Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 14th March 2018 ----- 25th Jamadi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی لوٹ لی

Senior police officer held by armed gang and robbed in Rawat

some image some image

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ ایس ایچ او روات کو ڈاکوؤں کی سلامی ،4 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر 15 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،ہزاروں روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں دوسرے گھر سے بھی لاکھوں روپے مالیت مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی لوٹ لی گئی

تھانہ روات اور ریسکیو15 پر بروقت کی جانے والی فون کال ہی رسیو نہ کی گئی متاثرین کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 2 بجے4 مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کر چوہڑ چک کے رہائشی حوالدار جہانگیر کے گھر گھس گئے جہاں دروازوں کے لاک توڑ کر گھر میں موجود آزر جہانگیر اور دیگر تمام افراد کو باندھ دیا

اور اس دوران 25 تولے کے طلائی زیورات ہار سیٹ ،کڑے ،چوڑیاں ،بالیاں ،انگوٹھیاں چھیننے کے بعد 35 ہزار روپے نقدی ،17 جوڑے بغیر سلائی کپڑے ،7 ایم ایم رائفل چھین لئیے

جبکہ قریب ہی واقع خالد محمود کے گھر سے4 تولے طلائی زیورات ،الیکٹرانک سامان اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی متاثرین نے روات پولیس کی نااہلی اور 3 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ماڈل تھانہ روات میں فرض شناس افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Rawat; The law and order situation in Rawat region is getting bad to worse, The SHO Rawat police station was robbed on gun point in Rawat in his own area.

According to police statement who simply told that the SHO Rawat was attacked by the armed gang and robbed of 15 lakh rupees along with jewelry and household expensive goods.

Their were also report registered that home of Havaldar Jhangir in Choor Chak was also attacked by the armed gang and cash and goods were taken, Police arrived 3 hours after report was registered.

Rawat region is slowly becoming no go area, armed robberies are committed in regular basis, the situation is that bad now that armed gangs do not worry about the police and are now robbing police on gun point.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

۔کامن ویلتھ سیکرٹیریٹ لندن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی دھرنا

Kashmiri protest against India in London

some image

لندن یوکے ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ ) ۔۔۔۔کامن ویلتھ سیکرٹیریٹ لندن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی دھرنا۔ دولت مشترکہ کے قومی دن کے موقع پر 12مارچ 2018 ء بروز سموار کو اس کے ہیڈکوارٹر لندن کے باہر برٹش کشمیریوں کا دن کے دو بجے سے لیکر رات کے آٹھ بجے تک دھرنا و احتجاجی مظاہرہ۔ اس موقع پر بڑے بڑے بینرز آویزاں کئے گئے تھے جبکہ مظلوم، نہتے اور محکوم کشمیریوں پر ڈحائے جانے والے بھارتی فوج کے مظالم پر تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔جبکہ مقبوضہ کشمیر میں شبیر شاہ و دیگر کشمیری لیڈروں کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

جو پابند سلاسل ہیں۔ مظاہرے میں گزشتہ ضمیر کے قیدی اور کشمیریوں کے نیلسن مینڈیلا شبیر شاہ کا پوسٹر بھی آویزاں کیا گیا تھا۔ تریسٹھ63 برس کے کشمیری لیڈر شبیر شاہ گزشتہ اکتیس31 برسوں سے جیل میں بند ہیں۔ جو پہلے بھارتی مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں بند رہے اور اب بھارت کی تہاڑ جیل دہلی میں ایک چھوٹے سے آٹھ بائی آٹھ 8x8کے سیل میں قید ہیں۔ جس کے اندر ہی ٹوائلٹ بنی ہوئی ہے۔ جس سے انکی صحت پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ انہیں میڈیکل چیک اَپ کی بھی ضرورت ہے۔تہاڑ جیل دہلی یہ وہی بدنام زمانہ بھارتی جیل ہے۔

جہاں پر کشمیری راہنماء مقبول بٹ شہید اور ڈاکٹر افضل گورو شہید کو طویل عرصہ پابند سلاسل رکھنے کے بعد پھانسی دیگر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا اور پھر جیل کے احاطہ میں ہی دفن کر دیا گیا اور ایک عرصہ گزر جانے کے بعد بھی انکا جسد خاکی کشمیری قوم کے انکے وارثوں کے حوالے نہیں کیا گیا۔ شبیر شاہ بھی اس وقت اسی جیل میں بند ہیں۔ جس پر کشمیریوں کو تشویش ہے۔ ۔ مظاہرے کا مقصد کامن ویلتھ کے ترپن ممالک سمیت عالمی برادری کی توجہ مسلۂ کشمیر کی طرف مبذول کروانا تھی۔ جبکہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں اور خلاف ورزی سے متعلق دولت مشترکہ کو آگاہ کرنا تھا۔ برطانیہ دولت مشترکہ کا سربراہ ہے جبکہ بھارت بھی پاکستان و دیگر کی طرح اس کا ممبر لک ہے۔ برطانیہ اس پر دباؤ دالے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہااتھوں سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ بند کرے۔

بھارتی ہائی کمیشنر وائی کے سنہا کی کامن ویلتھ سیکرتیریٹ آمد پر کشمیریوں مظاہرین نے بھارتی سرکار کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ وہ شدید احتجاج کر رہے تھے۔ اس موقع پر برطانوی پولیس بھی وہاں پر موجود تھی۔ بعد ازاں رات گئے بھارتی ہائی کمیشنر کی وہاں سے روانگی پر کشمیریوں نے پھر احتجاجی طور پر نعرہ بازی شروع کی اور بھارت کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔ کشمیریوں کے احتجاجی دھرنا میں راجہ محمد اسحاق خان، ارشاد ملک، چوہدری محمد افضل، ساجد جنجوعہ کشمیری، راجہ آزاد خان، راجہ محمد ریاست اور حوالدار راجہ ہدایت اللہ خان و دیگر شریک تھے۔ کامن ویلتھ مین گیٹ کے بالکل ساتھ سکیورٹی کے حوالے سے زیادہ افراد کو کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ کشمیریوں کے مظاہرہ کی کوریج کیلئے میڈیا بھی موجود تھا۔

Slough; Large number of Kashmiri community from Slough and surrounding regions held a protest in front of commonwealth secretariat in London, The protesters wanted release of political prisoners and deplored the crimes committed by Indian forces.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

چوکپنڈوری میں تیز رفتار کیری ڈبہ کی زد میں آ کر 12سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔تیز رفتار کیری ڈبہ کی زد میں آ کر 12سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ٹریفک کا یہ حادثہ چوکپنڈوری میں پیش آیا جہاں 10 سالہ عمران گھر سے چیز لینے کیلئے بازار گیا اور سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کیری ڈبہ کی زد میں آ گیا۔بچے کے والد صہیب نذیر نے اسے اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے کیری ڈبہ کے ڈرائیور کو بچے کا خون معاف کر دیا ہے۔

 

بچوں کو سکول لے کر جانے والی سوزوکی راستہ میں حادثے کا شکار ہو گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔بچوں کو سکول لے کر جانے والی سوزوکی راستہ میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں متعدد طالبات کو چوٹیں آئی ہیں۔ حادثہ میں سوزوکی بری طرح تباہ ہو گئی ہے۔منگل کی صبح کالج اور سکولز کی طالبات اور خواتین اساتذہ کو لے کر جانے والی سوزوکی پک آپ راستے میں مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں سوزوکی میں بیٹھی ہوئی طالبات کو چوٹیں آئیں جبکہ گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔

کلر سیداں شہر میں غیر قانونی تجاوزات سے مسائل میں اضافہ

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلر سیداں شہر میں غیر قانونی تجاوزات نے مسائل میں اضافہ کر دیا،ایم سی انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی۔ریڑھی بانوں نے روڈ کے اوپر اپنی ریڑھیاں کھڑی کر کے پیدل چلنے والوں کیلئے مسائل پیدا کردئیے جس سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہونے لگی ہے جبکہ ایم سی کلر سیداں کی انتظامیہ نے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق کلر سیدا ں پنڈی روڈ، گوجر خان روڈ اور چوآ روڈ کے اطراف میں غیر قانونی تجاوزات کے باعث نہ صرف سکیورٹی مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے بلکہ خریداری کیلئے آنے والوں کے لئے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ریڑھی بانوں نے روڈ کے اوپر قبضہ جما رکھا ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔یہی صورتحال مغل بازار اور مین بازار میں بھی دیکھنے کو ملتی ہے جہاں ریڑھی بانوں نے اپنی ریڑھی کھڑی کر کے مسائل پیدا کر دئیے ہیں۔ایم سی کمپلیکس کے سامنے بھی غیر قانونی تجاوزات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے کلر سیداں شہر میں جنگل کا قانون نافذ ہو۔کلر سیداں شہر میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کیلئے ایم سی کلر سیداں میں انسداد تجاوزات کا شعبہ بھی موجود ہے جس کے انچارج میونسپل آفیسر (ریگولیشن) ہیں جبکہ ان کے ماتحت ایک عدد انکروچمنت انسپکٹر اور 3/4 اہلکار بھی موجود ہیں جن کی ذمہ داری شہر میں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ ہے جو عملی طور پر غیر فعال دیکھائی دیتا ہے ۔ شعبہ انسداد تجاوازت کبھی کبھا ر اپنی کاغذی کارروائی کا پیٹ بھرنے کیلئے چند ایک غریب ریڑھی بانوں کو قابو کر کے ایم سی لے آتی ہے اور جرمانہ وصول کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ با اثر تجاوزات مافیا کیخلاف سیاسی مصلحت اڑے آنے کی وجہ سے انہیں کچھ نہیں کہا جاتا۔سابق اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی کی تھی جس کے مثبت اثرات سامنے آئے تھے مگر اور اب ان کے جانے کے بعد تجاوزات مافیا نے پھر سے پنچے گھاڑ لئے ہیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارک باد

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔سینٹ میں چیرمین صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی کی جیت نے مسلم لیگی سامراج میں تھرتھرلی مچا دی عوامی ورکرز پاکستان پیپلز پارٹی کی اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار سابق ممبرضلع کونسل و سابق صدر بار تحصیل کلرسیداں راجہ گلفراز ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹ کی جیت پر شاندار کامیابی سے مسلم لیگی پالیسیوں کی کمر توڑ دی پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ قیادت میں تھر تھرلی مچا دی اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت اور جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو اور قائد آصف علی زرداری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ااور امید رکھتا ہوں کہ اس جیت سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہو ں گے ۔یونین کونسل منیاندہ سے عبدالقیوم منہاس،راجہ محمد اسلم،جنرل کونسلر حاجی قدیر راجہ،جنرل کونسلرحاجی منیر منہاس،جنرل کونسلر حاجی غضنفر مغل نے بھی سینٹ میں چیرمین صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی کی جیت پر مارک اد پیش کی ہیں۔

نمبردار سید محمد راجہ مرحوم کے صاحبزادے راجہ حسن شہزاد رشتہ ازدواج میں منسلک، دعوت ولیمہ کی تقریب سدا کمال میں منعقد ہوئی

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ نمبردار سید محمد راجہ مرحوم کے صاحبزادے، راجہ محمد شہزاد کے بھائی حاجی محمد تاج راجہ یوکے اور راجہ محمد طارق یوکے کے ماموں زاد بھائی راجہ حسن شہزاد کی شادی خانہ آبادی دختر د راجہ جاوید اختر سے انجام پائی۔ دعوت ولیمہ کی تقریب سدا کمال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک پرویز اختر آف کنگر، پی ٹی آئی کے رہنما مرزا نعیم، جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل کلرسیداں چوہدری شوکت علی، چیئرمین پرویز اختر قادری، چیئرمین راجہ ندیم احمد، سابق ناظم حاجی غلام ظہیر، راجہ محمد فاروق یوکے، حاجی محمد عجائب، راجہ محمد آصف، راجہ محمد نسارت، راجہ محمد سعید، سیٹھ عبدالرؤف بٹ، صوبیدار راجہ فیاض، محبوب اختر بھٹی، حاجی گلتاسب چوہدری، چوہدری عبدالقدوس، نمبردار افضال راجہ، منیر بھٹی یوکے، راجہ ارشاد، حاجی حبیب، ارشاد بھٹی، حاجی محمد ضمیر، حاجی تجارب، چوہدری نوید، راجہ عقیل، راجہ عدیل، راجہ شاہد، ظفر اقبال بھٹی، وسیم اختر بھٹی، راجہ ذیشان، غلام ربانی بھٹی، گلفراز بھٹی، راجہ اسحاق، کونسلرز، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

موسم بہار کے خوبصورت رنگ،بھینی بھینی خوشبو،خودرو پھول،گندم کی شاندار فصل ،آم کا بور اور بیری کا پھل

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔خطہ پوٹھوار کو قدرت نے ہر حسن سے مالا مال کیا ہوا ہے،ہر موسم میں اپنی خوبصورتی ،موسم بہار میں خطہ پوٹھوار میں پہاڑ ہوں یا میدان ہر سو خود روپھولوں کی بینی بینی خوشبوپھیلی ہو ئی ہے،چھوٹی بیری ہو یا پیوند بیری یا گول بیرگھچوں کی صورت میں موجود ہیں،ماشا اللہ اس سال گندم کی فصل شاندار ہے ،اللہ پاک اپنی رحمتوں سے نوازے اور کسانوں زمینداروں کو اس کا اجراء عطا فرمائے،پھلوں کے بادشاہ آم پر بھور آ چکا ہے ،قریب جانے پر اس کی خوشبو کی مہک اپنی ہی کہانی سناتی ہے،تو ملاحظہ فرمائیے موسم بہار کے رنگ پوٹھوار ڈاٹ کوم کے سنگ۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

یوسی نلہ مسلماناں کے جید علماء ،سماجی مذہبی اور سیاسی شخیصات کے مابین اجلاس

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم :راشد محمود راجہ)۔۔۔۔نلہ مسلماناں خدا داد مملکت ا سلامی جمہوریہ پاکستان 27 ماہَ رمضان کی مبارک شب کو معرضِ وجود میں آئی جس کا مقصد ہندو سامراج سے علیحدگی اور آزادمملکتِ آلائے کلمتہ اللہ کی سربلندی اور آزاد فضاؤں میں سانس لینا تھا۔مگر ابتدا سے طالے آزما لوگوں نے غرباٗ کا استحصال کیااور 70سال کا عرصہ گزرنے کے بعد آج بھی ملک میں وڈیرہ راج مسلط ہے اوریہ اقتدار نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے ۔قیام پاکستان سے لے کر آج تک چوتھی نسل بر سرِ اقتدار ہے ۔ اور پانچویں جنریشن تیار ہو رہی ہے ۔غریب کا بیٹا پی ایچ ڈی کرنے کے بعد بھی کلرک کی نوکری حاصل کرنے کے لیے ان کا دروازہ کھٹکٹھاتا ہے اور مایوس لوٹتا ہے۔جس پر امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے۔کچھ لوگوں نے مملکت کو بے دریغ لوٹ کر بیرون ملک پراپرٹیاں اور اکاونٹ بنائے جس کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہو کراربوں روپے کا مقروض ہو کر MFI کے حکم کے مطابق چل رہا ہے۔ یوسی نلہ مسلماناں کے جید علماء ،سماجی مذہبی اور سیاسی شخیصات کے مابین اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیاکہ آمدہ انتخابات میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے پلیٹ فارم سے منتحب نمائندہ کو اپنے دوست احباب ، مقتدی احضرات ووٹرز ، سپوٹرز کے ہمراہ ووٹ دینے کا عندیہ دیا۔یو تو اکیلا چنا باڑ نہیں پھوڑ سکتا مگر اُس ابابیل کی طرح جس نے نارِ ابراہیم کو اپنے چونچ میں پانی ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی تھی بینہیہ اہلیانِ نلہ مسلماناں کی اہم شخصیات جس میں جید علماء سماجی مذہبی اور سیاسی شخیصات شامل تھیں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ آمدہ انتخابات میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے۔اس طرح کم از کم کرپٹ عناصر کے حق سے دستبردار ہو کر روزمحشر حضور کی بارگاہ میں سر خرو ہو کر شرمندگی سے بچ سکیں گئے۔ pp7میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے امیر سے التماس ہے کہ یونین کونسل نلہ مسلماناں میں گراس روٹ تک تنظیم سازی کریں تاکہ زمہ دار افراد ووٹ کی اہمیت تقدس اور حصول کی خاطر فرائض سرانجام دے سکیں ۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے چکوال سے آنے والے انسپکٹر ملک خضر حیات کو ایس ایچ او تھانہ روات تعنیات کیا ہے یہ اس سے قبل طویل عرصے تک کلر سیداں میں بھی ایس ایچ او کے فرائض سر انجام دیتے رہے ۔

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔چیرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ محمد ندیم کی دعوت پر ایک مشاورتی اجلاس ان کی رہائش گاہ بھٹھٹی (سکوٹ ) میں منعقد ہورہا ہے جس کی صدارت چیرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ محمد ندیم صوبائی حلقہ بندیوں کے حوالے سے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں سے عوام مطمین ہے اور آنے والے جنرل الیکشن کے بارے مشاورت کی جائے گی

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

دو تحصیلوں کا آپس میں ملانے والابھون کے نزیک نالہ لنگ پرموجود پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار سفر کر نا بھی مشکل

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ دو تحصیلوں کا آپس میں ملانے والابھون کے نزیک نالہ لنگ پرموجود پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار سفر کر نا بھی مشکل ہو گیا اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ گیا ۔پل ٹوٹ جانے کی وجہ سے ارد گر د کے علاقوں کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے ۔ پل ناں ہونے کی وجہ سے منٹوں والا سفر گھنٹوں پر محیط ہو گیا اہلیان علاقہ کا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیل کے مطابق یوسی ہوتھلہ کے علاقہ بھون تحصیل کہوٹہ سے گزر کر یوسی غز ن آباد تحصیل کلر سیداں جانے والا واحد راستے جو نالالنگ پر موجود تھا بارشوں اور ہیوی ٹریفک کی وجہ سے پل ٹوٹ گیا ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے اہل علاقہ نے اس معاملے پر اسی حلقے سے منتخب وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق پاکستانی سیاست کے ماتھے کا جھومر اور ہماری آن وشان ہیں

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگی رہنماوں ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، راجہ علی اصغر ،رفاقت جنجوعہ ،راجہ سعید احمد ،راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور حاجی ملک منیر اعوان نے کہا کہ چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق پاکستانی سیاست کے ماتھے کا جھومر اور ہماری آن وشان ہیں ان کی سیاسی زندگی تمام سیاستدانوں کے لیے مشعل راہ ہے ہم اپنے اس عظیم قائد کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں2018میں بھی ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔مسلم لیگ نے 2013سے لے کر 2017کے آ خر تک وہ انقلابی کام کیے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی کی روڈ شیڈنگ کا خاتمہ ان کا تاریخی کارنامہ ہے جو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو چند سازشی عناصر ملک میں افرا تفری پھیلا دی جاتی ہے اس وقت اندرونی اور بیرونی قوتیں سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت بلخصو ص قاہد محترم جناب میاں نواز شریف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہارمسلم لیگی رہنماوں سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ علی اصغر ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ ،مسلم لیگی رہنماء راجہ سعید احمد ،مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دھرنے دیکر اس منصوبے کو التواع میں ڈالا اور اب جھوٹے اور من گھڑٹ مقدمات کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ اسرائیل اور بھارت ملکر ہمارے ملک کو کمزور کرنے کے در پے ہیں اسوقت تمام سیاسی قیادت کو اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے چاہیے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کو سازشو ں سے ختم نہیں کیا جا سکتا عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہے انشاء اللہ 2018میں بھی ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔

یونین کونسل بیور کے علاقہ گوہڑہ اراجگان میں والی بال میچ کا ٹورنامنٹ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یونین کونسل بیور کے علاقہ گوہڑہ اراجگان میں والی بال میچ کا ٹورنامنٹ ۔تحصیل کہوٹہ کی معتدد یونین کونسلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل میچ جیوڑہ کلب نے جیت لیا ۔میچ کے مہمان خصوصی راجہ اظہار مجید ، راجہ امتیاز احمد اور راجہ احسن جنجوعہ نے کھلاڑیوں میں نعقد انعام اور ٹرافی انعام دی ۔ تففیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور کے علاقہ گوہڑہ راجگان میں انتظامیہ کمیٹی گوہڑہ راجگان نے والی بال میچ کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں تحصیل کہوٹہ کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا میچ میں مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنماء راجہ اظہار مجید المعروف زاری بھائی ، راجہ امتیاز آف گوہڑہ راجگان اور راجہ احسن عظیم تھے ۔ فائنل میچ جیوڑہ کلب نے جیت لیا ۔میچ کے مہمان خصوصی راجہ اظہار مجید ، راجہ امتیاز احمد اور راجہ احسن جنجوعہ نے کھلاڑیوں میں نعقد انعام اور ٹرافی انعام دی ۔

some image

متحدہ اپوزیشن مونسپل کمیٹی کہوٹہ کا اہم اجلاس۔ نئی بننے والی گلیوں میں ناقص میڑیل کے استعمال اور دیگر گھپلوں پر تشویش کا اظہار

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ متحدہ اپوزیشن مونسپل کمیٹی کہوٹہ کا اہم اجلاس۔ نئی بننے والی گلیوں میں ناقص میڑیل کے استعمال اور دیگر گھپلوں پر تشویش کا اظہار ۔ آئندہ اجلاس میں ان تمام معملات کواٹھانے کا عزم ۔اجلاس صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی کے گھر منعقد ہوا۔اجلاس میں مونسپل کمیٹی کہوٹہ کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی اجلاس میں صدر کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس راجہ وحید احمد خان ، راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ، حاجی ارشد محمود ، ماسٹر محمد نواز ، حاجی ملک عبد الرؤف ، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ اور دیگر نے شر کت کی متحدہ اپوزیشن مونسپل کمیٹی کہوٹہ کی طرف سے نئی بننے والی گلیوں میں ناقص میڑیل کے استعمال ،کہوٹہ شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات ، واٹر سکیم سپلائی کی نکامی اور مونسپل کمیٹی کہوٹہ میں ہونے والے دیگر گھپلوں کو بھی آئندہ مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے اجلاس میں اٹھایا جائے گا ۔ آخر میں متحدہ اپوزیشن مونسپل کمیٹی کہوٹہ کی طرف سے اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ متحدہ اپوزیشن مونسپل کمیٹی کہوٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک ہیں اور ہم حکومتی گروپ کی طرف سے کہوٹہ کے شہر یوں کے ساتھ کسی زیادتی کو بر داشت نہیں کریں گئے۔

some image

کہوٹہ شہر کے معروف پرائیویٹ تعلیمی ادارے آکسفورڈماڈل سکینڈری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ شہر کے معروف پرائیویٹ تعلیمی ادارے آکسفورڈماڈل سکینڈری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ۔طلباء و طلبات نے تقاریر ، ٹیبلو،ملی نغمیں پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصو ل کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ،خطیب جامع مسجد مکی قاری حافظ عثمان عثمانی تھے ۔تقریب میں طلباء و طلبات نے ملی نغمے،ترانے ، ٹیبلو اور فیشن شو پیش کر کے حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔جبکہ بچوں کی خوشی دیدنی تھی ۔ سکول کی پرنسپل نے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ 29 سال سے علاقے کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ اس ادارے نے بے شمار ہونہار طلباء و طلبات کو اپنے ملک کی خدمت کے تیار کیا انہوں سکول کی کارکردگی پر ووشنی ڈالتے ہوئے بہترین نتائیج پر طلباء ،اساتذہ اور والدین کو مبارک دی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی راجہ ظہور اکبر نے کامیاب طلباء کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن طلباء کے لئے ایک یادگار دن کی حیثیت رکھتاہے کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے نظم و ضبط اور ڈسپلن بہت ضروری ہے ۔انہوں نے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی زور دیا کہ اپنے بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ معاشرے میں نمایا ں مقام حاصل کر سکیں،انہوں نے طلباسے کہا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں تاکہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں آپ نے ہی کل ملک کی باگ ڈور سہھانی ہے ۔ انہوں نے ادارہ کو 29 سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طلبات میں انعامات تقیسم کئے گئے ۔

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کی دسویں سالانہ تقریب تقسیم تحائف

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مخلوق خدا کی خدمت افضل ترین عبادت ہے اور دلوں کا سکون بھی اسی کام سے حاصل ہوتا ہے ان خیالات کا اظہارقاضی قیصر محمود صدر فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی نے فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کی دسویں سالانہ تقریب تقسیم تحائف میں خطاب کرتے ہوئے کیا یہ تقریب گزشتہ روز ڈھوک فیض آباد گوجرخان میں منعقد ہوئی جس میں 19گورنمنٹ سکولز کے 300 مستحق بچوں کو کاپیاں اور سکول یونیفارم،سکول بیگ تقسیم کئے گئے تقریب میں مہمان خصوصی چوہدری ذوالقرنین آف عالم آباد کے علاوہ چوہدری صاحب داد،راجہ محمد شہزاد کونسلر،قاضی محمد احسن سابقہ ایجوکیشن آفیسر،راجہ محمد نذیر،قاضی عبدالحمید کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی فلاح امت ویلفئیر کے صدر قاضی قیصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی گزشتہ دس سال سے علاقے کے لوگوں کی فی سبیل اللہ خدمت کر رہی ہے ہمارا کوئی ممبر یا عہدیدار تنخواہ نہیں لیتا اس کے علاوہ ایمبولینس سروس 24گھنٹے فراہم کی جا رہی ہے جو کہ کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے اس کے علاوہ علاقے کی کئی مستحق لڑکیوں کی جہیز کی مد میں خدمت کی گئی ہے قاضی قیصر نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ کے 7سکولز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے الیکٹرک واٹر کولر فراہم کئے گئے اور خدیجہ فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر آٹھ ہزار لوگوں کو ہیپاٹائٹس بی کی فری ویکسینیشن کروائی گئی جبکہ ہونہار طالبہ کو میڈیکل کالج میں ایڈمیشن کروا کر اس کی تمام اخراجات ہم نے برداشت کئے جلد ہی انشاء اللہ ڈھوک پیر محمد میں گرلز کالج کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا آخر میں فلاح امت کے ساتھ تعاون کرنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا

ختم نبوتؐ کانفرنس مورخہ 14مارچ بروز بدھ بعد از نماز عشاء بمقام نزد آدم جی میرج ہال قاضیاں روڈ جھنڈا گوجرخان میں منعقد ہو رہی ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک لبیک پاکستان گوجرخان کے جاری اعلامیہ کے مطابق غازی ممتاز حسین قادری شہیدکے ایصال ثواب کیلئے تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس مورخہ 14مارچ بروز بدھ بعد از نماز عشاء بمقام نزد آدم جی میرج ہال قاضیاں روڈ جھنڈا گوجرخان میں منعقد ہو رہی ہے کانفرنس زیرصدارت پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی اورزیر نگرانی محمد رمضان چشتی منعقد ہوگی جس میں امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ علامہ خادم حسین رضوی ،پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری، علامہ خالد اقبال خطاب کریں گے جبکہ قاری سیف اللہ تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے اور نقابت کے فرائض فیصل محمود انجام دیں گے

اندرون شہر جی ٹی روڈ کے وسط میں سٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کے ساتھ سینکڑوں ایڈورٹائزنگ بورڈ آویزاں کرنا سراسر غیرقانونی عمل ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔راجہ افتخار وزیر سٹی کونسلر نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ اندرون شہر جی ٹی روڈ کے وسط میں سٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کے ساتھ سینکڑوں ایڈورٹائزنگ بورڈ آویزاں کرنا سراسر غیرقانونی عمل ہے بورڈ جی ٹی روڈ پر چلنے والی ٹریفک کیلئے بھی مسائل اور مشکلات کا باعث اور ذرا سی آندھی سے یہ لوہے کے سائن بورڈ جی ٹی روڈ پر آکر گریں گے جو کسی حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں موٹروے پولیس محکمہ این ایچ اے اور بلدیہ گوجرخان فوری طورپر اس معاملہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے جی ٹی روڈ کے وسط میں ایڈورٹائزنگ بورڈ لگانے کے عمل کو روکیں گلیانہ موڑ سے بڑکی یوٹرن تک ان بورڈوں کی بھرمار کر دی گئی ہے

گردوں کے عالمی دن کے موقع پر مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی گوجرخان کے زیر اہتمام ایک تقریب

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گردوں کے عالمی دن کے موقع پر مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی گوجرخان کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی صدرراجہ جلیل کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کا بنیادی مقصد لوگوں میں ان عوامل کے متعلق آگاہی دینا ہے جو خرابی گردہ اورگردوں کی تباہی کا سبب بنتے ہیں اور انسانی صحت کو اس مقام پر پہنچا دیتی ہے کہ واپسی کا کوئی راستہ نہیں رہ جاتا ایک جیتی جاگتی زندگی زندہ رہنے کیلئے ڈیلائسزیا تبدیلی گردہ کا محتاج ہو جاتی ہے گردوں کی صحت کیلئے متوازن غذا کھائیں اور دس سے بارہ گلاس روزانہ پانی پئیں انہوں نے مزید کہا کہ معروف شخصیات حاجی راجہ لیاقت علی، راجہ سعید اور چوہدری خالد نے گوجرخان کے لوگوں کی سہولت کیلئے جناح ڈیلائسز سنٹر گلیانہ موڑ بنایا ہوا ہے جو لوگوں کو چھ ماہ سے مفت ڈیلائسز کی سہولت دے رہے ہیں بلاشبہ یہ ان کا احسن اقدام ہے

گوجرخان سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائی ،روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار ہوٹل والوں کو 20ہزار جرمانہ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائی ،روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر چار ہوٹل والوں کو 20ہزار جرمانہ ،تفصیلات کے مطابق سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد نے جی ٹی روڈ پر واقع ہوٹلوں پر روٹی کے نرخ اور وزن کو چیک کیا چار ہوٹلوں پر روٹی سرکاری نرخ سے ذیادہ پر فروخت کی جارہی تھی جس پر انہیں مجموعی طور پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ملک عامر شہزاد نے شہر میں گارمنٹس کی دوکانوں کو بھی وزٹ کیا اور دکانوں میں موجود ٹرائی رومز کا معائنہ کیا کہ ان میں کوئی کیمرہ تو نہیں نصیب کیا گیا تمام دکانوں کے ٹرائی روم کلیئر پائے گئے

چک بیلی خان کے رنوترہ چوک تا موضع دھندہ ساڑھے چھ کروڑ روپے مالیت سے تیار ہونے والی6کلومیٹر سڑک ایک ماہ پورا ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان کے رنوترہ چوک تا موضع دھندہ ساڑھے چھ کروڑ روپے مالیت سے تیار ہونے والی6کلومیٹر سڑک ایک ماہ پورا ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو لگی رنوترہ چوک تا دھندہ روڈ کی خستہ حالی کا رونا ایک طویل عرصہ سے رویا جا رہا تھا جس کو از سرِ نو بنانے اور کارپٹ کرنے کے لئے سابق وفاقی وزیرِ داخلہ جناب چوہدری نثار علی خان نے ساڑھے چھ کروڑ روپے کی گرانٹ دی تھی ساڑھے چھ کروڑ روپے سے سڑک تو بن گئی لیکن کھاؤ مافیا نے بھی اپنا کام پورا پورا دکھایا جس کے باعث سڑک تکمیل بعد پہلے ماہ ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہو گئی عوامی حلقوں نے حکام بالا اور بالخصوص جناب چوہدری نثار علی خان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

رسے کی جگہ پلازہ بنانے کی اجازت کے خلاف رٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک بورڈ طلب

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے ٹرنک بازار میں انجمن فیض اسلام کے مدرسے کی جگہ کوڑیوں کے بھائو لیز کرکے پلازہ بنانے کی اجازت کے خلاف دائر رٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کو کل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔انجمن تاجران ٹرنک بازار کے صدر مسعود الرحمان اور دیگر نے سعید یوسف خان ایڈووکیٹ کےذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھاکہ ٹرنک بازار میں اس وقت ایک مرلہ کی مارکیٹ ویلیو ایک کروڑ روپے ہے۔جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے مسجد مدرسہ کی ایک کنال 19مرلہ جگہ کو کمرشل قرار دیکر ملی بھگت سے ایک بے نام شخص این آر ایس کو دو کروڑ روپے میں30سال کیلئے لیز کردیا ہے کہ وہ 24ماہ میں اس جگہ پر سات منزلہ پلازہ تعمیر کرلے۔رٹ میں موقف اختیار کیا گیاہےکہ مسجد و مدرسہ کیلئے وقف جگہ کا کمرشل استعمال نہیں ہوسکتا۔یہ جگہ یتیم بچوں کا مدرسہ ہے۔جس کو اونے پونے داموں لیزکیا گیا ہے۔

 

اسلام آبادائرپورٹ پر بیرون ملک نایاب مورتیاں لےجانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ اسلام آبادائرپورٹ پر بیرون ملک نایاب مورتیاں لے۰ جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانے والی پروازپی کے۔211کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے عملےنے نبیل رویز ولد پرویز اختر سکنہ ایبٹ آباد کے سامان کی سکیننگ کے دوران 5نایاب مورتیاں برآمد کرلیں جس پر مذکورہ مسافرکوحراست میں لےکرکسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

دیہی علاقوں میں موجود شادی ہالز کے لیے رعایتی فیس سٹرکچر بنانے کا حکم دیا جائے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں شادی ہال اور مارکیز کا کاروبار کرنے والوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سے درخواست کی ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں موجود شادی ہالز کے لیے رعایتی فیس سٹرکچر بنانے کا حکم دیا جائے۔پہلے سے موجود شادی ہالز کو کورل ایریا کی رعایت اور گرین بیلٹ کو خوبصورت تیار کر کے پارکنگ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقے بہارہ کہو، پارک روڈ اور ایکسپریس وے پر شادی ہالز اور مارکیز کا کاروبار کرنے والوں کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں نہ تو سی ڈی اے کا کنٹرول ہے اور نہ ہی سی ڈی اے کسی قسم کا ترقیاتی کام کرتی ہے، سپریم کورٹ کے شادی ہالز کو ریگولرائز کرنے کے حکم پر سی ڈی اے نے اسلام آباد میں موجود تمام ہالز کو ریگولرائز کرنے کے قوانین لاگو کیے تاہم اس عمل میں پہلے سے موجود شادی ہالز سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی۔ سی ڈی اے نے بورڈ میٹنگ میں جو قوانین بنائے وہ غیر منصفانہ ہیں۔ دیہی اور شہری علاقوں میں موجود شادی ہالز اور مارکیز کے لیے یکساں فیس سٹرکچر بنایا گیا ہے جو دیہی علاقوں میں موجود ہالز کے ساتھ انتہائی نا انصافی ہے، ایسی صورت میں وہ اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہونگے جس سے متعدد افراد کے بےروزگار ہو جائینگے۔

ٹریفک پولیس کی نااہلی مرید پھاٹک چکوال روڈ پر ٹریفک گھنٹوں جام رہنے لگی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ٹریفک پولیس کی نااہلی مرید پھاٹک چکوال روڈ پر ٹریفک گھنٹوں جام رہنے لگی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا وارڈن اہلکار غائب تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر واقع مرید پھاٹک پر وارڈن اہلکاروں کی عدم موجودگی اور نااہلی کے باعث ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے ریلوے پھاٹک پر غلط سمت سے آنیوالی گاڑیاں ٹریفک میں خلل ڈالتی ہیں جنکے باعث ٹریفک گھنٹوں جام ہوجاتی ہے جسکی وجہ سے بچے بوڑھے باالخصوص مریضوں اور سرکاری اوقات میں دفاتر پہنچنے والوں کو بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مسافروں نے سی ٹی او راولپنڈی سے مرید پھاٹک کے مقام پر وارڈن عملہ کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ساتوں یونین کونسلوں کے مسلم لیگی راہنماؤں کے ہمراہ ڈڈیال بھلوٹ سٹرک کا معائنہ

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ حلقہ ایم ایل اے ون آزادکشمیر قانون سازا اسمبلی کے چوہدری محمد مسعود خالد نے گزشتہ روز ڈڈیال میں اپنے دورہ کے دوران اپنے پارٹی کارکنا ن شہر کے علاوہ ساتوں یونین کونسلوں کے مسلم لیگی راہنماؤں کے ہمراہ ڈڈیال بھلوٹ سٹرک کا معائنہ اور پر مختلف سیکموں جن میں سیاکھ سٹر ک اور پلاک سٹرک منطوری سے آگاہ کر تے ہوئے کہا ان منصوبہ جات پر دوزور تک کاشروع کر دایا جائے انہوں نے عوامی مطالبے سٹرک میں تجاوزات جن سے سٹر ک تعمیر ی میں دشواری پیداہو رہی ہے محکمہ شاہرات کے ایس ڈی او ناصرسونی کے علاوہ دیگر عملہ کو موقع جاکر سٹر ک میں پیدا ہو نی والی دشواریوں کو ختم کر نے کی ہدایت کی دورہ کے دوران ڈڈیال بلدیہ شہر کی نمائندگی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ساجد نذیر ایڈووکیٹ یونین کو نسل رٹہ سے سورکھی سے مسلم لیگی راہنما ارشد محمود چوہدری ریاض خان یونین کھٹاڑ سے راجہ یاسر کیا نی یونین کو نسل چھتر وہ سابق ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری محمد ریاض آف چلایار نمائند گی ڈڈیال سٹی مسلم لیگی کارکنان مشتا ق چغتائی ڈاکٹر محمداسحاق حاجی محمد یونس جبکہ صحافیوں کی قاری محمد اکرم ڈڈیال کی واڈنمبر ۱ کی بھلوٹ کے ڈائریکٹر عزیز میرج حال ان کے ہمراہ تھے

Picture of the Day