Our _Blog_

Our Daily News

Friday 9th March 2018 ----- 20th Jamadi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

ضلع کوہسار بننے سے پہلے ہی درد سر بن گیا،سیاسی قیادت تقسیم ،عوام پریشان

Public left frustrated and divided over plans for District Kohsar and boundary changes

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ حقیقت یا شوشہ،ضلع کوہسار بننے سے پہلے ہی درد سر بن گیا،سیاسی قیادت تقسیم ،عوام پریشان ،وزیراعظم کا کہوٹہ جلسہ میں ضلع کوہسار کا اعلان نہ کرنے پر کئی سوالات جنم لینے لگے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اپنے انتخابی حلقہ این اے 57 پر مشتمل کہوٹہ ، کوٹلی ستیاں، مری اور کلرسیداں پر مشتمل پہاڑی تحصیلوں کو ضلع کا درجہ دینے کے حوالے سے ایک عرصہ سے افواہیں گردش کررہی ہیں جس کے صدرمقام کا تعین ہونا ابھی باقی ہے جبکہ موجوزہ ضلع کوہسار کا زیور پوائنٹ لہتراڑ بنتا ہے ۔

کہوٹہ اورکلر سیداں کے شہری ضلع کوہسار کی مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ مری کے عوام کی اکثریت راولپنڈی کو ہی صدر مقام بنانے کے حق میں ہے جبکہ کوٹلی ستیاں کی عوام لہتراڑ کو مجوزہ ضلع کا صدر مقام دیکھنا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سیاسی تنازعات کے خوف اور سیاسی مخالفت کے ڈر سے مجوزہ ضلع کا صدر مقام فی الوقت راولپنڈی میں ہی بنانے بارے سوچ بچار میں مصروف ہیں

دوسری طرف تحصیل کوٹلی ستیاں کی یونین کونسلز جن کی تعداد 13تھیں انہیں کم کر کے 6کردیا گیا تھا ان کی حلقہ بندیوں بارے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے عدالت سے رجوع کررکھا تھا جس میں الیکشن کمیشن کو پارٹی بنایا گیا تھا جس سے واضع ہوتا ہے ضلع کوہسار کے قیام میں الیکشن کمیشن کا بھی واضع عمل دخل دیکھائی دیتاہے اسی طرح کوٹلی ستیاں کی عوام کی اکثریت کوٹلی ستیاں کی سابقہ یونین کونسلز جن کی تعداد13تھیں ان کی بحالی ضلع کے قیام سے پہلے چاہتی ہے۔ضلع کوہسار کے صدر مقام کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے قومی اسمبلی کے امیدوار ابھی تک لب کشائی کرنے سے گریزاں ہیں امیدواروں کی اکثریت کی طرف سے صدر مقام کے نام لینے پر انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شاہد خاقان عباسی اگرکوٹلی ستیاں یا مری کو صدر مقام ڈکلیئر کروانے کی کوشش کرینگے تو اس سے انہیں کہوٹہ اور کلر سیداں کے ووٹرز کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑیگا

شاہد خاقان عباسی مجوزہ ضلع کا شوشہ چھوڑ کر بند گلی میں پھنس چکے ہیں جس کا واحد حل راولپنڈی میں ضلع کا صدر مقام بنانا ہے جبکہ دوسری طرف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ جلسہ میں صرف کہوٹہ کیلئے اعلانات اور تحصیل مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں کیلئے اعلانات متعلقہ تحصیلوں میں کرنے کا عندیہ دیدیا ہے جس میں وہ کوٹلی ستیاں اور مری کیلئے ترقیاتی پیکیجز کا اعلان بھی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے مکمل نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعداب وزیرراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے قریبی سیاسی رفقاء سے ضلع کوہسار کے حوالے سے اعلان بارے صلح و مشورے بھی شروع کردئیے ہیں اور الیکشن شیڈول کے اعلان سے قبل ہی ضلع کا اعلان متوقع ہے۔

Kotli Sattian; The public is left frustrated while the politicians are divided over planned establishment of District Kohsar, The worst was to come as the Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi did not even mention the district Kohsar in his address in Kahuta.

The Public in Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan are bitterly against the plans of District Kohsar, While the public in Muree do not wish to have anything to do with any other Tehsils and want to stay part of Rawalpindi.

The Prime Minister is left in further headache as his home constituency Kotli Sattian want Lehtar to be main center of the new District, which is opposed by just about everyone else.

The current boundary changes by election commission to move Union council Choa Khalsa, Manianda, Nala Musalmana and Doberan Kallan to Gujar Khan has also upset the public and their are already threats of legal action.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

اجالا فاونڈیشن سلاو کے زیر اہتمام فری ہیلتھ ایڈوائس کی بنیاد رکھ دی گئی

Ujala foundation hold free health advice in Slough

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----اجالا فاؤنڈیشن سلاؤ نے مقامی کمیونٹی کی خدمت کے لئے فری ہیلتھ ایڈوائس کی بنیاد رکھ دی ۔ جس میں ہر بدھ کو ایک ممتاز معالج ڈاکٹر محمد عظیم صاحب اپنی خدمات پیش کریں گے ۔

آج اس سرجری کے افتتاح کے موقع پر ذوالفقار علی وارثی چئرمین اجالا فاؤنڈیشن نے نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ ہماری کمیونٹی میں صحت کے بہت سے ایشوز ہیں ۔ خاص کر زیابطس، بلڈ پریشر اور ڈپریشن میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور این ایچ ایس کے ڈاکٹرز اتنے مصروف ہیں کہ مریضوں کو انکے پاس کئی کئی ہفتوں بعد اپوائنٹمنٹ ملتی ہے پھر بھی وہ اپنی ساری باتیں ڈاکٹر سے شئر نہیں کرسکتے ۔

اس ضرورت کا احساس کرتے ہوئے اجالا فاؤنڈیشن نے فری ہیلتھ ایڈوائس سرجری کا آغار کر دیا جس میں لوگوں کو صحت کے حوالے بہترین مشورے اور احتیاتی تدابیر سے آگاہی دی جائے گی۔

یہ سرجری ہر بدھ کو ساڑھے چار بجے سے ساڑھے چھ بجے شام تک ہوگی ۔ اجالا فاؤنڈیشن اس سے پہلے بھی اپنی خواتین کے لئے ہفتہ وار انگلش لینگوئج کلاسز اور یوتھ کے لئے ماہوار تربیتی پروگرام بھی کر رہی ہے ۔ اس موقع پر اجالا فاؤنڈیشن کے دیگر سربراہان عقیل احمد ملک اور ارشد محمود جنجوعہ کے علاوہ مقامی کمیونٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Slough; Ujala foundation Slough has started free advice center for the local community, a free surgery will be held every Wednesday in Manor Park, Slough with Dr Mohammad Azeem.

تحصیل کلرسیداں کے حقوق دلانے کے کیلئے مقدمات دائر کیے جائیں گے, چوہدری اسد الرحمان سنیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ راولپنڈی

Legal action threat against election commission

some image

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم. ..راجہ اجمل حسین ) ----چوہدری اسد الرحمان سنیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ راولپنڈی نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا الیکشن کمیشن کی طرف تجویز کی جانے والی حلقہ بندیوں کو غیر فطری اور ناقابلِ قبول قرار دیا

انہوں نے کہا مجوزہ حلقہ بندیوں میں الیکشن کمیشن نے زمینی حقائق اور اہلیان کلرسیداں کی سہولت کو ہر گز مدنظر نہ رکها ہے انہوں نے مزید کہا تحصیل کلرسیداں کے بیشتر عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے رابطہ کیا ہے

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن میں اعتراضات دائر کیے جائیں اور ضرورت پڑنے پر عدالتوں میں بهی تحصیل کلرسیداں کے حقوق دلانے کے کیلئے مقدمات دائر کیے جائیں گے یاد رہے

کہ گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل کلرسیداں کے بیشتر مقدمات کی پیروی چوہدری اسد الرحمان سنیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ راولپنڈی نے کی تهی اور بیشتر مقدمات میں ان کو کامیابی بهی ملی تهی

London; Ch Asad Ur Rehman senior advocate speaking to pothwar.com told that, the decision by election commission over boundary changes in Kallar Syedan will be challenged at the high court unless the plans are scrapped.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

جمعیت علما ء ا سلا م بر طا نیہ کے سر پر ست ا علی مو لا نا عبد ا لر شید ر با نی نجی د و ر ے پر پا کستا ن پہنچ گئے

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جمعیت علما ء ا سلا م بر طا نیہ کے سر پر ست ا علی مو لا نا عبد ا لر شید ر با نی نجی د و ر ے پر پا کستا ن پہنچ گئے ا سلا م آ با د ا ئیر پو ر ٹ پر مو لا نا ا حسا ن ا للہ چکیا لو ی ،مو لا نا گو ہر ا لر حما ن ،مو لا نا عبد ا لمجید سمیت و د یگر نے ا ستقبا ل کیا۔

 

یو نین کو نسل دوبیرن کلاں کا ماہانہ اجلاس, ہاوس نے اتفاق رائے سے دوقراردادیں منظور کی

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)۔۔۔۔ یو نین کو نسل دوبیرن کلاں کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیرمین راجہ ندیم احمد اوروائس چیرمین ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت کے منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام جنرل کو نسلرز، لیڈی کو نسلرز، کسان کو نسلر ، یو تھ کو نسلر اور اقلیتی کو نسلر نے شرکت کی۔ ہاوس نے اتفاق رائے سے دوقراردادیں منظور کی گئیں۔ پہلی قرار داد میں نئی حلقہ بندیوں مسترد کر تے ہو ئے مطالبہ کیا گیا کہ پوری تحصیل کلر سیداں کو ایک ہی صو بائی حلقہ میں شامل کیا جا ئے۔ دوسری قرارداد میں حالیہ حلقہ بندیوں میں یو نین کو نسل دوبیرن کلاں کو دو صو بائی حلقوں میں تقسیم کر نے پر بھر پور احتجا ج کیا گیا اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ یو نین کو نسل دوبیرن کلاں کی تقسیم کو ختم کرکے یو نین کو نسل کے تمام مو ضع جات کو ایک ہی صوبائی حلقہ میں شامل کیا جا ئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان دواقدامات کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد کی جا ئے گی اور تحصیل کلر سیداں اور یو نین کو نسل دوبیرن کلاں کو کسی قیمت پر تقسیم نہیں ہو نے دیا جا ئے گا۔

تین روزہ فری آئی کیمپ میں کل آٹھ سو چودہ مریض آئے،ایک سو گیارہ کے آپریشن ہوئے،عینکیں،ادویات،رہائش اور کھانا بھی مفت

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھوک گلی والی منیاندہ،سر صوبہ شاہ تحصیل کلر سیداں،گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی برطانیہ میں مقیم حاجی چوہدری محمد یونس منہاس اوران کے صاحبزادگان چوہدری ظہیر یونس منہاس،چوہدری غلام یونس منہاس کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد ۵،۶،۷ مارچ بروز سوموار ،منگل اور بدھ کوکیا گیا،جس میں صبح نو بجے سے دن ایک بجے تک روزانہ آنکھوں کے مریضوں کو چیک کیا جا تا رہا،دن ایک بجے کے بعد ماہر امراض چشم جن مرد و خواتین کو سفید موتیا تھا،ان کا جدید آلات سے آپریشن کیا،آپر یشن میں جدید لینس استعمال کئے گئے جو کہ بغیر ٹانکے کے تھے ،جن افراد کا آپریشن نہیں ہو ا انہیں عینکیں مفت دی گئیں ، اس کے علاوہ ادویات بھی مفت مہیا کی گئیں،آپریشن والے مریضوں کو مفت رہائش اور کھانا بھی مہیا کیا گیا،ہپاٹائٹس بی،سی اور شوگر کے بھی مفت ٹیسٹ کئے گئے،سر صوبہ شاہ سے بس اور ویگن پر آنے والے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والوں کے لئے مفت ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا گیا ،اس فری آئی کیمپ کا انعقاد ہر سال حاجی چوہدری محمد یونس منہا س یو کے کی جانب سے اپنے والدین کریمین کے ایصال ثواب کے لئے کیا جا تا ہے،پروگرام کوآڈنیٹرحافظ محمد رضوان نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مرد و خواتین اس فری آئی کیمپ سے مستفید ہو ں ،اس دفعہ نارہ کہوٹہ ،بناہل میں بھی کیمپ لگائے گئے ،جس سے بہت سے مرد و خواتین کو منیاندہ میں آپریشن کے لئے لایا گیا،حاجی چوہدری محمد یونس منہاس نے کہا ہے کہ آئندہ سال انشا اللہ دور دراز علاقوں سے مستحق افراد کے لئے آئی کیمپ لگائے جائیں گئے،جن مرد و خواتین کی آنکھوں میں سفید موتیا ہو گا ان کے آپریشن ڈھوک گلی والی منیاندہ میں کئے جائیں گئے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

ہاؤس آف یونین کونسل کنوہا تحصیل کلر سیداں کی قرار داد مذمت،وائس چئیرمین چوہدری شاہد اکبر گجر نے صدارت کی

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔آفس آف یونین کونسل کنوہا کلر سیداں،اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے زیر صدارت وائس چےئرمین چوہدری شاہد اکبر گجر منعقد ہوا ،چےئرمین راجہ پرویز اختر قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی،جنرل کونسلر راجہ عاصم صدیق،جنرل کونسلرچوہدری محمد شفیق گجر،جنرل کونسلر راجہ غلام نقی،جنرل کونسلرراجہ ناہید اختر،کسان کونسلر راجہ محمد سعید،لیڈی کونسلر برجیس جیلانی،لیڈی کونسلر زینت بیگم نے اپنے اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سخت تشویش کا اظہار کیا،یونین کونسل کنوہا،کلر سیداں ایم سی سے ملحقہ یونین کونسل ہے،اور اسے نئی حلقہ بندیوں میں پی پی ۸ گوجرخان کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے،جس کی وجہ سے اہلیان یونین کونسل کنوہا میں سخت اضطراب پایا جا رہا ہے،لہذا ہاؤس یونین کونسل کنوہااور اہلیان یو سی کی جانب سے پُرزور اور بھرپور اپیل کی جاتی ہے کہ یونین کونسل کنوہا کو سابقہ پی پی ٹو اور موجودہ پی پی ۷ کا حصہ بنایا جائے۔

اہلیانِ ڈہوک سرہل یونین کونسل نلہ مسلماناں تعمیرات گلیات پر مشکور ,

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم :راشد محمود راجہ)۔۔۔۔اظہار تشکر تعمیرات گلیات ڈہوک سرہل یونین کونسل نلہ مسلماناں جناب وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی صاحب معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،جنرل سیکریڑی پاکستان مسلم لیگ ن جناب شوکت جنجوعہ کو اہلیان ڈہوک سرہل جناب محمد تنویر ناز بھٹی ، حاجی محمد افسر بھٹی ، صوبیدار حاجی عبدالغنی، حاجی محمد فاروق بھٹی ، محمد اصغر بھٹی ،حاجی علی اکبر بھٹی ،حوالدار علی احمد بھٹی ، محمد عظیم بھٹی، مہربان بھٹی ، ماسٹر حاجی عبدالغفور بھٹی ، حوالدار حاجی محمد یعقوب بھٹی ،ماسٹرمحمد شبیربھٹی ،محمد رفیق بھٹی ،صوبیدار منیر بھٹی ، محمد شفیق بھٹی ، محمد شریف بھٹی اہلیانِ ڈہوک سرہل یونین کونسل نلہ مسلماناں تعمیرات گلیات پر آپ جملہ احباب کے مشکور ممنوں ہیں۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اربوں روپے کی سڑک کا افتتاح اور کہوٹہ کے لیے یونیورسٹی کا اعلان کر کے اہلیان علاقہ کے دل جیت لیے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ کے لیے وزیر اعظم پاکستان کے اعلانات کے حوالے سے نمبر دار ملک قمر الزمان،راجہ فیصل محمود ، سید نذابت حسین شاہ ،اسد محمود ستی ، اشتیاق احمد اور راشد مبارک عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اربوں روپے کی سڑک کا افتتاح اور کہوٹہ کے لیے یونیورسٹی کا اعلان کر کے اہلیان علاقہ کے دل جیت لیے ۔نوجوان لڑکوں کے لیے سٹیڈیم ،سکولوں ،ہسپتال کی اپ گریڈ یشن ،بجلی اور گیس کی بھر فراہمی کا اعلان کر کے عوام کا درینہ مطالبہ پورا کر دیا انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نمبر دار ملک قمر الزمان،جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ فیصل محمود ، سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ ،وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد آف کنیسر ستیاں اورمسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ تین مارچ کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ کے سامنے گراؤنڈ میں ہزارو ں افراد کے ایک ایک بڑھے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کہوٹہ کے طلباء و طالبات کے لیے معیاری یونیورسٹی ،گورنمنٹ گرلز اور بوائزہائی سکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے ،کہوٹہ شہر اور یونین کونسلوں کی سطح میں کھیل کے گراؤنڈ ،کہوٹہ اور کشمیر کی عوام کے بڑھے مسلے کو حل کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کو مزید فنڈز اور ادویات مہیا کر نے ہلیتھ کارڈ کے اجر اء ،حلقہ پی پی ٹو کی ہر یونین کونسل میں بجلی اور گیس کی فراہمی کے اعلانات کر نے پر ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اپنے حلقے کی عوام کے تما م مسائل حل کر یں گے ۔

some image

گاؤں لونہ سیداں ڈھوک پکھڑال راجگان کی مصروف ترین مین گلی کے لیے40لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین کی درخواست پر ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی نے گاؤں لونہ سیداں ڈھوک پکھڑال راجگان کی مصروف ترین مین گلی کے لیے40لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر دی۔ کام شروع ۔چیئر مین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین نے ہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ عبد الرفیق،راجہ عابد ، راجہ حق نواز،راجہ ادریس کے مذکروہ گلی کا دورہ ۔ٹھکیدار کو معیاری اور سکیل کے مطابق بہترین کام کر نے کا سختی کے ساتھ ہدائت ۔راجہ شوکت حسین کونسل دکھالی کے چیئر مین اور مسلم لیگ ن یوسی دکھالی کے صدر بھی ہیں ۔مسلم لیگ ن یوسی دکھالی کے کارکنوں ،ورکروں ،اہلیان لونہ سیداں ڈھوک پکھڑال راجگان کے معززین معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ عبد الرفیق،راجہ محمد ادریس،راجہ احسان وحید،راجہ محمد نواز اور دیگر کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی،چیئر مین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین اوروائس چیئر مین یوسی دکھالی عبدالحمیدمغل کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دکھالی گاؤں لونہ سیداں ڈھوک پکھڑال راجگان کو جانے والے راستہ جو میں سٹرک سے گاؤں کی طرف جاتا تھا وہ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا تھا جس کو دیکھتے ہوئے اہل علاقہ کی عوام کے ہر دلعزیز شخصیت چیئر مین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی سے فی الفور رابطہ کیا جنہوں نے ان کی درخواست پر گاؤں لونہ سیداں ڈھوک پکھڑال راجگان یوسی دکھالی کی مصروف ترین مین گلی کے لیے4000000لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ ریلز کر دیے جس پر کام بھی شروع کیا تھا اور مکمل بھی ہونے کو ہے ۔فنڈز کی ترسیل پرمسلم لیگ ن یوسی دکھالی کے کارکنوں ،ورکروں ،اہلیان لونہ سیداں ڈھوک پکھڑال راجگان کے معززین معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ عبد الرفیق،راجہ محمد ادریس،راجہ احسان وحید،راجہ محمد نواز اور دیگرکی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی ،چیئر مین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین اورممتاز مسلم لیگی رہنماء وائس چیئر مین یوسی دکھالی عبدالحمیدمغل کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

some image

میں عمران خان کا سپاہی ہوں میرا جینا مرنا بھی خان کیلئے ہے, پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ کے سابق جنرل سیکریڑی طاہر ارشاد

ر :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ کے سابق جنرل سیکریڑی طاہر ارشاد نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں میرا جینا مرنا بھی خان کیلئے ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ میں 2008 میں پارٹی جوائن کی اور پارٹی کے لئے ہی جینے مرنے کا عہد کیا 126 دن دھرنے میں شامل رہا لوک ڈوان کے دوران گرفتار بھی ہو ا ،تحریک انصاف ایک نظریہ کا نام ہے اور اسی نظریہ کو سامنے رکھتے ہوئے اس میں شامل ہوا بلدیاتی الیکشن میں وارڈنمبر ۹ سے بلا کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیا ،اُس الیکشن میں جو کچھ ہوا اُس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہمیں صوبائی اسمبلی کے لئے ایسا لیڈر چاہیے جو خان کا سپاہی ہو اس سلسلے میں میرے رابطے کلر سیداں کی تنظیموں اور سابق عہدیداروں سے بھی ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد کارکن خوشخبری سنے گئے ،موجودہ حالات میں کارکن مایوس ہیں لیکن جلد وہ خوشخبری سنے گئے ہمیں خان کا نظریہ چاہیے ہماراجینا مرنا عمران کے لئے ہے جس کی بدولت آج چور حکمران بھاگتے پھررہے ہیں۔مجھے کسی عہد کا لالچ نہیں میں خان کے وژن کے لئے کارکن بن کر کا م کر تا رہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکن متحد رہیں انشاء اللہ کامیابی ہماری ہوگی۔

محکمہ مال کہوٹہ عوام کے لیے عذاب بن گیا ۔بار بار چکر لگوانا اور عوام کو زلیل و خوار کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ محکمہ مال کہوٹہ عوام کے لیے عذاب بن گیا ۔بار بار چکر لگوانا اور عوام کو زلیل و خوار کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ۔رہی سہی کسر اے سی کہوٹہ اور گردآور مسعود نے نکال دی ۔متاثرہ شخص کی خادم اعلیٰ پنجاب میں محمد شہباز شریف،ڈی سی راولپنڈی اور محکمہ مال کے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے علاقہ لونہ کے رہائشی معرو ف سماجی شخصیت راجہ اخلاق حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زمین کے کچھ معملات کے لیے محکمہ مال کے پٹواری اور گردآور مسعود کے پا س گیا مگر انہوں نے میر اکام نہیں کیا میں نے ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے تحریری درخواست دی جو کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے پاس آئی مگر وہ بھی روزانہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں کبھی کہتے ہیں کل آنا کبھی کہتے ہیں کہ پر سوں آنا انہوں نے کہا کہ میں کئی بار ان دفاتر کے چکر کاٹ چکا ہوں مگر میرا کام نہیں ہواجس کی وجہ سے میں سخت ذہنی عذاب میں مبتلا ہوں انہوں نے متعقلہ محکمیں کے اعلیٰ حکام سے فی الفور ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

تنظیم آس پا کستان کے زیر اہتما م تقریب تقسیم عطیا ت و تعا رفی پروگرامکو مارکیٹ کو ٹلی ستیاں میں منعقد ہو رہا ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ تنظیم آس پا کستان کے زیر اہتما م تقریب تقسیم عطیا ت و تعا رفی پروگرام 11مارچ بروز اتوار دن دس بجے کو Dمارکیٹ کو ٹلی ستیاں منعقد ہو رہا ہے جسمیں مستحق طلبا ء و طا لبا ت میں سکو ل بیگ سمیت دیگر عطیا ت تقسیم کیے جا ئیں گے سیکرٹری اطلا عا ت تنظیم آس پا کستان و جزل سیکرٹری پریس کلب کو ٹلی ستیاں نو ید ستی نے تحصیل بھر کی سیا سی سماجی و مذہبی تنظیموں کو اس پر وقا ر تقریب میں بھر پو ر شرکت کر نے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ انسانیت کی خدمت کے اس کارواں میں شامل ہو کر ہو کر ہر شخص اپنا اپناکردا ر ادا کر ے انہوں نے یہ بھی کہا کہ تنظیم آس پا کستان کے زیر اہتما م بہت جلد فری ایمبو لینس سروس کا بھی آغا ز کیا جا رہا ہے جس سے یہاں کے عوام بہتر اندا ز میں استفا دہ حا صل کرسکیں گے

بی ایچ یو کو ٹ سیا ہ دھیر کو ٹ ستیاں کے اضافی کمروں کی تعمیر کے لیے 78لاکھ رو پے کے فنڈز فرا ہمی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ بی ایچ یو کو ٹ سیا ہ دھیر کو ٹ ستیاں کے اضافی کمروں کی تعمیر کے لیے 78لاکھ رو پے کے فنڈز فرا ہمی پر صو با ئی وزیر را جہ اشفا ق سرو ر اورجو ئنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجا ب راجہ عتیق سرور کا شکریہ ادا کر تے ہیں جس سے یہا ں کے عوام کا دیرینہ مسلہ حل ہو گا اورصحت کہ سہو لت فراہم کر نے ڈا کٹرز اور دیگر ہسپتا ل انتظا میہ کوآسانہ میسر ہو گی ان خیا لا ت کا اظہا ر یو سی دھیر کو ٹ ستیاں کے مسلم لیگی نو جوان رہنما ؤں شا ہد محمو د ستی ،رفتا ب ستی ،ظفر تا ج ستی ،حشمت ستی،حفیظ ستی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا جس طرح بی ایچ یو کوٹ سیا ہ ددھیرکوٹ ستیاں کے فنڈز فرا ہم کیے گئے اسی طرح بی ایچ یو کو ٹ سیا ہ تا بتی تک سڑک کی فراہمی کے لیے بھی فنڈز کی فراہمی یقینی بنا ئے جا ئے جو کہ یہاں کے عوام کا ایک اور دیرینہ مطا لبہ ہے انہوں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جس طرح صو با ئی وزیر را جہ اشفا ق سرو ر اورجو ئنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجا ب راجہ عتیق سرور نے اہلیا ن دھیر کو ٹ ستیاں پر ما ضی میں فنڈز فرا ہمی میں ہمیشہ احسان کیا آئندہ بھی وہ اس روائت کو برقرا ر رکھیں گے

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kotli Sattian

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی محمد سلیم نے مجوزہ ضلع کوہسار کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے عمل دخل کے بارے میں کہا کہ ضلع بنانا پنجاب حکومت کا کام ہے الیکشن کمیشن کا تعلق صرف حلقہ بندیوں کا ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ ایم پی اے پی پی ٹوراجہ محمد علی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ میرا دو ٹوک موقف یہ ہے کہ جن آبادیوں کو اس مجوزہ ضلع کوہسار میں شامل ہونا ہے ان کی مرضی اور ان کی منشاء کے بغیر بنانا بے مقصد ہوگا تحصیل کلر سیداں،کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کے عوام کے بھی ضلع کوہسار کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں ضلع کے قیام میں الیکشن کمیشن کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پا رٹی کے رہنما ء امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 57 آصف شفیق ستی نے کہا کہ ضلع کوہسار کا قیام نیک شگون ہوگا مگر اس کا صدر مقام کسی ایسی جگہ رکھا جائے جو تمام تحصیلوں کا سنٹر ہو اور تمام تحصیلوں کے لوگوں کو باآسانی رسائی حاصل ہو سکے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سابق ایم پی اے شفقت علی عباسی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ضلع کوہسار بننے کی افواہیں گزشتہ دو سالوں سے گردش کررہی ہیں۔حکومت کو صرف دو ماہ رہ گئے ہیں ۔ضلع کے قیام کا استحقاق پنجاب حکومت کا ہے دو ماہ میں کیسے ضلعی دفاتر سمیت دیگر انفراسٹکچر تعمیر ہوگا۔اگر ضلع کوہسار کا قیام عمل میں لانا تھا تو مسلم لیگ ن کی وفاق اور پنجاب دونوں میں حکومت ہے الیکشن کے قریب آتے ہی شوشہ کیوں چھوڑا جارہا ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجا ب شاہد ریاض ستی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کوہسار کا قیام نیک شگون ہوگاضلع کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو نوکریاں ملیں گے ۔الگ ڈسٹرکٹ کے قیام سے الگ فنڈز ملیں گے جس سے علاقے میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغازہوگا صدر مقام کیلئے جو بھی علاقہ درمیان میں آئے اسے بنایا جائے چھوٹی چھوٹی باتوں کو ضلع کی آڑ میں نہیں لانا چاہیے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن و سینیٹر راجہ ظفر الحق نے ضلع کوہسار کے حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کوہسار کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے مگر جب ضلع کی حد بندی ہو جائیگی تو اس کے بعد ہی صدر مقام کا تعین کیا جائیگا۔

کو ٹلی ستیاں ( تحصیل رپو رٹر )سابق رکن قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ء غلام مرتضیٰ ستی نے ضلع کوہسار کے حوالے سے اپنے موقف میں کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے ضلع کوہسار کا شوشہ ڈھونگ ہے وزیراعظم پہلے کوٹلی ستیاں کی13یونین کونسلیں بحال کریں اس کے بعد ضلع کوہسار کی بات کریں۔ضلع کوہسار کا اعلان حلقہ کی عوام کو لولی پاپ دینے کے مترادف ہوگا۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے و پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ء50صداقت علی عباسی نے اپنے موقف میں کہا کہ ضلع کوہسار کا قیام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بس کی بات نہیں اس میں وقت ضائع کرنے کے بجائے ایم کے ڈی اے کو بحال کیا جائے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ صوبائی وزیر محنت و افراد ی قوت راجہ اشفاق سرور نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کوہسار کے قیام کا فیصلہ نیک شگون ہوگا ضلع ہر صورت بنے گا ضلع کوہسار کا صدر مقام راولپنڈی ہی ہوگا۔نئے ضلع کے بننے سے علاقے میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ جما عت اسلامی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی صولت مجید ستی نے اپنے موقف میں کہا کہ ضلع کوہسار بننا چاہیے۔ جتنا چھوٹے چھوٹے یونٹ بنیں گے ۔ اتنا ہی عوام کا فائدہ ہوگا۔صدر مقام وہی پر بننا چاہیے جو کہ سنٹرل مقام ہو۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

پاکستان پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس بسلسلہ تنظیم سازی, سرپرست اعلیٰ سیٹھی محمد الیاس

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس بسلسلہ تنظیم سازی سٹی صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ ، سٹی سیکرٹری راجہ عمران کامی کی زیرصدارت منعقد ہوا راجہ پرویز اشرف کی مشاورت کے بعدسٹی تنظیم کا اعلان کیا گیا سرپرست اعلیٰ سیٹھی محمد الیاس سینئر نائب صدر خاقان بابر کیانی خواجہ عبدالقیوم ملک آصف اکرام ایڈووکیٹ راجہ قاسم علی صغیر بھٹی حاجی ازرم ساجد اور سید اسجدعلی کاظمی ہونگے نائب صدور میں راجہ محمداخلاق، خان سلیم، جاوید اختر گرو، مہتاب سیٹھی، ملک سہیل، اعجاز صراف، ملک ہدایت شامل ہیں ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محمود صراف ایڈیشنل سیکرٹری اورنگزیب بٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ عمران مانی سیکرٹری اطلاعات قاضی نوید سیکرٹری فنانس جاوید اختر جنجوعہ اور خرم شکیل اعوان میڈیا ایڈوائزر ہونگے نومنتخب عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام نومنتخب عہدیدار اپنی توانائیوں کو صرف کرتے ہوئے پارٹی کو سٹی بھر میں منظم اور مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ راجہ عمران کامی اور سیٹھی محمد الیاس نے کہا کہ پی پی پی آج بھی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے ہم ذوالفقار علی بھٹو اورشہید بی بی کے بتائے ہوئے مش پر چلتے ہوئے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آخری دم تک لڑیں گے پی پی پی 2018ء کے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما چوہدری ضیافت حسین کا گزشتہ روز پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگی کارکنوں سے میاں نوازشریف کی ملاقات

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما چوہدری ضیافت حسین نے گزشتہ روز پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگی کارکنوں سے میاں نوازشریف کی ملاقات اور کارکنوں کے سوالوں کے جواب کے موقع پر چوہدری ضیافت حسین نے اپنے جذبات کااظہار کیا اور میاں محمد نوازشریف سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے قائد کیلئے جان بھی حاضر ہے میرا دوہرے نشان حیدر کی دھرتی سے تعلق ہے وفا کرنے والے لوگ ہیں اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کے ایک اشارے پر خون کاآخری قطرہ تک بہا دیں گے اس موقع پر چوہدری ضیافت حسین نے جذباتی انداز میں کہا کہ ہم میاں نوازشریف کو دل ودماغ سے کسی صورت نہیں نکال سکتے انہوں نے ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت کی آج ملک جو ترقی کی منازل طے کر رہا ہے یہ میاں نوازشریف کے کارنامے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا خون بہتا ہے بہنے دو مجھے نوازشریف کہنے دو

مسلم لیگ ن عوامی خواہشات کی تکمیل کے صلے میں فتح سے ہمکنار ہوگی, راجہ طاہرکیانی

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ طاہرکیانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن فیڈریشن کی جماعت ہے جو کہ عوامی طاقت کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں ماضی کی طرح بھرپور انداز سے کامیابی حاصل کرے گی اورسیاسی مخالفین منہ تکتے رہ جائیں گے چوہدری نثار علی خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان جیسے عظیم لیڈر ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں ان کی مثبت اور تعمیری سیاست باعث تقلید ہے جبکہ ان کا ہر فیصلہ ملکی خیر خواہی سے وابستہ ہے ان کی آواز پر لبیک کہتے ہیں وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر راجہ سہیل عباس کیانی بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ہر سطح پر میگاپراجیکٹس دیے گئے جس سے پسماندگی کا خاتمہ ہوا انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی سازشیں دم توڑ چکی ہیں کیونکہ پارٹی کے ساتھ چوہدری نثار علی خان جیسے باکردار سیاستدان ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ملک بھر میں عوامی پذیرائی حاصل ہے اور اسی بنیاد پر آمدہ انتخابات میں بھی سیاسی مخالفین کو شکست سے دوچار کریں گے انہوں نے کہا کہ گوجرخان کی سیاست میں بھی مسلم لیگ ن عوامی خواہشات کی تکمیل صلے میں فتح سے ہمکنار ہوگی

some image

سیزن کی پہلی کبڈی میلہ اسلام پورہ جبر ،ہزاروں کی تعداد میں شائقین اس میچ سے لطف اندوز ہوئے

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔بابا سائیں مرچو قلندر کے عرس و میلے کے سلسلے میں سابق کونسلر چوہدری محبو ب آف لس اور کبڈی کے سابق ممتاز کھلاڑی ملک طارق المعروف تاری جبر کی جانب سے کبڈی کا شاندا ر میچ منعقد کیا گیا،جس میں ثاقب بجلی سمیت پنجاب بھر سے بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا،ریفری کے فرائض کبڈی کے سابق کھلاڑی چوہدری محمد شبیر لنگڑیال نے انجام دئیے،میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی،ملاحظہ فرمائیے پوٹھوار ڈاٹ کوم کی پیش کش۔

Gujar Khan - For more details, Please watch the video below...

اسلامپورہ جبر میں سائیں مرچو سرکار کے سالانہ عر س کے موقع پر سرکس کی آڑ میں قمار بازی

some image some image

اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار داٹ کوم ممراز شیخ سے ) گوجرخان تحصیلی انتظامیہ نے اسلام پورہ جبر پیر سید عطاء حسین شاہ المعروف بابا سائیں مرچو سرکار قلندر کے سالانہ عر س و میلے کے موقع پر میجک شو سرکس کی آڑ میں جاری قماری بازی کے سرگرم بازا ر کو نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کر ڈالی ،غیر اخلاقی حرکات کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گئے تحصیلی انتظامیہ اسلامپورہ جبر میں سائیں مرچو سرکار کے سالانہ عر س کے موقع پر سرکس کی آڑ میں قمار بازی،موت کا کنواں،ممنوعہ جھولا کشتی ،دوسرے جھولے اور خواجہ سراؤں کے رقص کے دھند ے اور دیگر خرافات پر اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی حسب ہدایت سپیشل میجسٹریٹ تحصیلدار طارق امیر ملک ،ریڈر عمران ملک نے موقع پر پہنچ کر موت کا کنواں سرکس کی آڑ میں قماربازی ،ممنوعہ جھولا کشتی بند کر ا دیئے اور فوری طورپر سامان ٹرکوں میں لوڈ کرا دیا ،اس مو قع پر سپیشل میجسٹریٹ نے واضع کیا کہ مذہبی اجتماعات پر کسی بھی قسم کی بہودگی کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی،علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کا زبردست خیر مقدم کیا ہے

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

ایک ہی علاقے میں دو پٹرول پمپ لگانے کی اجازت د ینا نا انصافی ہے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے پارک روڈ پر سی ڈی اے کی طرف سے پٹرول پمپ کے لئے فروخت شدہ پلاٹ کے سامنے ایک اور شخص کو پٹرول پمپ لگانے کی اجازت دے دی جس پر 36کروڑ روپے سے نیلامی میں پلاٹ خریدنے والے الاٹی نے اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک ہی علاقے میں دو پٹرول پمپ لگانے کی اجازت د ینا نا انصافی ہے اور اب وہ سی ڈی اے کو واجبات کی ادائیگی نہیں کریں گے۔ دستاویز کے مطابق سابق ڈائریکٹر پلاننگ ایوب طارق نے مسز سیدہ قیصر نامی خاتون کو اس کی ملکیتی زمین پر پیٹرول پمپ کی اجازت سے متعلق درخواست کو ممبر پلاننگ کی منظوری سے مسترد کردیا تھا تاہم ایوب طارق کی ریٹائرمنٹ کے فوری بعد نئے ڈائریکٹرنےاس خاتون کو پارک روڈ پر پٹرول پمپ اور سی این جی پمپ لگانے کا این او سی جاری کروا دیا ہے۔ ڈ ائریکٹر پلاننگ ارشد چوہان نے اس اعتراض کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ این او سی سی ڈی اے کی پا لیسی کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی ڈی اے نے پارک اینکلیو ہا ؤسنگ سکیم کے مرکز میں پٹرول پمپ کیلئے دو سال پہلے پلاٹ نیلام کیا تھا ۔ الاٹی نے اس کی اقساط ادا نہیں کی ہیں جس کی وجہ سے انہیں بار بار نوٹس دیا گیا اور اب شوکاز نوٹس دیا گیا ہے تاکہ الاٹمنٹ منسوخ کی جا سکے ۔ اس تنسیخ سے بچنے کیلئے وہ ایک نجی اراضی پر پا لیسی کے مطابق این او سی دینے پر اعتراض کر رہے ہیں جو بلا جواز ہے۔ سی ڈی اے نے حال ہی میں ایک نجی بلڈنگ کمرشل کرنے کی دو کروڑ روپے فیس لی ہے۔ پٹرول پمپ سے بھی سی ڈی اے کو سالانہ آ مدن ہوگی۔

 

تھانہ صادق آباد کے علاقے فاروق اعظم روڈ پر بیکری کی چیکنگ کے دوران پیش آنیو الے واقعے کے بعد پولیس نے دکاندا ر مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے فاروق اعظم روڈ پر بیکری کی چیکنگ کے دوران پیش آنیو الے واقعے کے بعد پولیس نے دکاندا ر مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجبکہ دکان مالک نے فوڈ اتھارٹی کی دوخواتین افسران اور دیگر عملے کے خلاف کلوز سرکٹ کیمرے کی ویڈیوریکارڈنگ کو ثبوت بناکر مقدمہ کے اندار ج کی درخواست دے دی ۔فاروق اعظم روڈ پر فوڈ اتھارٹی کی فوڈ آفیسر روبینہ تاج نے ٹیم کے ہمراہ رات گئے چھاپہ ماراجس کے دوران متضاد اطلاعات موصول ہوئی، تھانہ صادق میں درج مقدمہ میں روبینہ تاج نے مؤقف اختیارکیاکہ دکان مالک وقار اور اسکے دوست عمران نے ٹیم کو ہراساں کیا، گالی گلوچ کی ، ڈرائیورنور رحمان کو دھکے دے کر گاڑی جلانے کی دھمکی دی ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ دکان مالک وقار نے کلوز سرکٹ کیمرے کی ریکارڈنگ کو بطور ثبوت پیش کرتے ہوئے پولیس کو درخواست دی کہ نور رحمان نے کیش کاونٹر میں ہاتھ ڈالا، کسی بھی آفیسر نے اپنا تعارف نہیں کروایا،رات دس بجے آنے والی ٹیم نے دھمکایااور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے دکاندار کی درخواست لینے کے بعد معاملے کی چھان بین شروع کردی ، تفتیشی آفیسر ریاض شاہ کاکہناتھاکہ حقائق دیکھنے کے بعد اعلٰی افسران کی ہدایت کی روشنی میں کارروائی ہوگی ۔

سٹامپ پیپرکی کھلی عام بلیک میں فروخت کا سلسلہ جاری

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ سٹامپ پیپرکی کھلی عام بلیک میں فروخت کا سلسلہ جاری۔سٹامپ پیپرز کی شدیدقلت نے سائلین کیلئے بنیادی دستاویزات کی تحریرو تکمیل کے اخراجات میں دس گنا اضافہ اور حکومتی آمدنی میں تیس فیصد تک کمی کر دی۔ سٹامپ پیپر کے خودساختہ نرخ مقرر۔ 50 روپے والے سٹامپ پیپرکی 150 روپے میں فروخت جاری۔ وثیقہ نویسوں اور سٹامپ فروشوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ اسٹام پیپرزکے حصول کے لئے آنے والے سائلین ذلیل وخوار ہونے لگے۔ذرائع کے مطابق عدالتوں اور دیگر محکموں میں سائلین کو بیان حلفی،اقرار نامہ، ضمانت نامہ اور رجسٹری سمیت متعدد بنیادی دستاویزات کی تحریرو تکمیل کیلئے مختلف مالیت کے سٹامپ پیپرز کی ضرورت ہوتی ہے سٹامپ پیپرزکی شدید قلت ہے، سائلین مطلوبہ مالیت سے زیادہ قیمت اور تعداد کے سٹامپ پیپرز لگانے پر مجبور ہیں جبکہ وثیقہ نویسوں اور سٹامپ فروشوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بعض رجسٹرڈ اور زیادہ ترغیررجسٹرڈسٹامپ فروشوں نے سٹامپ پیپرز بلیک میں خرید کر ذخیرہ کر رکھے ہیں جو زیادہ قیمت پر فروخت کئے جا رہے ہیں ٹیکسلا کچہری میں اسٹام پیپر کی کاپیاں بلیک میں فروخت ہونے لگی 50 روپے والے اسٹام ملی بھگت سے من پسند ایجنٹوں کو جاری 5000 ہزار روپے والے اسٹام 8500 روپے میں فروخت ہونے لگے اسٹام کے حصول کے لئے آنے والے سائلین ذلیل خوار ہونے لگے 50 روپے والا اسٹام 150 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ سٹام فروشوں کا کہنا ہے کہ50 روپے والا اسٹام ہمیں 85 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں راولپنڈی کچہری ٹریژری آفس میں تعینات اہلکار اپنے من پسند ایجنٹوں کو اسٹام کی کاپیاں تھما دیتے ہیں جو ہمیں 5000 ہزار والی کاپی 8500 سو روپے میں فروخت کرتے ہیں جسکی وجہ سے ہم 50 روپے والااسٹام150 روپے میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ہم خود چاہتے ہیں کے راولپنڈی میں تعینات اسٹام پر قبضہ مافیا اور ایجنٹوں کے خلاف ایکشن لیا جائے تاکہ اسٹام کے حصول کے لئے آنے والے سائلین کوبروقت اور گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ ریٹس پر اسٹام مہیا کیے جا سکیں قانونی حلقوں نے تشویش کا اطہار کرتے ہوئے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے سینئر وکلاء اور بار کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سٹامپ پیپرز کی قلت سے سائلین کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے جو کہ جوڈیشل پالیسی کے بنیادی ہدف سے متصادم ہے جس میں سائلین کو فوری اور سستے انصاف کی گارنٹی دی گئی ہے سٹامپ پیپر کی شارٹیج کی وجہ سے عام شہریوں سمیت طلباء و کاروباری طبقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈی سی راولپنڈی سمیت دیگر اعلی حکام فور ی نوٹس لیکرٹیکسلا میں سٹامپ پیپر کی مہنگی داموں فروختگی اور کمی کا مسئلہ حل کرکے عوام کو اس مسئلہ سے فوری نجات دلائیں

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن سروری قادری کا برطانیہ میں اپنے مختصر دورے میں عوام کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پاکستان ملی تحریک کے سربراہ عالمی مبلغِ اسلام صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن سروری قادری کا برطانیہ میں اپنے مختصر دورے میں عوام کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری برمنگھم میں ضلع میرپور و ڈڈیال کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے سلطان فیاض الحسن صاحب کا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان ہم پر بہت زمہ داریاں عائد ہوتیں ہیں قانون کی پابندی کرنا ہم سب پر فرض ہے عوام کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے مسلمانوں کی عزت عالمی سطح پر مجروح ہو آج عالمی برداری مسلمانوں کو منفی انداز سے دیکھتی ہے ہمیں اپنے ایکشن سے اپنی امیج بہتر کرنی ہے سماجی رہنما نمبردار زوہیب صادق کی رہائش گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام بچوں اور نوجوانوں پر خاص توجہ دیں اور سیاسی و سماجی معملات میں ان کو شامل کریں تاکہ وہ آنے والے وقت میں ہماری بہترین نمائندگی کر سکیں ۔

some image

تحریک لبیک یا رسول اللہ کی نئی تنظیم سازی مکمل جنید ہاشمی امیر محمد سجاد سلطانی ناظم اعلیٰ منتخب کر لیے گئے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کی نئی تنظیم سازی مکمل جنید ہاشمی امیر محمد سجاد سلطانی ناظم اعلیٰ منتخب کر لیے گئے نئے عہدیداران نے ممبر شپ کا کام تیز کر دیا یونین کونسلوں میں بھی تنظیم سازی کا آغاز کر لیا گیا یونین کونسل اوناع کے امیر حافظ زبیر، نائب امیر محمد نیب علی شاہ،ناظم اعلیٰ راجہ بلال چشتی منتخب کر لیے گئے درجنوں افراد روزانہ کی بنیاد پر تحریک میں شامل ہو رہے ہیں تحریک لبیک نے پاکستان میں مرزائیوں اور قادیانیوں کی تمام تر سازشوں کو بے نقاب کیا قادیانی نواز حکومت کا سورج غروب ہو رہا ہے تحریک لبیک ضلع میرپور کے ناظم اعلیٰ چیئرمین طارق کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ ڈڈیال کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہال ہی میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک لبیک میں شامل ہونے والے محمد جنید ہاشمی کو تحریک کا امیر جبکہ فیض آباد کے دھرنے میں بھرپور شرکت اور محنت کرنے والے محمد سجاد سلطانی کو تحصیل کا ناظم اعلیٰ منتخب کر لیا گیا جبکہ یونین کونسل اوناع کے امیر حافظ زبیر، نائب امیر محمد نیب علی شاہ،ناظم اعلیٰ راجہ بلال چشتی منتخب کر لیے گئے اس موقع پر تحریک لبیک ضلع میرپور کے امیر چیئرمین طارق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر بھر سے تحریک میں سینکڑوں افراد شامل ہو رہے ہیں علامہ خادم حسین رضوی نے فیض آباد میں کامیاب دھرنا دے کر مرزائی نواز حکومت نے پاکستان میں اسلام دشمنوں کو کھلی چھٹی دے رکھی تھی جس وجہ سے خطرہ تھا کہ پاکستان اسلام دشمنوں کے قبضہ مین نہ چلا جائے مگر علامہ خادم حسین رضوی نے اسلام آباد میں دھرنا دے کر مرزائیوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ان آئندہ کوئی بھی اسلام دشمن اسلام پر حملہ کرنے کے بارے میں سوچے گا بھی نہیں

ڈڈیال میں مسلم لیگ ن کا قبضہ مافیا ٹولہ جنگلات کی زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں, پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری کامران ٹھاروی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری کامران ٹھاروی نے کہا ہے کہ ڈڈیال میں مسلم لیگ ن کا قبضہ مافیا ٹولہ جنگلات کی زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں جو کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے پپلی اور سورکھی میں محکمہ جنگلات کی سینکڑوں کنال زمین پر قبضہ کر لیا گیا انتظامیہ اس قبضے کے خلاف فلفور ایکشن لے ہم محکمہ جنگلات کے آفیسران کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں ڈڈیال میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے قبضہ مافیا ٹولے کو لگام دیں مسلم لیگ ن کی حکومت سے ہمین اچھی توقعات تھیمگر افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ حکومت ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ قبضے بھی کر رہی ہے جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ جنگلا کے ساتھ کھڑے ہیں ان کی زمین کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے محکمہ کو چاہیے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی زمین واگزار کروائے ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

کلر بار کلرک ایسوسی ایشن کے رکن منشی ندیم کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلر سگوال میں ہوئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر بار کلرک ایسوسی ایشن کے رکن منشی ندیم کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلر سگوال میں ہوئی جس میں علامہ نثار الرحمان صدیقی، صوبیدار غلام ربانی، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، مرزا عبدالرحمان، محمد جاوید چشتی کے علاوہ ووکلاء،کلرک برادری اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کلر سیداں کے نواحی گاؤں جسوالہ میں ماسٹر رشید اختراور ماسٹر شبیر اختر کی والدہ کی رسم چہلم

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جماعت اسلامی حلقہ پی پی 10 کے امیدوارخالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ ضرورت سے زیادہ کی خواہش انسان کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے دور کر دیتی ہے۔کثرت مال کی ہو ،اقتدار یا طاقت کی ہو، انسان کو اندھا کر دیتی ہے، انہوں نے کلر سیداں کے نواحی گاؤں جسوالہ میں ماسٹر رشید اختراور ماسٹر شبیر اختر کی والدہ کی رسم چہلم کے مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کثرت مال کی خاطر انسان جھوٹ بولتا اور ملاوٹ کرتا ہے اور اپنے ضمیر کا سودا کر کے دوسروں کی بولی لگاتا ہے اور یہی کچھ کچھ کرتے کرتے موت کی وادی میں چلا جاتا ہے ،ہمیں آج اپنی آخرت سنوارنے کے لئے اپنی سوچ،کردار اور عمل کو درست سمت پر لانے کی ضرورت ہے ۔

Picture of the Day