Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 13th March 2018 ----- 24th Jamadi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

PTI Delegation meet with Nala Musalmna chairmen to join party

some image some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے کے لیے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ان کے آفس پہنچ گئے چوہدری شفقت محمود نے قریبی دوستوں سے مشورہ کے لیے وقت مانگ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں و ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شفقت محمود کے آفس پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کے وفد کی آمد

وفد میں تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر و کوآرڈینیٹر ضلع راولپنڈی ہارون کمال ہاشمی ، سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 50صداقت علی عباسی ، سابق تحصیل ناظم کہوٹہ و پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 2طارق محمو د مرتضی ، خورشید ستی سمیت دیگر کثیر تعداد میں رہنماء اور ورکرزشامل تھے اس موقع پر ہارون کمال ہاشمی اور صداقت علی عباسی نے چوہدری شفقت محمود کو پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی

Nala Musalmana, Kallar Syedan; The senior Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) officials have met with chairman of union council Nala Musalmana, Ch Shafqat Mahmood and have invited him to join Pakistan Tehreek-e-Insaf.

Ch Shafqat Mahmood was met by Senior vice President and coordinator Haroon Kamal Hashmi of village Pind bainso, who personally invited Ch Shafqat Mahmood to join Pakistan Tehreek-e-Insaf.

In response to the invitation Ch Shafqat Mahmood has asked for more time so he could discuss the offer with his party workers, Ch Shafqat Mahmood was happy to have snaps taken with PTI officials.

Large number of PTI officials were present at the invitation and all looked happy and convinced it seems...

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

پاکستان سے یورپ جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

French airport officials detain PIA flight steward for alleged heroin possession

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- باکمال لوگ لاجواب سروس کا ایک اور بڑا کارنامہ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے پیرس جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 749 کے فضائی میزبان گلزار تنویر سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد ہوئی ہے فلائی میزنان گلزار کو فرینچ کسٹمز نے حراست میں لے لیا اور تنویر گلزار سے منشیات بھی برآمد کر لی گئی

پی آئی اے کے باقی عملہ کو پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی - تنویر گلزار خو محکمانہ غفلت کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے فوری طور پر معطل کر دیا گیا - مزید تفتیش جاریہے البتہ اسلام سے پیرس جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ کو قانونی کاروائی کے بعد وطن واپس روانہ کر دیا گیا

Paris; A Pakistan International Airline (PIA) steward was detained in Paris by French airport authorities for allegedly being in possession of four kilogrammes of heroin, . The suspect, according to reports, was carrying four packets of heroin weighing one kilogramme each, worth at least Rs40 million.

The flight was bound from Paris to Islamabad. According to a notice sent to PIA authorities, the plane's crew, as well as the three pilots, were made to undergo thorough checking and were detained at the airport for several hours.

So far, the PIA has received no official confirmation of the incident from the French authorities. However, the national carrier's spokesperson, Mashood Tajwar, said that the suspect had been suspended from service until further investigation. If the allegations are proven to be true, he will be terminated, Tajwar added.

The suspect was the vice president of PIA CBA and was appointed to the flight on the union's recommendation, reports say.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) -----پوٹھوار ڈاٹ کام کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں پوٹھوار ڈاٹ کام کے توسطت سے بہت سے لوگوں کےکام ہوئے پوٹھوار ڈاٹ کام کی پوری ٹیم کی فلاحی خدمات کو دیکھتے ہوئے سلاو کی مئیر نے ایوارڈ سے نوازا جو بڑی بات ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سلاو اور بیول کے مشہور بزنس مین چوہدری صفدر حسین اور چوہدری یاسر علی نے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اور پوٹھوار ڈاٹ کام کی پوری ٹیم کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی- انہوں نے مزید کہا کہ چئرمین پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ اور ان کی پوری ٹیم جس طرح مل کر کام کر رہی ہے اس پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں-

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

تھانہ کلر سیداں پولیس دوران گشت شادی آرڈننس کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 27 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تھانہ کلر سیداں پولیس دوران گشت شادی آرڈننس کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 27 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے کے قریب وہ کلر بائی پاس پر موجود تھے کہ ڈھوک حیات بخش کی طرف سے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی آوازیں آ نی شروع ہوئیں جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور دیکھا کہ حیات بخش محلہ میں ڈیکوریٹڈ و لائٹننگ شدہ گھر جس کا بعد میں نام محمد عثمان بھٹی معلوم ہوا جس کی اپنی شادی کے سلسلہ میں رسم مہندی کی تقریب جاری تھی اور دلہاکا ماموں محمد عارف ،محمد شفیع اپنے ہمراہ 9/10 افراد ،دلہا کے گھر مہندی لے کر آئے تھے نے آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ اور ہوائیاں چلا کر آتش بازی کا مظاہر ہ کیا جنہیں پولیس ملازمین کی مدد سے قابو کرنے کی کوشش کی گئی جو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے۔پولیس نے موقع سے چلیدہ خول کارتوس 30 بور پسٹل اور ہوائیاں جلی ہوئی بطور ثبوت قبضے میں لے لئے جبکہ دوسری کارروائی میں پولیس نے رات سوا 9 بجے کے قریب سات مرلہ سکیم میں قمر رضا ولد مظہر حسین کے گھر پہنچ گئی جہاں شادی کے سلسلہ میں رسم مہندی کی تقریب جاری تھی دلہا کا ماموں بابر حسین ہمراہ 10/12 اشخاص جو آتشیں اسلحہ سے لیس تھے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا مظاہرے کرتے ہوئے آ رہے تھے کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی مگر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے ۔موقع پر پڑے ہوئے خول چلیدہ پسٹل 30 بور اور جلی ہوئی ہوائیاں قبضہ میں لے لی گئیں۔

 

گورنمنٹ ہائی سکول موہڑہ داروغہ کے ہیڈ ماسٹر قاضی عمادیاسر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی ڈاکٹر قاضی طارق محمود نے کہا ہے کہ اساتذہ نئی نسل کو نظریہ اسلام و پاکستان کے مطابق تیار کر کے دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں بچوں کو علم سے آراستہ کرنا عبادت سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول موہڑہ دروغہ کے ہیڈ ماسٹر قاضی عمادیاسر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری مدارس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی تعیناتی کے علاوہ جدید سہولیات بھی فراہم کی ہیں سائنس لیبارٹریز کا مقصد مقامی طلبہ کو جدید تعلیم سے آگاہی فراہم کرنا ہے انہوں نے قاضی عماد یاسر کی تدریسی اور انتظامی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کردارسازی میں بھی پوری توجہ دی ہے اساتذہ کی تدریسی دلچسپی ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ،سابق ای ڈی او ایجوکیشن سید ظہورحسین شاہ نے کہ قاضی عماد یاسر جرات و استقامت کی علامت دیانتداری و شرافت کا مجسمہ ہیں جنہوں نے اساتذہ اور طلبہ کے لئے ایسی روایات چھوڑی ہیں جو دوسروں کے لیئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی ماہر تعلیم حفیظ الرحمٰن نے قاضی عماد یاسر کی علم دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ معلمی کے تقاضوں کی پاسداری کی ہے ،احسان الحق قریشی نے کہا کہ قاضی عماد یاسر نے تدریسی فرائض سنبھالتے ہوئے جس معیار کو اپنے کردارکی بنیاد بنایا تھا وہ اس پر ہمیشہ عمل کرنے میں کامیاب رہے ۔تقریب سے خضر الرحمٰن،سردار صلاح الدین احمد،چوہدری تصور حسین،چوہدری عبدالوحید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

حکومت پنجاب کی ہدایت کے باوجود بھی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفسران دو برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود انسپکشن اور انکریمنٹ ا لاؤنسزسے محروم

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ حکومت پنجاب کی ہدایت کے باوجود بھی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفسران دو برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود انسپکشن اور انکریمنٹ لاؤنسزسے محروم ہیں جس پر انہوں نے الاؤنسز کی ادائیگی کیلئے عدالت جانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔2016 میں این ٹی ایس کے ذریعے ڈائریکٹ بھرتی کئے گئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے سرکاری تعلیمی اداروں میں سرکاری وزٹ کرنے پر آنے جانے کے اخراجات برداشت کرنے کیلئے پچیس ہزار روپے الاؤنس دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر ابھی تک عمل درآمد ممکن نہ ہو سکا۔نئی پالیسی کے تحٹ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اپنے مراکز میں واقع تمام تعلیمی اداروں میں 24 سے 32انسپکشن وزٹ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں ۔اے ای اوز کے مطابق اساتذہ کی حالیہ ہونے والی آپ گریڈیشن میں ایس ایس ٹیز کو دی جانے والی دو آضافی انکریمنٹس سے بھی انہیں محروم رکھا گیا ہے حالانکہ تقرری آرڈرز کے مطابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفسران بھی ایس ایس ٹی/ایس ایس ای کیڈر کا حصہ ہیں۔اس تمام تر صورتحال سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفسران میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے اور انہوں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآ خالصہ کے نئے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر میں منعقد ہوئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآ خالصہ کے نئے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں سہیل رضا نے نو منتخب صدر عبدالرؤف وینس،جنرل سیکرٹری عمران غالب،سرپرست اعلی جاوید اقبال،سینئر نائب صدر ملک عنصر وحید،نائب صدر اول راجہ اعتزاز احسن، نائب صدر دوئم چوہدری محمد عرفان سمیت رضوانہ اختر،شابیدہ بی بی،اذکاء شاہد،ریحانہ یاسمین، حسن تاج راحیلہ صدر سے حلف لیا۔تقریب میں چےئرمین پنجاب ٹیچرز یونین راجہ طاہر محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ضلعی صدر راجہ شاہد مبارک، چےئرمین پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی سید حامد علی شاہ،پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی سٹی عظمت عباسی ، ضلع راولپنڈی کے چیف کوارڈینیٹر قاضی عمران ،سینئر نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضمیر احمد بھٹی اور سکول ہذا کے سینئر ٹیچر نصیر زندہ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

تنویر شیرازی خواتین کے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ گزشتہ روز سوشل میڈیا کنونشن میں شرکت

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی خواتین کے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ گزشتہ روز سوشل میڈیا کنونشن میں شرکت کے لیے فوارہ چوک پہنچیں قبل ازیں ان کا کلرسیداںآمد پر بھی استقبال کیا گیا۔

صا د ق سنجر ا نی کو منتخب ہو نے پر مبا ر کبا د

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ا پو ز یشن ا تحا د کے مشتر کہ ا مید و ا ر صا د ق سنجر ا نی کے چیئر مین سینٹ منتخب ہو نے پر پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی تحصیل کلر سید اں کے سر پر ست ا علی محمد فیا ض کیا نی ،تحصیل صد ر محمد ا عجا ز بٹ ،جنر ل سیکر ٹر ی حا جی شو کت ،صد ر ا یم سی چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س ،جنر ل سیکر ٹر ی نصیر ا ختر بھٹی،نو ید ا ختر مغل ،ممبر بلد یہ عا طف ا عجا ز بٹ نے 57و و ٹ سے صا د ق سنجر ا نی کو منتخب ہو نے پر مبا ر کبا د د ی ہے ا و ر کہا کہ پیپلز پا ر ٹی کی جا نب سے حما یت کے ا علا ن ا و ر صا د ق سنجر ا نی کی کا میا بی نے ثا بت کر د یا کہ آ ئند ہ حکو مت بھی پیپلز پا ر ٹی کی ہو گی ۔

مرزا نعیم کی یونین کونسل منیاندہ کے رہنما حکیم مشتاق خا ن قریشی سے ملاقات

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ پاکستان انصاف کے رہنما پی پی 8کے امیدوار مرزا نعیم نے یونین کونسل منیاندہ کے رہنما حکیم مشتاق خا ن قریشی کی رہائش کا میرگالہ منگرال میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر حکیم مشتاق خان قریشی نے کہاکہ ہماری ووٹ چیئرمین عمران خان کی امانت ہے جس کو پارٹی نے ٹکٹ دیا ہماری ووٹ اس کے ساتھ ہے اس پر امیدوار پی پی 8مرزا نعیم نے بھی کہاکہ ہمارے کوشش ہے کہ ٹکٹ ہم کو ملے اگر ٹکٹ نہ ملا تو میں بھی ٹکٹ والے امیداور کی حمائت کروگااس موقع پر ماسٹرتنویر خالق،راجہ خلیق،محمد بلال، سائیں محمد ریاض ،محمد آفتاب قریشی بھی موجودتھے۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیا ق کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونا خوش آئند ہے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید اور مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یوسی دوبیرن کے صدر قاضی اختر اور قاضی عرفان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا قاضی اختر اور قاضی عرفان نے چیئرمین مٹور راجہ اشتیاق ، جنرل کونسلر راجہ اعجاز ، سابق جنرل کونسلر راجہ سلیمان اور سابق امیدوار برائے کونسلر راجہ اشتیاق کو پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57آصف شفیق ستی اور راجہ غلام قنبر کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا 18مارچ کو کوٹلی ستیاں کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا, پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء آصف شفیق ستی ، راجہ محمد شکیل کیانی ،راجہ اشتیا ق احمد ،راجہ عقیل اختر ایڈوکیٹ اور اشتیاق احمد ستی 18مارچ کے جلسے کے حوالے سے نے کہا کہ چےئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا 18مارچ کو کوٹلی ستیاں کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا حلقہ کی سیاست میں بونچال آئے گا حلقہ این اے 57میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل مر ی ، تحصیل کوٹلی ستیاں ،تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے تمام ورکرز اور کارکن متحد ہیں انشاء اللہ 18مارچ کوٹلی ستیاں کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء آصف شفیق ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی ،چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیا ق احمد ،معروف قانون دان و پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ PP-7کے رہنماء راجہ عقیل اختر ایڈوکیٹ اور پی وائے او کے رہنماء اشتیاق احمد ستی 18مارچ کے جلسے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور انشاء االلہ کوٹلی ستیاں کا جلسہ چابت کرے گا کہ بھٹو اور بینظیر کے جیالے اور متوالے آج بھی ہر چیلنج کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر کارکن بھی موجود تھے انہوں نے نے مزید کہا کہ تحصیل مری ، کہوٹہ اور کلر سیداں سے انشا اللہ بہت بڑا جلوس کوٹی ستیاں جلسہ میں جا کر اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین کا استقبال کرینگے۔

some image

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے دی گئی 97کروڑ کی گرانٹ سے جاری کہوٹہ پنجاڑ روڈ جاری سٹرک کے کام میں ناقص میڑیل کا بھر پور استعمال

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے دی گئی 97کروڑ کی گرانٹ سے جاری کہوٹہ پنجاڑ روڈ جاری سٹرک کے کام میں ناقص میڑیل کا بھر پور استعمال ۔ سائیڈوں پر بنائی جانے والی پلیوں میں "مصالحہ"ڈالنے کے بجائے کچا پتھر ڈالا جا رہے عوامی حلقوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ پنجاڑ روڈ جو عر صہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اس پر سفر کرنا عذاب بن گیا تھا عوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے مذکورہ روڈ کے لیے 97کروڑ کی خطیر گرانٹ جاری کی مگر زمہ دار محکموں کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے مذکورہ سٹر ک میں ٹھیکدار انتہائی ناقص میڑیل استعمال کر رہا ہے پنجاڑ کے قریب تعمیر ہونے والی پلیوں میں میڑیل "مصالحہ"ڈالنے کے بجائے کچا پتھر ڈالا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور ان سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ ناقص کام کو دوبارہ تعمیر کر نے کے احکامات جاری کیے جاہیں اور زمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

some image

حلقہ بندیوں کی سرحد دل پر اثر انداد نہیں ہوسکتی۔, راجہ صغیر احمد

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ صغیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ بندیوں کی سرحد دل پر اثر انداد نہیں ہوسکتی۔میرا دل آج بھی سابقہ حلقہ پی پی ٹو کی عوام کی یاد میں دھڑکتا ہے نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے حلقہ پی پی سات سے علیحدہ ہونے والی یونین کونسلوں کی عوام میرے دل میں بستی ہے ۔میر ا ٹھنا بیٹھنا حلقے کی عوام کے ساتھ ۔الیکشن کی آمد آمد ہے میر ئے ووٹر ، سپورٹر الیکشن کی تیاریاں شروع کر یں انشاء اللہ کامیابی ہمار مقدر بنے گئی ۔ ان خیالات کا اظہار راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حالیہ ہونے والی حلقہ بندیوں کی وجہ سے جہاں حلقہ پی پی ٹو سے حلقہ پی پی سات میں تبدیل ہواا ور تحصیل کلر سیداں کی 6یونین کونسلوں سے5یونین کونسلیں ہمارے اس حلقے الگ ہو گئی ہیں جہاں میرے دوٹروں کو دوسرے حلقے میں جانے پر دکھ ہے وہاں پر میں بھی ان سے کئی گنا زیادہ دکھ محسوس کر رہا ہوں مگر ان حلقہ بندیوں کی نئی بھاڑ لگی ہے صرف کاغذی کاروائی میں الگ ہوئی ہے میرا ایک ایک سانس اور میر ا دل میرائے ان ددٹروں سپورٹروں کی یاد میں دھڑکتا ہے میں اپنے ان تمام بھائیوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میر ے دفتر کے دروازے ان کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔

بلاول زرداری بھٹو کی کوٹلی ستیاں آمد پر کہوٹہ،کلر سیداں اور گردونواح سے بھٹو شہید کے چاھنے والے بلاول بھٹو کا والہانہ استقبال کریں گے۔, مہرین انور راجہ

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء و سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ سیاست دانوں سے اختلافات اپنی جگہ مگر اخلاقیات کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ اس قسم کی حرکت سیاست اور ملک دونوں کے لئے نقصان دہ ھے، اگر یہ روایت چل پڑی تو کوئی بھی سیاست دان محفوظ نہیں رھے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا اور خواجہ آصف پر سیاھی پھینکنے کی شدید مذمت کرتی ھوں اس طرح کے واقعات نہ صرف سیاست بلکہ ملک کے لئے نقصان دہ ھیں، 18 مارچ کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کوٹلی ستیاں میں ھونے والے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے پوچھے گے ایک سوال کے جواب میں مہرین انور راجہ نے کہا کہ بلاول زرداری بھٹو کی کوٹلی ستیاں آمد پر کہوٹہ،کلر سیداں اور گردونواح سے بھٹو شہید کے چاھنے والے بلاول بھٹو کا والہانہ استقبال کریں گے۔ بی بی شہید کا لخت جگر ھماری دھرتی پر آرھا ھے ھم ان کا شایان شان استقبال کریں گے جو مدتوں یاد رکھا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ھو گی۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

بلاول کو کوٹلی ستیاں آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔غفار ستی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) و یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں غفار ستی نے کہا کہ ہماری ملکہ کوہسار کی فطرت و روایات میں شامل ہے کہ ہماری سرزمین پر کوئی بھی مہمان آئے تو اسے خلوص نیت سے مہمان نوازی کرتے ہیں ۔ بے شک ہمارا ضمیر اور پارٹی ووٹ نواز شریف کا ہے ۔ اپنے بزرگوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کسی کے اوپر کیچڑ اچھالنا ہمارا کلچر نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے بزرگوں نے ہماری ایسی تربیت کی ہے۔ کو ٹلی ستیاں کل بھی مسلم لیگ کا گڑھ تھا ، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا ۔ اس موقع پر غفار ستی نے صحافیوں کو بتا یا کہ انشاء اللہ اسی ماہ خطہ کوہسار کا شیر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تاریخ ساز جلسہ کریں گے اور کوٹلی ستیاں کے لئے بڑا ترقیاتی پیکج دیں گے جس سے علاقے کی تقدیر تبدیل ہو کر رہ جائے گی جس میں کھنہ پل سے کوٹلی ستیاں ایکسپریس وے اور دیگر بڑے منصوبہ جات شامل ہیں اور دنوئی ریسٹ ہاؤس تاپنج پیر روڈ کی بھی انشاء اللہ منظور ی دی جائے گی جس سے تحصیل کوٹلی ستیاں کے لئے سیرو تفریح کے رجحان میں بڑی تبدیلی آئے گی اور علاقے کے لئے مفید ثابت ہوگی ۔ اس موقع پر غفار ستی نے کہا کہ گھٹیا حرکات کر نے والے کبھی لیڈرنہیں بن سکتے اور نہ ہی عوام کے خدمت گار بن سکتے ہیں عوام 2018 ؁ء میں انشاء اللہ بہترین فیصلہ کرے گی ۔

تنظیم آس پا کستان کے زیر اہتما م تقریب تقسیم عطیا ت و تعا رفی پروگرام کا انعقا د

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ تنظیم آس پا کستان کے زیر اہتما م تقریب تقسیم عطیا ت و تعا رفی پروگرام کا انعقا د ،تقریب میں امیدوار پی پی پی این اے 57آصف شفیق ستی ، سابق ممبر ضلع کو نسل وصدر انجمن تا جرا ن کو ٹلی ستیاں ثنا ء الحق ستی ، صدر الاقصی ویلفئیر ٹرسٹ سردا ر حمید ، صدر شمس القمر سو شل ویلفئیر آرگنا ئزیشن عزیز الرحمن عبا سی ، صحا فیوں نو ید ستی ، آصف محمو د ستی ، ایڈ منسٹریٹر حرا سکو ل کھلا بٹ تحصیل مری را جہ امجد محمو د کے علا وہ دیگر مہما نو ں نا ئب صدر انجمن تا جر ان حا جی نثا ر احمد ستی م حا جی شمس الحق ستی ، حا جی تنویر حسین ستی ،سا بق ممبر یو نین کو نسل میڈم ذہین النساء ، سو شل آرگنا ئزر وسیلہ تعلیم پرو گرام بی آئی ایس پی طیبہ نا ز کا ظمی کے علا وہ تنظیم آس پا کستان کے عہدیدا ران و کارکنا ن کے علا وہ کثیر تعدا د میں ٹیچرز برا دی اور طلبا و طا لبا ت نے بھی شرکت کی تقریب سے مقررین آصف شفیق ستی، ثنا ء الحق ستی ، چئرمین تنظیم آس پا کستان عبدا لطیف ضیا ئی ، صحا فی آصف محمو د ستی،صدر کوٹلی ستیاں یو نٹ میڈم عظمی عا مر ستی ، وقاص احمد ستی و عبد لجبا ر ستی ، تنویر حسین ستی دیگر کا خطا ب تقریب میں 100سے زا ئد مختلف سکو لوں میں زیر تعلیم طلبا ء و طا لبا ت میں سکو ل بیگز تقسیم کیے

واضع رہے کہ تنظیم آس پا کستان کے زیر اہتما م انتہا ئی قلیل وقت میں فلا ح و بہبو د کے مختلف پرا جیکٹس پر عملی کا م کیا گیا جس میں رمضا ن المبا رک میں مستحق خا ندا نو ں میں را شن کی تقسیم سمیت غریب و نا دارمریضو ں کو علا ج معالجے کے لیے ما لی امدا د سکو لو ں میں زیر تعلیم مستحق طلبا ء و طا لبا ت کی فیسو ں اور کتا بو ں کی فراہمی جیسے اقدا ما ت شا مل ہیں تنظیم آس پا کستان کے چئرمین عبد الطیف ضیا ئی نے تنظیم کے لیے کا م کر نے کے خوا ئش مند سماجی لو گو ں کی ممبر سازی مہم شرو ع کر نے کا بھی اعلا ن کیا جس میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشا ر لو گو ں کو یہ ایک پلیٹ فا رم میسر ہو گا جس کے ذریعے وہ عوامی خدمت کر سکیں گے تنظیم آس پا کستان کے لیے معقول مالی معا ونت پر سیا سی وسماجی رہنما ء آصف شفیق ستی ودیگر کا شکیہ بھی ادا کیا گیا تقریب سے مقررین آصف شفیق ستی، ثنا ء الحق ستی ، عبدا لطیف ضیا ئی ، آصف محمو د ستی،صدر میڈم عظمی عا مر ستی ، وقاص احمد ستی وعبدا لجبا ر ستی ، تنویر حسین ستی دیگرنے خطا ب کر تے ہو ئے تنظیم آس پا کستان کے زیر اہتما م چلنے والے سماجی پلیٹ فا رم کو بھر پو ر سپو رٹ کر نے کا اعلا ن کر تے ما جی میں ہو نے والی کو ششوں اور کا وشوں کو خرا ج تحسین پیش کیا گیا آخر میں تنظیم آس پا کستان کے زیر اہتما م فری ایمبو لینس سروس شروع کر نے کے اقدا ما ت کو سرا ہتے ہو ئے الاقصی ٹرسٹ کے صدر سردا ر حمید و دیگر کی جا نب سے 50,000رو پے کا چیک بھی دیا گیا جس سے ایمبیو لینس کے لیے فنڈنگ کا آغا ز کیا گیا جس سے ایمبیو لینس خرید کر کو ٹلی ستیاں جیسے پسما ندی ترین علا قہ میں فری ایمبیو لینس سرو س شرو ع کی جا ئے گی ۔

گو رنمنٹ گرلز مڈل سکو ل چھینٹ میں عورتوں کے عا لمی دن کے حوالے سے تقریب

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ گو رنمنٹ گرلز مڈل سکو ل چھینٹ میں عورتوں کے عا لمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقا د ،طلبہ و طا لبطا ت کے علا وہ بڑی تعدا د میں خوا تین کی شرکت سابق ممبر ضلع کو نسل وکو آرڈینیٹر حلقہ پی پی 6 مسلم لیگ ن خوا تین ونگ نو ید نزیر ستی اور اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر شازیہ عظمت کی بطو ر مہما ن خصوصی شرکت تقریب سے نو ید نزیر ستی ، شازیہ عظمت،ہیڈ مسٹریس میڈم شما ئلہ ، را بعہ نا ز ودیگر کاخطا ب مقررین نے کہا کہ کسی بھی معا شرے کی ترقی عورتوں کے بغیر نا ممکن ہے اس کے لیے عورتوں کا تعلیم یا فتہ ہو نا بھی وقت کی اہم ضرو رت ہے ہما رے مذہب سے لیکر قا نو ن تک عو رتوں کو تحفظ فرا ہم کر نے کے لیے گرا ں قدر اقدا ما ت کیے گئے مگر اس کی اگا ہی عو رتو ں تک نہ ہو نے سے آج کے ترقی یا فتہ دو ر میں بھی کئی عو رتیں آج بھی ظلم کی چکی میں پس رہی ہیں وطن عزیز کے قیا م میں بھی جس طرح عو رتوں کا اہم کردا ر رہا آج بھی عو رتیں معا شرے میں کئی ادا روں سمیت قومی و صو با ئی اسمبلی میں اپنا اپنا کردا ر ادا کر رہی ہیں ہمیں یہ عہد کر نا ہو گا ہمیں اپنی عملی زندگی کو بہتر بنا نے کے لیے خا تو ن جنت فا طمہ رضی اللہ تعا لی عنہ کی تعلیما ت پر عمل پیرا ہو تے ہو ئے انکی عملی زندگی کو آئیڈل بنا تے ہو ئے آگے چلنا ہو گا اس کے علا وہ فا طمہ جنا ح نے جس طرح پاکستان کو آزا د کر وانے میں اپنے بھا ئی قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کیساتھ شا نہ بشا نہ رہیں اور عو رتو ں کے لیے کئی اقدا مت اٹھا ئے وہ بھی آججی کی خواتین کے لیے با عث تقلید ہیں تقریب کے اختتام پر ہیڈ مسٹریس میڈم شما ئلہ نے تما م مہما نو ں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعا دہ کیا کہ وہ عو رتوں کے فلا ح و بہبو ر کے لیے بھر کا م کریں گی

آمدہ 2018کا الیکشن بھی انشاء اللہ پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا ۔ راجہ محمد احسان ستی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پیپلز پارٹی حلقہ پی پی ون کے رہنماؤں راجہ محمد احسان ستی اور سابق ممبر ضلع کو نسل و سا بق تحصیل صدرپی پی ثناء الحق ستی اورنے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ 18مارچ کو کوٹلی ستیاں کے مقام پر بلاول بھٹو زرداری کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا شہیدِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بیٹے کا کوٹلی ستیاں میں ایسے جلسے کا انعقاد کریں گے جس سے یہاں کے قومی اور صوبائی حلقوں میں ہلچل مچادیں گے شہیدِ جمہوریت بے نظیر بھٹو شہید نے بطور وزیرِ اعظم کوٹلی ستیاں کا پہلا دورہ کرکے آئندہ آنے والے وزارتِ عظمی پر براجمان لیڈروں کو یہ پیغام دے دیا تھا کہ کوٹلی ستیاں عملی طور پر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے اُن کے دورے کے بعد ہی میاں نوازشریف ودیگر لیڈروں نے کوٹلی ستیاں کے دورے کئے اس موقع پر اگر یہ کہا جائے کہ مسلم لیگ کے لیڈروں کو بے نظیر بھٹو شہید نے کوٹلی ستیاں کا رخ کروایا تو بے جا نہ ہوگا وہ آج بھی یہاں کے قومی وصوبائی حلقے کی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور راج کرتی ہیں 18مارچ کو بی بی کے بیٹے کو کوٹلی ستیاں کے وفادار باسیوں کے بارے بھی علم ہو جائے گا کہ یہاں کے رہنے والے لوگ آج بھی پیپلز پارٹی سے وہی محبت رکھتے ہیں جو محترمہ بے نظیر کے دور میں تھی پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں بہت جلد ایک مرتبہ پھر وفاق کی ایک بڑی جماعت بن کر ملکی سیاست میں اپنا لوہا منوائے گی اور آمدہ 2018کا الیکشن بھی انشاء اللہ پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا ۔

عثما ن فا رو ق ستی پی ایس ایف راولپنڈی ڈویژن کے صدر منتخب ہو گئے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ معرو ف طا لبعلم رہنما ء نو جو ان سر گرم سیا سی کا رکن عثما ن فا رو ق ستی پی ایس ایف راولپنڈی ڈویژن کے صدر منتخب ہو گئے با قا عدہ نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا گیاعثما ن فا روق ستی اس سے قبل بھی راولپنڈی ڈویژن کے جزل سیکرٹری کی حثیت سے اپنی خدما ت سر انجا م دے چکے ہیں عثما ن فا رو ق ستی کوپی ایس ایف راولپنڈی ڈویژن کا صدر منتخب ہو نے پر سا بق وفا قی وزیر مہرین انور را جہ ۔ سا بق ایم این اے فو زیہ حبیب، سابق ایم پی اے شفقت علی عبا سی ، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ ین اے 57آصف شفیق ستی ، ممبر فیڈرل کو نسل عبد الجبا ر ستی ، تحصیل صدر اسد ستی ، و یگر نے انہیں مبا رکبا د پیش کی اور کہا عثما ن فا روق ستی راولپنڈی ڈویژن میں تما م طلبا ء تنظیموں کو منظم کر نے میں اہم کردا ر ادا کر نے کی صلا حیت رکھتے ہیں جس سے بہت جلد عملی طو ر پر پا رٹی کو استفا دہ حا صل ہو گا ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دینے ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال اور رقم کی خرد برد کمیشن کھانے دیگر سنگین الزاما ت ،شہری نے بلدیہ گوجرخان کی طرف سے جاری ٹینڈرپر حکم امتناعی کی درخواست عدالت میں دے دی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دینے ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال اور رقم کی خرد برد کمیشن کھانے دیگر سنگین الزاما ت شہری نے بلدیہ گوجرخان کی طرف سے جاری ٹینڈرپر حکم امتناعی کی درخواست عدالت میں دے دی تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر8کے رہائشی لیاقت علی نے سول جج گوجرخان کی عدالت میں حکم امتناعی کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بلدیہ گوجرخان کی طرف سے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دیے جارے ہیں اور غیر معیاری ناقص میٹریل کا استعمال قوم کا پیسہ بے دردی سے بہایا جار ہا ہے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دے کر حکومتی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے کمیشن مافیا پوری طرح حرکت میں ہے جن سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کی گئی وہ انتہائی ناقص اور غیر معیاری مٹریل سے ہوئی ہے اور آئندہ ہونے والے ٹینڈرز کو روک کر شفاف عمل کے ذریعے ٹھیکہ جات دیئے جائیں

گوجرخان باؤلے کتے نے دس افراد کو کاٹ لیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان باؤلے کتے نے دس افراد کو کاٹ لیا ،متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد ریفر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھر مارہے ،جھنڈا ،وارڈنمبر4،محلہ سول ہسپتال کے اردگردگزشتہ روزباؤلے کتے نے دس افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر حاجی سہیل اعجاز نے بتایا کہ ابتدائی علاج کے بعد مریض کی بہتری کے لئے انہیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد ریفر کر دیا گیا ہے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران سے کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ٹول پلازوں کے زریعہ روزانہ کروڑوں روپے ٹیکس حاصل کرنے والا محکمہ این ایچ اے نے جی ٹی روڈکو لاوارث چھوڑ دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ٹال پلازوں کے زریعہ روزانہ کروڑوں روپے ٹیکس حاصل کرنے والا محکمہ این ایچ اے نے جی ٹی روڈکو لاوارث چھوڑ دیا ،راولپنڈی سے جہلم تک ناہموار اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑک حادثات کا سبب بننے لگی نیشنل پائی اے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام چار آنے سڑک پر بھی خرچ کریں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حاجی راجہ محمد جواد اور پیپلزپارٹی گوجرخان کی معروف شخصیت راجہ احسان الحق کا اپنے الگ الگ اخباری بیان میں مطالبہ ،ان رہنماؤں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پرجگہ جگہ ٹال پلازوں کے زریعے ٹرانسپورٹ سے روزانہ کروڑوں روپے اکٹھے کئے جاتے ہیں متعلقہ محکمہ نے سارا زور رقم جمع کرنے پر لگا رکھا ہے جبکہ راولپنڈی سے جہلم تک مصروف ترین جی ٹی روڈ جگہ جگہ سے ناہموار اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر حادثات کا موجب بن رہی ہے محکمہ این ایچ اے قریباً بیس دن پہلے جی ٹی روڈ پر مختلف مقامات پر سڑک کے درمیان کٹ لگا کر گڑھے بنائے تھے جو ابھی تک پر نہیں کئے جاسکے جس کی وجہ سے رات کے وقت ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان رہنماؤں نے این ایچ اے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روپے میں سے چار آنے جی ٹی روڈ کی مرمت اور بہتری پر بھی خرچ کرکے اس پر سفر کرنے والوں نے حالت پر رحم کریں

گوجرخان شہر میں ایڈوٹائزنگ بورڈ کی بھرمار لمحہ فکریہ ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سٹی کونسلر ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ ،راجہ افتخار وزیر ،سابق نائب ناظم خان ضمیر خان ،معروف سماجی کارکن راجہ ساجد یوسف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گوجرخان شہر میں ایڈوٹائزنگ بورڈ کی بھرمار لمحہ فکریہ ہے ،اندرون شہر پہلے ہی جگہ جگہ سائن بورڈ لگے ہوئے ہیں اب بڑکی یوٹڑن سے گلیانہ موڑ تک جی ٹی روڈ کے وسط میں سٹریٹ لائٹس کے کھمبوں پر لوہے کے بورڈ لگائے جارہے ہیں متعلقہ ادارے اس حوالہ سے سنجیدگی دکھائیں جی ٹی روڈ کے وسط میں ایڈورٹائزنگ بورڈ لگنے سے جی ٹی روڈ پر چلنے والی ٹریفک کیلئے بھی مسائل کا باعث ہے آندھی اور طوفان کے دوران یہ لوہے کے بورڈ اڑ کر نقصان کا باعث بن سکتے ہیں محکمہ این ایچ اے ،موٹر وے اور بلدیہ گوجرخان جی ٹی روڈ کے درمیان اس تشہیری پروگرام کے بارے میں اپنی ڈمہ داریاں محسوس کرے بے جا ایڈورٹائزنگ بورڈ کا سلسلہ روکا جائے

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن میں شرکت کیلئے گوجرخان سے مختلف قافلے راولپنڈی روانہ ہوئے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن میں شرکت کیلئے گوجرخان سے مختلف قافلے راولپنڈی روانہ ہوئے خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے راولپنڈی میں ہونے والے سوشل میڈیا کنونشن میں شرکت کیلئے چوہدری محمد ریاض ،خواجہ جہانگیر ،راجہ محسن ،چوہدری ضیافت حسین ،شازیہ سلطانہ ،خضر اسلام قریشی ودیگر کی قیادت میں قافلے روانہ ہوئے اس موقع پر چوہدری محمد ریاض نے لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن فیڈریشن کی جماعت ہے جو کہ عوامی طاقت کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں ماضی کی طرح بھرپور انداز سے کامیابی حاصل کرے گی اورسیاسی مخالفین منہ تکتے رہ جائیں گے ،میاں نواز شریف جیسے عظیم لیڈر ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں ان کی مثبت اور تعمیری سیاست باعث تقلید ہے جبکہ ان کا ہر فیصلہ ملکی خیر خواہی سے وابستہ ہے ان کی آواز پر ہر کارکن لبیک کہتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ہر سطح پر میگاپراجیکٹس دیے گئے جس سے پسماندگی کا خاتمہ ہوا

میرے دفتر سے ایک لیپ ٹاپ ،ایک موبائل فون اور دو فائل غائب ہو گئیں,غلام رسول بٹ کی پولیس کودرخواست

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ غلام رسول بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دفتر سے ایک لیب ٹاپ ،ایک موبائل فون اور دو فائل غائب تھیں ، ارد گرد سے پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ مرزا مبشرکو دفترسے نکلتے ہوئے دیکھا ہے جس پر پولیس تھانہ گوجر خان نے بجرم 379ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ،ملزم مرزا مبشر کو ڈی ایس پی آفس کے نزدیک دیکھ کرپولیس تھانہ گوجرخان کو اطلاع دی جس پر پولیس تھانہ گوجرخان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاجس پر تھانہ مندرہ کا ایس آئی مظہر سجاد اور ڈی ایس پی گوجر خان کا ریڈر معظم آگ بھگولا ہو گئے کہ یہ ہمارا مہمان ہے اسے گرفتار کرنے کی تماری جرات کیسے ہوئی جس پر ایس آئی مظہر سجاداور تھانہ گوجر خان پولیس میں تلخ کلامی ہو گئی اور ملزم موقع کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے رفو چکر ہو گیا غلام رسول بٹ نے آئی جی پنجاب،آرپی او، سی پی اوراولپنڈی سے نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے

پولیس تھانہ گوجرخان کا سرچ آپریشن ،سماج دشمن عناصر سے اسلحہ ،شراب برآمد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پولیس تھانہ گوجرخان کا سرچ پریشن ،سماج دشمن عناصر سے اسلحہ ،شراب برآمد کرکے گرفتار کرلیا جبکہ بدون نمبر موٹر سائیکل تھانہ میں بندکردیئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی زیر نگرانی پولیس نے شہر بھر میں سرچ اپریشن کیا اس دوران عثمان خان سے پسٹل تیس بور ،تین روند،وسیم عباس سے پانچ لیٹر شراب ،سبار اللہ سے پسٹل بتیس بور ،روند ،نثار سے پسٹل تیس بور ،واجد علی سے دس لیٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا سرچ اپریشن کے دوران پولیس نے دس بدون نمبر موٹر سائیکل تھانہ میں بند کرادیئے

some image

تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈھوک وہاب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے21 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈھوک وہاب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے21 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا والد کی مدعیت میں مقدمہ درج وجہ عناد میاں بیوی میں گھریلو ناچاقی نوجوان کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا واقعات کے مطابق جاتلی کے نواحی علاقہ ڈھوک وہاب کے رہائشی جاوید اختر نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں نماز عشاء کی ادائیگی کے لیے مسجد جانے لگا تو میں نے بیٹے حافظ مبین کو کہا کہ چلو نماز پڑھ آئیں تو اس نے کہا کہ آپ جائیں میں وضو کر کے پہنچ جاتا ہوں کچھ دیر گزرنے کے بعد مجھے چھوٹے بیٹے احمد یامین نے بتایا کہ مبین کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں تو میں فوری طور پر اپنے دیگر لوگوں کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچا تو مبین کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی شنید ہے کہ میرے بیٹے کو اس کی بیوی نے قتل کروایا ہے اطلاع ملنے پر جاتلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے گوجرخان پہنچا دیا گیالاش گھر پہنچے پر ہر طرف کہرام مچ گیا مقتول کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں آہوں سسکیوں میں مقتول کو سپرد خا ک کر دیا گیا نمازہ جنازہ میں چیرمین یوسی دیوی راجہ شبیر ،راجہ گوہر حمید ،جنرل کونسلر محبوب ،راجہ مسعود سرور ،راجہ مخدوم حیات ،راجہ محمود ،راجہ مصطفی کے علاوہ علاقہ بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

ماہر تعلیم مرزا تجمل جرال اور صدر پریس کلب دولتالہ راجہ صد یق کیانی کا دی رول سکول سسٹم دولتالہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تعلیمی میدان میں ترقی کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں ہوتی ریاست کی زمہ داری ہے کہ ملک میں تعلیم کو نظام عام کرئے ہمارا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے جب تک ہم اپنے قیمتی اثاثے کو بہترین تعلیم اور تربیت سے مزین نہیں کریں گے ہم عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکتے ترقی یافتہ ملک و قوم کا خواب حصول تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم مرزا تجمل جرال اور صدر پریس کلب دولتالہ راجہ صد یق کیانی نے دی رول سکول سسٹم دولتالہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دی رول سکول سسٹم گوجر خان کی تعلیم کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں امید کر تے ہیں کہ اب امیدکر تے ہیں کہ معروف ماہر تعلیم حکیم عبدالروف کی قیادت میں دولتالہ میں بھی رول سکول اپنی روایت برقرار کھتے گا حکیم عبد الروف نے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہمارا ادارہ دولتالہ اور دیگر علاقوں کے لیے بہترین تحفہ ہے تقریب سے پر نسپل میڈیم سفینہ کوثر،چوہدری صغیراحمد،نوید ملک،نجیب جرال اور شیخ سلیم نے بھی خطاب کیا

some image

خدیجہ فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر آٹھ ہزار لوگوں کو ہیپاٹائٹس بی کی فری ویکسینیشن کروائی گئی،تقسیم تحائف کی تقریب سے خطاب

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ مخلوق خدا کی خدمت افضل ترین عبادت ہے اور دلوں کا سکون بھی اسی کام سے حاصل ہوتا ہے ان خیالات کا اظہارقاضی قیصر محمود صدر فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی نے فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کی دسویں سالانہ تقریب تقسیم تحائف میں خطاب کرتے ہوئے کیا یہ تقریب گزشتہ روز ڈھوک فیض آباد گوجرخان میں منعقد ہوئی جس میں 19گورنمنٹ سکولز کے 300 مستحق بچوں کو کاپیاں اور سکول یونیفارم،سکول بیگ تقسیم کئے گئے تقریب میں مہمان خصوصی چوہدری ذوالقرنین آف عالم آباد کے علاوہ چوہدری صاحب داد،راجہ محمد شہزاد کونسلر،قاضی محمد احسن سابقہ ایجوکیشن آفیسر،راجہ محمد نذیر،قاضی عبدالحمید کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی فلاح امت ویلفئیر کے صدر قاضی قیصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی گزشتہ دس سال سے علاقے کے لوگوں کی فی سبیل اللہ خدمت کر رہی ہے ہمارا کوئی ممبر یا عہدیدار تنخواہ نہیں لیتا اس کے علاوہ ایمبولینس سروس 24گھنٹے فراہم کی جا رہی ہے جو کہ کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے اس کے علاوہ علاقے کی کئی مستحق لڑکیوں کی جہیز کی مد میں خدمت کی گئی ہے قاضی قیصر نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ کے 7سکولز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے الیکٹرک واٹر کولر فراہم کئے گئے اور خدیجہ فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر آٹھ ہزار لوگوں کو ہیپاٹائٹس بی کی فری ویکسینیشن کروائی گئی جبکہ ہونہار طالبہ کو میڈیکل کالج میں ایڈمیشن کروا کر اس کی تمام اخراجات ہم نے برداشت کئے جلد ہی انشاء اللہ ڈھوک پیر محمد میں گرلز کالج کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا آخر میں فلاح امت کے ساتھ تعاون کرنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

جماعت اسلامی یو نین کونسل 45جھنگی سیداں کے زیر اہتمام علاقے میں چوری اور ڈکتیوں کی وارداتوں کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ جماعت اسلامی یو نین کونسل 45جھنگی سیداں کے زیر اہتمام علاقے میں چوری اور ڈکتیوں کی وارداتوں کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلا می پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کی ، جب کہ اس مو قع پر آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چوہدری ،جماعت اسلامی کے رہنماء عزیز الرحمن ، حا جی دلاور خان ، محمد داؤد بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا وفاقی دارلحکو مت میں دن کی روشنی میں لو گوں کی جا ن ومال محفوظ نہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں شدید عدم تحفظ کا احساس پایا جا تا ہے،ایک ماہ میں ایک علاقے میں نو لوگوں کے گھروں میں چوری اور ڈکیتیاں کی وارداتیں ہو ئی ہیں جبکہ جماعت اسلامی یو تھ ونگ کے صدرامداد الحق کو گھر کے قر یب شہید کیا گیا ہے ،جو پو لیس کی کار کر دگی پر سوالیہ نشان ہے ، انھوں نے پو لیس کو 15دن کا ایلٹی میٹم دیا ہے کہ اگر پندرہ دن میں مجر موں کو گر فتار نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی اہل علاقہ کے ہمراہ جی ٹی روڈ کو بلا ک کر ے گی،میاں محمد اسلم نے کہا اگر وفاقی دارالحکو مت میں لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں ہے تو ملک کے دیگر علاقوں میں کیا حا ل ہو گا ،انھوں نے کہا شہر یوں کو چوروں اور مجرموں کے گروہ سے نجات دلانے کے لیے علاقے میں پولیس کے گشت کو بڑھایا جا ئے اور شہر یوں کے جان ومال کو محفوظ بنانے کے لیے سادہ کپڑوں میں اہلکاروں کو تعینات کیا جا ئے

 

سی پی اوراولپنڈی نے تین سال سے زیادہ عرصہ سے ایک سیٹ پرکام کرنے والے کلریکل سٹاف کے تبادلے کردئیے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ سی پی اوراولپنڈی نے تین سال سے زیادہ عرصہ سے ایک سیٹ پرکام کرنے والے کلریکل سٹاف کے تبادلے کردئیے۔چندروزقبل پنجاب پولیس کے ڈی آئی جیڈسپلن اینڈانسپکشن کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع میں ایک ہی سیٹ پرتین برس سے زیادہ عرصہ سے کام کرنے والے کلرکوں کوتبدیل کرنے احکامات جاری کئے تھے جس پرسی پی اونے ہفتہ کواپنے دفترمیں کام کرنے والے کلریکل سٹاف کے تبادلے کااحکامات جاری کرتے ہوئے ایسے 14ملازمین کوتبدیل کردیا۔اپیل کلرک ،احسان الحق کوریکارڈ کیپربی برانچ ، مزمل حسین ریکارڈکیپربی برانچ کواپیل کلرک ،منصوراحمداپیل کلرک اپرسب آرڈینیٹ کو جنرل کلرک ٹو،وقاص احمدنائٹ ڈیوٹی کلرک کوسی برانچ ،ساجد محمودکوسٹیشنری برانچ سے اے ڈی آفس،عبدالجلیل کواے ڈی آفس سے نائٹ ڈیوٹی کلرک ،محمداقبال کوڈیپوٹیشن کلرک سے سٹیشنری برانچ ،فقیرمحمدکواسسٹنٹ ایس آرسی فوربی برانچ سے اے ڈی آفسایوننگ ڈیوٹی کلرک ،مقبول الرحمٰن اے ڈی آفس ایوننگ ڈیوٹی کلرک سے اسسٹنٹ ایس آرسی فورمحمدسرفرازکوسی برانچ سے آئی سی جنرل ڈسپیچر،ماجدمسعودکوسروس رول کلرک فوربی برانچ سے جنرل کلرک ،آصف نذیرجنرل کلرک بی برانچ سے سروس رول کلرک فور،محمدیعقوب جنرل کلرک ٹوسے اپیل کلرک اپرسب آرڈینیٹس ،اورمزمل حسین کوسی برانچ سے ڈیپوٹیشن کلرک مقررکردیاگیاہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف سیاسی وسماجی راہنماؤں نے حضرت پیرعبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ بوعہ کلاں کے د ربارپرچادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف سیاسی وسماجی راہنماؤں حاجی چودھر ی مقصوداحمدطاہر حاجی محمدنجیب خان چودھری بشارت حسین اورچےئرمین چودھری ظفراقبال نے کہاہے کہ اولیائے کاملین کی تبلیغ واشاعت سے برصغیر میں اسلام پھیلاہے اورآج بھی ان کے آستانے رشدوہدایت کے مراکزہیں اوران کافیض قیامت تک جاری رہے گا حضرت پیر عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کامزار مبارک ہرخاص وعام کے لئے مرجع خلائق ہے اولیائے کاملین کی تعلیمات امت مسلمہ کے لئے روشنی کامینار ہیں انہوں نے ان خیالا ت کااظہارحضرت پیرعبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ بوعہ کلاں کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پردربارپرحاضری کے موقع پرکیاہے پیش ازیں انہوں نے حضرت پیرعبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ بوعہ کلاں کے د ربارپرچادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی اس موقع پرچودھری محمدیعقوب سابق کونسلرچودھری جاویداقبال اوردیگر راہنمابھی موجودتھے

some image some image

ر اجہ بابرعلی کورشتہ ازدواج میں منسکک ہونے پردلی مبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل نے آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنا ئزیشن کے مرکزی راہنماراجہ لیاقت علی کے فرزنداورراجہ نزاکت علی راجہ شفاقت علی کے بھتیجے اورراجہ فیصل علی کے چھوٹے بھائی ر اجہ بابرعلی کورشتہ ازدواج میں منسکک ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اوران کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے ۔

ڈڈیال کا مشہور اراضی سکینڈل مقدمہ سرکار بنام محمد یونس ساکن سورکھی فیصلہ سنا دیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال کا مشہور اراضی سکینڈل مقدمہ سرکار بنام محمد یونس ساکن سورکھی زیر دفعات apc,324/337F3 جو 09/12/13 سے تحصیل فوجداری عدالت ڈڈیال میں زیر سماعت تھا ،فیصلہ سنا دیا ہے، سول جج یاسر الطاف /مجسٹریٹ درجہ اول ڈڈیال،حافظ حفیظ احمد ،تحصیل قاضی/مجسٹریٹ درجہ اول ڈڈیال فوجداری عدالت ڈڈیال نے ،apc,324/337F3 بدوں شک وشبہ ثابت ہیں ملزم محمدیونس ولد میرباز ساکن سورکھی کو apc,324/337F3 میں مجرم گردانتے ہوئے جرم 337/F3 دوسال قید با مشقت اور مبلغ 35000/ بطورضمان کی سزا سنائی ہے ، مستغیث کی جانب سے ڈڈیال کے سنیئرایڈووکیٹ چوہدری فریدالرحمن ،اور ملزم کی طرف سے تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد صابر ایڈووکیٹ اور پی سی ایل مرید شاہ پیش ہوئے ،چوہدری فریدالرحمن ایڈووکیٹ جو ڈڈیال کے شہرت یافتہ اور معروف ومایہ ناز قانون دان کی حثیت سے جانے جاتے ہیں خطہ ڈڈیال میں ان کا نام کسی متعارف کامتحاج نہیں فیصلہ کے بعد چوہدری فریدالرحمن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ یہ مقدمہ سرکار بنام محمد یونس ولد میربازقوم جٹ ساکن سورکھی کے ساتھ تنازعہ اراضی تھا ملزم مطہرکو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا تھا اس نے مظہر پرارادہ قتل فائرنگ بھی کی تھی ملزم کوضمان کی رقم مضروب کو ادا کرے گا اور تا ادائیگی ضمان مجرم قید میں رہے گا،نیز جرم324/apc میں تین سال قید اور مبلغ 10000/روپے جرمانہ کی سزا بھی دی ہے،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم مزید چار ماہ قید محض کی سزا بھگتے گا مجرم و382Bضابطہ فوجداری کا استفادہ بھی دیاگیا ہے،اس کے علاوہ جملہ سزاوں کا اطلاق بیک وقت ہو گا،مجرم ڈسٹرکٹ جیل میرپور میں سزائے قید بھگتے گا،مال ضبط بعداز گزرنے معیاد اپیل تحت ضابطہ بحق سرکار ضبط،حوالہ مالک ،حکم سنایا گیا ہے ،مستغیث پارٹی نے اس فیصلہ پر عدلیہ پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا

دبنگ ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال خواجہ عمار ڈار کا میرپور سٹی میں تبادلہ ان کی جگہ چوہدری شہزاد تھانہ ایس ایچ او ڈڈیال کو تعینات

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ دبنگ ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال خواجہ عمار ڈار کا میرپور سٹی میں تبادلہ ان کی جگہ چوہدری شہزاد تھانہ ایس ایچ او ڈڈیال کو تعینات کر دیا گیا ہے ،ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال خواجہ عمار ڈار ایک فرض شناس آفیسر کی حثیت سے جانے جاتے ہیں ،ایس ایچ او عمار ڈار کی ڈڈیال میں ایک سالہ بطور ایس ایچ او کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انھوں نے اپنے دبنگ انداز اور دلیرنہ صلاحیتوں کا ڈڈیال میں لوہا منویا ہے جو اہلیان ڈڈیال ہمیشہ یاد رکھیں گے،نوجوان ایس ایچ او عمار ڈار کی ڈڈیال دور تعیناتی سنہری حروف میں لکھی جائے گی ،ڈڈیال میڈیا نمائندگان ،انجمن تاجران ،پولیس ملازمین ،سماجی و سیاسی شخصیات ودیگر سول سوسائٹی نے ایس ایچ او عمار ڈارسے الوداعی ملاقات کی،موصوف اپنی پیشہ وارانہ مہارت،ایک روشن دماغ،ذی عقل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈڈیال میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر رہے،اور ڈڈیال میں بڑے بڑے نامی گرامی منشیاتفروشوں کو پکڑ کر حوالات میں ڈالا جرائم پیشہ لوگ اب بھی عمار ڈار کا نام سنتے ہی کانپ جاتے ہیں ،عوامی حلقوں نے خواجہ عمارڈار کوالوادعی تقریب میں بہترین خراج تحسین پیش کیاپولیس میں جہاں بہت ہی برے اور بد عنوان افسر اور ملازم پائے جاتے ہیں وہیں پر بہادر اورفرض شناس لوگ بھی کم نہیں ہیں۔اپنی کم تنخواہ اور ناکافی سہولتوں کے باوجود جس طرح اپنا فرض نبھاتے ہوئے یہ لوگ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اسکی مثال کسی اور نوکری میں نہیں ملتی۔لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا ہنر صرف پولیس والے ہی جانتے ہیں۔حالات چاہے کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں ایسے پولیس والے اپنے فرض سے منہ نہیں موڑتے۔بہادر و فرض شناس پولیس والے کو نہ کسی با اثر سیاستدان سے کوئی خوف محسوس ہوتا ہے اور نہ ہی روپے پیسے کی لالچ اسکا ایمان کمزور کر سکتی ہیایسے ہی اچھے اور بہادر پولیس والوں کی وجہ سے محکمے کی عزت قائم ہے ورنہ گندی مچھلیوں نے تو پورا تالاب ہی گندہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔نوجوان ایس ایچ او عمار ڈار کی ڈڈیال دور تعیناتی سنہری حروف میں لکھی جائے گی عمار ڈار نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت،ایک روشن دماغ،ذی عقل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عملا ثابت کیا کہ رشوت اور سفارش دو ایسے معاشرتی ناسور ہیں جو انسان کا قتل کرتے ہیں ان کے اس دعوی کی حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ اندرونی نظم و نسق کی بہتری اور استحکام ہی قوموں کو ہر قسم کی جارحیت بربادی سے بچا سکتا ہے اور جب کوئی صیح سمت میں اپنے سفر پر گامزن ہوتو ہمارا معاشرتی رویہ رہا ہے کہ منفی تنقید سے اس کے راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں یہ چلن اس کے حوصلہ افزائی کی نفی ہے۔قارئین بلاشبہ تقرریاں و تبادلے ڈیوٹی کا حصہ ہوتے ہیں عمار ڈار نے ڈڈیال میں اچھا وقت گزارا ہے دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں حق و سچ کا ساتھ دینے کی توفیق دے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

بھنگالی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت مرزا عبد الرزق مرحوم کی رسم چہلم گذشتہ روز ان کی رہا ئش گاہ مرزا ہاو س میں ہو ئی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ بھنگالی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت مرزا عبد الرزق مرحوم کی رسم چہلم گذشتہ روز ان کی رہا ئش گاہ مرزا ہاو س میں ہو ئی جس میں نعت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ علماء کرام نے فکر انگز اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے خطاب کیا اس موقع پر اایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص،ایم پی اے راجہ شوکت عر یز بھٹی، نے مرزا عبد الرزق کی زندگی اور ان کی علاقے کے لیے سیاسی ،سماجی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے اپنی صحت کی فکر کیے بغیر اپنے خدمات علاقے کے عوام کے لیے وقف کر رکھی تھیں وہ ہمیشہ اپنے دل میں غر یب لوگوں کا درد محسوس کر تے تھے انہوں نے کہا کہ امید کر تے ہیں کہ ان کے جانے کے بعد ان کے صا حز ادے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے سفر کو آگے لے کر چلیں گے چہلم میں پیر سید اقر ار شاہ، پیر زبیر شاہ،یو سی چیئر مین راجہ سجاد سرور،یحیی فیض،چوہدری ابر ار سرور،راجہ ابر ار جنجوعہ،محمد خان بھٹی،مرزا ارشد،سیشن جج ممتاز قر یشی،مرزا احسن اختر ڈی جی کنٹو نمنٹ بورڈ،خان عصمت،راجہ صدیق کیانی ،نجیب جرال،راجہ اسحاق،مرزا منیر احمد،راجہ عابد نسیم کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی

some image

Picture of the Day