Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 9th February 2018 ----- 22nd Jamadi Ul Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

راولپنڈی کیلئے ایک اور ڈیم کی منظوری, پاپین ڈیم چکری پر لاگت کا تخمینہ چھ ارب روپے

New Dam Paben approved for Rawalpindi at the cost of Rs 6 Billion

some image

راولپنڈی کیلئے ایک اور ڈیم کی منظوری ہوگئی ہے۔ پاپین ڈیم پر لاگت کا تخمینہ چھ ارب روپے ہے۔جبکہ دادوچھا ڈیم پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری آج عسکری حکام کو بریفنگ دینگے۔باخبر ذرائع کے مطابق پاپین ڈیم چکری کے قریب ہوگاجو زرعی مقاصد کیلئے بنایا جارہا ہے۔

ڈیم کی تکمیل کی مدت چار سال رکھی گئی ہے۔جس سے20ہزار ایکڑ زرعی رقبہ سیراب ہوسکے گا۔ڈیم میں پانی سٹوریج کی صلاحیت60ہزار ایکڑ ہوگی جس سے اردگرد کی آبادیوں کو روزانہ دو کیوسک پانی کی سپلائی کے علاوہ100کیوسک روزانہ سپلائی والی نہریں بنائی جائیں گی تاکہ زمین کو سیراب کیا جاسکے۔

پی ایس ڈی پی منصوبہ کی ایکنک سے بھی منظوری ہوگئی ہے۔ادھر دادوچھا ڈیم کے سلسلے میں بدھ کو کمشنر آفس میں مشاورت ہوئی جس کے بعد آج منصوبہ کے حوالے سے عسکری حکام کو بریفنگ دی جائے گی۔

منصوبہ کیلئے لینڈ ایکوزیشن کیلئے کام جاری ہے۔ ابتدائی طور پر لاگت کا تخمینہ6027ملین روپے ہے۔جس میں لینڈ ایکوزیشن اور موبلائزیشن وغیرہ کیلئے 28سو ملین روپے کی ضرورت ہے۔رواں مالی سال کیلئے منصوبہ کیلئے2سو ملین روپے رکھے گئے ہیں۔جبکہ لینڈ ایکوزیشن کیلئے سمال ڈیمز آرگنائزیشن اپنےوسائل سے ایک ارب روپے فراہم کرے گی۔

Rawat, Rawalpindi; Another dam has been approved for Rawalpindi. The estimated cost of Papin dam is Rs. 6 billion. The dam site is located at a distance of about 2.0 Km from East side of Papin village and 50.0 Km South West of Rawat Town, Tehsil & District Rawalpindi on Wadala Kas, a tributary of Soan River.

The completion date of the dam has been kept for four years, Which will generate 20,000 acres of agricultural area. Dam storage capacity will be 60,000 hectare.

Which, around 100 cusk daily supply canals, will be irrigated to the land, besides providing daily water to the surrounding population. PSD scheme has also been approved by the scheme.

Work for Land Acquisition for the project continues. Initially the cost estimate is Rs. 6027 million. Which requires 28 million rupees for land integration and mobility etc.For the current fiscal year, Rs. 2 million has been kept for the project.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

بریڈفورڈ میں کمیونٹی ہم آہنگی کی خاطر اس ماہ مساجد تمام مزاہب اور مکتبہ فکر کے لئے کھولے رکھنے کا فیصلہ

Mosques in Bradford to open their doors for Visitors

some image

بریڈفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ اس ماہ بریڈفورڈ کی مساجد نے تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ کسی بھی مذہب کو نہ ماننے والوں کو بھی مساجد کے وزٹ کی اجازت ہو گی۔مسلم کونسل آف بریٹن کی جانب سے شروع کی گئی اس کیمپین میں برطانیہ بھر سے دو سو سے زائد مساجد حصہ لیں گی۔

مسلم کونسل آف بریٹن کا کہنا ہے کہ وزٹ مائی مسجد ڈے پچھلے کئی سالوں سے چلا آرہا ہے مگر اس سال ایک ہی دن کئی مساجد اس میں حصہ لے رہی ہیں۔اور یہ مختلف کمیونٹیز اور مذاہب کے پیروکاروں کواسلام کی بنیاد سے روشناس کرانے کا بہترین موقع ہے۔اس دن ہر سال کئی افراد مساجد کا دورہ کرتے ہیں۔اور مساجد کے معاشرے پر مثبت آثار سے آگاہی حاصل کرتے ہیں۔

Bradford; Mosques across Bradford region will open their doors later this month and welcome people of all faiths – or none – to take a look around at the Mosques.

Organised by the Muslim Council of Britain (MCB), the national initiative will see more than 200 mosques across the UK take part.

The MCB says open days have been held for many years, but the Visit My Mosque day is an opportunity for these to be held on the same day.

The Muslim Council of Britain said the day is “planned to continue as an initiative attracting more mosques and visitors each year and shining a spotlight on how mosques are positively shaping their local communities”.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں صحت میلہ کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں صحت میلہ کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع ،صحت میلہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں ایک ساتھ شروع ہو گا جو 19 سے 24 فروری تک جاری رہے گا۔ایم ایس ڈاکٹر انور ہمایوں میر نے بتایا کہ اس دوران ایسے افراد کو سریننگ کے عمل سے گزارا جائے گا جو اس سے قبل کسی وجہ سے اپنی سکریننگ نہیں کروا سکے۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے بتایا کہ صحت میلے میں پیپاٹائٹس بی اور سی سمیت ملیریا اور ٹی بی کے ٹیسٹ کئے جائیں گے جن کیلئے ٹی ایچ کیو اور بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں سکریننگ ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران تمام بنیادی مراکز صحت میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ بھی منایا جائے گا جس میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے مفت مشورے اور ادویات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ حفاٹی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔

 

گاڑی میں ایک سے زائد گیس سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ گاڑی میں ایک سے زائد گیس سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے دوران گشت روات سے کلر سیداں آنے والی مسافر گاڑی کو روک کر ڈرائیور سے گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیور لائسنس طلب کیا گیا جو وہ پیش نہ کر سکا ۔پڑتال کرنے پر گاڑی میں دو عدد گیس سلنڈر پچھلی دو سیٹوں کے نیچے نصب شدہ پائے گئے ۔ڈرائیور محمد افضال سکنہ ڈڈیال (آزاد کشمیر)سے نصب شدہ سلنڈر کی بابت دریافت کیا اور پڑتال کی کہ گاڑی میں نصب شدہ سلنڈرز متعلقہ محکمہ سے پاس شدہ ہیں کہ نہیں تو ڈرائیور اس بابت کوئی ثبوت یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ڈرائیور نے غیر قانونی اور غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کر کے اپنی اور دیگر سواریوں کی جان کو انتہائی خطرے میں ڈال کر ارتکاب جرم کیا ہے۔

تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش راشد محمود کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش راشد محمود کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثناء تیز رفتاری پر مزدا گاڑی کو تعاقب کر کے قابو کر لیا اور ڈرائیور مبشر احمد سکنہ سرگودھا کیخلاف زیر دفعہ 279 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو حوالات بند کر دیا۔

کلر سیداں میں منڈی مویشیاں کے نام پر سوموار بازا ر ہزاروں افراد کے لیے درد سر بن گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں میں منڈی مویشیاں کے نام پر سوموار بازا ر ہزاروں افراد کے لیے درد سر بن گیا۔ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے ہر پیر کے روز دن تین بجے سے رات آٹھ بجے تک تمام دوکانیں اور ٹھیلے اندرون شہر چوآ روڈ پر منتقل کر دئیے جاتے ہیں جس سے دھانگلی اور چوآخالصہ کی سمت سے آنے والی ٹریفک بری طرح سے تعطل کا شکا ر ہو جاتی ہے ،گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں اور بلدیہ اس سارے عمل میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی ہے۔ کلر سیداں میں منڈی مویشیاں کے لیے بلدیہ کے پاس سرکاری آراضی بھی موجود نہیں اس کے باوجود منڈی مویشیاں کے نام پر سوموار بازار لگا کر ہزاروں گزرنے والوں کو اذیت دی جاتی ہے اور یہ سلسلہ سالہا سال سے جاری ہے عوام صورتحال سے شدید پریشان ہیں مگر ان کی بھتہ مافیہ کے آگے نہیں چلتی ۔

جہاں گیس پائپ لائن کا کام مکمل ہو چکا ہے وہاں روڈ کو پختہ حالت میں کیا جائے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔یونین کونسل چوآخالصہ جو کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقے میں شامل ہے۔شاہد خاقان عباسی میں گزشتہ تین ماہ میں کروڑوں روپے فنڈ جاری کر کر کے اس علاقے میں ترقیاتی کام شروع کروائے ہے۔جن میں علاقے کی گلیاں اور میں منصوبہ سوئی گیس شامل ہے۔مگر جہاں سوئی گیس کے پائپ لائن کے لئے میں کسمیر روڈ پر کی جانے والی کھدائی سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔گیس پائپ لائن کے لئے کھدائی تو کر دی گئی مگر اچھے طریقے سے بھرائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے روڈ کے ساتھ مختلف جگہوں پر گہڑوں کی شکل اختیار کر گے ہے ۔جن کی وجہ سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقع رونما ہو نے سے جانی اور مالی نقصان ہو سکتا ہے۔اہل علاقہ کا مقامی انتظامیہ اور سوئی گیس کے اعلی افسران سے درخواست ہے جس جگہ گیس پائپ لائن کا کام مکمل ہو چکا ہے وہاں روڈ کو پختہ حالت میں کیا جائے تا کہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے اور جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔

محکمہ سوئی گیس کی کھدائی ہوئی سڑکیں اہل علاقہ کے لیے عذاب بن گئی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔محکمہ سوئی گیس کی کھدائی ہوئی سڑکیں اہل علاقہ کے لیے عذاب بن گئی محکمہ سوئی گیس نے اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یوسی چوآخالصہ میں شاہراہ کشمیر پر چار انچ پائپ لائن بچانے کے بعد ملبہ روڈ پر چھوڑ دیا مقامی لوگوں اور دکانداروں اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹنے کا کام کر رہے ہیں حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ مقامی لوگوں کے مطابق ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد محکمہ سوئی گیس کے حکام نے ملبے کو نہیں ہٹایا اور مجبور اً مقامی لوگوں اور دکانداروں نے ملبہ اپنی مدد آپ کے تحت ہٹانے کا کام شروع کر دیا جبکہ اس منصوبے وزیراعظم نے کڑووں روپے کے فنڈز کا اجرا کیا روڈ کے کناروں پر گھڑوں کی صورت میں کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

جنڈی میرا گلی کے سامنے مسافروں کے بیٹھنے کی سہولت کے لیے مزید دو عدد بینچ نصب کیے گئے

some image some image

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم :راشد محمود راجہ)۔۔۔۔ پوسٹ آفس نلہ مسلماناں میں پنشنرز ، سیونگ اکاونٹس خواتین وحضرات کے بیٹھنے کے لیے (w/w/p) واحد ویلفئیر پروجیکٹس کی جانب سے دو عد سیٹ اور مزید نیشل بنک آف پاکستان ، جنڈی میرا گلی کے سامنے مسافروں کے بیٹھنے کی سہولت کے لیے مزید دو عدد سیٹ نصب کیے گئے۔عوام کو اس سہولت کے مہیا کرنے پر کیپٹن (ر) چوہدری منظو ر حسین ، یاسر محمو د راجہ پوسٹ ماسٹر نلہ مسلماناں نے (w/w/p) واحد ویلفئیر پروجیکٹس اور اُن کے معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین اور وائس چیئر مین ڈاکٹر مختارکی نگرانی میں یوسی لہڑی میں گیس سروے ہو گیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین اور وائس چیئر مین ڈاکٹر مختارکی نگرانی میں یوسی لہڑی میں گیس سروئے ہو گیا ۔اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین کی درخواست پر6کلومیٹرسٹرک کے لیے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے9کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ منظور کر لی ۔گیس کا سروئے یوسی کے چاروں بڑھے گاوں لہڑی ، بند ،سہر سالگراں اور ٹھٹھر کے تمام علاقوں کا سروئے کیا گیا جبکہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے منظور ہونے والی6 کلومیٹر سڑک سالگراں تا ڈھوک بڑا کس براستہ ٹھٹھر،سہر ،پڑیوٹ سے گزرتے ہوئے ڈھوک بڑا کس یوسی لہڑی جائے گئی ۔کروڑوں روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر نے پرچیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین، وائس چیئر مین ڈاکٹر مختار اور معززین علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزچیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین اور وائس چیئر مین ڈاکٹر مختارکی نگرانی میں یوسی لہڑی میں گیس سروئے ہو گیاجبکہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اعلانات نڑھ کی روشنی میں موجودہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے اسی اعلان کی روشنی میں چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین اور وائس چیئر مین ڈاکٹر مختارکی درخواست پرسالگراں تا ڈھوک بڑا کس براستہ ٹھٹھر،سہر ،پڑیوٹ 6کلومیٹرسٹرک کے لیے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے9کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ منظور کر لی۔عوام علاقہ کے اس درینہ مسلہ کو حل کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر نے پرچیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین، وائس چیئر مین ڈاکٹر مختار، راجہ خان مجید،صوبیدار میجر(ر)پرویز،راجہ انوار الحق،کونسلر شبیر،چیئر مین زکوۃ عشر کمیٹی راجہ محمد یوسف،کونسلراورنگزیب،رشیداحمد ،امجد حسین اور دیگرمعززین علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔

some image

یوسی بیور کے جنرل کونسلر چوہدری شاہ نواز کی درخواست پر بڑکن روڈ کے لیے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 3کروڑ50ہزار کی خطیر گرانٹ جاری کر دی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوسی بیور کے جنرل کونسلر چوہدری شاہ نواز کی درخواست پر بڑکن روڈ کے لیے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 3کروڑ50ہزار کی خطیر گرانٹ جاری کی دی ۔ جنرل کونسلر چوہدری شاہ نوازاور راجہ اظہار مجید المعروف زاری کی نگرانی میں سڑک کا سروئے بھی ہو گیا ۔جنرل کونسلریوسی بیور چوہدری شاہ نواز،راجہ اظہار مجید المعروف زاری اور دیگر اہلیان علاقہ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور کے گاوں بڑکن کا جانے والی سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کی وجہ اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھتا تھا عوام علاقہ کے اس بڑھے مسلے کو دیکھتے ہوئے علاقے کے جنرل کونسلر چوہدری شاہ نواز نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو درخواسست کی جس پر انہوں نے فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے بڑکن روڑ کے لیے 3کروڑ50لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر دی ۔فنڈز کی فراہمی کے بعد گذشتہ روزجنرل کونسلر چوہدری شاہ نوازاور راجہ اظہار مجید المعروف زاری نے اپنی نگرانی میں سڑک کا سروئے کرایا ۔ فنڈز کی فراہمی اور سروئے کر انے پر جنرل کونسلر چوہدری شاہ نوازاور راجہ اظہار مجید المعروف زاری نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے ۔

some image

یونین کونسل پنجاڑ کے گاو ں کنڈاں میں کر کٹ میچ ٹورنامنٹ کا انعقاد

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔ یونین کونسل پنجاڑ کے گاو ں کنڈاں میں کر کٹ میچ ٹورنامنٹ کا انعقاد۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنماء مبشر حسن ستی صدر ینگ فنڈویشن یوسی پنجاڑ کی خصوصی شر کت ۔تفصل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے گاو ں کنڈاں میں کر کٹ میچ ٹورنامنٹ کا انعقادجس میں حلقہ پی پی ٹو کی کثیر تعداد میں ٹیموں نے حصہ لیا ۔فائنل میچ پنجاڑ کی ٹیم نے جیتا جیتنے والی ٹیم کو10ہزار اور دوسرے نمبر میں آنے والی ٹیم کو5ہزار روپے دیے گے کھیل میں ماسٹر اشفاق ستی اور شہزاد حسن نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جن کا تعلق کھل چھپڑیاں پنجاڑ سے ہے میچ مبشر حسن ستی اور احتشام ستی عرف شانو کی نگرانی میں منعقد ہوا۔

some image

ضلع کوہسار کا جلد نوٹیفکیشن کیا جا ئے تاکہ جلد از جلد اس پر کام شروع ہو اور نئے ضلع کی تکمیل کی سہولیات سے عوام مستفید ہوسکیں

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔ ضلع کوہسار کا جلد نوٹیفکیشن کیا جا ئے تاکہ جلد از جلد اس پر کام شروع ہو اور نئے ضلع کی تکمیل کی سہولیات سے عوام مستعفید ہوسکیں۔ان خیالا ت کا اظہار وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ، جنر ل کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری ، جنرل کونسلر رفاقت قریشی ، کسان کونسلر سید صداقت حسین شاہ ،جنرل کونسلر راجہ طلعت محموداور سید ذوالقرنین شاہ بخاری نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ہماری یونین کونسل میں بے شمار کام کرائے جن میں سوئی گیس کا کا م ایک بہت بڑا اور عظیم منصوبہ ہے جس سے ہمارے علاقے کی عوام مستعفید ہو نگے ہماری ماہیں، بہنیں جو کھانے پکانے کے لیے لکڑی جلایا کرتیں تھیں اس سے ان کی جان چھوٹ جائے جہاں ملک کی شہروں کی آبادی اس سہولت سے فاہدہ اٹھا رہی ہیں وہاں شاہد خاقان عباسی کی بدولت ہمارے علاقے کی عوام بھی اس سے فائدہ اٹھاہیں گیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ضلع کوہساربھر پور حمائت کرتے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان شا ہد خاقان عباسی سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد نئے ضلع کا نوٹیفکیشن کیا جائے تا کہ نئے ضلع کا قیام جلد از جلد ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ جب الگ ضلع بنے گا تو اعلیٰ سطح پر فنڈز ہو نگی،وسیع پیمانوں میں ملازمتیں ملیں گیں،سکول اپ گریڈ ہونگے ، سٹرکیں پختہ ہونگیں بعض افراد اس حوالے سے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں عوام ایسے افراد کو پہچان لیں جو علاقے کی ترقی کی راہ میں راوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔

some image

ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف نے اپنی وارڈ نمبر3کی عوام کا درینہ مسلہ حل کر دیا ۔3لاکھ20ہزار کی گرانٹ سے ظہور باغ میں سب سے مصروف گلی کی تکمیل مکمل

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف نے اپنی وارڈ نمبر3کی عوام کا درینہ مسلہ حل کر دیا ۔3لاکھ20ہزار کی گرانٹ سے ظہور باغ میں سب سے مصروف گلی کی تکمیل مکمل کر ا کر عوام علاقہ کی پر شانی کا خاتمہ کر دیا ۔بارش کے دنوں میں اہل علاقہ کو اس گلی میں سے چلتے ہوئے سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑھتا تھااپنی وارڈ کی عوا م کا مسلہ دیکھتے ہوئے ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف نے 3لاکھ20ہزار کی گرانٹ جاری کر ا کر گلی کی تکمیل کر ائی ۔ا س موقع پر ارشد محمود کیانی ، سردار گل انداز، ملک شاہد محمود ، ملک عبد القیوم بھی موجود تھے ۔ ارشد محمود کیانی ، سردار گل انداز، ملک شاہد محمود اور دیگر اہلیان علاقہ نے ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف کا شکر یہ ادا کیا ۔ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف نے کہا کہ عوام نے جن توقع کے ساتھ مجھے اپنی ووٹ دے کر مجھے کامیاب کیا انشاء اللہ ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور اپنی وارڈ نمبر3کی عوام کے تمام مساہل ان کی دہلیز پر حل کر نے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا ۔

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر عملے اور ٹاؤٹ مافیا کی ملی بھگت سے کرپشن کا گڑھ بن گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر عملے اور ٹاؤٹ مافیا کی ملی بھگت سے کرپشن کا گڑھ بن گیا، معمولی نوعیت کے کاموں میں بھی بلا جواز اعتراضات لگا کر مال بٹورا جاتا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا متعارف کرایا گیا نظام کمپیوٹر سنٹر کے عملے نے عوام کے لئے مشکل اور مال بٹورنے کا ذریعہ بنا لیا ہے ، ایک فرد حاصل کرنا بھی انتہائی دشوار ہو چکا ہے ، باقی ماندہ کاموں پر ناموں کی غلطیاں ، کھیوٹ بلاک، عمل نہ ہونا ، بے شمار اعتراضات کاموں میں رکاوٹ کا باعث، شکایت کرنے پر انچارج کمپیوٹر سنٹر سیدھے منہ بات کرنا بھی گوارہ نہیں کرتا، وہی اعتراضات شدہ کام ٹاؤٹ مافیا کے ذریعے مال بٹورنے کے بعد کر دیئے جاتے ہیں ، گوجرخان کمپیوٹر سنٹر کے عملے کی من مانیاں اور سائلین کو ذلیل و خوار کرنے پر نوٹس لیا جائے اور کرپٹ اہلکاروں کو فی الفور سنٹر سے تبدیل کیا جائے

گوجرخان کے نواحی قصبہ مل اعوان میں گلیوں کی تعمیرات افتخا راحمد وارثی ایم پی اے حلقہ پی پی تھری کا کارنامہ ہے, چوہدری جمیل احمد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کے نواحی قصبہ مل اعوان میں گلیوں کی تعمیرات افتخا راحمد وارثی ایم پی اے حلقہ پی پی تھری کا کارنامہ ہے، انہوں نے ترقیاتی منصوبے دے کر علاقے کی پسماندگی اور محرومیوں کا صحیح معنوں میں خاتمہ کیا اہل علاقہ افتخار احمد وار ثی کا ترقیاتی کام کرانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کااظہار چوہدری جمیل احمد کی طرف سے گلیوں کی تعمیرکروانے پر اظہار تشکر کی تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی ابرار احمد وارثی ایم پی اے افتخار احمد وارثی کے برادراصغر ، چوہدری خالد محمود چیئرمین یوسی بھڈانہ، چوہدری محمد اشفاق وائس چیئرمین یوسی بھڈانہ، مرزا ارشد محمود چیئرمین یوسی سسرال، میاں عامر الرحمن چیئرمین یوسی گلیانہ، راجہ اسماعیل عرف شیلہ چیئرمین یوسی جیرورتیال، سید راحت علی شاہ چیئرمین یوسی چوہا خالصہ، چوہدری توقیر اسلم پوٹھوہار جیولرز کلر سیداں ، ملک فیاض، ملک شہبازموہڑہ سندھو ، مرزا رضوان، ملک امجد وارثی، کونسلر یوسی چنگا بنگیال، راجہ شاہد محمود پھکڑال ، راجہ محمد عثمان، ماسٹر اسد محمود، کورنصیب، ملک محمد سعید، ملک محمد رفیق، ماسٹر ذوالفقار علی، چوہدری قیوم ، چوہدری صابر، ماسٹر رب نواز وارثی، ماسٹر منیراحمد، ماسٹر زاہد اقبال، چوہدری محمد الیاس، چوہدری خالد، ساجد محمود وارثی، محمد اسرار وارثی، ثاقب محمود وارثی نے شرکت کی اور گلیوں کی پختگی پر افتخار احمد وارثی کی شکریہ ادا کیا

آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی, تحریک انصاف سپورٹس کے راجہ یاسر کرسال

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف سپورٹس کے راجہ یاسر کرسال نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے عمران خان کی جراتمندانہ پالیسیوں سے عوام نے اتفاق کر کے ا ن کا بھرپور ساتھ دینے کا پختہ تہیہ کر رکھا ہے اب کرپٹ مافیا کا اقتدار میں آنے کا راستہ مستقل بن چکا ہے ملک وقوم کا پیسہ بے دردی کے ساتھ لوٹنے والوں کا چہرہ عوام کے سامنے ہے اب وہ کسی صورت اس ٹولہ کا ساتھ نہیں دیں گے باشعور عوام کرپٹ مافیا سے نجات کیلئے عمران خان کے ساتھ ہیں

ضلع کی سطح پر فرانزک سائینس لیبارٹریز کا مطالبہ

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،زاہد شفیق قریشی سے)۔۔۔۔۔پنجاب بھر کی اکلوتی فرانزک سائنس لیبارٹری لاہور کے عملہ کی مبینہ غفلت و تسائل بے گناہ افراد کی جہاں قید و بند کی صحوبتوں میں اضافہ کرنے لگی وہا ں بے گناہ افراد کے لیے ناکردہ جرم مسلسل اذیت اور جگ ہنسائی کا باعث بننے لگا ،ملک کے سب سے بڑے صوبہ میں صرف ایک فرانزک سائنس لیبارٹری حکومت کی کار کردگی پر سوالیہ نشان بننے لگی،عوام جو پہلے ہی پولیس اور تفتیشی اداروں کی مبینہ کرپشن ،سیاسی دباو،رشوت اور سفارش کے کلچر کی وجہ سے ناجائز مقدمات اور بے گناہی کے سزاوار تھے وہاں فرانزک لیبارٹری کی انتہائی اہم کیسوں میں ڈی این اے رپورٹس کی تاخیر کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم،چیئر مین یو سی منگھوٹ راجہ ابرار جنجوعہ،چیئر مین گلیانہ میاں عامر الرحمٰن، چیئر مین یو سی کوری دولال مامون رشید قریشی،پیپلز پارٹی برطانیہ کے راہنما سید اکمل عباس شاہ ،پیپلز پارٹی کے ضلعی راہنما راجہ سہیل عزیز،سید اکرام حسین ایڈوکیٹ،عرفان قریشی ایڈوکیٹ،راجہ صغیر بگرال ایڈوکیٹ،پیپلز یوتھ سٹی کے صدر شاہد بٹ،کونسلر راجہ عابد رکھ،سماجی شخصیت نعیم رفیق بھٹی چہاری،خان عصمت اللہ خان،پیپلز پارٹی کے راہنماراجہ عمران کامی،پیپلز یوتھ کے راہنما یاور قریشی،بلاول بھٹو فورس پنجاب کے صدر راجہ خاور اقبال پھروال،پی پی پی تحصیل کے سینئر نائب صدرجاوید مغل پٹھان،کھوکھا یونین کے صدر نومی بٹ،انجمن تاجراں کے راہنما خان اشرف خان نے تھانہ مندرہ کے انتہائی اہم کیس کے تناظر میں کیا جس میں مسماۃ (ص) نے اپنی والدہ اور ماموں ملک اعجاز کے ہمراہ پولیس تھانہ مندرہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے اپنے سگے والدملک بلال صفدرسکنہ جھلیاری پرزبردستی زیادتی کاالزام عائد کیا تھااور پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا تھا اس الزام میں مذکورہ شخص تقریبا دو ماہ سے جیل کاٹ رہا ھے پولیس حتمی فائنڈنگ کے لیے فرانزک رپورٹ کا انتظار کر رہی تھی جو کہ گزشتہ روز نیگیٹو میڈیکل رپورٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ پولیس تھانہ مندرہ کو موصول ہوئے تفتیشی سب انسپکٹر چوہدری اسلم نے کہا کہ ہم اپنی فائنڈنگ مکمل کر چکنے کے باوجود ڈی این اے ٹیسٹ اور میڈیکل رپورٹس کا انتظار کر رہے تھے جو کہ لاہور سے آنی تھیں میں نے متعدد مرتبہ لیبارٹری حکام کو ریمائنڈر دیئے کہ رپورٹس جلد بھیج جائیں تا کہ جلدانصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیںآج ہمیں نیگیٹو ڈی این اے ٹیسٹ اور میڈیکل رپورٹس موصول ہو چکی ہیں اور ہماری تفتیش میں بلال صفدر بے گناہ ثابت ہو چکاھے عوامی حلقوں نے اس بات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ھے کہ پنجاب بھر میں صرف ایک فرانزک سائینس لیبارٹری ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ھے فرانزک رپورٹس کی تاخیر کی وجہ سے ایک بے گناہ باپ مہینوں جیل کاٹ رہا ھے اور جب ہنسائی کا باعث بھی بن رہا ھے انہوں نے فرانزک رپورٹس کی تاخیر کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی اور ہر ضلع کی سطح پر فرانزک سائینس لیبارٹریز کا مطالبہ کیا ھے ۔

اعوان آباد اور دلمی دھمیال میں ترقیاتی کاموں کے دعویدار کریڈٹ لینے کی بجائے حقائق کو مدنظر رکھیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ملک ارشد سابق کونسلر نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ اعوان آباد اور دلمی دھمیال میں ترقیاتی کاموں ک دعویدار کریڈٹ لینے کی بجائے حقائق کو مدنظر رکھیں اعوان آباد اور دلمی دھمیال میں جو ترقیاتی کام ہوئے وہ ذاتی تعلقات پر ہوئے راجہ جاویداخلاص کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہیے جو انہو ں نے اعوان آباد کے مکینوں سے کئے

some image

سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ یکجہتی ءِ کشمیر کانفرنس سے خطاب

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،اگر دو ایٹمی طاقتیں جنگ کی نوبت تک پہنچ گئیں تو ناقابل تلافی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ،عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے ،گزشتہ70سال سے زائد عرصہ پر محیط کشمیریوں کی تحریک آزادی ہر طرح کے ریاستی ظلم و ستم اور پابندیوں سے کچلی نہ جا سکی اور وقت کیساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر میں تیزی آتی جا رہی ہے ،آج پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے اور آزادی کی اس جدوجہد میں پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی ہر طرح کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری و ساری رکھیں گے ،یہ باتیں سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ یکجہتی ءِ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیں ،اس موقع پر سلیمان فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی ممتاز احمد،وائس چیئرمین خادم انسانیت ایم سلیم شیخ، سلیمان فاؤنڈیشن کے دیگر عہدیداران،کارکنان،رضاکاراور میڈیا کے نمائندے موجود تھے ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد ساجد کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ملکوں کے درمیاں پہلے بھی جنگیں ہو چکی ہیں اور اب ایک اور جنگ سر پر مسلط کی جا رہی ہے ،جس طرح بھارت نے 8لاکھ سے زائد فوج جموں کشمیر میں تعینات کرکے کشمیریوں کے بنیادی حقوق تک سلب کر رکھے ہیں،مختلف قسم کے ظالمانہ قوانین کے ذریعے ان کو کچلا جا رہا ہے ،لاکھوں کشمیریوں کو شہیدکردیا گیا ،لاکھوں زخمی یا ناکارہ ہو چکے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ اب بھارتی ظلم و ستم حد سے تجاوز کر چکا ہے اگر بھارت اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیر یوں کو رائے شماری کے حقوق نہیں دیتا تو تیسری عالمی جنگ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ،اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

جاتلی پو لیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ماچھیہ کے علاقے سے چار جواری گرفتار کر لیے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی پو لیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ماچھیہ کے علاقے سے چار جواری گرفتار داؤ پر لگے لاکھوں روپے اورقیمتی گاڑیاں بر آمد کر لیں پچیس جواری فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق جاتلی پو لیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ ماچھیہ کے علاقے میں جواری تیتروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے میں مشغول ہیں جس پر پو لیس کی بھاری نفری نے ریڈ کر تے ہوئے تیتروں کی لڑائی پرجوا کھیلنے میں مصروف جواری طارق محمود،محمد سلیم،محمد زعفران،فیاض حسین کوگر فتار کرکے داؤ پر لگے 22880روپے،ایک تیتر، چار عدد موبائل،ایک عدد ڈیو ائس مالیت پچاس ہزار اورتین عدد گاڑیاں جن کی مالیت پچیس لاکھ ہے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیاجبکہ پچیس کے قریب جواری پو لیس ریڈ کے دوران فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے

ٹھاکرہ موہڑہ کا رہائشی 28سالہ نا ئیک نعیم علی میر انشاہ میں آپر یشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں سے فائر نگ کے تبادلے میں شہید

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ دولتالہ کا ایک اور جوان وطن کی خاطر جان قربان دولتالہ کے نواحی علاقے ٹھاکرہ موہڑہ کا رہائشی 28سالہ نا ئیک نعیم علی میر انشاہ میں آپر یشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں سے فائر نگ کے تبادلے میں شہید ہوگیا آبا ئی قبر ستان میں پورے فو جی اعزاز کے ساتھ سپر دخاک کردیا گیا نما ز جنازہ میں اعلی فوجی افسر ان،جوانوں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہیدنا ئیک نعیم علی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جا نب سے شہید کی قبر پر پھو لوں کی چا در یں چڑھا ئی اور سلامی پیش کی پاک فوج کے افسر ان نے شہید نعیم علی کی قر بانی کوخر اج تحسین پیش کیا شہید نعیم علی نو ماہ قبل شادی ہوئی تھی

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں نے 14فروری بدھ سے پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں نے 14فروری بدھ سے پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہےاور مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے یا کرایوں میں اضافہ کیا جائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ سات مرتبہ اضافہ کر دیا گیا جس سے ٹرانسپورٹوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ،اسی تناسب سے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ بڑھنا چایئے تھا لیکن حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی 14فروری تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن راولپنڈی ڈویژن راجہ محمد ریاض ، اسلام آباد کے راجہ محمد بشیرسوزوکی یونین ایئر پورٹ ملنگ خان، شیر پائو ملک، اقبال خان، ملک زمان، جہانداد خان صدر غریب آباد، ملک شبیر روٹ نمبر ا صدر جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسحاق، حاجی اخلاق جنرل سیکرٹری، چوہدری شاہد اقبال صدر 1-C،ملک سعادت روٹ نمبر3راجہ خالد، قلندر خان چیئرمین کینٹ سوزوکی یونین، راجہ محمد ایوب صدر ڈھوک علی اکبر،روٹ نمبر 21 ملک فاروق، چوہدری ظریف، مختار ستی، جعفر خان، سعید خان، عطاء اللہ اور دیگر نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ محمد ریاض نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ سے مہنگائی کا سونامی برپا ہو گیا ہے گاڑیوں کے سپیئر پارٹس اور مزدوری میں اٖضافہ اور بھاری جرمانے مسائل پیدا کر رہے ہیں ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے یا کرایوں میں اضافہ کیا جائے کرایوں میں کمی کے اختیارات ضلعی انتظامیہ کو دیئے جائیں ،یا ٹرانسپورٹروں کو ایل ٹی سی کی طرز پر خود کرایہ بڑھانے کی اجازت دی جائے، ٹی ایم اے ، کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹیکس ختم کئے جائیں روٹ پرمٹ کی مد میں تھرڈ پارٹی انشورنس پالیسی ختم کی جائے فوارہ چوک میں جو پلازہ بنایا گیا ہے وہ سوزوکی والوں کو دیا جائے ۔

 

وزارت ہاؤسنگ ، سی ڈی اے اور ملٹری لینڈ کے درمیان سیکٹر جی 13کے کثیرالمنزلہ فلیٹس کی اراضی کے حوالے سےتنازعہ طے پاگیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔وزارت ہاؤسنگ ، سی ڈی اے اور ملٹری لینڈ کے درمیان سیکٹر جی 13کے کثیرالمنزلہ فلیٹس کی اراضی کے حوالے سےتنازعہ طے پاگیاہے۔وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ، وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) اور ملٹری لینڈ کے حکام کے درمیان سی ڈی اےہیڈکوارٹر میں اجلاس ہو،ا جس میں سیکٹر جی 13میں ہاؤسنگ فاونڈیشن کی جانب سے متنازعہ اراضی پر کثیرالمنز لہ فلیٹس کا منصوبہ شروع کرنے سے عسکری ادارے کےتحفظات کوزیر غور لایا گیا ۔ عسکری ادارے کے مطابق مذکورہ اراضی ملٹری لینڈ کی ملکیت تھی جس پر ہاؤسنگ فاونڈیشن نے منصوبہ شروع کردیا ہے جبکہ فاؤنڈیشن کا یہ مؤقف ہے کہ سیکٹر جی 13کی اراضی کے عوض عسکر ی ادارے کو سیکٹر ایچ 14میں متبادل اراضی الاٹ کی جاچکی ہے اس معاملے پر دونوں اداروں میں تنازعہ کافی عرصہ سے چلا آرہاہے۔گزشتہ روز کےاجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ا دارے ہاؤسنگ فاونڈیشن نے فریقین کو یقین دہانی کروادی ہے کہ وہ سیکٹر ایف 12کے ایک سب سیکٹر میں 32ایکڑ اراضی فوری طورپر ملٹری لینڈکو فراہم کرے گا فاؤنڈیشن ایکوائرشدہ اراضی کےمعاوضے اور بلٹ اپ کے بنیفیٹ دے گا جبکہ سی ڈی اے مذکورہ سب سیکٹر میں بتیس ایکڑ اراضی کو پلاننگ میں ملٹری لینڈ کے لیے تفویض کر ے گا۔اجلاس میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی یقین دہانی کے بعد سی ڈی اے نے بھی ایف بارہ میں بتیس ایکڑاراضی عسکری ادارے کے نام کے ساتھ پلاننگ میں تفویض کرنے کی اصولی منظور ی دے دی ہے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

مقامی صحافی نصیر چشتی کی خوش دامن انتقال کر گئیں نماز جنازہ بابا شیخ طالب قبرستان میں ادا کی گئی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مقامی صحافی نصیر چشتی کی خوش دامن انتقال کر گئیں نماز جنازہ بابا شیخ طالب قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی و دیگر عمائدین کے علاوہ شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید کوثر سابق ناظم سٹی راجہ عبدالغفور کیانی تحریک لبیک کے حاجی رمضان چشتی مرکزی میلاد کمیٹی کے عبدالصبور کیانی معروف تاجر احسان خلجی خالد شیشہ والے چوہدری غلام جیلانی سینئر صحافی محمد خورشید اور ارشد محمود راجہ نے بھی نماز جنازہ جنازہ میں شرکت کی

خلیق احمد راجہ (مرحوم) کی رسم قل

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ممتاز عالم دین مولانا اقبال احمد قریشی نے کہا ہے کہ ہر زندہ چیز نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔مرنے والے کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہے، اس کے عزیز و اقارب اسے کسی نہ کسی رسم کیساتھ دنیا سے رخصت کرتے ہیں لیکن اہل ایمان کا طرہ امتیاز ہے کہ جب کوئی مومن دنیا سے جاتا ہے تو اسے نہ صرف دعاؤں کیساتھ رخصت کیا جاتا ہے بلکہ اسے رخصت کرنے کیلئے جتنے بھی طریقے اور مراحل ہیں اور جتنی منازل ہیں ، میت کیساتھ ساتھ ان مراحل سے گزرنے والے کو جو ہر اس رسم میں شریک ہوتا ہے ،اللہ اسے بھی ثواب عطا فرماتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ مہیرہ سنگال میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر و ممبر ایم سی کلر سیداں خلیق احمد راجہ (مرحوم) کی رسم قل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے چےئرمین راجہ محمد ظفر الحق، سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،چےئرمین ایم سی کلر سیداں شیخ عبدالقدوس،وائس چےئرمین چوہدری محمد ضیارب منہاس،ارکان بلدیہ چوہدری اخلاق حسین، حاجی محمد اسحاق،جنید بھٹی،لطیف بھٹی،چےئرمین راجہ صفدر کیانی، چےئرمین زبیر کیانی، چیئر مین پرویز اختر قادری ،لیگی رہنما راجہ محمد افتخار آف پکھڑال ،شیخ ندیم احمد، راجہ علی اصغر، چوہدری نعیم بنارس، چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مولانا اقبال قریشی نے کہا کہ دعا کرنا ہمار کام جبکہ ہماری دعا کو مقبولیت کا شرف بخشنا اللہ کا کام ہے ۔اللہ کا وعدہ ہے کہ کوئی جب مجھ سے دعا مانگتا ہے تو میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں۔

some image

مسلم لیگی رہنما راجہ اور رنگزیب حال مقیم یوکے کا پوتا انتقال فرما گیا مرحوم کی نماز جنازہ دن ایک بجے ڈھوک سنگال میں ادا کی گئی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔مسلم لیگی رہنما راجہ اور رنگزیب حال مقیم یوکے کا پوتا راجہ احتشام الحق کا بیٹا ،راجہ محمد یٰسین کا نواسہ طالب حسین اور انضام الحق کا بھانجا انتقال فرما گیا مرحوم کی نماز جنازہ دن ایک بجے ڈھوک سنگال میں ادا کی گی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت

محمد زاہد کی بیٹی محمد فاضل کی پوتی انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ ڈھوک کرنل عاف سموٹ میں اداکی گئی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔محمد زاہد کی بیٹی محمد فاضل کی پوتی ثوبان یعقوب کی کزن انتقال کرگئی ان کی نماز جنازہ ڈھوک کرنل عاف سموٹ میں اداکی گئی نماز جنازہ میں امیدوار پی پی2راجہ صغیر احمد،جنرل کونسلر ظفراقبال قریشی،جنرل کونسلر فہدجمیل سیاسی سماجی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)۔۔۔۔۔ بیول سے تعلق رکھنے والے پوٹھوار ڈاٹ کام کے رپورٹر وقاص وارثی کی نانی وفات پر برطانیہ میں مقیم پوٹھوار ڈاٹ کام کے چئرمین محمد نصیر راجہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر راجہ عمر حیات، حبیب الرشید آف بیول، کونسلر ظفیر بھٹی ایم بی ای، نمائندگان پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی، شاہد ہاشمی، سہیل چوہدری اور پوٹھوار ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر مسرت عزیز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چوہدری محمد شکیل کے والد کی وفات پر راجہ ساجد یوسف، افتخار وزیر، ٹھیکیدار بنارس، خواجہ امیرزمان، راجہ آفتاب، شہزاد خان، مرزا بشیر نے دلی تعزیت کااظہا ر اورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چیئر مین یو سی بشندوٹ محمد زبیر کیانی ،چیئر مین راجہ صفدر کیانی ،چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین سید راحت علی شاہ، وائس چیئر مین مناظر اقبال جنجوعہ نے ڈھوک چوہدری گوہر جا کر معروف سیاسی رہنما چوہدری امتیاز حسین سے ملاقات کی اور ان کے بھائی چوہدری افتخار حسین کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

Picture of the Day