Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 8th June 2017 ----- 13th Ramadan 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

لندن کے پیش اماموں کا حملہ آوروں کا جنازہ پڑھانے سے انکار

Imams refuse to perform Namaz e janaza for London Bridge attackers

some image some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) -----   لندن کے اماموں نے برج حملہ آوروں کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کردیا ذرائع کے مطابق کم و بیش ایک سو انتیس مساجد کے اماموں نے مشترکہ طور پر برج حملہ آوروں کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کردیا ہے

اور کہا مانچسٹر اور لندن میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہماری ہمدردیاں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد اور ان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔ جن کے پیارے ان دہشت گردوں کی وجہ سے ان سے بچھڑ گئے۔

کوئی بھی مذہب حملوں کی اجازت نہیں دیتا اور اسلام امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے حملہ آوروں کا کوئی مذہب نہیں۔ اور کوئی بھی سچا مسلمان کسی بے گناہ اور نہتے پر حملہ کی حمایت نہیں کر سکتا۔اسلام میں تو حالت جنگ میں بھی عورتوں اور بچوں پر ہاتھ اٹھانے سے منع کیا گیا ہے۔

London; More than 200 Muslim leaders from across the UK have signed a statement condemning the terror attack that took place in London on Saturday - and saying they will refuse to perform namaz e janaza the traditional Islamic prayers for the perpetrators at their funerals.

The statement was published on the website of the Muslim Council of Britain, the UK’s largest Muslim body, which described the decision as an "unprecedented move," noting that the signatories have "not only refused to perform the traditional Islamic prayer for the terrorist – a ritual that is normally performed for every Muslim regardless of their actions – but also have called on others to do the same."

Opening with a strongly worded condemnation of the recent terror attacks, the statement asserts that the terrorists' acts "alienate them from any association with our community for whom the inviolability of every human life is the founding principle."

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

سروہاچودھریاں ڈھوک لمبی , معمرخاتون پیاروں کی بے ہوشی کوموت سمجھ کرموت کی آغوش میں چلی گئی

Saroha Chaudrian elderly lady passes away after seeing her family left unconscious in freak electricity accident

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ معمرخاتون پیاروں کی بے ہوشی کوموت سمجھ کرموت کی آغوش میں چلی گئی، تفصیل کے مطابق گاؤں سروہاچودھریاں ڈھوک لمبی کے رہائشی سماجی شخصیت حاجی محبوب حسین کے گھربجلی کی تارٹوٹ کربکری کے میمنے پر گری جس سے وہ مرگیا، گھرمیں موجود 12سالہ ننھاببلو اپنے پیارے میمنے کے مرنے پر اداس ہوکراس کے قریب گیاتو اسے چھوتے ہی بجلی کے کرنٹ سے وہ بے ہوش ہوگیا، ننھے کی تائی نے جب ببلو کوبے ہوش دیکھاتواسے اٹھانے کے لئے گئی ، وہ بھی کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگئی۔ گھرمیں موجود حاجی محبوب کی 90سالہ والدہ محترمہ نے جب یہ منظردیکھاتوانھوں نے خیال کیاکہ سارے مرگئے ہیں، اس شدیدصدمے سے معمرخاتون زندگی کی بازی ہارگئی۔ مرحومہ کوآبائی گاؤں میں سپردخا ک کردیاگیا، نمازجنازہ میں علاقہ بھرسے کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی

 

کلرسیداں کے قریبی گاؤں منگال سے موٹرسائیکل چوری

Motorcycle stolen from village Mangal

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلرسیداں کے قریبی گاؤں منگال سے موٹرسائیکل چوری، کلربائی پاس منگال موٹرکے قریب موٹرسائیکل مکینک کوایک شخص نے اپناسی ڈی 70موٹرسائیکل ٹھیک کرنے کے لئے دیا، مکینک موٹرسائیکل ٹھیک کرنے کے بعداپنے گھرکپڑے تبدیل کرنے گیا، اور اس نے بائیک گھرکے باہرکھڑاکیا، کپڑے تبدیل کرکے جب وہ واپس آیاتوموٹرسائیکل غائب تھا

پولیس کانسٹیبل کے قتل کے الزام میں گرفتار دو بھائیوں سمیت چار ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا

Four arrested for murder committed in Chauk Pindori ten years ago

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں شہر کے نواحی علاقہ چوکپنڈوری میں دس یوم قبل زمین کے تنازعہ میں پولیس کانسٹیبل کے قتل کے الزام میں گرفتار دو بھائیوں سمیت چار ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں کلر سیداں میں تعینات اسپیشل برانچ کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی شامل ہے جبکہ قتل کے واقعہ میں نامزد ایک اور پولیس کانسٹیبل سیاب نے 13 جون تک عبوری ضمانت کروا رکھی ہے تا ہم پولیس اصل ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی جس کے بارے میں ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر جاوید انور کا دعوی ہے کہ اس کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ زمین کے تنازعہ میں لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں گولی لگنے سے پولیس کانسٹیبل محمد افضال موقع پر ہی جاں بحق جبکہ آئنی راڈ لگنے سے دو افراد زخمی ہو گئے تھے جس پر پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر ممتاز نے گلریز،عبدالقدوس،حنیب اور ولید کو گرفتار کر کے تھانہ کلر سیداں کی حوالات میں بند کر دیا تھا جن کا اب ایک ہفتہ بعد مقامی عدالت میں پیش کر کے تین یوم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

آئیسکو سب ڈویژ ن کلر سیداں اور چوآ خالصہ میں بجلی کی لو وولٹیج نے سنگین صورت اختیا کر لی

Serious situation over low voltage electricity supplied by Choa and Kallar sub division

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ آئیسکو سب ڈویژ ن کلر سیداں اور چوآ خالصہ میں بجلی کی لو وولٹیج نے سنگین صورت اختیا کر لی۔بجلی کے آلات کے استعما ل کے لیے 220امپئرز بجلی ہونا ضروری ہے جبکہ تمام فیڈرز میں لو وولٹیج آنے کے باعث گھروں میں 110امپئرز پہنچ رہی ہے ۔جس سے بجلی کے آلات کام کرنا چھوڑ گئے ہیں فریج چلتا ہے نہ استری کام کرتی ہے اسی طرح پانی کی موٹریں بھی چلنے سے انکاری ہیں اور صارفین کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ذرائع کے مطابق بجلی کی تمام مین لائنوں میں 11ہزار کے بجائے 9ہزار وولٹ آ رہے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کے آلات نے کام کرنا چھوڑ رکھا ہے ۔علاقہ بھر کے صارفین نے اعلیٰ حکام سے اس جانب فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

کہوٹہ منتقل کئیے جانے والے ڈسٹ بنوں کو فوری طور پر کلر سیداں میں اپنی پوزیشن پر لایا جائے

Demand for Kallar dustbin men working in Kahuta to be brought back to their duty in Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ نام بڑا درشن چھوٹے ،راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے گزشتہ ماہ کہوٹہ میں افتتاحی تقریب کے لیے ڈسٹ بن کلر سیداں سے کہوٹہ منتقل کئیے تھے جو افتتاح کے ایک ماہ بعد بھی کلر سیداں واپس نہیں لائے گئے اور جن بستیوں سے یہ بن کہوٹہ منتقل ہوئے تھے وہاں جابجا گندگی کا ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جس سے تعفن پھیل رہا ہے کمپنی کے کلر سیداں میں انچارج ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور صورتحال سے مکمل طور پر لاتعلق ہیں مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ منتقل کئیے جانے والے ڈسٹ بنوں کو فوری طور پر کلر سیداں میں اپنی پوزیشن پر لایا جائے ۔

کلر سیداں کے نواحی لونی سلہال کے رہائشی گزشتہ چھ ماہ سے مضر صحت پانی پینے پر مجبور

Villagers in Looni Saliyal not supplied with water supply for past 6 months

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے نواحی لونی سلہال کے رہائشی گزشتہ چھ ماہ سے مضر صحت پانی پینے پر مجبور۔متعلقہ حکام کے نوٹس میں لانے کے باوجود صورتحال میں بہتری نہ آ سکی۔ایم سی کلر سیداں کے کونسلر صوبیدار (ر) ظفر بیگ نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ کلر سیداں پنڈی روڈ پر واقع گاؤں لونی سلہال کے قریب روڈ پر تعمیر کئے گئے کنویں کے محض تین گز کے فاصلے پر محکمہ ہائی وے پنجاب نے نالے کی کھدائی کر رکھی ہے جس کا جمع ہونے والا گندا پانی کنویں کے پانی میں شامل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں متعدد بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں واٹر سپلائی اسکیم کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے متعدد گھروں کی خواتین کا انحصار یہی واحد کنواں ہے جو اب استعمال کے قابل نہیں رہا۔

تیز رفتار کار نے روڈ کے ساتھ کھڑے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی

Two injured on Choa road in a tractor accident

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تیز رفتار کار نے روڈ کے ساتھ کھڑے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایک کو فارغ جبکہ دوسرے کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوآ خالصہ روڈ پر ایک تیز رفتار کار نے روڈ کیساتھ کھڑے ٹریکٹر کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کارمیں سوار عبدالقیوم اور عتیق نامی افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں تشویش ناک حالت کے باعث قیوم نامی شخص کو بے نظیر ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب ، گلف کے دوسرے ممالک کا قظر کے ساتھ ٹکراؤ ایک بڑے طوفان کو جنم دے گا,

Qatar conflict with other countries of Saudi Arabia, the Gulf will give birth to a big storm, Raja Sajid Javed

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 52راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، گلف کے دوسرے ممالک کا قظر کے ساتھ ٹکراؤ ایک بڑے طوفان کو جنم دے گا جو عنقریب پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لینے والا ہے لاکھوں پاکستانی گلف ممالک میں پاکستان کی معشیت کو رواں دواں رکھنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں پاکستانی حکومت ان حالات میں تیزی سے رونما ہونے والے واقعات پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے عمائدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہماری موجودہ حکومت کرپشن کیسز اور خاص طور پر پانامہ لیکس کی وجہ سے اقوام عالم میں اپنا وقار مجروح کر چکی ہے لیکن پاکستان آرمی تو اب بھی اقوام عالم میں اپنی ساکھ اور وقار برقرار رکھے ہوئے ہے جسے فوری طور پر ہم خیال اور موثر کردار ادا کرسکنے والے ممالک کے ساتھ ملکر اس سارے معاملہ کو حل کرنے میں اقدامات کرنے چاہیے ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کا تھانہ کہوٹہ کادورہ ۔تھانہ کہوٹہ کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا معانیہ

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کا تھانہ کہوٹہ کادورہ ۔تھانہ کہوٹہ کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا معانیہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے تھانہ کہوٹہ کادورہ انہوں نے اپنے دورئے کے موقع پر تھانہ کہوٹہ کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا معانیہ بھی کیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار شکیل احمد نے سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کو تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ۔اس موقع پر سی پی او نے نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ اور صحافی ملک عامر محمود سے خصوصی گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی جیسی لعنت کے سخت سے سخت خلاف ہوں ۔نوجوان نسل اپنے والدین کا سہارا بننے کے بنائے اس موضی مرض کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو سختی کے ساتھ ہدائیت کی کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاراوئی عمل میں لاہیں ۔اس موقع پرڈی ایس پی ملک اعجاز بھی موجود تھے ۔

some image some image

الیکشن2018میں شاہد خاقان عباسی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگئے, وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمودستی

some image some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمودستی الیکشن2018میں شاہد خاقان عباسی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگئے ہوتھلہ کو ایک ماڈل یو سی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا انہوں نے کہا کہ 17کروڑ روپے کی لاگت سے گیس منصوبے پر کام شروع ہے جبکہ 18کروڑ روپے کی لاگت سے آڑی سیداں تا دکھالی براستہ بھون لونہ سڑک کی تعمیر بھی شروع ہے۔اس موقع پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سید ذوالقرنین شاہ بخاری ، سید عاطف شاہ بخاری اور سید حیدر شاہ بھی موجودتھے ۔اسد محمود ستی نے مزید کہا کہ یو سی ہوتھلہ کے یہ دو بڑے منصوبے مکمل ہونے سے جہاں لوگوں کو گیس جیسی بنیادی سہولت میسر ہو گی وہاں پر دوں یونین کونسلوں میں سڑک کی تعمیر سے سفری سہولیات میں بھی آسانی ہوگی انھوں نے کہا کہ یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں بھی کروڑوں کے منصوبے شروع ہیں انشا اللہ آگے بھی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ گیس اور سڑکوں کیلئے کروڑوں روپے فنڈز مہیا کرنے پر ہم وفاقی وزیرشاہد عباسی ، حافظ عثمان عباسی کے انتہائی مشکور ہیں جہنوں نے اتنے خطیر فنڈز مہیا کر کیے اسد محمود ستی نے مزید کہاکہ عوام کی بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے انشاء اللہ اپنی یوسی کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا انہوں نے جو مجھ اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

some image

موجودہ حکومت عوام کے بارے میں سوچنے کے بجائے جے آئی ٹی اور پنامہ جیسے کیسوں سے بچنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ اشر ف کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور موجودہ حکومت عوام کے بارے میں سوچنے کے بجائے جے آئی ٹی اور پنامہ جیسے کیسوں سے بچنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے اقتدار آنی جانی چیز ہے حکمران جماعت اور اس کے وزراء وہ کام کر یں جو آخرت میں ان کے لیے ذریعہ نجائت ہو ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت اشرف کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قاہد اعظم محمد علی جناح نے جب دیکھا کہ ہندوں مسلمانوں کے ساتھ بے جا ظلم کر رہے ہیں اور مسلمانوں کو انصاف نہیں مل رہا تو انہوں نے اپنا علحدہ ملک بنانے کا اعلان کیااور آخر ہمارا پیارا ملک پاکستان 1947کو معرض وجود میں آیا یہ ملک صرف اورف کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور اس میں اسلامی نظام کا نفاد ہونا چاہے مگر یہاں جو سیاسی نظام ہے وہ صرف اور صرف اپنا پیٹ بھر نے والی بات ہے خدا کاخوف ختم ہو گیا ہے ان کے دل ودماغ سے نکل گیا ہے کہ کل ہم نے اپنے رب کے ہاں بھی پیش ہو نا ہے ۔انہوں نے مہنگائی اتنی ہے کہ غریب آدمی کو دووقت کی روٹی میسر نہیں اور لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں اور حکمران ہیں کہ وہ عوام کے بارے میں سوچنے کے بجائے جے آئی ٹی اور پنامہ جیسے کیسوں سے بچنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے انہوں نے کہا حکمران خدا کاخوف کریں اور عوام پر رحم کریں ۔

ماہِ صیام میں میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ ماہِ صیام میں میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔ کہوٹہ کے ہزاروں شہریوں کو واٹر سپلائی کی (24) گھنٹوں سے بندش سے برا حال ہوگیا ۔ شہری ماہِ صیام میں پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے ۔ ٹی ایم او مخدوم بلال نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ شدید طوفان اور آندھی کی وجہ سے واٹر سپلائی کہوٹہ کی بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔ جلد ہی پانی کی سپلائی بحال ہوگی ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں ہزاروں کی آبادی کو گزشتہ روز(24) گھنٹوں سے تاحال پانی کی سپلائی بند ہے ۔ جسکی کی وجہ سے شہر میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ۔ ٹی ایم او کہوٹہ مخدوم بلال سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ محکمہ واپڈا کا عملہ جونہی بجلی بحال کریگا ۔ فوری طور پر پانی کی سپلائی شہریوں کو کی جائے گی ۔ گزشتہ روز شدید طوفانی ہواؤں اور آندھی کی وجہ سے شہر بھر اور واٹر سپلائی میں بجلی کا نظا م خراب ہو گیا ۔ لوگوں کو مساجد میں وضو کے لیئے پانی دستیاب نہ ہے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

گوجرخان مین بازار میں پھر بھتہ خورگروپ متحرک، مفت کھانا نہ دینے پر دو افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ہوٹل مالک کے بارہ سالہ بیٹے کو زخمی کر دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان مین بازار میں پھر بھتہ خورگروپ متحرک، مفت کھانا نہ دینے پر دو افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ہوٹل مالک کے بارہ سالہ بیٹے کو زخمی کر دیا فائرنگ سے بازار میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرائی کہ مین بازار میں العمران ہوٹل کے نام سے کاروبار کرتا ہوں گزشتہ رات ساڑھ گیارہ بجے میں اور میرے بھائی نصر اللہ خان شیرگل اور میر ابیٹا نذیر خان ہوٹل میں کام میں مصروف تھے کہ اصغر عرف بگا اور عرفان اور مانا ساکن صندل راجگان مسلح پسٹل آئے اور مفت کھانا مانگنے پر توتکرار ہوئی جس پر دونوں نے طیش میں آگئے اور فائرنگ کرنے لگے گولیاں کاؤنٹر پر لگیں اور ایک گولی میرے بیٹے کی بائیں ٹانگ پر لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا ملزمان دو دن قبل بھی مفت کھانا پیک کرا کے لے گئے اور آج پھر مفت کھانا مانگ رہے تھے پولیس نے مدعی کی درخواست پر 324/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

گوجرخان شہر بے پناہ مسائل میں دھنس گیا سوئی گیس کا پریشر کم بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور پانی کا بحران

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر بے پناہ مسائل میں دھنس گیا سوئی گیس کا پریشر کم بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور پانی کا بحران شہری آبادی کے مسائل پر مقامی قیادت کی چشم پوشی اپوزیشن جماعتوں کا کردار بھی کوئی ادا نہیں کر رہا شہر لاوارث ہو گیاتفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر کی آبادی انت گنت مسائل سے دوچار ہے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے سوئی گیس کے کم پریشر سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے واٹر سپلائی کا ناقص نظام شدید گرمی اور رمضان میں بھی نواحی آبادیوں کو پانی میسر نہیں اور بے شمار مسائل نے شہری آبادی کو لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن ارکان اسمبلی کی کوئی توجہ ان مسائل کی طرف نہ ہے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی طرف سے بھی کوئی اپوزیشن کا رول ادا نہیں کیا جا رہا حالانکہ راجہ پرویزاشرف کی وزارت عظمیٰ اور وفاقی وزیر کے ادوار میں ذرا سی بجلی کی بندش اور گیس کے کم پریشر پر اپوزیشن گوجرخان کے عوام کو جی ٹی روڈ پر لا کر احتجاج دھرنا اور کئی کئی گھنٹے روڈ بلاک کئے رکھا اور ٹف ٹائم دیا تحریک انصاف کے مقامی رہنما بھی صرف اخباری بیانوں میں حکومت کیخلاف تو بولتے ہیں لیکن مقامی قیادت کیخلاف وہ بھی زبان نہیں کھولتے کیونکہ سابق ادوار میں وہ ایک ہی جماعت میں سیاسی سفر کرتے رہے شہری مسائل پر کوئی آواز نہ اٹھائی گئی مقامی ارکان اسمبلی کی مسائل سے چشم پوشی اور اپوزیشن جماعتوں کے مقامی قائدین کا رویہ یہ ظاہر کرتاہے کہ گوجرخان شہر لاوارث بن چکا ہے اور مسائل حل کرنے کی نوید اور سبز باغ صرف انتخابی مہم یا جلسوں میں ہی کئے جاتے ہیں کامیابی کے بعد اقتدار انجوائے اور ناکامی پر باری کا انتظار کیا جاتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر ی آبادی کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ ماہ مقدس میں عوام کوئی سکھ کا سانس لے سکیں

گوجرخان میں واپڈا کی نرالی منطق، لوڈشیڈنگ ایک گھنٹے میں متعدد بار بجلی بند چوبیس گھنٹوں میں بجلی کی سپلائی صرف دو چار گھنٹوں تک محدود ہو کر رہ گئی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں واپڈا کی نرالی منطق، لوڈشیڈنگ ایک گھنٹے میں متعدد بار بجلی بند چوبیس گھنٹوں میں بجلی کی سپلائی صرف دو چار گھنٹوں تک محدود ہو کر رہ گئی شہر کے متعدد علاقوں میں ٹرانسفارمر ٹرپ کر گئے انہیں بھی کئی کئی روز کے بعد نصب کیا گیاشہر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا واپڈا گوجرخان نے انت مچا رکھی ہے تفصیلات کے مطابق گوجررخان میں بجلی کی بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے پندرہ بیس منٹ بعد بجلی یکدم بند کر دی جاتی ہے بجلی کی سپلائی بار بار بند ہونے سے گھریلو صارفین کا سامان الیکٹرونکس جلنے کا بھی خطرہ گزشتہ رات اور سارا دن بجلی کا بحران برقراررہاچوبیس گھنٹوں میں بجلی کی سپلائی صرف چند گھنٹوں کیلئے رہ گئی بدترین اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر نام نہادشہری اورتاجر تنظیمیں بے حسی کاشکار ہو کر رہ گئیں واپڈا نے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دیدہ دلیری کے ساتھ جاری کر رکھا ہے

عوامی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر سنٹر کے تین اہلکار معطل فوری طور پر لاہور طلب کر لئے گئے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ عوامی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر سنٹر کے تین اہلکار معطل فوری طور پر لاہور طلب کر لئے گئے وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم نے عوامی شکایات پر سنٹر کا ہنگامی دورہ کیا تھا رکن صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس میں لایا تفصیلات کے مطابق لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر سنٹر گوجر خان کے عملے کے سائیلین کے ساتھ نارروا سلوک ڈنگ ٹپاؤپالیسی اور جان بوجھ کر عوام کے جائز کاموں میں تاخیری حربے استعمال کرنے کی پاداش میں سنٹر کے تین اہلکار معطل کر دیئے گئے ہیں اور انھیں فوری طور پر ہیڈ آفس لاہور طلب کر لیا گیا ہے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ معطل ہونے والے اہلکاروں میں ملک وحید احمد محمد شاہد اورعاصم وحید نامی اہلکار شامل ہیں ان تینوں اہلکاروں کو ملنے والے آرڈرز پر تقریباً ایک ہی قسم کے چارج لگائے گئے ہیں جن میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کرنا فرائض سے غفلت اور سنٹر میں آنے والوں کے ساتھ نارروا سلوک سر فہرست ہیں انہوں نے کہا کہ چند دن قبل وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے راولپنڈی کے دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں یہ بات لائی تو اگلے دن وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم نے سنٹر کا ہنگامی دورہ کیا جس کے دوران ٹیم کو مذکورہ افراد کے خلاف ناقابل تردید شواہد ملے جن کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے مذکورہ اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا عوامی سماجی حلقوں نے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کے اقدامات کو سراہا جنہوں نے اہل گوجرخان کو کمپیوٹرسنٹر میں ذلیل وخوار کرنے والے عملہ سے نجات دلائی

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

آئیسکو سب دویژن سکھو صفدر علی خان کو نیا ایس ڈی او تعینات کر دیا گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ آئیسکو سب دویژن سکھو صفدر علی خان کو نیا ایس ڈی او تعینات کر دیا گیا عوامہ و سماجی حلقوں نے ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن سکھو میں نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او صفدر علی خان کی تعیناتی نیک شگون ہے یہ ایک انتہائی ایماندار آفسیر ہیں اور یہ عوامی مشکلات سے بخوبی واقف ہیں آئے روز ہمارے لووولٹیج ،ٹرپنگ کا جاری سلسلہ ختم ہو جائے گا انہوں نے جس سب ڈویژن میں رہے اپنی ڈیوٹی کے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیے اور لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیاعلاقہ کے معززین ،انجم ،امجد ،اسد ،فاروق ،ادریس ،عامر اور دیگر نے ایس ڈی او کی تعیناتی کو نیک شگون قرار دے دیا

آئیسکو حکام نے حکومتی اعلان کو یکسر مستردکر دیا رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ دیا گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ آئیسکو حکام نے حکومتی اعلان کو یکسر مستردکر دیا رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ دیا گیا نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں ڈھرلے سے بے رحمانہ اور بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری روزے داروں نے شیڈول سے ہٹ کر طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں شہروں میں چھ اوردیہاتوں میں آٹھ گھنٹے کی لو ڈ شیڈنگ کی جا ئی گی لیکن گذشتہ کئی دنوں سے غربی گوجر خان کے علاقوں جاتلی،دیوی ، جوال ،گورسیاں ،داتا مغل ،دولتالہ،سکھو،چک دولت، بھکر میں نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں شیڈول سے ہٹ کرچاغیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا گذشتہ روز شام پانچ بجے بند ہو نیوالی بجلی صبح چھ بجے بحال ہوئی جس کی وجہ سے عوام کو سحری اور افطاری میں روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکہ بچوں اور بوڑھوں کو رات بھر جاگ کر گزرنا پڑی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات عفان افتخار ایڈووکیٹ ،راجہ مسعو سرور،راجہ محمد جمیل ،راجہ عاطف مہناس ،راجہ سعید اقبال نے کہا کہ اس ظالمانہ لو ڈ شیڈناگ سخت غم و غصہ کا اظہار کر تے ہوئے کہا حکمران جماعت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے چھ ماہ میں بجلی کو لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دار چار سال گزرنے کے باوجود عوام کو لو ڈشیڈنگ ختم کر نے کا لو لی پاپ دیتی رہی لیکن عملا ان کی کارکر دگی صفر رہی انہوں نے کہا کہ حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ مسلمانوں کے مقدس مہنیے رمضان المبارک میں خاص کر نما ز تر ا ویح اور سحری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کو ختم کر نے میں خصوصی تو جہ دیکر عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جا ئے

موسم کی حدت میں اضافے کیساتھ ہی غیر معیاری اور جعلی مشروبات کی بھرمار ہوگئی ،جعلسازی کی بہتات کے باعث اصلی اور نقلی مصنوعات میں تمیز کرنا ناممکن ہو گیا ،

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ موسم کی حدت میں اضافے کیساتھ ہی غیر معیاری اور جعلی مشروبات کی بھرمار ہوگئی ،جعلسازی کی بہتات کے باعث اصلی اور نقلی مصنوعات میں تمیز کرنا ناممکن ہو گیا ،مقامی سطح پر تیار ہونے والے مشروبات میں بھی ناقص اور غیر معیاری اشیاء کا استعمال ،گلے کی بیماریوں کی شکایات عام ہو گئیں ،انتظامیہ نوٹس لے ،عوامی حلقوں کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق موسم گرما میں مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہونے کیساتھ ہی بازاروں میں غیر معیاری اور جعلی مشروبات کی بہتات ہو چکی ہے بالخصوص نامور کمپنیوں کے معروف برانڈ کے جعلی نمونوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ،عام صارف کیلئے اصلی اور نقلی برانڈ میں تمیز کرنا بھی نا ممکن ہو گیا ،جبکہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے مختلف مشروبات میں غیر معیاری اشیاء کا استعمال اور ناقص آئس کریم کی فروخت بھی بلا روک ٹوک جاری ہے ،جعلسازی کے بڑھتے ہوئے رحجان کے باعث لوگوں میں گلے کی بیماریاں بھی عام ہوتی جارہی ہیں ،عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھتے ہی گداگر مافیا حرکت میں آگئی ،بازاروں،گلیوں ،محلوں میں انواع اقسام کے بھکاریوں کی بھرمار ہو گئی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھتے ہی گداگر مافیا حرکت میں آگئی ،بازاروں،گلیوں ،محلوں میں انواع اقسام کے بھکاریوں کی بھرمار ہو گئی ،ادھر رش کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گداگر مافیا بھی اپنی پوری قوت کیساتھ حرکت میں آ چکی ہے ،بازاروں،گلیوں،محلوں میں انواع اقسام کے بھکاریوں کی بھرمار ہو چکی ہے ،گداگر مافیا اپنی چالاکی اور ڈرامہ بازی سے رمضان المبارک میں دی جانے والی زکوٰۃ کا بہت بڑا حصہ اچک کر لے جاتے ہیں جبکہ معاشرے کے اصل حقدار ایک خطیر رقم سے محروم رہتے ہیں ،ادھر گداگری کی آڑ میں نوجوان اور خوبصورت لڑکیاں غیر اخلاقی حرکات میں بھی ملوث پائی گئی ہیں،عوامی حلقوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

موجودہ حکومت مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی مشکلات پر قابو پانے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے,راجہ جاوید اشرف

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ موجودہ حکومت مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی مشکلات پر قابو پانے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے چھ ماہ میں لود شیڈنگ کے خاتمے کا ڈھنڈورا پیٹنے والے منظر عام سے غائب ہو چکے ہیں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے عوام کو آئے روز لوڈشیڈنگ کا خاتمے کی نوید سنا دیتے ہیں عوام ان کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے انہوں نے لولی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا ازالہ کیا بیروز گاری کے کاتمے کے لیے نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گوجرخان میں گھر گھر گیس ،بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ان کا دور سنہرا دور تھا آج بھی لوگ ان کو یاد کر رہے ہیں ان نے عوامی کی سہولت کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے اور لوگوں کی سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مندرہ چکوالاور سوہاہ چکوال روڈوں کے لیے دو رویہ کرنے کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے مندرہ چکوال روڈ کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اس کے علاوہ پاسپورٹ آفس ،نادرہ آفس کا قیام یہ تمام منصوبے راجہ پرویز اشرف کے ہی مرہون منت ہیں ان خیا لات کااظہار رپیپلز پارٹی تحصیل گوجرخا ن کے سر پرست اعلی راجہ جاوید اشرف نے گاؤں جاتلی میں راجہ لیاقت کی والدہ اور نذیر کے بھائی جہانگیر کی وفات پران کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا

Rawat/Rawalpindi News

روات/راولپنڈی کی خبریں

تھانہ روات کے قریب چھنی پل پر صبح سویرے کار حادثہ۔۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

some image

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )----   تھانہ روات کے قریب چھنی پل پر صبح سویرے کار حادثہ۔۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کار میں 4 افراد سوار تھے جس میں سے دو شدید زخمی ہوئے جس میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ عینی شائدین کے مطا بق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تیز رفتار کار کنٹرول نہ ہونے کے وجہ سے پل کے ساتھ ٹکرا گئی۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

ا سلام آبادکے پوش سیکٹر میں چینی باشندوں پر حملہ،4 افراد زخمی

اسلام آباد (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔ ا سلام آبادکے پوش سیکٹر میں چینی باشندوں پر حملہ،4 افراد زخمی واقع سیکٹر ایف 7کی تین منزلہ عمارت میں پیش آیا جہاں دو چینی باشندوں کوگن پوائنٹ پر یر غمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور8 مسلح افراد نے نقدی اور سفری دستاویزات چھین لیں۔چینی باشندے کاروبار کے سلسلے میں بلڈنگ میں مقیم تھے۔زخمیوں میں "لوویگزنگ"لیوثالونگ" اور دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔چینی باشندوں نے وزیر داخلہ کودرخواست دے دی۔ جس میں انھوں نے موقف اختیار کیا ہے کے وفاقی دالحکومت کے اندر اُن پر بدترین تشدد کیا گیا ان سے نقدی اور سفری دستاویزات چھین لی گئیں اور انھیں حبس بجا میں رکھا گیا حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے۔درخواست گزار" لیوثالونگ"چینی باشندوں نے ایس ایس پی اسلام آباد اور متعلقہ تھانہ کوہسار میں بھی درخواست دے دی۔ملزمان میں سے ایک شخس کی شناخت اشتیا ق کے نام سے ہوئی ہے۔

راولپنڈی خان پور روڈ پر ٹریفک کا الم ناک حادثہ راولپنڈی کے علاقے آلہ آباد کے رہائشی دو نوجوان جاں بحق ایک زخمی

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ راولپنڈی خان پور روڈ پر ٹریفک کا الم ناک حادثہ راولپنڈی کے علاقے آلہ آباد کے رہائشی دو نوجوان جاں بحق ایک زخمی۔نوجوان خان پور ڈیم سے نہانے کے بعد واپس گھر آ رہے تھے کہ خان پور روڈ پرتیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار تین جوانوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو جوان جاں بحق اور ایک شدید ذخمی ہو گیا زخمی کی حالت تشویشناک ہے حادثے کا ایک زخمی عدیل پولیس اسٹیشن ویسٹریج میں بطور رضاکار ڈیوٹی سر انجام دیتا تھا۔

راولپنڈی تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو میں ڈکیتی کی واردات،تین ڈاکو آئے جیولرز کی دوکان سے سونا اٹھایا اور چلتے بنے

راولپنڈی (راجہ طیب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔ راولپنڈی تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو میں ڈکیتی کی واردات،تین ڈاکو آئے جیولرز کی دوکان سے سونا اٹھایا اور چلتے بنے،مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر 22لاکھ مالیت کا سونا لوٹا، متاثرہ جیولر کی اطلاع کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر بروقت پر نہ پہنچ سکی، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کے تھانہ رتہ امرال جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

حکومت وقت اگر ریسکیو 1122 کے ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ دے سکتی ہے تو کنٹریکٹ / ایڈھاک اساتذہ کو ریگولر کرنے کا فیصلہ دے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ حکومت وقت اگر ریسکیو 1122 کے ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ دے سکتی ہے تو کنٹریکٹ / ایڈھاک اساتذہ کو ریگولر کرنے کا فیصلہ دے ، ان خیالات کا اظہار مختلف کنٹریکٹ / ایڈھاک پر کام کرنے والے اساتذہ نے ایک منعقدہ اجلاس میں کیا کنٹریکٹ / ایڈھاک معلمین و معلمات نے کہاکہ جس طرح حکومت آزادکشمیر نے ریسکیو 1122 کے ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح کنٹریکٹ / ایڈھاک پر کام کرنے والے مدرسین کو بھی ریگولر کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور ایسے معلمین و معلمات جو کہ کنٹریکٹ / ایڈھاک پر کام کررہے تھے اگران سے ٹیسٹ انٹرویو لینا مقصود ہے تو رولز 1994 ء کے تحت ٹیسٹ و انٹرویو لیے جائیں کیونکہ وہ رولز 1994 ء کے تحت محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے اس کے علاوہ متعدد بار ٹیسٹ و انٹرویو کے لیے فیسیں بھی جمع کراتے رہے ہیں مقررنین نے مزید کہاا اور باقی خالی آسامیوں پر نئی بھرتی کے لیے NTSلاگو کردیا جائے اجلاس کے اختتام پر راجہ فاروق حید رخان وزیراعظم آزادکشمیر ، افتخار گیلانی وزیرتعلیم سمیت دیگر اعلیٰ احکام سے اپیل کی کہ ہمارے چولہے بند کرنے کی بجائے ہمیں ریسکیو 1122 کے ملازمین کی طرح مستقل کیا جائے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکی نئی تنظیم کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنیر پا رٹی

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج پہلی بار ڈڈیال پیپلزپارٹی کو اتنا مضبوط دیکھا ہے ورنہ اس قبل اس دھرتی کے جن لوگوں کوپارٹی نے نواز انہوں نے پارٹی سے مفاد اٹھا کر دوسری پارٹیوں میں شرکت کی افسر شاہد نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ اب ڈڈیال میں پیپلز پارٹی کو کو ئی نہیں ہرا سکتا ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق وزیرحکومت افسر شاہد کی طرف سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکی نئی تنظیم کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنیر پا رٹی سے خطاب کرتے ہو کیا تقر یب سے معظم شاہ ،عدنا ن شوکت ایڈووکیٹ ،امتیاز حسین ایڈووکیٹ ،منیر صدیقی ،ساجد گجر ،لقمان انجم ایڈووکیٹ شاہین کوثر ڈار ،افسر شاہد ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا چوہدری لطیف اکبر نے مزید کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل کوسنجید گی حل نہیں کیا جا رہا انتقامی کاروائیا ں کی جا رہی ہیں ہم اپنے کارکنا ں کی جنگ لڑیں گے عوام کے مسائل کیلئے عوام سے آگے کھڑے ہو کر ان کا دفا ع کریں گے ہمیں اگر ڈڈیال میں دھرلہ بھی دنیا پڑا تو دیں گے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہماری مانوں ،بہنوں کی عصمت دری کی جارہی ہے وہاں کشمیریوں پر مظالم ڈھالے جارہے ہیں دوسری طرف وزیراعظم آزاد کشمیر کا وزیراعظم نواز شریف کی کرپشن بچانے کیلئے اسلام آباد میں پریس کانفر نس کر رہا ہے انہوں نے کہ کہا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن میں دھاندنی الیکشن تھا ہر حلقہ میں دس دس ہزار ووٹ اضافی ڈالے گے ہم ہر گلی محلہ میں جا کر ناراض کاکنوں منائیں گے اور پارٹی کو مضبوط کر یں کے لئے دن رات ایک کر دیں گے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چوہدری محمد رضوان کے والد ماسٹر چوہدری محمد ظہور انتقال کر گئے

France; Father of Ch M Rizwan, Master Ch M Zahoor passed away

فرانس۔پیرس (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔محمد انجم ملک ) ----   چوہدری محمد رضوان کے والد ماسٹر چوہدری محمد ظہور انتقال کر گئے چوہدری محمد رضوان کے والد محترم ماسٹر چوہدری محمد ظہور صاحب رضاے الہی سے وفات پا گئے ہیں ۔ ان کی نمازہ جنازہ 9 جون بروز جمعہ دن 1:00 بجے ادارہ منہاج القران میں ادا کی جاے گی۔رابطہ نمبر چوہدری محمد رضوان 0625325454

کنوہا میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کے معلم میاں معین الدین کی پھوپھی اور چوہدری محمد فیاض کی خوشدامن انتقال کر گئیں

Aunty of Mian Mohin Ul Din passed away in Kanoha

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کے معلم میاں معین الدین کی پھوپھی اور چوہدری محمد فیاض کی خوشدامن انتقال کر گئیں نماز جنازہ شاہ عثمانیہ کنوہا میں ادا کی گئی جس میں پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ ،چئیر مین پرویز اختر قادری،وائس چئیر مین شاہد اکبر گجر،حق نوا ز آرائیں ،چوہدری عبدالغفار،چوہدری محمد شیراز،حاجی اخلاق حسین،محمد مسعود بھٹی،نمبردار اسد عزیز،کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری ابرار حسین ،محمد شفیق اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر برطانیہ کے مرکزی راہنماچودھری محمداعجاز آف ڈھوک کیپٹن محمدسلیم بوعہ یونین کونسل فیض پورشریف اورحاجی چودھری منظور حسین آف بوعہ کسی حال مقیم بریڈفور ڈبرطانیہ نے چودھری محمداعظم آف تنگ دیوکے جواں سالہ پوتے اورچودھری محمدنائب کے بیٹے محمدتیمورنائب کی المناک حادثاتی موت اورچےئرمین ظفراقبال آف ڈومال کے جواں سالہ بیٹے عدیل ظفرکے انتقال پرملال پرسوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

چکسواری (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ حاجی علی اصغرچودھری (ر) پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپور خالدمحمودصدرمعلم صوفی محمدیعقو ب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم حاجی اخلا ق احمددانش صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی اللہ دتہ بسمل انچار ج صدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر قائداساتذہ چودھری مہربان علی محمدیوسف طاہر چودھری محمدیاسین (ر) معلم راجہ محمدیوسف سینئرمدرس گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری محمدشکیل اعوان شاہدحنیف محمدیوسف طاہرچودھر ی ولایت حسین شاد حاجی چودھری محمداعظم راجہ شہباز خان محمداکرم سہگل محمدشبیرغلام مصطفے محمدآصف محمدجمیل حاجی محمدغالب مغل محمدثاقب مغل نے ظفراقبال مغل آف ڈوما ل کے جواں سالہ بیٹے عدیل ظفرکے انتقال پرملال پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیا ہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے

چکسواری (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ حاجی چودھری مقصوداحمدطاہرحاجی چودھری منظور حسین حاجی چودھری محمدسلیم حاجی چودھری محبو ب الرحمن انجم چودھری محمداعجاز چودھری منیر اخترچودھری محمداعظم کوٹھوی چودھری غضنفراقبال منشی چودھری عبدالرشیدراجہ تفسیر احمدخان چودھری بشارت حسین میاں محمدمسعود بٹالہ چودھری آصف کریم خواجہ محمداحتشام ڈومال حاجی چودھری عبدالروف چودھری محمدلعل دکاندار خواجہ طاہرعزیز چودھر ی منور حسین محمدہارون اقبال نے ظفراقبال مغل آف ڈوما ل کے جواں سالہ بیٹے عدیل ظفرکے انتقال پرملال پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیا ہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی محمد شعیب ،ماسٹر عبدالمجید،چوہدری توقیر اسلم،محمد مسعود بھٹی نے گاؤں سدیوٹ جا کر چئیر مین یوسی غزن آباد طارق یٰسین کیانی سے ان کے والد محترم اور چئیر مین یو سی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کے خالو راجہ محمد یٰسین کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

some image some image

Picture of the Day

Faizan-e-Madinah Masjid, Peterborough .... Ramdan Mubarak

some image

Jamia Masjid Faizan E Madina is located on Gladstone Street in Millfield, Peterborough, not far from the City Centre. It is one of the largest Masjids in Western Europe, with a capacity to accommodate approximately 3000 worshippers any given time (covering 3 floors), catering for 25% of City’s Muslims.

The Faizan e Madinah Masjid was a vision of the Community in Peterborough and it was built with thier help, guidance, and supervision. The foundation of the Masjid was laid in 2006 and the overall cost of the project amounted to approximately £3 million. Many volunteers kindly donated their labour and skills in the construction of the Masjid.

The Masjid is the focal point within the Muslim community and the hub of religious activity, not just within Peterborough, but also, for the whole of the UK. The Masjid, apart from the five daily prayers, is utilised for religious celebrations, lectures, national and international conferences, community and educational purposes.

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk

    Website admin
    some image

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics