Our _Blog_

Our Daily News

Monday 12th June 2017 ----- 17th Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

بیڈفورڈ سے نو منتخب رکن پارلیمنٹ اور پوٹھواری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے محمد یاسین کا تعلق میر پور سے ہے

ٹیکسی ڈرائیور محمد یاسین اپنی صاف گوئی پر بہت مشہور ہوئے

New Labour MP Mohammad Yasin vows to 'stand up' for Bedford

some image some image

بیڈفورڈ،پوٹھوارڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ نو منتخب لیبر ایم پی محمد یاسین کا آبائی تعلق پیر گلی گائیاں میرپور آزادکشمیر سے ہے، وہ ایک ٹیکسی ڈرائیور ہیں۔ یہ بات ان کے قریبی دوست کونسلر راجہ وحید اکبر نے بتائی جبکہ ایک انٹرویو میں محمد یاسین ایم پی نے کہا کہ انہیں اپنے پیشے پر فخر ہے۔ راجہ وحید اکبر نے مزید کہا کہ صرف لیبر پارٹی ہی ایک ٹیکسی ڈرائیور کو پارلیمنٹ تک پہنچا سکتی ہے۔

محمد یاسین ملٹن کینز کے علاقے میں ایک پرائیویٹ ہائر ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں۔ایک موقع پر جب ان کے ووٹرز نے ان سے لیبر پارٹی کے منشور کے حوالے سے سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ ابھی تک منشور پڑھنے کا موقع نہیں ملا جس پر ان کے ووٹرز کو انتہائی شاک لگا۔

ان کے حلقہ انتخاب کے سابق ایم پی کا تعلق ٹوری پارٹی سے تھا اور محمد یاسین کو ایک کمزور امیدوار تصور کیا جارہا تھا مگر ان کی کامیابی نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔متخب ہونے کے بعد انھوں نے اہل علاقہ کو یقین دلایا کہ بیڈفورڈ کے عوام کی امیدوں اور وعدوں کے مطابق کام کریں گے۔

Luton; Mohammad Yasin, The ex Government boys degree college student in Mirpur as stunned everyone by winning election for the labour party. Mohammad Yasin a Bedford Borough Councillor who works as a private hire driver in Milton Keynes, prioritised healthcare, education and police funding in his campaign.

He stunned voters by confessing he had not fully read Labour's manifesto at BoS' hustings event last week, but Bunyan Sports Centre erupted into cheers as Mr Yasin was announced victor of the battle for Bedford and Kempston in the early hours of Friday morning. He pipped Mr Fuller to the post by less than 800 ballots, a total of 22, 712 votes compared to the Tories' 21,923.

"Mohammad Yasin said I would like to thank Theresa May for calling this strong and stable election. It's not strong and stable anymore is it? "I would also like to thank my former MP Richard Fuller for his services to the community." He later told: "Anything not good for Bedford and Kempston I will stand up to it."

When questioned about his plans to halt the Sustainability and Transformation Plan threatening Bedford Hospital services, Mr Yasin said he could do better than his predecessor.First up is a meeting with the chief executive of Bedford Hospital and a letter to the Department of Health.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

پاکستانی نژاد بیوی نے خاوند کو زہر دے دیا خاوند نے محبت نبھاتے ہوئے بیوی کو بچا لیا

Wife Mussarat Khan accused of poisoning husband Tariq Khan due to an affair

some image some image

سلاو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----  لندن کے علاقے میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد پچپن سالہ بیوی مسرت نے اپنے خاوند طارق خان کو زیر دے دیا جس کی وجہ سے طارق قومے میں چلا گیا-

پولیس نے زہر کی بوتل اور باقی شواہد اکھٹے کر لیے خاوند نے عدالت میں گواہی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے خود آرسینک لی تھی جس کی وجہ خفیہ رشتہ تھا خاوند کی گواہی کی وجہ سے جج نے بس ہوگیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیوی نے خاوند کو زہر دیا مگرخاوند کی گواہی پر اب مزید کاروائی اور شنوائی کی ضرورت نہیں لہذا بیوی کو با عزت بری کر دیا جائے-

اردو خبر کی تفصیل

London; A wife suspected of poisoning her cheating husband in an attempted ‘honour killing’ walked free from court with her smiling wheelchair-bound partner after he claimed he did it himself.

Mussarat Khan, 55, was accused of slipping arsenic into the food or drink of 50 year-old Tariq Khan for shaming the family by having an affair. Mr Khan spent several weeks in a medically induced coma after being rushed to hospital with multiple organ failure and is now left with limited use of arms and legs.

Police charged the wife with attempted murder after a bottle of poison was found in the kitchen cupboard of the family home in Manor Park, east London. But after Mr Khan recovered enough to return home a year later he told police that he had poisoned himself.

Judge Paul Dodgson threw out the case after ruling that there was not enough evidence to prove Mrs Khan was responsible - even though she had both the motive and opportunity.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مہیا کی گئی 35لاکھ کی گرانٹ سے چوآ خالصہ میں سات گلیوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی

Seven street road works completed in UC Choa Khalsa with 35 Lakh rps grant by MNA Shahid Khaqan Abbassi

some image some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مہیا کی گئی 35لاکھ کی گرانٹ سے چوآ خالصہ میں سات گلیوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ۔چئیر مین یو سی چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد چوآ خالصہ میں تعمیر وترقی کے کام شروع ہوئے ہیں جس کا سہرا شاہد خاقان عباسی کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یو سی چوآ خالصہ میں شاہد خاقان عباسی کے تعاون سے گلیات کی تعمیر مکمل کر لی گئی شاہد خاقان عباسی نے یو سی چوآ خالصہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے بیس کروڑ اور کلر سیداں سے سر صوبہ شاہ براستہ چوآ خالصہ دو رویہ شاہراہ کی تعمیر کے لیے ایک ارب کی رقم رکھی ہے ۔عید کے فوری بعد چوآ خالصہ میں سوئی گیس کا کام شروع کیا جا رہا ہے جس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ یو سی چوآ خالصہ کے لوگ بھاری گرانٹ کی فراہمی پر شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی کے بڑے مشکور ہیں جن کی بدولت ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوآ خالصہ سے دھمالی اور سداکمال سڑکوں کی تعمیر بھی جلد شروع ہو گی ڈھوک بابا گوہر پانچ کلومیٹر سڑ ک کے لیے بھی شاہد عباسی نے رقم مختص کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والا دور لوگوں کی خوشحالی کا دور ہو گا ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کر دیا جائے گا۔

 

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پوسٹ آفس کلر سیداں میں عوام کی سہولت کے لیے نادرا کاؤنٹر کی فراہمی

Plans approved by Ch Nisar Ali Khan for Nadra counter at Kallar post office

some image some image some image

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر پوسٹ آفس کلر سیداں میں عوام کی سہولت کے لیے نادرا کاؤنٹر کی فراہمی ،انتظامات مکمل کر لئیے گئے ۔صوبہ پنجاب میں رحیم یار خان کے بعد کلر سیداں دوسرا علاقہ ہے جس کی عوام اس سہولت سے مستفیذ ہوں گے ،پوسٹ آفس میں قائم نادرا کاؤنٹر سے تجدید ،گمشدگی برائے شناختی کارڈ اور ترمیم برائے اڈریس اور ازدواجی حیثیت کی سہولیات دستیاب ہوں گی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے اور نادرا سے تربیت یافتہ سٹاف بھی تعنیات کر لیا گیا ہے ۔کلر سیداں کے شہریوں نے اس سہولت کی فراہمی پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پنوں مارکیٹ ممیال اس وقت منشیات فروشوں کا سب سے بڑا مرکز ہے, چوہدری بشیر منہاس

some image some image

Punnu Market, Mamyal is biggest drugs and alcohol supplying centre in Kallar Syedan, Ch Bashir Minhas

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ معروف سماجی کارکن چوہدری بشیر منہاس نے کہا ہے کہ پنوں مارکیٹ ممیال اس وقت منشیات فروشوں کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں سے کہوٹہ اور کلر سیداں میں منشیات مہیا کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ممیال کی اس مارکیٹ میں دیسی شراب اور چرش فروخت کی جاتی ہے اور دوردراز سے لوگ منشیات خریدنے یہاں آتے ہیں جس سے نوجوان نسل کو شراب اور چرس کا عادی بنا کر تباہ کیا جا رہا ہے مگر کلر سیداں پولیس اس سارے معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس سے منشیات فروشوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے منشیات فروشی کے اس مرکز کے خاتمے کی اپیل کی ہے ۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہوٹہ منتقل کئے گئے ڈسٹ بن کلر سیداں واپس منتقل کر دئیے

Waste management company returns bins to Kallar Syedan after new published in media

میڈیا میں خبروں کی اشاعت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہوٹہ منتقل کئے گئے ڈسٹ بن کلر سیداں واپس منتقل کر دئیے ہیں جس پر مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

ٹریفک حادثہ میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق حادثہ پنڈی روڈ کلر سیداں میں پیش آیا

Five year old dies in fatal accident on Choa road

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ ٹریفک حادثہ میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق حادثہ پنڈی روڈ کلر سیداں میں پیش آیا جہاں پر رکشہ میں سوار ایک فیملی کوسامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نمبری SLM-5207نے چنگ چی کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں چنگ چی میں بیٹھا پانچ سالہ بچہ حاشر ولد طاہر ساکن ڈھوک مک کلر سیداں چنگ چی سے گر کر ٹرالی کے ساتھ جالگا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ٹریفک پولیس بیٹ انچارج بلال اشرف نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی اور ڈرائیور چنگ چی رکشہ کو پولیس تھانہ کلر سیداں کے حوالہ کر دیا کلر سیداں پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور عبدالعزیز ولد عبدالمالک ساکن صادق آباد اور چنگ چی ڈرائیور واصف سکنہ منگلورہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

سابقہ ڈیوٹی آفیسر راجہ عمر ظفیر کا عرصہ تعیناتی مکمل ہونے پر انہیں کلر سیداں سے تبدیل کر دیا گیا

Duty officer Umar Zafeer transfered from Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ چیف ٹریفک آفیسر چوہدری یوسف علی شاہد نے ناصر حسین کو ڈیوٹی آفیسر سٹی ٹریفک پولیس تحصیل کلر سیداں تعینات کر دیا جبکہ سابقہ ڈیوٹی آفیسر راجہ عمر ظفیر کا عرصہ تعیناتی مکمل ہونے پر انہیں کلر سیداں سے تبدیل کر دیا گیاناصر حسین پہلے بھی کلر سیداں میں ڈیوٹی آفیسر کی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ناصر حسین کا شمار انتہائی مستند اور قابل وارڈن آفیسرز میں ہوتا ہے کلر سیداں کے علاوہ گوجرخان، کوہ مری اور راولپنڈی میں بطور ڈی او فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔

ڈھوک چوہان حاجی غلام رسول مرحوم نے نام سے 8لاکھ روپے گلی کے لیے فنڈ جاری کیا جس پر کام شروع

Road work starts in Dhok Chohan with 8 Lakh rps grant by MPA Raja M Ali

some image some image some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن8ن قریشی۔۔۔۔راجہ محمد علی ایم پی اے پی پی 2نے ڈھوک چوہان حاجی غلام رسول مرحوم نے نام سے 8لاکھ روپے گلی کے لیے فنڈ جاری کیا جس پر کام شروع ہوگیا۔اس گرانٹ پرچیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین،وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی ،کسان کونسلرمحمد شبیر چوہان،محمد علی چوہان،محمد نواز چوہان،فرمان علی چوہان،خرایت علی چوہان اور دیگر نے راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

کہوٹہ کے علاقہ سوڑ میں قتل کا دلخراش واقعہ

باپ کے12بور ریفل سے فائر کر کے23سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ کے علاقہ سوڑ میں قتل کا دلخراش واقعہ ۔باپ کے12بور ریفل سے فائر کر کے23سالہ بیٹے کو قتل کر دیا ۔مقتول انعام نبی پاک بحری افواج میں ملازم تھا ۔چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی،چیئر مین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی سمیت دیگر افراد کا اظہار افسوس۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں سوڑ میں قتل کا ایک افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں گھریلولڑائی جھگڑئے کی وجہ سے غلام نبی ولد اللہ دتہ نے 12بور رائفل سے فائر اپنے حقیقی بیٹے 23سالہ انعام نبی کو قتل کر دیا ۔بتایا جا تا ہے کہ مقتول انعام نبی پاک بحری فو ج میں ملازم تھا ۔

some image

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں موسم گر ما کی بارش گرمی کی شدت سے نڈھال روزے داروں کے چہر ئے خوشی سے کھل اٹھے

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں موسم گر ما کی بارش گرمی کی شدت سے نڈھال روزے داروں کے چہر ئے خوشی سے کھل اٹھے ۔اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں ملک بھر کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی اللہ پاک نے اپنی مخلوق پر رحم وکر م کرتے ہوئے باران رحمت کا نزول کیا اور گرمی کی شدت سے نڈھال روزے داروں کے چہر ئے خوشی سے کھل اٹھے۔کہوٹہ کے علاقو ں ، مٹور ، نارہ ، لہڑی ، بیور ، کھلول ، دوبیرن ، مواڑہ ، ہوتھلہ ، کھڈیوٹ ،پنجاڑ ، نڑھ سمیت تمام علاقوں میں گذشتہ دو دنوں میں شام کو لگا تا شدید بارش ہوئی کہوٹہ کے بعض علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم میں خاصی تبدیلی آئی ۔

وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمو د ستی کی طرف سے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنڑ

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمو د ستی کی طرف سے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنڑ۔یونین کونسلوں اورایم کہوٹہ کے منتخب عوامی نمائندوں سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شا ہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقیاقی کاموں کے منصوبے گننے کا عادی نہیں ہوں ۔حلقے بھر میں جہاں بھی نظر اٹھاہیں کام پاکستان مسلم لیگ ن کے ہی نظر آہیں گئے ترقیاتی کام عوام پر احسان نہیں ہوتے یہ منتخب نمائندوں کا حق بنتا ہے کہ وہ حکومتی وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کے مساہل حل کر یں ۔پاکستان تحریک انصاف میڑوبس کا منصوبہ پشاور میں شروع کر نا چاہتے تھے دوماہ میں (فیزبیلٹی) رپورٹ تیار ہوتی ہے مگر جو حکومت4سالوں میں ایک فیز بیلٹی رپورٹ نہیں تیار کر سکی وہ ملک میں کیا تبدیلی لائے گی ۔مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے تما م مساہل حل کرئے گی۔آڑی سیداں تا دکھالی براستہ لونہ18کروڑروپے کی گرانٹ سے ایک اعلیٰ قسم کی سڑک تعمیر ہو رہی جس سے ناں صرف دو یونین کونسلوں بلکہ دو تحصیلوں کی عوام اس سے مستعفید ہونگئے پنڈی تا کہوٹہ دو رویہ سٹرک اورسہالیہ آور ہیڈ بریج کے فنذذبھی منظور ہوئے انشاء اللہ رواں سال میں اس پر بھی کام شروع ہوجائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے وائس چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ اسدمحمود ستی کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں شریک شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اپنے خطاب میں حافظ عثمان عباسی نے کہا کہوٹہ کی عوام شہید خاقان عباسی کے چاہنے والے لوگ ہیں یہ ناں ڈرتے ہیں ،ناں بکتے ہیں اور ناں ہی کسی کے آگئے جھکتے ہیں وفاء کر نے والوں سے یہ ہمیشہ وفاء کرتے ہیں ۔چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپنی یونین کونسل کی عوام کی طرف سے وفاقی وزیر پٹرولیم شا ہد خاقان عباسی کا تہ دل سے شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ایک سال قبل یوسی پنجاڑجبریاں تا سوڑ سڑک کے افتتاح کے موقع پر جاتے ہوئے علیوٹ کے مقام پر اپنے خطاب میں ہم سے وعدہ کیا تھا کہ یوسی ہوتھلہ کو سوئی گیس دیں گئے انہوں نے ایک سال کے اند ر اندر اپنے وعدے کو وفاء کیاانشاء اللہ ہم اہل علاقہ بھی وفاء کرنے والوں کے ساتھ وفاء کرتے ہیں ان کے اس احسان کابدلہ الیکشن2018میں چکائیں گئے ۔چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی نے کہا مخالفین جتنی مرضی کوشش کر لیں الیکشن2018میں کامیابی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گی انہوں نے کہا پارٹیاں تبدیل کر نے والوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے 2002میں وہ اس حلقے کے ایم این اے رہے ہیں اس کے بعد2008میں بھی ان کی حکومت رہی گو کہ وہ جیت تو ناں سکے مگر ایک وفاقی وزیر کے عہدئے کے برابر سیٹ پر رہے سبز رنگ کی نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کرتے تھے عوام کو بتایں ماسوآئے اپنے خاندان کو نوازنے کے انہوں نے کیا کیاانہوں نے کہا ہم کوہسار کے عوام بڑھے باعزت ہیں ہمارے بزرگ سر پر ٹوپی اور ہماری ماہیں بہنیں سر پر دوپٹہ رکھتے ہیں سابق ایم این اے بھی اس نئی پارٹی میں گئے جہاں پر لڑکیاں سر پر ٹوپی پہنتی ہیں اور مر د دوپٹہ یہ ہے وہ تبدیلی جو وہ اس ملک میں لانا چاہتے ہیں ۔اسد محمود ستی وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اور راجہ گلزار احمد جنرل کونسلر یونین کونسل ہوتھلہ نے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقا ن عباسی کا شکریہ ادا کیا اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، چیئر مین یونین کونسل چوآخالصہ سید راحت شاہ ، چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد ، چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہو ر عباسی ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خوردراجہ ظفر اقبال بگہاروی ، چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ، چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز ،وائس چیئرمین ڈاکٹر مختار ،وائس چیئر مین یونین کونسل سموٹ راجہ عرفان ، چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ سید ذرین شاہ ، ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز، سید ذوالقرنین شاہ ، سید نذابت شاہ، ملک فدا بھون ، راجہ اظہار مجید ، ماسٹر طارق ستی سمیت کثیر تعداد میں سیا سی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

اللہ تعالی اور ر سولﷺکی فرمانبرداری میں وقت گزارے،تاکہ ہم دنیاوی زندگی اور آخرت کی زندگی میں کامیاب ہو سکیں, راجہ عمران وحید

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ عمران وحید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالی اور ر سولﷺکی فرمانبرداری میں وقت گزارے،تاکہ ہم دنیاوی زندگی اور آخرت کی زندگی میں کامیاب ہو سکیں،اسلام ہمارا دین ہے ہمیں اس پر عمل کرنا چائیے اسلام کے بغیر ہماری زندگی اد ھواری ہے اُمت مُسلمہ دامن مُصطفٰیﷺ سے وابستہ ہو جائے،، تاکہ اُس پر اللہ کا فضل و کرم ہو ، ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی ومذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ راجگان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ آج مسلمان مسائل کے جال میں پھنسا ہوا ہے،اورانسانی زندگی دن بدن مسائل کا شکار ہو رہی ہے،یہ لمحہ فکریہ ہے کہ انسانی زندگی کس طرف جارہی ہے،یہ ہر ایک کے لئے پیغام ہے،ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالی اور اُس کے رسولﷺ ؒ کے بتائے ہوئے طریقے سے زندگی بسر کریںآج ہم اللہ تعالی اور اُس کے رسولﷺکو راضی کرنے اور اُن کاذکرکرنے کے لئے اگھٹے ہوئے ہیں،حدیث پاک میں آتا ہے،ذکر کرنے والے زندہ دِل ہوتے ہیں اورذکر نہ کرنے والے مردہ دل ہوتے ہیں،وہ بے جان ہوتے ہیں،،آج اُمت محمدی ﷺنے قرآن پاک اور حدیث نبوی ﷺکی تعلیمات کو پڑھنااور عمل کرنا چھوڑ دیاہے،اسی وجہ سے آج اُمت مسلمہ زوال پذیر ہوتی جارہی ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام اُمت مسلمہ اگھٹے ہوکر دامن مُصطفٰیﷺسے وابستہ ہو جائے تاکہ اُن پر اللہ کا فضل و کرم ہوجتناہو سکے اپنا وقت اللہ تعالی اور ر سولﷺکی فرمانبرداری میں گزارے،تاکہ ہم دنیاوی زندگی اور آخرت کی زندگی میں کامیاب ہو سکیں۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

گوجرخان شہر میں سینکڑوں رکشے اور موٹرسائیکل بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر میں سینکڑوں رکشے اور موٹرسائیکل بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں نمبر پلیٹ کے بغیر رکشے اور موٹرسائیکل کیخلاف وارڈن ایکش لے عوامی سماجی حلقوں کامطالبہ ان حلقوں نے کہا کہ شہر میں بغیر رجسٹریشن کے رکشہ کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے سینکڑوں رکشے بغیر نمبر پلیٹ کے نوعمر رکشہ ڈرائیور چلا رہے ہیں جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور اونچی ٹیپ ریکارڈر چلا کر شہریوں کا سکون بھی غارت کر رکھا ہے وارڈن پولیس فوری اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے ایکشن لے

some image

فوکل پرسن ایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص سید ندیم عباس بخاری نے بڑکی جدید کے نالوں کی صفائی کا کام اپنی نگرانی میں شروع کرا دیا

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ فوکل پرسن ایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص سید ندیم عباس بخاری نے بڑکی جدید کے نالوں کی صفائی کا کام اپنی نگرانی میں شروع کرا دیا عرصہ دراز سے نالوں کی صفائی نہ ہونے سے گندا پانی سڑکوں پر پھیل جاتا تھا جس سے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا آبادی مکینوں سید ندیم عباس بخاری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بڑکی جدید کے نالوں کی صفائی کرا کے اہل علاقہ کی مشکلات کو ختم کیا

سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر شہر کے مسائل کے خاتمے کیلئے مل جل کر کام کریں گے, الحاج شاہد صراف

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر شہر کے مسائل کے خاتمے کیلئے مل جل کر کام کریں گے عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے شہریوں کے تعاون سے شہر کو خوبصورت بنائیں گے چیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف کا سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقات کے موقع پر گفتگو تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید کوثر سماجی کارکن راجہ ساجد یوسف سابق کونسلر ٹھیکیدار بنارس سٹی کونسلر شہزادہ خان خواجہ امیر زمان اورراجہ افتخار وزیر نے چیئرمین بلدیہ شاہد صراف سے ملاقات کی اس موقع پر شہری مسائل پر بھی گفتگو کی جس پر چیئرمین بلدیہ شاہد صراف نے کہا کہ اپنی ذمہ داری کو پوری دیانتداری کے ساتھ نبھائیں گے عوام کے مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا شہر کی خوبصورتی کے حوالہ سے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کیا جائے گا اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن شہر کی تعمیر وترقی کیلئے ہم آپ کے تمام اچھے کاموں میں ساتھ دیں گے اورمخالفت برائے مخالفت کی سیاست ہرگزنہیں کی جائے گی شہر کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف نواز حکومت کی انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں, مفتی مختار علی رضوی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف نواز حکومت کی انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے پاکستان کے رکن شوریٰ مفتی مختار علی رضوی نے اپنے تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے ساتھ انتقامی رویہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ملک میں بجلی بحران کو حل کرنے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے نوازشریف اپنا اور اپنے وزیروں مشیروں کے آدھے سرکاری اخراجات کم کر دیں تو پورے ملک میں بجلی پوری ہو سکتی ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حکمرانوں سمیت پوری قوم کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے

محنت کش عبدالرحمان ولد محمد عبداللہ سکنہ حال مقیم بڑکی جدیدنزد غوری ہال گوجرخان نے میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف سے دردمندانہ اپیل

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ محنت کش عبدالرحمان ولد محمد عبداللہ سکنہ حال مقیم بڑکی جدیدنزد غوری ہال گوجرخان نے میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ اس کی بچی رافع رحمن جس کی عمر ساڑھے چھ سال ہے پیدائش کے بعد بڑا بخار ہوا جس کے بعد معذوری کی علامت شروع ہوئی کمر کی ہڈی سے تین مرتبہ پانی نکالا مگر معذور ی کے باعث نہ چل سکتی ہے نہ خود کھڑی ہو سکتی ہے اس بچی کی وجہ سے شدیدپریشانی میں مبتلا ہواور میرا ایکسڈنٹ بھی ہو چکا ہے ا اور ہارٹ کا بھی مریض ہوں چیک اپ کرانے سے پتہ چلا کہ دل کے تین والو بندہیں سرگودھا سول ہسپتال علاج کرایا مگر انہوں نے راول انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راول روڈ ریفر کر دیا اب میر اعلاج اس ہسپتال سے ہو رہا ہے بچی کے علاج اور اپنی بیماری پر گھر کا زیور مکان حتیٰ کہ سب کچھ فروخت کر دیا اب دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں استدعا ہے کہ میرا اور بچی کا علاج اورمکان کیلئے مالی امداد بھی کی جائے

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

سوہاوہ مرزا پرویز احمد کیانی کے باغ میں کنگ روبی انگور تیار

some image

اسلام پورہ جبر۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم(محمد انجم ملک) سوہاوہ مرزا پرویز احمد کیانی کے باغ میں کنگ روبی انگور تیار۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل اسلام پورہ کے گاوں سوہاوہ مرزا میں پرویز احمد کیانی وسیع رقبے پر انگور کاشت کیا ہوا ہے۔جو کہ اب تیار ہو چکا ہے۔باغ میں انگور کے علاوہ آڑوو۔بادوام۔اور سیب بھی کاشت کیا گیا ہے پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ناظرین کے لیے باغ کی ویڈیو پیش خدمت ہے

Rawat / Rawalpindi News

روات /راولپنڈیکی خبریں

چکری روڈ پر گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 3 افراد زخمی

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ چکری روڈ پر گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 3 افراد زخمی، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کے باورچی خانے میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث اہلخانہ متاثر ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ، چکری روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس سے گھر کے باورچی خانے میں آگ لگ گئی اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جو واقعے کے وقت باورچی خانے ہی میں موجود تھیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر یا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔باورچی خانے میں آگ لگ گئی اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جو واقعے کے وقت باورچی خانے ہی میں موجود تھیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر یا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

راولپنڈی کے علاقے شمس آباد اور کمیٹی چوک کے رمضان سستے بازاروں میں شہری لٹنے لگے

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ راولپنڈی کے علاقے شمس آباد اور کمیٹی چوک کے رمضان سستے بازاروں میں شہری لٹنے لگے داغی پھل خریدنے پر مجبور۔ شہریوں کا کہنا ہے کے داغی پھلوں کی شکایت کریں تو دوکاندار لڑتے ہیں انتظامیہ اپنا حصہ وصول کرکے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ سبزیاں اور پھل انتہائی ناقص اور داغی فروخت کئیے جا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔بازار کے انچارج اے سی سٹی احمد حسن رانجھا کو کبھی بازار میں نہیں دیکھا۔ضلعی انتظامیہ کو تحریری شکایت بھی کی مگر کوئی جواب نہیں ملا۔شہر میں رمضان سستے بازاروں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

راولپنڈی سکستھ روڈ دبئی پلازہ میں ڈکیتی کی واردات ۔3مسلح ڈاکو موٹرسائیکل پھر آئے اور دوکان میں گھس گئے

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ راولپنڈی سکستھ روڈ دبئی پلازہ میں ڈکیتی کی واردات ۔3مسلح ڈاکو موٹرسائیکل پھر آئے اور دوکان میں گھس گئے۔فہد نامی ملازم پر اسلحہ تان کر ڈاکوؤں نے دوکاندار کو لوٹ لیا۔ڈاکو دوکان سے 12قیمتی لیپ ٹاپ اور تین لاکھ کیش لے اڑے۔دوکاندار کی جانب سے تھانہ صادق آبادمیں تحریری درخوست دے دی گئی۔

راولپنڈی فلیش مین ہوٹل سے مشکوک شخص پکڑا گیا

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ راولپنڈی فلیش مین ہوٹل سے مشکوک شخص پکڑا گیا ۔ اقبال نامی شخص ہوٹل کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہواتھا۔ ہوٹل میں موجود سیکیورٹی گارڈ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔راولپنڈی فلیش مین ہوٹل میں پی ٹی ڈی سی کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے۔ پکڑے جانے والے مشکوک شخص کے خلاف تھانہ کینٹ میں درخواست جمع کروادی گئی ہے۔

یوریا کھاد اور کیمکلز سے تیار کردہ 4ہزار لٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا

اسلام آباد (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر مشتاق کی ہدایت پر اے سی شالیمار کی کارروائی۔ یوریا کھاد اور کیمکلز سے تیار کردہ 4ہزار لٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا۔ مضر صحت دودھ دیگر شہروں سے اسلام آباد لایا گیا تھا۔اسلام آبادضلعی انتظامیہ کے افسران نے مضرصحت دودھ کو تلف کردیا۔

تھانہ لوہی بھیر کی حدود شیر دھمیال میں ایک شخص قتل

اسلام آباد (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ اسلام آباد۔ تھانہ لوہی بھیر کی حدود شیر دھمیال میں ایک شخص قتل۔ سجاد شاہ کو زمین کے تنازع پر راجہ حنیف نامی شخص نے گولی مار دی ۔گولی لگنے سے سجاد شاہ موقع پر ہی جابحق ہو گیا ۔ پولیس نے مقتول کی نعش پمزاسپتال سے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ دوسری جانب عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قاتل راجہ حنیف کے خلاف فل فور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

بر طا نو ی پارلیمنٹ 2017 کے عا م انتخابا ت میں پا کستا نی نژاد امیدواروں کی شا ندار کا میا بی سے پا کستا نیو ں اور کشمیر یو ں بلکہ ملت اسلا میہ کا سر فخر سے بلند

some image

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنماچودھری منیر اخترآف ڈھانگری بہادر حال مقیم نیویار ک امریکہ نے کہا ہے کہ بر طا نو ی پارلیمنٹ 2017 کے عا م انتخابا ت میں پا کستا نی نژاد امیدواروں افضل خا ن محمد یاسین نا ز شاہ عمرا ن حسین خالد محمود شبانہ محمود یاسمین قریشی ڈ اکٹر روزینہ فیصل خورشید ساجد جاوید نصر ت غنی اور رحما ن چشتی کی شا ندار کا میا بی سے پا کستا نیو ں اور کشمیر یو ں بلکہ ملت اسلا میہ کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے دیار غیر میں پا کستانی اور کشمیر ی تا رکین وطن نے بر طا نیہ کی سیاست میں جو مقام پیدا کیا ہے ہم انھیں خراج تحسین پرپیش کرتے ہیں انہو ں نے جہا ں ملک کو کثیر زرمبادلہ بھیج کر ملکی ترقی میں اہم کردارادا کیا ہے وہا ں اپنے وطن کا نا م بھی روشن کیا ہے بلا شبہ و ہ ایک وقت میں کئی اہم زمہ داریاں انجا م دے کر ایک تا ریخی او رمثالی کر دار ادا کر رہے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بر طا نوی پارلیمنٹ میں اپنا بھر پور کردار ادا کر ینگے

پاکستان پیپلز پارٹی آازدکشمیر ضلع میرپور کاصدربننے پردلی مبارک بادپیش

کسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنماچودھری منیر اخترآف ڈھانگری بہادر حال مقیم نیویار ک امریکہ نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کے فرزند چودھری قاسم مجید کو پاکستان پیپلز پارٹی آازدکشمیر ضلع میرپور کاصدربننے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اوردلی مسرت کااظہار کیاہے پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکز ی قیادت کاچودھری قاسم مجیدکوصدرپاکستان پیپلزپارٹی ضلع میرپور بنانے پردلی شکریہ اداکیاہے انہوں نے کہاکہ چودھری قاسم مجید نے ایک مخلص کارکن کی حیثیت سے پارٹی کے لئے شاندارخدمات انجام دی ہیں ان کی شاندار خدمات کابہترین اعتراف ہے اوران کی پارٹی کی جانب سے بہترین حوصلہ افزائی ہے کارکن پارٹی کاقیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اورکارکن کی حوصلہ افزائی اس کی خدمات کااعتراف ہوتاہے چودھری قاسم مجیداپنے والدمحترم سابق وزیرا عظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدسابق وزیراعظم آزادکشمیر کی پارٹی کیلئے شاندارخدمات کوبطور نمونہ سامنے رکھ کرجماعت کے لئے اورکارکنوں کیلئے اپنی خدمات انجام دیں گے اوراپنی تمام ترصلا حیتیں بروئے کارلائیں گے اورکوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ہم انکی قیادت پراعتماد کااظہار کرتے ہیں اورانہیں اپنی طرف مکمل حمایت وتعاون کایقین دلاتے ہیں

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سرصوبہ شاہ کے محبوب حسین کا بیٹا،ڈرئیوار عمران عرف مانی کا بھائی محمد ثاقب انتقال کرگیا

M Saqib son of Mahboob Hussain passed away in Sir sooba shah, Kallar Syedan

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن8ن قریشی۔۔۔۔سرصوبہ شاہ کے محبوب حسین کا بیٹا،ڈرئیوار عمران عرف مانی کا بھائی محمد ثاقب انتقال کرگیا۔ان کی نمازجنازہ کی امامت قاری حافظ عاصم شریف نے پڑہائی۔نمازجنازہ میں سابق امیدوار ناظم ماسٹر حاجی محمد آزاد مغل،عبدالقدوس بٹ،کسان کونسلر شبیرچوہان،پی پی پی منیاندہ کے صدرچوہدری اکرام الحق،ماسٹرالطیف،عامر بھٹی ایڈووکیٹ،ماسٹر حاجی طارق منہاس،سائیں رشید،صوفی عباس،راجہ ذاکرحسین ڈھکی،ڈاکٹر ایوب جان ماسٹر امجد کھوکھر، سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکے کی ۔اس سے قبل تقریب چار سال اس نوجوان کا بھائی محمد آصف رمضان المبارک میں ٹریکٹر حادثہ میں جان بحق

ڈڈیال شہر کی مشہور شحضیت ظفرمیرکی ولدہ کی نماز آج آبائی قبرستان آڑہ جٹاں میں ادا کی گئی

Mother of Dadyal doctor Zaffar Mir passed away in Arra Jattan

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال شہر کی مشہور شحضیت ظفرمیرکی ولدہ ،ڈاکٹر اکرم میر کی خالہ ،اانجینئر عارف کی پھوپھی مسلم لیگ ن کے راہنمامدثر میر ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر عبدالاحد میر کی نانی جن کی نماز آج آبائی قبرستان آڑہ جٹاں میں ادا کی گئی نماز جناز ہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی لوگوں نے لوحقین نے مرحومہ کی وفات پر لوحقین سے افسوس کیا اور ان کو صبر جمیل عطا فر مایا آمین

تعزیت

Condolences

چئیر مین یو سی چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ ،چئیر مین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،وائس چئیر مین سموٹ راجہ عرفان الحق نے گاؤں سدیوٹ جا کر چئیر مین یو سی غزن آباد طارق یٰسین کیانی سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم راجہ محمد یٰسین کیانی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثوا ب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ آزاد کشمیر کے صحافی اورآزاد کشمیر پر یس فاؤ نڈیشن ضلع بھمبر کے بورڈگورنر کے ممبر الحاج چوہدری خالد حسین خالد جرات مند صحافی تھے ان کی حاثاتی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال پریس کلب کے ایک تعزیتی اجلاس سے ڈڈیال پر یس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق نے کہاکہ چوہدری خالد حسین خالد سنےئر صحافی بلند کردار اور علی اوصاف کے مالک تھے اس موقع پر سرپرست علی صوفی بشیراحمد، سنےئر نائب صدر عبداللہ خان ،جنرل سیکرٹری ظہیر احمد سپرو ،چوہدری الیاس حسین ،وقاربشیر ،عدنان شبیر ،چوہدری شجاع الرحمن ،قاری اکرم حسین ،چوہدری عبدالغفور ،عبدالغفور چغتائی ،مشتاق چغتائی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں آخر میں دعا کی کی اللہ تعالی مرحوم جنت الفردوس میں اعلی ٰ مقام عطا ء کر یں اور سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کر یں کی توفیق عطاء فرمایا آمین

نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد ۔ نمبردار برکت صاحب آف سوئیں حافظاں کی بیوی اور اٹلی میں مقیم نمبردار اشتیاق اور نمبردار شوکت کی والدہ محترمہ تقدیر الہی سے وفات پا گئی تھی اٹلی میں نمبردار اشتیاق صاحب کی رہائش گاہ پر دوست احباب کی طرف سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ چوہدری محمد عامر سنگنی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد نےبھی ان سے دلی دکھ کا اظہار کیا ۔ اور ان کی والدہ محترمہ کے لئے اللہ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

some image

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنماچودھری منیر اخترآف ڈھانگری بہادر حال مقیم نیویار ک امریکہ نے چودھری محمدنائب آف تنگ دیو کے جواں سالہ بیٹے چودھری تیمورنائب کی المناک حادثاتی موت اورظفراقبال مغل آف ڈومال کے جواں سالہ بیٹے عدیل ظفر کی اچانک وفات پرسوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مسلم لیگ گوجر خان کے صدر راجہ عبد الحمید ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر تعز یت کر نیوالوں کا تنا تا بندھا رہا ہفتہ کے روز مسلم لیگ ن کے سنیئیر رہنما و سینٹیر چوہدری تنویر،نہال ہاشمی،ایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص،ایم پی ایز راجہ شوکت عز یز بھٹی،چوہدری افتخار وارثی،راجہ حنیف،ملک افتخار،راجہ علی اصغر ،شو کت محمود قاضی،چوہدری ابر ار سرور،راجہ سجار سرور، حاجی محمد یاسین، ملک ،عرفان عزیز،ضیاء اﷲشاہ ،راحت قدوسی ۔پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنما راجہ شازی ،مسعود سرور،شفیق ،مجیب الر حمان ،راجہ صفدر حسین،ڈاکٹر خالد ان کی رہا ئش گاہ ڈھوک کر می یو سی دیوی میں جا کر ان سے تعز یت کا اظہار کر تے کے ہو ئے مر حومہ کیلیے دعائے مغفر ت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کے لیے دعا کی

some image

Picture of the Day

Central Masjid, Luton .... Ramadan Mubarak

some image

Muslims have been worshipping at Westbourne Road, Luton since the 1970's. The initial site for the Masjid was number two Westbourne Road. As the Muslim population grew in Luton, number four and subsequently number six were also acquired.

This was a long and hard struggle as the early Muslim migrants were living off simple wages; many had yet to establish themselves and had plans of bringing their families over from abroad. Nevertheless, the Muslims of Luton wholeheartedly supported this cause with many men donating their entire weeks wage packets and women donating their gold and jewellery. Their sacrifice, steadfastness and devotion paid off on November 1982 when the completed building was officially opened.

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image