Our _Blog_

Our Daily News

Monday 9th April 2018 ----- 21st Rajab 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

کو ٹلی ستیاں میں مسلم لیگ ن کی بڑی کا میا بی وائس چئیر مین میو نسپل کمیٹی ڈا کٹر زر اقبا ل ستی نے ن لیگ میں شمو لیت اختیا ر کر لی

Major victory for PML-N as vice chairman MC Kotli Sattian joins PML-N

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں میں مسلم لیگ ن کی بڑی کا میا بی وائس چئیر مین میو نسپل کمیٹی ڈا کٹر زر اقبا ل ستی نے ن لیگ میں شمو لیت اختیا ر کر لی ،دن را ت پا رٹی کے لیے محنت کر کے آئندہ انتخا با ت میں قیا دت کو رزلٹ دو ں گاڈا کٹر زر اقبا ل ستی کو پا رٹی میں شمو لیت پر ویلکم کر تے ہیں اور انہیں مکمل تعا ون کا یقین دلا تے ہیں

تفصیلا ت کیمطا بق وائس چئیر مین میو نسپل کمیٹی ڈا کٹر زر اقبا ل ستی نے ن لیگ میں شمو لیت اختیا ر کر تے ہو ئے ایک بڑی تقریب کا اہتما م کیا جس میں مہما ن خصوصی راجہ عتیق سرور جو ائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجا ب کے علا وہ، ممبرا ن میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں ، مسلم لیگی کارکنا ن ، عہدیدا ران و عوام علاقہ نے شرکت کی

تقریب کی صدا رت جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل کو ٹلی ستیاں خو رشید ستی نے کی تقریب سے راجہ عتیق سرور، خو رشید ستی ، چئیر مین میو نسپل کمیٹی الطا ف ستی ایڈووکیٹ ، وائس چئرمین ڈا کٹر زر اقبا ل ستی ، حا فظ عبد الستا ر الخیری ، ما سٹر حسن اختر ستی ، صوبیدا ر صفا ن ستی ، صوبیدا ر محمد زید ، طارق عزیز، کیپٹن مشتا ق ستی ، جنید ستی ، ممبرا ن میونسپل کمیٹی شا ہد اقبا ل ستی ایڈووکیٹ ، یاسر ٖغفا ر ستی ، مصطفی ستی ، خضر محمو د ستی ،شا زین سعا دت ستی و دیگرکا خطا ب وائس چئیر مین میو نسپل کمیٹی ڈا کٹر زر اقبا ل ستی نے میو نسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں کے بھر پو ر مسائل پیش کیے

اور امید ظا ہر کی کہ ن لیگ میں شمو لیت سے میرے علا قائی مسائل حل ہو ں گے میں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعا ر بنا یا اور یہ خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن کے پلیٹ فا رم سے جا ری رکھو ں گا اس موقعہ پر راجہ عتیق سرور جو ائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجا ب نے کہا کہ ڈا کٹر زر اقبا ل ستی کو پا رٹی میں شمو لیت پر ویکم کر تے ہیں اور انہیں مکمل تعا ون کا یقین دلا تے ہیں مسلم لیگ علا قا ئی تعمیر و ترقی پر یقین رکھتی ہے عزت و ذلت خدا تعا لی کے ہا تھ اسے اگر نہ منظو ر ہوا تو ہم نا کا م ہو ں گے ورنہ کو ئی طا قت ہمیں ترقی اور کا میا بی کے اس سفر سے نہیں رو ک سکتی ترقیاتی فنڈز میں سپریم کو رٹ مو جودہ حا لا ت میں ہما رے لیے سب سے بڑی رکا وٹ ہے پھر بھی جا ری جا ری منصو بو ں کو پا یہ تکمیل تک پہنچا نے کی بھر پو ر کو شش کریں گے ۔

Kotli Sattian; The PML-N political party is celebrating major victory as the vice chairman Municipal corporation Kotli Sattian, Dr Zar Iqbal Satti has joined PML-n as the party workers celebrated his move.

A Public meeting was called where Raja Atiq Sarwar, join sec PML-N Punjab was guest of honor along with other senior officials were present, where Dr Zar Iqbal Satti announced he has joined PML-N.

Dr Zar Iqbal Satti in his speech thanked for the welcome he received from PML-N party workers and promised to serve the public and do everything possible to improve development in Kotli Sattian region.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

برطانیہ میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور عبدالمتین کی گاڑی پر تیزاب پھینک دیا گیا

Acid thrown at taxi driver

some image some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ کے علاقے بری میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور عبدالمتین کی گاڑی پر تیزاب پھینک دیا گیا جس کی وجہ سے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا -

عبدالمتین کافی عرصے سے بری میں ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا ہے کبھی کوئی مشکلات نہیں آئی گزشتہ روز گھر کے باہر کھڑی کی ہوئی لیز پر لی ہوئی گاڑی پر تیزاب پھینک دیا گیا گاڑی کو اب دوبارہ ٹھیک کرانے ہر ایک ہزار پاونڈ کا خرچہ ہوگا متین نے واقع کی فوری طورپر پولیس کو اطلاع دے دی متین نے جب اپنی اہلیہ کو بتایا تووہ صدمے کا شکار ہوگئی-

Manchester; Taxi Driver Abdul Matin had to call police in Bury after acid was thrown at his parked taxi outside his home, Abdul Matin a well known taxi driver said he had never faced anything like this.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

ریسکیو 1122کلر سیداں کے انچارج کی افسر شاہی، سرکاری ایمبولینس سے لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کا کام لینا شروع کر دیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ریسکیو 1122کلر سیداں کے انچارج کی افسر شاہی سرکاری ایمبولینس سے لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کا کام لینا شروع کر دیا اچانک حادثات اور ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس کی عدم دستیابی کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے بلاک اور اینٹیں ڈونیشن میں ملی ہیں شہر میں سوزوکی لوڈر کی عدم دستیابی کی وجہ سے سرکاری ایمبولینس کو استعمال میں لایا جو کہ قطعا غیر قانونی نہیں ہے اسٹیشن کوآرڈینیٹر حارث فاروق کا موقف ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز صبح 12بجے کے قریب ریسکیو انچارج حارث فاروق کے شاہی فرمان پر کلر سیداں بائی پاس روڈ پر سرکاری ایمبولینس میں ریسکیو اہلکار اینٹیں اور بلاک لو ڈ کر کے ریسکیو آفس منتقل کرتے رہے ، ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ موصوفْ صرف 2گھنٹوں کے لیے ہفتہ میں 4دن کلر سیداں آفس میں پائے جاتے ہیں جبکہ مو صوف کا ڈیوٹی روسٹر 8بجے سے لیکر شام 4بجے تک ہے سرکاری گاڑیوں میں ذاتی کا م کی انجام دہی سراسر خلاف قانون ہے حکومت پنجاب نے ایمبولینس سروسز ایمرجنسی اور حادثات کے لیے ریسکیو 1122کو فراہم کی ہیں نہ کہ اس میں اینٹیں بلاک اور دیگر نجی سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے کلر سیداں کے سیاسی و سماجی اور شہری حلقوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور ڈی سی راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ کلر سیداں ریسکیو1122میں تعینات غیر ذمہ دار اسٹیشن کوآرڈینیٹر حارث فاروق کو فلفور یہاں سے تبدیل کیا جائے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور فرض شناس آفیسر تعینات کیا جائے ۔

 

جمعیت علما ء ا سلا م(ف) بر طا نیہ کے سر پر ست ا علی مولانا عبد ا لر شید ر با نی کی کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جمعیت علما ء ا سلا م(ف) بر طا نیہ کے سر پر ست ا علی مولانا عبد ا لر شید ر با نی نے افغانستان کے صوبے قندوز میں سو سے زائد حفاظ کرام کی شہادت کو تاریخ حاضر کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان فورسز نے طالبان کے نام پر ایک دینی مدرسے پر حملہ کر کے سو سے زائد کمسن حفاظ کرام کو شہید کر دیااور ابھی تک اس واقعے پر عالمی ضمیر اور میڈیا بیدار نہیں ہوا نہتے مسلمانوں کا خون ارزاں ہو چکا ہے ایک طرف امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے بے گنا ہ لوگوں کی جانیں لے رہا ہے تو دوسری جانب افغان فورسز بھی مدرسوں پر چڑھ دوڑی ہیں یہ صورت حال اسلام کا نام لینے والوں کے لیئے فکر مندی کی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قندوز واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اس موقع پر مو لا نا ا حسا ن ا للہ چکیا لو ی ،مفتی نوح ا للہ ،قا ر ی یو سف ،مو لا نا عبد ا لر حما ن ،مفتی تا ج ،مو لا نا ضیا ء ا لحسن بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ ن کے ر ہنما ا لحا ج ا سلم با نی کے بھتیجے محمد عمر ا طلس کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے ر ہنما ا لحا ج ا سلم با نی کے بھتیجے محمد عمر ا طلس کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س ،ر ا جہ صغیر ا حمد ،چو ہد ر ی محمد ا شر ف ،مسلم لیگ ن سٹی کے صد ر شیخ خو ر شید ا حمد ،چو ہد ر ی ا سد ا لر حما ن ا یڈ و و کیٹ ،تنو یر ا ختر شیر ا ز ی،محمد نثار کیانی ،چوہدری محمد یونس ،چوہدری ظفر اقبال شمع سمیت د یگر نے شر کت کی ۔

ساتویں کلاس کے 13 سالہ طالب علم نے شور مچار کر بد فعلی کی کوشش ناکام بنا دی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ساتویں کلاس کے 13 سالہ طالب علم نے شور مچار کر بد فعلی کی کوشش ناکام بنا دی۔والد نے ملزم کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں درخواست جمع کروا دی ہے۔پولیس کے مطابق محمد اسماعیل سکنہ مغل آباد عقب گرلز ڈگری کالج کلر سیداں نے تحریری درخواست میں بیان کیا کہ اس کا 13 سالہ بیٹا (ع) جو ہسپتال سے دوائی لے کر واپس اپنے گھر آ رہا تھا کہ نئی آبادی کے قریب راستہ میں کھڑے ملزم واجد علی نے اس کیساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی جسے اس نے شور مچا کر ناکام بنا دیا۔

آمدہ انتخابات میں پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہوجائے گا۔گل فرازبٹ

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن اور کونسلر یوسی کنوہا گل فرازبٹ نے کہاہے کہ آمدہ انتخابات میں پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہوجائے گا۔ عمران خان کی جیت یقینی ہے۔ میڈیاسے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں سیاسی بیداری کی لہردوڑ گئی ہے جس کے مثبت نتائج پولنگ ڈے پر دیکھے جاسکیں گے۔ دریں اثناء محمدگل فراز بٹ کوپاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کانائب صدر منتخب ہونے پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں صداقت علی عباسی، غلام مرتضیٰ ستی،ہارون کمال ہاشمی، حافظ سہیل اشرف ملک، راجہ ساجدجاویدصدرپی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں، آصف محمودکیانی، طارق مرتضیٰ، خورشید ستی صدر پی ٹی آئی کہوٹہ، راجہ بیدار تل خالصہ، طاہر ارشاد کہوٹہ، چودھری جاویدکوثر، مرزانعیم، عرفان الحق ایڈووکیٹ، حاجی غلام احمد، راجہ عنائت اللہ، راجہ مبشر، چودھری ذیشان، چودھری انورچیئرمین ، شفیق بٹ، چودھری عرفان عرف نون، چودھری سعید، قاضی سلیمان، راجہ صوفی تنویر، ساجدعلی ٹیلرماسٹر، کونسلر یوسی کنوہاراجہ غلام نقی، کونسلر راجہ ناہید، کونسلر راجہ سعید، صوبیدارارشدلنگڑیال، صوبیدار غفار ماہلی، طاہر سلیم بٹ، حاجی فاضل بٹ، حاجی رمضان بٹ، شہزاد مغل، انصرعباسی، چودھری جہانگیربلندیاں، ماسٹررضی جاوید، چودھری امجداٹلی، محمدشیرازبٹ اور تنویرقریشی نے دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ گل فرازبٹ نے مبارک باد دینے اور نیک خواہشات کااظہا ر کرنے والوں کادلی شکریہ اداکیاہے۔

سابق جنرل کونسلر یونین کونسلرمنیاندہ محمد اشتیاق خان شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہوگے ان ی دعوت ولیمہ پنڈمیرگالہ میں ہوا

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔حکیم ڈاکٹر محمدرزاق زرین کے بیٹے،محمداشفاق خان(حال مقیم انگلینڈ) حکیم مشتاق خان،محمدآفتاب خان،مبین الرحمن خان (حال مقیم دوبئی)کے بھائی سابق جنرل کونسلر یونین کونسلرمنیاندہ محمد اشتیاق خان شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہوگے ان ی دعوت ولیمہ پنڈمیرگالہ میں ہوا جس میں پیر سیدطاہر عباس شاہ،سید راشدحسین شاہ،ممبر سنسر بورڈ آف پاکستان محمد ظریف راجا، امیدوارپی پی 8چوہدری جاوید کوثر،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ ربنوازخان،سابق نائب ناظم حاجی احمد سعید،سابق کسان کونسلر راجہ ارشد فاروق،ڈاکٹرسہیل بشیر بیول،راجہ محمد اسلم ڈھکی،سماجی کارکن ماسٹرحاجی طارق محمو دمنہاس،ابرار کیانی،محمد اشتیاق کھوکھر،زاہدمحمود قریشی،سیاسی ساجی کاروبباری لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے قا ئد عمر ا ن خا ن کی ممبر سا ز ی مہم کے سلسلہ میں ر ا و لپنڈ ی آ مد کے مو قع پر پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے تحصیل صد ر ر ا جہ سا جد جا و ید کی قیا د ت میں ا یک جلو س ر ا و لپنڈ ی کے لیے ر و ا نہ ہو ا۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جما عت ا سلامی کے یو تھ کنو نشن لا ہو ر میں شر کت کے لیے کلر سید اں سے نو جو ا نو ں کا ا یک جلا س عبد ا لو د و د عا مر ،محمد تو قیر ،ضمیر ا لر حما ن کی قیا د ت میں لا ہور کنو نشن میں شر کت کے لیے ر و ا نہ ہو گیا۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تھوہا خالصہ میں خالی آسامیاں پر نہ کر نے اور مقامی افراد کو کوٹہ نہ دینے پر چیئر مین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کا شدید احتجاج

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تھوہا خالصہ میں خالی آسامیاں پر ناں کر نے اور مقامی افراد کو کوٹہ ناں دینے پر چیئر مین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کا شدید احتجاج۔سفارشوں کی بنیاد پر ہونے والی ان بھر تیوں کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں جانے کا اعلان ۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تھوہا خالصہ میں2016نائب قاصد کی پوسٹ پر بھر تیاں ہوئی تھیں جس میں محکمے نے مقامی افراد کو نظر انداز کرتے ہوئے دوسری تحصلیوں کے افراد کو بھرتی کیا تھا جو بعد انہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں ٹرانسفر کروا لیں جس کی وجہ سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تھوہا خالصہ میں نائب قاصد ، ہیڈ کلرک کی سیٹ سمیت دیگر آسامیاں خالی تھیں جس پر گذشتہ روز قبل تھوہا خالصہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق سمیت دیگر مقامی افراد نے شر کت اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ مذکورہ سکول میں مقامی افراد کو تر جہی دی جائے مگر اس وقت ہماری بات کو کسی نے بھی جس کی وجہ سے آج یہ پر شانی دیکھنے کو مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میرٹ کی بات کرتے رہتے ہیں اور اگر میرٹ کی بات کی جائے تو ہمارے علاقے کے رہائشی ایک لڑکے کا حق ہے جس کے باپ نے26سال اس سکول میں نوکری کرنے کے بعد ریٹائر منٹ لی ہے اس کی جگہ اس کے بیٹے کو بھر تی کیا جائے نا کہ دوسری تحصلیوں کے افراد کو ہم پر مسلط کیا جائے ۔ اس موقع پر جنرل کونسلر یوسی مٹور راجہ اعجاز سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ کاوارڈ نمبر7کادورہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ کاوارڈ نمبر7کادورہ ۔ حاجی ملک منیر اعوان کی درخواست پر لاکھوں روپے کی ایک بہت بڑی گرانٹ سے جاری واٹر سپلائی سکیم کا معائنیہ ۔اس موقع پر ممتاز مسلم لیگی رہنما حاجی ملک منیر اعوان ،عاصی جنجوعہ ،جنرل کونسلر راجہ ندیم احمد ،سرفراز قریشی بھی موجود تھے ۔اہل علاقہ اور معززین علاقہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی کا تہ دل سے شکر یہ ۔ تفصیل کے مطابق ایم سی کہوٹہ کی مشہور و معروف وارڈ نمبر7نئی آبادی کہوٹہ کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی تھی اور اہلیان وارڈ کے اس مسلے کو حل کر نے کے لیے کسی نے بھی توجہ ناں دی جس پر سابق امیدوار برائے ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک منیر اعوان کو اہلیان وارڈ نے اس مسلے آگاہ کیا جس پر انہوں نے فی الفور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی سے رابطہ کیا جس پر انہوں ایک ایکشن لیتے ہوئے ایم سی کہوٹہ کی وارڈ نمبر7کے لیے ایک حاجی ملک منیر اعوان کی درخواست پر واٹر سپلائی سکیم کے لیے فی الفور لاکھوں روپے کی ایک بہت بڑی گرانٹ جاری کی جس کا گذشتہ روز افتتاح ہو گیاتھا۔گذشتہ روزصدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ کاوارڈ نمبر7کادورہ کیا اور کام کا معائنہ کیا اس موقع پر اس موقع پر ممتاز مسلم لیگی رہنما حاجی ملک منیر اعوان ،عاصی جنجوعہ ،جنرل کونسلر راجہ ندیم احمد ،سرفراز قریشی بھی موجود تھے ۔اہل علاقہ اور معززین علاقہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیااور کہا کہ انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں راجہ محمد علی ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیا ب ہو نگے ۔

some image

ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف کا صاحبزادہ ملک عبد السلام رشتہ ازواج میں منسلک

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبدالرؤف کا صاحبزادہ ملک عبد السلام رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا ۔ اس کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب کہوٹہ کے مقامی شادی ہال میں ہوئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ممتاز قانو دان وسابق مشیر وزیر اعظم پاکستان ملک فاروق اعوان ، تحصیل کہوٹہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود ، چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی ،وائس چیئر مین ایم سی کہو ٹہ ملک غلام مر تضیٰ ،ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ، ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان ،ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق ، ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ، بزرگ مسلم لیگی رہنماء راجہ غلام حسین ، جماعت اسلامی کے رہنماء سردار مسعود احمد ، ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی ،ملک شوکت مہان ، ملک زبیر آف چھنی بازار کہوٹہ،پٹواری نعیم ستی ، پٹواری راجہ شاہد ،پٹوار ی راجہ بابر ، پٹواری ملک اللہ یار، ممبرا ن پریس کلب کہوٹہ ملک زاہد مظہر ، راجہ عمران ضمیر ، کبیر جنجوعہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر دولہا ملک عبد السلام کو مبارکباد بھی پیش کی گئی ۔

some image

کہوٹہ شہر کے لیئے سیوریج اور واٹر سپلائی کے کروڑوں کے فنڈز استعمال ہونے کے باوجود شہری محروم

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ کہوٹہ شہر کے لیئے سیوریج اور واٹر سپلائی کے کروڑوں کے فنڈز استعمال ہونے کے باوجود شہری محروم ۔ کہوٹہ کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ۔ جبکہ کہوٹہ شہر میں سیورج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ گزشتہ روز بارش کی وجہ سے کئی دکانوں کے اندر پانی جانے سے لاکھوں کا نقصان ہونے کا خدشہ۔ نالوں پر تجاوزات کر کے نالے بند کردیے گے ہیں۔ جبکہ نواز کالونی کا نالہ بند ہونے کی وجہ سے وہاں گاڑیاں پانی میں بہہ چکی ہیں۔ اور دو نوجوان اس نالے پرچند سال قبل حادثے میں ہلا ک ہو چکے ہیں۔ لاری اڈہ کے قریب معمولی سی بارش کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں۔ گھنٹوں گاڑیوں پھنسی رہتی ہیں ۔جبکہ کئی مرتبہ دکانوں مکانوں اور مساجد کے اندر پانی داخل ہون کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ مگر منتحب نمائندے اور انتطامیہ خاموش تماشائی شہریوں عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر راوالپنڈی کے نظام کو ہتر بنایا جائے اور لاری اڈہ تا نواز کالونی و دیگر علاقوں میں تجاوزات ختم کر کے نالوں کو کھلا کیا جائے تاکہ عوام حادثات سے بچ سکیں

تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔ تحریک انصاف حلقہ پی پی سات کے رہنما راجہ وحید احمد خان

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ تحریک انصاف حلقہ پی پی سات کے رہنما راجہ وحید احمد خان نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔موجودہ حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب ہو گئی ہے ۔عمران خان نے جس جرات اور بہادری سے کرپشن کا کیس لڑا عوام اسکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔موجودہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چوری کے پیسے چھپانے کے لیے سکیم لائی گئی ہے ۔تحریک انصاف اسکو مسترد کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے گی ۔جہاں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی ۔نھوں نے کہا کہ نوجوان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اور آئندہ الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

تحصیل کو ٹلی ستیاں کے عوام کو دا نستہ پسما ندہ رکھنے والو ں کا یو م حساب قریب آن پہنچا ہے, راجہ محمد احسان ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پا رٹی حلقہ پی پی ون کے رہنما ء امیدوار صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی 6 راجہ محمد احسان ستی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ عوامی حقوق غصب کر نے والو ں اور تحصیل کو ٹلی ستیاں کے عوام کو دا نستہ پسما ندہ رکھنے والو ں کا یو م حساب قریب آن پہنچا ہے جس کا عملی مظا ہرہ صو با ئی وزیر اشفاق سرو ر کی کو ٹلی ستیاں میں عوام کو بیوقوف بنا نے کے نا م پر کھلی کچہری کا ڈرا مہ تھا جس میں عوام کا شدید غم و غصہ اور با لخصوص نو جوان سیا سی کا رکنوں کا رد عمل تھا علا قہ عوام کا اپنے بنیا دی حقوق حا صل کر نے کے لیے متحد ہو نا لا ئق تحسین ہے اب امید ہے کہ لو گ ان نا م نہا د نما ئندو ں کو اپنی منفی کا رکردگی کا آئنہ دکھا ئیں جو سا بق وزیر اعظم کے دو رہ کو ٹلی ستیاں اور وزیر اعلی کے دو رے کے دو ران اپنی تقریروں میں کہتے تھے کہ میاں صا حب یہ لو گ کچھ نہیں ما نگتے فقط آپ کا دیدا ر ما نگتے ہیں کھلی کچہری میں عوام نے راجہ صا حب کو بتا دیا ہے کہ اب یہ فریب اور جھو ٹ کی سیا ست نہیں چلے گی اور عوام کے رد عمل سے یہ بھی صا ف ظا ہر ہے کہ آئندہ الیکشن میں انکی عوام چھٹی کروا دیں گے R.0کے الیکشن نہیں ہو ں گے نہ پٹوار سرکا ر کے ذریعے دھا ندلی کروا ئی جا سکے گی آئین سب ملکر اپنے عوام کے بنیا دی حقوق غصب کر نے والوں اور تحصیل کو ٹلی ستیاں کے سا ت برسوں سے امتیا زی سلو ک رواں رکھنے والوں کے خلا ف ایک عوامی تحریک کا آغاز کریں ہم بہت جلد بنیا دی حقوق حا صل کر نے اور اپنے عوام کو متحد کر نے کے لیے ایک تحریک کا آغا ز کریں گے اور قریہ قریہ اور گا ؤ ں گا ؤں جا ئیں گے اور عوام کو اس تحریک آغا ز حقو ق میں شا مل کریں

صو با ئی وزیر محنت و افرا دی قوت پنجا ب راجہ اشفا ق سرو ر کی کو ٹلی ستیاں میں کھلی کچہری،ہلڑ با زی کی نظر ، عوام نے شکا یا ت کے انبا ر لگا دئیے

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ صو با ئی وزیر محنت و افرا دی قوت پنجا ب راجہ اشفا ق سرو ر کی کو ٹلی ستیاں میں کھلی کچہری،ہلڑ با زی کی نظر ، عوام نے شکا یا ت کے انبا ر لگا دئیے مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کی جا نب سے کڑی تنقید ،5سالوں بعد آج عوامی مسائل کیسے حل ہو ں گے ، کو ٹلی ستیا ں کی یو سیز بحا لی،سڑکو ں کا کا رپٹ نہ ہو نا ، کا رکنو ں کو نظر اندا ز کر نے ، کو ٹلی ستیاں کو صو با ئی اسمبلی اور سینٹ میں نما ئندگی نہ ملنا ،17سا لو ں سے ایک تحصیل صدر کا برا جما ن ہو نا ، کو آرڈینیٹر حلقہ پی پی 14 سے ہو نا ،سابق وزیر اعظم و وزیر اعلی کے اعلا نا ت پر عمل در آمد نہ ہو نا ، کا لج کا نا م تبدیل نہ ہو سکنا ، کا لجز کے لیے بسوں کی عدم فراہمی واپڈاکا 5سا لوں میں سب ڈویژن آفس قائم نہ ہو سکنا ،منشی گیری اور ٹا ؤ ٹ ما فیا کے ذریعے پا رٹی کو نقصا ن پہنچا نا ،کو ٹلی ستیاں کے متعدد علا قوں میں بجلی کی عدم فرا ہمی ، چو رو ں، ڈکیتوں ، منشیا ت فرو شوں اور ٹمبر ما فیا کیخلا ف کا روائی نہ ہو نا، نیو مری چئیر لفٹ کے ملا زمین سے رو زگا ر چھیننا، جیسے بڑے مسائل ان پا نچ سالوں میں یہاں کے عوام کا مقدر رہے جو کہ مسلم لیگ ن کے لیے ووٹ ما نگنے والے کا رکنوں کیساتھ نا انصا فی کی انتہا ہے با بو بشارت ستی ساکن بلا وڑہ نے گزشتہ دنو ں ان کیساتھ پیش آنے والے واقعہ اور سر منڈل اور بلا وڑہ میں چو ریو ں کی وارداتوں پر ایف آئی آر درج نہ ہو نے کی شکا یت کی جس پر صوبا ئی وزیر نے شدید بر ہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے فو ری ایف آئی آر درج کر نے کے احکا ما ت جا ری کیے اور ایس پی صدر کو تھا نہ کو ٹلی ستیاں میں فو ری سٹا ف کی فرا ہمی کا آرڈر جا ری کر تے ہو ئے کو ٹلی ستیاں سے منشیات فرو شی کے مکمل خا تمہ کی جلد رپو رٹ پیش کر نے کی ہدا یت اور کہا کہ منشیات فرو شی کے مکمل خا تمہ کے لیے کو ئی کتنا بھی با اثر کیو ں نہ ہو کسی کو کو ئی رعا ئت نہ دی جا ئے

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

جاتلی راجہ وقاص رشتہ ازدواج میں منسلک ، دعوت ولیمہ میں راجہ جاوید اخلاص کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی راجہ وقاص رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا دعوت ولیمہ میں راجہ جاوید اخلاص کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دیوی مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ محمود کے بیٹے راجہ شیر افضل کے بھتیجے راجہ قاص کی دعوت ولیمہ کی پُر وقار تقریب کا اہتمام گاؤں دیوی میں کیا گیا جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمید ،پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ فلک شیر ،راجہ شازی ،راجہ مسعود سرور راجہ شیر افضل ،راجہ حبیب ،تحصلیدار (ر) ملک خلیل ،راجہ طاہر ،راجہ سلطان ،راجہ سلطان شیرافگن ،راجہ نعیم المجید ، ماسٹر عابد ،راجہ جلیل نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے ممبران راجہ ابو بکر ،راجہ اسحاق ،راجہ محمد علی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

پنجاب فورڈ اتھارٹی کی جانب سے پابندی کے باوجود سرکاری اور نجی سکولوں میں واقع کینٹینوں پر ناقص تیل میں تلی ایشیا اور سافٹ ڈرنکس کی فروخت دھڑلے سے جاری ب

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پنجاب فورڈ اتھارٹی کی جانب سے پابندی کے باوجود سرکاری اور نجی سکولوں میں واقع کینٹینوں پر ناقص تیل میں تلی ایشیا اور سافٹ ڈرنکس کی فروخت دھڑلے سے جاری بچے مہنگے داموں ناقص ایشیا خرید کر کھانے پر مجبور والدین سخت پریشان افسران بالا سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق غربی گوجرخان میں واقع سرکاری ،و نجی سکولوں میں قائم کینٹینوں پر ناقص تیل میں تلے ہوئے چپس ،سموسے ،سافٹ ڈرنکس کے علاوہ دیگر ایشیا کی فروخت دھڑلے سے جاری جس سے آئے روز بچے بیمار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں انسپیکشن ٹیموں کی عدم توجہ کی وجہ سے سکول میں پڑھنے والے بچے یہ ناقص ایشیا مہنگے داموں خرید کر کھانے پر مجبو ر ہو چکے ہیں ان کے بیمار ہونے کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے والدین نے پنجاب فورڈ اتھارٹی کے افسران سے پابندی کے باوجود سکول کینٹینوں پر فروخت ہونے والی ناقص ایشیا کا نوٹس لے کر ان کے خلاف کاروائی کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا ہے

some image

عثمان رؤف ولد ماسٹر عبدالرؤف آف ڈھوک آہیر کی دعوت ولیمہ کی تقریب

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) راجہ طارق ایوب۔۔۔۔ عثمان رؤف ولد ماسٹر عبدالرؤف آف ڈھوک آہیر کی دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء و ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی ،مسلم لیگ ن کے راہنماء ظریف احمد راجہ، ڈاکٹر عامر شاہ ، صدیق وارثی، کلر،بیول ،جبر ،سموٹ ،سر صوبہ شاہ اور دیگر سکولوں کے اساتذہ کرام اور عزیزو اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

تھانہ روات کے علاقہ میں ڈاکو راج،چوری ڈکیتی کی 3 مختلف وارداتوں کے دوران دیہاتی لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔تھانہ روات کے علاقہ میں ڈاکو راج،چوری ڈکیتی کی 3 مختلف وارداتوں کے دوران دیہاتی لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات ،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم متاثرین کا بڑھتی وارداتوں پر شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے ڈھوک بدہال کے رہائشی عبدالقدیر ولد فضل خان کے گھر کے تالے توڑ کر غیر ملکی کرنسی2900 ریال ،3 تولے طلائی زیورات اور5 ہزار روپے نقدی لوٹ لی ،فیز8 کے رہائشی محمد ارسلان کے گھر سے 12 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،3 عدد موبائیل فون ،لیپ ٹاپ ،کیمرہ ،نقدی مبلغ ایک لاکھ20 ہزار روپے لوٹ لئیے امیر جان ساکن تھوبا کے گھرسے 5 تولے طلائی زیورات ،نقدی مبلغ 50 ہزار روپے لوٹ لئیے جبکہ 3 مسلح ڈاکوؤں نے آراضی سوہال کے قریب ٹیکسی نمبریLEI1629 کے ڈرائیور کو باندھ کر نالہ میں پھینک کر گاڑی ،نقدی مبلغ5600 روپے اور موبائیل فون چھین کر فرار ہو گئے عوام علاقہ نے بڑھتی وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی ،آر پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے ۔

 

روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ ،کار ڈرائیور نے سڑک عبور کرنیوالے نوجوان کو کچل دیا

روات(چوہدری عقیل ناحمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ ،کار ڈرائیور نے سڑک عبور کرنیوالے نوجوان کو کچل دیا موقع پر جانبحق پولیس کے مطابق روات کارہائشی تنویر ولدشیر افضل سڑک عبور کر رہا تھا کہ اس دوران سامنے سے آنیوالی تیز رفتار کار نمبری701 کے نیچے آ گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہوئے دم توڑ گیا ۔

روات پولیس کا جواء بازی اور جعلی سیمنٹ تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ ،4 جواری گرفتار

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )۔۔۔۔روات پولیس کا جواء بازی اور جعلی سیمنٹ تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ ،4 جواری گرفتار داؤ پر لگی نقدی ،موٹرسائیکل اور موبائیل فون برآمد ،جعلی سیمنٹ کی تیاری میں مشغول 2 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار سرغنہ فرار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او روات انسپکٹر خضر حیات نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے دوران نواحی علاقہ بمبلی بھٹہ خشت چوہدری اسلم کے اینٹوں کے بھٹہ کی اوٹ میں تاش کے پتوں کے ذریعے جواء بازی میں مشغول 4 جواریوں اللہ دتہ ،محمد ارشد ،محمد اکبر ،محمد شاہ نواز کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم مبلغ27 ہزار روپے 2 عدد موٹرسائیکل ،5 عدد موبائیل فون برآمد کر لئیے جبکہ دوسری کاروائی کے دوران کھوکھر ملز چک بیلی روڈ کے بالمقابل جعلی بیسٹ وے سیمنٹ تیار کرنیوالی حویلی میں چھاپہ مار کر دو ملزمان محمد اسلم اور فضل کو گرفتار کر کے سیمنٹ لوڈ کر کے لے جانیوالا ٹرک نمبریRIH2186 بھی قبضہ میں لے لیا اور جعلی سیمنٹ کے 52 بیگ ،اور اسکی تیاری میں استعمال ہونیوالا مٹیریل خاکہ پاؤڈر85 تھیلے ،کیف4 عدد سلور پلیٹ6 عدد بیسٹ وے سیمنٹ کے خالی بیگ 120 عدد برآمد کر لئیے گئے پولیس کے مطابق اصل سرغنہ وحید قاسم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

معروف ٹرانسپورٹر محمد فیاض کو مہیرہ سنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

some image

شاہ باغ ،کلر سیداں ۔یاسر ملک نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔ ۔۔معروف ٹرانسپورٹر محمد فیاض کو مہیرہ سنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ محمد فیاض کینسرکے عارضہ میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم معروف ٹرانسپورٹر اور انتہائی ملنسار شخصیت کے حامل تھے مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں مہیرہ سنگا ل میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تعزیت

Condolences

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممتازمسلم لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی بھتیجی اوروحید قریشی کی بیٹی وفات پر جماعت اہلیسنت کے ممتاز عالم دین مولانا حافظ ظہور نقیبی اعوان،سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار فیصل شہزاد چوہان ،ماسٹر قمر الزمان ، صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے درجات بلندی اور لواحقین کو صبر و جمیل کے لیے دعا کی ۔

some image

Picture of the Day