Our _Blog_

Our Daily News

Monday 12th February 2018 ----- 25th Jamadi Ul Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان جلد مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے،غلام مرتضٰی ستی

Ch Nisar Ali Khan to join PTI, Ghulam Murtaza Satti

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی نے دعوی کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان جلد مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے اور 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عمران خان انہیں گورنر پنجاب تعینات کریں گے ۔سینٹ کے انتخابات کے باوجود آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوتے نہیں دکھائی دے رہے ،

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر آئین میں ایسی ترامیم لا رہی ہیں جس سے بھونچال آ جائے گا۔انہوں نے اتوار کے روز کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں چوہدری نثار علی خان کا مستقبل اب تاریک ہوگیا ہے اور وہ بہت جلد مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ ضلع کوہسار کے قیام میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بد نیتی ظاہر ہوتی ہے ۔وزیر اعظم نے محض تحصیل کوٹلی ستیاں کی عوام کی ناراضگی کا ازالہ کرنے کیلئے ضلع کوہسار کے قیام کا شوشہ چھوڑاہے ۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات وقت پر ہونے کے باوجود عام انتخابات وقت پر ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو عدالت عظمی کی جانے سے دی گئی نااہلی کی سزا ہضم نہیں ہو رہی۔ جب راہزن رنگے ہاتھوں پکڑلیا جائے تو وہ نواز شریف کی طرح گلی محلوں میں شور مچانا شروع کر دیتا ہے۔سینیٹ کے انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی آصف علی زرداری کے بیگ کی نذر ہو گئی ہے تا ہم کے پی کے میں ایسا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تیار کئے جانے والے آئینی ترمیم کے مسودے کا مقصد پارلیمانی ادارے کو اعلی عدلیہ میں ججز کے تقرر کے متعلق فیصلہ کن اختیار دینا ہے تا کہ حکمران ماضی کی طرح ججز سے اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ 175 اے اور 179کے آئین میں ایسی ترامیم لائی جا رہی ہیں جن میں ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار وضع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس آئینی مسودے کے تحت آرمی چیف،وزیر دفاع اور تینوں فورسز کے چیفس کی پاورز،مدت اور ٹی او آر تبدیل کرنے کی سازش تیار کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات نہ صرف آئین کی روح کے منافی ہیں بلکہ ملکی سرحدوں کو چھیڑنے کے مترادف ہو گا جس سے ملک میں شدید بد امنی پھیلنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپٹ ہے نہ ہی وہ کرپٹ لوگوں کو پسند کرتا ہے، 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہونگے۔پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ہارون کمال ہاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔غلام مرتضیٰ ستی بعد ازاں کلر سیداں شہر میں پی ٹی آئی کے رہنماسید جنید عباس شاہ کے گھر بھی گئے ۔

Kallar Syedan; Ghulam Murtaza Satti in his statement has claimed that the, ex interior Minister Ch Nisar Ali Khan will join Tehrik-i-Insaf (PTI), he also claimed that after 2018 elections, Ch Nisar Ali Khan will be appointed Governor of Punjab.

The statement was made by former PPP MNA Ghulam Murtaza Satti now of Tehreek-i-Insaf (PTI) in Tehsil Kallar Syedan in which he also claimed that PPP and PMl-N both are obsessed in changing the constitution which will never be allowed.

Their were also claims that the current Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi claims of making District Kohsar are rubbish, he is only fueling the speculations to please his constituency of Kotli Sattian, where large number of people have tuned against him.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

اٹلی میں 10 فروری کو اٹالین شہریوں کی انتہا پسندی ۔نسل پرستی کے خلاف بڑی ریلی۔

Anti-racism protest after migrant shooting in Italy

some image some image

اٹلی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد ) ۔۔اٹلی میں 10 فروری کو اٹالین شہریوں نے ایک جلوس نکالا جس میں تقریبا 15 ہزار اٹالین شہریوں نے شرکت کی یہ جلوس انتہا پسندی ۔نسل پرستی کے خلاف نکالا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں ایک اٹالین نے اٹلی کے شہر مچراتا میں غیرملکیوں پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جسں کو فوری گرفتار کر لیا گیا ۔

جس اٹالین شہری نے غیرملکیوں پر حملہ کیا وہ سابقہ بلدیاتی الیکشن میں امیدوار بھی رہ چکاہے بتایا جاتا ہے کہ غیر ملکی افریقی باشندے نے کچھ دن قبل ایک اٹالین لڑکی کو قتل کر دیا تھا اس وجہ سے بھی اس نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے افریقی باشندوں پر فائرنگ کی تھی اس کے خلاف اٹالین شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور عوام کو ایک میسج دیا کہ نفرت ۔

انتہا پسندی ۔نسل پرستی اور انتقامی جنگ میں جو قومیں آگے بڑھتی جاتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں لہذا درگزر اور برداشت کریں اور ایک پر امن قوم رہیں ۔ حکومت یا ایسی تنظیمیں جو عوام میں ایسا شعوربیدار کرتی ہیں کہ پیار محبت ۔

برداشت اور درگزر کرنا سیکھیں انسانیت سے پیار کریں تو ذہن میں خیال آیا کہ یہ تو ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے ہیں جن پر یہ لوگ عمل پیرا ہو کر ترقی کر رہے ہیں اور آج ہم مسلمان اور خاص کر پاکستانی کہاں کھڑے ہیں ہمیں اس پر غور کرنا ہوگا ۔

Italy; Several thousand anti-racism protesters have rallied in the central Italian town of Macerata, one week after a far-right activist shot and wounded six people he thought were migrants..

The drive-by attack followed the arrest of a Nigerian suspected of murdering and dismembering a local woman. The town's mayor said comments on social media had fed a climate of hatred before the shootings.

Italy votes in national elections on 4 March, with immigration a key issue. More than 500,000 people have reached Italy since 2014, most fleeing war and poverty in Africa, the Middle East and South Asia. Many are being housed in centres across the country.

یاسر خورشید اینڈ فیملی کی طرف سے محفل ذکر و نعت کا اہتمام سلاو میں کیا گیا

Millad held by Yasir Khurshid in Slough

some image some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----سلاو میں مقیم مشہور و معروف شخصیت حاجی خورشید کے صاحبزادے یاسر خورشید اینڈ فیملی کی طرف سے اپنی رہائش گاہ واقع سلاو ڈاہمند روڈ میں ایک خوبصورت محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں یاسر خورشید کے دوست احباب اور عزیز و اقارب نے شرکت کی- محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد ہدیہ نعت پیش کی گئیں-

خصوصی خطاب حضرت علامہ کاشف صاحب نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں کیا علامہ کاشف صاحب نے عقیدہ پر روشنی ڈالی اور فرمایا کے اگر عقیدہ پکا نہیں تو نماز روزہ اور کسی عبادت ک فاہدہ نہیں- علامہ کاشف صاحب نے مزیدکہا کے قرآن پاک کی تلاوت کرنا اور اس کوترجمہ کے ساتھ پڑھنے والا غم اور مصیبت سے دور رہتا ہے اور ہم لوگ قرآن پاک کو تب پڑھتے ہیں جب کوئی فوتگی ہو جائے یا کوئی زیادہ بیمار ہو-

قرآن پاک کو روزانہ پڑھنا چاہیے ہم روزانہ فیس بک ، وٹساہپ اور میسنجر وغیرہ پر اپنا ٹائم ضائع کرتے ہیں پھر ہم کہتے ہیں کہ سکون نہیں ہے برکت نہیں ہے سکون اور برکت کیسے آئے ہمیں چاہیے ہم قرآن پاک کی تلاوت خود بھی کریں اور اپنے بچوں کو بھی اس کا پابند بناہیں- محفل کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا- یاسر خورشید نے اس محفل میں شرکت کرنے پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا-

Slough; Millad was held by Yasir Khurshid of Union Council Choa Khalsa and brothers in Slough, Guest speaker was Allama Kashif ex Imam jammia Masjid Slough.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

اتحاد اہلسنت اور پاکستان سنی تحریک کلر سیداں کا نظام مصطفی ورکرزکنونشن گزشتہ روز کلر سیداں میں منعقد ہوا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ اتحاد اہلسنت اور پاکستان سنی تحریک کلر سیداں کا نظام مصطفی ورکرزکنونشن گزشتہ روز کلر سیداں میں منعقد ہوا جس میں پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر علامہ طاہر اقبال چشتی،نامزد امیدوار برائے پی پی 10،حاجی ملک تاج امیدوار برائے پاکستان سنی تحریک حلقہ این اے 52، عالم دین قاری تنزیل الرحمان ،علامہ ساجد محمود ہزاروی،علامہ زائدیوسف،نائب امیر کلر سیداں سمیت پاکستان سنی تحریک ذمہ دران اور کارکنان اور سنی تنظیموں نے بھاری اکثریت سے شرکت کی اور اور صوبائی امیدوار علامہ محمد ریاض الرحمان صدیقی ،صدر پاکستان سنی تحریک کلر سیداں کا بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلانے اور ان کی سپورٹ کا اعلان کیا۔اجلاس سے علامہ طاہر اقبال چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں تمام پریشانیوں اور دکھوں کا مداوہ اسلامی نظام میں ہے۔پاکستان اہل سنت متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے گی اور اہل سنت کا ووٹ تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے 24 حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے جنہوں نے اپنے اپنے حلقہ انتخابات میں انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ انشاء اللہ ہم متحد و یک جان ہیں اور عام انتخابات میں ہمارے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

 

مصطفی نواز کھوکھر کو ٹکٹ دینے پر پارٹی قیادت کا شکریہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ نے سینٹ کے انتخابات میں مصطفی نواز کھوکھر کو ٹکٹ دینے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ دئیے ہیں جبکہ دیگر جماعتوں نے اس کے لیے دولت کو پیمانہ بنایا ہے۔مصطفی نواز کھوکھر کی نامزدگی سے پیپلز پارٹی کی قوت میں اضافہ ہو گا ۔

آئندہ انتخابات میں بھی بھر پور حصہ لیں گے, حلقہ پی پی 2کے آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ حلقہ پی پی 2کے آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھی بھر پور حصہ لیں گے کلر سیداں تحصیل کی پی پی 2میں شمولیت خوش آئند ہے اس سے تحصیل کلر سیداں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے ۔انہوں نے مقامی صحافی سید مبارک شاہ کی دعوت ولیمہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کلر سیداں کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے د و دو حلقو ں میں تقسیم کر کے مقامی آبادی سے زیادتی کی گئی اب شنید ہے کہ الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں میں پوری تحصیل کلر سیداں کو این اے50اور پی پی 2کا حصہ بنا رہا ہے یہ درست سمت میں نمایاں پیش رفت ہے جس کا سبھی کو خیر مقدم کرنا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھی آزا د حیثیت سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے مگر قومی اسمبلی میں شاہد خاقان عباسی کی حمایت جاری رکھیں گے ۔

لفٹ کا جھانسہ دیکر نامعلوم افراد نے معزور شہری کو لوٹ لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ لفٹ کا جھانسہ دیکر نامعلوم افراد نے معزور شہری کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق لونی سہلیال کے رہائشی حاجی سلیم بیگ کو گزشتہ صبح 10 بجے کے قریب سفید رنگ کی کیری میں سوار نامعلوم افراد نے لفٹ کا جھانسہ دیکر گاڑی میں بیٹھا لیا اور ان کی جیب سے آٹھ ہزار روپے نقدی نکال لیے اور قریب ہی مین روڈ پر انہیں اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔

پاکستان تحریک انصا ف ورکرز کلر سیداں کی میٹنگ میں تحصیل صدر کے لیے شیخ فیاض کو نامزد کر دیا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصا ف ورکرز کلر سیداں کی میٹنگ میں تحصیل صدر کے لیے شیخ فیاض کو نامزد کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ ونگ کے صدر راجہ بلال، ٹریڈر ونگ کے صدر شیخ قدیر، راجہ حسن اختر۔ عاصم مغل۔عاقب علی۔جنید شاہ۔راجہ ارسلان۔چوہدری وقاص۔راجہ حمید۔عثمان یاسین۔پرو فیسر سفیر۔راجہ ظاروف سمیت دیگر کثیر تعداد میں کارکنا ن نے شر کت کی اس موقع پر ٹریڈرونگ کے صدر شیخ قدیر نے شیخ فیاض کو بطور صدر تحصیل کلر سیداں امیدوار نامزد کیا اور تمام کارکنان سے رائے طلب کی جس پر متفقہ طور پر میٹنگ میں موجود تمام کارکنان نے شیخ فیاض کو تحصیل صدر امیدوار نامزد کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ شیخ فیاض کا نام اعلی قیادت تک پہنچایا جائے گا۔کارکنان نے اعلی قیادت سے مطالبہ کیا کہ تحصیل کلر سیداں کی سابقہ تنظیم کو بحال کیا جائے یا پھر کارکنان میں سے تحصیل صدر لیا جائے کارکنان نے مزید کہا کہ کہ اب تحصیل کے فیصلے تحصیل میں بیٹھے لوگ کریں گے پیرا شوٹ کے زریعے آنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاے گا۔

عوام عمران خان کو آمدہ عام انتخابات میں بھر پور کامیاب کرائیں, کامران کیانی

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے رہنما کامران کیانی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانی عوام کے لیے امید کی کرن ہیں عوام عمران خان کو آمدہ عام انتخابات میں بھر پور کامیاب کرائیں تاکہ ملک میں انصاف کا نظام قائم ہوسکے اور قانون سب کے لیے برابر ہو پاکستان کی بقاء سلامتی اورعوام کی ب لوث خدمت پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے پاکستان کی عدلیہ نے تاریخ ساز فیصلے دیکر ملکی تاریخ بدل دی جس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کامران کیانی نے کہا آنیوالا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے عمران خان مستقبل کے وزیر اعظم ہیں عوام باشعور ہونے کا ثبوت دیں اور پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں ۔

صحافی سید مبارک شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،روز شادی ہال کلر سیداں میں دعوت ولیمہ کا انعقاد

سہو ٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین ۔۔۔سکوٹ کلر سیداں ،صحافی سیدصابر حسین شاہ کے برادر اصغر صحافی سید مبارک علی شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ،دوست و احباب ،رشتے داروں اور صحافیوں کے اعزاز میں دعوت ولیمہ کا اہتمام روز شادی ہال کلر سیداں میں کیا گیا ،جس میں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد،ممبر سنسر بورڈ حکومت پاکستان محمد ظریف راجا،ممبر ایم سی عابد زیدی، چےئرمین آغا سید راحت علی شاہ،چےئرمین پرویز اختر قادری،چےئرمین راجہ ندیم احمد،سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ،سابق نائب سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس،سابق نائب ناظم محمد حبیب بھٹی،سابق امیدوار چےئرمین راجہ جاوید ،راجہ اصغر علی بھٹھی ، چوہدری نصرت اقبال بھٹھی،شیخ توقیر احمد،راجہ طیب کلیال،عمران مینو لنگڑیال،محمد سفیر زرگر،صحافیوں میں سینئر صحافی اکرام الحق قریشی،حبیب الرحمن قریشی،انوار الحق راجہ،عزیز پاشا،دلنوازفیصل زرگر،صبور ملک سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

فیڈرز(نیوچوآخالصہ فیڈر اور فضل شہید فیڈر)بسلسلہ سالانہ مرمت وشاخ تراشی بجلی بند رہے گی۔

سرصوبہ شاہ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔سب ڈویثرن چوآخالصہ کے صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ12فروری بروز پیر صبح9بجے سے دن2بجے تک 22فروری صبح9بجے سے دن2بجے27فروری صبح9بجے سے دن2جے تک بجلی دونوں فیڈرز(نیوچوآخالصہ فیڈر اور فضل شہید فیڈر)بسلسلہ سالانہ مرمت وشاخ تراشی بجلی بند رہے گی۔

وزیراعظیم پاکستان شاہدخاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے 25لاکھ روپے کا فنڈ اورانچھوہا روڈ کے لیے 6کڑور10لاکھ کا فنڈ جاری کر دیا

سرصوبہ شاہ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔یونین کونسل منیاندہ موضع منیاندہ اور موضع انچھوہا کی گلیات کے لیے وزیراعظیم پاکستان شاہدخاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے 25لاکھ روپے کا فنڈ اورانچھوہا روڈ کے لیے 6کڑور10لاکھ کا فنڈ جاری کرکے عوام کے دل جیت لیے۔ موضع منیاندہ اور موضع انچھوہا میں گلیات کا کام مکمل ہوگیا روڈ کا کام چند دن بعد شروع ہوجائے گا۔وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور معاون خصوصی وزیرا عظم پاکستان حافظ عثمان عباسی کا چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق ناظم محمد تاج کیانی ،وائس چیئرمین یونین کونسل منیاندہ توفیق تاج کیانی،معروف سماجی رہنما چوہدری یونس،صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل منیاندہ حاجی محمد فرید،سماجی کارکن ماسٹر حاجی طارق محمود منہاس،ماسٹر محمد رمضان منہاس،ٹھیکیدار چوہدری محمد پرویز،سابق امیدوار جنرل کونسلر سلطان جمیل بٹ،کسان کونسلر چوہدری شبیر چوہان،یوتھ کو نسلر اظہریامین،سابق کونسلر چوہدری عبدالرشید،سابق جنرل کونسلرچوہدری شکیل،چوہدری طالب حسین،چوہدری مختارحسین،چوہدری محمد طارق،چوہدری برکت حسین،چوہدری محمد زر،راجہ گلتاسب،چوہدری عبدالرزق،چوہدری عبدالقیوم،چوہدری محمد سلمان،چوہدری محمد رمضان،چوہدری محمد شعبان

چوہدری ساجد محمود،چوہدری محمد امجد،چوہدری اللہ دتہ،چوہدری پرویز اختر،چوہدری ظہیریونس،چوہدری غلام یونس،چوہدری محمد افسر،چوہدری محمودحسین،چوہدری فریدحسین،چوہدری ندیم اختر،محمد مہربان منہاس،محمد شعبان منہاس،محمد قیوم منہاس،حافظ محمدرضوان منہاس،ماسٹرعمران منہاس،ماسٹر محمد عثان منہاس،محمد بلال منہاس،محمد اسرارمنہاس،محمد ارشدمنہاس،محمد طارق منہاس،محمد احتشام منہاس،صوفی قصیر محمود منہاس،عزیر الرحمن منہاس،عتیق الرحمن منہاس،محمد اکمل منہاس،حاجی محمد بشیرمنہاس،بابرحسین منہاس،سابق پرنسپل جناح پبلک سکول صوبیدار محمد افضل منہاس،عبدالشکورمنہاس،حاجی محمد سلمان منہاس،محمد زبیرمنہاس،صوفی طاہر محمودمنہاس،ثاقب محمودمنہاس،حاجی محمد شبیر خان،سردار ماسٹر محمد نذیر،وسیم عارف،اورنگزیب عرف کالا،واجد محمود،باؤا محمد نذر،صوفی فیصل حسین ارشدی،سابق امیدوار جنرل کونسلرحاجی محمد نوازمنہاس،چوہدری محمد عباس،صوبیدار مشتاق حسین،منشا حسین صدیقی،پیرسیدبشیرحسین بخاری،سردار محمد عارف،سردار محمد پرویز،سردار محمد رفیق،طالب حسین منہاس،محمد انصرمنہاس،محمد بشیرمنہاس،ساجد محمودمنہاس،محمدریاض منہاس،محمدگلفرازمنہاس،اشفاق اجمل منہاس،طارق محمودمنہاس،مہربان منہاس،محمد الیاس منہاس،محمد فیاض منہاس،غالب حسین منہاس،حافظ توقیر،نعمان صدیق منہاس،رضوان صدیق منہاس،عمران صدیق منہاس،کامران صدیق منہاس،محمدذرالفقار منہاس،محمد رشیدمنہاس،حاجی لیاقت حسین منہاس،شاہدعلی منہاس،محمد جنیدمنہاس،شہزاد محمودمنہاس،حاجی ضیار ب خان،محمداسرارمنہاس،وقارخالدمنہاس،اور دیگر احباب ان گلیات اور روڈ کی گرانٹ دینے پر شکریہ اداکیا۔

some image

گزلز ایلیمٹری سکول ولایت آباد سکول میں چائلڈپروٹیکشن ڈے مناگیابچوں کی آگاہی پھیلانے کے لیے سکول کو بینرز اور چارٹس سے سجایا گیا

some image some image

سرصوبہ شاہ( نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔ ۔۔۔سی ای او محکمہ تعلیم طارقمحمو قاضی اور ڈپٹی ڈی ای او سہیل رضاکی ہدایت پر گزلز ایلیمٹری سکول ولایت آباد سکول میں چائلڈپروٹیکشن ڈے مناگیابچوں کی آگاہی پھیلانے کے لیے سکول کو بینرز اور چارٹس سے سجایا گیااس موقع پر واک اور تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں طالبہ کے علاو ہ سابق چیئرمین یونین کونسل سموٹ چیئر میں چوہدری محمد شریف بھٹو،سابق نائب ناظم یونین کونسل سموٹ چوہدری نمبرداربابرضمیر نے شرکت کی۔اس موقع پر چوہدری بابرضمیر سابق نائب ناظم نے کہاکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ان کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے ۔چائلڈپروٹیکشن کے حوالے سے والدین اور بچوں میں آگاہی پیدا کرتے ہوئے کہا کہ بچے معصوم ہوتے ہیں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں بچوں کا ہر لحاظ سے خیال رکھنا چاہیے اس موقع پر بچوں نے ہاتھوں میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے پلے کارڈ اٹھا کر واک کی۔

جنجوعہ کمیٹی آف ممیام راجگان کے زیر اہتمام شاندار اوپن شوٹنگ والی بال میچ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،۔۔۔۔ جنجوعہ کمیٹی آف ممیام راجگان کے زیر اہتمام شاندار اوپن شوٹنگ والی بال میچ۔ فائنل میچ عثمان مانی کلب نے جنجوعہ کلب ممیام کو شکست دے ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ تفصیل کے مطابق جنجوعہ کمیٹی آف ممیام راجگان کے اراکین راجہ حید ر جنجوعہ ، راجہ فرقان جنجوعہ عرف کاشی ، چاچا اشفاق ، راجہ عمران ، راجہ کامران ، راجہ ارسلان ، راجہ قلب ،راجہ انوار ، راجہ سبطین ، راجہ طیب ، راجہ انعام ، راجہ اویس ، راجہ آذان اور دیگر جنجوعہ کمیٹی کے ارکان کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس کافائنل میچ میں عثمان مانی کلب نے جنجوعہ کلب ممیام کو شکست دے ٹرافی اپنے نام کر لی۔میچ کے مہمان خصوصی راجہ صغیر احمد آف مٹورامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، چیئر مین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت حسین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، چیئر مین یونین کونسل بلاکھر صفدر کیانی ،وائس چیئر مین راجہ طلال خلیل ،وائس چیئر مین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ، ظفر کیانی ، چوہدری معروف آف نلہ مسلماناں ،راجہ بابو اقبال ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ عمران عرف مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ، چوہدری اسد آف سموٹ اور دیگرافراد تھے ۔میچ میں اناؤ نسرکے فرائض سعید مدنی آف سموٹ نے سر انجام دی ۔مہمان گرامی نے جیتنے والی ٹیم عثمان مانی کلب کے کپتان راجہ ارسلان کو10ہزار روپے اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کے کپتان راجہ طیب جنجوعہ کو5ہزار اور ٹرافی انعا م میں دی ۔ خوبصورت میچ کرانے مہمان گرامی نے جنجوعہ کمیٹی آف ممیام راجگان کے اراکین راجہ حید ر جنجوعہ ، راجہ فرقان جنجوعہ عرف کاشی ، چاچا اشفاق ، راجہ عمران اور اراکین کو مبارکباد پیش کی ۔

some image

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں نے 12گھنٹے کے مختصر وقت کے اند ر کلر سگوال میں بجلی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کر کے بجلی کا نظام بحال کر دیا ۔مقامی حلقوں نے آئیسکو کی جانب سے فوری توجہ پر ایس ڈی او اور لائن سپریٹنڈنٹ قاضی جاوید مغل کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے ۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مقامی صحافی مخدوم سید مبارک حسین شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا ،راجہ صغیر احمد آف مٹور،چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین پرویز اختر قادری ، عابد حسین زاہدی، الحاج حبیب بھٹی ،نمبر دار اسد عزیز،سفیر خان زرگر، راجہ علی اصغرکے علاوہ معززین علاقہ اورصحافیوں نے شرکت کی۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف کا اپنی وارڈ نمبر4میں عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف نے اپنی وارڈ نمبر4میں عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری۔لاکھوں روپے کی گرانٹ سے چھنی میں سب سے مصروف گلی کی تکمیل مکمل کر ا کر عوام علاقہ کی پر شانی کا خاتمہ کر دیا ۔بارش کے دنوں میں اہل علاقہ کو اس گلی میں سے چلتے ہوئے سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑھتا تھااپنی وارڈ کی عوا م کا مسلہ دیکھتے ہوئے ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف نے لاکھوں روپے گرانٹ جاری کر ا کر گلی کی تکمیل کر ائی ۔ا س موقع پروائس چیئر مین مونسپل کمیٹی حاجی ملک غلام مر تضیٰ ،ملک بلال ،ملک فیصل ، ملک جاوید ،ملک شوکت مہان،ملک مبشر ،ملک چاند سلیم،ملک عبد القدید، ملک مدثر اور دیگرموجود تھے ۔ملک بلال ،ملک فیصل ، ملک جاوید اور دیگراہلیان علاقہ نے ترقیاتی کام کرانے پر چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضی اور ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف کا شکر یہ ادا کیا ۔ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف نے اس موقع پر کہا کہ عوام نے جن توقع کے ساتھ مجھے اپنی ووٹ دے کر مجھے کامیاب کیا انشاء اللہ ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور اپنی وارڈ نمبر4کی عوام کے تمام مساہل ان کی دہلیز پر حل کر نے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا ۔

some image

تعلیم کی بدولت انسا ن بلندیوں کو چھوتا ہے, دی ریڈ سکول کہوٹہ کے پرنسپل سردار مظہر اقبال

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ دی ریڈ سکول کہوٹہ کے پرنسپل سردار مظہر اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی بدولت انسا ن بلندیوں کو چھوتا ہے اولاد انسان کا قیمتی اثاثہ ہوتا ہے ان کی صیح تعلیم ہی انسان کا اصل مشن ہونا چاہے کیونکہ علم واحد وہ چیز ہے جس کی وجہ سے انسان کو دیگر تمام جانداروں پر فوقیت حاصل ہے۔ اور یہ وہ حسین اور قیمتی زیور ہے جسکا کبھی بھی چوری ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا۔ یہ وہ دولت ہے جسکا نہ گرنے اور نہ ہی چھن جانے کا اندیشہ ہوتا ہے انہوں نے کہا والدین اپنے بچوں پر تعلیم کے حوالے سے خصوصی توجہ دیں۔ والد کا کا اپنے بچوں کو رزق حلال کما کر کھلائے۔ اور والدہ کا کام ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت اچھے طریقے سے کرے اسی لئے والدہ کی گود کو بچے کی پہلی درس گاہ کہا گیا ہے۔ انہوں نے علم حاصل کرنا ہر مردو عورت پر فرض ہے اسی لئے تو نبی کریمؐ نے فرمایا کہ تم حاصل کرو کیوں نہ تمیں چین تک جانا پڑے۔انہوں نے کہا اہل علاقہ آہیں اور ہمارے تعلیمی ادارے کا دورہ کر یں اور معیار تعلیم دیکھیں کہ کس طرع ہم مناسب فیسوں میں بچوں کو اعلیٰ سے نوا ز رہے ہیں ۔

some image

کوٹ میں پر انے مسلم لیگیوں کو نظر انداز کر دیا, معروف ٹرانسپوٹر راجہ افتخار احمد آف کوٹ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ معروف ٹرانسپوٹر راجہ افتخار احمد آف کوٹ اور چوہدری عثمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کوٹ میں پر انے مسلم لیگیوں کو نظر انداز کر دیا اور انجانے افراد کو نوازہ جا رہا ہے جن کو اپنے گاوں میں بھی کوئی نہیں جانتا ۔ موضع کوٹ میں پرانے مسلم لیگی جن میں چیئر میں محمدحاجی محمد رفیق،چوہدری محمد صدیق،حاجی غضنفرخان ،نمبردار محمد لطیف گوکہ ان میں سے کچھ افراد آج ہم میں موجود نہیں مگر ان کی اولادیں ہیں مگر ان کو بھی نظرانداز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان افراد نے 1985میں جب جماعتی الیکشن ہوئے تھے اس وقت سے پارٹی سے وابستہ ہیں مگر ان کو ہر معاملے میں نظر انداز کیا گیا ہے اور آج اسے افراد کو نوازہ جا رہا ہے جو کو گاوں میں بھی کوئی نہیں جانتا وہ بھی مسلم لیگ ن کے ٹھکیدار بنے ہوئے ان جعلی لیڈروں میں الیکشن میں اپنی اقات کا پتہ چل جائے جب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جا ئے گا ۔موضع کوٹ کی عوام آج بھی مساہل کے گرداب میں پھنسی ہوئی ناں پینے کا پانی ہے ناں ہی سڑک ہے ۔

some image

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

دوسال بیت گئے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دو رہ کو ٹلی ستیاں کے اعلا نا ت پر ایک فیصد بھی کام بھی نہ ہو سکا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ دوسال بیت گئے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دو رہ کو ٹلی ستیاں کے اعلا نا ت پر ایک فیصد بھی کام بھی نہ ہو سکا کیا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے انتخابی حلقہ کوٹلی ستیاں میں اپنے وزیر اعظم کے اعلان کردہ منصوبوں کو عملی جا معہ پہنانے میں کا میا ب ہو سکیں گے کہ نہیں انکی کا رکردگی پر ایک بہت بڑا والیہ نشان ؟ عوام علا قہ سمیت مسلم لیگی کا رکنا ن بھی سخت تذبذب کا شکا ر،مستقبل میں مسلم لیگ ن کو نا قا بل تلا فی نقصا ن کا بھی خدش، ہزاروں متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ کی امدا د بھی نہ ہو سکی تفصیلا ت کیمطا بق سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 25اپریل 2016کو کوٹلی ستیاں کا دو رہ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے چند ایک اعلا نا ت جن میں ایکسپریس وے ، کو ٹلی ستیاں میں جدید ہسپتا ل کی تعمیر ،تما م سڑکوں کو کا رپٹ کرناسمیت دیگر منصو بے شا مل تھے مگر افسو س کہ کسی ایک منصو بے پر کیا دو سا لوں میں ایک فیصد کا م بھی نہ ہو سکاسابق وزیر اعظم پاکستان کے دو رہ کو ٹلی ستیاں سے قبل وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا زشریف نے 8دسمبر 2012کو کو ٹلی ستیاں کا دو رہ کیا تھا جس میں انہوں نے بھی کئی منصو بوں کا اعلان کیا تھا جن میں چند ایک پر 5سال گزرنے کے بعد کا م تو شروع ہوا وہ بھی نہ ہو نے کے برا بر مگر ان منصو بوں میں سب سے اہم منصو بہ کیبل کا ر کا منصو بہ جس پر آج چھ سال بیت جا نے کے بعد بھی کو ئی پیش رفت نظر نہیں آتی

اس کے علا وہ کالجز میں بسوں کی فراہمی کا وعدہ پوا را نہ ہو نے پر ان چھ سالوں میں کو ٹلی ستیاں کے کا لجز میں زیر تعلیم طلبہ و طا لبا ت جو کہ شا ئد ہزاروں کی تعدا د میں تھے بسوں کی فرا ہمی کی آس لگا ئے آئے اور آس لگا ئے ہی چلے گئے اب کی با ر بھی تا حا ل طفل تسلیوں پر ہی کا م جا ری ہے اور نہ ہی کو ئی خا ص امکا ن نظر آتا ہے اس کے بعد 25اپریل2016 کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کو ٹلی ستیاں کا دو رہ اس وقت کیا جبکہ ما رچ 2016میں شدید طو فا نی با رشوں سے کو ٹلی ستیاں اور مری میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلا ئیڈنگ ہونے سے یہاں پر کئی گھرا نے بے گھر ہو گئے تھے جس پر نو ٹس لیتے ہو ئے وزیر اعظم پاکستان نے متا ثرہ گھرانوں میں خو د چیک تقسیم کر نے کا علا ن کیا جس پرسابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوا زشریف نے خو د کو ٹلی ستیاں کا دو رہ کر کے چند متاثرہ خا ندا نوں میں چیک تقسیم کیے تھے یہاں پر انہوں نے با قی متا ثرین کو24گھنٹوں میں چیک تقسیم کر نے اعلان کیا تھا جو دو سال بیت جا نے کے بعد بھی اس کو عملی جا معہ نہیں پہنا یا جا سکا اسی دو رہ کے دوران سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کو ٹلی ستیاں کے لیے چند ایک اعلا نا ت کیے تھے جن میں ایکسپریس وے ، کو ٹلی ستیاں میں جدید ہسپتا ل کی تعمیر ،تما م سڑکوں کو کا رپٹ کرناسمیت دیگر منصو بے شا مل تھے مگر افسو س کہ کسی ایک منصو بے پر کیا ایک فیصد کا م بھی نہ ہو سکاجس سے مستقبل میں مسلم لیگ ن کے لیے نا قا بل تلا فی نقصا ن کا بھی خدشہ ہے کیو نکہ اس سے قبل یہ حلقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ تصو ر کیا جا تا تھا مگر ان چا ر سال میں عا م لو گوں کی نسبت مسلم لیگی عہدیداران و ورکرز سخت تذبذب کا شکا ر ہیں اہل علا قہ نے وزیر اعظم پاکستان شا ہد خا قان عبا سی جنکا تعلق اسی حلقہ سے ہے سے اس پر نو ٹس لینے کا بھی مطا لبہ کیا ہے ۔

ریسکیو 1122کی ایمر جنسی وہیکل اور ریسکیو سٹیشن کا فزیکل معا ئنہ کرلیا گیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ ریسکیو 1122کی ایمر جنسی وہیکل اور ریسکیو سٹیشن کا فزیکل معا ئنہ کرلیا گیا۔ ریسکیو 1122 دکھی انس انیت کی مد د کر نے والا ادا رہ جہا ں حا دثا ت ،سا نحا ت ، کرا ئم ،میڈیکل ،فا ئر اور دیگر ایمر جنسی میں متا ثری عوام کو بروقت امدا د کے لیے کو شا ں رہتا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر ریسکیو اینڈ سیفٹی کو ٹلی ستیاں آفیسراویس سعید نے صحا فیوں کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ متا ثرہ عوام کو بروقت سرو س فرا ہم کر نے کیساتھ ساتھ ایمر جنسی وہیکل اور ان کے آلا ت کا بین الاقوامی معیار برقرا ر رکھا جا نا ہے جس کے لیے ان کی بروقت صفا ئی اور مرمت کی جا تی ہے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر نے ریسکیو 1122 عملہ کو کو ٹلی ستیاں کے عوام کوبہترین اور معیا ری سروس برقرا ر رکھنے کی ہدا ئت کی ۔

خا دم اعلی صا ف دیہا ت پر و گر ام‘‘ جعلی خا دم اعلی کا ایک نیا ڈرا مہ ہے, راجہ احسان ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پا رٹی حلقہ پی پی ون مری و کو ٹلی ستیاں کے رہنما ء راجہ احسان ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’خا دم اعلی صا ف دیہا ت پر و گر ام‘‘ جعلی خا دم اعلی کا ایک نیا ڈرا مہ ہے جس کے ذریعے قومی خزانے کو کرو ڑوں رو پے کا نقصا ن پہنچا یا جا رہا ہے چیف جسٹس آف پاکستان نو ٹس لیں صفا ئی نصف ایما ن اورصحت و تند ر ستی کے لئے صفا ئی کی اہمیت سے ہر مسلما ن اچھی طرح واقف ہے’خا دم اعلی پنجاب صا ف دیہا ت پر و گر ام‘‘ کے تحت دیہا توں میں فرضی کو ڑا کرکٹ کے ڈ ھیر اٹھا ئے گئے ہیں جو قوم کیسا کھلا مذا ق ہے ضلع راولپنڈی میں صفا ئی مہم کے لیے کبھی البرا ق کمپنی کو ٹھیکہ دیا جاتا ہے اور کبھی صا ف دیہا ت پر و گر ام‘‘ کے ذریعے قومی خزا نے کو نقصا ن پہنچا یاجا تا ہے حا لا نکہ یہ کا م محض لوکل گو ر نمنٹ اداروں اور کمیو نٹی کو فعا ل کرنے سے ہی بہتر اندا ز میں ممکن ہے بلکہ تما م تحصیلوں میں پہلے سے ہی سینٹری ورکرز کی ایک بڑی تعدا د مو جو د ہیں جوسالانہ کرو ڑو ں رو پے تنخوا ہیں وصول کر ے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر صفا ئی ٹھیکو ں یا من پسند افراد کو نوازنے کے لیے صا ف دیہا ت پر و گر ام‘‘ سے ہی کرنی ہے تو تما م تحصیلوں میں مو جود سینٹری ورکرز کی کیا ضرو ر ت ہے؟ حکو مت اپنی ذمہ دا ری پو ری کر ے سینٹری ورکزرکو فعا ل کر نے کیساتھ ساتھ انکی تنخواہوں میں اضا فہ کرے تو شہروں سمیت دیہا توں میں صفا ئی کا نظا م بہتر اندا ز میں ممکن ہے مگربد قسمتی سے ما ضی میں بھی جعلی خا دم اعلی پنجا ب کا کو ئی منصو بہ رواں نہ رہ سکا اور نہ ہی آئندہ اس کی امید کی جا سکتی ہے اس سے قبل بھی سستی رو ٹی سکیم ، دانش سکو لوں ،خدمت کا رڈ سکیم اور دیگر کئی منصوبوں میں قومی خزا نے کو نقصا ن پہنچا یا گیا راجہ احسان ستی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ایسی تمام سکیموں کا نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا جن کے ذریعے قومی خزانے کو نقصا ن پہنچا یا گیا ہے

حکمرانوں کی نااہلی کی بدولت ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے , آصف شفیق ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پیپلز پا رٹی کے رہنما ء امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے پچاس آصف شفیق ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی بدولت ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے آمدہ انتخابات میں عوام کو سبز باغ دیکھانے والے ایک مرتبہ پھر سر گرم ہو رہے ہیں توانائی، بے روزگاری، دہشت گردی جیسے سنگین بحرانوں نے ملک کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے اب عوام (ن) لیگ کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت کو سہراتے ہوئے اس دور کو یا دکر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ نا اہل حکو مت کو غریب عوام کا احساس تک نہیں کسی ایک بجٹ میں بھی 50فیصد تنخواہوں میں اضا فہ ان کی تو فیق نہ ہو سکی یہی وجہ ہے کہ آج عوام پیپلز پا رٹی کے ترقی یا فتہ دو ر کو یا د کر رہے ہیں کہ کا ش غریبو ں کی فلا ح و بہبو د ، غریبو ں ، ہا ریوں ، مزدوروں اور کسانو ں کو آواز بننے والی حکو مت آئے آصف شفیق ستی نے مزید کہا کہ پیپلز پا رٹی کے کا رکنا ن شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں اور انشا ء آئندہ عا م انتخا با ت میں پیپلز پا رٹی بھر پو ر کا میا بی حا صل کرے گی ۔

ٍ گلیوں کی تعمیر کے دوران لیبر پر دھا وا بو لنے والے 11افراد کیخلا ف ٹھیکیدا ر کی مدعیت میں مقدمہ درج

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ ٍ گلیوں کی تعمیر کے دوران لیبر پر دھا وا بھو لنے والے 11افراد کیخلا ف ٹھیکیدا ر کی مدعیت میں مقدمہ درج ٹھیکیدا ر محمد نفیس نے پولیس چو کی لہترا ڑ میں درخواست دیتے ہو ئے مو قف اختیا ر کیا کہ انکی لیبر گزشتہ روز گا ؤں بگا میں گلیو ں کی تعمیر کا کا م کر رہی تھی کہ مبشر وغیرہ اور دیگر نا معلو م افرا د نے میری لیبر کو گالم گلو چ شروع کر دی اور کام بند کر نے کو کہا اور جا ن سے ما رنے کی دھمکیاں دیں جس پر لیبر کا م چھو ڑ کر رہا ش گا ہ پر چلی گئی جہاں مبشر سمیت دیگر 11افراد ڈنڈے لیکررہا ئش گا ہ پر پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر لیبر نے دروازہ بند کر دیا جس پر مذکو رہ افرا د نے دروازہ تو ڑ کر لیبر کو ڈنڈو ں کیساتھ ما رنا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں لیبر کے کئی افرا د شدید زخمی ہو گئی مبشر وغیرہ منشی سے رقم مبلغ 1,70000رو پے بھی چو ری کر کے ساتھ لے گئے پولیس تھا نہ کو ٹلی ستیان نے ملزما ن کیخلا ف زیر دفعہ 379ت پ 452ت پ147ت پ148ت پ مقدمہ درج کر لیا ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

تحریکِ انصاف اقتدار میں آ کر انتقامی سیاست کا خاتمہ کرے گی اور انصاف کا نظام لائے گی۔ چوہدری محمد امیر افضل

some image

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ پاکستان تحریکِ انصاف ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر اور رکن سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری محمد امیر افضل نے کہا ہے ملک میں رائج انتقامی سیاست کو دفن کرنے کے لئے پی ٹی آئی کے ایک ایک کارکن کو محنت کرنا ہو گی غلط قیادت کے پیچھے چل کر آج پورے ملک کا ماحول خراب ہے بھائی بھائی کا دشمن بنا ہوا ہے معمولی سیاسی اختلاف پر لوگوں کو جیل بھجوا دیا جاتا ہے کئی لوگ FIRاور تبادلے کے خوف سے ووٹ دینے پر مجبور ہوتے ہیں یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور ملک میں نئی قیادت کو آزمائے گذشتہ تیس سالوں سے پرانے چہروں کو بار بار سامنے لانے سے ووٹر کی عزت ختم ہو کر رہ گئی انہوں نے کہا تحریکِ انصاف اقتدار میں آ کر انتقامی سیاست کا خاتمہ کرے گی اور انصاف کا نظام لائے گی۔

چک بیلی خان لوگوں کے گھروں میں پتھر مارنے اور پھر فائرنگ کرنے کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رونما ہو رہے ہیں

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں نا معلوم جرائم پیشہ گروپ کی جانب سے رات کے وقت لوگوں کے گھروں میں پتھر مارنے اور پھر فائرنگ کرنے کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رونما ہو رہے ہیں نصف شب کسی بھی گھر میں پہلے پتھر پھینکے جاتے ہیں اور پھر ڈرانے کی خاطر ہوائی فائرنگ کر دی جاتی ہے بعض لوگوں کے خیال کے مطابق یہ واقعات محض علاقے میں میں خوف وہراس پیدا کرنے کے لئے جان بوجھ کر کئے جا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کے مطابق علاقے کا ایک سیاسی اثر رکھنے والا معروف جرائم پیشہ گروپ یہ حرکات کر رہا ہے جس کے پولیس کے ساتھ بھی کافی قریبی تعلقات ہیں جرائم پیشہ گروپ اس طریقہ سے کچھ متاثرہ لوگوں کو مقدمات میں پھنسواتا ہے پھر پولیس سے مل کر ان کی مدد کرتا ہے اور بعد میں اپنی مدد کے صلے میں لوگوں سے اپنی من پسند جماعت کے لئے ووٹ مانگ کر سیاسی جماعت میں اپنی رسائی پیدا کرتا ہے اور اس سے جرائم میں مدد لیتا ہے لوگوں کے گھروں میں اس طرح کی وارداتوں اور فائرنگ کا سلسلہ پچلے کئی روز سے جاری ہے۔

some image

یونین کونسل اسلام پورہ موضع مکھیالہ کی عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔مکھیالہ کے رہاہشیوں میں خواجہ محمد نذر ،خواجہ ناصر بشیر ،غلام مرتضیٰ بھٹی ،ملک محبوب ،چوہدری عاصم ،چوہدری آصف ،چوہدری ربنواز ،چوہدری سجاد ،چوہدری عنصر،حافظ قیصر،چوہدری عادل ،چوہدری آفتاب ،چوہدری قاسم ،ملک خالد ،غلام حیدر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل اسلام پورہ موضع مکھیالہ کی عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے کچی گلیوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں پر کوئی انسان نہیں رہتی ہے جبکہ منتخب نمائندوں نے گلیوں کو نئے سرئے سے تعمیر کرانے کے وعدے کیے اسی طرح اسلام پورہ جبر تا مکھیالہ رتالہ مین روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے جس کو کوئی تعمیر کرانے کا نام ہی نہیں لے رہا جبکہ رتالہ گاؤں کی گلیوں پر بے دریغ پیسے کا استعمال ہو رہا ہے یہاں پر کنکریٹ کی ضرور ت ہی نہیں ہے رہاہشیوں نے کہا بجلی کے صارفین یہاں زیادہ ہیں جبکہ یہاں کا ٹرانسفارمر 50کیوی ہے جس کے وولٹیج انتہائی کم ہیں اس ضمن میں ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کو درخواستیں بھی دی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی کم وولٹیج سے بلخصوص گرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پانی کےئلیے موٹریں وغیرہ نہیں چلتی اس ایریا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے رہاہشیوں نے کہا ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اس ناانصافی کا نوٹس لے کر موضع مکھیالہ کے بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے میں احکامات جاری کریں ۔ اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔بھڈانہ کے نیوز ایجنٹ محمد بشیر کے بیٹے ماسٹر وقاص کے بھائی وسیم عباس رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپنی رہائشگاہ میں کیا جس میں سابق ناظم یوسی بھڈانہ حاجی افتخار ،کونسلر چوہدری خالد ،حاجی اسحاق ،ڈاکٹر نوید ،ملک یاسر بلوچ اور مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق سمیت وسیم عباس کے دیگر دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

ضلع بننا گوجرخان کی عوام کا بنیادی حق ہے ، صوبیدار حاجی محمد اشرف

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ضلع گوجرخان کی عوام کا بنیادی حق ہے اس کو ہر صورت بننا چاہیے کیونکہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل گوجرخان ہے اور ضلع یہاں کی عوام کا بنیادی حق ہے اگر گوجرخان کو ضلع نہ بنایا گیا تو بھرپور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا شرقی گوجرخان کی تمام یونین کونسلز میں سب سے زیادہ آبادی یوسی اسلام پورہ کی ہے اور رقبے کے لحاظ سے بھی بڑی ہے دولتالہ کے بجائے اسلام پورہ جبر کو تحصیل بنایا جائے ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار حاجی محمد اشرف ،ممتاز تاجر تھاتھی شیخ محمد حمید اور شیخ قیصر قیوم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہمیں ضلع کوہسار کسی صورت قبول نہیں ہے گوجرخان کے صحافیوں کی ضلع کے حوالے سے آواز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا تمام سیاسی وسماجی اور مذہبی حلقوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ ضلع کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا یوسی اسلام پورہ شرقی گوجرخان کی سات یونین کونسلز کا مرکز ہے لہذا تحصیل کے لیے موزوں ترین ہے اور جلد اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

جڑواں شہروں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں،دوموٹرسائیکلوں،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ جڑواں شہروں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں،دوموٹرسائیکلوں،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ سٹی کے علاقہ لیاقت روڈسے محمد یاسر کی گاڑی نمبر آرایل-8568،تھانہ وارث خان کے علاقہ آریہ محلہ سے محمدسجادکی گاڑی نمبرڈی اے144چوری ہوگئی،تھانہ نیوٹاؤن کو عماد حفیظ نے بتایا کہ تین نامعلوم مسلح ملزمان مو ٹرسا ئیکل پر آئے اور سکستھ روڈپرمجھ سے مو با ئل اورشناختی کارڈ وغیر ہ چھین کرفرار ہوگئے ۔تھانہ ریس کورس کو ملک طارق محمودنے بتایا کہ میرےگھر سے نامعلوم چور تالے توڑکر3انگوٹھیاں،عسکری بینک حیدر روڈ برانچ کے لاکر کی چابی اور 50ہزارروپے چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ مورگاہ کو قدیر حسین نے بتایا کہ میں گاڑی میں جا رہا تھا کہ 2موٹر سائیکلوں پر سوار3نامعلوم افراد نے مجھے گاڑی روکنے کا کہا اور کہا کہ ہم پولیس والے ہیں اوراے سی ایل سی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں میں نے گاڑی روک دی وہ گاڑی چیک کرنے لگے ، مجھ سے گاڑی کے کاغذات ،بٹوہ اور موبائل لے لیا اور میرے بٹوے سے48ہزارروپے نکال کر بٹوہ ،گاڑی کے کاغذات اور موبائل فون واپس کر دیا اور فرار ہو گئے ۔تھانہ صدرواہ کو زاہد اللہ نے بتایاکہ میں دوائیوں والی کمپنی میں بطور سیلز مین کام کرتا ہوں میں بینک میں3لاکھ 10ہزارروپے جمع کرانے کے لئے جا رہا تھا کہ نواب آباد کے قریب 4 نامعلوم افراد نے ہماری گاڑی سے اپنی گاڑی کو ٹکر ماری اور دھوکہ دہی سے ہم سے رقم لے لی اورفرارہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو سبیل عباسی نے بتایا کہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کا دفتر بنارکھا ہے جہاں سے نعیم نے گاڑی چیک کرنے کے لئے لی اور واپس نہیں دے رہا ہے

تھانہ مندرہ کو شوکت محمود بھٹی نے بتایا کہ میں مندرہ بازار میں پی سی او کی دکان کر تا ہوں رات سات بجے اپنی دکان بند کر کے گھر کی طرف نکلا اور جی ٹی روڈ گل پیڑہ کے قریب پہنچا تو ایک موٹر سائیکل پر 3نامعلوم نقاب پوش افراد سوار آگئے جنہوں نےمیراموٹر سائیکل روک لیا، مجھے قابو کر کے اسلحہ کی نوک پر ساتھ جھاڑیوں میں لے گئے اور مجھ سے3لاکھ 50ہزار روپے اور 8 موبائل اور موبائل کارڈ مختلف کمپنیوں کے جنکی تعداد 150تھی میرا ڈرائیونگ لائسنس ، اسلحہ لائسنس پسٹل30بور ، شناختی کارڈ ، اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ کراچی کمپنی کوجواد رخسار نے بتایاکہ نامعلوم چورمدعی کی دکان واقع خلیل مارکیٹ میں چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر دکان کے تالے توڑکر لاکھوں کی نقدی موبائل اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔ بھارہ کہو پولیس کو شہباز نے بتایاکہ خادم اللہ مدعی کے گھر سے گھریلو سامان برتن وغیرہ چوری کرکے لے گیا ۔گولڑہ پولیس کو ذیشان احمد نے بتایاکہ نامعلوم چور مدعی کا موٹرسائیکل نمبرایس ایم 164چوری کرکے لے گئے آئی نائن پولیس کو فدااللہ نے بتایاکہ نامعلوم چور مدعی کے گھر واقع آئی ٹین ٹو سے ایل ای ڈی نقدی دیگر سامان چوری کرکے لے گئے کھنہ پولیس کو بابر مظہر نے بتایاکہ چور مدعی کے گھرکے باہر سے موٹرسائیکل نمبرآراین کے5724چوری کرکے لے گئے ۔ مختلف واقعات میں لاکھوں کے چیک ڈس آنر ہوگئے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سکولوں کو روزانہ حاضری سکول انفارمیشن سسٹم میں ڈالنےکی ہدایت کر دی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ صوبہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبا وطالبات کی حاضری یقینی بنانے اور حاضری کے حوالے سے اعداد و شمار جمع کرانے کو ختم کرنے کیلئےمحکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سکولوں کو روزانہ حاضری سکول انفارمیشن سسٹم میں ڈالنےکی ہدایت کردی ہے۔ اس سے قبل ایک ماہ کی حاضری کے اعداد و شمار سی ای ا وز کو دیئے جاتے تھے مگر اب سکول انفارمیشن سسٹم سکولوں میں نصب کئے جانے کے بعد اور ہر سکول کی روزانہ حاضری کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے تاکہ ضلعی اعداد و شمار میں جھوٹی کارکردگی ظاہر کرنے والوں کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔ محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ سکول میں دیئے جانے والے ٹیب میں روزانہ حاضری بھی فیڈ کی جائے، جن کو ہر ماہ ہونے والے سی ای اوز اجلاس میں زیر بحث لا کرذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔

ٹیکسلا میں مجلس وحدت المسلمین،محمد علی ویلفیئر سوسا ئٹی اور الشفا آئی ہسپتال کے اشتراک سے فری المصطفی آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

some image

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ ٹیکسلا میں مجلس وحدت المسلمین،محمد علی ویلفیئر سوسا ئٹی اور الشفا آئی ہسپتال کے اشتراک سے فری المصطفی آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔آئی کیمپ میں ماہر امراض چشم نے آنکھوں کے مریضوں کا فری معائنہ کیا ۔فری آئی کیمپ میں آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے ادویات سمیت آپریشن سمیت نظر کے چشمے بھی مفت فراہم کئے گئے ۔ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹیکسلا میں مجلس وحدت المسلمین ،محمد علی ویلفیئر سوسا ئٹی اور الشفاء آئی ہسپتال اسلام آباد کے اشتراک سے فری المصطفئی آئی میڈیکل کیمپ نیو روٹس مونٹیسوری سکول ڈیری شاہاں ٹیکسلا میں منعقد ہواجس میں بہترین ڈاکٹرز کی ٹیم نے مفت چیک اپ،ادویات،اور آپریشن کیے، کیمپ کا افتتاح القائم مدرسہ کے مولانا سید آغا محمد شیرازی نے کیا فری آئی کیمپ صبح 9بجے سے شام 6بجے تک بغیر کسی وقفہ سے جاری رہا اس موقع پر ضلع جنرل سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین غلام محمد عابدی کا کہنا تھا غریب عوام کے لیے ایسے کام ہونے چاہے جس سے غریب اور نادار لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر ہوں، اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری وقار حیدر بخاری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ہاشم علی سید مجتبی برادر ،سوشل ورکر سید وحید الحسن،سید فرزند شاہ،سید باقر شاہ،عمران حیدر اور بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ماسٹر راجہ اظہر محمود کے والدِ محترم حوالدار محمد یونس تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے، موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآ خالصہ کے سابق جنرل سیکرٹری اورسابق مدرس گورنمنٹ ہائی سکول پنڈبینسو راجہ اظہر محمود کے والدِ محترم ، گورنمنٹ پرائمری سکول جھلہ جندرہ کے ہیڈٹیچر محمد نعمان کے دادا جان اور صوبیدار میجر محمد یوسف کے بھائی حوالدار محمد یونس تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ نمازِ جنازہ حافظ عبدالشکور نقشبندی کی امامت میں ہوئی۔ نمازِ جنازہ میں سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی، چیئرمین چوہدری شفقت محمود، میجر محمد فاروق، محمد تنویر ناز بھٹی، چوہدری شوکت علی، وائس چیئرمین راجہ محمد حنیف،سابق ناظمین کیپٹن محمد اشرف چوہدری، صوبیدار منظور حسین راجہ، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر توقیر مقصود، چوہدری محمد بشارت، حاجی محمد عارف، چوہدری گلتاسب حسین، پروفیسر راجہ نثار احمد، غلام نبی بٹ، پروفیسر عدنان مہربان، قاضی عتیق احمد قریشی بگھاروی، مسعود انجم قریشی، راجہ محمد شبیر، نمبردار مشتاق چوہدری، گرداور چوہدری محمد اشفاق، چوہدری جمیل اختر پٹواری، پی ٹی یو کے رہنماؤں ارشد محمود بھٹی، عبدالرؤف وینس، سید قاسم بخاری، چوہدری محمد ایاز، کیپٹن منظور حسین، علی اصغر کیانی، فیض کیانی، کونسلرز محمد سلیمان بھٹی اور ملک طارق حسین، حافظ خالد محمود نقشبندی، راجہ زاہد اکبر، ماسٹر نجابت علی، ملک محمد اشفاق، راجہ ظفر اقبال، حاجی محمد تاج، حاجی محمد رشید، اساتذہ، علماء، کونسلرز، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کو اپنے آبائی گاؤں موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

راجہ رفافت جنجوعہ کی ہمشیر ہ اور پر یس کلب کہوٹہ کے صدر حاجی راجہ گلشن ضمیر کی بھانجی کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کی محفل کا انعقاد

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ رفافت جنجوعہ کی ہمشیر ہ اور پر یس کلب کہوٹہ کے صدر حاجی راجہ گلشن ضمیر کی بھانجی کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کی محفل کا انعقاد۔ دعائے قل میں اوزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب راجہ محمد علی ایم پی ائے حلقہ پی پی ٹو، چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر میں ضلع کونسل راولپنڈی ،ممتاز عالم دین مولاناعبد اللہ عباسی ،مسلم لیگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر،مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑماسٹر محمد ظہور عباسی،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ،چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل محمود ،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹء سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،حامد لطیف ستی ،ینگ فنڈویشن کے صدر مبشر حسن ستی ،ممبران پریس کلب راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

راجہ عبد الوحید یوکے کے والد محترم راجہ محمد رمضان مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے چہلم،علامہ محمد نواز چشتی کا خطاب

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔بیول کے قریب چوآ خالصہ ٹکال روڈ سے ملحقہ راجہ عبد الوحید یو کے ،راجہ عبد المناف،راجہ عبد المنہاس کے والد محترم راجہ محمد رمضان مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا،بڑی تعداد میں نعت خوانان عظام نے حمد و نعت پیش کیں،علامہ محمد نواز چشتی خطیب اعظم بھڈانہ نے جہاں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا ذکر کیا وہاں پر کلام حضرت باہو،سیف الملوک اور اعظم چشتی کے کلام سے بڑی تعداد میں آئے ہوئے معززین کو محظوظ کیا۔

تعزیت

Condolences

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ ڈپٹی ڈسٹرک ایجو کیشن آفیسر (زنا نہ ) میڈم شازیہ عظمت نے اپنے والد اور انجنئیر عا طف محمو د نے اپنے سسرکی وفا ت پر انکے نما ز جنا زہ میں شرکت کر نے والوں ٹیلی فو ن پر یا گر آکر تعزیت کر نے والے تما م احبا ب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو بھی شخص دکھ کی اس گھڑی میں ہما رے ساتھ شریک ہوا اللہ تعالی اسے اسکا اجر نصیب فرما ئے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین آزادکشمیر نے گزشتہ فیض پورشریف جاکرمعروف کاروباری راہنماحاجی چودھری رحمت علی کی جواں سالہ بیٹی کے انتقال پرملال پرسوگواران کے ساتھ دلی ا ظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرحاجی چودھری منظور حسین چودھری محمداعظم کوٹھوی لالہ چودھری محمدنواز چودھری محمدشکیل قاضی محمدجمیل چودھری مطلوب حسین چودھری اللہ دتہ بسمل چودھری غضنفراقبال چودھری محمدلعل صدر معلم خالدمحمود اورقائداساتذہ چودھری مہربان علی نے معروف کاروباری راہنماحاجی چودھری رحمت علی کی جواں سالہ بیٹی کے انتقال پرملال پرسوگواران کے ساتھ دلی ا ظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے صحافیوں اکرام الحق قریشی، جاوید چشتی، جاوید اقبال، راجہ محمد سعید، عامر کمبو،ناصر بشیراور دیگر نے بزرگ مسلم لیگی صوبیدار غلام مصطفی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ساری زندگی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے مصروف عمل رہے ۔

Picture of the Day