Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 13th February 2018 ----- 26th Jamadi Ul Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

سعودی عرب سے پاکستان کے درمیان فلائی ناس کی جانب سے نئی پروازوں کا اعلان

flynas Adds New Routes to Lahore and Islamabad

some image

اسلام آباد، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ فلائى ناس نے 15 فروری 2018 سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان نئی پروازوں کو شروع كرنےکا اعلان کیا ہے۔ سعودى عرب اور پاکستان کے درمیان علاقائی رابطوں کو بہتر بنانے كے سلسلے میں فلائی ناس نے نئی منزلوں تک پروازوں کے آغاز کر نے كا فيصلہ كيا ہے۔

ان پروازوں کے لئے جدید اور یکتا سہولیات سے مزین ایربس 320 اور بوینگ 767 طیارےاستعمال کئے جائیں گے۔ بکنگ کے لئے بکنگ ایجنٹ کے علاوہ سمارٹ فون اور فلائی ناس کی ویب سائٹ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی -

فلائی ناس زائیرین حج و عمرہ کے لئے بھی خصوصی کشش رکھتا ہے - فلائى ناس کام یا حج اور عمرہ کے لئے سعودی عرب کے مسافروں کی خدمت کرتی ہے، اور یہ مسافروں کے لئے مزید سہولیات فراہم کرے گی تا کہ بہت آسانی سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں تک پہنچ سكيں-

فلائی ناس مندرجہ ذیل پروازوں کا آغاز کر رہا ہے : 15 فروری 2018 سے ریاض 15 لاہور اور ریاض 15 اسلام آباد 15 فروری 2018 سے دمام 15 لاہور 17 فروری 2018 سے جدہ 15لاہور اور ہفتے ميں 1000 سے زيادہ پروازيں مملكت کے اندر مختلف 17 شهروں اور 17 بين الاقوامی منزلوں تک جاتى هيں

Islamabad - As part of its plans to expand its reach in Asia and open new strategic and international routes, flynas, announced its new flights between the kingdom and Pakistan starting February 15th 2018

flynas will launch flights from Dammam, Riyadh and Jeddah to both Lahore and Islamabad and will commence on the 15th of February with flights from Riyadh to Lahore. Riyadh to Islamabad flights will follow on the 16th of February, along with flights from Dammam to Lahore. While flights from Jeddah to Lahore will launch on the 17th of February.

These new flynas routes will serve business travelers from and to Saudi Arabia, as well as Hajj and Umrah visitors. It will also connect passengers to many different cities. flynas flights between the Kingdom and Pakistan will utilize A320 fleet, and new B767 aircraft.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سعودی عرب سے ڈی پورٹ کئے گئے82پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے ۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق اتوارکوجدہ سعودی عرب سے فلائٹ نمبرایس وی 888 کے ذریعے بیاسی پاکستانی ڈی پورٹیز بے نظیربھٹو ایئرپورٹ پہنچے ان کے بارے بتایاجاتاہے کہ یہ لوگ غیرقانونی طورپرسعودیہ میں مقیم تھے۔اسلام آبادائرپورٹ پرتعینات ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کوائف کی تصدیق کرنے کے بعدانہیں گھروں کوجانے کی اجازت دے دی۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ ظالم اور جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا, چوہدری واصف علی ایڈ ووکیٹ

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈ ووکیٹ نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی خدمات اور کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ ظالم اور جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا وہ جہاں آمریت کے خلاف تھیں وہیں وہ نظام عدل کی خامیوں پر نشاندہی کرتی رہیں ان کی پوری زندگی انسانی حقوق کی جنگ میں بسر ہوئی وہ ان دنوں سپریم کورٹ میں اہم معاملات پر پیش ہو رہی تھیں ان کی خدمات کو برسوں یادرکھا جائے گا ۔کلرسیداں کے وکلاء یاسر بشیر ایڈووکیٹ ،راجہ گلفراز احمدنے عاصمہ جہانگیر کی وفات کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اندر انسٹیٹیوشن کا درجہ رکھتی تھیں اور ہمارا ان سے قلبی لگاؤ تھا مرحومہ نے ساری زندگی قانون اور آئین کی بالادستی اور محکوم طبقات کی بحالی میں بسر کی ان کی وفات سے ملک کے تمام طبقات رنجیدہ ہیں اور ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا ادھر مرحومہ کی وفات پر کلرسیدا ں بار میں بھی سوگ منایا گیا اور وکلاء عدالتو ں میں پیش نہ ہوئے ۔

کلرسیداں کی سیاست میں نئی تبدیلی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلرسیداں کی سیاست میں نئی تبدیلی ،صوبائی حلقے میں تبدیلی کی خبروں کے بعد نوجوان مسلم لیگی رہنما محمودشوکت بھٹی ایک بار پھر فعال ہو گئے ہیں اور روزانہ مختلف دیہات و قصبات میں لوگوں سے روابط میں مصروف نظر آتے ہیں یہ بیس برس تک مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر رہے یہ دو بار کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوئے مگر گزشتہ کئی برسوں سے عملی سیاست سے کنارہ کش تھے حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی خبروں کے ساتھ ہی یہ مقامی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے لیئے اپنے دیرینہ ساتھیوں سے مشاورت میں مصروف ہیں اور اپنے رابطوں کو ایک بار پھر استوار کرنے میں مصروف عمل ہیں مقامی طور پر لوگ انہیں پسند کرتے ہیں ۔

کلر سید اں شہر میں سیو ر یج کی بچھا ئی کے لییے کھو د ی گئی گلی 15ر و ز بعد بھی مکمل نہ ہو سکی

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سید اں شہر میں سیو ر یج کی بچھا ئی کے لییے کھو د ی گئی گلی 15ر و ز بعد بھی مکمل نہ ہو سکی ا ہل محلہ پر یشا نی کا شکا ر نما ز یو ں کو مسجد تک جا نے کے لیے مشکلا ت کا سا منا تفصیلا ت کے مطا بق محلہ مکی مسجد میں سیو ر یج کی بچھا ئی کے لیے د و ہفتے قبل گلی کی کھد ا ئی کی گئی مگر د و ہفتے کا عر صہ گز ر جا نے کے با و جو د نہ ہی سیو ر یج کا کا م مکمل نہ کیا جا سکا جس کی و جہ سے نما ز یو ں کو مسجد میں جا نے کے لیے پر یشا نی کا سا منا کر نا پڑ تا ہے شہر میں مر کز ی گلی ہو نے کی و جہ سے تر جیح بنیا د و ں پر کا م کو مکمل کر نا چا ہیے تھا مگر ٹھیکید ا ر کی غفلت ا و ر لا پر و ا ئی سے د و ہفتہ کا عر صہ گز ر جا نے کے با و جو د کا م مکمل نہ ہو سکا جس کی و جہ سے حا لیہ ہو نے و ا لی با ر ش نے لو گو ں کو مشکلا ت میں ا ضا فہ کر د یا ا ہل محلہ نے گلی کو فو ر ی تعمیر کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

کلر سیداں شہر میں پٹرول و ڈیزل اور گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ایجنسیوں نے سکیورٹی مسائل میں اضافہ کر دیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں شہر میں پٹرول و ڈیزل اور گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ایجنسیوں نے سکیورٹی مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔تحصیل انتظامیہ نے گیس سلنڈرز اور پٹرول کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کی بجائے چپ سادھ لی ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔کلر سیداں شہر میں اور گلی محلوں میں گیس سلنڈروں کی غیر قانونی بھرائی اور منتقلی اور پٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی فروخت سے عوامی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں جگہ جگہ پٹرول اورڈیزل کی غیر قانی ایجنسیاں قائم ہیں جہاں کھلا پٹرول من مانے ریٹس کیساتھ فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب گیس سلنڈرز کا غیر قانونی کاروبار بھی عروج پر ہے جہاں کھلے عام سلنڈروں میں گیس منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔تحصیل انتظامیہ اس سارے معاملات سے اگاہ ہونے کے باوجود سیاسی اثر رسوخ کے باعث کارروائی کرنے میں بے بس دیکھائی دے رہی ہے۔عوامی حلقوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے فوری نوٹس لینے اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث ایجنسی مالکان کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خطہ پوٹھوار میں باران رحمت کا نزول،موسلادھار بارش اور ژالہ باری،گندم کی فصل پر اچھے اثرات

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔نو مبر ۲۰۱۷ کے بعد موسلادھار بارش سے گندم کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں ،خطہ پوٹھوار بارانی علاقہ ہونے کے ناطے فصلوں کا دارومدار بارش پر ہوتا ہے،گزشتہ رات سے بوندہ باندی جاری رہی لیکن آج دوپہر کے بعد موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی،پورا دن بادل خوب گرجے،سردی جاتے جاتے پھر آگئی ہے،بارش ،ژالہ باری اور گندم بارے ویڈیو ملاحظہ فرمائیے ،پوٹھوار ڈاٹ کوم کے سنگ۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

بھٹو خاندان کی پاکستان اور جمہوریت کے فروغ کے لئے قربانیاں یاد رکھی جائیں گی،پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے،راجہ شکیل کیانی

سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔چوہدری الفت حسین ،راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجوہ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کریں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہو گا بھٹو خاندان کی پاکستان اور جمہوریت کے فروغ کے لئے قربانیاں تا حشر یاد رکھی جائیں گی پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے انہوں کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دے کر پاکستان میں جمہوریت کے پودے کی آبیاری کی یہی وجہ ہے کہ پی پی آ ج بھی ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت"فرزند پوٹھوار"راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شفیق کیانی المعروف جی ایم،ساہیں پرویزسجادہ نشین دربا ر عالیہ دوبیرن،راجہ گلفراز کیانی بھی موجود تھے۔راجہ محمد شکیل کیانی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی اور اسی جستجو میں وہ شہید ہوگئی پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی خاطر بے شمار قربانیوں کے باعث آج ملک میں جمہوریت کا نظام قائم ہے جس کے باعث امن وامان کی صورت حال برقرار ہے یہ صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی بدولت ہوا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا پیپلزپارٹی ملک کے وقار کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی کے لیے دریغ نہیں کرئے گئی۔ انہوں نے کہا ٍ موجوہ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے پیپلز پارٹی کے تمام کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کریں آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہو گا ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

ضلع کوہسار بنا تو عوام کو بہت بڑا فاہدہ ہو گا ۔,اشتیاق احمد ستی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ اشتیاق احمد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع کوہسار بنا تو عوام کو بہت بڑا فاہدہ ہو گا ۔صوبائی حکومت ضلع کوہسار کا جلد نوٹیفکیشن کرئے تاکہ جلد از جلد اس پر کام شروع ہو اور نئے ضلع کی تکمیل کی سہولیات سے عوام مستعفید ہوسکیں۔ان خیالا ت کا اظہار وائس نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ہماری یونین کونسل میں بے شمار کام کرائے جن میں سوئی گیس کا کا م ایک بہت بڑا اور عظیم منصوبہ ہے جس سے ہمارے علاقے کی عوام مستعفید ہو نگے ہماری ماہیں، بہنیں جو کھانے پکانے کے لیے لکڑی جلایا کرتیں تھیں اس سے ان کی جان چھوٹ جائے جہاں ملک کی شہروں کی آبادی اس سہولت سے فاہدہ اٹھا رہی ہیں وہاں شاہد خاقان عباسی کی بدولت ہمارے علاقے کی عوام بھی اس سے فائدہ اٹھاہیں گیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ضلع کوہساربھر پور حمائت کرتے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان شا ہد خاقان عباسی سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد نئے ضلع کا نوٹیفکیشن کیا جائے تا کہ نئے ضلع کا قیام جلد از جلد ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ جب الگ ضلع بنے گا تو اعلیٰ سطح پر فنڈز ہو نگی،وسیع پیمانوں میں ملازمتیں ملیں گیں،سکول اپ گریڈ ہونگے ، سٹرکیں پختہ ہونگیں بعض افراد اس حوالے سے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں عوام ایسے افراد کو پہچان لیں جو علاقے کی ترقی کی راہ میں راوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔

آئندہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ,ڈاکٹر محمد عارف قریشی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ آئندہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی 2013کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں بڑا فرق ہے ملک سے دہشت گردی لوڈ شیڈنگ اور لاقانونیت میں واضع کمی سی پیک ، موٹر وے ،میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ممبر پنجاب کونسل ندیم احمد آف کلر سیداں سے ایک ملاقات کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ایم پی اے راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی 2اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی گئی پورے پنجاب میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ اور کلر سیدا ٹی ایچ کیو نے پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی درجنوں تعلیمی اداروں کو راجہ محمد علی نے اپ گریڈ کر کے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا تھوہا خالصہ میں 10کروڑ کی لاگت سے جدید ہسپتال کی تعمیر شروع ہے کروٹ میں بجلی کا منصوبہ و دیگر ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا جبکہ یہ منصوبہ لوڈ شیڈنگ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا کلر سیداں کی 5یونین کونسلز شامل ہونے سے حلقہ پی پی ٹو میں مسلم لیگ ن کا گراف مزید بلند ہو گیا ہے ان پانچ یو نین کونسلز میں سابق وزیر داخلہ نے اربوں کے ترقیاتی کام کرائے۔

some image

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی نا اہلی مٹور روڈ تا لاری اڈہ سڑک نالہ بند ہونے کی وجہ سے تالاب کا منظر

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی نا اہلی مٹور روڈ تا لاری اڈہ سڑک نالہ بند ہونے کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کر رہی گندہ پانی بدبو دار پانی سڑک پر پھیلنے کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے جبکہ مٹور چوک اور لاری اڈہ کے مقام پر واٹر سپلائی کا پانی لیک ہونے کی وجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی عوام علاقہ مختار احمد قریشی ، مدثر نذیر و دیگر نے انتظامیہ ایم سی کہوٹہ اعلیٰ اہلکاران سے مطالبہ کیا کہ پانی کی نکاسی کا مسلہ حل کیا جائے اور نالوں کی صفائی کی جائے ۔

چھ روزہ صحت میلہ مورخہ 19فروری تا24فروری منایا جا رہا ہے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر چھ روزہ صحت میلہ مورخہ 19فروری تا24فروری منایا جا رہا ہے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9تا 24فروری ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں صحت میلہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مریضوں کے ہر قسم کے ٹیسٹ اور فری چیک اپ کیا جائے گا جبکہ حاملہ خواتین کو ٹیٹنس کی ویکسین بھی لگائی جائے گ اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسن بھی فری میں لگائی جائے گی اسکے علاوہ ماں بچے کی صحت کے حوالہ سے بھی اقدامات کیے جائیں گے انھوں نے عوام علاقہ سے کہا کہ وہ اس میلے میں آکر اپنے چیک اپ اور ٹیسٹ مفت کروائیں ڈاکٹرز کی بہترین ٹیم موجود ہو گی ۔

غیروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے خود داری کو اپنانے والے دونوں ہاتھو ں اور دونوں ٹانگوں سے محرو م گھر کے واحد کفیل نوجوان کی دوکان جل کر خاک ہو گئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ غیروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے خود داری کو اپنانے والے دونوں ہاتھو ں اور دونوں ٹانگوں سے محرو م گھر کے واحد کفیل نوجوان کی دوکان جل کر خاک ہو گئی ۔ رات گئے شارٹ سر کٹ کی وجہ سے ملک جنیدبابر کی دوکان جل کر خاک ہو گئی ،الیکٹرک کا سامان فریج ،ٹی وی اور دوکان کا تمام سودا سلف جل گیا ۔جنید بابر الیکٹرک ویل چیئر پربیٹھا رہتا ہے وہ اپنے ہاتھ سے ناں ہی گاہگ سے پیسے لے سکتا ہے اور ناں ہی کوئی چیزدے سکتا ہے۔معزوز نوجوان کی دو بہنیں ، دادا اور دادی ہیں جن کا وہ واحد کفیل تھا ۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ چھنی اعوان کا رہائشی 25سالہ جنید بابرجو دونوں ہاتھوں اور پاوں سے معزور ہے وہ ناں ہی اپنے پاوں پر کھڑا ہو سکتا ہے اور ناں ہی اپنے جسم کو حرکت دے سکتا ہے جنید بابر جس کی دو بہنیں اور بھی ہیں اور ایک بہن اسی کی طرع معزور ہے ۔25سالہ جنید جس نے اتنی سخت معزوری کو خاطر میں ناں لاتے ہوئے خود داری کو اپناتے ہوئے ایک چھوٹی سی دوکان ڈالی جس سے اپنی دو بہنوں اور اپنے دادا ، دادی کا خرچہ چلا رہا تھا ۔گذشتہ رات شارٹ سر کٹ کی وجہ سے جنید بابر کی ناں صر ف دوکان جلی بلکہ اس نے معزور جنید کے تمام خوابوں کو بھی جلا کر راکھ بنا دیا ۔آگ اور بھی پھیل جاتی کہ سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں ملک اکرام اور عبد الشکور کھٹڑ نے آگ پر قابو پایا ۔

some image

کہوٹہ اور گردونواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ کہوٹہ اور گردونواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ گزشتہ روز بھی محلہ فاروق کالونی میں چور محمد خالد جو کہ کراچی میں ملازم ہیں انکے گھر کے تالے توڑ ہزاروں روپے کا سامان لے گے چند ہفتے قبل اسی محلہ میں حسنین ارشد کے گھر میں سے بھی چور لاکھوں روپے کے زیورات اور دیگر سامان لے گے اور صبح سبزی کیلئے جانے والی گاڑی کو بھی گن پوائنٹ پر روک کر لاکھوں روپے لوٹ لیے کہوٹہ میں منشیات کے بڑے پیمانے پر استعمال کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور ادوالہ قبرستان کے پا س خالی پلاٹوں میں مغرب کے بعد منشیات فروشوں نے ڈیرے لگائے ہوتے ہین اور راہ گزر لوگوں کو بھی لوٹا جاتا ہے کئی دفع پولیس کو کہنے کے باوجود یہاں کاروائی نہ ہوسکی عوام علاقہ اور شہریوں نے سی پی او روالپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارہ کہوٹہ میں چوروں ڈکیتوں اور منشیات فروشوں کے خلاف نائن سی کے پرچے دیے جائیں انھوں نے کہا کہ آنے والی نسل منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان سے تباہ ہو گئی ہے

راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں اور دیہاتوں کے دورے کے دوران اخباری نمائندوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک لوٹنے کے علاوہ کوئی کام نہ کیا ملک اسوقت 58 ارب دالر کا مقروض ہے جتنا قرضہ ان چار سالوں لیا گیا اتنا پچھلے ساٹھ سالوں میں نہیں لیا گیا موجودہ حکمرانوں کی کوئی پالیسی نہیں ہے عمران خان نے ان کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے راہنما راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں اور دیہاتوں کے دورے کے دوران اخباری نمائندوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب میں کیا انھوں نے کہا کہ اس علاقہ سے تیس سالوں سے منتحب ہونے والے وزیر اعظم نے جان بوجھ کر اس علاقہ کو پسماندہ رکھا اس علاقہ مں نہ یونیورسٹی ہے نہ سٹیڈئم جبکہ اس علاقے کے نوجوانوں کو روزگار مہیانہیں کیا گیا اتنی بڑی پٹرولیم اور گیس ک وزارت ہونے کے باوجود اس علاقہ کے نوجوانوں کو نوکریاں نہ ملی انھوں نے کہا کہ اب الیکشن کو دو تین ماہ رہ گئے ہیں اب منصوبوں کے اعلانات کر کے عوامکے بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا اگر وزیر اعظم اس علاقہ سے مخلص ہوتے تو اقتدار ملتے ہی منصوبوں پر کام جاری کر دیتے انشا اللہ آئندہ الیکشن میں عوام ان کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیا ں رنگ لائیں گی, مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کہوٹہ کے صدر قاضی عبدالقیوم

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کہوٹہ کے صدر قاضی عبدالقیوم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیا ں رنگ لائیں گی مقبول بٹ کو 1984میں میں جیل میں پھانسی تو دی گئی مگر آج بھی وہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں جتنا ظلم کرے گا بھارت اتنی ہی آزادی کی تحریک زیادہ ابھرے گی مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں نوجوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے کئی ماؤں طہنوں کی عظمت دردی کی گئی مقبوضہ کشمیر کے لیڈران کو جیل میں ڈالا گیا بھارت کی آٹھ لاکھ افواج بھی موبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کہوٹہ کے صدر قاضی عبدالقیوم نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ آج مقبول بٹ شہید کی برسی منا کر کشمیری عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ ہمارے دلوں مے بستے ہیں انھوں نے نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انکا بنیادی حق دیا جائے انوھں نے مقبول بٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

تحصیل روڈ سکھو روڈ پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کیاجائے, سابق نائب ناظم خان ضمیر خان

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سابق نائب ناظم خان ضمیر خان اور سماجی کارکن راجہ ساجد یوسف نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ تحصیل روڈ سکھو روڈ پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کیاجائے اور ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے ٹریفک جام روزانہ کامعمول بن چکا ہے بالخصوص صبح سکول اوقات میں گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں ٹریفک وارڈن کی عدم موجودگی سے ٹریفک کی روانی تعطل کا شکار ہے ٹریفک وارڈن کو چاہیے کہ وہ صبح سکول کے اوقات میں اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں اور ٹریفک بحال کرائیں جبکہ بلدیہ احکام ا ن سڑکوں پر جگہ جگہ تجاوزات جو کہ ٹریفک کے مسائل کا باعث ہیں اور غیر قانونی رکشہ اڈوں کا خاتمہ کر کے ٹریفک جام کا مسئلہ مستقبل بنیادوں پر حل کریں

کرپشن کے خلاف جنگ جاری ہے اہم چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں, عامر کیانی ،چوہدری محمد عظیم ،راجہ طارق کیانی اور چوہدری جاوید کوثر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی ،چوہدری محمد عظیم ،راجہ طارق کیانی اور چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو تحریک انصاف عوامی طاقت کیساتھ آئندہ انتخابات میں منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی کرپشن کے خلاف جنگ جاری ہے اہم چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں اب احتساب جاری ،تبدیلی آنا ٹھہر چکی ہے تحریک انصاف ایک انقلاب جس کا راستہ منفی قوتیں نہیں روک سکتی گوجرخان عمران خان کے شیدائیوں کا گھر ہے جہاں کے باسی تحریک انصاف کے کارواں میں دھڑا دھڑ شامل ہوکر دیگر پارٹیوں کی ناقص پالیسیوں پر عدم اعتماد کررہے ہیں وہ گزشتہ روز یہاں گوجرخان میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر مرزا نعیم ،چوہدری ساجد ،راجہ الطاف ،ہارون کیانی ،گل اخلاق تھتھال ،راجہ آصف،عظمت مغل ،راجہ مہتاب ،راجہ یاسر،چوہدری طارق ،راجہ عنصر،جمشید کیانی ،مرزا رضوان ،چوہدری سلیم ودیگر بھی موجود تھے عامر کیانی نے مزید کہا کہ گوجرخان میں تنظیمی ڈھانچہ مستحکم ہے جس کیلئے ورکروں نے انتھک محنت کی اور اپنے قائد عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کو سنوارنے کیلئے اب عوام کو چانس میسر ہوگا انتخابات میں ووٹ کا استعمال میرٹ اور اپنی نسلوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کرکریں انہوں نے کہا کہ اب لوٹ کھسوٹ کرنے والوں سے جان چھڑانے کا وقت ہے ان اقتدار کے پجاریوں نے عوام کا استحصال کرکے اپنے خزانے بھر لئے ہیں انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے عوام کی قائد عمران خان سے والہانہ محبت اس بات کی عکاس ہے کہ یہاں سے تینوں نشستوں سے تحریک انصاف کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر اس کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے

پولیس تھانہ گوجرخان کا پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پولیس تھانہ گوجرخان کا پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، سینکڑوں پتنگیں اور درجنوں دھاتی ڈوریں برآمدکرکے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعودچیمہ نے بتایا کہ گزشتہ روزپولیس بسلسلہ گشت و روک تھام پتنگ بازی چوک گوجرخان میں موجود تھی مخبر سے اطلاع ملی کہ یاسر محمودکافی عرصہ سے پتنگیں اور دھاتی ڈور یں فروخت کر رہا ہے اور اس نے بڑی تعداد میں پتنگیں اور دھاتی ڈوریں فروخت کرنے کیلئے منگوا رکھی ہیں،جس پر پولیس نے فوری طور پر ریڈ نگ پارٹی تشکیل دی ،بڑکی روڈریلوے پھاٹک کے قریب پہنچے تو ایک شخص چادر میں پتنگیں اور ڈوریں کاٹن میں اُٹھاکر جا رہا تھا ،پولیس کو دیکھ کر کاٹن وغیرہ پھینک کا فرار ہو گیا ،جس سے ڈھائی سو پتنگیں پچاس عدد دھاتی ڈور کے پنے برآمد ہوئے ، جس پر یاسر محمود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

جی ٹی روڈ مندرہ ریسکیو 1122کے قریب گوجرخان کی طرف سے آنے والے کیری ڈبہ کو آگ لگ گئی

مندرہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔جی ٹی روڈ مندرہ ریسکیو 1122کے قریب گوجرخان کی طرف سے آنے والے کیری ڈبہ کو آگ لگ گئی ، میں سوار تمام افراد معجزانہ طور پر بچ گے واقعہ ریسکیو 1122 سے چند سومیٹر دورہونے اور برقت اطلاع کے باوجود ریسکیو1122مین آفس مندرہ کے اہلکاروں کی مبینہ مجرمانہ غفلت ،عدم دلچسپی اوردیر سے پہنچنے کی وجہ سے گاڑی گاڑی جل کر خاکستر عینی شاہدین نے گاڑی کے جلنے کا ذمہ دار ریسکیو1122کے اہلکاروں کو قرار دیاعینی شاہدین سماجی شخصیت راجہ کامران کامی اورکاروباری شخصیت قاضی شمس نے بتایا کہ گوجرخان کی طرف سے آنے والا کیری ڈبہ جو کہ رتیال کے رہائشی کا بتایا جاتا ھے اس میں سوار چار نوجوان راول پنڈی کی طرف جا رہے تھے کہ مندرہ چکوال موڑ کے قریب گاڑی کو آگ لگ گئی گاڑی میں سوار افراد فوری کود کر گاڑی سے باہر آگے جنہیں کوئی نقصان نہ پہنچا لیکن گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی عینی شاہد راجہ کامران کامی نے بتایا کہ ریسکیو 1122کا مین آفس جو وہاں سے چند سو میٹر کی دوری پر ھے اس کے اہلکار بروقت اطلاع کے باوجود موقع پر دیر سے پہنچے اگر وہ فوری پہنچ جاتے تو گاڑی جلنے سے بچ جاتی انہوں نے مزید بتایا کہ جب ہم نے عظیم نامی اہلکار سے دیر سے آنیکی وجہ پوچھی تو اس نے کہ ہماری گاڑیاں گوجرخان کھڑی ہوتی ہیں جہاں سے انہیں آنے میں دیر لگ جاتی ھے عوامی حلقوں نے ریسکیو 1122کے نا اہل اہلکاروں کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کا انچارج مقامی ہونے کی وجہ سے نہ صرف گاڑیوں کا مس یوز کیا جاتا ھے بلکہ ڈیوٹی آورز کے دوران بھی گاڑیاں اکثرمقامی اہلکاروں کی رہائشوں کے قریب ہی دکھائی دیتی ہیں

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

راولپنڈی پولیس کاکوئی افسردوہری شہریت نہیں رکھتا،سی پی اوراولپنڈی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی پولیس کاکوئی افسردوہری شہریت نہیں رکھتا،سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے رپورٹ سینٹرل پولیس آفس لاہوبھجوادی گئی ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گریڈ سترہ سے بائیس کے دوہری شہریت کے حامل افسران کی نشاندہی کے لئے پنجاب حکومت کی ہدایت پرسینٹرل پولیس آفس لاہورکی جانب سے صوبے کے تمام ضلعی پولیس افسروں کوایک مراسلہ بھیجاگیاتھاجس میں ان سے کہاگیاتھاکہ وہ اپنے ضلع میں تعینات گریڈسترہ اوراس کے اوپرکے افسروں سے دوہری شہریت رکھنے کے حوالے سے معلومات لے کرفوری طورپرلاہوربھیجیں جس پرراولپنڈی ضلع میں تعینات گریڈ17اوراس سے زیافہ گریڈکے افسروں جن میں سی پی اوراولپنڈی اسراراحمدخان عباسی ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن امیرعبداللہ خان نیازی ،ایس پی پوٹھوہارسیدعلی ،ایس پی راول بہرام خان ،ایس پی سی آئی اے ماریہ محمود،ایس پی صدرافتخارالحق ،ایس پی سیکیورٹی بہاراحمدشاہ ،سی ٹی اوراولپنڈی چودھری یوسف شاہد،اے ایس پی مری محمدایازعمرانی سمیت کوئی پولیس افسردوہری شہریت نہیں رکھتا۔یادرہے کہ چیف جسٹس نے اس ضمن میں از خود نوٹس لیتے ہوئے دوہری شہریت کے حامل افسروں کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں۔

سی ڈی اے انتظامیہ کی غفلت کے باعث زون فور میں بحرین یونیورسٹی کے لیے مختص کی گئی 2سو کنال اراضی پر مافیا نے دوبارہ قبضہ کرلیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی غفلت کے باعث زون فور میں بحرین یونیورسٹی کے لیے مختص کی گئی 2سو کنال اراضی پر مافیا نے دوبارہ قبضہ کرلیا ہے شاہ حمد میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے انتظامیہ نے گزشتہ سال زمین کا قبضہ حاصل کیا تھا اور یونیورسٹی سے ملحقہ ایریا میں 782افراد کو بی یوپی کے عوض اربوں روپے کے پلاٹ الاٹ کیے گئے تھےمذکورہ پلاٹس کی الاٹمنٹ میں وزیر مملکت کی دلچسپی کے باعث بیورو کریسی رکاوٹ بنی ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت بحرین کی جانب سے حکومت پاکستان کو شاہ حمد میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹی کا تحفہ قبضہ مافیا کی جانب سےیونیورسٹی کے لیے وقف کی گئی اراضی پر قبضے کی نذر ہوگیا ہے ۔ ذ رائع کےمطابق مذکورہ سائیٹ پر بااثر افراد نے دوبارہ قبضہ جماکر فصلوں کی بوائی کا کام شروع کردیا ہے جس کے باعث وزارت صحت کے مجوزہ منصوبے پر کام شرو ع ہونے میں پھر سے رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں واضح رہے کہ سی ڈی اےانتظامیہ گزشتہ سال 2107میں چک شہزاد میں واقع سرکاری زمین پر بنائے گئےکچے پکے گھروں کا ایوارڈ سنایا تھا جس میں بااثر سیاسی افراد کو نوازتےہوئے 139حقیقی متاثرین کی حویلیوں کی بجائے 782افراد کو بی یو پی کےبنیفیٹ دینے کا اعلان کیا تھا سات سو بیاسی افراد کو یونیورسٹی سے ملحقہ سرکاری اراضی پر اربوں روپے مالیت کے پلاٹ الاٹ کیے جانا تھے جس کا نقشہ سی ڈی اے کے شعبہ پلاننگ و ڈیزائن نے تیار کرنا تھا سی ڈی اے کےشعبہ لینڈ نے گزشتہ سال سنائے گئے اس ایوارڈ کے بعد میڈیک ٹیچنگ یونیورسٹی کو اپنا منصوبہ شروع کرنے کے لیے مجوزہ سائیٹ کلیر کرکے دے دی تھی تاہم بی یو پی کے متاثرین کو ان کے کلیمز پر پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرزکا اجراء نہیں کیا گیا جس پر مقامی افراد نے یونیورسٹی کی سائیٹ پر دوبارہ قبضہ جمالیا ہے ۔

دیہی یونین کونسلوں میں معلوماتی بورڈز پندرہ فروری تک نصب کرنےکی ہدایت

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پنجاب حکومت نے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت دیہی یونین کونسلوں میں معلوماتی بورڈز پندرہ فروری تک نصب کرنےکی ہدایت کردی ہے۔جن پر ڈمپنگ سائیٹ کے ساتھ صفائی ڈے اور دیگر معلومات درج ہوں گی۔صوبہ بھر کی ضلع کونسلوں کےچیئرمین اور چیف آفیسرز کے نام مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ جینیٹوریل سروسز کا ٹھیکہ ضلع کونسل کرے گی۔ہر یونین کونسل کم از کم چھ کوڑا کولیکشن پوائنٹس بنائے جائیں جو ایک وارڈاورتین سے چار سو گھروں کو کور کرسکے۔یونین کونسلیں مانیٹرنگ کی زمہ دار ہوں گی۔سیکرٹری یوسی موبائل ایپلیکیشن پر رجسٹرڈ ہو۔ہر بورڈ کا کوڈ جار ی ہوگا جو اس پر درج ہوگا۔

<

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی ڈاکٹر طلعت شبیر کے شعری مجموعے 146146سلسلے مسافت کے 145145کی تقریب رونمائی میں شرکت ۔

چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی ڈاکٹر طلعت شبیر کے شعری مجموعے سلسلے مسافت کے کی تقریب رونمائی میں شرکت ۔ تقریب رونمائی میں آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ، وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف ممبر آزادکشمیر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر راجہ محمد عارف خان ، سیکرٹری صاحبان حکومت ، سربراہان محکمہ جات ، وکلاء ، تاجر ، خواتین اور دیگر اعلی سول و فوجی حکام بھی موجود تھے ۔ جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام تقریب رونمائی سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء ، ممتاز شاعر ناز مظفرآبادی ، سلسلے مسافت کے ، کے مصنف ڈاکٹر طلعت شبیر ، سابق سیکرٹری حکومت محمدا کرم سہیل ، ڈاکٹر عبدالکلیم خان ، ڈاکٹر سیدہ آمنہ بہار ،ڈائریکٹر جنرل کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ بریگیڈئیر(ر)سید اختر حسین شاہ ، ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی شفقت علی چوہدری ، مشہور شاعر محمد ابراہیم گل ، راحت فاروق ایڈووکیٹ اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹر طلعت شبیر کی کتاب شعری مجموعہ سلسلے مسافت کے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیا نے کہا کہ ایک بہترین کتاب ہی کسی بھی انسان کے جذبات اور احساسات کی عکاس ہوتی ہے ۔ ہم سب نے متحد اور متفق ہو کر قوم کو شعور و آگاہی کے ذریعے آگے لے کر بڑھنا ہے اور ہم سب کو اس میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طلعت شبیر کوایک بہترین کتاب کی تصنیف پر مبارکباددیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ڈاکٹر طلعت شبیر آئندہ بھی اچھی اور بہترین کتابیں لکھتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکر معاشرے سے نفرتوں ، لالچوں اور کدورتوں کو دفن کرتے ہوئے معاشرہ میں اچھائی ، محبت رواداری کو فروغ دیں اور پرسکون زندگی گزارنے کے لئے کردار ادا کریں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انسان کو انسان سے جوڑنے اور معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے اور ہم نے قدم قدم پر اس رشتے کی مضبوطی اور استحکام کے لئے کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی ، سلامتی اور استحکام کے لئے ہم سب نے ملکر اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر طلعت شبیر کو بہترین شعری مجموعے کی تصنیف پر مبارکباد دی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر طلعت شبیر کی شاعری اردو شاعری میں ایک بہترین اضافہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطلعت شبیر ایک زیرک ، ہمہ جہت اور فطری صلاحیتوں کے مالک شخصیت ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کتابیں لکھنے کی توفیق دے ۔ مقررین نے کہا کہ یہ کتاب ایک کارنامہ سمجھتے ہیں اور یہ دستاویز ہمیشہ باقی رہے گی ۔مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر طلعت شبیر کی شاعری اردو ادب میں نئے رجحانات کا باعث بنے گی ۔ مقررین نے ایک بہترین کتاب کی اشاعت پرڈاکٹر طلعت شبیر کومبارکباد دی

some image

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

موہڑہ نگڑیال کے نوید انجم کی نمازجنازہ آج شام چار بجے ایلز بری میں ادا کی جائے گی

some image

ایلزبری، پوتھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ موہڑہ نگڑیال کے محمد ازرم کے بیٹے اور حاجی ظفر اقبال ، چوہدری محمد شبیر اور چوہدری محمد ضمیر کے بھتیجے نویدانجم رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج شام بعد از نماز عصر غوثیہ مسجد، ہیولاک سٹریٹ ایلزبری میں ادا کی جائے گی۔ مزید معلومات کے لئے حاجی ظفر اقبال سے نیچے دئیے گئے نمبر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Namaz e janaza of Naveed Anjum son of Haji Azram of Morra Nagrial, Choa Khalsa , will take place today Tuesday 13th Feb after namaz e Asar 4pm at Ghouia Masjid, Havelock st, Aylesbury HP20 2NX for more please contact Haji Zaffar Iqbal on 07967 308046

تعزیت

Condolences

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم کی خالہ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم کی خالہ اور آصف کیانی کی ساس چند روز قبل انتقال کر گئی تھیں چےئر مین مسلم لیگ ن ق قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق ، ایم پی اے راجہ محمد علی نے انکے گھر جا کر تعزیت کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی یوتھ کے صدر راجہ عمران عرف عمی ، مسلم لیگ ن سٹی کے صد رڈاکٹر عارف قریشی ، جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی و دیگر بھی موجود تھے۔

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔راجہ رفاقت جنجوعہ کی ہمشیرہ کی وفات پرسابق تحصیل ناظم کہوٹہ ، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ طارق محمو د مر تضیٰ ، ممتاز عالم دین خطیب جامع مسجد مکی قاری عثمان عثمانی ، پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ خورشید ستی نے ان کی رہائش گا ہ پر جا کر ان سے تعزیت کاا ظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق ،حاجی محمود حسین ،مالک دادبھٹی ،چیف مہربان خان ،بلدیہ کلرسیداں کے رکن حاجی اخلاق حسین ،بابو تنویرنے ڈھوک سنگال چوآخالصہ جا کر معروف مسلم لیگی حاجی اورنگزیب کے کمسن پوتے کی وفات پر احتشام الحق کیانی سے دلی تعذیت کا اظہار کیا ۔

Picture of the Day