Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 8th March 2018 ----- 19th Jamadi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

برطانوی ہائی کمشنر اسلام آباد، کونسلر ہیڈ جان رائن کا ایم سی کلر سیداں میں جبری شادیوں کی روک تھام کے سلسلہ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب

Officials from British high commission address forced marriage in Kallar Syedan

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ برطانوی ہائی کمشنر اسلام آباد میں تعینات کونسلر ہیڈ جان رائن نے گزشتہ روز ایم سی کلر سیداں میں جبری شادیوں کی روک تھام کے سلسلہ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 42 فیصد لڑکیوں کی 18 برس کی عمر میں ہی شادی کر دی جاتی ہے جبکہ 08 فیصد لڑکیاں 15 سے 19 سال کی عمر میں ماں بن جاتی ہیں ۔

ثقافتی روایت کی وجہ سے لڑکوں اور لڑکیوں کی کم عمر ی شادی ان کی زندگی کیلئے خطرہ ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں خاص طور پر نوجوانوں اور عورتوں سمیت تمام لوگوں کو یکساں اہمیت اور وقار حاصل ہواور وہ معاشرے کے متحرک افراد کے طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی اچھی تعلیم ،بہتر صحت ،کم عمراور جبری شادیوں کی روک تھام اور آزادی اظہار رائے برطانوی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔چےئرمین ایم سی کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جبری شادیوں کے حوالے سے برطانوی حکومت بھی اتنی ہی قصور وار ہے جتنا کہ ہمارا معاشرہ۔برطانوی حکومت جبری شادیوں کیخلاف موثر قانون سازی کرنے کی بجائے سارا ملبہ ہم پاکستانیوں پر ڈال دیتی ہے جو سراسر زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جبری شادیوں کی روک تھام کے حوالے سے سب سے بڑا قانون ہمارے مذہب میں موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج معاشرتی مسائل میں پھنسنے کے بعد برطانوی حکومت کو جبری شادیوں کی روک تھام یاد آئی۔ ہمارے کلچر میں جبری شادیوں کا رجحان نہیں تا ہم اس سلسلہ میں پاکستانیوں کو مورد الزام ٹھہرانا بھی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔تقریب سے برطانوی میں مقیم فورسڈ میرج یونٹ کے جوائنٹ ہیڈ امیر پٹیل،برٹس ہائی کمشنر اسلام آباد میں تعینات وائس کونسلر عازور راحیل اورضلعی لیڈی کونسلر نبیلہ انعام نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں وائس چےئرمین چوہدری محمد ضیارب، ارکان ایم سی چوہدری محمد اشرف ،راجہ محمد حنیف اور عاطف اعجاز بٹ بھی شامل تھے۔

Kallar Syedan; John Ryan from British high commission in Islamabad addressed a seminar at MC Kallar Syedan and spoke about the forced marriage issue effecting British Pakistani community.

John Ryan said currently 42% of girls are married at the age of 18, While 8% of the girls are mothers at the age of 15 to 19, Which is considered dangerous.

At the meeting were officials from forced marriage unit at British high commission, who gave details of forced marriage taking place in British Pakistani community.

The MC Kallar Syedan officials speaking at the seminar said it is wrong to blame the British Pakistani community on forced marriage, The current economic situation in UK has led to British government making issue of forced marriage.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

برطانیہ میں برفانی طوفان نے انشورنس کمپنیوں کی بینڈ بجا دی

Insurance companies suffer biggest payout year for storm

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----برطانیہ میں گزشتہ روز ہونے والے برفانی طوفان بے ہر طرف تباہی مچا دی اس برفانی طوفان نے انشورنس کمپنیوں کی بینڈ بجا دی صرف چار دن میں سولہ ملین پاونڈ سے زائد کے کاروں کے نقصانات کے کلیم کیے گئے جو پورے سال کی نسبت چار دن میں دگنے کلیم کیے گئے

انشورنس کمپنیوں کے مطابق چار دن میں بارہ ملین سے زائد کا نقصان پہنچا انشورنس کمپنیوں کے مطابق زیادہ تر کلیم گاڑیوں کے سلپ کرنے اور سڑک کے کنارے لگے حفاظتی کربز کے ساتھ ٹکرانے کے باعث داخل کرائے گئے اس کے علاوہ کمپنیوں کے مطابق بیس فیصد کلیم میں گاڑیوں کو جائے وقوع سے ہٹانا پڑا -

برفانی طوفان سے تقریبا آٹھ ہزار سے زائد کاروں کے حادثے رنما ہوئے اس کے علاوہ گاڑیوں کے روڈ پر بند ہونے پر آر اے سی کو دس ہزار مرتبہ کال کر کے بلایا گیا - برفانی طوفان نے انشورنس کمپنیوں کی بینڈ بجا دی کیا اب انشورنس کمپنیاں اپنا نقصان انشورنس مہنگی کر کے انہی ڈرائیوروں سے پورا کریں گی؟

London; The UK's leading insurance companies were hit with £1.43bn worth of claims in December after freezing weather and heavy snow hit large parts of the country.

The Association of British Insurers (ABI) said the industry received 467,000 claims during the period, affecting vehicles, homes and businesses.

Of these, 190,000 claims related to property damage at a cost of £900m, with 103,000 accounting for burst pipe damage. A further 278,000 were linked to vehicle damage costing £530m. Many of these claims were for low speed collisions as motorists struggled on icy roads.

Nick Starling, the ABI's director of general insurance and health, said: "The big freeze highlighted that when bad weather strikes there is no substitute for insurance.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ شرقی گوجرخان کی معروف شخصیت چوہدری ظفر پگاڑامیلہ سائیں مرچو کی تقربات میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر برطانیہ سے پاکستان پہنچے انہوں نے میلہ کی تقریبات میں شرکت کی دوست احباب سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم حاجی چوہدری محمد اسلم نے حسب روایت اپنی رہائش گاہ پر لنگر کا بھی خصوصی انتظام کیا دعائیہ تقریب بھی منعقد ہوئی اہل علاقہ دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی میلہ میں روایتی جوش و خروش بھی نظر آیا علاقائی کھیل اور ثقافت کے مقابلے اشیاء خورد ونوش کے اسٹال جگہ جگہ لگائے گئے دربارسائیں مرچو پر چادریں اور ڈالیوں کی آمد جاری رہی اور دعائیں کی گئیں بچوں کی تفریح کیلئے جھولے وغیرہ بھی لگائے گئے چوہدری ظفر پگاڑا نے بتایا کہ وہ میلہ میں شرکت کیلئے ہر سال برطانیہ سے دوست احباب کے ہمراہ شرکت کیلئے آتے ہیں

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

چئیرمین ایم سی کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے 09افراد کو چئیرمین زکواۃ و عشر کمیٹی کے نوٹیفکیشن تقسیم کئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چےئرمین ایم سی کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے 09افراد کو چےئرمین زکواۃ و عشر کمیٹی کے نوٹیفکیشن تقسیم کئے۔ایم سی کلر سیداں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وائس چےئرمین چوہدری محمد ضیارب، ارکان ایم سی کلر سیداں چوہدری اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، چےئرمین زکواۃ کمیٹی ایم سی کلر سیداں چوہدری طارق تاج اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر چےئرمین شیخ عبدالقدوس نے محمد مسعود کو کمبیلی صادق،عاصم اقبال کو موہڑہ بنی،محمد ندیم کو کلر سیداں،حافظ محمد علی قادر لو نی،محمود اختر کو درکالی شیرشاہی،محمد نواز کو منگلورہ،محمد منیر کو کلر بدہال،ڈاکٹر محمد نواز کو درکالی معموری اور سید اکبر کو منگال وارڈ کیلئے چےئرمین زکواۃ و عشر کمیٹی نامزد کرتے ہوئے انہیں نوٹیفکیشن کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔

 

some image

حلقہ پی پی دو میں نئی حلقہ بندیوں سے سیاسی جماعتیں حیران اور پریشان عوام میں بھی پریشانی کی لہر دوڑ گئی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ حلقہ پی پی دو میں نئی حلقہ بندیوں سے سیاسی جماعتیں حیران اور پریشان عوام میں بھی پریشانی کی لہر دوڑ گئی نئی حلقہ بندیوں سے مقامی دھڑے بندیاں یقینی طور پر متاثر ہونگی مجوزہ نئی حلقہ بندیاں میں اعصاب شکن انتخابی معرکہ کا آغاز ہو گا گوجر خان کو ملا کر صوبائی حلقہ بنا یا جس کے بعد حلقہ کی سیاسی صورتحال نہ صرف تبدیل ہو گئی بلکہ سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت کے لیے یہ فیصلہ کرنا درد سر بن گیا ہے حلقہ بھر کی عوام کے ذہنوں میں گردش کر رہا کہ حلقہ پی پی 8سے راجہ ندیم چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں الیکشن 2018 میں میدان میں اترنے کا فیصلہ کررہے ہیں ان کے سیاسی فیصلہ کا حلقہ کی عوام کو شدت سے انتظار ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کامیاب جلسہ کے بعد ان کا ضلع بھر کی سیاست میں عمومی اور حلقہ پی پی دو کی سیاست میں خصوصی طور پراہمیت اور مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

کہوٹہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کا میاب جلسہ یونین کونسل سموٹ کے مسلم لیگی رہنماوں نے مرکزی کردار ادا کیا

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ کہوٹہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کا میاب جلسہ یونین کونسل سموٹ کے مسلم لیگی رہنماوں نے مرکزی کردار ادا کیا اور سیکنڑوں افراد اور گاڑیوں کے جلوس کے ساتھ جلسہ گاہ میں شرکت کی اس موقع پر چیئرمین PMLNسموٹ راجہ محمد حفیظ نیپوٹھوارڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہوٹہ میں کامیاب جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حلقہ کی عوام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پالیسوں اور ان کا حلقہ میں ترقیاتی کاموں سے خوش ہیں جلسہ کی کامیابی نے ثابت کر دکھایا کہ مسلم لیگ ن ہی پورے ملک کی نمائندہ سیاسی قوت ہے

کلرسیداں سمیت راولپنڈی کی دیگر ملحقہ تحصلیوں میں سٹامپ پیپر کی قلت شدت اختیار کرگئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ کلرسیداں سمیت راولپنڈی کی دیگر ملحقہ تحصلیوں میں اشٹام پیپر کی قلت شدت اختیار کرگئی ،خزانہ کے عملہ کی ملی بھگت اور انتظامیہ کی مبینہ چشم پوشی کے باعث راولپنڈی کچہری میں اشٹام پیپر بلیک میں دوگنی قیمت پر فروخت ہو نے لگے،بااثر اشٹام فروش مافیا خزانے سے سارا مال خرید کر بعد ازاں خزانہ میں قلت ہونے پر دوگنی قیمت پر فروخت کرتا ہے جس کی وجہ سے تحصیل کلرسیداں اوردیگر تحصلیوں کے چھوٹے اشٹام فروشوں کو ایڈوانس رقم جمع کرانے کے باوجود کئی ماہ تک اشٹام نہیں دیے جاتے ۔ کلرسیداں کے اشٹام فروشوں نے شکائت کرتے ہوے بتایا کہ روز مرہ معاملات کے بیان حلفی کے لیے 50روپے مالیت کے اشٹام پیپر ضرورت ہوتے ہیں جو کئی کئی ماہ خزانہ سے نہیں ملتے اگر آتے بھی ہیں تو راولپنڈی کے بڑے اشٹام فروش سارا اسٹاک خرید لیتے ہیں اور ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ابھی خزانے میں مال شارٹ ہے جب آئے گا تب ملے گا اس کے برعکس راولپنڈی کچہری میں سر عام 50روپے والا اشٹام 100روپے اور 80روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ اشٹام فروشوں اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی او راولپنڈی سے اس معاملہ میں سخت نوٹسلینے اور انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

تحصیل کلرسیداں کو نئی حلقہ بندیوں کے تحت تقسیم کرکے گوجرخان میں شامل کرنا سمجھ سے بالا تر ہے, سابق تحصیل ناظم ملک سہیل اشرف

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ سابق تحصیل ناظم ملک سہیل اشرف نے کہا ہے کہ تحصیل کلرسیداں کو نئی حلقہ پندیوں کے تحت تقسیم کرکے گوجرخان میں شامل کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ، اس سے قبل تحصیل کلرسیداں کو دو حصوں میں تقسیم کرکے کہوٹہ کے ساتھ منسلک کیا گیا اور اب گوجر خان سے لگا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا جو کلرسیداں کی عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں سے قبل جغرافیائی لحاظ سے جائزہ لے اور تحصیل کلرسیدں کودو حلقوں کی بجائے ایک ہی حلقے میں رکھے۔

الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بند یاں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ انوار الحق )۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن2018 کے لیے ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جا ری کر دی ہے،ان حلقہ بندیوں کے خلاف چار اپریل تک اپیل دائر کی جا سکتی ہیں۔ان اپیلوں کی سماعت کے بعد فائنل لسٹ جا ری کر دی جا ئے گی۔ حلقہ بندیوں کے مطا بق موجودہ حلقہ این اے پچاس کا نمبر تبدیل کر کے این اے 57 کر دیا گیا ہے۔ این اے پچاس جس کے ایم این اے موجودہ وزیراعظم شاہد خا قان عباسی ہیں میں تحصیل مری، تحصیل کو ٹلی ستیاں اور تحصیل کہوٹہ کے ساتھ ساتھ اب پوری تحصیل کلر سیداں بھی شامل کر دی گئی ہے اس سے قبل تحصیل کلر سیداں کی صرف چھ یو نین کو نسلیں اس حلقہ میں شامل تھیں۔اس حلقہ کی اب کل آبادی سات لاکھ نوے ہزار چھ سو بتیس ہو گئی ہے، اس حلقے کا شمار اس سے قبل بھی سرحدی لحاظ سے طویل ترین حلقوں میں ہو تا تھا اور اس کازکر مو جودہ وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے کئی بار اپنی تقریروں میں بھی کیا تھا اب با قی ماندہ تحصیل کلر سیداں کے شامل ہو نے سے یہ حلقہ مذید پھیل گیا ہے۔ حلقہ بندیوں کے مطا بق قومی اسمبلی کے حلقہ میں شرقی کلر سیداں کے با سیوں کے لیے کوئی خاص تبدیلی نہیں ہو ئی تاہم صوبائی اسمبلی میں تحصیل کلر سیداں کو ایک بار پھر دوحصوں میں تقسیم کر نے پر اہل علا قہ سراپا احتجاج ہیں۔ مقامی عوام کے مطابق افسر شاہی نے ہمیشہ گرم وٹھنڈے دفاتر میں بیٹھ کر کلر سیداں کے عوام کو سولی پر چڑھانے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی اور ہل علا قہ کو کبھی اگھٹا نہیں ہو نے دیا ۔ افسر شاہی نے ایک با پھراپنے شاہی فر مان کے ذریعے تحصیل کلر سیداں کے عوام کے درمیان ایک لکیر کھنچ دی ہے اور کلر سیداں کو دو حلقوں پی پی سات اور پی پی آٹھ میں تقسیم کر دیا ہے۔ پی پی سات میں پو ری تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی یو سی غزن آباد، یو سی بشندوٹ، یو سی گف، میونسپل کمیٹی کلر سیداں، یو سی بھلاکھر ( صرف پٹوار سرکل بھلاکھر مو ضع بھلاکھر اورمو ضع دودہلی جو کہ پٹوار سرکل ممیال میں شامل ہے) یو سی دوبیرن کلاں کا پٹوار سرکل ممیال( مو ضع سینتھہ، مو ضع ممیال۔ موضع بلانڈی، موضع کنڈیا ری اور موضع ممیام) اور یو سی نلہ مسلماناں کو شامل کیا گیا ہے۔

جبکہ پی پی آٹھ میں یو سی دوبیرن کلاں( صرف مو ضع سکوٹ اور مو ضع دوبیرن کلاں) یو سی کنو ہا، یو سی چوآ خالصہ، یو سی منیاندہ ، یو سی سموٹ، یو سی سوئیں چیمیاں، یو سی قاضیاں، یو سی کو نتریلہ، یو سی بیول، یو سی تھا تھی، یو سی چنگا بنگیال، یو سی بھڈانہ اور گوجر خان وارڈ نمبر2 اور مضا فاتی علاقے شامل ہیں۔ صو بائی حلقوں کی حلقہ بندی میں ایک جا نب تحصیل کلر سیداں کو دوحصوں میں تقسیم کر دیا گیا دوسری جانب دو یو نین کو نسلوں دوبیرن کلاں اور بھلاکھر اور کو تقسیم کر دیا گیا۔ جس سے اہل علاقہ میں شدید ردعمل پایا جا تا ہے تاہم پی پی سات کی نسبت پی پی آٹھ کے علاقوں میں ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے شرقی کلر سیداں ( مرکز چوآ خالصہ ) میں گو تحصیل کلر سیداں کو دوحصوں میں تقسیم کر نے کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے تاہم کہوٹہ سے نکل کر گو جر خان میں شامل ہو نے پر قدرے اطمینان پایا جا تا ہے۔ لو گوں کے مطا بق کہوٹہ کا سفر پہاڑی علا قہ ہو نے کی وجہ سے نہایت مشکل جبکہ دوسری جانب گو جرخان اور بیول کا علا قہ میدانی ہے اور اس علا قے میں سفر کر نا اور انتخابی مہم چلا نا آسان ہے ۔ ایک اور سیاسی وجہ بھی ہے کہ کہوٹہ کے علاقوں میں ایک برادری کی اکثریت ہے اور کوئی بھی امیدوار کا تعلق ا س برادری سے نہ ہو الیکشن میں کامیابی حاصل کر نا مشکل ہے جبکہ مو جودہ پی پی آٹھ میں اس طرح کی کوئی پوزیشن نہیں کیونکہ ان علا قوں میں کسی ایک برادری کو بھی اکثریت حا صل نہیں اور اس حلقے میں الیکشن برادری ازم نہیں پارٹی نظر یات پر ہو نے کا امکان ہے۔ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور کیا یہ نئی حلقہ بند یاں قائم رہتی ہیں صو رتحال اپریل کے وسط تک واضع ہو جا ئے گی۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم )----مصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منیاندہ تحصیل کلر سیداں میں تین روزہ آئی کیمپ کے دوران امراض چشم میں مبتلا 664مریضوں کا معائنہ اور85مریضوں کے سفید موتئے کے کامیاب آپریشن کئے گئے۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کے تعاون سے آئی کیمپ چودھری محمد یونس کی رہائش پر لگایا گیا جس میں ماہرین امراض چشم نے آنکھوں کا معائنہ کیا جبکہ مریضوں کے لئے ادویات، لیبارٹر ی ٹیسٹ ہیپا ٹائٹس بی سی، بلڈ پریشر ، بلڈ شوگر،بائیو میٹر ی سمیت کھانے اور رہائش کے مفت انتظامات کئے گئے ۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ کیمپ کے دوران ناراں کہوٹہ اور بنہال کے مقامات پر بھی مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا جن کے بعد ازاں منیاندہ میں آپریشن کئے گئے ۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ راجہ نوید سرفراز منہاس آف منیاندہ کو ڈی ایس پی بننے پر الحاج قمرالزمان منہاس آف ہانک کانگ، چوہدری شبیر منہاس، احتشام منہاس، چوہدری یونس آف یوکے، کونسلر ھاجی منیر منہاس،حاجی ظہیر منہاس نے مبارک باد پیش کی اور انکی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

نئی حلقہ بندیوں کے ساتھ ہی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نئی حلقہ بندیوں کے ساتھ ہی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گی ۔راجہ صغیر احمد آف مٹور کی میجر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ اور بلال یامین ستی کے ساتھ طویل سیاسی ملاقات ۔مختلف معملات پر مذکرات راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے 2گھنٹے سے زاہد چیئر مین یوسی مواڑہ میجر (ر) عبد الرؤف جنجوعہ اور چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدواربرائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مثبت اثرات دیکھنے کو ملے ہیں۔راجہ صغیر احمد اور بلال یامین ستی کے سیاسی اختلافات میں بھی خاصی کمی آئی ہے نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے آمدہ الیکشن کے حوالے سے کھل کر گفتگو ۔چیئر مین یوسی مواڑہ میجر (ر) عبد الرؤف جنجوعہ اور چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی نے اپنے گروپ سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کر نے کا اعلان ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کی ہیں جس کی وجہ سے تمام حلقوں میں خاصی تبدیلی آئی ہے حلقہ پی پی ٹو جس میں تحصیل کہوٹہ کی 13یونین کونسلیں اور تحصیل کلر سیداں کی6یونین کونسلیں شامل تھیں مگر اب ان میں تبدیلی آگئی ہے اس حلقے کا نام پی پی ٹو سے تبدیل ہو کر پی پی سات ہو گئی ہے جبکہ کلر سیداں کی بھی6میں سے 5یونین کونسلوں کو ان سے الگ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے گذشتہ میجر راجہ عبدا لرؤف جنجوعہ کی رہائش گاہ پر راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو نے چیئر مین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ اور چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی سے ملاقات کی اس موقع پر چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، چیئر مین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی اور راجہ ثقلین آف ممیام بھی مو جود تھے ۔انہوں نے آنے والے الیکشن کے حوالے سے دو گھنٹے سے طویل ملاقات کی اور علاقائی سیاست پر گفتگو کی ۔

some image

یوسی ہوتھلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام کے تحت ترقیاتی کام جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوسی ہوتھلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام کے تحت ترقیاتی کام جاری ۔ علیوٹ کے مقام پرچیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر اور جنرل کونسلر راجہ عمران ایڈوکیٹ کی کوششوں سے لاکھوں روپے کی گرانٹ سے بزرگ سیاستدان حاجی صوبیدارمیجر حاجی عنائت کی ڈھوک میں مین گلی کی تعمیر جاری ۔ چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے ضلع کونسل راولپنڈی کا دورہ کام کا معیار چیک کیا ۔ اس موقع پرراجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء،سیکرٹری یوسی ہوتھلہ امجد اقبال، ٹھکیدارراجہ طالب حسین ،حاجی سعادت حسین،راجہ عبادت آف علیوٹ اور دیگر موجود تھے ۔اپنے بیان میں چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے ضلع کونسل راولپنڈی نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے اپنے یوسی میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے اس پہلے یوسی ہوتھلہ کے گاؤں پنیالی میں بھی ایک گلی تعمیر کی گئی ہے انشاء اللہ یونین کونسل ہوتھلہ کے ہر گاؤں میں ترقیاتی کام کراؤں گا عوام نے جو مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا تھا اس پر پورا اتروں گا ۔

some image

سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ محمد صدیق علاج کے بعد وطن واپس آگئے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ محمد صدیق علاج کے بعد وطن واپس آگئے ۔خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمداور جنرل کونسلر راجہ محمد جلیل نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ محمد صدیق کو کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور انگلینڈ میں زیر علاج رہے گذشتہ روزراجہ محمد صدیق علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آگئے ۔ خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمداور جنرل کونسلر راجہ محمد جلیل نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعاء دی ۔

some image

جنر ل کونسلر یونین کونسل ہوتھلہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا اہتمام

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ جنر ل کونسلر یونین کونسل ہوتھلہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا اہتمام۔ راجہ گلزار احمدنے اپنے دوستوں کو پر تکلف کھانوں سے تواضع کی ۔تمام دوستوں کی طرف سے جنر ل کونسلر یونین کونسل ہوتھلہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری کا تہ دل سے شکر یہ ۔ اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلا ل یامین ستی امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی ، چیئر مین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد حسین ستی ، چیر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ، وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ اسد محمود ستی ، ڈاکٹر راجہ عرفان سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔

some image

الیکشن کمیشن نے قو می و صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے قو می و صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقہ این اے 50کو این اے 57کا نام دے دیا گیا ۔ جس میں کہوٹہ ، مری ،کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کی مکمل تحصیلوں کو شا مل کیا گیا ہے ۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ایم پی اے کے حلقہ پی پی (2) کو تبدیل کرکے پی پی (7) کا نام دے کر کلرسیداں ایم سی ، ممیال اور نلہ مسلماناں کوتحصیل کہوٹہ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق مرد م شماری کے بعد آبا دی کے لحاظ سے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ جس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50کو اب این اے 57قرار دیتے ہوئے مری ، کہوٹہ ، کوٹلی ستیاں کے ساتھ ساتھ کلرسیداں تحصیل کو مکمل طور پر اس کا حصہ بنادیا گیا ہے ۔ قبل ازیں کلرسیداں کی 6 یونین کونسلز قومی اسمبلی کے اس حلقہ کا حصہ تھیں ۔ اب چار تحصیلوں پر مشتمل مکمل حلقہ این اے 57بنا دیا گیا ہے ۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 2میں ردو بدل کر کے تحصیل کہوٹہ کے ساتھ ساتھ نلہ مسلماناں اور ممیام کو اس صوبائی حلقہ میں شامل کر کے کلرسیداں کی یونین کونسلوں کنوہا ، منیاندہ ، سموٹ ، چوآخالصہ ، دوبیرن کلاں کو بیول اسلام پورہ ،جبر تھاتھی ، سوئی چیمیاں ، قاضیاں ، گرجر خان نمبر2، بھڈانہ وغیرہ کا صوبائی حلقہ پی پی8بنایا گیا ہے ۔ تحصیل کلرسیداں کو مکمل طور پر قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 57جبکہ صوبائی سطح پر کلرسیداں کو دو انتخابی حلقوں پی پی 7اور پی پی 8میں شامل کیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کہوٹہ آمد سے چند لمحے قبل صحافی راجہ عمران ضمیر کو ٹیلی فون

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کہوٹہ آمد سے چند لمحے قبل صحافی راجہ عمران ضمیر کو ٹیلی فون ۔ سنیئر صحافی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ گلشن ضمیر کی خیریت دریافت کی ۔ جبکہ اس موقع پر جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی ، سنیئر نائب صدر سعید افضل چوہان ، ارسلان کیا نی ،بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی مصروفیات کی وجہ سے ملنا مشکل ہے ۔ مگر راجہ گلشن ضمیر کی صحت کے لیئے دعا گو ہوں ۔ راجہ گلشن ضمیر مخلص ، نڈر اور بے باک صحافی ہیں ۔ قلم کی حرمت کو ہمیشہ برقرا رکھا ۔ اس موقع پر مقامی صحافیوں اور ممبران و عہدیداران پریس کلب کہوٹہ نے بھی وزیر اعظم کو سلا م پیش کیا ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کو ٹلی ستیاں کے عوام کیساتھ تما م سڑکیں کارپٹ ہو نے کا وعدہ ایفا نہ ہو سکا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کو ٹلی ستیاں کے عوام کیساتھ تما م سڑکیں کارپٹ ہو نے کا وعدہ ایفا تو نہ ہو سکا مگر منتخب نما ئندوں کی عدم دلچسبی ،محکمہ ہائی وے کی غفلت یا ٹھیکیداروں کی چشم پو شی کو ٹلی ستیاں کی سڑکیں تعمیر کے دوران ہی کھنڈرات کا منظر پیش کر نے لگیں،گزشتہ تین سالوں سے عوام کی زندگی اجیرن بنی ہو ئی ہے کوٹلی ستیاں سے ملوٹ ستیاں ، کو ٹلی ستیاں سے بھن اور کو ٹلی ستیاں سے پھو فنڈی رو ڈز تکمیل سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ، ڈالی گئی ناقص مٹیریل کی کنکریٹ اکھڑنے لگی متعدد مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث نالیاں اور پلیاں بھی ٹوٹنے لگیں انتھائی سست روی سے جاری کام آئندہ پانچ سالوں میں بھی پایہ تکمیل تک پہنچنے کے امکا نا ت نظر نہیں آتے کٹائی کے بعد روڈ پر پھیکا جانے والا ملبہ گاڑیوں کی کراسنگ میں رکاوٹ پیدا کرنے لگا اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوتس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضع رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے تما م سڑکو ں کو کا رپٹ کر نے کیاعلان کو منتخب نما ئندوں نے ہوا میں اڑا کر کنکریٹ روڈزبنا نی شرو ع کیں مگر اس میں بھی نا قص مٹریل کا استعمال دھڑلے سے جا ری یوں محسوس ہو نے لگا کہ کو ئی پو چھنے والا نہیں اندھیر نگری کا چو پٹ راج کی مثال قا ئم کی ہو ئی ہے

اہلیا ن دھیر کو ٹ ستیاں پر ما ضی میں فنڈز فرا ہمی میں ہمیشہ احسان کیا آئندہ بھی وہ اس روائت کو برقرا ر رکھیں گے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ بی ایچ یو کو ٹ سیا ہ دھیر کو ٹ ستیاں کے اضافی کمروں کی تعمیر کے لیے 78لاکھ رو پے کے فنڈز فرا ہمی پر صو با ئی وزیر را جہ اشفا ق سرو ر اورجو ئنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجا ب راجہ عتیق سرور کا شکریہ ادا کر تے ہیں جس سے یہا ں کے عوام کا دیرینہ مسلہ حل ہو گا اورصحت کہ سہو لت فراہم کر نے ڈا کٹرز اور دیگر ہسپتا ل انتظا میہ کوآسانہ میسر ہو گی ان خیا لا ت کا اظہا ر یو سی دھیر کو ٹ ستیاں کے مسلم لیگی نو جوان رہنما ؤں شا ہد محمو د ستی ،رفتا ب ستی ،ظفر تا ج ستی ،حشمت ستی،حفیظ ستی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا جس طرح بی ایچ یو کوٹ سیا ہ ددھیرکوٹ ستیاں کے فنڈز فرا ہم کیے گئے اسی طرح بی ایچ یو کو ٹ سیا ہ تا بتی تک سڑک کی فراہمی کے لیے بھی فنڈز کی فراہمی یقینی بنا ئے جا ئے جو کہ یہاں کے عوام کا ایک اور دیرینہ مطا لبہ ہے انہوں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جس طرح صو با ئی وزیر را جہ اشفا ق سرو ر اورجو ئنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجا ب راجہ عتیق سرور نے اہلیا ن دھیر کو ٹ ستیاں پر ما ضی میں فنڈز فرا ہمی میں ہمیشہ احسان کیا آئندہ بھی وہ اس روائت کو برقرا ر رکھیں گے

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

راجہ طاہر کیانی، محمد شاہد صراف نے صحافیوں اور تاجروں کے درمیان صلح کرائی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد اقبال نے پوٹھوہار پریس کلب کے ساتھ اختلافات تھے جس پر سماجی سیاسی شخصیات راجہ طاہر کیانی، محمد شاہد صراف نے کردار ادا کرنے کیلئے صحافیوں کے اور تاجروں کے درمیان صلح کرائی اس موقع پر چوہدری محمد اقبال پوٹھوہار پریس کلب آئے اور تحفظات کو دور کیا اس موقع پرراجہ طاہر کیانی اورشاہد صراف نے کہا کہ صحافت کے ذریعے عوامی مسائل اجاگر ہوتے ہیں بالخصوص مرکزی انجمن تاجران کو صحافیوں کو اچھے روابط قائم رکھنا چاہیے لہذا اس طرح کے اخلافات مکمل طور پر ختم کر کے اپنے شہر کی فلاح وبہبود کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار پریس کلب ادارے کے تقدس کیلئے ہمارا کردار ہمیشہ کی طرح مثبت رہے گااس موقع پر تاجر رہنما سابق وائس چیئرمین راجہ بشارت،شیخ الطاف،شہادت بٹ، غلام قمر، ملک محبوب، شیخ نعیم، شاہد قریشی، نسلر راجہ سہیل کیانی، راجہ سجاد سلیم حیدر،راجہ شاہد عباس ، یامین قریشی، جاوید فوٹو گرافراور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

جس طریقے سے گوجرخان میں صوبائی حلقوں کی تقسیم کی گئی ہے وہ سراسر غلط ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چیف کوارڈی نیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرخان خواجہ محمد جہانگیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس طریقے سے گوجرخان میں صوبائی حلقوں کی تقسیم کی گئی ہے وہ سراسر غلط ہے اس کا لازمی ازسرنوجائزہ لیا جائے کیونکہ جس طریقے سے یونین کونسلز کی تقسیم کی گئی ہے تینوں صوبائی حلقوں میں وہ بالکل بچگانہ ہے اور ان حلقہ بندیوں کا نقصان ن لیگ کو ہو سکتا ہے

سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تحصیل گوجرخان کے زیر اہتمام سٹی ایجوکیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن مندرہ کی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تحصیل گوجرخان کے زیر اہتمام سٹی ایجوکیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن مندرہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی راؤ عدنان احمد سوشل ویلفیئر آفیسر گوجرخان تھے اس موقع پر سٹی ایجوکیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی خواتین عہدیداران نے خواتین کے حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کااظہا کیا اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفس کے عہدیداران عمران انصاری مدر فاؤنڈیشن کے بانی راجہ سلطان محمود چوہان پیپلزویلفیئر کونسل جسوالہ کے صدر چوہدری تنویر شیرازی تحصیل ٹی بی ایسوسی ایشن کے راجہ نجف سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن مطوعہ کے صدر چوہدری نوید امین اور حاجی رحمت اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر راؤ عدنان احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین معاشرے کے سدھار میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کرناسماجی ذمہ داری ہے

معروف عالم دین محمد رضاثاقب مصطفائی کا مرکزی عیدگاہ بڑکی جدید میں بزم فیضان مصطفےٰ کے زیر اہتمام درس قرآن کی محفل سے خطاب

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آج دنیا بھر میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے جہاں بھی جنگ اور بارود کا کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کا نشانہ مسلمان ملک، مسلمان مرد وخواتین اور کمسن بچے بن رہے ہیں یہود وہنودملت اسلامیہ کیخلاف یکجان جبکہ ہم تقسیم در تقسیم ہیں ہماری رسوائی کی بڑی وجہ نماز قرآن اور دیگر احکام الٰہی سے روگردانی ہے ہمارے دل حسد، بغض اور منافقت کے مسکن بن کر مردہ ہو چکے ہیں سب سے پہلے ہمیں اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہے ان خیالات کااظہار معروف عالم دین محمد رضاثاقب مصطفائی نے مرکزی عیدگاہ بڑکی جدید میں بزم فیضان مصطفےٰ کے زیر اہتمام درس قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمد رمضان ثاقب مصطفائی نے کہا کہ آج ہم نے اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے راستے کو چھوڑ دیا ہے قرآن کو کھول کر پڑھنا ہمیں گوارا نہیں صرف بیٹی کی رخصتی کے وقت اس کی یاد آتی ہے اور کتاب الٰہی کو ہاتھ میں اٹھا کر اس کے سائے میں اسے رخصت کرتے ہیں قرآن کو پڑھنا تو دور کی بات ہے اسے کھولنا ہی گوارا نہیں پھر ہم کہتے ہیں کہ ہمارے حکمران کرپٹ اور ظالم ہیں دراصل یہ ہمارے اعمال کی سزا ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو یہ تو نظر آرہا ہے کہ ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں لیکن وجوہات معلوم نہ ہونے کے باوجود کبوتر کی طرح آنکھیں روز کررکھی ہیں مسلمانوں کے دل زنگ آلود ہو چکے ہیں حسد، کینے اور منافقت کو ختم کرنا ضروری ہے محمد رضا ثاقب نے کہا کہ رب کریم کی ناراضگی سے ڈرنا چاہییے وہ توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھتا ہے ہمیں گناہوں کی معافی اور توبہ کی توفیق نہیں آج ہمارے پاس وقت ہے جب آنکھیں بندہوگئیں تو پچھتاوا رہ جاے گا

some image

گاؤں جاتلی کی جناح کالونی میں گلیوں کی پختگی کا کام پایہ تکمیل تک پہنچ گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ گاؤں جاتلی کی جناح کالونی میں گلیوں کی پختگی کا کام پایہ تکمیل تک پہنچ گیا مکینوں کا یونین کونسل کے نمائندوں کا شکریہ تفصیلات کے مطابق چیرمین یونین کونسل جاتلی چوہدری ابرار رشید ،وائس چیرمین راجہ زیشان اکبر اور جنرل کونسلر راجہ سبطین ضیاء نے جناح کالونی داخلی جاتلی کے مکینوں کا گلیوں اور مرکزی راستے کی پختگی کادیرینہ مطالبہ پورا کردتے ہوئے خطیر فنڈز سے گلیوں کی تعمیر کاکام مکمل ہونے پر اہلیان کالونی میں خوشی کی لہر دوڑ گی اور انہوں نے یونین کونسل کے منتخب نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا

some image

some image

میلہ سائیں مرچو قلندر کے سلسلے میں بیل دوڑ کے شاندار مقابلے

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔اسلام پورہ جبر گوجرخان،گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی بیل دوڑ کے شاندار مقابلے منعقد ہو ئے جس میں دور دراز سے بیل جوڑیوں کو لے کر شوقین حضرات نے حصہ لیا،کپٹن ایوب موڑہ ہفیال بیول کی بیل جوڑیوں نے میدان مار لیا،شائقین بڑی تعداد اس بیل دوڑ سے الطف اندوز ہوئی،صرف پوٹھوار ڈاٹ کوم کے سنگ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

فیڈرل کیپٹل کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کی یونینز کا فیڈریشن فارفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز اسلام آباد کی کال پراپنے مطالبات کے حق میں اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ فیڈرل کیپٹل کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کی یونینز نے فیڈریشن فارفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز اسلام آباد کی کال پراپنے مطالبات کے حق میں اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سی ڈی اے لیبر یونین نے سی ڈی اے ملازمین کے ہمراہ جنرل سیکرٹری امان اللہ خان ،شباب بخاری، اظہار عباسی، دائود خان، حسن اختر عباسی، عاصم ملک، شکیل ہزاروی، کی قیادت میں شرکت کی۔دیگر عہدیداروں میں راجہ نصرت، عامر خان، طاہر ملک، قاری آصف، چوہدری زاہد، سلطان بہادر، ملک اشرف، محمد شفیق، قدرت اللہ کیانی،واجد گجرو دیگر نے مختلف ڈائریکٹوریٹس کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری امان اللہ خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں ، الائونسز ، ہائرنگ /سیلنگ میں 100فیصداضافہ کیا جانا ناگزیر ہے۔سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی جلد قرعہ اندازی کی جائے اور ملازمین کے گھروں کی الاٹمنٹ بحال کی جائے۔اِس موقع پر سابق ایم این اے اسلام آباد میاں اسلم نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا اور گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصداضافہ کا مطالبہ کیا۔

 

عامر لطیف بٹ کو قتل کیس میں عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز بٹر نے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن راولپنڈی کے رہنما عامر لطیف بٹ کو قتل کیس میں عمر قید اقدام قتل میں دس سال قید سخت اور اڑھائی لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنادی۔ ملزم کے خلاف گنج منڈی پولیس نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کرکے نذیر بٹ کو قتل اور تین خواتین کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو قتل کے الزام میں عمر قید اور اقدام قتل پر دس سال قید اور ہرجانہ کی سزا سنائی۔

ایم پی اے پی پی 8ملک تیمور مسعود اکبر نے بوٹی موڑ میں پی ٹی آئی کے دفتر کاافتتاح کیا

some image

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ ایم پی اے پی پی 8ملک تیمور مسعود اکبر بوٹی موڑ میں پی ٹی آئی کے دفتر کاافتتاح کیا ۔ پاکستان تحریک انصاف عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔کرپٹ اور بد دیانت ٹولے نے غریب عوام کے حقوق غصب کئے ہوئے ہیں ۔نظریاتی کارکن کسی بھی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ۔ ہم عمران خان کے مشن کو آگے لے کر جائیں گے ۔آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 8 ملک تیمور مسعود اکبر نے بوٹی موڑ میں پی ٹی آئی کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے آواز اٹھائی ہے، کرپٹ اور بد دیانت ٹولے کی یہ بھول ہے کہ پی ٹی آئی چپ کر کے بیٹھ جائے گی، پی ٹی آئی عوام کے ووٹوں پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگی، ملک کو آگے لیکر جانا ہے تو آئندہ صاف شفا ف الیکشن کا ہونا ملک اور قوم کے لئے اشد ضروری ہے الیکشن پاکستان کی خوشحالی کا ضامن ہے آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ایک مضبو ط خود مختار الیکشن کمیشن کا ہونا انتہائی ضروری ہے حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے پنجاب میں سیاسی پولیس ہے جو کہ ن لیگ کی زرخرید غلام ہے جبکہ کے پی کے میں قانون کی بالادستی ہے ا فتتاحی تقریب کے موقع پرنائب صدر پی پی 8 راجہ بلال اورصدر لیبر ونگ تحصیل ٹیکسلا ملک اعجاز کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ماسٹر منور کو گاؤں ٹوپیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ماسٹر منور کو گاؤں ٹوپیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل موہڑہ نوری کے گاؤں ٹوپیاں میں ماسٹر منور کی نمازہ جنازہ ادا کی گی جنازے میں چیرمین راجہ عرفان عزیز ،پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری جاوید کوثر ،راجہ قاسم جاوید ،راجہ عاصم جاوید ،راجہ عبدالغفور کیانی ،شیخ طاہر اشفاق چیرمین یونین کونسل نڑالی ،اورمعززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی

Picture of the Day