Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 9th August 2017 ----- 16th Zi Qad 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

شوہر کے مطالبے پر فوراً روٹی نہ بنانے پر بیوی کو مار ڈالنے والے شوہر جمال خان کو عمر قید

Jamal Khan given life sentence for murder of his wife in UK

some image some image

پریسٹن، پوٹھوار ڈاٹ کوم ،محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ پریسٹن میں ایک پاکستانی نژاد شوہر کو اپنی بیوی کو مار ڈالنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بیالیس سالہ مسز خان اپنی سلائی مشین پر سلائی میں مصروف تھی جب اس کے شوہر نے اس سے کھانا مانگا۔ حمیرا خان فوری طور پر اپنے شوہر کی خواہش پوری نہ کر سکی۔

اپنی بیوی کی اس حکم عدولی پر شوہر جمال خان کو انتہائی غصہ آیا اور اس نے پاس پڑے ہتھوڑے سے اپنی بیوی کا سر پھاڑ دیا۔ باون سالہ جمال خان کو پہلے پہل اپنی بیوی کو بری طرح زخمی کرنے کے نتیجے میں گرفتا کیا گیا ۔مگر جب شدید چوٹوں کے باعث حمیرا کی ہسپتال میں موت واقع ہوگئی تو جمال خان کے جرم میں قتل کی دفعہ بھی شامل کر لی گئی۔

جمال خان نے عدالت میں قتل سے انحراف کیا مگر اس بات کا اقرار کیا کہ وہ غصے میں آگیا تھا جس سے اس نے اپنی بیوی کو زخمی کر ڈالا۔ بعد ازاں ایک ہفتے کے ٹرائل میں جیوری نے جمال خان کو قتل کا مجرم قرار دے دیا جس پر اسے عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

Preston; Jamal Khan who murdered his wife with a lump hammer after losing his temper when she failed to make him a meal has been jailed for life. Humera Khan died from catastrophic head injuries after the attack at their home in Preston, Lancashire, in February.

The 42-year-old had been working on a sewing machine when her husband struck her. She died in hospital. Jamal Khan, 52, was found guilty of murder at Preston Crown Court and ordered to serve a minimum of 16 years.

Mrs Khan suffered at least two blows to her head in the early hours of 15 February when her husband lost his temper because she had failed to make him a meal, the court heard.

Khan, of Chatsworth Street, Preston, was initially arrested on suspicion of wounding, but was later rearrested on suspicion of murder following his wife's death. He denied murder but was found guilty after a week-long trial.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

سیل ککڑ کی صداوں کے شوقین حضرات کے لئے سنہری موقع، پوٹھوار ڈاٹ کوم میلے میں آئیں اور تمام معلومات حاصل کریں

Aseel cockerel to be shown at pothwar.com mela in Watford

some image some image

وٹفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ خطہ پوٹھوار میں سیل ککڑ پالنا اور ان کے مقابلے منعقد کروانا کئی افراد کا پسندیدہ کھیل ہے۔پوٹھوار ڈاٹ کوم میلے میں سیل ککڑ مالکان آپ کے لئے انتہائی دیسی سوغات کے ساتھ موجود ہوں گے۔ جہاں برطانیہ میں سیل ککڑ پالنے کے بارے میں تمام معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

میلے کی تقریبات کا آغاز صبح دس بجے بروز اتوار تیرہ اگست کو کیا جائے گا۔ میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی انٹری فیس نہیں ہے۔ اور خواتین کے لئے کپڑوں، عبایہ،حجاب، سکارف کے سٹالز اور بچوں کے لئے باونسی کاسل، فن فئیر کے ساتھ ساتھ فوڈ سٹالز بھی موجود ہوں گے۔ یعنی ہر پہلو سے یہ ایک مکمل فیملی فن ڈے ہو گا۔

اس کے علاوہ اس میلے میں خوبصورت اور دلچسپ نیزہ بازی مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔نیزہ بازوں کی ٹیم میں مرد اور خواتین دونوں موجود ہوں گے۔خوبصورت روایتی یونیفارم میں سجے سجائے گھوڑوں کے ساتھ دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔جیتنے والی ٹیم کو کار انعام میں دی جائے گی۔

دوسرے کھیلوں میں والی بال، کرکٹ ٹورنامنٹ، پوٹھواری سمی، سٹون لفٹنگ ، بینی اور ڈھولچی بھی اس میلے کا حصہ ہوں گے۔

Watford; The Aseel Cockerel a favorite amongst the Pakistani community will be displayed at at Pothwar.com mela which will take place on 13th August at holleywell community centre , Chaffinch Lane, Watford WD18 9QD.

Any team wishing to participate at the mela please contact pothwar.com on 07763249391. Other events taking place at the mela are Naiza baazi, Volleyball, Cricket, Kabbadi, Stone lifting, Pothwari Sammi dance, Tittar, Bataira, Greyhound dogs, Aseel cockerel, Eagles along with dhol team performing.

The mela will start time is 10-5pm, host of food and cloth stalls available for Families, The mela is specially dedicated to families with children, bouncy castle along with children play centre.

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی جانب سے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں میلے کا انعقاد، فری انٹری کے ساتھ،جو کہ ایک ہی وقت میں میلہ، کنٹری شو اور سپورٹس شو ہو گا

Pothwar.com mela to be held in Watford on 13th August

some image

سلاو، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم اس سال اپنے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں ایک میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔یہ میلہ اتوار تیرہ اگست کو وٹفورڈ کے ہولی ویل کمیونٹی سنٹر میں ہو گا۔پوٹھوار ڈاٹ کو م کی ایگزیکٹو ٹیم کا کہنا ہے کہ وٹفورڈ میں ہونے والا یہ میلہ اس سال پوٹھواریوں کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔

میلے میں کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ، یا اپنے کاروبار یا کمپنی کی پروموشن کا سٹال لگانے کے لئے رابطہ کریں۔ خواتین اگر اپنی کسی کاریگری، فوڈ یا کسی ہنر کا سٹال لگانا چاہیں تو پلیز رابطہ کریں۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

روات کے مقام پر اپنے محبوب قائد میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے, راجہ طلال خلیل

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے صد ر راجہ طلال خلیل نے کہا ہے کہ وہ بدھ کے روز روات کے مقام پر اپنے محبوب قائد میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے جس میں یوتھ ونگ کی تمام ذیلی تنظیمیں بھی حصہ لیں گی۔جلوس دھمالی سے روانہ ہو گا جس میں این اے پچاس اور این اے باون میں ن لیگ کے یوتھ بھرپور شرکت کریں گے اور ثابت کریں گے کہ آج بھی وزیر اعظم نواز شریف ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے تو نکالا جا سکتا ہے مگر انہیں لوگوں کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا وہ کل کی طرح آج بھی عوامی وزیر اعظم ہیں۔

 

مسلم لیگ ن کا چیئر مین ہوں اپنی قیادت کو دی جانے والی گالیاں برداشت نہیں کر سکتا ۔, شیخ عبدالقدوس

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ بلدیہ کلر سیداں کے چیئر مین شیخ عبدالقدوس نے پی ٹی آئی کے رکن ساجد بٹ کے نقطہ اعتراض پر کہا کہ مخالفین کی زبان میں ہی انہیں جواب دیا جائے گا میں مسلم لیگ ن کا چیئر مین ہوں اپنی قیادت کو دی جانے والی گالیاں برداشت نہیں کر سکتا ۔مخالفین کو ہر صورت انہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز بلدیہ کلر سیداں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت چوہدری ضیارب منہاس نے کی۔شیخ عبدالقدوس نے اپوزیشن سمیت تمام منتخب ارکان بلدیہ کے لیے تیس تیس لاکھ کی گرانٹ جبکہ مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے کونسلروں کے لیے دس دس لاکھ کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب کو لے کر چلنا چاہتا ہوں اسی جذبے کے تحت اپوزیشن ارکان کو بھی مساوی فنڈز دے رہے ہیں۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی کاراوئی کی منظوری دی گئی اس موقع پر کئی لیگی ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا بھی مطالبہ ہوا ۔ایوان کو بتایا گیا کہ ترقیاتی کاموں کے لیے بائیس کروڑ موجود ہیں اڑھائی کروڑ چیئر مین اور ڈیڑھ کروڑ وائس چیئر مین کے صوابد یدی فنڈز ہوں گے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یوم آزادی کے موقع پر کئی روز تقریبات جاری رہیں گی کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ محفل مشاعرہ اور بیت بازی کے مقابلے ہوں گے ۔اس موقع پر ساجد بٹ ،عاطف اعجاز،ملک زبیر احمد،حاجی اخلاق حسین،راجہ کامران عابد،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین ،صوبیدار ظفر اقبال بیگ اور دیگر نے بھی مختلف تجاویز پیش کیں۔رکن بلدیہ عابد حسین زاہدی کی میاں نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان سے اظہار یکجہتی کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ،عابد زاہدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب وزیر اعظم نواز شریف کو ایک سازش کے تحت اقتدار سے الگ کیا گیا جس کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی ساز ش کو کامیاب بنانا ہے۔چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے واٹر سپلائی سکیم کے بارے میں رکن بلدیہ ٹھیکیدار لطیف بھٹی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا روات میں انتہائی والہانہ استقبال کرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا روات میں انتہائی والہانہ استقبال کرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،تحصیل کلر سیداں کے تمام جلوس چوکپنڈوری میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئر مین انجنیئر قمر الاسلام راجہ کے دفتر میں جمع ہوں گے جہاں سے مرکزی جلوس روات کے لیے روانہ ہو گا۔جس کے لیے روات میں دو ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئیں ہیں جلوس کی قیادت تین بزرگ لیگی رہنما شیخ محمد اکرم آف کلر سیداں،حاجی اصغر سابق وائس چیئر مین ضلع کونسل آف چک بیلی خان اور چیئر مین یو سی بندہ حاجی صوبیدار عبدالخالق کریں گے۔جبکہ تھانہ روات ،چونترہ ،چک بیلی خان سے آنے والے جلوس بھی روات کے مقام پر کلر سیداں کے جلوس کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔بلدیہ کلر سیداں سے بھی جلو س شیخ عبدالقدوس کی قیادت میں چوکپنڈوری جائے گا۔دیگر ارکان بلدیہ بھی اپنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چوکپنڈوری سے مرکزی جلوس میں شامل ہو جائیں گے جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقے سے بھی آنے والے جلوس چوکپنڈوری کے مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے۔

کلر سیداں کے رہائشی اسد محمود مغل ولد عبدالمجید مغل نے اپنے والد اور بھائیوں کے ہمراہ یہاں پریس کانفرنس

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے رہائشی اسد محمود مغل ولد عبدالمجید مغل نے اپنے والد اور بھائیوں کے ہمراہ یہاں پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا ہے کہ موضع درکالی معموری میں ساڑھے چھ مرلے پر مشتمل ایک عدد پلاٹ بذریعہ انتقال نمبری 8745 جو 2014 میں خرید کیا تھا اور موقع پر پلاٹ کا قبضہ بھی حاصل کر لیا تھا اور بوقت قبضہ سائل نے پلاٹ مذکورہ پر دو فٹ بلاکوں سے چاردیواری بھی تعمیر کر لی تھی ۔مگر چند ایام قبل با اثر افراد نے اس پر زبردستی قبضہ کر لیا میں انصاف کے لیے بلدیاتی کونسلروں چیئر مین بلدیہ اور پولیس کے پاس گیا مگر کہیں بھی شنوائی نہ ہوئی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان سے انصاف کی اپیل کی ہے ادھر چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے رابطہ کرنے پر الزامات کو یکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ تمام فریقین کو انصاف کے اصول کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔

پاکستان کے عوام میاں نواز شریف سے گہری محبت رکھتے ہیں ، شیخ حسن سرائیکی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ پاکستان کے عوام میاں نواز شریف سے گہری محبت رکھتے ہیں ، کل کے کارواں میں عوام کا سمندر یہ ثابت کرے گا کہ آج بھی میاں نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری شیخ توقیر احمد ، صدر شیخ حسن سرائیکی ، ملک اکمل اسحاق ، محمد حبیب ، ناصر قیوم اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا یوتھ ونگ کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستانی عوام ان سے والہانہ محبت رکھتی ہے کچھ لوگوں کو بہت جلدی ہے کہ وہ وزیر اعظم بننے کے چکر میں رات کو سوتے بھی نہیں ان کا مستقبل مایوسی کے سوا کچھ نہیں آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ایک بار پھر حکومت بنائے گی ۔میاں نواز شریف کو گھر بھیجنے والے آج ان کے جی ٹی روڈ کے مارچ سے خوفزدہ ہیں اب کوئی سازش اس عوامی مارچ کو نہیں روک سکتی اگر روک سکتے ہو تو روک لو ۔

میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے اجلاس میں میاں نواز شریف اور چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد اکثریت رائے سے منظور کر لی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے اجلاس میں میاں نواز شریف اور چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد اکثریت رائے سے منظور کر لی گئی قرارداد ممبر میونسپل کمیٹی کلر سیداں عابد زاہدی نے پیش کی ۔ اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر منعقد کی جانے والی مختلف تقریبات سمیت ترقیاتی کاموں کے لیے دس کروڑ روپے کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین چوہدری محمد ضیارب منہاس منعقد ہوا جس میں یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مختلف مقابلوں سمیت دیگر تقریبات کی منظوری دی گئی یوم آزادی کے موقع پر کلر سیداں میں والی بال ، کرکٹ کے ٹورنامنٹ منعقد ہونگے جبکہ 13اگست کو کبڈی کا نمائشی میچ ہوگا شہر میں چراغاں کیاجائے گا اور میوزیکل پروگرام اور آزادی کے حوالے سے سٹیج ڈرامہ بھی منعقد ہوگا اجلاس میں ترقیاتی فنڈز کی منظوری دی گئی جس کے مطابق تمام ممبران 30لاکھ کے ترقیاتی منصوبے دے سکیں گے جبکہ خواتین ممبران کے لیے 10لاکھ روپے کے فنڈز دیے جائیں گے اجلاس میں ممبر میونسپل کمیٹی عابدزاہدی نے میاں نواز شریف کی نا اہلیت کو پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے میاں نواز شریف اور چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد ایوان میں پیش کی جسے مسلم لیگ ن کے ممبران نے اکثریت سے منظور کر لیا اجلاس میں ممبر میونسپل کمیٹی ساجد بٹ نے چیئرمین شیخ عبدالقدوس کی طرف سے چند روز قبل نکالی گئی ریلی میں اپوزیشن کے لیے غیر مناسب الفاظ استعمال کر نے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس رویے سے شہر کا سیاسی ماحو ل خراب ہورہا ہے جس پر چیئرمین شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا ایک لیڈر ٹیکسلا سے آکر ہماری قیادت کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرے گا تو مسلم لیگ کے کارکنان چپ نہیں رہ سکیں گے بدتمیزی کا جواب بد تمیزی سے ہی دیا جائے گا تاہم انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر ضابطہ اخلاق طے کر لے اجلا س کے دوران اس وقت بد مزگی پیدا ہوگئی جب ایک مقامی شہری اسد محمود مغل عرف شامو ں نے اچانک کھڑے ہوکر چیئرمین کو شکائت پیش کی کہ ان کے پلاٹ پر ایک ممبر ایم سی نے ناجائز قبضہ کر لیا ہے جس پر چیئرمین ایم سی شیخ عبدالقدوس نے شکائت گزار کو ہاؤس سے باہر نکال دیا اور کہا کہ منتخب ایوان میں اس طرح عام شہری کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

روات کے مقام پر حلقہ پی پی 5کے مسلم لیگی کارکنان میاں نواز شریف کا پرتپاک استقبال کریں گے, ایم پی اے قمرا لسلام راجہ

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ روات کے مقام پر حلقہ پی پی 5کے مسلم لیگی کارکنان میاں نواز شریف کا پرتپاک استقبال کریں گے اس سلسلے میں ایم پی اے قمرا لسلام راجہ نے حلقہ بھر کے کارکنوں کو روات پہنچنے کی ہدایات جاری کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق کل مسلم لیگ ن کے کارکنان قمر اسلام راجہ کی قیادت میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا روات پہنچنے پر بھر پور استقبال کریں گے کارکن صبح 10بجے چوک پنڈوڑی اکھٹے ہونگے جہاں سے ایم پی اے قمرا سلام راجہ کی قیادت میں ایک بڑ ا قافلہ روات جی ٹی روڈ پہنچے گا ۔

این اے 52کے لیکی کارکنان آج اپنے قائد میاں نواز شریف کا روات جی ٹی روڈ پرفقید المثال استقبال کریں گے, چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ ضلع کونسل راولپنڈی میں ممبر ٹیکنو کریٹ چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ این اے 52کے لیکی کارکنان آج اپنے قائد میاں نواز شریف کا روات جی ٹی روڈ پرفقید المثال استقبال کریں گے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پہلے سے زیادہ عوامی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں اور ایک سازش کے تحت انہیں نااہل کر کے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا گیا انہوں نے کہا کہ چار سالوں میں میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا معیشت مضبوط کی اور عالمی سطح پر پاکستان کا مورال بلند کیا لیکن کچھ بیرونی قوتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کر کے افرا تفری کی بنیاد رکھی جارہی ہے لیکن عوام اس ساز ش کو بھی ناکام بنائیں گے میاں نواز شریف کا جی ٹی روڈ پر عوام کا ایک سمندر استقبال کرے گا ۔

محترم شاہد خاقان عباسی کا وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوناباعث فخر مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو ں گئے،راجہ طارق محمود کا تقریب سے خطاب

سہوٹ کلیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔یونین کونسل سموٹ تحصیل کلر سیداں،مسلم لیگی کی حکومت نے گزشتہ چار سال میں تاریخ ساز کام کئے،جن کے ثمرات عوام کی دہلیز پر پہنچ رہے ہیں،شاہد خاقان عباسی کو وزات عظمیٰ کے لئے منتخب کرنا باعث فخر ہے ، سموٹ کو سوئی گیس کی مد میں کروڑوں کی گرانٹ دے کر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کئے ہوئے وعدے کی تکمیل کر دی،ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں سموٹ میں منعقدہ تقریب سے امیدوار چےئرمین طارق محمود اورامیدوار وائس چےئرمین چوہدری مختار نے کیا ،انہوں نے یونین کونسل سموٹ کی پسماندگی بارے کھل کر کہا ،ویڈیو ملاحظہ فرمائیے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی13یونین کونسلوں کا مشترکہ اجلاس۔قاہد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کا پر تباک استقبال کر نے کا عزم

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی13یونین کونسلوں کا مشترکہ اجلاس۔قاہد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کا پر تباک استقبال کر نے کا عزم ۔آج دن 12بجے ایک بہت بڑا جلوس کلر چوک کہوٹہ سے اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے روانہ ہو گا ۔ کوئی بھی بیرونی اور اندونی طاقت میاں محمد نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی ۔احتساب سب کا ہونا چاہے صر ف میاں محمد نواز شریف کا کیوں احتساب کیا جارہا ہے میاں محمد نواز شریف کوسی پیک منصوبے کی سزا دی جا رہی ہے ۔بیرونی طاقتیں ملک کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتیں ۔عوام سے بھاری مینڈیٹ حاصل کر نے والے وزیر اعظم کو گھر بھیجنے سے ملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ آسکتی ہے ۔ انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن عوام کی پوری طاقت سے ایک مر تبہ پھر اقتدار میں آگئے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ محمد بشیر،سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ،چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی،یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ،مسلم لیگ ن یوسی بیور کے صدرراجہ نذاکت حسین،یوسی لہڑی کے صدرراجہ فیاض یعقوب،یوسی مواڑہ کے صدرراجہ نائید رزاق،جنر ل سیکر ٹری یوسی نارہ قاری عبد الرحیم نے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان،مسلم لیگ ن یوسی نڑھ کے صدر اپہلوان ستی ، مسلم لیگ ن یوسی نڑھ کے صدر کھڈیوٹ کے صدر چیئر مین سجاد ستی ، مسلم لیگ ن یوسی ن ہوتھلہ صدر ٹھکیدار نسیم، جنرل سیکرٹری حفیظ آسی،مسلم لیگ ن یوسی دکھالی کے صدرچیئر مین یوسی راجہ شوکت حسین،مسلم لیگ ن یوسی مواڑہ سیکر ٹری جنرل ٹھکیدار حسن، یوسی مٹور سے چیئر مین یونین کونسل مٹورراجہ اشتیاق،مسلم لیگ ن یوسی نارہ کے صدر حکیم برکت حسین،مسلم لیگ ن یوسی یوسی دوبیرن کے صدرراجہ عجائب ،جنرل سیکرٹری طاہر ستی، عاصی جنجوعہ،عابد اقبال عباسی ، حامد لطیف ستی،سرفراز احمد قریشی ، ملک منیب سمیت افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پرا نہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ دشمن ممالک کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے وہ ہمارے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا نہیں دیکھ سکتی۔ تاریخ گواہ جب جب میاں محمد نواز شریف کو سیاست سے آوٹ کر نے کی کوشش کی گئی وہ پہلے سے بھی زیادہ عوامی طاقت سے اقتدرار میں آئے ۔ہمارے کل بھی قاہد میاں محمد نواز شریف تھے اور آج بھی ۔انشاء اللہ میاں محمدنواز چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گئے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گئے ۔

some image

سابق امیدوار برائے چیئر مین یوسی بیور سردار ایم رضاء کے کزن سردار مسروراختر کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سابق امیدوار برائے چیئر مین یوسی بیور سردار ایم رضاء کے کزن سردار مسروراختر کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گیا ۔وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء حافظ عثمان عباسی ، خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب،سابق نائب ناظم یوسی بیور سردار محمد شفاقت ،سابق نائب ناظم سردار محمد فدا ایڈوکیٹ،مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، جنر ل کونسلر راجہ افتخار،راجہ ثقلین آف ممیام ، SHOتھانہ کہوٹہ سردار شکیل احمد ، پٹواری راجہ خالد آف ہنیسر ،راجہ جاوید آف سانج ، راجہ علی اصغر آف سانج ، راجہ محمد یوسف آف بیور ، ارشد علی ستی ، حاجی نصیر احمد آف چنور ،سابق چیئر مین حبیب اللہ ، سردار محمد قاسم آف بیور ، سردار سرفرازآف بیور ،غلام یونس آف نڑھ ،عابد مجید ستی آف نڑھ ، راجہ ذوالفقار علی ستی ،قمر عباسی، ایس ڈی او عبد العزیزسمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

some image

پی پی پی کے جیالے کارکن سرفراز احمد جعفری کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ کی کوششیں رنگ لے آہیں ۔پی پی پی کے جیالے کارکن سرفراز احمد جعفری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ سرفراز احمد جعفری نے اپنی تمام خاندان سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت باقاعدہ اعلان کیا اور آہندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی بھر پور کامیابی کے لیے اپنا تن ، من ،دہن نچاور کر نے کا عزم ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت کی پارٹی کے لیے دن رات ان تھک کوششوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن سرفراز احمد جعفری نے پی پی پی کو خیر آباد کہ کر مسلم لیگ ن میں شمیولیت کا اعلان کر دیا انہوں نے یہ اعلان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر میں راجہ رفاقت جنجوعہ ، جنرل کونسلر یوسی مٹور راجہ غلام عباس ، عاصی جنجوعہ ، حامد ستی ، عابد اقبال عباسی ،ملک منیب اور راجہ مشتاق احمد کی موجودگی میں کیا ۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے سرفراز احمد جعفری کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا ملک کی حقیقی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن ہے جو ملک کی عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے انشاء اللہ آنے والیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی ۔

some image

مسلم لیگ ن کے تحصیل کہوٹہ کے نوجوان رہنماء یوسی پنجاڑ کی ینگ فنڈویشن کے صدر مبشر ستی کی قیادت میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز کے حق میں ریلی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے تحصیل کہوٹہ کے نوجوان رہنماء یوسی پنجاڑ کی ینگ فنڈویشن کے صدر مبشر ستی کی قیادت میں قاہد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز کے حق میں ریلی ۔ یوسی پنجاڑ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینکڑوں کارکنوں کی بھر پور شر کت ۔میاں محمد نواز شریف کے حق میں فلک شگاف نعرے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے تحصیل کہوٹہ کے سرگرم رہنماء یوسی پنجاڑ کی ینگ فنڈویشن کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت مبشر حسن ستی کی قیادت میں قاہد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے حق میں گذشتہ روز ایک بہت بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ یوسی پنجاڑ کے سینکڑوں کارکنوں ، ور کروں نے شر کت کی ۔اس موقع پر تمام نوجوانوں نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت مبشر حسن ستی کی قیادت میں میاں محمد نواز شریف کے میں فلک شگاف نعرے لگائے اور کہا کہ ہمارا جینا مر نا مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہم عدلیہ کے فیصلے کا تو احترام کرتے ہیں مگر ہمارے دل پر حکمرانی میاں محمد نوازشریف کی ہی ہے ۔

پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے صدر زاہد کاظمی کاراجہ وحید احمد خان کے ہمراہ کہوٹہ میں پر ہجوم پر یس کانفرنس

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے صدر زاہد کاظمی کاراجہ وحید احمد خان کے ہمراہ کہوٹہ میں پر ہجوم پر یس کانفرنس ۔14اگست یوم آزادی کے سلسلے میں تیرہ اگست کو رات 8سے 12بجے تک پروقار تاریخٰی پر وگرا م کر نے کا عہد ۔ ضلع راولپنڈی کی 9تحصیلوں سے 80ہزار سے 1لاکھ تک کارکن اگھٹے کر نے کا عزم ۔آج سے 20 سال پہلے پی ٹی آئی کارکن تھا وہ آج بھی پی ٹی آئی کے ہی ساتھ ہے ۔ملک کی عوام عمران خان کے ساتھ انشاء اللہ ملک میں تبدیلی آ کر رہے گئی ۔کامیابی اور خوشحالی ملک کی دہلیز پر ہے اب ہر ایک کو حسان دینا ہو گا ۔ملک کی عوام کا پیسہ ملک کی عوام پر ہی خرچ ہو گا ۔ کرپٹ ٹولے کا احتساب شروع ہو گیا ہے ۔ قاہد تحریک انصاف عمران خان نے ملک کی عوام سے جو وعدہ کیا تھا کہ میں ان کر پٹ حکمرانوں کا حساب کروں گا اور چوراہوں پر گھسیٹوں گا تو وہ بات آج ملک کی عوام کے سامنے ہے کہ ایوانوں سے نکال کرسپریم کورٹ میں سپریم کورٹ سے نااہل کر اکر مری ،مری سے پنجاب ہاوس اور پھر پنجاب ہاوس سے لاہور جاتی عمرہ ۔انشاء اللہ حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے اور اب ملک میں تبدیلی آنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے صدر زاہد حسین کاظمی اور پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے پارٹی کارکنوں ورکروں سے ہمراہ ایک پر ہجوم پر یس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیدارن اور تحصیل کہوٹہ کے کارکن ،ورکر بھی موجودتھے ۔زاہد حسین کاظمی اورراجہ وحید احمد خان احمد نے کہا کہ نو ا ز شر یف کی نا ا ہلی پر عمر ا ن خا ن کو مبا ر کبا د د یتے ہو ئے کہا کہ عمر ا ن خا ن کی جد و جہدکے نتیجے میں ملکی خز ا نے پر قا بض حکمر ا ن نو ا ز شر یف ا و ر ا ن کے سا تھیو ں کو نا ا ہلی قر ا ر د ے کر ا نصا ف کا معیا ر مقر ر کیا ہے جس پو ر ی قو م پی ٹی آ ئی کے ر ہنما عمر ا ن خان کی مشکو ر ہے سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔

سابق تحصیل نائب ناظم کہوٹہ سٹی قاضی اخلاق احمد نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ سابق تحصیل نائب ناظم کہوٹہ سٹی قاضی اخلاق احمد نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ۔ سابق تحصیل نائب ناظم کہوٹہ سٹی قاضی اخلاق ممبر میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی تیسری سیاسی قلابازی ۔ مسلم لیگ(ن)سے مشرف دور میں چھلانگ لگا کر مسلم لیگ (ق) اور بعد میں مسلم لیگ (ق) کی حکومت کے خاتمے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کہوٹہ اپنی رہائش گاہ ’’کھٹڑہاؤس ‘‘ کہوٹہ کھانہ کھلا یا اور قاضی اخلاق نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔ جبکہ اب ایک بڑے جلسہ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے قاضی اخلاق کو خوش آمدید کہا ۔ اور سٹیج پر بٹھایا ۔ قاضی اخلاق کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے کہوٹہ شہر کی سیاسی فضا ء یکسر بدل گئی ہے ۔ تحریک انصاف کی پوزیشن شہر میں کمزور جبکہ مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری اور پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کی ''عباسی ہاؤس منیند ''آمد کے موقع پر فقید المثال اور پرتپاک استقبال کیا گیا

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خسوصی حافظ عثمان عباسی کی ''عباسی ہاؤس منیند ''آمد کے موقع پر فقید المثال اور پرتپاک استقبال کیا گیا حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع راوالپنڈی کو درجنوں گاڑیوں کے پروٹوکول (جلوس) میں آڑی سیداں، علیوٹ ، ہوتھلہ ، نتھوٹ ، کہوٹہ کلب میں جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا اور لیگی کارکنوں نے گل پاشی بھی کی تحصیل کہوٹہ کی کوئی بھی یو سی گیس کی سہولت سے محروم نہ ہو گی گھر گھر گیس پہچانا اور ترقیاتی کام وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا عظیم کارنامہ ہے راولپنڈی تا کہوٹہ دبل روڈ اور سہالہ پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کے میگا پراجیکٹ کی منظوری میاں نواز شریف نے دی جبکہ منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اگلے ماہ خود کریں گے کہوٹہ تا پنجاڑ اور پنجاڑ تا نڑڑ سڑکوں کی تعمیر پر 96کروڑ لاگے آئے گی تعمیر و ترقی شاہد خاقان عباسی کے والد شہید خاقان عباسی نے 1985سے بابائے کوہسار کرنل (ر) محمد یامین مرحوم سے ملکر شروع کی کسی کی پگڑی اچھالنا اور بلا وجہ تنقید ہماری سیاست نہ ہے پانچ سال ممبر قومی اسمبلی رہنے والے نے اپنے دورہ حکومت کے باوجود آبائی گاؤں نڑڑ یوسی کو الیکٹریفائڈ نہ کر سکے مخالفین گریبان میں جھانکیں اور کوئی ایک میگا پراجیکٹ سامنے لائیں سابق ممبر اسمبلی نے اپنے دورہ اقتدار میں مالی فائدے لیے نوکریاں چہیتوں میں بانٹیں اور بڑے عہدے پر فائز رہنے کے باوجود حلقہ کی عوام کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہ کیا ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے مسلم لیگی کارکنوں عبدالقدوس عباسی اور راشد عباسی کی جانب سے انکے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوروان کیا

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ ، راجہ صغیر احمد آف مٹور ، بلال مین ستی، راجہ بشیر صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ، چئیر مین ظہور عباسی ، راجہ ظفر بگہاروی ، کرنل (ر) انوار عباسی ، راجہ ظہور اکبر چےئر مین ایم سی کہوٹہ ، طاہر ستی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوسی دوبیرن خورد نے بھی خطاب کیا تقریب میں سیکڑوں کی تعداد میں لیگی ورکروں اور کارکنان اور معززین علاقہ نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر شرکاء میں عبدالقدوس عباسی اور راشد مبارک عباسی کی جانب سے منوں کے حساب سے مٹھائی تقسیم کی گئی معززین نے شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم منتحب ہونے پر انکی جرات ، ثابت قدمی اور پارٹی خدمات کو شاندار خدمات میں سراہا حافظ عثمان عباسی معاون خصوصی وزیر اعظم شاہد عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں نواز شریف عوام ک دلوں کی دھڑکن ہیں انھوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ کے دورہ کے موقع پر نڑڑ میں میاں نوازشریف نے جس پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر عمل در آمد جاری ہے شاہد خاقان عباسی آئندہ ماہ کے آخر میں میگا پراجیکٹس اور میاں نواز شریف کے اعلان کردہ منصوبوں کا افتتاح خود اپنے دست مبارک سے کرنے کے ساتھ اہلیانہ کہوٹہ کیلئے خصوصی اعلان بھی خود کریں گے حافظ عثمان عباسی نے محکمہ واپڈا ، نادرہ اور پاسپورٹ آفس کے ساتھ دیگر محکموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو عوام کے کام کرے گا وہی ملازم رہے گا کارکن اخلاقی اقدار، کردار اور معیار کو برقرار رکھیں سرکاری محکمے اپنا قبلہ درست کر لیں بصورت دیگر کوئی نرمی اور رعایت نہ ہو گی عوام مفاد پر ہرگز کمپرو مائز نہ کرونگا۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

راجہ محمد رفیق کے دونوں صاحبزادوں اسد رفیق ، عقیل رفیق کی دعوت ولیمہ غوری شادی ہال میں سرانجام پائی

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ راجہ محمد رفیق کے دونوں صاحبزادوں اسد رفیق ، عقیل رفیق کی دعوت ولیمہ غوری شادی ہال میں سرانجام پائی جس میں راجہ محمد صدیق MLAن لیگ مہمان خصوصی ، راجہ محمد رزاق ، راجہ محمد مشتاق جنرل سیکریٹری ن لیگ گروپ آزاد کشمیر ، حاجی محمد یونس، حاجی مجید، چوہدری نعیم ، راجہ شہزاد، راجہ محمد ایوب اور دوست احباب اور رشتہ داروں نے بھر پور تعداد میں شرکت کی

اہلیان محلہ کشمیر موومنٹ ن لیگ ، راجہ محمد مشتاق جنرل سیکریٹری ن لیگ آزاد کشمیرسے ملاقات

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ اہلیان محلہ کشمیر موومنٹ راجہ محمد رفیق راجہ رزاق، راجہ مشتاق، راجہ محمد رزاق ، راجہ محمد مشتاق جنرل سیکریٹری ن لیگ گروپ آزاد کشمیر ، حاجی محمد یونس، حاجی مجید، چوہدری نعیم ، راجہ شہزاد، راجہ محمد ایوب نے راجہ صدیق خان MLAن لیگ ، راجہ محمد مشتاق جنرل سیکریٹری ن لیگ آزاد کشمیرسے ملاقات کے دوران نوازشریف سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا اس موقع پر اہل محلہ کی کثیر تعداد موجود تھی

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جی ٹی روڈ سے لاہور روانگی، گوجرخان میں مسلم لیگیوں کی تیاریاں عروج پر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جی ٹی روڈ سے لاہور روانگی، گوجرخان میں مسلم لیگیوں کی تیاریاں عروج پر،جگہ جگہ مسلم لیگ ن کے پینافلیکس آویزاں کر دیئے گئے شہر میں پینافلیکس اور پارٹی پرچموں کی بہار،چوک گوجرخان میں استقبالی کیمپ بھی لگا دیا گیانوازشریف کے والہانہ استقبال کیلئے لیگی کارکن متحرک تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کا گوجرخان میں9اگست کو استقبال کیلئے مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین اورکارکنوں نے بھرپور تیاری کر لی مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ طاہر کیانی کی طرف سے شہر بھر میں پینافلیکس اور خیر مقدمی بینرلگا دیے گئے جبکہ قدآور پینافلیکس طاہر کیانی پلازہ پر آویزاں کیا جائے گاطاہر کیانی نے اس حوالہ سے بتایا کہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف گوجرخان میں تاریخی استقبال کیا جائے گا سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض کی طرف سے شہر بھر میں جگہ جگہ بڑے بڑے پینافلیکس اور بینرآویزاں کردیے گئے اور زمان ہاؤس میں نوازشریف کاتاریخی استقبال کرنے کیلئے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے بھی پینافلیکس آویزاں کرا دیئے ادھر یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر نے یوتھ ونگ کے کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرخان میں میاں محمدنوازشریف کی آمد کی موقع پر ان کے شایان شان استقبال کیا جائے گا اور یوتھ ونگ کے کارکن ایک بڑے جلو س کے ساتھ ان کو شہر لائیں گے

میاں محمدنوازشریف کا گوجرخان آمد پر تاریخی استقبال کر کے ثابت کردیں گے کہ نوازشریف واقعی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 9اگست کو عوام کا سمندر فخر پاکستان میاں محمدنوازشریف کا گوجرخان آمد پر تاریخی استقبال کر کے ثابت کردیں گے کہ نوازشریف واقعی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں حلقہ این اے 51کے متوالے اپنے قائد کو والہانہ انداز میں خوش آمدید کہہ کر تاریخ رقم کریں گے تحصیل گوجرخان سے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے تمام نمائندے اور کارکن زمان ہاؤس کے سامنے پہنچیں ان خیالات کااظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے گزشتہ روز زمان ہاؤس میں پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس سے قبل انہوں نے کارکنوں کے مختلف وفود سے بھی استقبالی پروگرام کے حوالہ سے معاملات فائنل کئے چوہدری محمدریاض نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی اورقائد کے ساتھ کھڑے ہو کر ثابت کیا کہ گوجرخان کی دھرتی کے باسی ہمیشہ وفا کرتے ہیں 9اگست کو میاں نوازشریف کا گوجرخان آمد پر تاریخی استقبال سے مخالفین کی آنکھیں کھل جائیں گی انہوں نے کہا کہ این اے 51ہمیشہ ن لیگ کا گڑھ رہا ہے آمدہ الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے چوہدری محمدریاض نے کہا کہ نوازشریف کی محبت عوام کے دلوں میں ہے اس کا عملی مظاہرہ ان کے جی ٹی روڈ پر پرجوش استقبال سے سامنے آجائے گا

شرح خواندگی میں اضافے کیلئے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں, چوہدری اظہر مجید

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ شرح خواندگی میں اضافے کیلئے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں پیسہ بنانے کے مشن پر چلنے والے تعلیمی ادارے قوم کے نونہالوں کی زندگی تباہ کرنے کے مشن پر ہیں ایسی کالی بھیڑوں کیخلاف حکومت کوبھی کارروائی کرنی چاہیے ہم گوجرخان میں کالج کی سطح سے جدید اورمعیاری درسگاہ قائم کر کے شہریوں کو تحفہ دے رہے ہیں ان خیالات کااظہاربیسٹ کالج کے ڈائریکٹر چوہدری اظہر مجید نے کالج میں پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیسٹ کالج کے نام سے گوجرخان میں تعلیمی ادارہ قائم کر کے جدید ترین نظام تعلیم کاآغاز کررہے ہیں طلبہ کو اس ادارے میں آڈیو ،ویڈیوکے ساتھ ای لرننگ کے ذریعہ تعلیم دی جائے گی چوہدری اظہر مجید نے کہا کہ ہونہار اور مستحق طلبہ کو مفت تعلم کے ساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا تعلیم کو تجارت بنانے والے طلبہ کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں بھاری فیسیں بٹور کر والدین کے معاشی بوجھ میں اضافہ کررہے ہیں جبکہ ہمارے ادارے میں مناسب فیس کے ساتھ ہی آپشن بھی موجود ہے کہ طلبہ یکمشت ایک سال کی فیس جمع کرانے کی بجائے اپنی سہولت کے مطابق ماہانہ، سہ ماہی طور پر بھی جمع کرا سکتے ہیں اس موقع پر صاحبزادہ سید تصور حسین شاہ نے خصوصی دعا کرائی

آئیسکو گوجرخان کے حکام نے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بدترین لوڈشیڈنگ کر کے 9اگست کو میاں نوازشریف کی گوجرخان آمد پر گو نواز گو کے نعرے لگوانے کا اہتمام کرلیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آئیسکو گوجرخان کے احکام نے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بدترین لوڈشیڈنگ کر کے 9اگست کو میاں نوازشریف کی گوجرخان آمد پر گو نواز گو کے نعرے لگوانے کا اہتمام کرلیا تین تین گھنٹے مسلسل بجلی بند رکھنے سے شہری بے حال کاروبار ٹھپ ،آئیسکو گوجرخان میں پیپلزپارٹی کے ہمدرد افسران تعینات ہیں جو جان بوجھ کر عوام کو ن لیگ کیخلاف اشتعال دلا رہے ہیں شہری تنظیموں نے وزیراعظم خاقان عباسی اور وفاقی وزیر بجلی وپانی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا صورتحال فوری طور پر بہتر نہ ہوئی تو نوازشریف کی گوجرخان آمد پر آئیسکو کے مقامی افسران کیخلاف مظاہرہ کیا جائے گا مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمداقبال جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ ودیگر عہدیداران غلام قمر، ملک محبوب حسین، راجہ سرفرازحسین، شاہد قریشی، راجہ سجاد سلیم حیدر،شہزادہ خان، کھوکھا یونین کے سابق صدر مرزا تیمور احمد وارثی، جماعت اسلامی کے مرزا طارق ، حافظ محبوب احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے گوجرخان میں بدترین لوڈشیڈنگ کاسلسلہ عروج پر ہے چند منٹ بجلی دے کر کئی کئی گھنٹے بجلی بندرکھ کر شہریوں کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں آئیسکو گوجرخان میں پیپلزپارٹی سے ہمدردی رکھنے والے افسران کی فوج نے جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کر دیئے ہیں تاکہ ن لیگ کی حکومت کیخلاف لوگوں میں اشتعال پیدا کیا جائے تجارتی ، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے وزیراعظم اوروفاقی وزیر بجلی سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا صورتحال بہتر نہ ہوئی تو نوازشریف کی آمد کے موقع پر آئیسکو گوجرخان کے افسران کیخلاف مظاہرہ کیا جائے گا

چوہدری ارسلان خالد ولد چوہدری محمد خالد رشتہ ازدواج میں منسلک ،دعوت ولیمہ کا انعقاد گوجرخان میں کیا گیا

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔پڑاھال یو سی جیرو رتیال گوجرخان،چوہدری رضوان خالد کے بھائی، اعجاز پرویز،محمد سعید،محبوب،محمد سجاد،عبد الستار،محمد ذاکر،راجہ وقار،عاطف محمود،ثاقب شاہین،محمد عاصم،فاروق،مزمل،نعمان، محمد فاروق، ظہیر،طالب،قاسم،کاظم،ناظم،عظیم کے قریب رشتے دار ،چوہدری ارسلان خالد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ،دوست و احباب کے اعزاز میں ولیمہ کی تقریب کا اہتمام گوجرخان کے مقامی شادیہال میں کیا گیا۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

قصبہ سکھو کے علاقے موہری میں دو نامعلو م افراد فائر نگ کر کے حساس ادارے کے ملازم کو قتل کر دیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ قصبہ سکھو کے علاقے موہری میں دو نامعلو م افراد فائر نگ کر کے حساس ادارے کے ملازم کو قتل کر دیا قاتل فرار تفصیلات کے موہڑہ چوہدریاں کے رہا ئشی چوہدری محمد فیاض جوکہ آٹامک انرجی کہو ٹہ میں ملازم تھا گذشتہ روز صبح چھ بجے دفتر جانے کے لیے گھر سے نکلا جب وہ موہری اسٹاپ پرپہنچے تواچانک دو نامعلوم موٹر سا ئیکل سوار آئے اور انہوں نے محمد فیاض پر اندھا دھند فائر نگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پو لیس چوکی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر منتقل کر دیا پو لیس کے مطابق مقتول کو چہرے اور جسم کے دیگرحصوں پر بارہ گو لیاں لگی مرحوم کو آبائی قبر ستان موہڑہ چوہدریاں میں سپر د خاک کر دیا گیا

پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی میں اضافہ ہوا،راجہ ہارون کیانی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پاکستان تحر یک انصاف کے امیدوار بر ائے حلقہ پی پی فور راجہ ہارون کیانی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی میں اضافہ ہوا ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے جب کسی بڑے کیخلاف احتساب کا عمل شروع ہواجس کے بعد اب کر پشن کر نے والے دیگر لیڈر بھی خوف میں مبتلا ہیں اپنی جان بچانے میں مصروف ہیں ان تمام کاوشوں کا کر یڈٹ صرف تحریک انصاف قائد عمر ان خان کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دولتا لہ میں صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد مسلم لیگیوں کے اوسان خطاہو گئے ہیں اوروہ عمران خان کی کردار کشی کے لیے وسیع پیمانے پر سا ز شوں میں مصروف ہیں لیکن وہ یہ منفی ہتھکنڈوں استعمال کرکے تحریک انصاف اورعمر ان خان کو اپنے مشن سے دور نہیں کر سکتے انشا اللہ ایک وقت آئے گا جب کر پشن اور ملکی دولت لوٹنے والے جیلوں میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف تحصیل گوجرخان میں متحد ہے اور آئندہ آنے والے الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کر ئے گی

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

سابق وزیر اعظم نواز شریف اس کے داماد کیپٹن صفدر بیٹی مریم نواز ، اسحاق ڈار اور حسن نواز، حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے داخواست پر سماعت

اسلام آباد ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اس کے داماد کیپٹن صفدر بیٹی مریم نواز ، اسحاق ڈار اور حسن نواز، حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے داخواست پر سماعت۔کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔رائس عبدالواحد ایڈووکیٹ اور بلال نیازی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش۔ رائس عبدالواحد ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دئیے کیسپریم کورٹ کے ججمنٹ آنے کے بعد نواز شریف کیپٹن صفدر، مریم نواز ، اسحاق ڈار اور حسن نواز، حسین نواز کے جائیداد کی خرید فروخت پر پابندی عائد کیا جائے۔بلال نیازی ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کے نواز شریف، کیپٹن صفدر، مریم نواز ، اسحاق ڈار اور حسن نواز، حسین نواز کے اکاؤنٹس بھی منجمد کیے جائیں۔ نواز شریف اور اس کے خاندان کے خلاف سپریم کورٹ نے نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ حکم کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر نے منی لانڈرنگ کی ہے۔ نواز شریف، کیپٹن صفدر، مریم نواز ، اسحاق ڈار اور حسن نواز، حسین نواز اگر پاکستان سے باہر جائیں تو پھر واپس نہیں آئیں گے۔پاکستانی قوانین کے تحت نواز شریف، کیپٹن صفدر بیٹی مریم نواز ، اسحاق ڈار اور حسن نواز، حسین نواز کے خلاف کارروائی کی جائے۔ نواز شریف پر منی ٹریل کا جرم ثابت ہو گیا ہے اور پیسے واپس پاکستان نہیں لا رہے۔

قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف بدھ کے روز صبح دس بجے فیض آباد سے ریلی کی قیادت کریں گے

راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف بدھ کے روز صبح دس بجے فیض آباد سے ریلی کی قیادت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے کارکن فیض آباد میں اپنے قائد کا استقبال کریں گے۔ریلی فیض آباد مری روڈ چاندنی چوک۔ لیاقت باغ۔ کمیٹی چوک۔ مریڑ چوک۔ کچہری چوک سے ہوتے ہوئے جی ٹی روڈ پر جائے گی ۔قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شہر بھر میں میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں بینرز۔ پینا فلیکس بورڈز آویزاں کر دئیے گئے ہیں ۔ریلی میں شریک افراد کے لئے پانی کی سبیلیں اور استقبالی کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔ مئیر راولپنڈی سردار نسیم نے یہ دعویٰ کیا ہے کے مسلم لیگ کے لاکھوں کارکن بدھ کے دن مری روڈ پر ہوں گے۔جو کے اپنے قائد میاں نواز شریف کا استقبال کریں گے۔

چودہ گھنٹے سے بھابڑا بازار سرکل کی بجلی بند ہونے پر اہل علاقہ کا بھابڑا بازار سب ڈویڑن کے باہر احتجاج

راولپنڈی160 ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، راجہ طیب ) ۔۔۔ چودہ گھنٹے سے بھابڑا بازار سرکل کی بجلی بند ہونے پر اہل علاقہ کا بھابڑا بازار سب ڈویڑن کے باہر احتجاج اہل علاقہ کی ایس ڈی او کے خلاف نعرے بازی جامع مسجد روڈ بلاک۔نااہل ایس ڈی او بہتر گھنٹے قبل ہونے والا نقص دور نہیں کر پایا ۔نااہل ایس ڈی او کو معطل کیا جائے اہل علاقہ کا مطالبہ۔بہتر گھنٹے پہلے سیٹلائٹ ٹاؤن گرڈ اسٹیشن پر آگ لگی تھی۔ تمام سرکل میں بجلی بحال ہوگئی مگر بھابڑا بازار سرکل میں چودہ گھنٹے سے بجلی مکمل بند ہے ۔خرابی کہاں ہے تلاش کر رہے ہیں چند گھنٹے مزید لگیں گے ۔ایس ڈی او بھابڑا بازار سرکل زاہد احمد کا مظاہرین کو جواب

Taxila News

ٹیکسلاکی خبریں

پانامہ کیس میں شامل 450 افراد کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے، اسد اللہ بھٹو

some image

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کی جانب سے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی پیروی کرنے والے معروف قانون دان اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں شامل 450 افراد کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے، دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے ،پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل پریس کلب کے جرنلسٹس سے خصوصی نشست کے دوران کیا،پانامہ کیس کا فیصلہ نہ عجلت میں آیا اور اس میں پسند نا پسند کا عنصر بھی شامل نہیں،نواز شریف فیملی نے کیس کو سنجیدہ نہیں لیا،جے آئی ٹی نے حقائق جمع کئے،سپریم کورٹ کا فیصلہ حق پر مبنی قانون اور دستور کے مطابق ہے،اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف جوسپریم کورٹ کے فیصلہ کومذاق قرار دے رہے ہیں اسی عدالت نے جب انھیں بحال کیا تھا تب یہ عدالت ٹھیک تھی آج جب انکے خلاف فیصلہ آیا تو انھیں اس عدالت پر اعتماد نہیں رہا،عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں جب نواز شریف نے عدالتوں پر حملہ کیا تھا،وہ کون لوگ تھے،پرویز مشرف کو ان ہی لوگوں نے ملک سے باہر جانے دیا اس وقت انکا عدالتی ٹرائل کیوں نہ کیا گیا،جماعت اسلامی نے پٹیشن فائل کی تھی کہ پانامہ کیس میں جو 450 لوگوں کے نام ہیں سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے،ہم دوبارہ سپریم کورٹ میں پٹیشن کی پیروی کریں گے،انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا یہ کہنا کہ ہم نے ملک ٹوٹنے سے سبق حاصل نہ کیا ،انھوں نے کہا کہ ملک افراد کا نام نہیں بلکہ نظریہ کا نام ہے پہلے بھی جب ملک ٹوٹا اس میں بین الاقوامی سازشیں کارفرما تھیں،بھارت کی فوج نے یہ سب کچھ کیا تھا،تاہم پانامہ کیس کا معاملہ ملک کا اندرونی معاملہ ہے اس قسم کی باتیں نواز شریف کو زیب نہیں دیتیں،پانامہ کیس میں جو لوگ شامل ہیں خواہ وہ اپوزیشن سے تعلق رکھتے ہوں حکمران جماعت کے ہوں بیوروکریٹس ہوں ، یا تاجر سب کا احتساب ہونا چاہئے،جماعت اسلامی اپنے اس موقف سے پیچھے نہی ہٹے گی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد جماعت اسلامی سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کرے گی ،ملک سیاسی عدم استحکام حکومت کی غلط پالسیوں کا نتیجہ ہے،مہنگائی ، بیروزگاری ،لوڈ شیڈنگ ملک کے بڑے مسلے ہیں جس پر حکومت نے کوئی واضح پالیسی وضع نہیں کی،جمہوریت کی بحالی اور بلا تفریق احتساب کے لئے تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں،انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے پاک فوج کا بڑا کردار ہے امن و امان ملک کی بنیادی ضرورت ہے،کراچی وزیرستان میں امن قائم کرنے میں فوج کا کردار قابل ستائش ہے ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف فوج کا آپریش جاری رہنا چاہئے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پی پی آٹھ محمد رفیق ، سابق ایم پی اے نائب امیر ضلع راولپنڈی پروفیسر وقاص ، ثاقب صدیقی،وحید حیدر شاہ،ڈاکٹر مسعود احمد خان، راجہ حبیب الرحمان ،راجہ یاسر کے علاوہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

شہباز شریف جیسے نامزد ملزمان وزیراعظم بن کر ملک کے لیے مزید نقصان کا باعث بنیں گے۔ سیف الرحمان خان

some image

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ شہباز شریف جیسے نامزد ملزمان وزیراعظم بن کر ملک کے لیے مزید نقصان کا باعث بنیں گے۔ظلم کے نظام کا خاتمہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا دینے سے ہوگا۔ ہم شہیدوں کے لہو سے کسی قیمت پر بھی بے وفائی نہیں کر سکتے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس، ملزمان عدالتی کارروائی کو سنجیدہ نہیں لے رہے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمان خان نے نیو سٹی فیز 2میں عطاری بلڈرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر تھے ان کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدرنعیم سلطان کیانی اور آواز خلق پارٹی کے چیئرمین ملک فیصل اقبا ل کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی سیف الرحمان نے خان نے کہا کہ اب گلی گلی میں گو شہبازگو ہوگا ان کا کہنا تھاکہ شبہاز شریف 14 شہریوں کے قتل میں نامزد ملزم ہیں، باقر نجفی کی کمیشن رپورٹ نے شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ نااہل نوازشریف کی جانب سے شہباز شریف کو اگلا وزیراعظم منتخب کرنا قانون اور قوم کے ساتھ مذاق ہے،شرافیہ نے کردار کشی کے ساتھ ہماری لاشیں گرائیں، ظلم کے نظام کا خاتمہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا دینے سے ہوگا: ۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں تحریک کے نہتے کارکنوں پر پنجاب پولیس کی وحشیانہ فائرنگ کی بھی مذمت کی جس میں چودہ لوگ شہید ہو گئے تھے جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں اور سینکڑوں شدید زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کے لہو سے کسی قیمت پر بھی بے وفائی نہیں کر سکتے۔ حکومت اس سانحہ کی براہ راست ذمہ دار ہے اور ہم اپنے شہیدوں کا بدلہ لینے تک اس کا پیچھا کرتے رہیں گے۔ ہم اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ظلم کے خلاف اس جنگ کو حق کی آخری فتح تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا ہم اس گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دے کر ہی دم لیں گے خواہ ہمیں اس کی کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چکانی پڑے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

محکمہ برقیات کی اعلیٰ افسران اور عملہ کی نااہلی ، آڑہ جٹاں اور محلہ چغتائیاں میں بجلی کی شدید بندش

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ محکمہ برقیات کی اعلیٰ افسران اور عملہ کی نااہلی ، آڑہ جٹاں اور محلہ چغتائیاں میں بجلی کی شدید بندش ،شہریوں کاآڑہ جٹاں مین روڈ پر احتجاج اور محکمہ کے خلاف شدید نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق آڑہ جٹاں کے قریب نصب ٹرانسفامر آئے روز بجلی کی لیڈ جل جاتی اور فیوز بار بار اُڑجاتا ہے جسکی وجہ سے اہل محلہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ اہلیان محلہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حبیب بینک کی بجلی کو فلفوراس ٹرانسفامر سے منقطع کیا جائے اور اوور لوڈ ہونے کی وجہ یہ ٹرانسفامر مسائل پیدا کرتا ہے جبکہ محکمہ برقیات کے اعلیٰ افسران اور عملہ کو کمپلین نوٹ کروائی جائے تو محض طفل تسلیاں دی جاتی ہیں اور کئی بار اپنا فون بھی آف کر دیتے ہیں ۔ اہلیان محلہ نے اعلیٰ حکام کو فوری نوٹس لینے اور اس مسئلہ کوفوری طورپر حل کرنے اور عملے کو پابند بنانے کا مطالبہ کیاہے کہ وہ محکمہ برقیات کے عملہ کا قبلہ درست کریں اور حبیب بینک کی بجلی کوفوری طور پر اس ٹرانسفامر سے منقطع کیا جائے اور اس ٹرانسفامر سے بجلی کے لوڈ کو برابر تقسیم کیا جائے ۔ و رنہ اس سے بھی شدید احتجاج ڈڈیال کی سڑکوں پر کیا جائے گا۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

الحاج غلام فرید ناز کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ چوآ خالصہ میں ادا کی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ معروف نعت خواں قاری عبدالحمید نقشبندی کی بھاوج اور الحاج غلام فرید ناز کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ چوآ خالصہ میں ادا کی گئی جس میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق ،راجہ جاوید لنگڑیال ،علامہ اقبال قریشی،احسان الحق چشتی،محمد جاوید چشتی،جہانگیر افضل ہاشمی،بابو منظور،سید صغیر حسین شاہ،سید عدنان علی شاہ،راجہ محمد خطاب،خان شبیر خان ،ٹھیکیدار محمد ظہئیر ،شاہد سلیم،عامر بیگ،ماسٹر محمد تاج،چوہدری تصور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

Picture of the Day