Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 11th March 2018 ----- 22nd Jamadi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

حلقہ بندیوں کے ساتھ ہی شرقی کلر سیداں اور گوجرخان کی عوام کاجم غفیر جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہے ،نعیم مرزا

PPP and PML-N supporters turning for PTI, Naeem Mirza

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔چوآ خالصہ،حلقہ پی پی آٹھ ،پاکستان تحریک انصاف کلر سیداں گوجرخان کے رہنما نعیم احمد مرزا جن کا تعلق گوجرخان کے نواحی گاؤں سسرال سے ہے

پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ساتھ خصوصی انٹر ویو میں نعیم احمد مرزا نے کہا کہ میں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول چوآ خالصہ حاصل کی ،آمدہ الیکشن میں پی پی ۸ سے صوبائی اسمبلی پنجاب سے امیدوار ہوں ،ڈھوک بلندیاں کی تمام معززین جن میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سر کردہ رہنماؤں نے اپنی اپنی پارٹیوں کو چھوڑ کر چےئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے

نعیم احمد مرزا نے کہا کہ ٹھکیداری نظام سے ملک کو بہت نقصان پہنچاہے،لوکل گورنمنٹ کے نظام کو مضبوط کرنے سے ہی ترقی اور خوشحالی آ سکتی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کے بارے میں کیا کہا مکمل ویڈیو ملاحظہ فرمائیے،انٹرویو کے دوران ایس ایم ریٹائرڈ محمد الیاس راجہ،راجہ تنویر خالق لنگڑیال۔راجہ خلیق لنگڑیال،چوہدری محمد رمضان گجر،چوہدری محمد جہانگیر،بابو تنویر لنگڑیال،چوہدری ضیاء قیوم،شیخ تصدق بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan; A Public meeting was held in village Dhok Baba Baland, Choa Khalsa, where members of public supporting PPP and PML-N in past have announced to back PTI candidate Naeem Mirza in constituency PP8.

Naeem Mirza who was born in village sasural in Gujar Khan grew up in Choa Khalsa where his grand parents lived and studied at local high school in Choa Khalsa.

In the public meeting members of public who had always supported PPP and PML-N past announced to Back Naeem Mirza. Naeem Mirza thanked the local community innDhok Baba Baland for their support.

For more please watch the video below...

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

فلاحی خدمات کے اعتراف میں مئیر آف سلاو عشرت شاہ کی جانب سے پوٹھوار ڈاٹ کوم ٹیم کے لیے خصوصی ایوارڈ

Mayor of Slough Ishrat Shah awards pothwar.com

some image some image some image some image

سلاو، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم پچھلے اٹھارہ سال سے پاکستان اور بیرون ملک آباد پوٹھواریوں کو خبروں اور حالات حاضرہ سے آگاہی کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم کی انھی خدمات کے اعتراف میں مئیر آف سلاو عشرت شاہ کی جانب سے پوٹھوار ڈاٹ کوم ٹیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مئیر عشرت شاہ نے پوٹھوار ڈاٹ کوم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انھیں پوٹھوار ڈاٹ کوم کی مقبولیت کا اندازہ اس وقت ہوا جب ایک ٹین ایجر نے انھیں ہائی سٹریٹ میں روک کر پوثھا کہ کیا وہ مئیر آف سلاو عشرت شاہ ہیں اور پوچھنے پر اس نے بتایا کہ اس نے انھیں پوٹھوار ڈاٹ کوم پر دیکھا تھا۔

محمد نصیر راجہ، حبیب رشید، عمر حیات راجہ، افتخار وارثی اور محمد زرین بھٹی اس تقریب میں موجود تھے۔مئیر عشرت شاہ نے مئیر پارلر میں ان کی تواضع کی۔تقریب کی جھلکیاں نیچے دی گئی ویڈیو میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں

Slough; Slough Mayor councilor Ishrat Shah has awarded pothwar.com for its community and cultural contributions in UK, Mayor Ishrat Shah first Muslim women to be elected as Mayor in slough, appreciated the work carried out by pothwar.com.

At the Mayors office were Mohammad Naseer Raja, Habib Rashid, Umar hayat Raja, Iftikhar warsi and Zareen Bhatti. The mayor Ishrat Shah gave a tea party at the Mayors parlor and told it has been pleasure to award pothwar.com.

For full coverage please watch the video below....

پاکستانی نژاد برطانوی شہری انصار کو لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں پندرہ سال کی سزا سنا دی گئی

Ansar Mahmood jailed for 15 years in Bradford

some image

لندن(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ کے علاقے بریڈفورڈ میں مقیم پاکستانی نژاد انصار محمود کو لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں پندرہ سال کی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق بریڈ فورڈ میں مقیم پاکستانی نژاد انصار محمود نے پندرہ سال ایک کم عمر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

لڑکی نے گزشتہ روز بریڈ فورڈ کراون کورٹ میں جج کے سامنے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ملزم بعض اوقات زبردستی لڑکی کو گاڑی کی پچھلی سیٹ پر لے جایا کرتا تھا اور لڑکی کو منہ بند رکھنے کے ڈرتا رہا -

ملزم انصار محمود کو پندرہ سال کی سزا سنا دی گئی ملزم پر فرد عائد جرم میں آٹھ جرائم شامل ہیں جن میں عصمت دری، زبردستی ہاتھ لگانا اور لڑکی کو منہ بند رکھنے کے لیے رقم کی پیشکش کرنا شامل ہے جج نے کہا کہ لڑکی نے ملزم کے بیان دیتے ہوئے جرات کا مظاہرہ کیا-

Bradford; Ansar Mahmood, 37, of Withins Close, Little Horton, Bradford, was sentenced to 15 years in prison at Bradford Crown Court today after being found guilty of multiple counts of rape and sexual assault against a girl under the age of 13.

The charges include eight counts, including rape and sexual touching. In some cases he forced himself on the girl in the back seat of his car. A judge said there was an element of grooming in the offending, and Mahmood had offered money to keep the girl silent.

His victim bravely spoke to the court before he was sentenced yesterday. She said the abuse caused her life to “fall out of control,” and that she found the process of giving evidence and dealing with police was “overwhelming.”

He sentenced Mahmood to 15 years in prison, saying he would only be eligible for parole after 10 years. When he was released he will be deported.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

روات کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار خاتون کار ڈرائیور کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ روات کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار خاتون کار ڈرائیور کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔جاں بحق ہونے والا حساس ادارے کا ملازم تھا جسے سرکاری اعزاز کے ساتھ کلر سیداں کے قریب ڈریال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کا اہلکار ملک محمد اکرام عرف کامی راولپنڈی میں ڈیوٹی ختم کر کے گاؤں میں اپنے نانا کے سالانہ ختم ایصال ثواب میں شرکت کے لیے گھر آ رہا تھا کہ راستے میں گیگا مال میں ملازم اپنے بھائی ملک محمد احسان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کلر سیداں آ رہا تھا کہ ٹی چوک کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے ملک محمد اکرام موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا بھائی ملک محمد احسان شدید زخمی ہوا اسے راولپنڈی منتقل کر دیا گیااور ملک محمد اکرام کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ گاؤں ڈریال میں سپر د خاک کر دیا گیا نما زجنازہ میں اعلیٰ فوجی حکام کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنماؤں اور بلدیہ کلر سیداں کے ارکان نے شرکت کی۔

 

ڈسٹرکٹ سیشن جج راولپنڈی محمد خالد نواز کا ہفتہ کے روز کلر سیداں کچہری کا دورہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج راولپنڈی محمد خالد نواز نے ہفتہ کے روز کلر سیداں کچہری کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کو بہترین قرار دیتے ہوئے صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔سینئر سول جج محمد عظیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ سیشن جج راولپنڈی جب کچہری پہنچے تو سول ججز کلر سیداں ملک عمران یعقوب اور عمران امیر نے ان کا استقبال کیا۔ سیشن جج نے اس دوران کورٹ روم میں بیٹھ کر کیسوں کی سماعت بھی کی اور کیسوں کی پیروی پر وکلاء کی حاضری کو سراہا۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی دسویں بار بھی پہلی پوزیشن

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں نے دسویں بار بھی اپنی پہلی پوزیشن کے اعزاز کو برقرار رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں 85 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں 84 پوائنٹس کیساتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہلے نمبر پر رہا جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ 81 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے کلر سیداں کے صحافیوں کو بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں نے صوبہ بھر کے 85 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں پہلی جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ یاد رہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں نے علاج معالجہ کے سلسلہ میں سہولیات کی فراہمی میں اپنی مثالی کارکردگی کے باعث دسویں بار بھی اپنے اس اعزاز کو برقرار رکھا ہے۔ کمشنر آفس راولپنڈی میں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے اپنی ویڈیو لنک کانفرنس میں ایم ایس کلر سیداں ڈاکٹر ہمایوں انور میر کی کارکردگی کی زبردست الفاظ میں سراہا ہے ۔

سجا د ہ نشین کلیا م شر یف سا ئیں شعبا ن فر ید کا تحر یک غلا ما ن ر سو ل کلر سیداں کے ز یر ا ہتما م سہ ما ہی تر بیتی نشست سے خطا ب

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سجا د ہ نشین کلیا م شر یف سا ئیں شعبا ن فر ید نے کہا کہ دعا کرنا ہمار کام جبکہ ہماری دعا کو مقبولیت کا شرف بخشنا اللہ کا کام ہے ۔اللہ کا وعدہ ہے کہ کوئی جب مجھ سے دعا مانگتا ہے تو میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں۔ کہ بز ر گا ن د ین کے آ ستا نے ر شد و ہد ا یت کا سر چشمہ ہیں یہا ں پر آ نے و ا لے ا پنی مر ا د و ں کی جھو لیا ں بھر کر لے جا تے ہیں صوفیاء نے توحیدوعشق مصطفی ﷺ کوپروان چڑھانے کے لئے خلق خداسے محبت کادرس دیا اللہ سے محبت کرنے والا اس کی مخلوق سے بے تعلق نہیں رہ سکتا۔ ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے تحر یک غلا ما ن ر سو ل کلر سیداں کے ز یر ا ہتما م سے ما ہی تر بیتی نشست سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ا س مو قع پر نصیر ا ختر بھٹی ،سید حا مد علی شا ہ ،ر ا جہ ا ز ر م حمید سیا لو ی ،جا و ید کو ثر ،ملک ند یم ،ر ا جہ گلفا م ،مسعو د بھٹی ،ا ظہر بھٹی ،ا بر ا ر بھٹی ،ر ا جہ شعبا ن سمیت عقید ت مند و ں کی کثیر تعد ا د مو جو د تھی سا ئیں شعبا ن فر ید نے کہا کہ انسانیت سے محبت روحانیت کادرس اولین ہے۔ہماری عزت وحرمت اسی میں ہے کہ ہم دامن مصطفی ﷺ سے وابستہ ہوجائیں۔ٍ

راجہ ساجد جاوید کے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر نامزد ہونے کے بعد کلر سیداں میں پی ٹی آئی ایک بار پھر دو دھڑوں میں تقسیم

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ راجہ ساجد جاوید کے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر نامزد ہونے کے بعد کلر سیداں میں پی ٹی آئی ایک بار پھر دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ تحصیل کلر سیداں کے سابق سینئر عہدیدران اور ورکروں کا ایک اہم اجلاس شیخ محمد فیاض کی زیر صدارت کلر سیداں میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر راجہ ساجد جاوید کی بطور تحصیل صدارت نامزدگی کے جاری نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا گیا۔ورکرز کے بقول صدارت کی نامزدگی کا یہ فیصلہ ورکرز کی مشاورت کے بغیر عمل میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں میں پی ٹی آئی کی صدارت کا فیصلہ ورکروں نے کرنا تھا جسے بلڈوز کیا گیا ہے جس سے ورکروں کی دل شکنی ہوئی ہے ،لہذا نوٹیفکیشن کو منسوخ کر کے نیا صدر ہماری مشاورت سے بنایا جائے ۔اجلاس میں یوسی بشندوٹ،گف،غزن آباد اور ایم سی کلر سیداں کے ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء پی ٹی آئی کے دوسرے دھڑے کا مشاورتی اجلاس بھی کلر سیداں میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید نے کی۔اجلاس میں یوسیز اور ایم سی کلر سیداں کی سطح پر نئی باڈی تشکیل دینے کے بارے میں معاملات کو زیر بحث لایا گیا ۔اجلاس میں تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،سابق صدر آصف محمود کیانی،نعیم مرزا،چوہدری جاوید کوثر سمیت تمام یوسیز کے ورکروں نے بھی شرکت کی۔

محمد ناصر راجہ کا کلرسیداں میں ایک مقامی ہفت روزہ اخبار کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ مسلم لیگ ق ضلع راولپنڈی کے صدر محمد ناصر راجہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عدلیہ پر بلا جواز تنقید کررہی ہے ،مریم اور نواز شریف چوہدری نثار علی خان کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حالیہ حلقہ بندیاں زمینی حقائق کے برعکس ہیں ، اپنے سیاسی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد آئندہ لحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کلرسیداں میں ایک مقامی ہفت روزہ اخبار کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کیا ، محمد ناصر راجہ نے کہا کہ حکومت اپنے گناہ چھپانے کے لیے عدلیہ پر تنقید کررہی ہے آمدہ عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کو مسترد کریں گے ،شریف برادران میں صدارت کے حوالے سے شدید اختلافات ہیں جس سے مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہوجائے گی ،انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان اپنے دس سالہ دور میں کلرسیداں کو ایک یونیورسٹی تک نہ دے سکے ان کے دور میں شرفاء کی پگڑیاں اچھالی گئی تھانہ کلچر عروج پر رہا اس کے برعکس ہم نے کلرسیداں کو پہچان دی اور عوام کو عزت دی ، انہوں نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوے کہا کہ حلقہ بندیوں میں الیکشن کمیشن کا کردار کم اور حکومتی ہاتھ زیادہ ملوث تھا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اورمریم چوہدری نثار علی خان کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اس بار شکست چوہدری نثار علی خان کا مقدر ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ جلد مشاورت کے بعد اپنے سیاسی لحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

سالانہ عید میلادالنبی ﷺ بسلسلہ افتتاح مدرسہ سابق ناظم حاجی غلام ظہیر اور اہلیان سدا کمال کی خصوصی کاوش

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔سدا کمال کلر سیداں،سابق ناظم حاجی غلام ظہیر اور سدا کمال کے تمام باسیوں نے مل کر علم کی شمع کو گھر گھر روشن کرنے کے لئے مدرسے کی عمارت مکمل کر لی ہے اور جلد ہی یہاں حفیظ و ناظرہ کی کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا،اردگرد سے جو طالب علم دور دراز مدرسوں میں علم حاصل کرنے کے لئے جاتے تھے یہاں کے باسیوں نے ان کے لئے بہترین مدرسہ تعمیر کر دیا ہے،جس سے آنے والے سالوں میں بہترین علماء پید کئے جائیں گئے،اہلیان سدا کمال نے علاقہ بھر سے علم دوستوں کو اس مدرسے کو کامیاب کرنے کی دعوت دی ہے،اس موقع پر سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا محمد اقبال قریشی،قاری محمد اجمل،نور مسجد کلر سیداں کے امام ،محمد منیر بھٹی یو کے،چوہدری خورشید یو کے،چوہدری طارق محمود،ماسٹر محمد لطیف لنگڑیال، جنرل کونسلر راجہ قدیرسمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے افتتاحی تقریب اور محفل میلاد کی تقریب میں شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کو تقسیم نہ کیا جا ئے, حاجی ماسٹر آزاد مغل

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈات کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔پی پی 8کی مو جودہ حلقہ بندی پر مطمین ہوں، ان خیالات کا اظہارسابق امیدوار ناظم یونین کونسل منیاندہ حاجی ماسٹر آزاد مغل نے صحافیوں سے گفت گو میں کیا۔ انھوں نے کہاکہ اہل علاقہ کا یہ مطالبہ جا ئز ہے کہ تحصیل کلر سیداں کو تقسیم نہ کیا جا ئے بلکہ پوری تحصیل کلر سیداں کو ایک ہی صوبائی حلقہ شامل ہو نا چا یئے۔ انھوں نے کہا کہ مو جودہ حلقہ بندی سے چند چھوٹی مو ٹی شکا یات کے با وجود مجمو عی طور پر مطمین ہوں ۔ مرکز چوآ خالصہ کی یو نین کو نسلوں ، بیول اور گوجرخان کے علا قے کے عوام کا رہن سہن، ثقافت، کھانا پینا ایک جیسا ہے ۔ چوآ خالصہ سے گو جرخان جا نے میں تیس منٹ لگتے ہیں جبکہ کہوٹہ جا نے میں زائد وقت لگتاہے۔ مزید انھوں نے کہا کہ سرصوبہ شاہ سے سموٹ سڑک بارے کہا کہ یہ بدقسمت سڑک ٹھوٹ پھوٹ کا شکار منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔ علاقہ میں ترقیاتی کا م گلیات سڑک اور دیگر بے شمار کام ہورہا اور ہوچکے ہے مگر یہ مین سڑک کے ساتھ ایسا سلوک کیوں ۔انھوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقا ن عباسی سے پروز مطالبہ کیا کہ اس سڑک کوجلد از جلد اپنی خصوصی گرانٹ سے گرانٹ جاری کرکے پختہ کیا جائے تاکہ اس کوفت سے نجات حاصل مل سکے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

یوسی مٹور کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی۔ چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق آف تھوہا خالصہ کی مسلم لیگ(ن) کو خیر آباد کہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوسی مٹور کی سیاسی صورتحال میں ڈرومائی تبدیلی۔ چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق آف تھوہا خالصہ نے مسلم لیگ(ن) کو خیر آباد کہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اختیار کرلی۔چیئرمین راجہ اشتیاق نے بلدیاتی الیکشن راجہ صغیر گروپ میں سے الیکشن لڑا کامیابی کے بعد بعض معملات پر اپنے گروپ سے علیحدہ ہو گے تھے۔راجہ اشتیا ق احمدنے گذشتہ روز اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ اپنی رہائش گاہ میں پی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔اپنے خطاب میں چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق آف تھوہا خالصہ بگلہ ، تھوہا ، میرا والوں نے مجھے چیئر مین منتخب کیااور کر سی میں بٹھایا ایک طرف کر سی سے اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور دوسری جانب اعلٰی قیادت کے ساتھ بٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے اب میری عوام ہی بتائے میں یہ فیصلہ کیسے ناں کر تا۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی جماعت رہوں جب تک میں چیئر مین یوسی مٹور رہوں گا اپنے کسی بھی ووٹر سپورٹر کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی بر داشت نہیں کروں گاانہوں نے کہا کہ 2018 کے آمدہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کا مٹور میں ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کروں گا جس میں پی پی پی کی اعلیٰ قیادت بھی شر کت کر ئے گئی ۔یاد رہے کہ پچھلے بلدیاتی الیکشن کے بعد کی صورتحال ہو یا چیئرمین یونین کونسل ا ور وائس چیئرمین کے درمیان ذاتی تعلقعات میں تھوڑی خرابی آ گئی تھی اس کے بعدضلع کے الیکشن میں اختلافات واضح نظر آئے رہی سہی کسر ترقیاتی فنڈز کی ترسیل اور وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کے موقع پر ان کو نظر انداز کر نے نے نکال دی جس کے بعدنوبت پارٹی سے علیحدگی تک جا پہنچی اور یوں چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق آف تھوہا خالصہ نے ن لیگ سے کنارہ کشی اختیار کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

چیئر مین سینٹ کے لیے راجہ محمد ظفر الحق کا کوئی نعم البدل نہیں ،بلند کر دار ، دیانتدار, ڈاکٹر محمد عارف قریشی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئر مین سینٹ کے لیے راجہ محمد ظفر الحق کا کوئی نعم البدل نہیں ،بلند کر دار ، دیانتدار ، بے داغ ماضی اور حقیقی جہموریت کے علمبردار ہیں ان کی شخصیت ناں صرف مسلم لیگ ن بلکہ اپوزیشن جماعتیں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ان کا بحثیت چیئر مین سینٹ منتخب ہونا پاکستان کے لیے قابل فخر ہے انہوں نے میاں محمد نواز شر یف سدے مطالبہ کیا ہے کہ راجہ محمد ظفر الحق کو پاکستا ن کے ہر کونے سے ناں صرف فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے بلکہ راجہ محمد ظفر الحق اس عہدئے کے اصل حقدار ہیں سب سے زیادہ عرصہ سینٹر اور قائد ایوان رہے ایسی با صلاحیت شخصیت کو اسی منصب پر فائز کر نے سے جہموریت مزید مضبوط ہو گئی ۔

محکمہ سوئی گیس نے گلیوں کو توڑ پھوڑ کے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے , سید عمران حسین شاہ گیلانی آف آڑی سیداں

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سید عمران حسین شاہ گیلانی آف آڑی سیداں نے میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوئی گیس نے گلیوں کو توڑ پھوڑ کے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے محکمہ والوں نے صرف پائپ ڈال کر گلیوں کو اسی طرع چھوڑ دیا ہے اور اس کی کو کنکریٹ توڑی گئی ہے اس کو ابھی تک محکمہ والوں نے پختہ نہیں کی ہیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں آڑی سیداں کے رہائشی سید عمران حسین شاہ گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس والوں نے بحری ٹاؤن ،آڑی سیداں میں سوئی گیس پائپ ڈالے اور سلسلے میں انہوں نے کنکریٹ کی بنی ہوئی پختہ گلیوں کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ان کو پائپ ڈالے ہوئے عرصہ ہو گیا ہے مگر ابھی تک انہوں نے ان گلیوں کو مر مت نہیں کیا حلانکہ اس میں ان کو گلیوں کو دوبارہ پختہ کر نے کا فنڈز بھی ملتا ہے مگر انہوں نے ابھی تک ان گلیوں کا دبارہ پختہ نہیں کیا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کوشدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے انہوں نے متعلقہ محکمے کے زمہ داران سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

ساؤنڈ سسٹم پر اونچی آواز میں گانے لگا کر رات دیر تک ہلڑ بازی شور شرابہ کرنے پر تھانہ گوجرخان میں دس افراد کیخلاف مقدمہ درج

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شادی بیاہ کی تقریبات پر آتش بازی اور ساؤنڈ سسٹم پر رات گئے اونچی آواز میں گانے لگا کر شور وغل کرکے شہریوں کا سکون غارت کرنے پر پولیس تھانہ گوجرخان نے شادی بیاہ کی تین مختلف تقریبات میں شادی آرڈی نینس کی خلاف ورزی پر دس افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا چار افراد کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ رات شہر کی تین مختلف وارڈوں میں شادی کی تین تقریبات میںآتش بازی کرنے اور ساؤنڈ سسٹم پر اونچی آواز میں گانے لگا کر رات دیر تک ہلڑ بازی شور شرابہ کرنے پر تھانہ گوجرخان میں دس افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا سامان آتش بازی اور دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیاایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے کہا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ آتش بازی اور گانے بجانے پرمکمل پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا اور مقدمات درج کئے جائیں گے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شادہ بیاہ آرڈی یننس پر عملدرآمد کریں

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کاآغاز

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کاآغاز سرور شہید نشان حیدر گورنمنٹ ڈگری کالج میں ہوا شجرکاری مہم کے سلسلے میں راؤ عدنان احمد سوشل ویلفیئر آفیسر گوجرخان اور پرنسپل سرورشہید کالج سید ساجد بخاری نے پودے لگائے اس موقع پر پاکستان یوتھ انٹرکلچرل کونسل کے چیئرمین احمد حسین کالج کے طلباء سٹاف کامرس کالج کے پرنسپل محمد سفیر آرٹس کونسل کے سربراہ خاور محبوب نوید امین حاجی رحمت چوہدری تنویر شیرازی حاجی عمران انصاری بھی موجود تھے راؤ عدنان احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس کا حل زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنا ہے ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگائیں اور پودے کی حفاظت بھی کریں تاکہ ہم مستقبل میں ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہ سکیں

گوجرخان شہر سے نامعلوم چوروں نے موٹرسائیکل چوری کر لیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر سے نامعلوم چوروں نے موٹرسائیکل چوری کر لیا پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کر لیا محمدنعمان نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اس نے اپنا موٹرسائیکل گزشتہ روز کٹڑہ لکڑی کے باہر کھڑا کیا اور بازار خریداری کیلئے چلا گیا واپس آکر دیکھاتو موٹرسائیکل غائب تھا نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل چور ی کر لیا

آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ کے دفتر میں دل کے دورہ کے باعث جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او تھانہ حسن ابدال طارق ملک کے ورثأ نے ایک اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کو بالکل بے بنیاد قرار دے دیا

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ کے دفتر میں دل کے دورہ کے باعث جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او تھانہ حسن ابدال طارق ملک کے ورث�أ نے ایک اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کو بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی کہا کہ ملک طارق کو دل کا دورہ آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ کی سرزنش کی وجہ سے پڑا ملک طارق کے کزن ملک مشتاق نے کہا کہ آر پی راولپنڈی انتہائی شفیق انسان ہیں اور ان کا رویہ ملک طارق کے ساتھ انتہائی مشفقانہ تھا اور انہوں نے ملک طارق کو طبی امداد پہنچانے میں بھی بھر پور تعاون کیا ملک مشتاق نے بتایا کہ ملک طارق پہلے بھی دل کے عارضہ میں مبتلا تھے ان کا خاندان آر پی روالپنڈی سے ملک طارق کے اہلِ خانہ کی دلجوئی کرنے پر انکا بہت ممنون ہے واضع ہو کہ ملک طارق ایس ایچ او تھانہ حسن ابدال آر پی او آفس راولپنڈی میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے تھے جنہیں آبائی گاؤں روپڑ کلاں نزد چک بیلی خان سپردِ خاک کر دیا گیا ہے ملک طارق کی اچانک موت کو ایک اخبار نے غلط رپورٹ کیا تھا جس سے ان کے خاندان کو تشویش ہوئی ہے

پاکستان تحریکِ انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو فیڈریشن کی علامت ہے, چوہدری محمد امیر افضل

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے راہنما ، سینئر نائب صدر ضلع راولپنڈی اور ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری محمد امیر افضل نے کہا ہے پاکستان تحریکِ انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو فیڈریشن کی علامت ہے دیگر دو بڑی کہلانے والی پارٹیا ں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے اپنے صوبوں تک محدود ہیں وقت آنے پر علاقائی تعصب کو ہوا دے کر ووٹ حاصل کرتی ہیں ان میں سے ایک سندھ کارڈ استعمال کرتی ہے تو دوسری پارٹی کا سربراہ شیخ مجیب بن جاتا ہے لیکن اس دفعہ تحریکِ انصاف تمام صوبوں کے لوگوں کو ایک پاکستان کے جھنڈے تلے متحد کر کے ایسے پاکستان کی بنیاد رکھے گی جس سے کبھی بھی صوبائی تعصب کا نعرہ نہیں لگے گا۔

some image

تھانہ جاتلی کے علاقہ درکالی سیداں میں مکان کی چھت زمین بوس ہونے کی نتیجے میں تین قیمتی جانور ہلاک

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے علاقہ درکالی سیداں میں مکان کی چھت زمین بوس ہونے کی نتیجے میں تین قیمتی جانور ہلاک اور دو معجزانہ طور پر بچ گے زمیندار کی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص سے امداد کی اپیل تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ جاتلی کے علاقہ درکالی سیداں کے رہائشی سید زاہد عباس کے جانور کمرے میں بندھے ہوئے تھے کہ اچانک چھت زمین بوس ہو گی جس کے نتیجے میں تین قیمتی جانور ہلاک اور دو زخمی ہو گے سید زاہد عباس کا انہی پر انحصار تھا اس کے چھ بچے ہیں اور کوئی آمدنی کاذریعہ نہیں ہے متاثر شخص نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور شوکت عزیز بھٹی سے امداد کی اپیل کی ہے

جاتلی ،دولتالہ اور سکھو پریس کلبوں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت راجہ صدیق کیانی منعقد ہوا

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی ،دولتالہ اور سکھو پریس کلبوں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت راجہ صدیق کیانی منعقد ہوا جس میں متعدد امور زیر بحث آئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نشان حیدر پریس کلب جاتلی میں دولتالہ ،جاتلی اور سکھو پریس کلبوں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت راجہ صدیق کیانی منعقد ہ ہو ا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد سینییر صحافی نجیب جرال کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی گی

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

پیپلز پارٹی سٹی تنظیم شہر میں بھرپور انداز میں ممبر سازی مہم کا آغاز کر رہی ہے 12مارچ سے سٹی صدر بابر سلطان جدون کی قیادت میں عہدیدار یو سی ون سے عوام رابطہ مہم کا آغاز اورممبر سازی کریں گے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پیپلز پارٹی سٹی تنظیم شہر میں بھرپور انداز میں ممبر سازی مہم کا آغاز کر رہی ہے 12مارچ سے سٹی صدر بابر سلطان جدون کی قیادت میں عہدیدار یو سی ون سے عوام رابطہ مہم کا آغاز اورممبر سازی کریں گے ۔تنظیم قافلے کی صورت میں 18مارچ کو کوٹلی ستیاں میں چیئرمین بلاول بھٹو کے جلسہ میں شرکت کرے گی۔اس بات کا فیصلہ پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے پارٹی آفس لیاقت باغ میں سٹی صدر بابر سلطان جدون کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بابر سلطان جدون، چوہدری افتخار اور ناصر میر نے کہا کہ ممبر سازی مہم کو تیز کرتے ہوئے شہر میں پارٹی کارکن فعال کر دار ادا کریں گے۔

 

راولپنڈی کینٹ بورڈ نے کینٹ جنرل ہسپتال کیلئے آلات کی خریداری کیلئے 570ملین روپے کا پی سی ون منظوری کیلئے دوبارہ پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی کینٹ بورڈ نے کینٹ جنرل ہسپتال کیلئے آلات کی خریداری کیلئے 570ملین روپے کا پی سی ون منظوری کیلئے دوبارہ پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیا ہے، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق یہ رقم رواں مالی سال کے دوران ہی ملے گی جبکہ 170ملین روپے ان کے علاوہ ہونگے جو آئندہ سالوں کے دوران بھی ملتے رہیں گے تاکہ ہسپتال کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے ۔ 570ملین روپے سے ہسپتال کے تمام شعبوں کیلئے مشینری اور آلات وغیرہ خریدنے کے ساتھ ساتھ انسینریٹر بھی خریدا جائے گاتاکہ ہسپتال کے فضلے کو باقاعدگی سے تلف کیا جاسکے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

جاتلی کے ریٹائر ڈ ماسٹر اسحاق کے والد متحرم محمد ریاض طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ماسٹر اسحاق کے والدمتحرم راجہ محمد ریاض کو سپرد خاک کر دیا گیا جنازے میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گاؤں جاتلی کے ریٹائر ڈ ماسٹر اسحاق کے والد متحرم محمد ریاض طویل علالت کے بعد انتقال کر گے ان کی نمازہ جنازہ میں چیرمین یونین کونسل جاتلی چوہدری ابرار رشید ،عثمان نمبردار ،راجہ وزیر ،راجہ شازی ،خرم عزیز ،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

لوٹن میں مقیم پاکستانی نژاد حاجی شبیر دوران پرواز انتقال کرگئے

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- جامع مسجد لوٹن کے سابق موذن اور مذہبی شخصیت حاجی شبیر جو کے اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے دوران پرواز احرام باندھے اللہ کو پیارے ہو گئے ان کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کردی گئی اور نماز جنازہ کے بعد جنت المعلی میں تدفین بھی کردی گئی- حاجی شبیر جو جامع مسجد لوٹن میں موذن کے فرائض انجام دیتے رہے اور کمیونٹی کی متحرک شخصیت تھے مذہبی سرگرمیوں سے انہیں بہت لگاو تھا - حاجی شبیر لوٹن میں کافی عرصے سے نیکی کے کاموں میں مصروف رہے ان کی پروقاررحلت ان کی خوش نصیبی کی علامت ہے- ان کی وفات پر مرکزی جامع مسجد لوٹن میں تعزیتی سیشنز منعقد ہوئے-

ڈھوک قریشی دولال کی معروف پی ٹی آئی کی سیاسی شخصیت تنویرقریشی کے بھائی ،جنید قریشی ،شہروز قریشی کے والد طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔ ڈھوک قریشی دولال کی معروف پی ٹی آئی کی سیاسی شخصیت تنویرقریشی کے بھائی ،جنید قریشی ،شہروز قریشی کے والد طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں ڈھوک قریشی دولال میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کے سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی نمایاں طور پر شرکت کرنے والوں میں مسلم لیگی رہنما ممبر سنسر بورڈ آف پاکستان محمد ظریف راجا ، سابق صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں و سابق تحصیل ناظم سہیل اشرف ،پی ٹی آئی کے حلقہ پی پی 8 صوبائی امیدوار جاوید کوثر ،پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی امیدوارحلقہ پی پی 8 نعیم مرزا چیئرمین یونین کونسل چوآخالصہ پیر سید راحت حسین شاہ،سینئر صحافی اکرام الحق قریشی،مقصود بھٹی اور دیگر سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ رابطہ نمبر تنویر قریشی03009102737جنید قریشی03005750092

صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کے برادر اصغر صاحبزادہ فارض الرحمن مرحوم کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ بگھار شریف میں جاری ہے

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔بگھار شریف،ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن آستانہ عالیہ بگھار شریف کے برادر اصغر صاحبزادہ فارض الرحمن رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں ،ان کی نماز جنازہ بروز جمعہ کو آبائی قبرستان میں ادا کی گئی،آج بگھار شریف میں بڑی تعداد میں معززین علاقہ جن میں سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات شامل تھیں تما م دن صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن اور ان کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے حاضر ہوتے رہے۔

تعزیت

Condolences

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابق تحصیل ناظم ملک سہیل اشرف اور کلر سیداں کے نوجوان صحافی عاطف علی ادریسی نے وائس چیئرمین یونین کونسل غزن آباد ظفر عباس مغل کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر تریل جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ راجہ جواد افضل (مرحوم) جو گزشتہ دنوں وفات پاگے تھے ان کی رسم چہلم آج بمقام چک سبز یوسی جھونگل میں ادا کی جائے گی مرحوم کے اہل خانہ کی جانب سے تمام احباب کی جانب سے شرکت کی اپیل کی گی ہے

Picture of the Day