Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 10th January 2018 ----- 22nd Rabi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

گوجرخان میں سوئی گیس کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سینکڑوں مرد وخواتین احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر آگئے

Thousands protest over gas load shedding in Gujar Khan

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں سوئی گیس کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سینکڑوں مرد وخواتین احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر آگئے اور چیئرمین بلدیہ گوجرخان کے دفتر کا گھیراؤ کر کے ان کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر چیئرمین بھی مجبور ہو کر احتجاج کرنے والوں کے ساتھ شامل ہو گئے دو دن میں گیس پریشر بحال نہ ہوا تو بھرپور احتجاج کریں گے

احتجاجی مظاہرہ مقامی ارکان اسمبلی کی نااہلی کیخلاف نعرے بازی جی ٹی روڈ پر دو گھنٹہ سے زائد ٹریفک بلاک اور نظام درہم برہم رہا مظاہرین کی قیادت شہزادہ خان کونسلر، مرزا بشیر کونسلر اور عمران بٹ کونسلر کر رہے تھے چیئرمین بلدیہ شاہد صراف نے چوبیس گھنٹوں میں گیس پرابلم حل کرانے کا وعدہ کر کے بمشکل روڈ کھلوائی ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ بھی نفری کے ہمراہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات میں موجود رہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے گوجرخان شہر کے اکثریتی علاقوں میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے تھے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے مقامی ارکان اسمبلی کی طرف سے کسی قسم کا نوٹس نہ لینے پر منگل کے روز دن گیارہ بجے کے قریب وارڈ نمبر19، حیاتسر روڈ، وارڈ نمبر8، وارڈ نمبر6اور دیگر علاقوں کی درجنوں خواتین گھروں سے نکل کر بلدیہ دفتر پہنچ گئیں

جہاں انہوں نے دفاتر کا گھیراؤ کر کے لیگی ارکان اسمبلی کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے جی ٹی روڈ کا رخ کر لیااور گیس فراہم کرو نااہل ارکان اسمبلی مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کر دی چیئرمین بلدیہ حاجی شاہد صراف نے اس موقع پر طویل مذاکرات کے بعد 24گھنٹوں میں مسئلہ حل کرانے کا وعدہ کر کے بمشکل جی ٹی روڈسے مظاہرین کو ہٹنے پر آمادہ کیا اس موقع پر ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ بھی نفری کے ہمراہ موجود رہے خواتین کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی اگر مسئلہ حل نہیں کرا سکتے تو چوڑیاں دوپٹے لے کر گھروں میں بیٹھ جائیں گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو دوبارہ جی ٹی روڈ پر دھرنا دیں گے مظاہرے کے باعث جی ٹی روڈ پر دو گھنٹے سے زائد ٹریفک جام رہی

Gujar Khan; People of Gujar Khan held a big demonstration against gas load shedding. According to details, a large number of people staged a protest against gas outages in Gujar Khan. They blocked GT Road creating disruption in traffic.

The Protesters held the demonstration for two hours and shouted slogans against elected members for their negligence, The demonstrators only agreed to call of the protest after head of Municipal Gujar Khan, Shahid Saraf promised them to restore gas supply normal within 24hrs.

The Protesters have called for further demonstrations in various wards of Gujar Khan city unless the gas supply is not restored, The protesters have also threatened to invade offices of elected members unless they take notice of the situation.

The protestors were of the view that gas load shedding has affected their routine life and the government and authorities concerned needed to resolve the issue to remove hardships of the residents of Gujar Khan city.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

راجہ اظہر رزاق کو میونسپل کمیٹی سہنسہ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کئے جانے پر برطانیہ میں مقیم کشمیری حلقے بھی خوش

British Kashmiri community welcome Raja Azhar Razzaq appointment as Administrator of the Municipal Committee Sainsa

some image

لندن،۔یوکے ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔ راجہ اظہر رزاق کو میونسپل کمیٹی سہنسہ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کئے جانے پر برطانیہ میں مقیم کشمیری حلقے بھی خوش۔ حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے ضلعی اور تحصیل ایدمنسٹریٹر مقرر کئے گئے۔

تحصیل سہنسہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر میں میونسپل کمیٹی سہنسہ کیلئے راجہ اظہر رزاق کی تعیناتی پر برطانیہ میں مقیم آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور لندن، سلاؤ، لوٹن، شیفیلڈ، ہیمل ہمپیسٹڈ اور برمنگھم میں رہائش پزیر انے عزیز و اقارب نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ مٹھائی تقسیم کی گئی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر جناب راجہ فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی دور اندیشی اور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی کی امنگوں کے مطابق ان کا باصلاحیت نمائندہ چنا۔

آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن منعقد نہیں کئے گئے بلکہ پارٹی کارکنان کو سیاسی بیس پر بلدیاتی اداروں کا ایڈمنسٹریٹر بنایا گیا ہے۔ راجہ اظہر رزاق کو عوامی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وہ تحصیل سہنسہ کے ن لیگ کے صدر ہیں جبکہ صدر انجمن تاجراں سہنسہ اور مسجد سمیت کئی ایک کمیٹیوں کے ممبر بھی ہیں۔ یہ ایک باصلاحیت نوجوان ہیں اور چھ گاآں پر مشتمل سہنسہ ٹاؤن کو تعمیر و ترقی کے حوالے سے چمکا کر رکھ دیں گے۔

London; The British Pakistani community living in UK have welcomed the appointment of Raja Azhar Razzaq appointment as Administrator of the Municipal Committee Sainsa, Sweets were distributed by the Sainsa community living in UK and Raja Azhar Razzaq was congratulated.

بلیک برن سے پاکستانی نژاد اٹھارہ سالہ مریم لاپتہ، پولیس کی طرف سے مدد کی اپیل

Appeal: Police concern for welfare of missing Mariyam Hussain in Blackburn

some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ کے علاقے بلیک برن سے پاکستانی نژاد اٹھارہ سالہ مریم حسین لاپتہ ہوگئ- پولیس کے مطابق مریم حسین کو آخری دفعہ چار جنوری کو دیکھا گیا اس کے بعد اس کا کوئی سراغ نہیں

مریم حسین کا پانچ فٹ پانچ انچ قد ہے اور گمشدگی کے وقت گلابی جمپر کالہ سرکٹ اور کالا پجامہ پہنے ہوئے تھی پولیس نے کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے کے لیے 101 پر 1478 لاگ ریفرنس دینے کی اپیل کی ہے اگر کوئی بھی مریم حسین کے بارے کوئی بھی معلومات رکھتا ہو وہ پولیس کو فورا اطلاع کرے جوان بچی کے لاپتہ ہونے کی وجہ سے گھر والے سختط پریشان ہیں-

Blackburn; Police are appealing for help in finding a woman missing from Blackburn. Officers said Mariyam Hussain, 18, was last seen in the town around 6pm on January 4. She has links to Blackburn, Brierfield and Nelson.

She is described as Asian, 5ft 5ins tall, of medium build with shoulder length dark brown bushy hair. She was wearing a pink jumper, black skirt, black tights and carrying a dark red handbag at the time of her disappearance.

A police spokesman said: “We are growing increasingly concerned for Mariyam’s welfare and urge anyone with information to contact us on 101 quoting log reference 1478 of 5th January.”

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مرکز چوآ خالصہ کی تمام یو سیز میں بھاری گرانٹ دے کر کارکنوں کے سر فخر سے بلند کیے

some image some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔یو سی کنوہا سے مسلم لیگ ن کے رہنما نمبردار اسد عزیز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مرکز چوآ خالصہ کی تمام یو سیز میں بھاری گرانٹ دے کر کارکنوں کے سر فخر سے بلند کیے ہیں ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یوسی کنوہا چوآ خالصہ او ر سموٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام جار ی ہے کلر سیداں سے دھانگلی دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لیے جاری سروے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔آٹھ رابطہ سڑکوں کے لیے 47کروڑ کی فراہمی سے لوگوں کے مسائل تیزی سے حل کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ چند ماہ میں علاقے میں تعمیر و ترقی کے لیے بھاری مقدار میں گرانٹس جاری کی گئیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔تمام یوسیز کے لوگ شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں پوری طرح سے متحد ہیں اور ہم مخالفین کو آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر شکست فاش دیں گے ۔

 

عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف استعمال کی گئی زبان پر شدید غم و غصے کا اظہار

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد نے عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف استعمال کی گئی زبان پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان رواداری اور اقدار سے محروم شخص ہیں سیاسی مخالفین کی تضحیک کرنا ان کا معمول بن چکا ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان ملک میں نفرت اور عداوت پر مبنی سیاست کے بانی ہیں یہ مخالفین کے بارے میں گفتگو کرتے وقت اخلاقیات کا دامن چھوڑ دیتے ہیں اور یہ اپنے عمل سے معاشرے میں بگاڑ اور نفرت کا بیج بو رہے ہیں ۔عمران خان جو آج فصل بو رہے ہیں آنے والے دنوں میں یہی کاٹیں گے ۔

یو سی چوآ خالصہ کی عمارت کی اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کا فیصلہ کر لیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔یو نین کونسل چوآ خالصہ کا اجلاس زیر صدارت نمبردار عزیز احمد منعقد ہواجس میں کونسلروں کے علاوہ چیئر مین سید راحت علی شاہ نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں صاف دیہات پروگرام کے پہلے مرحلے کے اختتام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو ر دراز علاقوں سے بھی غلاظت کے ڈھیر تلف کر دئیے گئے ہیں کوشش کی جار ہی ہے کہ آئندہ اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اجلاس میں یو سی چوآ خالصہ کی عمارت کی اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

اینٹی کرپشن پبلک ہیلتھ انجنئیر کے معاملات کی فوری تحقیقات کرے, صوبیدار میجر عبدالرزاق

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مسلم لیگ ن یو سی چوآ خالصہ کے صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق نے مطالبہ کیا ہے کہ اینٹی کرپشن پبلک ہیلتھ انجنئیر کے معاملات کی فوری تحقیقات کرے اور کرپشن کرنے والے عناصر کو بلا تاخیر گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کے حکام اور اہلکار واٹر سپلائی سکیم ٹکال کے نام پر بدترین کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں بھاری گرانٹ ہڑپ کر لی جاتی ہے مقامی آبادی کو پانی کی ایک بوند تک نہ ملی جبکہ پبلک ہیلتھ انجنئیر کے حکام دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں انہوں نے خبر دار کیا کہ پبلک ہیلتھ کے حکام نے اگر آئندہ ٹکال کا دورہ کیا تو وہ نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے مقامی آبادی ان کی لوٹ مار سے شدید برہم ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پاکستا ن تحریک انصاف حلقہ پی پی دو جس تیز ی کے ساتھ منظم ہو رہی ہے, یوسی چوآ خالصہ کے پی ٹی آئی کے رہنما تنویر قریشی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ پاکستا ن تحریک انصاف حلقہ پی پی دو جس تیز ی کے ساتھ منظم ہو رہی ہے و ہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب عوام ان روایتی سیاسی جماعتوں سے عاجز آ چکے ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار یوسی چوآ خالصہ کے پی ٹی آئی کے رہنما تنویر قریشی نے پوٹھوارڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی صرف تحریک انصاف ہی لا سکتی ہے ۔پی ٹی آئی حلقہ پی پی دو میں بڑی سیاسی قوت بن کر آ رہی جسکی وجہ سے دیگر سیاسی جماعتیں بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں

تبدیلی کے خواب محض خواب و خیال ہی رہیں گے,آصف شفیق ستی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 50آصف شفیق ستی نیپوٹھوارڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے خواب محض خواب و خیال ہی رہیں گے اور آمریت کے پیروکاروں کے لیے سیاسی موت کے دن قریب ہیں پیپلز پارٹی قومی فلاح و بہبود جاری رکھے گی کیونکہ پیپلز پارٹی کو عوام نے نجادت دہندہ کے طور پر تسلیم کر لیا ہے اور تیر کے نشان کو اپنے لیے چن لیا ہے اور حلقہ این اے 50ووٹروں کو جھوٹ فریب دھوکہ دہی کی سیاست کے ذریعے گمراہ کرنے والے عناصر کو عوام نے بے نقاب کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ میں عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر سیاست کے میدان میں قدم رکھا ہے اپنا مشن جاری رکھوں گا

جامع مسجد مدنی ڈھوک گکھڑ پنڈبینسو میں خوبصورت محفلِ میلادالنبیﷺ کی تقریب، خصوصی خطاب صاحبزادہ ڈاکٹر ساجدالرحمان

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ جامع مسجد مدنی ڈھوک گکھڑ پنڈبینسو میں خوبصورت محفلِ میلادالنبیﷺ کی تقریب، خصوصی خطاب صاحبزادہ ڈاکٹر ساجدالرحمان نے کیا۔ نقابت کے فرائض علامہ حافظ قاری آصف محمود قادری کلیامی خطیب مرکزی جامع مسجد پنڈبینسو نے سر انجام دیے۔ محفل کا آغاز صاحبزادہ قاری محمد عمیر ہاشم بگھاروی اور قاری اجمل علی قادری خطیب جامع مسجد نور کلرسیداں نے تلاوت قرآنِ پاک سے کیا۔خصوصی ہدیہ نعت ثنا خوان احمد علی حاکم ساہیوال نے پیش کی ۔ محفل میلاد کی صدارت سابق کمشنر راولپنڈی سردار محمد اکرم نے کی اور حافظ خالد محمود نقشبندی خطیب جامع مسجد مدنی پنڈبینسواور ایکس ناظم حاجی محمد مشتاق کیانی کی زیرِ سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ محفل میلادالنبیﷺ سے ممتاز عالم دین مولانا محمد اقبال قریشی خطیب اعظم ممیام نے بھی خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب میں ممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہاہے کہ پندرہ سو سال پہلے صحابہ نے کھڑے ہو کر کہا یا رسول اللہ ہمارا سب کچھ قربان، ہماری جان بھی قربان، پندرہ سو سال کے بعد آج بھی سخت سردی اور گولی کے سامنے کھڑے ہو کر لوگ حضورﷺ کے عشق میں سینہ تان کر اپنی جان پیش کر کے کہتے ہیں لبیک یا رسول اللہ۔ حدیث کی کتاب بخاری شریف کو لوگ کیوں چومتے ہیں، چومنے والا نہ اس کی جلد کو نہ روشنائی کو چومتا ہے وہ لطف مصطفی ﷺ کو چومتا ہے۔

جو سرکارﷺ کے ساتھ وابستہ ہو گیا اس کے نام کو بھی بلندی مل گئی۔ دین اسلام امن کاداعی ہے، سیرت وصورت مصطفی ﷺ کے ذریعے اپنی نسل نوکودین کاحقیقی پیغام پہنچایاجائے۔جس دین کاپیامبر طائف میں پتھرکھاتے ہوئے ، پتھرمارنے والوں کے لئے دعامانگ رہاہو، جس دین میں کسی کے گھرمیں داخل ہونے کے لئے بھی صاحب مکان کی اجازت ضروری ہو، جس دین میں جب کوئی بھی دینی بھائی سامنے آجائے توپہلے سلامتی بھیجنے کاحکم ہو ،جس دین میں اپنی پسندکوبھائی کی پسندبنادیاگیاہو، جس دین میں درگزر اور عفوکادرس اس کاملیت کے ساتھ دیاگیا اس دین کوماننے والا بے گناہ انسانوں کے خون سے اپنے ہاتھ کیسے رنگ سکتاہے؟ ان خیالات کااظہار انھوں نے پنڈ بینسو میں محفل میلاد کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ جب پیغمبرﷺ نے دعوت حق کاآغازکیا، تو قریش کے سامنے اپنابے مثال کردارپیش کیا، کہ دیکھواگرایک شخص انسانوں سے جھوٹ نہیں بول سکتاتووہ اپنے خداکے بارے میں کیسے جھوٹ بول سکتاہے، آج ہمیں کردار مصطفی ﷺ پر عمل پیراہونے کی ضرورت ہے۔ قرآن اور صاحب قرآن ﷺ کی حقیقی تعلیمات سے ہی معاشرے میں پھیلی ہوئی نفرتوں اور کدورتوں کاخاتمہ کیاجاسکتاہے۔ انھوں نے کہاکہ تعجب ہوتاہے کہ دین کے نام پر، تفسیرکے نام پر، حدیث کے نام پر اور درس نظامی کے نام پر نسل نوکوانسانیت سے نفرت کی تعلیم دے کرمعاشرے کوجہنم بنادیاگیاہے۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کی مساجد کے سامنے پہرے دار کھڑے ہوں اور اندرنمازاداکی جارہی ہو، توا س سے بڑی حرماں نصیبی اور کیا ہوسکتی ہے؟ مساجد توامن کے گہوارے ہیں، مسجد خداکاگھرہوتاہے ، اور خداکے گھرمیں بم دھماکہ کرنے والا خداکاغلام اور خداپر ایمان رکھنے والاتونہیں ہوسکتا، انھوں نے زور دے کرکہاکہ اپنی نسلوں کو قرآن اور صاحب قرآن ﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرایاجائے ، نسل نوکے دلوں میں محبت مصطفی ﷺ کے چراغ روشن کرکے بغض، حسد اور کینے کے اندھیروں کوشکست دی جائے۔ اس محفل میں قاری محمد شبیر چشتی خطیب مرکزی جامع مسجد دوبیرن کلاں، مقامی علماء کرام، اساتذہ، وکلاء، چیئرمینز، کونسلرز، سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ قرب و جوار اور دور دراز کے علاقوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

موہڑہ آدڑیاں کی نوجوان سیاسی شخصیت چوہدری جمیل بابو کا اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ موہڑہ آدڑیاں کے نوجوان سیاسی شخصیت چوہدری جمیل بابو نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔علاقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ۔وزیر اعظم پاکستا ن کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی ، راجہ شوکت اقبال جنجوعہ اور راجہ صغیر احمد آف مٹور کاچوہدری جمیل بابو کا شکر یہ ۔عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے انشاء اللہ اپنے علاقے کے تمام مسائل حل کر یں گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی ٹو کے گاوں موہڑہ آدڑیاںیوسی سموٹ کی معروف نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری جمیل بابو کی رہائش گاہ پر ایک بہت بڑا جلسہ منعقد ہوا جس میں زیر اعظم پاکستا ن کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی ، راجہ شوکت اقبال جنجوعہ ،راجہ صغیر احمد آف مٹورامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو،ٹھکیدارجمیل بابو، ٹھکیدارچوہدری عابد ، لالہ ممتاز راجہ اشفاق، چوہدری ساجد منگا،لالہ محمد رسول ، راجہ ابرار ، راجہ بابر ، راجہ بلال انجینئر ،راجہ طیب کلیال ، سٹیج سیکرٹری چوہدری سعید مدنی ، چیئر مین ایم سی راجہ ظہو ر اکبر ، وائس چیئرمین ملک غلام مر تضیٰ ،چیئر مین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی ، وائس چیئر مین مر زا محمد مسعود،وائس چیئرمین یو سی مٹور راجہ شیر بہادر ، وائس چیئرمین یو سی ہوتھلہ اسد محمود ستی ، نمبردار اسد عزیز آف کنوہا،مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، راجہ اظہار مجید المعروف راجہ زاری،نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی ، ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ، ممبر ایم سی قاضی عبدالقیوم ، ممبر ایم سی کہوٹہ سید ذرین شاہ ،ایم سی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز ، راجہ ذوالفقار علی ستی ،چوہدری انتر آف نارہ ،سید حیدر شاہ آف ڈھنگور سیداں ، بزرگ مسلم لیگی رہنماء راجہ بابو اقبال آف ممیام ، راجہ عباس پپوآف بگلہ راجگان ،خان طاہر جنرل کونسلر یوسی دوبیرن خور د ،راجہ افتخار احمد جنجوعہ جنرل کونسلر یوسی دوبیرن خور د سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی اس موقع پر الیکشن2018کے سلسلے میں موہڑہ آدڑیاں کے نوجوان سیاسی شخصیت چوہدری جمیل بابو نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کر دیاوزیر اعظم پاکستا ن کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی ، راجہ شوکت اقبال جنجوعہ اور راجہ صغیر احمد آف مٹور کاچوہدری جمیل بابو کا شکر یہ ادا کیا ۔اس موقع پر حافظ عثمان عباسی نے سموٹ چوک سے موہڑہ بھٹیاں تک سٹر ک لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا اور کہا کہ یوسی سموٹ ، کنوہا اور چوآخالصہ میں چالیس کروڑ کی گرانٹ سے سوئی گیس کا کام جاری ہے جبکہ کلر سیداں تا سر صوبہ شاہ تک سٹر ک کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کر یں گئے اپنے خطاب میں راجہ صغیر احمد نے کہا کہ سابقہ الیکشن میں چند سو ووٹو ں سے رہ گیا تھا انشاء اللہ اس مر تبہ پھر الیکشن میں حصہ لوں گا اور عوام کے تمام مساہل حل کروں گا ۔

some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

چیئر مین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آگئے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین عمرئے کی اداہگی کے بعد وطن واپس آگئے ۔ راجہ شوکت حسین کو عمرئے کی اداہگی وائس چیئر مین یوسی دکھالی ممتاز مسلم لیگی رہنماء عبد الحمید مغل ، چیئر مین زکوۃ عشر کمیٹی راجہ غلام مصطفی،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ فیصل آف نوگراں ، راجہ گلفراز آف کوٹ اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کو مبارکباد پیش کی جبکہ وائس چیئر مین یوسی دکھالی ممتاز مسلم لیگی رہنماء عبد الحمید مغل نے ان کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔

some image

یو سی مواڑہ کے مختلف گاؤں میں سوئی گیس کا کام تیزی سے جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چےئر مین یو سی مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے یو سی مواڑہ کے مختلف گاؤں میں سوئی گیس کا کام تیزی سے جاری ہے متعدد گاوں کے ڈیمانڈ نوٹس بھی آگئے بہت جلد کنکشن لگائے جاہیں گئے جبکہ جن علاقوں میں کام جاری ہے وہاں پر بہت جلد پائپ لائن بچھا کر کنیکشن لگائے جائیں گے اسکے علاوہ کروڑوں کے ترقیاتی کام جاری ہیں انھوں نے کہا کہ ہمیں ملکر اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کرنی پڑے گی تاکہ اس علاقے سے منشیات فروشی اور چوری ڈکیتی کی وارداتیں کٹم ہو سکیں آج کے ناجوان کل کے معمار ہیں عوام علاقہ جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھیں انھوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کی سہولیات کے لیے میری جدو جہد جاری رہے گی اور انشا اللہ یو سی مواڑہ کو ایک ماڈل یو سی بان کر دم لونگا۔اس موقع پر سیکرٹری یوسی مواڑہ فہیم کھٹڑ اوروائس چیئر مین

some image

کہوٹہ شہر میں پٹرول ڈیزل مہنگا ہونے کی آڑ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ شہر میں پٹرول ڈیزل مہنگا ہونے کی آڑ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں انتظامیہ روزانہ تاجروں کو ریٹ لسٹ تھما دیتی ہے مگر اس پر عمل در آمد نہیں کرایا جا رہا سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء خوردونوش کی من مانی قیمیں وصول کی جا رہی ہیں انتظامیہ نے کبھی شہر کا چکر نہ لگایا ایک تو حکمرانوں نے ہر ماہ نئے نئے ٹیکس لگا کر اور ڈیزل پٹرول مہنگا کر کے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا جبکہ دوکانداروں نے بھی من مانے ریٹ لیکر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں عوام علاقہ شہریوں نے اے سی کہوٹہ اور دیگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارہ ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کرایا جائے اور مصنوئی مہنگائی کے اس طوفان کو روکا جائے

حال ہی میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ حال ہی میں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں محکمہ ہائی اور ٹھکیداروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے شفاف انکوائری کرائی جائے ۔تفصیل کے مطابق عوامی نمائندوں کی عدم توجہ کی وجہ سے محکمہ ہائی وے اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے تحصیل کہوٹہ میں تعمیر کی گئی کہوٹہ تا آڑی سیداں جسکا فاصلہ 12کلومیٹر ہے اور 45کروڑ روپے کے فنڈز اس پر خرچ ہوئے چھ سال گزرنے کے باوجود نہ یہ سڑک مکمل ہوئی اور جو کام کیا گیا اس میں بھی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جسی وجہ سے سڑک کھنڈرات بن گئی اسی طرح کہوٹہ سے چوکپنڈوری روڈ کہوٹہ مٹور روڈ کو بھی ابھی تعمیر ہوئے ایک سال بھی نہیں ہوا مگر ناقص میٹریل کی وجہ سے دونوں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں جبکہ کہوٹہ آزاد پتن روڈ جو کہ ڈیفنس روڈ ہے پورے کشمیر کی گاڑیاں اسی راستے سے آتی ہیں اربوں روپے اس منصوبے کا ٹھیکہ این ایل سی کمپنی کے پاس ہے مگر اس نے آگے سب ٹھیکداررکھے ہوئے جو ناقص میٹریل استعمال کرتے ہیں جسکی وجہ سے سڑک کھنڈرات بن گئی ہے عوام علاقہ نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ میں تعمیر کی گئی ان تمام سڑکوں کی تحقیقات کی جائے اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان میں سوئی گیس کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سینکڑوں مرد وخواتین احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر آگئے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں سوئی گیس کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سینکڑوں مرد وخواتین احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر آگئے اور چیئرمین بلدیہ گوجرخان کے دفتر کا گھیراؤ کر کے ان کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر چیئرمین بھی مجبور ہو کر احتجاج کرنے والوں کے ساتھ شامل ہو گئے دو دن میں گیس پریشر بحال نہ ہوا تو بھرپور احتجاج کریں گے احتجاجی مظاہرہ مقامی ارکان اسمبلی کی نااہلی کیخلاف نعرے بازی جی ٹی روڈ پر دو گھنٹہ سے زائد ٹریفک بلاک اور نظام درہم برہم رہا مظاہرین کی قیادت شہزادہ خان کونسلر، مرزا بشیر کونسلر اور عمران بٹ کونسلر کر رہے تھے چیئرمین بلدیہ شاہد صراف نے چوبیس گھنٹوں میں گیس پرابلم حل کرانے کا وعدہ کر کے بمشکل روڈ کھلوائی ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ بھی نفری کے ہمراہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات میں موجود رہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے گوجرخان شہر کے اکثریتی علاقوں میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے تھے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے مقامی ارکان اسمبلی کی طرف سے کسی قسم کا نوٹس نہ لینے پر منگل کے روز دن گیارہ بجے کے قریب وارڈ نمبر19، حیاتسر روڈ، وارڈ نمبر8، وارڈ نمبر6اور دیگر علاقوں کی درجنوں خواتین گھروں سے نکل کر بلدیہ دفتر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے دفاتر کا گھیراؤ کر کے لیگی ارکان اسمبلی کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے جی ٹی روڈ کا رخ کر لیااور گیس فراہم کرو نااہل ارکان اسمبلی مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کر دی چیئرمین بلدیہ حاجی شاہد صراف نے اس موقع پر طویل مذاکرات کے بعد 24گھنٹوں میں مسئلہ حل کرانے کا وعدہ کر کے بمشکل جی ٹی روڈسے مظاہرین کو ہٹنے پر آمادہ کیا اس موقع پر ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ بھی نفری کے ہمراہ موجود رہے خواتین کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی اگر مسئلہ حل نہیں کرا سکتے تو چوڑیاں دوپٹے لے کر گھروں میں بیٹھ جائیں گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو دوبارہ جی ٹی روڈ پر دھرنا دیں گے مظاہرے کے باعث جی ٹی روڈ پر دو گھنٹے سے زائد ٹریفک جام رہی

چولہے سرد اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہر سال موسم سرما میں پیش آنے والی اس صورتحال سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ سامنے نہیں آسکا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چولہے سرد اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہر سال موسم سرما میں پیش آنے والی اس صورتحال سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ سامنے نہیں آسکا منتخب نمائندے عوام کو درپیش مسائل سے مسلسل لاپرواہی برت رہے ہیں ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی گوجرخان شہر کے امیر راجہ محمد عمیر نے کیا جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اجمل خان کی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داران اور کارکنان کے ساتھ پشتون برادری کے نمائندگان کے اعزاز میں دیے گئے عشایہ میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ محمد عمیر نے کہا کہ حکمرانوں کو عملاً عوام کا خادم بن کر حق نمائندگی ادا کرنا چاہیے مگر یہاں صورتحال یکسر الٹ ہے گیس پریشر نہ نوے سے چولہے سرد ہو چکے ہیں نظام درہم برہم ہوگیا ہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی گوجرخان سے نکلنے والی گیس سے اگر گوجرخان کے عوام ہی محروم ہیں تو اس کے ذمہ دارنااہل نمائندگان ہیں اس موقع پر مرزا طارق خواجہ کبیر قیصر محمود حافظ محبوب حاجی ریاض شاہین مشہور خان اسماعیل خان اصغر خان کے علاوہ جماعت اسلامی کے کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجودتھی

باپردہ گھریلو خواتین کو گیس مظاہرے کی آڑ میں سڑکوں پر لانا گھٹیا سوچ کی عکاسی ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ باپردہ گھریلو خواتین کو گیس مظاہرے کی آڑ میں سڑکوں پر لانا گھٹیا سوچ کی عکاسی ہے گیس پریشر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹیم گزشتہ کئی دنوں سے مصروف عمل تھی اورآج یہ مسئلہ حل ہوجانا تھالیکن سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے والوں نے جی ٹی روڈ بلاک کر کے اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنے کی کوشش کی ان خیالات کااظہار وائس چیئرمین بلدیہ خواجہ نعیم قیوم اور خان آصف نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے شہری علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے گیس پریشر کے حوالہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا جی ایم گیس کو اس حوالہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا جی ایم گیس کو اس حوالہ سے آگاہ کیا گیا جنہوں نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر مسئلہ حل کرا دیا لیکن اس کے باوجود سیاست کے نام پر ڈرامہ کرنے والے کچھ مایوس عناصر نے گھریلو باپردہ خواتین کو جی ٹی روڈ پر لا کر مظاہرہ اور سڑک بلاک کرا کے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جوقابل مذمت ہے خواجہ نعیم قیوم نے کہا کہ جی ایم گیس کی خصوصی توجہ سے مسئلہ حل ہو چکا ہے مخالف سیاسی عناصر گھٹیا سیاست کی بجائے عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں

some image

مندرہ چکوال روڈ جھنگی اسٹاپ پر نالے کی تعمیر کے لیے سڑک پر پھینکے گئے پتھروں سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں اس پر سوار ارسلان ،عمر اورفیضان شدید زخمی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مندرہ چکوال روڈ جھنگی اسٹاپ پر نالے کی تعمیر کے لیے سڑک پر پھینکے گے پتھروں سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں اس پر سوار ارسلان ،عمر اورفیضان شدید زخمی تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال کی روڈ کی تعمیر کاکام آخری مراحل میں تو داخل ہو گیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ ٹھیکیداروں کی نااہلی کے باعث حادثات میں بھی کافی حد تک اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ رات چکوال کی جانب سے اپلائیڈ فار CD موٹر سائیکل پرآنے والے تین نوجوان جھنگی اسٹاپ پر نالے کی تعمیر کے لیے پھینکے کے پتھروں سے جا ٹکرائے جس کے نتیجے میں ارسلان سکنہ ٹانویں کی ٹانگ ٹوٹ گی جب کہ عمر سکنہ ٹانویں اور فیضان سکنہ ماچھیہ کو شدید چوٹیں آئیں وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور پر تینوں کو قریبہ ہسپتال پہنچا دیا

پیپلز پارٹی کے اُمید وار برائے حلقہ پی پی فور راجہ خرم پرویزکی راجہ مختیار کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے اُمید وار برائے حلقہ پی پی فور راجہ خرم پرویزکی راجہ مختیار کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد راجہ نعیم ،راجہ افضل ،راجہ شازی،چوہدری اکرام،راجہ مسعود سرور بھی ان کے ہمراہ موجودتھے اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی 2018کے الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف وفاق بلکے چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی پیپلز پارٹی جب بھی دور اقتدار میں آئی اس نے تنخواہوں اور پینشنوں میں بے پناہ ٖاضافہ کیا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے گھر گھر میں گیس بجلی ،پہنچائی لوگوں کو سفری سہولیات میں پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے نہ صرف مندرہ چکوال اور سوہاہ چکوال رودڈکو دو رویہ بلکے ملحقہ دیہات کو ملانے والی سٹرکوں کے لیے کڑوروں روپے فنڈز کا اجرا کر کے ان کی تعمیر کو یقینی بنایا اس کے علاوہ گوجرخان میں پاسپورٹ اور دولتالہ میں نادرہ آفس کا قیام یہ سب انہی کے مرہون منت ہیں راجہ پرویز اشرف کے دور کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوا موجودہ جنرل الیکشن 2018 میں پیپلز پارٹی گوجرخان سے کلین سویپ کرے گی موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں دلدل میں دھکیل دیا تحصیل گوجرخان میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس لوڈشیڈنگ یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے

some image

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

محکمہ زراعت پنجاب کاشتکاروں کو سبسڈی پر پانی کے وسائل لگانے کےلئے کوشاں

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ شعبہ ویل ڈرلنگ راولپنڈی محکمہ زراعت پنجاب کے اسسٹنٹ انجینئر رانا عدنان انصر نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب کاشتکاروں کو سبسڈی پر پانی کے وسائل لگانے کےلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں شعبہ ویل ڈرلنگ راولپنڈی کی طرف سے کاشتکاروں کو انتہائی کم قیمت پر صرف 149 فٹ کے حساب سے بورنگ کی سہولت دی جا رہی ہے۔ یہ ریٹس پرائیویٹ سیکٹر کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں۔ اس مالی سال میں راولپنڈی میں810کاشتکاروں کو یہ سہولت مہیا کی جائے گی۔شعبہ ویل ڈرلنگ محکمہ زراعت پنجاب رزسیٹیوٹی میٹر سروے صرف 3900 روپے میں کر کے دے رہا ہے۔

 

پنجاب میں دودھ، انڈوں اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کے منصوبوں پر خطیر رقوم خرچ کی جا رہی ہیں

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے ایڈیشنل سیکریٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر اقبال شاہد نے کہا ہے کہ پنجاب میں دودھ، انڈوں اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کے منصوبوں پر خطیر رقوم خرچ کی جا رہی ہیں اور ایسے پروگراموں پر عمل درآمد جاری ہے جن سے دیہی آبادیوں کے مکینوں کو ممکنہ سہولیات فراہم کرکے انہیں مال مویشی پالنے ، ان کی دیکھ بھال اور علاج معالجے میں معاونت کی جا رہی ہے یہ بات انہوں نے راولپنڈی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کے دوران کہی اجلاس میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک و دیہی ترقی ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد لئیق، ڈپٹی ڈائریکٹر کمال ناصر، ظفر اقبال شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی- اجلاس میں مختلف منصوبوں کے تحت راولپنڈی میں جانوروںکی تقسیم ، جانوروں کو ٹیکے لگانے اور علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا-

جناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تین انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے ٹرائلز

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمدظفرکے مطابق 10جنوری کوجناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تین انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے ٹرائلز لیے جائیں گے جن میں 8ویں ایشین انڈور اتھلیٹک چمپئن تہران، آئی اے اے ایف ورلڈ انڈورتھلیٹک چمپئن برمنگھم اورسائوتھ ایشین کراس کنٹری چمپئن شپ بھوٹان شامل ہیں ان تینوں انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے6 0میٹر،400میٹر،لانگ چمپئن، ٹرپل چمپئن، ہزارمیٹرریس شامل ہیں۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

وام نے میری تعیناتی بطو ر ایڈمنسٹریٹر کاجس بے پناہ محبت اورخلوص سے خیرمقدم کیاہے میں سوچ بھی نہیں سکتاتھا ، چیئرمین چودھری عبدالمالک ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپور

some image

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چےئرمین چودھری عبدالمالک ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپور نے کہا ہے کہ عوام نے میری تعیناتی بطو ر ایڈمنسٹریٹر کاجس بے پناہ محبت اورخلوص سے خیرمقدم کیاہے میں سوچ بھی نہیں سکتاتھا اس قدر خوشی مسرت کااظہارکیاجائے گا اورعوام کی طرف سے جذبات کااظہارکیاجائے گاکیاگیاہے اورکیاجارہاہے تمام مخلصین کادلی کی اتھاہ گہرائیوں شکریہ اداکرتاہوں یہ عوامی عہدہ ہے عوام کی خدمت کاجذبہ رکھتاہوں انشاء اللہ بلاتخصیص اپنے لوگوں کی خدمت کریں گے انہوں ان خیالات کااظہارچکسوار ی اورفیض پورشریف کے ایک نمائندہ وفدسے اپنے دفترسے ملاقات کے دوران خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاہے چکسواری اوریونین کونسل فیض پورشریف کے نمائندہ وفد نے انہیں ایڈمنسٹریٹرتعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی اوران کی تعیناتی کازبردست خیرمقدم کیاہے وفدمیں چودھری مسلم لیگ ن یونین کونسل فیض پورشریف کے صدر چودھری بشارت حسین چودھری ارشدگجرسینئرنائب صدر حلقہ نمبر2چکسواری ہیڈماسٹرخالدمحمودسیاسی وسماجی حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرحاجی چودھری محمدسلیم قاضی محمدالیاس قاضی محمدجمیل چودھری محمودحسین پنیام چودھری محمدمحمودخواجہ محمدوقار مجیداظہراقبال دیگرسیاسی وسماجی رہنماوفدمیں شامل تھے وفد کی قیادت چودھری بشارت حسین چودھری ارشدگجراورچودھر ی مقصوداحمدطاہرنے کی

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

موضع چکیال ہردو ڈھوک معلوک(یونین کونسل سموٹ) قاضی عبدالخالق صاحب کے بیٹے قاضی محمد حنیف دل کا دورہ پڑنے سے خالقِ حقیقی سے جا ملے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ موضع چکیال ہردو ڈھوک معلوک(یونین کونسل سموٹ) قاضی عبدالخالق صاحب کے بیٹے قاضی محمد حنیف جو اس وقت ڈھوک کھبہ راولپنڈی میں مقیم تھے، دل کا دورہ پڑنے سے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نمازِ جنازہ ڈھوک کھبہ راولپنڈی کے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ مولانا قاضی عبدالرشید صاحب نے پڑھائی جس میں تمام مکتبہِ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔ مرحوم ساری عمر دعوت و تبلیغ کے فریضہ سے وابستہ رہے اور ان کو دل کا دورہ بھی ایسے وقت پڑا جب وہ اللہ کی عظمت اور کلمہ طیبہ کی سر بلندی کی بات کر رہے تھے۔

چوہدری محمد راشد،چوہدری محمد واصف کے بھائی چوہدری عبدالروف انگلینڈ میں انتقال کرگئے تھے ۔ان کی تدفین پنڈوڑہ ہردو میں ادا کی گئی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ چوہدری محمد راشد(حال مقیم انگلینڈ)چوہدری محمد واصف کے بھائی چوہدری عبدالروف انگلینڈ میں انتقال کرگے تھے ۔ان کی میت کو پاکستان لاکر پنڈوڑہ ہردو میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں ڈاکٹر مجیب الرحمن ،سابق نائب ناظم منیاندہ حاجی احمد سعید،سابق امیدوارناظم منیاندہ حاجی ماسٹر محمد آزاد مغل۔جنرل کونسلر ظفراقبال قریشی،جنرل کونسلر ٖغضنفر مغل،ماسٹر حاجی طارق محمود منہاس،سابق جنرل کونسلر نذر حسین،سیاسی سماجی کا روباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بمہ گنگال حاجی نور حسن کے بیٹے، محمد اشفاق بھٹی اور محمد فیصل کے بھائی، محمد تنویر بھٹی کے ماموں زاد بھائی، محمد اقبال کے داماد حافظ عزیز حسن تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ بمہ گنگال حاجی نور حسن کے بیٹے، محمد اشفاق بھٹی اور محمد فیصل کے بھائی، محمد تنویر بھٹی کے ماموں زاد بھائی، محمد اقبال کے داماد حافظ عزیز حسن تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے۔ نمازِ جنازہ میں چیئرمین یوسی گُف راجہ فیصل، چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، چوہدری شوکت علی جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل کلرسیداں، ڈاکٹر عبدالغفور، پی ٹی یو کے رہنما ارشد محمود بھٹی، ایس ایس محمد فیاض، حاجی محمود اختر، جنرل کونسلر ایس ایم سلیمان بھٹی، ماسٹر محمد عجائب، محمد گلشن، حاجی خالد مسعود، محمد افسر بھٹی، بابو اظہر راجہ، حاجی الطاف حسین، فرحت اعوان، پرویز بھٹی، غلام مصطفےٰ، محمد اشرف، علماء، اساتذہ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو اپنے آبائی گاؤں کے قبرستان نزد گرلز مڈل سکول بمہ گنگال میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

تعزیت

Condolences

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے سموٹ کی ڈھوک منجوٹھہ جا کر مسلم لیگ ن یو سی سموٹ کے صدر چوہدری محمد طارق سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Picture of the Day