Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 12th October 2017 ----- 22nd Muharram Al Haram 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

سعودی عرب میں پچاس لاکھ ریال مالیت کا سونا لوٹنے والے چھ پاکستانی گرفتار

Six Pakistani national held for stealing Dh14 million from Dubai exchange

some image

ریاض(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----   سعودی عرب میں چھ پاکستانیوں پر مشتعمل خطرناک گروہ ریاض پولیس نے گرفتار کر لیا- تفصیلات کے مطابق چھ پاکستانی افراد نے سونے کا شوروم بند کر کے جانے والے یمنی کارکن کو قابو کر لیا تھا اور اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر واپس شوروم میں لے آئے اور چابی چھین کر شوروم کا کھولا اور پچاس لاکھ ریال مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے

واردات کی اطلاع ملتے ہی ریاض کی پولیس حرکت میں آگئ اور رہزنوں کو گرفتار کرنے کے سخت احکامات جاری کر دیے اور ایک تجربہ کار اور ہنر مند ٹیم تشکیل دی اور ٹیم نے بالآخر ان رہزنوں کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی جو جعلی کاغذات پر ایجنسی سے کرائے پر لی گئی تھی

گرفتار ہونے والے چھ پاکستانیوں نے اعتراف کرلیا اس پاکستانی گروہ نے ایک گاڑی بھی چوری کی تھی جس میں لاکھوں کی مالیت کے بارہ سو لیپ ٹاپ رکھے ہوئے تھے اس گروہ نے سامان بیرون ملک پہنچانے کا بھی انتظام کر رکھا تھا - یاد رہے کے پاکستانی جہاں بھی جاتے ہیں اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں

Riyadh, Saudi Arabi; Six Pakistanis were arrested for stealing Dh14 million from a money transfer company in Dubai. After a complaint from the firm that a gang stole money from the company located in Murraqabat area.

The Dubai police launched an investigation in coordination with its Sharjah counterparts and arrested six suspects near Sharjah City Centre.

The police recovered the money and referred all of them to legal authorities. A company official said three of the suspects were working at the company and hatched the plot to steal the money with three other people who came from Pakistan purposefully to commit the crime.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

برطانیہ میں رہنے والے افراد پاونڈ کے پرانے سکے کو فوری طور پر تبدیل کرا لیں ورنہ ناکارہ ہوجائے گا

The old pound coin will be withdrawn from midnight on Sunday October 15th

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ میں پاونڈ کے پرانے سکے کو استعمال کرنے کے لیے ایک ہفتہ باقی بعد میں نکارہ ہوجائے گا کیوں کہ اس سال کے شروع میں نیا سکہ متعارف ہوچکا ہے

پرانا سکہ ہفتے بعد دکاندار لینے سے انکارکریں گے پرانے سکوں کی تاریخ ختم ہونے کے بعد ذیادہ تر ہائی سٹریٹ کے بنکوں یا پوسٹ آفس میں جمع کرایا جا سکےگااب تک ایک ارب بیس کروڑ پرانے سکے واپس کرائے گئے ہیں جب کہ پانچ لاکھ ابھی بھی زیر گردش ہیں -

نیا سکہ متعارف ہونے کی وجہ سے شاپنگ سنٹر میں موجود ٹرالیاں اور وینڈنگ مشینز نئے سکہ کو قبول نہیں کر رہی جس کی وجہ تھوڑی مشکلات دیکھنے کو نظر آرہی ہیں-

بعض کمپنیوں نے نئی وینڈنگ مشینز خرید کر مسئلے کو حل کر دیا - لہذا برطانیہ میں رہنے والے تمام افراد خاص طور پر دکاندار حضرات فوری طور پر پرانا پاونڈ کا سکہ تبدیل کراکے نکارہ ہونے سے بچیں ورنہ نقصان اٹھانا پڑے گا-

London; The old pound coin will go out of circulation in a matter of days, however a number of shops are set to defy the Royal Mint by continuing to take the round £1.

The old pound coin will be withdrawn from midnight on Sunday October 15. After this date only the new 12-sided pound will be legal tender.

With just days to go until the deadline, some 500 million are still thought to be in circulation.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

پنجاب حکومت نے سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب حکومت نے سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا ہے جس میں اتھلیٹکس کرکٹ فٹبال ہاکی والی بال کبڈی ریسلنگ بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے پنجاب سپورٹس بورڈ کی نگرانی میں ضلعی سطح پر کوچ مقرر کر دئیے ہیں جو ضلعی سطح پر منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مفت ٹریننگ دیں گے۔سکول سطح پر انڈر 14,16اور 19کا چناؤ کیا جائے گا ۔مقابلے پہلے تحصیل سطح پر ہوں گے ضلعی سطح پر ہر کھلاڑی کو پانچ ہزار روپے ماہانہ ادائیگی کی جائے گی اور صوبائی سطح پر کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے پنجاب سپورٹس بورڈ کھیلوں کے ساتھ ساتھ ان کی پڑھائی اور دیگر اخراجات بھی برداشت کرے گا ۔راولپنڈی ضلع کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں راجہ طاہر محمودفوکل پرسن ہوں گے ان کے کوارڈینیٹر صفیر احمد جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر بھی اس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

 

اینٹی نارکاٹکس راولپنڈی کی مخبر کی اطلاع پرکارروائی ، کلر سیداں کے دو نوجوانوں سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ اینٹی نارکاٹکس راولپنڈی نے مخبر کی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے کلر سیداں کے دو نوجوانوں سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا جبکہ ان کی نشاندہی پر کلر سیداں میں بھی کباب کی شاپ پر چھاپہ مارا گیا مگر وہاں سے کچھ برآمد نہ ہو سکا۔انسپکٹر اے این ایف نارتھ راولپنڈی انسپکٹر گوہر نبی بیگ کو ٹیلیفون پر مخبر نے اطلاع دی تھی کہ محمد ثاقب اور سہیل نامی منشیات فروش جن کا تعلق کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے ہے اپنی ٹیوٹا کرولا کار نمبر ی ایل جی 335 میں منشیات کی بھاری مقدار لے کر جا رہے ہیں جس پر انہوں نے فوری طور پر کار کا تعاقب کر کے انہیں روک لیا اور تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے ایک ایک کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ملزمان کی نشاندہی پر انہوں نے راولپنڈی روڈ کلر سیداں میں کباب فروخت کرنے والی ایک دکان پر بھی چھاپہ مارا اور دکان کی تلاشی کے بعد وہاں سے کچھ بھی برآمد نہ ہونے کی وجہ سے وہ یہاں سے خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔جبکہ گرفتار ملزمان نے واقعے کو سازش قرار دیا ہے۔

بناہل میں ڈکیتی کی واردات ،ملزما ن کی شناخت ہو گئی جو اسلحے کے زور پر پانچ لاکھ لے اڑے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ بناہل میں ڈکیتی کی واردات ،ملزما ن کی شناخت ہو گئی جو اسلحے کے زور پر پانچ لاکھ لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق ماجد محمود ولد مستابر حسین سکنہ نیو لالہ زار راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں بناہل تحصیل کلر سیداں کا رہائشی ہوں اور اڈیالہ روڈ پر گاڑیوں کا شو روم بنا رکھا ہے۔گزشتہ روز میں اپنے کزن عاطف حسین ،محمد خطیب ،اپنی والدہ اور بھابھی کے ہمراہ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا اور صحن کی لائٹ جل رہی تھی۔پیر اور منگل کی درمیانی شب صبح تین بجے کے قریب دیوار پھلانگنے کی آواز سنائی دی جس سے میری آنکھ کھل گئی اور دروازہ کھول کر باہر نکل کر دیکھا تو میرے کمرے کے باہر آتشیں اسلحہ سے مسلح چار اشخاص کھڑے تھے جن میں سے چوتھا نقاب پوش تھا۔مجھے دیکھتے ہی تمام افراد نے اسلحہ تان لیا اور دھمکی دی کہ اگر شور مچایا تو جان سے مار دیں گے۔مجھے کمرے کے اندر لے گئے اور مجھ سے رقم کا مطالبہ کرنے لگے۔چند یوم قبل میرا کزن ذوہیب ہانگ کانگ سے واپس آیا تھا جس نے مجھے گاڑی خریدنے کیلئے پانچ لاکھ روپے کی رقم دی تھی جو میں نے الماری میں رکھ دی تھی جو انہوں نے مجھ سے زبردستی نکلوا لی۔پھر انہوں نے مجھے گن پوائنٹ پر کہا کہ خواتین کے کمروں کا دروازہ کھولو۔عورتیں ڈاکوؤں کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئیں اور شور مچانا شروع کر دیا۔شور کی آواز سن کر عاطف اور خطیب وغیرہ بھی جاگ گئے جس سے ڈاکو حواس باختہ ہو گئے اور اس دوران نقاب پوش کا اچانک نقاب اتر گیا جسے میں نے پچان لیا اور وہ ہمارا رشتہ دار تنویر اختر ولد عارف حسین تھا اور جسے اس رقم کے بارے میں پتہ تھا ۔ملزمان نے ہمیں کمرے میں بند کر دیا اور باہر سے کنڈی لگا دی ۔

قیمتی گائے چوری کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ قیمتی گائے چوری کرنے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔امجد اقبال ولد ظفر اقبال سکنہ چوکپنڈوری نے پولیس کو بیان دیا کہ میں کنگوٹھی کا رہائشی ہوں ،میری ایک عدد گائے مالیتی 80 ہزار روپے گاؤں کے باہر کھیتوں میں چارہ کھانے کیلئے چھوڑ ہوئی تھی شام کو گھر واپس نہ آئی ،کافی تلاش کی مگر اس کا کچھ سراغ نہ لگ سکا۔گزشتہ روز اپنے طور پر نامعلوم ملزمان کی تلاش کرتا رہا مجھے قوی یقین ہے کہ میری گائے کو مسمیان طاہر محمود اور محمد عاقب نے چوری کر لیا ہے ،کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

عوامی شکایا ت پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے انچارج سب انسپکٹر محمد اسحاق کا تبادلہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ عوامی شکایا ت پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے انچارج سب انسپکٹر محمد اسحاق کا تبادلہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کر دیا گیا جبکہ پنڈی بھٹیاں سے سب انسپکٹر مرزا عمران سرور کو شاہ خاکی پوسٹ کا انچارج تعنیا ت کیا گیا ہے مقامی حلقوں نے محمد اسحاق کے تبادلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پنڈ بھینسو کی لنک سٹرک کے لیے 50لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کا تہ دل سے شکر یہ,تنویر بھٹی

some image some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء تنویر بھٹی آف نلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنڈ بھنسو کی لنک سٹرک کے لیے 50لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کا تہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہیں اس پہلے بھی اس سڑک کے لیے 21لاکھ روپے فنڈز ریلز ہو چکے ہیں جس پر کام بھی ہو چکا ہے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر دہشت گردی کی وارداتیں کرا رہے ہیں مگر ہماری حکومت ، افواج پاکستان اورملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سی پیک منصوبے کو مکمل کر کے اور دہشت گردی کو جڑ ھ سے اکھاڑ کر پاکستان کو ایک پر امن اور معاشی طور پر مستحکم کریں گے انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ایم پی اے راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی ٹو میں اربوں کے کام کرا کر عوام علاقہ کے دل جیت لیے ہیں انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں عوام علاقہ اپنے دیا نتدار نوجوان تعلیم یافتہ امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

اندرون شہر کہوٹہ کو صبح 7بجے سے لے کررات9بجے تک "ون وئے"قرار دیا جائے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ اندرون شہر کہوٹہ کو صبح 7بجے سے لے کررات9بجے تک "ون وئے"قرار دیا جائے ۔صبح سکول ٹائم اور شام کو شہر میں بہت ہی رش بڑھ جا تا ہے پیدل چلنا بھی مشکل ہو جا تا ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھتا ہے رہی سہی کسر کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت سے شہر میں لگی ہوئی ریڑھیوں نے نکال دی ہے جگہ جگہ لگی ہوئی ریڑھیوں کی وجہ سے خواتین ، بزرگ اور سکول کے بچوں،بچیوں کا شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے ضلعی انتظامیہ اس کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار سروے کے دوران کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ رفاقت جنجوعہ ، محمد طلحہ ، قمر لطیف ستی ، اشرف کیانی ، راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، راجہ شاہد اجمل ،محمد یاسیر ، چوہدری جاوید ،عامر محمود اور دیگر اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر میں بے شمار مسائل ہیں پانی ، تجاوزات ، ٹریفک سب سے بڑھے مسلے ہیں کہوٹہ مٹور چوک سے صبح9بجے سے شام4بجے تک ون وے کیا ہوا ہے مگر صبح سکول ٹائم ہونے کی وجہ سے ٹریفک بری طرع متاثر ہو جا تی ہے اس لیے ہم ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحصیل انتظامیہ کو اندرون شہر کہوٹہ کو صبح 7بجے سے لے کررات9بجے تک "ون وئے"قرار دینے کے لیے فوری طور پر اپنے احکامات صادر فر ماہیں تاکہ عوام کا یہ درینہ مسلہ حل ہو سکے ۔

علاقوں میں سروے اور پائپ لائنیں بچھوانا اس ملک کے وزیر اعظم کا عظیم کارنامہ ہے, سید نذابت حسین شاہ اور راشد مبارک عباسی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سید نذابت حسین شاہ اور راشد مبارک عباسی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محترم شاہد خاقان عباسی اپنے حلقے کی عوام سے کیے ہوئے ایک ایک وعدے کا پورا کر یں گئے۔شاہد خاقان عباسی نے حلقہNA-50میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر ائے کہوٹہ شہر بلخصوص پی پی ٹوکی مختلف یونین کونسلوں میں سوئی گیس کی مد میں اربوں روپے کی خطیر گرانٹ منظور کرنا اور معتدد علاقوں میں سروئے اور پائپ لاہنیں بچھواناان کا عظیم کارنامہ ہے،گاؤں گاؤں بجلی ،سکولوں کی اپ گریڈیشن،سڑکیں اور گلیاں دے کر انہوں نے اپنے حلقے کی عوام کے دل جیت لیے۔ ان کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں انشاء اللہ حلقے کے تمام مساہل حل ہوں گئے ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت حسین شاہ اور مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کر تے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محترم شاہد خاقان عباسی گوناگوں مصروفیات کے باجود اپنے حلقے کی عوام کے مساہل حل کر رہے اور حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپنے حلقے میں مزید ترقیاتی کام کرانے کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا اسلام آباد میں قائم انکے آفس کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلاہے سینکڑوں افراد ہر سموار اور منگل کے روز انکے دفتر جاتے ہیں اور جہاں ان کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت اقبال جنجوعہ عوام کے مسائل بھی سنتے ہیں اور ان کو حل کر نے کے لیے ضروری اقدامات بھی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ میں بلا تفریق ترقیاتی کام کرانے پر وزیر اعظم پاکستان محترم شاہد خاقان عباسی، حافظ عثمان عباسی اورشوکت اقبال جنجوعہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔

کہوٹہ شہر میں پانی کی سپلائی بند 48گھنٹوں میں صرف30منٹ پانی ملنے لگا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ محرم الحرام کے ماہ میں کر بلا کی یاد تازہ ہوگئی ۔کہوٹہ شہر میں پانی کی سپلائی بند 48گھنٹوں میں صرف30منٹ پانی ملنے لگا جبکہ کروڑوں کا ٹیکس دینے کے باجود گریڈ اسٹیشن ، بلوہا، دھپری ،ادوالہ کے علاقوں میں واٹرسپلائی سرے سے موجود ہی نہیں ۔عوامی حلقوں کا شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق ایم سی کہوٹہ کی انتظامیہ کی غفکت کی وجہ سے کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی کروڑوں روپے کا ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ کہوٹہ شہر میں ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن پانی دیا جاتا ہے وہ گندہ زنگ آلودہ جوناں تو پینے کی قابل ہوتا ہے اور ناں کپڑے دھونے کے جبکہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ لاری اڈہ جو بھٹو کے دور میں بنا تھا اس کو آج تک کسی نے مرمت نہیں کیا ۔لاری اڈہ میں نہ بیت الخلاء ہے نہ ہی مسافروں کے بیٹھے کی جگہ ہے پانی کا بھی کوئی بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سارا ایریا کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔لاری اڈہ کے سامنے ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے نالہ گر گیا ہے اور اس کی وجہ سے پورے شہر کا گندہ پانی سڑکوں پر آنے سے شدید موزی امراض کے پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے جبکہ تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں۔محلہ آڑہ، فاروق کالونی،ادوالہ اور دیگر 80فیصد علاقوں میں نہ سٹریٹ لائٹس ہیں اور نہ صاف پانی۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ڈینگی کا خاتمہ کرنے والے خود کی ڈینگی پیدا کر رہے ہیں ۔ تمام کام فرضی ہورہے ہیں جبکہ عملی طور پر عوام علاقہ کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ۔20کروڑ کا واٹر سپلائی منصوبہ بھی کرپشن کی نذر ہوگیا محکمہ ہیلتھ اور ٹھیکیداروں کروڑوں روپے ڈکار کر گئے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،ڈی سی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ اس شہر کے مسائل حل کیے جائیں۔

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

some image

جاتلی یونین کونسل راماں کے گاؤں گورسیاں اور موہڑہ خیرو کے نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی یونین کونسل راماں کے گاؤں گورسیاں اور موہڑہ خیرو کے نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ان کی میتیں آبائی گاؤں پہنچے پر ہر طرف کہرام مچ گیا آہوں اور سسیکوں میں منوں مٹی تلے دفن کر دیا گیالواحقین نے جنازے سے قبل ڈرائیور کو معاف کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ظفر سکنہ گورسیاں عمر تقریبا32 سال ،یاسر سکنہ موہڑہ خیرو عمر تقریبا30سال اور ان کے ساتھ معجزانہ طور پر بچ جانے والا تیسرا نوجوان ذوالفقار سکنہ داتا بٹ یہ تینوں اسلام آباد میں سیلز مین کا کام کرتے تھے گزشتہ شام یہ تینوں ایک ہی موٹر سائیکل پر کام سے فارغ ہو کر براستہ چک بیلی روڈ سے گھر واپس آ رہے تھے جب یہ ڈھوک بدھال کے مقام پر پہنچے تو سامنے سے آنے والی شہہ زور نے ٹکر مار دی اور یہ تینوں موٹر سائیکل سے گر گے جسے کے نتیجے میں ظفر اور یاسر کو شدید چوٹیں آئیں ظفر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ یاسرکو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گی جنازے میں علاقے بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

تھانہ جاتلی پولیس کی بڑے مقدمے کی بڑی کاروائی نوجوان کاناک اور کان کاٹنے والے تین ملزمان گرفتار

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی پولیس کی بڑے مقدمے کی بڑی کاروائی نوجوان کاناک اور کان کاٹنے والے تین ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق چند دن دن قبل تھانہ جاتلی کے علاقہ پنجگراں اسٹاپ پر جھگڑے کے دوران نوجوان کا ناک اور کان کاٹ دیا تھا گزشتہ روز تھانہ جاتلی کے سب انسپکٹر فرخ رشید کیانی نے کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان طوطی خان ،اختر خان اور عیسی خان کو گرفتار کر لیادیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں

جاتلی گاؤں کا مین روڈ کے ساتھ ملانے والا مرکزی راستہ پچھلے تین ہفتوں سے بعد، ٹرانسپوٹروں ،مقامی لوگوں اور سکول جانے والے بچوں کیلئے مسائل

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی گاؤں کا مین روڈ کے ساتھ ملانے والا مرکزی راستے پچھلے تین ہفتوں سے بعد ہونے کی وجہ سے ٹرانسپوٹروں ،مقامی لوگوں اور سکول جانے والے بچوں کیلییوبال جان بن گیا اعلی احکام سے فوری طور پر راستے کھولنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر جاری کام کے سلسلے میں تھانے جاتلی کے قریب جاتلی گاؤں کا میں روڈ کے ساتھ ملانے والا مرکزی راستہ تین ہفتے قبل پُلی کی تعمیر کے لیے بند کیا گیا تھا اور مقامی لوگوں اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی سہولت کے لیے متبادل راستہ دیا گیا جو کہ آبادی کے اندر سے گزرتا ہیجس سے ٹرانسپورٹ کی آمد ورفت کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے لوگوں کے لیے وبال جان بن کر رہ گیا ٹرانسپوٹروں ،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پُلی کو تعمیر ہوئے دو ہفتوں گزرے چکے ہیں اس کے باوجود راستے کو نہ کھولنا سر ا سر زیادتی ہے ہماری اعلی احکام راستے کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے

some image some image

مندرہ چکوال روڈ تھانہ جاتلی سے رتیال اسٹاپ تک سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں جاری کام پانی کا چھڑ کاؤ نہ ہونے کی وجہ قریبی آبادیوں نے ریگستان کی شکل اختیار کر لی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مندرہ چکوال روڈ تھانہ جاتلی سے رتیال اسٹاپ تک سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں جاری کام پانی کا چھڑ کاؤ نہ ہونے کی وجہ قریبی آبادیوں نے ریگستان کی شکل اختیار کر لی ہر طرف بچھی ہوئی سفیدچادر نظر آنے لگی سڑک کے ساتھ واقع سکولوں میں پڑھنے والے بچے اور قریبی آبادیوں کے لوگ گردوغبار سیگلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پچھلے پانچ سالوں سے مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں جاری کام تا حال مکمل نہ ہو سکا تھانہ جاتلی سے رتیال تک کا تقریبا دو کلو میٹر کے ٹکڑے کی تعمیر کے لیے انتہائی سست روی سے کام جاری رہنے کے ساتھ ساتھ پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت گردوغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں سڑک کے ساتھ قائم سکولوں میں پڑھنے والے بچے اور مقامی آبادی کے رہائشی اس گردوغبار سے عاجز آ چکے ہیںیہ سانس اورگلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب سڑک پر لیبر کام کر رہی تھی تو اس وقت پورا دن پانی کا چھڑکاؤ جاری رہتا تھا اب کام کی بندش کے ساتھ ساتھ پانی کے چھڑکاؤ بھی روک دیا گیا ہے مقامی آبادی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم تو چوبیس گھنٹے گردوغبار کی زد میں رہتے ہیں ہمارے گھرتو ریگستان کی شکل اختیار کر چکے ہیں ہماری اعلی احکام سے؂؂؂ پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

تھانہ جاتلی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ جاتلی پولیس نے دوران گشت قاسم علی کو مشکو ک جان کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے30بور بغیر لائسنسی پسٹل بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے ،پاکستان میں اپنے مختصر قیام کے دوران وہ سلیمان فاؤنڈیشن کے سالانہ پروگرام برائے اجتماعی شادیاں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے ،سماجی تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر فلاحی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے ،واضح رہے کہ مورخہ22اکتوبر کو دولتالہ میں سلیمان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام30مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں منعقد ہو رہی ہیں جس میں ممبران اسمبلی ،عوامی نمائندگان ،عمائدین علاقہ سمیت لوگوں کی ایک کثیر تعداد مدعو ہے ،سلیمان فاؤنڈیشن کا یہ پروگرام ایک بڑا فلاحی منصوبہ ہے جس کی تیاریاں 6ماہ قبل ہی شروع کر دی گئیں تھی اب حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،پاکستان پہنچنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے سلیمان فاؤنڈیشن اپنے چھوٹے بڑے فلاحی منصوبہ جات کا تسلسل کامیابی کیساتھ برقرار رکھے ہوئے ہے ،اجتماعی شادیوں کے پروگرام کی تیاریاں بہترین انداز میں مکمل ہو چکی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ خلق خدا کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا رکھا ہے اور ہر شعبہ زندگی میں فلاحی خدمات سر انجام دینے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں ۔

راجہ پرویز اشرف ہمارے دلوں کی آواز ہیں، پی پی پی یونین کونسل نڑالی کے نوجوان رہنما شیخ اسلام  

some image some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ راجہ پرویز اشرف ہمارے دلوں کی آواز ہیں، موجودہ نمائندوں نے حلقے کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے، آنے والے الیکشن پیپلز پارٹی ایک قوت بن کر ابھرے گی، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کو بھاری قرضوں تلے دبا دیا ہے، ان خیالات کا اظہار پی پی پی یونین کونسل نڑالی کے نوجوان رہنما شیخ اسلام نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف سابق وزیر اعظم ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں، نڑالی میں ہم نے ان کا شاندار استقبال کرکے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، تحصیل گوجرخان میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل کرکے ایک مثال قائم کی تھی، موجودہ ن لیگی نمائندوں نے تحصیل گوجرخان کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے، کھنڈرات میں تبدیل ہوتی ہوئی سڑکیں ٹوٹی پھوتی گلیاں اور بے روزگاری ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیرونی قرضے لے کر اپنی عیاشیوں پر خرچ کیے ہیں، قوم کا بچہ بچہ مقروض ہوچکا ہے، آئندہ الیکشن میں عوام ان کی عیاشیوں کا مزا چکھائے گی۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عوام ایکسپریس کی نئی کوچز کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب)---- وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عوام ایکسپریس کی نئی کوچز کا افتتاح کر دیا۔افتتاح کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کے دس کروڑ کی لاگت سے عوام ایکسپریس کو اپ گریڈ کر رہے ہیں ۔عوام ایکسپریس کی حالت اتنی خراب تھی کہ دیکھ کر شرم آتی تھی ۔تیس جون سے پہلے کوئٹہ جانے والے بگٹی اور بہاؤالدین ایکسپریس کو بھی اپ گریڈ کریں گے ۔کوہاٹ ٹرمینل پر کام جاری ہے دسمبر میں کوہاٹ تا راولپبڈی ٹرین سروس شروع ہو جائے گی ۔اگلے ماہ میڈیا کو ریلوے کی چار سالہ کارکردگی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ فراہم کریں گے ۔سکیل ایک سے سکیل سولہ تک ملازمین سروس اسٹرکچر پر کام جاری ہے ۔حکومت کا وقت ختم ہونے سے پہلے ریلوے کو مثالی محکمہ بنا دیں گے ۔ریلوے میں پہلے لوٹ کا نظام قائم تھا ۔ریڈنکو کا محکمہ لوٹ مار کے لئے بنایا گیا تھا اسے ختم کیا ہے ۔اتنا کام کیا ہے مگر ریلوے ابھی بھی منافع بخش نہیں ہو سکی۔ موٹے مرغے حکم امتناعی حاصل کرکے بچے ہوئے ہیں۔عدلیہ ان لوگوں کو پوچھے جو رائل پام پر قبضہ کئے ہوئے ہیں۔عدالت وزیراعظم کو تنخواہ نہ لینے پر نااہل کرتی ہے ان کو بھی پوچھے۔بزنس ایکسپریس پر پیپلز پارٹی نے قبضہ کروایا تھا۔شالیمار ایکسپریس 66کروڑ دیتی تھی سفارش نہ مان کر ایک ارب سے زیادہ ملے۔پشاور میں ایک فراڈئے نے قبضہ کرکے حکم امتناعی لے رکھا ہے ۔ٹی وی پر کھڑا ہو کر کہتا ہوں بچو ایک دن ہاتھ آؤ گے۔شیخ رشید سیاسی جوکر ہے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ریلوے کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ نجکاری کے بغیر بھی حالات درست کئے جا سکتے ہیں۔ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں ریلوے میں میگا کرپشن کو ختم کیا ہے۔

ڈھوک پہاڑیاں اڈیالہ روڈ پر زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم لڑائی کے نتیجے میں سابقہ بریگیڈئیر حشمت زخمی

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب) ----ڈھوک پہاڑیاں اڈیالہ روڈ پر زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم لڑائی کے نتیجے میں سابقہ بریگیڈئیر حشمت زخمی ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ بریگیڈئیر حشمت اور کلیال کے رہائشیوں عامر، محسن اور صادق ٹاؤن کے رہائشی چوھدری جبران کے درمیان اینٹوں کے بھٹہ والی زمین کا تنازعہ چل رہا رہا تھا ۔صدر بیرونی پولیس نے محکمہ مال کی رپورٹ پر عامر وغیرہ کیخلاف مقدمہ بھی درج کر رکھا تھا ۔گزشتہ روز جب ریٹائرڈ بریگیڈیئر زمین پر نشان لگانے گیا تو وہاں لڑائی ہو گئی جس کے نتیجے میں بریگیڈئیر کے ناک پر مکا لگا اور وہ زخمی ہو گئے ۔جب کہ ذرائع کا دعوی ہے کہ لڑائی کے دوران فائرنگ بھی ہوئی ۔تاہم ڈی ایس پی صدر سرکل سلیم خٹک نے کہا کہ فائرنگ نہ ہوئی ہے۔ ادھر چیئرمین ن لیگ یو سی کلیال حاجی یاسین کے مطابق کوئی اسلحہ نہ استعمال کیا گیا بلکہ بریگیڈئیر مکا لگنے سے زخمی ہوئے۔

خرم شہزاد کو دوبارہ ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب) ----خرم شہزاد کو دوبارہ ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔خرم شہزاد بے نظیر قتل کیس میں سزایافتہ اور لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہوئے تھے ۔خرم شہزاد بے نظیر قتل کیس میں سزایافتہ ہونے سے قبل بھی ایس ایس لی سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات تھے۔ایس پی منتظر مہدی کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب نے دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

قبضہ مافیا چیئرمین کیخلاف کارروائی کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر فاریسٹ معطل

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ سی ڈی اے فاریسٹ کی زمین پر قبضہ کرنے اور سڑکیں بنانے پر یوسی چیئرمین کیخلاف مقدمہ درج کروانے کی پاداش میں درخواست دینے والے ڈپٹی ڈائریکٹر فاریسٹ کو چیئرمین سی ڈی اے نے معطل کر دیا۔ ڈی ڈی فاریسٹ رانا طاہر حسین نے جنگل نمبر آرایس 7/8میں متعلقہ یونین کونسل کے چیئرمین ملک اشتیاق کیخلاف کارروائی کی تھی جس پر وزیر مملکت کیڈ نے چیئرمین سی ڈی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آفیسر کیخلاف کاروائی کرنے کیلئے دبائو ڈالا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں بلدیاتی نمائندوں کی مداخلت اور اثرو رسوخ بڑھ گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز بھی یونین کونسل کے چیئرمینوں کے غیرقانونی کاموں کوتحفظ فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یونین کونسل بہارہ کہو 4کے چیئرمین ملک اشتیاق وزیر مملکت کیڈ کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ مذکورہ آفیسر نے الزام عائد کیا ہے کہ 9محرم کو یوسی چیئرمین نے بہارہ کہو کے جنگل کی سرکاری اراضی پر قبضہ کیا اور غیرقانونی طور پر راستہ بنانا شروع کر رکھا تھا جس پر مذکورہ آفیسر نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف کام بند کروا دیا بلکہ تھانہ بہارہ کہو میں یوسی چیئرمین کیخلاف مقدمہ درج کروانے کی بھی درخواست دیدی جس پر وزیر مملکت کیڈ چیئرمین سی ڈی اے پر برس پڑے اور مذکورہ آفیسر کو معطل کرنے کیلئے دبائو ڈالا کہ وہ ایف آئی آر واپس لیں۔ انکار پر چیئرمین سی ڈی اے نے رانا طاہر کو معطل کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ واضح رہے کہ رانا طاہر نے اس سے قبل یونین کونسل بہارہ کہو 5کے چیئرمین راجہ واحد کیانی کیخلاف بھی مذکورہ جنگل کی سرکاری زمین پر غیرقانونی تعمیرات کرنے پر مقدمے کے اندراج کی درخواست دی تھی۔ سی ڈی اے ملازمین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ سی ڈی اے کی اراضی کا تحفظ کرنے والے عملہ کو تحفظ فراہم کیا جائے اور انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیاجائے کیونکہ بھارہ کہو نیشنل پارک ایریا کے جنگلات پر تیزی سے قبضہ ہو رہاہے۔

 

دوران ملازمت وفات پانے والے پنجاب حکومت کے ملازمین کےورثاء کومتوفی کی ریٹائرمنٹ کی عمرتک ماہانہ تنخواہ اداکی جائے گی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ دوران ملازمت وفات پانے والے پنجاب حکومت کے ملازمین کےورثاء کومتوفی کی ریٹائرمنٹ کی عمرتک ماہانہ تنخواہ اداکی جائے گی۔ایساملازم اگرسرکاری رہائش گاہ میں قیام پذیرتھاتو اس کی فیملی کواپنے سربراہ کے انتقال کے بعد بھی اس گھرسے بیدخل نہیں کیا جائے گااورمرنے والے صوبائی ملازم کے گھروالے اس کی ریٹائرمنٹ کی حدعمرتک سرکاری گھرمیں رہائش رکھ سکیں گے۔پنجاب محکمہ خزانہ نے ملازمین کے لئے نئی ویلفئیرپالیسی کانوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔جس میں صوبائی ملازمین کی بہبودکے لئے کئی انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق اگرکوئی ملازم دوران سروس فوت ہوجاتاہے تواس کے وارث متوفی کی ساٹھ سال عمرتک اس کی ماہانہ تنخواہ باقاعدگی سے وصولکرتے رہیں گے اوریہ تنخواہ بندنہیں کی جائے گی۔نئی پالیسی کے تحت صوبے میں گیارہویں سکیل کے ملازمین کی بھرتی کااختیارپنجاب پبلک سروس کمیشن کودے دیاگیاہے تاہم دوران سروس فوت ہونے والے صوبائی ملازم کے بیٹے،بیٹی یابیوہ کو مرحوم کامحکمہ ازخودجونئیرکلرک یاپٹواری بھرتی کرسکے گا،اس کے علاوہ ناگہانی موت کی صورت میں سابقہ پالیسی کے مطابق گریڈایک تا7تک کے ملازمین کے ورثاء کو8لاکھ ،گریڈ8سےگریڈ15کے ملازمین کے وارثوں کو10لاکھ روپےاورگریڈ16تاآخری گریڈتک کے ملازمین کے ورثاء کو12لاکھ روپے اداکئے جاتے تھے جواب بالترتیب بڑھاکر18لاکھ ،20لاکھ اور22لاکھ روپے کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ دوران سروس وفات پاجانے والے حکومت پنجاب کے ملازمین کے بچوں کومفت تعلیم دینے کااعلان بھی کیاگیاہے۔اس ضمن میں نوٹیفیکیشن کی کاپیاں پنجاب پولیس سمیت تمام صوبائی محکموں کوبھجوادی گئی ہیں۔نئی ویلفئیرپالیسی کااطلاق رواں سال 22فروری سے ہوگا۔نئی ویلفئیرپالیسی ملنے کے بعدراولپنڈی پولیس نے22فروری سے اب تک فوت ہونے والے ملازمین کی فہرست تیارکرلی ہےجس کے مطابق اس دوران راولپنڈی پولیس کے 11ملازمین کادوران سروس انتقال ہواہےجن کے لواحقین نئی پالیسی کے مطابق مراعات حاصل کرسکیں گے۔اس حوالے سے کیسزتیارکرکے متعلقہ حکام کوبھجوائے جارہے ہیں۔

راولپنڈی بورڈ، انٹر پارٹ ون کے نتائج کا اعلان،42.69فیصد امیدوارکامیاب

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق گزشتہ روز امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ 2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد ظریف کے مطابق 65ہزار 99امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 63ہزار 835امیدواران امتحان میں شامل ہوئے اور 22ہزار 252کامیاب ہوئے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 42اعشاریہ 69فیصد رہا۔ 36ہزار 548امیدواران مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے جبکہ 1238امیدواران غیرحاضر رہے۔ مذکورہ امتحان میں 36ہزار 762طالبات جبکہ 28ہزار 337طلباء شامل امتحان ہوئے۔ مذکورہ امتحان میں حصہ لینے والوں میں 57ہزار 372ریگولر جبکہ 7727پرائیویٹ امیدوار شامل تھے۔

راولپنڈی ٹی ایم اے کا مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب) ----راولپنڈی ٹی ایم اے کی مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ آپریشن ٹرانسفارمر چوک .سید پور روڈ صادق آباد اور بند کھنہ روڈ پر کیا گیا ۔دوران آپریشن ٹی ایم اے نے تین ٹرک سامان قبضے میں لے لیا ۔ٹی ایم اے کے چیف آفیسر خالد گورایا کا کہنا ہے کے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

some image

Jhelum News

جہلمکی خبریں

دینہ میں نویں جماعت کا طالبعلم تالاب میں نہاتے ہوئے جاں بحق

دینہ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔۔۔ دینہ کے نواحی علاقے جسروٹہ کا رہائشی چودہ سالہ راجہ انعام ولد راجہ نعیم تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔مرحوم نوجوان کے چھ بہن بھائی تھے۔عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ نوجوان گھر کے قریبی تالاب میں نہانے گیا مگر تیز موجوں کی تاب نہ لاسکا اور ڈوب گیا۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

بابو گلفراز خان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے، سنگوٹ میں سپرد خاک

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ محمد شہزاد کے بھائی اور صوبیدار حیات علی بھٹی کے بھانجھے بابو گلفراز خان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے، سنگوٹ میں سپرد خاک۔ نمازِ جنازہ میں جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل کلرسیداں چوہدری شوکت علی، سابق ناظمین راجہ محمد نواز، کیپٹن اشرف چوہدری، گرداور چوہدری اشفاق، حافظ آصف محمود قادری، حافظ عبدالباسط،ماسٹر ملک اشفاق، اصغر کیانی، کونسلر صوبیدار میجر محمد سلیمان، چوہدری عارف یوکے، چوہدری بشارت یوکے، ارشد بھٹی، پرویز بھٹی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کو اپنے آبائی قبرستان ڈھوک سنگوٹ، پنڈبینسو میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

تعزیت

Condolences

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوسی مٹور لٹوری سیداں والے سید شبیر حسین شاہ کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن قاہد ایوان سنیٹ وسنیٹر راجہ محمد ظفر الحق، وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ،حامد لطیف ستی ، راجہ الطاف ، حاجی نصرت ،وقار محبوب جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ لٹوری سیداں یوسی مٹور جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ۔

some image

Picture of the Day