Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 11th October 2017 ----- 21t Muharram Al Haram 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

حکومتِ پنجاب سیکرٹری فنانس کی جانب سے ضلع راولپنڈی کے67 ہائیر سیکنڈری، سیکنڈری اور ایلیمنٹری سکولوں کی اپ گریڈیشن

Punjab Governemnt sec finance announces upgrading of 67 schools

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ حکومتِ پنجاب سیکرٹری فنانس نے ضلع راولپنڈی کے67 ہائیر سیکنڈری، سیکنڈری اور ایلیمنٹری سکولوں کی اپ گریڈیشن کر کے406ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی ایس این ای جاری کر دی،

پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی کا اظہارِ تشکر۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی ضلع کے 67مدارس کو اپ گریڈ کرکے ایس این ای کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جن میں تحصیل راولپنڈی کے 31، تحصیل کہوٹہ کے 2، تحصیل کوٹلی ستیاں کے 11، تحصیل کلرسیداں کے 6، تحصیل مری کے 3، تحصیل ٹیکسلا 1، تحصیل گوجرخان کے 13مدارس شامل ہیں۔

تحصیل کلرسیداں میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول درکالی شیر شاہی، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول موہڑہ بنی والا کو ہائی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دے دیا گیا جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول بمہ گنگال، گورنمنٹ گرلز /بوائز پرائمری مدارس کلرسیداں، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جوچھہ ممدوٹ کو ایلیمنٹری کا درجہ دے دیا گیاہے۔ سی ای اوایجوکیشن راولپنڈی قاضی ظہورالحق اور اے ڈی پی سید سلیم رضا شاہ کے مطابق ایلیمنٹری سکولوں کو چھ پوسٹیں، ہائی سکولوں کو پانچ پوسٹیں اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کو نئی19پوسٹیں دی گئی ہیں۔

مذکورہ سکولز حکومتی نمائندگان نے لوکل گورنمنٹ کے زریعے اپ گریڈ کرائے تھے اور زیادہ سکولوں میں نئی کلاسز کا اجرا ہو چکا ہے۔ نئی پوسٹوں سے اب سکولوں میں اسٹاف کی کمی نہیں رہے گی۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی راجہ طاہر محمود، پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر راجہ شاہد مبارک، سابق نائب صدر ضلع راولپنڈی ارشد محمود بھٹی، ضمیر حسین بھٹی اور دیگر نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک، سیکرٹری فنانس، سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی قاضی ظہور الحق اور اے ڈی پی سید سلیم رضا شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

Kallar Syedan; The Punjab Government sec finance has announced to upgrade 67 schools in Ditt Rawalpindi and has also announced to employee 406 teaching post t higher sec, secondary and elementary schools.

The school which are upgraded are 31 of Tehsil Rawalpindi 31, Tehsil Kahuta 2, Tehsil Kotli Sattian 11, Tehsil Kallar Syedan 6, Tehsil Muree 3, Tehsil Taxila 1, 13 Madrssa of Tehsil Gujran Khan.

In Tehsil Kallar Syedan schools upgraded are Government Boys Elementary School, Darakali Lehri, Government Elementary School, Darkali Sher Shai, was given high degree secondary to Higher,Morra Banni school upgraded to high school and Sakot high school to higher sec school.

While elementary schoolgirls, Bima Gangal, Government Girls / Boys Primary Kallar Syedan, Government Girls Primary School, Joshha Mamdot, were were all upgraded to elementary.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کلرسیداں پولیس نے ڈرائیور کو اغوا کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلرسیداں پولیس نے ڈرائیور کو اغوا کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔اللہ دتہ ولد عبدالرحمان سکنہ بھورہ حیال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں صیف العمر ہوں اور گھر پر ہی ہوتا ہوں۔میرا بیٹا عاطف جس کی عمر تقریبا 34 برس ہے اور ٹیوٹا ڈرائیور ہے، گزشتہ روز کلر سیداں گیا ،صبح 8 بجے اپنے بہنوئی محمد رمضان سکنہ طوطہ کلر سیداں کو ملا جس کے بعد آج تک واپس گھر نہ آیا،اپنے طور پر بیٹے کی تلاش جاری رکھی جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔مجھے اب پتہ چلا کہ میرے بیٹے عاطف حسین کو طارق عرف ٹیڈی ڈھوک میرہ مانکیالہ اور محمد شکیل سکنہ بھورہ حیال جو کہ میرے بیٹے کے دوست تھے اور ٹرانسپورٹر بھی ہیں اور عاطف ان کا ڈرائیور بھی ہے نے باہم صلاح مشورہ میرے بیٹے کو اغواء کر لیا ہے۔

 

کلر سیداں میں ڈکیتی کی واردات میں دو ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں میں ڈکیتی کی واردات میں دو ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔محمد صدیق ولد شاکر خان سکنہ درکالی معموری نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ شب اپنے آبائی گھر کے ایک کمرے میں سویا ہوا تھا کہ،رات ایک بجے کے قریب کمرے کا دروازہ کھلا اور یکدم کمرے میں روشنی پھیل گئی ،میں فوری طور پر اٹھ گیا اور دیکھا کہ دو اشخاص محمد اشفاق اور محمد حسین سکنائے ڈریال جو مسلح تھے کمرے میں آ گئے ،محمود حسین کے پاس 12 بور بندوق جبکہ اشفاق کے پاس پسٹل تھا۔ محمود نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر میں موجود تمام نقدی اور طلائی زیورات حوالے کرنے کو کہا ،میں نے جان کے خوف سے کمرے کی نشاندہی کی جس میں نقدی و زیورات پڑے ہوئے تھے ۔ملزمان مجھے اس کمرے میں لے گئے جہاں انہوں نے تمام بکسوں کی تلاشی لی اورایک لاکھ روپے کی نقدی ،دو عدد طلائی انگوٹھیاں اور ایک عدد طلائی کڑا اور گھریلوں خواتین کی تصاویر نکال لیں اور موبائل فون کا مطالبہ کیا ،میرے موبائل فون سے میموری کارڈ نکال لیا اور جاتے ہوئے دھمکی دی کہ اور اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی تو جان سے مار دیں گے۔

چار افراد نے فرسٹ ائیر کے طالب علم کو اسلحہ کی نوک پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چار افراد نے فرسٹ ائیر کے طالب علم کو اسلحہ کی نوک پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا ۔محمد آصف لیاقت ولد لیاقت علی سکنہ موضع بسنتہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا چھوٹا بھائی سعد لیاقت جو کہ کلر سیداں میں ایک نجی کالج میں فرسٹ ائیر کا طالب علم ہے گزشتہ روز صبح ساڑھے سات بجے کے قریب گھر سے فارم لینے کیلئے کالج گیا تو کالج کے قریب تین موٹر سائیکل سوار وں نے میرے بھائی کا راستہ روک لیا اور تھپر مارے اور واحد نامی لڑکا جو کہ دھمالی کا رہائشی ہے نے پستول نکال لیا اور اسے ساتھ چلنے کو کہا جبکہ شانی عرف بلا بھائی کے موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا اور اس کے پیچھے ایک او ر لڑکا بیٹھ گیا جس کا نام معلوم نہ ہے اور اسے زبردستی دھمالی گاؤں کے ساتھ واقع ایک مدرسہ کے قریب ویران جگہ پر لے گئے اور وہاں پر ایک اور لڑکا آ گیا ۔وہاں پر ان چاروں نے میرے چھوٹے بھائی سے موبائل فون چھین لیا نیچے جنگل میں لے گئے اور وہاں لے جا کر باقی تین ملزمان وہاں سے چلے گئے جبکہ واحد نامی ملزم نے اسے وہی بیٹھا لیا اور ہراساں کرنا شروع کر دیا ،تھوڑی دیر بعد اسے کپڑے اتارنے کو کہا ،بھائی کے انکار پر اس نے مجھے تھپڑ مارے اور پستول اور چاقو کے زور پر کپڑے اتروا لئے اور ننگا کر دیا اور اپنے موبائل فون سے ویڈیو بنانے لگا اور زبردستی بدفعلی کا ارتکاب کیا۔تھوڑی دیر بعد تینوں لڑکے دوبارہ واپس آ گئے اور میموری کارڈ نکال کر مجھے میرا موبائل فون واپس کر دیا ۔

تھانہ کلر سیداں پولیس میں 27 سالہ غیر شادی شدہ بی اے پاس لڑکی کو اغواء کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے 27 سالہ غیر شادی شدہ بی اے پاس لڑکی کو اغواء کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔شکیل احمد چوہدری سکنہ چنام نے پولیس کو بیان دیا کہ میں زمینداری کرتا ہوں ،مورخہ 4 اکتوبر، میں اور میری بیوی مکئی کی فصل کاٹ رہے تھے ،تقریبا چار بجے شام میری 27 سالہ بیٹی مسماۃ (پ)ہمیں پانی دینے کیلئے آئی اور تھوڑی دیر کے بعد واپس چلی گئی ،ہم قریبا پانچ بجے کے قریب کھیتوں سے فارغ ہو کر گھر پہنچے بیٹی گھر میں موجود نہ تھی ۔چند ماہ قبل اس کے پاس موبائل فون تھا جو کہ گھر میں بند پڑا ہوا تھا ،موبائل فون چیک کرنے پر مسمی محمد ثالث سکنہ شیخوپورہ سے رابطہ پایا گیا اور مجھے قوی شبہ ہے کہ محمد ثالث نے میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر حرام کاری کی غرض سے اغواء کر لیا۔

امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور کربلا،ہالمارک چوآ خالصہ کیمپس میں تقریب

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔چوآ خالصہ،ہالمارک سکول و کالج سر صوبہ شاہ و ہالمارک سکول کیمپس کے چےئرمین حفیظ اصغر کی زیر صدرات امام عالی مقام رضی اللہ عنہ اورشہداء کربلا کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، طلباء اور طالبات نے سید الشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہداء کربلا کی قربانیوں کو اجاگر کیا اور زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ،جس میں کائنات،قاسم،امثال،التمش،نایاب،احد،سالینہ حفیظ،اریبا حفیظ،ذونیر،آفتا ب،ارہام،زہرہ، عریبا،نائیلہ،سالیہاحفیظ،آمنہ منصور،فیضہ صغیر،اسامہ ابرار،واصیل حیدر،حسنین،انم،مجاہدہ،عائشہ،ماہ نور،کنول،حامد،شمیر،زیان اور دیگر طلباء و طالبات نے نعت،منقبت،انگلش اور اردو میں تقاریر پیش کیں،اس تقریب میں بڑی تعداد میں اساتذہ اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

یونین کونسل بیور کے علاقہ کھلول ،جنٹل کی سٹر ک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یونین کونسل بیور کے علاقہ کھلول ،جنٹل کی سٹر ک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔یوسی بیور کا گاؤں جنٹل ق لیگ کے سابقہ دور میں پانچ سال تحصیل ناظم کہوٹہ رہنے والےPTIکے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ کا آبائی گاوں بھی ہیمگر انہوں نے بھی اپنے دور ناظمیت میں اس سٹرک ٹھیک ناں کرایا اہل علاقہ کا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلا ت کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل کھلول کے گاوں ساحل ، گھون ، جنٹل ، سویڑی ،چھنی اور دیگر علاقوں کو جانے والے والی واحد سٹرک جو آج سے 40سال قبل تعمیر ہوئی تھی اس کے بعد اس سٹرک کو کسی نے مڑ کر بھی ناں دیکھا جس کی وجہ سے سٹرک بلکل ٹوٹ پھوٹ گئی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے یونین کونسل کھلو ل کی رہائشی مسلم لیگ ن کے کارکنوں ،ورکروں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ سے اپیل کی ہے کہ اہلیان علاقہ کے اس بڑھی پر شانی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی تعمیر کے لیے فی الفور خصوصی گرانٹ دی جائے ۔

some image

جامع مسجد (مکی) میں 13اکتوبر بروزجمعہ دن12:30پر ایک عظیم الشان محفل پاک بسلسلہ"ختم نبوت"منعقد ہوگی

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی کہوٹہ و نوجوان عالم دین تحصیل کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جامع مسجد ہذا(مکی) میں 13اکتوبر بروزجمعہ دن12:30پر ایک عظیم الشان محفل پاک بسلسلہ"ختم نبوت"منعقد ہوگئی جس میں ملک کے معروف عالم دین مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا اللہ وسایا خصوصی خطاب فر ماہیں گئے تلاوت حافظ محمد تقی عثمانی جبکہ نعت رسول مقبولﷺحافظ محمد کبیر مغل کی ہوگی تمام اہل ایمان کو شر کت کی دعوت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺکے انکار سے سارے مذہب کی بنیاد گر جاتی ہے عقیدہ ختم نبوتﷺمذہب اسلام کی وہ اساس ہے کہ جس کے انکار سے پورے دین سے انکارلازم آتا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ڈولیاں روڈ کو تعمیر کر کے اہلیان علاقہ سے اپنا وعدہ وفا کر یں, مر زا محمد مسعود

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مر زا محمد مسعودوائس چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ڈولیاں روڈ کو تعمیر کر کے اہلیان علاقہ سے اپنا وعدہ وفا ء کر یں یوسی دوبیرن کے موضع بٹالہ کی تمام سٹر کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان پر سفر کر نا عذاب بن گیا ہے ہمارے گاوں کی تمام سڑکیں جس میں بٹالہ تا لس ، بٹالہ تاپیر گلہ ، چڑکی تا بٹالہ ، بٹالہ تا ڈھوک اسلام آباد اور گورنمنٹ بواہز ہائی سکول کی بلڈنگ اور سکول کو جانے والی سٹر ک بلکل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ ایک عدد درخواست گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کی اپ گریڈیشن کے لیے بھی درخواست دی تھی جس پر ابھی تک کسی قسم کی کوئی بھی عمل درآمد ناں ہو سکاانہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ہم نے عوام سے ووٹیں لیں ہیں اور عوام نے بھی ہمیں ووٹیں اس لیے دیں ہیں کہ ہم ان کے مسائل حل کر سکیں مساہل کر نا تو دور کی بات ہم اپنے ووٹروں کو منہ دیکھانیں کے بھی لائق نہیں رہے انہوں نے مزید کہا کچھ عرصہ قبل ہم ڈولیاں گئے تھے ایک فوتگی پر جہاں موجودہ وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی نے ڈولیاں روڈ کی از سر نو تعمیر کر نے کا اعلان کیا تھا مگر آج تک اعلان پر عمل درآمد ناں ہو سکاجس کی وجہ سے جہاں وہاں کے رہنے والوں کو پر شانی کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے وہاں مجھے بھی ندامت ہے کہ میں یہاں سے الیکشن لڑا ہوں اورلوگوں نے مجھے ووٹزدیے ہیں انہوں نے کہاتاریخ گواہ ہے ہم 1985سے موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے والد محترم خاقان عباسی شہید کے ساتھ چلے تھے اس کے بعد 1988سے موجودہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے ساتھ چل رہے ہیں اس لیے ہم اہلیان علاقہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ڈولیاں روذاور ہمارے علاقہ بٹالہ کی جس میں بٹالہ تا لس ، بٹالہ تاپیر گلہ ، چڑکی تا بٹالہ ، بٹالہ تا ڈھوک اسلام آباد روڈ ہے ان کو تر جہی بنادوں پر تعمیر کر کے ہمیں شکر یہ کا موقع دیں ۔

الیکشن انشاء اللہ2018میں عوام کی دعاوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگا ۔, راجہ صغیر احمد

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ صغیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ پی پی ٹو کی عوام کا ادنیٰ سا خادم ہوں۔اپنے علاقے کی عوام سے ناانصافی دیکھ الیکشن لڑا۔حلقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے۔مامے چاچے کی سیاست ہو رہی ہے تمام جاننے والے افراد کا کام ہو رہا ہے غریب آدمی در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں نے جو باتیں الیکشن2013میں حلقہ پی پی ٹو کی عوام سے کہیں وہ ایک بھی سچی ثابت نہیں ہوئی جو اپنی تقاریر میں کہا کرتے تھے کہ ہمارا جینا مر نا عوام کے ساتھ ہے اور ہر ماہ کہوٹہ میں بیٹھ کر عوام کے مساہل سنیں گئے وہ آج عوام سے ملنا تک گہوارہ نہیں کرتے انشاء اللہ وقت قریب ہے الیکشن 2018میں ان ذاتی مفادات کی ساست کر نے والوں کا کہڑا احتساب کرئیں گے۔ان خیالا ت کا راجہ صغیر احمد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹونے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پرراجہ بابو اقبال آف ممیام ، راجہ عمیر جنجوعہ ،چوہدری آصف، وائس چیئر مین یوسی مٹورراجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر، جنرل کونسلر راجہ عباس پپو، یوتھ کونسلر راجہ احتشام کاظم ، جنر ل کونسلر راجہ احمد نواز ، جنر ل کونسلر راجہ اعجاز ، جنر ل کونسلر راجہ عرفان سرور ، کسان کونسلر راجہ مالک داد،راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ حیدر آف ممیام ،راجہ عمران آف ممیام،سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ ، راجہ شوکت ستی آف سون ، راجہ کامران ستی آف بڑائٹیاں، راجہ ذوالفقار ستی آف کتھیل ہون ، چوہدری اسد آف سموٹ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔راجہ صغیر احمد نے مزید کہا کہ میرے تمام ووٹر سپورٹر ایک پلیٹ فارم پر اگٹھے ہیں اور اپنے اتحاد کو اسی طرع قائم ودائم رکھیں وہ وقت دور نہیں جب ہم کو کامیابی حاصل ہو گئی الیکشن انشاء اللہ2018میں عوام کی دعاوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگا ۔

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے پوسٹ آفس ،6کلومیٹر سڑک، یونین کونسل کے آفس اورپرائمری سکول کی منظوری دے دی

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز کی محنتوں کا پھل عوام علاقہ کو ملنے لگا۔ یوسی لہڑی کے لیے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے پوسٹ آفس ،6کلومٹر سڑک، یونین کونسل کے آفس اورپرائمری سکول کی منظوری دے دی جبکہ 25کروڑ کی گرانٹ سے نارہ تا دوبیرن 15کلومٹرسٹر ک بھی مکمل ہو گی ۔اس کے علاوہ یوسی لہڑی کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز دینے پر چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز ، وائس چیئر مین ڈاکٹر مختار ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خان مجید ، صوبیدار میجر(ر)خان پر ویزخان ، راجہ انوار لحق، کونسلر شبیر خان ، کونسلر راجہ ذوالفقار ، کونسلر سلطان محمود ، کونسلر صابر ، یوتھ کونسلر عامر محمود اور دیگر اہلیان علاقہ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق یونین کونسل لہڑی کے چیئر مین راجہ ممتاز اور وائس چیئر مین ڈاکٹر مختار کی دن رات کوششوں سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ نے یونین کونسل لہڑی کے لیے پوسٹ آفس ،6کلومٹر سڑک ،یونین کونسل کے آفس اورپرائمری سکول کی منظوری دے دی6کلومیٹر سٹرک سابق وزیر اعظم پاکستان کے دورہ نڑھ کہوٹہ کے موقع پر جو اعلان کیا گیا تھا اس اعلان کی روشنی میں منظور ہوئی ہے یہ سٹرک سالگراں تا بڑا کس تعمیر کی جائے گئی اس کی تعمیر سے اہلیان علاقہ کا ایک بہت درینہ مسلہ حل ہو جا ئے جب کہ اس پہلے 15کلومیٹر کی سٹر ک جو نارہ تا دوبیرن تعمیر ہوئی ہے اس کی تعمیر سے مثبت اثرات مر تب ہوئے ہیں ترقیاتی کاموں کی منظوری اور نارہ تا سٹرک کے تعمیر پر چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز ، وائس چیئر مین ڈاکٹر مختار ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خان مجید ، صوبیدار میجر(ر)خان پر ویزخان ، راجہ انوار لحق، کونسلر شبیر خان ، کونسلر راجہ ذوالفقار ، کونسلر سلطان محمود ، کونسلر صابر ، یوتھ کونسلر عامر محمود اور دیگر اہلیان علاقہ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیاہے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

کو ٹلی ستیاں ٹریفک پو لیس کی ما ہ ستمبر کی کا روائی ، 1,91,000کے چالان قومی خزانے میں جمع کروائے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں ٹریفک پو لیس کی ما ہ ستمبر کی کا روائی ، 1,91,000کے چلان قومی خزانے میں جمع کروائے ٹریفک پولیس کو ٹلی ستیاں نے سی ٹی او راولپنڈی یو سف علی شاہد ، ڈی ایس پی جنید محسن کی خصوصی ہدا ئت پر ٹریفک انچا رج کو ٹلی ستیاں سرفراز احمد اور انکے ہمرا ہ دیگر ٹوارڈنز نے ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی پر سخت کا روائی عمل میں لا تے ہو ئے اوورلو ڈنگ ، بغیر فٹنس ، بغیر نمبرپلیٹ ،بغیر لا ئسنس ، بغیر ہیلمنٹ مو ٹر سائیکلو ں ، اوور سپیڈ ،بلیک پیپر اور اک لے شیشے والی گا ڑیوں کیخلا ف کا روائی کر تے ہو ئے 1,91,000کے چلان قومی خزانے میں جمع کروائے عوام علا قہ کا زبر دست الفا ظ میں خرا ج تحسین ٹریفک انچا رج کو ٹلی ستیاں سرفراز احمد نے صحا فیو ں کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی کے مرتکب ٹرا نسپو ٹر ز کیخلا ف سخت کا روائی عمل مین لا ئی جا ئے گی متعدد کو وارنگ بھی جا ری کی گئی تھی جن کیخلا ف آئندہ ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی کے مرتکب ہو نے پر سخت قا نو نی کا روائی ہو گی۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

چک شہزادمیں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائشگاہ کے قریب سے انسانی ڈھانچہ برآمد

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب)۔۔۔۔ چک شہزادمیں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائشگاہ کے قریب سے انسانی ڈھانچہ برآمدہوا ہے پولیس نے انسانی ہڈیاں قبضے میں لے لی ڈھانچے کے پاس سے شناختی کارڈ بھی ملا ہے جس پر نام عمران احمد لکھا ہے کارڈ پرایڈریس پڑھا نہیں جارہا ۔ پولیس کے مطابق موت کا سبب معلوم نہیں لیکن موت 2 ماہ قبل کی لگتی ہے۔

اسلام آباد:قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب) ۔۔۔۔ اسلام آباد:قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری طلباکے احتجاج کیباعث قائداعظم یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں آج بھی معطل ہیں? طلبا فیسوں میں اضافے،ہاسٹلزمیں سہولیات کی بہتری کیلیے احتجاج کررہے ہیں۔طلبا کا یونیورسٹی سے نکالے جانیوالے طالب علموں کو بھی داخل کرنے کا مطالبہ وائس چانسلر کی جانب سے اج یونیورسٹی کھلی رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا زرائع

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا سہ روزہ علوم الحدیث کانفرنس میں علماء، مشائخ سے خطاب

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب) ۔۔۔۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے سہ روزہ علوم الحدیث کانفرنس میں علماء، مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے عدلیہ کا مذاق اڑا کرلاقانونیت کے نئے گھناؤنے کلچر کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔دیانت اور خیانت،امن اور دہشتگردی، جہاد اور فساد کی تمیز ختم کی جارہی ہے۔جن حکمرانوں کے اثاثے کاروبار ی مفادات بیرون ملک ہیں وہ پاکستان کے وفادار نہیں ہو سکتے ۔بدعنوان عناصر کا کڑا حتساب چیئرمین نیب سمیت ہر ریاستی ادارے کی اولین ذمہ داری ہے ۔غربت یا وسائل کی کمی سے نہیں قومیں ناانصافی اور قانون کا مذاق اڑانے سے تباہ ہوتی ہیں۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ٹاؤن انسپکٹرجی پی او مظفرآبادخواجہ محمدکبیرساڑھے چالیس سال سے زائدعرصہ تک خدمات انجام دینے کے بعدملازمت سے ریٹائرڈہوگئے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ٹاؤن انسپکٹرجی پی او مظفرآبادخواجہ محمدکبیرساڑھے چالیس سال سے زائدعرصہ تک خدمات انجام دینے کے بعدملازمت سے ریٹائرڈہوگئے ہیں ایک ماہ قبل وہ سب پوسٹ آفس بوعہ ڈھانگری یونین کونسل فیض پورشریف ضلع میرپور سے ترقیاب ہوکرمظفرآبادجی پی اومیں ٹاؤن انسپکٹر تعینات ہوئے تھے انہوں نے پاکستان پوسٹ میں مختلف عہدوں پرفائز رہ کرملک وقوم کے لئے خدمات انجام دی ہیں چودھری محمدافضل پوسٹرسب پوسٹ آفس بوعہ ڈھانگری پوسٹ مین چودھری محمدسرفراز اور انجمن اساتذہ جموں وکشمیرضلع میرپورکے پریس سیکرٹری چودھری اللہ دتہ بسمل نے بابو خواجہ محمدکبیرکوعزت اوروقار کے ساتھ ریٹائرہونے پرمبارک بادپیش کی ہے اورشاندارخدمات پرخراج تحسین پیش کیاہے ۔

انجمن تاجراں ڈڈیا ل کے صدر حاجی خلیل چوہدری نے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال ڈڈیال میں قائم ڈائیلاسیز سینٹر کا دورہ کیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ انجمن تاجراں ڈڈیا ل کے صدر حاجی خلیل چوہدری ،جنرل سیکرٹری صادق بٹ، ممتاز کاروباری شخصیات چوہدری ساجد سنگرانوی،چوہدری ندیم مشتاق ، ماسٹر امجد، ٹھیکیدار فاروق شاہد، سابق صدر انجمن تاجراں چوہدری محمد زبیر، سہیل برکت نے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال ڈڈیال میں قائم ڈائیلاسیز سینٹر کا دورہ کیا اس دواران انہوں نے مریضوں کی خریت دریافت کی اور سینٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا صدر انجمن تاجراں حاجی خلیل نے کہاکہ چوہدری منظور احمد نے سینٹر کوجس طرح بنایا ہے وہ اور ان کی ٹیم کے ممبران وقار احمد میر، عبدالشاہد چوہدری جس طرح دلچسپی سے اس سینٹرکو چلارہے ہیں ہم رب کریم سے دعا گو ہیں کہ وہ ایسے لوگو ں کو استقامت عطا کرئے۔ آمین، غریب لوگوں کے لیے اس سینٹر کی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ڈڈیال کے دیگر مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اپنے اپنے شعبہ میں جوبھی کام کررہے ہیں ان کے کام کو ہم سراہتے ہیں سابق صدر انجمن تاجراں چوہدری زبیر نے کہاکہ ڈڈیال ڈائیلاسیز سینٹر کی کارکردگی قابل فخر ہے یہ ایک آئیڈیل ادارہ بن چکا ہے مفت سروس فراہم کرنے والے اس ادارہ کے سربراہ چوہدری منظوری اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایم ایل اے ڈڈیال چوہدری مسعود خالد نے سیکڑ6میں ٹھیکیدار عبدالرحمن کی طرف سے دیے گئے استقبالبہ سے خطاب

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال کی عوام نے جو الیکشن میں مسلم لیگ ن کو جو مینڈ یٹ دیا تھا اس کے ثمرات عوام کو مل شروع ہو گے ہیں ماضی کی حکومتوں نے اداروں کو تبا ہ کر دیا تھا اور ہماری حکومت کی ایک سالہ کا رکردگی تصلی بخش ہے ان خیالات کا اظہار ایم ایل اے ڈڈیال چوہدری مسعود خالد نے سیکڑ6میں ٹھیکیدار عبدالرحمن کی طرف سے دیے گے استقبالبہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کو ترقی اور خوشخالی کے راستے میں رکاوٹین کھڑی کرنے والی قوم نے مسترد کر دیا ہے مسلم لیگ ن کے قائد و صدر میاں محمد نواز شریف لائن آف کنٹرول کے دو اطراف بسنے والے کشمیریوں کے دلوں میں بستے ہیں ہمارے لئے عملی طور پر سب سے ہمددر اور مخلص راہنما ہیں ڈڈیال کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں آپ کے لئے دن رات کا م کررہاہوںآپ کے لئے فنڈز منظور کروائے ہیں لنک روڈ کے علاوہ بڑے منصوبے جارہے ہیں مسلم لیگ ن کی کارکردگی تسلی بخش ہے آئے روز لوگوں مسلم لیگ ن شمولیت ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم نے بجائے وعدوں کے عملی اقدامات کرنے ہیں اگر اللہ نے چاہے تو اپنے دور حکومت میں آپ کے تمام مسائل حل کر وں گا آپ سیکڑ6والوں نے جو پیار الیکشن میں دیا وہ میں بھول نہیں سکتا جس طرح حلقہ ڈڈیال کے لوگوں نے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے کبھی مایوس نہیں ہو ں گے بھلوٹ تا آڑجٹاں روڈ کی حالت خراب ہے جتنی تکلیف آپ کو ہے میں واقف ہوں اس طرح مجھ کو بھی ہوتی ہے انشااللہ چند دنوں کی بات یہ بھی ختم ہو جائے گئی میں تمامدوستوں کو اپنے ساتھ چلنا چاہتے ہوں بعض لوگوں کے پاس کوئی کام نہیں ہے صرف اپنی آخرت خراب کر رہے ہیں کچھ وقت درکار ہے آپ کو تمام ترقیاتی کام نظر آئیں گئے اس موقع پر ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحق،ساجد نیازی ،محمد ادریس مغل ،ملک عنصر صدیق ،صوفی جاوید ،چوہدری امجد کنڈ،چوہدری ظہور ،چوہدری تجمل ،ملک فیاض ،راجہ طاہر قیوم ،یاسر کیانی ،عبدالغفور چغتائی ،مشتاق چغتائی ،حوالدار محمود ،راجہ بشیر ،سکندر مغل سمیت بڑی تعدادی میں کارکنوں نے شرکت کی آخر میں تھیکیدار عبدالرحمن ایم ایل اے چوہدری مسعودخالد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا کریں اور آپ علاقہ اندرہل کی تعمیر وترقی ہیرو ہیں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شعبہ نسواں محترمہ آنسہ کوثر کا دورہ ڈڈیال

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شعبہ نسواں محترمہ آنسہ کوثر کا دورہ ڈڈیال، تمام اسکولز کی پرائمری و جونیئر معلّمات کے کوائف کا جائزہ لیا۔ اُنھوں نے تحصیل بھر کی پرائمری و جونیئر معلّمات کی اصل تعلیمی اسناد، تقررنامے اور حاضری رپورٹس ملاحظہ کیں۔ محترمہ آنسہ کوثر نے معززین علاقہ سے بھی میٹنگ کی جس میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے حوالہ سے بات چیت کی۔ عوام علاقہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ آنسہ کوثر کی بھرپور تعلیمی دلچسپی کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ ہم کسی بھی معلمہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے ۔ معلمات اپنے فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی نہ بھرتیں، بچوں کے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ آخر میں محترمہ آنسہ کوثر نے تحصیل بھر کے ہائی ا سکولز کی صدر معلمات کے ساتھ میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں ادارہ جات کے ریکارڈ، معلّمات کی حاضری اور نئے داخلوں کے ضمن میں پالیسی زیر بحث آئی ۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کا معیار اتنا بہتر کریں کہ والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ اداروں کے بجائے سرکاری اداروں میں داخل کروانے کو ترجیح دیں۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چوہدری خالق مرحوم سابق کونسلر چوآخالصہ کی اہلیہ ڈھوک بابا بلند میں وفات پا گئیں

چوآخالصہ۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔ ڈھوک بابا بلند ،چوآخالصہ کے سابق کونسلر چوہدری خالق مرحوم کی اہلیہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔ مرحومہ کافی عرصے ے صاحب فراش تھیں۔ ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ ڈھوک بابا بلند چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی۔

تعزیت

Condolences

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل نے گزشتہ روزکلیال چکسواری جاکرپریس کلب چکسوار ی کے سابق بانی ممبروسابق سیکرٹری مالیات حاجی چودھری مسعوداختر کے انتقال پرملال پرسوگوار ان کیساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے مرحوم کوان کی شاندارصحافتی وسماجی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے ۔

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ معا و ن خصوصی وزیر اعلی پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی ،پنجاب ٹیچرز یو نین پنجاب کے چےئر مین راجہ طاہر محمو د،ضلعی صدر راجہ شاہد مبارک،زاہد صابر ستی،چےئر مین پرویز اخترقادری،شہاب ثاقب شاہ،قاضی احسان الحق قریشی، حاجی غلام ظہیر، ضمیر حسین بھٹی نے محمد ایاز چو ہدری صدر پی ٹی یو کے تایا جان اور صوبیدار عبدلرزاق کے بھائی حاجی غلام ربانی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ چک ستھوانی میں مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

some image some image

Picture of the Day

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics