Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 10th January 2017

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

خطے کا سب سے بڑا عر س و میلہ کلیام شریف،ہزاروں اونٹ اور لاکھوں شائقین کی شرکت

چکوال کے اونٹ نے چوبیس من وزن اٹھا لیا،مصری خان گوندل کے اونٹ نے ۳۶ من،دس سیر وزن اٹھا لیا لیکن اپنا توازن برقرار نہ رکھا سکا

The urs mubarak at Darbar-e-Aalia Chishtia Sabria Fazalia, Kalyam Shareef has come to close after ten days of cultural events .

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔کلیام اعوان، مندرہ میں ،دربار عالیہ چشتیہ، صابریہ، فضلیہ میں ہر سال دو بارجنوری اور جولائی کے مہینوں میں خطہ پوٹھوار کے سب سے بڑے میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔،اس دفعہ بھی دسمبر کے آغاز کے ساتھ عرس و میلہ کی تقریبات کا انتظام شروع کر دیا گیا۔ ، جس میں پنجاب،خیبر پختوں خواہ،سند ھ،بلوچستان اور آزاد کشمیر سے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں ،اس میلے کی خاص بات کہ جہاں لاکھوں کی تعداد میں شائقین و عقیدت مند شرکت کرتے ہیں وہاں ہزاروں کی تعداد میں خوبصورت اونٹ بھی اس میلے کی رونق ہوتے ہیں ،گو کہ اب زمانہ ستاروں پر کمندیں ڈال رہا ہے،وہاں پر اس جانور کے شوقین بھی ہزاروں کی تعداد میں موجو د ہیں جو ان کی اپنی جان سے بڑھ کر حفاظت کرتے ہیں،اس میلے میں شرکت کے لئے ان پر ٹیپ ریکارڈر اور ان کو ہار سنگار سے سنوارا ہوتا ہے

اس موقع پر اونٹ پر وزن اٹھانے کا مقابلہ بھی منعقد ہوتا ہے۔ جس میں مصری خان گوندل چکوال،قمر عباس گوندل چکوال،فرحت عباس گوندل چکوال، فیصل عباس گوندل چکوال،ملک تصور کھائی چکوال،ملک خان کھائی چکوال،ملک نور سب کھائی چکوال،چوہدری ذوالفقار المعروف بھٹو سورکھی آزاد کشمیر برطانیہ،سید غلام عباس شاہ بیول برطانیہ،چوہدری زبیر حسین سورکھی،سید ضمیر حسین شاہ پیل سیداں،راجہ اضرار خان چکسواری ملوٹ،راجہ پرویز خان نڑالہ چھوچھہ،کفایت اللہ خان ڈیرہ اسماعیل خان،راجہ عدیل مرتضی خان پور،ملک سر مد علی کلیام شریف، چوہدری یو نس سورکھی،چوہدری اورنگ زیب سورکھی،راجہ وحید نوڑوچھی،حافظ ضیارب ڈگار،ملک شاہ نواز پاڑ پور ڈیرہ اسماعیل خان، راجہ اخلاق خان مچوڑی کشمیر،بانکا گجر ڈڈیال کشمیر،چےئرمین جاوید گوڑہ آزاد کشمیر کے ایک اونٹ نے چوبیس من وزن اٹھا لیا

جبکہ دوسرا اونٹ ۳۶ من اور دس کلو گرام وزن اٹھاتے ہی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر گیا،خاص بات کہ جب وزن مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا گیا کہ کسی کو شک ہے کہ ناپ تول ٹھیک نہیں تو وہ اپنا ناپ تول لے آئے تو ڈیرہ اسماعیل خان کے اونٹ شوقین نے اپنا بیس کلو گرام کا وزن لے آیا کہ یہ ٹھیک ہے آپ کا وزن ٹھیک نہیں ہے،جب اس کو چیک کیا گیا تو اس نے ویلڈنگ کے ذریعے وزن کو زیادہ کیا ہوا تھا،میلہ انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظام کئے گئے تھے۔

some image some image some image

Gujar Khan ; The urs mubarak at Darbar-e-Aalia Chishtia Sabria Fazalia, Kalyam Shareef has come to close after ten days of cultural events taking place at the darbar.

The Urs mubarak commenced on 31st December and concluded on 9th January, thousands of people around the country and from the around the world participated in the urs mabarak at darbar Kalyam shareef under the guidance of Sain Shaban Fareed.

Along with religious activities cultural events were also held, one of the event is well known is camel weight lifting and camel owners from far region come to participate, during the mela hundreds of camel can be seen never in these numbers any where in the country.

Pothwar.com have recorded highlights from the urs mubarak in Kalyam shareef for its viewers home and abroad, For more details, Please watch the video below...

some image

Below video of Camel weight lifting

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

راجہ جاوید اخلاص خداترس اور خدمت گزار انسان ہیں, مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر

Raja Javed Ikhlas contributions in devlopment praised, Raja Ali Asghar, France

some image some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ راجہ جاوید اخلاص خداترس اور خدمت گزار انسان ہیں راجہ جاویدا خلاص بھی وزیراعظم میاں نوازشریف کی طرح نرم دل مزاج شخصیت ہیں یونین کونسل تھاتھی کے علاقے دو سورکھی میں تین کروڑ سے زائد کی لاگت سے سڑک کا کام مکمل کر کے اہل علاقہ کے دل جیت ہیں راجہ علی اصغر نے کہا ہے کہ تحصیل گوجرخان میں بلاتفریق تعمیر اور ترقی کا سلسلہ جاری ہے اوربہت جلدمنصوبے پایہ تکمیل تک پہنچنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ راجہ جاویداخلاص نے ہمیشہ بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا اور ثابت کیا کہ وہ میاں نوازشریف کے سپاہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے سی پیک جیسا منصوبہ لا کر مخالفین کے منہ بند کر دیے ہیں

راجہ جاوید اخلاص کے نہایت مشکور ہیں جنہوں نے او پی ایل کے تجویز کردہ منصوبوں پر فوری عمل درآمد کیا, چوہدری اشتیاق

Raja Javed Ikhlas thanked for taking action on OPL request, Ch Ishtiaq

some image

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی) ۔۔۔۔ چیئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق نے کہا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو بلا تفریق عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں اُنہوں نے او پی ایل کے تجویز کردہ منصوبوں پر عمل درآمد کرکے اُن کے ٹینڈر جاری کروائے جس پر ہم اُن کے تہہ دل سے مشکور ہیں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا چوہدری اشتیاق نے مزید کہا کہ کچھ ماہ قبل وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کو ڈھیری روڈ، دھمیال روڈ،ڈھوک بوہڑ روڈ،نئی آبادی تا موہڑہ مظفریاں روڈ اور بھگی نتھے روڈ کے لیے درخواست دی تھی جس پر اُنہوں نے عمل کرتے ہوئے تما م منصوبے منظور کر لیے جن کے اب باقاعدہ ٹینڈر بھی ہوچکے ہیں اور جلد ہی ان تمام سڑکوں پر کام شروع ہوجائے گا ہم وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کے نہایت مشکور ہیں جنہوں نے او پی ایل کے تجویز کردہ منصوبوں پر فوری عمل درآمد کیا اور علاقہ کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام منصوبوں کے فوری ٹینڈر کروائے جس طرح راجہ جاوید اخلاص حلقہ کے عوام کی خدمت کررہے ہیں انشااللہ آئندہ جنرل الیکشن میں عوام ان کو ایک بار پھر بھاری اکثریت میں کامیاب کروائیں گئے ۔

وٹفورڈ ،برطانیہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس کا انعقاد

Millad celebrated with procession taking place in Watford

وٹفورڈ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔۔ وٹفورڈ ،برطانیہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس کا انعقاد کیا گیا میں جس میں مقامی افراد کے علاوہ قرب و جوار کے شہروں سے بھی کئی افراد نے شرکت کی۔جلوس کے شرکا نعت و درود کے ساتھ ساتھ اپنے مقرر کردہ راستے پر بڑھتے رہے۔مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحطہ کیجئے۔

Watford - For more details, Please watch the video below...

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

حساس ادارے کے ملازم نے اپنی 22 سالہ شادی شدہ ماموں زاد بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا

Mother of two children shot dead by her own cousin in Morra Bukhtan, Chauk Pindori

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----   حساس ادارے کے ملازم نے اپنی 22 سالہ شادی شدہ ماموں زاد بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی ،بیٹا اڑھائی برس جبکہ بیٹی کی عمر تین ماہ بتائی جاتی ہے،خاوند روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب مقیم ہے ۔پولیس نے سسر کی رپورٹ پر ملزم بلال کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق افراسیاب سکنہ موہڑہ بختاں داخلی چوکپنڈوری نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا ۔سلمہ زوجہ محمود احمد اپنے دو بچوں کے ساتھ اپنے کمرے میں موجود تھی۔اسی دوران میرا بلال احمد اس کے کمرے میں گیا اور فائر کی آواز آئی۔میں نے فوری طور پر کمرے میں جا کر دیکھا تو میری بہو خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی جبکہ ملزم بلال مجھے دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

کلرسیداں تاجران کی تنظیمیں عرصہ سے غیرفعال، گزشتہ 8سالوں سے انتخابات ہی نہیں ہوئے

Traders union failing in Kallar as elections fail to take place in past 8 years

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----   کلرسیداں تاجران کی تنظیمیں عرصہ سے غیرفعال، گزشتہ 8سالوں سے انتخابات ہی نہیں ہوئے۔ تاجراپنے نمائندوں کوڈھونڈتے پھررہے ہیں، بازاروں کے مسائل بڑھنے لگے۔ تاجروں کاکوئی پرسان حال نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار، مغل بازار، گوجرخان روڈ، پنڈی روڈ، چوآروڈ اورمریدچوک میں 8سال قبل انجمن تاجران کاقیام عمل میں لایاگیاتھا، جس سے تاجروں کوامیدلگی تھی کہ اب ان بازاروں کے مسائل حل ہوں گے لیکن اپنے قیام سے لے کراب تک تاجران کی ان تنظیموں نے بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے اور تاجروں کے روزمرہ کے مسائل کے حل کے لئے کچھ بھی نہیں کیا، جس سے تاجروں میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے۔ پہلے 19سال بعدنئی تنظیمیں بنائی گئی تھیں اور اب گزشتہ 8سال سے جمودطاری ہے۔ کسی بھی بازارکی ووٹ لسٹ تک نہ بنائی گئی، تاجروں نے مطالبہ کیاہے کہ ان بازاروں میں ہرسال جمہوری طریقے سے انتخابات کرائے جائیں تاکہ تاجروں کے حقیقی نمائندے سامنے آسکیں۔

آ ز ا د کشمیر حکو مت عو ا می خد مت کے ا یجنڈ ے پر کا م کر ر ہی ہے, ا یم ا یل ا ے ر ا جہ محمد صد یق

Azaad Kashmir is working to serve public, MLA, Raja M Saddique address in Kallar syedan

some image

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----   آ ز ا د کشمیر قا نو ن سا ز ا سمبلی کے ا یم ا یل ا ے ر ا جہ محمد صد یق نے کہا ہے کہ آ ز ا د کشمیر حکو مت عو ا می خد مت کے ا یجنڈ ے پر کا م کر ر ہی ہے آ ز ا د کشمیر میں لو گو ں کے مسا ئل کے حل کے لیے عملی ا قد ا ما ت کیے جا ر ہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکو مت میا ں محمد نو ا ز شر یف کی قیا د ت میں ملک کی تعمیر و تر قی کی ر ا ہ پر گا مز ن کر نے ا و ر معا شی ترقی و خو شحا لی کے بھر پو ر کو شش کر ر ہی ہیں ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے گز شتہ ر و ز مقا می صحا فی محمد جا و ید ا قبا ل ،پر و یز ا قبا ل کے و ا لد کما ل د ین کی و فا ت پر ا ن کی ر ہا ئش گا ہ پر فا تحہ خو ا نی کے بعد میڈ یا سے گفتگو کے د و ر ا ن کیا ا س مو قع پر خا ن شبیر خا ن ،شا ہد محمو د ،مقصو د ا ختر سلطا نی و د یگر بھی مو جو د تھے ر ا جہ محمد صد یق نے کہا کہ سی پیک جیسے منصو بے سے ملک میں معا شی ا نقلا ب آ جا ئے گا جس سے ملک میں ر و ز گا ر کے مو ا قع پید ا ہو ں گے پا نا مہ لیکس مقد مہ میں مخا لفین کو منہ کی کھا نا پڑ ے گی ا نہو ں نے کہا کہ و فا قی و ز یر د ا خلہ چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن پر ا نگلی ا ٹھا نے و ا لے ا پنے گر یبا ن میں جھا نکیں ۔

کلر سیداں کی معروف سیاسی شخصیت شیخ قمرا لسلام کی ٹریفک وارڈن کلر سیداں کے پر شدید تنقید

English headline

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،قیصرا قبال ادریسی)۔۔۔۔ کلر سیداں کی معروف سیاسی شخصیت شیخ قمرا لسلام نے ٹریفک وارڈن کلر سیداں کے خلاف شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلر سیداں اور گردونواح میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں سوزوکی اور ویگن کے ساتھ سرعام طالب علم لٹکے ہوئے ہوتے ہیں جنہیں کوئی بھی روکنے والا نہیں اور ٹریفک وارڈن کی آنکھوں کے سامنے یہ نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے شیخ قمرا لسلام نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے تعینات ٹریفک وارڈنز کو کلر سیداں سے تبدیل کیا جائے جنہوں نے مقامی دوکانداروں سے مراسم قائم کیے ہوئے ہیں ۔

بھلاکھر کی گکھڑ برادری نے برسوں پرانی رنجش بھلا کر راضی نامہ کر لیا

Ghakhar clan in Balakhar declare peace after years of feud

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،قیصرا قبال ادریسی)۔۔۔۔ بھلاکھر کی گکھڑ برادری نے برسوں پرانی رنجش بھلا کر راضی نامہ کر لیا ، چیئرمین یوسی بھلاکھر صفدر کیانی اور جنرل کونسلر جبران صفدر کیانی نے برادری کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے کے ساتھ راضی نامہ کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز گھکھڑ برادری نے ایک میٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے رنجش ختم کر کے راضی نامہ کر لیا ہے اس موقع پر جبران صفدر کیانی نے کہا کہ ہم دونوں فریقین نے برادری کے وسیع تر مفاد اور اپنے علاقے کی بہتری کے لیے ایک دوسرے کے درمیان رنجش کو ختم کر دیا ہے اور آپس میں راضی نامہ کر لیا ہے اس موقع پر اہلیان علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور دونوں فریقین کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

کلر سیداں کے نواحی گاؤں مہیرہ سنگال میں 15گھنٹے کی طویل گیس لوڈشیڈنگ معمول بن گئی

Daily 15 hrs load shedding taking place in Maira Sangal region of Kallar Syedan

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،قیصرا قبال ادریسی)۔۔۔۔ کلر سیداں کے نواحی گاؤں مہیرہ سنگال میں 15گھنٹے کی طویل گیس لوڈشیڈنگ معمول بن گئی جس سے صارفین کو سخت مشکلا ت کا سامنا ۔ تفصیلا ت کے مطابق کلر سیداں کے نواحی علاقہ مہیرہ سنگال میں گزشتہ ایک ماہ سے گیس لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے جس سے صارفین سخت مشکلات کا شکار ہیں گیس لوڈ شیڈنگ کے متعلق متعدد بار شکایات بھی درج کروا چکے ہیں لیکن سوئی نادرن گیس کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے مہیرہ سنگال کے رہائشیوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے محکمہ گیس کے عملہ کی باز پرس کرنے اور گیس لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

میڈم نبیلہ انعام کی شمولیت سے تحریک انصاف مزید منظم اور فعال ہو جائے گی ۔ , عثمان شاہد

Nabeela Inam ditching PML-N is a victory for PTI, Usman Shahid

some image

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،قیصرا قبال ادریسی)۔۔۔۔ ممبر ضلع کونسل میڈم نبیلہ انعام کا تحریک انصاف میں شامل ہونا پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے لیے باعث اعزاز ہے میڈم نبیلہ انعام متحرک اور سیاسی داؤ پیچ کی ماہر کھلاڑی ہیں جن کی سیاسی بصیرت سے نہ صرف تحصیل کلر سیداں بلکہ حلقہ پی پی 5میں تحریک انصاف مضبوط اور مستحکم ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے متحرک سیاسی رہنما عثمان شاہد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے عثمان شاہد نے کہا ہے کہ میڈم نبیلہ انعام نے ہر دور میں خواتین کے حقوق کی جنگ لڑی ہے و ہ صاف گو اور بے باک سیاستدان ہیں وہ اپنے اصولی موقف اور حق وسچ کے لیے ڈ ٹ جانے والی خاتون جانی جاتیں ہیں میڈم نبیلہ انعام کی شمولیت سے تحریک انصاف مزید منظم اور فعال ہو جائے گی ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

پاکستان تحریک انصاف نے یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے لیے سکندر ستی کو صدراور سردار ارشد مجید کو جنرل سیکرٹری منتخب کردیا

Sikander Satti appointed President PTI for Tehsil Kahuta

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے لیے سکندر ستی کو صدراور سردار ارشد مجید کو جنرل سیکرٹری منتخب کردیا جبکہ شیخ عمار کوسٹی صدر منتخب کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژن صدرملک عظیم اور ضلعی صدر نوید افتخار نے گذشتہ روز قبل ضلع راولپنڈی میں ایک تقریب میں پاکستان تحریک انصاف نے یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے لیے سکندر ستی کو صدراور سردار ارشد مجید کو جنرل سیکرٹری منتخب کردیا جبکہ شیخ عمار کوسٹی صدر منتخب کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی ، پاکستان تحریک انصاف حلقہ NA-50کے رہنماء صداقت عباسی ،حلقہ پی پی ٹوکے رہنماء راجہ طارق محمو د مر تضیٰ ،جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ راجہ سلطان مسعود نے شیخ عمار کا نوٹیفکیشن دیا اور منتخب تحصیل صدر سکندر ستی ، جنرل سکرٹری سردار ارشد مجید اور سٹی صدر شیخ عمار کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر معروف ماہر تعلیم سردار مظہر اقبال بھی موجودتھے ۔

some image

اگر راجہ صغیر احمد آف مٹورالیکشن نہ ہارتے تو حلقہ پی پی ٹومیں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک مثال قائم ہو جاتی, راجہ ثقلین

Record development would have taken place if Raja Sagheer Ahmed had won election in PP2, Raja Saqlain

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ ثقلین آف ممیام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن 2013میں اگر راجہ صغیر احمد آف مٹورالیکشن نہ ہارتے تو حلقہ پی پی ٹومیں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک مثال قائم ہو جاتی وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی حلقہ NA50میں ترقیاتی کام کرانے کے لیے کوشاں ہیں شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت اقبال جنجوعہ شاہد عباسی کی غیر موجودگی میں اپنے حلقے کی عوام کے تمام مساہل حل کر رہے ان کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں انشاء اللہ حلقے کے تمام مساہل حل ہوں گئے ان خیلات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ثقلین آف ممیام نے صحافیوں سے گفتگو کر تے کیااس موقع پر جنرل کونسلریونین کونسل مٹور راجہ عباس پپو اور نوجوان صحافی ملک شاہد محمود اعوان بھی موجود تھے۔راجہ ثقلین آف ممیام نے کہا کہ وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خافان عباسی گوناگوں مصروفیات کے باجود اپنے حلقے کی عوام کے مساہل حل کر رہے اور حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپنے حلقے میں مزید ترقیاتی کام کرانے کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا اسلام آباد میں قائم انکے آفس کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلاہے سینکڑوں افراد روزانہ انکے دفتر جاتے ہیں اور انکی غیر موجودگی میں حافظ عثمان عباسی اور شوکت اقبال جنجوعہ عوام کے مساہل سنتے ہیں اور انکو حل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن 2013میں راجہ صغیر احمد آف مٹور اگرہار نہ جاتے تو حلقہ پی پی ٹو میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک نیادور شروع ہوتاانہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد آف مٹورایک جرائت مندحلقے اور حلقے کی عوام کے لیے اپنے دل میں درد رکھنے والے دھڑے والے عظیم انسان ہیں انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں وہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرہیں گئیں۔

some image

کہوٹہ شہر کی تعمیروترقی ہمارامشن ہے, ملک غلام مرتضیٰ

It is our aim to devlope Kahuta, Malik Ghulam Murtaza

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔ ملک غلام مرتضیٰ وائس چیئر مین MCکہوٹہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ کی عوام کو بہت جلد ثمرات ملیں گئے کہوٹہ شہر کی تعمیروترقی ہمارامشن ہے شہری بہت جلد تبدیلی دیکھیں گے سٹریٹ لائٹس ،شہر سے تجاوازات کا خاتمہ اور صفائی کے بہتر انتظامات کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں ایک ہفتے کے اندر لوگوں کو نقشے مل جائیں گے میرے پاس ایک تجربہ کار ٹیم موجود ہے اور باہمی مشاورت سے کہوٹہ کے شہریوں کو صاف پانی بجلی گیس اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کریں گے ان خیالات کا اظہارملک غلام مرتضیٰ وائس چیئر مین MCکہوٹہ نے پریس کلب کہوٹہ کے نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہر کی سٹریٹ لائٹ خراب تھیں وہ ٹھیک کروارہے ہیں اور اس کے بعد جب علاقوں میں سٹریٹ لائٹ نہیں ہیں ان میں بہت جلد سٹریٹ لائٹ کی تنصیب کی جائے گئی انہوں نے کہا کہ نے تاجروں ٹرانسپورٹروں سے اپیل کی کہ وہ تجاوازات کے خاتمے کیلئے تعاون کریں نالی سے باہر سامان نہ لگایا جائے اور گاڑیاں شہر میں کھڑی کرنے کے بجائے پارکنگ میں کھڑی کریں تاکہ ہم مل جل کر اس شہر کی ترقی کریں اور قانونی کاروائی کرنے کی نوبت نہ آئے ۔

کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں برف باری کہوٹہ شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

Snowfall starts in narr region of Kahuta

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔ کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں برف باری کہوٹہ شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا حالیہ بارش سے جہاں ملک بھر میں زمینداروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے وہاں پر ہی کہوٹہ اور اس کے گرد و نواح میں زمینداروں میں بہت خوشی پائی جاتی ہیں بارش کے ساتھ تحصیل کہوٹہ کی ملحقہ تحصلیوں کوٹلی ستیاں اور مری میں برف باری ہوئی ہے وہاں پر ہی تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نڑھ "پنج پیر"میں بھی ہرسال کی طرع اس بار بھی برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے کہوٹہ میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمود ستی اور راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء نے کہا کہ ہم فرزند کوہسار بلال یامین ستی سے بہت پر امید ہیں کہ وہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے حالیہ اعلان کے مطابق کہ نڑھ کو پیکنک پوئنٹ بنانے کے لیے 50کروڑ کا اعلان کیا تھا اس اعلان پر بلال یامین ستی دن رات محنت کر رہے ہیں اور بہت جلد کہوٹہ میں بھی ایک بہت بڑی سیر گاہ ہو جائے گئی جس سے یہاں پر بھی سیاح آیا کریں گئے اورنڑھ کی خوبصورت وادی کی سیر کرہیں گئے ۔

some image

بزرگ صحافی حاجی اصغر کیانی کو عمرے کی ادئیگی پر مبارکبا د

Senior journalist Haji Asghar congratulated on his Umrah

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے۔۔۔۔ کہوٹہ ڈویلپمنٹ الائنس گروپ کے صدر ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی راجہ وحید احمد خان اور تحصیل کہوٹہ کے معروف صحافی وکالم نگا ر ملک عامر محمود نے پر یس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکر ٹری بزرگ صحافی حاجی اصغر کیانی کو عمرے کی ادئیگی پر ان کے گھر جاکر ان کو مبارکبا د پیش کی ۔

some image

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

چک بیلی خان کے نواحی موضع تلہ بجاڑ میں بجلی کے بل آخری تاریخ ادائیگی گذر جانے کے باوجود بھی نہیں مل سکے

Electricity bills not delivered in Talla Bajar, Chak Bale Khan as payment date expires

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان کے نواحی موضع تلہ بجاڑ میں بجلی کے بل آخری تاریخ ادائیگی گذر جانے کے باوجود بھی نہیں مل سکے چند صارفین نے دفتر میں آکر اپنے بل وصول کئے اس کے علاوہ چک بیلی خان شہر کے بل بجلی بھی شہر کی مساجد میں پھینک دئیے گئے ہیں جس کے باعث کئی صارفین بجلی بل حاصل کرنے سے محروم رہ گئے ہیں آیئسکو چک بیلی خان سب ڈویژن میں بلوں کی بے وقت اور عدم تقسیم کی شکایات پچھلے کافی عرصے سے جاری ہیں لیکن آ ئیسکو حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اس ضمن میں جب چک بیلی خان کے سب ڈویژنل آفس سے رابطہ کیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ سب ڈویژنل آفس میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ ہے صارفین نے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاف کی کمی کو دور کرنا صارفین کا نہیں بلکہ آئیسکو حکام کا کام ہے انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ مسئلہ کو فوراً حل کیا جائے

چوہدری مسعود جیلانی کو پاکستان تحریکِ انصاف پوٹھوہار ٹاؤن کا جوائنٹ سیکرٹری بنا دیاگیا

Ch Masood Jilani appointed PTI joint secretary at Pothwar town

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چوہدری مسعود جیلانی کو پاکستان تحریکِ انصاف پوٹھوہار ٹاؤن کا جوائنٹ سیکرٹری بنا دیاگیاہے پوٹھوہار ٹاؤن کے مرکزی دفتر واقع گلبرگ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف پوٹھوہار ٹاؤن کے صدر کرنل(ر) اجمل صابر راجہ نے چوہدری مسعود جیلانی کو ان کے عہدے کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن دیا اس موقع پر پی ٹی آئی پوٹھوہار ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری واثق قیوم عباسی ، سیکرٹری اطلاعات پوٹھوہار ٹاؤن صابر تنولی اور پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر چوہدری محمو زبیر بھی موجود تھے۔

ترقیاتی کاموں میں پی ٹی آئی حکومت کا خیر مقدم کرے گی, صوبیدار عبدالطیف ملک اور شیخ شفقت منیر

PTI Will not be obstacle for government in development work, Subaidar Abdul Latif Malik

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ یونین کونسل چک بیلی خان کے پہلے بلدیاتی اجلاس کے بعد وائس چئیر مین یونین کونسل چک بیلی خان راجہ ممتاز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے اختیارات بلدیاتی اداروں کو سونپ دئیے ہیں راجہ ممتا ز احمدنے کہا کہ یونین کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی نمائندے اب پوری تندہی کے ساتھ عوامی کام کریں گے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اجلاس میں یہ بات بھی طے کی گئی کہ عومی ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کے منتخب اراکین ریٹائرڈ صوبیدار عبدالطیف ملک اور شیخ شفقت منیر نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں پی ٹی آئی حکومت کا خیر مقدم کرے گی تاہم عوامی پیسے میں کرپشن ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کے اراکین اس راہ میں رکاوٹ بن کر ضرور اپنا کردار ادا کریں گے۔

چک بیلی خان روڈ پر سوزوکی ڈرائیور نے 14 سالہ نامعلوم لڑکی کو کچل ڈالا

Unidentified 14 year old girl run over and killed on Chak bale khan road

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی خان روڈ پر سوزوکی ڈرائیور نے 14 سالہ نامعلوم لڑکی کو کچل ڈالا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار متوفی لڑکی کی تاحال شناخت نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوزوکی گاڑی نمبریCHI539 کے ڈرائیور نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چک بیلی روڈ بگا موڑ کے مقام پر سڑک کے کنارے کھڑی نامعلوم لڑکی کو گاڑی کے نیچے کچل ڈالا جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر دم توڑ گئی روات پولیس کے مطابق حادثہ میں جانبحق ہونے والی لڑکی کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے اور اسکی نعش امانتاّّ دفنا دی گئی ہے تاہم سوزوکی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

تھانہ روات کے علاقہ فیز8 سے ایک اور گاڑی چوری مقدمہ درج

Residence of Salim Iqbal in phase 8, Rawat burgled during the night

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ تھانہ روات کے علاقہ فیز8 سے ایک اور گاڑی چوری مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے فیز8 کی رہائشی عابدہ بی بی کی گاڑی نمبریDS737 چوری کر لی جسکا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا قبل ازیں بھی یکے بعد دیگرے 3 گاڑیاں چوری ہو چکی ہیں جبکہ سہالہ کے علاقہ فیز2 میں بھی نامعلوم چوروں نے سیکٹر جی کے رہائشی سلیم اقبال کے گھر سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقدی ،لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے 4 تولے طلائی زیورات اور لائسنسی پسٹل25 بور چوری کر لئیے اور فرار ہو گئے

روات پولیس کا غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر چھاپہ 2 ملزم گرفتار مقدمہ درج

Two arrested by Rawat police for running illegal petrol agency

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔ روات پولیس کا غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر چھاپہ 2 ملزم گرفتار مقدمہ درج پٹرول برآمد کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او روات جاوید کیانی نے جھٹہ ہتھیال میں چھاپہ مار کر غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والے ملزم مسعود احمد کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے20 لیٹر پٹرول جبکہ نکڑالی روڈ پر ملزم شکور احمد کے قبضہ سے 50 لیٹر پٹرول برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئیے گئے ۔

الحاج چوہدری محمد عظیم کو تحریک انصاف گوجرخان کا صدر بننے پر مبارک باد

PTI members congratulate Al Haj Ch M Azeem on being appointed President PTI, Tehsil Gujar Khan

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ مہتاب حیدر، عظمت مغل، چوہدری طارق ڈھوک سمی اور راجہ آصف رضا نے الحاج چوہدری محمد عظیم کو تحریک انصاف گوجرخان کا صدر بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد عظیم جیسے سینئر رہنما کا تحریک انصاف گوجرخان کا صدر بننے سے پارٹی ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے چوہدری محمد عظیم کا تحریک انصاف کو گوجرخان میں منظم اور فعال کرنے میں انتہائی اہم کردار ہے چوہدری عظیم بے داغ ماضی کے حامل اورعوام میں اچھی ساکھ کے مالک سیاستدان ہیں اپنی سیاسی اور سماجی خدمات کے پیش نظر عوام میں انتہائی عزت وتکریم کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور اس وقت وہ پارٹی ٹکٹ کیلئے موزوں ترین امیدوار ہیں ان کو پارٹی ٹکٹ ملنے سے آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف کی گوجرخان میں جیت یقینی ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد عظیم نے گوجرخان میں تنظیم سازی اور پارٹی کو فعال بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے پارٹی نے جب بھی احتجاج کی کال دی چوہدری عظیم نے ہمیشہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے کارکنوں کی قیادت کرتے ہوئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ان کی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت کارکن ان کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہیں ان کے تحصیل صدر بننے سے گوجرخان میں تحریک انصاف کی ساکھ پہلے سے زیادہ بہتر ہوئی ہے اور کارکنوں کو امید ہے کہ گوجرخان میں تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط اور مزید فعال ہو کر آمدہ الیکشن میں بہترین نتائج دے گی

موجودہ چیئرمین اینڈ کمپنی نے آتے ساتھ ہی شہر میں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ شروع کر دی ہے

Gujar Khan Chairman and committee accused of handing over land

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ میونسپل کمیٹی گوجرخان میں اپوزیشن رہنما مرزامحمد بشیر ودیگر کونسلرز ثاقب علی بیگ شہزادہ خان ملک عبدالحمید مرزا میرزمان افتخار وزیر ملک حارث آپا سلیم اور غزالہ فاضل نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین اینڈ کمپنی نے آتے ساتھ ہی شہر میں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ شروع کر دی ہے اورسرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے شروع کر دیتے ہیں وہ گزشتہ روز ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر چوہدری محمد اقبال افتخار حسین کیانی چوہدری خالد حسین راجہ عبدالغفور کیانی راجہ ساجد یوسف ودیگر بھی موجود تھے مقامی کونسلرز نے کہا کہ چیئرمین نے آتے ہی ٹی ایچ کیو کی سرکاری زمین پر بغیر کسی این او سی عوامی لیٹرین بنانے کی آڑ میں ناجائز قبضہ کر لیا ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی انہوں نے کہا کہ چیئرمین کے وہ دعوے کہاں گئے جب انہوں نے کہا تھا کہ ایک انچ سرکاری زمین کی اسی طرح حفاظت کرونگا جس طرح اپنی ذات کی انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے شہری پوچھتے ہیں کہ چیئرمین بلدیہ بتائیں کہ حکومت پنجاب کی اجاز ت کے بغیر انہیں کس نے اختیار دیا کہ ایک قیمتی زمین پر لیٹرین بنانے کی آڑمیں قبضہ کیا جائے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اپنے بندوں کو نوازنے کیلئے ایسا کیا گیا ہے کیونکہ بعد میں اس جگہ پر کھوکھے بنا کر بندربانٹ کی جائے گی اس ضمن میں جب ایم ایس ڈاکٹر پرویز راجہ سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی زمین پر تعمیرات کیلئے کسی قسم کا کوئی این او سی نہیں لیا گیا بلکہ میں نے اپنے اعلیٰ حکام کو اس ضمن میں زبانی طور پر آگاہ کردیا ہے چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہد صراف سے موقف لینے کی ازحد کوشش کی گئی لیکن ان کا ٹیلی فون مسلسل بند ملتا رہا

پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان میں سال 2017ء کیلئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارک باد , سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

Ex PM Raja Parvez Ashraf congratulates newly elected team at press club Gujar Khan

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سی پیک ایک قومی منصوبہ ہے اسے کسی بھی حالت میں متنازعہ نہ بنایا جائے اس منصوبہ سے پوری دنیا کی تجارت ممکن ہو سکے گی جس سے پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کے ایک نئے سفرکاآغاز ہوگاوہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان میں سال 2017ء کیلئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارک باد دینے کے موقع پر گفتگوکررہے تھے اس موقع پر راجہ سلیم، طاہر راحیل اعوان، سید غالب حسین شاہ، عمران کامی، غلام قمر، افتخار وزیر، چوہدری یونس جونی، ملک آصف اکرام، راجہ جہانگیر،حمید سلیم، وسیم سیٹھی بھی موجودتھے سابقہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ پی پی پی کا ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کے مطابق تھا کہ پاکستان کو پوری دنیا کی تجارت کا مرکز بنانا ہے انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک سڑک نہیں ہے بلکہ آنے والی نسلوں کی کامیابی کا زینہ ہے اس کیلئے ہم نے پوری کوشش کی کہ اسے متنازعہ نہ بنایا جائے اور اس مقصد کیلئے ذاتی طور پر ہماری لیڈر شپ نے دوسری جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے انہیں قائل کیا اس طرح ایران سے گیس کا منصوبہ بھی ایک قومی منصوبہ ہے جو ہماری حکومت نے بنایا اس کی تکمیل سے اگلے کئی برسوں تک گیس کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے وزیرخارجہ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری حکومت کی طرف سے ہونے والے فوائد کو بھی ضائع کر دیا گیا ہے اور بھارت کے ساتھ دوسرے ہمسائیوں کو بھی ناراض کر دیا گیا ہے جو نیک فال نہیں

نظریاتی گروپ کے ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ کا پوٹھوہار پریس کلب میں خطاب

Saqib Ali Baig advocate addresses Nazariyati group in Gujar Khan

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کی صحافت میں بزرگ صحافی ملک وزیر محمد کے نام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جن کی اصولی صحافت اور جرات نے گوجرخان کے صحافیوں کو اعلیٰ مقام دیااسی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے گوجرخان کے مسائل کے حل کیلئے پوٹھوہار پریس کلب نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا مظلوم کا ساتھ دیا ظلم و زیادتی پر اپنا قلم صحیح استعمال کر کے مثبت اورتعمیری صحافت کو فروغ دیا پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا اور اصل حقائق کو عوام کے سامنے پیش کیا ان خیالات کااظہار نظریاتی گروپ کے ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ نے پوٹھوہار پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرزا بشیر شہزادہ خان افتخار وزیر خواجہ امیرزمان مرزا عابد حاجی شوکت احمد شاہ ودیگر بھی موجود تھے ثاقب بیگ نے کہا کہ عوام کا باشعور کرنے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے معاشرتی برائیوں کیخلاف جس طرح گوجرخان کے صحافیوں نے کلمہ حق بلند کیا ان کی جراتمندانہ صحافت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں گوجرخان کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے پوٹھوہار پریس کلب نے ہمیشہ کردا رادا کیا اور عوام کے مسائل کو اقتدا رکے ایوانوں تک پہنچایا انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور گلے میں ہار ڈالے

some image some image

چیئرمین یو سی سوئیں چیمیاں ملک شیر افگن ،وائس چیئرمین محمدابرار راجہ اور دیگر تمام کونسلرز نے یونین کونسل کا چارج سنبھال لیا

Malik Sher Afghan takes over at UC Sui Cheemian

some image

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی) ۔۔۔۔ چیئرمین یو سی سوئیں چیمیاں ملک شیر افگن ،وائس چیئرمین محمدابرار راجہ اور دیگر تمام کونسلرز کو یونین کونسل کا چارج سنبھالنے پر محترمہ بیگم نثار تنویر شیرازی،سنیئر مسلم لیگی رہنما چوہدری فیاض اختر، مسلم لیگ ن یو سی بیول کے صدر چوہدری مزمل حسین،حاجی محمدالیاس،حاجی محمدالیاس، عدنان فیاض،حاجی محمداسلم وارثی،چوہدری ایاز اختر وارثی اور قریشی محمدخلیل وارثی نے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کی یونین کونسلز کی تنظیم سازی کی گئی

PTI organisations at union councils organised in Tehsil Gujar Khan

some image some image

(اسلام پورہ جبر/نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم'محمد انجم ملک)خواجہ محمد الیاس تحریک انصاف یو سی اسلام پورہ کے صدر اور طارق کیانی جنرل سیکرٹری منتخب گزشتہ روز گوجرخان چنار ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کی اعلی قیادت نے شرکت.جہاں پر تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کی یونین کونسلز کی تنظیم سازی کی گئی.جس میں یونین کونسل اسلام پورہ سے خواجہ محمد الیاس صدر اور طارق کیانی کو جنرل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن دیا گیا.چیرمین یونین کونسل اسلام پورہ راجہ جمشید احمد کیانی.طارق محمود ملک ایڈووکیٹ(وائس چیرمین)ملک آصف ایوب(جنرل کونسلر)سلطان سکندر کیانی(جنرل کونسلر)راجہ لیاقت (کسان کونسلر)اور شیخ محمد علی یوتھ کونسلر نے خواجہ محمد الیاس اور طارق کیانی کو مبارکباد پیش کی

یونین کونسل بند دروازے کو پارکنگ کے لیے فورا کھولا جائے

Demands for locked union council Bewal gate door to be opened for parking

some image

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، افتخار وارثی)---- یونین کونسل بند دروازے کو پارکنگ کے لیے فورا کھولا جائے- تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بیول کے ساتھ منسلک پارکنگ والی جگہ کے دروازے کو تالا لگا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سکول کی چھٹی کے وقت بیول بازار میں ٹریفک بری طرح جام ہوجاتی ہے بیول کے دکانداروں نے اس بند دروازے کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ چھٹی کے وقت ڈرائیور حضرات اس جگہ پارکنگ کر کے سکول کی طلبہ کو آسانی سے سوار کر سکیں اس طرح ٹریفک جام بھی نہیں ہو گی - ادھر چیرمین حاجی عباس اور وائس چیئرمین مرزا منیر احمد یونین کونسل بیول نے کہا کہ شہر کے اکثر دکاندار اس جگہ پر کوڑا کرکٹ پھینکتے تھے جس کی وجہ سے دروازہ کو بند کرنا پڑا چیرمین یونین کونسل بیول حاجی عباس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کا کوئی بہتر حل نکال کر دروازہ کھول دیا جائے گا اور دکانداروں کو بھی چاہیئے کہ وہ اس جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں-

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیچری کا سیکورٹی گارڈ زخمی مقدمہ درج روات پولیس کے مطابق گزشتہ روز 3 نامعلوم مسلح افراد نے آئی بی چکس کے باہر گیٹ پر تعینات سیکورٹی گارڈ محمد ارسلان دین کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ پریس کلب بیول کے صدر شفیق الرحمن وارثی ،جنرل سیکرٹری فراز خان، جہانگیر افضل،چوہدری اخلاق،وقاص الرحمن وارثی،راجہ طارق ایوب،شیخ شبیر،محمدوسیم اور دیگر نے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر عامر وزیر ملک، جنرل سیکرٹری جاوید ملک اور دیگر تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اورا ن کے لیے نیک تمناؤں کاا ظہارکیا۔

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

مقتول مسرت حسین کے بیٹے اور بیوی کو گرفتار کے کر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا

M Hussain beaten up by his son and daughter in law in Lala Zaar, Wah Cantt

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ مقتول مسرت حسین کے بیٹے اور بیوی کو گرفتار کے کر االہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا،تفصیلا ت کے مطا بق مو ر خہ 07.01.17 کوتھا نہ وا ہ کینٹ پو لیس کے محمد ا فضلASI جو کہ علا قہ تھا نہ واہ کینٹ کی حد ود میں معمو ل کی گشت پر تھے ،جب علا قہ تھا نہ واہ کینٹ کی حد ود نز د ا عو ا ن چو ک گلی رو ندہ مسجدبہا ر وا لی لا لہ زا ر بھا بھڑ ا پہنچا تو ملحقہ گلی میں سے جھگڑ ا کی آوا زیں آ ر ہی تھیں را ہگیر و ں سے معلو م کر نے پر پتہ چلا کہ مسرت حسین پر اس کے بیٹے اور بیو ی مل کر بے در دی سے تشدد کر ر ہے ہیں،اس ا طلا ع پرمحمد ا فضلASI ہمرا ہی ملا ز ما ن بسو ا ر ی پر ا ئیو یٹ گا ڑ ی مو قع پر بغیر و قت ضا ئع کیے پہنچے تو دو نو جو ا ن لڑ کے ا یک کے ہا تھ میں ہتھو ڑااور دوسر ے کے ہا تھ میں کلہا ڑ ی تھی جو کیر ی ڈ بہ کے ا ندر بیٹھے ہو ئے شخص پر کلہا ڑ ی اور ہتھو ڑا سے وار کر ر ہے تھے،ا یک نو جو ان کو ہمر ا ہی ملا ز ما ن کی مدد سے گر فتا ر کر کے ہتھو ڑ ا چھین کرقبضہ پو لیس میں لیا او ر کیر ی ڈ بہ کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہو ئی عو ر ت جس نے مسرت حسین کی ٹا نگو ں کے سا تھ با ند ھی ہو ئی ر سی کو پکڑ ر کھا تھا کو بھی گر فتا ر کر لیا،گر فتا ر ملز ما ن میں ا یک کا نا م محمد علی اور عو ر ت کانا م مسما ت صد ف مبین جو کہ مسر ت حسین کا بیٹا اور بیو ی ہیں۔ مسرت حسین کو کیر ی ڈ بہ سے نیچے ا ترتے ہی ز خمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جا ں بحق ہو گیا، جبکہ ایک نو جو ان لڑ کا جس کے ہا تھ میں کلہا ڑ ی تھی پو لیس کو د یکھتے ہی مو قع سے گنجا ن آ با د ی کا فا ئد ہ ا ٹھا نے کی و جہ سے فر ا ر ہونے میں کا میا ب ہو گیا ،مقد مہ کی تفتیش HIU کے سب ا نسپکڑ نذ ر حسین کے حو ا لے کی گئی ہے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ سابق کونسلر و سابق امیدوار برائے میونسپل کمیٹی ٹیکسلا طارق سرور اعوان، مسلم لیگ(ن) کے نوجوان راہنما عمران سعید اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جرات مندانہ قیادت میں مسلم لیگ(ن) متحد ہے، نومنتخب چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ، وائس چئیرمین ذیشان صدیق بٹ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) خدمت کا دوسرا نام ہے، ہمیں قوی امید ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے نامزد کردہ نومنتخب چئیرمین سید محمود حسین شاہ اور نومنتخب وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ ٹیکسلا شہر کی تعمیروترقی اور شہر کے باسیون کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کرینگے اور بہتر انداز میں ٹیکسلا کے شہرویں کی خدمت کرینگے،انھوں نے کہا کہ دونوں عہدیدار تجربہ کار اور عوامی مسائل کا ادراک رکھتے ہیں ۔

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ معروف سماجی و کاروباری شخصیت چیف ایگزیکٹوہلز ویوز ہاؤسنگ سو سائٹی سردار عرفان جعفر خان نے کہا ہے کہ قائد ملت محمد علی جناح نے پاکستان کی صورت میں جو ہمیں ارض پاک دی تھی ہمیں عہد کرنا چاہئیے کہ اس ارض پاک کے چپے چپے کی حفاظت کے لئے ہماری جانیں حاضر ہیں اورہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس پر عمل پیرا ہیں ،اگست2015میں کام کا آغاز کیا گیا اور ہمارا کرم فرماؤں سے وعدہ تھا کہ دو سال کے اندر کام مکمل ہو جائے گا، اور اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم نے اس ٹارگٹ کو تقریباً مکمل کر لیا ہے انشااللہ چند ماہ باقی ماندہ کام بھی مکمل ہو جائے گا ،ڈائریکٹر ہل ویوز سید شیراز حسین شیرازی نے کہا کہ آج ہم سب اکھٹے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ آج ہم نئے سال کی اامد کے موقع پر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہل ویوز میں معززین علاقہ اور سوسائٹی کے ممبران سے خطاب کے دوران کیا ہل ویوز انتظامیہ کی جانب سے تمام ممبران کی فیملیز کو مدعو کیا گیا اور سوسائٹی کے کام کی رفتار اور پیش رفت سے اگاہ کیا گیا قائد ملت محمد علی جناح کو زبردست انداز میں خراج تحسین پی کیا گیا، سید شیراز حسین شاہ نے حاضرین کو کام کی کی پیش رفت سے اگاہ کیا جبکہ سید محمود علی نقی نے تقریب کی غرض و غائیت پر روشنی ڈالی، سردار عرفان جعفر خان نے کہا کہ ہم نے ممبران سے جو وعدے کئے تھے ان پر عمل پیرا ہیں کام تیزی سے جاری ہے اور اگست سے قبل ورک مکمل کر لیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم الشان منصوبہ ثابت ہوگا عوام کی بھرپور خدمت اور انکا اعتماد حاصل کرنا ہی ہمارا نصب العین ہے،اس موقع پر ممبران سوسائٹی اور معززین علاقہ، وکلاء، ڈاکٹرز ،سول و فوجی افسران اور میڈیا پرسن کی کثیر تعداد موجود تھی۔

some image some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

فاریسٹ گارڈ نے چھاپہ ماکر کر لکڑی چوروں سے تقریبا 70ہزار مالیت کی لکڑی ضبط کر کے گاڑی کو ضبط کر لیا

Forrest officials arrest timber mafia smuggling 70k rps timber in Bloh, Dadyal

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈوثرنل گارسٹ آفیسر ضلع کو ٹلی عمران شفیع کی ہدایت پر رینج آفیسر ڈڈیال محبوب حسین نے ہمراہ فارسٹ گارڈ نے چھاپہ ماکر کر لکڑی چوروں سے تقریبا 70ہزار مالیت کی لکڑی ضبط کر کے گاڑی نمبرIDT6105کو ضبط کر لیا جبکہ ملزمان محمد عارف سکنہ چھوچھ اس کا ساتھی پرویز شاہ سکنہ ضلع باغ قریبی جنگل میں رات کی تاریکی روپوش ہو گئے رینج آفیسر محبوب حسین نے بتا یا ملزمان کچھ عرصہ سے لکڑی کی فروختگی کا کام کر رہے تھے رات کو اطلاع ملی ملزمان بھاری مقدار لکڑی لیکر راستہ بلوح ڈڈیال کی طرف آرہے ہیں جس پر چوکی بلوح سے رابطہ کیا گاے اور ناکہ بندی کر تے ہوئے بلوح کے مختلف راستوں پر چیکنگ کے دوران کاروائی کر تے ہو ئے چھاپہ مارکر سمنگ کی جانے والی لکڑی قسم چیل معہ گاڑی ضبط کر لی جبکہ دونوں ملزمان روپوش ہو نے میں کامیا ب ہو گئے ڈی ایف اور کو ٹلی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کر نے کیلئے مقدمہ درج کر لیا گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ جموں وکشمیر لبر یشن لیگ کے مرکزی صدر چھف جسٹس رٹیائرڈ عبد المجید نے کہا ہے عالمی طاقتیں اگر کشمیر یوں کے اصولی موقف حق خوداریت کا ساتھ دیں تو مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے آج جو حالات مقبوضہ وادی میں نہتے بے گناہ کشمیر یوں پر بھارت کی حکومت ڈھارہی ہے اس کیلئے یہ ضروری تھا عالمی برادری اقوام متحد ہ کی توجہ میذدل کر اتے ہو ئے سیکورٹی کو نسل کی منطور شدہ قراردں پر عمل درآمد کر اتے ہو ئے مظالم بند کر انے کیلئے بھارت کی بے رحم افواج کو مقبوضہ وادی میں بر یریت کو بند کرانا ہو گا ان خیالات اظہار انہوں نے جموں وکشمیر لبریشن لیگ تحصیل ڈڈیال یونٹ کی طرف سے کر رہی باڈی کی تشکیل کے سلسلہ میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے استقبالیہ تقریب کی صدارت تحصیل صدر لبریشن لیگ منشی لیطف نے کی استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی سیکر ٹری مالیا ت چوہدری اختر حسین نے خطاب کر نے کارکناں پر زور وہ کے ایچ خورشید کے مشن کو قریہ قریہ پہنچانے کیلئے پھیل جائیں تاکہ جو مشن لبریشن لیگ کے قائد نے دیا تھا اگر اسے اپنا لیا جاتا تو مسئلہ کشمیر کا پر امن حل کب کا نکل چکا ہو تا انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہاہو چکی ہے مقام افسوس ہے عالمی ضمیر آنکھیں بند کر کے تما شا دیکھ رہے ہیں کیو نکہ مقبوضہ دھر تی بن ظلم کی جو چنگاری بھارتی حکمرانوں سگا رکھی ہے استقبالیہ سے ملک محمد ایوب چوہدری سیف اللہ عبد الرحمن منشی عبد الیطف نے بھی خطاب کیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ وزیر جنگلات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار میراکبر ناظم اعلیٰ جنگلات ناظم جنگلات میر پور ملک نثار اورD.F.Oسہنسہ راجہ عمران شفیع کی خصوصی ہدایت پر رینج آفسر ڈڈیال خالد شہزاد اور بلاک آفسر ڈگار راجہ محبوب خان نے سہنسہ سے ڈڈیال آنے والے دونوں راستوں پر عرصہ ایک ماہ سے کڑی نگرانی رکھی ہو ئی تھی کہ گزشتہ رات کی درمیانی شب کو ایک گاڑی فوڈ جس کا نمبر IDT6105چھوچھ کی جانب سے آئی محبوب خان بلاک آفسر ڈگار نے گاڑی کو رک جانے کیلئے اشارہ کیا لیکن چور گاڑی کو بگانے لگے بلاک آفسر ڈگار نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر چوروں کا پیچھے کیا چور گاڑی چھوڑ کر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے بلاک آفسر نے گاڑی مقہ لکڑی ضبط کر لی اور دریگر عملہ چھوچھ اور ڈڈیال کو کال کی دیگر عملہ چھوچھ بلاک آفسر چھوچھ محمد جاوید اپنے عملے کے ہمراہ اور رینج اافسر ڈڈیال بھی اپنے دیگر عملے کے ہمراہ فوری موقع پرپہنچ گئے بعد ازاں مہتم صاحب جنگلات فارسٹ ڈوثرن سہنسہ راجہ عمران شفیع بھی موقع پر آگئے اور گاڑی کو لے کر ڈڈیال آئے فارسٹ ریسٹ ہاؤس ڈڈیال میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا محبوب خان بلاک آفسر ڈگار کی اسرائی ترقی کا اعلان کیا اور انہیں اعلیٰ کردگی پر مبارک باد دی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ اسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار ندیم خان نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کر انے کیلئے صحافی برادری کو اپنی انتظامیہ اور قانون نافد کر نے والے اداروں سے تعاون کرنے سے امن امان کو یقینی بنایا جا سکتا ہے بھارت کی طرف سے ہماری سرحدوں پر جو آئے روز کشید گیہے اسکی روک تھام کیلئے پوری قوم کو ایک ہو نا پڑے گا خداتعالیٰ کا شکر ہے ہماری دفاعی طاقت مضبوط ہاتھوں میں ہے جبکہ دوری طرف اسلام کو کمزور کر نے کیلئے وہ خطے میں دہشگر دی اور فساد پھیلانے کیلئے پاکستان اور مسلمان دشمن قوتوں کے ساتھ ملکر مضبوضہ وادی میں اپنے مطالم کے پہاڑ دوڑ رہا ہے اور اپنے مذموم عزائم اور مقاصد کے زریعے پاکستان کے خلاف نفرت کے بیج بو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال پر یس کلب کے 6رکنی نمائند ہ وفد سے اپنے چمبر میں ملاقات کے دروان کیا صحافیوں کے وفد نے انتظامیہ اور پو لیس نافذ کر نے والے ادارہ کے سربراہ ڈی ایس پی تحصیل ہیڈکواٹر ڈڈیال راجہ عطا الرحمن اور دیگر عملہ تحصیلد ار مال چوہدری قیصر اسلم اور انسپکٹر تھا نہ راجہ محمد الیا س سے بھی ملاقات کی صحافیوں کے وفد سے خطاب کر تے ہوئے اے سی ڈڈیال نے کہا ڈڈیال سب ڈوثرن ایک پر امن دھرتی ہے جس کی عوام باشعور اور دین دنیا کے راہنما اصولوں پر گامزن ہے صحافیوں کا دفد ڈاکٹر محمد اسحاق عبد الغفور چغتائی ممبر جنرل کو نسل جنرل سیکرٹری پر یس کلب ظہیر احمد سپرؤ ڈپٹی جنرل سیکرٹری پر یس کلب محمد مشتاق چغتائی اورممبر مرکزی مجلس عاملہ خان گل خٹک پر مشتمل تھا صدر پر یس کلب نے اپنی تھصیل انتظامیہ پولیس انتظامیہ کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہو ئے کہا سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کر نے کیلئے ڈڈیال کی صحافی برادری آپ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیارہے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ اسٹنٹ کمشزڈڈیال سردار ندیم احمد اور تحصیلدار چوہدری قیصر اسلم ہمراہ بڑی کاروائی جعلی دو نمبر اشیاء کی بڑی کھیپ مختلف برانڈ کے شیمپو،میکس ،کریموں غیرہ کے نام پرڈڈیال میں منگوائی گئی 2نمبر جعلی اشیا ء کے 40کاٹن ضبط کر لئے گئے جو بابر خان افغا نی کے نام بٹنی تھی پکڑے گے کاٹن بغیر روٹ پرمنٹ چلنے والی گاڑیوں ہو گیس سلنڈ ر دوکانوں کی غیر معیاری ترسل کے خلاف ایکشن مجموعی طور پر تقربیا دس ہزار جرمانے وارننگ کی صورت میں مضراشیا ء باسی کھانوں کم وزن کیس سمیت اور اوررلوڈنگ بغیر روٹ پرمٹ کی نقل حرکت برداشت نہیں کے اجائے گا ایس ڈی ایم ڈڈیال سردار ندیم احمد خان نے ایس ایچ اوراجہ جاوید الرحمن کے ہمراہ کاروائی کرتے ہو ئے ہوٹلز،گیس سلنڈر دوکانوں اور بغیرروٹ پرمٹ پر چلنے والی گاڑیوں کو نقد جرمانے اور واننگ دی اپنے روٹ پرمٹ مکمل رکھیں اور مضرصحت اشیا ء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کر گئے جبکہ دوسری طرف بڑی کاروائی میں تحصیلدار چوہدری قیصر اسلم نے برباخان کے نام آنے والی دونمبر جعلی اشیاء جن میں مختلف برانڈ کے شیمپو بڑی کھیبپ برآمد کر لی ہے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈڈیال راجہ محمود الحسن نے کہا کہ محکمہ کا جتنا پیسہ منظور ہو تا ہے وہ سب پیسہ گراونڈ پر لگا ہو انظر آنا چاہے اس سابقہ روایات کو ختم ہونی چوہے اب کرپٹ لوگوں کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر خان نے کہا کہ اب اراروں کو کرپشن سے اپ کر کے دم لے گئے اس کو عملی جامعہ پہنائیں کر دم لے گے بلدیہ ڈڈیال کی شکاتیں سب سے کم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ڈڈیال کے موقع پر میونسپل کمیٹی آفس میں ایڈمنسٹر بلدیہ ڈڈیال راجہ فیاض احمد چیف افسر افراز حمز اور دیگر بھی موجود تھی مزید سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈڈیال راجہ محمود الحسن نے کہا سرکاری ملازمین غور سے سن لے اک کرپٹ سرکاری ملازم کو کس صورت میں بھی محکمہ میں نہیں رہنے گے وزیراعظم تاریخ اہم فیصلہ کرتے ہو محکمہ کو 970ملین روپے دیے ہیں اس آزاد کشمیر میں ترقیاتی پراجیکٹ بنیں گئے وزیاعظم آزاد کشمیر نے واضع الفاظ میں کہا کہ اکسی بھی محکمہ میں میں نہیں رہنے دیا جائے گا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ جموں وکشمیر لبر یشن لیگ کے مرکزی صدر چھف جسٹس رٹیائرڈ عبد المجید نے کہا ہے عالمی طاقتیں اگر کشمیر یوں کے اصولی موقف حق خوداریت کا ساتھ دیں تو مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے آج جو حالات مقبوضہ وادی میں نہتے بے گناہ کشمیر یوں پر بھارت کی حکومت ڈھارہی ہے اس کیلئے یہ ضروری تھا عالمی برادری اقوام متحد ہ کی توجہ میذدل کر اتے ہو ئے سیکورٹی کو نسل کی منطور شدہ قراردں پر عمل درآمد کر اتے ہو ئے مظالم بند کر انے کیلئے بھارت کی بے رحم افواج کو مقبوضہ وادی میں بر یریت کو بند کرانا ہو گا ان خیالات اظہار انہوں نے جموں وکشمیر لبریشن لیگ تحصیل ڈڈیال یونٹ کی طرف سے کر رہی باڈی کی تشکیل کے سلسلہ میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے استقبالیہ تقریب کی صدارت تحصیل صدر لبریشن لیگ منشی لیطف نے کی استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی سیکر ٹری مالیا ت چوہدری اختر حسین نے خطاب کر نے کارکناں پر زور وہ کے ایچ خورشید کے مشن کو قریہ قریہ پہنچانے کیلئے پھیل جائیں تاکہ جو مشن لبریشن لیگ کے قائد نے دیا تھا اگر اسے اپنا لیا جاتا تو مسئلہ کشمیر کا پر امن حل کب کا نکل چکا ہو تا انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہاہو چکی ہے مقام افسوس ہے عالمی ضمیر آنکھیں بند کر کے تما شا دیکھ رہے ہیں کیو نکہ مقبوضہ دھر تی بن ظلم کی جو چنگاری بھارتی حکمرانوں سگا رکھی ہے استقبالیہ سے ملک محمد ایوب چوہدری سیف اللہ عبد الرحمن منشی عبد الیطف نے بھی خطاب کیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ حسب ہدایت راجہ راشد محمود تراب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور محبت حسین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر غربی کا منہاج القران ماڈل پبلک سکول ( بوائز ) ڈڈیال کا اچانک دورہ ، محبت حسین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے ادارہ کی انتظامیہ سے ادارہ کی رجسٹریشن سمیت دیگر متعلقہ کاغذات طلب کیے اور سٹاف رجسٹر حاضری ، سٹاف کی تعلیمی قابلیت کا بغور جائزہ لیا دوران جائزہ محبت حسین نے کہاکہ ادارہ میں میٹرک تک تعلیم دی جاتی ہے اس حوالے سے ادارہ میں سٹاف کی کمی ہے جس کو فلفور پورا کیا جائے اور کوالیفائیڈ سٹاف کو ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے اس دوران منہاج القران ماڈل پبلک سکول ڈڈیال کی انتظامیہ سے کہاکہ مقامی ایم ایل اے چوہدری خالد مسعود، وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ راشد محمود تراب کی خصوصی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے معیار تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

تعزیت

Condolences

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز آفس ڈڈیال میں ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارتA E O محبت حسین اور صدارت A E O چوہدری منیر حسین منعقد ہوا ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر آفس میں نائب قاصد عرفان علی بٹ کے والدعبدالخالق بٹ کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا مقررنین اجلاس نے کہاکہ مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے ان کی وفات سے ان کے گھرانے میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ اجلاس میں محمد فیض خان، چوہدری محمد یعقوب، محمد عمران، محمد عظیم، محمد افضال، انجم جرال سمیت دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،قیصرا قبال ادریسی)۔۔۔۔ پریس کلب کلر سیداں کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب ریاض احمد ملک منعقد ہوا جس میں مقامی صحافی جاوید اقبال اور پرویز اقبال وکی کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اجلاس میں سرپرست اعلی شیخ نوید احمد ، چیئرمین قیصرا قبال ادریسی ، جنرل سیکرٹری عاطف علی ادریسی ، سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشفاق ، انفارمیشن سیکرٹری سرمد محمود بٹ ، فنانس سیکرٹری یاسر ملک ، سلیم شہزاد ، راجہ نوید احمد ، فیصل صغیر راجہ ، چوہدری ارشد ، ڈاکٹر ظفر شاہد ، سخاوت شاہ آفاقی ، حسن اختر بھٹی ، عبدالرحمن بٹ ، کاشف بھٹی و دیگر عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی ۔

Picture of the Day

View of Morra Aadriyan, Picture by M Anjum Malik

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image