Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 10th October 2017 ----- 20th Muharram Al Haram 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

بوڑھے پنشنر کی جمع پونجی لٹنے سے بچانے پر ٹیکسی ڈرائیور راشد کو خراج تحسین

Kind-hearted taxi driver Rashid discovers the scam and returns pensioners cash

some image

لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم ،محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ اڑسٹھ سالہ پنشنر کی زندگی بھر کی جمع پونجی مہربان ٹیکسی ڈرائیور راشد کی حاضر دماغی کے باعث نو سر بازوں کے ہتھے چڑھنے سے بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق نو سربازاوں نے خود کو سکاٹ لینڈ یارڈ کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے بوڑھے پنشنر کو فون کیا اور کہا کہ مسٹر بیری کے ساتھ بہت بڑا فراڈ ہو چکا ہے اور وہ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

نو سربازوں نے مسٹر بیری سکاٹ کو کہا کہ وہ اپنے بنک اکاوٹ سے تمام رقم نکالے اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے بھیجی جانے والی ٹیکسی کے ذریعے لندن سکاٹ لینڈ آفس تک پہنچائے جہاں وہ رقم وصول کر کے اس سے فنگر پرنٹس حاصل کریں گے۔

مسٹر بیری نے جب اپنے اکاونٹ سے تمام رقم نکلوا لی جو بارہ ہزار پونڈز کے گ بھگ تھی۔تو نو سربازوں نے مقامی ٹیکسی ڈرائیور کو مذکورہ پارسل اٹھانے کا کہا۔ مسٹر بیری کی خوش قسمتی کی ٹیکسی ڈرائیور راشد کو معاملے میں کسی گڑبڑ کا احساس ہو گیا اور وہ تمام رقم لے کر پولیس سٹیشن پہنچ گیا۔اور یوں مسٹر بیری اپنے رقم سے ہاتھ دھوتے دھوتے رہ گئے۔

مسٹر راشد نے پولیس کو تمام معاملے سے آگاہ کرنے کے بعد دوبارہ تمام رقم لے جاکر مسٹر بیری کے حوالے کی اور تمام واقعہ بیان کیا۔ اب مسٹر بیری سکاٹ اور مسٹر راشد بہترین دوست بن چکے ہیں۔ اور مسٹر بیری اس مہربان ٹیکسی ڈرائیور کے نہایے مشکور ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ فراڈ کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئے۔

London; Pensioner Barry Stone has been reunited with his life-savings thanks to a taxi driver Izy Rashid who realised he had been hoodwinked into taking part in a cruel cash scam. The 78-year-old, from Marlow, was handed back his £12,000 cash savings after shameless tricksters persuaded him he needed to withdraw it all from the bank and hand it to the cabbie who would collect it from him.

Retired cabinet maker Mr Stone received a call on his landline from scammers, who claimed they were ringing from Scotland Yard and investigating bank fraud. They told him to withdraw £12,000 from his bank account and hand it over to a taxi driver who would drive it to London so they could check for fingerprints on the bank notes.

Meanwhile the scammers dialled a cab firm local to the OAP's home and arranged for them to pick up the money - £8,000 in £50 notes and £4,128 worth of Euros - and drive it to the capital. Luckily for Mr Stone, cabbie Izy Rashid smelled a rat straight away and returned to Mr Stone's home, desperate to reunite him with his life savings.

After contacting the police, Mr Rashid returned to Mr Stone's home and gave him back his money, much to his delight. 'He's a wonderful man and friend now, a very, very good friend,' said Mr Stone. 'I'll start using his taxis now so I'll make sure I use him then.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیر اہتمام سالانہ شہادت امام حسینؓ کانفرنس کا انعقاد ، بڑی تعداد میں اہل اسلام کی شرکت

Shadat e Imam Hussain RA conferance held in Oslo, Norway

some image

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر)۔۔۔۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیر اہتمام سالانہ شہادت امام حسینؓ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جرمنی سے تشریف لائے ہوئے پروفیسر علامہ صفدر مجید قادری تھے۔کانفرنس میں اوسلو کے ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی جبکہ خصوصی شرکت برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان مفتی یار محمد خان قادری نے کی۔

تقریب کا آغاز قاری انصر علی قادری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ حضور نبی کریم ﷺ اور امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ اقدس میں عقیدتوں کے پھول یسٰین سعید، عبدالمنان، ہارون قیوم اور دیگر نے نچاور کیے۔ پروفیسر صفدر مجید قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہل بیت کے فضائل و مناقب بیان کیے اور کہا کہ اللہ رب العزت قرآن پاک میں فرماتاہے کہ '' فرما دیجیے''۔ میں اس( تبلیغ رسالت) پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتامگر( میری) قرابت( اور اللہ کی قربت) سے محبت چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حضورنبی کریم ﷺ نے فرمایا حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔اللہ اس سے محبت کرتا ہے جو حسین سے محبت کرتا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اپیل پر برما کے مسلمانوں کے لیے لوگوں نے دل کھول کر صدقات جمع کرائے۔ اس موقع پر منہاج القرآن اوسلو کی نئی انتظامیہ کا تعارف پیش کیا گیا۔

جن نئے عہدیداروں نے دو سال کے لیے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ان میں صدر نثار پرویز، نائب صدر عاطف رؤف، جنرل سیکریڑی ناصر اعوان، رابطہ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری مشتاق احمد برنالی، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن زرتاش بشیر، چیئرمین بلڈنگ کمیٹی میاں محمد اسلم، صدر یوتھ لیگ محمد یسٰین اور دیگر شامل ہیں۔ کانفرنس کی نقابت کے فرائض علامہ اقبال فانی نے احسن انداز میں سرانجام دیئے۔ کانفرنس کا اختتام قاری اسرار احمد نے درودوسلا م سے کیا جبکہ دعا مفتی یار محمد خان قادری نے کرائی۔

Oslo, Norway; Minhaj ul Quran arranged Shahadat-e-Imam Hussain Conference in connection with sacred month of Muharam in Oslo. guest speaker was Professor allama Majeed Qadri from Germany and mufti Yar Mohammad Khan Qadri from Uk.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- لندن میں واقع نیچرل ہسٹری میوزیم کے قریب ایک شخصنے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی متعدد راہگیر زخمی ہوگئے پولیس نے ڈرایئور کو گرفتار کر لیا- تفصیلات کے مطابق لندن ہسٹری میوزیم کے قریب ایک سیاہ فام شخص نے تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد راہگیر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس نے حملہ آورڈرایئور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی- یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی لندن ویسٹ منسٹر میں بھی ایک شخص نے گاڑی سے راہگیروں کو کچلا تھا پھر پولیس سمیت شہریوں ہر چاقو سے وار کیے تھےاس کے علاوہ ایک عورت نے بھی گاڑی نمازیوں پر چڑھا دی تھی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے- آئے روز اسطرح کے واقعات سے لندن کی عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے-

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

حلقہ این اے باون کی ترقی کا راز چوہدری نثار علی خان ہیں , شیخ ساجد الرحمٰن ،راجہ عبدالطیف

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاونین خصوصی شیخ ساجد الرحمٰن ،راجہ عبدالطیف نے کہا ہے کہ حلقہ این اے باون کی ترقی کا راز چوہدری نثار علی خان ہیں حالیہ برسوں میں اربوں کے ترقیاتی کام کر کے لوگوں کے مسائل کم کیئے گئے ہیں چوہدری نثار علی خان کی سیاست مخلو ق خدا کی خدمت ہے جبکہ مخالفین کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں انہوں نے یہ بات گاؤں چکیالہ میں جے یو آئی (ف)تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی خوشدامن کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یوسی بھلاکھر میں مسائل کے خاتمے کے لئے بھاری فنڈز دیئے گئے درجنوں گلیات تعمیر ہوئیں مرکز صحت کی نئی عمارت تعمیر ہوئی کلر روڈ سے موا تک کارپٹ روڈتعمیر کی گئی بھلاکھر کو دودہلی سے ملانے کے لیئے سڑک تعمیر کی گئی آج بھی روات اور کلرسیداں کی چھ یوسیز میں ساڑھے آٹھ کرو ڑ کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر جاری ہے ہم نے مخالفین کی طرح دشنام طرازی نہیں کی بلکہ لوگوں کی خدمت کی ہے مخالفین کا عوامی خدمت کا کوئی ریکارڈ نہیں الفاظ کے گورکھ دھندے سے باشعور لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا چوہدری نثار علی خان سے مقابلہ کی خواہش رکھنے والے پہلے کسی ایک امیدوار پر متفق تو ہو جائیں انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا سے کلرسیداں تک ترقیاتی کاموں کا جال چوہدری نثار علی خا ن کا ہی کارنامہ ہے ہم آنے والے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیادپر لوگو ں سے رجوع کریں گے۔بعد ازاں وہ لوھدرہ کے گاؤں موری کھمبال بھی گئے جہاں انہوں نے پائلٹ کیپٹن عثمان کے والد میجر ریٹائرڈ یعقوب بھٹی کی وفات پر لواحقین سے دلی تعذیت کا اظہار کیا۔

 

کلرسیدا ں اور گردونواح میں اکتوبر کے وسط میں بھی اپریل مئی کا موسم چل رہا ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلرسیدا ں اور گردونواح میں اکتوبر کے وسط میں بھی اپریل مئی کا موسم چل رہا ہے دن کے اوقات میں سورج آگ برساتا ہے اور جھلستی دھوپ کو برداشت کرنا ممکن نہیں رہتا طویل خشک سالی کے باعث الرجی او ر بخار سمیت کئی امراض پھوٹ پڑ ے ہیں اور اکتوبر میں بھی دن کے اوقات میں پنکھے اور اے سی چلائے جا رہے ہیں اور ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے ۔

بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں مر مت کے کام پر خالد حسین بھٹی گلاسکو کی جانب سے ساڑھے چھ لاکھ روپے سے زائدرقم خرچ،نئی روڈ بھی بنا ڈالی

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔چوآ خالصہ تحصیل کلر سیداں،ٹکال کے رہائشی گلاسکوبرطانیہ میں مقیم خالد حسین بھٹی ،طارق بھٹی ،ضیارب حسین بھٹی،راجہ عماد طارق اور بھٹی برادران نے بی ایچ یو چوآ خالصہ کو چار چاند لگا دئیے،اپنی مد د آپ کے تحت مکمل چھت،فرش پر مکمل ماربل ،پورے ہسپتال اندرون و بیرون دیواروں کو ڈسٹیمپپرجس پر ساڑھے چھ لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے،اس کے علاوہ لنک روڈ سے ہسپتال تک جدید روڈ اور مین گیٹ بھی اس کے علاوہ لاگت سے بنائے گئے،جو کہ خالد بھٹی کا کہنہ تھا کے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے تک خرچا ہوا ہے ،ان کا کہنہ ہے کہ یہ سلسلہ انشا اللہ جاری رہے گا،افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر انوار اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی،گزشتہ دو سال سے حکومت پنجاب کی جانب سے اس بی ایچ یو کو ۲۴۔۷ کر دیا گیا ہے،جس میں اب تک دو ہزار کے قریب ڈلیوری ہو چکی ہیں،ڈاکٹر محمد اشفاق احمد،چیف ٹیکنیشن غزالہ،ایل ایچ وی زینت نے مستحقین کی فلاح و بہبود پر بھٹی برادران کا شکریہ ادا کیا،اور انہوں کہا کہ حاملہ خواتین کے لئے ادویات ،زیچہ و بچہ کے تمام مراحل بالکل فری ہیں،یہاں پر کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی،یاد رہے کہ اس سے پہلے ،محمد شبیر راجہ یو کے،ممبر سنسر بورڈ حکومت پاکستان محمد ظریف راجا،چوہدری وقاص احمد گجر،ماسٹر محمد اشفاق،محمد زرین بھٹی یو کے،ڈاکٹر ربنواز راجہ بھی یہاں پر فلاحی کام کروا چکے ہیں،ایل ایچ ویز نے بتایا کہ یہاں پر غریب اور مستحق کے ہی بچے پیدا ہو تے ہیں،انہوں کہا کہ ہمارے پاس صرف نارمل ڈلیوری کے انتظامات ہیں، آپریشن ، بلڈ،ایکسرے،لیبارٹری کا یہاں کوئی انتظام نہیں ہے،اگر کوئی کیس ایسا ہو تو ہم بروقت اسے کلر سیداں ٹی ایچ کیو میں ریفر کر دیتے ہیں۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

یوسی مواڑہ کے بیشتر علاقوں میں معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی درخواست پر ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے ترقیاتی کام جاری

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوسی مواڑہ کے بیشتر علاقوں میں معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی درخواست پر ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے ترقیاتی کام جاری ۔ موضع گھڑ یٹ میں عوام کا درینہ مطالبہ گلی کی تکمیل کر نے پر اہل علاقہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی اور ممتاز مسلم لیگی رہنماء ومعروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کو شاندار الفاظٖ میں خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مواڑہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کی خصوصی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی نے موضع گھڑیٹ کی ایک گلی جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اہل علاقہ نے یونین کونسل مواڑہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممتاز قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ سے اپنے اس مسلے کو بیان کیا جس پر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے فی الفور اپنے قاہد محتر م جناب راجہ محمد ظفر الحق کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی سے رابطہ کیا اور فنڈز کے لیے کہا جس پر راجہ محمد علی نے ان کی درخواست پر فوری طور پر200000لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی جس پر کام مکمل ہو گیا گلی کی تکمیل پر راجہ سخاوت علی اٰیڈوکیٹ نے وہاں کا دورہ کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن یوسی مواڑہ کے صدر راجہ ناہید رزاق، جنر ل سیکر ٹری ٹھکیدار راجہ احسن اختر ،محمد ریاض ، امجد حسین ، محمدنقاش، محمد احتشام اور دیگر افراد بھی ہمراہ تھے ۔راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔

some image

عثمان عباسی کا گذشتہ روز نارہ تحصیل کہوٹہ میں جلسے میں چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدسے خصوصی ملاقات

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی خصوصی کاوشیں رنگ لائیں ۔وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے یوسی دوبیرن کلاں کے سوئی گیس کی منظوری دے دی ۔آئندہ چند ایک دنوں میں یوسی کے سرویے کے لیے خصوصی ٹیم سے چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدکی ملاقات کرائی جائے گی جو اپنی یوسی کا اپنے زیر نگرانی سروے کراہیں گئے ۔وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا گذشتہ روز نارہ تحصیل کہوٹہ میں جلسے میں چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدسے خصوصی ملاقات کے موقع پر اعلان کیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی شب و روز کی ان تک محنتیں رنگ لے آہیں انہوں نے گذشتہ کئی ماہ سے موجودہ وزیر اعظم پاکستان محترم جناب شاہد خاقان عباسی سے اپنی یونین کونسل دوبیرن کلاں کی سوئی گیس کے لیے کہا جس پر انہوں نے منظوری دے دی جس اعلان وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا گذشتہ روز نارہ تحصیل کہوٹہ میں جلسے میں چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدسے خصوصی ملاقات کے موقع پر اعلان کیا۔ راجہ ندیم احمد نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور ان کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔

some image

چراغ تلے اندھیرا۔یوسی دکھالی کے گاؤں موضع کوٹ کی عوام جدیددور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چراغ تلے اندھیرا۔یوسی دکھالی کے گاؤں موضع کوٹ کی عوام جدیددور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ۔معروف ٹرانسپوٹرراجہ افتخار احمد کا شدید احتجاج ۔PPPکے سابقہ دور میں ہمارے علاقے میں تھوڑے بہت کام ہوئے موجودہ مسلم لیگ ن کے دور میں توہمارے علاقے میں ان کے نام کی ایک اینٹ تک بھی نہیں لگی۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی سے اس معاملے پر فی الفور اور از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق یوسی دکھالی کے موضع کوٹ کے رہائشی معروف ٹرانسپوٹرراجہ افتخار احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موضع کی کوٹ کی عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں یونین کونسل دکھالی کے وائس چیئر مین عبد الحمیدمغل کااپنے ہی گاؤں میں موضع کوٹ کے راستوں کا پختہ ناں ہوناچراغ تلے اندھیرا کے مترادف ہے اانہوں نے کہا کہ گاؤں کے چاروں بڑھے قبر ستانوں کی دیواریں تک نہیں ہیں جس کی وجہ سے قبروں کی بے عرمتی ہو رہی ہے گاؤں کی واحد سڑک جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پیدل چلنا بھی عذاب بن گیا ہے اپنے ان مساہل کی وجہ سے ہم اپنے منتخب ممبران اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں سے سخت نالاں ہیں آج سے30سال قبل ہکارے گاؤں کے کچھ مساہل پی پی پی کے دور میں حل ہوے تھے اس وقت کے ایم این اے راجہ شاہد ظفر اور ایم پی اے چوہدری خالد (مر حوم) نے ہمارے علاقے میں ترقیاتی کام کر اے تھے بجلی کا منصوبہ بھی انہوں نے دیا تھا اگر وہ اس وقت ہم کو بجلی ناں دیتے تو آج ہم لوگ اندھیروں میں زندگی گزار رہے ہوتے انہوں نے1991میں ہمارے علاقے میں بجلی لگوائی تھی کام پی پی پی کرتی رہی اور ہم لوگ ووٹ ن لیگ کو دیتے رہے جس کی وجہ سے ہم آج بھی تمام تر بنیادی سہیولتوں سے محروم ہیں اس وقت ہمارا گاوں NA-39میں ہوا کر تا تھا اب ہم عرصہ 25سال سے زاہد عرصہ ہو گیا ہےNA-50میں مگر کام کوئی بھی نہیں ہواانہوں نے کہا سابق ایم این جو اس وقت پی پی پی میں تھے غلام مر تضیٰ ستی انہوں نے 20لاکھ اور سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان نے8لاکھ رپوے دیے تھے اس کے بعد ہم کو کسی نے کوئی پیسہ بھی نہیں دیا انہوں نے موجودہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے پی پی ٹو راجہ محمد علی سے اس معاملے پر فی الفور اور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

some image

وائس چیئر مین یوسی دوبیر ن خورد مر زا محمد مسعودکا صاحبزادہ مر زا علی شان مسعود رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وائس چیئر مین یوسی دوبیر ن خورد مر زا محمد مسعودکا صاحبزادہ مر زا علی شان مسعود رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی کی دعوت ولیمہ کہوٹہ کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہو ئی جس میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ممبر ضلع کونسل راجہ شوکت اقبال جنجوعہ ،خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ،مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ، چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،چیئرمین یونین کونسل چوآخالصہ سید راحت شاہ ،وائس چیئر مین اسد محمود ستی،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑماسٹر محمد ظہور عباسی،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی، چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،چیئرمین یونین کونسل نارہ چوہدری یونس،چیئرمین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز،وائس چیئر مین ڈاکٹر مختار،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خوردراجہ ظفر بگہاروی ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم، ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممتاز مسلم لیگی رہنماء نمبرداراسد عزیز،سابق تحصیل ناظم طارق مرتضیٰ،ایس ڈی او نارہ ڈویژن عزیز خان،پٹواری راجہ فیصل آف ہنیسر،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار علی ستی،جنر ل کونسلرراجہ افتخار آف ہنیسر، مر زا حاجی عبدالرزاق ،مرزا اشتیاق ، عقیل حیدری ایڈوکیٹ ،مرزا فاروق ،مرزا حاجی جہانگیر ،مر زا عبد الغفار،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ میں بڑی سیاسی تبدیلی رونما ہوگئی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ میں بڑی سیاسی تبدیلی رونما ہوگئی ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ کی نارہ آمد کے موقع پر راجہ صغیر احمد آف مٹور کو جلسہ میں منتظمین نے مدعو نہ کیا۔ جبکہ یونین کونسل نارہ میں کروڑوں کی لاگت سے گیس ،بجلی ،سڑکوں،نئے سکولوں کا قیام واپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا گیا ۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بھگون کو اپ گریڈ کر کے مڈل کا درجہ دے دیا گیا ۔ جبکہ علاقہ بھگون میں نئے پرائمری سکول کی تعمیر کی منظوری بھی دے دی گئی ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ نے نارہ سے بھگون روڈ پر ڈھوک مغلاں کے مقام پر (50) لاکھ کی لاگت کے منصوبہ اور پل کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا ۔ اور متعدد نئے منصوبوں کا اعلان بھی کیا ۔ اس موقع پر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بھگون میں خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ جس میں میزبانی کے فرائض چیئرمین یونین کونسل نارہ ماسٹر (ر) چوہدری یونس نے سر انجام دیتے ہوئے سپاسنامہ بھی پیش کیا ۔ تقریب میں چیئرمین مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ ، چیئرمین نرڑ بلال یامین ستی، صدر مسلم لیگ (ن) نارہ حکیم برکت ، صوفی عبدالرحیم ، راجہ بشیر صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ ، راجہ فیاض چیئرمین بیور ، چیئرمین راجہ ندیم ، چیئرمین پرویز قادری ، راجہ سجاد حیدر ، چیئرمین دکھالی راجہ شوکت ، چیئرمین کھڈیوٹ راجہ سجاد ستی ، رہنما مسلم لیگ (ن) محمود چوہان ، اور بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیئر مین نارہ ماسٹر (ر) یونس نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ ، کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ وزیر اعظم کے پروگرام کے تحت نارہ سے بھگون براستہ کھتیل ہون جنڈی تک (8) کلومیٹر سڑک جبکہ بارہ سے بڑوٹھی (2) کلومیٹر سڑک اور بھگون میں نئے گورنمنٹ پرائمری سکول کے قیام اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بھگون کی اپ گریڈیشن پر مشکور ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل نارہ میں سو فیصد دیہاتوں اور محلوں میں گیس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پوری یونین کونسل کے ہر گاؤں اور گھر میں بجلی اور ٹرانسفارمر ز کی فراہمی کا کام بھی تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کا نارہ آمد کے موقع پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقیاتی کام عوام کا حق ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیئے دن رات کوشاں ہے ۔ اس موقع پر سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کو جلسہ میں مدعو نہ کیا گیا ۔

یعقوبیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کا 14واں سالانہ اجلاس

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ممتازعلمی ، تحقیقی اور روحانی شخصیت پروفیسر ڈاکٹرساجدالرحمن چیئرمین یعقوبیہ ایجوکیشنل سوسائٹی بگھارشریف نے کہاہے کہ یعقوبیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام کہوٹہ میں پوسٹ گریجویشن تک ایک میعاری تعلیمی ادارہ قائم کیاجائے گا، جس کانصاب بھی دارالعلوم یعقوبیہ کی طرح عصری ودینی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگا، تحصیل کہوٹہ، کلرسیداں ،کوٹلی ستیاں اورملحقہ علاقوں میں اگرکوئی یتیم وغریب طالب علم صرف معاشی تنگی کے باعث تعلیم جاری نہ رکھ سکتاہو تواس کے لئے دارالعلوم یعقوبیہ بگھارشریف کے دروازے ہروقت کھلے ہیں، فیس کی مکمل معافی، رہائش، کھانا، کپڑے اور کتابیں ہمارے ذمہ ہونگی۔ وہ گزشتہ روز یعقوبیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے 14ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر صدارتی خطاب کررہے تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض خضرحیات ستی نے سرانجام دیئے۔ پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن نے کہاکہ یہاں بگھارشریف میں انگلش میڈیم یعقوبیہ ماڈل پبلک سکول اور دارالعلوم یعقوبیہ کے تحت پلے گروپ تاایف ایس سی تعلیمی عمل کامیابی سے جاری ہے، تاہم گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے لئے طلبہ کوپریشانی تھی ، اس مسئلے کے حل کے لئے کہوٹہ کے مقام پرا یک معیاری تعلیمی ادارہ قائم کیاجارہاہے، جہاں ابتدائی طورپر مسجد کی تعمیرمکمل ہوچکی ہے۔

انھوں نے سوسائٹی کے اراکین اورانجمن محبین مشائخ بگھارشریف برطانیہ کے اراکین کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لئے کی گئی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ یہاں کے اخراجات اور تعمیراتی کاموں میں ان احباب کاوافرحصہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ علمی دسترخوان بچھاہواہے، ضیافت کااہتمام ہے، پھربھی اگرکوئی بھوکارہے تواس کی حرماں نصیبی ہوگی، انھوں نے کہاکہ آپ ہمیں اچھے طلبہ دیں، ہم آپ کورزلٹ دیں گے۔ انھوں نے کہاکہ عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانامحمدیعقوب ؒ کی مسندپر بیٹھنابہت بڑی ذمہ داری تھی، میری کم مائیگی پر کچھ احباب کے طنزیہ جملوں نے مہمیزکاکام کیااور جس ادارے کی ابتدا صرف دوکمروں اور3اساتذہ سے کی گئی تھی آج الحمدللہ تحصیل کہوٹہ اور کلرسیداں کاایک مثالی اور منفردادارہ بن چکاہے اور اس کی ترقی اور بڑھوتری کاعمل جاری وساری ہے۔ ان شاء اللہ سوسائٹی کے زیراہتمام بہت جلد بی اے بی ایس سی اور ایم اے تک تعلیم کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ یہ ساری کامیابیاں اللہ کے کرم، صوفیاء کی نگاہ ، انتظامیہ واساتذہ کی محنتوں، والدین کے اعتماد ، انجمن محبین مشائخ بگھارشریف برطانیہ اور یعقوبیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے اراکین کے تعاون کانتیجہ ہیں۔ مولانامحمداقبال قریشی نے کہاکہ تعلیم کے فروغ کے لئے سوسائٹی کے ذریعے ہماری شمولیت ہماری خوش بختی ہے،مولانامحمدیعقوبؒ کے تخیل ودعاؤں کوعملی جامہ پہنانے پر پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ایسے ہی تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے کہ جہاں سے فارغ التحصیل طلبہ محبت، امن ، انسانیت سے پیار اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں۔ دہشت گردی کے مقابلے کے لئے تیروتفنگ نہیں بل کہ ایک ایسے تعلیمی نصاب ونظام تعلیم کی ضرورت ہے جوطلبہ کوماضی سے بھی جوڑے رکھے اور حال کے تقاضوں سے بھی ہم آہنگ کرے، دارالعلوم یعقوبیہ اس مشن کوبطریق احسن پوراکررہاہے۔ صدرانجمن محبین مشائخ بگھارشریف حاجی محمدمنیرنے کہاکہ سب کی کاوشوں سے یہ تعلیمی وروحانی قافلہ بڑھتاچلاجائے گا،

اس کی روشنیاں نہ صرف پاکستان میں بل کہ برطانیہ تک پھیل چکی ہیں۔ اس خانقاہ کافیض ہماری نسلوں تک منتقل ہوچکاہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ اس عظیم کام کے لئے پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری خضرحیات ستی نے کہاکہ سوسائٹی کی بنیاد 2000ء میں رکھی گئی تھی۔ یہ کسی عام این جی اوکی طرح نہیں بل کہ تعلیم کے فروغ کے لئے سوسائٹی کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ اس دوردراز علاقے میں تعلیمی شمع کواس کامیابی سے روشن کرناسوسائٹی کابہت بڑاکارنامہ ہے۔ افتخار قریشی ایڈووکیٹ نے کہاکہ یہ سوسائٹی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں سے ہم تعلیم کے فروغ کے لئے اپنااپنابھرپور کرداراداکرسکتے ہیں۔ راجہ حسنین جاویدنے کہاکہ جس قدردنیوی تعلیم کے لئے توجہ دی جاتی اتنی ہی توجہ دینی تعلیم کے لئے ضروری ہے، دینی تعلیم ہماری اساس ہے۔دارالعلوم یعقوبیہ کااصلاحی اور تعلیمی پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں ہم سب کوعملی حصہ لیناچاہئے۔ حاجی محمدمنیراعوان نے کہاکہ حقیقی تبدیلی صرف اور صرف تعلیم سے آسکتی ہے، اور ایسی ہی جامع تعلیم اور تربیت دارالعلوم یعقوبیہ میں دی جارہی ہے۔ سابق ناظم کنوہاحاجی غلام ظہیربھٹی نے کہاکہ اراکین اجلاسوں میں اپنی حاضری کویقینی بنایاکریں ۔محمدداؤد نے کہاکہ عظیم اہداف کے حصول کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ سیدعلی محی الدین شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ادارے کاوسیع کردارہے اور کام کرنے کاانداز انتہائی جامع ہے، یہاں تعلیم بھی ہے اور تربیت بھی اور مخلوق خداکی خدمت کاجذبہ بھی۔ یہاں دنیوی مسائل اور روحانی مسائل کے لئے رہنمائی بھی مہیاکی جاتی ہے۔ یہی وہ اوصاف ہیں جوفردکومعاشرے کامفیدرکن بناتے ہیں۔ مختلف جہتوں پر اس کامیابی سے عمل پیراہونے پر انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔راجہ نوراحمد نے کہاکہ نمائشی ادارے، نمائشی تعلیم اور غیرتربیت یافتہ اساتذہ کی وجہ سے آج تعلیم ایک کاروباربنادی گئی ، جبکہ ہمیں دارالعلوم یعقوبیہ ایسے اداروں کی ضرورت ہے، جہاں طلبہ کومتوازن شہری بنایاجاتاہے۔محمدداؤد رحیم نے کہاکہ دوصدیوں پر محیط تعلیمی وروحانی روائت کوجس احسن اندازمیں آگے بڑھایاجارہاہے وہ قابل تحسین ہے۔ماسٹرمحمداعجازنے کہاکہ جہالت کی آگ کوبجھانے کے لئے ہمیں اپنی بساط کے مطابق دوقطرے شامل کرنے چاہئیں۔ پرنسپل حاجی حبیب اللہ نے کہاکہ دارالعلوم یعقوبیہ کے طلبہ نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔ اس موقع پر راجہ محمدحنیف قریشی، راجہ گلستان خان، ماسٹرحامدمحمود، کرنل( ر )گل محمد اوربابوراجہ ظفر اقبال نے بھی خطاب کیا۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

مسلم لیگ ن یو سی دھیر کو ٹ ستیاں کے وفد کی وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی سے وزیر اعظم ہا ؤ س میں ملا قا ت

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یو سی دھیر کو ٹ ستیاں کے وفد کی وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی سے وزیر اعظم ہا ؤ س میں ملا قا ت ،علا قائی مسائل با رے تفصیل سے وزیر کو اگا ہ کیا گیا سابق ممبر ضلع کو نسل مسلم لیگ ن و خو تین ونگ حلقہ پی پی ون کی ترجمان نو ید نزیر ستی نے وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی کو یو سی دھیر کو ٹ ستیاں کے لیے پا نی کا دیرینہ مسلہ حل کر نے کی درخواست کی جس پر وزیر اعظم نے یقین دہا نی کروائی ہے کہ وہ تقریبا ایک کرو ڑ رو پے کے فنڈز کی فرا ہمی سے پا نی کے منصو بے بیکو ڑی تا ٹا پ اکھوڑی سے جلد پانی کا مسلہ حل کرا ئیں گے نو ید نزیر ستی نے یو نین کو نسل میں گرلز و بوائز کا لجز کی تعمیر ، معذور افرا د کے لیے تما م یو نین کو نسلوں میں سپیشل ایجو کیشن سنٹر قائم کر نے سمیت سڑکوں کی تعمیر اور دیگر مسائل با رے وزیر اعظم پا کستان کو اگا ہ کیا گیا جس پرشا ہد خا قان عبا سی نے بہت جلد تمام مسائل کے حل کی یقین دہا نی کروا ئی وفد میں مسلم لیگ ن یو سی دھیر کو ٹ ستیاں سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے عہدیدا رو ں ، یو تھ ونگ کے رہنما ء بھی شریک تھے

وزیر اعظم کے انتخا بی حلقہ میں پیپلز پا رٹی کا بڑا پا ور شو ، پی پی رہنما ء آصف شفیق ستی کی قیا دت میں این اے پچا س کی تا ریخی ریلی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ زیر اعظم کے انتخا بی حلقہ میں پیپلز پا رٹی کا بڑا پا ور شو ، پی پی رہنما ء آصف شفیق ستی کی قیا دت میں این اے پچا س کی تا ریخی ریلی،سیا سی درو دیوار ہلا کر رکھ دیے وزیر اعظم کی آئندہ کی سیا ست کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، سینکڑوں گا ڑیوں کا جلو س کو ٹلی ستیاں پہنچا پیپلزپارٹی حلقہ این اے پچاس کی امیدوار برائے قومی اسمبلی آصف شفیق ستی کی قیادت میں شاندار ریلی جس میں حلقہ بھر سے پیپلز پارٹی کے عہدیدران اور کارکنان کی شرکت، ریلی کھنہ پل سے کلر سیداں سے براستہ کہوٹہ ، سنبلا لہتراڑ سے ہوتی ہوئی کو ٹلی ستیاں پہنچی جہا ں پی پی کا رکنا ن کیطرف سے بھر پو ر استقبا ل کیا گیا ریلی مرزاپور کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی جہاں ایک بڑے جلسے سے کا انعقاد کیا گیاجلسے سے سابق ایم پی اے شفت عباسی، ممبر فیڈرل کونسل عبدالجبار ستی، تحصیل صدر کوٹلی ستیاں اسد ستی ، ، نذیر عباسی سردار محمود ارم نصیر ستی ،جاوید انقلابی ،چوہدری خالد، فیاضجنجوعہ، عثمان فاروق ستی حاجی عاشق ستی،راشد وحید مسرت ستی و دیگر نے بھی خطاب کیاپیپلزپارٹی حلقہ این اے پچاس کی امیدوار برائے قومی اسمبلی آصف شفیق ستی نے کہا کہ میاں صاحب کو جب ایسٹبلیشمنٹ نے ہاتھ ڈالا تو انہوں نے تسلیم کیا کہ بھٹو کو پھانسی عدالتی قتل تھا اور بے نظیر کو ایشیاء کا عظیم لیڈر ماناموجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلک واٹر سپلائی سکیم کو بند کروا کر مری اور کوٹلی ستیاں کی عوام کے ساتھ ظلم کیا حلقے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر اورادویات تک موجود نہیں کسی حادثے کی صورت میں پٹی نہیں ملتی لوگ بنیا دی سہولیات زندگی نہ ملنے پر نقل مکانی پر مجبور ہیں مری کو ٹلی ستیاں کے عوام پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں،

تحصیل کوٹلی ستیاں کی یونین کونسلیں بحال نہ کرواسکے جس کی وجہ سے ضلع کونسل راولپنڈی کی چئیرمین شپ بھی فائنل نہ ہو سکی اور نہ واپڈا کا سب ڈویژن بنوا سکے جبکہ ان کی نسبت سابق وزیراعظم گیلانی اور پرویز اشرف نے اپنے حلقے میں اربوں کے ترقیاتی کام کروائے وزیراعظم نے منتخب ہونے کے بعد ائیر بلیو اور منرل واٹر کی کمپنیاں بنا لیں اور حلقے کے مسائل پر کوئی خاصی توجہ نہ دیں لیگی ورکرز صرف وزیراعظم ہاؤس میں فوٹو سیشن کروا کر واپس آتے ہیں وہ اپنے ووٹ کا حساب لیں یہ وقت پھت دو با رہ نہیں آئے گا مسلم لیگ ن اور پیپلز پا رٹی میں یہی فرق ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ سرما یہ دا روں اور جا گیرداروں کو نوازا مگرپیپلزپارٹی ہمیشہ میرٹ پر کارکنوں کو ٹکٹ دیتی ہے یو سف رضا گیلا نی اور راجہ پرویز اشرف اور نئیر بخا ری کی صورت میں مثا لیں مو جو د ہیں جبکہ مسلم لیگ اور پی ٹی آئی میں چھاتہ بردار امیدوروں کو نوازا جاتا ہے ہم آج جئے بھٹو کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں میاں نواز شریف نے جب کوٹلی ستیاں کا دورہ کیا تو یہاں سے منتخب نمائندوں نے ان سے کوئی منصوبہ منظور نہیں کروایا بلکہ یہ کہا کہ ہم صرف آپ کا دیدار کرنا چاہتے ہیں ان کے اعلان کردہ منصوبے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہم آئندہ الیکشن میں وقت کے وزیراعظم کا بھرپور مقابلہ کریں گے ہم اس عوام کی جنگ لڑنے کیلئے میدان میں اتر چکے ہیں یہاں کے عوام اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہو جائیں پی ٹی آئی میں جماعتوں کے بھگوڑے شامل ہورہے ہیں پیپلزپارٹی کارکنوں کو ٹکٹ دے گی جلسے سے سابق ایم پی اے شفت عباسی، ممبر فیڈرل کونسل عبدالجبار ستی، تحصیل صدر کوٹلی ستیاں اسد ستی ، ، نذیر عباسی سردار محمود ارم نصیر ستی ،جاوید انقلابی ،چوہدری خالد، فیاضجنجوعہ، عثمان فاروق ستی حاجی عاشق ستی۔ راشد وحید مسرت ستی و دیگر نے بھی خطاب کیا

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

مندرہ میں ایک ایمبولینس اور ایک جدید طرز پر مکمل اپنی مدد آپ کے تحت بنائی گئی پنجتن پاک ویلفیئرفری لیبارٹری کے میگا پراجیکٹ کا افتتاح

some image

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ اللہ کی مجبور،بے بس اور لاچارمخلوق کی خدمت انسانیت کے ارفع قرینوں میں سے ایک قرینہ ھے نفسا نفسی کے اس دور میں فلاح انسانیت کے لیے اللہ کی مخلوق کی بھلائی کے لیے کی جانے والی کاوشیں اللہ کی توفیق اور اس کے چنیدہ بندوں کے بغیر ممکن ہی نہیں خوش قسمت ہیں مرحوم چوہدری انور آف دھماں جن کی نیک اولاد صدقہ جاریہ کی اعلیٰ مثال بن کر اپنے پرکھوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نیکی،روشنی اورمحبتوں کا استعارہ بن کر لوگوں میں آسانیاں بانٹنے پر کمر بستہ ہو چکے ہیں یہ دین ھے اللہ کے محبوب رسولﷺ اور صدقہ ان کی آل پاکؓ کاان خیالات کا اظہار علاقہ کی معروف شخصیت چوہدری محمد انور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ان کے بیٹوں چوہدری شبیرانور،چوہدری صغیر انور اور پوتوں چوہدری عامر شبیر کی طرف سے تحصیل بھر کے غریب اور مستحق افراد کے لیے ایک ایمبولینس اور ایک جدید طرز پر مکمل اپنی مدد آپ کے تحت بنائی گئی پنجتن پاک ویلفیئرفری لیبارٹری کے میگا پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر معروف سوشل ورکر راجہ جلیل کیانی ،چوہدری شبیر انور،معروف اینکر،کالم نگار،متعدد کتابوں کے مصنف سید آل عمران،راجہ نثار یاور،ڈاکٹر محمد ادریس،چوہدری عامر شبیر،و دیگر نے رتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چوہدری انور مرحوم ،اور ان کے بیٹوں اور محمد جلیل کیانی کی طرح اللہ کی رضا کے لیے اللہ کی مخلوق کے لیے اپنا وقت اور پیسا خرچ کرتے ہیں اللہ ان کے رہتی دنیا تک دیئے جلائے رکھتا ھے تقریب میں معروف شاعر راجہ نثار یاورنے راجہ جلیل کیانی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں گوجرخان کاعبدالستار ایدھی قرار دیاانہوں نے کہا کہ غریب مریضوں کے لیے کوئی رات دن کوشاں ھے،یا شہر میں ذہنی مریضوں ،مخبوط الحواس افراد یا لاوارث لاشوں کی تدفین ہو یا عید کے دنگھر والوں کے بجائے تحائف لیکر غریب مریضوں کے ساتھ عیدکوئی گزار رہا ہوتا ھے تو وہ راجہ جلیل کیانی کے علاوہ کوئی دوسرا نام نظر نہیں آتا دوران تقریب شہر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت شیخ احمد سریا والے نے پنجتن ویلفیئر کے لیے پچاس ہزار روپے کے عطیہ کا اعلان کیا چوہدری شبیر انور نے کہا کہ ہمارے والد نے برطانیہ جیسے ملک ہماری پرورش کچھ اس انداز سے کی ہمیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے بھی بہرہ مند کیا برطانیہ میں نہ صرف ہمیں قرآن پاک حفظ کرایا بلکہ اپنے وطن کی محبت بھی کوٹ کوٹ کر ہمارے دلوں میں بھر دی بڑے بیٹے کو انہوں نے حکم دیا کہ وہ بر طانیہ سے واپس آکر اپنے ملک میں اپنے لوگوں کی خدمت کرے اور آج ان کے حکم کی تعمیل میں ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو صرف کر رہے ہیں۔

خان سرور خان کی مندرہ کے نواح جوڑیاں میں راجہ طاہر حمید کے بیٹے اور راجہ فیصل آف جوڑیاں کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ میں شرکت

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔مسلم لیگ ایک جماعت نہیں بلکہ ایک کچرا کنڈی ھے جس کی قیادت اور اس کے حواریوں نے کرپشن میں عالمی شہرت حاصل کی ھے جس کے گلو بٹوں اور قبضہ مافیا قیادتوں نے جہاں ہمیشہ اپنے ہوس اقتدار میں ملی سلامتی کو داو پر لگانے سے دریغ نہیں کیا وہاں ختم نبوت کے معاملہ پر لادینی قوتوں کو خوش کرنے کے لیے آخری حدوں تک چلے گے جس طرح عمران خان کو ملک بھر میں پذیرائی مل رہی ھے اس میں کوئی شک نہیں کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ھے ُ ُٰؒ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر خان سرور خان نے مندرہ کے نواح جوڑیاں میں علاقہ کی ممتاز شخصیات راجہ طاہر حمید کے بیٹے اور معروف مذہبی شخصیت راجہ فیصل آف جوڑیاں کے بھتیجے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کی اس موقع پر سابق مشیر وزیر اعظم چوہدری اختر گل پیڑہ اور سابق مشیر وزیر اعظم چوہدری گل اخلاق ایڈوکیٹ ،اظہر سجاد قریشی،چیئر مین راول پریس کلب مندرہ زاہد شفیق قریشی و دیگر بھی موجود تھے دنیا کی تاریخ میں کرپٹ ترین حکمران نواز شریف ھے ادارے تباہ ہو چکے ہیں ملک 75ارب ڈالر کا مقروض ہو چکا ھے سود کی قسط ادا کرنے کے لیے بھی خزانے میں کچھ باقی نہیں بچا انہوں نے لوٹ کھسوٹ اورکرپشن کا ذمہ دار عوام کو قرار دیا جو ضمیر اور غیرت میں کمی کی وجہ سے جو چاچے مامے ،برادری اورذاتی مفادات کو مد نظرکھ کر ووٹ دیتے ہیں اگر عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو انہیں قومی اور ملی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ھے کہ نوجوان نسل ہی نئے پاکستان کا پیش خیمہ ثابت ہو گی

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

some image

غربی گوجوخان میں جنگلات کا کٹاو خطر ناک حد تک بڑھ گیا ، ساتھ ساتھ ان علاقوں میں بسنے والے پٹھان روازنہ سینکڑوں من لکڑیاں کاٹ کربیچ رہے ہیں

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ غربی گوجوخان میں جنگلات کا کٹاو خطر ناک حد تک بڑھ گیا اس کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں بسنے والے پٹھان روازنہ سینکڑوں من لکڑیاں کاٹ کربیچ رہے ہیں لیکن محکمہ جنگلات کے اہلکار لمبی تان کر سو گے کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گی تفصیلات کے مطابقغربی گوجرخان کے دیہات میں موجود جنگلات کا کٹاو اس حد تک بڑھ گیاہے کہ آنیوالے سالوں میں ان کانام و نشان مٹ جائے گا جس سے موسمی اثرات پر کافی بُرا اثر پڑھے گا ارد گرد کے علاقوں میں بسنے والے زیادہ تر پٹھان ہی اس کاکاروبار کرتے ہیں جو کہ آئے روز سینکڑوں من لکڑی کاٹ کر ٹریکٹروں پر لودڈ کرکے بھیچ رہیں ہیں جنگلات کے کٹاو سے بے خبر محکمہ جنگلات کے اہلکار اتنی زحمت بھی نہیں کرتے کے انہیں روک کر چیک کیا جائے آیا کہ یہ لکڑی خریدی گی ہے یانہیں اہل علاقہ نے اعلی افسران سے جنگلات کے بڑھتے ہوئے کٹاو کو فوری طور پر روکنے کے لییعملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف صاحب نے کراٹے کلب اور جم کا افتتاح کیا

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف صاحب نے کراٹے کلب اور جم کا افتتاح کیا اس موقع پر بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور زمرد خان نے بھی شرکت کی تقریب کے دوران نوجوانوں اور بچوں نے کراٹے اور باکسنگ کا خوب مظاہرہ کیا اور آئے ہوئے مہمانوں کے لیے عشائے کابھی اہتمام کیا گیا تھاتفصیلات کے مطابق جاتلی کے علاقہ داتا بٹ کے رہائشی سابق نائب ناظم یوسی دیوی راجہ طاہر کے بھائی راجہ خالد نے گزشتہ روز سیوس سینٹر پلازہ بحریہ ٹاون اسلام آباد میں راجہ فٹنس اینڈ مارٹل آرٹس سینٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف تھے انہوں نے اپنے دست مبارک سے سینٹر کا افتتاح کیا وزیر مملکت ڈاکٹر فضل چوہدری ،ہومزز سویٹ کے چیر مین زمرد خان ، راجہ محمد علی ،راجہ ظہور ،راجہ حق نواز کونسلر راجہ پرویز،تصور مغل ،راجہ بابر شہباز ،شہزاد مبارک، راجہ حبیب ،زاہد فاروق ،صادق جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ تھے افتتاح تقریب میں کلب کے نوجوانوں ،بچوں نے کراٹے اورباکسنگ ،کا مظاہرہ کیا اور آئے ہوئے ممانوں کو معزوز کیا اورداد وصول کی تقریب کے بعد سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انسان کی اچھی صحت کا انحصار فٹنس پر ہے اور اس کے لیے ایکسر سائز بہت ضروری ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تھوڑی بہت ایکسر سائز کر نی چاہیے راجہ خالدنے جو یہ جم اور کراٹے کلب شروع کیا ہے یہ بہت اچھا اقدام ہے نوجوانوں نسل کو چاہیے کہ اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے اس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں صحت ایک عظیم نعمت ہے میں راجہ خالد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے یہ فٹنس سینٹر کھولا اس موقع پر گرینڈ ماسٹر اینڈ سی او راجہ خالد نے کہا کہ میں جب سے پاکستان آیا تو میری دلی خواہش تھی کہ میں اس جم اور کراٹے سینٹر کاآغاز کروں اور آج اﷲکے فضل و کرم سے اس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور یہ کامیابی سے اپنی منزل کی طرف روان دواں ہے اس کے بعد میری کوشش ہو گی کہدیگر شہروں میں بھی اس کی برانچ کھولی جائیں تاکہ نوجوان نسل کو صحت مند رہنے کا ان کو فائدہ پہنچے اس سینٹر کی خاص بات کہ اس میں ماہر ٹرینر ز نوجوانوں کو تربیت دے رہے ہیں آخر میں تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کے لیے پر تکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا راجہ خالد نے آئے ہوئے مہمانوں کا آمد پر شکریہ ادا کیا

یوسی دیوی میں گیس کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھانے کے کام کا آغاز جلد ہو جائے گا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے مقابلے میں جنہوں نے مجھے ووٹ دے کر اسمبلیوں میں پہنچایا انہیں میں کبھی بھلا نہیں سکتا یوسی دیوی میں گیس کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھانے کے کام کا آغاز جلد ہو جائے گا انشا اﷲگیس کی فراہمی کی بھی خوشخبری جلد ملے گی موہڑہ حیات کی عوام جو اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں اس کی تکمیل کے لیے پانچ لاکھ فوری جاری کرنے کا اعلان راجہ جاوید اخلاص اس سے قبل یوسی راماں کے گاؤں جھنگی پھیرو میں گیس کی فراہمی کا افتتاح کیاشوکت عزیز بھٹی ،راجہ محمد حمید ،راجہ شیر افضل ،چیرمین یوسی راماں مرزا عنایت اﷲ،غلا م مصطفی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جاوید اخلاص نے وہاں پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جب اقتدار سنبھلا تو اس وقت ملک میں مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ عروج پر تھی مسلم لیگ نے سی پیک جیسے منصوبے کی بنیاد رکھی جو کہ اب تکمیل کے لیے کام جاری ہے جب یہ مکمل ہو گیا تو میں خوشحالی آئے گی شوکت عزیز بھٹی ،راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ نے راجہ خضرکو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا

مندرہ چکوال روڈ سید کے مقام پر سڑک کاتعمیراتی میٹریل ٹرانسپوٹروں کے لیے درد سر بن گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مندرہ چکوال روڈ سید کے مقام پر سڑک کاتعمیراتی میٹریل ٹرانسپوٹروں کے لیے درد سر بن گیا آئے روز حادثات معمول بن گے اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ سید کے مقام پر پچھلے کئی عرصے سے سڑک کی تعمیرکا کام مکمل نہ ہو سکا اور اس کی تعمیر کے لیے سڑک پر پھینکا گیا تعمیراتی میٹریل ٹرانسپوٹروں کے لیے وبال جان بن گا روڈ کے ٹھیکیدار نے اس کے سامنے کوئی بورڈ نہیں رکھ جس کو ڈرائیور پڑھ سکیں رات کے اوقات میں اکثر گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار اس میٹریل کے ساتھ ٹکراجاتے ہیں متعدد بار ایسے درجنوں واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن ٹھیکیدار نہ تو کام مکمل کر رہاہے اور نہ ہی میٹریل اُٹھا رہا ہے مقامی لوگوں اور ٹرانسپوٹروں نے اعلی احکام سے اس مسئلے کے حل کے لیے فوری طور پر سدباب کرنے کا مطالبہ کیا ہے

تھانہ جاتلی پولیس نے غیر قانونی پسٹل بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی پولیس نے غیر قانونی پسٹل بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی پولیس نے دوران گشت عمران بشیر سے 30بور پسٹل بر آمد کر لیا جبکہ جہانگیر احمد نے تھانے جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان نے مجھے دس لاکھ کا چیک دیا جو کہ ڈس آنر ہو گیا پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے

رشتے کے تنازے پر32سالہ نوجوان قتل،قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ رشتے کے تنازے پر32سالہ نوجوان قتل،قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار،واقعات کے مطابق نواحی گاؤں موہڑہ برج ڈہوک امب کے رہائشی محسن ولد ظفر اشتیاق کو آتشیں اسلحہ کے فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ،واقعہ دولتالہ کے ایک نجی ہسپتال کے اوپر قائم رہائشی کواٹرز میں پیش آیا ،بتایا گیا ہے کہ مقتول نے دو شادیاں کر رکھی تھی ،تنازعے کی وجہ بھی رشتے کے معاملات بتائے جا رہے ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ جاتلی کے اہلکارموقع واردات پر پہنچ گئے جبکہ قاتل شاہد ولد محمد اصغر کو بھی آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے

Rawat News

رواتکی خبریں

some image

تھانہ روات کے علاقہ سواں بنگیال میں سابقہ رنجش پر جھگڑا کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص موقع پر جانبحق

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ تھانہ روات کے علاقہ سواں بنگیال میں سابقہ رنجش پر جھگڑا کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص موقع پر جانبحق ،باپ بیٹا کے خلاف مقدمہ درج ملزم فرار روات پولیس کے مطابق نواحی علاقہ سواں بنگیال میں دو مختلف فریقین کے درمیان سابقہ رنجش چلی آ رہی تھی جس کے نتیجہ میں گزشتہ روز بلال اور اسکے والد نزیر نے فائرنگ کر کے 61 سالہ محمود کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے تاہم مقتول کے بھائی محبوب کی درخواست پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ کے دوران ٹرک ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 افراد کو کچل دیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ کے دوران ٹرک ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 افراد کو کچل دیا ایک موقع پر جانبحق دوسرا زخمی مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ٹرک نمبریP9191 کے ڈرائیور عاطف خان نے روات پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ میں اپنے والد پرویز کے ہمراہ روات جی ٹی روڈ کے کنارے ٹرک کا ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ اس دوران پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نمبریTAH.984 کے ڈرائیور محمد نواز نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی ہمارے ٹرک کے ساتھ ٹکرا دی جسکے نتیجہ میں میرا والد ٹرک کے نیچے آ کر موقع پر جانبحق جبکہ میں خود ذخمی ہو گیا ۔تاہم پولیس نے ٹرک ڈرائیور محمد نواز ولد ذمرد سکنہ ہری پور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئےکرایہ داروں کے کوائف کا اندراج آن لائن کرنے کی سہولت دے دی

پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئےکرایہ داروں کے کوائف کا اندراج آن لائن کرنے کی سہولت دے دی۔پنجاب کے 36اضلاع میں یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دوماہ سے آن لائن رجسٹریشن کاسلسلہ مختلف شہروں میں شروع کیاگیاتھاجسے اب پورے صوبے تک توسیع دے دی گئی ہے ۔اب کرایہ داروں اورمالکان جائیدادکوکوائف کااندراج کرانے کے لئے پولیس سٹیشن جانے کی ضرورت نہیں ہے وہ یہ کام گھربیٹھے آن لائن کرسکتے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت اور ان کے قیمتی وقت کو بچانے کیلئے کرایہ داروں کے کوائف کے تھانوں میں اندراج کو آن لائن کردیا ہے۔ جس کے تحت مالک مکان یا کرایہ دارhttps://www.punjabpolice.gov.pk/tenants سے اپنا ریکارڈ خود آن لائن کرسکتا ہے پلے سٹورکے ذریعے اینڈرائیڈموبائل سیٹ پرایپ بھی ڈاؤن لوڈکرکے آن لائن رجسٹریشن کی جاسکتی ہے ۔ علاوہ ازیں سابقہ طریقہ کارکے مطابق پولیس سٹیشنوں میں دستیاب فارم کو پر کرکے اپنے متعلقہ تھانہ کے فرنٹ ڈیسک سے بلامعاوضہ آن لائن رجسٹریشن بھی کروائی جاسکتی ہے۔ اس حوالے سے عوام میں شدیدتحفظات پائے جاتے تھے اورتھانوں میں اندراج کرانے والے بیشترلوگوں کوشکایات تھیں کہ انہیں بلاوجہ تنگ کیاجاتاہے اوربعض مقامات پررقم طلب کئے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی تھیں جس کی وجہ سے یہ مطالبہ بڑھتاجارہاتھاکہ کوائف کے اندراج کوسہل بنایاجائے ۔یادرہے کہ کرایہ داروںکی معلومات کے پنجاب ایکٹ 2015 کے تحت پولیس کو کرایہ دار کی بروقت معلومات نہ دینےپر 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔

لیاقت روڈپر تیز رفتا ر گاڑی ٹکرانے سے بجلی کاکھمباموٹرسائیکل پرسوارفیملی پرجاگراجس سے موٹرسائیکل سوارشخص اوراس کے بچے زخمی

لیاقت روڈپر تیز رفتا ر گاڑی ٹکرانے سے بجلی کاکھمباموٹرسائیکل پرسوارفیملی پرجاگراجس سے موٹرسائیکل سوارشخص اوراس کے بچے زخمی ہوگئے۔ایس ایچ اوتھانہ سٹی الطاف گوہر نے بتایاکہ گاڑی نمبرایل ای ایس 9827کا ڈرائیور محسن سہالہ سے سامان لوڈکرکے نرنکاری بازارآیاجہاں سامان اتارنے کے بعدوہ واپس سہالہ جارہاتھا جب وہ لیاقت روڈپرٹی ایم اے کے دفترکے سامنے پہنچاتوتیزرفتاری کی وجہ سے اس کی گاڑی بے قابوہوکرسڑک کے درمیان لگے لائٹ والے پول سے جاٹکرائی جس سے پول ٹوٹ کرسڑک پرگذرنے والے موٹرسائیکل پرآگراجسے عمران نامی شخص چلارہاتھاجب کہ اوراس کے ساتھ اس کی بیوی اورڈیڑھ سالہ بیٹااورچھ ماں کی بیٹی بھی تھی جس سے چاروں معمولی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی گئی ۔تھانہ سٹی کے اے ایس آئی رفاقت نے بتایاکہ موٹرسائیکل سوارعمران نے حادثے کے مرتکب ڈرائیورکے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکارکردیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کا پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کی جائیدادیں سربمہر کرنے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کی جائیدادیں سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر رواں ہفتہ سے باقاعدہ کام شروع ہو جائے گااور بلا تفریق ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل کے مطابق جن لوگوں 30ستمبر تک پانچ فیصد تک رعایت سے فائدہ نہیں اٹھایا ہے اب نہ صرف انہیں وہ پانچ فیصد بھی ادا کرنا پڑیں بلکہ چار ماہ کا ایک فیصد سرچارج کی بھی ادائیگی کرنا پڑیگی، تمام انسپکٹروں کو اپنے اپنے سرکلز سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کیلئے باقاعدہ ماہانہ ٹارگٹ دیا جائے گا اور جو ٹارگٹ پورا نہیں کر پائیں گے ان کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق پہلے تین ماہ کی رعایتی مدت میں بھرپور ریکوری کی گئی ہے مگر ہم نے آگے بھی بیٹھ نہیں جانا بلکہ ہدف کے حصول کیلئے بلا امتیاز کارروائی کا عمل جاری رہے گا تاکہ سے ہدف کے مطابق ریکوری کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ ہم ان تین ماہ کے دوران پروفیشنل ٹیکس اور موٹر برانچ ٹیکس کی ریکوریوں میں پیچھے رہ گئے تھے اب اس پر بھی بھرپور توجہ دی جائے گی۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

محمد ادریس تبسم ایڈووکیٹ کی بطور سیکرٹری قانون خدمات قوم مدتوں یاد رکھے گی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ محمد ادریس تبسم ایڈووکیٹ کی بطور سیکرٹری قانون خدمات قوم مدتوں یاد رکھے گی وہ ایک دیانتدار اور فرض شناس آفیسر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے دیانتداری سے کام کرتے ہوئے اچھے انداز میں ان کی محکمہ سے سروس پوری کرکے احسن انداز میں باوقار ریٹائرڈمنٹ پر ہمیں فخر ہوا ہے ان خیالات کا اظہار ڈڈیال کے صحافیوں نے انور لطیف ڈار،سابق صدر عبدالشاہد چوہدری، خواجہ مسعود احمد، سہیل برکت، نوشاذنومی،عنصر ملک ، عاصم رفیق، ماجد راجہ، اورنگزیب رانا ، اقبال تبسم،وقاص چوہدری سمیت دیگر نے کیا عبدالشاہد چوہدری نے کہاکہ ادریس تبسم ایک اچھے باکردار انسان ہیں منجھے ہوئے قانون دان ہیں سروس کے دوران انہوں نے جس دیانتداری ،فرض شناسی سے فرائض سرانجام دیے ہیں اس پر ہمیں فخر ہے عبدالشاہد چوہدری نے کہاکہ مظفر آباد رہتے ہوئے ڈڈیال کے عوام کے لیے امید کی ایک کرن تھے جب بھی کسی بھی ڈڈیال کے شہری کو مظفر آباد جانے کا اتفاق ہوتا یا کام کاج کے لیے جاتا تو امید کی صرف ایک کرن ادریس تبسم ہی مظفر آباد میں موجود ہوتے تھے وہ انتہائی ملنسار ، بااخلاق اور دیانتدار انسان ہیں رب کریم بقیہ زندگی میں ان کو مزید کامیابیوں سے نوازتا رہے۔ آمین۔

پی پی پی کے ضلعی عہدیداروں کی میرٹ پر تقرری سے کارکنوں کی حوصلہ افزائی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پی پی پی کے ضلعی عہدیداروں کی میرٹ پر تقرری سے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے پارٹی قیادت کا ضلعی قیادت کے انتخاب پر شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی پی پی ڈڈیال کے راہنماؤں نمبردار الطاف ارشد چوہدری،محمد نواز گجر، ملک محمد خان،عثمان ملک ،چوہدری عارف، راجہ آزادخان، چوہدری نوید اکرم ایڈووکیٹ،چوہدری حفیظ ایڈووکیٹ، چوہدری عدنان شوکت ایڈووکیٹ،ڈاکٹر ندیم اکبر، چوہدری وقار اختر، چوہدر ی ساجد گجر سمیت دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا ان راہنماؤں نے کہاکہ قاسم مجید کو ضلعی صدر اور چوہدری فرید انور ایڈووکیٹ کو ضلعی جنرل سیکرٹری بنانے پر جہاں کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے وہاں جماعت کو متحد اور منظم کرنے اور سب سے بڑی سیاسی قوت بنانے میں نئی ضلعی قیادت جاندار کردارادا کرئے گی پی پی پی ڈڈیال کے راہنماؤں نے چوہدری قاسم مجید، فرید انور ایڈووکیٹ ،سید بازل نقوی ،میر نذیر ،دانش راجہ، پرویز ولید سمیت دیگر تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور کہاکہ شہید عوام ذوالفقار علی بھٹواور شہید رانی بی بی بے نظیر بھٹو کے فلسفے مشن نظریے کی تکمیل تک موجودہ قیادت جدوجہدجاری رکھے گی۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چوہدری علی اصغر ،چوہدری ظفر الیاس،چوہدر ی محمد جہانگیر کی والدہ محترمہ حاجی خادم حسین کی بھابھی کی رسم چہلم گوجرخان روڈ کلرسیداں میں ہوئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔چوہدری علی اصغر ،چوہدری ظفر الیاس،چوہدر ی محمد جہانگیر کی والدہ محترمہ حاجی خادم حسین کی بھابھی کی رسم چہلم گوجرخان روڈ کلرسیداں میں ہوئی جس میں ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود ،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،راجہ طارق محمودکے علاوہ مسعود بھٹی ،ڈاکٹر شہباز ،پرویز اختر منہاس اور دیگر نے شرکت کی ۔

محلہ اکبری چوآخالصہ کی مشہور کاروباری شخصیت حاجی واحد مرحوم کی دختر نیک اختر لندن میں انتقال کر گئیں

چوآخالصہ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔ محلہ اکبری چوآخالصہ کی معروف کاروباری شخصیت حاجی واحد مرحوم کی بیٹی اور بریڈفورڈ کے حاجی رفیق کی ہمشیرہ لندن میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ ان کی نماز جنازہ لندن میں ادا کرنے کے بعد یہیں تدفین کر دی گئی۔واضح رہے کہ حاجی واحد مرحوم کی ستر اسی کی دہائی میں چوآبازار میں کریانہ سٹور ہوا کرتا تھا۔

Picture of the Day