Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 13th August 2017 ----- 20th Zi Qad 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

برطانیہ میں آباد پوٹھواریوں کے لئے خاص سوغات، پہلا پوٹھوار ڈاٹ کوم میلہ آج بروز اتوار وٹفورڈ میں میں منعقد کیا جا رہا ہے

Mega Pothwar.com mela being held in Watford today Sunday 13th

some image

وٹفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ۔۔ عاصمہ نورین سے۔۔۔۔۔ برطانیہ میں آباد پوٹھواریوں کے لئے پوٹھوار ڈاٹ کوم کی ایک اور خوبصورت پیشکش، خطہ پوٹھوار کے کھیلوں اور ثقافت پر مبنی پہلا پوٹھوار ڈاٹ کوم میلہ آج بروز اتوار وٹفورڈ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ مکمل فیملی فن ڈے فری انٹری کے ساتھ ،پوٹھوار ڈاٹ کوم ٹیم آپ کو خوش آمدید کہنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

میلے کی تقریبات کا آغاز صبح دس بجے فیتہ کاٹنے، قومی ترانے اور کیک کاٹنے کے ساتھ کیا جائے گا۔ بچوں کی دلچسپی کے خطہ پوٹھوار کے مقبول جانور، رائیڈزاور باونسی کاسل ، آئس کریم اور سلش کے سٹال موجود ہوں گے۔خواتین کی دلچسپی کے لئے ریڈی میڈکپڑے، حجاب، کھلا کپڑااور مختلف کھانوں کے سٹال موجود ہوں گے۔

کبڈی، نیزہ بازی، کرکٹ، ٹینس، پٹھر اٹھانے کے مقابلے خطہ پوٹھوار کے میلوں میں خاصے مقبول ہیں اور مردوں کے دل پسند بھی۔یعنی خاندان کے ہر فرد کی دلچسپی کا سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔ میلے کی ایک خاص بات ان ماوں کے لئے خوشخبری جو اپنی اولاد کے رشتوں کے لئے پریشان ہیں ایک پوٹھواری شادی میکر بھی اپنے سٹال کے ساتھ میلے میں موجود ہوں گے۔ جہاں سے آپ نہ صرف معلومات لے سکتے ہیں بلکہ ان کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

میلہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ جس کا اختتام ایوارڈز کی تقریب کے ساتھ کیا جارہا ہے۔برطانیہ میں آباد پوٹھواری کمیونٹی کی خدمات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں انھی میں سے چندایک کو پوٹھوار ڈاٹ کوم ہر سال ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈ دیا کرتی ہے۔ یہ روایت اس سال بھی برقرار رکھی جائے گی۔میلے کے پتے کے لئے نیچے کی سیکشن ملاحظہ کیجئے۔

Sunday; Mega Pothwar.com mela is being held today at holleywell community centre , Chaffinch Lane, Watford WD18 9QD. Where large number of Pakistani community will have family day out.

Events taking place at the mela are Naiza baazi, Volleyball, Cricket, Kabbadi, Tennis, Stone lifting, Pothwari Sammi dance, Tittar, Bataira, Greyhound , Aseel cockerel, Eagles along with dhol team performing.

The mela will start time is 10-5pm, host of food and cloth stalls available for Families, The mela is specially dedicated to families with children, bouncy castle along with children play centre.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

ایسٹ لندن والتهم سٹو گرو روڈ کمیونٹی ہال میں آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے زیر اہتمام ایک خوبصورت اور پروقار تقریب

All Pakistan Muslim League hold function in East London

some image

لندن ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم. . راجہ اجمل حسین ) -----ایسٹ لندن والتهم سٹو گرو روڈ کمیونٹی ہال میں آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے زیر اہتمام ایک خوبصورت اور پروقار تقریب انعقاد پذیر ہوی جس میں پاکستان اور جنرل پرویز مشرف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

اور مقررین میں چوہدری تبریز آورہ ایڈووکیٹ صدر پاکستان مسلم لیگ برطانیہ سعید اقبال بهٹی جنرل سیکرٹری محترمہ فہمیدہ عباسی صدر وویمن ونگ برطانیہ محترمہ نجمہ شاہین صاحبہ چیف آرگنائزر برطانیہ سید عابدہ پروین جناب وسیم حسین رفیق مغل بیرسٹر ظفر محمود صاحب مرزا امجد مرزا صاحب مسیز خان وویمن صدر نارتھ برطانیہ نے اپنے اپنے خطاب میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف اور پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا

جنرل پرویز مشرف زندہ باد پاکستان پائندہ باد سب سے پہلے پاکستان کے نعروں سے ہال میں خوب جوش و خروش اور ولولہ پیدا کیا گیا اس کے علاوہ مقامی سیاسی سماجی کاروباری اور میڈیا کے افراد نے بهی کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں ضمیر جاوید صاحب نے ملی نغمے اور گیت کی پرفارمنس پیش کی آس کے بعد کیک کاٹا گیا

اور محمانوں کی مزیدار کهانے سے تواضع کی گئی چوہدری تبریز آورہ ایڈووکیٹ نے تمام دوست احباب کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی دعوت پر اس پروگرام میں شرکت فرما کر حوصلہ افزائی فرمائی

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

مسلم لیگ ن کی حکومت نوا ز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے گی, حافظ عثمان عباسی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نوا ز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے گی اور پاکستان کو اقتصادی میدان میں ایشیا کا ٹائیگر بنا کر دم لیں گے۔نواز شریف کے جانے کے بعد بھی ان کی پالیسیوں پر عمل ہوتا رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری امانت حسین کی وفات پر ٹکال میں ان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی حلقہ این اے پچاس کے ایک ایک گاؤں کے مسائل سے آگاہ ہیں انہیں حل کرنے کے لیے عملی اقداما ت اٹھائے جا رہے ہیں۔کلر سیداں کی تین یونین کونسلوں کنوہا،چوآ خالصہ اور سموٹ میں سوئی گیس کا کام جلد شروع ہو گا کلر سے سر صوبہ شاہ دورویہ شاہراہ کی تعمیر ستمبر اکتوبر کے وسط میں شروع ہو گی۔انہوں نے مرحوم چوہدری امانت حسین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مسلم لیگ ن کا گراں قدر سرمایہ تھے اور ان کا شمار وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔مرحوم کی وفات سے مسلم لیگ ن اپنے ایک مدبر رہنما سے محروم ہوئی ہے۔انہوں نے چوہدری امانت حسین مرحوم کی خواہش کے مطابق ٹکال سے موتی مسجد جانے والی سڑک کے برساتی نالے پر پل کے لیے تمام مطلوبہ فنڈز مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ سروے کی ٹیم کو بھیجا جائے گا۔حافظ عثمان عباسی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے چوہدری امانت حسین کی وفات پر دلی تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا۔

 

شاہد خاقان عباسی کا وزیرا عظم منتخب ہونا این اے 50کے لوگوں کا بڑا اعزاز ہے, راجہ صغیر احمد

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے راہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا وزیرا عظم منتخب ہونا این اے 50کے لوگوں کا بڑا اعزاز ہے نوازشریف نے شاہد عباسی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے، انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے وفادار جانثار ساتھ ہیں جنہوں نے مشرف آمریت میں لانڈھی جیل میں دو سال کی قید کاٹی مگر وقت کے آمر سے سمجھوتہ نہ کیا ، شاہد عباسی شرافت امانت دیانت صداقت کا پیکر ہیں مخالفین بھی ان کی شرافت کو تسلیم کرتے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ علاقائی مفادات کو ترجیح دی ۔ حلقے کے مسائل کو ان کے سوا کسی اور نے حل بھی نہ کیا، انہوں نے کہا کہ شاہد عباسی نے کہوٹہ اور کلرسیداں کے لیے سوئی گیس کے جن منصوبوں کا اعلان کیا تھا ان کے ورک آرڈر بھی جاری ہو چکے ہیں بہت جلد یوسی دوبیرن خورد، نارہ ، مٹور، ہوتھلہ، کنوہا، چوآخالصہ اور سموٹ میں کام شروع ہوجائیں گے اب وقت آگیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ان علاقوں کے لیے بھی سوئی گیس کی منظوری دیں جو ماضی میں اس سہولت سے محروم رہ گئے تھے انہوں نے کہا کہ این اے 50کا ہر شریف شخص شاہد خاقان عباسی صاحب کا ووٹر ہی نہیں سپورٹر بھی ہے شاہد عباسی آئندہ انتخابات میں پہلے سے بھی زائد ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور مخالفین ایک بار پھر بدترین شکست سے دوچار ہونگے۔

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی خبر پر عبدالخالق نے غریب لڑکی کی امداد کی

شاہ باغ ، کلر سیداں ۔۔یاسر ملک نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔ یونین کونسل غزن آباد گاؤں نو تھیہ کی طالبہ صبا سلیمان دختر محمد سلیمان نے گزشتہ دنوں فرسٹ ایئر کے داخلے کے سلسلے میں پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ذریعے مدد کی اپیل کی تھی جس پر شاہ باغ کے رہائشی حال مقیم یوکے عبدالخالق نے صبا سلیمان کے فرسٹ ایئر کے داخلہ کیلئے مناسب اخراجات مہیا کر دیے ہیں ۔ جس پر طالبہ صبا سلیمان اور اس کے والدین نے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م یاسر ملک اورعبدالخالق کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس درد دل رکھنے والے شخص عبدالخالق کے لیئے ہمیشہ دعا گو رہیں گے ہم رب تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ایسے غریب پرور انسانوں کو لمبی عمر دے تا کہ وہ مجھ جیسے اور بھی غریبوں کے کام آسکیں ۔ صبا سلیمان نے مزید کہا ہے کہ جس مشکل حالات میں انہوں نے میری مدد کی ہے میں ان کا احسان ہمیشہ یاد رکھوں گی اور ان کیلئے تا عمر دعا گو رہوں گی ۔

ایم پی اے راجہ محمد علی کی سفارش سے یو سی نلہ مسلماناں ریکارڈ تر قیاتی کام ہو رہے ہیں، تنویر ناز بھٹی

some image some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ یو سی نلہ مسلماناں کے مو جودہ حکمرانوں کی توجہ اپنی جائیدادوں میں اضافہ کی جانب ہے ، علاقے کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کو اس سے کوئی دلچسپی ہے ان خیالات کا اظہار یو سی نلہ مسلماناں سے سابق امیدوار برائے چیرمین تنویر ناز بھٹی نے میڈیا کو جا ری ہو نے والے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی کی سفارش سے یو سی نلہ مسلمانا ں میں کروڑوں روپے کے میگا پروجیکٹ پایہ تکمیل پہنچ چکے ہیں اور مذید کئی بڑے منصوبے زیر غور ہیں۔گزشتہ چار سالوں میں مکمل ہو نے والے منصوبوں میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے دوبیرن تا کھڈ کارپٹ روڈ،نلہ مسلمانا ں شمالی وٹر سپلائی سکیم کے لیے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے، بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں کے لیے ستر لاکھ،پرائمبری سکول کھنوٹ کے لیے دس لاکھ روپے،بوائز ہائی سکول پنڈ بھینسو کے لیے پچاس لاکھ روپے،بوائز پرائمبری سکول سگال پنڈ کے لیے چھتیس لاکھ روپے،پرائمبری سکول ڈھوک سدھن کے لیے سات لاکھ روپے، یو سی نلہ مسلماناں کی گلیات اور بورنگ کے لیے تقریبا دوکروڑ روپے کے منصوبے شا مل ہیں ان میں بیشتر پر کام مکمل ہو چکا ہے اور بعض منصوبوں پر کام آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ یوسی نلہ مسلماناں میں بجلی پولوں کی تنصیب کے لیے چالیس لاکھ روپے کے منصوبے کا سروے مکمل ہو چکا ہے اور جلد اس پروجیکٹ پر بھی کام شروع ہو نے جا رہا ہے۔ ا ن تر قیاتی کاموں کا تمام تر سہرہ نوجوان ایم پی اے راجہ محمد علی کو جا تا ہے جن کی ان تھک محنت کے ثمرات حلقہ پی پی ٹو اور یو سی نلہ مسلماناں کے با سیوں ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ادوار میں تر قیاتی کاموں کے منصوبے صرف کا عذوں میں ہو تے تھے لیکن مو جودہ دور میں گرونڈ پر منصوبے مو جود ہیں اور اگر کسی کو شک ہے توآکر یو سی نلہ مسلماناں میں تر قیاتی کاموں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لے۔ موجودہ حکومت کے آخری سال مذید تر قیاتی کام ہوں گئے جس کے لیے ایم پی اے راجہ محمد علی سے مشاورت جا ری ہے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

یوسی دکھالی کی عوام کا میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی ۔ زبر دست ریلی نکالی گئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ یوسی دکھالی کی عوام کا میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی ۔ زبر دست ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن یوسی دکھالی کے صدر و چیئر مین راجہ شوکت حسین ، وائس چیئر مین ممتاز مسلم لیگی رہنماء عبد الحمید مغل اور جنر ل کونسلر مر زا طاہر نے کی ۔علاقہ میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف ، راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ محمد علی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ء ۔میاں محمد نواز شریف کے خلاف دیا گیا فیصلہ عوام نے احتراماً قبول تو کر لیاہے مگر دلوں پر راج آج بھی میاں محمد نواز شریف کا ہی ہے۔ جتنے کام مسلم لیگ ن کے ہیں اس کی ماضی میں مثا ل نہیں ملتی انہوں نے کہا ملک کی عوام باشعور عوام کو اچھی طرع علم ہے کہ ملک میں کام کرا رہا ہے اور ان ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کون بن رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دکھالی مسلم لیگ ن یوسی دکھالی کے صدر و چیئر مین راجہ شوکت حسین ، وائس چیئر مین ممتاز مسلم لیگی رہنماء عبد الحمید مغل اور جنر ل کونسلر مر زا طاہرکی قیادت میں قاہد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں مر زا بشارت،تعظیم اختر،عبدالحق صدیقی،مرزا شعبان،صوبیداررقیب،جاوید اختر،حاجی نذیر،ساجد صدیقی،حاجی آمین،بشیر صدیقی،مر زاعبد القدوس،مرزاادریس،عبد الوہاب مغل،عبدالمنان مغل،محمد سعید بھٹی،کلیم انجم،ٹھکیدارمحمد مشتاق،غلام عربی مجبور،محمد اشتیاق سمیت بے شمار مسلم لیگی کارکنوں اور ورکروں نے شر کت کی۔انہوں نے کہا کہ قاہد محترم سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کر دیا ہے ایٹمی دھماکے ہوں موٹر وے ہو میٹرو بسیں ہوں یا سی پیک منصوبہ یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے ہی کارنامے ہیں انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی نوجوان اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ سے نہ صرف ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا بلکہ نوجوانوں کو روز گار بھی ملے گا ۔انہوں نے کہا ہم اپنے حلقے کے ایم این اے مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء شاہد خاقان عباسی کو اسلامی جموریہ پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہر ایوں سے مبار کباد پیش کرتے ہیں انشاء اللہ اب ہمارئے حلقے میں ایک مرتبہ پھر مزید بڑھے بڑھے ترقیاتی کا م ہونگئے ۔

some image

پی ٹی آئی کاآج 13اگست کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والاجشن آزادی پروگرام لڑکھڑاتی ہوئی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی ۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ زاہد حسین کاظمی اور راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کاآج 13اگست کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والاجشن آزادی پروگرام لڑکھڑاتی ہوئی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی ۔حکمران جماعت نے ملک کو ماسی بیڑا بنا رکھا ہوا ہے اسی ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے بھی ہیں اور پھر اسی ملک غریب عوام کو اپنے پاؤں کے نیچے روند کر چلے جاتے ہیں ۔لالہ موسی میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے پرٹوکول کی گاڑی تلے آ کر جانحق ہونے والے بچے کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور لواحقین سے دلی تعزیت اور اس سانحے کی پر زوالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ا ن خیالات کا پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے صدر زاہد حسین کاظمی ، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برئے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی عارف علوی ،راشد حفیظ ،اعجاز جازی ،سید سبطین شاہ ، شیخ طارق ، راجہ پر ویز ، ملک عامر محمود،چوہدری میر افضل اور دیگر بھی موقع پر موجودتھے ۔ راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو نے کہا کہ پیپلز سیکر ٹریٹ کوٹلی لنک روڈ سے شام 6بجے ایک بہت بڑا جلوس راولپنڈی لاہیں گئے جہاں ضلع راولپنڈی کی دیگر تحصیلوں سے بھی عوام آئے اور جہاں ہم جشن آزادی کے سلسلے میں پروگرام بھی منعقد ہو گا اور پی ٹی آئی کی دیگر مر کزی قیادت کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے قاہد عمران خان اپنا خصوصی خطاب کر ہیں گئے ۔تمام کارکنان اس پروگرام میں اپنی شر کت کو لازمی بناہیں

some image

ہر سال کی طرح اس سال بھی کل 14اگست کو پوری قوم جشنِ آزادی اپنے روایتی عزم سے منائے گی۔ کمیوٹئی ویلفیئر سوسائٹی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ کمیوٹئی ویلفیئر سوسائٹی کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد عارف قریشی سٹی صدر پاکستا ن مسلم لیگ ن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کل 14اگست کو پوری قوم جشنِ آزادی اپنے روایتی عزم سے منائے گی۔ہر سال کی طرع اس سال بھی کمیوٹئی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کہوٹہ کلب میں کل 14اگست دن12بجے جشن پاکستان شو کے نام سے ایک زبر دست پروگرام کریں گئے جس میں تقاریر،ملی نغمے ، ٹیبلوپیش کیے جاہیں گئے اور پوٹھواری فلموں کے اداکار ایک زبر دست ڈرامہ بھی پیش کریں گئے تمام فراد سے شر کت کی اپیل کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم پاک افواج اور حکومت کا بھرپور ساتھ دیکر پاک وطن کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔تمام پاکستانی قوم ایک جھنڈے تلے اگٹھے ہو کر حکومت اور فوج کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مساہل حل کر نے کے کیلئے حکومت کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ ہماری پاک فوج نے ہر مشکل دور میں اپنی قوم کا ساتھ دیا۔ اور تمام پاکستانی بھائیوں کو چاہیے کہ ہر مشکل گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے ایک دوسر کاساتھ دیں۔

تحصیل کہوٹہ میں ہفتہ صحت (15) اگست تا (19) اگست بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ میں ہفتہ صحت (15) اگست تا (19) اگست بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ بنیادی مرکز صحت مٹور سمیت تحصیل بھر کے بنیادی مراکز صحت اور تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں میڈیکل چیک اپ ، الٹرا ساؤنڈ اور دیگر بچوں کے ٹیسٹ بلکل فری ہو نگے ۔ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر سہیل اعوان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹرفرحت ابراہیم نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت (15) اگست سے (19) اگست تک ہفتہ صحت منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم منتخب کرنے پر میاں نواز شریف اور راجہ محمد ظفر الحق کے مشکور ہیں ۔ یونین کونسل دکھالی کے اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی ۔ وائس چیئرمین عبدالحمید مغل نے قرارداد پیش کی ۔ چیئرمین راجہ شوکت ، شاہد اجمل کونسلر کسان ، ارشد محمود ، طاہر محمود ، ندیم احمد ، خضر مسعود، نسرین اختر ، میمونہ ناہید ، نے شرکت کی ۔ اجلا س میں شاہد خاقان عباسی ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 50کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں چئرمین و وا ئس چئرمین کے انتخا با ت رو کنے کے ہا ئی کو رٹ میں رٹ دا ئر کر دی گئی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں چئرمین و وا ئس چئرمین کے انتخا با ت رو کنے کے ہا ئی کو رٹ میں رٹ دا ئر کر دی گئی ڈا کٹر فیا ض را جہ نے مو قف اختیا ر کیا کہ چئرمین و وا ئس چئرمین کے انتخا با ت سے پہلے سپیشل سیٹ کی خا لی نشست پر انتخا با ت کروا ئے جا ئیں گزشتہ رو ز مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈا کٹر فیا ض را جہ کے وکیل سردا ر تیمو ر اسلم ایڈووکیٹ اور مدثر ایڈووکیٹ نے لا ہو ر ہا ئی کو رٹ کے جج جسٹس مرزا وقا ص راؤ ف کی عدا لت میں رٹ دا ئر کی کہ پہلے سپیشل سیٹ کی خا لی نشست پر انتخا با ت کروا ئے جا ئیں میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں کے چئرمین و وا ئس چئرمین کے انتخا با ت کی تا ریخ 16اگست مقرر ہے جبکہ دا ئر کی گئی رٹ کی تا ریخ 15اگست ہے یہ بھی وا ضع رہے کہ میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں کی سپیشل سیٹ کی نشست عبا دت احمد ستی کی وفا ت کے بعد خا لی ہو ئی تھی جس پر تا حا ل انتخا با ت نہیں ہو سکے تھے

یو سی وگہل کے عوام کی طرف سے وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی کو مبا رکباد

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ یو سی وگہل کے عوام کی طرف سے وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی کو مبا رکبا د شا ہد خا قان عبا سی کے وزیر اعظم منتخب ہو نے سے خطہ کو ہسار کے عوام کے سر فخر سے بلند ہو گئے یہ اعزا ز صدیو ں بعد بھی شا ہد اس خطہ میں دو با رہ نہ مل سکے ان خیا لا ت کا اظہا ر یونین کو نسل وگہل سے مسلم لیگ ن کے رہنما ؤ ں مقصو دستی، میڈم رفعت بی بی ، صو بیدا ر محمد ظریف ، ،سجا د ستی ، صوبیدا ر میجر خا لق ستی ،زا ہد ستی ، راجہ علی اعظم ستی ، طا رق ستی ،مسعو د ستی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

گوجرخان یونائیٹڈ فٹ بال کلب اور محمڈن فٹبال کلب (اسلام آباد) کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ کھیلا جائے گا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کے معروف ادیب شاعر خواجہ محمد یعقوب شاکر مرحوم کی یاد میں 14اگست بروز سوموار شام پانچ بجے گوجرخان یونائیٹڈ فٹ بال کلب اور محمڈن فٹبال کلب (اسلام آباد) کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی ہوں گی جبکہ راجہ تسلیم کیانی سابق ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ راولپنڈی شمس توحید عباسی بطور خاص شرکت کریں گے پروگرام کا انعقاد محمد نوید مرزا نے کیا

آمدہ الیکشن میں ن لیگ کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا, تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما مرزا نعیم احمد

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما مرزا نعیم احمد نے کہا ہے کہ ایک نااہل وزیراعظم کے استقبال کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال قوم کے ساتھ مذاق ہے قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کر کے عدلیہ اور دیگر اداروں کو اشتعال دلایا جا رہا ہے مرز ا نعیم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کیخلاف فیصلہ دیا لیکن وہ سرعام عدالتی احکامات کی توہین کرکے عدلیہ کے فیصلہ کا مذاق اڑانے میں مصروف ہیں پنجاب حکومت ایک نااہل شخص کو کس طرح پروٹوکول دے رہی ہے نوازشریف کے قافلہ کی زدمیں آکر ایک بچہ جاں سے ہاتھ دھو بیٹھا اور متعدد زخمی ہوئے سپریم کورٹ کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے نوازشریف کے استقبال کیلئے لوگوں کے کاروبار بھی زبردستی بند کرائے جارہے ہیں جس شہر سے شاہی قافلہ گزرتا ہے اس کے شہر کے لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا یوم حساب قریب ہے آمدہ الیکشن میں ن لیگ کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا

عمران خان واحد لیڈر ہیں جو صحیح معنوں میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں الحاج چوہدری محمد عظیم,

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو صحیح معنوں میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جس طرح انہوں نے ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ مافیا سے نجات کیلئے جدوجہد کی قوم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی ہے اب کسی صورت ملک پر کرپٹ مافیا مسلط ہونے کی جرات نہیں کر سکے گا ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق ٹاؤن ناظم الحاج چوہدری محمد عظیم نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں عوام کرپشن اور کرپٹ مافیا سے نجات کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اب آنے والا وقت عمران خان کا ہوگا جس میں صحیح معنوں میں ترقی اور خوشحالی ہوگی اورعوام کے مسائل کا خاتمہ ہوگا چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ روڈ مارچ کرنے والوں کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے جگہ جگہ ان کا جو استقبال ہو رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ عوام ان سے عاجز آچکے ہیں او ر وہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے مشن میں عمران خان کے ساتھ ہیں سڑکوں پر رونے والوں کو اب کچھ حاصل نہ ہوگاعوام کو پتہ ہے ہ کون ملک وقوم سے مخلص اور کون لوٹ مار میں مصروف ہے اب آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف ہی ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی

Chak Bale Khan News

چک بیلی خان کی خبریں

چک بیلی خان کی ایک دکان سے 250بوری سے زائدغیر قانونی سیمنٹ پکڑا گیا

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔چک بیلی خان کی ایک دکان سے 250بوری سے زائدغیر قانونی سیمنٹ پکڑا گیا ہے بیسٹ وے سیمنٹ کے چکوال کے ڈسٹری بیوٹر ملک فاروق اینڈ کو کے چک بیلی خان میں سب ایجنٹ ملک سرفرازنے شکایت کی چک بیلی خان کے بازار میں بیسٹ وے کمپنی کا غیر قانونی سیمنٹ بیچا جا رہا ہے کمپنی کی مذکورہ پارٹی نے معلومات پائی کہ ایک ٹرک نمبرC-9241سے لالہ غضنفر سیمنٹ شاپ پر غیر قانونی سیمنٹ آف لوڈ کیا جا رہا ہے معلومات پانے پر چک بیلی خان پولیس کو شکایت کی گئی پولیس نے فوراً ٹرک قبضہ میں لے لیا جس سے پتا چلا کہ توصیف نامی شخص اس سیمنٹ کا سپلائر ہے

Mirpur News

میرپور کی خبریں

چودہ اگست ہماری قومی تاریخ میں انتہا ئی اہمیت کا حا مل دن ہے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 14اگست ہماری قومی تاریخ میں انتہا ئی اہمیت کا حا مل دن ہے۔14اگست کو اللہ تبارک تعالیٰ ہمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی صورت میںآزاد وطن کی نعمت سے نوازہ ہے۔ اس دن کو باوقار انداز میں منا نے کا اہتمام کریں۔اور شکرانہ کے نوافل اور شہدا وطن کو سلام و عقیدت پیش کر نا ہے۔اور اس موقع پرتحصیل صدر جما عت اہلسنت الحاج جمیل اقبال ملک،چیئرمین میلا د کمیٹی ادریس مغل،خطیب اعظم جامع مسجد نواز بشیر جلالی، اور دیگر مذہبی شخصیات نے ملک کی سلا متی استحکام اور شہدا وطن غازیان وطن کے لئے دُعا کی۔ کشمیر کی مکمل آزادی اور کشمیر کے شہدا کو سلام عقیدت پیش کر نا ہے۔ اور ارضِ وطن میں مکمل نظام مصطفی ﷺکا عمل نفاذ اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔تمام مساجد اہلسنت میں خصوصی دُعا کا اہتمام کیا جا ئے گا۔

ایس ڈی او برقیات کی نااہلی کرپٹ ملازمین نے ٹرانسفامر ٹھیک کرنے کے نام پر عوام کو لاکھوں کا چونا لگا دیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایس ڈی او برقیات کی ناہلی کرپٹ ملازمین نے ٹرانسفامر ٹھیک کرنے کے نام پر عوام کو لاکھوں کا چونا لگا دیا عوامی سماجی حلقوں کا برقیات ملازمین کے خلاف احتجاج اور احتساب بیورو سے رجوع کر یں کا فیصلہ آٹھ ماہ کے دوران محکمہ کی جانب سے مفت ملنے والی 700کلوکاپر کے پیسے عوام سے وصول ایکسین برقیات کا اظہار برہمی ملوث اہلکار کے خلاف کاروائی کا فیصلہ گزشتہ ماہ اور اس ماہ کے دوران ڈڈیال شہر اور دیگر دیہات میں گئے ٹرانسفامر خراب ہو ئے لیکن محکمہ برقیات کے اہلکا روں نے تقربیاً ہر ٹرنسفامر کا تقر بیاً35سے 50ہزار روپے لیتے رہے ایک طرف تو لوڈشیٹنگ کم وولٹج کے باجود درجنوں قسم کے ٹیکسزسمیت بھاری بھر بل بھی صارفین سے لئے جاتے ہیں اور دوسری جانب ٹرنسفامر زکی مرمت کے نام پر بھی چونا لگا یا جارہا ہے گزشتہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشزآفس میں ایکسین برقیات اور ایس ڈی برقیات کے ساتھ معززین علاقہ سابق اسمبلی امیدوار چوہدری آفتاب ایڈووکیٹ ،چوہدری خلیل ،محمد صادق بٹ ،انوار لطیف ڈار ،راجہ سرفراز خان ،جاوید اقبال انصاری،اور دیگر نے ملاقات کی معززین علاقہ نے ایکسین سے کہا کہ ڈڈیال آئے روز ٹرانسفامر زجلنے لوڈشیڈنگ اور کم وولٹج کی کمی سمیت محکمہ برقیات کے لین مین کی عدم دستیابی سمیت کئی اہم مسائل کا سامنا ہے جو حل طلب ہے جبکہ کے عوام ٹرانسفامرز جلنے کی صورت میں40سے50ہزار روپے چند ہ اکٹھاکر کے ٹرانسفامر از خود ٹھیک کرواتے ہیں جس پر ایکسین برقیات نے وعد ہ کرتے ہو ئے کہا کہ آئند ہ کو ئی شخص ٹرانسفامر ٹھیک کروانے کیلئے کسی کو کوئی بھی پیسے نہ دے ایکسین برقیات نے پچھلے آٹھ ماہ کر دوران میں نے ڈڈیال کو 700سوکلو کاپر مفت مہیا کیا ہے اس کے باوجود ڈڈیال کے لوگوں سے ٹرانسفامر مرمت کرنے کے پیسے وصول کرنا سمجھ سے بالا تر ہے اس معاملہ کی مکمل انکوائری کروں گا معززین علاقہ نے اختیام پر 15اگست کو احتجاع مظاہر کیا جائے گا اور ڈڈیال کو لاک ڈاؤن کیاجا گا

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

مقا می تا جر محمد سلیم کی اہلیہ ا و ر مفتی عبد ا لو حید کی بھا و ج گز شتہ روز انتقا ل کر گئیں

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مقا می تا جر محمد سلیم کی اہلیہ ا و ر مفتی عبد ا لو حید کی بھا و ج گز شتہ روز انتقا ل کر گئیں مر حو مہ کی نماز جنا ز ہ آ ج بروز اتوار دن 10بجے کلر سید ا ں سپو ر ٹس گرا ؤ نڈ میں ا دا کی جا ئے گی ۔

تعزیت

Condolences

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کا تعزیتی اجلاس ۔یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ کے ماموں جان کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کا ایک تعزیتی اجلا س گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے دفتر میں منعقد ہو ا جس میں مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ محمد بشیر،سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ،چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی،یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ،مسلم لیگ ن یوسی بیور کے صدرراجہ نذاکت حسین،یوسی لہڑی کے صدرراجہ فیاض یعقوب،یوسی مواڑہ کے صدرراجہ نائید رزاق،جنر ل سیکر ٹری یوسی نارہ قاری عبد الرحیم ،مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان،مسلم لیگ ن یوسی نڑھ کے صدر پہلوان ستی ، مسلم لیگ ن یوسی نڑھ کے صدر کھڈیوٹ کے صدر چیئر مین سجاد ستی ، مسلم لیگ ن یوسی ن ہوتھلہ صدر ٹھکیدار نسیم، جنرل سیکرٹری حفیظ آسی،مسلم لیگ ن یوسی دکھالی کے صدرچیئر مین یوسی راجہ شوکت حسین،مسلم لیگ ن یوسی مواڑہ سیکر ٹری جنرل ٹھکیدار حسن، یوسی مٹور سے چیئر مین یونین کونسل مٹورراجہ اشتیاق،مسلم لیگ ن یوسی نارہ کے صدر حکیم برکت حسین،مسلم لیگ ن یوسی یوسی دوبیرن کے صدرراجہ عجائب ،جنرل سیکرٹری طاہر ستی،عابد اقبال عباسی ، حامد لطیف ستی،سرفراز احمد قریشی ، ملک منیب نے شر کت اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ کے ماموں حاجی نصیر جنجوعہ (مر حوم) کی وفات پر تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

some image

Picture of the Day