Our _Blog_

Our Daily News

Monday 13th November 2017 ----- 24th Safar 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

یونین کونسل ساہنگ میں کچرا کنڈی منصوبہ کے لیے حکومت کو ہماری لاشوں پر سے گزرنا ہو گا حکومت و اپوزیشن جماعتوں اور عمائدین علاقہ کا متفقہ لائحہ عمل

The government and opposition parties got together, against dump yard project in UC Sahang

some image

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)---- میرا جینا مرنا اہلیان یونین کونسل کے ساتھ ھے جنہوں الیکشن میں مجھے عزت بخشی اور تخت ساہنگ پر مسند نشین کیااپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی بھی قیمت دینے کے لیے تیار ہوں اور اس کے لیے ہر پلیٹ فارم سے صدائے احتجاج بلند کی جائے گی میں عوام کے حقوق کا دفاع کروں گا اور کرنا جانتا ہوں اگر ضرورت پڑی تو ڈی سی او راولپنڈی کے آفس کے سامنے مظاہرہ تک کیا جائے گامیں پیش کش کرتا ہوں کہ اس منصوبہ کے خلاف عدالتی چارہ جوئی میں جو بھی اخراجات آئیں گے وہ میں اپنی جیب سے ادا کرنے کے لیے تیار ہوں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے چیئر مین یونین کونسل ساہنگ نے کچرا کنڈی منصوبہ کے خلاف تحریک کے محرک سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ اور سید اکرام حسین شاہ ایڈوکیٹ کی جانب سے بلائے گے یونین کونسل ساہنگ کے عمائدین کے اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے کیا

جس میں یونین کونسل بھر سے تمام جماعتوں کے راہنماوں نے بھی خصوصی شرکت کی علاقہ سے اجلاس سے پیپلز لائرز فورم کے راہنما سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ ،سید اکرام حسین شاہ ایڈوکیٹ،سابق امیدوار نائب ناظم گلفراز اعوان علاقہ کی اہم سیاسی شخصیت وکونسلر یونین کونسل ساہنگ راجہ شکیل،تحریک انصاف کی متحرک نوجوان شخصیت ارمغان کیانی نے بھی خطاب کیا اور اس اہم معاملہ پر چیئر مین یونین کونسل راجہ سجاد سرور کی قیادت میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا جبکہ علاقہ کی معتبر شخصیات پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ قادر نواز قادری،پیپلز پارٹی کے جیالے رکن راجہ پرویز کیانی،قمر عابد کیانی،مسلم لیگی راہنماوں سید سجاد حیدر شاہ عرف شہادہ شاہ دیرہ سیداں،سابق کونسلراشرف شاہ،ممبر صوبائی اسمبلی کے دست راست سیدحسنات شاہ،پٹواری راجہ رب نواز ،چیئر مین زکواۃ کمیٹی ذوالقرنین شاہ،حاجی محبوب،راجہ رفاقت،ماسٹر راجہ بابر و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی

کچرا کنڈی کے خلاف ہا ئی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے والی شخصیت سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ پہلے بھی آپ کی مدد سے اس معاملہ کو ہر پلیٹ فارم اٹھایا اب بھی اس منصوبہ کے حوالہ سے کورٹ کے تمام معاملات اور تمام اخراجات کی میں ذمہ داری اٹھاتا ہوں ، ہم اس منصوبہ کے خلاف ہر جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں قانونی جنگ بھی لڑیں گے اورروڈ بلاک کرنی پڑی تو وہ بھی کریں گے ہم نے ہر دور کیے یزید کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ھے جس نے بھی عوامی حقوق غصب کرنے کی کوشش کی ڈی سی کی کیا جرات ھے کہ ہماری مرضی کے بغیر کوئی ایسا منصوبہ دے جو ہمارے مفاد کے خلاف ہو ہمارے لوگوں کے خلاف ہو ہمارے لوگوں کی صحت کے خلاف ہو یہ کبھی بھی نہیں ہو سکتا کہ ہمارے ہوتے ہوئے ایسا کوئی منصوبہ شروع ہو سکے

اس منصوبہ سے نہ صرف یونین کونسل ساہنگ بلکہ یونین کونسل جھنگی جلال اور یو نین کونسل مندرہ کے درجنوں دیہات و قصبات نہ صرف متاثر ہو ں بلکہ زیر زمین پانی کے ذخائر آلودہ اور نا پید ہو جائیں گے گے اس سے پہلے یہ دوجگہوں پر منصوبہ لگا ھے بھاٹہ قلعہ میں جہاں ہر گھر میں کینسر اور ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں اس کے بعد چک بیلی میں یہ منصوبہ گیا جہاں بھی یہی صورتحال ہوئی تو اسے یہاں منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ھے یہ ہر مہینے پورے ڈویژن سے چوبیس ہزار ٹن کچرایہاں لایا جائے گا جس میں ہسپتالوں کا کچرا،ذبح خانوں کا کچرا اور دنیا جہاں کی بیماریاں ہمارے علاقہ میں اکھٹی ہو ں گی انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کو صرف ایک ایجنڈے پر ہم نے بغیر کسی سیاسی وابستگی کے چیئر مین یونین کونسل راجہ سجاد سرور کی قیادت میں اس عوام دشمن منصوبہ کے خلاف تحریک چلانی ھے

Mandra - All parties got together, against dump yard project in UC Sahang. Public from area protested against the project set out by federal government to dump, waste from twin cities Rawalpindi and Islamabad, in Sahang.

Syed Shabir Abbass Shah filed petition in High court over the issue and highlighted that with this project many villages will be affected not only air will be polluted but under ground water reserves will get infected with harmful bacteria as well.

Water is life line and this project will cause life threats to public. Two places, Chak Bele Khan and Bhatta, have already been effected with similar projects with higher number of Hepatitis and Cancers.

It is told that around 24 tones of garbage will be collected from all around Rawalpindi division and dumped in Sahang which will include garbage from hospitals, slaughter centers, and household wastes as well.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

گوری لڑکیوں کی ایشیئن ٹیکسی ڈرائیوروں کو پھنسانے کی منظم کوششیں جاری پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ہوشیار ہوجائیں

Pakistani drivers asked to stay aware of scam

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----برطانیہ کے علاقے گریٹر مانچسٹر نارتھ ویسٹ میں ایشیئن پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف بعض جسم فروش لڑکیوں انجانے گروہ کی طرف سے انہیں بدنام کرنے اور گوری نسل کی لڑکیوں کے ساتھ دست درازی جیسے الزامات لگا کر پھنسانے کہ منظم کو ششیں کی جارہی ہیں- مانچسٹر میں زیادہ ٹیکسی ڈرائیور پاکستانی ہیں کچھ گوری لڑکیوں نے مختلف گروہ بنا رکھے ہیں

جو ٹیکسی ڈرائیوروں کے ساتھ اکیلے سفر کرتی ہیں اور ویرانے میں جا کر ٹیکسی رکوا لیتی ہیں اور ڈرایئور کو اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کرتی ہیں اگر کوئی ڈراہیور ان کے جال میں پھنس جائے تو وہ پھر پولیس کو مقدمہ درج کراتی ہیں اس طرح بذریعہ اخبار اور سوشل میڈیا ڈراہیور بدنام ہو جاتا ہے اگر کسی ڈرائیور نے ریپ نہ ہی کیا ہو تو اسطرح ٹریپ کرنے والی لڑکی کو کمپنسیشن کے لیے گورنمنٹ سے خاطر خواہ رقم مل جاتی ہے

اس طرح کے کہیں واقعات سامنے آئے ہیں پولیس کو بھی اس بارے میں شکایات درج کرا جا چکی ہیں ایک ٹیکسی ڈراہیور نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لڑکیوں کا گروہ نئے ڈرائیور کو نشانہ بناتی ہیں دوران ڈرائیونگ ڈراہیور سے غلط غلط باتیں کر کے ڈراہیور کو اپنے جال میں پھنسالیتی ہیں اور دعوت گناہ دیتی ہیں اور پھر ثبوت کے طور پر تصویر بھی بنا لیتی ہیں

اس دعوت میں ان لڑکیوں کی مرضی شامل ہوتی ہے عدالتوں میں سزا ڈرایئور کو ہوتی ہے اس کا لائسنس بھی کینسل کر دیا جاتا ہے اور بےروزگار ہوکر زندگی گزارتا ہے اور نفسیاتی مریض بن جاتا ہے تمام ڈراہیورز حضرات سے اپیل ہے کے دوران ڈرائیونگ کسی بھی ایسی گفتگو سے احتیاط بھرتیںجوجوز ان کو بدنام کرنے کا سبب بنے -

Manchester; The Taxi drivers operating in Greater Manchester have been warned to stay aware of girl gangs who are attempting to trap the taxi drivers by offering personal service and then going to police.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

جماعت اسلامی کلر سیداں زون کے نئے عہدیداروں کا بھی اعلان کر دیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جماعت اسلامی کلر سیداں زون کے انتخابات مکمل ہو گئے،ناظم الیکشن کمیشن جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جوادکے حتمی اعلان کے بعد نومنتخب امیر جماعت اسلامی کلر سیداں زون راجہ ضمیر الرحمان نے جماعت اسلامی کلر سیداں زون کے نئے عہدیداروں کا بھی اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق حاجی مشکور حسین کو جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر منتخب ہو گئے ہیں ۔اسی طرح جاوید اقبال نائب صدر،سلطان فاروق ڈپٹی سیکرٹری،سیکرٹری اطلاعات عبدالودود،ڈپٹی سیکرٹری عبدالرحمان پھڈیال،شعبہ تربیت قاری قاسم،خطیب جامع مسجد بلال،انچارج مالیات ماسٹر محمد ضمیر کو بیلٹ پیپرز کے ذریعے عرصہ دو سال کیلئے اپنے نئے عہدوں پر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز جامع بلال مسجد کلر سیداں میں منعقد ہوئی جس میں نومنتخب امیر جماعت اسلامی کلر سیداں زون راجہ ضمیر الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک اسلامی انقلاب کی تحریک کا نام ہے جو بانی تحریک سید ابوالا علی مودودی کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے بیلٹ پیپر زکے ذریعے اسلامی انقلاب کی حامی ہے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پانامہ لیکس کے متعلق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے میاں نواز شریف اور ان کی فیملی کی طرح باقی بھی ایسے تمام افراد جن کے نام پانامہ لیکس میں موجود ہیں کو ٹرائل میں شامل کیا جائے تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوتے نظر آئیں۔اس موقع پر تمام نو منتخب عہدیداران نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی کرپشن کیخلاف چلائی جانے والی مہم کو بھر پور انداز میں کامیاب بنانے کیلئے ان کے ہاتھ مضبوط کریں گے تا کہ خوشحال پاکستان ،اسلامی پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

روات کلرسیداں روڈ پر غیر ضروری یو ٹرنز اور گرین ایریا میں واقع درخت حادثات کا موجب بننے لگے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ روات کلرسیداں روڈ پر غیر ضروری یو ٹرنز اور گرین ایریا میں واقع درخت حادثات کا موجب بننے لگے پنجاب ہائی وے نے تئیس کلومیٹر سڑک پر درجنوں یو ٹرن بنا رکھے ہیں جن میں سے بیشتر غیر ضروری ہیں یہ یو ٹرن مسلسل حادثات کو جنم دے رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات میں لوگ شدید متاثر ہو رہے ہیں کئی لوگ ان حادثا ت کے نتیجے میں اپنی جانوں سے گئے اور بھاری تعداد میں زخمی بھی ہوئے مگر پنجاب ہائی وے کے حکام ٹس سے مس نہ ہوئے سڑک کے بیچ میں گرین بیلٹ پر لگے درخت بھی حادثات کا موجب بن رہے ہیں ان کی شاخ تراشی کا کوئی انتظام نہیں اس طرح یہ درخت اور یو ٹرن حادثات کا سبب بن رہے ہیں مقامی حلقوں نے تما م غیر ضروری یوٹرن ختم کرنے اور پودوں کی شاخ تراشی کا مطالبہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی کلر سیداں کے زیر اہتمام اتوار کے روز یوسی بھلاکھر میں یوتھ ونگ انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جماعت اسلامی کلر سیداں کے زیر اہتمام اتوار کے روز یوسی بھلاکھر میں یوتھ ونگ انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں سمیع الحق اور شاہین پینل کے مابین مقابلہ ہوا۔ریٹرننگ آفیسر راجہ ضمیر الرحمان کی جانب سے انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق سمیع الحق پینل کے سمیع الحق 56ووٹ حاصل کرصدر جبکہ ان کے پینل سے حسن محمود جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر منتخب ہو گئے۔ان کے مخالف صدارتی امیدوار وقاص فرید صرف 8 ووٹ حاصل کر سکے۔یہاں ووٹروں کی تعداد 100 تھی جن میں سے بیشتر ووٹروں نے اپنی اپنی نجی مصروفیات کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔

سرصوبہ شاہ کے نواح جنگل ہوٹل میں ایک عظیم الشان سپرفور والی بال ٹورنامنٹ

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔سرصوبہ شاہ کے نواح جنگل ہوٹل میں ایک عظیم الشان سپرفور والی بال ٹورنامنٹ زیرنگرانی حضرت شہکی ہوا جس میں جنگل ہوٹل،بدر اقبال کیانی اور دیگر ہوا۔جس کا فائنل میچ انجم والی بال کلب سرصوبہ شاہ اور محسن والی بال کلب سموٹ کے درمیان ہوا جو محسن کلب نے زبردست مقابلے کے بعد جیت لیا۔آخر میں وائس چیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،چوہدری محمد ارشادنے کھلاڑیوں انعامات تقیسم کیے۔

سکوٹ، حاجی سخاوت حسین کے صاحبزادے ماجد حسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)۔۔۔۔ معروف سابق ٹرانسپورٹر حاجی سخاوت حسین کے صاحبزادے اور سابق امیدوار برائے ضلع کو نسل صوبیدار ( ر) راجہ محبوب حسین کے بھتیجے اور مقامی زکوۃ کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر مبارک علی راجہ کے بھانجے راجہ ماجد حسین گزشتہ روز رشتہ آزدواج میں منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب میں قریبی عزیزوں اور دوست واحباب نے شرکت کی اورجو ڑے کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی۔

some image

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام شاہد ہاشمی ۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے خودکار ہتھیاروں کے لائسنسوں کومعطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنسوں کومعطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تمام آٹومیٹک اسلحہ لائسنس معطل کردئیے جائیں گے۔ اس حوالے سے اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو 2 اختیارات دئیے جائیں گے۔ پہلے آپشن کے تحت آٹومیٹک لائسنس کو سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کرواجاسکے گا، جس کےلیے 15 جنوری 2018 تک متعلقہ ڈی پی او آفس سے تصدیق کروانا ہوگی۔ دوسرے آپشن کے تحت لائسنس ہولڈرز اپنا آٹومیٹک اسلحہ واپس کرسکتے ہیں جس کے عوض حکومت انہیں 50 ہزار روپے دے گی۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ کی قیمت چاہے زیادہ بھی ہو تاہم رقم صرف 50 ہزار ہی ملے گی ۔ اسلحہ لائسنس یافتہ افراد ڈپٹی کمشنرز اورپولیٹیکل ایجنٹس کے دفاتر میں اپنا اسلحہ واپس کرسکتے ہیں۔

کلر سیداں، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔۔۔۔۔۔۔ وسیم غالب اور عظیم یعقوب کی دعوت ولیمہ ڈھوک غالب میں ہوئی جس میں چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،راجہ ظفر محمود ،راجہ طارق محمود،پرویز اختر منہاس،صوبیدار غلام ربانی،مسعود بھٹی ،عنصر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔۔ سابق امیدوار چیئرمین محمد تنویر ناز بھٹی پاکستان مسلم لیگ ن دی لائنز گروپ تحصیل کلر سیداں کے صدر منتخب ہونے پر سیاسی حلقوں کی طرف سے مبارکباد۔ سابق امیدوار چئیرمین محمدتنویر ناز بھٹی پاکستان مسلم لیگ ن دی لائنز گروپ تحصیل کلر سیداں کے صدر منتخب ہونے پر چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، چیئرمین یو سی کنوہا پرویز اختر قادری، چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض، وائس چیئرمینز ٹھیکدار محمد بشارت، راجہ محمد حنیف، شاہد گجر، توفیق تاج کیانی، کونسلرز صوبیدار میجر سلیمان بھٹی، ملک طارق حسین، نمبردار راجہ ابرار حسین، صوبیدار محمد شریف اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک اشتیاق احمد آف بھون کے صاحبزادوں کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک اشتیاق احمد آف بھون کے صاحبزادوں کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل ۔ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سمیت منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی ہزاروں کی تعداد میں شر کت ۔ تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے علاقہ بھون کی رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک اشتیاق احمد اعوان کے صاھبزادے ملک اویس اشتیا ق اور ملک صہیب اشتیاق رشتہ ازواج میں منسلک ہوگے ان کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاوں بھون میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ، چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز، چیئر مین یونین کونسل مغل ملک نور حسین ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، چیئر مین یونین کونسل لودھراں راجہ یونس ، چیئر مین یونین غزن آباد طارق یاسین ، زبیر فاروق امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد ،حامد آطہر جنرل سیکر ٹری الخدمت فنڈویشن ،کرنل ملک اعجاز اعوان، ملک حبیب الرحمن، ملک عاصم حبیب اعوان ، ساہیں نیامت آف میان تھب ، عنصر نواز ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ ، راجہ سعد مظہر ایڈوکیٹ ، سید سبطین شاہ بخاری ایڈوکیٹ ، ذوالفقار کیانی ایڈوکیٹ ،سید جی ایم شاہ ایڈوکیٹ، ملک اشتیاق احمد بردار آف ملک باری ، ملک عنصر برادر آف ملک باری ، راجہ عامر محمود ایڈوکیٹ ، راجہ قمر الزمان پی ڈبلیوڈی ، پٹواری ملک امام بخش، پٹواری راجہ عبرت اقبال ، پٹواری وحید ستی ، پٹواری ملک اللہ یار ، پٹواری عامر محمود ، پٹواری راجہ فیصل ، محکمہ پولیس کے اے ایس آئی ملک یعقوب ، راجہ فیاض جنجوعہ ، ملک قاسم چشتی ،ملک اشفاق،ملک جنید ،ملک سجاد معصومی ، ملک شاہد لطیف اعوان ،راجہ ذوالفقار علی ستی ، راشد مبارک عباسی ،راجہ اظہار مجید، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شر کت کی ملک اشتیاق احمد اعوان نے تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی گئی۔

some image

ٹوٹی پھوٹی سٹرک ،ٹوٹی گلیاں،کچی سڑکیں،نہ گیس نہ پانی ،نہ قبر ستانوں کی چار دیواری کی سہولت دستیاب

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ٹوٹی پھوٹی سٹرک ،ٹوٹی گلیاں،کچی سڑکیں،نہ گیس نہ پانی ،نہ قبر ستانوں کی چار دیواری کی سہولت دستیاب ۔یہ ہے تحصیل کہوٹہ کی نواحی یونین کونسل دکھالی کا گاؤں کوٹ جہاں کے مکین قیام پاکستان 71سال کے بعد بھی ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ،اہلیان علاقہ کا حکومت کی بے حسی اور لاپرواہی پر شدید احتجاج،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے حلقہ این اے50کے علاقہ نواحی یونین کونسل دکھالی کا گاؤں کوٹ کے معروف ٹرانسپوٹرراجہ افتخار احمد ،تھانیداربنیا مین،راجہ ربنواز خان، راجہ وقاص،راجہ گلبہار، راجہ شوکت ، راجہ فرزندعلی ،راجہ صوبیدار الیاس،راجہ محموداختر،راجہ عاصم، راجہ غلام مرتضیٰ،صوفی گلفراز، عامر ازرم ،نمبر دار لطیف، چوہدری عمران، حاجی نظار اور دیگر نے میڈیا سروے کے دوران منتخب بلدیاتی عوامی نمائندوں پر برس پڑے،وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی پر شدید تنقید،کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان نے 1985میں موجودہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے والد محترم شہید خاقان عباسی کے ساتھ اپنا سیاسی سفر شروع کیا تھا اور آج32سال گزرنے کے باوجود ہم شاہد خاقان عباسی کے شانہ بشانہ چل رہے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم نے ہم آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،گاوں کو جانے والی مین سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ہمارے گلی محلوں کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں اورگاوں کے چار بڑھے قبر ستان جو بغیر چار دیواری کے ہیں وہ ہماری بے بسی پر منہ چڑا رہی ہیں ،وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلوں میں سوئی گیس دینے کا اعلان کررکھا ہے اور تحصیل کہوٹہ کے90فی صد دیہات کو سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے لیکن ستم ظریفی کی انتہا ہے کہ موضع کوٹ کوسوئی گیس سے محروم کردیا گیا ہے ،راجہ افتخار احمد نے مزید کہا کہ اگر ہمارے ساتھ اسی طرح سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوتا رہا تو ہم مسلم لیگ ن سے32سالہ رفاقت توڑنے پر مجبور ہو جائیں گے ، تھانیداربنیا مین،راجہ ربنواز خان، راجہ وقاص،راجہ گلبہارنے کہا کہ اہلیان کوٹ تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھنااور سوئی گیس فراہم نہ کرنا سرار سرزیادتی ہے اور ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،اور موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی اور دیگر سیاسی رہنماؤں پر واضح کرتے ہیں کہ اگرہمیں مین سڑک، گلیاں، پینے کا پانی،قبر ستانوں کی چار دیواری اور سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا گیا تو2018کے انتخابات میں اہلیان کوٹ کسی اور سیاسی جماعت کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں گے۔ راجہ فرزندعلی ،راجہ صوبیدار الیاس،راجہ محموداختر،راجہ عاصم، راجہ غلام مرتضیٰ اور دیگر نے کہا کہ موضع کوٹ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے اور ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام شروع کئے جائیں موضع کوٹ کی تمام ٹوٹی پھوٹی گلیاں مکینوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہیں خاص طور پر بارشوں کے دنوں میں چلنا دشوار ہو جاتا ہے ۔

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان سلاٹر ہاؤس گندگی اور غلاظت سے اٹا اور بدبوا ورتعفن کے باعث وہاں کھڑاہونا بھی مشکل

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان سلاٹر ہاؤس گندگی اور غلاظت سے اٹا اور بدبوا ورتعفن کے باعث وہاں کھڑاہونا بھی مشکل ، گندگی میں جانوروں کو ذبح نہ کیا جائے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جائے شہری حلقوں کا مطالبہ سلاٹر ہاؤس میں صفائی کے ناقص انتظامات دیواریں گندگی اور غلاظت سے اٹی ہوئی ہیں گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو دور تک محسوس کی جاتی ہے سلاٹر ہاؤس میں صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

ایئرچیف قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں ذیشان زیب انڈر19سکواش چیمپئن بن گئے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ ایئرچیف قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں ذیشان زیب انڈر19سکواش چیمپئن بن گئے ۔ انڈر 19کا فائنل ذیشان زیب اور عزیررشید کے درمیان ہوا ۔ ذیشان زیب کو فائنل جیتنے پر چیمپئن شپ ٹرافی دی گئی۔چیمپئن شپ کی انڈر 11کیٹیگری میں حمام احمد نے انس بخاری ،انڈر 13کیٹیگری میں محمد حمزہ نے محمد عماد،انڈر 15کیٹیگری میں نورزمان نے خوشحال ریاض، انڈر 17کیٹیگری میں عزیر شوکت نے فرحان ہاشمی،انڈر 19 کیٹیگری میں ذیشان زیب نے عزیر رشید کوہرایاچیمپئن شپ06سے11نومبر 2017تک ہاشم خان سکواش کمپلیکس پشاور میں ہوئی ۔اس 5لاکھ انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ میں پورے ملک سے 200کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔چیمپئن شپ 2017کے فائنل میچ اور اختتامی تقریب کا انعقاد ہاشم خان سکواش کمپلیکس پشاور ہوا ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔سا بقہ ورلڈ چیمپئنز قمر زمان اور جان شیر خا ن نے بھی یہ میچ دیکھا ۔مہمانِ خصوصی نے مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ اور پاکستان سکواش فیڈریشن جونئیر لیول پر سکواش کے کھیل کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن ملک میں انٹرنیشنل سکواش واپس لانے کے لئے کام کر رہی ہے۔

 

جرمن شیفرڈ ایل جی ڈاگ شو آج صبح 10 بجے ایوب نیشنل پارک کے کرکٹ گرائونڈ میں منعقد ہو گا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ جرمن شیفرڈ ایل جی ڈاگ شو آج صبح 10 بجے ایوب نیشنل پارک کے کرکٹ گرائونڈ میں منعقد ہو گا- علاوہ ازیں آل بریڈ ڈاگ شو بھی اسی مقام پر منعقد ہو گا- آرمی ہیری ٹیج فائونڈیشن کے اے بی ایم عبدالرحمن نے بتایا کہ اس شو میں ملک بھر سے شائقین نایاب نسل کے جانور مقابلے میں لائیں گے- انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر فری گفٹ ہیمپرز اور بچوں کو خصوصی انعامات بھی دیئے جائیں گے- انہوں نے بتایا کہ مقابلے کے ججز کے فرائض دوسرے ملکوں سے آئے ہوئے ایکسپرٹس ادا کریں گے-

آرپی او راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان اپنے دفترمیں اردل روم کا انعقاد کیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ آرپی او راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان اپنے دفترمیں اردل روم کا انعقاد کیا۔ کانسٹیبل محمد ثقلین کو محکمانہ انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔انسپکٹر طاہر محمود ضلع چکوال کوحقائق چھپانے پر سزا سنشور ،انسپکٹر نعیم اختر ضلع راولپنڈی کو اشتہاری گرفتار نہ کرنے اور ناقص کارکردگی پر ایک سال سروس ضبطگی ،انسپکٹر عرفان جیلانی ضلع جہلم کو اپنے کام میں دلچسپی نہ لینے پر وارننگ، اے ایس آئی شہزاد کو سرکاری کام میں عدم دلچسپی پر دوسال سروس ضبطگی اے ایس آئی محمد جہانگیر کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر دوسال سروس ضبطگی ،اے ایس آئی لیاقت کو تھانہ سول لائن راولپنڈی میں لگے کیمروں کی خرابی بارے سینئر ز کو مطلع نہ کرنے پر وارننگ ،کانسٹیبل خالد محمود کو سرکاری گاڑی کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے پر سنشور، انسپکٹر خالد محمود ضلع جہلم اور سب انسپکٹر الطاف ضلع چکوال کا جواب تسلی بخش پاکر شوکاز نوٹس فائل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ممیام ، معروف سابق ٹرانسپورٹر حاجی راجہ محمد صابر انتقال کر گئے

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ ممیام کے رہائشی اور معروف سابق ٹرانسپورٹر حاجی راجہ محمد صابر گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر اسی سال سے زائد تھی۔ نماز جنازہ آبائی گاؤں ممیام میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت کو آبائی قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔

چوآخالصہ کے عنصر عباسی ،ارشد عباسی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

چوآخالصہ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔۔۔۔۔۔ چوآخالصہ کے عنصر عباسی ،ارشد عباسی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا ،چیئرمین سید راحت علی شاہ ،ٹھیکیدار ظہیر ،شیخ قلب عباس کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

پیرس۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد مصطفی اعوان سے----ایم این اے ملک ابرار کی دادی اماں کی وفات پر تعزیت کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا بھی گئے ۔انہو ں ملک ابرار سے ان کی دادی کی وفات پر تعزیت کا اظہارِ کیا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر طارق فضل چوہدری بھی موجو دتھے۔

Picture of the Day