Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 8th August 2017 ----- 15th Zi Qad 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

نا ر ہ کے مقا م پر جد ید ہسپتا ل کا قیا م اشد ضر و ر ی ہے، ٹی ا یچ کیو کہو ٹہ کو ا پ گر یڈ کر کے ٹر ا ما سینٹر کا د ر جہ د یا جا ئے، پیر سید خضر کی وزیر اعظم سے ملاقات

Pir Syed Khizar Hussain Shah holds meeting with the Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ د ر با ر عا لیہ لٹو ر ی سید اں کے سجا د ہ نشین پیر سید خضر حسین شا ہ نے پیر کی صبح و ز یر ا عظم شا ہد خا قا ن عبا سی سے ا ن کی ر ہا ئش گا ہ پر ا ن سے ملا قا ت کی ا و ر ا نہیں علا قا ئی مسا ئل پیش کر تے ہو ئے کہا کہ نا ر ہ کے مقا م پر جد ید ہسپتا ل کا قیا م اشد ضر و ر ی ہے ٹی ا یچ کیو کہو ٹہ کو ا پ گر یڈ کر کے ٹر ا ما سینٹر کا د ر جہ د یا جا ئے ا و ر لٹو ر ی سید اں ا و ر ملحقہ د یہا ت میں بلا تا خیر سو ئی گیس مہیا کی جا ئے

و ز یر ا عظم شا ہد خا قا ن عبا سی نے کہا کہ لٹو ر ی سید ا ں ا و ر بملو ٹ کے لیے سو ئی گیس کی منظو ر ی دی جا چکی ہے بہت جلد کا م شر و ع کر د یا جا ئے گا ا نہو ں نے کہا کہ و ہ ا پنے حلقہ کے تما م مسا ئل سے بخو بی آ گا ہ ہیں ا و ر ا نہیں حل کر نے میں کو ئی کسر ا ٹھا نہ ر کھیں گے ا نہو ں نے کہا کہ پسما ند گی کا خا تمہ مسلم لیگ ن کا نصب ا لعین ر ہا ہے ا و ر ملک میں صر ف مسلم لیگ ن کے د و ر حکو مت میں تر قیا تی کا م ہو ئے مو ٹر و یزا و ر میٹر و بھی مسلم لیگ ن نے بنا ئیں ۔

مسلم لیگ (ن) کے چےئرمین و سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے،آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔20 کروڑ عوام میاں نواز شریف کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ،ملک کا مستقبل آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کے استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کنوہا کے چےئرمین ماسٹر راجہ پرویز اختر قادری کی رہائش گاہ واقع ماہلی وینس میں لیگی کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی و مشیر وزیر اعلی پنجاب راجہ محمد علی،وائس چےئرمین چوہدری شاہد گجر اور دیگر بھی موجود تھے۔راجہ ظفر الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تیز رفتار ترقی میاں نواز شریف کا ویژن ہے اور اس ویژن کو آگے بڑھانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ملکی ترقی کے سوا کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں ، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے وہ اہداف حاصل کئے جس کی مثال ماضی میں بھی نہیں ملتی،مسلم لیگ (ن) کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ہر دور حکومت میں سیاسی بحران پیدا کر کے ترقی کا راستہ روکنے کی سازش کی گئی لیکن مسلم لیگ (ن) نے ہر بحران اور چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی بھی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی۔

Kallar Syedan; The Sajjada Nasheen of Darbar e aaliya Latori Shareef in Kahuta, Pir Syed Khizar Hussain Shah held a meeting wit the Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi at his residence in Islamabad.

In the meeting Pir Syed Khizar Hussain Shah has requested the Prime Minister to establish a modern Hospital in Kahuta, Upgrade current THQ hospital and to to provide Sui gas to all the villages in Kahuta.

The Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi responded by saying that Gas supply has been approved for Latori Syedan and Bamlot region of Kahuta and work will be carried out very soon.

While Raja Zaffar Ul Haq hold a public meeting in Kanoha, Kallar Syedan has urged the Prime Minister to complete all the projects launched by outgoing Prime Minister and also to keep the same policies.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

والتهم سٹو ایسٹ لندن میں سالانہ ایشین کلچرل میلے کا انعقاد کیا گیا، سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اس سے لطف اندوز ہوئے

Large number of people attend Walthamstow east London mela

لندن ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم. ...راجہ اجمل حسین ) آج والتهم سٹو ایسٹ لندن میں سالانہ ایشن کلچرل میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لندن کے گردونواح سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا میلے میں ایشن میوزک ایشن فوڈز بچوں کے لیے فن فیر جهولے کے علاوہ کبڈی کا خوبصورت اور دلچسپ میچ ویٹ لفٹینگ موگلی پهیرنا کے علاوہ بہت ساری لایف پرفارمنس پیش کی گئی

یہ میلہ گذشتہ 26 سال سے تواتر کے ساتھ ہر سال اگست میں والتهم فاریسٹ کونسل کی جانب سے ایشن کمیونٹی کے لیے تفریح کے طور پر آرگنائزر کیا جاتا ہے راجہ اللہُ دتہ میلہ کمیٹی کے سربراہ ہیں جنہوں نے اس میلے کا آغاز کیا تھا والتهم فاریسٹ کونسل کے ایشین کونسلرز مسز ناہید اختر چوہدری لیاقت علی نجمہ شاہین مسعود احمد راجہ محمد انور کمیٹی کے،ممبرز ہیں جن کی کاوشوں سے ایک خوبصورت تفریح سے بهرپور ایونٹ منعقد کیا جس سے سینکڑوں کی تعداد میں ایشن لوگ اس سے خوب لطف اندوز ہوے

London; The Annual Walthamstow esat London mela was held with large number of people, Mela-goers enjoyed Asian Kabaddi and had variety of sports taster sessions; including drumming workshops run by Mbilla Arts, dancers from Khyal Arts performed as well as running workshops. For the kids and big kids with a giant funfair as well market stalls heaving South Asian treats!

some image

پوٹھوار ڈاٹ کوم میلے میں گرے ہاونڈز (شکاری کتے) میلے کی رونق بڑھانے کو موجود ہوں گے

Greyhound dogs display at pothwar.com mela in Watford, Entry free and family mela event

some image

Above Raja Nisar of Qazian with his greyhounds in UK

وٹفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم ،محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم میلہ وٹفورڈ میں گرے ہاونڈز بھی شائقین کی دل پشوری کے لئے موجود ہوں گے۔ سلاو کے یاسین صاحب اپنے گرے ہاونڈز کی ٹیم کے ساتھ شائقین کے لئے تمام معلومات کے ساتھ موجود ہوں گے۔

میلے کی تقریبات کا آغاز صبح دس بجے بروز اتوار تیرہ اگست کو کیا جائے گا۔ میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خواتین کے لئے کپڑوں، عبایہ،حجاب، سکارف کے سٹالز اور بچوں کے لئے باونسی کاسل، فن فئیر کے ساتھ ساتھ فوڈ سٹالز بھی موجود ہوں گے۔ یعنی ہر پہلو سے یہ ایک مکمل فیملی فن ڈے ہو گا۔

اس کے علاوہ اس میلے میں خوبصورت اور دلچسپ نیزہ بازی مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔نیزہ بازوں کی ٹیم میں مرد اور خواتین دونوں موجود ہوں گے۔خوبصورت روایتی یونیفارم میں سجے سجائے گھوڑوں کے ساتھ دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔جیتنے والی ٹیم کو کار انعام میں دی جائے گی۔

دوسرے کھیلوں میں والی بال، کرکٹ ٹورنامنٹ، پوٹھواری سمی، سٹون لفٹنگ ، بینی اور ڈھولچی بھی اس میلے کا حصہ ہوں گے۔

Watford; Greyhound dog belonging to Yasin Sb of Slough will be on display at Pothwar.com mela which will take place on 13th August at holleywell community centre , Chaffinch Lane, Watford WD18 9QD.

Any team wishing to participate at the mela please contact pothwar.com on 07763249391. Other events taking place at the mela are Naiza baazi, Volleyball, Cricket, Kabbadi, Stone lifting, Pothwari Sammi dance, Tittar, Bataira, Greyhound dogs, Aseel cockerel, Eagles along with dhol team performing.

The mela will start time is 10-5pm, host of food and cloth stalls available for Families, The mela is specially dedicated to families with children, bouncy castle along with children play centre.

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی جانب سے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جو کہ ایک ہی وقت میں میلہ، کنٹری شو اور سپورٹس شو ہو گا

Pothwar.com mela to be held in Watford on 13th August

some image

سلاو، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم اس سال اپنے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں ایک میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔یہ میلہ اتوار تیرہ اگست کو وٹفورڈ کے ہولی ویل کمیونٹی سنٹر میں ہو گا۔پوٹھوار ڈاٹ کو م کی ایگزیکٹو ٹیم کا کہنا ہے کہ وٹفورڈ میں ہونے والا یہ میلہ اس سال پوٹھواریوں کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔

میلے میں کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ، یا اپنے کاروبار یا کمپنی کی پروموشن کا سٹال لگانے کے لئے رابطہ کریں۔ خواتین اگر اپنی کسی کاریگری، فوڈ یا کسی ہنر کا سٹال لگانا چاہیں تو پلیز رابطہ کریں۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

پنجا ب با ر کو نسل کے ر کن چو ہد ر ی و ا صف علی ا ٰیڈ و و کیٹ بر طا نیہ کے ا یک ما ہ کے د و ر ے کے بعد و طن لو ٹ آ ئے

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجا ب با ر کو نسل کے ر کن چو ہد ر ی و ا صف علی ا ٰیڈ و و کیٹ بر طا نیہ کے ا یک ما ہ کے د و ر ے کے بعد و طن لو ٹ آ ئے چو ہد ر ی ا بر ا ر خا لق ا و ر د یگر نے ا نہیں ا سلا م آ با د ا ےئر پو ر ٹ پر خو ش آ مد ید کہا ۔

 

میونسپل کمیٹی کلر سیداں کا اجلاس آج ہوگا اجلاس میں جشن آزادی کی تقریبات کے متعلق مشاورت کی جائے گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ میونسپل کمیٹی کلر سیداں کا اجلاس آج ہوگا اجلاس میں جشن آزادی کی تقریبات کے متعلق مشاورت کی جائے گی اور جشن آزادی کے پروگرامز کو حتمی شکل دی جائے گی اجلاس کی صدارت وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی کلر سیداں چوہدری محمد ضیارب منہاس کریں گے چوہدری محمد ضیارب منہاس نے میڈیا کو بتایا کہ جشن آزادی کے موقع پر نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مختلف تفریحی پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کبڈی میچ ، محفل مشاعرہ ، کرکٹ ، فٹ بال و دیگر کھیل شامل ہیں انہوں نے مزید کہاکہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں ان کے لیے مثبت تفریحی پروگرامز کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔

عوام کی امیدوں کا مرکز تحریک انصاف ہے, تحریک انصاف حلقہ پی پی 5کے مرکزی رہنما و سابق تحصیل ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ تحریک انصاف حلقہ پی پی 5کے مرکزی رہنما و سابق تحصیل ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف نے کہا ہے کہ عوام کی امیدوں کا مرکز تحریک انصاف ہے عمران خان نے قوم کو اپنا حق مانگنے اور انصاف کے لیے جدوجہد کرنے کا ویژن دیا ہے عمران خان نے کرپٹ مافیا کے احتساب کے لیے تاریخ ساز تحریک چلا کر تاریخ رقم کر دی قوم عمران خان کی ملک و ملت کے لیے مسلسل جدو جہدکو ہمیشہ یاد رکھے جائے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ملک سہیل اشرف نے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران اور اعلی عدلیہ خراج تحسین اور مبارک باد کے مستحق ہیں جو کام انہوں نے کیا ہے اسے تاریخ صدیوں تک یاد رکھے گی ۔

چوآخالصہ کے نواحی گاؤں موہڑہ نگڑیال10ماڈل سوزوکی پک اپ چوری

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔چوآخالصہ کے نواحی گاؤں موہڑہ نگڑیال10ماڈل سوزوکی پک اپ چوری۔توقیر احمد نے اپنے گھر کے قریب صبح دو بجے اپنی گاڑی سوزوکی پاک اپ ماڈل 10نمبرTH740 جمعرات کے روز کھڑی کی ۔جب صبح دیکھا گاڑی وہ نہ تھی جیسے نامعلوم چور لے کر فرار ہوگے۔

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل منیاندہ ماسٹر حاجی محمد آزاد مغل7اگست کو حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جاری رہا ہے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

تحصیل کہوٹہ میں موجود وفاق کے تمام سر کاری اداروں کے معاملات مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر کے حوالے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر خاص حافظ عثمان عباسی نے تحصیل کہوٹہ میں موجود وفاق کے تمام سر کاری اداروں کے معملات مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر کے حوالے کر دیے ۔انہوں نے وہاں موجود مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ فیصل نذیر ایڈوکیٹ اور لیبر ونگ کے صدر راجہ تنویر بنارس کو ساتھ رکھنے کا بھی اور کہا آپ ، یوتھ ونگ اور لیبر ونگ مل کر اپنے علاقے کی عوام کے مساہل حل کر ہیں اور وفاق کے انڈر آنے والے بجلی ، گیس ، نادرہ اور پاسپورٹ آفس میں عوام کے جتنے بھی مساہل ہیں یا ان کے کام ہیں آپ لوگ مل کر ان کو حل کر اہیں.

یونین کونسل پنجاڑ کا ماہانہ اجلاس۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یونین کونسل پنجاڑ کا ماہانہ اجلاس۔ چیئر مین ماسٹر محمد ظہور عباسی ، وائس چیئر مین سردار سلطا ن محمود ایڈوکیٹ،جنرل کونسلر عاطف جمشید ستی اور دیگر ممبران کی طرف سے نو منتخب وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد ۔ شاہد خاقان عباسی کا وزر اعظم اسلامی جموریہ پاکستان منتخب ہونا حلقہ این اے پچاس کی عوام کے لیے باعث فخر ہے ۔ مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف اور دیگر مسلم لیگ ن قیادت نے شاہد خاقان عباسی پر اپنے اعتماد کا اظہار کر حلقے کی عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔وہ اپنی خصوصی دل چسپی سے کہوٹہ میںیونیور سٹی کا قیام بھی عمل میں لاہیں گئے اور یوسی پنجاڑ میں پانی سمیت دیگر مسہل تر جہی بنیادوں پر حل کر یں گئے ۔سیکرٹری یوسی پنجاڑمحمد نثار اور سیکرٹری تصور حسین کی طرف سے چیئر مین ، وائس چیئر مین اور دیگر ممبران کے اعزاز میں پر تکلف کھانا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پنجاڑ کا ماہانہ اجلاس گذشتہ روز یونین کونسل کے دفتر میں منعقد ہو ا جس میں چیئر مین یوسی پنجاڑماسٹر محمد ظہور عباسی ، وائس چیئر مین سردار سلطان محمود ایڈوکیٹ ،جنرل کونسلر عاطف جمشید ستی سمیت تمام ممبران کی طرف سے ایک متفقہ قرار داد میں شاہد خاقان عباسی کواسلامی جموریہ پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے حلقے کی عوام کے لیے ایک بہت بڑئے اعزاز کی بات ہے انشاء اللہ ان 45دنوں میں حلقہNA-50میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیاء دور شروع ہو گا ۔

ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کی طر ف سے یونین کونسل بیور ، کھلول کے لیے لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کی طر ف سے یونین کونسل بیور ، کھلول کے لیے لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری ۔یوسی بیور کے گاوں کانگڑھ کے10لاکھ کی گرانٹ جاری ۔گلیات کا کام شروع۔ چیئر مین یونین کونسل بیور ، کھلول راجہ محمد فیاض ، وائس چیئر مین سردار طاہر محمود ، صدر یوسی بیور راجہ نذاکت حسین اور دیگر اہل علاقہ کی طرف سے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین ۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی نے میری یونین کونسل بیور کھلول کے لیے لاکھوں روپے کی خطیر گرانٹ دے اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں انشاء اللہ اہلیان یونین کونسل بیور ، کھلول ہمیشہ کی طرع الیکشن2018میں بھی اپنا ووٹ ایم پی اے راجہ محمد علی کو ہی دیں گئے تاکہ وہ کامیاب ہو کر حلقے میں رہتے ہوئے کام بھی کریں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ ن کے قاہدین کا خاصہ ہے عظیم باپ کے عظیم بیٹے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی حلقہ پی پی ٹو میں بلا تفریق کرڑوں روپے کے ترقیاتی کام کر ا کر عوام کے دل جیتے لیے ہیں انشاء اللہ2018کے الیکشن میں ایک مر تبہ پھر وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگئے ۔

شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم پاکستان بننے کی خوشی میں ممتاز مسلم لیگی رہنماء عبد القدو س عباسی اور راشد مبارک عباسی کی طرف سے استقبالیہ

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم پاکستان بننے کی خوشی میں ممتاز مسلم لیگی رہنماء عبد القدو س عباسی اور راشد مبارک عباسی کی طرف سے استقبالیہ ۔ مشیر وزیر اعظم پاکستان حافظ عثمان عباسی سمیت شوکت اقبال جنجوعہ ، راجہ صغیر احمد ، تحصیل کہوٹہ کی 10یونین کونسلوں کے چیئر مینوں ، وائس چیئر مینوں ، چیئر مین MC،وائس چیئر مین اور ممبران مونسپل کمیٹی سمیت یونین کونسلوں کے کونسلروں مسلم لیگی رہنماوں سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت ۔تفصیلات کے مطابق قاہد محترم جناب شاہد خاقان عباسی کاوزیر اعظم پاکستان بننے کی خوشی میں مسلم لیگ ن حلقہNA.50اورPP-2کے رہنماء عبد القدو س عباسی اور مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی کی قیادت میں ایک منید شریف کے مقام پر عبدا لقدوس عباسی کی رہائش گاہ "عباسی ہاس'میں ایک پر تکلف تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعظم پاکستا ن شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ، ممبر ضلع کونسل شوکت اقبال جنجوعہ ،خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ،چیئر مین MCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مرتضی، صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر ، یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ فیصل نذیر ایڈوکیٹ ، چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے ضلع کونسل ، وائس چیئر مین اسد محمود ستی ، چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی ، چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ، چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ، چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، چیئر مین یونین کونسل دوبیر ن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ،وائس چیئر مین مرزا محمود مسعود، پٹواری راجہ فیصل آف ہنیسر ، چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر راجہ عبد الروف جنجوعہ ، چیئر مین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد ، وائس چیئر مین راجہ شیر بہادر ،چیئر مین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز ، چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض ،وائس چیئر مین سردار طاہر محمود ،صدر یوسی بیور راجہ نذاکت حسین ، ممبران مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹر ، قاضی عبد القیوم ،کھٹر ، ملک عثمان اقبال ،سید ذرین شاہ ،سید نذابت شاہ ، سید نجم شاہ ، سید صداقت شاہ ، سید رجب شاہ ، سید حیدر شاہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔اس موقع مقرنین نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اس پہلے بھی اپنے اس حلقے میں اربوں روپے کے کام کرائے ہیں اور انشاء اللہ اب ایک مر تبہ پھر اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کراہیں گئے ۔عوام کے تمام مساہل ان کی دہلیز پر حل ہو نگئے ،سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے دورہ نڑھ کے موقع پر کیے گئے تمام اعلان کو عملی جامع پہنایا جائے گا ۔

کمشنر آفس راوالپنڈی میں میاں محمد نواز شریف کے والہانہ استقبال کیلئے اجلاس کا انعقاد

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ کمشنر آفس راوالپنڈی میں میاں محمد نواز شریف کے والہانہ استقبال کیلئے اجلاس کا انعقاد اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی کی خصوصی شرکت کے بعد حلقہ پی پی ٹو کیلئے خصوصی ہدایات قائد ایوان میاں نواز شریف کا بروز بدھ صبح نو بجے والہانہ استقبال کرنے کیلئے کمشنر آفس راوالپنڈی میں ممبران اسمبلی مسلم لیگی عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں استقبالیہ پروگرام کو ختمی شکل دی گئی اجلاس کے بعد ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی ٹو مسلم لیگی ورکروں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہوٹہ اور کلر سیداں کی عوام صبح دس بجے روات کے مقام پر اپنے قائد کا والہانہ استقبال کریں گے اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر عارف قریشی نے کہا کہ اس ہدایات کے سلسلہ میں آج صبح 8اگست دن دس بجے فؤدفتر مسلم لیگ ن میں حلقہ پی پی ٹو کے تمام چےئر مینوں وائس چےء رمینوں اور تما یو سی کے صدور ، جنرل سیکرٹری اور سر گرم مسلم لیگی وکرز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں کہوٹہ میں جلوس کی تیاریوں کو ختمی شکل دی جائے گی انھوں نے مسلم لیگ یورکروں یوتھ ونگ ، لیبر ونگ بزرگوں نوجوانوں سے اپیکل کی ہے کہ وہ بروز بدھ دس بجے میاں نواز شریف کا والہانہ استقبال کرنے کیلے اپنا بھر پور کردار ادا کریں

کہوٹہ میٹرک کا شاندار رزلٹ عظیم پبلک سکول کی عدن مخرود دختر مخرود حسین مغل نے 1069نمبر لیکر تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ کہوٹہ میٹرک کا شاندار رزلٹ عظیم پبلک سکول کی عدن مخرود دختر مخرود حسین مغل نے 1069نمبر لیکر تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ علینہ ارشد ولد ارشد محمود نے 1065نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح ثنا زیب دختر عزیز اللہ نے 1061نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی عوام علاقہ کا زبردست خراج تحسین ، طلبات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب والدین اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے انشا اللہ آگے بھی اسی طرح کامیابی حاصل کرتے رہیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں مسائل حل ہونگے, سابق نائب ناظم یو سی نارہ راجہ سجاد حیدر

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ سابق نائب ناظم یو سی نارہ راجہ سجاد حیدر نے ایک بیان میں کہا کہ کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں مسائل حل ہونگے انھوں نے کہا کہ ہ،اری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے حلقہ کا وزیر اعظم منتحب ہوا انھوں نے کہا کہ یو سی نارہ آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے بی ایچ یو کی بوسیدہ عمارت تعمیر نہ ہو سکی ، گرلز کالج کے قیام کی بھی اشد ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد عباسی تمام مسائل سے آگاہ ہیں ہم امید کرتے ہں کہ وہ حلقہ پی پی ٹو بلخصوص یو سی نارہ کے کو ترجیح بنادوں پر حل کریں گے انھوں نے کہا کہ میان نواز شریف مسلم لیگ ن کے قائد عوام کی دلوں میں حکموت کرتے ہیں

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

گوجرخان کٹڑہ تمباکو چوک جی ٹی روڈ پر درجنوں افغانی ریڑھی بانوں کاقبضہ فروٹ اور سبزی کے ٹھیلے لگا کر راستے بند کردیئے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کٹڑہ تمباکو چوک جی ٹی روڈ پر درجنوں افغانی ریڑھی بانوں کاقبضہ فروٹ اور سبزی کے ٹھیلے لگا کر راستے بند کردیئے موٹروے پولیس اور بلدیہ گوجرخان کے عملہ نے آنکھیں بندکرلیں جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ سے کسی وقت بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے تفصیلات کے مطابق چوک جی ٹی روڈ پر افغانی لڑکوں نے فروٹ کی ریڑھیاں سجا کر شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے راستے روک کر کھڑے ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں موٹروے پولیس اور بلدیہ گوجرخان کی ان کیخلاف کارروائینہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ان ریڑھیوں کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر کسی وقت بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے

گوجرخان میاں نوازشریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے, خواجہ جہانگیر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ اپنے قائد میاں نوازشریف سے پیار اور محبت کامنہ بولتا ثبوت کہ مسلم لیگ ن کی تمام تنظیمیں یوتھ ونگ ایم ایس ایف اس کے علاوہ اعلیٰ قیادت ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ایم پی اے افتخار احمدوارثی ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی چوہدری ریاض راجہ علی اصغر شاہد صراف خواجہ نعیم قیوم سمیت تمام مسلم لیگ ن کے ورکر اپنے قائد میاں نوازشریف سے محبت میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں اوراپنے قائد میاں نوازشریف کا استقبال کریں اوریہ ثابت کردیں کہ گوجرخان میاں نوازشریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے

گوجرخان میں واپڈا کی طرف سے بدترین ظالما نہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سٹی کونسلر راجہ افتخار وزیر سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد بنارس اور چوہدری یونس جونی نے اپنے اخباری بیان میں گوجرخان میں واپڈا کی طرف سے بدترین ظالما نہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ واپڈا گوجرخان نے بلاجواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا طویل سلسلہ جاری کررکھا ہے مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رہنے سے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں واپڈا گوجرخان کی طرف سے جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آگئے ہیں اور کسی وقت بھی واپڈا کیخلاف شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا گوجرخان پر عائد ہوگی وفاقی وزیر پانی وبجلی گوجرخان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں اور واپڈا گوجرخان کی طرف سے جاری بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرایا جائے

گوجرخان شہر میں پانی لگا مضر صحت گوشت کی فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ جاری

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر میں پانی لگا مضر صحت گوشت کی فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ جاری، پانی لگا گوشت بیماریوں کا باعث بن رہا ہے محکمہ صحت و مقامی انتظامیہ نوٹس لے تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں قصاب گوشت کا وزن بڑھانے کے لئے پانی لگا کر فروخت کر رہے ہیں جس سے گوشت بے ذائقہ اور بیماریوں کا باعث بن رہا ہے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث قصاب مضر صحت گوشت دیدہ دلیری کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی لگا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور قصابوں کو سرکاری نرخ ناموں کے مطابق گوشت کی فروخت کا پابند بنایا جائے اور سلاٹر ہاؤس میں ڈاکٹر کی موجودگی بھی ممکن بنائی جائے ۔

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف کا گوجرخان آمد پر تاریخی استقبال کریں گے، راجہ جاوید اخلاص

some image some image

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف کا گوجرخان آمد پر تاریخی استقبال کریں گئے اور انشااللہ اہلیان گوجرخان یہ ثابت کریں گئے کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور یہاں میاں محمدنواز شریف کے چاہنے والے بستے ہیں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیااُنہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھتے ہوئے غیر ملکی عناصر جو ملک دشمن ہیں اُنہوں نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو کمزور کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف ایک جال بچھایا لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ملکی ترقی کے سفر کی بنیاد جو میاں محمدنواز شریف نے رکھی تھی وہ سلسلہ جاری رہے گا اور ملکی ترقی کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کر دی جائے گئی مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنوا ز شریف کی عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے اور انشاللہ اہلیان گوجرخان میاں محمدنواز شریف کا پرجوش استقبال کریں گئے ۔

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے) ۔۔۔۔ شہیدوں کی دھرتی گوجرخان پہنچے پر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا دلہانہ استقبال کیا جائے گا میاں محمدنواز شریف ہمارے دلوں کے وزیر اعظم ہے ان خیالات کا اظہار سابقہ صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کا گوجرخان میں عوام کا ایک بڑا سمندر اپنے قائد کے استقبال کے لئے بے تاب ہے چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ گوجرخان کے عوام یہ ثابت کر دے گئے کہ میاں محمد نواز شریف سے وقتی عہدہ تو لے سکتے ہو لیکن میاں نواز شریف کی محبت ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتے چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی سی پیک منصوبہ میاں محمد نواز شریف کے دور میں پایہ تکمیل کو پہنچ رہا تھا لیکن مخالفین کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی تھی اور ایک سازش کے تحت میاں نواز شریف کو نااہل قرار دلوایا گیا لیکن عوام آج بھی نواز شریف کے دیوانے ہیں چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ2018میں عوام ثابت کر دے گئے کہ گوجرخان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہیں

یم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے افتخاراحمدوارثی فوری طور پر ہزار فٹ کا ٹکڑا کنکریٹ کروائیں تاکہ اہلیان علاقہ کی مشکلات حل ہوسکے

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم میاں محمدنوا ز شریف ،ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے افتخاراحمدوارثی کو متعدد خطوط لکھ چکا ہوں مسئلہ صرف ایک ہزار فٹ لنک روڈ ڈھوک محبوب شہید تا پکا کھوہ بیول گوجرخان روڈ بنانا اور کنکریٹ کرنا تھا جو بے شمار مضافات کو ملاتی ہے وزیر اعلی پنجاب نے اس کو 2015کے بجٹ میں منظور کیا اور 10,67000روپے کے فنڈز ضلع کونسل راولپنڈی کے پاس پڑے ہوئے ہیں فروری 2017کے آخری ایام میں یہ لنک روڈ بن گی مگر آج سات ماہ گزرنے کے بعد بھی یہ روڈ کنکریٹ نہ ہوسکی اور مون سون کی بارشوں کی وجہ سے اس میں گہرے گڑھے پڑ گئے لہذا ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے افتخاراحمدوارثی فوری طور پر ہزار فٹ کا ٹکڑا کنکریٹ کروائیں تاکہ اہلیان علاقہ کی مشکلات حل ہوسکے ان خیالات کااظہار الحاج بشیر علی چارٹرڈ سیکرٹری لندن تارکین وطن ڈھوک محبوب شہید نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں اپنے حلقے میں جس طریقہ سے تعمیر و ترقی کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ پی وائی او یونین کونسل قاضیاں کے صدر وحیدمراد پی پی یوسی قاضیاں کے صدر بابو پرویز اختر ،مرزا عبدالخالق ،ملک ادریس ،بابو سلیم اختر اور مرزا فرحان کامل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں اپنے حلقے میں جس طریقہ سے تعمیر و ترقی کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی اور انہی ترقیاتی کاموں کی وجہ سے آج عوام پھر پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہی ہے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بلا تفریق اور صیح معنوں میں حق نمائندگی ادا کیا رہنماؤں نے کہا پی پی کا سنہری دو ر تھا جس میں تحصیل گوجرخان میں نادرا آفس ریلوے انڈر پاس ،گیس و بجلی کے بیشمار منصوبے راجہ پرویز اشرف کے کارنامے ہیں جسے عوام کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے انہوں نے کہا منتخب نمائندے چار سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود تحصیل گوجرخان کی عوام کے لیے کوئی نمایاں منصوبہ نہ لا سکے قاضیاں تاگوجرخان روڈ جس کی ریئپیرنگ کے لیے خطیر رقم منتخب نمائندون نے منظورکروائی لیکن وہ کام بھی مکمل نہ ہوسکا بلکہ ٹھیکیدار آدھا کام کر کے غائب ہو گیا یہ منتخب نمائندوں کا اصلی چہرہ ہے انہوں نے کہا آئندہ جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے اور برسراقتدار آ کر تعمیر و ترقی کا کام پھر سے شروع کیا جائے گا ۔

Rawat News

رواتکی خبریں

چیئرمین یو سی بگا شیخاں کے گھر سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ و نقدی چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگایا جا سکا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)3۔۔۔۔ ماہ گزرنے کے باوجود چےئرمین یو سی بگا شیخاں کے گھر سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ و نقدی چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگایا جا سکا ،ناقص طریقہ تفتیش کے باعث ملزمان آزاد کسی قسم کی برآمدگی نہ ہو سکی منتخب عوامی نمائندوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ چک خاص میں دن دیہاڑے چار مسلح ڈاکوؤں نے چےئرمین یوسی بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید کے گھر داخل ہو کر گن پوائنٹ پر 75 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،پرائز بانڈ اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی جس پر سی پی او راولپنڈی نے مقدمہ کی تفتیش تھانہ اےئرپورٹ کو سونپ دی مگر 3 ماہ گزرنے کے باوجود اےئرپورٹ پولیس نشاندہی کے باوجود نہ ہی مقامی ڈاکوؤں کو گرفتار کر سکی اور نہ ہی مال مسروقہ برآمد کر سکی منتخب عوامی نمائندوں چےئرمین یوسی تخت پڑی چوہدری خلیل احمد ،چےئرمین یو سی لوہدرہ نوید بھٹی ،چےئرمین یو سی بسالی چوہدری شفقت نے ناقص پولیس تفتیش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور آر پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے ۔

ماڈل تھانہ روات میں تعینات نائب محرر بھتہ وصولیوں میں مشغول

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔۔ماڈل تھانہ روات میں تعینات نائب محرر بھتہ وصولیوں میں مشغول ،رشوت نہ ملنے پر سائلین کو کئی کئی دن بلاوجہ خوار کیا جانے لگا ،عرصہ دراز سے تعینات کرپٹ اہلکاروں کیلئے مذکورہ تھانہ سونے کی چڑیا بن گیا گمشدگی رپٹ کا اندراج بھی دشوار ،سفارشی بنیادوں پر تعینات عملہ سائلین کیلئے وبال جان ،تفصیلات کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ماڈل تھانہ روات میں محکمانہ ملی بھگت اور سفارشی بنیادوں پر تعینات نائب محرر سائلین کے لئے زحمت بن چکے ہیں مقامی افسران کی خوشنودی کے باعث کم تجربہ اور ناہلی کے باوجود پسندیدہ سیٹوں پر براجمان ہیں کسی بھی قسم کی گم شدگی کاغذات رپٹ کا اندراج ہو یا گاڑی موٹرسائیکل کی سپرداری کا معاملہ بلا خوف وخطر ہزاروں روپے رشوت بٹور لی جاتی ہے ذرائع کے مطابق تھانیداروں کی پسندیدہ پوائنٹ پر ڈیوٹیاں لگانے کے عوض بھی نزرانہ وصول کیا جاتا ہے عوام علاقہ نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے ماڈل تھانہ روات میں فرض شناس نائب محرر و عملہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Taxila News

ٹیکسلاکی خبریں

مسلم لیگ ن کی جمہوریت کے خلاف شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگئی، ملک تیمور مسعود اکبر

some image

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جمہوریت کے خلاف شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگئی،کرپشن زدہ لوگ ملک و قوم کے لئے خطرہ ہیں، مسلم لیگ ن اداروں کے ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہے، پاکستان تحریک انصاف ملکی بقاء کی ضمامن ہے،، جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش آمریت کی راہ ہموار کی جارہی ہے، پی ٹی آئی تمام تر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا،قوم کو کرپٹ عناصر سے نجات دلانے کے لئے پی ٹی آئی ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے،نئے پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا،قائد کے ہر حکم پر لبک کہیں گے،عوام چور اور لٹیروں کا ا حتساب کرنے کے لئے پر عزم ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے زیر اہتمام میٹ دی پریس پروگرام میں خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل ٹیکسلا کے سینئیر نائب صدر ملک فہد دلشاد ، آئی ایس ایف تحصیل ٹیکسلا کے صدر سید عبید صابر بھی موجود تھے،میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے ملک تیمور مسعود اکبر کا کہنا تھا کہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا جو کہ ورکنگ جرنلسٹس پر مشتمل صحافتی تنظیم ہے ،علاقہ میں پریس کلب کا قیام انتہائی خوش آئند ہے ، جس کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی،تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں ، معاشرتی برائیوں کا اجاگر کرنے میں تحصیل پریس کلب کے ممبران اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے علاقہ میں تعمیر و ترقی کی نئی ثال قائم کی ہے ،

جبکہ یونین کونسلوں اور ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں ہمارے منتخب نمائندوں کو دیوارسے لگانے کی ناکام کوشش جاری ہے ہمارے نمائندوں کو کسی قسم کا کوئی ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے جاتے،مسلم لیگ ن منڈیٹ کا احترام کرنے کی بجائے اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے، دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ میں انکے نمائندوں کو بھرپور انداز میں ترقیاتی فنڈز دیئے جارہے ہیں،ملک تیمور مسعود اکبر نے اک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ واہ ٹیکسلا میں کوئی خان گروپ ہے، خان گروپ کا قطعاً کوئی وجود نہیں،نہ ہی ہم خان گروپ کے اندر کوئی سیاست کر رہے ہیں،غلام سرور خان پی ٹی آئی کے ایک ایم این اے اور میں ایک ادنا کارکن اور جماعت کے ایم پی اے کی حیثیت سے پارٹی کے ساتھ ہوں ہماری وابستگی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ عمران خان کی سوچ اور ویژن کے ساتھ ہے اور ایک اسی جدوجہد جو کرپشن ، چور بازاری،ٹاوٹ گری ،اور معاشرے کی ہر اس برائی کے خلاف ہے جہاں دوسری جماعتیں انھیں تحفظ فراہم کرتی ہیں،ہم عمران خان کی سوچ اور اسکء نظریئے کے ساتھ وابستہ ہیں نہ کہ کسی گورپ یا دھڑے کے ساتھ ہیں،خان صاحب کے ساتھ عزت اور احترام کا رشتہ ہے ،ہم دونوں عمران خان کے ویژن اور سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے بر سر پیکار ہیں،انھوں نے اپنے متعلق جاری قیاس آرائیوں کو بھی بے بنیاد اور غلط قرار دیاکہ وہ کسی پارٹی میں جارہے ہیں ، انکا کہنا تھا کہیہ سوچوں اور نظریئے کی جنگ ہے ،ہماری سوچ اور نظریہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا نظریہ ہے جس پر الحمد اللہ ہم روز اول سے کاربند ہیں،انھوں نے کہا کہ لوکل باڈیز کے الیکشن میں ہماری بھرپور اکثریت ہے،اور اللہ کے کرم سے پی ٹی آئی نے بھرپور کامیابی حاصل کی،انھوں نے کہا کہ کینٹ بورڈ جہاں ہمارے نمائندے بر سر اقتدار ہیں اسکا موازنہ تحصیل کی سطح پر کیا جائے تو سب کچھ عوام کے سامنے آجائے گا،ہم تعمیر و ترقی کے حوالے سے بھی عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور لوگو ں کی غمی اور خوشی میں بھی بھرپور شرکت کر کے اپنا حق نمائندگی ادا کر رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ میں کوئی امپورٹڈ امیدوار نہیں انھی لوگوں میں سے ہوں اور یہاں کا باسی ہوں،میرا جینا مرنا دکھ سکھ اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ہیں،اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آمدہ الیکشن میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے،

Mirpur News

میرپور کی خبریں

موسم گرما کی تعطیلات کے بعدتعلیمی ادارے کھل گئے اساتذہ حاضرمگر طلبہ کی غالب اکثریت کی سکول نہ جانے کی روایتی بے حسی برقرار

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔ مونسپل کمیٹی چکسواری یونین کونسل پنڈخورد یونین کونسل پنیام اور یونین کونسل فیض پورشریف کے تمام تعلیمی ادارے موسم گرماا کی تعطیلات کے بعدگزشتہ روزکھل گئے سربراہان ادارہ جات اوراساتذہ کرام اپنے اپنے اداروں میں حاضر ہوگئے تاہم طلبہ وطالبات کی حاضری بہت کم رہی طلبہ طالبات کی لاپرواہی اوربے حسی طویل عرصہ سے دیکھنے میں آرہی ہے تعطیلات سے پہلے اورتعطیلات کے بعدسکول نہ جاناطلبہ کاوطیرہ بن گیاہے طلبہ والدین کویہ دلیل دے کرمطمئن کرتے ہیں کہ پہلے روز سکول میں کام کرناپڑتاہے وہ اس لئے سکول نہیں جاتے جب کہ ایسانہیں ہوتاموجودہ دور میں کسی بھی ادارے میں طلبہ کوسکول کاکوئی ایساکام نہیں کرناپڑتااورنہ ہی ان سے کوئی سکول کاکام کروایاجاتا ہے سکول کے تمام کام سکول کے درجہ چہارم کے ملازمین کرتے ہیں والدین بچوں کی ان باتوں پریقین کرلیتے ہیں اورادوتین دن اورچھٹیاں کرلیتے ہیں اس سے طلبہ کاتعلیمی حرج ہوتاہے مگرانہیں اس کاکوئی احساس نہیں والدین اس بات پرخصوصی توجہ دیں اوربچوں کوہرحال میں سکول بھیجیں والدین بچوں کی ان باتوں پریقین نہ کریں جوسکول نہ جانے کے لئے من گھڑت باتیں طویل عرصے سے کی جارہی ہے شرح خواندگی بڑھانے اور تعلیمی معیار کوبلندکرنے کے لئے والدین کاتعاون بے حدضروری ہے والدین کواپنے بچوں کی کماحقہ تعلیم وتربیت کے لئے اپنافرض ہرحال میں نبھاناچاہیے اورسکول نہ جانے کے لئے بچوں کی حیلے بہانوں پریقین نہ کرناچاہیے اورانہیں ہرحال میں سکول جانے کاپابندبناناہوگاکبھی فصل کی کٹائی کبھی فصل کی بوائی کبھی ولیمہ کبھی ختم شریف میں شرکت بچوں کی ذمہ داری ہوتی ہے والدین کوان تقریبات میں خود یاگھرکے کسی اورفردکوشریک ہوناچاہیے جب کہ بچوں کوسکول بھیجیں اوردیگرکام وہ خود کریں بچوں کوتعلیم حاصل کرنے کاپوراپور اموقع دیں

برصغیر میں دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں اولیائے کاملین کا کلیدی کردار ہے: مولاناپیرمحمدعتیق الرحمن

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم حافظ شہریاربسمل )۔۔۔۔ جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر و آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ برصغیر میں دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں اولیائے کاملین کا کلیدی کردار ہے،اللہ کے برگزیدہ بندوں نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ حق دکھائی اور تاقیامت مخلوق خدا ان کے فیضان سے اپنے قلوب منور کرتی رہے گی ،حافظ پیر محمد افضل نے زندگی بھر شریعت ، طریقت اور روحانیت کی بھرپور اشاعت فرمائی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگلا میں معروف روحانی پیشوا مبلغ اسلام مولانا حافظ پیر محمد افضلؒ کے ختم قل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،پاکیزہ محفل میں تلاوت کلام پاک حافظ محمد فاروق جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت سید اکرام اکبر نے حاصل کی ، نقابت کے فرائض ممتاز عالم دین مولانا محمد نعیم عرفانی نے سرانجام دیئے ، پاکیزہ محفل سے جماعت اہل سنت جموں وکشمیر کے ناظم اعلیٰ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزادکشمیر مولانا سید غلام یٰسین شاہ گیلانی ، مولانا حافظ سید نور حسین شاہ ودیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا،پاکیزہ محفل میں مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے سجادہ نشین صاحبزادہ عمران الحق کی دستار بندی بھی کی

مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولاناحافظ پیر محمد افضلؒ آستانہ عالیہ فیض پور شریف سے قدیم تعلق رکھنے والی عظیم روحانی شخصیت تھیں آپ حضور قبلہ عالم قبلہ حضرت صاحبؒ فیض پور شریف کے خلیفہ مجاز تھے آپ نے ابتداء میں قرآن مجید حفظ کیا اور دینی تعلیم کی تکمیل کی بعد ازاں حضور قبلہ حضرت صاحب ؒ فیض پور شریف نے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ اور سلسلہ عالیہ قادریہ کی اجازت و خلافت عطا فرمائی جس کے بعد وہ زندگی بھر اندرون وبیرون ملک دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف رہے اور بڑی تعداد نے ان کے ہاتھ پر بیعت کی ، پیر محمد عتیق الرحمن نے کہا کہ مولاناحافظ پیر محمد افضل کے صاحبزادگان سجادہ نشین صاحبزادہ مولانا عمران الحق ، صاحبزادہ عرفان الحق ، صاحبزادہ ڈاکٹر انعام الحق ، صاحبزادہ احترام الحق اپنے والد محترم کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ،مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے کہا کہ اولیائے کاملین کی محفل میں بیٹھنے والے یاد الہی سے سرشار ہو جاتے ہیں ان ہستیوں کی محافل کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ بندہ متقی، پرہیزگار، شب گزار و عبادت گزار ہو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ مقبولان بارگاہ کی قبور پر آنے والوں کو اللہ تعالیٰ خالی ہاتھ نہیں لٹاتے کیونکہ اولیائے کاملین کا فیض قیامت کی صبح طلوع ہونے تک جاری رہے گا ،مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے پاکستان سیاسی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دشمن قوتیں یہاں عدم استحکام و بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں دشمن قوتوں کو سی پیک منصوبہ اور پاکستان کی ترقی و استحکام کھٹک رہا ہے،بھارت سمیت دیگر پاکستان دشمن عناصر دہشت گردی کو پروان چڑھا رہے ہیں اور دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں اور اس دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہماری بہادر افواج اپنی جانوں کا ں ذرانہ پیش کر رہی ہے اس لیے پاکستان کی تمام سیاسی قیادت کو بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سازشوں کو مدنظر رکھنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور مضبوط ، خوشحال اور مستحکم پاکستان نہ صرف کشمیر کی آزادی کا ضامن بلکہ عالم اسلام کے مفاد میں بھی ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے اسلامی ممالک کے سربراہان باہمی رسہ کشی سے اجتناب کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مسلم امہ پر ڈھائے جانے والے مظالم و حق تلفی کے سدباب کیلئے لائحہ عمل مرتب کریں۔

فاروق حیدر نواز شریف کی طرح ذلالت سے بچنے کیلئے خود استعفٰی دے دیں ،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

some image some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ فاروق حیدر نواز شریف کی طرح ذلالت سے بچنے کیلئے خود استعفٰی دے دیں فاروق حیدر کابیان الحاق پاکستان سے انحراف ہے فاروق حیدر نے الیکشن لڑنے سے پہلے، ممبر اسمبلی بننے کے بعد اور وزیر اعظم بننے کے بعد الحاق پاکستان کے تین حلف اٹھائے تھے جس سے اب انہوں نے واضع طور پر انحراف کیا ہے فاروق حیدر خود مختاری کی بات کرتے تو قابل معافی جرم تھا مگر انہوں نے بھارت کی طرف اشارہ کر کے غداری کا جرم کیا ہے جس کی کوئی معافی نہیں ہے ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں لوگ جانیں دے رہے ہیں دوسری طرف آزادی کے بیس کیمپ کا وزیر اعظم بھارت سے الحاق کی بات کر رہا ہے چوہدری سعید کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں مزید معلومات لے کر اس پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں گیان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ڈڈیال کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق،پی ٹی آئی ضلع میرپور کے چیف آرگنائزرخان ظفر خان، صدر کشمیر پریس کلب عبدالوحید ثانی، خواجہ محمد عارف، چیئرمین چوہدری عارف، چیئرمین اکبر، چوہدری سہیل الطاف، چوہدری تاج چیف، چوہدری لیاقت اور دیگر بھی موجود تھے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ فاروق حیدر کا پاکستان مخالف بیان دینے پر وکلا سے مشاورت جاری ہے کورٹ میں رٹ دائر کر یں گے فاروق حیدر کسی صورت نہیں بچ سکیں گے فاروق حیدر نواز شریف کی طرح ذلالت سے بچنے کیلئے خود استعفی دے دیں انہوں نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے نواز شریف کے حق میں بیان دیا انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی سے تحریک آزاد ی کشمیر کو استفادہ حاصل ہونے کے بجائے نقصان پہنچ رہا ہے ہم اپنی بساط کے مطابق کوشش کر رہے ہیں میں نے حالیہ بیرون ممالک دورہ کے موقع پر 50 سے زائد ممالک کے نمائندگان سے ملاقات کر کے مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جی 20 کانفرنس کے دوران تاریخی احتجاج کیا تحریک آزادی کشمیر وفاق کی بنیادی زمہ داری ہے میں نے پہکے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف اور مودی آپس میں مل کر تقسیم کشمیر کی سازش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ہونے والے فیصلے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارتی توپیں مکمل خاموشی وہ چکی ہیں کنٹرول لائن پر فائرنگ مودی اور نواز شریف کا گٹھ جوڑ ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری سعید کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں مزید معلومات لے کر اس پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں گے جناح ماڈل ٹاؤن پر میں نے آواز اٹھائی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک سکے کے دو رخ ہیں ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

راجہ سعیدالحق کے تایا انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ پہرحالی میں ادا کی گئی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ہیڈ کلرک راجہ بابو عبدالحق ،معردف والی بال پلیئرراجہ عبدالغفار کے بھائی راجہ سعیدالحق کے تایا انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ پہرحالی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،وائس چیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ اور دیگر سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔رابطہ نمبربابو عبد الحق03005247084سعیدالحق03009859323

عبدالحمید مرزا کی رہائش گاہ پر لواحقین سے تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا

some image some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ چیرمین مسلم لیگ(ن) سینٹر راجہ محمد ظفرالحق، ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب، ایم پی اے راجہ محمد علی ، کرنل خورشید اکبر راجہ، مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد ظریف راجہ، چیئرمینز پرویز اختر قادری، راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین، راجہ داؤد اکبر، امیدوار برائے چیئرمین محمد تنویر ناز بھٹی، حاجی غلام ظہیر بھٹی، راجہ ربنواز، وائس چیئرمین شاہد گجر، ارشد محمود بھٹی، سید المعروف پاشا شاہ، ماسٹر رشید وینس، سردار محمد آصف اور دیگر کے ہمراہ مو ضع ماہلی یوسی کنوہا میں سابق تحصیل ناظم کہوٹہ اور سابق نیول چیف ایڈمرل عزیز مرزا کے بھائی عبدالحمید مرزا کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جا کر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Picture of the Day