Our _Blog_

Our Daily News

Friday 13th April 2018 ----- 26th Rajab 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

کو ٹلی ستیاں لا ء اینڈ آرڈر کی مزید مخدو ش صو رتحا ل ،اوبا ش نو جو انو ں کی سکو ل وین پر فا ئرنگ ، 16سالہ طا لبہ جا بحق تین زخمی

School bus attacked by armed gang in Kotli Sattian, One dead 3 injured

some image some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔کو ٹلی ستیاں لا ء اینڈ آرڈر کی مزید مخدو ش صو رتحا ل ،اوبا ش نو جو انو ں کی سکو ل وین پر فا ئرنگ ، 16سالہ طا لبہ جا بحق تین زخمی اہل علا قہ کا شدید احتجا ج کوٹلی ستیاں دستکاری سکول کی وین پر فائرنگ ایک16 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئیں علاقے میں شدید خوف و ہراس عوام کی بڑی تعداد جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور روڈ بند کر کہ واقعے کے خلاف شدید احتجاج اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ،

تفصیلات کے مطابق دستکاری سکول کوٹلی ستیاں کلاسزسے چھٹی کے وقت شفٹ لے کر جانے والی سوزوکی گاڑی RIT5587جس پر12کے قریب لڑکیاں سوار تھیں کہ ڈرئیور آصف کیمطا بق موٹر سائیکل پر آکاش عرف کاشی ولد جاوید اختر اور اس کے ساتھیوں نے گاڑی کا پیچھا کیااور اور مشین سٹاپ برحد کے مقام پر گاڑی روک کر 30بور پسٹل سے فائرنگ کر دی

جس کے نتیجہ میں 16سالہ اریبہ دختر قدیر سکنہ کامر ہ شدید زخمی ہو گئی جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی جبکہ16سالہ عیشاء بتول دختر ولائت شاہ سکنہ چھینٹ،15سالہ حلیمہ اقبال دختر ظفر اقبال سکنہ برحد14سالہ ایمن نواز ساکن گھنوئیاں بھی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں میں داخل کر دیا گیا

جبکہ جاں بحق ہونے والی اریبہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم بھی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں میں کیا گیاعوام علاقہ کی بڑی تعداد رات گئے تک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں کے باہر جمع رہی اور با تھل بازار سے رالپنڈی اور آزا د کشمیر جا نے والی رو ڈ مکمل طو ر پر بند کر کے شدید احتجا ج کر تے ہو ئے ملزما ن کی فو ری گرفتا ری کر کے انہیں قرا ر واقعی سزا دینے کا مطا لبہ کیا اور کہا کہ ایسی کھلی دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں ایس ایچ او کوٹلی ستیاں ملک نذیر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو بہت جلد گرفتار کرلیں گے جبکہ آج پرا ئیویٹ سکو ل ایسو سی ایشن نے بھی مکمل ہڑتا ل کا اعلا ن کر دیا ۔

some image some image some image

Kotli Sattian; The law and order situation in Kotli Sattian is getting bad to worse, a school bus was attacked by armed gang in which 1 16 year old girl was killed while three of her friends were injured in the attack.

According to reports, the school bus driven by the driver Asif with 12 school children was going to drop girls after school, when the school bus was stopped near the school by armed man identifies as Akash and wall known as Kaashi,

According to driver Asif who told pothwar.com, that after he stopped the school bus on gun point he started to fire gun shots at the school bus with 30 bore pistol.

In the attack, Ariba, 16 daughter of Qadeer of village Kamra was killed along with three other students who were badly injured, The gun man fled after the attack, protest are being held by schools in Kotli Sattian who have demanded immediate arrest of the gun man.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

ڈپٹی لیڈر آف دی ہاؤس کونسلر صبیحہ حسین وطن عزیز کے دورہ پر ہیں

Deputy leader Slough borough council, Sobia Hussain on tour of Pakistan

some image

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔ ڈپٹی لیڈر آف دی ہاؤس کونسلر ثابیہ حسین وطن عزیز کے دورہ پر ہیں۔ انگلینڈ برطانیہ کی کاؤنٹی برکشائر کے خوبصورت قصبہ سلاؤ کی سلاؤ بارو کونسل خاتون ڈپٹی لیڈر آف دی کونسل و کیبنٹ ممبر کونسلر ثابیہ حسین Deputy leader of the council Cllr Sabia Hussain دو ہفتوں سے زائد عرصہ سے وطن عزیز پاکستان اور آزاد کشمیر کے دورہ پر ہیں۔

ان کا دارالحکومت اسلام آباد سے لیکر ساحلی شہر کراچی پاکستان تک شاندار استقبال ہوا جبکہ وی آئی پی VIP پروٹوکول دیا گیا۔ ان سے قبل سلاؤ بارو کونسل کیلئے سوائے مقامی انگریز کمیونٹی کے کوئی اور لیڈر آف دی کونسل نہیں بنا تھا۔ اسکے علاوہ وہ کیبنٹ ممبر بھی ہیں۔

سینٹرل وارڈ سلاؤ سے الیکشن جیت کر کونسلر منتخب ہونے والی برٹش بورن اور لکھی پڑھی ہونہار ثابیہ حسین کے اباؤاجداد کا تعلق ڈڈیال، میرپور آزاد کشمیر سے ہے۔ وہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت ڈڈیال میرپور بھی گئیں جبکہ وادئ ہنزہ گلگت بلتستان بھی گئیں۔

انہوں نے مختلف حکومتی محکموں کا بھی دورہ کیا جبکہ سرکاری شعبے اور عوامی عفائے عامہ کے کام دیکھے۔ وہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے اعلی حکام اور ذمہ داران سے بھی ملیں اور مختلف پروجیکٹ اور امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

Slough; Councilor Sobia Hussain of Dadyal, who is deputy leader of Slough borough council has arrived in Pakistan for a short tour where she will meet various social and political personalities in Kashmir and Pakistan.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔حضرت صاحبزادہ پیر سید انعام الحق شاہ ضیاء سالانہ عرس شیخ الحدیث میں شرکت کیلئےلندن پہنچیں گے۔ تنظیم علماء ضیاء العلوم کے رہنما امام حفیظ الرحمن چشتی، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، حافظ فاروق سمیت کثیر تعداد میں جامع ضیاء آل علوم سے فارغ آل تحصیل علما استقبال کرینگے عرس کی تقریب 21اپریل کو ولزڈن گرین لنڈن میں زیر سرپرستی شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ چشتی قادری مہتمم جامعہ رضویہ ضیاء العلوم منعقدہو گی جس میں برطانیہ بھر سے علماء و مشائخ شرکت کرینگے۔

ملندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔یپل روڈ ویسٹ لوٹن کے رہائشی 42 سالہ فیصل احمد پر دس سال قبل ایک نوعمر لڑکی کو جنسی طور پر بدسلوکی کا نشانہ بنانے کے الزامات ثابت، بیڈفورڈ شائر پولیس پریس ریلیز کے مطابق فیصل احمد کی جمعہ 6اپریل کو لوٹن کراؤن کورٹ میں پیشی ہوئی جہاں پر اس نے بچی کے ساتھ جنسی سرگرمیوں کے دو الزامات کا اقرار کرلیا۔

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ)۔۔۔۔پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں عدم برداشت اور اپسی لڑئی جھگڑوں سے دوچار ہے۔ پرتگالی امیگریشن حکام کے عدادوشمار کے مطابق تقریباً 3300پاکستانی پرتگال میں موجود ہیں جبکہ کمیونٹی ذرائع کے مطا بق تقربیاً 2000کےقریب ہی پاکستانی پرتگال میںمقیم ہیں۔کچھ ہی عرصہ قبل مختلف پاکستانی تنظیموں کا بھی قیام ہوا جونا کافی وسائل ہونے کے باجود پاکستانی کمیونٹی کیلئے مختلف سرگرمیاں کرتی رہتی ہیں تاہم تمام تنظمیں اور پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی کمیونٹی کو ایک جگہ اکھٹا کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔گزشتہ دنوں سے چند بعض عناصر پاکستانی تنظیموں ، سفارتخانہ اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانوں پر سوشل میڈیاپر فیک آئی ڈیز بنا کر الزام تراشی کر رہے ہیں جو کہ پاکستان کے لیے بدنامی کا سبب بن رہا ہےذرائع کے مطابق متعلقہ پرتگالی محکمہ نے اس پر تحقیقات شروع کر دی ہےجبکہ پاکستانی کمیونٹی اس وجہ سے انتشار کا شکار ہے۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

فارم ہاؤس پر کام کرنے والے مزدور الیکٹرانکس کا تمام سامان اور دیگر اشیاء چوری کر کے لے گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ فارم ہاؤس پر کام کرنے والے مزدور کام دیکھا گئے ،رات کی تاریخی میں بجلی کی تاروں کے بنڈل،فارم ہاؤس کیلئے لایا گیا الیکٹرانکس کا تمام سامان اور دیگر اشیاء چوری کر کے لے گئے۔مالک کی درخواست پر ٹھیکیدار سمیت 14 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رضوان احمد سکنہ راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں کلر سیداں کے نواحی گاؤں بروٹہ ولایت آباد کے مقام پر اپنا فارم ہاؤس تعمیر کر رہا ہوں۔میں نے اپنے ملازم شاہد سے اپنے فارم ہاؤس کی چھت کی لپائی کیلئے بات کی کہ اس نے اپنے بھائی اقبال کے ذریعے محمد نذیر نامی ٹھیکیدار کو بلوا لیا ہے جس کے ساتھ ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں ٹھیکہ طے ہوا جس کے بعد وہ 8/10 افراد لے کر فارم ہاؤس میں آ گیا اور فارم ہاؤس پر لپائی شروع کر دی ۔ 15/20 یوم کام کرنے کے بعد وہ یہ کہہ کر کام ادھورہ چھوڑ کر گاؤں چلا گیا کہ ہماری فصلیں تیار ہو گئی ہیں اور باقی کام واپس آ کر مکمل کر لیں گے، آپ ہمیں ساری رقم ادا کردیں جس پر میں نے ساری رقم اسے ادا کر دی۔اب دوبارہ ٹھیکیدار سے رابطہ کیا تو ٹھیکیدار نذیر کے چار عدد آدمی جن میں وقاص ،محمد عمران ،محمد امتیاز اور محمد عمران میرے فارم ہاؤس پر آ گئے جس کے بعد میں بھی اپنے فارم ہاؤس پر پہنچ گیا مگر ان افراد نے کام شروع کرنے کی بجائے ہمارے فارم سے بجلی کی تاروں کے بنڈل ، فارم ہاؤس کا تمام الیکٹرانکس کا سامان اور کنٹرول شیڈ کا قیمتی سامان جس کی مالیت 8 سے 9 لاکھ روپے بنتی ہے چرا کر بھاگ گئے

 

پنشنز کی فوری ادائیگی کی ہدایت جاری کرنے کی اپیل

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تحصیل کلر سیداں میں ہزاروں کی تعداد میں پنشنرز جن میں زیادہ تر تعداد بیوہ خواتین کی ہے مارچ کے مہینے کی پنشن وصول نہ کر سکے جس کی وجہ سے ان میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔وفاقی اداروں سے ریٹائرڈ ہونے والے پنشنرز جو قبل ازیں اپنی پنشن نیشنل بنک آف پاکستان سے وصول کیا کرتے تھے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ان کے پنشن اکاؤنٹس مختلف بنکوں میں ٹرانسفر کر دہے گئے ہیں جس کے بعد سی ایم پی لاہور کی جانب سے ان کی پنشنز ا ن کے متعلقہ کاؤنٹس میں ہر ماہ کی یکم تاریخ کو کریڈٹ کر دی جاتی تھی مگر گزشتہ دو ماہ سے یکم کی بجائے 14 تاریخ کے بعد انہیں تاخیر سے پنشن وصول ہو رہی ہے ۔پنشنرز حضرات نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ مارچ کے مہینے کی پنشن ابھی تک ان کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے انہیں بنکوں کے بار بار چکر لگانے پڑرہے ہیں۔انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے اور سی ایم پی لاہور کے ذمہ دران کو پنشنز کی فوری ادائیگی کی ہدایت جاری کرنے کی اپیل کی ہے ۔

الیکشن کمیشن پی پی سات اور آٹھ کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراضات پر 14 اپریل کو فیصلہ سنائے گا

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔الیکشن کمیشن میں پی پی سات اور آٹھ کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد اور چیرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کی جانب سے چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ اور چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر ہونے والے اعتراضات پرجمعرات کو ہو نے والا فیصلہ ملتوی کر تے ہو ئے سماعت 14اپریل تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

خطہ پوٹھوہار جھیلوں،جھرنوں،آبشاروں،ندی نالوں کی سرزمین ترقی کیوں نہ کر سکی،سیف الملوک کے ساتھ

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔راولپنڈی ضلع کے شرقی علاقے جس میں کلر سیداں کہوٹہ شامل ہیں قدرتی نظاروں سے مالا مال ہیں،گزشتہ ستر سالوں میں یہاں کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی،ترقی یافتہ ملکوں کی سب سے بڑی صنعت سیا حت ہے جس سے ارب ڈالر سالانہ آمدن ہوتی ہے اور اس کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا ہے،جس میں تعلیم،صحت اور دوسرے عوامی مسائل حل کئے جاتے ہیں،اگر کھیل اور سیاحت پر توجہ دی جائے تو ہم بھی ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں،آج کی ویڈیو میں آپ راجہ ارشد محمود عاشق کھڑی بھی ہمارے ساتھ تھے ،ملاحظہ فرمائیے ان کی آواز میں رومی کشمیر میاں محمد بخش ؒ کا کلام۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سہرکے لیے72لاکھ اور یوسی لہڑی کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈزدینے پر اہلیان سہر کی طرف سے راجہ محمد علی سے اظہار تشکر

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی سے صدرمسلم لیگ ن یوسی لہڑی راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ کی ملاقات ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سہرکے لیے72لاکھ اور یوسی لہڑی کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈزدینے پر اپنی اور اہلیان سہر کی طرف سے شکریہ ۔یوسی لہڑی سے آمدہ الیکشن میں بھرپور کامیاب کرا نے کابھی عزم۔ 2013کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بڑا فرق ہے ملک سے دہشت گردی لوڈ شیڈنگ اور لاقانونیت میں واضع کمی سی پیک ، موٹر وے ،میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن یوسی لہڑی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گئی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی 2اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی گئی ادرتعلیمی اداروں کو راجہ محمد علی نے اپ گریڈ کر کے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا تھوہا خالصہ میں 10کروڑ کی لاگت سے جدید ہسپتال کی تعمیر شروع ہے کروٹ میں بجلی کا منصوبہ و دیگر ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا جبکہ یہ منصوبہ لوڈ شیڈنگ کیلئے اہم کردار ادا کرے گاچیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی حلقہ پی پی ٹوکی خصوصی محنت سے حلقہ پی پی7میں مسلم لیگ ن کا گراف مزید بلند ہوا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔

some image

عوام کو بھر پور ریلیف دے رہیں ہمارے ہاں اعلیٰ اور معیاری قسم کے کھانے تیار کیے جاتے ہیں, محمد مقصود اعظم عرف سودی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ کے معروف کیٹرینگ سنٹر کے آنر محمد مقصود اعظم عرف سودی نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بھر پور ریلیف دے رہیں ہمارے ہاں اعلیٰ اوع معیاری قسم کے کھانے تیار کیے جاتے ہیں اور پکی پکائی دیگیں بھی دستیاب ہوتی ہیں جبکہ شادی بیاہ اور دیگر پروگرام میں عوام کی ریکوائرمنٹ پر طرع طرع کے کھانے پکائے جاتے ہیں جس میں چکن روسٹ ، چکن قورمہ ، پلاؤ،پلاؤ گوشت ،مٹن قورمہ ،بیف قورمہ ،چکن پکوڑہ ،میٹھی چٹنی ،ریشن سلاد ، فروٹ چاٹ اور دیگر کھانے تیار کیے جاتے ہیں ۔

some image

عظیم سکول سسٹم کے "آنر"معروف ماہر تعلیم بر گیڈئر (ر) محمد جاوید ستی کا ایک اور عظیم کارنامہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ عظیم سکول سسٹم کے "آنر"معروف مائر تعلیم بر گیڈئر (ر) محمد جاوید ستی کا ایک اور عظیم کارنامہ حکومت پاکستان کی طرف سے ملنے والی10لاکھ روپے اعزازیے کی رقم اپنے سکول کے ملازمین میں تقسیم کر دی ۔ تحصیل کہوٹہ کی سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کی طرف سے بر گیڈئر (ر) محمد جاوید ستی کو شانداز الفاظ میں خراج تحسین ۔تفصیل کے مطابق 23مارچ2018کو اسلام آباد میں ایک تقریب میں صدر اسلامی جہموریہ پاکستان ممنون حسین نے تحصیل کہوٹہ کی معروف سماجی اور مذہبی شخصیت عظیم سکول سسٹم کے "آنر"معروف مائر تعلیم بر گیڈئر (ر) محمد جاوید ستی کو فروغ تعلیم اور جنگلات کی حفاظت پر ان کی خدمات کے اعتراف پر حکومت پاکستان نے بر گیڈئر (ر) محمد جاوید ستی "تغمہ حسن کارکردگی"اور حکومت پاکستان کی طرف سے اعزازے کے طور پر ملنے والی10لاکھ روپے کی رقم کہوٹہ شہر میں موجودعظیم سکول سسٹم کے تقریبا46سکولوں میں موجود ملازمین میں تقسم کر دی بر گیڈئر (ر) محمد جاوید ستی نے مذکورہ رقم کو کچھ اس طرع سے تقسیم کیا انہوں نے46پرنسپلز میں 2000فی کس،477اساتذہ میں1500فی کس ،43سکیورٹی گارڈز میں 1500فی کس ،89آیااور متفرق سٹاف میں1500فی کس کے حساب سے1005500 روپے تقسیم کیے ۔ تحصیل کہوٹہ کی سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات کی طرف سے بر گیڈئر (ر) محمد جاوید ستی کو شانداز الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے ۔

some image some image

جنرل الیکشن قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آگئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ جنرل الیکشن قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آگئی ۔ راجہ وحید احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کر ادی۔حلقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔راجہ وحید احمد خان ایم سی کہوٹہ کے ممبر ہیں او ر پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر بھی رہ چکے ہیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ وحید احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون نے ساجد خان عباسی شمالی پنجاب کے آفس میں اپنی در خواست محسن ملک کوارڈینٹرشمالی پنجاب کے پاس جمع کر ا دی جبکہ اس موقع پر اپم پی اے عارف عباسی ،جنر ل سیکرٹری پاکستان تحصیل انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین بھی موجود ہیں۔در خواست جمع کر انے کے بعد راجہ وحید احمد خان نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقے کے مسائل دیکھتے ہوئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے عوام ساتھ دیں حلقے سے پسماندگی کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دوں گا انہوں نے کہا عر صہ دراز سے عوام سے رابطے میں ہوں اوریہ میرے اللہ کا مجھ پر کرم ہے کہ مجھ سے بے پناہ پیار کر نے والے حلقے کی غیور عوام میرے ساتھ ہیں میری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور میری سیاسی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہیں میں نے کبھی بھی تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ نہیں دیا بلکہ علاقے کی عوام کو ہمیشہ اپنے ساتھ لے کر چل رہا ہوں میرا مرنا جینا اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ ہے اور علاقائی تعمیر وترقی میری زندگی کا مشن ہے اور اس مشن کو ہمیشہ جاری و ساری رکھونگا۔انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف صرف پی پی سیون سے ہی نہیں بلکہ سارے ملک سے پی ٹی آئی کامیاب ہو گئی ۔

some image

نیشنل بنک آف پاکستان کہوٹہ برانچ کے عملے کی عوام سے ناروا سلوک ،سائلین کو بے جا تنگ کر نا انہوں نے اپنے وطیرہ بنالیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نیشنل بنک آف پاکستان کہوٹہ برانچ کے عملے کی عوام سے ناروا سلوک ،سائلین کو بے جا تنگ کر نا انہوں نے اپنے وطیرہ بنالیا ۔ چیئر مین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی کا شدید احتجاج اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی بزرگ سیاسی شخصیت چیئر مین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی نے نمائندے سے کہا کہ نیشنل بنک آف پاکستان کہوٹہ برانچ کا عملہ ایک تو مکمل آتا ہی نہیں اور اگر کسی روز تمام عملہ آ بھی جائے تو وہ بھی بہت لیٹ آتا ہے انہوں نے کہا نیشنل بنک آف پاکستان کہوٹہ برانچ کے عملے کا عوام کے ساتھ راویہ انتہائی ناروا ہوتا ہے اور بلخصوص کاؤنٹر نمبر4میں جو ملازم بیٹھا ہوا ہے وہ عوام کے ساتھ بہت بدتمیزی کے ساتھ پیش آتا ہے عوام بے جا تنگ کرنا موصوف نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے کسی کام کے لیے جاہیں تو بے جا چیزوں کے سوال کر تا ہے اور غیر قانونی ،غیر ضروری چیزوں کا بھی مطالبہ کر تا ہے انہوں نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی مذکورہ ملازم کے خلاف کاروزئی عمل میں لائیں اور اس کا فی الفور تبادلیہ کیا جائے ۔

حضرت مولانامحمدہاشمؒ کاسالانہ عرس کل بروز ہفتہ صبح9تا نماز ظہر آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف میں ہوگا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ خطہ پوٹھوہار کے عظیم صوفی بزرگ اور خانقاہ نقشبندیہ بگھارشریف کے موسس اول حضرت مولانامحمدہاشمؒ کاسالانہ عرس کل بروز ہفتہ صبح9تا نماز ظہر آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف میں ہوگا، جس میں ملک بھرسے ممتازعلماء کرام اور ثناء خوان رسول ﷺ شرکت کریں گے۔ اختتامی خطا ب وخصوصی دعاممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن ممبراسلامی نظریاتی کونسل و سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف فرمائیں گے۔

میو نسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدود گیس پائپ لائن نہ بچھانے پر شہریوں کا شدید احتجاج

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ میو نسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدود گیس پائپ لائن نہ بچھانے پر شہریوں کا شدید احتجاج ۔ ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کرنا اور سہو لیات نہ فراہم کرنا انتقامی کاروائی ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کے ساتھ وابستگی ہونے کے باوجود مقامی با اثر سیاسی شخصیات کی ملی بھگت سے محروم کیا جا رہا ہے ۔ حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کو آگاہ لر نے کے باوجود صورتحال کئی ماہ سے جوں کی توں ہے ۔ پارٹی بدلنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے وارڈ نمبر(1) کے رہائشیوں ، ڈھوک گلہ ، گودام ایریا ، دھپری ، ٹنگی اور دیگر شہریوں نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہے ۔ ہم نے بلدیاتی اور قومی و صوبائی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگائی ۔ مگر افسوس ہمارے علاقوں میں گلیاں کچی سٹریٹ لائٹس اور پانی کی سہولیا ت نہ ہیں ۔ اور گیس کے پائپ اور بجلی کے کھمبے بھی فراہم نہ کیئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کے کام ہوئے۔ ان کو فنڈز بھی دیئے گئے ۔ مگر مسلم لیگ(ن) کے ہونے کے باوجود ہم سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، کمشنر راولپنڈی اور دیگر ہائی کمان واعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے ۔

معروف صحافی راجہ پرویز اقبال کو تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کا سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا گیا

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ معروف صحافی راجہ پرویز اقبال کو تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کا سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تقریب میں تحریک انصاف کے مقامی عہدیداران ، کارکنان کی شرکت ۔ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کی لہر بیدار ہوچکی ہے ۔ حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ۔ کہوٹہ سے تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے ۔ان خیالات کا اظہار نو منتخب سیکرٹری اطلاعت تحصیل کہوٹہ تحریک انصاف کے رہنما معروف صحافی راجہ پرویز اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ راجہ پرویز اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہیں ۔ عوام حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف ، طاہر ارشاد ستی ، سردار مظہر اور سردار ارشد مجید کے ساتھ ساتھ کارکنان بھی موجود تھے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

راجہ محمد احسان ستی کی کو ٹلی ستیاں میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پا کستان پیپلز پا رٹی کے رہنما ء امیدوار صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی 6راجہ محمد احسان ستی نے آج کو ٹلی ستیاں میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہو ئے ملزمان کی فو ری گرفتا ری کا مطا لبہ کر دیا اور کہا کہ ملزما ن کی گرفتا ری تک کو ٹلی ستیاں کا کو ئی فرد چین سے نہیں بیٹھے گا ملزما ن کی گرفتا ری انہوں نے کہا کہ ملزما ن کی فو ری گرفتا ری کر کے انہیں قرا ر واقعی سزا دینے کا مطا لبہ کیا اور کہا کہ ایسی کھلی دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں کو ٹلی ستیاں میں لا ء ائنڈ آرڈر کی مخدو ش صورتحا ل یہا ں کے امن پر ایک سوالیہ نشان ہے آئے رو ز ایسے واقعا ت سے ثا بت ہو چکا ہے کہ یہاں حکو متی رٹ نا م کی کو ئی چیز نہیں کسی بھی شخص کا جا ن و ما ل محفو ظ نہیں

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

ووٹ کی پرچی کا استعمال میرٹ پر کرتے ہوئے خدمت کا جذبہ رکھنے والے نمائندوں کا چناؤ کریں, قاضی شوکت

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ معروف کاروباری شخصیت قاضی شوکت نے کہا ہے کہ ملک سے خیرخواہی کا تقاضا ہے کہ ووٹ کی پرچی کا استعمال میرٹ پر کرتے ہوئے خدمت کا جذبہ رکھنے والے نمائندوں کا چناؤ کریں ایسے لوگوں کو آگے لائیں جو مسائل کے تدارک کیلئے کردارادا کرسکیں اور آپ کی آواز اور مطالبا ت کو اسمبلی تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہوں،برادری ازم یا تعلقات کی بنیاد پر اپنا قیمتی ووٹ کسی کو ہرگز نہ تھمائیں آپ کا فیصلہ دراصل علاقہ کی ترقی سے مربوط ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ذاتی مفادات پر ملکی ترقی کو ترجیح دی جائے گوجرخان میں تاجر کمیونٹی جدید نوعیت کے کاروبار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنے لوگوں کی خدمت کریں سوزوکی موٹرز شروع کر کے نوجوانوں کو نوکریاں بھی دے رہے ہیں وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سیاست عبادت کا درجہ رکھتی ہے لہذا ملک سے محبت کا جذبہ رکھنے والے سیاستدانوں کو عوام منتخب کریں انہوں نے کہا کہ ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے اس کو استعمال کرتے وقت اپنی نسلوں کے مستقبل کو سامنے رکھیں انہوں نے کہا کہ بہتر انداز اور دیانتداری سے خدمت کرنے والے سیاستدانوں کو آگے لائیں گے تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ تاجراپنے شہر میں کامیاب سرمایہ کاری کاآغاز کریں اور جدید نوعیت کے کاروبار متعارف کرائیں تاکہ علاقہ ترقی یافتہ ہو اور ہم ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کرسکیں

مسلم لیگ ن شہبازشریف کی قیادت میں پورے پاکستان سے کلین سویپ کر کے عوامی خدمت کے سلسلہ کو جاری وساری رکھے گی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی آٹھ راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف نے انتھک محنت ، لگن اور گڈ گورنس سے صوبہ پنجاب کو باقی صوبوں کیلئے ایک مثال بنا دیا ہے شہبازشریف پاکستان کو دنیا کے صف اول کے ممالک میں کھڑا کرنے کا ویژ ن رکھتے ہیں میاں نوازشریف کی طرح شہبازشریف بھی پاکستانی عوام اور بالخصوص نوجوان نسل کے ہردلعزیز لیڈر ہیں انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف کی گڈگورنس کے باعث دوسری جماعتوں کے ممبران اسمبلی اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں جس کی تازہ ترین مثال خیبرپختونخواہ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ہے انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف نے جس طرح پنجاب اور پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے پالیسیاں بنائیں اس کے باعث پاکستانی عوام میں انتہائی مقبول ترین لیڈر ہیں اور آمدہ انتخابا ت میں مسلم لیگ ن شہبازشریف کی قیادت میں پورے پاکستان سے کلین سویپ کر کے عوامی خدمت کے سلسلہ کو جاری وساری رکھے گی

گوجرخان ضلع بناؤ کے حوالہ سے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے یہ گوجرخان کا حق ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان ضلع بناؤ کے حوالہ سے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے یہ گوجرخان کا حق ہے ارکان اسمبلی نے وعدے کئے مگر عملدرآمد نہ کرایا ضلع بناؤ تحریک پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں راجہ جاویداخلاص نے دولتالہ تحصیل کامیڈیا کے سامنے جو نوٹیفکیشن دکھایا سب ڈرامہ ثابت ہوا اب مزید خاموش نہیں بیٹھیں گے دولتالہ کو تحصیل اور گوجرخان کو ضلع کیلئے بھرپور مہم جاری رکھیں گے جھوٹے وعدے اعلانات کرنے والوں کو آمدہ انتخابات میں گاؤں گلی محلے میں عوام ان سے ضلع کے بارے میں سوال کریں گے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ طارق کیانی اورراجہ طارق عزیز بھٹی ایڈووکیٹ، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری ساجد محمود، مرزا نعیم، ہارون کیانی، مرزا بشیر، شہزادہ خان ، عظمت مغل ، نمبردار فیض، راجہ یاسر کرسال، امین ڈار، عبدالغفور کیانی، چوہدری محمد سلیم ، راجہ روئیداد، ربنوازقریشی، گل اخلاق حسین تھتھال، اعجاز اعوان سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی راجہ طارق عزیز بھٹی نے کہا کہ راجہ محمد جاوید اخلاص نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ کا جھانسہ دے کر گوجرخان کو ضلع کی طرف توجہ ہٹانے کا جوڈرامہ رچایا وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دلوائیں گے گوجرخان کو ضلع کا درجہ دیاجائے یہ اس کا بنیادی حق ہے گوجرخان ضلع بناؤ کے حوالہ سے مہم چلانے پر پوٹھوہار پریس کلب اور مرزاعبدالرحمن کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے تحصیل بھر کے عوام کو متحرک کیا راجہ طارق کیانی نے کہا کہ گوجرخان کو ضلع اور دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے ارکان اسمبلی نے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کئے جائیں عوام آمدہ انتخابات میں جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ووٹ کی پرچی سے کڑا احتساب کریں گے اس موقع پر پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کومبارک باد پیش کی گئی

some image

ایس ایچ او تھانہ جاتلی کی سربراہی میں پولیس نے چھاپہ مار کر جواریوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ایس ایچ او تھانہ جاتلی کی سربراہی میں پولیس نے چھاپہ مار کر جواریوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دی جوئے کی سجی محفل پلٹ دی 9جواریوں کو گرفتار کر کے سرکاری مہمان بنا لیا داؤ پر لگی نقدی موٹر سائیکل اور گاڑی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ جاتلی ثنااﷲنیازی نے مخبر کی اطلاع پر اپنی سربراہی میں سب انسپکٹر سید حیدر ،اے ایس آئی شاہد عباس ،رحیم ،شکیل کیانی اور سرفراز بھٹی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈھوں میں جواریوں کی سجی جوئے کی محفل میں چھاپہ مار کر 9 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی15000روپے نقدی ،10عدد موبائل ،4موٹر سائیکل ،1عدد کیری ڈبہ اور2تیتر قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

some image

some image

شرقی گوجرخان بھڈانہ کس میں ڈکیتی کی وردات ۔دبئی سے آنے والی فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔شرقی گوجرخان بھڈانہ کس میں ڈکیتی کی وردات ۔دبئی سے آنے والی فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا طلائی زیورات موبائل اور نقدی سے محروم کر دیا،تھانہ گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا بھڈانہ کے رہائشی محمد بابر رمضان ولد طالب حسین رپٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ کو دبئی سے آنا تھا جن کو میں بمعہ ہمشیرہ بھتیجا حمزہ خالد کیری ڈبہ پر والدہ کو لینے آئیرپورٹ گئے جب ہم والدہ کو لیکر11اپریل کی صبح 5 بجے کے قریب بھڈانہ کس میں پہنچے تو پیچھے سے سفید رنگ کی جی ایل یل کار جس میں 4 آدمی بیٹھے تھے جن کی عمریں پچیس سے تیس سال رنگ گندمی قد پانچ سے چھ فٹ اور ان میں ایک موٹا سا تھا جس نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں جنہوں نے اسلحہ دکھا کر ہماری کیری ڈبہ کو روک لیا میری والدہ سے تین چوڑیاں طلائی اور تقریبا اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان والا بیگ و ہمشیرہ سے ایک عدد موبائل بھتیجے سے ایک عدد موبائل اور کیری ڈبہ ڈرائیور طلعت محمود سے کیو موبائل و 4ہزار روپے لیکر گوجرخان کی جانب فرار ہو گئے پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

گوجرخان پریس کلب کے نئے چناؤ کیلئے جولائی کی بجائے اپریل ہی میں پولنگ کرانے کے3 ماہ قبل کے فیصلہ کے مطابق رکنیت سازی و تجدید رکنیت کا سلسلہ جمعرات 12اپریل کومکمل ہوگیا

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔گوجرخان پریس کلب کے نئے چناؤ کیلئے جولائی کی بجائے اپریل ہی میں پولنگ کرانے کے3 ماہ قبل کے فیصلہ کے مطابق رکنیت سازی و تجدید رکنیت کا سلسلہ جمعرات 12اپریل کومکمل ہوگیا ،صدر پریس کلب منیر احمدملہوترہ اور دوسرے عہدیداران و مقررین نے حالیہ رکنیت سازی کے عمل میں علاقائی پریس کلب بالخصوص گوجرخان کے شرقی علاقہ سے جبر،بیول اوربھڈانہ کے علاو ہ غربی علاقوں دولتالہ ، مندرہ ،سکھو وغیرہ کے پریس کلب کے ارکان کی شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد دی، شام گئے منیراحمد ملہوترہ کی زیر صدارت اجلاس نے نارووال کے صحافی ذیشان بٹ شہید کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے تمام قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیاگیا،اجلاس سے صدر جبر پریس کلب شیخ اخلاق کے علاوہ گوجرخان پریس کلب کے نائب صدر ملک طارق محمود ،چیئرمین راجہ خالد محمود جنجوعہ ،جنرل سیکرٹری شیخ ساجد قیوم، شفقت کیانی ،صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راجہ اقبال،انفارمیشن سیکرٹری عبدالستار نیازی نے بھی خطاب کیا،اپنے خطاب میں منیر احمد ملہوترہ نے نئے ارکان بالخصوص علاقائی پریس کلب کے ارکان کی شمولیت کواتحادواعتماد کی شاندار مثال قراردیتے ہوئے کہاکہ علاقائی صحافیوں کایہ اقدام بلا شُبہ انکے وقار میں اضافہ اورمسائل کے خاتمہ میں سنگ میل ثابت ہوگا،صدر پریس کلب کے صدر نے کہا کہ عہدے آنی جانی شے ہیں گوجرخان پریس کلب کی 42سالہ تاریخ میں برس ہا برس انتخابات ہی نہ کرانے یامن پسند افراد کی نامزدگیوں کی بُری روایت کوموجودہ عہدیداران نے عملاً ختم کرکے نہ صرف اپنی معیاد سے 3ماہ قبل انتخابات کا فیصلہ کیا بلکہ 1978کے متفقہ آئین کے مطابق رکنیت سازی کا دائرہ پوری تحصیل تک پھیلا کر لگ بھگ 4ماہ تک رکنیت سازی کا بھر پو رموقع دیا ،انہوں نے کہا کہ جنرل باڈی کے اجلاس میں الیکشن بورڈ کی تشکیل کے ساتھ ہی موجودہ عہدیداران سبکدوش ہو جائینگے

پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنا ء پر واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، پیپلز پارٹی یونین کونسل قاضیاں

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔پیپلز پارٹی یونین کونسل قاضیاں کے صدر بابو پرویز اختر ،راجہ نوید اور مرزا فرحان کامل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنا ء پر واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی کیونکہ عوام جانتی ہے پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے حقیقی معنوں میں خدمت کرتی ہے انہوں نے کہا سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے جس طریقے سے تحصیل گوجرخان کے کونے کونے میں تعمیر و ترقی کے منصوبے دئیے ان کی مثال کہیں نہیں ملتی گوجرخان انڈر پاس ،پاسپورٹ آفس اور سوئی گیس کے ایسے منصوبے ہیں جن کو عوام مدتوں یاد رکھے گی انہوں نے کہا منتخب نمائندوں میں کوئی ایسی کارکردگی نہیں ہے صرف جمع منفی کر کے پانچ سالہ پیریڈ پورا کر رہے لیکن تحصیل گوجرخان میں کوئی نمایاں کام نہ ہو سکا انہوں نے کہا راجہ پرویز اشرف وہ واحد لیڈر ہے جو اسمبلی میں پہلی سیٹ پر بیٹھ کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے بول سکتا ہے پیپلز پارٹی یوسی قاضیاں راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں متحد ہے اور 2018کے الیکشن میں راجہ پرویز اشرف کو تحصیل گوجرخان سے واضع اکثریت سے کامیابی دلوائیں گئے ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کا اسلام آ باد کے بارہ غیر قانونی شادی ہالوں اور مارکیز کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے اسلام آ باد کے بارہ غیر قانونی شادی ہالوں اور مارکیز کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ڈ ائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سیکشن فیصل نعیم نے قواعد و ضوابط کے تحت ریگولر نہ ہونے والی ان بارہ مارکیز اور شا دی ہالوں کے مالکان کو بذر یعہ ا شتہار نو ٹس دیا تھا کہ وہ یہ شادی ہال ختم کریں لیکن وہ نہیںمانے ۔ ا ب بی سی ایس نے ڈ ائریکٹر انفورسمنٹ کو خط لکھ دیا ہے کہ ان شادی ہالوں اور مارکیز کے خلاف آپریشن کریں ۔ بارہ اپریل کو سیکٹر ایچ تیرہ ، تیرہ اپریل کو بنی گالہ اور سولہ اپریل کو سیکٹر جی بارہ اور جی تیرہ میں واقع شا دی ہالوں کے خلاف اپریشن ہوگا۔ ان غیر قانونی شا دی ہالوں میں امپیر یل مارکی ایچ تیرہ ، ایگزیکٹو مارکی ایچ تیرہ ، ر ایانز مارکی جی بارہ ، لاپرل ویڈنگ ہال جی بارہ ، وینیو ون مارکی کشمیر ہائی وے ، کیپیٹل مارکی کشمیرہائی وے، گلیکسی مارکی کشمیر ہائی وے، رو ہتاس مارکی کشمیر ہائی وے، ر یگیلئین گولڈ مارکی کشمیر ہائی وے، اوکیئنز کشمیر ہائی وے، گولڈن ہارس مارکی سیکٹر جی بارہ اور راول مارکی بنی گالہ شامل ہیں۔

 

نیب نے29سال بعد بھی مبینہ طور پر سٹیٹ لائف ہائوسنگ سوسائٹی چکری روڈ سے پلاٹس کا قبضہ نہ دیئے جانے سے متعلق شہریوں کی درخواست پر مزید ضروری کارروائی کیلئے معاملہ آر ڈی اے کو بھجوا دیا ہے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ نیب نے29سال بعد بھی مبینہ طور پر سٹیٹ لائف ہائوسنگ سوسائٹی چکری روڈ سے پلاٹس کا قبضہ نہ دیئے جانے سے متعلق شہریوں کی درخواست پر مزید ضروری کارروائی کیلئے معاملہ آر ڈی اے کو بھجوا دیا ہے ، نیب کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 151الاٹیز نے 29 برس قبل اسٹیٹ لائف ہائوسنگ سوسائٹی چکری روڈ راولپنڈی میں پلاٹ خریدے تھے ، تمام واجبات بشمول ڈویلپمنٹ چارجز ادا کرنے پر رجسٹریاں تو دیدی گئیں مگر قبضے کی کارروائی کو ڈویلپمنٹ کام مکمل ہونے تک موخر کر دیا گیا جس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، چیئرمین نیب کو چوہدری محمد اسلم ، چوہدری ایوب ، ملک عظیم وغیرہ کی طرف سے دی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے کیس کی فوری انکوائری کروائی جائے اور معاہدے کے مطابق ڈویلپ شدہ پلاٹس کا قبضہ دلوانے میں ہماری مدد کی جائے ، نیب نے مزید ضروری کارروائی کیلئے درخواست ڈی جی آر ڈی اے کو بھجوا دی ہے جو گزشتہ روز ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای جمشید آفتاب کو بھجوا دی گئی۔

ایچ آئی ٹی چوکی کی حدود میں آئے روزڈکیتیوں اور چوریوں کا سلسلہ جاری

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ ایچ آئی ٹی چوکی کی حدود میں آئے روزڈکیتیوں اور چوریوں کا سلسلہ جاری ۔متعدد چوری و ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہے۔مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر 40ہزار روپے نقدسمیت ہزاروں روپے کی اسیسریز سمیٹ کررفو چکر۔ تفصیلات کے مطابقتفصیلات کے مطابق شاہین موبائل زون ٹمبر مارکیٹ روڈ ایچ آئی ٹی ٹیکسلا سر شام ہی(6.45 )بجے دو مسلح ڈاکو گھس گئے، اور آتے ہی گن پوائنٹ پر دکاندار کو یر غمال بنا لیا اور دکان سے مال سمیٹنا شروع کردیا اور40 ہزار روپے نقدی سمیت ہزاروں روپے مالیت کے میموری کارڈ،یو ایس بی اور اسیسری لوٹ کر فرار ہونے ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ڈی ایس پی ساجد گوندل بھی موقع واردات پر پہنچ گئے ٹیکسلا کے علاقہ میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات، نامعلوم ڈکیت دکان میں موجود افراد کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 40ہزار روپے نقدی اور میموری کارڈ،یو ایس بی اور موبائلز کارڈز سمیٹ کر رفو چکر ہوگئے،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا ملک یار محمدپولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،پولیس نے مالک دکان کے بیان قلم بند کئے اور موقع کا معائنہ کیا، یاد رہے کہ قبل ازیں البشیر بیکری حسن کالونی سمیت ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں لوگ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اور ہلاک ہوچکے، جبکہ وارداتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اورپولیس ڈکیتوں کے بارے میں تاحال کوئی سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی ایچ آئی ٹی جیسے حساس ترین علاقہ میں آئے روز بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتیں پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے لئے بھی ایک سوالیہ نشان ہے

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

تین مئی کے الیکشن میں چودھری محمداعظم کوٹھوی کے فرزند چودھری ناظم اعظم سٹی وارڈ بریڈفورڈ برطانیہ سے تیسر ی بار کونسلر منتخب ہونے کااعزاز حاصل کریں گے

some image

چکسواری( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم حافظ شہریاربسمل )۔۔۔۔۔ یونین کونسل فیض پورشریف کے مردم خیز علاقہ کوٹھہ ڈھانگری بہادرکے سپوت چودھر ی ناظم اعظم کااعزاز تیسری بار سٹی وارڈ بریڈفورڈسے لیبرپارٹی برطانیہ کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے کونسلر کاانتخاب لڑرہے ہیں جو3مئی2018 ؁ء کو منعقد ہورہے ہیں ناظم اعظم اس سے قبل دوبار لیبرپارٹی کے ٹکٹ پرکونسلر منتخب ہوچکے ہیں اس بار وہ بلامقابلہ امیدوار نامزد ہوئے ہیں ان کی تیسری بارنامزدگی ان کی پارٹی اورکمیونٹی کے لئے ان کی شاندار خدمات کابہترین اظہاراوراعتراف ہے ان کے سپورٹرزووٹرز اوران کے عزیز واقارب دوست واحباب اورعوام علاقہ ڈھانگری بہادر یونین کونسل فیض پورشریف ناظم اعظم کی تیسری بار کامیابی کے لئے دعاگو ہیں اورا ان کی کامیابی کے لئے اپنی مخلصانہ کوششیں اور کاوشیں کررہے ہیں اور ان کی کامیابی میں اہم کرداراداکریں گے چودھر ی ناظم اعظم کی بہترین انداز میں سیاسی تربیت کرنے پران کے والدمحترم چودھری محمداعظم آف کوٹھہ ڈھانگری بہادر اوران کی دوبارجیت میں کلیدی کردار اداکرنے پران کے مخلص سپورٹرز چودھری محمداعجازحاجی چودھری منظور حسین بوعہ کسی سٹی وارڈبریڈفورڈ کے ان تمام سپورٹرورووٹرز کاشکریہ اداکیاہے جن کی کاوشوں سے چودھری ناظم اعظم دوبار کونسلرمنتخب ہونے کااعزاز حاصل کرچکے ہیں اورانشا ء اللہ تیسری بار شاندارکامیابی حاصل کریں گے سٹی وارڈ بریڈفورڈ کے اپنے مخلص سپورٹرزاورووٹرزکے قیمتی ووٹ کی بدولت شاندارکامیابی حاصل کریں گے اوراپنی کمیونٹی کے لئے شاندارخدمات انجام دینے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اوراپنے آبائی علاقہ ڈھانگری بہادر اوراپنے انتخابی وارڈ کانام روشن کریں گے

یونین کونسل فیض پورشریف کے موضع تنگ دیو میں میلہ

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ یونین کونسل فیض پورشریف کے موضع موہڑہ بوڑی ڈھانگری بہادر کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری لیاقت نے کہاہے کہ ہماری بہت سی ثقافتی روایات ہیں اوریہ روایات قوم کی زندگی کی دلیل ہوتی ہیں ان سے قوم میں ایک جوش اورولولہ پیداہوتاہے میلے اورتہوارہماری ثقافتی زندگی کانشان ہیں پاکستان اورآزادکشمیر میں میلے دھوم دھام سے منائے جاتے ہیں یونین کونسل فیض پورشریف کے موضع تنگ دیو میں ہرسال میلہ منعقدہوتاہے بیلوں کے شتری مقابلے اس میلے کاخاص ایونٹ ہے ۔پاکستان اورآزادکشمیر کے نامور بیل اس مقابلے شامل کیے جاتے ہیں اس میلے کے کامیاب انعقاد کے لئے شاندار انتظامات کرنے پرمیلے کے منتظمین اورمعاونین چودھری محمدسوار خان سابق کونسلرچودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری چودھر ی خوشنود چودھری طاہرنقاش ٹائیگرچودھری محمداعظم چودھری محمدمنشاء چودھری طارق محمودچودھر ی محمدعرفان ان کی پوری ٹیم کومبارک باد اورخراج تحسین پیش کیاہے ا ن خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاہے ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

خواجہ اللہ دتہ اللہ کو پیارے ہوگئے،ان کی نماز جنازہ سرصوبہ شاہ کے نواحی کاؤں ڈھوک مغلاں میں ادا کی گئی

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔خواجہ صوفی گلفراز،خواجہ صوفی سرفراز،حافظ شاہنواز کے والد خلفیہ صوفی ذرالفقارعلی،محمد قدوس،صوفی محمد رضوان،محمداظہر کے ماموں خواجہ محمد اسحاق کے بڑے بھائی خواجہ اللہ دتہ اللہ کو پیارے ہوگےْان کی نماز جنازہ سرصوبہ شاہ کے نواحی کاؤں ڈھوک مغلاں میں ادا کی گی نماز جنازہ میں امیدوار پی پی 7راجہ صغیر احمد،سابق صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی وسابق ناظم یونین کونسل سموٹ چوہدری محمد ایوب،سابق جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈری راجہ قمرمسعود،چیئر مین یونین کونسل سموٹ راجہ علی اصغر،سابق ناظم وصدر پی پی پی کلرسیداں محمد اعجاز بٹ،سابق نائب ناظمین چوہدری زین العابدین،حاجی احمد سعید،چوہدری بابرضمیر عباس،ڈاکٹر مجیب الرحمن،سابق امیدوار ناظم منیاندہ ماسٹرحاجی محمدآزادمغل،سابق امیدوار چیئرمین منیاندہ نثار کیانی،سابق امیدوار وائس چیئرمین یونین کونسل سموٹ چوہدری مختار احمد،سابق امیدوار وائس چیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ اللہ دتہ ،جنرل کونسلرظفراقبال قریشی،،جنرل کونسلرراجہ آصف کیانی،،جنرل کونسلرحاجی قدیر راجہ،،جنرل کونسلرحاجی غضنفر علی،سماجی کارکن ماسٹر حاجی طارق منہاس،ماسٹر محمدرمضان منہاس،سابق چیئرمین یونین کونسل سموٹ محمد شریف بھٹو،سابق ایس پی اسلام آباد محمد سخاوت بٹ،فخر سرصوبہ شاہ عبدالقدوس بٹ،الحاج شوکت محمود کیانی،خلفیہ حاجی محمد شریف،پی پی پی میناندہ کے صدر چوہدری اکرام الحق،ملک طعفور،حافظ عبدالجبار،زاہدمحمود قریشی،نعمان صدیق منہاس،عبدالقیوم منہاس،راجہ ثقلین،سابق جنرل کونسلر محمد پرویش،سابق جنرل کونسلر عبدالوحید اعوان،اور سیاسی سماجی کاروباری لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کی امامت پیرخواجہ صوفی ارشد محمود اسلمی نے کی۔رابطہ نمبر03009852735

محسن بلال کے سسر میجر جنرل (ر) مقصود عباسی کی وفات پر اظہار تعزیت

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت احمد نواز کھوکھر منعقد ہوا جس میں شہزاد قریشی، ملک جاوید،کلیم اللہ بھٹی،خان لیاقت، ملک محمد نصیر، ملک عامروزیر، خواجہ ظہیر ، شہزادہ ارباب، راجہ ضیاء الحق، طلعت سیال، حکیم عبدالرؤف کیانی، خاور کیانی، راجہ جاویدقاسم، شیخ صلاح الدین،سیدقیصر علی شاہ، ازرم خیام نے روزنامہ اوصاف کے گروپ ایڈیٹر محسن بلال کے سسر میجر جنرل (ر) مقصود عباسی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی ہے

اسلام پورہ جبر کی معروف شخصیت چوہدری محمد اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔اسلام پورہ جبر کی معروف شخصیت چوہدری محمد اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے 11بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکرلوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تعزیت

Condolences

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ سابق ٹاؤن ناظم و امیدوار حلقہ پی پی 7ملک سہیل اشرف نے چیرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس کے جواں سالہ بھانجے احسان سنی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جاکرفاتحہ خوانی کی اور تعزیت کااظہار کیا ۔ ملک سہیل اشرف نے کہا کہ احسان سنی کی وفات پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔مسلم لیگ (ن)گوجرخان کے رہنماء اور حلقہ پی پی 8سے امیدوار راجہ علی اصغر اور وائس چےئرمین راجہ انجم وارثی نے اسلا م پورہ جبر ماسٹر مسعود کی بیٹی کی وفات پر ان کی رہائشگاہ میں دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفر ت لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔چےئرمین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس کے جواں سالہ بھانجا شیخ احسان سنی کی وفات پر مقامی صحافی اسلام پورہ جبر شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

Picture of the Day