Our _Blog_

Our Daily News

Friday 12th January 2018 ----- 24th Rabi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

گوجرخان میں دن دیہاڑے تاجر کے گھر گھس کرمسلح ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا

Gujar Khan businessman attacked and robbed at his home

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں دن دیہاڑے تاجر کے گھر گھس کرمسلح ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے طلائی زیورات تین لاکھ مالیت کے متعدد پرائز بانڈ اور دیگر سامان لوٹ لیا مزاحمت پر خاتون کو پسٹل کے بٹ مار کر لہو لہان کر دیا دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات سے آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا

پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے تاجروں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ریلوے لندن پلازہ میں کریانہ کے تاجر عمران علی کے گھر جھنڈا وارڈ نمبر19تقریباً ڈیڑھ بجے دو مسلح ڈاکوؤں نے دستک دی کہ دروازہ کھولیں کہ عمران نے کچھ سامان بھیجا ہے جس پر اہلخانہ نے دروازہ کھولا تو دو مسلح ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہوگئے

خاتون خانہ کو شور شرابہ کرنے پر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا اور گھر میں موجود پندرہ تولے سونے کے زیورات تین لاکھ روپے نقدی ایک لاکھ ساٹھ ہزار کے پرائز بانڈ ز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات سے آبادی میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی

انجمن تاجران کے رہنماؤں حاجی چوہدری محمد اقبال الحاج شعادت حسین بٹ غلام قمر راجہ سرفراز ملک محبوب حسین شاہد قریشی راجہ غالب حسین نے تاجر کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پر مطالبہ کیا ہے کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سدباب کرے

Gujar Khan; Armed gang attacked home of Gujar Khan businessman during the day and taking all his valuable possessions on gun point, the incident has left business community fearing for their safety.

According to Gujar Khan police, who told pothwar.com, that the incident happened at the residence of businessman Imran Ali, in Jhanda Ward 19 of Gujar Khan. Imran Ali has a grocery store in London Plaza, Gujar Khan.

Imran Ali told in his statement that, around 2pm in the afternoon, the armed gang knocked the main door, One of the family member opened to door and the gang forced in to home on gun point.

One of the family lady was hit on the head after she screamed, The armed gang fled with jewelry cash and all the expensive possession in the house, The traders union have asked for help in security of Gujar Khan traders.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

برطانیہ میں پاکستانی نژاد شخص فیصل کو جرم ثابت ہونے پر چھ سال کی سزا سنا دی گئی

Faisal Khan jailed for possessing firearm and dangerous driving

some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) -----برطانیہ کے علاقے بلیک برن سے تعلق رکھنے والے تیس سالہ فیصل خان کو خطرناک ڈرائیونگ اور اسلحہ رکھنے کے جرم چھ سال کی سزا سنا دی-

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال فیصل کو خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے پولیس نے پکڑنے کی کوشش کی تو فیصل نے خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی گاڑی کو ایک لیمپ سے ٹکرا دیا پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا اس کے بعد پولیس نے فیصل کے گھر کی تلاشی لی تو گھر سے کافی رقم بھی بر آمد کی

پولیس کو اس اس بات کی ابھی بھی کوئی جانکاری حاصل نہیں ہوئی کے ملزم اسلحہ لے کر کسی جگہ کاروائی کے لیے جارہا تھا ابھی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم فیصل کو جرم ثابت ہونے پر چھ سال کی سزا سنا دی گئی-

Blackburn; Faisal Khan was spotted by police in December last year as he drove his Renault Megane towards Preston. A pursuit followed with Lancashire Constabulary’s Tac Ops resources and Khan was arrested after his car collided with a street lamp in Dundonald Street.

Inside the car officers found a Russian made handgun, a magazine clip with live rounds, machete, cable ties, rubber gloves and a quantity of cash. Khan, 28, of July Street, Blackburn, admitted charges of possession of a firearm, possessing ammunition and dangerous driving and was jailed for six years at Preston Crown Court.

سلاو میں مقیم روڑہ جبر کے رہائشی طاہر سلیم کی طرف سے بے گھر افراد میں اشیاء ضرورت تقسیم کی گئی

Tahir Saleem of Jabber helps homeless in London

some image

سلاو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)----- برطانیہ میں مقیم روڑرہ کے رہائشی طاہر سلیم کی طرف سے برطانیہ میں موجود بے گھر افراد کو ضرورت کی اشیاء تقسیم کی گئی- تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طاہرسلیم اور ان کے دوستوں نے مل کر بے گھر افراد کے لیے اشیاء ضرورت خریدی اور برطانیہ کے شہر لندن میں جا کر بے گھر افراد میں تقسیم کی ان اشیاء میں مردوں اور عورتوں کی تمام اشیاء ضرورت شامل تھی-

برطانیہ میں سخت سردی کے باوجود بے گھر افراد روڈ پر اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں تمام افراد کو یہ اشیاء تقسیم کی گئی تو بہت خوش ہوئے اور طاہر سلیم اور ان کے دوستوں کا شکریہ ادا کیا-

Slough; Tahir Saleem of village Roora, Jabber, Gujar Khan and Slough along with his friends have been taking care of homeless in London, Food and clothing was provided to the homeless as weather is extremely cold in UK.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سلاو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)-----برطانیہ اورترکی سے ڈی پورٹ ہونیوالے17پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق برطانیہ سے خصوصی پروازکے ذریعے15 پاکستانی اورترکی سے بذریعہ ٹی کے 710 دوپاکستانی بے نظیر ائرپورٹ پہنچے ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے ترکی سے آنیوالے ڈی پورٹیزکومزیدقانونی کارروائی کیلئے پاسپورٹ سیل اقبال ٹاؤن بھیج دیا

سلاو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)-----فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف ہوٹل رٹز میں مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کرکے لاکھوں یورو مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر ڈاکوئوں نے زیورات لوٹے جبکہ پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق لوٹے گئے زیورات کی مالیت 40 لاکھ یورو سے زائد ہے جو پا کستانی روپے میں 50 کروڑ روپے یا اس سے زائد بنتی ہے ۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

حلقہ پی پی 2کہوٹہ کلر سیداں کی 16یوسیز کے چیئر مین حضرات کاکلر سیداں میں مشترکہ اجلاس

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ حلقہ پی پی 2کہوٹہ کلر سیداں کی 16یوسیز کے چیئر مین حضرات کاکلر سیداں میں مشترکہ اجلاس ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ضلع کونسل راولپنڈی کے انتخابات کو یقینی بنا کر اسے فعال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس کی صدارت میجر راجہ عبدالرؤف نے کی جبکہ میزبان چوہدری شفقت محمود تھے ۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ ضلع کوہسار کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے اس کے ہیڈ کواٹر پر منتخب حضرات کو اعتماد میں لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس کی کاروائی چیئر مین راجہ ندیم احمد نے تلاوت قرآن پاک سے شروع کی ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی کے تعاون پر ان کے مشکور ہیں تین یوسیز میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام جاری ہے یوسی دوبیرن کلاں نلہ مسلماناں اور منیاندہ کے لیے بھی گیس کی فراہمی کا حکم جاری کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے دس دنوں میں نواز شریف کو نا اہل کر کے گھر بھیجا مگر ضلع کونسل راولپنڈی کا کیس عدالتوں میں زیر التوا ہے ۔چیئر مین راجہ علی اصغر نے کہا کہ وہ شاہد خاقان عباسی کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں مگر ہمارے دونوں ارکان اسمبلی نے ترقیاتی گرانٹس میں منتخب قیادت کو نظر انداز کر رکھا ہے یہ درست عمل نہیں ہے ۔چیئر مین چوہدری صداقت حسین نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور محمد علی نے بیشمار ترقیاتی کام کرائے آئندہ بھی ان دونوں کا ساتھ دیں گے ۔راجہ ممتاز حسین نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ترقیاتی کاموں میں نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ماسٹر ظہور عباسی نے کہا کہ نرڑ میں نواز شریف کے اعلانات پر فوری عمل کیا جائے یو سی کے ترقیاتی فنڈ ز میں پندرہ فیصد کمیشن نہیں دیں گے ترقیاتی کاموں پر شاہد عباسی کا مشکور ہوں ۔

سجاد ستی نے کہا کہ ایم این اے ایم پی اے دونوں نے حق نمائندگی ادا کیا ہے وزیر اعظم مداخلت کر کے ضلع کونسل کے ایوان کو مکمل کرائیں۔راجہ ظفر اقبال بگھاروی نے کہا کہ یو سی دوبیرن خورد میں 71کروڑ کی لاگت سے سوئی گیس کی فراہمی پر شاہد عباسی کا مشکور ہوں ۔ضلع کوہسار کی بھر پور حمایت کرتا ہوں اور یہ ہر صورت بن کر رہے گا۔راجہ اشتیاق حسین نے کہا کہ مٹور میں ترقیاتی منصوبوں میں منتخب قیادت کو نظر انداز کر دیا گیا صوبائی گرانٹس میں بھی یو سی سموٹ ،مٹور اور ہوتھلہ کو نظر انداز کیا گیا ،ترقیاتی کاموں میں بھی پسند نا پسند کی بنیاد پر فنڈز دیئے گئے ۔راجہ عامر مظہر نے کہا کہ ضلع کونسل کا فنڈ ہمارا اپنا ہے کوئی اور اسے تقسیم نہیں کر سکتا اگر مجھے پچاس لاکھ نہ ملے تو میں کسی اور کو بھی یہ لینے نہیں دوں گا ۔ماسٹر محمد یونس نے کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں پر شاہد عباسی اور محمد علی کے مشکور ہیں ضلع کونسل کا فنڈ بھی سب چیئر مینوں کو بلا امتیاز ملنا چاہئیے ۔پرویز اختر قادری نے کہا کہ چکوال کے لوگوں نے مخالفین کو زبر دست جواب دیا ہے مسلم لیگ نے پاکستا ن بنایا یہی اسے ناقابل تسخیر بنائے گی،شاہد عباسی اور محمد علی کی قیادت پر مطمئن ہیں ۔راجہ محمد فیاض نے کہا کہ ضلع کوہسار کا قیام مثبت فیصلہ ہے ۔بلال یامین ستی نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لیے منتخب قیادت کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے ،چیئر مین حضرات نقطہ نظر میں اختلاف کے باوجود داخلی اتحاد کو مضبوط بنائیں تو کوئی انہیں مایوس نہیں کر سکتا ۔چیئر مین راحت علی شاہ نے ترقیاتی کاموں پر شاہد عباسی کا شکریہ ادا کیا ۔میجر راجہ عبدالرؤف نے صدارتی تقریر میں کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تمام چیئر مین حضرات کو بلا امتیاز پچیس پچیس لاکھ کی فراہمی اور صاف دیہات پروگرام پر میاں شہباز شریف کے انتہائی مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ آج کا اجلاس ایک بار پھر وزیر اعظم شاہد عباسی سے مطالبہ کرتا ہے کہ ضلع کونسل راولپنڈی کو فوری مکمل کر کے اسے فعال بنایا جائے اور تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے عزائم ناکام بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی نئے ضلع کوہسار کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں مگر اس کے ہیڈ کواٹر کے لیے منتخب چیئر مین حضرات کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا جائے ۔اجلاس میں وائس چیئر مین ٹھیکیدار محمد بشارت اور عرفان الحق راجہ ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔

 

کروٹ میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر میں معاوضوں کی درست ادائیگی نہ کرنے پر بیور،نرڑ اور پنجاڑ کے لوگوں کا بیس جنوری کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کروٹ میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر میں معاوضوں کی درست ادائیگی نہ کرنے اور تمام وعدوں کو پس پشت ڈالنے کے خلاف تین یوسیز بیور،نرڑ اور پنجاڑ کے لوگوں نے بیس جنوری کو پروجیکٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے جس میں تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کی یونین کونسلوں کے چیئر مین حضرات بھی شرکت کریں گے ۔چیئر مین یوسی بیور راجہ محمد فیاض نے کلر سیداں میں منعقدہ ایک اجلاس میں بتایا کہ کروٹ پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے مقامی لوگوں سے جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں کیے گئے 290کنال آراضی کالونی تعمیر کرنے کے لیے حاصل کی گئی تھی جس کی تعمیر سے انکار کر دیا گیا ہے ۔طے شدہ رقبے سے کئی گنا زائد پر قبضہ کر لیا گیا اور جن آبادیوں میں 90ہزار روپے فی کنال ایوارڈ کا اعلان کیا گیا انہیں بھی آج پچاس ہزار روپے فی کنال دئیے جا رہے ہیں ہم اپنے حقوق سے ہر گز دستبردار نہیں ہوں گے ۔اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ حلقہ پی پی 2کی تمام یوسیز کے چیئر مین بھی اس مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں گے ۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں نجی بنک سے پنشن وصول کرنے والی بیوہ کو نامعلوم ملزم نے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے رقم، چیک بک اور شناختی کارڈ سے محروم کر دیا۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں نجی بنک سے پنشن وصول کرنے والی بیوہ کو نامعلوم ملزم نے ہاتھ کی صفائی دیکھاتے ہوئے پنشن کی تمام رقم، چیک بک اور شناختی کارڈ سے محروم کر دیا۔ڈھوک عزیزال کی رہائشی بیوہ مسماۃ خاتون جان شاہ باغ میں واقع ایک نجی بنک سے اپنی 8700 روپے پنشن کی رقم وصول کر کے باہر نکلی اور گھر جاتے ہوئے کسی نامعلوم جیب تراش کے ہتھے چڑھ گئی جس کی وجہ سے غریب بیوہ خالی ہاتھ اپنے گھر واپس چلی گئی۔اس نے نامعلوم ملزم سے اپیل کی ہے کہ وہ چیک بک اور نادرا کا شناختی کارڈ واپس کردے کیونکہ زندگی کے آخری حصے میں نادرا کا شناختی کارڈ اور چیک بک کے حصول کیلئے دفاتر کے بار بار چکر نہیں لگا سکتی۔

خادم اعلیٰ پنجاب تحصیل سطح کے بزم ادب مقابلہ جات گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں میں منعقد ہوئے

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ خادم اعلیٰ پنجاب تحصیل سطح کے بزم ادب مقابلہ جات گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں میں منعقد ہوئے۔ سی ایم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر پورے پنجاب کی طرح تحصیل کلرسیداں میں بھی پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کے طلباء وطالبات کے درمیان قرآت، نعت اور سیرت النبیﷺ کے موضوع پر تقاریر پہلے مرحلے پر مقابلہ جات مرکز سطح پر کرائے گئے۔ مرکز میں پوزیشن ہولڈز طلباء و طالبات نے تحصیل کی سطح میں پوزیشنیں حاصل کیں جس کی تفصیل یوں ہے کہ پرائمری سکولوں کے مقابلہ جات میں تحصیل سطح پر قرآت میں پہلی پوزیشن حافظ مسلم سلطانGESکلرسیداں، دوسری پوزیشن سید کاظم حسین شاہGPSکلربدہال، تیسری پوزیشن محمد سمیع GHSبھکڑال، نعت میں پہلی پوزیشن سید طاہر حسینGPSکلربدہال، دوسری پوزیشن مھدحسنGESکلرسیداں، تیسری پوزیشن محمد سمیعGHS بھکڑال، تقریر میں پہلی پوزیشن محمد جاسم GPSکلربدہال، دوسری پوزیشن محمد عبداللہGHSباغجمیری، تیسری پوزیشن معاز بن الیاسGHSمنگلورہ نے حاصل کی۔ مڈل لیول کے مقابلہ جات میں تحصیل سطح پر قرآت میں پہلی پوزیشن اسامہ اسحقGHSآراضی ، دوسری پوزیشن حافظ عمر سفیرGHSٹکال، تیسری پوزیشن جمال خالقGHSپھلینہ، نعت میں پہلی پوزیشن زیشان عباسGHSسرصوبہ شاہ، دوسری پوزیشن معاز بن راشدGHSمنگلورہ، تیسری پوزیشن امان اللہ GHSبھکڑال، تقریر میں پہلی پوزیشن عبدالمنان GHSآراضی، دوسری پوزیشن محمد عبیداللہ GHSکنوہا، تیسری پوزیشن محمد عرفان خانGESکلرسیداں نے حاصل کی۔ ہائی لیول کے مقابلہ جات میں تحصیل سطح پر نعت میں پہلی پوزیشن دانیال منظرGHSSچوآ خالصہ، دوسری پوزیشن احسن ظفرGHSکلرسیداں، تیسری پوزیشن حماد احمدGHSپنڈبینسو، قرآت میں پہلی پوزیشن حافظ محمدشہزادGHSپھلینہ ، دوسری پوزیشن حافظ محمد اسامہ GHSگکھڑ ، تیسری پوزیشن محمد علیGHSبھکڑال، تقریر میں پہلی پوزیشن محمد حسنینGHSنلہ مسلماناں، دوسری پوزیشن عتیق الرحمانGHSکلرسیداں، تیسری پوزیشن زاہد پرویزGHSبھکڑال نے حاصل کی۔ تحصیل کی سطح کے مقابلہ جات سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں خالد محمود قریشی ، فوکل پرسن سینئر مدرس محمد مسعود خان بھٹی اور خرم شہزاد کی سربراہی میں انعقاد پزیر ہوئے جبکہ ججز کے فرائض گرلز ہائی سکولوں کی سینئر خواتین اساتذہ نے سرانجام دیے۔

ڈی ای او (سکینڈری) راولپنڈی ڈاکٹر طارق محمود قاضی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن راولپنڈی تعینات

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ ڈی ای او (سکینڈری) راولپنڈی ڈاکٹر طارق محمود قاضی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن راولپنڈی تعینات۔ صوبائی محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ای ڈی او قاضی ظہور الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی آسامی پربی پی ایس19کے ڈی ای او (سکینڈری) راولپنڈی ڈاکٹر طارق محمود قاضی کو قائم مقام سی ای او تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طارق محمود قاضی نے قائم مقام سی ای او راولپنڈی کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹر طارق محمود قاضی اس سے پہلے بہت سے سکولوں کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور اب وہ ڈی ای او(سکینڈری) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

پیر سید مہر فرید الحق شاہ گیلانی صاحب گولڑہ شریف بروز ہفتہ کو گف سنگال میں تشریف لائیں گے

شاہ باغ کلر سیداں ۔یاسر ملک نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔۔۔پیر سید مہر فرید الحق شاہ گیلانی صاحب گولڑہ شریف بروز ہفتہ کو گف سنگال میں تشریف لائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ13جنوری بروز ہفتہ رہائش گاہ راجہ خورشید احمد آف گف سنگال میں ظہر تا عصر محفل میلاد شریف کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں خصوصی آمد پیر سید مہر فرید الحق گیلانی شاہ صاحب آف گولڑہ شریف کریں گے خصوصی نعت امجد رشید صائم چشتی گوجرخان اور خصوصی خطاب حضرت علامہ عبدالحمید چشتی صاحب خطیب اعظم دربار عالیہ گولڑہ شریف کریں گے ۔ اس نورانی محفل میں تمام عقیدت مندوں کو شرکت کی بھر پور دعوت دی جاتی ہے ۔رابطہ نمبر 03365417611

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

حلقہ پی پی ٹو کہوٹہ اور کلر سیداں کی 16یونین کونسلوں کے چیئر مینوں کا مشتر کہ اجلاس

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ حلقہ پی پی ٹو کہوٹہ اور کلر سیداں کی 16یونین کونسلوں کے چیئر مینوں کا مشتر کہ اجلاس ۔اپنے حلقہ سے منتخب ایم این اے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر کو مبارکباد ۔حکومت پنجاب سے فی الفور ضلع کے الیکشن کر انے پر زور۔جب ضلع کے الیکشن ہو نگے تو فنڈز وافر مقدار میں ہونگے اور علاقے میں کام ہوں جب ترقیاتی کام ہوں گے تو عوام میں آسانیاں ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کے روز میرج ہال میں حلقہ پی پی ٹو کہوٹہ اور کلر سیداں کی20یونین کونسلوں کے چیئر مینوں کا ماہانہ مشترکہ اجلاس زیرصدارت مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء میجر (ر) راجہ عبد الرؤف جنجوعہ چیئر مین یونین کونسل مواڑہ کے منعقد ہوا جبکہ تمام چیئر مینوں کی میزبانی کے فرائض معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شفقت حسین چیئر مین یونین کونسل نلہ مسلماناں نے ادا کیے اجلا س میں چیئر مین یونین کونسل نڑھ معروف سیاسی وسماجی شخصیت بلال یامین ستی امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی، چیئر مین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین ،چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ،چیئر مین یونین کونسل کنوہا پرویز قاردی ،چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی، چیئر مین یونین کونسل چوآخالصہ سید راحت کاظمی ،چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد ، چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز حسین ، چیئر مین یونین کونسل نارہ ماسٹر چوہدری محمد یونس ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خوردراجہ ظفر بگہاروی ، چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ،چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجادستی ،چیئر مین یونین کونسل سموٹ راجہ علی اصغر ، چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمد سمیت دیگر افراد نے شر کت کی ۔اس موقع پر معتددچیئر مینوں نے اپنی اپنی یوسی میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ضلع کوہسار کی حمایت کرتے ہیں ضلع بننے چاہیں مگر ہیڈ کواٹر سمیت دیگر معملات میں مشاورت کرنا لازمی ہو گا جس پر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء میجر (ر) راجہ عبد الرؤف جنجوعہ چیئر مین یونین کونسل مواڑہ نے ان کو یقین دھانی کرائی کہ انشاء اللہ تمام کام آپ کی مشاورت سے ہو نگے ۔

some image

چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کا ہمراہ بلدیاتی نمائندوں کے پریس کانفرنس سے خطاب ضلع کوہسار کی بھر پور حمائت کا اعلان

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کا ہمراہ بلدیاتی نمائندوں کے پریس کانفرنس سے خطاب ضلع کوہسار کی بھر پور حمائت کا اعلان ۔جو کام مسلم لیگ ن نے کیے ہیں ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ضلع کوہسار بننے سے ہمارے تمام مساہل حل ہو نگے فنڈز کی برسات ہو گئی ۔چند سیاسی بونے اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کے لیے ایک نام نہاد تحریک چلا رہے ہیں ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عوام باشعور ہیں ان کو اپنے فاعدے کا بھی اچھی طرع پتہ انشاء اللہ عوام کی دعاوں سے ضلع کوہسار بنے گا اور ہیڈ کواٹر اور اس کے حتمی نام کا فیصلہ بھی عوام کی وساطت سے کیا جائے اور کام وہی کیا جائے گا جس میں عوام کا فاعدہ ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہارچیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، میجر (ر) راجہ عبد الرؤف جنجوعہ چیئر مین یونین کونسل مواڑہ ، چیئر مین یونین کونسل نڑھ معروف سیاسی وسماجی شخصیت بلال یامین ستی امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی نے قدیر لائبریر ی کہوٹہ میں اہم پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ،چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی ،وائس چیئر مین اسد محمود ستی ،،وائس چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ شیر بہادر ، چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز حسین ، چیئر مین یونین کونسل نارہ ماسٹر چوہدری محمد یونس ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خوردراجہ ظفر بگہاروی ،وائس چیئر مین مرزا محمد مسعود، چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ،چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجادستی،ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین شاہ ، ممبر ایم سی قاضی اخلاق کھٹڑ، قاضی عبد القیوم ، وائس چیئر مین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مر تضیٰ ، کونسلر راجہ گلزار احمد ، کونسلر راجہ افتخار ،، کونسلر حاجی جہانگیر ، کونسلر خان طاہر سمیت دیگر مسلم لیگی کارکنوں ور کروں اور معززین علاقہ نے شر کت کی ۔ اس موقع پر متفقع طور پر ضلع کوہسار کی حمائت کی گئی ۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے, راجہ گلزار حمد المعروف راجہ گلزاری

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ گلزار حمد المعروف راجہ گلزاری جنر ل کونسلر یوسی ہوتھلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک تو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے 2013سے قبل ملک اندھیروں میں ڈوبا ہو ا تھا جبکہ دہشت گردی اور قتل و غارت کا کا بازار گرم تھا مسلم لیگ ن کے قاہد میاں نواز شریف نے موٹر وے ، سی پیک ، میٹرو بس سروس جیس میگا پراجیکٹ شروع کر کے ملک کی معشیت کو مظبوط کیا دھرنے دینے والے غیروں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ عوام دھرنا سیاست کو مسترد کر چکے ہیں میاں نواز شریف کی قیادت میں وزیر اعظم شاہد عباسی ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں انشا اللہ بہت جلد تحصیل کہوٹہ میں 17ارب روپے کے میگا پراجیکٹ پر جلد کام شروع ہو گا انھوں نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ بھارت کی زبان بول رہا ہے اسکو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم نظر نہیں آ رہا پاکستانی قوم اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہا کرتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا انھوں نے اپوزیشن سے کہا کہ پاکستان اندرون اور بیرونی خطرات سے دو چار ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ہم تمام تر اختلافات مل بیٹھ کر حل کریں ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مری ، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کی تحصیلوں پر مشتمل نئے ضلع کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مری ، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کی تحصیلوں پر مشتمل نئے ضلع کے قیام کا فیصلہ خوآئند ہے ۔نیا ضلع ضرور بنے گا ۔ مرکزی مقام اور ضلعی ہیڈکواٹر کے تعین کا فیصلہ تینوں تحصیلوں کی عوام کی مشاورت سے ہوگا ۔ نئے ضلع کا ہیڈ کواٹر مری میں رکھنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں مخالفین پروپیگنڈا کر کے اس علاقے کی تعمیر و ترقی روکنا چاہتے ہیں ۔وزیر اعظم شاہد عباسی کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کے نمائندوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ 17ارب کی لاگت سے کہوٹہ پنڈ ی روڈاور کہوٹہ شہر کے لیئے بائے پاس بنایا جائے گا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عنقریب نئے ضلع اور تحصیل کہوٹہ کے لیئے اربوں کے میگا پراجیکٹس کا اعلان عوامی اجتماع میں کریں گے ۔ نئے ضلع کے قیام سے نہ صر ف علاقہ میں تعمیر وترقی بلکہ وافر فنڈز کے ساتھ ساتھ اور روزگا رکے مواقع اور نوجوانوں کو نوکریاں بھی ملیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار چےئر مین یو سی مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ ، چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،چےئر مین یو سی نڑڑ بلال یامین ستی نے کہوٹہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔ پریس کانفرنس میں تحصیل کہوٹہ کے یونین کونسلوں کے چیئر مینوں راجہ ظفر اقبال بگہاوری ، ماسٹر یونس نارہ ، ماسٹر (ر) ظہور عباسی پنجاڑ ، سجا د ستی کھڈیوٹ ، راجہ عامر مظہر ہوتھلہ، راجہ شوکت دکھالی ، میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے کونسلرز قاضی عبدالقیوم ، قاضی اخلاق ، اور دیگر بلدیاتی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اور نئے ضلع کو خوش آئین قرار دیا ۔ مقررین نے کہا کہ مخالفین نے نئے ضلع کے نام اور ہیڈکواٹر مری کے حوالے سے من گھڑت اور بے بنیاد بات اڑائی ۔ جس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہ ہے ۔ انھوں نے اس موقع پر اس خبر کی سختی سے تردید کی۔ کہ ضلع کوہسار کا ہیڈ کواٹر مری میں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ملاقات وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ہوئی ہے۔ اور یہ پریس کانفرس انکی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔ اس موقع چےئر مین یو سی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی، چےئر مین یو سی کھڈیوٹ سجاد ستی، چےئر مین یو سی دکھالی راجہ شوکت ، چےئر مین نارہ ماسٹر محمد یونس،وائس چےئر مین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ ، چےئر مین یوسی دوبیرن راجہ ظفر بگہاروی ،چےئر مین یو سی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ممبران ایم سی کہوٹہ، وائس چےئر مین یو سی مٹور راجہ شیر بہادر کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر انھوں نے ضلع کوہسار بنانے پر وزیر اعظم شاہد عباسی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔اور کہا کہ ضلع کا نام اور ہیڈ کواٹر مشاورت سے طے کیا جائے گا احتجاج کرنے والے اس علاقے کی تعمیر و ترقی کو روکنا چاہتے ہیں انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بہت جلد وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کا افتتاح بھی کریں گے۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

پنڈی گوجرخان اور کلرسیداں کے تاجر رہنماؤں کے فوڈاتھارٹی راولپنڈی کے حکام کے ساتھ طویل مذاکرات

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی (پراچہ گروپ) کے صدرشاہد غفور پراچہ کی قیادت میں پنڈی گوجرخان اور کلرسیداں کے تاجر رہنماؤں کے فوڈاتھارٹی راولپنڈی کے احکام کے ساتھ طویل مذاکرات گوجرخان کے وفد کی قیادت حاجی ملک محبوب حسین راجہ شاہد اور شیخ ارشد نے کی کریانہ مرچنٹس کے عہدیداروں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ فوڈ اتھارٹی بلاوجہ بھاری جرمانوں اور دکانیں سیل کرنے کے اقدامات پر نظرثانی کرے راولپنڈی میں فوڈ سیمپل کی چیکنگ کی لیبارٹری بنائی جائے فوڈاتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ بلال ابڑو نے وفد کو بریفنگ دی اس موقع پر اتفاق رائے سے طے پایا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پہلے وارننگ دے گی تاجروں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں تعاون کرے اگر وارننگ کے باوجود صورتحال بہترنہ ہوئی تو جرمانہ کیا جائے گا ملاوٹ مافیا اور دو نمبراشیاء فروخت کرنے والے اپنے گودام ایسی اشیاء سے خالی کردیں جعلی چیزیں خود تلف کردیں فوڈاتھارٹی کا مقصد شہریوں کو صاف ستھری اورملاوٹ سے پاک اشیاء کی ترسیل اولین ترجیح ہے تاجر تنظیموں کی باہمی مشاورت سے کیٹگری کی بنیاد پر لائسنس جاری کئے جائیں گے

چکوال کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر مٹھائی تقسیم

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چکوال کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما مظہر حسین وارثی نے مٹھائی تقسیم کی اور کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی مقبولیت کیخلا ف سازشیں کرنے والے چکوال کے ضمنی انتخابات سے سبق سیکھیں مسلم لیگ ن ہر میدان میں کامیاب ہوگی

some image

محکمہ سوئی گیس راولپنڈی کی ہٹ دھرمی،کنیال بجرانہ کا رہائشی 7سال گزرنے کے باوجود بھی گیس کنکشن سے محروم

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ محکمہ سوئی گیس راولپنڈی کی ہٹ دھرمی،کنیال بجرانہ کا رہائشی 7سال گزرنے کے باوجود بھی گیس کنکشن سے محروم، 2012میں ڈیمانڈ نوٹس جمع کرایا تو2017میں مزید 3ہزار کا ڈیمانڈ نوٹس بنا کر دے دیا،اسے جمع کرائے بھی سال ہونے کو ہے لیکن محکمہ والے میٹر لگانے سے انکاری ہیں،تفصیلات کے مطابق تحصیل گوجر خان کے گاؤں کنیال بجرانہ کے رہائشی عمران صادق نے بتایا کہ کئی سال قبل اپنے کزن محمد آزادکے نام پر کنزیومر نمبر 02108500006کے تحت 2010کے بعد سوئی گیس میٹر لگوانے کیلئے درخواست دی تو ہمیں اس وقت کے قانون کے مطابق 3ہزار روپے کا ڈیمانڈ نوٹس دیا گیا جو ہم نے 12اکتوبر2012کو جمع کرادیا،اس کے بعد ہم 5سال تک سوئی گیس دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے تورواں سال 2017میں کہا گیا کہ آپ نے ڈیمانڈ نوٹس کم جمع کرایا ہے آپ مزید 3ہزار کا ڈیمانڈ نوٹس جمع کرائیں تو آپکا میٹر لگا دیا جائے گا،ہم نے پھر دوسرا ڈیمانڈ نوٹس جو کہ 3ہزار پر مشتمل تھا مورخہ 16مئی 2017کو جمع کرادیا لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ مزید 3ہزار روپے جمع کرانے کے باوجود ہمارا میٹر نہیں لگایا جا رہا اور راولپنڈی آفس جائیں تو عملہ ٹال مٹول سے کام لیتا ہے،میں نے مقامی مسلم لیگی قیادت سے بھی رابطہ کیا مگر بات نہیں بنی،عمران صادق نے مزید کہا کہ ہماراگیس کا میٹر جلد سے جلد لگانے کے احکامات جاری کیے جائیں بصورت دیگرہم اہل خانہ سمیت سوئی گیس آفس راولپنڈی کے سامنے خود سوزی کر لیں گے۔

some image

پی ٹی آئی بیول کے سینئر نائب صدر حاجی راجہ محمد اشرف منتخب، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ محمد اشرف پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل بیول کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا سینئر نائب صدر یونین کونسل بیول کا نوٹیفیکیشن انہیں پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائز ر و سابق صوبائی امیدوار چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز انہیں پیش کردیا اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں حاجی راجہ محمد اشرف نے انتخاب پر اس امر کااظہار کیاکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو مقامی سطح پرمنظم و مضبوط کرنے کے لیے اپنی تمام توانیائیاں صرف کریں گے اور اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے اداکریں گے ۔ راجہ محمد اشرف تحریک انصاف کے سرگرم رکن ہیں ان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں-

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

حکومت نے یونین کونسلوں کو فنکشنل کرنےکیلئے گائیڈ لائن جاری کردی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پنجاب حکومت نے یونین کونسلوں کو فنکشنل کرنےکیلئے گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔جبکہ خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے فیز ٹو پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہر یونین کونسل کم از کم ایک اجلاس منعقد کرےجو وائس چیئر مین یونین کونسل کی طرف سے طلب کیا جائے گا۔میٹنگ منٹس کے ساتھ ساتھ تمام شرکت کرنے والے شرکاء کا تصویری ثبوت اور ایک کم دورانیہ کی ویڈیو جس میں تمام شرکاء موجود ہوں تیار کرکے بھجوائی جائے۔سیکرٹری یوسی اجلاس کرانے کا ذمہ دار ہوگا۔سیکرٹری یوسیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوامی امور میں کوئی رخنہ نہ ہو۔سیکرٹری یوسیز تمام خط و کتابت کا ریکارڈ رکھیں۔مالی معاملات وائس چیئرمین کے ذریعے ہوں گے۔اس حوالے سے 23/11،دو جنوری اور تین جنوری کو جاری نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیا جائے ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ نے دو افسران کو بھی نامزد کیا ہے جن کو تمام یونین کونسلیں اپنے اپنے اجلاسوں کی کارروائی بھجوائیں گی۔ذرائع کے مطابق خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت راولپنڈی کی سات یونین کونسلوں میں ساٹھ فیصد سکیموں پر کام شروع ہوگیا ہے۔ضلع میں324سکیمیں منظور کی گئی ہیں۔جن پر لاگت کا تخمینہ383ملین روپے ہے۔381ملین روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔316سکیموں کے ٹینڈر کے بعد ورک آڈرز جاری ہوچکے ہیں۔پہلے فیز میں3454ڈمپنگ سائیٹس کو کلیئر کیا گیا تھا۔صاف دیہات پروگرام 98یونین کونسلوں میں چلایا جارہا ہے۔جن کی براہ راست نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز کررہے ہیں۔

 

تبدیل شدہ یونیفارم بارے راولپنڈی ریجن کے پولیس ملازمین کی بدھ کوپولیس لائن میں فوکس گروپ ڈسکشن میں شرکت

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ تبدیل شدہ یونیفارم بارے راولپنڈی ریجن کے پولیس ملازمین نےبدھ کوپولیس لائن میںفوکس گروپ ڈسکشن میں شرکت کی۔ گذشتہ سال متعارف کرائی گئی پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم کے بارے ملازمین کی رائے معلوم کرنے کے لئے آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نوازخان کے حکم پربدھ کودن 11سےدوبجے تک پولیس لائن نمبرایک میں راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع راولپنڈی ،جہلم ،اٹک اورچکوالسے بلائے گئے 695 ملازمین نے شرکت کی اوراپنی رائے کااظہارکیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بچی سمیت تین افراد کو اغوا کرلیا گیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ مختلف واقعات میں بچی سمیت 5افراد اغواء ہو گئے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بچی سمیت تین افراد کو اغوا کرلیا گیا ،تھانہ انڈسٹریل ایریا میں آصف وقار نے رپورٹ درج کرائی کہ ڈے کیئر کے ملازم میاں بیوی ہما شاکر اور شاکر آئی ایٹ ٹو کے ڈے کیئر سنٹر سے چھ ماہ کی رانیہ عمر کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے بچی بازیاب کرلی۔مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر عاشق شاہ کے مطابق ہمانےشاکر سے محبت کی شادی کی ہے مگر وہ چار سال گزرنے کے باوجود ماں نہیں بن سکی جس پر اس نے اولاد کی کمی پوری کرنے کے لئے اپنے کیئر سنٹر میں آنےوالی چھ ماہ کی رانیہ کو اغوا کیا اور اپنے خاوند کے ہمراہ ٹیکسلا چلی گئی مقدمے درج کرکے پولیس نے گائوں دھرکیاں جھنگ باہتر میں چھاپہ مارکر میاں بیوی کو گرفتار کرکے بچی برآمد کرلی۔ آئی جی نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام دیا ہے۔ دریں اثنا تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی جے پی روڈ سے دو افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ زافیل نے رپورٹ درج کرائی کہ 2017 میں اس کے بھائی بخت زیب شاہ اورچچا حمد اللہ کواغوا کیا گیا۔ کوششوں کے باوجود انہیں تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے بھی ایک خاتون سمیت دوافرادکواغواکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کو علی رضا نے بتایا کہ اس کا بھائی خرم محمود موٹرسائیکل پر اسلام آباد سے گھر آ رہا تھا کہ خیابان سرسیدمیں ویگو ڈالہ میں چار،پانچ نامعلوم افراد آئے اور اسے اغواء کر کے لے گئے ۔ تھانہ مورگاہ کو شاہدمحمود نے بتایا کہ اس کی بیوی (س) بی بی کو کسی نے اغواء کر لیا۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ٹریفک حادثہ میں شدیدزخمی ہونے والے نمبردار واجد حسین پانچ یوم تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ٹریفک حادثہ میں شدیدزخمی ہونے والے نمبردار واجد حسین پانچ یوم تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔ان کی عیادت کے لیے آنے والا دوست بھی ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق نمبردارواجد حسین اپنے موٹر سائیکل پر گھر سے چوکپنڈوری جا رہے تھے کہ راستہ میں سڑک کے کنارے پڑی بجری پر ان کا موٹر سائیکل سلپ ہو گیا جس کے نتیجہ میںیہ زخمی ہوگئے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے ۔افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ ان کے قریبی دوست راجہ رشید جو ان کی تیمارداری کیلئے ہسپتال گئے تھے وہ عمارت کے اندر داخل ہو رہے تھے کہ اسی اثنا دل کا دورہ پڑنے سے گر کر جاں بحق ہو گئے ۔

ریٹائرڈ صوبیدار محمد ریاض انتقال کر گئے نماز جنازہ گف سنگال میں ادا کی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کی سابق رکن قومی اسمبلی نثار تنویر شیرازی کے تایا اور پیرس میں مقیم علی حسین اور علی رضا کے والد محترم ریٹائرڈ صوبیدار محمد ریاض انتقال کر گئے نماز جنازہ گف سنگال میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین یو سی گف راجہ فیصل منور، راجہ افتخار بھولا ،راجہ آفتاب حسین، ڈاکٹر محمد جہانگیر، تنویر شیرازی ، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ ، چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔

محمد منیر حرکتِ قلب بند ہو نے سے خالقِ حقیقی سے جاملے ۔ اُن کی نمازِ جنازہ نلہ مسلماناں ڈہوک بنگیال میں ادا کی گئی

some image

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم :راشد محمود راجہ)----- نلہ مسلماناں ڈہوک بنگیال محمد خالد (یو۔کے)،محمد جاوید ،محمد پرویز کے بھائی اور محمد ضمیر بھٹی کے والد محترمحمد منیر حرکتِ قلب بند ہو نے سے خالقِ حقیقی سے جاملے ۔ اُن کی نمازِ جنازہ نلہ مسلماناں ڈہوک بنگیال میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں اہلیانِ علاقہ اور دور ونزدیک سے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔نمازجنازہ حضرت علامہ پیر محمود حسین قادری نے پڑھائی۔ مرحوم کو ا پنے آبائی قبرستان ڈہوک بنگیال میں سپرد خاک کیاگیا۔ رابط نمبر: محمد ضمیر بھٹی 0301.5281617

چوہدری سخاوت حسین یو کے کو ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔سہوٹ حیال مارکیٹ،معروف ویٹ لفٹر چوہدری عبد الرحمن کے والد محترم،نوجوان ویٹ لفٹر چوہدری عمر فرانس،چوہدری عثمان کے داد ،چوہدری سخاوت حسین کو ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا،خصوصی خطاب علامہ حافظ محمد کلیم یوسف،مولانا علامہ اللہ دتہ،مولانا محمدسلیمان نقشبندی نے فرمایا،خصوصی نعت راجہ ارشد محمود ،ثاقب حمید نقشبندی اور محی الدین اسلامک یونیورسٹی ذیلی ادارہ سہوٹ کے طالب علموں نے پیش کی،جس میں سابق کونسلر چوہدری وحید امجد، چوہدری وادی حسین،نمبردار طاہر مغل،حاجی رمضان بٹ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت فرما کر مرحوم چوہدری سخاوت حسین کی بلندئی درجات کے لئے دعا کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Picture of the Day