Our _Blog_

Our Daily News

Monday 9th January 2017

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

سوہاوہ،پنڈ متےخان کے قریب کار اور وین کے درمیان المناک حادثہ تیرہ افراد ہلاک

14 dead, 13 injured in accident on GT Road near Jhelum

some image

سوہاوہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، افتخار وارثی)۔۔۔۔  سوہاوہ کےنواح میں واقع پنڈ متےخان کے قریب کار اور وین کے درمیان المناک حادثہ تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کچھ زخمی کافی سیریس بتائے جاتے ہیں- تفصیلات کے مطابق سوہاوہ جی ٹی روڈ پر واقع پنڈ متےخان کے قریب آج صبح کار اور وین کے درمیان المناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے اور باقی زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ پہنچا دیا گیا اور طبی امداد جاری ہے تین چار سخت زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا حادثے کے بعد روڈ بلاک کر دی گئی ریسکیو کی ٹیمیں امداد کے لئے موقع پر پہنچ آئی تھی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا- حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا-

Jhelum; At least 14 people were killed in a car crash on GT Road near Jhelum on Sunday, Eight men, four women and two children are among the dead, according to police.

Nine other were injured, some of them severely, Police Official Naveed Ahmed said, The van, which was on its way from Jhelum to Rawalpindi, collided with a car on its way to Islamabad.

One of the tyres of the car burst, making it somersault across the road, The van, which was travelling at a high speed, collided with the car, Three of the four passengers of the car died in the crash.

Rescue teams are present at the crash site and rescue operations are underway, Crash victims' relatives have been alerted of the accident. Bodies of those killed in the crash will be handed over once a post mortem , examination has been concluded,The incident is being investigated, police said.

Warning; Please do not watch very graphis scene of the accident...

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

سداکمال تا مٹور سڑک کی حالت زار علا قے کے منتخب نمائندوں کے منہ پر طمانچہ ہے، نعیم اختر

Coventry councillor Naeem Akhtar deplores Sadda Kamal to Mator road works as shameful for elected members

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ سداکمال تا مٹور روڈ کی حالت دیکھ کر سر شرم سے جھک جاتا ہے، چند سال قبل تعمیر ہو نے والی اس سڑک کی حالت زار علا قے کے منتخب نمائندوں اور سیاسی عمائدین کے منہ پر تماچہ ہے، ان خیالات کا اظہار کونٹری برطانیہ سے لیبر پارٹی کے کو نسلر نعیم اخترآف باغ جمیری نے گزشتہ دنوں دورہ پاکستان کے موقع پر نمائندہ پوٹھوارڈاٹ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر بر طانیہ میں نئے بنے والی سڑک کی یہ حالت ہو تی تو اس کنٹریکٹر کا کڑا احتساب ہو تا لیکن یہاں علا قے کے منتخب نمائندے ستو پی کر لمبی تان کر سوئے ہیں اور قوم کے ٹیکس کی سولہ کروڑ روپے کی رقم کھوہ کھاتے چلی گئی ہے اور کوئی پو چھنے والا نہیں۔ نعیم اختر نے کہا کہ سداکمال تا مٹور روڈ سڑک کی حالت نہایت ابتر ہے اور خدشہ ہے کہ آئندہ آنے والے موسم برسات میں یہ مکمل طور پر پانی میں بہہ جا ئے گی۔ انھوں نے احکام بالا سے مطالبہ کیا کہ سڑک کی فوری مرمت کی جا ئے اور مزکورہ سڑک کی تعمیر کرنے والے کنٹریکٹر کڑکا کڑااحتساب کیا جا ئے۔

ایم پی خالد محمود کا کاہلیاں محمد شہزاد کے گھر دورہ

MP Birmingham Khalid Mahmood visits residence of M Shezad in Kaaliyan

some image some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔MPانگلینڈ خالد محمود کا کاہلیاں محمد شہزاد کے گھر دورہ ان کی آمد پر چوہدری محمد رفیع،چوہدری محمد رزاق،نثار احمد،حوالدار پرویز،شیخ سلطان محمود،محبوب حسین،محمد شہزاد اور محمدایان اور اہل علاقہ نے ان خوش آمدید کہا اور ان کو کاہلیاں آنے پر مبارک باد پیش کی۔

پاکستان یونین ناروے کے زیراہتما م اوسلومیں نئے عالمی رحجانات میں میڈیاکے کردارپر سیمینارکا انعقاد،صحافتی وادبی شخصیات کی شرکت

Pakistan union Norway hold seminar on contributions of media

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر)۔۔۔۔  ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں 146146نئے عالمی رحجانات میں میڈیاکے کردار145145 کے عنوان سے ایک سیمینارمنعقد ہوا۔ سیمینارکا اہتمام پاکستان یونین ناروے نے کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام حق قرآن الحکیم سے ہوااورنعت رسول مقبول(ص) کی سعادت خاورعباس نے حاصل کی۔اس موقع پر دانشوروں، صحافیوں اور ادبی شخصیات نے شرکت کی جبکہ مہمانوں کو پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے خوش آمدید کہا۔ تقریب کی صدار ت ادبی تنظیم دریچہ کے جنرل سیکرٹری محمد ادریس نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ میں مقیم کہنہ مشق صحافی اورادیب سید احمد نظامی تھے۔سیمینارکے دیگر مقررین میں پاکستانی ریسرچ سکالر اور صحافی سیدسبطین شاہ، ملٹی کلچرل سوسائٹی کے صدر چوہدری فیض احمد، سینئرصحافی احسان شیخ بھی شامل تھے۔ ادیب اورثقافتی شخصیت شاہ رخ سہیل نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ مہمان خصوصی احمد نظامی نے اپنے لیکچر میں میڈیاکے کردار پر بات کرتے ہوئے کہاکہ یورپ میں رہنے والے پاکستانی صحافیوں پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اول یہ ہے کہ وہ اس معاشرے میں اپنا احسن کردار اداکریں جہاں وہ رہتے ہیں اور یہ بات یورپی پاکستانیوں کے مستقبل کے لئے سب سے زیادہ اہم ہے۔ دوسری ذمہ داری ان پر پاکستان کے حوالے سے ہے کہ وہ اپنے آبائی وطن کے بارے میںیہاں ایک مثبت تاثرکو قائم کریں۔ یہ ان کی شناخت کے لئے بھی اہم ہے۔ یورپی پاکستانیوں خصوصاً یورپ میں مقیم پاکستانی میڈیاپرسنز کو اپنی کمیونٹی کو مین سٹریم سے مرتبط کرنے کے لئے ان ممالک میں موجود قوانین کاگہرا مطالعہ کرناہوگا تاکہ وہ ایک مضبوط رابطے کاکردار اداکرسکیں۔ ہمیں اپنی نئی نسل کے لوگوں کے مستقبل کو دیکھناہوگااور یہ امر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس سے قبل پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں کہاکہ کسی بھی ملک یامعاشرے میں میڈیاکا کردار بہت اہم ہے۔ صحافی معاشرے کی اصلاح میں کلیدی کردار اداکرسکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہمارے یہاں مجتمع ہونے کا مقصد میڈیاکے کردار پر اپنی اپنی آراء پیش کرناہے تاکہ معاشر ے میں اس شعبے سے متعلق اصلاح طلب پہلووں کو اجاگرکیاجاسکے۔چوہدری قمراقبال اپنی گفتگوکے اختتام پر نے تقریب کے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔انھوں نے کہاکہ ہم خاص طوربرطانیہ سے آئے کہنہ مشق صحافی اورمصنف احمد نظامی اور بلجیم سے آئے ہوئے پاکستانی ریسرچ سکالراورصحافی سید سبطین شاہ کے مشکورہیں کہ وہ اپنا قیمتی وقت نکال کرہماری دعوت پراس سیمینار میں شریک ہوئے۔ دریچہ کے جنرل سیکرٹری محمد ادریس نے بھی اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے میڈیاکے کردار کو اہم قراردیااور کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لئے بہت سی مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ریسرچ سکالر اور صحافی سید سبطین شاہ نے عالمی تناظرمیں صحافتی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے کہاکہ نیا عالمی سیاسی نظام کسی ایک طاقت کے کنٹرول میں نہیں ہوگابلکہ مستقبل قریب میں کئی عالمی طاقتیں ابھرکرسامنے آرہی ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات میں ویسے بھی عالمی نظام کوکنٹرول کرناکسی ایک قوت کے بس کی بات نہیں کیونکہ دنیامیں کوئی ایک مرکزی حکومت یا نظام کاوجودنہیں۔ میڈیاکے لوگوں کو دنیاکے موجودہ حالات کے تناظرمیں عالمی نظام کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ درست رپورٹنگ اور تجزیہ کرسکیں۔ تقاریرکے اختتام پر مباحثے کے دوران شرکاء نے اپنے تاثرات بیان کئے اور موضوع کی مناسبت سے سوال بھی اٹھائے۔ اس موقع پر ممتازصحافی اور ادبی وثقافتی شخصیات فیملی نیٹ ورک کے سینئرعہدیدارآفتاب وڑائچ، ناروے کے سرکاری ٹی وی (این آرکو ٹی وی) کے سینئرصحافی عطا ء انصاری، اوسلوگوبل ٹی وی کے ایم ڈی چوہدری ارشد وحید، دنیا ٹی وی کے فعال صحافی عقیل قادر، سماجی و ادبی شخصیت ڈاکٹرندیم حسین سید، پاکستا ن یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز، سماجی شخصیات میاں اسلام، اقبال احمد، بابربٹ، حاجی ارشد، مشتاق جمی اورحاجی رفیع اللہ بھی موجودتھے۔ سیمینارکے اختتام پر احمد نظامی اور سید سبطین شاہ کو پھول پیش کئے گئے۔ احمد نظامی نے اپنی کتاب146146 رفاقت کا سفر145145 کو پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کو پیش کیا۔

featured image

Please click on the pictures to view full large size of the above pictures.

سلاو ویکسم میں مقیم مشتاق صاحب کے گھر کو خوبصورت محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا

Millad celebrated at the residence of M Mushtaq of Dina in Slough

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،  افتخار وارثی)----- سلاو ویکسم میں مقیم مشتاق صاحب کے گھر کو خوبصورت محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا- محفل کا آغاز خطیب جامع مسجد سلاو ڈائمنڈ روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اورنعت شریف بھی خوبصورت انداز میں پڑھی اس کے علاوہ مشتاق صاحب نے کلام میاں محمد بخش پڑھ کر محفل میں چار چاند لگا دیئے- مشتاق صاحب اور ان کے بیٹے نے گھر کو خوبصورت جھنڈیوں ، لائٹوں اور بینرز سے سجا رکھا تھا - محفل سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے میلادالنبی روشنی ڈالی- محفل کے اختتام پر درودوسلام پڑھا گیا اور خصوصی دعا کی گئی

Slough, UK; - For more details, Please watch the video below...

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

ضلعی اتھارٹیز بنانے سے صوبہ پنجاب میں محم کلیریکل کیڈر میں 272 اسامیوں کو ختم کر دیا گیا

Around 272 clerical cadre shops abolished

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آف راولپنڈی کے قیام سے کلرکوں کے حقو ق بری طرح سے متاثر ہوئے ضلعی اتھارٹیز بنانے سے صوبہ پنجاب میں محم کلیریکل کیڈر میں 272 اسامیوں کو ختم کر دیا گیا آل پاکستان کلرک ایسو سی ایشن راولپنڈی کے صدر سردار محمد حنیف کے اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے یکم جنوری کو جاری کردہ آڈرز میں صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم کی ضلعی ایجوکیشنل اتھارٹیز قائم کرنے سے کلرکوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ضلعی اتھارٹی کے قیام سے پنجاب بھر میں 272 اسامیوں کو سرے سے ختم ہی کر دیا گیا جن میں ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 4،سپریٹینڈینٹ کی 21،بجٹ اکاؤنٹ آفیسر کی 32 ،اسٹوڈنٹ ویلفیئر آفیسر کی 11،سینئر اسکیل اسٹینو گرافر کی 18 ،اسٹینو گرافر کی12،اسٹینوٹائپسٹ کی 35،سپر وائزر کی 4 ،سینیئر کلرک کی 35،جونئیر کلرک کی آٹھ نائب قاصد کی 53،سیکیورٹی گارڈ کی 8اور ملازم درجہ چہارم کی 28اسامیاں شامل ہیں۔ جس سے پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹر کے کلریکل سٹاف کی سنیارٹی کو نقصان ہوا ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اٹھارٹی کے قیام سے ختم کی جانے والی 272اسامیوں کو فوری بحال کیا جائے۔

چوآ خالصہ کے شہری ویگن مالکان کی جانب سے اے سی کوسٹر سروس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سازشیں ناکام بنائیں گے, چوہدری وقاص گجر

We will foil attempts to stop AC bus service by transporters in Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----مسلم لیگ ن چوآ خالصہ کے رہنما چوہدری وقاص گجر نے کہا ہے کہ چوآ خالصہ کے شہری ویگن مالکان کی جانب سے اے سی کوسٹر سروس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سازشیں ناکام بنائیں گے ۔کھٹارہ نما ویگنیں رکھنے والوں نے آج تک روٹ پرمٹ کو مکمل نہیں کیا ان کی گاڑیاں سر صوبہ شاہ اور بیول سے راولپنڈی جانے کے بجائے کلر سیداں تک چلتی ہیں یہ مسافروں سے منہ مانگا کرایہ وصول کرتے ہیں آج بھی یہ ٹرانسپورٹر سیکرٹری آر ٹی اے کے منظور شدہ کرائے نامے سے تین گنازائد وصول کر رہے ہیں یہ ویگن کی نشستیں بیول اور سرصوبہ شاہ سے فل کر کے لاتے ہیں چوآ خالصہ سہوٹ کنوہا اور بینک چوک کے لوگ برسوں سے ان ویگنوں کی چھتوں پر سفر کر رہے ہیں جو ان کے ساتھ انتہائی نا انصافی کی بات ہے ۔انہوں نے چوآ خالصہ کے لیے اے سی کوسٹر سروس کی منظوری کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چوآ خالصہ کے لوگوں کو بھی معیاری سروس کا حق حاصل ہے وہ سر صوبہ شاہ اور بیول کے ویگن مالکان کی جانب سے کی گئی مزاحمت کی مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ چوآ خالصہ کے لوگ ویگن مالکان کے ساتھ نہیں اے سی کوسٹر سروس والوں کے ساتھ ہیں او ر یہ سروس ہر صورت چوآ خالصہ سے ہی چلے گی۔

عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ٹریکٹر ڈرائیور سے سیاست دان بنا دیا, راجہ صغیر احمد

I thank public for making me politician from a tractor driver, Raja Sagheer Ahmed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حلقہ پی پی 2 سے سابق امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ تجوریاں بھرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔انتخابی مہم کے دوران جھوٹے دعوے کرنے والے آج عوام کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں جس کی وجہ سے حلقہ کے عوام میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے۔انہوں نے کلر سیداں میں پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحصیل کلر سیداں کی چھ یونین کونسلوں میں آج بھی رابطہ سڑکیں اور گلیات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔سکول میں بنیادی سہولیات نا پید ہیں،اساتذہ کی شدید قلت ہے جبکہ دیگر بے پناہ مسائل ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ 2013 کے انتخابات میں شکست کھانے کے باوجود ان کے ووٹ بنک میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں وہ پہلے سے بھی زیادہ ووٹیں حاصل کریں گے اور انشاء اللہ مخالف امیدوار کو شکست فاش دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ٹریکٹر ڈرائیور سے سیاست دان بنا دیا۔اس موقع پر حاجی محمود اختر اور راجہ ثقلین آف ممیام بھی موجود تھے۔

کلرسیداں کے جملہ بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار ، پیدل چلناتک دشوار ہوگیا

Serious encroachment in Kallar bazaar, shoppers made impossible even to walk on paths

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----کلرسیداں کے جملہ بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار ، پیدل چلناتک دشوار ہوگیا ، کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر، تاجروں نے انتظامیہ سے تجاوزات ختم کرنے کامطالبہ کیاہے۔تفصیل کے مطابق کلرسیداں کے بازاروں مغل بازار، مین بازار، گوجرخان روڈ، پنڈی روڈ اور چوآروڈ پر تجاوزات مافیانے پنجے گاڑھ لئے ہیں جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل ہوکررہ گئی ہیں جبکہ پیدل چلناتک دشوار ہوگیاہے۔ مین سڑک کے دونوں کناروں پر ریڑھی بانوں نے مستقل قبضہ جمالیاہے جبکہ بازاروں کوریڑھی اور خوانچہ والوں نے سکیڑکررکھ دیاہے۔ پنڈی چوآروڈ سکڑ نے سے سارادن ٹریفک جام رہنے لگا ،جس سے مریضوں، سکول کے طلبہ وطالبات اور سرکاری ملازمین کوشدیدپریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے،سکول وکالجوں سے چھٹی کے وقت صورت حال انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے۔ سٹی وارڈنزکی تمام ترکاوشوں کوتجاوزات کنندگان مافیانے ناکام بنادیاہے ۔ بلدیہ انتظامیہ گزشتہ دس سالوں سے تجاوزات کنندگان کے خلاف کسی بھی مستقل آپریشن سے گریزاں رہی ہے جس کے باعث تجاوزکرنے والوں نے اپنی اپنی جگہوں کووراثت سمجھ لیاہے۔عارضی بنیادوں پر کئے گئے چند آپریشنوں نے تجاوزات کرنے والوں کے حوصلوں کومذیدبڑھادیاہے اور اب وہ بغیرکسی خوف وخطرے کے تجاوزات بڑھاتے چلے جارہے ہیں، دوسری جانب بعض تاجروں نے بھی اپنی دکانیں فٹ پاتھوں تک بڑھالی ہیں جس سے پیدل چلنے والوں کوشدیدپریشانی کاسامناہے۔ عوامی حلقوں نے بلدیہ انتظامیہ سے مستقل بنیادوں پرتجاوزات کے خلاف آپریشن اور ان کے خاتمے کامطالبہ کیاہے۔

نورانی مسجد کمبی شریف (تل خالصہ) میں عظیمُ الشان سالانہ محفل میلاد کا انعقاد

Millad celebrations at Noorani Masjid, Kambi, Tal Khalsa

some image some image some image

تل خالصہ (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ۔ راجہ راشد جنجوعہ)۔۔۔۔ نورانی مسجد کمبی شریف (تل خالصہ) میں بروز ہفتہ دن ایک بجے سے تا نماز عصر تک ایک عظیمُ الشان سالانہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت سجادہ نشین دربار عالیہ حضور بابا سائیں غلام قادر و پرنسپل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ سید آباد شریف جناب صاحبزادہ پیر محمود حسین چشتی قادری نے فرمائی ، محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد جناب حافظ معین صاحب اور صاحبزادہ محمد علی صاحب نے تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں ہدیہ نعت پیش کر کےاپنی حاضری پیش کی ، اس کے علاوہ علاقائی ثنا خوانوں نے بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں عقیدت کے پھول نچھاور کیئے، پروگرام کے خصوصی خطاب میں خطیب اہلسنت مقرر شیریں جناب مولانا گلفراز زیدی صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی ، انہوں نے بیان فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا بہت ثواب کا کام ہے جن کے لئے اللہ تعالی نے دونوں جہاں بنائے، خطیب اہلسنت نے فرمایا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی سیرت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے سے ہی حاصل ہو گی ، فرض عین کا پورا کرنا بہت ضروری ہے جن میں پانچ وقت کی نماز بھی شامل ہے جس کی کوتائی میں کوئی معافی نہیں ، انہوں نے بیان کیا کہ مکمل ضابطہ حیات ہمیں حضور کے اسوہ حسنہ سے ملتا ہے جس پر عمل پیرا ہونے سے دنیا اور آخرت دونوں سنور سکتے ہیں ، مولانا گلفراز زیدی صاحب نے انجمن نوجوانان سنت کمبی شریف کے تمام ارکان اور مقامی امام صاحب اور دیگر کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالی سب کی یہ حاضری قبول فرمائے ، اس پاک محفل میں گرد و نواح اور دور دراز سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی ، پروگرام کے آخر میں دعائیہ تقریب ہوئی جس میں تمام امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے دعا فرمائی گئی اور بعد میں لنگر تقسیم کیا گیا۔۔

بالیماں کی عوام اس دور میں بھی سفری سہولیات سے محروم کیوں ؟

Balimah region public deprived of basic facilities in modern times

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔بالیماں یو نین کونسل سموٹ تحصیل کلر سیداں کا دور افتادہ گاؤں جو شرقی کلر سیداں کے خوبصورت پہاڑوں میں واقع ہے،ہر دور میں اس کو نظر انداز کیا گیا،تعلیم،صحت اور سفری سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی عوام کو کئی کئی گھنٹوں پیدل سفر کر کے ولائت آباد ،سرصوبہ شاہ آنا پڑتا ہے،سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود مرحوم کی کاوش سے روڈ بن گئی تھی لیکن اس کی مرمت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،اپنی مدد آپ کے تحت برساتی نالے پر پلی بنائی گئی جو کب کی ٹوٹ چکی ہے،اپنی مدد آپ کے تحت کئی بار سڑک کو مرمت کیا گیا جو ہنوز سلسلہ جاری ہے ،لیکن روڈ کی حالت پہلے سے بھی ابتر ہوتی جا رہی ہے،بالیماں کی عوام نے معاون خصوصی خادم اعلیٰ پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی سے استد عا کی ہے کہ ان کی اس واحد سہولت پر توجہ دی جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کے ساتھ صحت کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

صاحبزادہ فرید احمد کے زیر اہتمام جامع مسجدالخلیل گریڈ اسٹیشن ڈھوک بابا عطامحمد میں میلاد النبیﷺ کی پرنور محفل

Millad celebrations held at Jammia Masjid, Al Khalil Grid station, Dhok Baba Ahta Mohammad, Kahuta

some image

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ صاحبزادہ فرید احمد کے زیر اہتمام جامع مسجدالخلیل گریڈ اسٹیشن ڈھوک بابا عطامحمد میں میلاد النبیﷺ کی پرنور محفل۔سینکڑوں عاشقان مصطفیﷺکی شر کت ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزصاحبزادہ فرید احمد کے زیر اہتمام جامع مسجدالخلیل گریڈ اسٹیشن ڈھوک بابا عطامحمد میں میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ایک پرنور محفل منعقد کی گی جس میں مناظرہ اسلام امیر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ پیر سید زبیر احمد شاہ، نوجوان عالم دین مولانا حافظ ممتاز حسین ،خطیب جامع مسجد ہذامولانا حافظ صغیر احمد قادری نے خطاب کیا ۔جبکہ محفل میں حاجی امتیاز احمد قریشی ، حافظ عدیل احمد قریشی ، حافظ ذوالفقار احمد ، قاری سجاد ، صغیر زرگر ، سلیم زرگر سمیت سینکڑوں عاشقان مصطفیﷺنے شر کت کی۔ اس موقع پر مناظرہ اسلام امیر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ پیر سید زبیر احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبیﷺکا میلاد منانا چاہے اور ان کی سنتوں کو اپناناچاہے نبی پاک ﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا نبی کریم حضرت محمد ﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چلناچاہے اور ان کی آل سے محبت کر نی چاہے آپ ﷺسے سچا، پکا پیارہی کامل ایمان کی سب سے بڑی نشانی ہے انہوں نے کہا کہ آپﷺکی آمد سے پہلے اہل عرب والے اندھیروں اور جالیت کا سفر کررہے تھے مگر آپ ﷺ کی آمد کے بعداہل عرب سے جاہلیت کے بادل چھٹ گئے،امیر غریب اور چھوٹے بڑے کا فرق مٹ گیا آپ ﷺ نے فرمایا کسی امیر کو کسی غریب پر کسی کالے کو کسی گورے پر کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ،فوقیت صرف تقویٰ کی بنا پر حاصل کی جا سکتی ہے، آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ۔

بزرگ مسلم لیگی رہنماء حاجی مشتاق احمد عباسی کے طرف سے چیئر مین کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کے اعزاز میں استقبالیہ

Haji Mushtaq Ahmed Abbassi holds reception for Raja Zahoor Akbar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ بزرگ مسلم لیگی رہنماء حاجی مشتاق احمد عباسی کے طرف سے چیئر مینMCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر کے اعزاز میں استقبالیہ ۔ خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کی خصوصی شر کت ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ آڑہ کے رہائشی بزرگ مسلم لیگی رہنماء حاجی مشتاق احمد عباسی کی طرف سے چیئر مینMCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ میں استقبالیہ دیا جس میں خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، وائس چیئر مین مونسپل کمیٹی ملک غلام مرتضیٰ ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاوری ، ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم ، ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبدالحمید قریشی ،ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز ، قاری شیخ صدیق احمد ، معروف ٹرانسپورٹرراجہ ثقلین آف ممیام ، کالم نگار و صحافی ملک عامر محمود ،پریس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکر ٹری اصغر کیانی ،جنرل کونسلر یونین کونسل مٹور راجہ عباس پپو ، انجینر حبیب شہزاد ستی ،کپتان محمد راوف ،شفیق عباسی سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی ۔اس موقع پر چیئر مینMCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے کہا کہ کہوٹہ کی عوام آئندہ چند ماہ میں ایک بڑی تبدیلی دیکھیں گے عوا م کو مایوس نہیں کر یں گئے ،پانی ، گیس ،صفائی سمیت دیگر تمام مساہل حل ہو نگے انہوں نے کہا کہ شہر بھر تمام دوکانداروں سے اپیل ہے کہ وہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہمار ا ساتھ دیں ہم سب بھائی ہیں اور مل کر کہوٹہ شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کر ہیں گئے ۔تقریب سے خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ راجہ ظہور اکبر نے ہمیشہ کہوٹہ کی عوام کے مساہل حل کر نے کے لیے اپنا خاص کر دار ادا کیا اور انشاء اللہ دیتے رہیں گئے اس مر تبہ جو وہ مونسپل کمیٹی کے چیئر مین منتخب ہوئے ہیں وہ شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک حقیقی تبدیلی لاہیں گئے ۔تقریب سے و ائس چیئر مین مونسپل کمیٹی ملک غلام مرتضیٰ ، ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم ، ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبدالحمید قریشی اورپریس کلب کہوٹہ کے جنرل سیکر ٹری اصغر کیانی نے بھی خطاب کیا ۔

some image

موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں , صداقت علی عباسی

Current elected leaders have failed public in Kahuta, Sadaqat Ali Abbassi, PTI

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔۔ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں تحصیل کہوٹہ کے عوام نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دی مگر آج مقامی لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے باہر کے وہ لوگ جو یہاں جگہ لیکر ڈومسائل بناتے ہیں انکو ملتی ہے منتحب عوامی نمائندوں نے نوجوان نسل کو روزگار نہ دیکر منشیات اور دیگر جرائم میں دھکیل دیا کروٹ ڈیم اور کے آر ایل میں مقامی لوگوں کو ملازت ملنی چائیے 10سال قبل میاں نواز شریف نے کہوٹہ پنڈی موٹر وے کا اعلان کیا تھا جو ابھی تک پورا نہ ہوا جنگلات کی بے دیغ کٹائی نے اس علاقے کے حسن کو تباہ کر دیا ۔برگیڈئیر جاوید ستی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جنگلات کو بچائیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت علی عباسی ، حلقہ پی پی ٹو کے رہنما راجہ طارق محمود مرتضیٰ ،تحصیل صدر راجہ خورشید ستی ،جنرل سیکرٹری راجہ سلطان معسود نے ایک ہنگامی پریس کانفرس میں کیا انھوں نے کہا کہ راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے دور میں 23کروڑ کا واٹر سپلائی کا منصوبہ ابھی تک مکمل نہ ہوا لاکھوں شہری آج بھی نالے کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں حکومت اورنج ٹرین اور میٹرو بس منصوبوں میں کرپشن کرتی ہے جبکہ اس علاقے کے لوگ صحت تعلیم اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں انھوں نے کہا کہ مری اور کہوٹہ میں کیڈٹ کالج اور یونیورسٹی کا قیام فوری عمل مین لایا جائے انھوں نے کہا کہ باہر سے آنے والے لوگوں کی رجستریشن نہ ہونے کی وجہ سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے انھوں نے کہا کہ ادارے حکمرانوں کے آلہ کا ربنے ہوئے ہیں عام آدمی انصاف کیلئے ترس گیا ہے انھوں نے کہا کہ 15جنوری کو خبائل کے مقام پر جنگلات کے تحفظ کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی اور اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو اختجاج کا حق رکھتے ہیں ۔

some image

حاجی غلام ربانی کی جانب سے مسجد الہاشم کی تعمیر کے لیئے وقف کی گئی اراضی میں مسجد الہاشم کے سنگ بنیاد کی تقریب

Haji Ghulam Rabbani donates land as Masjid construction starts in lehtar road, Kahuta

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ، عمران ضمیر۔۔۔۔ ممتا ز مذہبی سکالر سجادہ نشین بگہا رشریف پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ پیر ساجد الرحمٰن نے کہا ہے ۔کہ مساجد کی تعمیر کر نے والے لوگ عظیم ہیں ۔ مسجد معاشرے کی اصلاح کا بنیادی مرکز ہے ۔ مسجد عشرت کدہ نہیں اللہ کا گھر ہے ۔ مسجد سے تعلق ٹوٹنے سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر اور دربار عالیہ بگہا رشریف کے سجا دہ نشین پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ پیر ساجد الرحمٰن نے کہوٹہ شہر کے نواحی علاقہ لہتراڑ روڈ میں حاجی غلام ربانی کی جانب سے مسجد الہاشم کی تعمیر کے لیئے وقف کی گئی اراضی میں مسجد الہاشم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر علماء کرام ، سیاسی و سماجی شخصیا ت اور چیئرمین یونین کونسل سنگ کھڈیوٹ راجہ سجاد (منا) سمیت سینکڑوں معززین علاقہ بھی موجو دتھے ۔پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن سجادہ نشین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے دور میں مسجد میں فیصلے ہوئے اور اہم معاملات مسجد میں ہوتے تھے ۔ باہر سے آنے والے لوگوں کا استقبال مسجد میں ہوتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمدنی وہی جو اللہ کے راستے میں خرچ ہو جائے ۔قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن کا پر تپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ۔ شرکاء نے سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن کی امامت میں نماز ظہر بھی ادا کی اور اینٹ لگاتے ہوئے الہاشم مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

کالاباغ ڈیم کی تعمیر ملک وملت کے مفاد میں ہے اس کی تعمیر سے توانائی کے بحران سے نجات ملے گی

Public demand for construction of Kala Bagh dam in interest of the nation

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیر ملک وملت کے مفاد میں ہے اس کی تعمیر سے نہ صرف توانائی کے بحران سے نجات ملے گی بلکہ سستی بجلی پیدا ہوگی اور ڈیم کا پانی سے ہماری بنجرزمینیں سرسبز ہونگی زرعی اجناس میں اضافہ ہوگا ڈیم کی تعمیر سے کسی صو بہ کی خودمختاری متاثر نہیں ہوگی ڈیم کی مخالفت صرف بھارت کے وظیفہ خوار کررہے ہیں جو یہ بات نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے حکمران جماعت کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کالاباغ ڈیم کو سی پیک سے منسلک نہ کرنے کا بھونڈا جواز ہے حکمران جماعت قومی مفاد کے اس منصوبہ کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے اور اس کے مفاد کے پیش نظر مخالفین کو اعتماد میں لے وفاقی وزیر منصوبہ ، ترقی احسن اقبال کے افسوسناک عندیہ پر عوامی سماجی اور محب وطن حلقوں کا شدید ردعمل ان حلقوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے کسی صوبہ کی خود مختاری متاثر ہونے کی با ت ایک بھونڈا جواز ہے کے پی کے میں آج پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران میانوالی جلسہ عام سے خطاب کے موقع پر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے نے بھی ڈیم کی تعمیر کی بات کی تھی جس پر بھارت کے وظیفہ خواروں نے اپنے ردعمل کااظہار کیا تھا ان حلقوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر جناب مجید نظامی (مرحوم)نے نوائے وقت کے ذریعہ سروے کرایا تھا اور پچانوے فیصد نے ڈیم کی تعمیر کے حق میں رائے دی تھی ان حلقوں نے کہاکہ چیئرمین شمس الملک جن کا تعلق نوشہرہ سے ہے وہ کہہ چکے ہیں کہ نوشہرہ کو کوئی خطرہ نہیں واپڈا کے سابق اور موجودہ چیئرمین بھی ڈیم کی تعمیر کی حمایت کر رہے ہیں لہذا بھارتی وظیفہ خواروں کی مخالفت کو ترک کر کے کالاباغ ڈیم تعمیر کیا جائے

سٹی ٹریفک وارڈنز کی رکشاؤں کے خلاف کارروائی درجن بھر ٹیپ ریکارڈر قبضے میں لے لئے

City traffic police takes action against law breaking rickshaw drivers

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سٹی ٹریفک وارڈنز کی رکشاؤں کے خلاف کارروائی درجن بھر ٹیپ ریکارڈر قبضے میں لے لئے بغیر نمبر پلیٹ کے اکتیس رکشے بھی تھانے میں بند کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر جنید محسن کی ہدایت پر سٹی ٹریفک وارڈنز کے انچارج سہیل احمد نے عملے کے ہمراہ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں چودہ رکشاؤں سے ٹیپ ریکارڈر اتار لئے جب کہ بغیر نمبر پلیٹ کے اکتیس رکشا تھانہ میں بند کر دیئے یہ امر واضح ہو کہ شہر کے مصروف علاقوں میں رکشہ ڈرائیورز کی اونچی آواز میں ٹیپ چلانے کی عوامی شکایت تھیں جن کے بارے گزشتہ روز خبر کی اشاعت کے بعد ٹریفک وارڈنز نے یہ کارروائی کی

گوجرخان کی صحافت میں بزرگ صحافی ملک وزیر محمد کے نام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Contributions of senior journalist Malik Wazir Ahmed praised

some image some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کی صحافت میں بزرگ صحافی ملک وزیر محمد کے نام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جن کی اصولی صحافت اور جرات نے گوجرخان کے صحافیوں کو اعلیٰ مقام دیااسی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے گوجرخان کے مسائل کے حل کیلئے پوٹھوہار پریس کلب نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا مظلوم کا ساتھ دیا ظلم و زیادتی پر اپنا قلم صحیح استعمال کر کے مثبت اورتعمیری صحافت کو فروغ دیا پوٹھوہار پریس کبل کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا اور اصل حقائق کو عوام کے سامنے پیش کیا ان خیالات کااظہار نظریاتی گروپ کے ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ نے پوٹھوہار پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرزا بشیر شہزادہ خان افتخار وزیر خواجہ امیرزمان مرزا عابد حاجی شوکت احمد شاہ ودیگر بھی موجود تھے ثاقب بیگ نے کہا کہ عوام کا باشعور کرنے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے معاشرتی برائیوں کیخلاف جس طرح گوجرخان کے صحافیوں نے کلمہ حق بلند کیا ان کی جراتمندانہ صحافت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں گوجرخان کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے پوٹھوہار پریس کلب نے ہمیشہ کردا رادا کیا اور عوام کے مسائل کو اقتدا رکے ایوانوں تک پہنچایا انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور گلے میں ہار ڈالے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو چوہدری ظفرپگاڑا،ٹھیکیدار ارشد محمود، چوہدری ابرار جٹ، ڈاکٹر عبدالقیوم، چوہدری کوثر آف روپیال، راجہ وادی حسین، چوہدری نثار جٹ ، مرزا سعیداختر، راجہ جاوید اشرف، خان ضمیر،راجہ فیصل کیانی آصف میر شیخ سجاد خان ضمیر مرزاشاہد مرزا منور حاجی شوکت راجہ غفور کیانی بلال سلیم نعیم سرور فرخ سیال ٹھیکیدار بنارس راجہ علی اصغرخواجہ امیر زمان عبدالٖغفور کیانی، مرزا منور ٹی وی والے مرزا شاہد عزیزاللہ راشد منہاس شیخ نعیم ،رانا نایاب، رائے غیاث احمد بھٹی، ملک قمر، ملک عامر شہزاد، مہر حاجی ریاض،عاصم وحید ملک نے مبارک باد دی

حکیم عبدالرؤف کیانی اور ’’ برف میں جلتے لوگ‘‘ تحریر: راجہ جہانگیر اختر بھٹی۔

Article by Raja Jhangir Akhtar Bhatti of Qazian Gujar Khan

some image

فیس بک پر اگرچہ طویل عرصہ سے ’’ فرینڈشپ‘‘ تھی لیکن وہ لمحہ یادگار ہے جب ایم اے کے پیپرز کے دوران اصغر مال کالج کے مرغزار میں موصوف سے اچانک براہ راست ملاقات ہوئی اور مختصر سی ملاقات نے برسوں کی رفاقت کا احساس دلایا۔اس کے بعد لامتناہی ملاقاتوں کا سلسہ جاری ہوا۔ حکیم عبد الرؤف کیانی ایک نادر مظہر ہیں۔وہ بیک وقت ایک حکیم ، نامور ادیب اور شعلہ بیاں مقرر ہیں کثیرالجہت شخصیت کے مالک اس مردِ قلندر کی انفرادیت و عظمت اتنے متضاد پہلوؤں میں جلوہ گر ہے کہ محدود وقت کی بساط میں صفحہ قرطاس میں احاطہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ہر شخص کی زبان اس کے علم کی وسعت ،اس کی صلاحیتوں کی قوت، جذبات و احساسات کی گہرائی وگیرائی کی عکاس ہوتی ہے۔حکیم عبدالرؤف کیانی نے اپنی شخصیت کا لوہا بطور ایک افسانہ نگار منوایا۔زندگی کے تلخ و شیریں حقائق کا گہرا مطالعہ کیا اور اپنی فکری کاوش سے احساس،خلوص اور صداقت کو معاشرتی آنکھوں کے سامنے مجسم کر دیاتاکہ کسی قسم کا کوئی ابہام نہ رہ جائے۔ ایک ادیب معاشرے کا سفیر ہوتا ہے جو اپنی ادبی تخلیقات کو معاشرتی رویوں کے زیرِ اثر تخلیق کرتا ہے۔ادب وہی بقائے دوام حاصل کرتا ہے جسکی جڑیں اپنے معاشرے میں ہوں۔اقبال نے کہا تھا’’ کسی قوم کی روحانی صحت کا انحصار بڑی حد تک اس کے الہام کی نوعیت پر ہوتا ہے ۔جسکا ’’نزول‘‘ اس قوم کے شعراء اور ادیبوں پر ہوتا ہے۔‘‘ حکیم عبدالرؤف کیانی پر بھی اسی الہامی کیفیت کا نزول ہوا ۔جس کے تحت انہوں نے اپنے دس افسانوں پر مشتمل مجموعہ ’’برف میں جلتے لوگ‘‘ میں مختلف موضوعات پر قلم اٹھایا اور اپنے فکری ’’ریگ مار‘‘ سے معاشرے کے زنگ آلود افکار و نظریات کو قلوب و اذھان سے محو کرنے کی سعی کی اور نفرتوں کے برہنہ جسم کو محبتوں کی ردائیں عطا کیں۔

’’برف میں جلتے لوگ‘‘ میں جہاں ہر افسانہ اپنی انفرادیت و اہمیت میں لا زوال ہے۔وہاں ان کا افسانہ ’’مسجد‘‘ دنیائے ادب کا شاہکار ہے۔جس میں مذہبی ٹھیکیداروں کے اجاردارانہ شدت پسند رویوں کو انتہائی خوبصورت ،دلنشیں اور سحر انگیزانداز میں اجاگر کیا گیا ہے اور تضادات کو برداشت کرنے کا درس دیا گیا ہے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہی گہن زدہ رویوں کے تحت اسلام کے رخ کی تنویر بگڑی ہے اور اسلام کی عمارت جو رعب و جمال کی عکاس ہے اضمحلال وزوال کا شکار ہو رہی ہے ۔ حکیم عبدالرؤف کیانی کے افسانوں پر جہاں ملک کو ممتاز ادیبوں نے خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے وہاں ان کی فنی پختگی کا اعتراف اس سے بھی ہوتا ہے کہ سلیم شہاب نے ’’فکشن ہاؤس لاہور ‘‘سے ان کے دس بہترین افسانوں کا انگریزی میں ترجمہ کیا اور محمد یوسف سندھی نے ’’سچائی اشاعت گھر حیدر آباد‘‘ سے ان کے افسانوں کے سندھی میں تراجم کیے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پانچویں یو بی ایل ادبی ایوارڈ افسانہ کیٹگری میں ان کا مجموعہ ’’برف میں جلتے لوگ‘‘ اول قرار پایا۔میری دعا ہے کہ قلم کے اس سفر میں رب تعالیٰ حکیم عبدالرؤف کیانی کے اشہبِ فکر کو مزید مہمیز لگائے۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

لا ہو ر ہا ئی کو رٹ نے 10 جنوری کو پنجا ب حکو مت سے جوا ب طلب کر لیا

Actions of Javed Iqbal Satti praised as court orders Punjab government to answer

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ تاریخی منصو بہ بلک واٹر سپلا ئی سکیم کی بندش پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ء معرو ف سماجی شخصیت جا وید اقبا ل ستی کی کو ششیں رنگ لے آئیں لا ہو ر ہا ئی کو رٹ نے 10 جنوری کو پنجا ب حکو مت سے جوا ب طلب کر لیا جا وید اقبا ل ستی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتا کہ انکی جا نب سے دا ئر کی گئی رٹ جس میں مذکو رہ منصو بہ کی بندش سے قومی خزانے کے ضیا ئع اور عوامی مفا د کے اس تا ریخی منصو بے کو بند کر نے کیخلا ف جو انہوں نے کیس دا ئر کر رکھا تھا اس پر لا ہو ر ہا ئی کو رٹ نے 10 جنوری کو پنجا ب حکو مت سے جوا ب طلب کر لیا واضع رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے مذکورہ منصو بہ کی بحا لی کے اعلا نا ت کے با وجو د اس پر کا م دو با رہ شرو ع نہ ہو نے پر گزشتہ تقریبا ء دو ما ہ قبل بھی جا وید اقبا ل ستی نے وزیر اعظم پاکستان سے اخبا را ت کے ذریعے ایک اپیل میں مذکو رہ منصو بے کی بندش سے قومی خزانے کے ضیا ئع اور اس منصو بہ کی افا دیت کے با رے تفصیل سے بذریعہ اپیل بحا لی کا مطا لبہ کیاتھا اور اعلی عدلیہ سے بھی قومی خزا نے کے ضیا ئع پر نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا تھا جبکہ اس سے قبل متعدد با ر جا وید اقبا ل ستی اس حلقہ سے منتخب نما ئندوں کو بھی منا ظرے کا چیلنچ کر چکے ہیں جس کے لیے ایک مرتبہ مری جی پی او چو ک میں منا ظرے کے لیے سٹیج لگا نے کے با وجو د شاہد خا قان عبا سی نہ آئے تھے سٹیج پر لگا ئی جا نے والی کر سی خا لی رہی تھی اس کے علا وہ بھی کئی احتجا ج ،مظا ہرے ہو نے کے با وجو د منصوبہ کی بحا لی نہ ہو نے سے قومی خزانے کے اربو ں رو پے ضیا ئع ہو گئے اور با لا آخر کل 10 جنوری کو لا ہو ر ہا ئی کو رٹ نے پنجا ب حکو مت سے جواب طلب کر لیا

کو ٹلی ستیاں کی مختصر خبریں

Brief news from Kotli Sattian region

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سا بق چئرمین ایگزیکٹو کو نسل پاکستان پیپلز پا رٹی حا جی اورنگ زیب ستی عمرہ کی سعادت حا صل کرنے کے بعد گز شتہ رو ز وطن واپس پہنچ آئے،وطن واپس پہنچنے پر معروف سما جی شخصیت احسان ستی ، تصدق ستی سمیت دیگر بڑی تعدا د میں لو گو ں نے انکا استقبال کیا پریس کلب کو ٹلی ستیاں کے صحا فیوں نو ید ستی ، امجد محمو د ستی ، اظہر شہزاد ستی ، با بو اعجا ز ستی ، ہا رو ن ستی و دیگر نے انہیں مبا رکبا د پیش کی۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ دربا ر عالیہ بلا وڑہ شر یف میں ما ہا نہ گیا رویں شریف آج 9جنوری برو ز سوموا ر کو زیر صدا رت صاحبزادہ حق خطیب علی با دشا ہ سرکا ر منعقد ہو گی جسمیں ثنا ء خوان مصطفی ﷺ گلہا ئے عقیدت کے پھو ل نچھا ور کریں گئے جبکہ علما ئے کروام خطا با ت بھی فرا مائیں خصوصی خطا ب صاحبزادہ حق خطیب علی با دشا ہ سرکا ر کا ہو گا اور خصو صی دم و دعا بھی ہو گی

Mirpur News

میرپور کی خبریں

مسلم لیگ(ن)فیض پورشریف کے صدرچودھری بشارت حسین کا استقبالیے کی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب

Reception held for Ch Basharat Hussain in Faiz Pur Shareef

some image

کسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ محمدعجائب حسین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرحلقہ نمبر2چکسواری غربی نے کہاہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کے ویژن کے مطابق اپنے فرائض منصبی سرانجام دوں گا،اُن کی ہدایات کے مطابق کسی کی حق تلفی نہیں کی جائے گی،بلاتخصیص کام کریں گے،این ٹی ایس کانفاذ کردیاگیاہے،میرٹ کے مطابق نوجوانوں کوروزگارفراہم کریں گے،ماضی میں ہمارے بچوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی مگرہم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کریں گے۔بچے ملک وقوم کاقیمتی سرمایہ ہیں،ان کی تعلیم وتربیت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا،میری بطوراے ای اوتعیناتی پرکسی نے بھی مخالفت نہیں کی،مخالفین نے بھی اختلاف نہیں کیا،میں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان،وزیرتعلیم بیرسٹرافتخارگیلانی،محمدنذیرانقلابی سابق اُمیدواراسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری اورتمام محکمہ تعلیم کے تمام افسران اورمسلم لیگ(ن)کے کارکنوں سمیت سب کاشکریہ اداکرتاہوں کہ انہوں نے مجھ پراعتمادکیااورمیں انشاء اللہ اُن کے اعتمادپرپورااُترنے کی بھرپورکوشش کروں گا۔یونین کونسل فیض پورشریف کے عوام اورمسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے میری تعیناتی کازبردست خیرمقدم کیااورمیری حوصلہ افزائی کی،میں بزرگوں،نوجوانوں سب کاشکریہ اداکرتاہوں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ(ن)فیض پورشریف کے صدرچودھری بشارت حسین کی جانب سے اپنے اعزازمیں دیے گئے استقبالیے کی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ(ن)آزادکشمیربرطانیہ کے مرکزی راہنماچودھری اللہ دتہ آف بوعہ نے کی۔تقریب کے میزبان چودھری بشارت حسین صدرفیض پورشریف نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں ممتازماہرتعلیم محمدعجائب کواے ای اوچکسواری تعینات ہونے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتاہوں،انہیں اے ای اوتعینات کرنے پروزیراعظم آزادکشمیر،وزیرتعلیم آزادکشمیر،سابق اُمیدواراسمبلی محمدنذیرانقلابی اورمحکمہ تعلیم کے افسران کاشکریہ اداکرتاہوں،میں اُمیدکرتاہوں کہ حکومت نے جوذمہ داریاں عائد کی ہیں انہیں بطریقِ احسن انجام دیں گے،میرٹ کوترجیح دیں گے،محکمے میں مثبت تبدیلی لائیں گے،حکومتِ آزادکشمیرنے ان کواے ای اوتعینات کرکے اس تاثرکوختم کیاہے کہ حلقہ نمبر2میں جوبھی کام ہوگاوہ سابق وزیراعظم کی مرضی سے ہوگا،میں کارکنوں کویہ کہتاہوں کہ حلقہ نمبر2میں جوبھی کام ہوگاوہ سابق اُمیدواراسمبلی محمدنذیرانقلابی اورحلقہ نمبر2کے کارکنوں کی مشاورت سے ہوگا۔حالیہ انتخابات میں جووعدے کیے گئے انشاء اللہ وہ پورے کریں گے،کارکنوں کومایوس نہیں کریں گے۔تقریب سے سینئرمدرس ہائی سکول کنیلی چودھری عبدالکریم،اللہ دتہ بسمل نائب صدرمعلم ہائی سکول ڈہانگری بہادر،آزادکشمیرسکول ٹیچرآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماؤں خواجہ محمدفاروق شاد،راجہ آفتاب گل کیانی،قاضی جہانگیراحمد سیکرٹری جنرل چکسواری پریس کلب،راجہ تفسیراحمدخان سیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن)فیض پورشریف،نوجوان سیاسی وسماجی راہنماچودھری ندیم سیرت سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض مسلم لیگ(ن)کے نوجوان راہنماچودھری عمرشہزادنے انجام دیے۔استقبالیہ تقریب میں چیئرمین ظفراقبال،خواجہ رزاق،قاضی اللہ دتہ،چودھری جاویداقبال سعید،محمدرفیق،ارشدحسین مٹھا،عنصرمحمود،فضل حسین،راجہ مظہراقبال،چودھری طارق،راجہ نجابت،محمدحسین پولیس آفیسر،خواجہ فضل حسین،سیکرٹری زبیر،علی بہادر،ملک محمد اسلم پرنسپل علامہ اقبال پبلک سکول اسلام گڑھ،عبدالقیوم،عبدالغفور،محمدحمزہ،قاضی جاوید،پروفیسرگلبہار،فضل حسین،خواجہ محمداسحاق کے علاوہ مسلم لیگ(ن)کے سینکڑوں کارکنوں اورعوام علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

چکسواری،آزاد کشمیر؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،حافظ شہریاربسمل۔۔۔۔ چودھری تاسب حسین (ر) صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان اورچودھری محمدیاسین نگیال (ر) معلم نے ممتازماہرتعلیم محمدعجائب کواے ای اوچکسواری تعینات ہونے پردلی مبارک باد پیش کی ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے حکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم کے افسران سے ان کی تعیناتی پردلی اظہار تشکر کیاہے حاجی اخلاق احمددانش کوبطور اے ای اوشاندار خدمات انجام دینے پردلی مبار کبادپیش کی ہے۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

یورپ کے بیورو چیف زاہد مصطفی اعوان کے والد محترم ملک غلام مصطفی اعوان قضائے الٰہی سے پاکستان میں وفات پاگئے

Ghulam Mustafa Awan father of Paris journalist Zahid Mustafa Aawan passed away in Pakistan

(پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )----  زاہد مصطفی اعوان کے والد محترم ملک غلام مصطفی اعوان قضائے الٰہی سے پاکستان میں وفات پاگئے ۔ مرحوم کی نمازجنازہ آبائی قبرستان ملکہ کھاریاں میں ادا کر دی گئی ہے ۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ مولانا غلام اللہ نے پڑھائی ۔ زاہد مصطفی اعوان کے والد کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کی تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات اور صحافیوں نے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نماز جنازہ میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا ۔آرگنائزر حاجی مذمل حسین ۔کے علاوہ ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔زاہد مصطفی اعوان سے تعزیت کا اظہار کرنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 03016262568

Picture of the Day

Reception held for Raja Zain of Morra Hasnal, Nala Musalmana in Watford

featured image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image