Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 9th November 2017 ----- 20th Safar 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

لندن کا رہائشی ڈاکٹر شفقت اڑھائی ماہ سے لاپتہ، پاکستان میں اغوا ہوا یا برطانیہ میں، والدین کی بازیابی کے لئے اپیل

British Pakistani national missing on arrival in Dina Jhelum

some image some image

لندن،پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمدنصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ زمین کھا گئی یا آسمان، دینہ کا رہائشی پاکستانی نژاد برطانوی شہری اڑھائی ماہ سے لاپتہ، والدین کی برطانوی ہائی کمیشن ان پاکستان اور برطانوی وزیر داخلہ سے بازیابی کے لئے اپیل، تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے گاوں پنڈ جاٹہ کی رہائشی خاتون صغراٰی بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ برطانوی شہری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تئیس اگست کو ان کا بیٹا شفقت حسین ولد لال حسین جو کہ برطانوی شہری ہے اور ڈاکٹر ہے اینفیلڈ، لندن سے لاپتہ ہو گیا۔انھوں نے پولیس سٹیشن میں رپورٹ کی تو تفتیش سے پتہ چلا کہ وہ پاکستان چلا گیا ہے۔جس کے بعد والدہ بھی اس کا پتہ کرنے پاکستان آگئی۔

مگر پاکستان آنے کے بعد انھیں پتہ چلا کہ ان کا بیٹا ان کے آبائی گھر نہیں پہنچا۔ اسلام آباد ائرپورٹ سے معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ تو معلوم ہوا کہ وہ اسلام آباد ائرپورٹ سے تئیس اگست کو آوٹ ہوا ہے مگر اس کی واپسی کی کوئی تصدیق نہیں۔ جس سے ظاہر ہوا کہ وہ اسلام آباد ائرپورٹ سے دینہ جاتے ہوئے،گھر کے راستے میں کہیں غائب ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر شفقت کی والدہ کے مطابق دو ماہ تکپولیس سٹیشنوں کے دھکے کھانے اور رپورٹ درج کروانے کی کوشش کی مگر کوئی پولیس اسٹیشن مقدمہ درج نہیں کر رہا تھااب تھانہ ائرپورٹ میں مقدمہ درج ہو گیا ہے مگر تاحال ان کے بیٹے کو کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ صغرٰی بی بی نے برطانوی ہائی کمیشن اور وزیر داخلہ سے اپنے بیٹے کی بازیابی کی اپیل کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا سادہ سا نوجوان ہے اس کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی بھی نہیں۔

London; Family has pleaded for whereabouts of Shafqat Hussain after he went missing after arriving at Islamabad airport from London. The family told it has been 10 weeks and we do not know what has happened.

According to Sugra Bibi mother of Shafqat Hussain son of Lal Hussain, who said on 23rd September her son went missing in Enfield, London where they live, after registering report at London police station,

The family were told by police, Shafqat Hussain who is also a Doctor had departed to Islamabad airport to his native village Pind Jatta, Dina in District Jhelum. Sugra Bibi also arrived in Dina and investigated where about of her son.

Islamabad airport authorities told Sugra Bibi that her son did arrive at Islamabad airport and checked out, But Sugra Bibi said he never arrived in his native village and totally disappeared.

The family of Shafqat Hussain persume that Shafqat Hussain was kidnapped on arrival in Pakistan, They have appealed to British High commission and Rawalpindi police to investigate where about of Shafqat Hussain.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

نلہ مسلماناں سے لاپتہ شادی شدہ شخص کی بوسیدہ نعش اپنی ہمشیرہ کے گھر سے برآمد

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ گزشتہ جمعہ کو نلہ مسلماناں سے لاپتہ شادی شدہ شخص کی بوسیدہ نعش اپنی ہمشیرہ کے گھر سے برآمد ہوئی ،تفصیلات کے مطابق گاؤں نلہ مسلماناں کی بستی سانپڑ کا شادی شدہ محمد بشارت گزشتہ جمعہ کو شوگر ٹیسٹ کرانے گھر سے نکلا تھا اور لوٹ کر نہ آیا۔یہ دوبچوں کا با پ تھا اور گاڑیوں کی خریدو فروخت کا کام کرتا تھا اس کے سوتیلے بھائی محمد عجائب نے پولیس کو تحریری درخواست میں بیان دیا کہ مقتول اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ ہانگ کانگ میں مقیم اپنے بہنوئی محفوظ کی حویلی میں رہائش پذیر تھا اور الگ کمرے میں کریانہ اسٹور بھی بنا رکھا تھا۔3 نومبر کی صبح دوبیرن شہر میں شوگر چیک کروانے کیلئے گھر سے نکلا جس کے بعد وہ واپس نہ آیا۔تلاش کرتے رہے مگر اس کے بارے میں کچھ پتہ نہ چل سکا۔ گزشتہ روز اس کا بھتیجا ابرار حویلی میں گیا جہاں اسے بدبو محسوس ہوئی اور کمرہ کھول کر دیکھا تو بشارت چارپائی پر مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا اور اس کی نعش بھی گل سڑ چکی تھی۔پولیس کے مطابق اس کے جسم پر بظاہر کسی بھی قسم کے زخم کا کوئی نشان موجود نہیں،اس نے خود کشی کی یا قتل کیا گیا، اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی منظر عام پر آئیں گے۔مگر خاص بات یہ ہے کہ جس گھرمیں محمد بشارت مردہ پایا گیا اس کے ایک کمرے کی اند ر سے کنڈی لگی ہوئی تھی جبکہ دوسرے کمرے کے باہر قفل چڑھا ہوا تھا ،کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد نواز شریف کی تسلی ہو جانی چاہئیے , ہارو ن کمال ہاشمی

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سنیئر نائب صدر ہارو ن کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد نواز شریف کی تسلی ہو جانی چاہئیے اور انہیں اب مجھے کیوں نکالا؟کی گردان ختم کر دینی چاہئیے۔انہوں نے لندن سے ایک اخباری بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اداروں اور عدلیہ کو دباؤ میں رکھنے کی کوشش کی اب بھی آزاد عدلیہ کے فیصلو ں کا نہ صرف مذاق اڑایا جا رہا ہے بلکہ تضحیک بھی کی جا رہی ہے اگر تین بار وزیر اعظم رہنے والا شخص اور اس کا خاندان اداروں کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کرے گا تو اداروں کا تقدس کیسے برقرار رہ سکے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون کا احترام کرنے والے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں فیصلوں کے خلاف اپیل میں جانا بھی ان کا حق ہے مگر دن رات عدلیہ کو کوسنا قطعی غیر مناسب ہے اور ایک سابق وزیر اعظم سے تو اس کی توقع ہی نہیں کی جا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال پر مسلم لیگ ن کے اندر بھی اضطراب پایا جا تا ہے ذمہ دارا ن کوچاہئیے کہ وہ مسلم لیگ کو اس صورتحال سے باہر نکالیں۔

مرکز چوآخالصہ کی متعدد یونین کونسلز کو گوجرخان سے ملانے والی بینک چوک سے سوئی چیمیاں سڑ ک کھنڈرات میں بدل گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مرکز چوآخالصہ کی متعدد یونین کونسلز کو گوجرخان سے ملانے والی بینک چوک سے سوئی چیمیاں سڑ ک کھنڈرات میں بدل گئی ،گزشتہ آٹھ برسوں کے مطالبات کے باوجود تین سے چار کلو میٹر کی سڑک کی مرمت نہ ہو سکی مقامی حلقوں کے مطابق یہ سڑک یوسی چوآ خالصہ نلہ مسلماناں دوبیر ن کلاں بھلاکھر اور کنوہا کو تحصیل گوجرخان سے ملاتی ہے مگر چار کلو میٹر سے کم سڑک کئی دہائیوں سے مرمت نہ ہونے کے باعث کھنڈرات میں بدل چکی ہے ۔تحصیل گوجرخان کی حدود میں واقعے اس سڑک کو نہ صرف کشادہ کیا گیا بلکہ حال ہی میں اس کی مرمت بھی کی گئی مگر تحصیل کلر سیداں کی حدود میں تین سے چار کلو میٹر محض آٹھ نو فٹ چوڑی سڑ ک برسہا برس کے مطالبات کے باوجود مرمت نہ ہو سکی۔جس سے گاڑیوں کے علاوہ پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے علاقہ بھر کی عوام وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی مفاد کے پیش نظر اس سڑک کی مرمت کے لیے فوری فنڈز دفراہم کیئے جائیں۔

شاہ باغ ڈیرہ خالصہ کے قریب کشمیر ٹاون میں آصف نامی شخص کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق

شاہ باغ ، کلر سیداں ۔یاسر ملک نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔ شاہ باغ ڈیرہ خالصہ کے قریب کشمیر ٹاون میں آصف نامی شخص جو کہ راجہ مارکیٹ کا رہائشی تھا اور اپنے مکان بنا رہا تھا وہ کسی کام سے چھت پر چڑھا اور وہاں پر موجود ایک سریا کے ٹکڑے کو اٹھا کر کہیں آ گے پیچھے کرنے لگا تو چھت پر موجود بجلی کی لٹکتی تاروں سے ٹکرا کر کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جان بحق ہو گیا ہے مرحوم دو بچوں کا باپ تھا۔

خطہ پوٹھوار میں طویل خشک سالی، شرقی کلر سیداں کے علاقوں میں تا حال گندم کاشت نہ ہو سکی

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)۔۔۔۔۔ خطہ پوٹھوار میں دوماہ سے بارش نہ ہو سکی، طویل خشک سالی کی وجہ سے علاقے میں اکتوبر میں کا شت ہو نے والی گندم کی تا حال کا شت نہ سکی، علا قے میں تا حال بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ مو سمیات کی پیشن گوئی، کسان پر یشان ، بارش کے لیے گڑ گڑا کر دعائیں، تفصیلات کے مطابق خطہ پو ٹھوار میں تقریبا دوماہ سے زائد عرصہ ہو نے کو ہے بارش نہ ہو سکی جسکی وجہ سے اکتوبر میں کا شت ہو نے والی گندم کی فصل تا حال کاشت نہ ہو سکی باالخصوص، دوبیرن کلاں ، سکوٹ، ممیام، دودہلی، بگلہ راجگان اور بھیائی مہر علی کے علاقوں میں گندم کے ایک دانے کی بوائی نہیں ہو ئی، بوائی میں تاخیر کی وجہ سے گندم کی فصل میں کمی آنے کا خدشہ ہے۔ صورتحال پر کا شت حضرات سخت پریشان ہیں اور وہ گڑ گڑا کر باران رحمت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بارش نہ ہو نے کی وجہ سے تاحال سردی کا بھر پور آغاز نہیں ہوا اورسردی کم ہو نے کی وجہ تا حال سویٹرز اور گرم لباس کا استعمال شروع نہ ہو سکا۔خشک سردی کی وجہ سے شہریوں باالخصوص ضعیف العمر افراد اور بچوں میں الرجی، دمہ اور نمونیہ امراض عام ہیں۔

گورنمنٹ بواہز ہائی سکول سکوٹ میں" ماں جی" ویلفئیر ٹرسٹ بیول کی طرف سے غریب ،یتیم بچوں میں سکول ڈریس بھی تقسیم

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں کا گورنمنٹ بواہز ہائی سکول سکوٹ کا دورہ ۔ راجہ ندیم احمداپنے دورے میں" ماں جی" ویلفئیر ٹرسٹ(UK) بیول کی طرف سے غریب ،یتیم بچوں میں سکول ڈریس بھی تقسیم کیے اور سکول میں تعلیم ، صفائی کا نظام چیک کیا ۔احسن انتظام دیکھ کر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکوٹ کے ہیڈ ماسٹر راجہ محمد الطاف ،سکینڈ ہیڈ ماسٹر محمد رفاقت اور دیگر اساتذہ کی کارکر دگی کا سراہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں نے گذشتہ روز ہمراہ کیپٹن(ر) معروف حسین کے گورنمنٹ بواہز ہائی سکول سکوٹ کا دورہ کیا اور سکول کے بچوں سے ملاقات کی اور ان سے معیار تعلیم کے حوالے سے سوال جواب کیے ،سکول میں صفائی کا نظام چیک کیا اساتذہ کو مزید محنت کر نے کا مطالبہ کیا جبکہ اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے "ماں جی" ویلفئیر ٹرسٹ(UK) بیول کی طرف سے غریب ،یتیم بچوں میں سکول ڈریس بھی تقسیم کیے اس موقع پر راجہ ندیم احمدنے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی میدان میں اعلیٰ اقدام کر رہی ہے ہر سکول میں کمپوٹر تعلیم ،انگلش میڈم اور فری کتابیں بھی دی جاتی ہیں جس سے معیار تعلیم میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے اس سکول ہذا میں 700کے لگ بھگ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت تعلیم کے میدان میں مزید بہتری لانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لا رہی ہے ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

ایلیٹ فورس ،پولیس تھانہ کہوٹہ اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں کا گورنمنٹ بواہز ہائی سکول کہوٹہ میں "موک ایکسرسائز"

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایلیٹ فورس ،پولیس تھانہ کہوٹہ اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں کا گورنمنٹ بواہز ہائی سکول کہوٹہ میں "موک ایکسائز"کے نام سے ہنگامی حالات کا مقابلہ کر نے کا عملی مشقوں کا مظاہرہ ۔مشقوں پولیس تھانہ کہوٹہ،ایلیٹ فورس کے جوانوں کی خصوصی شر کت ۔ سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکارملک منیب ثاقب ، پوسٹ وارڈن عبد الشکور کھٹڑ ،راجہ جاوید سلطان، عدیل امتیاز قریشی ، ذکی اللہ ،تصدق،توصیف، ناطق نے ہنگامی حالات کے موقع پربلائی منزل سے رسے کی مدد سے عوام کو نکالنا،آگ لگنے کی صورت میں، بلاسٹ کی صورت میں اوردوسری منزل سے بیگ کے ذریعے مریض کی شفٹنگ،فرسٹ ایڈاور مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی احتیاطی تدابیر کاآسان عملی مظاہرہ کر کے دکھایا جس کو دیکھنے والوں نے سراہا ۔ اس موقع پرپولیس تھانہ کہوٹہ،ایلیٹ فورس کے جوانوں کی خصوصی شر کت اور تمام دیکھنے والوں نے ایلیٹ فورس ،پولیس تھانہ کہوٹہ اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں کو ان کی کارکر دگی کو سراہا۔

some image

پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل کا یوسی نارہ کا دورہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل کا یوسی نارہ کا دورہ ۔گورنمنٹ گرلزہائی سکول نارہ میں 10Thکلاس2017کے رزلٹ میں اپنے گورنمنٹ گرلزہائی سکول نارہ میں فرسٹ آنے والی ہونہار طالبہ ایمن ولد محمد کلیم جس نے1100نمبروں میں سے969نمبر حاصل کیے تھے اس کو لیب ٹاپ کا تحفہ۔سکول ہذ ا میں اضافی کمروں کے فنڈز دینے کابھی اعلان کیا ۔عوامی سماجی حلقوں کا پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے یونین کونسل نارہ کو دورہ کیا اپنے دورے کے موقع پر وہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول نارہ میں2017میں10Thکلاس میں اپنے گورنمنٹ گرلزہائی سکول نارہ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر نے والی ہونہار طالبہ ایمن ولد محمد کلیم جس نے1100نمبروں میں سے969نمبر حاصل کیے تھے اس کو لیب ٹاپ کا تحفہ دیا اس موقع پر سکول ہذا کی پرنسپل میڈم کنزہ خان ، راجہ نعیم راجہ ،کونسلر محمود چوہان عرف مودی، راجہ خرم ،شاہد سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔اس موقع پر سکول ہذا کی پرنسپل میڈم کنزہ خان نے سکول میں کمروں کے کم ہونے کے حوالے بات کی اور کہا کہ میرے پاس بچیوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ کمرے کم ہیں جس کی وجہ سے بچیوں کو کمروں کے باہر سڑھیوں پر بیٹھ کر پڑھتی ہیں جس پر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے سکول ہذا کی پرنسپل میڈم کنزہ خان سے کہا کہ آپ کمروں کی تیاری کا م شروع کر یں مجھے جتنا بھی آپ نے فنڈز کا کہا انشاء اللہ میں وہ فنڈز دوں گا۔عوامی سماجی اور مذہبی حلقوں نے عبد المجید مغل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کا سراہا ہے ۔

some image

آمدہ الیکشن 2018میں این اے پچاس اور پی پی ٹوسے پاکستان پیپلز پارٹی اپنے امیدوارسامنے لائیں گے, راجہ شیراز

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ شیرازنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آمدہ الیکشن 2018میں این اے پچاس اور پی پی ٹوسے پاکستان پیپلز پارٹی اپنے امیدوارسامنے لاہیں گے اور مخالف جماعتوں کا شکست بھی دیں گے ملک کی عوام بھٹو خاندان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں بھٹو خاندان کی پاکستان اور جمہوریت کے فروغ کے لئے قربانیاں تا حشر یاد رکھی جائیں گی پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے رہنماء راجہ شیرازاپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی اور اسی جستجو میں وہ شہید ہوگئی پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی خاطر بے شمار قربانیوں کے باعث آج ملک میں جمہوریت کا نظام قائم ہے جس کے باعث امن وامان کی صورت حال برقرار ہے یہ صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی بدولت ہوا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا پیپلزپارٹی ملک کے وقار کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی کے لیے دریغ نہیں کرئے گئی۔بھٹو خا ندا ن کی سیاسی تا ریخ خو ن سے رنگین ہے پا کستا ن کی سالمیت ،ترقی اور بقا اور استحکام کے لیے جیتنی قر بانیا ں بھٹو خا ندا ن نے دی ہیں شا ید ہی دنیا کی تا ریخ میں اس کی مثا ل مو جو د ہو بے شک امرا نہ جبر و ظلم کے باوجو د بھٹو کا طلسم آج بھی نہ صر ف زندہ اور جا وید ہے بلکہ چا رو ں طر ف پھیلا ہو اہے بلکہ ہر طر ف آج بھی بھٹو زند ہ ہے کی گو نج سنا ئی دے رہی ہے آج کا دن پیپلز پا رٹی کے لیے یہ سیا ہ تر ین دن ہے انہوں کہا ہے کہ بی بی آپ پا کستا ن نہ آ ئیں آ پ کی جا ن کو خطرہ ہے ہما ری بہا در قا ئد نے کہا کہ مین اپنی پا کستا نی قوم کے اندر مر نے کو تر جیح دیتی ہو ں میں ڈر نے وا لی نہیں ہو ں ہما ری نسل نے پا کستا ن کے لیے قر با نیا ں دی ہیں پا کستا ن پیپلز پا رٹی کو نہ کو ئی ختم کر سکا ہے نہ کو ئی ختم کر سکے ہے پیپلز پا رٹی کے اندر شہیدیو ں کا خو ن شا مل ہے آخر میں انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں ڈاکٹروں اور عملہ کا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مریضوں کو خوار کرنا روزانہ کا معمول بن گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں ڈاکٹروں اور عملہ کا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مریضوں کو خوار کرنا روزانہ کا معمول بن گیا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں ڈاکٹروں کی آپس کی چپقلش مریض ہسپتال میں رلنے لگے ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن بااثر مافیا ڈاکٹروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے دیتا ہے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سے بااثر ڈاکٹروں جنہوں نے پرائیویٹ کلینک بنا رکھے ہیں فوری تبدیل کیا جائے گزشتہ روز ہسپتال میں علاج کیلئے لائے جانے والے بچے کے لواحقین کے ساتھ ڈاکٹر اور عملہ کا ہتک آمیز رویہ اور ایم ایس کے احکامات کو بھی عملہ نے جوتی کی نوک پر رکھا اور بچے کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیاڈھوک بابا ہاشو کے رہائشی شاہد اقبال نے پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز اپنی ہمشیرہ ذہین اختر کے ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اپنے چار سالہ بھانجے جس کو الرجی تھی چیک کرانے گیاچائلڈاسپیشلسٹ ڈاکٹر عامر نے چیک اپ کیا اور کچھ دوائیاں لکھ کر دی اور کہا کہ صرف ایک دوائی(ٹیوب) باہر سے لینی ہے باقی تمام دوائیاں ہسپتال سے ملیں گی دوائیاں لے کر بچے کو داخل کروائیں چوبیس گھنٹے بعد بچے کولے جائیں پرچی لے کر ڈسپنسری سے دوائی لینے گیا تو ڈسپنسری پر موجود ڈسپنسر نے پرچی کوٹک مارک کرتے ہوئے کہا کہ صرف دو عدد دوائیاں ملیں گی باقی تمام دوائیں باہر سے ملیں گی جس پرمیں نے ایم ایس سے رجوع کیا ایم ایس صاحب نے یقین دلایا کہ تمام دوائیاں ہسپتال کے اندر سے ملیں گی اور علاج بھی ہوگا پرچی لے کر بچوں کے وارڈ میں گیا اور کاؤنٹر پر موجود آسیہ نامی نرس نے کہا کہ ایم ایس کو شکایت آپ نے کی ہے انتشار پھیلانے والوں کو ہم داخل نہیں کرتے اس وقت ڈاکٹر عامر بھی بہت غصے میں ہیں آپ کل دوبارہ آکر نئی پرچی بنوانا پھر داخلہ ملے گا انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈاکٹر عامر کو ہماری جانب سے کی جانے والی شکایت سے رنج پہنچا یقیناًڈاکٹر عامر کا سٹاف کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوگا تب ہی تو ان کے ایما پرنرس نے ہمارے بچے کو داخل کرنے سے بھی انکار رک دیا اور کہا کہ کل دوبارہ آنا اور پرچی بنوانا بچہ شدید بیماری کی وجہ سے انتہائی کمزور ہے ڈاکٹر عامر کے مطابق بچے کو الرجی اور انفیکشن کی شکایت ہے جس کا علاج بروقت نہ ہونے پر کسی بھی قسم کا جانی نقصان ہو سکتا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر عامر اور ہسپتال کے سٹاف (ڈسپنسرونرس) کیخلاف ایکشن لیا جائے

تحصیل انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے تعاون سے مطوعہ میں ایک تقریب

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ صدر سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن مطوعہ نے گاؤں اور علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے تحصیل انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے تعاون سے مطوعہ میں ایک تقریب منعقد کی ٹی بی آگاہی وعلاج پر ڈاکٹر میجر معروف حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی اور حاضرین کو ٹی بی کی علامات اور علاج کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا صدر چوہدری نوید امین نے لوگوں کو بتایا کہ انسانیت کی خدمت ایک بہت بڑا عمل ہے لوگوں کو اس خدمت میں براہ راست بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دی

چونترہ کے علاقہ میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی لوگ بھی انصاف کو ترس گئے

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چونترہ کے علاقہ میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی لوگ بھی انصاف کو ترس گئے ہیں یونین کونسل گگن کے موضع تترال سے مسلم لیگ ن کے سرکردہ راہنما اور سابق امیدوار برائے چئیرمین چوہدری عبداللہ نے بتایا کہ 20رمضان المبارک کو ان کے مخالفین نے حملہ کر کے ان کے خاندان کے سات افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا جن میں سے چار ابھی بھی بستر مرگ پر پڑے ہوئے ہیں ایک مضروب عادل ولد ظفر حسین اپنا ذ ہنی توازن بھی کھو بیٹھا ہے جبکہ ملزمان تنویر ، سلیم اور قاسم آئے روز ان کے گھروں کے نزدیک آ کر فائرنگ کرتے ہیں اور انہیں ہراساں کرتے ہیں جس کی اطلاع چونترہ پولیس کو دی جاتی ہے مگر کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا بلکہ ایس ایچ او چونترہ تو صاف کہتا ہے کہ آپ مجھے کوئی دانے نہیں دیتے کہ میں صرف آپ کے مقدمہ کو سنبھالے رکھوں میں نے تفتیشی مقرر کر دیا ہے چوہدری عبداللہ نے یہ بھی بتایا کہ حالات و واقعات کے مطابق پولیس نے ان کے بھائی شیر افضل کی مدعیت میں مقدمہ کا اندارج تو کر لیا ہے لیکن پولیس کی تمام تر توانائیاں ملزمان کے تحٖفظ میں لگی ہوئی ہیں چوہدری عبداللہ نے جناب چوہدری نثار علی خان صاحب سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور مقدمہ درج ہونے کے باوجودپانچ ماہ سے آزاد پھرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے

نمبردارخورشید احمد قریشی آف کلیال نے پیپلز پارٹی یونین کونسل گہنگریلہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے نوٹیفیکیشن

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت پیپلز پارٹی ہی پاکستان کے استحکام اور اس کی خوشحالی کی ضامن ھے بھٹو خاندان نے اس ملک کے لیے اپنی گردنیں کٹوا کر جو قربانی کی مثال پیش کی اس کی نظیر دنیائے عالم میں خال خال ہی ملتی ھے جس کا ثبوت بھٹو خاندان سے بھرا گڑھی خدا بخش کا قبرستان ھے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اربوں روپے فنڈز کے اجرا سے اس تحصیل کی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے جو کردار ادا کیا ھے ہم اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارنمبردارخورشید احمد قریشی آف کلیال نے پیپلز پارٹی یونین کونسل گہنگریلہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے نوٹیفیکیشن کے بعد اپنی نئی تنظیمی ذمہ داریوں کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر الحاج فرخ اقبال اور صدر گہنگریلہ حاجی ظفر علی راجہ کا مشکور ہوں جنہوں نے اس قابل سمجھا مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا میں پارٹی کی تنظیمی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں صرف کر دونگا میں عہد کرتا ہوں کہ جس کاذ کے لیے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو اوراس کے خاندان نے پھانسی کے پھندے کو چوم لیا تھا اس فلسفے کے پرچار کے لیے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا

some image

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن شیر احمد ستی اور سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا ،افتتاحی تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران ،پرنسپل کالج پروفیسر حمید اصغر،اساتذہ،میڈیا کے نمائندگان ،عمائدین علاقہ اور طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر معزز مہمانوں نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا ،بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن شیر احمد ستی کا کہنا تھا کہ سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد نے ایک مثالی اور تاریخی قدم اٹھایا ہے ،تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ اگر عوامی سماجی سطح پر بھی اس طرح کی کوششیں کی جائیں تو طلباء کو بہرین تعلیمی سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں ،انہوں نے دولتالہ بوائز کالج میں کمپیوٹر لیب قائم کرنے پر سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس اقدام کو سراہا،اس موقع پر فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد،پرنسپل بوائز کالج پروفیسر حمید اصغر،وائس چیئرمین سلیمان فاؤنڈیشن و خادم انسانیت ایم سلیم شیخ نے بھی تقریب سے خطاب کیا ،سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد نے اس موقع پر کالج کے طلباء کیلئے500قرآن پاک کے اردو ترجمے والے نسخے بھی تحفہ دینے کا اعلان کیا ،جبکہ پرنسپل نے کالج کے دیگر مسائل پر روشنی ڈالی اور سلیمان فاؤنڈیشن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا

ٹاہلی موڑ پیٹرولنگ پولیس کی کاروائی 5000 جعلی کرنسی بر آمد ملزم گرفتار مقدمہ درج

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ٹاہلی موڑ پیٹرولنگ پولیس کی کاروائی 5000 جعلی کرنسی بر آمد ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹاہلی موڑ پیٹرولنگ پولیس چوکی کے انچارج محمد آصف نے بتایا کہ میں اپنے دیگر اہلکاروں گوہر ،عامر رفیق ،وقاص، عنایت حسین کے ساتھ گاڑی پر گشت کر رہے تھے کہ اتنے میں اعوان پیٹرول پمپ سے شور شرابے کی آواز سنائی دی جب ہم پمپ پر پہنچے تو کیشیر قیصر نے بتایا کہ سخاوت حسین سکنہ چکوال نے 100روپے کا پیٹرول ڈالویا اور مجھے 5000روپے کا نوٹ دیا جو چیک کرنے پر جعلی تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف 489Bکے تحت مقدمہ درج کروا دیا

some image

وزیر اعلی پنجاب براہن مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول مل اعوان کا اعزاز

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ وزیر اعلی پنجاب براہن مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول مل اعوان کی جماعت ہشتم کی طالبہ ایمان مرتضیٰ اور جماعت پنجم کی طالبہ فضہ عمران نے اول پوزیشن حاصل کی اس کامیابی پر اساتذہ نے کہا کہ یہ کامیابی اللہ کے فضل و کرم اور طالبات کی بھرپور محنت اور انتھک کاوشوں اور بالخصوص ہیڈ مسٹریس و سٹاف کی تعلیم سے وابستگی ،دلچسپی ،محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے اللہ رب العزت کے حضور دعا گو ہوں کہ ادارے کو مزید ترقی و کامرانی سے ہمکنار کرئے اہلیان علاقہ راجہ محمد ارشد،راجہ بلال، ماسٹر ذوالفقار نے طالبات،ہیڈ مسٹریس اور جملہ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔

حبیب چوک تا چنگا میرا روڈ پر جو نکاسی کی نالی بنائی گئی ہے اُس میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ حبیب چوک تا چنگا میرا روڈ پر جو نکاسی کی نالی بنائی گئی ہے اُس میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے نالی میں پانی آگے جانے کی بجائے سکول اور ہسپتال میں داخل ہورہا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیں اور ٹھیکیدار کی غفلت اور نالی کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال ہونے پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں تاکہ قومی خزانے کا ضیاع نہ ہوسکے ۔

پیپلزپارٹی کا دور سنہری تھا, چوہدری محمود

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے نائب صدر چوہدری محمود نے کہاکہ ن لیگ کو آئندہ الیکشن 2018کے الیکشن میں تحصیل گوجرخان سے عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑئے گا اب اہلیان گوجرخان کی نظریں صرف اورصرف سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر مرکوز ہیں جنہوں نے پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں عوام کی بلا تفریق خدمت کی اور تحصیل بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے لیکن موجودہ لیگی اراکین اسمبلی کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں اور ساڑھے چا سالہ دور اقتدار کے بعد بھی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ان خیالات کااظہاراُ نہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا دور سنہری تھا جب تحصیل گوجرخان میں عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کیے گئے اور تحصیل بھر میں کئی میگا پراجیکٹ پر کام کیا گیا لیکن مسلم لیگ ن کے ساڑھے چار سالہ دور اقتدار میں کوئی ایک بھی قابل ذکر ترقیاتی کام نہ ہوسکا۔

کرپٹ عناصر کا کڑے سے کڑا احتساب ہونا چاہئے , یونین کونسل قاضیاں کے جنرل کونسل راجہ جلیل احمد

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ کرپٹ عناصر کا کڑے سے کڑا احتساب ہونا چاہئے کسی بھی پارٹی کے کرپٹ عناصر کو کوئی رعائیت نہیں ہونی چاہئے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل قاضیاں کے جنرل کونسل راجہ جلیل احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غریب اور امیر کے لئے دوہرا قانون ہیں اگر غریب آدمی 100روپے کی بھی چوری کر لے تو اس کو سزا دی جاتی ہیں اور امیر آدمی اربوں روپے کی کرپشن کر کے آزاد گھوم پھیر رہے ہیں ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کی اور یہ لوگ آزاد گھوم رہے ہیں اور جب عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں تو وکٹری کا نشان بناتے ہیں اور بے قوف لوگ ان چوروں کو پھولوں کے ہار پہناتے ہیں عوام کو ان چوروں سے خود جان چھڑانی ہو گئی غریب دن بدن غریب سے غریب ہو رہا ہیں اور امیر کی دولت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہیں ملک میں تبدیلی کے لئے غریب اور امیر کے لئے یکساں قانوں لازمی ہیں

ماسٹر ساجد محمود کی یاد میں فری میڈیکل کیمپ تیرہ نومبر کو بیول میں منعقد ہوگا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) انسان بچھڑ جاتے ہیں یادیں باقی رہتی ہیں 13 نومبر 2017 بروز سوموار کو ماسٹر ساجد محمود عرف مودی مرحوم کی یاد میں حرا سکول نزد نور چوک جبر روڈ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر غلام عباس صاحب( یو۔کے) کی زیر نگرانی لگایا جا رہا ہے جس میں سپشلسٹ ڈاکٹر مریضوں کا فری علاج کریں گے۔ اس کیمپ کا اہتمام مرحوم ماسٹر ساجد محمود عرف مودی کے دوستکر رہے ہیں- یاد رہے یہ کیمپ صبح نو بجے سے لے کر تین بجے تک جاری رہے گا

جامع مسجد گلزار مدینہ پنڈوری بنگیال میں 8ویں سالانہ فکر رضا کانفرنس

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔مورخہ14نومبر بروز منگل بعد از نماز عشاء بمقام جامع مسجد گلزار مدینہ پنڈوری بنگیال میں 8ویں سالانہ فکر رضا کانفرنس زیر اہتمام انجمن پاسبا رضا پنڈوری بنگیال پاکستان سنی تحریک یونین کونسل اسلام پورہ او ر زیر نگرانی راجہ ارفاد احمد قمر عبدالرؤف پنجاب پولیس اور محمد کبر پنجاب پولیس اور زیر صدارت مفتی سبحان رضا سبحانی ،پروفیسر نثار الرحمن صدیقی ،علامہ قاری مجتبیٰ سعیدی ،راجہ منظور حسین قادری اور راجہ شاہد قادری منعقد ہو رہی ہے جسمیں نقابت کے فرائض خرم ارشاد وارثی ادا کریں گئے اور خصوصی نعت احسان الحق چشتی کلر سیداں والوں کی ہو گی اور خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا شبیر حسین ہاشمی راولپنڈی والوں کا ہو گا جبکہ خصوصی آمد پاسبان مسلک رضا حضرت علامہ مولانا طاہر اقبال چشی صدر پاکستان سنی تحریک راولپنڈی کی ہوگی

مورخہ10نومبر بوقت بعد از نماز جمہ مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر میں ایک اہم اجلاس

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔تحریک منہاج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدوس کی طرف سے جاری کردہ علامیہ کے مطابق مورخہ10نومبر بوقت بعد از نماز جمہ مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں جشن عید میلاد النبی ﷺکے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کی جائے گی اجلاس میں تمام دینی و تاجر تنظیموں کو دعوت دی گئی ہے ۔

محمد جمال کیانی کی سپیلنگ بی کے مقابلہ میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔حکومت پنجا ب کے ادبی مقابلاجات میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبرکے ہونہا ر9thکے طلابعلم کلاس کے محمد جمال کیانی کی سپیل بی "Spell bee''کے مقابلہ میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن لینے پر سپرونگ کالج گوجرخان پرنسپل واجد محمود نے ایوارڈ سمیت نقد انعام دیا اس شاندار کارکردگی پر اور اپنے سکول کا نام ضلع بھر میں روشن کرنے پر علاقہ عوام نے سکول پرنسپل طاہر محمود اور محمد نویدسمیت تمام سٹاف کو مبارکبا د پیش کی جن کی انتھک محنت سے محمد جمال کیانی نے اپنے سکول کا نام روشن کیا ،

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

پی پی پی کے رہنماوں کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی میں اضافہ کر کے غریب عوام سے انتقام لے رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی غریب عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی145 پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود145 جنرل سیکرٹری توقیر عباسی145 سیکرٹری انفارمیشن محمد شاہد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قائدین نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں بلاول بھٹو زرداری کی جانب لگی ہوئی ہیں۔ سیاسی اداکاروں کو چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دینگے۔ اس موقع پر راجہ منصور، راجہ نذیر احمد، راجہ اختر حسین، راجہ بلاول، ساجد عمر، راجہ توقیر، پیپلز پارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار، ایاز پپو، فضل حق خان، سردار ارشد حمید، شاہد ستی، خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری سعدیہ عباسی، لیاقت علی خان، چوہدری یوسف مقیم اور دیگر کارکنان بھی موجودتھے۔

 

اسموگ کے بعد راولپنڈی میں دھواں دینے والی گاڑیوں کیخلاف مہم شروع

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ اسموگ کے بعد راولپنڈی میں دھواں دینے والی گاڑیوں کیخلاف مہم شروع کر دی گئی ہے۔ موٹر وہیکل ایگزامنیر راولپنڈی محمد شوکت عباسی نے کہا ہے کہ اسموگ کے حوالے سے موٹر وہیکل عملہ متحرک ہے اور مختلف روٹس پر ٹیمیں حکومت پنجاب کی موصولہ ہدایات پر عمل درآمد کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسی گاڑیوں کے چالان کئے جا رہے ہیں جو ان فٹ ہیں اور اُنکی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔ڈرائیور حضرات کو ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے بھی خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں آگاہ کیا جا رہاہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین سی ڈی اے نے مارگلہ ہلز کے زون تھری کے ایریا میں در ختوں کی کٹائی،غیر قانونی ہا ئوسنگ اسکیموں اور تعمیرات کے معا ملہ کی انکو ئر ی کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین سی ڈی اے نے مارگلہ ہلز کے زون تھری کے ایریا میں در ختوں کی کٹائی،غیر قانونی ہا ئوسنگ اسکیموں اور تعمیرات کے معا ملہ کی انکو ئر ی کا حکم دید یا ہےاور اس کے ذمہ دار گریڈ بیس کے دو افسروں کو چار ج شیٹ جاری کر دی ہے۔ ذرائع نے بتا یا کہ ڈی جی انوائرمنٹ ڈ اکٹر شیخ محمد سلیمان اور ڈی جی اسٹیٹ مینجمنٹ ریاض احمد رندھا وا کو چار ج شیٹ جاری کی گئی ہے جبکہ سابق ڈپٹی ڈی جی لینڈ اسلام شاہ کو چارج شیٹ جاری کرنے کیلئے وزارت کیڈ سے رجوع کیا گیا ہے۔ڈی جی سروسز نجیب الرحمنٰ کو چیئرمین انکوائری کمیٹی مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے دو ممبران میں ڈی جی ایڈمن ندیم اکبر ملک اور ڈ ائریکٹر ریجنل پلاننگ ایوب طارق شامل ہیں۔ ڈی جی انوائرمنٹ جو انوائرمنٹ کے آپریشنل سر براہ ہیں اور کئی سالوں سے اس عہدہ پر فائز ہیں نے اپنے فرائض میں کو تاہی برتی جس کی وجہ سے زون تھری میں بڑی تعداد میں درخت کاٹے گئے ۔ ہائوسنگ اسکیمیں بنائی گئیں ۔ پلاٹ فروخت کئے گئے جن پر مکان تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ماحول کی تباہی کا ازخود نوٹس لیا تھا اور پچھلی تاریخ پر حکم دیا تھا ڈی جی انوائرمنٹ اور ڈی جی اسٹیٹ کے خلاف کارروائی کی جا ئے۔ زون تھری میں ماسٹر پلان کے تحت ہا ئوسنگ اسکیم نہیں بن سکتی مگر شاہ اللہ دتہ میں دو سکیمیں بنائی گئی ہیں جن میں سے ایک سکیم کے مالک ایم سی آئی کے اہم عہد یدار ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ابھی تک ان سکیموں کے خلاف آپریشن رکا ہو اہے اورصرف ایک دن برائے نام کارروائی کر کے چھوڑ دیا گیا۔ سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ اسد کیانی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ضلعی انتظا میہ کے تعاون سے زون تھری میں بھر پور آپریشن کیا جا ئے گا۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپور چودھری محمدخلیق الزمان کوگریڈ18 میں ترقیاب ہونے پرمبار ک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ خالدمحمودصدر معلم صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بالا (فیض پورشریف)سینئرمدرسین چودھری خورشیداحمدراجہ محمدافسرامجدمرزاارشدمحموداورپی ای ٹی راجہ آفتاب گل نے چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپور کوگریڈبی 18میں ترقیاب ہونے پردلی مبار کباد پیش کی ہے ان کی ترقیابی کاخیرمقدم کیاہے اورترقیابی پردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چودھری محمدخلیق الزمان ایک فرض شناس باصلاحیت اور خداداد صلاحیتوں کے مالک آفیسرہیں ان کی اعلی محکمانہ خدمات قابل ستائش ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

گوجرخان شہر میں آب شفا منصوبے کے بانی صوفی محمد بشیر انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ صندل روڈ والے قبرستان میں ادا کی گئی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر میں آب شفا منصوبے کے بانی صوفی محمد بشیر انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ صندل روڈ والے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی صوفی محمد بشیر نے گوجر خان میں پانی کی قلت اور بحران کو دیکھا تو انہوں نے گوجرخان شہر میں اپنی مدد آپ کے تحت متعدد مقامات پر ٹیوب ویل بنوائے تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں آسانی ہو اور اس منصوبے کا نام آب شفا رکھا مخیر حضرات کے تعاون سے انہوں نے سروس روڈ گلیانہ موڑ سبزی منڈی اور دیگر مقامات پر ٹیوب ویل لگائے جس سے لوگ روزانہ پانی حاصل کر تے ہیں ان کی سماجی خدمات بالخصوص شہر میں آب شفا جیسے منصوبے پر شہری حلقوں نے زبردست خراج تحسین پیش کیا

تعزیت

Condolences

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کو نسلر یو سی چنگا بنگیا ل محمد عر فا ن بھٹی کی خا لہ گز شتہ ر و ز ا نتقا ل کر گئی ا س مو قع پر ا مید و ا ر حلقہ پی پی 3علی ا صغر ،چےئر مین ر ا جہ شو کت علی و ا ر ثی ،و ا ئس چےئر مین ر ا جہ ا نجم و ا ر ثی ،کو نسلر ر ا جہ ا مجد ،پر یس کلب کلر سید اں کے جنر ل سیکر ٹر ی ر ا جہ محمد سعید ،نا ئب صد ر محمد جا و ید ا قبا ل نے ا ن کی ر ہا ئش گا ہ جا کر تعز یت کا ا ظہا ر کیا ا و ر مر حو مہ کی مغفر ت ا و ر لو ا حقین کے صبر و جمیل کی د عا کی ۔

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر ملک عامر وزیر منعقد ہوا جس میں پیر سید تصدق حسین شاہ کی ہمشیرہ اور پیر سید ذوالفقار شاہ کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی اجلاس میں جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال ،ملک محمد نصیر ،اسد ملک ،عامر قریشی ،تصور حسین شاہ ،چوہدری یعقوب ودیگر اراکین نے شرکت کی

Picture of the Day

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics