Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 10th March 2018 ----- 21st Jamadi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

برمنگھم کے عبدل خان اور منصور صنوبر کو دو لاکھ بیس ہزار پونڈز سے زائد بنک فراڈ کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا

Abdul Khan and Mansoor Sanobar of Walsall jailed for Bank fraud

some image

والسال، برمنگھم ،پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ والسال کے عبدل خان اور منصور صنوبر کو ایچ ایس بی سی بنک سے دو لاکھ بیس ہزار سے زائد رقم ہتھیانے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں دوستوں نے دو ہزار دس مین بنک میں نوکری شروع کی اور جلد ہی بنک کے سسٹم کو چکر دینے کے طریقوں سے آگاہی حاصل کر لی۔

دونوں دوستوں نے مل کر مختلف مواقع پر مختلف طریقے استعمال کر کے بنک کے کمپیوٹر سسٹم کو دھوکا دے کر بڑی بڑی رقوم اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کراوئیں۔وہ رقم کریڈٹ کارڈ کے ذریعے مختلف اشیا کے ری فنڈ کے ذریعے اپنے بنک میں ٹرانسفر کرواتے۔جس میں سب سے بڑی رقم ایک لاکھ پچیس ہزار پونڈز تھی۔

خان اور صنوبر کے گھر سے کئی ہزار پونڈز کے سونے کے سکے بھی برآمد کیے گئے۔جن کی مالیت دو ہزار سے لے کر ساڑھے تیرہ ہزار تک تھی۔دونوں دوستوں نے معمولی سی جاب کے باوجود عیاشی کی زندگی گزاری۔جو کہ صرف تنخواہ سے ناممکن تھی۔ انھوں نے ایک بڑی مقدار میں بیرون ملک بھی رقوم ٹرانسفر کیں۔اس کے علاوہ وہ کیش مشینوں سے بھی برابر رقم نکلواتے رہے۔

بتیس سالہ عبدل خان کوتین سال دو ماہ جبکہ تینتیس سالہ صنوبر کو دو سال اور گیارہ ماہ جیل کی سزا سنائی گئی۔ دونوں نے عدالت میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ جج کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر کے بارے میں تمام معلومات رکھنے کی وجہ سے خان نے اس کا ناجائز استعمال کیا۔ اور بنک کے اندرونی سسٹم کے جوڑ توڑ کے ذریعے اپنی جیبیں بھریں۔

Walsall, Birmingham; Abdul Khan and Mansoor Sanobar are both jailed after crooked bank workers splashed out on holidays and home improvements as one of them plundered more than £220,000 from HSBC. Friends Abdul Khan and Mansoor Sanobar lived “extravagant lifestyles” way beyond what they could have afforded through their salaries. They also withdrew money from cash machines on a regular basis.

Khan used his knowledge of the bank’s computer system to pull off the fraud. The cash went to Sanobar’s credit card and accounts belonging to the pair – with the largest sum more than £125,000. Police found more than £11,300 and over £2,000-worth of gold bullion in a bag at Khan’s home, Birmingham Crown Court heard.

Michael Aspinall, prosecuting, said more than £14,000 had been transferred into foreign currency. Khan, 32, of Heather Avenue, Walsall, who had previously admitted fraud, was sentenced to three years and two months. Sanobar, 33, of Lord Street, also Walsall, was jailed for two years and 11 months after pleading guilty to transferring and converting criminal property.

Both men joined the bank in 2010, with Khan employed as a senior collections associate, based in Calthorpe Road, and Sanobar an underwriter at an office in Edmund Street. Mr Aspinall, prosecuting, said “We say, in particular, Khan used his knowledge of the HSBC computer system to steal about £221,000.” He said the bank had a system involving internal miscellaneous accounts which were used to provide refunds when there was a difficulty or some disagreement with a client’s account.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

چئیرمین راجہ صفدر علی آف، دینہ، جہلم، کی انتخابی مہم میں ایم پی کی شرکت

Raja Safdar of Dina to contest elections in Slough

some image

سلاؤ۔یوکے ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ) ۔۔۔۔چئیرمین راجہ صفدر علی آف، دینہ، جہلم، کی انتخابی مہم میں ایم پی کی شرکت۔ سلاؤ بارو کونسل کی سینٹرل وارڈ سے لیبر پارٹی کے انتخابی امیدوار برائے کونسلر راجہ صفدر علی ( سابق چئیرمین لیبر پارٹی سلاؤ ) کی انتخابی مہم لانچ کی گئی۔

انکے ہمراہ دیگر وارڈوں کے امیدواران بھی تھے۔ اس موقع پر برطانوی ممبر پارلینٹ جناب تنمنجیت سنگھ دھیفی ایم پی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سابق کونسلر اظہر قریشی ، کونسلر نذیر چوہدری، کونسلر راسب چوہدری، مشتاق ملک، کونسلر شبنم مجید، کونسلر حقیق دار، کونسلر اروینڈ سنگھ دالیوال، کونسلر راب اینڈرسن، کونسلر جیمز سوینڈل ہرسٹ، کونسلر نتاشا پینٹلک، اور کونسلر ست پال سنگھ پرہار کے علاوہ دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

راجہ صفدر علی کا تعلق پاکستان کے علاقہ جہلم سے ہے جبکہ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ انہیں دیگر کمیونٹیز میں بھی عزت، قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وہ سلاؤ میں لیبر پارٹی کا ایک اثاثہ ہیں۔ سینٹرل وارڈ سلاؤ سے انکی جیت یقینی ہے۔ عوام انکی انتخابی مہم یں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

Slough; Raja Safdar Ali has been elected to contest local elections in Slough, Raja Safdar Ali ousted Zaffar Ajaib who was current councilor by Labour members at the selection. Raja Safdar who was ex Chairman of the Labour group will contest local elections for the Labour party at central ward of Slough. A Election campaign has already started.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

some image

سلاو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----برمنگھم میں مقیم بیول کے رہائشی اور نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام شاہد ہاشمی فیملی وزٹ کے لیے پاکستان پہنچ گئے- شاہد ہاشمی دو مہینے پاکستان میں گزاریں گے اور پوٹھوار ڈاٹ کام کے نمائندگان سے ملاقاتیں بھی کریں گے- شاہد ہاشمی ایس پی جمیل ہاشمی صاحب کے قریبی عزیز ہیں

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ راجہ ساجد جاوید کو تحصیل کلرسیداں تحریک انصاف کا صدر نامزد ہونے پر ہانک کانک سے راجہ عاصم شاہد،یونین کونسل منیاندہ سے حکیم مشتاق خان قریشی،چوآخالصہ سے تنویر قریشی نے ان کو مبارک باد پیش کی ہیں۔انھوں نے کہاکہ راجہ جاوید ساجد کی نامزدگی سے تحصیل کلرسیداں میں تحریک انصاف مزید متحرک ہوگی۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

حاجی محمد نواز کھوکھر کی کلر سیداں سے حاجی شوکت علی اور توقیر اسلم کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر حاجی محمد نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں آصف علی زرداری کے حامیوں کی اکثریت کامیاب ہوئی ہے ،آصف زرداری کی کامیاب سیاسی حکمت عملی کے باعث حکمران جماعت کے بھی ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرکلر سیداں سے حاجی شوکت علی اور توقیر اسلم کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نو منتحب سینیٹر بیرسٹر مصطفی نواز کھوکھر ،حاجی محمد افضل کھوکھر بھی موجو د تھے ۔حاجی نواز کھوکھر نے کہا کہ جمہوری نظام کا تسلسل بہترین راستہ ہے کل تک کچھ لوگ سینٹ کے انتخابات کو بھی مشکوک سمجھتے تھے مگر وقت نے ثابت کیا کہ سینٹ انتخابات مقررہ وقت پر ہوئے اسی طرح آئندہ عام انتخابات بھی مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اس میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ۔انہوں نے موجودہ حلقہ بندیو ں پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں سے کوئی بھی مطمئن نظر نہیں آتا حلقہ بندیوں کی تشکیل نے عوامی مفاد اور زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔جو لوگ کئی دہائیوں سے سیاست کر رہے تھے ان کا حلقہ انتخاب ہی تبدیل کر دیا گیا،جس سے افرا تفری کا پھیل جانا منطقی بات ہے۔

 

ا لیکشن کمیشن کی جا نب سے نئی حلقہ بند یو ں سے عو ا م میں ما یو سی ہے, مسلم لیگ ق کے ر ہنما محمد نا صر ر ا جہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ق کے ر ہنما محمد نا صر ر ا جہ نے کہا ہے کہ ا لیکشن کمیشن کی جا نب سے نئی حلقہ بند یو ں سے عو ا م میں ما یو سی ہے ا و ر ا مید و ا ر و ں کو بھی مشکلا ت کا سا منا ہے مو جو د ہ حا لا ت میں ا لیکشن 2018و قت پر ہو تے نظر نہیں آ ر ہے مسلم لیگ ق کا حصہ ہیں مسلم لیگ ن میں شمو لیت کا کو ئی ا ر ا د ہ نہیں ہے ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے جمعہ کے ر و ز کلر سید اں میں مقا می ا خبا ر کے د فتر ا فتتا ح کے مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ا س مو قع پر سا بق تحصیل نا ظم ملک سہیل ا شر ف ،ضلعی خا تو ن ممبر میڈ یم نبیلہ ا نعا م ،ملک عا بد ا عو ا ن ،ا ظہر محمو د بھٹی ،شیخ قمر ا لا سلا م ،سید جنید شا ہ ا و ر د یگر بھی مو جو د تھے ۔محمد نا صر ر ا جہ نے کہا کہ مر یم نو ا ز کے ہو تے ہو ئے چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کا مسلم لیگ ن میں ر ہنا مشکل ہے ا نہو ں نے کہا کہ 2018کے ا لیکشن و قت پر ہو نا مشکل ہے ن لیگ کی جا نب سے عد لیہ کے خلا ف جو ز با ن ا ستعما ل کی جا ر ہی ہے و ہ سیا سی ز با ن نہیں ہے ا نہو ں نے کہا کہ میا ں نو ا ز شر یف عد لیہ کے خلا ف بیا ن با ز ی کر کے ا د ا ر و ں کا ٹکر ا ؤ چا ہتے ہیں جو کہ ملک ا و ر جمہو ر یت کے لیے نقصا ن د ہ ہے ۔

راجہ ساجد جاوید کلر سیداں تحصیل کا صدر اور وائس چیئر مین یوسی سموٹ راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری نامزد

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامرمحمود کیانی نے کلر سیداں میں راجہ ساجد جاوید کو کلر سیداں تحصیل کا صدر اور وائس چیئر مین یوسی سموٹ راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔راجہ ساجد جاوید کا تعلق یوسی گف اور عرفان الحق کا سموٹ سے ہے ۔

حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے کئی امیدوار وں کے چہرے مرجھا گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے کئی امیدوار وں کے چہرے مرجھا گئے اور کئی خوشیوں کے شادیانے بجانے لگے ۔کلر سیداں تحصیل کو ماضی کی طرح ایک بار پھر دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا پہلے کلر سیداں نصف راولپنڈی اور نصف کہوٹہ میں شامل تھا اب نئی حلقہ بندیوں میں راولپنڈی میں شامل کلر سیداں کو کہوٹہ اور کہوٹہ میں شامل مرکز چوآخالصہ کی پانچ یونین کونسلوں کو پی پی 8گوجرخان میں شامل کر دیا گیا۔نئے حلقہ پی پی7میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کے فرزند راجہ محمد علی ہی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمود مرتضیٰ کو مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال خاموشی ہے نئی حلقہ بندیوں کے باعث پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئر مین ایم پی اے قمر الاسلام راجہ کی اپنی یونین کونسل پی پی 7کہوٹہ میں شامل کر دی گئی ۔پی پی 8میں شامل یوسی بھلاکھر کے وائس چیئر مین راجہ طلال خلیل نئے حلقے سے امیدوار ہوں گے جہاں سے مسلم لیگ ن کی طرف سے افتخار وارثی پہلے ہی رکن اسمبلی ہیں ۔چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد بھی اسی نشست سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے مشاورت میں مصروف ہیں تو کلر سیداں کی یوسی بشندوٹ کے چیئر مین محمد زبیر کیانی حلقہ پی پی7سے امیدوار سامنے آ سکتے ہیں پرانے حلقے میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی بھی دوستوں سے رابطوں میں مصروف ہیں کلر سیداں کی پوری تحصیل قومی اسمبلی کے حلقہ مری میں شامل کر دی گئی ہے ۔

پی پی8کی مو جودہ حلقہ بندی سے مطمین ہوں، چوہدری جاوید کوثر

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ----پی پی 8کی مو جودہ حلقہ بندی سے مجمو عی طور پر مطمین ہوں، مرکز چوآ خالصہ، بیول اور گوجرخان کا کلچر، رہن سہن ایک جیسا ہے، منتخب ہو کر تعلیم اور صحت کے مسائل کو حل کرنا میری اولین تر جیح ہو گی، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی گوجرخان کے رہنما اور حلقہ پی پی تھری سے سابق امیدوار چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے چوآ خالصہ کے دورے کے دوران مقامی صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اہل علاقہ کا یہ مطالبہ جا ئز ہے کہ تحصیل کلر سیداں کو تقسیم نہ کیا جا ئے بلکہ پوری تحصیل کلر سیداں کو ایک ہی صوبائی حلقہ شامل ہو نا چا یئے۔ انھوں نے کہا کہ مو جودہ حلقہ بندی سے چند چھوٹی مو ٹی شکا یات کے با وجود مجمو عی طور پر مطمین ہوں ۔ مرکز چوآ خالصہ کی یو نین کو نسلوں ، بیول اور گوجرخان کے علا قے کے عوام کا رہن سہن، ثقافت، کھانا پینا ایک جیسا ہے ۔ چوآ خالصہ سے گو جرخان جا نے میں تیس منٹ صرف ہو تے ہیں جبکہ کہوٹہ جا نے میں زائد وقت صرف ہو تا ہے۔چوہدری جاوید کو ثر نے کہا کہ منتخب ہو نے کے بعد میری اولین تر جیح صحت اور تعلیم ہو گی۔ کو ئی بھی قوم تعلیم کے بغیر تر قی نہیں کر سکتی۔ اور تعلیم بھی عام نہیں کو الٹی ایجو کیشن میرے منشور کا اہم حصہ ہے۔ ہم گلیوں اور نالیوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ نظام کی تبدیلی ہمار ی پا رٹی کا مشن ہے۔ پارٹی نے ٹکٹ دیا تو پی پی 8 سے ضرور الیکشن لڑوں گا اور انشاء اللہ عوام کی حمایت سے کا میابی حاصل کروں گا۔ نئی حلقہ بندیوں سے میری آبائی یو نین کو نسل بیول حلقہ کے وسط میں آگئی ہے اس لیے میں حلقہ کی خدمت بہتر انداز میں کر سکتا ہوں۔ چوبیس گھنٹے سیاست کو دے رہا ہوں میر ے گھر کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں اور حلقہ کے عوام کی خدمت کر کے خوشی محسو س کر تا ہوں۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ سب ڈویثرن چوآخالصہ کے اعلامیہ کے مطابق10مارچ 9بجے سے دن2جے تک بجلی دونوں فیڈرز(نیوچوآخالصہ فیڈر اور فضل شہید فیڈر)بسلسلہ سالانہ مرمت وشاخ تراشی بجلی بند رہے گی۔

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔نئی حلقہ بندی نے قابل قبول یکسر مسترد کرتے ہوئے حلقہ بندی ووٹ کی بنیاد پر ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ابرار کیانی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں کی پانچ یونین کونسل کو حلقہ پی پی 8 میں شامل کر کے نہ صرف ووٹرز بلکہ امیدوار وں کے ساتھ بھی ناانصافی کی گئی موجودہ حلقہ بندی جمہوری اصولوں اور زمینی حقائق کے تقاضوں کے سراسر منافی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں تمام حالات کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن میں اعتراضات فائل کریں گے

سرصوبہ شاہ (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔تحریک لبیک یارسول اللہ کے رہنماحافظ منصور ے کہا کہ شام جل رہاہ سلم مالک تماشائی بنے ہوئے ہیں روازنہ سینکڑوں بے گنا شہری بمباری سے لقمہ اجل بن رہے ہیں اریکہ و روس ایران سعودیہ کی مداخلت کی وجہ سیشام کی قدس سرزمین پر خونریزی عروج پرہے روس ایرا بشار الا سد کی فوج باغیوں کے تعاقب میں شہری علاقو پر بمباری کرتے ہیں جس سے معصوم بچے عورتیں بوڑے جوان شیہد ہوتے ہیں

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

پاکستان پیپلزپارٹی و امیدوار برائے قومی اسمبلی آصف شفیق ستی کی پیپلزپارٹی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری مصطفی نواز کھوکھر سے ملاقات

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی و امیدوار برائے قومی اسمبلی آصف شفیق ستی نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری مصطفی نواز کھوکھر وفد کی صورت میں ملاقات کی اور انھیں سینٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور پارٹی امور پر تبادلہ کیا اس موقع پر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پارٹی عہدیداران و لیڈر شپ کا مشکو ر ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا انشا اللہ آمدہ انتخابات میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے ملک کے طول و عرض میں دورے کیے جس سے کارکنان نئے جذبے سے گھروں سے نکل کر دن رات محنت کر رہے ہیں انھوں نے حلقہ این اے 57میں آصف شفیق ستی کی سیاسی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ جس طرح حلقے میں دن رات محنت کر کے مخالفین کو جھنجھوڑ دیا ہے اس سے وزیرا عظم پاکستان بھی اپنے حلقے پر توجہ دینے لگے ہیں ان کو سمجھ آچکی ہے کہ حلقہ کے عوام جاگ گئے ہیں اور کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب کروائیں گے انھوں نے آصف شفیق ستی کے ٹیم ورک کی تعریف کی اس موقع پر صدر تحصیل کوٹلی ستیاں اسد ستی سابق ناظم ارم نصیر ستی محمد یاسر ستی سمیت حلقے کے دیگر عہدیداران و کارکنا ن بھی موجود تھے۔

انشا اللہ اس مرتبہ کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ راجہ طارق محمود مر تضیٰ

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستانی قوم کوبیکاری بنا دیا ہے آج پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ تقریبا دیڑھ لاکھ کا مقروض ہے اداروں کو تباہ کر دے اگیا ہے میاں نواز شریف ثبوت دینے کے بجائے عدلیہ پر تنقید کے نشتر چلا رہے ہیں قوم کو عمران کان نے باشعور بنا دیا ہے انھوں نے کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے حلقہ پی پی سات صوبائی اسمبلی پنجاب نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور اس ملک میں کرپشن کا خاتمہ کر کے لوٹی ہوئی دولت واپس لائے گی انھوں نے کہا کہ کارکن اور ورکر عمران خان کا پیغام ہر گلی اور ہر گھر تک پہنچائیں انشا اللہ اس مرتبہ کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔

چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا 18مارچ کو کوٹلی ستیاں کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا, ایم ذدرین اعوان

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایم ذدرین اعوان نے کہا کہ چےئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا 18مارچ کو کوٹلی ستیاں کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا حلقہ کی سیاست میں بونچال آئے گا پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے ورکرز اور کارکن آصف شفیق ستی کی قیا دت میں متحد ہیں اور 18مارچ کوٹلی ستیاں کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے رہنماء و ضلعی رہنماء پی وائے او ایم ذرین اعوان نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور انش االلہ کوٹلی ستیاں کا جلسہ چابت کرے گا کہ بھٹو اور بینظیر کے جیالے اور متوالے آج بھی ہر چیلنج کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے دیگر کارکن بھی موجود تھے انہوں نے نے مزید کہا کہ تحصیل کہوٹہ سے انشا اللہ بہٹ بڑا جلوس کوٹی ستیاں جلسہ مین جا کر اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین کا استقبال کرینگے۔

محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر اور گردونواح میں بیمار کرم زدہ کتوں کی بھرمار

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر اور گردونواح میں بیمار کرم زادہ کتوں کی بھرمار تقریبا چھ افراد کو کاٹ لیا کتے ٹولیاں کی شکل میں گلی محلوں اور شہر میں گشت کرے رہتے ہیں اور خاص کرصبح نماز کے وقت اور مغرب کے بعد شہر سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے کئی مرتبہ محکمہ ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کو بتانے کے باوجود ابھی تک کوئی حل نہ نکل سکا محکمہ ہیلتھ والے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس دوائی نہین اور یہ ذمہ داری ہماری نہیں جبکہ ایم سی نے بھی چپ سادی ی شہر یوں عوام علاقہ نے چےئر مین ایم سی کہوٹہ اور محکمہ ہیلتھ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کتوں کے خلاف اپریشن کریں کتے کے کاٹنے کے ٹیکے کافی مہنگے ہیں جسکی وجہ سے غریب لوگ علاج نہیں کرا سکتے ۔

کہوٹہ سٹی کی گلیاں اور دیگر ترقیاتی کاموں میں چئیرمین ایم سی راجہ ظہور اکبر کا اہم کردار

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے کہوٹہ سٹی میں تریقاتی کاموں کا ریکارڈ قائم کر دیا کہوٹہ سٹی کی گلیاں اور دیگر ترقیاتی کاموں میں چےء رمین ایم سی راجہ ظہور اکبر کا اہم کردار ہے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے کارکن ملک محمد زبیر آف چھنی بازار کہوٹہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چےئر مین راجہ ظہور اکبر نے اپنے سابقہ دور میں بھی ترقیاتی کام کروائے اور اب بھی جب وہ چئیر مین سٹی کہوٹہ ہیں ان کی تمام تر توجہ کہوٹہ سٹی کے عوام کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی طرف ہے چےء رمین کہوٹہ سٹی راجہ ظہور اکبر نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی کہوٹہ آمد پر بھی ہمیشہ کی طرح وزیر اعظم کی توجہ کہوٹہ کے مسائل کی طرف دلوائی اور انھوں نے جو مطالبات پیش کیے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے من و ان عمل در آمد کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو آرڈر جاری کیے کہ تمام عوامی مسائل حل کریں ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان میں دس افراد کیخلاف مقدمہ درج، چار افراد گرفتار، سامان آتش بازی اور دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی ہدایت پرپولیس نے گزشتہ رات شہر کی تین مختلف وارڈوں8اوروارڈ19 میں شادی کی تین تقریبات میںآتش بازی کرنے اور ساؤنڈ سسٹم پر اونچی آواز میں گانے لگا کر رات دیر تک ہلڑ بازی شور شرابہ کرنے پر شادی بیاہ آرڈی نینس پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ گوجرخان میں دس افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا سامان آتش بازی اور دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیاایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے بتایا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ آتش بازی اور گانے بجانے پرمکمل پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا اور مقدمات درج کئے جائیں گے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شادہ بیاہ آرڈی یننس پر عملدرآمد کریں

کوئی بھی میاں نوازشریف کی محبت کو نکال نہیں سکتا,مسلم لیگی کارکن چوہدری مظہر حسین وارثی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگی کارکن چوہدری مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ عوام کے دلوں سے کوئی بھی میاں نوازشریف کی محبت کو نکال نہیں سکتا عوام کے دلوں پر آج بھی میاں نوازشریف راج کرتے ہیں میاں محمد نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر کے حق نمائندگی ادا کیا انہوں نے کہا کہ عوام میاں نوازشریف کے ساتھ ہیں جس کی واضح جھلک ان کے جلسوں میں عوام کی بڑی تعدا د میں شرکت سے دیکھی جا سکتی ہے

سی ٹی او راول پنڈی کی خصوصی ہدایات پرٹریفک کے بہاو کی روانی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں پبلک مقامات ،تعلیمی اداروں بس سٹاپ پر بریفنگ اور وارننگ کا سلسلہ جاری

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ سی ٹی او راول پنڈی کی خصوصی ہدایات پرٹریفک کے بہاو کی روانی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ھے خصوصاموٹر سائیکل سواروں کے لیے بریفنگ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ھے ان خیالات کا اظہارانچارج ٹریفک وارڈن گوجرخان ثنا اللہ قریشی نے ،،چیئر مین راول پریس کلب مندرہ زاہد شفیق قریشی ،، سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا ایک بڑا محرک موٹر سائیکل سواروں کا ہیلمٹ نہ پہننا ھے انہوں نے کہا کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہیلمٹ کے استعمال اشد ضروری ھیخصوصا والدین اپنے بچوں کو موٹر سائیکل دینے سے اجتناب کریں اور انہیں ہیلمٹ پہننے کی تاکید کریں انہوں نے کہا کہ اس ہفتہ ہم اس سلسلہ میں پبلک مقامات ،تعلیمی اداروں بس سٹاپ اور دیگر مقامات پر بریفنگ اور وارننگ کا سلسلہ جاری ھے اس کے بعد اگلے ہفتہ سے پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کیا جائے گا

ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان انسداد منشیات ایکٹ کے تحت  ملزم بری کر دیا

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان انسداد منشیات ایکٹ کے تحت 9Cکا ملزم بری کر دیاملزم کی طرف سے کیس کی پیروی نوجوان قانون دان عثمان عمر قریشی نے کی ملزم طاہر اللہ کے خلاف چرس فروخت کرنے کے الزام میں پولیس کی مدعیت میں 9Cکا مقدمہ درج تھا ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گوندل نے ملزم کے وکیل گوجرخان نوجوان قانون دان عثمان عمر قریشی کے ٹھوس دلائل سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے ملزم طاہر اللہ کو باعزت بری کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔پیپلز پارٹی تحصیل گوجر خان کے صدر الحاج فرخ اقبال جنرل سیکرٹری راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ اور راجہ احسان الحق قاضیاں نے اپنے مشترکہ بیان میں سینٹ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عظیم ، باوقار اور تاریخی فتح کو مرد حر آصف علی زرداری کی بہترین سیاسی حکمت عملی قرار دیا اس الیکشن نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ سابق صدر پاکستانی سیاست کے افق پر ایسا چمکتا ستارہ ہیں جن کے دامن میں ان کی فہم و فراست کی وجہ سے جیت ہی جیت ہے۔ انہوں نے کہا یہی وجہ ہے سابق صدر آصف علی زرداری کا چاہے کوئی کتنا ہی سیاسی مخالف کیوں نہ ہو وہ ان کی سیاسی سوجھ بوجھ ، جرات مندانہ اور فاتح قسم کے سیاسی فیصلوں سے ہر گز انکاری نہیں ہو سکتا بلکہ موجودہ سیاسی حالات و واقعات کے تناظر میں بہت سارے مخالفین بھی ان کی فہم و فراست کا برملا اقرار کر چکے ہیں۔ راجہ احسان الحق نے کہا حمید نظامی (مرحوم) نے ان کی صلاحیتوں کو بھانپتے ہوئے ہی مرد حر کا لقب دیا تھا جس کو آصف علی زرداری نے ہر مشکل گھڑی میں ثابت کیا۔ انہوں نے اعلیٰ قیادت کو نیک خواہشات کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنماء مصطفی نواز کھوکھر کو بھی سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل ساہنگ کی تنظیمِ نو کر دی گئی

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل ساہنگ کی تنظیمِ نو کر دی گئی،اجلاس میں شرکاء کے پُر زور اصرار پر جیالے کارکن راجہ پرویز کیانی کو سر پرستِ اعلیٰ بنایا گیا پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل ساہنگ کا اجلاس زیر صدرت قادر نواز قادری ڈپٹی جنرل سیکرٹری PPPتحصیل گوجرخان منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی راہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید شبر عباس ایڈووکیٹ تھے۔اجلاس میں یونین کونسل ساہنگ کے پارٹی کارکنان اور راہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پارٹی کارکنان نے سابق صدرسید شیر حسین شاہ باقری(مرحوم) کو پارٹی خدمات کے حوالے سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں متفقہ طور پر کارکنان کی رائے سے تنظیم کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق اکرام حسین شاہ ایڈووکیٹ کو صدر، راجہ محمد شکیل جنرل سیکرٹری،قمر علی عابد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عمران علی اعوان سیکرٹری اطلاعات، چوہدری ہارون سنئیر نائب صدر، جہانگیر بٹ،عنایت موہڑہ سدال،ارشاد ،راجہ ارشد ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جبکہ گلفراز اعوان، مشتاق کیانی، ماسٹر صابر لطیف بھٹی، مرزا ابرار، فرید کیانی اور دیگر کو مجلس عاملہ کا ممبر نامزد کیا گیا۔اجلاس میں شرکاء کے پُر زور اصرار پر جیالے کارکن راجہ پرویز کیانی کو سر پرستِ اعلیٰ بنایا گیا۔ اجلاس میں پارٹی راہنماؤں سید شفاعت حسین شاہ، اکمل عباس شاہ، راجہ انور، پرویز شاہ، محمد رضا، سردار محسن نے خصوصی شرکت کی اور نئی تنظیم کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔ سید شبر عباس ایڈووکیٹ اور قادر نواز قادری نے نئی تنظیم کو مبارکباد دی اور کارکنان سے مربوط رابطہ قائم کرنے پر زور دیاسید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ بہت جلد دوسری پارٹیوں کے راہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔

some image

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ گوجر خان کا آرایچ سی دولتالہ کا دورہ ہسپتال میں کسی قسم کی زائد المیعاد ادویات نہ ملی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ گوجر خان کا آرایچ سی دولتالہ کا دورہ ہسپتال میں کسی قسم کی زائد المیعاد ادویات موجودگی نہ ملی ہسپتال میں ڈاکٹر اور پیرا میڈ یکل سٹاف احسن طریقے سے خدمات سر انجام دے رہا ہے ڈاکٹر عمر فاروق تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی ایچ او گوجر خان ڈاکٹر عمر فاروق نے گذشتہ روزآر ایچ سی دولتالہ میں زائد المیعاد ادویات کی اطلاعات کے بعد دورہ کیا انہوں نے ہسپتال میں موجود ادو یات کو چیک کیا جس میں کوئی بھی میڈیسن زائد المیعاد نہ پائی گئی جبکہ کچھ ادویات کی مدت اپر یل میں ختم ہورہی تھی جس کے بارے میں انہوں نے ایم ایس کو کہا ان کو جلد استعمال میں لائیں اور جو نہی ان کی مدت ختم ہو انھیں فورا تلف کر دیں اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مر یضوں کو طبی سہو لیات کی فر اہمی او لین تر جیح ہے پنجاب حکومت ہوماہ لاکھوں ما لیت کی ادویات فر اہم کر رہی ہے دولتالہ ہسپتال میں موجود ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے سر انجام دیں رہے ہیں انہوں نے کہاکہ چندروز قبل آر ایچ سی دولتالہ کے دورے کے دوران عملہ کی سر ز نش اور کسی کمیٹی بنانے کی خبر وں میں کو ئی صداقت نہیں ہے اس حوالے سے میڈیا کوذمہ داری کا مظاہر ہ کر نا چاہیے

جاتلی ،دولتالہ اور سکھو پریس کلبوں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت راجہ صدیق کیانی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی ،دولتالہ اور سکھو پریس کلبوں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت راجہ صدیق کیانی منعقد ہوا جس میں متعدد امور زیر بحث آئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نشان حیدر پریس کلب جاتلی میں دولتالہ ،جاتلی اور سکھو پریس کلبوں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت راجہ صدیق کیانی منعقد ہ ہو ا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد سینییر صحافی نجیب جرال کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی گی

some image

گاؤں جاتلی کی جناح کالونی میں گلیوں کی پختگی کا کام پایہ تکمیل تک پہنچ گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ گاؤں جاتلی کی جناح کالونی میں گلیوں کی پختگی کا کام پایہ تکمیل تک پہنچ گیا مکینوں کا یونین کونسل کے نمائندوں کا شکریہ تفصیلات کے مطابق چیرمین یونین کونسل جاتلی چوہدری ابرار رشید ،وائس چیرمین راجہ زیشان اکبر اور جنرل کونسلر راجہ سبطین ضیاء نے جناح کالونی داخلی جاتلی کے مکینوں کا گلیوں اور مرکزی راستے کی پختگی کادیرینہ مطالبہ پورا کردتے ہوئے خطیر فنڈز سے گلیوں کی تعمیر کاکام مکمل ہونے پر اہلیان کالونی میں خوشی کی لہر دوڑ گی اور انہوں نے یونین کونسل کے منتخب نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا

some image

some image

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

پرویز مشرف کی گرفتاری اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی کرنے کا حکم

خراولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔صوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کیس کی سماعت 21 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو ملزم کی گرفتاری اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے اور آبزرویشن دی ہے کہ ملزم کو بیرون ملک سے واپس لانا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے145عدالت نے کہاکہ مشرف کوپکڑکرلائیں،ملزم کواب تک گرفتارکیوں نہیں کیا اور جائیدادکیوں ضبط نہیں کی گئی145عدالت نے دفتر خارجہ اور ایف آئی اے حکام کو طلب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارت کے ساتھ قانونی تعاون کےمعاہدے کی تفصیلات بھی طلب کرلیں145پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یاور علی خان اور بلوچستان ہائیکورٹ کی جسٹس طاہرہ صفدر پر مشتمل تین رکنی خصوصی بنچ نے جمعرات کے روز سابق صدر کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے کہ جب ملزم کے دائمی وارنٹ جاری ہوچکے ہیں تو ان کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، دس مہینے گزر گئے لیکن حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ سماعت کے دوران وزارت داخلہ کی طرف سے پرویز مشرف کی جائیدادوں اور ان کو ضبط کرنے کیلئے مجوزہ اقدامات کے بارے رپورٹ پیش کی گئی۔

 

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

چودھری محمداعجاز کوپاکستان پیپلزپارٹی بریڈفور ڈ برطانیہ کانائب صدر اورحاجی چودھری منظور حسین کوسیکرٹری مالیات نامزدہونے پرمبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنماچودھری محمداعظم کوٹھوی اورچودھری منیراخترآف ڈھانگری بہادر نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیربرطانیہ کے سینئرراہنماؤں چودھری محمداعجاز کوپاکستان پیپلزپارٹی بریڈفورڈبرطانیہ کانائب صدر اورحاجی چودھری منظورحسین کوسیکرٹری مالیات نامزدہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے چودھری محمداعجاز اورحاجی چودھری منظور حسین کوپارٹی کے اہم عہدو ں پرنامزدکرنے پرپارٹی کی مرکزی قیادت سے دلی اظہارتشکر کیاہے اورکہاہے کہ چو دھری محمداعجاز کی نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی بریڈفورڈ برطانیہ اورحاجی چودھری منظورحسین کی سیکرٹری مالیات پاکستان پیپلزپارٹی بریڈفورڈ برطانیہ نامزدگی دونو ں راہنماؤں کی پارٹی کے لئے شاندار خدمات کابہترین ا عتراف اوران کی زبردست حوصلہ افزائی ہے انہوں نے اس توقع کااظہارکیاکہ دونو ں راہنماپارٹی کی مرکزی قیادت کی توقعات پرپورا اترنے کی بھرپورکوشش کریں گے

چودھر ی ناظم اعظم کااعزاز تیسری بار سٹی وارڈ بریڈفورڈسے لیبرپارٹی برطانیہ کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے کونسلر کاانتخاب لڑیں گے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ یونین کونسل فیض پورشریف کے مردم خیز علاقہ کوٹھہ ڈھانگری بہادرکے سپوت چودھر ی ناظم اعظم کااعزاز تیسری بار سٹی وارڈ بریڈفورڈسے لیبرپارٹی برطانیہ کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے کونسلر کاانتخاب لڑیں گے جومئی2018 ؁ء میں منعقدہوں گے ناظم اعظم اس سے قبل دوبار لیبرپارٹی کے ٹکٹ پرکونسلر منتخب ہوچکے ہیں اس بار وہ بلامقابلہ امیدوار نامزد ہوئے ہیں ان کی تیسری بارنامزدگی پران کے آبائی علاقہ ڈھانگری بہادر اورسٹی وارڈ بریڈفورڈبرطانیہ میں جشن کاسماں ہے ان کے سپورٹرزووٹرز اوران کے عزیز واقارب دوست واحباب اورعوام علاقہ ڈھانگری بہادر یونین کونسل فیض پورشریف نے ناظم اعظم کوتیسری بار بلامقابلہ امیدوار نامزدہونے پردلی مبار کبادپیش کی ہے اوردلی مسرت کااظہارکیاہے اورانہیں دوبار بطور کونسلر سٹی وارڈبریڈفورڈاپنی کمیونٹی کے لئے شاندار خدمات انجام دینے پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے چودھری ناظم اعظم کونسلر سٹی وارڈ بریڈفورڈ کولیبرپارٹی کے تیسری بار بلامقابلہ امیدوارنامز دہونے پران کے خاندان اوران کے دوست واحباب اوران کے سپورٹرووٹرز کودلی مبارک بادپیش کی ہے یونین کونسل فیض پورشریف کی سیاسی وسماجی شخصیات حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرحاجی چودھری محمدسلیم ڈھانگری بہادر ٹیلرماسٹرچودھری ممتاز احمدچودھری منیراختر نے چودھری ناظم اعظم کوامیدوارنامز دہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اورچودھر ی ناظم اعظم کی بہترین انداز میں سیاسی تربیت کرنے پران کے والدمحترم چودھری محمداعظم آف کوٹھہ ڈھانگری بہادر اوران کی دوبارجیت میں کلیدی کردار اداکرنے پران کے مخلص سپورٹرز چودھری محمداعجازحاجی چودھری منظور حسین بوعہ کسی اورسٹی وارڈبریڈفورڈ کے ان تمام سپورٹرورووٹرز کاشکریہ اداکیاہے جن کی کاوشوں سے چودھری ناظم اعظم دوبار کونسلرمنتخب ہونے کااعزاز حاصل کرچکے ہیں اوراب تیسری بار پرامیدوار نامز دہوئے ہیں اورانشاء اللہ سٹی وارڈ بریڈفورڈ کے اپنے مخلص سپورٹرزاورووٹرزکے قیمتی ووٹ کی بدولت شاندارکامیابی حاصل کریں گے اوراپنی کمیونٹی کے لئے شاندارخدمات انجام دینے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اوراپنے آبائی علاقہ ڈھانگری بہادر اوراپنے انتخابی وارڈ کانام روشن کریں گے

تحریک لبیک یا رسول اللہ کی نئی تنظیم سازی مکمل جنید ہاشمی امیر محمد سجاد سلطانی ناظم اعلیٰ منتخب کر لیے گئے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کی نئی تنظیم سازی مکمل جنید ہاشمی امیر محمد سجاد سلطانی ناظم اعلیٰ منتخب کر لیے گئے نئے عہدیداران نے ممبر شپ کا کام تیز کر دیا یونین کونسلوں میں بھی تنظیم سازی کا آغاز کر لیا گیا یونین کونسل اوناع کے امیر حافظ زبیر، نائب امیر محمد نیب علی شاہ،ناظم اعلیٰ راجہ بلال چشتی منتخب کر لیے گئے درجنوں افراد روزانہ کی بنیاد پر تحریک میں شامل ہو رہے ہیں تحریک لبیک نے پاکستان میں مرزائیوں اور قادیانیوں کی تمام تر سازشوں کو بے نقاب کیا قادیانی نواز حکومت کا سورج غروب ہو رہا ہے تحریک لبیک ضلع میرپور کے ناظم اعلیٰ چیئرمین طارق کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ ڈڈیال کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہال ہی میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک لبیک میں شامل ہونے والے محمد جنید ہاشمی کو تحریک کا امیر جبکہ فیض آباد کے دھرنے میں بھرپور شرکت اور محنت کرنے والے محمد سجاد سلطانی کو تحصیل کا ناظم اعلیٰ منتخب کر لیا گیا جبکہ یونین کونسل اوناع کے امیر حافظ زبیر، نائب امیر محمد نیب علی شاہ،ناظم اعلیٰ راجہ بلال چشتی منتخب کر لیے گئے اس موقع پر تحریک لبیک ضلع میرپور کے امیر چیئرمین طارق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر بھر سے تحریک میں سینکڑوں افراد شامل ہو رہے ہیں علامہ خادم حسین رضوی نے فیض آباد میں کامیاب دھرنا دے کر مرزائی نواز حکومت نے پاکستان میں اسلام دشمنوں کو کھلی چھٹی دے رکھی تھی جس وجہ سے خطرہ تھا کہ پاکستان اسلام دشمنوں کے قبضہ مین نہ چلا جائے مگر علامہ خادم حسین رضوی نے اسلام آباد میں دھرنا دے کر مرزائیوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ان آئندہ کوئی بھی اسلام دشمن اسلام پر حملہ کرنے کے بارے میں سوچے گا بھی نہیں

راجہ علی شان مرحوم اساتذہ آزادکشمیر میں اتحاد کی علامت دیتے اساتذہ میں وہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ قائد اساتذہ و سابق صدر ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر اور سابق صدر متحدہ محاذ پاکستان ٹیچرز فارم راجہ علی شان مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سمانی(پونا ) کے مقام پر ڈڈیال کے اساتذہ کا ایک وفد جس کی سربراہی سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر سخاوت محمود غوری کے قیادت میں محمد حفیظ خان ضلعی جنرل سیکرٹری ضلع میرپور، راجہ اورنگزیب خان کنٹرولر امتحانات ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور سمیت دیگر نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سخاوت محمود غوری نے کہاکہ راجہ علی شان مرحوم اساتذہ آزادکشمیر کے بے باک ،نڈر اور معاملہ فہم راہنماتھے ان کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اساتذہ آزادکشمیر اب بے سہارا اور بے یارومدگار ہیں انہوں نے کہاکہ راجہ علی شان مرحوم کا نام ہمیشہ اساتذہ آزادکشمیر کے دلوں میں زندہ رہے گا ان کے نام سے حکومت اور بیوروکریسی لرزتی تھی اساتذہ اب ایسی شخصیت کی تلاش میں سرگرداں ہیں جو کہ ان کے مسائل حل کرانے میں ان کی مدد کرسکے،محمد حفیظ خان ضلعی جنرل سیکرٹری ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علی شان راجہ جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جو کہ قوم و ملک کی تقدیر کے بدل دیتے ہیں ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہیں اساتذہ کے مسائل حل کرانے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرنی چاہے اس موقع پر راجہ اورنگزیب خان کنٹرولر امتحانات ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راجہ علی شان مرحوم اساتذہ آزادکشمیر میں اتحاد کی علامت دیتے اساتذہ میں وہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے راجہ علی شان مرحوم نے ایک استاد کو ایک ووٹ کا حق دے کو جو مقام دیا ہے اساتذہ آزادکشمیر انہیں رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے مرحوم نے اساتذہ کے عزت و وقار کے لیے ساری زندگی وقف کررکھی تھی مرحوم نے ساری زندگی اساتذہ آزادکشمیر کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کیا تعزیتی ریفرنس سے دیگر مقررنین نے بھی خطاب کرتے ہوئے راجہ علی شان مرحوم کے اساتذہ آزادکشمیر کے لیے دی گئی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے دعا ئے خیر کی۔

ڈڈیال میں شام کے مظلوم مسلما نوں کی حما یت میں احتجاجی مظاہرہ

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ شام میں مسلما نو ں کے قتلِ عام پر انسانی حقوق کے علمبرداروں اور عالمی طاقتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ترکی ،ایران اور پاکستان امریکی نشانے پر ہیں امریکہ مشرق و سطی میں تیل اور گیس کے ذخا ئر پر قبضہ کر نے کے عزائم رکھتا ہے اور مسلمان ممالک کو باہم لڑانے کی سازشیں کر رہا ہے ایسے حالات میں اُمت مسلمہ کو باہم اختلا فات ختم کر کے متحد ہو کر عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے دینی و مذہبی کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈڈیال میں شام کے مظلوم مسلما نوں کی حما یت میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے خطاب کیا نماز جمعتہ المبارک کے بعدمرکز اہلسنت حنفیہ جامع مسجد سے جلوس کا آ غاز کیاگیا جس کی قیادت الحاج جمیل اقبال ملک،علامہ نوازبشیرجلالی،کے۔ڈی،چوہدری سید ابرابر حسین شاہ،اور حاجی حنیف رضا اور دیگر رہنماؤں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حق آزادی مانگنے کے جرم میں گزشتہ انتیس سالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کو بھارتی درندوں نے شہید کیا میانمار میں لاکھوں مسلما ن ہجرت پر مجبور ہوگئے اور لا کھوں ظلم و بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے شام میں ظلم و جبر و تشدد قتل و غارت گری کا بازار گرم کر کے جو قیادت ڈھا ئی جارہی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ انسانیت و حشت ناک حد تک زوال پذیر ہو چکی ہے اُمت مسلمہ ورلڈ پاورز کی گریٹ گھنونی گیم کا شکار ہو چکے ہیں شام میں غوطہ کے مقام پر چار لاکھ تشویشناک حالات سے دو چار ہیں اور شدید بمباری کی جا رہی ہے اقوام متحدہ مفلوج ہو چکا ہے اور شام کی جنگ میں پونے پانچ لاکھ مسلما ن شہید ہوچکے ہیں مقررین امریکی گرفت میں جگڑے ہوئے ہیں مسلمان حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور تمام اختلافات بُھلا کر باہم ہو جائیں و گرنہ ظالم امریکہ ایک ایک کر کے مسلم ممالک کو تباہی سے دو چار کر دیگا۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

دربار عالیہ بگہار شریف کے سجادہ نشیں ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کے چھوٹے بھائی اور صاحبزادہ بلا ل کے والد محتر م صاحبزادہ فارض الرحمن وفات پا گئے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ دربار عالیہ بگہار شریف کے سجادہ نشیں ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کے چھوٹے بھائی اور صاحبزادہ بلا ل کے والد محتر م صاحبزادہ فارض الرحمن وفات پا گے ۔ان کی نمازے جنازہ بگہار شریف میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئر مین قاہد ایوان سنیٹ سنیٹرراجہ محمد ظفر الحق، وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب راجہ محمد علی ایم پی ائے حلقہ پی پی ٹو،خادم اعلی پی پی سات راجہ صغیر احمد ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ ،بر گیڈیر جاوید ستی ،جنرل شفیق ستی ،وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ،پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی آٹھ کے رہنماء راجہ نوید احمد آف چوآخالصہ ،چیئر مین یونین کونسل منیادندہ چوہدری صداقت حسین ، چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر میں ضلع کونسل راولپنڈی ،چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ علی اصغر،امیر اہلیسنت و جماعت پیر سیدزیبر احمد شاہ، خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ مولاناادریس ہاشمی ،ممتاز عالم دین مولاناحافظ ظہور احمد نقیبی ،نوجوان عالم دین مولانا قاری عثمان احمد عثمانی ،مسلم لیگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر،مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدررفاقت جنجوعہ ،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑماسٹر محمد ظہور عباسی،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی

وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل،چیئرمین یونین کونسل نارہ ماسٹر چوہدری یونس،چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، سابق ناظم یوسی مٹور راجہ الیاس اختر ،صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن سردار نذاکت حسین ،کونسلر محمود چوہان آف بگھون ،قاری عبد الرحیم ،وائس چیئر مین یوسی نڑھ محمد بشیر ستی ،راجہ عبد القدوس آف بگھون ،ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی سید ذرین حسین شاہ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ماسٹر نوازقریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم،نمبردار اسد عزیز، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ملک حاجی عبدالرؤف، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل محمود ،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ،سید نذابت حسین شاہ ، راشد مبارک عباسی ،ٹھکیدار قمر عباسی،راجہ ذوالفقار علی ستی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،صحافی ملک عامر محمود ،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

محمد جاوید قریشی انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ ڈھوک قریشیاں(دولال) نذد چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ تحریک انصاف چوآخالصہ کے رہنما تنویر قریشی کے بھائی محمد جاوید قریشی انتقال کرگے ان کی نماز جنازہ ڈھوک قریشیاں(دولال) نذد چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی۔

تعزیت

Condolences

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ راجہ جواد افضل (مرحوم) جو گزشتہ دنوں وفات پاگے تھے ان کی رسم چہلم بروز اتوار 11/03/2018بمقام چک سبز یوسی جھونگل میں ادا کی جائے گی مرحوم کے اہل خانہ کی جانب سے تمام احباب کی جانب سے شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

Picture of the Day