Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 14th June 2017 ----- 19th Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

یونین کونسل نڑالی کے گاؤں ڈہوک بدھال میں دو گروپس کے درمیان جھگڑے نے خوں ریز تصادم کی شکل اختیار کرلی

آتشیں اسلحہ سے فائرنگ ،تیز دھار آلات اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال ،ایک شخص جاں بحق15سے زائد افراد زخمی

Village War in Narali, Gujar Khan, One dead 25 injured

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ دو گروپس کے درمیان خوں ریز تصادم ،آتشیں اسلحہ سے فائرنگ ،تیز دھار آلات اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال ،ایک شخص جاں بحق15سے زائد افراد زخمی،علاقہ کی فضاء کشیدہ،خوف وہراس پھیل گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح نواحی گاؤں ڈہوک بدھال میں جابر نامی شخص کھیت میں ٹر یکٹر سے ہل چلا رہا تھا مخالف گروپ کے محمد اشفاق نے اس ایسا کرنے سے منع کیا جس سے دونوں میں تکرار شروع ہو گیا اشفاق نے 12 بور رائفل سے فائر کر دیا جو کہ سیدھا جابر کے سینے پر لگا جس کے نتیجے میں جابر ولد محمد الیاس سینے پر فائر لگنے سے موقع پر جان کی بازی ہار گیا اس کے بعد دو نوں گروپوں کے درمیان جھگڑے نے خون ریز تصادم کی شکل اختیار کرلی

جس میں آتشیں اسلحہ ،تیز دھار آلات اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا جبکہ اسی گروپ کے زخمیوں میں زبیر اسلام ولد محمد الیاس،عمیر اسلام ولد محمد اسلام،محمد وقاص ولد محمد الیاس،شعیب اسلام ولد اظہر اعوان،محمد روحیل ولد محمد عارف،محمد ابراہیم ولد محمد شفیق،محمد سرفراز ولد غلام رسول ،محمد عرفات ولد محمد مشتاق،جبکہ دوسرے گروپ کے زخمیوں میں محمد امین الد امیر باز خان،محمد اشفاق ولد شہباز خان،رمضان یٰسین ولد محمد یٰسین،ابصار حسین ولد محمد حسین ،تفسیر الحق ولد محمد امین ،ضیاء الاسلام ولد عبدالرزاق ،نور الاسلام ولد عبدالرزاق شامل ہیں،تصادم کے بعد زخمیوں کو فوری طور دیہی مرکز صحت دولتالہ لایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دیکر راولپنڈی ریفر کردیا گیا

جبکہ پولیس کی ایک کثیر نفری بمعہ افسران بھی موقع پر موجود تھے اور ضابطے کی کاروائی عمل میں لا رہی تھے،جاں بحق ہونے والے جابر کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے گوجرخان بھیج دیا گیا ،واقع کے بعد علاقہ بھر بالخصوص ڈہوک بدھال کی فضاء انتہائی کشدہ ہو گئی جبکہ خوف وہراس کی لہر بھی چاروں جانب پھیل گئی تھانہ جاتلی پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف الگ الگ مقدمے در ج کر لیے ہیں

Narali, Gujar Khan ; A Long running feud between two rival groups in Dhok Badhal in Union council Narali has left one dead and 25 people being injured as fire arms and sticks were used by both groups in the row broken out.

According to Gujar Khan police who told pothwar.com that, Man named as Jabar was ploughing his field with his tractor in Dhok Badhal, when he was approached by rival group man named as Mohammad Ashfaq who told him to stop ploughing the tractor in the land, after that a row broke out.

Fire arms were used upon which Jabar was shot dead while 25 people from both groups were injured and taken to nearby Daultala health centre and serious cases were transferred to Rawalpindi.

Body of Jabar was handed back to the family after post mortem, Gujar Khan police have registered police case against both groups. The incident has left fearing for worst as local social and political personalities are urged to calm the situation and bring peace between the two rival groups.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

برمنگھم میں مسلمان خاتون پر حملہ منہ پر مکا مارا گیا- کونسلر وسیم ظفر کی واقع پر مذمت

Councillor Waseem Zaffar deplores attack on women in Birmingham

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں اکتیس سالہ مسلمان خاتون متعصبانہ حملہ کا نشانہ بن گئی- تفصیلات کے مطابق مسلمان خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ برمنگھم میں واقع ہیٹ فیلڈ پر سگنل پر انتظار کر رہی تھی کہ ایک شخص نے پہلے خاتون کے اوپر پانی ڈالا پھر بچوں کے سامنے منہ پر مکا مارا اور غلط الفاظ کہے-

ادھر لیبر کونسلر وسیم ظفر کی واقع واقع پر شدید مذمت اور کہا کہ خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقع پر صدمہ پہنچا یہ ایک مسلم مخالف حملہ تھا دوسری طرف پولیس نے عینی شاہدین سے مدد کی اپیل کر دی - متاثرہ خاتون نے پولیس کو تفصیلات سے آگاہ کیا-

Birmingham; A 31 Year old women was waiting at traffic lights when she was attacked by a racist man, The women was punched in front of her children. Councillor Waseem has deplored the attack as Police investigate the incident.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)----  اوورسیزز کمیشنر اور کوآرڈینیٹر وزیراعظم میاں نواز شریف زبیر گل عمرہ کی ادائیگی کے لیے ہیتھرو ایئر پورٹ سے سعودی عرب روانہ ہو گئے مسلم لیگ کے سینئر رہنماؤں نے ایئر پورٹ پر خداحافظ کہا زبیر گل عمرہ کی ادائیگی کے بعد عید فیملی کے ہمراہ لندن میں کریں گے-

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

عید ا لفطر کے نز د یک آ تے ہی کلر سید اں شہر میں جعلی نو ٹ گر د ش کر نے لگے

Fears of fake currency notes circulating on arrival of eid shopping

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ عید ا لفطر کے نز د یک آ تے ہی کلر سید اں شہر میں جعلی نو ٹ گر د ش کر نے لگے تا جر و ں کو شد ید پریشا نی تفصیلا ت کے مطا بق ما ہ ر مضا ن کے د و سر ے عشر ے کے آ غا ز کے بعد کلر سید اں شہر میں 500,1000ا و ر 5ہز ا ر کے جعلی نو ٹ با ز ا ر میں گر د ش کر نے لگے جس کی و جہ سے تا جر بر ا د ر ی میں تشو یش کی لہر پا ئی جا ر ہی ہے تا جر و ں نے ا ر با ب ا ختیا ر سے جعلی نو ٹو ں کی ر و ک تھا م ا و ر ا یسے ا فر ا د کے خلا ف کا ر و ا ئی کا مطا لبہ کیا ہے ۔

 

وفاقی وزیر داخلہ کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان نے مسعود بھٹی کے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

Sheikh Sajid Ur Rehman attends Iftari by Masood Bhatti and addresses to media

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وفاقی وزیر داخلہ کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ووٹوں نوٹوں اور لوٹوں کی نہیں اقدار کی سیاست کی ہے مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھی اپنی شانداز کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی ،مخالفین کے پاس عوام کی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں ،انہوں نے مسعود بھٹی کے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار علی خان لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور عوام ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔گزشتہ ضمنی انتخابی نتائج پی پی 7مخالفین کے لیے کھلا پیغام ہیں ہم نے بلدیات میں بھی مخالفین کو شکست فاش دی ہے ،ہم نے این اے 52,53میں اربوں کے ترقیاتی کام کروائے مخالفین کئی بار اقتدار میں بھی رہے مگر حلقہ کے لوگوں کی خدمت ان کا نصیب نہ بن سکی ۔ہم نے ووٹوں نوٹوں اور لوٹوں کی نہیں اقدار کی سیاست کی ہے ،لوگوں کو عزت نفس دی کروڑوں کے منصوبے دے کر ان کے مسائل کم کئیے ایک خط پر بھی کروڑوں کے فنڈز دئیے گئے ۔لوگوں کے مسائل مخالفین نے نہیں ہمیشہ ہم نے حل کئیے اور خدمت کا یہ تسلسل برقرار رکھا جائے گا مسلم لیگ ن پوری طرح سے متحد ہے مخالفین گمراہ کن پروپیگنڈا ترک کر کے یہ طے کر لیں کہ ان چار میں سے کون ہمارا مقابلہ کرے گا ۔

عید قریب آتے ہی کلر سیداں کے بازاروں پر پیشہ ور بھکاریوں نے قبضہ جما لیا

Alleged professional beggars invade Kallar bazaar

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ عید قریب آتے ہی کلر سیداں کے بازاروں پر پیشہ ور بھکاریوں نے قبضہ جما لیا راولپنڈی سے ایک گاڑی ان مصنوعی معذوروں کو کلر سیداں ڈراپ کر کے جاتی ہے جس کے بعد یہ تمام بازاروں میں پھیل جاتے ہیں بظاہر یہ معذور ہیں انہوں نے اپنی ریڑھیوں پر لاؤڈ سپکر بھی لگا رکھے ہیں اور آوازیں دے کر بھیک مانگتے ہیں بعض اوقات یہ آمدورفت میں رکاوٹ کا سبب بھی بنتے ہیں مگر کلر سیداں انتظامیہ غفلت برت رہی ہے جس کی وجہ سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں یہ آتے جاتے لوگوں کے کپڑے تک پکڑ لیتے ہیں شہریوں نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھکاریوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

معروف کاروباری محمد مسعود بھٹی کی جانب سے معززین علاقہ ،عمائدین شہر اور بلدیاتی ارکان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا

Masood Bhatti gives iftari to social and political personalities

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ معروف کاروباری محمد مسعود بھٹی کی جانب سے معززین علاقہ ،عمائدین شہر اور بلدیاتی ارکان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان ،چئیر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،وائس چئیر مین چوہدری ضیارب،چئیر مین محمد زبیر کیانی،راجہ طارق یٰسین کیانی،صفدر کیانی،چوہدری شفقت محمود،سید راحت علی شاہ،راجہ طلال خلیل،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق،عابد زاہدی،ٹھیکیدار محمد لطیف،پرویز اختر منہاس،چوہدری محمد اشرف،راجہ طارق محمود،صوبیدار ظفر اقبال،محمد زبیر احمد،محمد اعجاز بٹ،عاطف اعجاز بٹ،قاری محمد اجمل،محسن جاوید،عمران نواب،حاجی اخلاق حسین،شیخ خورشید احمد،چوہدری طارق تاج،صغیر بھولا،احسان الحق قریشی،ڈاکٹر شہباز،قاضی شفقت محمود اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محکمہ تعلیم کی پھرتیاں، بنیادی تعلیمی قابلیت میں نرمی کر کے من پسند خاتون کو لیب اٹنڈنٹ بھرتی کرلیا، مقامی امیدوار نظر انداز

Concern over education dept employing teacher on favouritism and not on merit at Doberan Kallan school

سکوٹ(نما ئندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ محکمہ تعلیم راولپنڈی نے گرلز ہا ئی سکول دوبیرن کلاں میں بنیادی تعلیمی قابلیت کو نظر انداز کر تے ہو ئے اپنی منظور منظر خاتون کو بھرتی کر لیا، مقامی درخواست گزار نظر انداز، تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم راولپنڈی نے جون2016میں ضلع بھر کے سکولز کے لیے لیب اٹنڈنٹ کی سیٹوں کے لیے درخواستیں طلب کیں۔ جس کے لیے بنیادی تعلیم میٹرک سائنس مقرر کی گئی۔ گرلز ہا ئی سکول دوبیرن کلاں کے لیے درجنوں مقامی امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں لیکن طویل انتظار کے بعدایک غیر مقامی لڑکی کو بھرتی کا پروانہ جا ری کر دیا گیا جس نے میٹرک آڑ ٹس میں کیا ہوا تھا۔ اور اس کے لیے 17 A رولز کا سہارہ لیا گیا۔ مقامی میدواروں نے اس نا انصافی پر بھر پو ر احتجاج کر تے ہو ئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے سوال کیا ہے کہ رولز 17Aمیں دیگر قوائد میں نرمی کو تو ما نا جا سکتا ہے لیکن ایک آسامی کے لیے بنیادی تعلیمی قابلیت میں نرمی کر نا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ خاتون ای ڈی او آفس کے ایک کلر ک کی منظور نظر ہے اور کلرک با دشاہ نے اس کو بھرتی کر نے کے لیے تمام قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں جوکہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے لیے لمہ فکریہ ہے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہPP-2راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی ٹو کی19یونین کونسلوں کے لیے42 کروڑوروپے فنڈز جاری کر دیے

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہPP-2راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی ٹو کی19یونین کونسلوں کے لیے42 کروڑوروپے فنڈز جاری کر دیے ۔ٹنڈز بھی لگ گے کام شروع مسلم لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی راجہ محمد علی نے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کر کے عوام کے دل جیت لیے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گئے ملک میں آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گئی ۔مخالف سیاسی جماعتوں کی سیاسی چالوں کو ملک کی عوام نے اچھی طرع پہچان لیا ہے انشا اللہ اب دھر نوں کی سیاست کوہمیشہ ہمیشہ کے لیے مستردکر دیا قائد عوام میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف اور راجہ محمد ظفر الحق کی قیادت میں ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے ۔ملک کی عوام دہشت گردوں کے خلاف حکومت اور پاک افواج کے ساتھ ہیں انشااللہ دہشت گر دی کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ، مسلم لیگ ن یوسی بیور کے صدرراجہ نذاکت حسین،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ علی اصغر، حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ٹرسٹ،راجہ ندیم احمدچیئر مین یونین دوبیرن کلاں اورعبدالحمید مغل وائس چیر مین یوسی دکھالی نے اپنے ایک مشترکہ بیان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائدمسلم لیگ ن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز ،وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اورچیئر مین پاکستان مسلم لیگ راجہ محمد ظفر الحق کی قیادت میں ملک تر قی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ایم پی ائے راجہ محمد علی عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے اپنے اس دور حکومت میں بھی بے تر قیاقی کام کرائے اور بہت سے منصوبے زیر تعمیر ہیں انشاء اللہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی حلقہ پی پی ٹو کی غیور عوام کے توقعات پر پورااترہیں گئے اور انشاء اللہ حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر ہیں گئے۔

تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات پرویز اقبال کی طرف سے غلام مرتضیٰ ستی ، راجہ وحید احمد ،راجہ طارق مرتضیٰ اورخورشید ستی کے اعزاز میں افطار ڈنر

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات پرویز اقبال کی طرف سے غلام مرتضیٰ ستی ، راجہ وحید احمد ،راجہ طارق مرتضیٰ اورخورشید ستی کے اعزاز میں افطار ڈنر ۔ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ ، سابق ناظم مواڑہ راجہ الطاف سمیت تحریک انصاف کے ورکروں کارکنوں نے بھر پور شرکت کی ۔ تفصیل کے مطابق تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے سیکر ٹری اطلاعات راجہ پرویز اقبال نے اپنی رہائش گاہ میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں غلام مرتضیٰ ستی ، طارق مرتضیٰ ، خورشید ستی ، راجہ وحید احمد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر افطار ڈنر میں راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ ، سابق ناظم مواڑہ راجہ الطاف ، طاہر ارشاد ستی ، راجہ سہیل احمد ، راجہ امتیاز حسین ، راجہ تنویر ، صوبیدارنصیر ، راجہ شوکت جنجور ، راجہ طارق آف جنجور ، جاوید عباسی ، غلام نبی اور دیگر تحریک انصاف کے کارکنا ں ورکروں نے شرکت کی ۔

حلقہ پی پی ٹومیں جو سوئی گیس کے منصوبے دیے جارے ہیں وہ ہماری سابقہ حکومت کے منظور کیے ہوئے منصوبے ہیں۔ غلام مرتضیٰ ستی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ غلام مرتضیٰ ستی رہنماء پی ٹی آئی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے پچاس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ پی پی ٹومیں جو سوئی گیس کے منصوبے دیے جارے ہیں وہ ہماری سابقہ حکومت کے منظور کیے ہوئے منصوبے ہیں۔ دوسرے کے کیے ہوئے شکار کو اپنے نام سے منصوب کرنامسلم لیگ ن کے ایم این اے کی پرانی عادت ہے۔حلقے کی باشعور عوام اب کسی کے دھوکے میں نہیں آئے گی ملک کی عوام کابھر پور ساتھ ہے آئندہ کا وزیر اعظم عمران خان ہونگئے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کا معاشی طورپر قتل کر رہی ہے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران ٹولہ اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے حکمرانون کو اپنی ناکامی نظر آنا شروع ہوگی ہے حکمرانون کی الٹی گنتی شروع ہوگی ہے پانامہ چور احتساب سے نہیں بچ سکیں گے عوام کی نظریں اب بھی سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بڑی ڈھٹائی کے ساتھ زبردستی کرسی پر براجمان ہیں عدالتی فیصلے کی روشنی میں وہ اس عہدے سے محروم ہوچکے ہیں تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے اور ایک نئے پاکستان کی جہدوجہد کر رہی ہے ایسا نیا پاکستان جو کرپشن رشوت سے پاک ہوگا عام آدمی کو انکی دہلیز پر انصاف ملے گا تحریک انصاف بر سراقتدار آکر اپنے بجٹ کا زیادہ تر حصہ تعلیم وصحت پر خرچ کرے گا انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف ہر میدان میں عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو پھر عوام چورہواں پر آجائیں گے آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے کوئی طاقت جنون کے سامنے نہیں ٹھہر سکے گی ملک کی عوام میں پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ن لیگیوں کی راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مٹھائیاں باٹنے والے احتساب کے لئے تیار ہوجائیں نواز شریف اور انکا خاندان کا بھر پور احتساب ہو گا عمران خان کرپشن کے خلاف جہدو جہد جاری رکھیں گے ۔

مسلم لیگ ن یوتھ کے کبیر جنجوعہ نے اپنے خاندان سینکڑوں افرادسمیت الیکشن 2018سے پہلے کوئی اہم فیصلہ کر نے کا اعلان کر دیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پارٹی قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ مسلم لیگ ن یوتھ کے کبیر جنجوعہ نے اپنے خاندان سینکڑوں افرادسمیت الیکشن 2018سے پہلے کوئی اہم فیصلہ کر نے کا اعلان کر دیا ۔پارٹی کے کام کیا اپنے قاہدین کے ساتھ الیکشن مہم میں ڈور ٹو ڈور ووٹ مانگنے کے لیے گیا مگریہاں الٹی گہنگابہہ رہی ہے چوریاں کھانے والے مجنوں کو نوازہ جا رہا ہے اور خون دینے والوں کو کھڈئے لائن لگایا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ تحصیل کہوٹہ نوجوان رہنماء کبیر جنجوعہ کی خصوصی ہدایت پر وارڈ نمبر 10گریڈ اسٹیشن ڈھوک بابا عطا محمد کے مقام پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت صاحبزادہ فرید احمد کے زیر صدارت ایک بہت بڑی میٹنگ ہوئی

جس میں حوالدار (ر) شبیر احمد ،گلفراز احمد ، حوالدار (ر) محمد رشید ، فرزند علی ،حوالدار (ر) محبوب حسین ، حوالدار (ر) آفتاب حسین ، حافظ محمد حسین ، حافظ صغیر احمد ، حافظ ذوالفقار احمد ، حافظ محمد نعیم ، حافظ محمد اسماعیل ، حافظ نصیر احمد ، حافظ فخر حسین ، حافظ طاہر ، محمد جمیل ، صغیر احمد ، محمد نصیر ،یاسر محمود ، ناصر محمود ، محمد پرویز ، غلام رسول ، اسرار احمد ، ذوالفقار احمد ، افتخار احمد ، سجاد حسین ، وقار احمد ، زاہد حسن ، محمد ظہور ، سرفراز احمد ، گلفراز احمد ، عطیق الرحمن ،محمد شفیق ، ظہیر احمد ، وحیداحمد ، محمد جاوید، جبار احمد، علی اصغر ، محمد رشید ، محمد موفیض ،محمد علیم ، محمد افراہیم ، محمد عالم ،محمد کاشف ، محمد عثمان ، محمد فیضان ، آفتاب حسین ، الطاف حسین ، ممتاز حسین ، محمد عمر ، محمد منیر احمد ،محمد ضمیر ، تنویر احمد ، عدیل احمد ، حاجی محمد جہانگیر ، طیب جہانگیر ، ہارون جہانگیر ، عاطف جہانگیر ،محمد وقاص ، گل حسین ، کلیم حسین ، مہتاب حسین ، اسرار احمد ، احمد حسین ، محمد نذیر ، خطیب حسین ، عمار الحق ، عقیل احمد،محمد ایوب، غضنفر علی، محمد عبدالقیوم، زعفران ، محمدمحمود، دانش محمو د، حق نواز ، ذیشان نواز، محمد شاکر ، محمد شیراز، محمد شاہد ، محمد یعقوب، محمد فیضان ، ارشد محمود ، محمد جمیل ، محمد معروف ، محمد ثاقب ، سہیل انجم ، محمد جوادسمیت دیگر افراد نے شر کت ۔اپنے خطاب میں کبیر جنجوعہ نے کہا کہ ہمارے والدین1985میں مر حوم خاقان عباسی شہید کا ساتھ دیا اس کے بعد 1988میں ان کے بیٹے موجودہ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا ساتھ چلے1997-98میں سے میں نے خود ان کا ساتھ دیا 2002،2008،2013 کے الیکشن میں ان کے ساتھ ایک ایک میٹنگ میں گیا جہاں تک ہو سکا ووٹیں دیں بھی دلوایں بھی مگر اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارا ایک کام بھی نہیں ہوااسلام آباد منیسٹری کے طواف کر کر کے میرے جوتے گھس گئے نتیجہ زیرہ بٹہ زیرہ ہے اس لیے میں نے آج آپ سب کو یہاں آنے کی تکلیف دی ہے کہ آئندہ آنے والے الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طہ کیا جائے ۔اس موقع پر موجود خاندان کے تمام افراد نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ آپ کے شانہ بشانہ ہیں آپPPPمیں جاہیں PTIمیں جاہیں چاہے ایم کیو ایم جاہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں گئے ۔کبیر جنجوعہ نے اپنے خاندان کے تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ بہت جلدمیں آپ سے باہمی مشاورت کے ساتھ کوئی اہم فیصلہ کروں گا ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن سابق امیدوار چیئرمین یوسی کنیٹ خلیل عرفان نواز راجہ کو پی پی پی تحصیل گوجرخان کا نائب صدر نامزد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن سابق امیدوار چیئرمین یوسی کنیٹ خلیل عرفان نواز راجہ کو پی پی پی تحصیل گوجرخان کا نائب صدر جبکہ تیمور خان بوبی کو تحصیل ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نامزد کر دیا گیا دونوں منتخب عہدیداران نے اپنے نوٹیفکیشن تحصیل جنرل سیکریٹری راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈوکیٹ سے وصول کئے

some image

گوجرخان میں رمضان پیکج آٹا وافر مقدار میں سٹاک موجود ہے , آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن گوجرخان کے صدر مرزا شاہد محمود

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن گوجرخان کے صدر مرزا شاہد محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوجرخان میں رمضان پیکج آٹا وافر مقدار میں سٹاک موجود ہے جو ہر شاپ اور گلی محلے کی دوکانوں میں وافر مقدار میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ اے ایف سی چوہدری فاروق کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس خوش آئند ہے تاکہ غریب عوام کو زیادہ فائدہ ہو مرزا شاہد نے کہا کہ اے ایف سی اور میں صدر ہونے کے ناطے زیادہ سے زیادہ رمضان پیکج عوام تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ 250روپے میں آٹا مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے اور عید تک ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ آٹا لوگوں تک پہنچائیں

توقیر حسین شاہ کو باعزت بری کر دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم باعزت بری، تفصیلات کے مطابق منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں ملزم توقیر حسین شاہ سکنہ سید کو مقدمہ نمبر 18 مورخہ 02-02-2016 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ، جو عدالت میں زیرسماعت تھا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرخان محمد اسلم گوندل نے ملزم کے وکیل کے دلائل کی روشنی میں ملزم کو باعزت بری کر دیا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس کے قبضے سے 11سو گرام چرس برآمد ہوئی تھی، ملزم کی جانب سے ماہر قانون خرم عباس جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے جن سے اتفاق کرتے ہوئے معزز جج نے توقیر حسین شاہ کو باعزت بری کر دیا

گوجرخان میں کار چور گروہ متحرک چند دنوں بعد کار چوری کی دوسری واردات پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں کار چور گروہ متحرک چند دنوں بعد کار چوری کی دوسری واردات پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش ، شیخ محمد اسد نے پولیس تھانہ گوجرخان میں درخواست دی ہے کہ گزشتہ روز وہ افطاری کیلئے بھائی خان گیا کار باہر گلی میں کھڑی کی رات ساڑھے نو بجے واپس آکر دیکھا میری GLIکار نمبرLEC3789غائب تھی جس کو کار چور چوری کر کے لے گئے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گوجرخان میں کار چور گروہ پھر متحرک ہو گیا چند روز قبل پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری عامر خورشید کی بھی کار جناح پلازہ کی پارکنگ سے چوری کر کے لے گئے تھے جو ٹریکر بند ہونے پنڈی گھیپ کے ایریا میں چور چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے چند دنوں بعد دوسری گاڑی کی چوری کی واردات کے باعث تشویش ہے عوامی سماجی حلقوں نے گوجرخان شہر میں کارچوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث تشویش کااظہار کیا اورکار چور گروہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

معروف شخصیت پیپلز پارٹی کے رہنما سید ذاکر حسین شاہ کی افطار پارٹی ،سیاسی سماجی رہنماؤں کی کثیر تعداد میں شرکت

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ معروف شخصیت پیپلز پارٹی کے رہنما سید ذاکر حسین شاہ کی افطار پارٹی ،سیاسی سماجی رہنماؤں کی کثیر تعداد میں شرکت ،سید ذاکر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ افطار پارٹی سے نہ صرف روزہ داروں کی خدمت کا موقع میسر آتا ہے بلکہ باہمی میل جول میں بھی اضافہ ہوتا ہے ،خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں رمضان المبارک کی ساعتیں نصیب ہوئی ہیں اور وہ بے بہا برکتیں رحمتیں سمیٹ رہے ہیں ،افطار پارٹی میں سید ضمیر حسین شاہ گدی نشین کڑولی گوجرخان ،ایم پی اے کے کوارڈی نیٹر راجہ نعیم نواز،چیئرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی ،چیئرمین یونین کونسل کرنب الیاس راجہ ضمیر منہاس،چیئرمین یونین کونسل سکھو چوہدری ابرار سرور،چیئرمین یونین کونسل دولتالہ1سید قلب عباس،وائس چیئرمین یونین کونسل کرنب الیاس چوہدری ظفر محمود،معروف سیاسی وسماجی رہنما راجہ عامر سعید،عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ،راجہ امیر مختار،مزمل شاہ ایڈووکیٹ،پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ حمید سلیم ،ملک سلطان اعوان،قاضی ظفر علی ،ریاست حسین بھٹی ،سلیمان فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین خادم انسانیت ایم سلیم شیخ،صدر ٹرانسپورٹ یونین سید نذیر حسین شاہ ،صدر انجمن تحفظ تاجران عبدالوحید راجہ ،سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی راجہ لیاقت علی ،راجہ عبدالرشید نتھہ چھتر،چوہدری افسر نمبردار،چوہدری خالد محمود،چوہدری اسرار،راجہ سعید،سابق نائب ناظم حاجی جان محمد،شیخ حاجی محمد ریاض،جاوید مغل صدر پی پی دولتالہ،ماسٹر صغیر،جاوید انور سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں ،عمائدین علاقہ اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی

راجہ محمد جاوید اخلاص نے یو نین کونسل سکھو کے چیئر مین چوہدری ابر ار سرور کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پا ر لیمانی سیکر ٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا منشور عوام کی فلاح ہ بہبود ہے حکومت نے نعروں اور وعدوں کے بجا ئے عملی سیاست کو فر وغ دیا اور مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ عوامی اور ملکی مفاد میں ہی کام کیے ہیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان تر قی کی راہ پر گامز ن ہو چکا ہے بجلی سمیت بیشتر منصو بے تکمیل کے مر احل میں ہیں دیہی پسماندہ علاقوں کی عوام کو در پیش مسا ئل اور مشکلات کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے یو نین کونسل سکھو کی تعمیر وترقی پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے انشا اللہ تمام مسا ئل حل کر یں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے یو نین کونسل سکھو کے چیئر مین چوہدری ابر ار سرور کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا وفد میں کونسلر راجہ نقیب الر حمان اور چوہدری مجیب الر حمان بھی شامل تھے اس موقع پر پی آر او طیب قر یشی بھی موجود تھے ان کا مز ید کہنا تھا کہ بکھر سے جولے روڈ،موہڑہ دھمیال سے موہڑہ چوہدریاں،بی ایچ یو سے سکھو شہر،سکھوموڑ سے سکھو شہر ،الفلاح سے سکھو،واٹر سپلا ئی سمیت یو نین کونسل میں سوئی گیس منصو بوں پر کرڑورں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہورہے ہیں انشا اللہ مسلم لیگ ن جنر ل الیکشن میں اپنی کار کر دگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کر ئے گی

ایم این اے ملک طارق محمود اور امیدوار برائے حلقہ پی پی3مرزا شاہد محمود نے گزشتہ روز غربی گوجرخان کا دورہ کیا

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنماؤں کا دورہ دولتالہ ،کارکنان کے ساتھ ملاقاتیں ،آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعادہ ،تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے امیدوار برائے ایم این اے ملک طارق محمود اور امیدوار برائے حلقہ پی پی3مرزا شاہد محمود نے گزشتہ روز غربی گوجرخان کا دورہ کیا اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں ،اس موقع پر کارکنان اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ ایک خالصتاً سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت شیخ رشید احمد جیسے مدبر ،مخلص اور جرات مند قائد کر رہے ہیں ،یہ جماعت ضلع راولپنڈی کی اپنی سیاسی جماعت ہے اور عوام کی حقیقی خدمت کی سیاست پر عمل پیرا ہے ،جس طرح اس جماعت کے قائد شیخ رشید احمد نے اپنے حلقہ عوام کیلئے بے مثال اور تاریخی خدمات سر انجام دی ہیں اسی طرح اس جماعت کے کارکنان خالصتاً عوامی خدمت کی سیاست پر عمل پیرا ہیں ،اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ کو تحصیل گوجرخان میں بھی مقبولیت حاصل ہے اور لوگ بالخصوص نوجوان بڑی تیزی کیساتھ اس کا حصہ بنتے جارہے ہیں

بیرون ملک بسنے والے پاکستانی اپنے ملک کے لئے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں, راجہ جاوید اقبال ایم ایل اے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی اپنے ملک کے لئے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں اور ہم سمندر پار بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اوورسیز کے حقوق کے لئے آئینی ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے جس سے قانون قاعدے کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے حکومت نے سنجیدہ اور جامع لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔میاں محمد نواز شریف بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کی پاکستان کے لئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوران کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ان خیالات کا اظہار فیڈرل کمشنراور مشیر وزیر اعظم برائے سمندر پار پاکستانیزہمراہ راجہ جاوید اقبال ایم ایل اے آزاد کشمیرنے گزشتہ روز برمنگھم کے دورہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ہر دلعزیز شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا،ٹھیکیدار چوہدری ارشد،خواجہ عرفان،چوہدری دلپزیر،بیرسٹر عابد چوہدری،راجہ مشتاق کیانی،چوہدری عارف،ملک حسین اور دیگر افراد موجو تھے۔

یو نین کو نسل دولتالہ کے تعمیر و ترقی او لین تر جیح ہے, راجہ نعیم نواز

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مسلم لیگ کی حکومت عوامی مسا ئل کے خاتمے کے لیے دن رات کو شاں ہیں وزیر اعظم محمد نواز شر یف ملک کو صحیح معنوں میں تر قی یا فتہ بنانے کے لیے اپنی جدو جہدجاری رکھے ہو ئے ہیں جو لوگ تر قی کی راہ میں رکا ٹیں حائل کر رہے ہیں انھیں چا ہیے کے ملک کے مفاد کی خاطر حکومت کا ساتھ دیں یو نین کو نسل دولتالہ کے تعمیر و ترقی او لین تر جیح ہے دولتالہ پنڈی کی تعمیر کے لیے محکمہ کے افسر ان نے گذشتہ روز روڈ کا معا یئنہ کیا جس پر آج سے کام شروع ہو جا ئے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن دولتالہ کے رہنما و کوا ڈنیٹر ایم پی اے پی پی فورراجہ نعیم نواز نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دولتالہ میں جاری تر قیاتی کاموں کے حوالے سے لیگی قا ئد ین کی کاوشیں قا بل ستا ئش ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی پا ر لیمانی سیکر ٹیری راجہ محمد جاوید اخلاص کی ذاتی کاوشوں سے دولتالہ کی مر کز ی روڈ پر کام آج سے با قاعدہ طور پر شروع ہو جا ئے گا جوانشا اللہ بہت جلد مکمل ہوگا انہوں نے کہا کہ راجہ جاوید اخلاص اورراجہ شوکت عز یز بھٹی نے یو نین کونسل دولتالہ کے عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے ان کو ہر حال میں مکمل کر کے عو امی عدالت میں سر غرو ہوں گے

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

بنیادی مرکز صحت چنگا میرا میں ایمبولینس کی سہولت فراہم کی جائے اہلیان علاقہ کا مطالبہ

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ بنیادی مرکز صحت چنگا میرا میں ایمبولینس کی سہولت فراہم کی جائے اہلیان علاقہ کا مطالبہ۔ بنیادی مرکز صحت چنگا میرا میں ایمبولینس کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو مشکلات کا سامنا ہے کئی دیہات کے لیے واحد بنیادی مرکز صحت چنگا میرا جہاں پر ایمبولینس کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مریض پرائیوٹ گاڑی کا انتظار کرتے کرتے دم توڑ دیتے ہیں اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں سے جو مریض آتے ہیں اُن کو بنیادی مرکز صحت تک پہنچنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اکثر اوقات اگر کسی مریض کی بنیادی مرکز میں ہی صحت بگڑ جائے تو اُس کو فوری ریفر کر دیا جاتا ہے لیکن ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے پھر مریضوں کا کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کچھ مریضوں کی موت ہی واقع ہوجاتی ہے لہذا اعلی حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ بنیاد ی مرکز صحت چنگا میرا کو ایک ایمبولینس فراہم کریں۔

سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے بیو ل کے دورہ کے موقع پر پریس کلب بیول میں صحافیوں سے گفتگو

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والے غیر ملکی ایجنٹ کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے میاں محمدنواز شریف کو عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے جس طرح اسلام کے خلاف سازشیں شروع ہیں اور اسلامی ممالک کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اُسی طرح پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے خلاف سازشیں شروع کر دی گئی ہیں کیونکہ اس وقت ملک میں واحد لیڈر میاں محمدنوازشریف ہی ہیں جنہوں نے ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا دہشت گردوں کے خلاف موثر حکمت عملی سے اُن کی کمر ٹوٹ گئی جس سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ان تمام تر حالات کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی ایجنٹوں نے وزیرا عظم میاں محمدنوازشریف کے خلاف ہی سازشیں شروع کر دی ہیں تاکہ پاکستان کو کمزور کیا جاسکے لیکن وہ اپنے مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ان خیالات اُنہوں نے بیو ل کے دورہ کے موقع پر پریس کلب بیول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ مسلم لیگی رہنما چوہدری فیاض اختر،صوبیدارریاض،چوہدری ظفر اور دیگر موجود تھے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

سابقہ حکو متو ں کے پھیلائے گند ادارو ں کی تباہی لا قانو نیت کے با وجو د ہماری حکو مت عو ام کو ریلیف دینے میں کا میا ب ہو رہی ہے۔, چوہدری مسعود خالد

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سابقہ حکو متو ں کے پھیلائے گند ادارو ں کی تباہی لا قانو نیت کے با وجو د ہماری حکو مت عو ام کو ریلیف دینے میں کا میا ب ہو رہی ہے۔ ابھی ہماری گور نمنٹ بنے ہو ئے300دن ہو ئے اس کے با و جود آپ کو کا رکردگی نظر آ رہی ہے۔ ہمارے قا ئد میا ں نواز شریف وزیر اعظم پا کستا ن کے ویژ ن کے مطابق۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فا روق حیدر خا ن نے گڈ گو رننس ادارو ں کی بحالی تعمیر و ترقی کے نئے دور کاآ غاز کر دیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار ممبر اسمبلی حلقہL.A.1چوہدری مسعود خالد نے یونین کو نسل انکر میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شا مل ہو نے والے رہنما ؤ ں کی طر ف سے افطا ر ڈنر سے بطو رمہما ن خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا جو دیگر سیاسی جما عتو ں کو چھوڑ کر ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں یہ ہما ری کارکردگی کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔ تاریخ میں پہلی بار فری ایمر جنسی سروسیز، وزیر اعظم کمیو نٹی،انفراسٹرکچر پرو گرا م،پبلک سروس کمیشن، کی تشکیل جیسے کا رنامے مسلم لیگ (ن) کی حکو مت کے کا رنا مے ہیں۔ ڈڈیال کی سا تو ں یو نین کو نسلو ں میں لنک روڈز کا کا م جاری ۔انشا ء اللہ بجٹ کے بعد آ پ لو گو ں کے لئے نئے فنڈز ملے گے۔ اور جلد سو رکھی تا ڈڈیال سڑک کا کام شرو ع ہو جائے گا۔ جو الیکشن میں آپ سے وعدے کئے تھے انشا ء ا للہ وہ تمام پورے کرو نگا۔ میرا ما ضی آ پ کے سامنے ہے۔ جس طر ح2001 ؁ء کاویژن وہ آ ج بھی میرے دل میں مو جو د ہے اللہ تعالی نے موقع دیا آ پ لوگو ں کی خدمت کا انشا ء اللہ تعالیٰ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا ؤ گا۔ڈڈیال مسائل کے دلدل میں پھنسا ہو ا تھا۔کھنڈرا ت میں تبدیل تھا۔میں جب ڈڈیال دیکھتا تھا۔ تو مجھے بہت دُکھ ہو تا تھا۔اللہ نے موقع دیا ہے بھرپور فائدہ اُٹھا ؤ گا۔ڈڈیال کو اصلی حالت میں لا ؤ گا۔ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو نے والو ں کو خو ش آمدید کہتا ہو ں۔ اور اپنے مکمل تعا ون کا یقین دلاتا ہو ں۔ عو ام کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں ۔ اگر ادارو ں میںآپ کے جائز کا م نہیں ہورہے تو برائے راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ میں عو امی خا دم ہو ں۔آپ لوگو ں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آ ج اس مقام پر پہنچا یا ۔چیئرمین عبدالرشید،ملک صدیق،چوہدری صا بر،چوہدری یو نس، چوہدری اسلم، اپنے سا تھیو ں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے جس طرح پنجا ب میں پیپلز پارٹی کاصفایا ہو رہا ہے اس طرح ڈڈیال میں لوگ بھی پیپلز پارٹی چھوڑ کر (ن ) لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔

عوام کولالی پاپ دے کر اپنے سر سے وزن اٹھا کر این ٹی ایس کانام دیا , ڈڈیال یوسی کھٹاڑ دلاور خان کے سیاسی وسماجی کارکن

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال یوسی کھٹاڑ دلاور خان کے سیاسی وسماجی کارکن راجہ فاروق اکبر کیانی ،چوہدری غلام قادری ،چوہدری انور،سہیل ملک ،چوہدری فاروق اور راجہ خالدنے کہا کہ سابق حکومت اور موجود حکومت آزاد کشمیر نے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نام دے کر قوم کو ٹرک کے پیچھے بتی لگائی ہے عوام کولالی پاپ دے کر اپنے سر سے وزن اٹھا کر این ٹی ایس کانام دیا ہے این ٹی ایس کیا ہے جو پاکستان کے ایک ایک وفاقی وزیر کے بھائی کا ادارہ ہے سابق حکومت آزاد کشمیر اور موجود حکومت کی ناقص پالیسی ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کو سابق طرز پر میرٹ بناکر جو پہلے سے ملازمین بھرتی ہیں ان کو مستقل کیا جاتا جبکہ حکومت نے اپنے سے جان چھڑانے کی خاطر این ٹی ایس کا نام دیا جو سراسر ملازمین کے ساتھ زیاتی ہے انہوں نے کہا ہے سکولوں اور کالجوں کی پاس مارکنگ 33نمبرات پر ہے یونیورسٹیوں کی پارس مارکنگ 40نمبرات ہے این ٹی ایس نے یہ ٹف نظام دیا ہے جوآزاد کشمیر کے ملازمین نے دیکھا پڑھامیں نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی حمایت کرتے ہیں سپیکر اسمبلی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آزاد کشمیر این ٹی ایس انٹرویوکو منسوخ کر اور دوبار حلقہ وائز بھرتی کی جائے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

بیول میں سینئر ٹیچر بدر الزماں ہاشمی کی والدہ محترم رضائے الہی سے انتقال کر گئیں

Mother of Badar Ul Zaman passed away in Bewal, Gujar Khan

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ سینئر ٹیچر بدر الزماں ہاشمی کی والدہ محترمہ،ایس پی اسلام آباد پولیس جمیل ہاشمی اور پی ٹی آئی کے رہنما ہارون ہاشمی کی خالہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئی جن کو نماز جنازہ کے بعدآبائی قبرستان بیول میں سپرد خاک کردیاگیا نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات،اساتذہ ،صحافیوں ،تاجروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یونین کونسل مواڑہ کے گاوں جنجور کے رہائشی راجہ آصف کے نانا جان کی وفات پر پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو ، پٹواری راجہ شاہد ممتاز اور صوبیدار نصیر ستی نے ان کی رہائش گاہ جاکر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ ایس پی جمیل احمد ہاشمی اور صدر پی ٹی آئی راولپنڈی ہارون احمد ہاشمی کی خالہ محترمہ اور ماسٹر بدر منیر ہاشمی بیول کی والدہ کی وفات پر چیئرمین پاکستان مسلم لیگ راجہ محمد ظفر الحق، کرنل محبوب سلطان راجہ، حاجی غلام ظہیر، حاجی مشتاق کیانی، راجہ محمد نواز، ارشد محمود بھٹی، غلام نبی بٹ، ڈاکٹر توقیر مقصود، میجر محمد فاروق، نمبردار راجہ حضر محمود اور دیگر نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ ہیڈ ماسٹر بھڈانہ جہانگیرافضل،سابق ہیڈ ماسٹر فیض احمد،بینک منیجر عبدالجبار بھٹی اور محمود الحسن نے بیول کے معروف ماہر تعلیم سابق ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیول چوہدری غلام مرتضی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی علاقہ میں تعلیم کے فروغ کے لیے خدمات کو کبھی بھی فرموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے ساری زندگی اہلیان بیول کو تعلیم کی اہمیت اور اُس کے فوائد سے روشناس کرانے میں وقف کردی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے بطور ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ان کی کمی مدتوں پوری نہیں ہوسکتی ان کی وفات سے اہلیان بیول ایک ماہر تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں جس کے باعث ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بیول کے عوام، اساتذہ ،طلباء اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد افسردہ ہیں ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Picture of the Day

Central Jammia Masjid Ghamkol Sharif, Birmingham ... Ramadan Mubarak

some image

Central Jamia Mosque Ghamkol Sharif is situated in Small Heath area of Birmingham, England. Construction began on 15 March 1992 in the holy month of Ramadan. Each night throughout its construction, a hafiz recited the Quran on the construction site. Building work was completed in 1996, and upon completion, it was one of the largest masjid in the country. It can fit up to 5,000 people at one time.

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image