Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 12th April 2018 ----- 25th Rajab 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

بریڈفورڈ میں ایک سفید فام فیملی پر قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں امجد عزیز کو تین سال جیل کی سزا

Amjad Aziz jailed for attacking a family in Bradford

some image

بریڈفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ بریڈفورڈ میں ایک سفید فام فیملی پر قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں امجد عزیز کو تین سال جیل کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر سٹیون اپنے اہل خانہ کے ساتھ ڈنر کر کے گھر واپس آرہے تھے کہ مسٹر عزیز نے اپنے دوست کے ساتھ ان پر حملہ کر دیا۔

جب امجد اور اس کے ساتھی نے مسٹر سٹیون کی بیٹی پر حملہ کیا تو مسٹر سٹیون نے اسے بچانا چاہا جس پر مجرمان نے اسے مکے مارے اور پاوں سے کک لگائی۔ جس پر وہ زمین پر گر پڑا۔ امجد عزیز جو اس وقت اپنی آڈی گاڑی چلا رہا تھا اس نے ریورس کر کے اپنی کار مسٹر سٹیون پر چڑھا دی۔

ایسا کرنے کے فوراً بعد دونوں ملزمان نے گاڑی بھگا لی۔عدالت میں بتایا گیا کہ مسٹر سٹیون کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پتہ چلا کہ اس کی کئی ایک پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں۔امجد عزیز کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا مگر انٹرویو کے دوران اس نے کوئی کمنٹ نہیں کیا۔۔ مگر اپنا جرم قبول کر لیا۔ امجد عزیز کو عدالت نے تین سال جیل کی سزا سنائی اور تین سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس سے محروم کر دیا۔

Bradford; Amjid Aziz (pictured above) has been jailed for his part in an attack on a family as they returned home from a night out. Amjid Aziz, 34, of Devonshire Street, Keighley, appeared before Bradford Crown Court to be sentenced after pleading guilty to affray and causing serious injury by dangerous driving.

The court heard, when Steven Beveridge, along with his wife and daughter, had been out for a meal and drinks. The court heard abuse was directed towards the family, before Mr Beveridge's daughter was assaulted and he was punched and kicked as he tried to intervene.

Aziz, driving the Audi, reversed over Mr Beveridge while he was laid out from the earlier incident, before fleeing the scene with his co-defendants. The court heard Mr Beveridge was taken to Airedale General Hospital where he was treated for multiple rib fractures.

Aziz was later arrested and would not comment during interview. Victim impact statements revealed the impact of the attack, with Mr Beveridge feeling anxious, unable to socialise and in fear of the defendants.

The Recorder of Bradford, Judge Jonathan Durham Hall, sentenced Aziz to a total of three years imprisonment. He will also be disqualified from holding a licence for three years. He told Aziz the violence had been "mindless" and said the driving incident which followed was even more serious.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور محمد درانی نے اٹھائیس سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

Taxi driver Muhammad Durrani, found guilty of raping passenger

some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ میں ایک اڑتیس سالہ نوجوان ٹیکسی ڈرائیور محمد درانی نے ایک اٹھائیس سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا عدالت کی طرف سے مجرم قرار دینے کے بعد کمرہ عدالت میں مجرم کی بیوی دھاڑیں مار مار کر رونے لگی -

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی نژاد اوبر ٹیکسی ڈرائیور درانی جنوبی لندن کے علاقے کلیپ ہیم سے ایک نوجوان لڑکی کو نائٹ کلب سے پک کیا جو نشے میں دھت تھی اس کو جب گھر ڈراپ کیا تو لڑکی جب گاڑی سے اتری اور اپنے گھر ے دروازے کے پاس گئی تو درانی نامی ڈراہیور اسے اٹھا کر دوبارہ گاڑی میں لے آیا اور جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی برہنہ تصاویر بھی بنا لی -

ساوتھ ورک کراون کورٹ میں درانی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کے لڑکی نے رضا مندی کے ساتھ اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور اپنے گھر کے دروازے سے واپس آکر گاڑی میں بھوسے دینے لگی اور دوران ڈرائیونگ راستے میں بھی یہی حرکات کرتی رہی عدالت کی طرف سے درانی کو مجرم قرار دیا گیا اور اگلے ماہ کو سزا سنائی جائے گی عدالتکی طرف سے درانی کو مجرم قرار دینے کے بعد وہاں ر موجود درانی کی اہلیہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگی جس کی وجہ سے عدالت میں موجود لوگ رقت آمیز ہوگئے -

اگر لڑکی راستے میں تنگ کرتی رہی جب گھر اتارا گیا تو درانی کو چکا جانا چاہیے تھا لڑکی کا واپس آنا اور گاڑی میں دوبارہ سوار ہو کر غلط حرکات کرنا سوالیہ نشان ہے - برطانیہ میں آئے روز ٹیکسی ڈرائیوروں کےایسے واقعات دیکھنے پڑھنے اور لکھنے کو مل رہے ہیں- ٹیکسی ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ اپنا نہ سہی اپنے بیوی بچوں کا خیال کریں اور ایسی حرکات سے باز رہیں- گاڑی جو ان کی روزی کا ذریعہ ہے اسی میں ایسی حرکات کرتے ہیں جو سرا سر غلط ہے -

London; A Uber driver's wife burst into tears after he was convicted of grabbing a drunk customer and carrying her back to his car before raping her. Muhammad Durrani, 38, forced himself on the woman and took nude pictures of her after he picked her up from a nightclub in Clapham, south London.

He followed his 27-year-old victim out of the car when they reached her home and picked her up and carried her back to his Toyota where he performed a sex act before raping her.

Durrani claimed the woman hugged and kissed him, then went back to the car and grabbed at him after stripping for sex.

But the jury at Southwark Crown Court found Durrani guilty and Judge David Tomlinson refused to grant bail to the rapist.

ناروے۔ اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی پُروقار تقریب منعقد ، سفیر پاکستان رفعت مسعود کی خصوصی شرکت

Islamabad Rawalpindi welfare society celebrate Pakistan Day

some image

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر)۔۔۔۔ اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے میں واحد ایسی تنظیم ہے جو گذشتہ 26 سالوں سے یوم پاکستان کی تقریب کو بڑے جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منعقد کرتی ہے جس میں ہمیشہ خواتین و حضرات کے علاوہ بچے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔اس سال بھی سوسائٹی نے یوم پاکستان کی ایک خوبصورت تقریب منعقد کی۔ تقریب کی صدارت سوسائٹی کے صدر مرزا ذوالفقار نے کی جبکہ مہمان خصوصی سفیر پاکستان رفعت مسعود تھیں۔

تقریب کا آغاز قاری اکرام قادری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ حاجی اعوان احمد اور حماد حسین قادر نے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں عقیدتوں کے پھول نچاور کیئے۔ تقریب میں شریک بچوں اور بڑوں نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ پڑھا ۔ بچوں میں زاویار علی اور ادینہ فانی نے اپنی خوبصورت آواز میں نظمیں پیش کر کے خوب داد وصول کی جبکہ چوہدری محمد حسنین سرور نے نارویجن زبان میں تاریخ پاکستان پر مدلل گفتگو کی۔ تقریب سے معروف سماجی رہنما ارشد بٹ، راشد اعوان اور منہاج القرآن اوسلو کے امام علامہ اقبال فانی نے یوم پاکستان اور نظام عدل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آج پاکستان جس حال میں ہے اسکی ذمہ داری ہر اس شخص اور ہر اس طبقے پر ہے جس نے کسی نہ کسی حوالے سے اپنی ذمہ داری سے غفلت برتی ہے۔ انکا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جس کو خود اپنی حالت بدلنے کا خیال نہ ہو۔

سفیر پاکستان رفعت مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارویجن پاکستانی کمیونٹی کو ناروے کے معاشرتی و سیاسی حالات میں دلچسپی لینے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے بچوں کا مستقبل نارویجن سوسائٹی کے شانہ بشانہ چلنے میں ہے۔ سوسائٹی کے صدر مرزا ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے تمام ممبران، مہما نان گرامی اور سفیر پاکستان رفعت مسعود کا انکی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکی سوسائٹی پاکستان اور ناروے کی ترقی کے لیے ہر سطح پر اپنا بھرپور کردار اد اکرتی رہے گی۔

تقریب میں جن بچوں نے حصہ لیا ان کو رفعت مسعود کی طرف سے میڈلز پہنائے گئے۔ چوہدری اسماعیل سرور اور چوہدری مظہر حسین کو سوسائٹی کی انتظامیہ میں چار سال بہترین خدمات سر انجام دینے پر شیلڈز پیش کی گئی جبکہ سوسائٹی کی فلاح و بہبود اور اسکی ترقی و ترویج کے لیے بہترین خدمات سر انجام دینے پر سوسائٹی کے سابق صدر مرزا انور بیگ اور سابق جنرل سیکریڑی عقیل قادر کو ایوارڈز سے نوازا گیا اور سینئر رکن راجہ غالب حسین کو میڈل پیش کیا گیا۔ سوسائٹی کی طرف سے مرکزی ایوارڈ ''خدمات برائے تارکین وطن'' نوجوان نارویجن سماجی کارکن اندریا ہُوف ہاگا کو شامی مہاجرین کی خدمات کے سلسلے میں پیش کیا گیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض سوسائٹی کے جنرل سیکریڑی راشد علی اعوان اور جوائنٹ سیکریڑی یوسف خان سے احسن انداز میں سرانجام دیئے۔ مفتی محمد زبیر تبسم نے پروگرام کے آخر پر امت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ مہمانوں کی تواضع بہترین ریفریشمنٹ سے کی گئی۔

Oslo, Norway; The Islamabad Rawalpindi welfare society based in Oslo celebrated Pakistan day with large number of social and political personalities, amongst the guest was Pakistani ambassador to Norway, Riffat Masood.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

گاڑی دلانے کا جھانسہ دے کر شہری سے رقم بٹورنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔گاڑی دلانے کا جھانسہ دے کر شہری سے رقم بٹورنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج ، کلرسیداں کے رہائشی شہیر حیدر نے پولیس تھانہ روات کو رپٹ درج کراتے ہوے بتایا کہ مسمیان پیرزادہ رضوان سلطان اور پیر زادہ فرخ ساکن چکڑالی بدھال نے مجھے کہا کہ تمہارے والد صاحب کے پاس رقم ہے ہم گاڑیوں کا کاروبار کرتے ہیں تم ہمیں رقم دو ہم تمہیں مناسب قیمت پر گاڑی دلوائیں گے اور بعد ازاں گاڑی فروخت بھی کر دیں گے میں نے ان پر اعتماد کرتے ہوے اپنے والد سے چھ لاکھ پندرہ ہزار روپے لے کر ان کی بتائی ہوئی جگہ روات کے مقام پر اپنے والد کے ہمراہ پہنچ گیا ، جہاں پیر زادہ فرخ اور رضوان سلطان موجود تھے جنہوں نے ہم سے چھ لاکھ پندرہ ہزار روپے لیے اور ہمیں مختلف شور روزمز پر لے گئے جہاں پر اہمیں کوئی گاڑی پسند نہ آئی جس پر انہوں نے کہا کہ آپ رقم ہمارے پاس امانت رکھ دیں ہم کوئی اچھی گاڑی دیکھ کر آپ کو لے دیں گے ۔ عرصہ 9مارہ گزر گیا نہ تو مذکورہ بالا نے ہمیں گاڑی لے کر دی اور نہ ہی ہماری رقم واپس کررہے ہیں برعکس ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔ رپورٹ پر روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے پیر زادہ رضوان کو گرفتا ر کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا جبکہ پیر زاہ فرخ تاحال مفرور ہیں جس کی گرفتاری کے لیے روات پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مارہی ہے ۔

 

سروس سٹرکچر فی الفور بحال کیا جائے فیلڈ اسسٹنٹ اور زراعت انسپکٹر کو اپ گریڈ کر کے سکیل نمبر 14اور16دیا جائے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔سروس سٹرکچر فی الفور بحال کیا جائے فیلڈ اسسٹنٹ اور زراعت انسپکٹر کو اپ گریڈ کر کے سکیل نمبر 14اور16دیا جائے ان خیالات کا اظہار نائب صدر دوئم فیلڈ اسسٹنٹ یونین راولپنڈی فاخر امین ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مسائل حل نہ کیئے گئے تو ہڑتال کومزید بڑھایا جائے گا اپ گریڈیشن کے علاوہ پراجیکٹ 2.0توسیع کا پراجیکٹ الاونس کی ادائیگی فکس ٹی اے کم از کم دس ہزار مقرر کیئے جائیں اور سروس سٹرکچر کو بحال کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تو پرامن احتجاج کے بجائے پر تشدد احتجاج شروع لر دیا جائے گا جس کی تمام ترزمہ داری حکومت پنجاب پر عائد ہو گی۔

خطہ پوٹھوار میں ماشاء اللہ گندم کی فصل تیار(کنکاں پکی گئیاں)ساتھ باران رحمت کا سلسلہ بھی جاری

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔خطہ پوٹھوار میں اس سال باران رحمت بروقت ہونے کی وجہ سے گندم کی پیداوار ہدف سے زیادہ ہونے کی امید کی جا رہی ہے،انشاء اللہ چند دنوں میں کٹائی کا عمل شروع کر دیا جائے گا،اس سال بٹیر بہت زیادہ آئے ہوئے ہیں ،بٹیر کھانے والے حضرات کی چاندی ہو گئی ہے،گندم کی فصل کے دوران تو حسب روایت بیٹر ے آگئے،اب چند ماہ میں آپ کو شہر شہر اور گاؤں گاؤں فصلی بٹیر بھی نظر آئیں گئے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ چار روزہ جشن بہاراں انٹر ڈویژنل والی بال نائٹ چیمپین شپ آج سے چوک پنڈوڑی میں شروع ہوگی ، یہ ٹورنامنٹ آج بروز جمعرات 12اپریل سے 15اپریل تک ہوگا۔ جس میں ڈویژن بھر سے 32ٹیمیں حصہ لیں گی ان ٹیموں کو چار پولز میں تقیسم کیا گیا ہے چیمپین شپ بسلسلہ جشن بہاراں منعقد ہورہی ہے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر و امیدوار حلقہ پی پی 7بلال قیوم چغتائی نے کہا ہے کہ 13اپریل کو سردار سلیم حیدر کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا ، استقبالیہ تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے پوری قوت لگا دیں گے ، تحصیل کلرسیداں جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھے گا ۔سردار سلیم حیدر کا تاریخی استقبال کرکے ریکارڈ قائم کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مقامی صحافی عبدالعزیز پاشا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ان کے دوست احباب نے انہیں الوداع کیا۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کہوٹہ کے قریب پنیالی کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ۔ کار کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی ۔جبکہ ڈراہیو رکارموقع پر چھوڑ کر فرار

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ کے قریب پنیالی کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ۔ کار کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی ۔جبکہ ڈراہیو رکارموقع پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔حادثے اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج خرم موقع پر پہنچ گئے اور قانونی ضابطے پورے کیے ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے قریب پنیالی کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس میں موٹر اپلیٹ فارسائیکل جس کو نوجوان دانیال ولدنثارسکنہ یوسی ہوتھلہ چلا رہا تھا جبکہ کار نمبریPK-393جس کے ڈراہیور کا پتہ ناں چل سکا آپس میں جا ٹکرائے جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دانیال شدید زخمی ہو گیا جس کو فی الفور ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں لایا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج خرم موقع پر پہنچ گئے اور قانونی ضابطے پورے کیے ۔

کلائنہ راجگان میں سوئی گیس کی تنصیب کا کام حتمی طور پر کیا جائے, راجہ محمد ریاض

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ محمد ریاض آف کلائنہ راجگان یوسی دکھالی تحصیل کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کلائنہ راجگان میں سوئی گیس کی تنصیب کا کام حتمی طور پر کیا جائے صرف لاروں لپوں میں کام ناں رکھا جائے ۔حلقے کی سیاسی قیادت کو اچھی طرع علم ہے کہ ہمار ا گاؤں سارے کا سارا مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتا ہے اور عرصہ دراز سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیتے آ رہے ہیں اب صورتحال یہ کہ تحصیل کہوٹہ متعدد یونین کونسلوں میں سوئی گیس کے میٹر تک لگ چکے ہیں اور صرف ہماری یونین کونسل رہ گئی جبکہ ہمار ا گاؤں کہوٹہ شہر سے صرف 5کلومیٹر کی دوری پر وزیر اعظم پاکستا ن شاہد خاقان عباسی اپنے حلقے کی عوام کے اس بڑھے مسلے کو فوری حل کر یں ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کلائنہ راجگان کی رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ریاض آف کلائنہ راجگان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہانے کہ یونین کونسل دکھالی کی 95%عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیتے ہیں اس لیے مسلم لیگ ن کی سیاسی قیادت کو بھی چاہے کہ وہ ہمارے گاؤں کے مسائل کو حل کر تے ہوئے کلائنہ راجگان میں فی الفور سوئی گیس کا کام کیا جائے اگر ایسا ناں ہوا تو ہم بھی اپنا حق استعمال کر نے میں آزاد ہیں۔

کیرل یوسی پنجاڑ میں فیض اللہ عباسی کا بیٹا اور راشد مبارک عباسی کا برادران لاء ذکااللہ عباسی رشتہ ازواج میں منسلک

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ فیض اللہ عباسی کا بیٹا اور راشد مبارک عباسی کا برادران لاء ذکااللہ عباسی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا ۔ اس کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں کیرل یوسی پنجاڑ میں منعقد ہوادعوت ولیمہ میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،خادم اعلیٰ راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات،معروف سیاسی وسماجی شخصیات عبد القدو س عباسی ،یوتھ کونسلر ملک عثمان اقبال ، ٹھکیدار قمر عباسی ، راجہ ذوالفقار علی ستی ،جنرل کونسلر صوبیدار فارص عباسی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر شرکاء نے دولہاذکااللہ عباسی کو مبارکباد پیش کی ۔

some image

علاقائی تعمیر وترقی میری زندگی کا مشن ہے,عبدا لمجید مغل

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ عبدا لمجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سات کی شہرت میں دن بدن اضافہ عوام میں بے پناہ پذیرائی ملنے لگی ۔انشاء اللہ الیکشن جیت کر عوام کے تمام مسائل کروں گا انہوں نے کہا کہ یہ میرے اللہ اور علاقے کی عوام کا مجھ پر کرم ہے کہ آپ جیسے پیار کر نے والے لوگ میرے ساتھ ہیں میری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور میری سیاسی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہیں میں نے کبھی بھی تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ نہیں دیا بلکہ علاقے کی عوام کو ہمیشہ اپنے ساتھ لے کر چل رہا ہوں میرا مرنا جینا اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ ہے اور علاقائی تعمیر وترقی میری زندگی کا مشن ہے اور اس مشن کو ہمیشہ جاری و ساری رکھونگا۔

یونین کونسل ہوتھلہ کے علاقہ بھون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بحریہ ٹاؤن کا گارڈ غلام مصطفی ولد محمد لقمان ساکن خوشاب قتل

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ یونین کونسل ہوتھلہ کے علاقہ بھون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بحریہ ٹاؤن کا گارڈ غلام مصطفی ولد محمد لقمان ساکن خوشاب قتل ہو گیا ۔ جبکہ سکیورٹی گارڈ محمد حفیظ شدید زخمی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی ۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لیئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں پہنچا دی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کا ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

کوٹلی ستیاں کی پسما ندگی کے ذمہ دا ر عتیق سرور اور خو رشید ستی ہیں ، صدر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کو ٹلی ستیاں نو ید یو نس ستی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کوٹلی ستیاں کی پسما ندگی کے ذمہ دا ر عتیق سرور اور خو رشید ستی ہیں ، جنہوں نے منتخب ممبرا ن کوسب اچھا کی رپو رٹ دیکر علا قہ کے عوام ، اور لیگی ورکرز کا بری طرح استحصا ل کیا ،یو تھ ونگ کو ٹلی ستیاں او چھے ہتھکنڈوں سے حقیقی کارکنا ن کی آواز کو دبا یا نہیں جا سکتا ان خیا لا ت کا اظہا ر صدر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کو ٹلی ستیاں نو ید یو نس ستی ، محمد عقیل ستی ، ظفر الطا ف ستی، طا رق ستی ، سا جد ستی ، رضوان ستی ، سا جد گیلا نی ، سہیل ستی ، عا طف اشفا ق ستی ،ابرا ر یو نس ستی ، نعیم با سط ستی ، ثقلین ستی ، مطلو ب ستی ، حا جی حقنواز ستی ، ڈا کٹر شیرا ز ستی ،راجہ احسان دھنیال ،شفا قت ستی ،مطیع الرحمن ، مسرت ستی ، وسیم ستی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جنہوں نے اپنی ذا تی مفا دا ت کی خا طر کو ٹلی ستیاں کے عوام کے حقوق کوپا ما ل کیا خو رشید ستی اپنے بیٹے کے ذریعے علاقے کی آواز بلند کر نے پر پا رٹی کا رکنا ن کو دھمکیا ں دلوا رہے ہیں اور پا رٹی چھو ڑنے کا کہہ رہے ہیں مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کی جا نب سے سید سا جد شا ہ گیلا نی کی عوام کے حقوق کے لیے کھلی کچہری میں گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر کردا ر کشی نچلے درجے کی شرمنا ک حرکت ہے جس میں کسی کا رکن کو خطہ کی پسما ندگی پر آواز اٹھا نے پر دھمکیا ں قابل مذمت ہیں اور کچھ ٹھیکیدا ر پا رٹی چھو ڑنے کا کہہ رہے ہیں انکو یہ بتا نا چا ہتے ہیں کہ پا رٹی کسی کی میرا ث نہیں میدا ن چھو ڑ کر بھا گنے والوں میں سے نہیں سید سا جد گیلا نی اور دیگر تما م کارکنا ن کے شا نہ بشانہ ہیں کسی کا رکن کو ہرا ساں کر نے کی کو شش کی گئی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ہمیں اس با ت پر مجبو ر مت کریں کہ ہم جمہو ری طرز عمل اور شرا فت کی سیا ست چھو ڑ کر کو ئی ود سرا طرز سیا ست اپنا ئیں شہیدو ں کی سر زمین کے با ضمیر نو جوانوں نے اپنے علاقے کی عوام کے وقار کی سر بلندی کی قسم کھا رکھی ہے حقوق لیے بغیر پیچھے نہیں ہٹین گے ٹا ؤ ٹ ما فیا اور دربا ری اپنی اوقات میں رہیں۔

ممبر پنجا ب اسمبلی وزیر مو صوف کھلی کچہری کا ڈو نگ رچا کر عوام کیساتھ بھو نڈامذاق کر رہے ہیں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں کی عوام کا اب استحصا ل نہیں ہو نیں دیں گے ،تقریبا ڈیڑھ ما ہ کا عرصہ با قی ہے کہ اس حلقہ کے ممبر پنجا ب اسمبلی وزیر مو صوف کھلی کچہری کا ڈو نگ رچا کر عوام کیساتھ بھو نڈامذاق کر رہے ہیں لیکن وہ بے خبر ہیں کہ اب پا پا ،چا چا کی سیا ست نہیں چلے گی ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستان پیپلز پا رٹی کو ٹلی ستیاں کے صدر اسد ستی ، جزل سیکرٹری راشد محبو ب ستی ، پی وائی او کے ضلعی رہنما ء را جہ مسرت ستی ، اخلاص ستی ،ضیا ء الرحمن ستی ، را جہ بلا ل ، قدو س ستی ، پرویز ستی ، اقتدا ر شاہ نقوی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کو ٹلی ستیاں کو ایک سو چے سمجھے منصو بے کے تحت وزیر اعظم پا کستان نے اس علا قے کیساتھ سوتیلی ما ں جیسا سلو ک کیا مو صو ف وزیر اعظم اور اور مو صو ف صوبا ئی وزیر نے پا نچ سال تک اس تحصیل میں ترقی نہیں ہو نے دی سابق وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے اعلا نا ت کو نہ تو عملی جا معہ پہنا سکے اور وہ فنڈز سازش کے تحت نہ لگنے دیے اس سے ان کی عوام دشمنی عیا ں ہو چکی ہے اور وہ توقعہ ووٹو ں کی بھر بو ریوں کی کر رہے ہیں لیکن تحصیل کو ٹلی ستیاں کے عوام اب انکے دھو کے میں نہیں آئیں گے پچھلے پا نچ سالو ں میں منتخب ایم این اے اور ایم پی اے نے اپنے چند مخصوص لو گو ں اس تحصیل میں حا کم بنا ے رکھا پو ری تحصیل کے عوام کو انکے رحم و کرم پر چھو ڑکر یہاں کے پسے ہو ئے طبقے کا بری طرح استحصا ل کیا

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

چوک جی ٹی روڈ اور سروس روڈ پر بلدیہ گوجرخان کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چوک جی ٹی روڈ اور سروس روڈ پر بلدیہ گوجرخان کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت ،افغانی خوانچہ فروشوں اور ریڑھی والوں نے مستقل قبضہ کرلیا ،راستہ دینے کی تکرار پر لڑائی جھگڑے معمو ل بن گئے ،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بھی کاروائی کرنے سے گریزاں ،متعلقہ اداروں کی طرف سے کاروائی نہ ہونا بڑے تصادم کا سبب بن سکتا ہے تفصیلات کے مطابق کٹرا تمباکو چوک کے سامنے سروس روڈ اور جی ٹی روڈ پر افغانی ریڑھی اور خوانچہ فروشوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ اور سروس روڈ پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہے اگر کوئی شہری راستہ چھوڑنے یا ریڑھی ہٹانے کا کہے تو یہ اتھرے ریڑھی والے گلے پڑ جاتے ہیں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں شہری حلقوں نے بلدیہ گوجرخان اور موٹر وے پولیس کی کارکردگی پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کی طرف سے کسی قسم کا نوٹس نہ لینا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ جی ٹی روڈ پر ریڑھی بازار ان کی رضا مندی سے لگایا جارہا ہے ڈی پی او راولپنڈی اس صورتحال کا نوٹس لیکر ریڑھی بانوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کریں

چیئرمین بلدیہ اپنی ذمہ داری کااحساس کرتے ہوئے اپریشن کلین اپ کریں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن گوجرخان کے چیئرمین حاجی چوہدری محمد اقبال ،امن کمیٹی کے رہنما محسن صغیر بھٹی اور مرکزی انجمن تاجراں کے چیئرمین راجہ افتخار کیانی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ بلدیہ گوجرخان میں شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ کی مبینہ آشیر باد سے گلیوں ،بازاروں میں جگہ جگہ تھڑے لگا کر دیہاڑیاں لگانے کا سلسلہ شروع ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں کاروباری طبقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،لاکھوں روپے ٹیکس دینے والے تاجر ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں کیونکہ راستوں پر تجاوزات کی بھر مار سے صارفین خریداری کیلئے شہر کے اندر واقع بازاروں کا رخ کرنے سے گریزاں ہیں ان رہنماؤں نے کہا کہ بلدیہ گوجرخان میں شعبہ انسداد تجاوزات کے خلاف انجمن تاجراں کی خبروں کی اشاعت پر کرائے کے لوگوں کے زریعے اپنے حق اور انجمن تاجراں کے خلاف کچھ مخصوص لوگوں کو مظاہرے کے نام پر سڑکوں پر لارہے ہیں جو قابل مذمت ہے ان رہنماؤں نے چیئرمین بلدیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کااحساس کرتے ہوئے اپریشن کلین اپ کریں

نوازشریف کا کوئی نظریہ اوراصول نہیں ہے جنرل جیلانی اور ضیاء الحق کی پیدوار اب جمہوریت کا درس دے رہا ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ نوازشریف کا کوئی نظریہ اوراصول نہیں ہے جنرل جیلانی اور ضیاء الحق کی پیدوار اب جمہوریت کا درس دے رہا ہے ججوں کے فیصلہ پر تنقید اور اسے بغض قرار دینے والے کس منہ سے آئین اور قانون کی بالادستی کا پرچار کر رہے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں کی رہنما مہ پارہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی شرافت کا پردہ چاک ہوگیا ہے کرپشن کے حمام میں سب ننگے ہیں اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا حساب دینا ہوگا قوم لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کا تقاضا کر رہی ہے مہ پارہ نے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں ایک نئی سوچ کو پروان چڑھایا انہوں نے ایم کیو ایم کے الطاف حسین اور نوازشریف کے چہروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا نوازشریف عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے آئے روز ان اداروں کیخلاف بیان بازی کررہا ہے لیکن انہیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار جیسے محب وطن اور اصول پسند سیاستدان کو اب مزید ن لیگ میں نہیں رہنا چاہیے انہیں نوازشریف سے راستے جدا کر لینے چاہیے

گوجرخان میں تجاوزات کی بھرمار نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا خوانچہ فروشوں اور دوکانداروں نے راستوں پر بھی قبضہ کر لیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں تجاوزات کی بھرمار نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا خوانچہ فروشوں اور دوکانداروں نے راستوں پر بھی قبضہ کر لیا چیئرمین بلدیہ ڈھیلی پالیسی چھوڑ کر شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی قدم اٹھائیں ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا نے بلدیہ گوجرخان کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جگہ جگہ دکانیں کھول کر خریداروں کیلئے راستے بھی بند کر دیے ہیں خاص کر شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے حاجی چوہدری محمدا قبال نے چیئرمین بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کونسلروں کے نرغے سے نکل کر ایسے اقدامات کریں جس سے شہریوں کو کچھ ریلیف ملے اور بلدیہ کے ایسے کرپٹ اہلکاروں کیخلاف فوری ایکشن لیں جو اہلکاربھتہ لے کر جگہ جگہ خوانچے اور تجاوزات کو فروغ دینے میں مصروف ہیں انہیں بے نقاب کیاجائے

ریلوے روڈ پر واقع میرج ہالوں کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکاہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ بڑکی جدید وارڈنمبر3کے رہائشی مرزا ظفر محمود نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ریلوے روڈ پر واقع میرج ہالوں کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکاہے میرج ہالز کی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں ریلوے روڈ ریلوے گودام روڈ جھنڈا روڈ اور انڈر پاس کے ساتھ گاڑیاں کھڑی کر دی جاتی ہیں جس کے باعث ریلوے روڈ پر ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے مسلسل کئی کئی گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے قریبی آبادیوں کے لوگ کا ٹریفک جام کے باعث اپنے گھروں تک پہنچنا بھی دشوار گزار عمل بن جاتا ہے تمام راستوں پر گاڑیوں کی پارکنگ کا مقامی انتظامیہ وارڈن پولیس نوٹس لیں اورریلوے روڈ پر آئے روز ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرائیں اور جن شادی ہالز کی پارکنگ نہ ہے اور گاڑیاں روڈ پر کھڑی کرنے سے ٹریفک جام کا باعث بن رہے ہیں ان کیخلاف بھی ایکشن لیں

some image

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گذشتہ روز بھنگالی شریف میں صحافیوں سے گفتگو

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں بروقت انتخابات کا انعقاد وقتکا تقاضا ہے الیکشن میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے موجودہ حکومت نے پانچ سالوں میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا ملکی ادارے خسارے میں جا رہے ہیں 2013 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ایک سازش کے تحت روکا گیا وزیر اعظم کا چیئر مین سینیٹ کو تسلیم نہ کر نا مناسب نہیں پیپلز پارٹی نگراں سیٹ اپ کے معاملے پر قومی امنگوں کی تر جمانی کر ئے گی سینیٹ الیکشن کی طرح جنرل الیکشن میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پی پی کی حکومت ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بھنگالی شریف میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر چیئر مین تحریک فکر اسلام سید مخدوم عباس شاہ،سید اقر ار حسین شاہ،جاوید مغل پٹھان،طارق چوہان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گوجر خان کو ضلع بنانے کے دعوئے کر نے والوں نے گوجر خان کو چار ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا وہ خاک ضلع بنا ئیں گے انہوں نے پانچ سالوں میں عوام کو سوائے مایوسی اور محر ومیوں کے کچھ نہیں دیا ان کی سیاست گلی،نالی ،پلی اور تھانہ کچہری سے شروع ہوکر وہیں ختم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے گوجر خان مسا ئل کا گڑھ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اپنی وزرات عظمی کی مختصر عرصے میں تحصیل گوجر خان کے عوام کی خدمت کی ایک نمایاں مثال قائم کی عوام آج بھی میرے دور کو یاد کر تے ہیں آئندہ بھی موقع ملا تو عوام کی پہلے سے بڑھ کر خدمت کر یں گئے

چک بیلی خان پولیس نے دورانِ گشت چار مشتبہ افراد سے تلاشی کے دوران مجموعی طور پر14لٹر شراب اور دو عدد 30بور پستول برآمد کر لیے

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان پولیس نے دورانِ گشت چار مشتبہ افراد سے تلاشی کے دوران مجموعی طور پر14لٹر شراب اور دو عدد 30بور پستول برآمد کر لئے امیر خان اے ایس آئی کے ہمراہ پولیس پارٹی گشت کررہی تھی کہ پنڈوری آئل فیلڈ کے نزدیک دو مختلف جگہوں سے عرفان سکنہ چک بیلی خان سے 8لٹر شراب جبکہ کلیم سکنہ بینس سے6لٹر شراب برآمد کر کے گرفتار کر لیا جبکہ موضع پڑیال کے بھٹہ کے نزدیک دورانِ تلاشی شاھد اور ظفر ساکنان میال سے دو عدد 30بور پستول برآمد کر کے دونوں پرمقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا بتایا گیا ہے کہ کلیم سکنہ بینس علاقے کے ایک بڑے شراف فروشی کے اڈے کا سب سیلز مین ہے جو کم مقدار میں شراب اٹھا گھر گھوم پھر کر شراب فروشی کرتا ہے اور اس سے قبل بھی ایسی وارداتوں میں گرفتار ہو چکا ہے۔

چک بیلی خان میں کچرا پھینکنا معمول بن گیا ہے پھیلتے ہوئے شہر میں کچرا اٹھا نے کا کوئی انتظام نہیں

some image

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں کچرا پھینکنا مألہ بن گیا ہے پھیلتے ہوئے شہر میں کچرا اٹھا نے کا کوئی انتظام نہیں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر بد بو تعفن اور بیماریاں پھیلا رہے ہیں شہر کی مین سڑک پر بیٹھے دکاندار کچرا سڑک کے اطراف کے نالوں میں پھینک دیتے ہیں جس سے نالوں کا پانی سڑک پر آ جاتا ہے تحصیل راولپنڈی کے چھوٹے چھوٹے دیہاتوں لادیاں ،چہان وغیرہ میں کچرا دان بنے ہوئے اور کچرا اٹھانے کا انتظام موجود ہے مگر وادئ سواں کے اصل مرکزچک بیلی خان شہر کی طرف اربابِ اختیار کی کوئی توجہ نہیں کچھ روز قبل نالیوں میں کچرا پھینکنے کی وجہ سے پانی سڑک پر آگیا تو سڑک پر قائم ایک میڈیکل سٹور کے مالک نے ایک سیاسی با اثر شخص سے شکایت کی جس پر با اثر شخص نے جواب دیا کہ آپ بھی کچرا نالے میں پھینک دیں پانی پیچھے رک جائے گا لوگوں نے با اثر لوگوں کی اس غیر سنجیدگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورمعاملہ کو سنجیدہ لینے کی اپیل کی ہے۔

چک بیلی خان تا روات زیرِ تعمیر روڈ پر بارش کے باعث ٹریفک کئی گھنٹے بلاک رہی

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان تا روات زیرِ تعمیر روڈ پر بارش کے باعث ٹریفک کئے گھنٹے بلاک رہی جس سے سفر کرنے والوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے زیرِ تعمیر سڑک پر کام کرنے ولی فرموں کی جانب سے جہاں وقت پر کام کی تکمیل نہیں کی جا رہی وہاں بارش کے امکانات کو مدِ نظر رکھے بغیر کوئی متبادل راستہ نہیں بنایا جاتا جس سے بارش ہوتے ہی ٹریفک کئی کئی گھنٹوں کے لئے بلاک ہو جاتی ہے راولپنڈی دفاتر وغیرہ میں کام کرنے والوں افراد سمیت کئی لوگ اپنی منازل تک پہنچنے سے محروم رہ جاتے ہیں عوامی حلقوں نے معاملات کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

some image

۔اسلام پورہ جبر شہر اور گردونواح گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر وں سے تغفن پھیلنے لگا

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔اسلام پورہ جبر شہر اور گردونواح گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر وں سے تغفن پھیلنے لگا جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور سیوریج اور نالے بند ہونے سے گندہ پانی گلیوں میں کھڑا ہونے لگا جس سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں اسلام پورہ جبر شہرمیں دوکانوں کے سامنے بنائی جانے والی نکاسی آب کے نالیاں بند ہو چکی ہیں جس سے بارش کا پانی نالیوں میں ہی کھڑا ہونے لگا گندے پانی کے باعث شہر کا ماحول بدبودار ہو گیا ہے اور دوسری جانب ڈینگی وائرس پھیلنے کا بھی خدشہ ہے (ق)لیگ کے دور میں یہ نالیاں بنائی گئی تھی لیکن صاف نہ ہونے کی وجہ سے یہ اب مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں تاجروں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

مساجد ، امام بارگاہوں ، درباروں، اقلیتی عبادت گاہوں، عدالتوں ، تعلیمی اداروں ،دیگر اہم عمارتوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی پر بطور خاص توجہ دی جائے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ مساجد ، امام بارگاہوں ، درباروں، اقلیتی عبادت گاہوں، عدالتوں ، تعلیمی اداروں ،دیگر اہم عمارتوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی پر بطور خاص توجہ دی جائے اورسنٹرل پولیس آفس کی جانب سے بھجوائی جانے والی سکیورٹی آڈٹ رپورٹس کی روشنی میں مذکورہ جگہوں کا سیکیورٹی پلان متعلقہ اضلاع کے سی پی اواور ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں نہ صرف تشکیل بلکہ ان کی مانیٹرنگ کا بھی موثر انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شب معراج کیلئے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں سیکیورٹی پلان پر توجہ دیں ۔ عبادت گاہوں کے ارد گرد کیو آر ایف کی پٹرولنگ کا بھی ضرور انتظام کیا جائے جبکہ ڈیوٹی کیلئے کمانڈوز کی تعیناتی کو ترجیح دی جائے ۔ منگل کو سنٹرل پولیس آفس میں صوبے کے تمام آرپی اوز، سی پی اوزاور ڈی پی اوز کو بذریعہ ویڈیو لنک ہدایات دیتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ قتل ، ڈکیتی ، اغوا ء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے بالخصوص خواتین اور بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے سماج دشمن عناصر کی فوری سرکوبی کیلئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حراست سے ملزمان کا فرار اور دوران تفتیش تشدد یا ہلاکت کسی صورت قابل قبول نہیں ایسے واقعات کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے والدین ، سکول انتظامیہ اور معززین علاقہ کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں تاکہ معاشرے سے ناسوروں کا جلد از جلد خاتمہ ممکن ہوسکے ۔تعلیمی اداروں اور عدالتوں کے گردو نواح میں پٹرولنگ فورس کے اوقات کار کو مزید بڑھایا جائے ۔ اینٹی رائٹس فورس کے دستوں کو تمام ممکنہ حالات کا سامنا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رکھا جائے

 

آرڈی اے کے فوارہ چوک پارکنگ پلازہ پر بل بورڈز کی نیلامی کیلئے رکھی گئی ریزرو پرائس پر کسی بھی کنٹریکٹرنے بولی نہ دی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔آرڈی اے کے فوارہ چوک پارکنگ پلازہ پر بل بورڈز کی نیلامی کیلئے رکھی گئی ریزرو پرائس پر کسی بھی کنٹریکٹرنے بولی نہ دی جس پر بغیر کسی پیشرفت کے نیلامی کا عمل منسوخ کردیا گیا،پچھلے کئی ماہ سے خالی پڑے بورڈز سے ادارے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ، گزشتہ روز آر ڈی اے کے کمیٹی روم میں فوارہ چوک پارکنگ پلازہ کے گرد اور اس کی چھت پر لگے ہورڈنگ کی نیلامی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ محمد اعجاز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بولی کا انعقاد کیا تو کنٹریکٹرز نے آر ڈی اے کی طرف سے رکھی گئی ساڑھے 68لاکھ روپے سالانہ ریزرو پرائس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے قبل سکائی چارجز متعلقہ ٹھیکہ کے اندر ہی تھی اب یہ کنٹریکٹر کے ذمہ ڈال دیئے گئے ہیں جبکہ کامیاب کنٹریکٹرز کی طرف سے لگایا گیا سٹرکچر بھی کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد آر ڈی اے کی ملکیت ہو جائے گا ، میٹنگ کے دوران کنٹریکٹرز کو 26مختلف قسم کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں، ایک کنٹریکٹر کا کہناتھا کہ اکتوبر2017ء میں پہلے کنٹریکٹر کا کنٹریکٹ ختم ہو گیا تھا مگر 6ماہ گزرنے کے بعد بھی سٹرکچر ادھر ہی موجود ہے ، اس موقع پر آکشن کمیٹی نے کنٹریکٹرز سے تحریری اعتراضات بھی مانگ لئے تاکہ آرڈی اے کی مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش کئے جاسکیں،نیلامی کمیٹی کے ممبران میں چیف انجینئر آر ڈی اے اطہر بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس جنید تاج بھٹی اور خواجہ ارشد جاوید شامل تھے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

نامز د صدراتی امیدوار انصاف گروپ چوہدری اصغر اور ان کی ٹیم کی محنت سے انصاف گروپ کا پلڑا بھاری

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ نامز د صدراتی امیدوار انصاف گروپ چوہدری اصغر اور ان کی ٹیم کی محنت سے انصاف گروپ کا پلڑا بھاری تاجر انصاف گروپ پینل حقیقی معنوں میں تاجروں کا نمائندہ پینل ہے اور اس لئے 22اپریل کامیابی کا دن ہو گاتاجراب جاگ چکے ہیں ان خیالا ت کا اظہار چوہدری اصغر نے صحافیوں سے گفتگوکرتے کہا انشااللہ 22اپریل کو رسمی کاروائی ہو گئی بھاری اکثریت سے تاجر برادری کی شمولیت نے انصاف گروپ کی کامیابی کو یقینی بنا دیا ہم ان تاجر بھائیوں کا دل کی اتھاہ گہرئیوں سے شکر یہ اداکر تے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس تبدیلی کے نظام میں ہمارا ساتھ دیافتح تاجر انصاف گروپ کے مقدر میں 22تاریخ کو سورج کی کرنیں خوشی کی نوید سنائے گی تاجرانصاف گروپ تاجروں کو تقسیم کرنے کی شازش کامیاب نہیں ہو نے دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ڈڈیال بازار ایک پر امن بازار ہے یہاں پر آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہو لوگ کاروبار کر رہے ہیں ہم تاجریونین کسی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھے دیں گے اس موقع پر چوہدری اصغر منا اور ان کے تمام ساتھوں پر مکمل طور پر صرف تاجروں کے حقوق کی بات کی ہے اس علاوہ ہمار اکو ئی مقصد نہیں ہے تمام تاجر بھائیوں سے گزارش ہے کے 22اپریل کو تاجر انصاف گروپ کے شاہین پے مہرلگا کر انصاف گروپ کے 7انصاف کر ے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ڈہوک سر والے ماسٹر مسعود کی بیٹی اور خواجہ ارشد کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ڈہوک سر والے ماسٹر مسعود کی بیٹی اور خواجہ ارشد کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں 11بجے نماز جنازہ کے بعد�آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے شرکت کی ۔

چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس کا جواں سال بھانجا شیخ احسان سنی جم سے نکلتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق،

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس کا جواں سال بھانجا شیخ احسان سنی جم سے نکلتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق،نماز جنازہ سپورٹس سٹیڈیم کلر سیداں میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ،سابق وزیر داخلہ کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،راجہ صغیر احمد، چیئر مین زبیر کیانی، چیئر مین صفدر کیانی،چیئر مین طارق یاسین کیانی، چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین دوست محمد خان مہمند ،اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی ،چیف آفیسر بلدیہ خالد خان، محمد اعجاز بٹ، راجہ گلستان خان، محمد ظریف راجا، چوہدری توقیر اسلم، راجہ طلال خلیل، تنویر شیرازی، ارکان بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،عابد زاہدی،حسن ریاض، عاطف اعجاز، چوہدری محمد اشرف، پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمود، راجہ ظفر محمود، صوبیدار ظفر اقبال بیگ، شاہد گجر، نمبردار اسد عزیز، حاجی ریاست حسین، مسعود بھٹی ،نعیم بنارس، شیخ ندیم احمد، صوبیدار غلام ربانی، سید جنید عباس شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

جماعت اہلسنت برطانیہ کے رہنما قاری محمد سعید کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ منگال میں ادا کی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔جماعت اہلسنت برطانیہ کے رہنما قاری محمد سعید کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ منگال میں ادا کی گئی جس میں دربار عالیہ چرا ہ شریف کے سجادہ نشین سید نثار حسین بخاری،پیر غلام محی الدین سلطان، چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،مفتی طاہر چشتی، غلام مصطفی سیالوی،قاری سعید الرحمان، قاری حفیظ سعیدی ،شیخ حسن ریاض، حاجی محمد اسحاق، سیٹھ ضابر حسین، ازرم حمید سیالوی، راجہ محمد اظہراور دیگر نے شرکت کی۔

Picture of the Day