Our _Blog_

Our Daily News

Friday 10th November 2017 ----- 21st Safar 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

بریڈفورڈ میں ڈرگز کیس میں بیس افراد کو جیل کی سزا، مجرموں کی اکثریت پاکستانی نژاد ہے

Twenty men sent to jail for drugs offences in Keighley Bradford

some image

کیلی، بریڈفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ بریڈفورڈ میں کلاس اے ڈرگ کی خریدو فروخت کے جرم میں بیس افراد کو جیل کی سزا سنا دی گئی۔ مجرمان میں اکثریت پاکستانی نژاد افراد کی ہے۔بیس افردا کے اس گروہ کو مجموعی طور پر ستر سال کی سزا سنائی گئی۔ پولیس نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران صرف ایک دن میں ان افراد سے دس ہزار پونڈز سے زائد کی ڈرگز برآمد کیں۔ جو آٹھ سو گلی کوچوں کی ڈیلز تھیں۔

اس گینگ کے بیس افراد میں سے آخری دو عمران حسین اور عاکف حسین ہیں۔ جنھیں بریڈفورڈ کراون کورٹ میں کل ہی سزا سنائی گئی۔ان دونوں کو مجموعی طور پر ساڑھے سات سال کی سزا ہوئی۔انسپکٹر خالد خان نے مقامی افراد کی جانب سے تشویش پر کہا کہ اس علاقے کے مکین ڈرگز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر انتہائی پر تشویش تھے۔ مگر اب حالات قابو میں ہیں۔

اس آپریشن کے نتیجے میں اکتیس افراد کو چارج کیا گیا جن کی عمریں چودہ سال سے لے کر پینتالیس سال تک ہیں۔انسپکٹر خالد خان نے آخری فرد کے جیل بھیجے جانے پر کہا کہ وہ کیلی کی کمیونٹی کی جانب سے اس آپریشن سے پہلے اور اس کے دوران تعاون فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں۔جس کے باعث ٹاون سے غیر قانونی ڈرگز سپلائی کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔( کیا کوئی قانونی ڈرگز بھی ہوتی ہیں؟)

Keighley, Bradford; TWENTY men have been jailed for nearly 70 years following an operation targeting the supply of Class A drugs in Keighley in Bradford. Police with specialist resources at West Yorkshire Police carried out a series of arrests of those suspected of supplying drugs to people in the town in Operation Saucerlake.

On one day of Saucerlake activity, more than £10,000 of drugs were recovered in more than 800 street deals. Mobile phones, cash and drugs paraphernalia were also taken away for further analysis.

Imran Hussain, 27 and Akaf Hussain, aged 31, both of Malsis Road, Keighley were the last two charged under the operation to be sentenced. Both men appeared at Bradford Crown Court yesterday and were jailed for four years and two months and three years and four months respectively.

Inspector Khalid Khan spoke to local people about their concerns. He said: “It was clear from my discussions with the people of Keighley that there was a lot of concern about the supply of drugs in the town.

A total of 31 males were charged under the operation, with ages ranging from 14 to 45. Speaking after the final sentences were passed, Insp Khan said: “We would like to thank the communities of Keighley for their support of Operation Saucerlake, which we believe has impacted on the supply of illegal drugs in the town.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

جنگ عظیم اول اور دوئم میں تاجدار برطانیہ کے لئے مارے جانے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش

Tributes paid to fallen soldiers of World War 1 and 2

some image

لندن ۔ برطانیہ ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔ برطانوی ہاؤس آف پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں جنگ عظیم اول اور دوئم میں تاجدار برطانیہ کے لئے مارے جانے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں پاکستانی سینیٹر و دفاعی کمیٹی کے چئیرمین ریٹائرڈ جنرل عبدالقیوم ، لارڈ قربان حسین چوہدری، محترمہ ناز شاہ ایم پی، شہزادہ ایس پاشا صاحب خلیفہ آستانۂ عالیہ اجمیر شریف انڈیا فار یوکے اینڈ یورپ، شہزادہ حیات، معین الدین نواب و دیگر شریک تھے۔

اس یادگاری دن کے موقع پر ہندوستان مسلمان فوجیوں سمیت دیگر سکھ، ہندو اور عیسائی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو تاجدار برطانیہ کی طرف سے جرمنی اور جاپان کے خلاف لڑے اور اپنی جانیں قربان کیں،۔

سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ جنگ عظیم اول و دوئم میں مارے جانے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان آج بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صروف ہے اور امن قائم کرنے کی بھاری قیمت ادا کی۔ اس موقع پر شہزادہ ایس پاشا صاحب خلیفہ اجمیر شریف نے برطانیہ کی ترقی، امن اور سلامتی کیلئے دعا کی۔

London; Social and political personalities were at the Houses of Parliament to pay tribute to soldiers who gave their lives in World War 1 and Two.

جنگ عظیم کی سالگرہ کی مناسبت سے سلاو میں تقریب

Remembrance day held in Slough for World war

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- جنگ عظیم کی سالگرہ کی مناسبت سلاومیں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مسلمانوں کی قربانیوں کے حوالے سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اس تقریب کا انعقاد سابق کونسلر نذر لودھی نے کیا تھا

اس تقریب کے مہمان خصوصی جنگ دوئم میں حصہ لے کر نمایاں کارکردگی دکھانے والے سارجنٹ محمد حسین تھے اس کے علاوہ جنگ دوئم میں حصہ لینے والے بھارتی نژاد برطانوی شہریوں نے بھ اس تقریب میں شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نذر لودھی نے کہا کے مسلمانوں نے جنگ عظیم میں بڑی قربانیاں دی ہیں اس وقت مشترکہ ہندوستان سے لاکھوں افراد کو برطانوی فوج میں بھرتی کیا گیا تھا اکثریت مسلمانوں کی تھی - اس تقریب میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی-

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

پیرس: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ,زاہد مصطفی اعوان-----سفارت خانہ پاکستان فرانس میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مشہور پاکستانی شاعر و مصنف امجد اسلام امجد نے اس خصوصی تقریب کی صدارت کی جبکہ مشہور شاعر خالد مسعود نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کی۔

پیرس: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ,زاہد مصطفی اعوان-----خوشبوؤں کے شہر پیرس میں ایک چئیرٹی ڈنر اور پروقار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا151-یہ تقریب پیرس ادبی فورم اور غزالی ایجوکیشن فورم کے زیر انتظام جبکہ اسکی سرپرستی پیرس میں مقیم بزنس مین چودھری سعید سرور صاحب نے فرمائی۔ اس تقریب کے مہمان- خصوصی پاکستان کے طنز و مزاح کے معروف شاعر خالد مسعود خان اور صدارت کے فرائض نامور شاعر نقاد کالم نگار ڈرامہ نگار جناب امجد اسلام امجد نے انجام دئیے۔ پروگرام کے ابتدائیہ کلمات غزالی ایجوکیشن فورم کے یورپ کے کو آرڈینٹر میاں محمد طیب نے ادا کیے۔

برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام شاہد ہاشمی ---   برطانیہ کی بھارتی نژاد وزیر برائے بین الاقوامی ترقی پریتی پٹیل نے اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتوں پر استعفٰی دے دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی نژاد برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی پریتی پٹیل نے وزارت خارجہ کے علم میں لائے بغیر اسرائیلی وزرا سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ان خفیہ ملاقاتوں کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد اس معاملے نے سیاسی رنگ اختیار کرلیا تھا۔ برطانیہ میں حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہنا تھا کہ پریتی نے ایک غیر ملک کے ساتھ ملی بھگت کی اور ایسا محسوس ہوا کہ وہ برطانوی نہیں بلکہ اسرائیل کی سفارت کار ہیں۔ معاملہ بڑھنے پر برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے پریتی پٹیل کو بیرون ملک دورے سے ہنگامی بنیادوں پر واپس بلا کر وضاحت طلب کی تھی۔ جس کے بعد پریتی کی برطرفی واضح ہوگئی تھی۔ پریتی پٹیل نے برطانوی وزیر اعظم کو اپنے استعفے میں کہا ہے کہ انہوں نے جو کچھ کیا اس کی نیت غلط نہیں تھی لیکن جو کچھ ہوا اس کے لیے وہ حکومت سے معذرت خواہ ہیں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہورہی ہیں۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

عدلیہ کو اب زیادہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئیے ۔, پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کفر کا معاشرہ باقی رہ سکتا ہے مگر جس معاشرے میں انصاف نہ ہو اس کا باقی رہنا دشوار ہو جاتا ہے موجودہ حالا ت میں جب ملک نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے اداروں کو اپنی اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا چاہئیے ،انہوں نے کہا کہ جو ادارے دوسروں کا احتساب کرتے ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہئیے اگرچہ عدلیہ کا خود احتسابی نظام موجود ہے اس کے باوجود کئی ججوں کے خلاف کیسوں کا فیصلہ کئی کئی برسوں میں نہیں ہوتا جبکہ پنجاب بار کونسل چاہتی ہے کہ اس طرح کے فیصلے دو ماہ کے اندر ہونے چاہئیے ۔انہوں نے کہا جج خود نہیں بولا کرتے ان کے فیصلے بولتے ہیں مگر اب ہمارے ہاں اقدار تیزی سے بدل رہی ہیں چھ ماہ کی قلیل مدت میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کو نا اہل قرار دینا اس کو اپیل کا حق بھی نہ دینا اور ٹرائل کے لیے نگران جج کا مقرر کیا جانا خود عدلیہ پر بھی سوالیہ نشا ن ہے۔انہوں نے کہا کہ انصاف ایسا ہونا چاہئیے کہ وہ انصاف نظر بھی آئے کیونکہ عدلیہ کی آزادی کے لیے پوری قوم اور ووکلاء نے بڑی قربانیاں دی تھیں اور جس کے بعد اس ادارے سے جو امیدیں وابستہ تھیں وہ حاصل نہ ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایک آمر کو علاج کے نا م پر ریڈ کارپٹ پر باہر بھیجا گیا تو وہ وہاں ڈانس کرتا نظر آیا ،بینظیر بھٹو کے مقدمے کو دس برس لگے عدلیہ کو دیکھنا چاہئیے ک آئین پر شب خون مارنے والے کس طرح بچ کر نکل جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے عدلیہ کو اب زیادہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئیے ۔

 

وائس چیئر مین یوسی 77عالمگیر خان درانی کی گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وائس چیئر مین یوسی 77عالمگیر خان درانی نے گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور ان سے مقامی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے بھاری فنڈز کی فراہمی پر چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ کی عوام ان کی کارکردگی سے از حد مطمئن ہیں اور وہ آئندہ انتخابات میں پہلے سے بھی زیادہ ووٹوں کے ساتھ چوہدری نثار علی خان کو کامیاب کریں گے۔چوہدری نثار علی خان نے انہیں لوگوں کے مسائل پر توجہ دینے اور انہیں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چار عدد بھینسیں اور ایک عدد بچھڑی چوری کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چار عدد بھینسیں اور ایک عدد بچھڑی چوری کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔اخلاق احمد سکنہ موہڑہ جنڈ کلر سیداں نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز 8 بجے میں نے اپنی دو عدد بھینسیں اور اپنے بھتیجے کی دو عدد بھینسیں اور ایک عدد بچھڑی چرنے کیلئے کھیتوں میں چھوڑ کر گھر آ گیا۔شام چار بجے اپنے بھینسوں کو دیکھنے کیلئے جب کھیتوں میں گیا تو وہاں ایک بھی بھینس موجود نہ تھی ۔میں نے اپنے طور پر کافی تلاش وغیرہ کی مگر کچھ پتہ نہ چل سکا۔مجھے شک ہے کہ میری بھینسوں کو جابراورعابدسکنہ دھمیال اورنصیر سکنہ جھاگ نے چوری کر لیا ہے ۔میں نے جابر کے والد اللہ دتہ کو بتایاکہ آپ کے بیٹے نے ہماری بھینسوں کو چوری کر لیا ہے جس پر اللہ دتہ نے چند دن کا وقت دیا اور اب ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس کا والد بھی چوری میں ملوث ہے ۔

فینسی کبوتر،فینسی مرغیاں،دیسی مرغے،طوطے اور مال مویشی پالنا میری ہابی میں شامل ہے،چوہدری محمد جہانگیر

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھوک بلندیاں چوآ خالصہ،جہاں پرندے پالنے سے روحانی سکون ملتا ہے وہا ں پر یہ ایک منافع بخش کاروبار میں شمار ہوتا ہے،چوہدری محمد جہانگیر نے انواع و اقسام کے پرندوں کے ساتھ مال مویشی بھی پال رکھے ہیں ،انہوں نے بہت سے پرندوں کی نسلوں کو محفوظ کیا ہوا ہے،جس میں مختلف اقسام کے کبوتر،مرغے،مرغیاں جس میں فینسی اور دیسی شامل ہیں،اس طرح انسانوں کی طرح باتیں کرنے والے طوطے اور آسٹریلین طوطے بھی ان کے چڑیا گھر میں موجود ہیں،ان کے پاس اعلی نسل کی گائے،بھینس اورثقافتی دوڑ میں حصہ لینے والے بیل بھی موجود ہیں،بہت سے دوستوں کی فرمائش پر ملاحظہ فرمائیے ،ڈھوک بلندیاں چڑیا گھر کی سیر،جہاں،، میاں مٹھو،، آپ کا منتظر ہے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

اقبال ایک آفاقی شاعر ہیں ان کی شاعری سے پوری دنیا آج استفادہ کر رہی ہے۔

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ علامہ اقبال کی نظر میں لا الہٰ الا اللہ کا اصل راز خودی ہے۔ توحید،خودی کی تلوار کو آب دار بناتی ہے اور خودی،توحید کی محافظ ہے۔انسان کی ساری کامیابیوں کا انحصار خودی کی پرورش و تربیت پرہے قوت و تربیت یافتہ خودی کی بدولت انسان نے حق و باطل کی جنگ میں فتح پائی،خودی زندہ اور پائندہ ہو تو فقر میں شہنشاہی کی شان پیدا ہو جاتی ہے اور کائنات کا ذرہ ذرہ اس کے تصوف میں آ جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ،چیئر مین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین ،معروف سماجی ومذہبی شخصیت راجہ عمران وحید ،مسلم لیگی رہنماء راجہ سعید احمد ، مسلم لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ ن پی پی ٹو کے رہنماء راجہ علی اصغر نے اقبال ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اقبال کا خیال ہے کہ انسان اطاعت، ضبط نفس، نیابت الہیٰ کی تین منزلیں طے کرتا ہوا خودی کی انتہا پر پہنچتا ہے۔ اقبال نے چار چیزوں پر زور دیااول، توحید جس پر چل کر انسان خوف اور مایوسی سے آزاد ہوتا ہے۔ دوسرا، رسول اکرم سے محبت۔ تیسرا، قرآن مجید کا مطالعہ اور پیروی کرنا۔ چوتھا، رجائییت یعنی مایوسی کو ترک کرکے ہمت اور جرات کی راہ اختیار کرنا۔ اقبال کہتے تاریخ میں وہی قومیں زندہ اور کامیاب رہی ہیں جو مسلسل جدوجہد اور عمل پر یقین کرتی ہیں علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا اس کی تعبیرپانے کے لیے بہت محنت کی۔انہوں نے کہا ہے کہان کا ایک ایک لفظ اپنے اندر ایسی تڑپ رکھتا ہے جسے ادب کے دلداہ حضرات ہی محسوس کر سکتے ہیں اقبال ایک آفاقی شاعر ہیں ان کی شاعری سے پوری دنیا آج استفادہ کر رہی ہے۔

اپوزیشن جتنی مرضی سازش کرلیں کامیابیاں ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کا مقدر بنتی رہیں گی ۔ راشد محمود بھٹی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راشد محمود بھٹی ضلعی صدر مسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ ) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہنواز شریف کی وطن واپسی سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کا خاندان کسی قسم کے احتساب سے خوف زدہ نہیں چیئر مین پی ٹی آئی اور انکے ساتھیوں کو مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اسی لیے منفی پروپیگنڈے کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راشد محمود بھٹی ضلعی صدر مسلم لیگ ن (دی لائنزگروپ ) نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہ قائد محترم نواز شریف کی وطن واپسی سے محالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں چیئر مین پی ٹی آئی اور انکے ساتھیوں کو مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی اسی لیے منفی پروپیگنڈے کر رہے ہیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پروپیگنڈہ فیکٹریاں بن ہو جائیں گی انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی وطن واپسی سے محالفین پر لرز طاری ہو گیا ہے سابق وزیر اعظم ان کا خاندان کسی قسم کے احتساب سے خوف زدہ نہیں اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے تو وہ اپنا نفسیاتی علاج کروائے شریف فیملی کے حوالے سے منفی پرو پیگنڈہ کرنے والے پارٹی کو توڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اور اقتصادی استحکام کے ایجندے پر کامیابی سے عمل پیرا ہے ورثے میں ملی ہوئی مالی مسائل اور بحرانوں سے جس طرح مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے نکالا وہ سب کے سامنے ہیں اپوزیشن جتنی مرضی سازش کرلیں کامیابیاں ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کا مقدر بنتی رہیں گی ۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جنرل سیکر ٹری کی سیٹ کے امیدوار ثاقب جنجوعہ اپنے مد مقابل راجہ عامر محمود یڈوکیٹ کے حق میں دستبردار

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جنرل سیکر ٹری کی سیٹ کے امیدوار ثاقب جنجوعہ اپنے مد مقابل راجہ عامر محمود یڈوکیٹ کے حق میں دستبردار-امیدوار برائے جنرل سیکرٹری راجہ عامر محمود یڈوکیٹ کا پلڑا بھاری ۔پوزیشن مضبوط ۔راجہ عامر محمود یڈوکیٹ بے شمارسینئر ناموروکلاء اور نوجوان وکلاء کی بھر پور حمائت حاصل ہے۔راجہ عامر محمود ایڈوکیٹ کے مد مقابل امیدوارسخت پر یشان ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پہلے سے بھی زیادہ تیزی آگئی۔جوڑ توڑ کا بھی سلسلہ عروج پر ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات|2018 19میں پہلے سے بھی زیادہ تیزی آگئی۔صدارت کے لیے سید مسعود الحسن ایڈوکیٹ اور خرم کیانی ایڈوکیٹ ، جنرل سیکر ٹری کے لیے راجہ عامر محمود ایڈوکیٹ،فیصل الطاف چوہان ایڈوکیٹ اور ملک جہانذیب ایڈوکیٹ ، نائب صدارت کے لیے چوہدری محمد نسیم ایڈوکیٹ اور زاہد ایاز ایڈوکیٹ امیدوار ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ کے لیے سید عون رضوی ایڈوکیٹ اور جنید احمد نواز راجہ ایڈوکیٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔پولنگ جنوری 2018کے پہلے ہفتے کو ہوگئی جس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے4ہزار ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کر یں گے ۔الیکشن میں تمام امیدواروں میں سخت کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے جبکہ جنرل سیکر ٹری کی سیٹ کے امیدوار ثاقب جنجوعہ کے راجہ عامر محمود ایڈوکیٹ کے حق میں دستبر دار ہونے کی وجہ سے اس سیٹ پر انعقاد الیکشن نے ایک نیاء رخ اختیار کر لیاہے ۔ثاقب جنجوعہ کاراجہ عامر محمود ایڈوکیٹ کے حق میں دستبر دار ہونے کی وجہ سے راجہ عامر محمود یڈوکیٹ کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے اس کے علاوہ راجہ عامر محمود ایڈوکیٹ جن کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ سے تعلق ہے وہ ایک پڑھے لکھے نوجوان قابل وکیل ہیں اور ان کا سیاست سے بھی گہر ا رشتہ ہے جہاں ان کا سیاست میں گہری دلچسپی ہے وہاں وہ ویلفیئر کے بھی کام کرتے ہیں ان کو اپنے علاقے کی بے شمار غریب ، یتیم اور بے سہارا افراد کی دعاہیں ہیں انشاء اللہ کامیابی راجہ عامر محمود یڈوکیٹ کے قدم چومے گئی ۔

یوسی بیور کے گاوں کراندی کی عوام کو چیئر مین یونین کونسل بیورراجہ فیاض احمد کی کوششوں پھل مل گیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوسی بیور کے گاوں کراندی کی عوام کو چیئر مین یونین کونسل بیورراجہ فیاض احمد کی کوششوں پھل مل گیا ۔چیئر مین یونین کونسل بیورراجہ فیاض احمدکی کوششوں سے گورنمنٹ پرائمری سکول کراندی کا منظور ی کے بعد باضابطہ افتتاح ۔افتتاحی تقریب میں قاضی ظہور الحق چیف ایگزیکٹوآفیسرایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی مہمان خصوصی جبکہ تقریب میں محکمہ ایجوکیشن کے افسران کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔ اہلیان علاقہ کا چیئر مین یونین کونسل بیورراجہ فیاض احمدکو جولیاں اٹھا کر دعاہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بیور کے علاقہ کروٹ میں ڈیم کی وجہ سے پرائمری سکول بھی شفٹ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے یوسی بیور کے علاقہ کراندی کے بچوں کو شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑھ رہاتھا اہل علاقہ کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے چیئر مین یونین کونسل بیورراجہ فیاض احمدفی الفور اپنی اعلیٰ قیادت اور محکمہ ایجو کیشن کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور اپنی شب و روز کی ان تھک کوششوں سے گورنمنٹ پرائمری سکول کراندی کا منظور ی کے بعد گذشتہ روزباضابطہ افتتاح ہواافتتاحی تقریب میں قاضی ظہور الحق چیف ایگزیکٹوآفیسرایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ،چیئر مین یونین کونسل بیورراجہ فیاض احمد،ڈی ای او اکرم ضیاء ،اے ڈی سلیم راجہ ، ڈی ڈی او شہنشاہ بابر خان،رانا جاوید اختر ،ملک امجد ،عبد الحفیظ ،اے ای او ماجد علی ہاشمی ،سہیل احمد ،وقاص راؤ،اظہر محمود سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر اہلیان علاقہ نے چیئر مین یونین کونسل بیورراجہ فیاض احمدکو جولیاں اٹھا کر دعاہیں بھی دی ۔

some image

کہوٹہ میں موجود تمام محکموں کے افراد اپنا قبلہ درست کر لیں ۔ راجہ ذوالفقار علی ستی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ ذوالفقار علی ستی اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ میں موجود تمام محکموں کے افراد اپنا قبلہ درست کر لیں ۔عوام کو بے تنگ کر نے والے اور کرپٹ افرادکا کہوٹہ میں کوئی جگہ نہیں غریب عوام کے دیے گے ٹیکسوں پر بڑی بڑی پر کشش تنخواہیں لینے والے افراد کو عوام کا بھی خیال رکھنا چاہے عوام کے دکھوں کا مداوہ کون کر ئے گا کسی ادارے میں عوام کی طرف سے کوئی شکایات موصول ہوئی تو انشاء اللہ وہ دوسرے روز کہوٹہ میں نہیں بلکہ بلوچستان کے کسی علاقے میں نظر آئے گا ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہوٹہ میں موجود سر کاری ادارے کو وفاق کے اندر آتے ہیں وہ اپنا قبلہ درست کر لیں کیونکہ عوام کی طرف سے کسی قسم کی کوئی بھی شکایات برداشت نہیں کی جائے گئی ۔ اس موقع پر کہوٹہ کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خاور محمو د جنجوعہ ، فارس محمود ستی آف کتھیل ہون ،راشد محمود ستی آف کھتیل ہون بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ واپڈا کہوٹہ میں عرصہ دراز سے تعینات کرپٹ ترین لائین سپریڈنٹ ایاز مر زا اور آفتاب ستی کا تبادلہ کر نے پرراجہ ذوالفقار علی ستی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کہوٹہ کی عوام کا ان راشی افراد سے جان چھڑائی ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

نو منتخب ممبر میونسپل کمیٹی ڈا کٹر فیا ض را جہ کو الطا ف ا حمد ستی گرو پ کیطرف سے مبارکبا د

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیا ں کے ضمنی انتخا با ت میں سپیشل سیٹ پرکا میاب ہو نے والے نو منتخب ممبر میونسپل کمیٹی ڈا کٹر فیا ض را جہ کو الطا ف ا حمد ستی گرو پ کیطرف سے مبارکبا د ، ممبرا ن میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں الطا ف احمد ستی ،شا ہد اقبا ل ستی ایڈووکیٹ ، مصطفی ستی ، صدا قت حسین ستی ،آفتا ب احمد ستی ، یامین ستی ،دلشاد ستی ، قیصر محمو د ستی، یا سر غفا ر ستی نے مبارکبا د پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ڈا کٹر فیا ض را جہ کی کا میا بی مسلم لیگ ن اور الطا ف ا حمد ستی گرو پ کی کا میابی ہے ڈا کٹر فیا ض را جہ کی کا میابی سے میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں میں مسلم لیگ ن گرو پ کو مزید تقویت ملی ہیانہوں نے کہا کہ وہ اپنے قا ئدین وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی ، صو با ئی وزیر راجہ اشفا ق سرور ، حا فظ عثما ن عبا سی اور را جہ عتیق سرو ر کی قیا دت میں میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں کو ایک مثا لی میونسپل کمیٹی بنا ئیں گے قا ئدین کی خصوصی مہربا نی سے کو ٹلی ستیاں میں اربو ں رو پے کے منصو بوں پر کا م جا ری ہے جس پر ہم انکے شکر گزار ہیں

some image

موضع کورینہ کلاں تحصیل کوٹلی ستیاں میں سڑک کی تعمیر کے لئے ۵۵ لاکھ روپے دئے گئے ہیں مگر سڑک کی تعمیر انتہائی بے راہ روی سے کی جارہی ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پیپلز پا رٹی کے رہنما ء کورینہ کلاں کے رہا ئشی حوالدار سخی محمدتقریباً بیس سال سے زاہد عرضہ بعد موضع کورینہ کلاں تحصیل کوٹلی ستیاں میں سڑک کی تعمیر کے لئے ۵۵ لاکھ روپے دئے گئے ہیں مگر سڑک کی تعمیر انتہائی بے راہ روی سے کی جارہی ہے۔ٹوٹل کمیشن کا ہی خیال رکھا گیا ہے جہاں دیواریں بنانامقصود نہ تھیں وہاں دیواریں تعمیر کی جا رہیں اور جہاں دیواریں بنانا اشد ضروری تھا وہاں دیواریں نہیں تعمیر کی گئی ہیں محکمہ اور ٹھکیدار کو متعد دبار نشاندہی بھی کی گئی مگر بے سود۔بے مقصد دیواروں کی تعمیر میں اتنی بے ضابطگی کہ پتھر لمبے لگانے کی بجائے کھڑے اور ترچھے لگائے گئے ہیں۔پہلے سے تعمیر شدہ کچھ مضبوط دیواریں اکھاڑ کر وہاں غیر معیاری دیواریں بنائی گئی ہیں۔ ایک انتہائی بے مقصد نالی سو فٹ سے زاہد تعمیر کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے سڑک محفوظ کے بجے غیر محفوظ ہو گئی صرف اور صرف کمیشن وصولی کی راہ ہموار کی جارہی ہے اور مقامی مسلم لیگی قیادت بھی اس کمیشن میں پوری طرح ملوث ہے اور محکمہ اور ٹھکیدار کی پوری مدد کر رہی ہے۔سڑک کی فرشی بنانے کے لئے بغیر سولنگ کچی مٹی پر فرشی بنانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ اس تمام عمل میں ۱۰ تا ۱۵ فیصد فنڈزProper utilized ہوں گے باقی تمام۸۵ تا۹۰ فیصد فنڈزImproperہو جائیں گے۔یہ بے ضابطگی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ میں ہو رہی ہے۔وزیر اعظم اور دیگر ذمہ داران نوٹس لیتے ہوے خامیوں کو دورکروائیں اور بے ضابطگیاں کرنے ولوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

پیپلز پارٹی عوامی دلوں میں راج کرتی ہے, پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے نا ئب صدر تبسم منیر ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے نا ئب صدر تبسم منیر ستی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی دلوں میں راج کرتی ہے اور یہ واحد پارٹی ہے جو غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔ موجودہ حکمرانوں نے تو عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے اور عوام کے دئیے گئے ٹیکسوں سے حکمران اپنے محل تعمیر کررہے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ کرپٹ عناصر کا احتساب کیا جائے ۔ میاں نواز شریف کا پورا خاندان کرپشن میں ملوث نکلا جس سے ملک کی بین الاقوامی سطح پر جو بدنامی ہوئی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی اب میاں نوا ز شریف کو اس مرتبہ جدہ بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا کیونکہ عوام نے پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ دیدیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ 2018کے عا م انتخا با ت مین بھر پو ر قوت کا مظا ہرہ کر ے گی پانامہ کیس کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے اب وقت آگیا ہے کہ اس ملک میں کرپٹ عناصر کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے بلکہ ان کے احتساب کے عمل کو بھی تیز کیا جائے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی جانیوالی جے آئی ٹی کی رپورٹ سے اس ملک کا ہر شہری واقف ہو چکا ہے اور اب تو مسلم لیگ ن کے وزراء بھی کرپٹ عناصر اور حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ضروری ہے ۔ حکمران جماعت نے جو کچھ کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا ۔ قوم سپریم کورٹ کی پشت پر کھڑی ہے ۔ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ شہیداء کی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ عوام کرپٹ عناصر سے نجات چاہتی ہے ۔ قوم چوروں اور لیٹروں کو ہرگز بھاگنے نہیں دے گی اور نہ ہی انہیں کوئی سیف سائیڈ دی جائیگی بلکہ ان کے نصیب میں صرف جیل کی چار دیواری ہے اور یہ ہی ان کا مقدر ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر آئندہ کا لائحہ عمل کا بھی جلد ہی علان کیا جائیگا

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ میں علامہ اقبال کا 140واں یوم پیدائش شایان شان طریقے سے منایا گیا

some image

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔۔گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ میں علامہ اقبال کا 140واں یوم پیدائش شایان شان طریقے سے منایا گیاطلبہ نے علاقہ اقبال کی شخصیت اور افکار پر روشنی ڈالی ۔علامہ اقبال کی مشہور نظموں پر ٹیبلوز پیش کئے گئے۔ سکول کے سنیئرٹیچر عنصریاسین نے تقریب کی نقابت کے فرائض سر انجام دیئے ۔ ہیڈ ماسٹر جہانگیر افضل ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری آفاقی ہے اور اس کی اہمیت ہر دور کے لیے ہے ۔ علامہ ڈاکٹر محمداقبال کی شاعری میں بے شمار اشعار قرآن کی تفسیر ہیں علامہ اقبال ملت اسلامیہ کے نوجوانوں میں شاہین کی صفات دیکھنے کے خواہش مند تھے وہ نوجوانوں میں شاہین جیسی خوداری اور بہادری جیسی صفات دیکھنا چاہتے تھے صدر معلم نے کہاکہ مشاہیر کے ایام پر محض چھٹیاں دینے کی بجائے انہیں بھرپور طریقے سے منانے کو رواج دینا چاہیے تاکہ نوجوان نسل مشاہیر کے سیرت وکردار سے واقفیت حاصل کرسکے۔انہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے پر اساتذہ و طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا، خاص طور پر خواتین اساتذہ فوزیہ گلفراز اور ٹیچر علینہ کی کوششوں کو سراہا گیا۔تقریب کے آخر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

بدھ کوراولپنڈی،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ بدھ کوراولپنڈی،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہی ۔ فیض آبادمیں ریلی کی وجہ سے دونوں شہروں کوملانے والی مرکزی شاہراہ مری روڈبندہوگئی جس سے جڑواں شہروں میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،بدھ کی صبح فیض آبادمیں لاہورسے آنے والی ریلی کے شرکاء نے ناشتہ کیا اوراس دوران مری روڈپرٹریفک بند کردی گئی راولپنڈی سے اسلام آبادجانے والی ٹریفک کوسکستھ روڈ اورڈبل روڈ کی جانب موڑدیاگیاجس کے بعدریلی اسلام آبادکی جانب روانہ ہوئی ۔ریلی میں شامل افرادنے بعدازاں ایکسپریس وے کوفیض آبادکے قریب بسیں کھڑی کرکے بندکردیااوریہاں سے آگے جانے کی بجائے فیض آبادکے پل اورملحقہ سڑکوں پرڈیرے ڈال دئیے جس کی وجہ سے دونوں شہروں میں آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوکررہ گئی اوردفاتر جانے والے سرکاری ونجی ملازمین،کاروباری افراد اورتعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات اورمعمرشہریوں کوفیض آبادسے پیدل چلنے پرمجبورکردیاگیا،اوریہ سلسلہ بدھ کی صبح سے جمعرات کی رات تک جاری تھا،افسوس ناک امریہ ہے کہ اس دوران دونوں شہروں کی انتظامیہ اورپولیس نے مکمل طورپرچپ سادھے رکھی۔مرکزی شاہراہ پرٹریفک کی بندش کے باعث دونوں شہروں کی دیگرسڑکوں پربھی سارادن گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظرآئیں،مری روڈسے ڈبل روڈ،آئی جے پی روڈ،پشاورروڈدوسری جانب راول روڈ،ائرپورٹ روڈپربھی گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں ۔اھرعوامی حلقوں نے اس بات پرحیرت کااظہارکیاہے کہ آئے دن کی ریلیوں ،جلوسوں اوردھرنوں کی وجہ سے جڑواں شہروں کے معمولات زندگی شدیدمتاثرہورہے ہیں لیکن اس حوالے سے دونوں شہروں کی ضلعی انتظامیہ اورحکومت کوئی کارروائی نہیں کرتی

 

دبئی سے 250قیمتی سمارٹ فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ائرپورٹ سے ایک ملزم کوگرفتار کر لیاگیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ دبئی سے 250قیمتی سمارٹ فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ائرپورٹ پرایک ملزم کوگرفتار کر لیاگیا ۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نےدبئی سے اسلام آباد قیمتی موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی این ایل 224کے مسافرارشد خان کو کسٹم عملے نے بینظیر ایئرپورٹ پر دوران تلاشی گرفتار کرکے اسکے قبضے سے دو سو پچاس قیمتی سمارٹ فون برآمد کر لئے ۔

ڈولفن فورس کا آزمائشی طورپرراولپنڈی شہرکی سڑکوں پرگشت

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ ڈولفن فورس نے آزمائشی طورپرراولپنڈی شہرکی سڑکوں پرگشت شروع کردیا،ذرائع کے مطابق سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے بنائی گئی ڈولفن فورس کی دس ٹیموں نے بدھ کی رات راولپنڈی کے مختلف سڑکوں پراپنی جدیدموٹرسائیکلوں پرچارگھنٹے تک گشت کیا۔بتایا جاتاہے کہ ڈولفن فورس اگلے ہفتے سے باقاعدہ کام شروع کرے گی۔ سی پی اوراولپنڈی کے حکم پرڈولفن فورس کے موٹرسائیکل سوارجوانوں کوشہرکے مختلف علاقوں سے روشناس کرانے کے لئے انہیں فیلڈمیں اتاراگیا۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

سائل ایم گل بہار ایڈووکیٹ کو تھانہ پولیس ناڑنے جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کر کے 5دن حوالات میں رکھا گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی کا اجلاس زیر صدارت صدر بار راجہ جاوید اختر منعقدہوا جس میں معززرکن بار ایم گل بہار چوہدری ایڈووکیٹ کی طرف سے پیش کی گئی درخواست جس کے مطابق سائل ایم گل بہار ایڈووکیٹ کو تھانہ پولیس ناڑنے جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کر کے 5دن حوالات میں رکھا گیا سیکرٹری جنرل بار ڈسٹرکٹ بارایسوایشن چوہدری صغیر احمد ایڈووکیٹ نے قرار داد مذمت پیش کی گئی (1)ڈسٹرکٹ بار ایسو ایشن کوٹلی جھوٹا مقدمہ میں بند حوالات کر نے پراور پولیس کے نارواسلوک پر جو قرار داد مذمت پیش کی گئی تھے اس کو منظور کر لیا گیا (2)ڈسٹرکٹ بار نے معاملے پر جوڈیشل انکوائر ی کروانے کا مطالبہ کیا اور جھوٹا مقدمہ خارج کرتے ہو ئے زمہ داران کے خلاف کاروائی ضابطہ کرنے کا مطالبہ کیا

آفاق اینڈ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے تعاون سے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ٹریننگ ورکشاپ

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ آفاق انیڈپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے تعاون گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ٹرنینگ ورکشاورب ہوئی جسمیں تحصیل بھر کے پرائیویٹ پرنسل صاحباں نے شرکت جس کے مہمان خصوصی ایس ڈی ایم سردار ذیشان نثار تھے اس ٹرنینگ میں اساتذہ کوتعلیم کے بار بیایا کے آج کے بچے کل کا مستقل ہیں انہوں کہا کہ جب تک بچوں کو اچھی طریقہ سے پڑھاجائے تاکہ آگے جا کر ان بچوں کو مشکلات نہ پید اہوں اس موقع پر صدر پرائیویٹ مفتی ظہور احمد ،محبوب الہیٰ اور دیگر نے شرکت کی ٹرنینگ میں صدر پرائیویٹ سکولز مفتی ظہور احمدنے اساتذپرزور دیا کے وہ اپنے اپنے سکولوں میں بچوں کو اچھی تربیت دے آخر میں مہمان خصوصی نے جب تک اساتذہ بچوں کی اچھی تربیت نہیں کر یں اس وقت تک معاشر ے اس تک ترقی نہیں کر سکتا ہے

عوام علاقہ کی حالت زار پر رحم کرتے ہو ئے مذکورہ سٹرکوں پر جلد از جلدکام شروع کروایا جائے, چوہدری مہربان

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے دور میں جارہی منصوبوں پر کام بند ش عوام دشمنی ہے ان خیالات کا ظہار چوہدری مہربان ،راجہ حنیف ،یونین کونسل کھٹاڑ دلاؤ ر خان کی دس لنک سٹرکوں پر جوپیپلز پارٹی کے دور میں منظوری دی گئی تھی جن میں کنگر تا میر گالہ ،سٹرک پر سترہ فیصد کام ہو چکا ہے ہل بیلہ بہادرشاہ کاکام شروع تھا کھٹاڑ تاپچوانہ دربار عالیہ مائی صاحبہ سٹرک جن کاکام شروع اسی طرح نکوٹہ تاپگھلنیرپیر بایہ سٹرک جو اہمیت کے حامل پاکستان تحصیل کہوٹہ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ سے دریائے جہلم کے ساتھ رابطہ ملانے والی سٹرک جو پیپلز پارٹی کے دور میں منظور کردہ سٹرک کا کام شروع تھا معزرین کا اجلاس زیر صدارت چوہدری مہربان ،راجہ حنیف ،منعقد ہوا جسمیں چےئرمین اللہ دتہ ،سابق کونسلر چوہدری اختر ،راجہ فاروق اکبرکیانی ،چوہدری الطاف ،چوہدری مختار ،چوہدری افتخار ،صوبیدار منجیر عبدالرحمن ،علام رسول ،حوالدار عزیز،چوہدری عارف ،حوالدار چوہدری فاروق آف مہرگالہ اور راجہ عقیل خان سمیت سنکیڑوں ا فراد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے چوہدری مہربان ،اور صوبیدارمنیجرعبدالرحمن اور راجہ فاروق اکبر کیانی نء کہا ہے کہ ن لیگ برسراقتدار آتے ہی پیپلز پارٹی کے جاریہ منصوبوں پر کام بند کروا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا ہے سابق وریراوقاف چوہدری افسر شاہد نے مذکورہ بالا پسماندہ دیہاتوں کی عوام کی حالت زار دیکھ کر دس کلومیٹر پختہ سٹرکوں کی منظوری کرواکر جن میں سے چھ سٹرکوں پر کام شروع تھا مہروگالہ روڑ کا کام 70فیصد کا کام ہو چکا تھا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہو گی اور ن لیگ کی حکومت برسراقتدار آتے ہی مذکورہ سٹرکوں پر تعمیراتی کام بند کروادیا انہوں نے کہا ہے یونین کونسل کھٹاڑ آزاد کشمیر کی دوسری بڑی یونین کونسل ہے 20ہزار آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے ٹھکیدار سے رابطہ کیا تو ان کا موقف یہ ہو تا ہے محکمہ شاہرات فنڈزوگزار نہیں کرتا ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم اس قبل بھی بذریعہ اخبارات اربا ب اختیار کی اس طرف توجہ مبذدل کروا چکے ہیں مگرکسی کی ذمہ دارکے کان پر جوں تک نہیں رنیگی انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیروزیر تعمیرات عامہ اور شاہرات میرپور سے مطالبہ کرتے ہو ئے کیا ہے عوام علاقہ کی حالت زار پر رحم کرتے ہو ئے مذکورہ سٹرکوں پر جلد از جلدکام شروع کروایا جائے تاکہ عوام علاقہ کہ مشکلات دور ہو سکے

Picture of the Day