Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 11th January 2018 ----- 23rd Rabi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

ہائیڈرو پاورپراجیکٹ آزاد پتن کے متبادل کیلئے تحصیل راولپنڈی اور گوجرخان میں مصنوعی جنگل اگانے کیلئے دو جگہوں کی نشاندہی

Plans to grow artificial Forrest in Distt Rawalpindi

some image

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ ضلعی انتظامیہ نے دریائے جہلم پر 640میگا واٹ کے نئے ہائیڈرو پاورپراجیکٹ آزاد پتن کے متبادل کیلئے تحصیل راولپنڈی اور گوجرخان میں مصنوعی جنگل اگانے کیلئے دو جگہوں کی نشاندہی کردی ہے۔جگہ کی نشاندہی نہ ہونے سے تاحال منصوبہ کا افتتاح نہیں ہوسکا۔

جس پر چین نے اس منصوبہ کو سی پیک سے نکالنے کا عندیہ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سیکرٹری کالونیز بورڈ آف ریونیو کو بھجوائے گئے مراسلہ میں راولپنڈی میں موضع جھاوڑیاں اور بدال میں32سو کنال جبکہ تحصیل گوجرخان کے موضع ڈھوک پناہ،ڈھوک کاکو اور درخیلی خورد میں32سو 72کنال اراضی تجویز کی ہے۔

جبکہ آزاد پتن منصوبہ کیلئے محکمہ جنگلات کی4سو 34ایکٹر اراضی کا متبادل درکار ہے۔جب تک متبادل جگہ پر جنگل نہیں لگایا جائے گا ڈیم سائیٹ کے جنگل کے درخت نہیں کاٹے جاسکتے۔جس کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔بورڈ آف ریونیو سے درخواست کی گئی ہے کہ محکمہ جنگلات سے کہا جائے کہ کروٹ پاور پراجیکٹ کی متبادل لینڈ کی طرح آزاد پتن پاور پراجیکٹ کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دی جائےتاکہ ایکوزیشن سمیت دیگر امور پایہ تکمیل تک پہنچائے جاسکیں۔

اس حوالے سے کمشنر راولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فروری 2017میں متبادل اراضی کیلئے ایک سائٹ کی ایکوزیشن کیلئے سیکشن چار کا نوٹیفکیشن ہوا تھاتاہم بعد میں نامعلوم وجوہات کے باعث اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔کروٹ پاور پراجیکٹ منصوبہ کیلئے پہلے ہی راولپنڈی کے موضع مجاہد میں متبادل جنگل بنایا جارہا ہے۔آزاد پتن پاور پراجیکٹ کمپنی نے بھی اسی کے قریب جگہ کی نشاندہی کا عندیہ دیا ہوا ہے۔

Gujar Khan; District administration Rawalpindi has identified two places for the development of artificial forest in Tehsil Rawalpindi and Gujar Khan for the alternative replacement of 640 megawatts of new Hydro Power Project azaad Pattan.

The project so far could not be inaugurated due to the places not being identified, On which China had indicated the plan to withdraw from C Pac. According to the sources, the district administration has proposed the Secretary of the Colony Board of Revenues in Rawalpindi and 323 kanals in different areas,

Amongst area identified are 3200 Kanal area of Javarian and Badhal in Tehsil Rawalpindi and 3272 kanal land in Dhok Pana, Dhok Kaku and Darkhali Khurd region of Tehsil Gujar Khan.

For the Croat Power Project, the alternative forest is being constructed in Rawalpindi's Mujahid region currently. The Plans in Pindi and Gujar Khan are delayed for unknown reason.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔, راجہ محمد علی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے مشیر و حلقہ پی پی 2 کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی نے کہا کہ یہ سال انتخابات کا سال ہے اور مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔وزیر اعلی پنجاب نے ترقیاتی کاموں کیلئے مزید فنڈز جاری کر دہئے ہیں جس پر تحصیل کلر سیداں کی یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبوں جو گزشتہ کئی ماہ سے فنڈز کی عدم فراہمی پر تعطل کا شکار تھے پر جلد ہی کام کا آغاز ہو جائے گا۔عوام مایوس نہ ہوں انشاء اللہ چھ ماہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ اظہر اقبال کی رہائش گاہ موہڑہ وینس کنوہا میں ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بنک چوک کنوہا تا چھپر پنڈ کی تعمیر و مرمت پر اپریل مئی میں کام شروع ہو جائے گا اسی طرح دیگر یونین کونسلوں میں بھی فنڈز کی عدم فراہمی پر رکے منصوبوں پر بھی کام جاری ہو جائے گا۔عوام حوصلہ رکھیں انشاء اللہ اگلے چھ ماہ تک ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا۔مجوزہ کوہسار ضلع کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ دونوں صورتوں میں عوام کے ساتھ ہیں۔

 

روڈ کراس کرتے ہوئے مزدور تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر شدید زخمی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔روڈ کراس کرتے ہوئے مزدور تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔ 20 سالہ عبدالرزاق سکنہ راجن پور جو شاہ باغ کے قریبی واقع ایک جگہ میں مزدوری سے فارغ ہو کر شاہ باغ بازار میں روڈ کراس کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار کیری ڈبہ کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

چکوال کے ضمنی انتخاب کے نتائج نے ثابت کیا ہے کہ قوم کل کی طرح آج بھی نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما رکن بلدیہ شیخ حسن ریاض نے کہا ہے کہ چکوال کے ضمنی انتخاب کے نتائج نے ثابت کیا ہے کہ قوم کل کی طرح آج بھی نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ،نوازشریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 2018کے انتخابات میں کون لوگ کامیاب ہوں گے یہ بات چکوال کے ضمنی انتخاب نے واضع کر دی ہے ۔مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیوں کے اتحاد اس کا راستہ نہیں روک سکتے ،گزشتہ عام انتخابات سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ چکوال نے آئندہ انتخابات میں عوامی مزاج کے رخ کا تعین کر دیا ہے ۔مخالفین ضمنی نتائج سے سبق حاصل کریں ،انہوں نے کہا کہ کیماڑی سے گلگت پوری قوم میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی قیادت میں پوری طرح سے متحد ہے اسے تقسیم کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔

یوسی بھلاکھر کے وائس چیئر مین راجہ طلال خلیل کا رابطہ سڑکوں کے لیے 14کروڑ سے زائد رقم جاری کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے اظہار تشکر

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔یوسی بھلاکھر کے وائس چیئر مین راجہ طلال خلیل نے رابطہ سڑکوں کے لیے 14کروڑ سے زائد رقم جاری کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسے سے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔آمدورفت کے بہتر وسائل سے علاقائی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے مین روڈ سے دودھلی اوردھمالی سے چوآ خالصہ رابطہ سڑکوں کے لیے چودہ کروڑ کی گرانٹ جاری کی ہے جس سے نہ صرف آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی بلکہ عام افراد کے علاوہ طلبہ و طالبات بھی کم وقت میں مدارس پہنچ سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے مقامی آبادی میں انقلاب برپا ہو گا جس سے عام لوگوں کی مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہو گی اور مسلم لیگ ن کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو گا۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ سڑکوں کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا

پی ٹی آئی کلر سیداں سٹی کے رہنما چوہدری محسن نوید سیٹھی عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پی ٹی آئی کلر سیداں سٹی کے رہنما چوہدری محسن نوید سیٹھی عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے مقامی شہریوں تاجروں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں ان سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی ۔

یو سی غزن آباد میں ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کرنے پر ٹھیکیدار کی سرزنش ، عوامی شکایات پر چیرمین اور وائس چیرمین موقع پر پہچ گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ یو سی غزن آباد میں ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کرنے پر ٹھیکیدار کی سرزنش ، عوامی شکایات پر چیرمین اور وائس چیرمین موقع پر پہچ گئے، موضع نوتھیہ میں 22 لاکھ کی لاگت سے ایک حفاظتی دیوار کی تعمیر جاری ہے جس سے متعلق اہلیان علاقہ کو شکایت تھی کہ ٹھیکدار ناقص میٹریل کا استعمال کر رہا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے چیرمین یو سی غزن آباد طارق یاسین کیانی وائس چیرمین ظفر عباس مغل موقع پر پہنچ گئے اور ناقصمیٹریل کے استعمال پر ٹھیکدار کی سخت سرنش کی اس موقع پر چیرمین و وائس چیرمین نے میڈیا سے بات چیت ہوئے کہا کہ ناقص میٹریل کے استعمال کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے ٹھیکدار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ غیر معیاری کام جاری رکھا گیا تو اس پراجیکٹ کو روک دیا جائے گا اور منصوبے کو کسی بھی صورت پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کہوٹہ تھانے سے چند قدم کی دوری پر چوری کی واردات ۔تاجروں کا روڈ بلاک کر کے پولیس تھانہ کہوٹہ کے خلاف بھر پور احتجاج

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ تھانے سے چند قدم کی دوری پر چوری کی واردات ۔تاجروں کا روڈ بلاک کر کے پولیس تھانہ کہوٹہ کے خلاف بھر پور احتجاج ۔چور رات کی تاریکی میں دوکان کے تالے توڑ کر 4لاکھ مالیت کی بیٹریاں اور آٹو سامان لے اڑے ۔تاجروں کی طرف سے کئی گھنٹے روڈ بند ہونے کی صورت میں گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئی روڈ بندہونے کی صورت میں مسافروں کا شدید مشکلات کا سامنا ۔چوروں کی جلد گرفتاری کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے چند قدم کی دوری پرسید سبط الحسن شاہ کی کیپٹن آٹو اینڈ بیٹری سنٹرنامی دوکان میں گذشتہ رات نامعلوم چوروں نے دوکان کے تالے توڑ کر 4لاکھ مالیت کی بیٹریاں اور آٹو سامان لے اڑے جس پر تاجروں نے روڈ بلا ک کر کے کئی گھنٹے روڈ بلاک کی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھا ۔اس موقع پر ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین حسین شاہ ، پولیس تھانہ کہوٹہ کے ملازمین ،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج ملک جہانگیر ،سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار ملک منیب ثاقت ، عدیل امتیاز قریشی ،زکی اللہ سمیت دیگر افراد موقع پر پہنچ آئے کئی گھنٹے مذاکرات کے بعد چورں کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دھانی کے ٹریفک کی کھولی گئی یاد رہے اسی مارکیٹ میں اس سے پہلے 7واردتیں ہوئی اور اسی دوکان پر یہ تیسری واردات ہوئی ہے عوام علاقہ نے بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

some image

مسلم لیگ ن کی قیادت عوام سے جھوٹ بولنا بند کر یں ۔ راجہ طارق محمود مر تضیٰ اور خورشید ستی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ طارق محمود مر تضیٰ اور خورشید ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوام سے جھوٹ بولنا بند کر یں ۔ماضی میں کیے ہوئے وعدے پورے کریں نئے نئے شوشے ناں چھوڑیں ۔مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف کے دورہ کہوٹہ نڑھ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کوٹلی ستیاں ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا ۔تیس سالوں میں ایک کالج تک نہیں دے سکے نارہ میں عوام علاقہ بی ایچ یو کے لیے 40کنال جگہ دینے کو تیار ہیں مگر موجودہ مسلم لیگ ن کے قاہدین نے ان پر کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں دی ٹی ایچ کیو کہوٹہ کے برے حالات ہیں اور ضلع کوہسار بنائے جانے کے جھوٹ پر مبنی نئے نئے شوشے چھوڑ رہے ہیں ۔کہوٹہ بچاو تحریک کے پلیٹ پر ہم کسی قسم کا کوئی بھی احتجاج نہیں کر یں گے کیونکہ ہم نہیں سمجھتے کہ ضلع کوہسار کے حوالے سے ایسا کوئی پریکٹیکل کام ہو رہا ہے اگر ایسا کچھ ہوا ہماری ایک جماعت ہے ہماری ایک سوچ ہے اگر ہمیں اعلیٰ قیادت کی طرف سے ایسی کسی قسم کا کوئی کال ہوئی تو ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر سے بھر پور احتجاج کر یں گئے کسی کے کندھے کا سہارا نہیں لیں گئے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو ،پی ٹی آئی رہنماء راجہ خورشید ستی اور یوتھ ونگ کے جنر ل سیکر ٹری سردار ارشد مجید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی ہیں تو وہ کام کرتی ہیں ضلع بناتی ہیں تحصیلیں بناتی ہیں مگر اس طرع کو کوئی کام نہیں کرتی جس سے عوام کو تکلیف ہو جس طرع کے کام کے موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومت کر رہی ہے اس حکومت جس کے چند ماہ رہ گئے ہیں ان کے عوام پر اور بھی حقوق ہیں جو ان کو ادا کر نے ہیں 2008میں میاں نواز شریف کہوٹہ آئے تھے اور کہا کہ کہوٹہ پنڈی موٹر وے بناہیں گئے آج10سال ہو گئے ہیں وہ کہوٹہ کی عوام سے کیا ہوا اپنے وعدہ پور انہیں کر سکے عوام آج بھی ان کے انتظار میں کہ وہ اپنا وعدہ پورا کر یں انہوں نے کہا اب عوام ان کی باتوں میں نہیں آہیں گئے 2018کا الیکشن عوام کی پسندیدہ جماعت تحریک انصاف کا ہوگا اور ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہو نگئے ۔

some image

حلقہ پی پی20سے مسلم لیگ ن کی کامیابی پر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے رہنما ء راجہ رفاقت جنجوعہ کے زیر اہتمام جشن۔کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ حلقہ پی پی20سے مسلم لیگ ن کی کامیابی پر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے رہنما ء راجہ رفاقت جنجوعہ کے زیر اہتمام جشن۔کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔لیگی کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں2018میں بھی ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔مسلم لیگ نے 2013سے لے کر 2017کے آ خر تک وہ انقلابی کام کیے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی کی روڈ شیڈنگ کا خاتمہ ان کا تاریخی کارنامہ ہے جو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو چند سازشی عناصر ملک میں افرا تفری پھیلا دی جاتی ہے اس وقت اندرونی اور بیرونی قوتیں سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت بلخصو ص قاہد محترم جناب میاں نواز شریف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنماء راجہ رفاقت جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا اس موقع پر مسلم لیگی کارکن شیخ خالد محمود، شیخ عبد الشکور رانا ،حاجی عبدالرحمن ، عاصی جنجوعہ ،حامد لطیف ستی ، راجہ ذیشا ن ،عابدعباسی ، راجہ وقار محبوب ، راجہ تمور،طاہر اسماعیل عباسی ،طاہر لودھی ،عاطف کھٹڑ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ رفاقت جنجوعہ نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دھرنے دیکر اس منصوبے کو التواع میں ڈالا اور اب جھوٹے اور من گھڑٹ مقدمات کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ اسرائیل اور بھارت ملکر ہمارے ملک کو کمزور کرنے کے در پے ہیں اسوقت تمام سیاسی قیادت کو اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے چاہیے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کو سازشو ں سے ختم نہیں کیا جا سکتا عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہے انشاء اللہ 2018میں بھی ن لیگ کی ہی حکومت آئے گئی۔

some image

چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ نے عوام علاقہ کی درخواست پر فنڈز کی بر سات کر دی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ کا عوام علاقہ کی درخواست پر فنڈز کی بر سات کر دی ۔ وارڈنمبر3چھنی اعوان میں لاکھوں روپے کے سوئی گیس منصوبے اور لاکھوں روپے کی خطیر گرانٹ سے گلیوں کے جھال بچھا دیے ۔ اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔معروف کاروباری شخصیت ملک محمد زبیر کی طرف سے چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ کا تہ دل سے شکر یہ ۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ نے اہلیان وارڈ نمبر3چھنی اعوا، اور قندھار کی عوام کی درخواست اور بلخصوص معروف کاروباری شخصیت ملک محمد زبیرکی در خواست پر چھنی اعوان اور قندھار میں لاکھوں روپے کی خطیر گرانٹ سے گلیوں کے جھال بچھا دیے جس پر اہلیان علاقہ خوشی میں جھوم اٹھے ۔جولیاں اٹھا کر چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ کو دعاہیں ۔

سابقہ حکومتوں نے عوام کی بھلائی اور تعمیر وترقی کے لیئے کچھ نہ کیا ۔ حافظ عثمان عباسی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی ، راجہ شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بحران اور مسائل ورثے میں ملے ہیں۔سابقہ حکومتوں نے عوام کی بھلائی اور تعمیر وترقی کے لیئے کچھ نہ کیا ۔ اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو بے نقاب کر کے عوام اور علاقہ کی محرومیوں ازالہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں جب اقتدار سنبھالہ تو ملک مسائل اور افراتفری کا شکار تھا۔ دہشتگردی ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ماحول تھا۔ مگر آج حالات یکسر مختلف ہیں ۔ آج ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کی اعلیٰ کا رکردگی کے باعث انڈیکس میں اول آنا ترقی وخوشحالی کی علامت ہے ۔میٹروبس سروس سے عوام کو سفری مشکلات سے نجات ملی ہے ۔گزشتہ روزیوسی دکھالی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران گنگوٹھی تا ڈھوک اعوان اور دربار بابا غلام بادشاہ تا موہڑہ کموں سڑک کی پختگی ، گرلز مڈل سکول ڈھیری مادھو کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ موضع گاڑ ، ڈھیری مادھو ، تل مادھو ، بھمرو ٹ ، ڈہوک فقیراں ، موہڑہ حیات اور موہڑہ کموں میں سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان بھی کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ تبدیل ہو ں نہ ہوں ہم ایک ضلع ایک علاقے کے رہائشی ہیں۔شاہد خاقان عباسی صرف ہمارے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔عوام سابقہ حکومت کی کارکردگی کو مد نظر رکھیں کہاں 18اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کا ناپید ہونا گیس اسٹیشنوں پر لمبی لمبی قطاریں لگنا ۔اوراب ملک میں بجلی اور گیس کی وافر مقدار میں موجودہیں ۔ اس موقع پرامیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ صغیراحمد آف مٹور، راجہ ظہور اکبر چیئرمین یو سی کہوٹہ ، چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفراقبال بگہاروی ،راجہ ضمیر ،امیر کیانی ، شفقت محبوب ایڈووکیٹ ، راجہ ثقلین ، چوہدری عابد آف سموٹ ، سینئر مسلم لیگی رہنما کیپٹن محمد فاروق اور ماسٹر عبدالحمید بھی موجود تھے۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے گوجرخان شہرگندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک لبیک یارسولؐ اللہ گوجرخان کے رہنما چوہدری محمد زعفران نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے گوجرخان شہرگندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے مذکورہ کمپنی بلدیہ گوجرخان سے لاکھوں روپے ماہانہ بٹورنے کے باوجود گوجرخا ن شہر میں صفائی کا نظام درست کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں اُنھوں نے کہا کہ گوجرخان کے شہریوں کی زندگیاں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور اناڑی رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے داؤ پر لگی ہیں ٹریفک وراڈن بھی ان کمپنی کے خلاف تمام تر لاقانونیت کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں گوجرخان کے شہری حلقوں میں یہ افوائیں گردش کر رہی ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تمام تر قانون وضوابط سے ا س لیے آزاد ہے کہ وفا قی حکومت کی ایک اعلیٰ تریب سابق شخصیت کے بھتیجے اور پنچاب حکومت کی ایک اعلیٰ ترین شخصیت کے صاحبزادے کاخفیہ دست شفقت قانون کو خامو ش تماشائی بننے پر مجبور کررہا ہے چوہدری محمد زعفران نے مزید کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرخان کے انچارج عامر نائیک راولپنڈی سے اپنی ڈیوٹی پرگوجرخان اکثراوقات تاخیر سے پہنچتے ہیں اور انھیں راولپنڈی واپس جانے کی بھی جلدی ہوتی ہے اپنے عملہ پر اُن کا کنٹرول نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے گوجرخان شہر میں صفائی کا نظام متاثر ہو رہا ہے ہر طرف گند گی کے ڈھیر نظر آتے ہیں تعفن اور بدبو سے اہل علاقہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں اُنھوں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا

عوام کا پیسہ بے دردی کے ساتھ فضول منصوبوں پر خرچ نہ کیا جائے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ بلدیہ گوجرخان کاترقیاتی فنڈ وہاں خرچ ہو جس سے عوامی مسائل کا خاتمہ ہوعوام کا پیسہ بے دردی کے ساتھ فضول منصوبوں پر خرچ نہ کیا جائے چیئرمین بلدیہ کو بھی چاہیے کہ وہ دیے گئے منصوبوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں اور نگرانی کریں اور شہر یوں کا پیسہ شہر میں خرچ کیا جائے مطوعہ کے قریب چالیس لاکھ کی دیوار کی تعمیر سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں ذاتی مفادات کے منصوبے ہرگز ہاؤس میں نہ لائے جائیں کونسلر شہزادہ خان نے بتایا کہ مطوعہ کے قریب چالیس لاکھ کی دیوار کا منصوبہ کو کسی صورت ہاؤس سے منظور نہیں ہونے دیں گے جس منصوبے سے کرپشن کی بو آئے گی اپوزیشن اسے کسی صورت منظور نہیں ہونے دی گی عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا دیوار کا منصوبہ شہر سے باہر اور مطوعہ یونین کونسل میں ہے اس کا شہری فنڈسے کوئی تعلق نہ ہے ترقیاتی کاموں کی مکمل نگرانی معیااو ر کوالٹی پر نظررکھی جائے جو لوگ ایسے فضول منصوبے لاتے ہیں وہ دراصل اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہیں

ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی اور عوامی مسائل اور مشکلات پر اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے, شہزادہ خان

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی اور عوامی مسائل اور مشکلات پر اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے گیس کے کم پریشر پر احتجاج کرنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر مردہ سیاست کا طعنہ دینے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ انہوں نے عوام کے مسائل کے خاتمہ کیلئے کیا اقدامات کئے ان کی آنکھیں چندھیائی ہوئی ہیں عوام کے مسائل نظر نہیں آرہے اور اپنے مفادات اٹھانے کیلئے چاپلوسی سیاست جن کا وطیرہ ہو وہ کس منہ سے دوسروں پر تنقید کررہے ہیں یہ باتیں سٹی کونسلر و صدر تحریک انصاف سٹی گوجرخان شہزادہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام نے کامیاب کر کے مسائل حل کرنے کیلئے ہاؤس میں بھیجا ہے نہ کہ اقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے ، ہماری خدمت کی سیاست کھلی کتاب کی مانند ہے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا عوام س ہونے والی ناانصافیوں پر آواز بلند کی شہر میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ عرصہ دراز سے حل طلب ہے ستائے ہوئے عوام جب سڑکوں پر آئے تو اس مسئلہ کو حل کیلئے عوامی نمائندوں کو کردار اد اکرنا چاہیے نہ کہ دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے شہزادہ خان نے کہا کہ آئندہ بھی گیس کے کم پریشر پر بھرپور احتجاج کریں گے اور عوامی مسائل پر ہر سطح پر آواز بلند کریں گے جن لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ان کو تکلیف ذاتی مفادات کی ہے ان کی خواہش کسی صورت پوری نہیں ہونے دونگا

some image

پیپلز پارٹی کے رہنما خرم پرویز راجہ کی ڈھونگ میں پاسبان کر کٹ میلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ کھیل معاشرے میں صحت مند اورمثبت رجحانات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کھیل انسانی زندگی میں نظم و ضبط ، ہم آہنگی ، مستعدی اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں جو شخصیت کی نشوونما میں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما خرم پرویز راجہ نے ڈھونگ میں پاسبان کر کٹ میلے میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام مرزا وقاص پا سبان نے کیا تھا انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ساتھ نوجوان اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں اور نوجوان نسل کھیلوں کی طرف توجہ دیکر اپنے آپ کو منفی سرگرمیوں سے بچاسکتے ہیں دیہی علاقوں میں کھیلوں کے مقابلے انعقاد کرکے معاشرے کی بہتر تربیت اور پرورش کی جاسکتی ہے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے ذریعے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے بہتر اقدام ہے اس سے حوصلہ افزا نتائج بر آمد ہوئے ہیں انھوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کر کے مثبت ماحول پیدا کرنیکی طرف بھرپور توجہ دیں تاکہ آنے والی نسل اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کرسکے انہوں نے بہتر ین انتظامات پرمرزا وقاص پاسبان کو مبارک باد پیش کی کر کٹ میلے میں علاقے بھر سے 54ٹیموں نے شرکت کی اور سر مد کرکٹ کلب نے پہلی ،دوستی گروپ نے دوسری اور دولتالہ کلب نے تیسری پوز یشن حاصل کی مہمان خصوصی خرم پرویز راجہ نے پوزیشن حاصل کر نے والی ٹیموں میں ٹر افیاں اور کیش پز ائز تقسیم کیے

some image

تھانہ جاتلی میں ایک صدی سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نفری کی کمی کو پورا اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا جا سکا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی میں ایک صدی سے زاہد عرصہ گزرنے کے باوجود نفری کی کمی کو پورا اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا جا سکاتھانے سے ملحقہ 122 دیہات میں بسنے والے ہزاروں لوگ چندپولیس اہلکاروں اور افسروں کے رحم و کرم پر اور ٹرانسپورٹ کا فقدان ایک سرکاری گاڑی جو سردیوں کے موسم میں چلنے سے قاصرپولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان افسران بالا ان سہولیات کی کمی سے بخوبی واقف عوامی و سماجی حلقوں نے آجی پنجاب سے فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق 100 بر س قبل قائم ہونے والے تھانے جاتلی میں افسران بالا کی عدم دلچسپی کی وجہ سے آج تک نہ نفری کی کمی کو پورا کیا جا سکا اور نہ ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکا اب تھانہ جاتلی کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں لوگ زندگی بسر کر رہے ہیں تھانہ جاتلی میں جتنے بھی ایس ایچ او تعینات ہوئے انہوں نے گشت کو موثر بنانے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن بعض اوقات تھانے میں ایک سرکاری گاڑی ہونے کی وجہ سے یہ لوگوں کو برقت تحفظ فراہم کرنے سے قاصر رہے سرکار کی جانب سے فراہم کیے جانے والے موٹر سائیکل زنگ آلودہ ہو چکے ہیں افسران بالا تھانے میں نفری کی کمی اور دیگر سہولیات کے فقدان سے بخوبی واقف ہیں لیکن اس کے باوجود نفری کی کمی کو پورا کرنا ،اورعوام کو تحٖفظ کی فراہمی کے لیے ٹرانسپورٹ کی ضرورت کے مطابق فراہمی نہ کرنا یہ نہ صرف تھانے بلکے اس سے ملحقہ سینکڑوں دیہات کی عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے محرم الحرم ،ربیع اولال کے مہینوں میں تو تھانے میں صرف ایک محرراور ایک سنتری کے علاوہ باقی تھانے کا عملہ جلسوں میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتا ہے گر علاقے میں کوسنگین واقع رونما ہو جائے تو وہا ں پر پولیس افسروں کو جلوسوں میں لگی ڈیوٹی چھوڑ کر جائے وقوع پر پہنچا پڑتا ہے افسران بالا متعدد بار نفری کی کمی کو پورا کرنے کے بارے میں رپورٹ مانگ چکے ہیں لیکن ان پر کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا عوامی و سماجی حلقوں نے تھانہ جاتلی میں نفری کی کمی کو پورا کرنے اور دیگر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے آجی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

یونین کونسل جاتلی کے دیہات جاتلی ،حصال ،رتیال ،بینس ، بہیر اور دیگر میں شام اور صبح کے اوقات میں گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ دورانیہ آٹھ گھنٹے سے تجاوز کر گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ یونین کونسل جاتلی کے دیہات جاتلی ،حصال ،رتیال ،بینس ، بہیر اور دیگر میں شام اور صبع کے اوقات میں گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ دورانیہ آٹھ گھنٹے سے تجاوز کر گیا لوگ لکڑیاں جلانے پرمجبورگیس بندش کی وجہ بھنگالی گیس فیلڈ سے آنے والی مین لائن کو تبدیل کرکے آہدی فیلڈ سے ملا دیا گیا ذرائع تحصیل گوجرخان کے اراکین اسمبلی سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جاتلی اور اس سے ملحقہ دیہات کو پچھلے ایک مہینے سے صبع ہوتے ا ور شام کو سورج ڈھلتے ہی گیس کی سپلائی بند کر دی جاتی ہے جس وجہ سے لو گ رات گے تک گیس کی آمد کا انتظار کرتے ہیں اکثر اوقات انہیں رات کو بھوکا سونا پڑتا ہے اور صبع کے اوقات میں خالی پیٹ بچوں کو سکول اور ملازمیں کو دفتروں کو جانا پڑتا ہے عوام محکمہ سوئی گیس کے رویے سے سخت نالاں ہو کر سڑکوں پر آنے کے لیے تیار ہو گے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ جب ہم لوگ سڑکوں پر نکلیں گے تو پھر افسران بالا ہماری منت سماجت کے لیے پہنچ جائیں گے کہ آپ احتجاج ختم کریں ہم آپ کا مسئلہ حل کر دیں گے جو کہ لولی پاپ کے سوا کچھ نہیں ہوتا بل کی ادائیگی کرنے کے باوجود اگر ہمیں بر وقت گیس نہ ملے تو پھراس سے اچھا کہ لکڑیاں ہی جلا لی جائیں مقامی لوگوں نے اراکین اسمبلی سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

سجادہ نشین دربارِ عالیہ نیریاں شریف پیر سید سلطان العارفین صدیقی کا چک بیلی خان میں 50بستروں کا ہسپتال بنانے کا اعلان

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ سجادہ نشین دربارِ عالیہ نیریاں شریف پیر سید سلطان العارفین صدیقی نے چک بیلی خان میں 50بستروں کا ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا جسے بعد میں 100بستروں تک توسیع دے جائے گی اس بات کا اعلان انھوں نے محی الدین اسلامی یونیورسٹی چک بیلی خان کیمپس کے دورہ کے موقع پر مریدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میرے والد حضرت پیر علاؤالدین صدیقی مرحوم کی چک بیلی خان میں بڑا ہسپتال بنانے کی خواہش تھی جسے میں ہر صورت پورا کروں گا پیر سید سلطان العارفین صدیقی کے اعلان کے فوراً بعد دو مریدین نے اس منصوبہ کے لئے دو کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا پیر صاحب کے مریدِ خاص اور منتظم محی الدین اسلامی یونیورسٹی چک بیلی خان کیمپس چوہدری فدا حسین صدیقی نے بتایا کہ ہسپتال کے لئے زمین کا انتظام پہلے سے کر لیا گیا اور بہت جلد یہ منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچ جائے گا جہاں لوگوں کو جدید ترین طبی سہولیات میسر ہوں گی عوامی حلقوں نے اس امر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چک بیلی خان کے عوام جس دیرینہ مطالبے کو آئے روز ریاستی حکام کے سامنے رکھتے تھے اسے سرانجام دینے کا بیڑہ ایک روحانی شخصیت نے اٹھا لیا ہے جو انتہائی تسلی بخش امر ہے

some image

نیوٹریشن آفیسر چنگا میرا وقاص احمد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا کے طلباء کو سوائن فلو بارے آ گا ہ کیا

some image some image

ؓبیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، :راجہ طارق ایوب)۔۔۔۔دیہی مرکز صحت چنگا میرا میں تعنیات نیوٹریشن آفیسر وقاص احمد نے طلباء کو سوائن فلو یا انفلوئزا فلو کے بارے آگاہ کیا اور ان کو حفاظتی تدابیر اخر کرنے بارے بتایا۔نیوٹریشن آفیسر چنگا میرا وقاص احمد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا کے طلباء کو سوائن فلو بارے آ گا ہ کیا انہیں اس کی علامات بتائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کا بھی کہا ۔انہوں نے کہا کہ اس کی علامات عام فلو یانزلہ کی طرح ہیں جس میں سر درد، سردی کی شکایت،بخار، گلے میں درد وغیرہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ اگر ان علامات میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو آ پ فوراً ڈاکٹر کے پاس جائیں اپنا چیک اپ کرائیں اور لیبارٹری ٹیسٹ کرائیں۔کیونکہ یہ درد یا بخار عام ادویہ سے کچھ دیر تک رک جائے گا لیکن اگربار با ر ہوتا ہے جو کہ خطرہ کی علامت ہے،اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے احتیاطی تدابیر میں بتا یا کہ اپنے ماحول کی صفائی ، اپنے ہاتھ کی صفائی ،اپنے جسم کی صفائی قائم رکھیں اور متوازن غذا کھائیں ،بازاری کھانے نہ کھائیں ۔

پولیس چوکی قاضیاں ان ایکشن بیول میں مرغ کی لڑائی پر پولیس کا کامیاب چھاپہ 6مرغ باز وں کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی 24قیمتی مرغے پولیس نے حراست میں لے لئے

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) مبین ہاشمی۔۔۔۔ جرائم پیشہ افراد کے لئے گھیرا تنگ پولیس چوکی قاضیاں ان ایکشن بیول میں مرغ کی لڑائی پر پولیس کا کامیاب چھاپہ 6مرغ باز وں کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی 24قیمتی مرغے پولیس نے حراست میں لے لئے تفصیلات کے مطابق پو لیس چوکی قاضیاں کو مخبر نے اطلاح دی کہ بیول میں مرغوں کی لڑائی جاری ہے جس پر انچارج چوکی قاضیاںSI راجہ اعزاز 4سپاہیوں کے ہمراہ بیول پہنچے اور چھاپہ مار کر6قمار باز کو گرفتار کر لیا اور جوئے پر لگی رقم 13790روپے ایکGLI،LEA3574،اور24مرغے اپنے قبضے میں لے لئے، جبکہ پولیس نفری کم ہونے کے باعث 9 قمار باز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ،پولیس نے 5/7/78قمار ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا ،عوامی حلقوں نے چوکی انچارج قاضیاں راجہ اعزاز کو نفری نہ ہونے کے باوجود کامیاب چھاپہ مارنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ کی افتتاحی تقریب

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) مبین ہاشمی۔۔۔۔ ہمار ا مشن بلا تفریق عوام کی خدمت کرنا ہے اور انشااللہ خدمت کا یہ مشن جاری رہے گا مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں شرقی گوجرخان کے اُن علاقوں میں بھی ترقیاتی کام کیے گئے جو ہر دور اقتدار میں نظر انداز ہوئے کیونکہ ہمارا مقصد پسماندہ ترین علاقوں میں بھی ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا تھا موڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ کا راستہ عرصہ دراز سے کچا تھا اور پکی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا تھا لیکن ڈھوک بوہڑکے مکینوں کے اس مطالبے کو ہر دور اقتدار میں نظر انداز کیا گیا اور اب وفاقی پارلیما نی سیکرٹری ایم این اے راجہ جاویدا خلاص نے بیول کے سنیئر صحافی چوہدری محمد اخلاق کی درخواست پر اس روڈ کی تعمیر کاوعدہ کیا تھا جو ہم نے پور ا کردیا ان خیالات کااظہار چیئرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بیول کے سینئر صحافی چوہدری محمداخلاق نے چیئرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری اور ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کا بھرپور شکریہ ادا کیا جو علاقہ میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کے مشن پر عمل پیرا ہیں اور شرقی گوجرخان کی ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول قاضیاں کی بلڈنگ کا کام ادھورا چھوڑ کے ٹھیکیدار غائب

بیول(وقاص الرحمن وارثی،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول قاضیاں کی بلڈنگ کا کام ادھورہ چھوڑ کے ٹھیکیدار غائب معصوم بچیاں بچے شدید سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبو ر عوامی حلقوں کااعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول قاضیاں کی بلڈنگ کا کام کئی ماہ پہلے شروع ہوا لیکن ٹھیکیدار انتہائی سستی کا مظاہرہ کر رہا ہے پہلے بھی دیواریں کھڑی کر کے غائب ہو گیا تھا لیکن مختلف اخبارات میں خبر شائع ہونے کے بعد کام پر واپس آیا لیکن لنٹر ڈال کے پھر دو ماہ سے غائب ہے کئی بار رابطہ کرنے کے باوجود کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا معصوم طالبات ٹھنڈے موسم میں کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے فی الفور بلڈنگ مکمل کروانے کا مطا لبہ کیا ہے تا کہ معصو م طالبات سردی سے بچ سکے اورذمہ داران کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مسلم لیگ ن نے عملی اقدامات کر کے ملک کی معیشت کو مضبوط کیا, راجہ علی اصغر

some image

بیول(وقاص الرحمن وارثی،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔مسلم لیگ ن نے عملی اقدامات کر کے ملک کی معیشت کو مضبوط کیا نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے ایک صوبہ نہیں بنا سکے پاکستان کیا بنائیں گئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین حلقہ پی پی 3کے امیدوار راجہ علی اصغر نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین کی رکاٹوں کے باوجود میاں بردران نے ملک میں ترقی کا پہیہ جام نہیں ہونے دیا،سی پیک جیسا منصوبہ اورنج ٹرین موٹر وے جیسے منصوے لگائے ،میاں نواز شریف نے قوم سے ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا وعدے کے مطابق ملک سے ہمیشہ کے لئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ، راجہ علی اصغر نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے کے پی کے میں بری طرح ناکام ہو چکے ، جس کا اعتراف خود عمران خان کر چکے ،میاں شہباز شریف نے پورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ کام کیا ہیں جس کو مخالفین بھی مانتے ہیں چکوال کا ضمنی الیکشن اس بات کی ضمانت ہیں کہ کوئی بھی فیصلہ میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتاآج بھی پاکستانی قوم میاں نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتی ہیں اور 2018کے عام انتخابات ملک بھر میں میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر سے مسلم لیگ ن بھاری مارجن سے کامیاب ہو گئی اور سازشی ٹولے کو ایک بار پھر شکست سے دو چار ہونا پڑے گا

ملک محمدغفور شاکر اپنی مدت ملازمت 60سال پوری کرنے کے بعد گورنمنٹ پرائمری سکول سوگارت سے ریٹائرڈ ہوگئے

بیول(وقاص الرحمن وارثی،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ملک محمدغفور شاکر اپنی مدت ملازمت 60سال پوری کرنے کے بعد گورنمنٹ پرائمری سکول سوگارت سے ریٹائرڈ ہوگئے ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف الوداعی دعوت کا اہتمام کیا گیا تقریب میں چیئرمین یو سی ساہنگ راجہ سجاد سرور،اے ای او مرکز مندرہ ،بلال رشید ،راجہ شفاعت علی کیانی،راجہ بابر اقبال،محمدشکیل،محمدثقلین،خالد محمود،ریٹائرڈ ٹیچر عبدالحمید،محمدفیاض نے شرکت کی تقریب کے آخر میں محمدغفور شاکر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اُن کو تحائف اور شیلڈ پیش کی گئی۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

یونیفارم میں ملبوس 8مسلح افرادنے پرانے ٹول پلازے کے قریب منی ایکسچینج کمپنی کی گاڑی سے ساڑھے تین کروڑروپے کی غیرملکی کرنسی لوٹ لی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ یونیفارم میں ملبوس 8مسلح افرادنے پرانے ٹول پلازے کے قریب منی ایکسچینج کمپنی کی گاڑی سے ساڑھے تین کروڑروپے کی غیرملکی کرنسی لوٹ لی۔ذرائع کے مطابق مال پلازہ راولپنڈی میں واقع شیخ سبطین اورشیخ تصورکی سکائی ایکسچینج کمپنی کی تین شاخیں ایبٹ آباد،مانسہرہ اورہری پورمیں بھی ہیں۔ پیرکی رات جہاں سے کمپنی کامنیجرغیرملکی کرنسی لے کربلٹ پروف ہائی لیکس گاڑی میں راولپنڈی مال پلازہ آرہاتھا۔منیجر کے علاوہ گاڑی میں دوسیکیورٹی گارڈزاورڈرائیورتھاجب یہ لوگ موٹروے پرپرانے ٹول پلازہ کے قریب پہنچے تودوڈبل کیبن گاڑیوں نے ان کی گاڑی کوآگے پیچھے گاڑیاں لگاکرروک لیاپولیس کودیئے گئے بیان کے مطابق دونوں گاڑیوں میں سوارافرادنے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں جنہوں نے ان کی گاڑی کوچیک کیااوربعدازاں انہیں کہاکہ ہم نے پشاورسے آنے والی گاڑی کوروکناتھالیکن غلطی سےآپ کی گاڑی روک لی اورپھرانہوں نے ان چاروں کی آنکھوں پرپٹیاں باندھ دیں اورانہیں اپنی گاڑیوں میں سوارکراکے سڑکوں پرگھماتے رہے اوریکے بعددیگرے ان چاروں کوایک ،ایک کرکے ہری پورکے قریب لے جاکراتاردیا اوران کی گاڑی جس میں تقریباً ساڑھے تین کروڑروپے مالیت کی غیرملکی کرنسی تھی لے کرفرارہوگئے،بعدازاں یہ چاروں افرادمختلف اوقات میں راولپنڈی پہنچے ادھرجائے وقوعہ تھانہ نصیرآبادکی ہے یاتھانہ ترنول اسلام آبادکی اس بارے دونوں پولیس سٹیشن والے مذکورہ مقام کودوسرے تھانے کی جگہ بتارہے ہیں جس کی وجہ سے منگل کی رات تک مقدمہ درج نہ ہواتھا۔ادھرایس ایچ اوتھانہ نصیرآبادانسپکٹرچودھری اخترعلی نے بتایاکہ مذکورہ افرادواردات کاوقت پیرکی رات چھ بج کر45منٹ بتاتے ہیں اوران کاکہناہے کہ پرانے ٹول پلازے کے قریب موٹروے پریہ واردات ہوئی تھانہ نصیرآبادکورات تین بج کر47منٹ پراطلاع دی گئی جس پرتھانے کی موبائل موقع پربھیجی گئی اورمیں خودبھی وہاں پہنچ گیااس سے قبل یہ لوگ بتارہے ہیں کہ یہ رات 11بجے تھانہ ترنول گئے اورانہیں اطلاع دی ایس ایچ اوکاکہناہے کہ جوجائے وقوعہ بتایاجارہاہے وہ ان کاعلاقہ نہیں ہے بلکہ تھانہ ترنول کاایریاہےاور اس جگہ کے قریب ہی گذشتہ روزدن دوبجے سے رات آٹھ بجے تک رینجرزکاناکہ لگارہااگرواردات اسی مقام پران لوگوں کے بتائے گئے ٹائم پرہوئی توقریب ہی ناکہ کی وجہ سے ایسی واردات ممکن نہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ایس ایس پی آپریشنزامیرعبداللہ نیازی اور ڈی ایس پی کینٹ سرکل راجہ طیفورنے بھی دورہ کرکے تحقیقات کی ۔حالات وواقعات مشکوک ہیں۔ بظاہرایسامعلوم ہوتاہے کہ واردات اگرہوئی ہے توجائے وقوعہ وہ نہیں جس کی نشاندہی کی جارہی ہے۔بہرکیف حالات وواقعات کاجائزہ لیاجارہاہے افسران کے سامنے ساری صورت حال رکھ دی گئی ۔

 

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان گرفتارکر لیے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ملزموں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے24 لٹر کھلی شراب، ایک پستول برآمد کر کے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ دریں اثناءغیراخلاقی حرکات میں ملوث چھ مردوخواتین کوگرفتارکرلیاگیا۔ تھانہ واہ کینٹ کوسب انسپکٹر عاطف ستار نے بتایاکہ مخبر کی اطلاع پرگاڑی کو چیک کرنے پر مسردارالحق، ساجدعلی،عاصم سہیل اور تین خواتین کو خریدوفروخت کرتے ہوئے قابوکر لیا جبکہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے طاہر خان فرارہوگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ سی آئی اے پولیس نے اسلام آباد نے موٹر سائیکل اور مو با ئل فون چھیننے کی وارداتو ں میں ملو ث ملزم ذیشان امجدگرفتار کرکےمسروقہ موٹر سائیکل اورچار مسروقہ مو با ئل فون برآمدکرلئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

بھاری ٹریفک پر پابندی کے باوجود صفائی کمپنی کے ڈمپرز کی آمدورفت جاری

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی شہر میں دن کے اوقات میں بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے باوجود صفائی کمپنی البیراک کے ڈمپر سارا دن لیاقت باغ ٹرانسفر اسٹیشن سے کوڑا لے کر ڈمپنگ سائیٹ لوسر جاتے رہتےہیں جس کے باعث نہ صرف سڑکوں پر کوڑا کرکٹ گرتا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑتا ہے۔ ترک کمپنی کو ٹھیکہ دیتے وقت کہا گیا تھا کہ کوڑا کرکٹ کو باقاعد ہ مشینوں سے پریس کرکے ڈمپنگ سائیٹ لیجایا جائے گا لیکن تاحال کوڑا ماضی کی طرح کھلےٹرکوں میں اسی طرح جارہاہےصرف اوپر پلاسٹک شیٹ ڈال دی جاتی ہے لیکن سڑکوں پر کوڑا بکھر تا رہتاہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کمپنی کے ڈمپرز کو بھی شہر میں داخلے پر پابندی پر عمل کرنا چاہیے تاکہ دن کے اوقات میں ٹریفک میں پڑنے والا خلل دور ہوسکے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

تعزیت

Condolences

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ اظہراقبال پاکستانی کی والدہ محترمہ اور تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے سینئر نائب صدر راجہ ارسلان وینس کی دادی محترمہ کے انتقال پر پی ٹی آئی کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی،پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر حافظ ملک سہیل اشرف، ہارون کمال ہاشمی ،آفتاب جنجوعہ،ہمایوں کیانی، راجہ اشفاق جنجوعہ ، راجہ مبشر، قمر ایاز خان، سید جنید عباس، راجہ بلال وینس ، چیرمین یوی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، ممبر ایم سی کلرسیداں عابدزاہدی، پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر بلال قیوم چغتائی ، کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری زین العابدین عباس، نائب صدر نوید اختر مغل،جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی ، چوہدری ذوالفقار، صحافیوں اکرام الحق قریشی ، قیصراقبال ادریسی ، عاطف علی ادریسی ، ہارون رشید ، جاوید اقبال، راجہ سعید، جاوید چشتی ، ریاض ملک و دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

Picture of the Day

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics