Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 14th April 2018 ----- *13 Rajab 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

مندرہ چکوارل روڈ تعمیر ہوتے ہی ڈرائیوروں کی من مانیاں شروع، دولتالہ موڑ پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی

Daultala morr blamed for accident on newly constructed Mandra Chakwal road

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مندرہ چکوارل روڈ تعمیر ہوتے ہی ڈرائیور گاڑیاں چلانا ہی بول گے دولتالہ موڑ پر ٹرک اور شہہ زور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی گاڑی میں لوڈ لاکھوں روپے مالیت کے چوزے بھی ہلاک حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا سڑک پر بنائے گے غیر ضروری یوٹرن کی وجہ سے حادثات کی شرح میں دن بدن اضافہ اس یوٹرن پر درجنوں حادثات رونما ہو چکے ہیں مسافروں کا اعلی احکام سے ان یوٹرن کی فوری بندش کا مطالبہ کیا ہے جو کہ حادثات کا سبب بن رہیں ہیں

تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ تعمیر ہوتے ہی حادثات کی شرح میں کافی حد تک اضافہ ہو گیا ہے مطابق گزشتہ روز صبع کے وقت شہہ زور گاڑی نمبر KH6721جس میں فارمی چوزے لوڈ تھے گاڑی کلر کہار سے راولپنڈی جا رہی تھی جب یہ دولتالہ موڑ پر بنایا جانے یو ٹرن جو خونی شکل اختیار کر چکا ہے شہہ زور کے آگے جانے والا مزدا ٹرک نمبرRPT7546 کے ڈرائیور نے بغیر دیکھے ٹرک کو اچانک یو ٹرن سے موڑ لیا

جس وجہ سے پیچھے سے آنے والی شہہ زور گاڑی سڑک کے دمیان بنائی جانے والی حفاظتی دیوار سے جا ٹکرائی اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گی اور اس میں لوڈ لاکھوں روپے مالیت کے چوزے بھی ہلاک ہو گے شہہ زورکے ڈرائیور شیراز کی ٹانگ اور اس کے ساتھ موجود ہیلپر نعمان کا بازو ٹو ٹ گیا اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں ریسکیو1122فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیا

Daultala, Gujar Khan; The construction work has been completed on Mandra Chakwal road, The public are concerned over Utrun constructed on the major road which are causing serious safety issue for the motorist.

In the latest accident a truck loaded with chickens was hit by a oncoming vehicle at Daultala Morr, thousands of chickens were killed while two people were seriously injured in the incident.

The injured were taken to nearby hospital, where they were treated for their injuries, The highway authorities are asked to take notice of growing number of accidents occurring at uturns constructed on newly constructed Mandra Chakwal road.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

برطانیہ میں پہلی مسلمان خاتون ہائی شیرف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

First Pakistani-origin woman appointed high Sheriff of Greater Manchester

some image

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔برطانیہ میں پہلی مسلمان خاتون ہائی شیرف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے گریٹر مانچسٹر کی ہائی شیرف ڈاکٹر روبینہ شاہ کی تقریب حلف برداری میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آف مانچسٹر کے وتھ ورتھ ہال میں کیا گیا تھا۔اظہار تشکر کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ ہائی شیرف مانچسٹر روبینہ شاہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت میرے لئے ایک اعزاز ہے۔ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے قلبی اور گرم جوشی کے ساتھ مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلی خاتون مسلمان کو نئی شیرف کی حیثیت سے اس اعلیٰ ترین منصب پر فائز ہونے پرنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک واحد اعزاز ہے کہ ہر میجسٹی نے اس اعلیٰ ترین عہدہ کے لئے ایک برٹش پاکستانی، روبینہ شاہ کا انتخاب کیا ہے۔

Manchester; Pakistani-origin Dr. Robina Shah has been named as the next high sheriff of Greater Manchester, United Kingdom after approval of Queen Elizabeth II.

Robina is a Chartered Psychologist and Senior Lecturer at Manchester Medical School, University of Manchester.

The senior lecturer’s name was ‘personally’ marked by Queen Elizabeth II from a parchment called the Lites which is presented to her each year with names of those recommended to become high sheriffs for the coming year.

“I am truly honored and humbled to be appointed by her majesty the Queen to take the role of High Sheriff. It is a huge privilege to be the custodian of this historic public service role and I promise to serve the people of Greater Manchester with dignity, humility, and sincerity throughout my year of office,” Dr. Shah said. Dr. Shah is the first woman of Pakistani origin to be presented with such honor.

شوق دا مل نئی" برطانیہ میں سب سے مہنگی نمبر پلیٹ فروخت کے لیے پیش قیمت دو ارب پینتیس کروڑ مقرر

World’s most expensive ‘F1’ number plate is on sale

some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ میں سب مہنگی گاڑی کی نمبر پلیٹ "ایف ون" فروخت کرنے کے لیے پیش کر دی گئی جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں دو ارب پینتیس کروڑ مقرر کی گئی ہے-

کہتے ہیں شوق دا کوئی مل نہیں اسی لیے دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی مختلف اشیاء کے شوقین اپنی پسندیدہ اشیاء مہنگے داموں میں خرید لیتے ہیں ایسے ہی افراد کے لیے برطانیہ کی سب سے مہنگی ترین نمبر پلیٹ فروخت کے لیے پیش کر دی گئی

یہ مہنگی ترین نمبر پلیٹ برطانیہ کے آٹو ڈیزائنر افضل نامی شخص کی لگثرری اسپورٹس کار پر لگی ہوئی ہے جو افضل نامی شخص نے رواں سال کے شروع میں پاکستانی کرنسی بیس کروڑ میں خریدی تھی جو اب فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا یہ نمبر پلیٹ دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ تصور کی جارہی ہے-

London; Businessman Afzal Khan broke a British record when he bought the 109 year old plate six years ago and now looks to become one of the world's most expensive car registrations.

The Bradford-born designer originally bought the license plate from Essex County Council in 2008 for £440,000 where it was used by then chairman Gerard McEwen on a Volvo S80.

Now it is being advertised for £10,009,995 with RegTransfers, the personalised number plate specialists, who previously listed the 'X1' plate for £1million in September 2012.

The astonishing figure for the 109-year-old registration is almost enough to buy the entire village of Bentham, in Devon, which recently went on the market for £11 million.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔میٹ آفس نے پیشگوئی کی ہے کہ برطانیہ میں سرد موسم کی لہر کے بعد ویک اینڈ اور اگلے ہفتے موسم گرم رہے گا اور یہ کراچی پرتگال سے بھی زیادہ ہوگا، سائوتھ ایسٹ میں ہفتے کو درجہ حرارت 18سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی ہے، موسم بتدریج گرم ہوگا اور اگلے ہفتے کے وسط میں درجہ حرارت 24سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ملک کے ناردرن حصوں میں موسم خوشگوار ہوگا۔ ویک اینڈ پر پرتگال میں درجہ حرارت16ڈگری ہوگا۔

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔تحریک انصاف وٹفورڈ برانچ کا اجلاسچوہدری محمد شاہپال کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں برانچ کے سرپرست اعلیٰٰ چوہدری عبدالمجید، جنرل سیکرٹری شیراز احمد، مسلم کانفرنس کے رہنما شفقت اقبال تبسم، تحریک انصاف یوتھ کے آرگنائزر شہزادمجید، امجد امین بوبی، راجہ طاہر محمود، محمد حبیب، منظوراحمد، اسرار شاہ، عقیل شاہ، چوہدری افتخار علی، حاجی افسر،حاجی جمیل منہاس، پرویز اختر اور دیگر نے شرکت کی۔ چوہدری محمد شاہپال نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سربراہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 17اپریل کو جامع مسجد نارتھ وٹفورڈ کے ملحقہ کمیونٹی ہال میں وٹفورڈ کمیونٹی سے خطاب کریںگے۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کلر سیداں والو گاڑی آ گئی ہے ،اپنی گاڑی رجسٹرڈ کرایں اور پیسہ کمائیں،آن لائن سروس،افتتاحی تقریب

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔کلر سیداں میں گاڑی پاکستان کے آفس کا افتتاح کر دیا گیا ہے،میجر ریٹائرڈ محمد اعجاز ندیم ایم ڈی،جبکہ کہ معاونت میں مہیرہ سنگال کے رہائشی راجہ کلیم وحید،راجہ مہتاب رضا اور ولید وحید راجہ شامل ہیں ،ان کا کہنہ ہے کہ مناسب کرایہ پر پنڈی اسلام آباد،کہوٹہ،گوجرخان کے لئے ہر وقت گاڑیاں موجود ہوں گی،آفس کی افتتاحی تقریب سیکنڈ فلور سردار پلازہ نزد پُل کے قریب ہوئی،جس میں سردار صلاح الدین،ممبر ایم سی عابد زہدی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ساجد حسین ،نعیم اعجاز بٹ،صحافی راجہ انوار الحق سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

سرصوبہ شاہ کے نواحی گاؤں گروکل میں اچانک چھپر(مکان) کو آگ لگ گئی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔سرصوبہ شاہ کے نواحی گاؤں گروکل میں اچانک چھپر(مکان) کو آگ لگ گئی ،جس میں معزور بچی موجود تھی بدقسمت باپ محمدرحمت اللہ بھٹی بچی کقو بچاتے بچاتے خود بے رحم آگ کی نظر ہوگیا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔جبکہ معزور بچی50فیصد جل گئی۔مرحوم محمد رحمت اللہ بھٹی کی نماز جنازہ آج رات 13اپریل رات آٹھ بجے اداکی جائے گئی۔

چوہدری محمدذوالفقار آف لونی اور پی پی پی کے ضلعی نائب صدر اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی بلال چغتائی کی جانب سے استقبالیہ تقریب

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے ،اور اپنے کارکنوں کی عزت کرنا جانتی ہے،آئندہ عام انتخابات میں کلرسیداں سے جماعت سے مخلص اور محنتی کارکن کو ٹکٹ دیا جائے گا،سردار سیلم حیدر،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے ڈویژ نل صدر اور سابق وزیر سردار سلیم حید ر نے کہا ہے کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی غریبوں اور محنت کشوں کی جماعت ہے اور ہم اپنے کارکنوں کی عزت کرنا جانتے ہیں آئندہ عام انتخابات میں کلرسیداں سے پارٹی سے مخلص اور محنتی کارکن کو ٹکٹ دیں گئے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے پیپلز پارٹی کلرسیداں کے دیرینہ کارکن چوہدری محمدذوالفقار آف لونی اور پی پی پی کے ضلعی نائب صدر اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی بلال چغتائی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اپنے خطاب میں سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مجھے کلرسیداں آکر بہت خوشی ہوتی ہے ،کیونکہ کلرسیداں منی لاڑکانہ اور پاکستان پیپلز پارٹی سے محبت کرنے والوں کی سرزمین ہے،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 52آصف شفیق ستی ،ضلعی جنرل سیکرٹری اور سابق اُمیدوار قومی اسمبلی خرم پرویز راجہ ،مرزا عبدالرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا،اپنی تقاریر میں مقررین نے کہا ن لیگ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے،شریف خاندان اب قومی اداروں محاذآرائی کر کے اپنے آپ کو نہیں بچا سکتا ،آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔اور ملک کا آئندہ وزیر اعظم پی پی کا ہو گا،پی پی شہیدوں کی وارث جماعت ہے جس کے قائدین نے اپنے لہو کی قربانی دے کر پاکستان میں جمہوریت کے پودے کی آبیاری کی،کارکن چےئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہیں ،تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی،

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

چیئر مین یوسی مواڑہ میجر (ر) راجہ عبدالرؤف جنجوعہ کی کاوشوں سے موضع مواڑہ میں گھریلو سوئی گیس کے میڑوں کی تنصیب کا کام شروع

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی مواڑہ میجر (ر) راجہ عبدالرؤف جنجوعہ کی کاوشوں سے موضع مواڑہ میں گھریلو سوئی گیس کے میڑوں کی تنصیب کا کام شروع ہو گیا۔مواڑہ گاؤں کہوٹہ شہر سے تقریبا8سے 10کلو میٹر فاصلے کی دوری پر ہے ۔گیس میٹروں کی تنصب کا کام جنگل میں منگل کے مترادف ہے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اہلیان علاقہ کا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اورمعروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یوسی مواڑہ میجر (ر) راجہ عبدالرؤف جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ.۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل مواڑہ کے چیئر مین معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر (ر) راجہ عبدالرؤف جنجوعہ کی شب وروزکی کوششوں سے یوسی مواڑہ کی ڈھوک پڑی،ڈھوک کھیتر،ڈھوک چھنی،ڈھوک بگلہ،ڈھوک گورہ گورہ اور ڈھوک چلیال میں سوئی گیس کے پائپوں کے بچھائی ،سوئی گیس کینکش سروس لائین کے بعداب میڑوں کی تنصیب بھی شروع ہو گئی ہے یوسی کے باقی علاقوں میں آئندہ چند ایک دنوں میں میٹروں کی تنصیب کا کام شروع ہو جا ئے گا ۔میڈٖیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یوسی مواڑہ میجر (ر) راجہ عبدالرؤف جنجوعہ نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا خاصہ ہے انشاء اللہ حلقے کی عوام وفاء کا بدلہ بھی وفاء کے ساتھ ہی دیں گئے اور آمدہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگئے ۔

some image

میاں محمد نواز شریف کو نااہل تو کیا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا, مسلم لیگ ن یوسی نارہ کے جنرل سیکر ٹری راجہ قاری عبد الرحیم

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ میاں محمد نواز شریف کا نااہل تو کیا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ۔ ن مخالف قوتیں جتنی کوششیں کر لیں آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گئی ۔ملک کروڑوں عوام کا دل اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کی یاد میں دھڑکتے ہیں ۔ملک کی عوام کی آنکھوں پر پٹی نہیں پڑی وہ تمام حالات سے بخوبی واقف ہیں انشاء اللہ الیکشن میں اپنی ووٹ کی طاقت سے ایک مر تبہ پھر ن لیگ کو ہی کامیاب کر یں گئے ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، مسلم لیگ ن یو تھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ،مسلم لیگ ن یوسی نارہ کے جنرل سیکر ٹری راجہ قاری عبد الرحیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر ہمارے ملک اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی ۔

some image

اے سی بس سروس کا قیام راجہ محمد علی کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ اے سی بس سروس کا قیام راجہ محمد علی کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ لوگوں کو جدید سفری سہولیات میسر ہو رہی ہیں۔ عوام مناسب کرائے میں سواں کچہری اور راجہ بازار جا کر واپس اپنی بسوں میں کہوٹہ آتے ہیں۔ خاص کر تاجر برادری کو اس سروس سے کافی فاہدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایک سروے رپورٹ میں محمد ندیم ،محمد شبیر ، اکرام محمود و دیگر نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ لاری اڈے کے قریب سے چلنے والی ان اے سی بسوں کی وجہ سے بیور ، جیوڑہ ، مواڑہ و دیگر ارد گرد کے علاقوں کے رہنے والوں کے لیے آسانی ہے تاکہ یہاں ہی سے بیٹھ کر وہ پنڈی چلے جاتے ہے ۔انھوں نے اے سی بس سروس کے اجراء اور ریسکیو1122کے اجراء پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ اسکے علاوہ بھی انھوں نے حلقہ پی پی سات میں اربوں کے ترقیاتی کام کرا کر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

تحریک انصاف حلقہ پی پی سات اور حلقہ این اے 57میں متحد اور منظم ہے, راجہ خورشید ستی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف حلقہ پی پی سات اور حلقہ این اے 57میں متحد اور منظم ہے۔ اعلیٰ قیادت اور پارلیمانی بورڈ جس کو ٹکٹ دے گا۔ تحریک انصاف کے کارکن اور ورکرز اسکے لیے بھرپور محنت کرینگے ۔تحصیل بھر میں تنظیم سازی مکمل ہو گئی ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے جو اقدامات شروع کیے ہیں۔ پوری قوم اس سے متفق ہے۔ انھوں نے کہا کہ نا اہلی یا دیگر کیے گے فیصلوں پر تنقید کے بجائے انکو قبول کیا جائے۔ یہ قانون میاں نواز شریف کے دور کا ہے۔ جب جنرل ضیاالحق کی حکومت تھی۔ انھوں نے کہا کہ عدلیہ جس ادارے میں بیوروکریٹس یا سیاسی لیڈر کو ہاتھ لگاتی ہے۔ وہاں سے کرپشن کی بو آتی ہے۔ حکمرانوں نے سٹیل مل اور پی آئی اے جیسے اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ انھوں نے کہا کہ بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں و دیگر اداروں کا اختساب ہونا چاہیے ۔جب تک پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی دولت واپس نہیں آئے گی ۔معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی۔ جو فیصلہ حق میں آئے قبول اور حق میں نہ آئے اس پر تنقید درست نہیں خاندانی بادشاہت ختم ہونی چاہیے۔ تاکہ مڈل کلاس مخلص اور تعلیم یافتہ لوگ آگے آ سکیں۔ تحریک انصاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

انجمن تاجراں گوجرخان کی دوکان پر حملہ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعہ پر شدید ردِعمل

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ انجمنِ تاجراں گوجرخان کاہنگامی اجلاس، بانی و صدر مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کی دوکان پر حملہ اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعہ پر شدید ردِعمل،ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا نہ دینے کی صورت میں شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دینے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجراں کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز صدر و بانی چوہدری محمد اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں حاجی محمد الطاف حسین،شہادت حسین بٹ،ملک محبوب حسین،غلام قمر،راجہ سجادسلیم حیدر،شاہد قریشی،راجہ جواد حسین،مرزا رفاقت حسین،مرزامنور حسین، شیخ احتشام الطاف،یاسر قریشی،ذاکر حسین و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں صدر و بانی مرکزی انجمن تاجراں چوہدری محمد اقبال کی طرف سے شہر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق اور بھر پور ایکشن کے اخباری بیان کے بعد ایک افغانی ٹولہ کی طرف سے ان کی دوکان کے باہر نعرہ بازی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعہ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں راجہ جواد حسین کی طرف سے پیش کی گئی ایک قرار داد پر متفقہ طور پر منظور کی گئی ،کہ چوہدری محمد اقبال کی دوکان پر حملہ آور ہونے والے افغانی ٹولہ کو اگر چار دنوں میں گرفتار نہ کیا گیا تو پھر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے ساتھ ساتھ بھر پور مظاہرہ بھی کیا جائے گا ،اجلاس میں کہا گیا کہ چوبیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک پولیس تھانہ گوجرخان خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے ،اور اس ضمن میں تاجروں کے اندر پائی جانے والی تشویش کے پہلو کومکمل نظر انداز کر رہی ہے ،تاجر رہنماؤں نے اعلان کیا کہ شہر میں افغانیوں کی بھر مار ہے جنہوں نے شہر کی ہر سڑک گلی پر اپنے ڈیرے جما رکھے ہیں ،اب تو جی ٹی روڈ پر بھی قبضہ کر رہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس بھی ان کے سامنے بے بس ہو چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا ئیگا،کیونکہ خدا نخواستہ اس واقعہ پر اگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا ،تو شہر میں بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے

آمدہ انتخابات ملکی تاریخ میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں, تحریک انصاف کے سٹی صدر شہزادہ خان

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف کے سٹی صدر شہزادہ خان نے کہا ہے کہ آمدہ انتخابات ملکی تاریخ میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ووٹ کی پرچی کا درست استعمال سے ہی ملک کی فلاح و بہبود جڑی ہوئی ہے کرپشن نے معیشت اورملکی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ آمدہ انتخابات میں کرپشن سے پاک ایماندار لوگوں کو ووٹ دے کر منتخب کرایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام نے اگر اس بار بھی بار بارآزمائے ہوئے کرپٹ لوگوں کو ووٹ دیا تو پھر عوام کی حالت پہلے سے بھی زیادہ ابتر ہوجائے گی اور ملک سے اندھیرے ،بے روزگاری اور کرپشن کا خاتمہ ناممکن ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عمران خان ہی کرپشن سے پاک ایک ایسے رہنما ہیں جو ملکی خیر خواہی اور عوام کی حالت بہتر کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں عوام آمدہ انتخابات میں تحریک انصا ف کے امیدواروں کو کامیاب کراکے اسمبلیوں میں بھیجیں تاکہ عمران خان ملک کو حقیقی معنوں میں تعمیر وترقی سے ہمکنار کرسکیں

گوجرخان میاں نوازشریف سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے, خواجہ جہانگیر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میاں نوازشریف سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے 2013ء کے انتخابات میں گوجرخان سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی کی دو نشستیں مسلم لیگ ن نے حاصل کی تھیں آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہوگی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور عوام میاں محمد نوازشریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں آمدہ انتخابات میں فتح مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گی میاں محمد نوازشریف نے صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کی ہے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر کے صحیح معنوں میں حق نمائندگی ادا کیا ملک وملت کے وقار میں اضافہ کیا اب بھی عوام میاں محمد نوازشریف سے والہانہ محبت کرے ہیں

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گوجرخان میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے, خواجہ امیر زمان

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ امیر زمان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گوجرخان میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے بلاتفریق عوام کے مسائل کا خاتمہ کیا انہوں نے نوجوانوں کو نوکریاں دی دیہاتوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی ریلوے انڈر پاس پاسپورٹ آفس اور میگاپراجیکٹس دیے جس سے عوام کے مسائل اور مشکلات میں واضح کمی واقع ہوئی مخالفین کو آمدہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کا پتہ چل جائے گا راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے او رگوجرخان کی محرومیوں کا مکمل خاتمہ کریں گے آج اہل گوجرخان راجہ پرویز اشرف کے سنہری دور کو یاد کرتے ہیں اور انہیں تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گے

some image

شب معراج 26رجب المرجب جمۃالمبارک کو عقیدت و احترام سے منائی گئی

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔شب معراج 26رجب المرجب جمۃالمبارک کو عقیدت و احترام سے منائی گئی ملک بھی کی طرح اسلام پورہ جبر اور گردونواح کی مساجد میں محافل معراج شریف کاا نعقاد کیا گیا مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر میں پروفیسر نثار الرحمن صدیقی نے جمۃ المبارک کے موقع پر ایک بڑئے اجتماع سے معراج شریف کی افضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ اسراء و معراج رسول کریم ﷺ کی حیات اطہر کا اہم ترین واقع ہے ایک عطیم الشان معجزہ ہے جو انسانی عقل قیاس اور استنباط کی حدود سے بالاتر ہے انہوں نے کہا اس واقعہ کو حضور ﷺ کے خصائص میں شمار کیا جاتا ہے انہوں نے کہا آپ ﷺ کے آسمانی سفر میں ہر آسمان پر جشن استقبال ہوا اسی طرح مرکزی جامع مسجد میں ہی بعد از نماز عشاء ایک محفل شب معراج منعقد ہوئی جس میں تلاوت قرآن پاک قاری سعد اللہ شاکر کی تھی اور علامہ مفتی محسن عبداللہ نے خصوصی خطاب کیا جبکہ دارالعلوم محی الاسلام صدیقیہ جبہ میں بھی معراج النبی کے سلسلہ میں بعد از نماز عشاء ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں حضرت علامہ مولانا عبدالرحمن جامی خطیب جامع مسجد گولین نے خصوصی خطاب کیا محافل کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا ۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹوں کے اندراج اور درستگی کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر میں ڈسپلے سنٹر قائم کر دیا گیا

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹوں کے اندراج اور درستگی کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر میں ڈسپلے سنٹر قائم کر دیا گیا جس کے ذریعے ووٹر اپنا ووٹ کا اندراج اخراج اور کوائف کی درستگی باآسانی کرا سکیں گئے انچارج ڈسپلے سنٹرراجہ ذرون نے بتایا کہ موضع بلیام پنڈوری اور موضع رتالہ کی عوام کو اگر اپنی ووٹ کے سلسلہ میں کوئی کمی پیشی ہے تو وہ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈوری سکول پنڈوری جبر میں رابطہ کر سکتے ہیں

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

پاکستان ایوی ایشن شعبہ کو فیول کی موثر فراہمی کیلئےنیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملک کے سب سے بڑے عالمی معیار کے فیول فارم کا افتتاح کر دیا گیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پاکستانی ایوی ایشن شعبہ کو فیول کی موثر فراہمی کیلئےنیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملک کے سب سے بڑے عالمی معیار کے فیول فارم کا افتتاح کر دیا گیا افتتاح وزیر اعظم کے مشیر ہوابازی ڈویژن سردار مہتاب احمد خان نے کیا، 12 ایکڑرقبہ پر مشتمل فارم کو پی ایس او نے اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ کے تعاون سے قائم کیا ہے، فیول فارم ایوی ایشن فیول کے حصول، ذخیرے، فلٹرنگ، پمپنگ اور ٹیسٹنگ کے مقامی و بین الاقوامی معیارات کے عین مطابق تعمیر کیا گیاہے، حفاظتی انٹرلاک ، خود کار ڈی ٹیکشن اینڈ ریسپانس اور معیار کو یقینی بنانے والے خود کار اور جدید ترین ری فیولنگ نظام پر مشتمل فیول فارم ایئرپورٹ کے ہائیڈرنٹ ری فیولنگ نظام کو مدد فراہم کرتا ہے،یہ ملک کابڑا ائیرپورٹ ری فیولنگ نظام ہے جو 14انچ قطر کی 55ہائیڈرنٹ پٹس، 14کلومیٹر طویل ہائیڈرنٹ لائن پر مشتمل ہے جو24 گھنٹے ہوائی جہازوں کو فیول فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، نظام کی کارکردگی یقینی بنانے کیلئے 10ہزارمیٹرک ٹن ذخیرے کی صلاحیت کے حامل6 سویوایس جی پی ایم پمپ نصب کئےگئے ہیں،مہتاب احمد خان نےاس موقع پر کہایہ سہولت ایوی ایشن انڈسٹری کی فیول کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کی جانب بڑا قدم ہے، حکومت ایوی ایشن شعبہ اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے کوششوں میں بھرپور مدد فراہم کریگی145ایم ڈی و سی ای او ، پی ایس او شیخ عمران الحق نے کہا پی ایس او کئی عشروں سے ملک کی فیول ضروریات پوری کررہا ہے ، پی ایس او ملک کے ہر کونے اور ہر شعبے کو فیول کی بلا تعطل فراہمی کیلئے پر عزم ہے، اٹک پیٹرولیم کے سی ای او شعیب انور ملک نے کہافیول فارم سہولت پاکستانی ایوی ایشن شعبے کو فیول کی موثر فراہمی کی جانب بڑا قدم ہے،یہ سہولت ایوی ایشن کی تما م فیول ضروریات فراہم کرنے کیلئے تمام مطلوبہ سہولیات اور آلات مہیا کرتی ہے، اٹک پیٹرولیم فیول ضروریات پوری کرنے کے مشن پر کاربند ہے، ہمیں یقین ہے یہ سہولت ایوی ایشن شعبہ کو آنیوالے کئی عشروں تک خدمات فراہم کرتی، لوگوں اور کاروباری اداروں کو تیز ترین اور محفوظ سفر کی سہولت پہنچاتی رہے گی، فیول فارم سہولت سب سے بڑے ائیرپورٹ پر خدمات اور معیاری مصنوعات کی باسہولت فراہمی کو یقینی بنائے گی،فارم نہ صرف ایوی ایشن شعبہ میں نئے معیار ات قائم کریگا بلکہ نئے ائیرپورٹ کی سرگرمیوں میں کلیدی کردار ادا کریگا۔

 

سی ڈی اے کے جس ملازم کے پاس شعبہ ایچ آر ڈی کا مستند این او سی نہ ہو اسے بیرون ملک روانہ نہ ہونے دیا جائے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیر زادہ نے سی ڈی اے ملازمین کے بناء اجازت غیر ملکی دوروں پر جانے کا ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو مراسلہ لکھ دیا ہے ۔شعبہ ایچ آر ڈی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو مراسلہ لکھتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ سی ڈی اے کے سینکڑوں افسران و ملازمین نے بیرون ملک کے دورے کئے ہیں اور ان دوروں کے لئے اتھارٹی سے کوئی این او سی حاصل نہیں کیا گیا ۔ ایف آئی اے پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر اس بات کو یقینی بنائے کہ جب تک سی ڈی اے کے ملازم کے پاس شعبہ ایچ آر ڈی کا مستند این او سی نہ ہو اسے بیرون ملک روانہ نہ ہونے دیا جائے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ڈڈیال کی دھرتی کے لوگوں نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت اور اس کے دفاعی حصارکیلئے جوقربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا ایک حصہ ہیں

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ آزاد کشمیر حلقہ ایم ایل اے چوہدری مسعود خالد نے کہا کہ ڈڈیال کی دھرتی کے لوگوں نے ہمیشہ پاکستان کی میعشت اور اس کے دفاعی خصارکیلئے جوقربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا ایک حصہ ہیں آج چوہدری نعیم اینڈکمپنی اور اس دھرتی کے ریٹائرڈ صوبیدار چوہدری محمد اعظم کی کاوشوں سے آج ڈڈیال میں تجارتی یونٹ کا اور ایک اضافہ ہوا ہے ایسے میگا تجارتی یونیوں سے ڈڈیال سب میں کافی مشالی ترقی ہو گئی اس کمپنی کے ڈائریکٹر چوہدری نعیم اختر نے سوزوکی موٹر ڈڈیال کا افتتاح وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کیا حلقہ ایم ایل اے انھیں یقین دلاتا ہوں کہ اس دھرتی کے عوام کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے کیونکہ اس شوروم کے ہر اضلاع بھمبر ،میرپور کے ممتاز برنس مین نے شرکت کی جس میں وزیرحکومت چوہدری سعید علاوہ چےئرمین عمل درآمد کرنل وقار نور مرزا محمد شفیق جرال ،سابق وزیر علی شان سونی ،سماہنی سے سابق وزیر لوگورنمنٹ انعام حق ،چےئرمین ایم ڈی اے اعجاز رضا کے علاوہ کمشرمیرپور طیب چوہدری،کمشرعدنان خورشید ،ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری کے علاوہ ڈی آئی جی سرکل میرپور کے علاوہ ڈڈیال مسلم لیگ ن عبدالغفور چغتائی ،سابق AVPیوبی ایل ،ڈاکٹر اسحاق،ایڈمنسٹربلدیہ ساجد نذیر ایڈووکیٹ ،محمدمشتاق چغتائی اور پریس نمائندہ گا ن کے علاوہ بڑی تعدادمیں شعبہ برنس پاک کشمیر کیمونٹی برطانیہ کے وائس چےئرمین محمد یونس ،ارشد محمود چوہدری سورکھی ،یاسر کیانی ،جاوید اقبال ایڈووکیٹ ،کے علاوہ شہروں کی بڑی تعداد نے شرکت اور سوزوکی موٹرز کے ڈائریکٹر چوہدری نعیم اختر کو مبارک باد دی

پانی کا بوسٹر پمپ چھپراں والا موسم گرماسے پہلے ہی خراب ہوگیا، بوسٹرپمپ کی خرابی کا معمول بن گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پانی کا بوسٹر پمپ چھپراں والا موسم گرماسے پہلے ہی خراب ہو بوسٹرپمپ کی خرابی کا معمول بن گیا تفصیلات کے مطابق بوسٹر پمپ چھپراں کا آج ساتوں روز میں داخل نومبر 2017میں سنےئر وزیر طارق فاروق نے ریسٹ ہاوس پبلک ہیلتھ میٹنگ کی ملازمین سے اس میں بالخصوص بوسٹر پمپ کا کہا گیا کہ دونوں چلیں گئے کو ئی عمل درآمد نہیں ہو ا صرف دعوے جس کی وجہ سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گی لیکن موجود حکومت نے اس طرف مکمل توجہ نہیں دی جس پر عوام پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ جلد ازجلد بوسٹر پمپ کو ٹھیک کیاجائے اگر اس کو ٹھیک نہ کیا تو حالات خراب ہو ئے اس تمام تر زمہ داری حکومت پر ہو گئی بوسٹر پمپ کا مسئلہ پی پی پی حکومت میں تھا یہ مسئلہ موجود حکومت دور میں بھی موجودہ ہے موجود صرف دعوے کر رہی عمل درآمد نہیں کر رہی ہے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

دوبیرن کلاں مرزا محمد ظفر اور مرزا محمدارشد یوکے کے بھائی حاجی راجہ محمد ازرم تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ مرزا محمد ظفر اور مرزا محمد ارشد کے بھائی، عاطف عمران اور صہیب عمران کے والدِ محترم حاجی راجہ محمد ازرم المعروف حاجی مظہر تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے۔ نمازِ جنازہ خطیب مرکزی جامع مسجد دوبیرن کلاں شبیر چشتی کی امامت میں ہوئی۔ نمازِ جنازہ میں سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی، راجہ محمد صغیر، چیئرمین چوہدری شفقت محمود، راجہ محمد سجاد نارہ، محمد تنویر ناز بھٹی، ٹھیکدار محمد بشارت، مرزا محمد اعجاز، مرزا محمد بشیر، خان صدیق، خان شبیر، راجہ محمد مجید، راجہ محمد نواز، حاجی غلام ظہیر، ماسٹر محمد ساجد، منیر چشتی، آصف نورانی، مرزا محمد ریاست، راجہ سلطان محمود، قاضی محمد اختر، ملک محمد اشفاق، ماسٹر ارشد بھٹی، ڈاکٹر پرویز بھٹی، بابو عبدالحمید، لیاقت بھٹی، وکلاء، اساتذہ علماء، کونسلرز، سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو اپنے آبائی گاؤں دوبیرن کلاں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مچھیاڑی چکسواری کے معروف کاروباری شخصیت اور چکسواری ٹریڈرز کے صدر خواجہ محمد شفیق کی والدہ قضا ئے الٰہی سے پاکستان میں وفات پاگئیں

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔مچھیاڑی چکسواری کے معروف کاروباری شخصیت اور چکسواری ٹریڈرز کے صدر خواجہ محمد شفیق کی والدہ قضا الٰہی سے پاکستان میں وفات پاگئیں، مرحومہ خواجہ محمد رزاق، خواجہ افتخار پہلوان، خواجہ اشتیاق اور خواجہ وقار کی بھی والدہ تھیں۔ ان کی بیماری کا سن کر خاندان کے سارے عزیز اوقارب ان کے پاس برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئے تھے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں ان کی تدفین مچھیاڑی کے قبرستان میں ہوگی۔ خواجہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے خواجہ محمد سلیمان ، خواجہ نثار، خواجہ انعام الحق، خواجہ محمد امین، خواجہ محمد رفیق، خواجہ مہربان اورخواجہ قربان نے مرحومہ کی وفات پر اپنے رنج و غم کااظہار کیا ہے اور مرحومہ کے لئے دعا مغفرت کی اور پسماندگان سے تعزیت کی۔

پنڈبینسو میں راجہ محمد شیر تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ راجہ محمد تصدیق کے والدِ محترم، حافظ محمد عظیم کے سسر راجہ محمد شیر تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے، پنڈبینسو میں سپردِ خاک نمازِ جنازہ میں علماء، اساتذہ، کونسلرز، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو اپنے آبائی گاؤں پنڈبینسو میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

فریدون خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے گوجر خان کی تاجر برادری کی نماز جنازہ میں شرکت

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سوئی سدرن گیس کے پہلے ڈائریکٹر اور اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر فریدون خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے گوجر خان کی تاجر برادری کی نماز جنازہ میں شرکت اور اظہار تعزیت فریدون خٹک کا انتقال دبئی میں ہوا فریدون خٹک گوجر خان کے معروف تاجر برادران خواجہ خالد خلجی خواجہ احسان خلجی اور خواجہ انوارخلجی کے قریبی عزیز تھے ان کا جسد خاکی گزشتہ روز دبئی سے وطن لایا گیااور انھیں ایچ الیون کے قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا فریدون خٹک کے انتقال پر ملال پر خلجی برادران کے علاوہ معروف تاجر کتب خرم قریشی شیخ طارق جاوید خواجہ وحید کے علاوہ دیگر تاجر حضرات نے بھی ان کے صاحبزادگان عمیس خٹک صدام خٹک اور صائم خٹک سے اظہار تعزیت کیا ہے

چیئر مین یوسی نارہ چوہدری ماسٹر محمد یونس کی بھابھی اور چوہدری عبد القیوم کی اہلیہ وفات پا گئیں

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی نارہ چوہدری ماسٹر محمد یونس کی بھابھی اور چوہدری عبد القیوم کی اہلیہ وفات پا گیں ۔مر حومہ کی نمازے جنازہ یوسی نارہ کے گاؤں بھگون میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ،صد ر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت حسین جنجوعہ ،چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز حسین ، وائس چیئر مین ڈاکٹر مختار احمد ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی آٹھ ،راجہ انوار الحق ،صوبیدار میجر(ر) پر ویز، چوہددری انتر ،صوفی قاری عبدالرحیم ،ذوالفقار ستی ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

تعزیت

Condolences

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔تحریک انصاف کے رہنماء اور امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ،راجہ ضیارب ،شیخ قیصر قیوم اور سینئر صحافی اسلام پورہ جبر ممراز شیخ نے نئی آبادی جمیل پورہ میں ماسٹر مسعود کی بیٹی اور خواجہ ارشد کی ہمشیرہ کی وفات پران کی رہائشگاہ پر جا کر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

Picture of the Day