Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 8th October 2017 ----- 18th Muharram Al Haram 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

کہوٹہ روڈ پر نالہ لنگ کے مقام پر ڈمپر اور کار کے مابین تصادم حادثے میں کار میں سوار دونوجوان حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک

Three killed in a fatal accident at Nala Ling, Kahuta

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہا ر ڈاٹ کام (کبیر احمد جنجوعہ , راجہ عمران ضمیر )۔۔۔۔ ڈمپر اور کار کے مابین تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں تین سوفٹ گہرے نالہ لنگ میں جاگرے ۔ حادثے میں کار میں سوار دونوجوان حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ دو شدید زخمی راولپنڈی ریفر کر دیئے گئے ۔

اندھیرے میں شہریوں ، پولیس ، سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے نعشیں اور زخمی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ پہنچائیں ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے نزدیک راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر نالہ لنگ کے مقام پر خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ڈمپر جوکہ خاکے سے بھرا تھا ۔ مخالف سمت سے آنے والی کار سے جا ٹکرایا ۔ جسکے بعد ڈیمپر اور کار نیچے نالہ لنگ میں گہرائی میں جا گرے ۔

حادثے میں کار میں سوا ر دوحقیقی نوجوان بھائی طلعت اور طیب پسران طالب اور نوجوان حمزہ تینوں ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ دو شدید زخمیوں ثقلین ولد پرویز اور محمد اکسیر ولد صالح محمد آزادکشمیر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کہوٹہ سردار شکیل ، سول ڈیفنس کے اہلکار ، شہری ، پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس اور عملہ ،صدر دیہی ویلفیئر کونسل کہوٹہ راجہ گلشن ضمیر ، آصف ربانی قریشی کونسلر ، راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ ، ملک منیر اعوان ، راجہ ظہور اکبر چیئرمین ، ماسٹر ظہور عباسی چیئرمین ، راجہ رفاقت جنجوعہ ، راجہ عمران ضمیر ، راجہ صغیر احمد آف مٹور ،ملک عبدالرؤف کونسلر جماعت اسلامی کہوٹہ ، عبدالشکور کھٹر سول ڈیفنس ،راجہ الطاف موواڑہ، وسیم ستی اور دیگر سینکڑوں شہری موقع پر پہنچ گئے ۔ یا د رہے کہ مزکورہ نالہ لنگ کے مقام پر ٹریفک حادثات میں خطرناک موڑ پر اس سے قبل سینکڑوں جانیں ضائع ہ وچکیں ہیں ۔

Kahuta; Two brothers and a friend have been killed in a fatal accident in a tragic incident near Nala Ling in Kahuta. The three killed in the fatal accident have been identified as brothers Teayyab and Talllat son of Talib and Hamza.

According to Kahuta police who arrived on the scene told, Pothwar.com that, A car was travelling at Nala Ling, when a dumper truck coming from opposite side collided with the car, resulting in both dumper truck and the car falling 300ft in to Nala Ling.

The accident happened in the evening as recue services arrive and stuggled to pull the victim in the dark. Three people were killed as the injured were taken to nearby hospital.

Large number of people arrived at Nala Ling after hearing of tragic accident, Social and political personalities have asked authorities to take notice of this fatal accident  and many happened before at Nala Ling and take action.

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

سیکنڈری سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے راولپنڈی ضلع کے 68مدارس کو اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سیکنڈری سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے راولپنڈی ضلع کے 68مدارس کو اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جن میں تحصیل راولپنڈی کے 32، تحصیل کہوٹہ کے 2، تحصیل کوٹلی ستیاں کے 11، تحصیل کلرسیداں کے 6، تحصیل مری کے 3، تحصیل ٹیکسلا 1، تحصیل گوجرخان کے 13مدارس شامل ہیں تحصیل کلرسیداں میں گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول درکالی شیر شاہی، گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول موہڑہ بنی والا کو ہائی ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دے دیا گیا جبکہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بمہ گنگال ، گورنمنٹ گرلز /بوائز پرائمری مدارس کلرسیداں ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جوچھہ ممدوٹ کو ایلمنٹری مدارس کا درجہ دے دیا گیا۔

 

پی ٹی آئی راولپنڈی اور جہلم اضلاع اور ان کی تحصیلوں کے تنظیمی عہدے داران کو معطل کردیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ساجد علی قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی راولپنڈی اور جہلم اضلاع اور ان کی تحصیلوں کے تنظیمی عہدے داران کو معطل کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں ایک اجلاس شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی اور عطا اللہ شادی خیل کی سربراہی میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع راولپنڈی اور جہلم کے تمام تنظیمی عہدے داران کو معطل کردیا گیا ہے نئے عہدے داران کا انتخاب جلد کیا جائے گا۔

سابقہ رنجش پر دو افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر ڈالا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابقہ رنجش پر دو افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر ڈالا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔عدیل اختر ولد عبدالغفار سکنہ موہڑہ کھوہ والا نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ روز صبح پونے سات بجے کے قریب اپنی سوزوکی گاڑی پر سکول کے بچوں کو کلر سیداں لے جا رہا تھا کہ جونہی چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ پر پہنچا تو سامنے سے خضر اور مدثر سکنائے ڈھیری جو کہ مسلح 30بور پسٹل موٹر سائیکل پر سوار تھے نے میرا راستہ روک لیا اور پسٹل نکال پر مجھے زد و کوب کرنا شروع کر دیا اور اس دوران میرا گریبان پکڑ کر پھاڑ دیا۔خضر اور مدثر نے تھپڑ مارے اور اور ہاتھا پائی کے دوران جیب سے میرا بٹوہ جس میں تیس ہزار روپے کی نقدی تھی نیچے گر گیا جو انہوں نے اٹھا لیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان کیساتھ فیملی کیس چل رہا ہے ۔

تشدد کا نشانہ بنانے پر بیو ی خاوند کیخلاف درخواست لے کر تھانے پہنچ گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تشدد کا نشانہ بنانے پر بیو ی خاوند کیخلاف درخواست لے کر تھانے پہنچ گئی،پولیس نے میڈیکل رپورٹ آنے پر خاوند کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ راحیلہ منظور زوجہ ملک چن خان پڑی نکہ راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میرا خاوند ملک چن خان جو کہ سرصوبہ شاہ میں عبد الرزاق نامی شخص کی کوٹھی میں رہ رہا ہے اور وہاں پر ہی وہ کام بھی کرتا ہے نے اپنے بھانجے کیلئے ایک ہزار روپے کی رقم مانگی جسے میں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میرے پاس جو رقم تھی وہ اپنی بیٹی کی فیس اور قسط پر ادا کر دی جس پر خاوند کو غصہ آ گیا اور اس نے میرا سر پکڑ کر چارپائی پر دے مارا جس سے میرا سر زخمی ہو گیا ۔اسی دوران قریب ہی پڑی اسٹیل کی بوتل اٹھا لی اور میرے منہ پر ماری جس سے میرا منہ اور آنکھ بھی زخمی ہو گئی اور میں زمین پر گر گئی ۔ اس پر بھی خاوند کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اس نے مجھے لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا جس سے میرے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں ۔

ہونہار طالب علم عبد القادر بدر کا ایم سی ایس کے تیسرے سال بھی اعزاز برقرار

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔چوآ خالصہ محلہ راجگان،عبد القادر بدر ولد سرفراز احمد منہاس نے گراس روٹ سے ایم سی ایس تک اپنے اعزاز کو برقرار رکھا ہوا ہے،ایم سی ایس کے تیسرے سال ورچوئیل یونیورسٹی سے ستر فیصد نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی،عبد القادر بدر کی اس کامیابی پر چےئرمین یو سی چوآ خالصہ آغا سید راحت علی شاہ اور دوست احباب نے مبارک باد دی ہے اور امید کی ہے کہ آنے والے سمسٹر میں وہ اس اعزاز کو برقرار رکھیں گئے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

قاہد محترم میاں محمد نواز شریف کابلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونا خوش آئند بات ہے, راجہ گلزار احمد المعروف گلزاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ گلزار احمد المعروف گلزاری جنر ل کونسلر یوسی ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قاہد محترم میاں محمد نواز شریف کابلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونا خوش آئند بات ہے تمام مسلم لیگ ن کا ان اعتماد کا اظہار ہے ہم میاں محمد نواز شریف ، چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق ، میاں محمد شہیاز شریف ،مسلم لیگ ن کی دیگر اعلیٰ قیادت اور مسلم لیگی کارکنوں کو مبارکباد پیش کر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک فیصلے کے تحت قاہد محترم میاں محمد نواز شریف کو اقتدار سے دور رکھا گیا ہے مگر عوام کے دلوں سے ان کو کئی بھی نہیں نکال سکتا حلقہNA-120کے الیکشن کا رزلٹ بھی اسی فیصلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا سیاسی مورال ایک مر تبہ پھرپہلے سے بھی زیادہ بلند ہو گا اور الیکشن 2018کا الیکشن بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا وفاق سمیت ملک کے تمام صوبوں میں مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گئی انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب خادم اعلی جناب شہباز شریف کی زیر نگرانی ترقی کی راہ پر گامزن ہے میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک بھی خوشحال ہے سی پیک ایک ایسا عظیم منصوبہ ہے جس سے ملک میں مزید خوشحالی آئے گئی ۔انشاء اللہ2018سے2023تک کے لیے ملک کی عوام ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کو ہی کامیاب کرئے گئی تاکہ ملک میں مزید ترقیاتی کام ہو سکیں ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کی کہوٹہ کلب آمد

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کی کہوٹہ کلب آمد ۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی شاندار اور عمدہ پرفارمنس پر منعقد تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات ، میونسپل آفیسر مخدوم احمد بلال ،انچارج ولید عباسی ، ایس ایچ او سردار شکیل ،چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، راجہ ظفر اقبال بگہاروی چیئرمین دوبیرن خورد ، صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی،اور کونسلروں حمید قریشی ، مظہر بھٹی ،قاضی اخلاق احمد ، قاضی عبدالقیوم ،راجہ فیصل ، حاجی ارشد ، زرین شاہ نے بھی شرکت کی ۔ حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم کے احکامات کے تحت تحصیل کہوٹہ کے دیہاتوں اور یونین کونسلوں میں گیس کے حوالے سے 80%آبادی کو گیس کی فراہم کرنے کا میگا پراجیکٹ شروع ہو چکا ہے ۔ ترقیا تی فنڈز کے حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے اپنے خطاب میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ اور کہا کہ کہوٹہ سہر میں صفائی کا ایک معیار قائم کیا گیا ہے ۔ صفائی کا نظام بہترین بنا دیا گیا ۔ راجہ ظہور اکبر نے مطالبہ کیا کہ صفائی کے حوالے سے نئی گاڑیاں جلد فراہم کی جائیں ۔ تاکہ صفائی کا نظام مزید بہتر ہوسکے ۔ تقریب میں عملہ صفائی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری دو افراد کو گرفتار کر کے ولایتی شراب برآمد کر لی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری دو افراد کو گرفتار کر کے ولایتی شراب برآمد کر لی ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف جاری مہم کے دوران پولیس تھانہ گوجرخان نے ولیم آفتاب بابر سے چوبیس بوتل ولایتی شراب جبکہ امیر عباس سے چھتیس کپی شراب برآمد کرکے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ منشیات فروشوں اور قماربازوں کیخلاف مہم جاری ہے منشیات کا دھندہ گوجرخان میں کسی صورت نہیں ہونے دیں گے پولیس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جہاں بھی منشیات کا دھندہ اور قماربازی ہو رہی ہو فوری کارروائی کی جائے معاشرتی ناسور کسی رعایت اور معافی کے لائق نہیں اشتیاق مسعود نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام کو چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں بھرپور کارروائی کریں گے منشیات فروشوں کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے

some image some image

میاں نواز شریف کا مسلم لیگ ن کا صدر بننا کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے, چوہدری محمد ریاض

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ میاں نواز شریف کا مسلم لیگ ن کا صدر بننا کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے میاں نواز شریف کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں انہیں سیاست سے آؤٹ کرنے والے خود آؤٹ ہو جائیں گے وقت اور حالات میاں محمد نواز شریف کو پھر اقتدار میں لائیں گے ان خیالات کا اظہار سینئر مسلم لیگی رہنماء و سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو عوام سے درو رکھنے کی سازشیں کسی صورت کامیاب نہ ہوں گی قوم آج بھی اپنے لیڈر کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنی بے پناہ محبتوں سے نواز رہی ہے میاں نواز شریف کا دوبارہ مسلم لیگ کا صدر منتخب ہونا لائق تحسین ہے ، چوہدری محمد ریاض نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے سازشی عناصر اورترقی کے دشمنوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی عوام ملک کو ترقی کی راہ پر دیکھنا چاہتی ہے وہ کسی صورت ایسے لوگوں کا ساتھ نہیں دیں گے جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہوں

راجہ جاویداخلاص کیخلاف من گھڑت خبروں پر سخت حیرت کااظہار

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چیف کوارڈی نیٹر مسلم لیگ ن گوجرخان خواجہ محمد جہانگیر صدر ملک عابد حسین اعوان جوائنٹ سیکرٹری وسیکرٹری انفارمیشن خضر اسلام قریشی، ملک مہران اعوان، سردار مزمل احمد اور شیخ احسن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے گوجرخان راجہ جاویداخلاص کیخلاف من گھڑت خبروں پر سخت حیرت کااظہارکیا ہے جس میں انہیں کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلقات کا حوالہ دیا ہے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ راجہ جاوید اخلاص پاکستان کے انتہائی محب وطن لیڈر ہیں اور ایسے لیڈرز صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں کہ جن کی شرافت اور حب الوطنی کی گواہی ان کے سیاسی مخالفین بھی دیں گے سیاسی میدان میں تو ہمارے محبوب لیڈر کو ہرانا ان کیلئے ناممکن ہے اب انہیں اخلاقی طور پر بھی ہرانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور تمام سیاسی مخالفین کے عزائم کسی صورت پورے نہیں ہوں گے جاوید اخلاص کی دیانتداری اور شرافت کی تعریف مخالفین بھی کرتے ہیں ایسی شخصیت کیخلاف ایسے پروپیگنڈے بے بنیاد ہیں

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

some image

جاتلی چراغ تلے اندھیرا یونین کونسل راماں کے وائس چیرمین کا اپنا ہی گاؤں گیس ،پینے کے صاف پانی ،راستوں کا پختہ نہ ہونا اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔جاتلی چراغ تلے اندھیرا یونین کونسل راماں کے وائس چیرمین کا اپنا ہی گاؤں گیس ،پینے کے صاف پانی ،راستوں کا پختہ نہ ہونا اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم اندھیری نگری چوپٹ راج پیپر ورک میں واٹر سپلائی منصوبہ گورسیاں کے نام پر منظور ہواجو اس وقت ملحقہ گاؤں میں چل رہا ہے ا ن تمام مسائل میں اُلجھے اہل مکین عوامی نمائندوں سے سخت نالاں ہو چکے ہیں یہ لوگ مسائل کے حل کے لیے قسمت کی دیوی مہربان ہونے کے منتظر گاؤں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک آخرکب تک اگریونین کے منتخب نمائندوں کے اپنے گاؤں کی یہ حالت زار ہے تو دوسرے درجنوں دیہات کے مسائل کا حل شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالنے کے مترادف یہ گاؤں سیاسی لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف جب سوشل ایکشن بورڈ راولپنڈی کے چیرمین تھے تو گورسیاں گاؤں کو بجلی کی فراہمی انکی مرہون منت ہے یہاں پربسنے والے لوگ پینے کے صاف پانی ،گیس ،صحت اور دیگر بنیادی سہولیات سے محرومی انکا مقدر بنی چلی آ رہی ہے ہر دور حکومت میں ان کو نظر انداز کرنا ان سے سرا سر زیادتی ہے

یہاں کے اہل مکینوں کا کہنا ہے کہ پہلے یہ گاؤں پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا اور ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی رہی لیکن پیپلز پارٹی کے سابق دور میں جب راجہ پرویز اشرف وزیر اعظم رہے تو مقامی نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے ہم ان سہولیات کا فائدہ اُٹھانے سے قاصر رہے پھر ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ جنرل الیکشن 2013 میں ن لیگ کو سپورٹ کیا جائے ہو سکتا ہے کہ ہم پر بھی قسمت کی دیوی مہربان ہوجائے اورہما رے مسائل حل ہو سکیں پھر ن لیگ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اب موجودہ حکومت کا بھی آخری سال چل رہا ہے لیکن ایک ٹکے کا م بھی نہیں ہو سکاگاؤں کی گلیوں کی حالت زار ابتر ہو چکی ہے بلدیاتی ادروں میں منتخب رہنماوں کو اتنے فنڈز نہیں دیے جا رہے کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے کوئی عملی اقدامات اُٹھائیں ہمارے مسائل اب لاکھوں نہیں بلکے کروڑوں کی گرانٹ سے حل ہونے والے ہیں ہمارا مرکزی راستہ پچھلے کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے متعدد بار اس کی پختگی کے لیے راجہ جاوید اخلاص کو درخواستیں دے چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی جہاں تک پینے کے پانی کا تعلق ہے تقریبا25 سال قبل یونین کونسل کے لیے واٹر سپلائی کامنصوبہ منظور ہوا تو ہمارے گاؤں کو پانی کی فراہمی کے لیے مین پائپ لائن بچھانے کے بعد کام بند ہو گیا اور ہمیں ایک دفعہ پھر نظر انداز کر دیا گیا اس گاؤں کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے اس گاؤں کے میلوں دور ایک ہی کنواں ہے جس سے لوگ پانی بھر کر لاتے ہیں اور اپنی ضرورت پوری کرتے ہیں لوگ گدھوں پر کے کین رکھ کر صبع ہونے سے قبل ہی پانی بھرنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں اور رات گے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے یہاں کے نوجوانوں کی کثیر تعداد گریجویٹ ہے اور انہیں ملازمتیں نہ ملنے سے یہ پانی بیچنے پر مجبور ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا اور گھر والوں کا پیٹ بھی پالنا ہے ہم یہ مجبوری سے کر رہے ہیں ہمارے گاؤں کے مسائل نہیں بلکے مسائلستان بن چکے ہیں موجودہ حکومت کو بھی چار سال سے زاہد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن کوئی کام نہ ہو سکا اب ہم نے یہی سوچا ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل جو ہمارے گیس ،پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا وہ اپنی ووٹ کا حقدار ہو گا

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

some image

چوہدری واجد جنرل سیکرٹری یونین کونسل تھاتھی منتخب

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔یونین کونسل تھاتھی پیپلز پارٹی کے عہدداروں میں نوٹیفکیشن کی تقسیم ،چوہدری محمدعبدالحمید صدراورچوہدری واجد حسین جنرل سیکرٹری منتخب ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے نوٹیفکیشن تقسیم کیے گزشتہ روز شرقی گوجرخان یونین کونسل تھاتھی صوبیدار چوہدری عبدالعزیز مرحوم کے بیٹے چوہدری محمد عبدالحمید ،چوہدری مجیب اور چوہدری ذاہد کی رہائشگاہ تھاتھی میں پیپلز پارٹی ورکرکنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،سرپرست اعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشر ف،جنرل سیکرٹری پی پی تحصیل گوجرخان محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ ،عرفان نواز راجہ ،مشاہد حسین ،چوہدری جاوید خالد آہیر ایڈووکیٹ ،قاضی آغا نعمان منیر ایڈووکیٹ ،یوتھ کونسلر چوہدری عمران مانی ،چوہدری سعید ڈاورہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ،ورکرکنونشن میں یونین کونسل تھاتھی پی پی عہداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے جس میں صدر چوہدری عبدالحمید ،سینئر نائب صدرراجہ یوسف ،نائب صدر راجہ شہزاد،چوہدری عباس ،محمد ذوالفقار،جنرل سیکرٹری چوہدری واجد حسین ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ابرار ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد مشتاق ،انفارمیشن سیکرٹری محمد گلفران ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد یوسف ،فنانس سیکرٹری محمد یاسر ،راجہ فہیم ،پبلک ریلیشن سیکرٹری محمد نوید منتخب ہوئے ،

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔جنرل سیکرٹری یونین کونسل تھاتھی چوہدری واجد نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہے آئے دن جس طرح لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے اس سے سیاسی مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں تحصیل گوجرخان میں پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں متحد ہے تحصیل گوجرخان کی عوام خوش قسمت ہیں کہ ان کو راجہ پرویز اشرف جیسا لیڈر ملا ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا شرقی گوجرخان کی امتیازی خثیت رکھنی والی یونین کونسل تھاتھی میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر ابھر کے سامنے آئے گی گزشتہ روز ہونے والے پی پی ورکر کنونشن میٹنگ میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گئے،انہوں نے کہا پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اعتماد کرتے ہوئے مجھے یوسی تھاتھی میں جنرل سیکرٹری منتخب کیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن دیا انہوں نے مزید کہا تمام دوستوں کے تعاون سے یونین کونسل تھاتھی میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لیے اپنا اہم کرداد ادا کریں گئے ۔

some image

شرقی گوجرخان کی مختصر خبریں

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ) بیول کی مشہور شخصیت چوہدری یوسف کے بیٹے چوہدری شعبان کئ گھر اللہ نے چاند سا بیٹا عطا کیا- شعبان کئ گھر بیٹے کی پیدائش پر دوست احباب کی طرف سے گھر جاکر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

کالج روڈ پر واقع الیکٹرانکس پلازہ میں آتشزدگی سے تین منزلہ عمارت جل راکھ ہو گئی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) تھانہ سٹی کے علاقہ کالج روڈ پر واقع الیکٹرانکس پلازہ میں آتشزدگی سے تین منزلہ عمارت جل راکھ ہو گئی ۔ ریسیکو1122اور فائربریگیڈ نےتین گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی سے کسی جانی نقصان اطلاع نہیں ملی۔ جمعہ کو دوپہر دوبجے کے قریب تھانہ سٹی کے علاقہ میں کالج روڈ پر پرندوں کے بازار کے ساتھ چوک میں واقعہ الیکٹرانکس اور بیٹریوں کی مارکیٹ کی تین منزلہ عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکو1122کا فائر بر گیڈ موقع پر پہنچ گیا اور کئی گاڑیوں کی مدد سے تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ آگ لگنے کی اطلا ع پر تاجروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ سٹی میئر سردار نسیم بھی موقع پر پہنچ گئے ، جمعہ کی وجہ سے دکانیں بازار بند ہو نے کے باعث آگ لگنے کا پہلے علم نہیں ہو سکا اور بعد میں دوسرے فلور سے شروع ہو نے والی دکان نے جب پوری عمارت کو لپیٹ میں لینا شروع کیا تو اس کا اندازہ ہو ا۔پولیس نے آتشزدگی کے واقعہ کی رپٹ درج کر لی ہے۔

یونیورسٹی سائیٹ کلیرکروانےکیلئے بلٹ اپ پراپرٹی ایوارڈ کا اعلان

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد میں بحرین کے تعاون سے بننے والی شاہ حمادمیڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹی کی سائیٹ کلیر کروانے کیلئےمتاثرین کو بلٹ اپ پراپرٹی ایوارڈ دینے اعلان کردیا ہے تاہم متاثرین کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے ادارے کو اربوں روپے کا نقصان ہو گا۔ ڈیڑھ سو حقیقی متاثرین کی بجائے 782 متاثرین کو پانچ ارب روپے زائد مالیت کے پلاٹس دینے کے لیے بی یو پی کے ایوارڈ کا اعلان کیا گیاہے۔ ایوارڈ مبینہ طورپر سیا سی دباو پر کیا گیا تاہم سی ڈی اے کے بعض اافسروں نے بھی اس میں ہاتھ رنگ لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پارک روڈ پر واقع ڈھوک اعظم کی جگہ کا قبضہ لینے کے لیے سی ڈی اے کے ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کی عدالت نے بلٹ اپ پراپرٹی کے ایوارڈ کا اعلان کردیا جس میں مجموعی طور پر 782متاثرین کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سائیٹ پر 670پلاٹس موجود ہیں واضح رہے کہ ڈھوک اعظم جو پار ک روڈ پر کامسیسٹ یونیورسٹی سے ملحقہ آباد ی پر مشتمل ہے اور اس میں 700سو کنال اراضی تھی حکومت نے یونیورسٹی کو 200 سوکنال اراضی الاٹ کررکھی ہے جبکہ انتظامیہ نے باقی ماندہ پانچ سو کنال اراضی جو پانچ ارب روپے سے زائد مالیت کی ہے وہ غیرحقیقی متاثرین میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ۔ مذکورہ اراضی سی ڈی اے نے 1985میں ایکوائر کی تھی اور اس کے متاثرین کو رقوم کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے ایوارڈ کے مطابق مذکورہ بستی میں 139بلٹ اپ تھیں تاہم رواں سال میاں نوازشریف نے بحرین یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کو تحفے کے طورپر دی جانے والی میڈیکل یونیورسٹی کا افتتاح کیا اس وقت وزیر مملکت برائے کیڈ کے عزیز و اقار ب نے احتجاج کیا تھا اور انتظامیہ کو جگہ ایکوائر کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی بعدازاں وزیر مملکت نے ان متاثرین کو متبادل پلاٹس دلوانے کی کوشش شروع کی اور بالاخر سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ، ڈائریکٹر لینڈ اور ڈپٹی کمشنر کی مدد سے بی یوپی کا ایوارڈ کروانے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایوارڈ میں ساڑھے پانچ سو غیر حقیقی متاثرین کو خلاف ضابطہ شامل کروایا گیا اور انہیں پانچ ارب روپے سے زائد پلاٹس دلوائے گئے ہیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سی ڈی اے قاضی احمد صہیب کاموقف ہے کہ کہ مذکورہ علاقے میں 135حویلیاں ہیں جن میں سی ڈی اے کے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے سروے کے مطابق 782کمرے موجود ہیں علاوہ ازیں پچاس درخواستیں ایسی ہیں جن کی سائیٹ پر کوئی جگہ نہ تھی تاہم انہوں نے کمرے بنارکھے ہیں انہیں پلاٹ کی بجائے ملبے کے پیسے جبکہ پچاس کلیم ایسے بھی ہیں جو میاں بیوی ہیں ان کا ایک کیس پلاٹ کے لیے زیر غور لایاجائے گا جبکہ ایک کو رقم کی ادائیگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایوارڈ کو سی ڈی اے انتظامیہ یامتاثرین بھی چیلنج کرسکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میڈیکل ٹاور کے قیام کی تجویز منظور

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور ہسپتال میں میڈیکل ٹاور کے قیام کا اعلان کیا۔ ایم ایس خالد رندھاوا نے انہیں ہسپتال کے امور سے متعلق بریفنگ دی۔ حنیف عباسی نے مختلف وارڈز اور ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کے دوران مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں میڈیکل ٹاور کے قیام کی تجویز منظوری دیدی ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میڈیکل ٹاور مریضوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید تقاضوں کے عین مطابق بنایا جائے گا۔دریں اثناء میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد رندھاوا نے حنیف عباسی کو ہسپتال کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ ہسپتال کو مزید بہتر کرنے کیلئے 17 کروڑ روپے کی ایک اسکیم جس کو بڑھا کر 27 کروڑ کردیا گیا ہے منظوری کے مراحل میں ہے ۔ اگلے 60 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹاور کاپلان تیار ہے اگر حکومت نے اس کی منظوری دے دی تو نہ صرف ہسپتال کو درپیش مسائل حل ہوجائیں گے بلکہ آنے والے 60 سال کی ضروریات کا بندوبست بھی ہوجائے گا جس پر حنیف عباسی نے وعدہ کیا کہ ان دونوں سکیموں کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے وہ خود بات کریں گے۔

 

Mirpur News

میرپور کی خبریں

چودھری ا رشدرحمان کی محمودعالم کومبارک باد

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ----بابو چودھری عبدالرحمان مرحوم کے فرزندچکسواری کے معروف تاجرچودھری ار شدرحمان ا ونرزمیندارہ آئرن سٹور چکسواری نے محمودعالم ڈپٹی کمشنرانکم ٹیکس (ان لینڈریوینو) میرپورسے ان کے د فترمیں جاکرملاقات کی اورانہیں ڈپٹی کمشنرانکم ٹیکس (ان لینڈریوینو) میرپور تعیناتی پردلی مبارک بادپیش کی ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیااوردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ محمود عالم ایک فرض شناس اور باصلاحیت آفیسر ہیں انہوں نے چودھری محمودعالم کو ڈپٹی کمشنرانکم ٹیکس (ان لینڈریوینو) میرپورتعینات کرنے پرحکومت آزادکشمیر کاشکریہ اداکیاہے ۔

ہمار ے حکمران عقیدہ ختم نبوت بل میں ترامیم کی آڑ میں ختم کی شق ختم کر دی, مولانا بشیرنواز جلالی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ مولانا بشیرنواز جلالی نے کہا کہ اگر ہمار ے حکمران عقیدہ ختم نبوت بل میں ترامیم کی آڑ میں ختم کی شق ختم کر دی انہوں نے کہا فورا ہی واپس کر دی تھی جمعہ کے بعد ایک اجتماعی ریلی نکالی جارہی تھی لیکن انہوں ختم نبوت شق جوختم کی تھی اب واپس منظور کر لی گئی جمعہ مبارک کے موقع پر ایک قرار دا دپیش قرارداد میں یہ کہا گیا کہ جس نے ختم نبوت بل میں ترامیم یا شق ختم کر کی کوشش کی اس نے قادیانی نواز ہونے کا ثبوت اور اس سے قاد یانیوں کے موقف نبوت کی شق ختم کی کو شش کی اور ناموس رسالتﷺ پر حملہ کے مترف تھا پر زوراپیل کرتے ہو کہ واقع خواہ کسی پارٹی کا ہو اس کو واقع قرار سزا دی جائے اور اس میں جو غدارہیں وہ مسلمان نہیں ہو اور جب تک ان کو قرار واقع سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ ہم اہلسنت حضرت محمدﷺہمارے آخر نبی نبی کریمﷺسے سچی عقیدت و محبت رکھنے غلاما ن مصطفیﷺہیں اس موقع پر الحاج جمیل اقبا ل ملک صدر جماعت اہلسنت تحصیل ڈڈیا ل راجہ فضل جما عتی، علامہ عبد الصمد سلطانی، مولنا عاشق چشتی، قاری محمد عرفان اور دیگر علما ء موجود تھے۔

لطیف ثانی ایڈوکیٹ،چوہدری فاضل حسین ،چوہدری افسر کے اعزازمیں برمنگھم برطانیہ میں ایک پروقار تقریب

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ نور فاؤنڈیشن کہ بانی و چےئرمین چوہدری نور حسین کی طرف سے لطیف ثانی ایڈوکیٹ،چوہدری فاضل حسین ،چوہدری افسر کے اعزازمیں برمینگم برطانیہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقا د کیا گیا جس میں تمام سیاسی و سماجی تمام مکاتب فکر کہ افراد نے شرکت کی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کہ فرایض چوہدری محمد شکیل نے سر انجام دئیے چوہدری نور حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک عاجز انسان ہوں عاجزی کو پسند کرتا ہوں جو بھی دوست و احباب پاکستان سے برطانیہ کی سرزمین آتے ہیں میرا دل چاہتا ہے کہ میں ان کو عزت دوں اور تمام دوست و احباب بالخصوص عظیم شخصیات چوہدری لطیف ثانی ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد فاضل ،محمد افسر ،ا وور سیز کوآڈینیٹر چوہدری محمد شکیل جو کہ ایک مخلص انسان ہیں اور دل چاہتا ہے ان کو عزتوں سے نوازوں کیونکہ برطانیہ کی سرزمین پر اوورسیز کہ دوست و احباب کے مسائل کہ حل کے لیے دفاتر کا قیام کرنا ایک احسن اقدام ہے جو کہ ایم ایل اے ڈڈیال مسعود خالد کے لیے ایک اعزازکی بات ہے لطیف ثانی نے کہا کہ چوہدری نور حسین میر ے کلاس فیلو ہیں اور علاقے کی ایک عظیم شخصیت ہیں اور چوہدری فاضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو عزت مجھے برمینگم کہ دوست و احباب نے دی انشااللہ اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا چوہدری نو ر حسین اور اور سیز کوآرڈینیٹر چوہدری محمد شکیل ایک عظیم شخصیت ہیں اور ان کا تہہ دل سے ممنون و مشکور ہوں کہ عظیم شخصیات سے مل بیٹھنے کا موقعہ فراہم کیا او ر اخلاق صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری نور حسین ایک عظیم اور مایہ ناز شخصیت ہیں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چپھی نہیں اسلام آباد میں غریب بچوں کہ سکول کا قیام انکی اچھی سوچ کی عکاسی ہے آخر میں اوورسیز کوآڈینٹرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نور حسین ایک عظیم اور ملنساز انسان اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئیں گی جن کی بدولت آج برطانوی سرزمین پر عوامی مسائل کہ حل کے لیے دفتر کے قیام کا سارا کریڈٹ نو ر فاؤ نڈیشن کہ چیر مین چوہدری نور حسین کو جاتا ہے انشااللہ عوامی ایم ایل اے مسعود خالد کے دور حکومت میں عوامی مسائل حل ہوں گئے جس طرح مسعود خالد نے ڈڈیال میں تعمیر و ترقی کا دور شروع کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتیں اور آخر میں عظیم شخصیات چوہدری نور حسین ودیگر دوست و احباب کا تہہ دل سے ممنون و مشکور ہوں جنہوں ایک پروقار تقریب کو انعقاد کرنے کا موقع فرائم کیا انشااللہ مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت ہے جسکی بدولت عوام کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو گا ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

حاجی ماسٹر غلام ربانی چوہدری رضائے الٰہی سے برطانیہ میں انتقال کر گئے، چک ستھوانی میں سپرد خاک

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ حاجی ماسٹر غلام ربانی چوہدری رضائے الٰہی سے برطانیہ میں انتقال کر گئے، چک ستھوانی میں سپرد خاک۔ محمد ایاز چوہدری صدر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کلرسیداں مرکز چوآخالصہ کے تایا جان، صوبیدار عبدالرزاق چوہدری کے بھائی، حاجی ماسٹر غلام ربانی چوہدری رضائے الٰہی سے برطانیہ میں وفات پا گئے۔ نمازِ جنازہ میں راجہ صغیر احمد، چیئرمین پرویز اختر قادری، وائس چیئرمین شاہد گجر، حاجی غلام، ظہیر بھٹی، ہیڈماسٹر محمد رفیع وینس، محمد اشرف، ماسٹر لطیف لنگڑیال چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ، پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں ضمیر حسین بھٹی، ارشد محمود بھٹی، راجہ اعتزاز، راجہ اظہر محمود، ہیڈماسٹر ممتاز علی، اساتذہ کی کثیر تعداد، علماء، وکلاء، سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔ مرحوم کو آبادی گاؤں چک ستھوانی یونین کونسل کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

some image

جے یو آئی (ف ) تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی خوشدامن انتقال کرگئیں نماز جناز ہ ڈیرہ حیات ولی چکیالہ میں ادا کی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جے یو آئی (ف ) تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی خوشدامن انتقال کرگئیں نماز جناز ہ ڈیرہ حیات ولی چکیالہ میں ادا کی گئی جس میں چیئرمین راجہ صفدر کیانی ، وائس چیئرمین شاہد اکبر گجر، چوہدری محمد شیراز، شیخ حسن ریاض، زین العابدین عباس، حاجی زاہد اقبال، راجہ جاوید بھٹی ایڈووکیٹ، مسعود بھٹی ، سردار عصمت اللہ ، چوہدری عرفان ایڈووکیٹ، راجہ عبدالمجید و دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ جمعیت المائے اسلام تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی خوش دامن انتقال کر گئیں نماز جنازہ ڈیڑہ حیات علی چکیالہ میں ہوئی جس میں چوہدری نثار علی خان کے معاونین خصوصی شیخ ساجد الرحمان،راجہ عبدالطیف،صفدر کیانی،راجہ طلال خلیل ،شاہد اکبر گجر،شیخ حسن ریاض ،زین العابدین،مسعود بھٹی، چوہدری عرفان ایڈوکیٹ،جاوید اختر ایڈوکیٹ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نالہ لنگ حادثہ میں ہلاک ہونے والے دو حقیقی بھائیوں اور نکے دوست تینوں کے نمازِ جنازہ میں ہزاروں شہریوں کی شرکت

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ نالہ لنگ حادثہ میں ہلاک ہونے والے دو حقیقی بھائیوں اور نکے دوست تینوں کے نمازِ جنازہ میں ہزاروں شہریوں کی شرکت ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے ۔ رقت آمیز مناظر اور علاقہ میں کہرم مچ گیا ۔ ہر آنکھ اشک بار تھی ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں نالہ لنگ کے مقام پر گہرائی میں گاڑی گرنے سے ہلاک ہونے والے 24سالہ طیب ، طلعت اور حمزہ عباسی کے جنازے گھر سے اٹھتے ہی شرکاء جنازہ کی آنکھوں سے آنسوں جاری تھے ۔ والدین کے دونوں لخت جگر کے آخری دیدار کے لیئے ہر آنکھ بے تاب تھی ۔ نمازِ جنازہ محلہ آڑہ میں ادا کی گئی ۔ جس میں وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ممبر صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر راجہ محمد علی راجہ محمد علی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ۔ نمازِ جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی ، صداقت عباسی، راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ ۔ ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعوان ، راجہ صغیر احمد آف مٹور ،راجہ رفاقت جنجوعہ ، راجہ وحید احمد رہنما تحریک انصاف اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ جبکہ بعدازاں وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ نے تینوں نوجوانوں کی حادثہ میں ہلاکت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔ اور دعا مغفرت بھی کی ۔

تعزیت

Condolences

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چوہدری عنایت حسین کے بھائی ، چوہدر ی محمد ندیم ، چوہدری وسیم کے والد چوہدری محمد یعقوب کے ماموں زاد بھائی سابق سب انسپکٹر تھانیدار لال حسین مرحوم کی رسم چہلم ان کے آبائی گاؤں مانکیالہ مسلم میں آج بروز اتوار منعقد ہوگی، جس میں مقامی علماء اور ثناء خوان حضرات کے علاوہ اہل علاقہ و دوست احباب شرکت کریں گے، اس محفل میں پیر سلطان شاہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف خصوصی دعا فرمائیں گے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔نشا ن حیدر پریس کلب جاتلی کا تعزیتی اجلاس تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نشان حیدر پریس کلب جاتلی کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت راجہ پرویز اختر نے کی اجلاس میں گزشتہ ماہ وفات پانے والے صدر سید امجد حسین شاہ کے لیے دُعا مغفرت کی گی اور پریس کلب کے سینیر نائب صدر راجہ پرویز اختر نے صدرکے عہدے کا چارج سنبھالا اور ساتھ ہی عہدیدران کے عہدوں میں معمولی ردوبد ل کیا گیا تمام ممبران نے متفقہ طور پر ر ڈاکٹر راجہ ذبیر کو سینیر نائب صدر، سیکرٹری فنانس راجہ ابو بکر اور ملک مسعود کو نائب صد رمنتخب کیا گیا اجلاس میں راجہ مسعود سرور قاضی یعقوب، راجہ محمد علی ، محمد انور شمس ،ملک مسعود ،اجہ ابو بکر ،راجہ اسحاق ،رفیع اعجاز ،ساجد حسین شاہ نے شرکت کی

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔مقامی صحافی اسلام پورہ جبر شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے بیول کے ممتاز تاجر حاجی محمد اقبال رحمانی کے بھائی ظفر اقبال کے سسر حاجی محمد نذیر کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے

Picture of the Day

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics