Our _Blog_

Our Daily News

Monday 12th March 2018 ----- 23rd Jamadi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

برطانیہ کے علاقے اولڈہم(گلاڈوک) میں مقیم گوجرخان کے رہائشی پاکستانی نوجوان نبیل حسن کو قتل کر دیا گیا

British-Pakistani Nabeel Hassan from Gujar Khan stabbed to death in Oldham, UK

some image some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----برطانیہ کے علاقے اولڈہم(گلاڈوک) میں مقیم گوجرخان کے رہائشی پاکستانی نوجوان نبیل حسن کو دن دیہاڑے تین سیاہ فام نوجوانوں نے چاقو کے پے در پے وار سے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا

سیاہ فارم نوجوانوں نے پیچھا کرتے ہوئے موقع ملتے ہی موت کے گھاٹ اتار دیا نبیل کو سخت زخمی حالت میں اولڈہم کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا -

واقعہ کے فوری بعد پولیس نے اسٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی- نبیل کے قتل پر کمیونٹی میں سخت غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کر دیا گیا جس پر بہت دکھ ہے ڈرائع کے مطابق نبیل کے والدین کا تعلق تحصیل گوجرخان سے ہے -

MANCHESTER: Nabeel hassan from Gujar Khan was stabbed to death in broad daylight in Glodwick, Oldham. Nabeel Hassan, thought to be in his 20s, died of multiple stab wounds. Greater Manchester Police (GMP) said they were called to reports that a man was unconscious and not breathing near Waterloo Station around 3.20pm. He was taken to hospital where he died.

Witnesses claim Nabeel was chased by a car for around 15 minutes before the stabbing. He was then chased by three men on foot. “Three men with a machete-type knife were seen in the area around the same time,” witnesses further said.

Police confirmed that three men aged between 20 and 22, and a 15-year-old boy were arrested on suspicion of murder. They are currently in police custody for questioning.

Members of the local Asian community are both horrified and baffled by the attack. The attack is a rare incident in the Pakistani-dominated area of Glodwick. According to locals, the incident could be altercation related.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

الائیڈ سکول کلر سیداں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئر مین انجنئیر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ میں نجی تعلیمی اداروں کا کردار بڑا اہم ہے ،الائیڈ سکول کلر سیداں تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الائیڈ سکول کلر سیداں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب کی صدارت ایم ڈی ادارہ چوہدری محمد ظہئیر نے کی قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں تاریخی کام کئیے ہیں اداروں کو مالی طور پر خود مختار بنایا گیا جس سے ان کے پیشہ وارانہ امور میں بہت بہتری آئی ۔پرنسپل ادارہ ساجدہ سید نے کہا کہ ادارہ بچوں کی ذہنی ،جسمانی نشوونما کے لیے کوشاں ہے بچوں کی بہتر تربیت سے انہیں مستقبل کا بہتر اور ذمہ دار شہری بنایا جا سکتا ہے ۔تقریب میں چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

 

کلر سیداں تحصیل کو ایک بار پھر دو حلقوں میں تقسیم کر کے اس کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک روارکھا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے حالیہ حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں تحصیل کو ایک بار پھر دو حلقوں میں تقسیم کر کے اس کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک روارکھا گیا۔یہ مقامی آبادی کے ساتھ سرا سرنا انصافی اور زیادتی ہے جسے یہاں کے غیور لوگ قبول نہیں کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہ صرف ان حلقہ بندیوں کو چیلنج کرے گی بلکہ جلد ہی اپنے آئندہ کے لائیہ عمل کا اعلان بھی کرے گی تمام دیگر سیاسی مذہبی اور سماجی تنظیموں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے اختلافات اور مدافات پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں تاکہ تحصیل کلر سیداں کے لوگوں کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

محنت کش دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔50 سالہ محنت کش دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔کلر سیداں کے نواحی ڈھوک بھٹیاں کا امجد حسین نامی شخص جو کلر سیداں میں چٹائیوں کا کاروبار کرتا ہے، اتوار کے روز اپنی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ڈھوک سرہل میں گلیات کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کا شکریہ

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد تنویر ناز بھٹی ،حاجی محمد افسربھٹی ،صوبیدار حاجی عبدالغنی ،حاجی محمد فاروق بھٹی،محمد اصغر بھٹی ،حاجی علی اکبر بھٹی ،حوالدار علی احمد بھٹی ،محمد عظیم بھٹی ،مہربان بھٹی ،ماسٹر حاجی عبدالغفور بھٹی ،حوالدار حاجی محمد یعقوب بھٹی ،محمد رفیق بھٹی ،صوبیدار منیر بھٹی ،محمد شفیق بھٹی اور محمد شریف بھٹی نے یونین کونسل نلہ مسلماناں کی ڈھوک سرہل میں گلیات کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ میں علاقہ کی بہتر تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

حلقہ بندیوں سے پورے ملک بالخصوص پنجاب میں کہرام مچ گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی مجوزہ حلقہ بندیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے زمینی اور جغرافیائی حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمرالاسلام راجہ نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیاں انتہائی غیر منصفانہ اور زمینی حقائق سے یکسر متصادم ہیں حلقہ بندیوں سے پورے ملک باالخصوص پنجاب میں کہرام مچ گیا ہے ان حلقہ بندیوں میں امیدواروں سے زیادہ عام افراد بھی پریشان ہیں میں نے ہمیشہ حق بات پر طاقتور کے مقابلے میں کمزور کا ساتھ دیا مگر وہ طاقتیں ہمیشہ آڑے آئیں جن کا ذریعہ معاش سیاست تھا کہوٹہ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی نے نئی حلقہ بندیوں کو یکسر مسترد کردیا ہے پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کو عوام کی مشکلات میں دانستہ اضافے کی ایک کوشش ہے حلقہ کے عوام تحصیل کلرسیداں کو یکجا کرنے کے حق میں تھے مگر کلرسیداں تحصیل کو ایک بار کہوٹہ اور گوجرخان میں تقسیم کر کے یہاں کے لوگوں کے بنیادی حقو ق کا قتل کیا گیا سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف نے کہا کہ حلقہ بیدیاں غیر منصفانہ ہین اس سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا امیدواروں کے مقابلے میں ووٹروں کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ راجہ طارق مرتضیٰ نے کہا کہ حلقہ بندیاں حقائق سے متصادم ہیں لوگوں کے مفادات کا خیال نہیں رکھا گیا اس بار ے میں الیکشن کمیشن کی دلیلیں کوئی معنی نہیں رکھتیں ، پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے رہنما محمد خورشید ستی نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی تشکیل میں لوگوں کے مفادات کا خیال رکھا جاتا ہے مگر ایسا ہر گز نہیں کیا گیا

بعض اوقات ایسے محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب دانستہ کیا گیا انہوں نے کلرسیداں تحصیل کی ایک بار پھر تقسیم کی بھی مذمت کی ہے پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان نے کہا کہ اگر موجودہ حلقہ بندیاں برقرار رہیں تو پی پی 8سے ان کے چچا چوہدری محمد ایوب اور اگر واپس کہوٹہ کے ساتھ لگایا گیا تو وہ خود پی پی 7سے امیدوار ہونگے کلرسیداں سے رکن اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ کی اپنی یوسی گف کو پی پی 7کہوٹہ سے منسلک کردیا گیا ادھر کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کو گوجرخان سے منسلک کرنے پر کئی احباب کے دلوں میں لڈو بھی پھوٹ رہے ہیں گوجرخان سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی کا سسرال چوآخالصہ میں ہے مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان ان کے سمدھی ہیں اسی طرح کونتریلہ (گوجرخان) سے پی ٹی آئی کے رہنما مرزا نعیم نئی حلقہ بندیوں پر خوش ہیں ان کا ننھیال چوآخالصہ میں ہے ان کا بچپن بھی یہاں گزرا، یوسی بھلاکھر کے وائس چیئرمین راجہ طلاق خلیل بھی نئی حلقہ بندیوں پر مطمئن نظر آتے ہیں وہ بطور امیدوار سامنے آرہے ہیں تو اس دوڑ میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے انہوں نے دوستوں اور رشتہ داروں سے مشاورت شروع کردی ہے وہ بھی اس حلقہ سے امیدوار ہوسکتے ہیں۔

یوسی منیاندہ ڈھوک پھر ی میں مکسچر مشین کو لینے جانے والی لینڈ روورگاڑی گہری کھائی میں گر جانے سے دو مزدور زخمی

سرصوبہ شاہ(مائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم )حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔ یوسی منیاندہ ڈھوک پھر ی میں مکسچر مشین کو لینے جانے والی لینڈ اوورگاڑی گہری کھائی میں گر جانے سے دو مزدور زخمی جبکہ ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا تفصیلات کے مطابق گلیوں کو کنکریٹ کرنے والی مکسچر مشین کو لے جانے والی گاڑی کی اچانک بریک فیل ہو جانے سے گاڑی مکسچر مشین سمیت 25فٹ گہری کھائی میں گرگی جس میں سوار دو مزدور اور ایک سبطین نامی ڈرائیور تھا مزدوروں کو معمولی چوٹیں آئی جبکہ ڈرائیور کو خراش تک نہ آئی زخمی کو قریبی ہسپتال میں مرہم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کلر سیداں کے کارکنان ایک عظیم قافلہ کی صورت میں اپنے محبوب قائد بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کوٹلی ستیاں میں شرکت کرینگے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کلر سیداں کے کارکنان ایک عظیم قافلہ کی صورت میں اپنے محبوب قائد بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کوٹلی ستیاں میں شرکت کرینگے تحصیل کلر سیداں اور ضلع راولپنڈی کے کارکنان جلسہ میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر بلال چغتائی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا بلال چغتائی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا کوٹلی ستیاں جلسہ تاریخی ہوگا جس میں ضلع بھر کے کارکنان بھر پور شرکت کریں گے جلسہ راولپنڈی ڈویژن کی سیاست کا رخ موڑ دے گا جلسہ کی تیاریاں مکمل ہیں جیالے اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کر نے لیے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں اس موقع پر پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سینئر رہنما چوہدری محمد ذولفقار ، کونسلر فیاض کیانی و دیگر بھی موجود تھے ۔

پی پی پی تحصیل کلر سیداں بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کوٹلی ستیاں میں بھر پور شرکت کریں گے, محمدا عجاز بٹ

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمدا عجاز بٹ نے کہا ہے کہ پی پی پی تحصیل کلر سیداں بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کوٹلی ستیاں میں بھر پور شرکت کریں گے جس کے لیے کلر سیداں میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کارکنان کوٹلی ستیاں جلسہ میں شرکت کو یقینی بنائیں کلر سیداں سے ایک بہت بڑے قافلے کی صورت میں کوٹلی ستیاں روانہ ہونگے اور اپنے محبوب قائد بلاول بھٹو زرداری کا والہانہ استقبال کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار انہون نے گزشتہ روز کلر سیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے صدر چوہدری زین العابدین عباس ، نصیر اختر بھٹی ، محمد نوید مغل ، فیاض کیانی ، چوہدری شوکت ، ماسٹر غالب و یگر بھی موجود تھے پاکستان پیپلز پارٹی کلر سیداں نے جلسہ میں شرکت کے لیے کلر سیداں شہر میں بینرز آویزاں کر دیے ہیں جلسہ میں شرکت کے لیے تیاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے ۔

ترقی وہ جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو،کلر سیداں کی دو حصوں میں تقسیم ،ضلع کوہسار نامنظور،صوبہ پوٹھوہار سے ترقی کا آغاز ہو گا،سابق ایم پی اے کر نل ریٹائرڈ محمد شبیر اعوان

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔میڈیا سنٹر سہوٹ کلیال،میرے گزشتہ دور کا اگر اس دور سے موازنہ کیا جائے تو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں فرق صاف ظاہر ہو جاتا ہے،میں نے کبھی بھی ایسا وعدہ نہیں کیا جس کو پورا نہ کیا ہو،حالانکہ گزشتہ دور میں ہم پنجاب میں اپوزیشن میں تھے،اس وقت نوجوانوں کی بڑی تعداد جو کہ پڑھے لکھے ہیں بے روزگار ہیں،ترقی وہاں ہوتی ہے جہاں عوام کا معیار زندگی بلند ہو روزگار کے مسائل نہ ہوں،ایجوکیشن اور صحت کی سہولیات ایک جیسی ہوں،میٹرو اور اورنج لائن ضروری ہیں ،لیکن اس سے بھی انتہائی ضروری ہے کہ پہلے تعلیم اور صحت کی سہولیات تک ہر پاکستانی کی رسائی ممکن بنائی جائے ،روزگار کے مواقعے مہیا کئے جائیں،یہاں بے روزگاری اس لئے ہے کہ کرپشن کو اولین درجہ حاصل ہو چکا ہے،جب تک پاکستان کرپشن سے فری نہیں ہو جاتا ،ترقی صرف خواب ہے،ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سابقہ حلقہ پی پی ٹو موجودہ پی پی ۸ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کرنل ریٹائرڈ محمد شبیر اعوان نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے خصوصی انٹر ویو میں کیا،انہوں نے کہا کہ ضلع کوہسار میں تحصیل کلر سیداں کا شامل ہونا غیر فطری ہے ہاں اگر صوبہ پوٹھوہار پر کام کیا جائے تو ہمارے لوگوں کو بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں،بے روزگاری کا حل صوبہ پوٹھوہار ہے،تحصیل کلر سیداں کے زمینی حقائق سو فیصد ضلع راولپنڈی کے مماثلت رکھتے ہیں،ملاحظہ فرمائیے مکمل انٹر ویو۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

آمد ہ الیکشن میں یونین کونسل مواڑہ سے مسلم لیگ ن کلین سویپ کر کے باقی پارٹیوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کر ے گی, راجہ تیمو ر اختر

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگی کارکن و نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تیمو ر اختر آف گہگاڑی راجگان اور احمد کیانی آف اسلوہا نے اپنے ایک مشتر کہ بیا ن میں کہا کہ آمد ہ الیکشن میں یونین کونسل مواڑہ سے مسلم لیگ ن کلین سویپ کر کے باقی پارٹیوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کر ئے کی ۔مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں مسلم لیگ ن 2018 کے آمدہ الیکشن میں2013سے بھی بڑی لیڈ سے کامیابی حاصل کر ئے گئی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک بڑا سمند ر ہے اس میں سے کسی کو جانے سے اس پارٹی کوفرق نہیں پڑھتا پارٹی نے ہمیشہ سب کو عزت بخشی ہے یوسی مواڑہ پہلے بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اور انشاء اللہ اب بھی مسلم لیگ ن کا ہی گڑھ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے کہوٹہ کے دورے کے موقع پر اربوں روپے کی سڑک کا افتتاح اور کہوٹہ کے لیے یونیورسٹی کا اعلان کیا اورنوجوان لڑکوں کے لیے سٹیڈیم ،سکولوں ،ہسپتال کی اپ گریڈ یشن ،بجلی اور گیس کی بھر فراہمی کا اعلان کر کے عوام کا درینہ مطالبہ پورا کر دیا انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گے۔

مسلم لیگ ن کے راولپنڈی میں ہونے والے کنویشن میں کہوٹہ سے ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،راجہ رفاقت جنجوعہ ، عمران جنجوعہ اورعاصی جنجوعہ کی قیادت میں جلوس راولپنڈی راونہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے راولپنڈی میں ہونے والے کنویشن میں کہوٹہ سے ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،راجہ رفاقت جنجوعہ ، عمران جنجوعہ اورعاصی جنجوعہ کی قیادت میں جلوس راولپنڈی راونہ ۔ کارکنوں میں جوش و خروش دیدنی تھا ۔ میاں محمد نواز شریف ، راجہ محمد ظفر الحق، میاں محمد شہباز شریف ،مریم نواز اور مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعرئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ نے کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر ہمارے ملک اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی ۔

some image

معروف مذہبی اور سماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی آف بھون کے زیر اہتمام 29ویں محفل میلاد النبی ﷺاور 24واں عرس مبارک حضرت خواجہ محمد معصوم ؒ کا انعقاد

مٹور :نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ معروف مذہبی اور سماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی آف بھون کے زیر اہتمام 29ویں محفل میلاد النبی ﷺاور 24واں عرس مبارک حضرت خواجہ محمد معصوم ؒ کا انعقاد ۔عاشقان مصطفیٰ ﷺ کے جلوس کی قیادت پیر خواجہ محبوب الہی سجادہ نشیں دربار عالیہ وادی چنیوٹ شریف اور صاحبزادہ حسنین فاروق بادشاہ سجادہ نشیں چورہ شریف نے کی ۔اس موقع پر ملک ندیم اشرف معصومی، ملک مدثر معصومی، ملک سہیل مر تضی معصومی،ملک سجاد معصومی،ملک عاصم حبیب معصومی،ملک زبیر معصومی، ملک نسیم اشرف معصومی،ملک زبیر سعودمعصوم سمیت انتظامیہ کے دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے ۔ جلوس کی روانگی کے ساتھ ہی سارا علاقہ "اللہ ھو"کی صدا سے گونج اٹھا ۔جلوس کے شرکاء درود سلام کی صدا کے ساتھ اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہواجامع مسجد بھون میں اختتام پزید ہوا جہاں علمائے کرام نے سنت نبویﷺپر روشنی ڈالی آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور شر کاء میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

some image

سید ثاقب شاہ کا صاحبزادہ سید عقیل شاہ آف ڈیرہ مشتاق شاہ کھرانگ سیداں رشتہ ازواج میں منسلک

مٹور :نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سید ثاقب شاہ کا صاحبزادہ سید عقیل شاہ آف ڈیرہ مشتاق شاہ کھرانگ سیداں رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا اس کی شادی کی دعوت ولیمہ کہوٹہ کے مقامی شادی ہال گیلانہ پیلس میں منعقد ہوئی ان کی شادی کی دعوت ولیمہ میں پاک آرمی کے جنرل سید انیس اکبر ،راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات ،چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل، چیئر مین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی ،سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ ، سید ذوالقرنین حسین شاہ بخاری ،سید لال حسین شاہ ، راجہ مجیب اللہ عرف ڈاکٹر مناء ،پٹواری راجہ خالد اسلم ،کونسلر یوسی ہوتھلہ سید صداقت حسین شاہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

مریم نواز شریف کے سوشل میڈیا کنونشن راولپنڈی میں کہوٹہ سے مسلم لیگی نوجوانوں اور کارکنوں کی بھر پور شرکت

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ مریم نواز شریف کے سوشل میڈیا کنونشن راولپنڈی میں کہوٹہ سے مسلم لیگی نوجوانوں اور کارکنوں کی بھر پور شرکت ۔ڈاکٹر عارف قریشی سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ، صدر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ، صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر ،راجہ عمران ضمیر،عاصی جنجوعہ ، حامد لطیف ستی کی زیر قیادت سینکڑوں نوجوان شریک ہوئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا ۔ ایٹمی دھماکے ، سی پیک ، موٹر وے ، میٹرواور اوورنج ٹرین جیسے میگا پراجیکٹس سے مخالفین خوف زدہ ہیں ۔ ڈاکٹر عارف قریشی ،راجہ بشیر اور راجہ رفاقت نے کہوٹہ میں جلوس کی روانگی کے موقع پر شرکا سے خطاب کے دوران کہاکہ راولپنڈی ضلع مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے ۔ مخالفین کو آئندہ الیکشن میں عبرت ناک شکست ہوگی ۔

موجودہ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔, جماعت اسلامی حلقہ پی پی سات کے امیدوار راجہ تنویر اختر

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ جماعت اسلامی حلقہ پی پی سات کے امیدوار راجہ تنویر اختر نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔ ملک میں چند خاندانوں کی حکمرانی ہے ۔جنہوں نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا تھا۔جہاں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کا قانون نافذ ہو گا۔ مگر بدقسمتی سے70سال گزرگئے ۔ہم مدینہ والا قانون نافذ نہ کر سکے۔ یہی وجہ ہے۔ کہ آج پاکستان میں دہشت گردی ،لاقانونیت ، کرپشن اور ناانصافی سر عام ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسلامی نفاذ کے لیے جدو جہد کی ہے۔ آج وقت کا تقاضہ ہے ۔کہ ہم سیاسی برادری وابدستگی سے ہٹ کر ایسے لوگوں کا انتحاب کریں۔ جو پاکستان میں عدل و انساف کی حکمرانی قائم کر سکے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی پاکستان کو ایک صاف ستھری قیادت فراہم کر سکتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے باجود عوامی رابطہ مہم شروع ہے ۔اور جماعت اسلامی نے نوجوانوں کو جس طرح متحرک کیا۔ اور انکو منشور بتایا جسکی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہو رہی ہے۔ انھوں نے عوام سے کہا کہ جماعت اسلامی کو ایک مرتبہ موقع دیں۔ انشااللہ آپکی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

الائیڈ سکول مندرہ کیمپس انتظامیہ کی چیرہ دستیاں دو سال کی فیس لیکر جعلی رولنمبر سلپ تھماکر میٹرک کے طالب علم کا مستقبل تباہ کر دیا

some image

مندرہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، دوست محمد خان )۔۔۔۔ الائیڈ سکول مندرہ کیمپس انتظامیہ کی چیرہ دستیاں دو سال کی فیس لیکر جعلی رولنمبر سلپ تھماکر میٹرک کے طالب علم کا مستقبل تباہ کر دیا ،پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے دعوے کی قلعی کھل گئی وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں احمد علی کی پریس کلب میں دھوہائی تفصیلات کے مطابق الائیڈ سکول مندرہ کیمپس میں زیر تعلیم طالب علم احمد علی نے جماعت نہم کا امتحان راولپنڈی بورڈ سے رولنمبر 597227کے تحت دیا امسال الائیڈ سکول کی انتظامیہ نے دانستہ طور پراحمد علی کا دسویں جماعت کے لیے داخلہ نہ بھجوایا جبکہ طالب علم سے فیس وصول کر کے میرے رولنمبر سلپ کے لیے بار بار اصرار پرسکول انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے اور ایک دن قبل مجھے میرے ہم نام احمد علی گوندل ولد محمد رشید گو ندل کی رول نمبر سلپ148633جعلی مجھے تھما دی جب میں ا متحانی سنٹر گیا تو مجھے علم ہوا کہ الائیڈ سکول مندرہ کیمپس نے میرے ساتھ جعل سازی، دھوکہ فراڈ کرتے ہوئے میرا مستقبل تباہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار متاثر ہ طالب علم احمد علی نے پریس کلب میں اپنے ساتھ ہونے والے الائیڈ سکول مندرہ کیمپس کی جانب سے جعل سازی دھوکہ فراڈ ہونے کی روداد سناتے ہوئے کیا طالب علم احمد علی نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ ارباب اختیار ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ میرے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والے ان ناخداؤں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے سکول کو سیل کیا جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔اس ضمن میں الائیڈ سکول مندرہ کے پرنسپل شفیق الرحمن سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم سے غلطی ہو گئی ہے ہم احمد علی کا داخلہ نہیں بھیج سکے جس پر نادم ہیں

مندرہ کے ممتاز مسلم لیگی راہنما راجہ محسن فاضل کا مندرہ کے مقام پر مسلم لیگ ن یوتھ کنونشن میں شرکت کے لیے ریلی کے شرکاء سے خطاب

مندرہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، دوست محمد خان )۔۔۔۔ میاں محمد نواز شریف صیح معانوں میں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں مسلم لیگ ن ہی ملک کی تعمیر و ترقی کا نشان ہے میاں نواز شریف نے اپنے سیاسی تدبر اور بصیرت سے ملک کوبحرانوں سے نکالاآج ملک میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہے بجلی جیسے بحران کو ختم کیا مگر ملک دشمن عناصر بیرونی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے مصروف عمل ہیں جنھیں منہ کی کھانا پڑے گی آج عوام کی اکثریت نے مسلم لیگ ن یوتھ کے کنونشن راولپنڈی میں محترمہ مریم نواز کی آمد پر شرکت کے لیے مندرہ کے مقام پر اپنے محبوب قائد چوہدری محمد ریاض کا فقید المثال استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ عوام کا جم خفیر میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار مندرہ کی ممتاز مسلم لیگی راہنما راجہ محسن فاضل نے مندرہ کے مقام پر مسلم لیگ ن یوتھ کنونشن میں شرکت کے لیے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سید شبر عباس ایڈووکیٹ راہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل ساہنگ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزازمیں دئیے گئے عشائیے سے خطاب

some image

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی میں کارکن ہی حقیقی وارث ہیں۔کارکنوں کی رائے کو ہی مقدم سمجھا جاتا ہے۔ نظریاتی کارکنوں نے ہی پارٹی کو ہمیشہ زندہ رکھا اور ہر کڑے وقت میں پارٹی کا پرچم بلند رکھا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا رہتے ہوئے ظلم، نا انصافی، غیر انسانی طبقاتی سماج کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے ہر آمر اور ظالم کا مقابلہ کیا۔ جو جماعتیں کا رکنوں کی عزت اور ان پر اعتماد نہیں کرتیں انکا قائم رہنا نا ممکن ہو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سید شبر عباس ایڈووکیٹ راہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل ساہنگ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزازمیں اپنی طرف سے ڈیرہ سیداں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ نو منتخب تنظیم میں نظریاتی، حقیقی ورکروں کی مشاورت اور رائے سے متحرک نظریاتی اور پارٹی سے وابستہ حقیقی کارکنوں کو عہدے دئیے گئے اس حوالے سے تحصیل بھرکے لیے ایک مثالی تنظیم ہے۔عشائیے سے قادر نواز قادری،نو منتخب صدر اکرام حسین شاہ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری و کونسلر راجہ شکیل،راجہ عابد کونسلررکھ، حاجی گلفراز اعوان، سید شجر عباس باقری نے بھی خطاب کیا۔ اِن راہنماؤں نے کہا کہ موجودہ تنظیم ورکروں کی نمائندہ تنظیم ہے اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما شفاعت حسین شاہ ، راجہ عدنان حسین ایڈووکیٹ، سر پرست اعلیٰ راجہ پرویز کیانی،ہیڈ ماسٹر مطلوب حسین ، راجہ اختر،مشتاق کیانی، چوہدری ہارون، سردار قمر علی عابد، جہانگیر بٹ، عمران اعوان، پرویز حسین شاہ، شہباز رضا کیانی، عدیل کیانی، ضمیر حسین شاہ، راجہ ارشد، شاہد شاہ، صوبیدار اختر ہمایوں ظفر راجہ منور بھٹی اخترا عوان ،نومنتخب عہدیداران اور پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سید نور حسین شاہ اور سید شیر حسین شاہ (مرحوم) کی پارٹی سے وابستگی، کارکن دوستی اور50سالہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پارٹی پرچم کی سر بلندی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائیگی۔ کارکنوں کو انکا جائز مقام دیا جائے گا اور آمدہ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کی جائیگی۔دریں اثنا مسلم لیگ ن کے راہنماوں سید حسنات شاہ اور سابق کونسلر سید اشرف شاہ نے منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی

پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنماء مصطفی نواز کھوکھر کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔پیپلز پارٹی تحصیل گوجر خان کے صدر الحاج فرخ اقبال جنرل سیکرٹری راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ اور راجہ احسان الحق قاضیاں نے اپنے مشترکہ بیان میں سینٹ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عظیم ، باوقار اور تاریخی فتح کو مرد حر آصف علی زرداری کی بہترین سیاسی حکمت عملی قرار دیا اس الیکشن نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ سابق صدر پاکستانی سیاست کے افق پر ایسا چمکتا ستارہ ہیں جن کے دامن میں ان کی فہم و فراست کی وجہ سے جیت ہی جیت ہے۔ انہوں نے کہا یہی وجہ ہے سابق صدر آصف علی زرداری کا چاہے کوئی کتنا ہی سیاسی مخالف کیوں نہ ہو وہ ان کی سیاسی سوجھ بوجھ ، جرات مندانہ اور فاتح قسم کے سیاسی فیصلوں سے ہر گز انکاری نہیں ہو سکتا بلکہ موجودہ سیاسی حالات و واقعات کے تناظر میں بہت سارے مخالفین بھی ان کی فہم و فراست کا برملا اقرار کر چکے ہیں۔ راجہ احسان الحق نے کہا حمید نظامی (مرحوم) نے ان کی صلاحیتوں کو بھانپتے ہوئے ہی مرد حر کا لقب دیا تھا جس کو آصف علی زرداری نے ہر مشکل گھڑی میں ثابت کیا۔ انہوں نے اعلیٰ قیادت کو نیک خواہشات کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنماء مصطفی نواز کھوکھر کو بھی سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

نئی حلقہ بندی میں حلقہ پی پی10پاکستان تحریکِ انصاف کے لئے نیک شگون؟

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ نئی حلقہ بندیاں سامنے آنے پر کون سی جماعت اور کو ن سا امیدوار کتنا فائدہ اٹھا سکیں گے آج ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں نیا مجوزہ حلقہ پی پی10پہلے حلقہ پی پی5کے نام سے ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے قمرالاسلام راجہ ہیں آنے والے انتخابات کے لئے اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے قمرالاسلام راجہ، جماعت اسلامی کی جانب سے خالد محمود مرزا، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری محمد امیر افضل، ہارون کمال ہاشمی ،حافظ سہیل اشرف اور راجہ عبدالوحید قاسم پنجاب اسمبلی کا امیدوار بننے کے لئے عوام سے رابطے میں تھے اصل مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے کی وجہ سے لوگوں کی نظریں مسلم لیگ ن کی کاکردگی اور دوسری جانب تحریکِ انصاف کی جانب سے نامزد ہونے والے امیدوار پر تھیں نئی حلقہ بندیوں کے بعد صورتحال کافی حد تک واضع ہو گئی ہے تحریکِ انصاف میں جہاں ٹکٹ کے لئے دوڑ میں امیدواروں کی تعداد زیادہ تھی اور کسی ایک امیدوار کے بھی ناراض ہو جانے سے یہ سیٹ خطرے میں جا سکتی تھی نئی حلقہ بندی سے وہ خطرات کم تو کیا بلکہ ختم سے ہو کر رہ گئے ہیں اس حلقہ بندی کی وجہ سے اس جماعت کا کام بھی کافی آسان ہو گیا ہے

پاکستان تحریکِ انصاف کامقابلہ سابقہ حلقہ بندی میں مسلم لیگ ن کے جیتے ہوئے ایم پی اے قمر الاسلام راجہ سے ہونا تھا نئی حلقہ بندی میں قمرالاسلام راجہ بھی اس حلقہ سے نکل چکے ہیں اس بعد بات تحریکِ انصاف کی اپنی جماعت کے اندر جس میں چار امیدوار چوہدری محمد امیر افضل، ہارون کمال ہاشمی، حافظ سہیل اشرف اور راجہ عبدالوحید قاسم تھے نئی حلقہ بندی میں دو امیدوار ہارون کمال ہاشمی اور حافظ سہیل اشرف کے آؤٹ ہونے سے اب صرف دو امیدواران راجہ عبدالوحید قاسم اور چوہدری محمد امیر افضل میدان میں رہ گئے ہیں گویا اب پاکستان تحریکِ انصاف کو ان امیدواروں کے درمیان ٹکٹ کا فیصلہ کرنا ہو گا یہاں تحریکِ انصاف کیلئے یہ بات بھی حوصلہ افزأ ہے کہ راجہ عبدالوحید قاسم اور چوہدری محمد امیر افضل کے درمیان کافی قریبی تعلقات ہیں ان میں سے کسی کو بھی ٹکٹ مل جانے سے ان کے درمیان دوری پیدا نہیں ہو گی ظاہری صورتحال کے مطابق چوہدری محمدامیر افضل کے نام پر اتفاق ہوتا نظر آ تا ہے کیونکہ حلقہ کی موجودہ صورتحال میں ان کا کام پہلے سے کافی حد تک مکمل ہے جبکہ راجہ عبدالوحید قاسم کے علاقہ سے کچھ علاقہ گوجر خان کے حلقہ میں شامل ہو چکا ہے اور جو علاقہ گوجر خان کی تحصیل سے اس حلقہ یعنی پی پی10میں شامل کیا گیا ہے وہ چوہدری امیر افضل کے آبائی علاقے سے کافی قریب ہے اور چوہدری امیر افضل پہلے بھی اس علاقے سے رابطے میں ہیں جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی نئے حلقہ پی پی10 سے چوہدری امیر افضل کو ہی میدان میں اتارے گی اگر معاملہ یہی شکل اختیار کرتا ہے تو یہ بات واضع ہے کہ اس حلقہ سے سیٹ تحریکِ انصاف کے حق میں جائے گی کیونہ اس کی مدِّ مقابل جماعت پاکستان مسلم لیگ ن ابھی تک کوئی امیدوار سامنے نہیں لائی ہے

some image

بیول کے نواحی علاقہ چکڑالی بدھال میں 14سالہ معصوم لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان دو ماہ سے زبردستی ریپ کرتا رہا

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مبین ہاشمی ۔۔۔۔ بیول کے نواحی علاقہ چکڑالی بدھال میں 14سالہ معصوم لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان دو ماہ سے زبردستی ریپ کرتا رہا ۔ پولیس چوکی قاضیاں نے درخواست وصول ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چکڑالی بدھال کے رہائشی 14سالہ معصوم (ز) کے ساتھ چکڑالی بدھال کا رہائشی عدنان صابر دو ماہ سے زبردستی ریپ کرتا رہا جس کی درخواست پولیس چوکی قاضیاں میں دی گئی اور انچارج پولیس چوکی راجہ اعزاز عظیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چنف گھنٹے میں ہی ملزم کو گرفتار کر لیا اور عوامی و سماجی حلقوں نے انچارج پولیس چوکی قاضیاں راجہ اعزاز عظیم کو بھر وقت کاروائی کرنے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلوانے کے لیے ملزم کو فوری گرفتار کرنے پر خرج تحسین پیش کیا۔

طلباء کی روحانی اخلاقی تربیت اور کردار سازی ضروری ہے۔جہانگیر اختر بھٹی

some image

(اسلام پورہ جبر۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک)طلباء کی روحانی اخلاقی تربیت اور کردار سازی ضروری ہے۔جہانگیر اختر بھٹی نصابی تعیلم کے ساتھ طلباء کی روحانی، اخلاقی تربیت اور کردار سازی اساتذہ کے فرائض میں شامل ہے۔مدرسہ ایک باغ اساتذہ مالی اور طلباء اس گلشن کے رنگ برنگے گَلوں کی حثیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سئینر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں جہانگیر اختر بھٹی نے سکول کے سالانہ نتائج کی ایک پر وقار تقریب میں طلباء اور والدین اور معززینِ علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ طالبِ علم اساتذہ اور والدین ایک تکون کی حثیت رکھتے ہیں۔تقریب سے ہیڈ ماسٹر ارشد قادری نے بھی خطاب کیا۔پوزیشن ہولڈرز میں معززین علاقہ کے دستِ بارک ٹرافیاں دیں گئیں۔

پنجاب حکومت کی بدحواسیاں یا لاپرواہی ،حضور پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کا مرتکب

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، :راجہ طارق ایوب)۔۔۔۔پنجاب حکومت کی بدحواسیاں یا لاپرواہی ،حضور پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی مرتکب۔اساتذہ کرام اور دیگر مکتبہ فکر کی جانب سے سخت احتجاج۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے شائع ہو نے والی جماعت پنجم اسلامیات کی کتاب میں گزشتہ سال کی اشاعت میں واضح نبی پاک ﷺ کے فرمان ؛دنیا آخرت کی کھیتی ہے؛ کو اس سال 2018-19کی اشاعت میں واضح طور پر ایک مشہور قول میں منقول کر دیا گیا ہے جو کہ واضح طور پر حضور پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے جس کے زیر اہتمام پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کتب شائع کر ہا ہے ۔والدین ،اساتذہ کرام اور دیگر مکتبہ فکر نے اس بات پر سخت احتجاج کیا ہے اور مطا لبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب اس بارے فوری ایکشن لے اور حضور پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کو فوری سزا دے اور اس سبق میں دی گئی حدیث کو واضح حدیث لکھا جائے ۔

بیول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، :راجہ طارق ایوب)۔۔۔۔ بیول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی،انتہائی تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے ۔بیول موضع تھتھی کے رہائشی کیری ڈررائیور عرفان بھٹو کے جوان بیٹے زین کو چند نامعلوم افراد نے بیول نالہ کانسی پر بنے پل پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیاگولیاں اس کے پیٹ میں لگی جس سے اس کا خون کافی زیادہ بہہ گیا اور اس کو انتہائی تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ پولیس نے مضروب سے ابتدائی بیان حاصل کر لیا ہے

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں دوگروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق اور9زخمی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں دوگروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق اور9زخمی ہوگئے۔ایس ایچ اوتھانہ پیرودھائی انسپکٹرمصطفیٰ کمال نیازی کے مطابق جمعہ کی رات محلہ صفدرآبادمیں سابقہ دشمنی پرلاچہ خان گروپ اور لطیف زر خان گروپ میں فا ئر نگ کا تبا دلہ ہواجس سےلطیف زر خان گروپ کا عبد اللہ نامی شخص جا ں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ایک زخمی شہزادعرف ڈاکٹرکی حالت تشویش ناک ہے۔

 

جڑواں شہروں سے تین لڑکیوں سمیت4 افرادکواغواکرلیاگیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ جڑواں شہروں سے تین لڑکیوں سمیت4 افرادکواغواکرلیاگیا۔تھانہ بنی کو محمد عثمان نے بتایا کہ اس کی بیوی (ر) کو محمد عثمان اور ایک نامعلوم ملزم نے اغواء کرلیا ۔تھانہ گولڑہ پولیس کو محمد ربیت نے بتایا کہ اس کی پندرہ سالہ بہن (ج ) کو فیضان اور اس کے ساتھی نےاغواء کرلیا ۔ تھانہ نیلورپولیس کو ظفر محمود نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس کے17سالہ بیٹے طلال ظفر کو اغواء کرلیا۔تھانہ نیوائرپورٹ کے علاقہ سے نویں جماعت کی طالبہ کواغواکرلیاگیا۔ مہلوتحصیل فتح جنگ کے رہائشی سیف الدین نے پولیس کوبتایاکہ اس کی16سالہ بیٹی (ص) گورنمنٹ ہائی سکول قطبال میں نویں جماعت کی طالبہ ہے 6مارچ کوصبح اپنے گھرسے سکول گئی لیکن وہاں نہیں پہنچی ہم اپنے طورپراسے تلاش کرتے رہے جس کے بارے میں مبشرحسن نقوی نے بتایاکہ اس نے میری بیٹی کومبارک ولدممتاز اورعرفان ولدرزاق کے ہمراہ نزددربارپیرمحرم شاہ راماں سکول کی طرف جاتے ہوئے دیکھا ۔مجھے یقین ہے کہ مبارک نے میری بیٹی کوعرفان اورسویراکی مددسے ورغلاپھسلاکراغواکیاہے۔

محکمہ اوقاف پنجاب نے پولیس مدد کے بغیر ہی معمولی مزاحمت کے بعد پوٹھہ شریف دربار مری کا کنٹرول لے لیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ محکمہ اوقاف پنجاب نے پولیس مدد کے بغیر ہی معمولی مزاحمت کے بعد پوٹھہ شریف دربار مری کا کنٹرول لے لیا ۔تین کنال کے قریب اراضی پرواقع دربار سے ماہانہ لگ بھگ دو لاکھ روپے آمدنی ہو رہی ہے۔جو پرائیویٹ افراد پر مشتمل کمیٹی چلا رہی تھی۔ذرائع کےمطابق کمیٹی کے خلاف علاقہ مکینوں نے درخواستیں بھی محکمہ اوقاف کودے رکھی تھیں۔پوٹھہ شریف،چھپر شریف سمیت دیگر درباروں کے کنٹرول کیلئے محکمہ اوقاف نے انتظامیہ اور پولیس سے مدد طلب کررکھی ہے۔لیکن تاحال محکمے کو کوئی سرگرم سپورٹ نہیں مل سکی ہے۔جس کےبعدمحکمہ اوقاف زونل آفس راولپنڈی کے اہلکار خود ہی دربار پوٹھہ شریف پہنچ گئے۔پرائیویٹ کمیٹی کے ارکان نے مزاحمت کی تاہم محکمہ قبضہ لینے میں کامیاب ہوگیا ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

حضرت پیر عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس و میلہ کے موقعہ پر 14مارچ بروزبدھ کو نیو سٹی سپورٹس سٹیڈیم چکسواری میں بازو گیری کا مقابلہ منعقد ہوگا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔حضرت پیر عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس و میلہ کے موقعہ پر 14مارچ بروزبدھ کو نیو سٹی سپورٹس سٹیڈیم چکسواری میں بازو گیری کا مقابلہ منعقد ہوگا جس میں علاقہ چکسواری آزاد کشمیرکے نامور پہلوان راجہ وسیم سمندر اوراور پنجاب دینہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان ضمیر بٹ کے درمیان کانٹے دار بازو گیری کا مقابلہ ہو گا بازو گیری کے مقابلے میں پہلوان راجہ وسیم سمندراور ضمیر بٹ کے علاوہ دیگر نامور پہلوانوں کے درمیان بھی مقابلے ہو نگے بڑے مقابلے پر جیتنے والے پہلوان کو ایک اعلیٰ نسل کی بھینس اور چمپئین بلٹ اور نقد انعام بھی دیا جا رہا ہے اعلیٰ نسل کی بھینس یونین کونسل فیض پور شریف کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین عبدالحمید (مرحوم) کے فرزند ارجمند چوہدری آفتاب حمید ،چوہدری مہتاب حمید اور چوہدری افراز حمید کی جانب سے دی جائے گی ۔یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) کی ممتاز شخصیت چوہدری ساجد حسین بانی میلہ ہیں بازو گیری کے موقعہ پر چوہدری منور جگا اور بابائے بازو گیری راجہ مرتضیٰ مہمان خصوصی ہونگے پہلوان چوہدری قمر کھوکھا،سابق ناظم چوہدری مظہر اقبالاور چوہدری خان زمان خانی خصوصی شرکت کریں گے تارکین وطن کے راہنماؤں چوہدری آفتاب حمید ،چوہدری مہتاب حمید ،چوہدری نصیر الدین گجر،چوہدری واجد حسین تنگدیو،چوہدری سبحان گجر،پہلوان راجہ خلیل بروٹیاں،چوہدری امجد تنگدیو،حاجی چوہدری جاوید اقبال ،حاجی گلنواز ،نمبردار کامران،پہلوان راجہ سراج،چوہدری ساجد گلزار،اور دیگر نے بازوگیری کے اس بڑے مقابلے پر خصوصی تعاون کیا ہے چوہدری محبوب آف کھڈ نے اس بازو گیری کے مقابلے پر چوہدری ساجد حسین کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

سیکرٹری تعلیم سکولز آزادکشمیرراجہ امجدپرویز علی خان کاپرائمری کلاسز کومفت کتب کی فراہمی پرشکریہ

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر چودھری محمدسعیدعالم نے وزیر اعظم �آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان وزیر تعلیم بیٹرسٹرافتخارگیلانی اور سیکرٹری تعلیم سکولز آزادکشمیرراجہ امجدپرویز علی خان کاپرائمری کلاسز کومفت کتب کی فراہمی پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ پانچویں جماعت تک کتابو ں کی مفت فراہمی حکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر کاتاریخی فیصلہ اورخوش آئنداقدام ہے آزادکشمیر سکو ل ٹیچرزآرگنائزیشن کی قیادت اس کازبردست خیرمقدم کرتی ہے اورحکومت کاشکریہ اداکرتی ہے انہوں نے حکومت آزادکشمیر سے پرزور اپیل کی کہ آزادکشمیر میں یکسا ں نصاب تعلیم رائج کیاجائے انہو ں ان خیالات کااظہارآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے عہدیداروں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے اجلاس سے چودھر ی اللہ دتہ بسمل چودھری محمداکرام راجہ محمدیوسف حاجی چودھری عبدالکریم محمدسرفراز محمدعجائب محمدشبیرمحمدیوسف طاہرراجہ آفتاب کیانی احمدفراز خواجہ محمدفاروق شاد راجہ محمدفاروق حاجی محمداعظم محمدجمیل امان اللہ غازی سمیت دیگراساتذہ راہنماؤں نے بھی خطاب کیااجلاس میں اساتذہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

راجہ فاروق حیدر خا ن نے خطہ کے اندر تعمیر وترقی کے کئی ریکارڈ قائم کئے, اویس احمد مغل

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔میو نسپل کمیٹی چکسواری کے سینئر نا ئب صدر اویس احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن نے خطہ کے اندر تعمیر وترقی کے کئی ریکارڈ قائم کئے ہیں مسلم لیگ ن کی حکو مت نے وہ کا م کئے ہیں جو سابقہ حکو متیں پا نچ سالو ں میں بھی نہ کرسکی ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر میرٹ کی بالادستی بے روزگاری کے خاتمہ اورنوجوانو ں کے لئے روزگارکی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں آزادکشمیر میں این ٹی ایس کانفاذ آزادکشمیر حکومت کاتاریخی کارنامہ ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کوشاندار اقدامات کرنے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران کی قیادت پرزبردست اعتماد کااظہارکرتے ہیں اوربھرپور تعاون کایقین کادلاتے ہیں۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ چکسواری یونٹ کے زیر اہتمام دیوار مہربانی کا انعقاد

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔تحریک لبیک یا رسول اللہ چکسواری یونٹ کے زیر اہتمام دیوار مہربانی کا انعقاد غریب لوگو ں کے لئے کپڑے جو تیا ں اور دوسری گھریلو اشیا دیوار پر رکھی گئی ضلع میر پور کے نائب امیر شفیق الر حمان نے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا تفصیلات کے مطابق اس مہنگا ئی کے دور میں غریب لوگو ں کیلئے جہا ں روٹی کا نوالہ کھا نا مشکل ہے وہا ں کپڑے خریدنا بھی نا ممکن ہے چکسواری کے تنظیم تحریک لبیک یا رسول اللہ نے گز شتہ روز مہربانی دیوار لگا ئی جہا ں غریب لوگ اپنی ضرورت کی چیزیں چپکے سے لے سکتے ہیں تحریک لبیک یا رسول اللہ چکسواری کی اس کاوش کو علاقہ کے لوگو ں نے زبر دست انداز میں سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر راجہ اظہر محمود انیس احمد کے علاوہ عہدیداروں او رممبران نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی ۔

مدرس راجہ لیاقت علی کے فرزندراجہ بابرعلی کورشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پرمبارک باد

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل نے آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنا ئزیشن کے مرکزی راہنماراجہ لیاقت علی کے فرزنداورراجہ نزاکت علی راجہ شفاقت علی کے بھتیجے اورراجہ فیصل علی کے چھوٹے بھائی ر اجہ بابرعلی کورشتہ ازدواج میں منسکک ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اوران کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے ۔

Picture of the Day

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics