ئی کے لیے ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کی برا ئے راست نگرا نی میں ایس ایچ او تھا نہ کو ٹلی ستیاں ملک نزیر احمد گھیبہ ،اے ایس پی سرکل ، ایس ایچ او کہو ٹہ اور دیگر آئی ٹی ما ہرین و افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے دن رات ایک کر تے ہو ئے دو یو م میں نا مزد ملزما ن کو گرفتا ر کر لیا دو نو ں ملزمان کی فا ئرنگ سے قتل ہو نے والی اریبہ قدیر جو کہ گو رنمنٹ گرلز ہا ئی سکو ل چھینٹ کی طا لبہ تھی جو کہ پریکٹیکل دیکرکو ٹلی ستیاں سے واپس جا رہی تھی ، دو سری زخمی حلیمہ اقبا ل گو رنمنٹ گرلز ہا ئی سکو ل کو ٹلی ستیاں کی طا لبہ، جبکہ عیشا بتو ل جوکہ ووکشینل سینٹر کی طالبہ تھیں جبکہ ملزما ن کا شف عرف کا شی اور معین جو کہ خیبر گا ڑی میں پیچھا کر تے ہو ئے آئے اور برحد مشین سٹا پ کے قریب فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اریبہ جان کی با زی ہا ر گئی اوربا قی طا لبا ت زخمی ہو گئی تھیں

جس پراہل علا قہ ،معززین ، مختلف سیاسی و سماجی رہنما ؤں اور ہر مکا تب فکرسے تعلق رکھنے والے لو گو ں نے اس وقعہ کی شدید الفا ظ میں مذمت کر تے ہو ئے مین شا ہرہ کو باتھل با زار سے بند کر کے احتجا ج کیاتھا جس میں سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی ، پی پی رہنما ؤں آصف شفیق ستی ، شوکت علی عبا سی ، عبد الجبا ر ستی ، راجہ محمد احسان ستی ،فا رو ق ستی سمیت دیگر مختلف سیا سی و سماجی رہنما وں نے ایس ایس پی آپریشن سید علی سے مذا کرا ت کیے جس میں ملزما ن کا شف عرف کا شی اور معین کی 24 گھنٹو ں میں گرفتا ری عمل میں لا نے سمیت تھا نہ کو ٹلی ستیاں کے علا قہ میں بلا تفریق سرچ آپریشن ، غیر قانو نی اسلحہ رکھنے والو ں، اشتہا ری ملزمان منشیا ت فرو شوں، اور غیر مقا می و غیر رجسٹرڈ افراد کیخلا ف کا روائی عمل میں لا ئی جائیں گے تا کہ خطہ کا امن بحا ل ہو سکے جس کے گزشتہ رو ز پولیس نے اپنی دو دن کی دن رات محنت کے بعد دونو ں ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتا ر کر لیا جس پر اہل علا قہ نے پو لیس کے اس کا میا ب اقدا م پرانہیں زبردست الفا ظ میں خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے پو لیس کے اعلی حکا م سے پو ری ٹیم کو تعا رفی اسنا د دینے کا مطا لبہ کیا ہے عوام علا قہ نے کوٹلی ستیاں پولیس کی بڑی کامیابی قرا ر دیا جس میں دو دن قبل سکول وین پر فائرنگ کرکے ایک طالبہ کو قتل اور تین طالبات کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار کو گرفتا ر کیا گیا ، عوام علاقہ نے پولیس کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا SHOملک نذیر احمد گھیبہ نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ملزمان فائرنگ کرکے ایک طالبہ کو قتل اور تین طالبات کو شدید زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے جنھیں دن رات ایک کرکے اپنی کامیاب کاوشوں سے ہمراہ نفری کاروائی کرکے گرفتار کرلیا گیا واضح رہے کہ اس وقوعہ کے بعد علاقہ کوٹلی ستیاں میں جو شدید خوف وہراس پایا جارہا تھا اس میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے تحصیل کوٹلی ستیاں کے سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،صحافتی وہرمکتبہ فکر رکھنے والی تنظیموں نے SHOملک نذیر احمد گھیبہ، ایس ایس پی آپریشن کو اس شاندار کارکردگی اور کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا جنھوں نے عوام الناس سے کیا ہوا وعدہ کہ وقوعہ کے ملزمان کو دو دن کے اندر گرفتار کرلیا جائے گا پورا کرنے پر بہترین الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کوٹلی ستیاں میں خوف وحراس پھیلانے والے مزید شر پسند عناصر کا قلع قمع کیا جائے تاکہ علاقہ کی پرامن فضا کو قائم رکھا جاسکے اس موقع پر SHOملک نذیر گھیبہ نے یقین دھانی کرائی کہ بہت جلد کوٹلی ستیاں کے علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے جس کیلئے عوام الناس کا تعاون بھی درکار ہوگا۔

ٹیچرز نا ئلہ پروین ، نعمان منصور، کور یکروٹمنٹ پا لیسی 2017کے تحت گریڈ 16میں بھرتی کر نے کے احکا ما ت

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سیکرٹری ایجو کیشن لا ہو ر نے کو ٹلی ستیاں اور کہو ٹہ کی رہا ئشی ٹیچرز نا ئلہ پروین ، نعمان منصور، کور یکروٹمنٹ پا لیسی 2017کے تحت گریڈ 16میں بھرتی کر نے کے احکا ما ت ای سی او راولپنڈی کو جا ری کر دئیے سائلین نے راجہ شو کت ستی ایڈووکیٹ کے ذریعے رٹ فا ئل کی تھی جس پر لا ہو ر ہا ئی کو رٹ کے چیف جسٹس نے سما عت کے بعد سیکرٹری ایجو کیشن کو سائلین کا معا ملہ میرٹ پر سن کر فیصلہ کر نے کے حکم صا در کیا

17اپریل کوپنجا ب ٹیچر یو نین کی کا ل پر کو ٹلی ستیاں کے تما م تعلیمی ادارے بند رہیں گے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ 17اپریل کوپنجا ب ٹیچر یو نین کی کا ل پر کو ٹلی ستیاں کے تما م تعلیمی ادارے بند رہیں گے نا صر شہزاد ستی، اسا تذہ اپنے حقوق کے لیے پنجا ب ٹیچر یو نین اسلا م آبا د پریس کلب کے با ہر جمع ہو ں گیتفصیلا ت کیمطا بق صدر پنجا ب ٹیچر یو نین حلقہ شما کی نا صر شہزاد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 17 اپریل کوپنجا ب ٹیچر یو نین کی کا ل پر کو ٹلی ستیاں کے تما م تعلیمی ادارے بند رہیں گے جس میں تما اسا تذہ کو اپنے حقوق کے لیے دن 11بجے پریس کلب اسلا م آبا دکے سامنے جمع ہو ں گے

شا ہد خا قان عبا سی اور راجہ اشفا ق سرور نے پا نچ سالو ں میں کو ٹلی ستیاں کے عوام کو دھو کے میں رکھا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصا ف کے سوشل میڈیا ہیڈ ڈسٹرک راولپنڈی ، افرا سیا ب ستی ، زعفرا ن زیب ستی ،وقا ص خا لد ستی ،فہمید احمدستی،سجا د احمد ستی ، زیشا ن احمد خا لق ستی،نو ید ستی ، عمرا ن ستی ،با سط رضا ء ستی ، ثا قب آزاد ستی ، راجہ شا ہد ملال ، عالم زیب دھنیال ،اور شعیب ظفر ستی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ شا ہد خا قان عبا سی اور راجہ اشفا ق سرور نے پا نچ سالو ں میں کو ٹلی ستیاں کے عوام کو دھو کے میں رکھا مسلم لیگ ن کی تما م قیا دت ببشمو ل وزیر شا ہد خا قا ن عبا سی ،اور صوبا ئی وزیر راجہ اشفا ق سرو ر میں ان پا نچ سالوں میں مکمل طو ر پر نا کا م رہے وزارتوں کے با وجو د وہ کو ٹلی ستیاں میں ایک بھی میگا پرا جیکٹ نہ دے سکے بلکہ جن پراجیکٹ کا اعلان سال 2012میں وزیر اعلی پنجا ب میاں محمد شہبا ز شریف نے کیے تھے ان پر بھی چند تو شرو ع ہی کیے گئے جبکہ جنہیں شروع کیا گیا تھا ان کا بھی کا م مکمل نہیں ہو سکا جبکہ یو نین کو نسلون کی غیر منصفا نہ تقسیم کے با عث یہاں کے لو گو ں سے بنیا دی حق چھینا گیا مگر مو صوف صوبا ئی وزیر اسمبلی میں ایک قرار دا د تک پیش نہ کر سکے 4سا ل گیا رہ ما ہ بعد کو ٹلی ستیاں مین کھلی کچہری لگا نا عوام کو بیوقوف بنا نے کی ایک نا کا م کو شش تھی جسے عوام نے یکسر مسترد کر دیا کو ٹلی ستیاں کے نو جوانوں میں سیا سی شعو ر کی جھلک بتا رہی ہے کہ اب مفا د پرست ٹو لے کی الیکشن میں کو ئی جگہ نہیں عوام کی اکثریت نے پاکستان تحریک انصا ف سے امیدیں وابستی کر لی ہیں جو 2018کے انتخا با ت میں کامیا بی کے بعد بلدیاتی نظا م کے ذریعے بنیا دی ضرو ریا ت زندگی کی فرا ہمی کو یقینی بنا نے کیساتھ ساتھ ملک میں خو شحا لی لا ئے گی

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

میرا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ ہے , چوہدری محمد ریاض

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے راہنما و سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ ہے مشکل وقت میں اپنے لیڈر کو چھوڑ کر بھاگ جانا سرزشت میں نہیں ، الیکشن کمیشن نے تحصیل گوجرخان کے دو صوبائی حلقوں پی پی آٹھ اور پی پی نو کو دو دیگر تحصیلوں کے ساتھ شامل کرنے کے فیصلہ کو تبدیل کر دیا اس ضمن میں پٹیشن دائر کی تھی وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ تحصیل گوجرخان کو صوبائی حلقوں کے حساب سے تین ٹکڑوں میں بانٹ دیا گیا تھا ،تحصیل کی پانچ یونین کونسلیں چکری کے ساتھ لگا دی گئیں تھیں ،جبکہ کہ تحصیل کے مغربی حصے کو حلقہ قانون گوئی چوہا خالصہ کے ساتھ لگا دیا گیا ،اس طرح گوجرخان شہر کو عملی طور پر ایک جزیرہ کی شکل دے دی گئی تھی،مجھے میری تحصیل کو تین ٹکڑوں میں بانٹنا منظور نہیں تھا ،یہی وجہ ہے کہ میں نے فوری طور پر اس ضمن میں عملی طور پر کام کیا ،اور الیکشن کمیشن میں باضابطہ طور پر پٹیشن دائر کر دی ،انہوں نے کہا کہ اس بارے میں تحصیل کے اراکین اسمبلی کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،جنہوں نے تحصیل گوجرخان کا نمائندہ ہونے کا حق ادا نہیں کیا ،اور اپنے اپنے گھروں میں دھبکے بیٹھے رہے ،اگرمیں اس ضمن میں کوشش نہ کرتا تو ایک وقت آتا کہ گوجرخان صرف ایک صوبائی حلقہ اور باقی دو نوں حلقوں سے اسمبلی ممبران دوسرے علاقوں سے آجاتے ،میں نے تحصیل گوجرخان کو ایک ہی پلیٹ فارم پر قائم رکھوا کر اس تحصیل کا بیٹا ہونے کا حق ادا کر دیا

جنڈ نجار اور دیگر دیہات میں آئیسکوسب ڈویژن بھڈانہ میں بجلی کے بل کسی دوکان یا چوک میں رکھ کر اپنی ذمہ داری پوری کر دیتے ہیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چیئرمین پوٹھوہار ویلفیئر ایسوسی ایشن چوہدری غلام ربانی ایڈووکیٹ اور علاقہ جنڈ نجار کے معززین نے ڈی جی نیپرا کو تحریری درخواست دیتے ہوئے ان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرائی کہ جنڈ نجار اور دیگر دیہات میں آئیسکوسب ڈویژن بھڈانہ میں بجلی کے بل کسی دوکان یا چوک میں رکھ کر اپنی ذمہ داری پوری کر دیتے ہیں عملہ کی اس تساہل پسندی سے صارفین بجلی کی بڑی تعداد کو بجلی کے بل موصول نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ڈبل بل اور جرمانے بھرنے پڑ رہے ہیں جس پر ڈی جی نیپرا نے چیف ایگزیکٹو آئیسکو کو تحریری طور پر تحقیق کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے اس پر عمل کرنے کی بجائے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیے چوہدری غلام ربانی نے ڈی جی نیپرا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور صارفین بجلی کا اہم مسئلہ حل کرائیں

آمدہ انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں کو بھی معطل کیا جائے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آمدہ انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں کو بھی معطل کیا جائے چیئرمین ، وائس چیئرمین،کونسلر آمدہ انتخابات میں اثر انداز ہونگے شفاف انتخابات کیلئے ان اداروں کو معطل کیا جائے تاکہ بلدیاتی نمائندے ووٹروں پر اپنا اثر ورسوخ اورگرانٹ وغیرہ کے جھانسے نہ دے سکیں یہ بات تحریک انصاف کے سٹی صدر شہزادہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے اس بات پر بھی غور کیا جائے موجودہ بلدیاتی نمائندوں کی اکثریت حکومتی جماعت سے ہے جو انتخابات کے دوران ووٹروں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں اور اپنا اثر ورسوخ اور وسائل کا بھی استعمال کریں گے لہذا انتخابات سے قبل بلدیاتی اداروں کو معطل کیا جائے تاکہ الیکشن میں دھاندلی کے کوئی بھی اثرات مرتب نہ ہو سکیں

some image

راجہ مستنصر علی آف کبیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، دعوت ولیمہ کی پُر وقار تقریب

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ راجہ مستنصر علی آف کبیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گے دعوت ولیمہ کی پُر وقار تقریب سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گی راجہ جاوید اشرف کی خصوصی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی شخصیت راجہ مستنصر علی کی دعوت ولیمہ کی پُر وقار تقریب ان کے آبائی گاؤں کبیل یونین کونسل موہڑہ نوری میں منعقد کی گی اس موقع پر سر پرست اعلی پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے پیپلز پارٹی جنرل الیکشن 2018میں پوری قوت کے ساتھ لڑے گی اور ایک مرتبہ پھر بر سر اقتدادر آ کر عوام کی خدمت کرے گی پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن میں کامیاب ہو کر نہ صرف سندھ بلکے دوسرے صوبوں میں بھی اپنی حکومت بنائے گی اجہ پرویز اشرف نے اپنے وزات عظمی کے دور میں تحصیل گوجرخان میں اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ دیے مندرہ چکوال ،سوہاہ چکوالدو رویہ سڑک ،گوجرخان میں پاسپورٹ آفس ،دولتالہ میں نادرہ آفس ،گھر گھر میں گیس ،بجلی ،یہ سب انہی کے مرہون منت ہیں انشا اﷲ2018کے الیکشن میں راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر گوجرخان کی عوام کی بھر پور خدمت کریں گیاس موقع پر راجہ سلطان اکبر ،راجہ عرفان ،فراظم نمبر دار بھی ان کے ہمراہ تھے

some image

تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈھوک لس میں چوری کی واردات چور نقدی ،غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات لے اُڑے مقدمہ درج

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈھوک لس میں چوری کی واردات چور نقدی ،غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات لے اُڑے مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق حسن اختر سکنہ ڈھوک لس نے تھانے میں رپرٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں بیرون ملک مقیم ہوں گزشتہ رات میں اپنی والدہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم چور نے دروازے کا کنڈا توڑ کر 10,000 سعودی ریال ،150000لاکھ روپے نقدی 2عدد طائی انگو ٹھیاں زنانہ ایک جوڑی کانٹے ،4عدد چوڑیاں نامعلوم چور لے اُڑے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

چک بیلی خان کے مین بازار میں ٹریفک کے روزانہ خلل نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کردیا

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان کے مین بازار میں ٹریفک کے روزانہ خلل نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کردیا دونوں ٹانگوں سے معذور بھکاری آصف ولد اسلم سکنہ ڈھوک ملنگاں داخلی پنڈوری حسبِ معمول چک بیلی خان کے سب تحصیل چوک میں بھیک مانگ رہا تھا کہ ایک لدے ہوئے ڈمپر نمبرRIS385 نے کچل ڈالا غریب بھکاری کو کچلنے کے بعد ڈمپر ڈرائیور نیچے اتر آیا اور نیچے آ جانے والے مرے ہوئے کو گالیاں دینا شروع کر دیں بھکاری کے مر جانے کی تصدیق پر ڈرائیور نے بیان بدلا اور کہنے لگا کہ یہ میرے ڈمپر کے نیچے نہیں آیا لوگوں کے اطلاع دینے پر پولیس چوکی نے فوراً گاڑی کو پولیس چوکی چک بیلی خان پر بند کر دیا عوامی حلقوں نے زبر دست احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چک بیلی خان میں ٹریفک کے رش کے متعلق روزانہ شور کیا جاتا ہے لیکن ٹریفک پولیس اور دیگر ذمہ دار محکمے کو توجہ نہیں دیتے لوگوں نے ذمہ دار حکام سے اپیل کی ہے کہ آئے روز ضائع ہونے والی جانوں کے بچاؤ کے لئے چک بیلی خان میں ٹریفک کا نظام درست کیا جائے

some image

پولیس چوکی قاضیاں کی سماج دشمن عنا صر کے خلاف متعدد کاروائیاں،ایک جوئے کی محفل بھی اُلٹ دی

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مبین ہاشمی :۔ پولیس چوکی قاضیاں کی سماج دشمن عنا صر کے خلاف متعدد کاروائیاں،ایک جوئے کی محفل بھی اُلٹ دی ،عوامی وسماجی حلقوں کا خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی قاضیاں کے انچارج راجہ اعزاز عظیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران عبدالخالق سے 10لیٹر شراب،قاسم علی سے 06لیٹر،شیخ سیلمان سے 40لیٹر شراب،جبران سے 600گرام چرس اور عبدالعزیز سے 260گرام چرس برآمد کرکے مقدمے درج کر لیے جبکہ آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 400ہوائی ،500گولے اور100ڈبی بارود برآمد کرکے ایف آئی آر درج کردی اسی طرح قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بٹیربازی میں ہونے والے جوئے پر چھاپہ مارا جہاں سے 03بٹیر،ایک کیری ڈبہ ،ایک موٹر سائیکل قبضے میں لے کر 6افراد کو بھی گرفتارکر لیا عوامی وسماجی حلقوں انچارج پولیس چوکی راجہ اعزاز عظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس اُمید کااظہار کیا کہ آئندہ بھی یہ کاروائیاں جاری رہیں گئی ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد کا گولڑہ شریف میں اچانک چھاپوں کے دوران عطائیوں کیخلاف کریک ڈاون

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے گولڑہ شریف میں اچانک چھاپوں کے دوران عطائیوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 6غیرقانونی کلینک سیل کردیئے ۔ جن کلینکس کو سیل کیا گیا ن میں زین کلینک ، عادل میڈیکل اسٹور ، ڈاکٹر شاہ شاد کلینک، سید برادر وٹرنری کلینک اور فاطمہ کلینک شامل ہیں ۔تمام عطائیوں کے خلاف ضابطے کی قانونی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور کیس آئی سی ٹی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے سامنے پیش کئے جائیں گے ۔ چیکنگ کے دوران ایک اور مقام سے نشہ آور وممنوعہ ادویات کی بھاری مقدار برآمد ہونے پر اسے بھی ڈرگ ایکٹ 1976کے تحت سیل کردیاگیا اور ادویات قبضہ میں لے لی گئیں ۔ دریں اثنا بہارہ کہو میں ادویات کی ایک ڈسٹری بیوٹر زسروسز کو غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد ہونے پر ادویات قبضہ میں لیتے ہوے ڈرگ ایکٹ کے تحت سیل کردیاگیا ۔

 

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ محمد نثار نواز نے تھانہ ترنول پولیس کو بتایاکہ میرا خالہ زاد بھائی محمد علی موٹر سائیکل پر جارہا تھا جس کو جی ٹی روڈ پرترنول کے نزدیک ایک ہینو ٹرک نے ٹکر ماردی۔ اسد محمود نے تھانہ سہالہ پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی شاہد محمود ،محمد بلال کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا جن کو روات کےعلاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس سے شاہد جاں بحق ہوگیا جبکہ بلال زخمی ہو گیا۔ الطاف نعیم نے تھانہ سہالہ پولیس کو بتایا کہ میرا ملازم موٹر سائیکل پر جارہاتھا جسے ڈبل کیبن گاڑی ایل ڈبلیوکیو 671نے ٹکر ماردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔تھانہ گولڑہ کوعبدالغنی نے بتایاکہ مدعی کابیڑاشاہ عبدالغنی موٹرسائیکل پرجارہاتھا جوجی ایل آئی کارنمبرآرآئی وی 9107 کی ٹکر سے زخمی ہو گیا۔تھانہ چونترہ کے علاقہ چک بیلی روڈپرایک ڈمپرکی زدمیں آکر35سالہ محنت کش جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈمپرکی ٹکرلگنے سے محمدآصف ولدمحمداسلم جاں بحق ہوا۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

پاکستان کے معروف مذہبی سکالر عالمی مبلغ علامہ رضا ثاقب مصطفائی کا ڈڈیال میں اصلاح معاشرہ کانفرنس سے خطاب

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پاکستان کے معروف مذہبی سکالر عالمی مبلغ علامہ رضا ثاقب مصطفائی نے ڈڈیال میں اصلاح معاشرہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کے احکامات کو چھوڑ کر ہم ذلت اور رسوا ئی میں گھیرے ہوئے ہیں امت نے جب تک قرآن کو سینے سے لگائے رکھا اور قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا رہی تو یہ امت غالب رہی اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے عالم کفر اپنی تیاریوں میں مصروف ہے جب کہ ہم کھیل کود لہو ولعب میں اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح فرد ہے اور اس کا آغاز اپنے دل کی صفائی سے کی جائے دل میں کسی کے لیے حسد بغض نہ رکھا جائے دل کی صفائی کا بہترین علاج قرآن کی تلاوت اور موت کی یاد ہے آج ہم دنیا کی دولت اکھٹی کرنے میں مگن ہیں اس کے لیے زندگی کا چین آرام سب کچھ دولت اکھٹی کرنے پر لگا گیا حصول دولت کی خاطر قدریں اور رشتے تک قربان کر دیے گئے لیکن موت ہر انسان کا پیچھا کر رہی ہے دنیا کی دولت اور اقتدار سب کچھ یہاں ہی رہ جائے گا قران کا فیصلہ اٹل حقیقتیں ہیں سائنس کے نظریات تجربات پر ہوتے ہیں لیکن قرآن فیصلہ کن قول ہے اور یہ احکم الحاکمین کا فرمان ہے انہوں نے کہا کہ مومن کی کامیابی اور اصلاح معاشرے کے لیے سب سے پہلے ایمان کی دولت اگر موجود ہے تو وہ خوش نصیب ہے دنیا میں سب سے بڑی دولت ایمان کی اور آخرت میں سب سے بڑی دولت اللہ کا دیدار ہے اللہ جب کسی سے ناراض ہوتا ہے تو وہ کسی سے اس کا رزق نہیں چھینتا بلکہ اس سے اپنے سجدے کی توفیق ہی چھین لیتا ہے

دل اگر ایمان کی کیفیت سے منور ہو اور ساتھ سجدوں کی لذت نصیب ہو جاے اس کا اپنا ہی مزہ ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم بازاروں اور ہوٹلوں میں پورا پورا دن گزار لیتے ہیں لیکن مسجد میں دس منٹ گزارنا مشکل ہو جاتا ہے ہم اجتماعی طور پر بے حسی کا شکار ہیں شام پر یہود ونصاری آج آتش وہن برسا رہے ہیں بچے کٹ رہے ہیں اور ہم کھیل وکود میں لگے ہیں کشمیر و فلسطین ، برما اور افغانستان، شام میں بچے کٹ رہے ہیں عورتوں کی عصمتیں لٹ رہی ہیں لیکن ہم ٹس سے مس نہیں ہم ایک میچ کی جیت ہار کو لیکر بیٹھ جاتے ہیں جب کہ انڈیا کے گانے اور کلچر ہم چھوڑنے کو تیار نہیں میچ ہارنے پر ٹی وی توڑ دیتے ہیں لیکن کشمیری بچوں کی شہادت اور عورتوں کی عصمتیں لٹ رہی ہیں ہم بائیکاٹ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو نیکی کے کام میں لگائے رکھیں اگر کچھ نہیں کرو گے تو نفس گناہوں کے دلدل میں مصروف کر دے گا محفل اور صحبت کا بڑا اثر ہوتا ہے اپنے اپ کو اچھائی کی مجالس میں مصروف رکھیں اچھے کی دوستی اچھا کر دے گی اصلاح معاشرے میں صدقہ اور زکوٰات بھی ضروری عمل ہے صدقے سے مال میں کمی نہیں ہوتی امانت داری اور عہد کا بھی اپنا مزا ہے انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب مکہ والے نبی دوعالم کی جان کے دشمن ہو گئے تھے مگر نبی پاک نے پھر بھی ہجرت مکہ کے وقت ہر بندے کی امانتیں واپس کی انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے آج بھی اقوام عالم میں کھویا ہوا وقار حاصل کرنا ہے تو اپنے پیارے آقا سے وفا کارشتہ نبھانا ہو گااسوہ رسول اپنانا ہو گاپھر ہمارا خدا ہمیں دونوں جہانوں کی آسانیاں عطا فرما دے گا اصلاح معاشرہ کانفرس کے اختتام پر امت مسلمہ کے لیے قبلہ رضا ثاقب مصطفائی نے دعا فرمائی ۔

گورنمنٹ گرلزہائی سکول ڈڈیال میں 2017سے خالی ہونے والی فزکس اور بیالوجی کی پوسٹ ابھی تک کوئی ٹیچر تعینات ہو سکی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ گورنمنٹ گرلزہائی سکول ڈڈیال میں 2017سے خالی ہونے والی فزکس اور بیالوجی کی پوسٹ ابھی تک کوئی ٹیچر تعینات ہو سکی علاقہ اندارہل کی بچیوں کا مستقبل تاریک نظر آنا لگا اس بات کا پتہ اس وقت لگا جب آٹھویں کا رزلٹ آیا اور بچیوں نے جماعت نہم میں داخلہ کے لئے سکول انتظامیہ سے رجوع کیا وہاں سے جواب ملاکہ سکول میں سائنس ٹیچر نہیں ہیں اور آپ آرٹس کے مضامین رکھیں اور جب والدین کو گھر جا بتایا تو اس پر والدین نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ گرلز ہا ئی سکول میں سائنس کا نہ ہو ہو نا اور ڈڈیال میں تعلیمی کمیٹی کی خاموشی پر لمہ فکریہ ہے اس پر سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید غم وغصہ کا اظہار پایاجاتا ہے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان چیف سیکرٹری آزاد کشمیر وزیرحکومت چوہدری مسعودخالد ان خالی اسامیوں کا فل فور نوٹس لیں اور سائنس ٹیچر کی تعیناتی گورنمنٹ گرلزہائی سکول ڈڈیال میں ترجیح بنیادوں پر عمل کرائے تاکہ بچیوں کے مستقبل کو تاریک ہو نے سے بچایا جا سکے اور اپنی سائنسی تعلیم کو اس گورنمنٹ گرلزہا ئی سکول میں جارہی رکھ سیکں

فلاح انسانیت ویلفیر ٹرسٹ کا بنیاد مقصد دکھی اور لاچار افراد کی بے لوث خدمت کرنا ہے, ایلزبری امام مسجد حافظ محمد جمیل

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ فلاح انسانیت ویلفیر ترسٹ یوکے کے صدراور ایلزبری امام مجسد حافظ محمد جمیل نے کہا کہ حقیقی کامیابی اللہ کے راستے پر چلنے سے ملتی ہے اللہ تعالی کے ہاں نادار اور مجبور انسانیت کرنا عظیم نیکوں میں شمار ہو تا ہے انسانیت حدمت سے جو دلی سکون ملتا ہے وہ کسی چیز میں نہیں ملتا فلاح انسانیت ویلفیر ٹرسٹ کا بنیاد مقصد دکھی اور لاچار افراد کی بے لوث خدمت کرنا ہے اس پلیٹ فارم سے ہم مستقبل میں ایک منظم منصوبہ بندی سے دکھی اور غیریب عوام کی خدمت کریں گے اس کے علاوہ ہمارا مقصد بنی کرین ﷺکی تعلمات اور پیغام کو بھی عام کرنا ہے بنی کریم ﷺ کی تعلمات اور پیغام پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت کامیابی حاصل کر سکتے ہیں

جامعہ الحسن کالج رٹہ کی کامیابی کا غریب افراد کو مفت تعلیم دینے کا سفر جاری کالج کے ایف ایس سی کے طالب علم عثمان نے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ جامعہ الحسن کالج رٹہ کی کامیابی کا غریب افراد کو مفت تعلیم دینے کا سفر جاری کالج کے ایف ایس سی کے طالب علم عثمان نے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ جامعہ کے 6 بچوں نے درس نظامی مکمل کر لی جامعہ الحسن رٹہ موجودہ دور میں غریب طلبا ء کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں سابق سینئر وزیر چوہدی محمد یوسف کا لگایا گیا پودہ آج ایک تنا آور درخت کی شکل اختیار کر گیا چوہدری اظہر صادق سرپرستی کر رہے ہیں جامعہ میں 300سے زائد طلباء مفت تعلیمی سہولیات حاصل کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق جامعہ الحسن رٹہ ڈڈیال کا غریب بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فینے کا سفر جاری ہے جامعہ کے ایک طالب علم عثمان نے ایف ایس سی کے امتحانات میں بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے جامعہ کا نام روشن کر دیا جبکہ جامعہ سے درس نظامی مکمل کرنے والے 6طلبہ کی دستار بندی بھی کر دی گئی اس سلسلہ میں ڈڈیال میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں ڈڈیال سے تعلیق رکھنے والے کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر جامعہ کی بہترین کارکردگی پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کی گئی یاد رہے کہ جامعہ الحسن رٹہ کی بنیاد سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری محمد یوسف نے رکھی تھی جبکہ اس وقت سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق جامعہ کی سرپرستی کر رہے ہیں جامعہ میں 300سے زائد طلبہ اور طالبات فری تعلیم ،رہائش،کتابیں اور دیگر سہولیات حاصل کر رہے ہیں عوام علاقہ ڈڈیال نے جامعہ الحسن کی پوری انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

ایڈیشنل سیشن کورٹ ڈڈیال نے ڈڈیال کے مشہور مقدمہ خواجہ اللہ دتہ بنام خواجہ محمود حسین وغیر کا فیصلہ سنا دیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایڈیشنل سیشن کورٹ ڈڈیال نے ڈڈیال کے مشہور مقدمہ خواجہ اللہ دتہ بنام خواجہ محمود حسین وغیر کا فیصلہ سنا دیا کیس کا فیصلہ خواجہ اللہ دتہ کے حق میں سنایا گیا کیس عرصہ 7سال سے زیر سماعت تھا بلدیہ ڈڈیال کو ایک ماہ کے اند ر اندر جائیداد خواجہ اللہ دتہ کے حق میں منتقل کرنے کا آرڈر جاری مدعی کی طرف سے لیاقت علی خان ایڈووکیٹ اور مدعا علیہ کی طرف سے مرزا اشفاق بیگ ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے تفصیلات کے مطابق 2009میں مدعی پارٹی کی طرف سے شہر میں خرید کرد جائیداد کی اصل قیمت طے شدہ 2کروڑ روپے ادا کر دی تھی جبکہ مدعا علیہ کی طرف اس بات سے منحرف ہو کر کیس کیا کہ طے شدہ رقم 2کروڑ نہیں بلکہ 6کروڑ روپے تھے جس پر عدالت نے دونوں فریقین سے شہادت مانگی اور دونوں فریقین کی شہادت دیکھنے کے بعد اس پر متفق ہو گئی کہ مدعی کا موقف درست ہے لہذا مدعا علیہ مدعی کو جائیداد منتقل کرے اور بلدیہ ڈڈیال کو احکامات جاری کیے گئے کہ وہ مدعی کے حق میں جائیداد منتقل کرے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ممتاز نعت خواں راجہ ارشد محمود کے والد محترم راجہ محمد ارشاد انتقال کر گئے سہوٹ میں سپرد خاک

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔سہوٹ راجگان ،ممتاز نعت خواں راجہ ارشد محمود عاشق کھڑی،راجہ شفقت محمود یو اے ای کے والد محترم راجہ محمد ارشاد رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جناز آج دن ایک بجے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔موبائل نمبر راجہ ارشد محمود۔۔03009707454

چوہدری وسیم صادق کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محفل کا انعقاد،مرحوم محنتی اور ملنسار انسان تھے

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔محلہ اکبری چوآ خالصہ،چوہدری صولت مدثر،چوہدری شعیب الطاف، چوہدری،چوہدری احتشام محمود کے ماموں ،چوہدری عقیل صادق،چوہدری عمر صادق کے چچا ،چوہدری وسیم صادق کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ایس ایم محمد الیاس راجہ،سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ،چوہدری ابرار گجر،چوہدری وقاص گجر ، طاہر محمود بھٹی،بابو تنویراختر،چوہدری رضوان مقدم ،چوہدری طارق محمود سمیت چوآ خالصہ،ڈھوک مقدم اور گرد و نواح سے کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔ اجالا فاؤنڈیشن یوکے کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں مرحومین کیلئے فاتحۂ خوانی۔ مینر پارک کمیونٹی سینٹر سلاؤ میں اجالا فاؤنڈیشن سلاؤ یوکے کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں سلاؤ کے رہائشی ثالث صاحب کے تایا جان اور اجالا فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب قاری ذوالفقار علی وارٹی صاحب کے قریبی رشتہ دار، سلاؤ کے برٹش پاکستانی بزرگ شخصیت حاجی عبدالرحمن آف ملک پور، گوجر خان، راولپنڈی پاکستان، سلاؤ کے راجہ شوکت علی کے خالو جان اور راجہ شبیر خان کے والد محترم صوبیدار راجہ عدالت آف جھنڈاہ، سہرمنڈی، سہنسہ کوٹلی آزاد کشمیر اور سلاؤ کے رہائشی بزرگ میاں عبدالرحمن آف پساریاں، سہنسہ کوٹلی آزاد کشمیر کی وفات پر فاتحۂ خوانی کی گئی اور تینوں مرحومین کی ارواح کو ایصال ثواب پہنچایا گیا۔ دعائے مغفرت مولانا حافظ اسرار احمد نے کروائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عظیم صاحب، چوہدری اصغر علی، چوہدری مشتاق احمد اور چیئرمین قاری ذوالفقار علی وارثی و دیگر موجود تھے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ تنظیم آس پاکستان کا اجلا س ، اریبہ قدیر قتل کیس کے سا نحہ پر اظہا ر افسوس اور اہل خا نہ سے اظہا ر تعزیت ، ملزمان کی گرفتا ری پر پو لیس تھا نہ کو ٹلی ستیاں کی کو ششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا تفصیلات کیمطا بق تنظیم آس پاکستان کا اجلا س گزشتہ روز چئیر مین تنظیم عبد الطیف ضیا ئی کی زیر صدا رت منعقد ہوا جس میں بو رڈ ممبرا ن سمیت یو نٹ عہدیدا را ن نے بھی شرکت کی اجلا س میں گزشتہ دنو ں کو ٹلی ستیاں میں پیش آنے والے سانحہ جس میں سکول وین پر فا ئرنگ کے دو ران میٹرک کی ایک طا لبہ شہید ہو گئی تھی جبکہ چند طا لبا ت زخمی ہیں اس اریبہ قدیر جو کہ اس سانحہ میں شہید ہو گئی تھی اس کے اہل خا نہ سے اظہا ر تعزیت کر تے ہو ئے مرحو مہ کے ایصا ل ثواب کے لیے دعا ئے مغفرت کی گئی جبکہ اس واقعہ میں زخمی طا لبا ت کی جلد صحت یا بی کے لیے دعا بھی کی گئی اجلا س میں طا لبا ت کیساتھ ایسے سلو ک کو تعلیم دشمنی قرار دیتے ہو ئے ملزمان کو قرا ر واقعی سزا دینے کا مطا لبہ کیا اور کہا ضرو رت اس امر کی ہے کہ والدین اور اساتذہ بچو ں کی ایسی تربیت کریں جس سے کل معا شرے کے لیے بد نما دا غ نہیں بلکہ معا شرہ کے عظیم انسان ثا بت ہو ں تا کہ بہتر معا شرہ تشکیل پا سکے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ گرو پ ایڈیٹر روزنا مہ اوصا ف محسن بلا ل خا ن کے سسر میجر جزل مقصو د عبا سی کی وفا ت پر پاکستان پیپلز پا رٹی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 57راجہ شو کت علی عبا سی اور پریس کلب کو ٹلی ستیاں کے صحا فیوں عبد الغفو ر ستی ، رسالت علی چشتی ، آصف محمو دستی ، نو ید ستی ، امجد محمود ستی ، اکمل محمو د ستی ،عبد اللہ ہا رون ستی ،،اظہر شہزاد ستی ، یا سر محمو د ستی ، رضا ء عبا س ستی ودیگرکا اظہار تعزیت اللہ تعالی مرحو م کے درجا ت کی بلند اور اہل خا نہ کو صبر و جمیل عطا عطا فرما ئے ۔

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس کے صدر عامر وزیر ملک ، شہزادہ اربا ب نے مقامی صحافی ملک ایازوارثی کے والد کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر اظہار تعزیت اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

Picture of the Day