Our _Blog_

Our Daily News

Friday 11th August 2017 ----- 18th Zi Qad 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

برطانیہ میں پاکستانی گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی سے بڑا فراڈ ،پروموٹر ہزاروں پاونڈ کی ٹکٹیں فروخت کر کے غائب

Attaullah Khan Esakhelvi show cancelled as promoter disappears with ticket sales

some image some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- پاکستانی نژاد برطانوی پروموٹر منصور علی عطا اللہ خان عیسی خیلوی سے بڑا فراڈ کرگیا دس ہزار پاونڈ کی ٹکٹیں فروخت کر کے غائب ہوگیا- تفصیلات کے مطابق پروموٹر منصور علی نے عطا اللہ خان عیسی خیلوی کو لندن کے پولین سینما میں پرفارم کرنے کے لیے مدعو کیا تھا اور معاہدے کے مطابق منصور علی نے شو شروع ہونے سے پہلے گلوکار کو معاوضے کی رقم ادا کرنی تھی

عطاء اللہ خان عیسی خیلوی گھنٹہ پہلے ہی اپنے سازندوں کے ساتھ ہال میں پہنچ آئے تھے اور سازندوں نے سٹیج پر اپنے ساز بھی سجا لیے مگر جب گلوکار نے منصور علی پروموٹر سے معاوضہ مانگا تو اس نے کہا ٹکٹیں فروخت کرنے کے بعد معاوضے کی رقم ادا کر دے گا جب ہال شائقین سے بھر گیا تو گلوکار معاوضے کا انتظار کرتے رہےمگر منصور علی ٹکٹوں سے حاصل ہوئی تقریبا دس ہزار پاونڈ کی رقم کے ساتھ ہال سے رفو چکر ہوگیا

جس کی وجہ سے شو شروع نہ ہوسکا اور شائقین نے ہال میں ہنگامہ برپا کر دیا- منصور علی پروموٹر نہ صرف عطا اللہ کے ساتھ فراڈ کر گیا بلکہ ہال کا کرایہ بھی ادا نہ کیا بکنگ کےوقت تین سو پاونڈ ایڈوانس ادا کیا اور بریڈ فورڈ کا ایڈریس لکھا دیا جب ہال کی انتظامیہ اس ایڈریس پر پہنچی تو ایڈریس بھی غلط نکلا-

London; Concert Promoter Mansoor Ali Khan is on run after selling Tickets worth £10,000 for Musical Show of the Legendary Pakistani Singer Attaullah Khan Esakhelvi. Concert Promoter Mansoor Ali invited Attaullah Khan Esakhelvi to perform in a Musical Show at London Pavilion Cinema.

As per the deal between singer and the concert promoter, before the start of show concert promoter will pay the amount to singer. Attaullah Khan Esakhelvi reached one hour prior in the Cinema Hall where Musical Show was going to held, along with his team and demanded his payment. But Concert Promoter said some of tickets are yet to be sold and payment for some advance tickets is still pending, as soon as all tickets are sold he will make the the payment.

Music Lovers started protest as the show could not start on time. The Concert Promoter Not only escaped with almost £10,000 of tickets money but also with £700 pending of Hall Booking. He booked cinema hall in £1,000 and paid only £300 in advance.

When authorities reached at the given address of Mansoor which mentioned during Book of Musical Hall, It proved to be fake address.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کے یوم آزادی کے رنگ رنگا پروگرامز،کون کب کہاں منا رہا ہے

Pakistani community in Spain to celebrate Pakistan day

برمنگھم شاہد ہاشمی پوٹھوھارڈاٹ کوم ----بارسلونا:بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ سیاسی وسماجی تنظیمات پاکستان کےیوم آزادی کے حوالہ سے رنگ رنگا پروگرامز ترتیب دے رہی ہیں۔کون سی تنظیم کہاں اور کب پروگرام کر رہی ہے اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے یوم آزادی کا پہلا ادبی پروگرام ہفتہ 12 اگست شام 5 بجےپاکسلونا کے زیر اہتمام مارتم میوزیم بارسلونا میں ہو گا پاکسلونا کے ڈائریکٹر راجہ شفیق کیانی نے بتایا کہ اس پروگرام میں علامہ اقبال اور امیر خسرو پر بات ہو رہی ہے اور کلام اقبال پیش کیا جائے گا ۔جس میں معروف محقق ڈاکٹر سید تقی عابدی خصوصی شرکت فرما رہے ہیں۔

دوسرا جشن آزادی کا پروگرام منہاج القرآن کے زیر اہتمام اتوار 13 اگست کو مشہور رمبلہ روال پر 5 بجے شروع ہونیوالا یہ پروگرام رات گئے تک جاری رہے گا جس میں مقررین کی تقاریر کے علاوہ فنکار ملی نغموں اور ترانوں سے وطن عزیز کی محبت کا جادو جگائیں گے۔ اس مرکزی پروگرام میں ایک منی ٹرانسفر کمپنی پاکستانیوں کی محبت میں انعامات کی برسات کرے گی۔ تیسرا پروگرام قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں 14 اگست کو ساڑھے 10 بجے صبح ہو گا جس میں تمام پاکستانی کمیونٹی کو دعوت عام ہے۔ چوتھا جشن آزادی کا پروگرام 14 اگست کوپاک فیڈیشن اسپین کے زیر اہتمام سہ پہر 3 بجے رمبلہ روال پر ہو گا، اس پروگرام کی منفرد بات سپین میں مقیم پاکستانی لائق طلبہ اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،

پانچواں جشن آزادی کا پروگرام بارسلونا کے نواحی علاقے بادالونا میں بھی شام کو رنگا رنگ تقریبات ہونگی- چھٹا جشن آزادی کا پروگرام میوزک فنگامہ کے نام سے کاتالان فیڈریشن ہفتہ 19 اگست کو شام 5 بجے سے رات گئے تک بارسلونا سنٹر میں پلاسا تین چمنیاں پارالل ہوگاجس میں ملی نغمے بچوں اور عورتوں کی شرکت کمیونٹی کے جانے پہچانے لوگوں کی فیملیز،گورنمنٹ کاتالونیا اور بلدیا بارسلونا کے نمائندگان شرکت کریں گےحواتین کے لئے پنڈال میں الگ انتطام ہو گا۔ ساتواں جشن آزاد کا پروگرام مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا سنٹر میں بیس اگست کو طباق ریسٹورنٹ میں ہو گا جس میں مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے صدر شہزادہ عثمان طاہر نے تمام مسلم لیگی نوجوانوں کو بھر پور شرکت کی دعوت دی ہے۔

ان پروگرامز کے علاوہ بھی ابھی کئی ایک تنظیمات پروگرامز کے انعقاد کے حوالہ سے سوچ بچار کر رہی ہیں، یونہی ان کی جانب سے اعلان کیا جائے گا دوست نیوز اپنے قارئین کو آگاہ کر دے گی۔ یاد رہے ۲۰۱۴ تک پاکستانی کمیونٹی کا ایک بڑا شاندار اور جاندار اور اتحاد کا مظہر جشن آزادی کا پروگرام ہوا کرتا تھا ۔جس میں تمام پاکستانی کمیونٹی شرکت کرتی اور اپنے دن کو جوش وجذبہ کے ساتھ مناتی تھی ۔پھر ۲۰۱۵ میں یہ پروگرام کمیونٹی تنظیمات کے اختلاف کی وجہ سے ہو نہیں سکا ۔۲۰۱۶ میں ہر تنظیم نے اپنے اپنے طور پر منانا شروع کر دیا جس کے ثمرات ۲۰۱۷ میں چھ پروگراموں کی صورت میں کمیونٹی کے سامنے ہے

Spain; The Pakistani community in Spain have announced schedule for Pakistan independence day celebrations, Pakcelona are to host the celebrations on 12th August.

While Minhaj Ul Quran will hold celebrations on 13th August, The Pakistani consulate will hold it on 14th, Pak Federation will hold it on same day.

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی جانب سے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں میلے کا انعقاد، فری انٹری کے ساتھ،جو کہ ایک ہی وقت میں میلہ، کنٹری شو اور سپورٹس شو ہو گا

Pothwar.com mela to be held in Watford on 13th August

some image

سلاو، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم اس سال اپنے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں ایک میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔یہ میلہ اتوار تیرہ اگست کو وٹفورڈ کے ہولی ویل کمیونٹی سنٹر میں ہو گا۔پوٹھوار ڈاٹ کو م کی ایگزیکٹو ٹیم کا کہنا ہے کہ وٹفورڈ میں ہونے والا یہ میلہ اس سال پوٹھواریوں کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔

میلے میں کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ، یا اپنے کاروبار یا کمپنی کی پروموشن کا سٹال لگانے کے لئے رابطہ کریں۔ خواتین اگر اپنی کسی کاریگری، فوڈ یا کسی ہنر کا سٹال لگانا چاہیں تو پلیز رابطہ کریں۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ روات میں رکے بغیر گوجرخان کی سمت بڑھ گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ روات میں رکے بغیر گوجرخان کی سمت بڑھ گیا ایم پی اے افتخار احمد وارثی ،محمد ظریف راجااور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ طلال خلیل نوا زشریف کے کارواں کے ساتھ جہلم تک گئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور کارکنوں کے درمیان کسی قسم کا رابطہ نہیں تھا جلوس کے لیے کوئی پروگرام ترتیب دیا گیا نہ ہی کوئی استقبالیہ کیمپ لگا رابطہ کرنے پر رکن پنجاب اسمبلی انجینیئر قمر الاسلام راجہ نے بتایا کہ کارکنان کو اپنے اپنے طور پر روات پہنچنے کا کہہ دیا گیا ہے ،اس طرح کسی بھی منصوبہ بندی کے بغیر روات میں قائم اسٹیج سونا سونا رہا روات ڈاکٹر فضل چوہدری کا حلقہ انتخاب ہے اس سے ملحقہ علاقے چوہدری نثار علی خان اور انجینیئر قمر الاسلا م کے انتخابی حلقے ہیں مگر نواز شریف کے استقبال کے لیئے کوئی منصوبہ بندی ہی نہ کی گئی یہی وجہ ہے کہ روات اسٹیج پر موجود قمر الاسلام راجہ ،شیخ حسن ریاض اور شیخ سلیمان شمسی آپس میں گفتگو کر رہے تھے کہ قافلے کو روات پہنچنے تک مزید دو گھنٹے لگ سکتے ہیں مگر اسی اثناء نواز شریف کا قافلہ انتہائی برق رفتاری سے روات سے گزر گیا اور اس وقت روات میں موجود کارکنان کی تعداد دو سو کے قریب تھی جبکہ مندرہ میں دوسرے روز بھی چکوال کے سردار غلام عباس کارکنوں کو اکٹھا کرنے میں دیگر پر بازی لے گئے ،چکوال سے رکن اسمبلی چوہدری لیاقت علی کا قافلہ اس وقت مندرہ پہنچا جب نوا زشریف سوہاوہ میں خطاب کر رہے تھے ۔

 

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ انتخاب میں بجلی کی وولٹیج اس قدر گر گئی کہ پنکھے چلنا بھی بند ہو گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلرسیداں میں بجلی او ر سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ انتخاب میں بجلی کی وولٹیج اس قدر گر گئی کہ پنکھے چلنا بھی بند ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ایام سے کلرسیداں میں سوئی گیس اور بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ کلرسیداں کے تمام فیڈرز کا ترسیلی نظام بری طرح سے متاثرہواہے اور تمام فیڈر بیٹھ جانے کے باعث بجلی وقفے وقفے کے بعد چلی جاتی ہے جبکہ لو وولٹیج کی بھی انتہائی زیادہ شکایت ہے شرقی کلرسیداں کا وہ علاقہ جو شاہد خاقان عباسی کا حلقہ انتخاب ہے اور آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ میں واقع ہے وہاں لوڈ شیڈنگ کے علاوہ وولٹیج اس قدر کم ہیں کہ اس علاقے میں بلب دیوں کی طرح ٹمٹماتے ہیں اور پنکھے چلنے کا نام نہیں لیتے کئی علاقوں میں بجلی کی موٹریں ،ریفریجریٹر اور واشنگ مشینیں لو وولٹیج کے باعث جل چکی ہیں علاقہ بھر کے صارفین نے صورت حال پر انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

کلر سیداں کے نواحی گاؤں چمبہ کرپال کا رہائشی سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جان بحق

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے نواحی گاؤں چمبہ کرپال کا رہائشی سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہو گیا ہے۔ نعیم اختر جس کی عمر 35 سال بتائی جاتی ہے روزگار کے سلسلہ میں پچھلے آٹھ ماہ سے سعودی عرب میں مقیم تھا اور وہاں پر ڈمپر چلاتا تھا گزشتہ روز وہ ڈمپر پر بجری لوڈ کرکے جا رہا تھا کہ اچانک بریکیں فیل ہو جانے کی وجہ سے ڈمپر قریبی بلڈنگ کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے نعیم اختر موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔

مسلم لیگ ن تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم کیانی اور چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے نوا زشریف کے استقبال کے لیئے ریلی نکالی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن تحصیل راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم کیانی اور چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے نوا زشریف کے استقبال کے لیئے ریلی نکالی انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کل کی طرح آج بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے نوا زشریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا جا سکتا ہے مگر انہیں لوگوں کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا ،نوا زشریف کل کی طرح آج بھی ہمارے وزیر اعظم ہیں آج بھی ملک میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہے اور شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بھی اسی نوا زشریف نے منتخب کرایا ہے ۔

کشمیری نوا زشریف کے ساتھ ہیں ہمارا جینا مرنا پاکستان او ر نوا زشریف کے ساتھ ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ میرپور ون سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن خالد مسعود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیری نوا زشریف کے ساتھ ہیں ہمارا جینا مرنا پاکستان او ر نوا زشریف کے ساتھ ہے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ نواز شریف نے کشمیریوں کے حقوق کی بات کی ہے اقوام متحدہ اورد نیا بھر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہ کیا کشمیریوں کے دل نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان میں مستحکم جمہوری حکومت کا ہونا اشد ضروری ہے حکومتی اکھاڑ پچھاڑ سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بری طرح سے متاثر ہوتی ہے تمام کشمیری پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنا یہ مقصد اپنی قربانیوں کی بدولت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

منگلہ ڈیم متاثرین جمعہ کے روز کمشنر آفس راولپنڈی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ تحصیل کلر سیداں کے متا ثرین کا اعلان

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ متاثرین منگلہ ڈیم آج کمشنر آفس راولپنڈی کے باہر دھرنا دیں گے متاثرین کی 2000 ہزار ایکڑ زمین اور 126 خاندانوں کے گھر پانچویں سال پھرڈیم میں ڈوب گئے ہیں اُن کو آزاد کشمیرکے متاثرین کی طرح نہ آباد کیا گیااور نہ ہی اُن کو متبادل زمین دی گئی اور نہ ہی اُن کو آج تک کوئی معاوضہ دیا گیا ہے اور نہ ہی سیلاب شدہ تسلیم کیا گیا ہے یہ ان کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا ہے۔ اس زیادتی کے خلاف تحصیل کلر سیداں کے متا ثرین راجہ زبیر ،راجہ طارق ،راجہ فیصان ،محمد پرویز ،چوہدری ساجد، محمد ارشد اور نسیم اکمل کی قیادت میں آج بروزجمعہ کمشنر آفس راولپنڈی کے سامنے دھرنا دیں گے۔

پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے نئے منتخب صدر جناب ملک سہیل اشرف سابق ناظم تحصیل کلر سیداں کا انتخاب باعثِ مسرت و شادمانی ہے ۔ کیپٹن (ر) چوہدری منظور حسین

some image some image

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم :راشد محمود راجہ)۔۔۔۔ نلہ مسلماناں وزارتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر انسان کی شرافت ، دیانت داری ،ایمان داری وہ جہاں بھی جائے کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔یہ بات کیپٹن (ر) چوہدری منظور حسین نے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم سے کہی۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے نئے منتخب صدر جناب ملک سہیل اشرف سابق ناظم تحصیل کلر سیداں کا انتخاب باعثِ مسرت و شادمانی ہے ۔آپ کا سابق ادوار عوام الناس سے بلا تفریق میل جول ، محبت ، خدمت خلق اور کرپشن سے پاک زندگی آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہے۔وقتِ اتنخاب قیادت کی سوچ بلا تفریق کسی بھی فرد کے بارے مثبت ہونی چاہے ۔جس سے پارٹی اور عوام الناس کا بھلاہو۔ چوہدری شفقت محمو د چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں، کیپٹن (ر) چوہدری منظور حسین ،کیپٹن (ر) چوہدری محمد اشرف سابق ناظم یو سی نلہ مسلماناں ، یاسر محمو د راجہ پو سٹ ماسٹر نلہ مسلماناں کی طرف سے آپ کو بہت بہت مبارک باد ۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔جنرل کونسلر یونین کونسل سموٹ رہنما پی ٹی آئی ظفراقبال قریشی نے حافظ سہیل اشرف کو تحصیل کلرسیداں کا صڈر نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کی اورکہا کہ ان کی نامزدگی پر تحصیل کلرسیداں میں پی ٹی آئی اور متحرک ہوگی۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

یوسی کھڈیوٹ اور یوسی پنجاڑ کے مسلم لیگی کارکنوں ورکروں کا میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی ۔ یوسی کھڈیوٹ اور یوسی پنجاڑ سے زبر دست ریلی نکالی گئی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوسی کھڈیوٹ اور یوسی پنجاڑ کے مسلم لیگی کارکنوں ورکروں کا میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی ۔ یوسی کھڈیوٹ اور یوسی پنجاڑ سے زبر دست ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت یوسی کھڈیوٹ اور یوسی پنجاڑ چیئر مینوں و مسلم لیگ ن کے صدور سجاد ستی اور ماسٹر محمد ظہور عباسی نے کی ۔میاں محمد نواز شریف کے خلاف دیا گیا فیصلہ عوام نے احتراماً قبول تو کر لیاہے مگر دلوں پر راج آج بھی میاں محمد نواز شریف کا ہی ہے۔ جتنے کام مسلم لیگ ن کے ہیں اس کی ماضی میں مثا ل نہیں ملتی انہوں نے کہا ملک کی عوام باشعور عوام کو اچھی طرع علم ہے کہ ملک میں کام کرا رہا ہے اور ان ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کون بن رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کھڈیوٹ کے چیئر مین و صدر مسلم لیگ ن سجاد ستی اور یونین کونسل پنجاڑ کے چیئر مین و صدر مسلم لیگ ن ماسٹر محمد ظہور عباسی کی قیادت میں قاہد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں دونوں یونین کونسلوں سے بے شمار مسلم لیگی کارکنوں اور ورکروں نے شر کت کی۔سجاد ستی اورماسٹر محمد ظہور عباسی نے کہا کہ قاہد محترم سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کر دیا ہے ایٹمی دھماکے ہوں موٹر وے ہو میٹرو بسیں ہوں یا سی پیک منصوبہ یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے ہی کارنامے ہیں انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی نوجوان اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ سے نہ صرف ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا بلکہ نوجوانوں کو روز گار بھی ملے گا ۔انہوں نے کہا ہم اپنے حلقے کے ایم این اے مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء شاہد خاقان عباسی کو اسلامی جموریہ پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہر ایوں سے مبار کباد پیش کرتے ہیں انشاء اللہ اب ہمارئے حلقے میں ایک مرتبہ پھر مزید بڑھے بڑھے ترقیاتی کا م ہونگئے ۔

شاہد خاقان عباسی وفاء کے علمبردار ہیں۔اپنے حلقے کی عوام سے بے پناہ پیار کرتے ہیں۔ , راجہ ارشد محمود ،راجہ علی اصغر، راجہ شجاع اور راجہ اویس مشتاق

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ ارشد محمود ،راجہ علی اصغر، راجہ شجاع اور راجہ اویس مشتاق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی وفاء کے علمبردار ہیں۔اپنے حلقے کی عوام سے بے پناہ پیار کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف اور دیگر مسلم لیگی قیادت نے شاہد خاقان عباسی پر اپنے اعتماد کا اظہار کر حلقے کی عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ہم اہلیان ہنیسر وزیر اعظم پاکستان قاہد محتر م جناب شاہد خاقان عباسی ،معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت اقبا ل جنجوعہ کو دل کی اتھاہ گہر ائیوں سے مبارکبا پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارممتاز مسلم لیگی رہنماوں حلقہ پی پی ٹو کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ،راجہ علی اصغر آف سکوٹ،راجہ شجاع آف ممیام اور راجہ اویس مشتاق آف بگلہ راجگان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ منتخب وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کو فروغ دیا ہے ،وہ ناں کبھی کسی کے آگئے جھکے ناں کسی اپنے ووٹروں کا جذبات کو مجروح ہونے دیا آمریت کے دور میں انہوں نے پر ویز مشرف کے آگئے اپنے ہتھیار نہیں ڈالے اپنے اپنی اصولی سیاسی موقف پر ڈٹے رہے ہم اپنے عظیم قاہد منتخب وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کومشکل اور کہٹرے وقت میں میاں برادران اور پارٹی سے وفاء کی لاج نبھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔آمریت کے دور میں بھی انہوں نے جیل کاٹی مگر اپنے قاہد میاں محمد نواز شری سے بے وفائی نہیں کئی ۔شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ جرائت مندانہ سیاست کو فروغ دیا انہوں ناں کبھی ذاتی مفادت کی سیاست کی اور ناں ہی کوئی ذاتی فاہدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی جرائت مندانہ سیاست کی وجہ سے حلقہ این اے پچاس کے تمام مسلم لیگی کارکنوں کے سر آج بھی فخر سے بلند ہیں تمام مسلم لیگی کارکن ان کی وفاداری پر زبر الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

شا ہد خا قا ن عبا سی اب تو کو ٹلی ستیاں کے عوام پر رحم کر دیں, احسان ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں کی معرو ف سماجی شخصیت احسان ستی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ شا ہد خا قا ن عبا سی اب تو کو ٹلی ستیاں کے عوام پر رحم کر دیں تیس سال کی محرو میوں کے خا تمے کا یہ بہترین وقت ہے اب جبکہ یہاں کے عوام کے ووٹو ں سے منتخب ہو کر آپ کو وزیر اعظم جیسا منصب ملا ما ضی میں تو یہاں کے عوام کا بری طرح استحصال ہو تا رہا یہاں کے عوام کے ووٹو ں کیساتھ جو کھلواڑ کھیلا گیا اسے یہان کے عوام کبھی بھی نہیں بھلا ئیں گے جن میں یو نین کو نسلوں کی غیر منصفا نہ تقسیم ، ایس ایچ او تشدد کیس سمیت وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے اعلا نا ت پر عمل در آمد نہ ہو ناشا ہد خا قان عبا سی کو اللہ تعا لی نے یہ موقعہ دیا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے لیے کچھ کر دیں مگر ما ضی کی طرح مشیرو ں کے مشورے پر رہے تو اس خطہ کے عوام تا ریخ میں انہیں نا کا م ترین شخص کیساتھ یا د کریں گے اور 2018کا الیکشن انکی سیا ست کے جنا زے کا الیکشن ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ایک پریس کا نفرنس کر کے جا ب وزیر اعظم کو ان کے حلقہ کی سب سے پسما ندہ ترین تحصیل کی پسما ندگی سے بھی اگا ہ کیا جا ئے گا

some image

جا وید اقبا ل ستی گزشتہ رو ز اپنے15رو زہ امریکہ کے دو رے کے بعد وطن واپس پہنچ آئے

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ء حلقہ این اے پچا س کی معروف سیا سی و سماجی شخصیت سا بق امیدوار قومی و صو با ئی اسمبلی حلقہ این اے پچا س و پی پی ون جا وید اقبا ل ستی گزشتہ رو ز اپنے15رو زہ امریکہ کے دو رے کے بعد وطن واپس پہنچ آئے واپس پہنچتے ہی انہوں نے اپنی سیا سی سرگرمیاں دو با رہ سے شرو ع کردیں جس میں انہوں نے 14اگست کو آزا دی ریلی کا اعلا ن کریا جا وید اقبا ل ستی کی قیا دت میں یہ عظیم الشا ن آزا دی ریلی لہتراڑ سے شرو ع ہو کر مرزا پو ر ملو ٹ ستیاں تک جا ئے گی جس میں پی ٹی آئی کی مقا می قیادت کے علا وہ با لخصوص کا رکنا ن اور مختلف سیاسی و سماجی رہنماء شرکت کریں گے جا وید اقبا ل ستی نے تما م مکا تب فکر کے لو گوں کو شرکت کی بھر ر اپیل کی ہے ۔

نااہل میاں نواز شریف کی جعلی مقبولیت کو ثابت کرنے کی کوشش کو مسترد کر دیا ہے,آصف شفیق ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پا رٹی کے رہنما ء معروف سیاسی و سماجی شخصیت آصف شفیق ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام نے حکمرانوں کی سرکاری مشینری کی مدد سے تاحیات نااہل میاں نواز شریف کی جعلی مقبولیت کو ثابت کرنے کی کوشش کو مسترد کر دیا ہے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور حکمرانوں کی چالوں کے اچھی طرح واقف ہو گئے ہیں پاکستانی عوام نے حکمرانوں کا ڈرامہ ناکام بنا دیا ہے پولیس انتظامیہ ،سکول اساتذہ اور پٹواریوں کے ذریعے مری روڈ پر کرائے کے بندے لانے کی کوشش بھی ناکام ہو گئی ہے ، نواز شریف اگر واقع ہی اتنے مقبول لیڈر تھے تو 28 جولائی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے دوسرے دن ہی لاہور کے لئے روانہ ہو جاتے مگر بارہ دن تمام منتخب ممبران اسمبلی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز اور اجلاس بلا کرنمائندگان کو اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کے لالچ میں کرائے کے بندے جی ٹی روڈ پر لانے کا بندوبست کرنے کے لئے حکومتی وزراء کی طرف سے احکامات صادر کئے گئے ہیں جس کی پیپلز پا رٹی مذمت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کا رکنا ن کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ہے انہوں کہا کہ عوام اگر نواز شریف کے کہنے پر جی ٹی روڈ پر نکلتی تو صبح 9 بجے کا وقت دے کر دن ایک بجے پنجاب ہاؤس سے ریلی نہ نکالتے یہ کونسا احتجاج ہے جو حکومتی وسائل استعمال کر کے اپوزیشن کے خلاف ریلی نکالی جا رہی ہے جو کہ در اصل قومی اداروں پر دباؤ ڈال کر نیب ریفرنسز سے فرار کی ناکام کوشش ہے آ مریت کی گود میں پروان چڑنے والوں کے منہ سے جمہوریت اور قربانیوں کے الفاظ عجیب سے محسوس ہوتے ہیں یہ اٹل حقیقت ہے کہ نواز شریف کو پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے نااہل کر دیا

عام انتخابات کے بعد سے پی ٹی آئی کارکنا ن نے کو ٹلی ستیاں میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی, نمبر دا ر را شد اقبا ل ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ء سابق کو نسلر نمبر دا ر را شد اقبا ل ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد سے پی ٹی آئی کارکنا ن نے کو ٹلی ستیاں میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی اور پارٹی کو متحرک رکھنے کے لئے دن رات ایک کر کے اپنی ذاتی کاوشوں اور محنت سے نہ صرف پا رٹی کو مظبو ط کیا بلکہ حکمران جما عت سے مظبو ط مقا بلے کی پو زیشن واضع ک دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ نااہل وزیراعظم کو سرکاری پروٹوکول توہینِ عدالت اور عوام سے مذاق ہے..وفاق اور پنجاب حکومت ہونے کے باوجود نواز شریف کا سڑکوں پر دھکے کھانا مکافاتِ عمل ہے ہزاروں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور کروڑوں کے اخراجات کا حساب لیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بذریعہ روڈ لاہور جانا اور20 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو توہینِ عدالت اور قومی خزانے کا ضیاع قرار دیا مسلم لیگ ن کی قیادت کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جب تحریک انصاف ان شریفوں کی کرپشن اور انتخابات کے خلاف سڑکوں پر آتی تھی تو یہی نواز شریف اور ان کے حواری کہا کرتے تھے کہ کنٹینروں اور سڑکوں پرفیصلے نہیں ہوتے مگر آج وہی مسلم لیگ ن کنٹینر میں بیٹھ کر نا جانے کس کے خلاف احتجاج کرنے جارہے ہیں نواز شریف کا مقدر اب سڑکوں کو ناپنا اور جیل کے سلاخوں کے پیچھے باقی زندگی گزارنا ہی رہ گیا ہے

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

پٹواری سرکل جنڈ نجار نشاندہی کیلئے مال بٹورنے کا مطالبہ کرتاہے، احکامات کے باوجود 20 دن سے چکر لگوا رہاہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پٹواری سرکل جنڈ نجار نشاندہی کیلئے مال بٹورنے کا مطالبہ کرتاہے، احکامات کے باوجود 20 دن سے چکر لگوا رہاہے، رخساراحمد سکنہ جنڈ نجار کا الزام، تفصیلات کے مطابق رخساراحمد سکنہ جنڈ نجار نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ان کے سرکل جنڈ نجار کا پٹواری ملک اسد خلیل بغیر رشوت کوئی کام کرنے کو تیار نہیں، میں نے اپنی ذاتی زمین کی نشاندہی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی تھی جنہوں نے متعلقہ پٹواری کو نشاندہی کیلئے احکامات جاری کئے، مگر بیس دن گزر گئے پٹواری نشاندہی کیلئے متعلقہ جگہ پر جانے کو تیار نہیں اور مجھ سے 30ہزار روپے رشوت لے لی، اب مزید 20ہزار روپے مانگ رہاہے اور کہتاہے کہ جس سے مرضی شکایت کر لو، رقم دو گے تو موقع پر جاکر نشاندہی کروں گا، رخساراحمد نے اعلیٰ حکام اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے متعلقہ پٹواری کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاکر سائل کو انصاف دلایاجائے

گوجرخان میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی یوتھ ونگ کے کارکنوں نے گاڑی کے سامنے نعرہ بازی اور قائد کی گاڑی کو بوسے دیئے زمان ہاؤس کے سامنے بھی استقبال اور ایک بیل کا صدقہ دیا گیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کا جی ٹی روڈ سے لاہور سفر گوجرخان پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین اور لیگی کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا زمان ہاؤس کے سامنے چوہدری محمدریاض کی قیادت میں نوازشریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرہ بازی کی گئی چوہدری ریاض کی طرف سے ایک بیل ذبح کر کے صدقہ کیا گیاچوک گوجرخان میں مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین راجہ جاویداخلاص افتخار وارثی شوکت عزیز بھٹی الحاج محمد شاہد صراف راجہ حمید ایڈووکیٹ سٹی کونسلروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا مسلم لیگ یوتھ ونگ کے خواجہ جہانگیر مبشر حسن شیخ احسن جمیل ودیگر کارکنوں نے میاں نوازشریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور خوب نعرہ بازی کی راجہ علی اصغر کے دفتر کے سامنے بھی لیگی کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ سٹی کونسلر راجہ آفتاب نے اسٹیڈیم کے سامنے استقبالی کیمپ لگایا میاں محمدنوازشریف کا قافلہ برق رفتاری کے ساتھ گزرا سروس روڈ کے دونوں اطراف لوگوں کی بڑی تعداد جمع رہی لیکن میاں نوازشریف خطاب کئے بغیر نکل گئے صرف اتنا کہاکہ اہل گوجرخان مقامی ارکان اسمبلی چیئرمین بلدیہ اور لیگی کارکنان کاشکریہ ادا کرتا ہوں جو استقبال کیلئے جمع ہوئے

Chak Bale Khan News

چک بیلی خان کی خبریں

سپریم کورٹ کو نواز شریف کی ان باتوں کا نوٹس لے کر ان کے خلاف توہینِ عدالت کا مقدمہ قائم کرنا چاہئیے

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ پاکستان تحریکِ انصاف ضلع راولپنڈی کے نائب صدر چوہدری محمد امیر افضل نے کہا ہے کہ نا اہل وزیرِ اعظم کی جانب سے اپنے خطاب میں لوگوں کو سپریم کورٹ کے خلاف اکساناانتہائی قابلِ مذمت ہے جس سپریم کورٹ کے جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے پر یہ مٹھائی بانٹ رہے تھے اسی فیصلے کی تکمیل میں نا اہل ہونے پر یہ معزز ججوں کے خلاف لوگوں کو اکسا ناشروع ہو گئے ہیں چوہدری امیر افضل نے کہا ہے کہ میاں نوا زشریف کی خواہش ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بساط لپیٹ دی جائے لیکن ایسا نہیں ہو گا پاکستان تحریکِ انصاف مکمل طور پر سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہو گی انہوں نے یہ کہا سپریم کورٹ کو نواز شریف کی ان باتوں کا نوٹس لے کر ان کے خلاف توہینِ عدالت کا مقدمہ قائم کرنا چاہئیے

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چک بیلی خان میں عملہ کی کمی کے باعث میٹرک پاس طالبات کو آگے تعلیم جاری رکھنے کے لئے شدید مشکلات

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چک بیلی خان میں عملہ کی کمی کے باعث میٹرک پاس طالبات کو آگے تعلیم جاری رکھنے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے فزکس ، کیمسٹری ، بیالوجی، ریاضی اور کمپیوٹر کی تعلیم کے لئے ادارہ مقامی سطح پر ٹیوشن پر ان ٹرینڈ عملہ کا بندوبست کرتا ہے وہ بھی ایک دو ماہ کے بعد ادارہ کو خیر آباد کہہ دیتی ہیں جس سے طالبات کی تعلیم میں کافی حرج ہوتا ہے صاحب حیثیت لوگوں کی بیٹیاں راولپنڈی اور دیگر پرائیویٹ اداروں کا رخ اختیار کر گئی ہیں جبکہ مالی طور پر کمزور اور دور جانے کی صلاحیت نہ رکھنے والی طالبات صرف اربابِ اختیار اور سیاسی بااثر لوگوں کی طرفٖ امید لگا کر بیٹھی ہوئی ہیں لیکن نادان معصوم طالبات کو یہ علم نہیں کہ یہ صاحبِ اختیار لوگ اپنے سیاسی انتقام کی خاطر لوگوں کے تبادلے دور دراز تو کروا سکتے ہیں لیکن کسی ضروری سٹاف کو تبدیل کروا کر یہاں لانے کی اہلیت نہیں رکھتے بچیوں کے والدین نے اربابِ اختیار لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گلیوں نالیوں کی سیاست سے ہٹ کر اس ضروری مسئلہ کے حل پر بھی نگاہ ڈالیں۔

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

بیول اور اسکے گردو نواح میں بجلی کی آ نکھ مچولی، ہر گھنٹے بعد بجلی غائب

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) را جہ طارق ایوب۔۔۔۔ بیول اور اسکے گردو نواح میں بجلی کی آ نکھ مچولی، ہر گھنٹے بعد بجلی غائب سخت گرمی اور حبس میں سانس لینا بھی دشوار لیکن بجلی مسلسل غائب رہنے لگی۔گزشتہ دن واپڈا والوں کی من مانیاں جا ری رہیں اور جہاں کہیں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اسلام آ با د سے لاہور روانگی کی خبریں چلتی رہیں لیکن گرمی اور حبس کے ستائے لوگ بجلی کی راہ دیکھتے رہے کیونکہ ہر ایک گھنٹے بعد بجلی غائب ہوتی رہی اور واپس آ نے کا نام نہ لیتی جس سے معمولات زندگی سخت متاثر ہوئے کیونکہ نہ پینے کو ٹھنڈا پانی اور نہ ہی بجلی کا متبادل کہ کوئی سکھ کا سانس ہی نصیب ہو واپڈا کے ستائے لوگ حکومت کو کوستے رہے

میاں نواز شریف کی اہلیت یا نا اہلی کا اصل فیصلہ قوم کرے گی, چوہدری افتخار احمد وارثی

some image

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے بیول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی اہلیت یا نا اہلی کا اصل فیصلہ قوم کرے گی . اسلام آباد اور راولپنڈی سے لیکر لاہور تک عوام اپنے قائد میاں نواز شریف کا والہانہ استقبال کرنے کیلئے بے چین ہیں اور وہ ثابت کریں گے کہ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعمیر و ترقی اور عوامی بہبود کے کام کرنے والے وزیر اعظم نواز شریف کو عوام کے دلوں کے نکالنا اتنا آسان نہیں . میاں نواز شریف نے تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام وسائل عوام کیلئے وقف کئے اور اپنے دور اقتدار میں انتہائی کم وقت میں لاتعداد ترقیاتی کام کروائے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے بیول میں میاں محمدنواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ریلی ممبر صوبائی اسمبلی افتخار احمدوارثی کی قیادت میں روانہ ہوئی جس میں دیہی علاقوں سے مسلم لیگی کارکنوں ،ورکروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تحصیل گوجرخان کے نااہل لیگی اراکین اسمبلی کا گوجرخان میں شو فلاپ ہوگیا , چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

some image

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔ تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر و اُمیدوار برائے حلقہ پی پی تھری چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے نااہل لیگی اراکین اسمبلی کا گوجرخان میں شو فلاپ ہوگیا تحصیل گوجرخان کے لیگی قائدین چند سو بندے بھی اکٹھے نہ کرسکے اہلیان گوجرخان نے ان کو مکمل نظر انداز کر تے ہوئے نااہل وزیرا عظم کو بھی مسترد کردیا ہے لیگی قائدین کی مایوس کن کارکردگی کے باعث عوام بھی ا ن سے متنفر ہوچکے ہیں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ میاں محمدنواز شریف کی گوجرخان آمد کے موقع پر تحصیل گوجرخان کے لیگی قائدین کے آپس کے اختلافات بھی کھل کرسامنے آگئے لیگیوں نے اپنی اپنی دکان الگ الگ لگائی ہوئی تھی اس کے باوجود تحصیل بھر سے چند سو بندے بھی اکٹھے نہیں ہوئے اور عوام نے ان کو بری طرح نظر اندازکرتے ہوئے ان کا بائیکاٹ کیا اب انشااللہ آئندہ جنرل الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو بھاری اکثریت میں کامیاب کروائیں گئے کیونکہ اب عوام کی نظریں صرف اور صرف عمران خان پر لگی ہوئی ہیں جو ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کریں گئے

قاضیاں شہر انتہائی اہم روڈ سے محروم۔ حکومتی دعوے روڈوں کے جال بچھانے کے دھرے کے دھرے رہ گئے

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے) ۔۔۔۔ قاضیاں شہر انتہائی اہم روڈ سے محروم۔ حکومتی دعوے روڈوں کے جال بچھانے کے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ اعلیٰ حکام سے فی الفور مرمت کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق قاضیاں سے نور علی چوک روڈ جس پر RHC قاضیاں اور پوسٹ آفس جیسے اہم ادارے ہیں لیکن پچھلے کئی سالوں سے 3کلومیٹر کا ٹکڑا شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ایک طرف تو حکومت روڈوں کے جال بچھانے کے دعوے کرتی ہے اور دوسری طرف اتنی اہم روڈ جس پر RHCقاضیاں ہے جو کہ تقریباً 23ہزار آبادی کا واحد RHC ہے اس طرف پچھلے کئی سالوں سے کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ موجودہ ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے افتخار احمد وارثی کوبار بار کہنے کے باوجود بھینس کے سامنے بین بجانے کے مترادف ہے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اس روڈ کی جلد سے جلد مرمتی کی اپیل کی ہے تاکہ عوام اور مریضوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

بیول اور گردونواح علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔ بیول اور گردونواح علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،شدید گرمی اور حبس سے عوام کا جینا بھی محال ہوگیا اعلی حکام سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ۔بیول اور گردونواح علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاجر وں کے کاروبار ٹھپ ہورہے ہیں عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے صرف بلندو بانگ دعوے ہی کیے گئے عملی طور پر تاحال کچھ نہیں ہوسکا جس کیوجہ سے مسلم لیگ ن کے چار سالہ دور اقتدار کے بعد بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ جب شاہد خاقان عباسی نے وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو تحصیل گوجرخان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10سے 12گھنٹے ہوگیا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں واضح کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی , تحریک انصاف بیول کے صدر اللہ دتہ

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔ تحریک انصاف بیول کے صدر اللہ دتہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں واضح کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی پٹرول کی فی لیٹر قیمت خرید 35سے 40روپے تک ہے جبکہ فروخت فی لیٹر 80روپے ہورہا ہے جس کیو جہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے چا ر سالہ دور حکومت میں غریب عوام کو صرف اور صرف مہنگائی کا تحفہ دیا گیا جبکہ ریلیف دینے کے لیے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے گئے بجلی کی لوڈشیڈنگ ،دہشت گردی جیسے اہم مسائل جوں کے توں ہیں اور حکمران صرف اپنی عیاشیوں میں ہی مگن رہے ان خیالا ت کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ جس طرح لیگی حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں نظر اندازکیا عوام اس کا حساب الیکشن 2018میں لیں گئے ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

میاں نواز شریف کا شو فلاپ لاکھوں افراد کو سڑکوں پر لانے کے دعوے دار صرف 7سے8 ہزار لوگ اور 1200 کے قریب گاڑیا ں ریلی میں لانے میں کامیاب

some image

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،راجہ طیب) ۔۔۔۔ راولپنڈی سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا شو فلاپ لاکھوں افراد کو سڑکوں پر لانے کے دعوے دار صرف 7سے8 ہزار لوگ اور 1200 کے قریب گاڑیا ں ریلی میں لانے میں کامیاب ہو سکے ۔وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے تمام حکومتی وسائل اور مشینری استعمال کرنے کے باوجود لوگوں کا ریلی میں شرکت نہ کرنا میاں نواز شریف کی عوام میں مقبولیت کی کمی کا واضح ثبوت ہے ۔مقامی قیادت کے آپس کے اختلافات کی وجہ سے بھی لیگی کارکن تقسیم مری روڈ پر سابق ایم این اے حنیف عباسی ،شکیل اعوان اور مئیر راولپنڈی سردار نسیم سب مل کر کارکنان کی بڑی تعداد کو بھی اگٹھا نہیں کر سکے ۔ سینٹر چوہدری تنویر کے بھتیجے ایم پی اے پی پی 6 چوہدری سرفراز افضل نے یوتھ ونگ راولپنڈی اور یونین کونسل کوٹھہ کلاں کے عہدیداران کے ہمراہ راولپنڈی میں اپنی الگ ریلی نکالی جو ڈھوک چوہدریاں سے شروع ہوئی اور سواں کے قریب جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ایم پی اے پی پی 5 قمر اسلام راجہ نے چوکپنڈوری کے مقام پر کارکنان کو جمع کیا اور قمر اسلام کی ریلی چوکپنڈوری سے روات کی جانب روانہ ہوئی تو چھپر کے مقام پر ایم پی اے پی پی 2 راجہ محمد علی بھی اپنے کارکنان کے ہمراہ اس ریلی کا حصہ بنے اور ریلی روات پہنچی جہاں میاں نوازشریف کے طویل انتظار کے بعد کارکنان مایوس ہو کر گھروں کو واپس لوٹ گئے۔

گزشتہ روز مئیر راولپنڈی سردار نسیم نے مری روڈ پر لاکھوں لوگوں کو لانے کا دعویٰ بھی کیا تھا مگر اُن کا بھی دعویٰ غلط ثابت ہوا۔میاں نواز شریف کی ریلی پنجاب ہاؤس سے صبح 9 بجے کی بجائے3 گھنٹے تاخیر سے نکلی اور اسلام آباد کے اندر ہی دن گزارہ شام کے وقت جب میاں نواز شریف کا قافلہ مری روڈ پر داخل ہوا تو کارکنان کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے آگے کا سفر ملتوی کرتے ہوئے رات پنجاب ہاؤس میں گزارنے کا اعلان کر دیا ۔جس کی وجہ سے روات ،مندرہ ،گوجرخان ،سوہاوہ اور جہلم میں موجود مسلم لیگی کارکنان دن بھر شدید گر می میں نواز شریف کے انتظار کرنے کے بعد واپس گھروں کو لوٹ گئے ۔بڑی تعداد میں کارکنان جمع نہ کرنے پر کمیٹی چوک میں اعلیٰ حکومتی افسران کی سرزنش بھی کی گئی۔ چوہدری نثار علی خان نے اچانک قافلے کا حصہ بننے سے خود کو علیحدہ کر لیا ۔کیونکہ چوہدری نثار علی خان نے میاں نوازشریف کو جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کی بجائے موٹروے سے لاہور جانے کا مشورہ دیا تھا لیکن چوہدری نثار کے مخالف دہڑے نے چوہدری نثارکے مشورے کی مخالفت کی اور نواز شریف کو جی ٹی روڈ سے ہی جانے کا مشورہ دیا جس کے بعد چوہدری نثار اس قافلے میں شریک نہیں ہوئے۔اس سے قبل دن بھر راولپنڈی اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئیے گئے تھے اور ہزاروں اہلکاروں کو سکیورٹی پر معمور کیا گیا تھا ۔جڑوا شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو بھی اچانک بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مری روڈ ،مریڑ چوک مریڑ حسن ،کچہری اور جی ٹی روڈ پر کچہری سے روات تک تمام پیٹرول پمپس بند رکھے گئے اور زیادہ تر علاقوں میں زبردستی دکانیں بھی بند کروا دی گئیں ۔جس کی وجہ سے تاجر بھی سراپا احتجاج بنے رہے۔دیہاڑی دار مزدوروں اور غریب طبقہ لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کا کہنا ہے کے آج دوبارہ راولپنڈی سے ریلی کا آغاز کیا جائے گا اور آگے جی ٹی روڈ کا سفر جاری رکھا جائے گا اب دیکھنا یہ ہے کے آج کارکنان کتنی بڑی تعداد میں اس ریلی کاحصہ بنتے ہیں۔

Jhelum News

جہلمکی خبریں

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جہلم آمد،ہزاروں کارکنوں کا پرتپاک استقبال

جہلم (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد امجد بٹ سے ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جہلم آمد،ہزاروں کارکنوں کا پرتپاک استقبال ، روالپنڈی سے لاہور کے سفر میں میاں نواز شریف کا قافلہ جہلم پہچنے پر کارکنوں کا پرتپاک استقبال، ہزاروں کارکنوں نے بھنگڑے ڈال کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اپنے قائد کا استقبال کیا ۔ ، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اسلام آباد سے لاہور کے سفر کے دوران گزشتہ روز جہلم پہنچنے پر ن لیگی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پر ن لیگی ایم این اے چوہدری خادم، ندیم خادم، ایم این اے مطلوب مہدی ، ایم این اے نگہت میر، ایم پی اے چوہدری لال حسین، مہر فیاض، راجہ اویس خالد ، نذر گوندل ، راجہ طالب مہدی، چوہدری بوٹا جاوید، چوہدری راشد گرمالہ ، چیئرمین ضلع راجہ قاسم علی خان، وائس چیئرمین ڈاکٹر بشیر، بوٹا جاوید، کونسلرز سمیت درجنوں کارکن اپنے قائد کے انتظار میں شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگاتے رہے ۔ میاں نواز شریف کی جہلم آمد کے حوالے سے علی الصبح ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر رکھی تھیں اور جادہ کے مقام پر جی ٹی روڈ کو بند کرکے بڑا سٹیج لگایا گیا جبکہ سوہاوہ سے دریائے جہلم کے پل تک سڑک کے دونوں اطراف میں نواز شریف کے قد آدم فلیکس اور بورڈز آویزاں کئے گئے تھے ۔ جادہ کے مقام پر نوازشریف کے استقبال کے لئے ن لیگ کے مختلف دھڑوں کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد دو پہر کے بعد سے آنا شروع ہو گئی اور اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے کارکن بے تاب نظر آئے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سڑکوں گلیوں اور چوراہوں کو بند کرکے عملا مارشل لاء نافذ کر دیا جبکہ جلسہ گاہ کے قریبی مارکیٹوں اور دکانوں کو دن بارہ بجے ہی بند کروانے کا حکم دے دیا گیا، سڑکوں گلیوں کے بند ہونے سے ہزاروں افراد سخت پریشانی کا شکار رہے ، جبکہ صبح 7بجے ڈیوٹی پر آنے والے پولیس اہلکار اور ٹی ایم اے کے ملازمین سخت گرمی اور حبس کے باعث پسینے سے شرابور رہے ۔ 36گھنٹے انتظار کرنے کے بعد نواز شریف کے جہلم پہنچنے پر کارکن آپے سے باہر ہو گئے اور میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگاتے رہے ، میاں نواز شریف سٹیج پر پہنچے تو ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا، اپنے خطاب میں میاں نوا ز شریف نے کہا کہ بیس کروڑ عوام کے منتحب کردہ وزیر اعظم کو پانچ ججوں نے ایک منٹ میں گھر بھیج دیا، لیکن یہی جج جنرل مشرف کے خلاف کوئی فیصلہ نہ دے سکے، مختصر خطاب میں انہوں نے کہاکہ ہم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ، ہم عوام کے ہمدرد ہیں اور یہاں جہلم کے عوام نے استقبال کرکے میر ا دل خوش کر دیا ہے، ہم نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کرنے کی قسم کھائی اور اب تک دونوں پر قابو پا لیا ہے اور آئندہ مکمل ہونے والے منصوبے بھی عوام کیلئے ہی ہیں اس موقع پر انہوں نے ضلعی قیادت کی بھی تعریف کی ۔

میاں نواز شریف کے دورہ کی جھلکیاں میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے جادہ میں بڑا کیمپ اور سٹیج لگایا گیا

جہلم (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،امجد بٹ بیورو چیف سے ) میاں نواز شریف کے دورہ کی جھلکیاں میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے جادہ میں بڑا کیمپ اور سٹیج لگایا گیا، ن لیگی قیادت نواز شریف کے استقبال کیلئے دو گھنٹے قبل جلسہ گاہ پہنچ گئی نواز شریف چار بج کر 45منٹ پر جہلم پہنچے ۔ سٹیج کے اوپر سابق ایم پی اے ندیم خادم اور ٹی ایم او چوہدری راشد بھنگڑے ڈالتے رہے ، میاں نواز شریف کے ہمراہ پرویز رشید، سعد رفیق اور امیر مقام بھی سٹیج پر موجود تھے ۔ ایم این اے چوہدری خادم میاں نواز شریف کے کان میں باتیں کرتے رہے، ایم پی اے چوہدری لال حسین نے سٹیج سے نیچے آ کر میاں نوازشریف کا استقبال کیا اور بغل گیر ہوئے۔ ضلعی چہئرمین راجہ قاسم علی خان بڑے قافلے کے ساتھ جلسہ میں شامل ہوئے ، شدید گرمی میں کارکن کی حالت بگڑ گئی اور حبس کے باعث خاتوں کونسلر بے ہوش ہو گئی ۔ نواز شریف نے 20منٹ خطاب کیا ۔ سٹیج پر دو بلٹ پروف ڈائس بنائے گئے تھے ۔ کارکنوں کے نعرے کے جواب میں نواز شریف مسکراتے رہے ، پولیس کی بھاری نفری نے جلسہ گاہ کو گھیرے میں لئے رکھا، میڈیا کے کوئی جگہ مختص نہ ہونے سے پولیس اور صحافیوں کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوتی رہی، نواز شریف سے قبل امیر مقام ، خواجہ سعد رفیق اور سابق ایم پی اے ندیم خادم نے بھی خطاب کیا ۔ خطاب کے بعد نواز شریف مقامی ہوٹل کیلئے روانہ ہو گئے ۔ نواز شریف کے جلسہ میں کارکنوں کی تعداد 10سے 15ہزار کے لگ بھگ تھی ۔ ایم پی اے مہر فیاض ، نذر گوندل ، راجہ اویس خالد جہلم کے جلسہ میں شریک نہ ہوئے ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

ڈڈیال شہر میں بیک وقت کئی مقامات پر ٹرانسفارمر جلنے اور 12دن سے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہری سڑکوں پر نکل آئے مقبول بٹ شہید چوک میں ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی گئی

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال شہر میں بیک وقت کئی مقامات پر ٹرانسفارمر جلنے اور 12دن سے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہری سڑکوں پر نکل آئے مقبول بٹ شہید چوک میں ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی گئی مین روڈ 3گھنٹوں تک بلاک رہی ایس ڈی او محکمہ برقیات کی مظاہرین کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد روڈ بحال کر دی گئی 24گھنٹے کا الٹی میٹم ٹرانسفارمرم ٹھیک نہ ہونے اور پانی فراہم نہ کرنے کی صورت میں انجمن تاجراں ،ندائے حق، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری آفتاب احمد خان کا مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان ڈڈیال کیلئے آنے والے 20ٹرانسفارمر ز مین سے شہر کو بھی حصہ دیا جائے بصورت دیگر ہم ڈڈیال شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور شدید احتجاج کریں گے مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈڈیال شہر میں ایک ہی وقت میں 3مختلف مقامات پر ٹرانسفارمرز جلنے اور کئی کئی گھنٹے گزرنے کے بعد ان کی مرمتی نہ کرنے اور 12دن سے شہر میں پانی فراہم نہ کرنے پر شہری آپے سے باہر ہو گئے شہریوں نے مین روڈ پر نکل کر مقامی ایم ایل اے اور محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر انجمن تاجراں ڈڈیال کے جنرل سیکرٹری محمد صادق بٹ، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری آفتاب احمد خان ، صحافیوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی کئی دن گزر جاتے ہیں مگر محکمہ برقیات جلے ہوئے ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں کرواتے اور ہم سے پیسے مانگتے ہیں مین روڈ 3گھنٹے تک بلاک رہنے کے بعد ایس ڈی او محکمہ برقیات میاں عبیداللہ ہمراہ ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال خواجہ عمار ڈار، ایڈیشنل ایس ایچ او راجہ ذوہیب طاہر موقع پر پہنچے اس موقع پر ایس ڈی او کے ساتھ مظاہرین کی طرف سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری آفتاب احمد خان ایڈووکیٹ، انجمن تاجراں ڈڈیال کے جنرل سیکرٹری محمد صادق بٹ خواجہ ارشد رمضان اور دیگر نے مزاکرات کیے ایس ڈی او نے اس موقع پر مظاہرین سے 24گھنٹے کا ٹائم لیتے ہوئے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

تھانہ پولیس ڈڈیال منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن ایک ہی رات میں 3مختلف مقامات پر چھاپے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ تھانہ پولیس ڈڈیال منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن ایک ہی رات میں 3مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین منشیات فروش گرفتار کر لیے 1کلو سے زائد چرس ، 700گرام ہیروئن ،1رائفل 12بور برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی عوام علاقہ ڈڈیال کا ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال خواجہ عمار ڈار ایڈیشنل ایس ایچ او راجہ ذوہیب طاہر اور دیگر کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق ایس ای پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت پراور ڈی ایس پی عطاالرحمن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال خواجہ عمار ڈار ، ایڈیشنل ایس ایچ او راجہ ذوہیب طاہر نے دیگر نفری کے ہمراہ رات گئے بہاری کے مقام پر چھاپہ مار کر منشیات فروش عاشق شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 700گرام ہیروئن ، 500گرام چرس، ایک رائفل 12بور برآمدکر لی دوسری کاروائی میں پولیس نے بھلوٹ کے مقام پر چھاپہ مار کر منشیات فروش کریم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 400گرام چرس برآمدکر لی جبکہ تیسری کاروائی میں پولیس نے سوچانی کے مقام پر چھاپہ مار کر منشیات فروش طاہر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 150گرام چرس برآمد کر لی عوام علاقہ ڈڈیال نے ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم، ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال خواجہ عمار ڈار ایڈیشنل ایس ایچ او راجہ ذوہیب طاہر اور دیگر کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔

ایڈیشنل ضلعی فواجداری ڈڈیال نے لاہور کے بدنام زمانہ منشیات فروش جان جوزف کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے 2سال قید کی سزا بحال کر دی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایڈیشنل ضلعی فواجداری ڈڈیال نے لاہور کے بدنام زمانہ منشیات فروش جان جوزف کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے 2سال قید کی سزا بحال کر دی سول کورٹ ڈڈیال نے ملزم کو منشیات فروشی پر 3/4 دفعہ کے تحت درج ہونے والے مقدمہ پر سزا سنائی تھی ملزم کو موجودہ ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال خواجہ عمار ڈار نے 175بوتل شراب سمیت گرفتار کیا تھاتفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ضلعی فواجداری عدالت ڈڈیال نے جان جوزف ولد ڈیلون جوزف ساکن لاہور کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے سول کورٹ کی طرف سے سنائی 2سال قید کی سزا بحال کر دی ملزم عرصہ کئی سال سے منشیات فروشی کا کاروبار کرتا تھا اور اس کے خلاف ڈڈیال تھانہ میں کئی مقدمات درج ہیں ضلعی فواجداری عدالت میں سرکار کی طرف سے کیس کی پیروی کرتے ہوئے ابرار مغل ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ ملزم کو 20اپریل 2013کو موجودہ ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال خواجہ عمار ڈار نے سورکھی کے مقام پر ناکہ لگا کر 175بوتل شراب سمیت گرفتار کیا تھا۔

گذشتہ چند دنوں سے سیاکھ سکول کی صدر معلمہ صاحبہ فریدہ اکبر صاحب کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ گذشتہ چند دنوں سے سیاکھ سکول کی صدر معلمہ صاحبہ فریدہ اکبر صاحب کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں جس میں تصویر کے صرف ایک رُخ کو پیش کیا جارہا ہے مگر حقیقت یہ ہے صدر معلمہ عرصہ 10 سال سے اِس ادارے میں تعینات ہیں ۔اُنکا تبادلہ روٹین کے مطابق ہوا ہے ۔جسکی وہ انتقامی کارروائی قرار دے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے صدر معلمہ کا خاوند امجد محمود جو کہ ایک پرائیویٹ ادارہ بھی چلاتا ہے ۔سکول میں مداخلت کرتا تھا او رسکول کی کنٹین دونوں مل کر چلاتے تھے اور اور منافع خود کھا جاتے تھے ۔ان خیالات کا اظہار عوام علاقہ سیاکھ کے معززین و سماجی راہنماؤں چوہدری محمد اکرم، چوہدری ریاست ، چوہدری ظفر ،خواجہ شفیق ،چوہدری ایوب ،خواجہ امین، چوہدری الطاف بٹھار، واجد اقبال ،محمد اشرف ملک نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکول کی بچیوں کو نصاب کے علاوہ مہنگی کتب خریدنے اور پڑھنے کے لیے لا کر دی گئیں صرف کمیشن حاصل کرنے کیلئے اِس کے علاوہ بے جا فنڈزلیے گے چوکیدار علی اکبر صبح تا شام اُنکے گھریلو کام کرتا رہا ہے اِسکے علاوہ تعطیلات کے دوران بھی نائب قاصدات سے گھریلو کام لیا جاتا رہا جو کہ سراسر زیادتی ہے جس صدر معلمہ کا یہاں پر تبادلہ ہوا ہے وہ بھی مقامی ہیں اور معزز پڑھی لکھی فیملی سے ہیں وہ 6 سال بطور صدر معلمہ ڈیوٹی باہر کررہی ہیں اور ضلع باغ بھی وہ رہ کر آئی ہیں اُنکا بھی حق بنتا ہے قریب ترین سٹیشن پر آنے کا مگر سکول کی صدر معلمہ نے سکول کو ذاتی میراث سمجھتے ہوئے ادارہ چھوڑنے سے انکا ر کر دیا ہے اور مختلف قسم کے پروپگنڈوں کا سہارا لیا ہوا ہے تبادلہ ملازمت کا حصہ ہوتا ہے نیز ادارہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہوتا پھر موصوفہ کس بنیاد پر تبادلے کو منسوخ کرانا چاہتی ہیں ۔اِ س سلسلہ میں لوگوں کو سیاست نہیں چمکانی چاہیے۔ پروپگینڈوں پر کان نہ دھریں

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سابق کونسلرحاجی محمد فاضل منہاس(مرحوم)کی اہلیہ انتقال کرگئیں ، نماز جنازہ ڈھوک باباکاشوموضع منیاندہ میں اداکی گئی

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ سابق کونسلرحاجی محمد فاضل منہاس(مرحوم)کی اہلیہ۔محمد ظہیر منہاس،جنرل کونسلر حاجی محمد منیر منہاس،محمد دلپزیر منہاس،محمد یاسر منہاس،محمد آصف منہاس(HK)کی والدہ انتقال کرگئی ان کی نماز جنازہ ڈھوک باباکاشوموضع منیاندہ میں اداکی گئی نمازہ جنازہ کی امامت خلفیہ محموداختر نقشبندی نے کی ۔نمازجنازہ میں امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 2راجہ صغیر احمد،سابق ناظم کنوہا حاجی غلام ظہیر بھٹی،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ رب نواز خان،سابق نائب ناظم حاجی احمد سعید،ماسٹرحاجی طارق محمود منہاس،سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل منیاندہ محمد نثار کیانی۔،عبدالقدوس بٹ،جنرل کونسلر حاجی قدیر راجہ،جنرل کونسلر حاجی ٖغنضفر مغل،سیکرٹری حاجی اورنگزیب منہاس،ماسٹر محمد رمضان منہاس،عبدالقیوم منہاس،بینک منیجر محمد عظیم مرزا،بینک منیجر محمد نجیب بھٹی،بینک منیجر چوہدری وارث منہاس،راجہ محمد اسلم(ڈھکی) صوبیدار ماسٹر حاجی امجد کھوکھر،نمبردار پنوں خان،چویدری توقیر اسلم،حاجی اسلم بانی،محمد آمین کلرسیداں،ماسٹر لطیف،عامرمنہاس(HK)بابوظفر اقبال اور سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محمد فیصل کی نمازجنازہ سکول گروانڈ ٹھٹھر میں ادا کر دی گئی

some image

دوبیرن کلاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ) محمد وقار۔۔۔۔۔ محمد محبوب (مرحوم) کے بیٹے اور حاجی اسحاق احمد (یوکے) کے بتیجھے محمد فصیل کی نمازجنازے سکول گروانڈ ٹھٹھر میں ادا کر دی گئی نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ کیثر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

چوہدری مالک آف بھڈانہ انتقال کر گئے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔بھڈانہ والے سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چودھری محمد اعظم پرویز صاحب کے بڑے بھائی چوہدری مالک تقدیر الہی سے انتقال کرگئے ہیں ان کی نماز جنازہ آج11 اگست بعد نماز جمعہ 3 بجے بھڈانہ میں ادا کی جائے گی ۔

تعزیت

Condolences

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپور حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدر معلم حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی قائداساتذہ چودھری مہربان علی راجہ محمدیوسف چودھری مہربان علی چودھری محمدیاسین (ر) معلم راجہ شہباز خان شاہدحنیف محمدآصف مدرسین اوربابو خواجہ محمدکبیر پوسٹ ماسٹرسب پوسٹ آفس بوعہ ڈھانگر ی فیض پورشریف اورپوسٹ مین چودھری سرفراز حسین نے تنگ دیو یونین کونسل فیض پورشریف کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات حاجی چودھری محمدفاضل اورچودھری مطلوب حسین کے انتقال پرملال پرسوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔ چودھری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر کے اساتذہ کاایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت آصف عزیز صدر معلم منعقدہوا اجلاس میں تنگ دیو یونین کونسل فیض پورشریف کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات حاجی چودھری محمدفاضل اورچودھری مطلوب حسین کے انتقال پرملال پرسوگوار خاندا نوں کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاگیامرحومین کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی گئی اجلاس میں نائب صدر معلم اللہ دتہ بسمل چودھر ی محمداکرام امان اللہ غازی احمدفراز قاضی محمدنویدنبیل احمد اورراجہ محمدفاروق مدرسین نے شرکت کی ۔

حاجی چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چودھری مقصوداحمدطاہرحاجی چودھر ی منظور حسین چودھری محمداعجاز چودھری محمدآفتاب حاجی چودھری محبو ب الرحمن انجم چودھری منیر اخترچودھری غضنفراقبا ل منشی چودھر ی عبدالرشیدچودھری عمران مانی خواجہ محمداحتشا م ڈومال چودھری آصف کریم حاجی چودھر ی عبدالروف راجہ مظہرکیانی محمدشہزاد المعروف ظفربھٹی اور راجہ تفسیر احمدخان نے تنگ دیو یونین کونسل فیض پورشریف کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات حاجی چودھری محمدفاضل اورچودھری مطلوب حسین کے انتقال پرملال پرسوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

Picture of the Day