Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 8th January 2017

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

کہوٹہ کے نواحی علاقہ منیندشریف گلہ گلوریاں میں دوہرے قتل کی واردات

Two men shot dead in Kahuta

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ کہوٹہ کے نواحی علاقہ منیندشریف گلہ گلوریاں میں دوہرے قتل کی واردات نامعلوم افراد نے 30پور پسٹل سے فاہر کر کے دو افراد کو قتل کر دیا ۔مقتول حاجی ساہیں غلام عربی کافی عرصہ سے دنیاوی زندگی کو خیر آباد کہ کر جنگل میں فقیر ی زندگی گزار رہے تھے ۔دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ،SHOتھانہ کہوٹہ سردار شکیل احمد اور دیگر سینکڑوں افراد موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے متولین کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کر دیں ۔مقتول حاجی ساہیں غلام عربی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی کے خالہ زاد بھائی تھے۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ منید شریف کے علاقہ گلہ گلورلیاں کے جنگل سے دو لاشیں ملی جن میں ایک 60 سالہ حاجی غلام عربی موضع منیند شریف جبکہ دوسری 45 سالہ منظور حسین موضع منیند شریف کے نام سے شناخت ہوئی ۔ کہوٹہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ ماٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال روانہ کر دی۔پولیس کے مطابق مقتولین کو30بور پسٹل کے فائر سے قتل کیا گیا۔ مقتولین کے بھائی حاجی غلام نبی نے نامعلوم افراد کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست کے دی کہوٹہ پولیس نے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا۔دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ،SHOتھانہ کہوٹہ سردار شکیل احمد، تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ،معروف ٹرانسپوٹر راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ عبا س پپو جنرل کونسلر یونین کونسل مٹور ، راشد مبارک عباسی ، ملک شاہد محمود اعوان آف چھنی اعوان کہوٹہ چیئر مین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی ،معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی ،SIعنصر،SIجاویدالہی اور پولیس تھانہ کہوٹہ کے عملے سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے ۔

Kahuta; Kahuta police are investigating after two men were shot dead during the night in Kahuta, The incident happened in Muneend Shareef region of Kahuta.

According to Kahuta SHO Sardar Shakeel Ahmed who told pothwar.com, That the two men who were murdered are identified as Haji Sain Ghulam Arbi, 60 and Manzoor Hussain both of Muneend Shareef and murdered in jungle of Golorian.

It was also reveled that Haji Sain Ghulam Arbi was living in Golorian jungle as a faqeer and he was reported missing as he had not returned home, When police found the bodies, the paid had been shot dead with a pistol.

Large number of police along with hundreds of people turned up in the jungle after hearing of double murder. Kahuta police have registered the case and are looking for those who committed the murder.

some image

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں- حاجی محمد عارف

Attack on zubair Gul in London deplored by the Pakistani community

some image some image

سلاو(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں- اس بات کا اظہار سلاو میں مقیم منجوٹھ کے رہائشی حاجی محمد عارف نے کیا حاجی محمد عارف نے اس واقعہ شدید الفاظ میں مذمت کی اور اپیل کی ہے کہ حملہ آوروں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے

نویں سالانہ میلاد النبی کی محفل ڈائمنڈ روڈ مسجد میں منعقد ہوئی

9th Millad ul Nabi mehfil held this year at Slough Diamond road masjid

سلاو ( نماہندہپوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) -----سلاو میں مقیم حاجی میاں خالد اینڈ فیملی کے زیر اہتمام نویں سالانہ میلاد النبی کی محفل گزشتہ روز ڈائمنڈ روڈ مسجد میں منعقد ہوئی جس میں سلاو کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی عاشقان رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی- اس محفل میں انٹر نیشنل شہرت یافتہ نعت خواں اور علماءکرام تشریف لائے اورمحفل میں چار چاند لگائے' نوجوان نسل کے لئے اردو کے علاوہ انگش میں بھی خطاب کیا گیا محفل کے اختتام پر درود و سلام پڑھ کر اختتامی دعا ہوئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا اس محفل میں عورتوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور عورتوں کے لیے علیحدہ پردہ کا اہتمام کیا گیا تھا

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

چوآخالصہ کے ٹرانسپورٹروں کی نئے روٹ کے خلاف حکم امتناع کی درخواست عدالت نے خارج کردی

Court rules out application by Choa Khalsa transporters to stop bus service

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی )----   چوآخالصہ کے ٹرانسپورٹروں کی نئے روٹ کے خلاف حکم امتناع کی درخواست عدالت نے خارج کردی، دربار ٹرانسپورٹ کمپنی کے خلاف چوآخالصہ کے ٹرانسپورٹروں نے مشترکہ طورپر ایک درخواست بعدالت جناب اشفاق احمد سول جج راولپنڈی گزاری کہ چوآخالصہ تاراجہ بازار دربارکمپنی کواگرنیاروٹ الاٹ کیاگیا توچوآخالصہ کے ٹرانسپورٹروں کومعاشی طورپر ناقابل تلافی نقصان ہوگا، کیوں کہ ان کاذریعہ روزگار یہی ہے، اس روٹ کے اجراء کے بعدان کاکاروبار ٹھپ ہوجائے گالہذا عدالت درخواست کے فیصلے تک حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نیاروٹ دینے سے متعلقہ اتھارٹی کوبازوممنوع رکھے ، ADSمیڈم نوشابہ لطیف نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ درخواست من گھڑت اور بے بنیادہے ، درخواست میں حقائق کوچھپایاگیاہے ، روٹ کااجراء خالصتاً ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اختیارمیں ہے ، روٹ کے حصول کاایک مکمل طریقہ کارموجود ہے، جسے اختیارکرکے روٹ دیاجاتاہے۔ ل ہذا سائلان کی حکم امتناع کی درخواست میں کوئی وزن نہیں، عدالت اسے خارج کرے۔ عدالت نے میڈم نوشابہ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے حکم امتناع کی درخواست خارج کردی اور مدعاعلیہان کوجواب دعویٰ دینے کے لئے 25جنوری کوطلب کرلیا۔ یادرہے کہ عوام کے دیرینہ مطالبہ پر دربار کمپنی کلرسیداں کی طرز پر چوآخالصہ سے راجہ بازار سروس شروع کرنے جارہی ہے جس پر اہل علاقہ انتہائی خوش ہیں کہ انھیں ٹرانسپورٹ مافیاکی چیرہ دستیوں سے نجات ملے گی ۔ ویگن مافیا کے راج سے مسافرشدیدکرب میں مبتلاہیں، یہ لوگ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتے منہ مانگا کرایہ وصول کیا جاتا ہے اور ویگن سروس اپنا روٹ بھی پورا نہیں کرتی ،کلرسیداں سے چوآخالصہ آٹھ کلومیٹر کا کرایہ تیس روپے کلرسیداں سے دوبیرن بارہ کلومیٹر کا کرایہ تیس روپے ،کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ گیارہ کلومیٹر کا کرایہ پینتیس روپے وصول کیا جا رہا ہے ،یہاں پر چلنے والی گاڑیاں روٹ پورا نہیں کرتیں ان کی چھتوں پر بھی مسافر سوار کیئے جاتے ہیں اور ویگن مالکان نے مافیا کی شکل اختیار کر لی ہے جو سیکرٹری آر ٹی اے کے جاری کردہ کرایے نامے کو بھی قبول نہیں کرتے ۔

الیکشن کمیشن نے یو سی نمبر پچیس منیاندہ تحصیل کلرسیداں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Election commission issues notification of those elected on special seats in UC Manianda

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی )----   الیکشن کمیشن نے یو سی نمبر پچیس منیاندہ تحصیل کلرسیداں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ایک عدالتی حکم کے باعث قبل ازیں نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا گیا تھا الیکشن کمیشن کے مطابقشاہدہ پروین،کلثوم نازخواتین نشستوں پر جبکہ محمد شبیر کسان کونسلر اور راجہ اظہر یامین یوتھ کونسلر کامیاب ہوئے ہیں ادھر چیئرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے نوٹیفیکیشن کے اجراء پر کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے ۔

بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں سال کا پہلا الٹراساؤنڈ کیمپ بد نظمی کا شکار ہو گیا

First ultra sound camp set up at health centre Choa Khalsa fails

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی )----   بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں سال کا پہلا الٹراساؤنڈ کیمپ بد نظمی کا شکار ہو گیا۔لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والی مریض انتظار کے بعد 12 بجے کے قریب اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئیں جس کی وجہ سے مریضوں کی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل چوآ خالصہ جسے ہفتہ میں سات دن زچہ و بچہ کی سہولت بھی حاصل ہے حاملہ خواتین کیلئے نئے سال کے پہلے ہفتہ میں لگائے جانے والا فری الٹراء ساؤنڈ کیمپ لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث ناکام ہو گیا اور حاملہ خواتین جو یونین کونسلوں چوآ خالصہ سمیت،سموٹ،منیاندہ،نلہ مسلماناں،دوبیرن کلاں اور کنوہا سے الٹراء ساؤنڈ ٹیسٹ کروانے کیلئے آئی ہوئی تھیں ناکام واپس لوٹ گئیں۔بھلاکھر کے رہائشی شہزاد مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ وہ غریب آدمی ہے اور اپنی بیوی کو ایک سو بیس روپے کی بکنگ کر کے الٹراء ساؤنڈ کیلئے چوآ خالصہ لے کر گیا مگر وہاں لیڈی ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے 12 بجے واپس لوٹ آیا۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوآ خالصہ زچہ و بچہ سنٹر میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات جس لیڈی ڈاکٹر کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی اس کی کلر سیداں خواتیں کے خصوصی ہسپتال میں ڈیوٹی ہونے کی وجہ سے صبح ڈیوٹی آف کر کے گھرروانہ ہو گئی ۔

ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 24 سالہ محمد طاہر نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

M Tahir injured in accident in Chauk Pindori dies from his injuries

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی )----   ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 24 سالہ محمد طاہر نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ایک ہفتہ قبل چوکپنڈوری میں ٹریفک حادثہ میں محمد طاہر شدید زخمی جبکہ اس کے بھائی عبدالصبور کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہو گئی تھیں جسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ ایک ہفتہ تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسا۔ متوفی محمد طاہر کے بھائی عبدالصبور نے گاڑی کے ڈرائیور بابر حسین کیخلاف تھانہ کلر سیداں پولیس میں مقدمہ درج کرادیا تھا۔ ادھر پولیس نے مبینہ ملزم بابر حسین کو گرفتار کر کے مقامی عدالت پیش کیا جہاں سے معزز عدالت نے پچاس ہزار روپے مالیت کے مچلکے داخل کروانے پر اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

سکوٹ اور گر دونواح میں بارش، لوگوں کا اظہار تشکر

Public relief after rainfall in Sakot and surrounding regions

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ سکوٹ اور گردونواح میں جمعہ کے دن بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ وقفے وقفے سے ہفتہ کی صبح تک جا ری رہا۔ہلکی اور تیز بارش سے لو گوں کے چہر ے خوشی سے کھل اٹھے۔ علا قے میں اس سے21 ستمبر کو تیز بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی اور پھر بارش ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ تین ماہ سے زائد عرصہ کی طویل خشک سالی کے بعد ہو نے والی بارش سے گندم فصل جو کہ کاشت ہو چکی ہے اس پر مثبت اثرات مرتب ہوں گئے جبکہ اکثر مقامات پر تا حال گندم کاشت ہی نہیں ہو سکی وہاں پر امکان ہے کہ گندم کی کاشت شروع ہو جا ئے گی۔ بارش سے خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا ہے جس سے وبائی امراض نزلہ ، زکام، کھانسی، نمونیہ اور دیگر سانس کے بیماریوں میں کمی آئے گی۔ علا قے میں گزشتہ دوہفتوں سے نماز استسقا ء کی ادائیگی کا سلسلہ جا ری تھا ۔ اللہ تعالی نے لوگوں کی دعائیں سن لیں اور بارش سے ہر جانب جل تھل ہو گیا۔ درخت کے پتے جو کہ خشک ہو کر ذردی ماٗئل ہو رہے تھے ان میں نئی تازگی آگئی اور ہر جانب ہر یالی ہر یا لی ہی نظر آرہی ہے۔

علامہ و قاری فیصل ندیم کیلانی کا سہوٹ محی الدین یونیورسٹی میں سالانہ میلاد کی محفل سے خطاب

Millad celebrations at Sahot uni

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔سالانہ جشن میلا د النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد محی الدین صدیقیہ اسلامک یونیورسٹی سہوٹ میں کیا گیا ،خصوصی نعت راجہ ارشد محمود،قاری ظفر محمود نے پیش کی،خصوصی خطاب علامہ قاری محمد فیصل ندیم کیلانی خطیب اعظم حافظ آباد نے فرمایا،جس میں چےئرمین راجہ پرویز اختر قادری،علامہ عاصم شریف نقشبندی،ہیڈ ماسٹر راجہ ندیم احمد، انسپکٹر حاجی چوہدری محمد ضمیر،سابق کونسلر چوہدری وحید امجد،پیر محمد فاروق سیفی،راجہ محمد بشارت لنگڑیال،قاری اللہ دتہ، حافظ محمد یاسین لنگڑیال،حافظ منصور لنگڑیال،چوہدری وادی حسین،حاجی چوہدری شبیر حسین، حاجی محمد رشید،چیف حاجی چوہدری محمد حنیف،پرویز مغل،راجہ احمد ،چوہدری محمد عقیل،راجہ ضیارب حسین،شیخ ثاقب شکیل،محمد شیراز سمیت علماء،اساتذہ،نعت خوانا ن عظام اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی )----   میلاد النبی کی ایک تقریب بارہ فروری بروز اتوار دن دس بجے ڈھوک چوہدری گوہر والی داخلی ٹکال میں منعقد ہو گی جس سے مفتی محمد فضل احمد چشتی خطاب کریں گے ۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی )----   تحریک غلامان رسول کے تحت پندرہ جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر اسپورٹس گراؤنڈ کلرسیداں میں فکر تصوف کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں صاحبزادہ سائیں شعبان فرید مہمان خصوصی ہوں گے تقریب سے غلام صابر، عزیز یوسفی ،راشد محمود راجہ ،اجمل قادری اور دیگر خطاب کریں گے ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین اور وائس چیئرمین عبد الحمید مغل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Chairman UC Dhakali Raja Shaukat Hussain takes over charge at the union council

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔ چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین اور وائس چیئرمین عبد الحمید مغل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔چارج سنبھالنے کے بعد یونین کونسل کے منتخب کونسلروں کے ساتھ پہلا اجلاس ۔سیکر ٹری چیئر مین یونین کونسل دکھالی سمیت یونین کونسل کے تمام کونسلر زکی شر کت ۔ یونین کونسل دکھالی کے لیے ساڑھے 4کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر نے پر ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کا شکر یہ۔ چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین اور وائس چیئرمین عبد الحمید مغل اور تمام کونسلرز کا اگٹھے مل کر چلنے اور اپنی یونین کونسل کو مثالی یونین کونسل بنانے کا عہد ۔الیکشن میںیونین کونسل دکھالی کی عو ا م نے ہمیں بھا ر ی ا کثر یت سے کا میا ب کر کے جس ا عتما د کا ا ظہا ر کیا ہے ا س پر پو ر ا اتر نے کی کو شش کر ہیں گے اپنی یونین کونسل کی عوام کو مایوس نہیں کر ہیں گئے۔ا ن خیا لا ت کا ا ظہا رچیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین اور وائس چیئرمین عبد الحمید مغل نے گز شتہ ر و ز یونین کونسل دکھالی کے دفتر میں چارج سنبھالنے کے بعد یونین کونسل کے کونسلر ز کے پہلے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹر ی یونین کونسل دکھالی بابر ،سیکرٹری رحیم ، کسان کونسلر راجہ شاہد اجمل ، جنرل کونسلر راجہ ارشد محمود ،ریاست حسین ، راجہ ندیم احمد ، راجہ فیصل محبوب ،راجہ جلیل ،حاجی طاہر محمود مرزا سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین اور وائس چیئرمین عبد الحمید مغل نے کہا کہ ہما ر ی کا میا بی سے یونین کونسل دکھالی میں تر قی کے نئے د و ر کا آ غا ز ہو گا ما ضی میں یہاں سے صرف ووٹیں یو نین لی جاتی تھیں کام کے حوالے سے ہماری یونین کونسل دکھالی کو نظر ا ند ا ز کیا گیا جس سے بے پنا ہ مسا ئل کا سا منے ہے عو ا م سے مشا و ر ت سے تر قیا تی کا مو ں کا آ غا ز کیا جا ئے گاانہوں نے کہا کہ یونین کونسل دکھالی کی غیور عوام نے 5د سمبر کے د ن مخا لفین کو شکست سے د و چا ر کر کے علا قے کے عز ت کی پگ ہما ر ے سر پے ر کھ د ی ہے جس سے ہم ا نہیں کبھی ما یو س نہیں کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ووٹرون سپورٹروں کا بے حد مشکور و ممنوں ہوں جنوں نے میری توقعات سے بڑھ چڑھ کر دن رات اپنی نیندیں میری کامیابی کے لیے قربان کیں ۔میں تازیست آپ کا احسان مند رہو ں گا۔ پانچ دسمبر کو الیکشن کا عمل ختم اب ہم کو اختیارات بھی مل گئے ہیں الیکشن کمپین کے دوران جو وعدے جو کئے گئے ان پر عمل پیرا ہونے کے لئے وقت کم اور مسائل زیادہ ہیں،ان کے لئے یو سی اور وارڈز کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جن کے ذریعے علاقے کے تمام مسائل جن میں تعلیم،صحت اور ذرائع آمد و رفت شامل ہیں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،اس میں عوام کا مکمل تعاون درکار ہو گا،ہم سب ایک دوسرے کے دست و بازو ہیں سب مل کر علاقے کی ترقی میں دن رات محنت سے ہی ترقی کا عمل آگے بڑھے گابلاتفریق عوامی خدمت کا سلسلہ جارہی رکھوں گایونین کونسل دکھالی کی عوام کے کام ذاتی کام سمجھ کر کرتے ہیں اور آئندہ بھی کریں گئے یونین کونسل دکھالی کی عوام نے جس طرح مجھے ووٹ کی پرچی دے کر مجھ پر احسان کیا بالکل اسی طرح میں علاقہ کے کام کروا کے ان کا احسان کا بدلہ لوٹانگا ۔

some image

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد, الحاج شاہد صراف

Social and political personalities congratulate Ch Farzand Ali team victory at Pothohar press club elections

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے مثبت اور تعمیری صحافت پرسکون معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے تعمیر کے اصول کو مدنظر رکھ کر صحافی برادری اپنی قلم کو استعمال کریں پوٹھوہار پریس کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ عوامی مفاد کے مطابق عوامی مسائل کو ارباب اختیار کے سامنے لایا گیا شہر کی تعمیر وترقی کیلئے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کریں گے ان خیالات کااظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی الحاج شاہد صراف اور خواجہ نعیم قیوم نے پوٹھوہار پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے اعلان کے بعد پریس کلب میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہزاداحمد قریشی ، فرزندعلی چوہدری، احمد نوازکھوکھر،عامر وزیر ملک ، ملک جاوید اقبال، ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ، مرزا سداللہ ایڈووکیٹ ، مرزا رمضان ایڈووکیٹ اور صاحبزادہ تصور حسین شاہ نے بھی خطاب کیاشاہد صراف اور خواجہ نعیم قیوم نے کہا کہ وہ بھاری مینڈیٹ لے کر اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں شہریوں کے بنیادی مسائل جن میں پینے کا صاف پانی، سٹریٹ لائٹس اور تجاوزات شامل ہیں حل کرنا اولین ترجیح ہے شاہد صراف نے کہا کہ وہ سستا بازار لگانے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں ریڑھیوں اور ٹھیو کو اس بازار تک محدود کر دیا جائے گا انہوں نے اس موقع پر پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافی ہماری رہنمائی کریں ہم تین ماہ میں گوجرخان شہر کا حلیہ تبدیل کرنے کا عزم رکھتے ہیں وائس چیئرمین خواجہ نعیم قیوم کی استدعا پر سید ندیم عباس بخاری نے ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس اور پوٹھوہار پریس کلب کے تاحیات سرپرست اعلیٰ ملک وزیر محمد کی صحت یابی کیلئے دعا کرائی

محمد فاروق فروٹ والے کابیٹا عمر فاروق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

Umar Farooq son of well known fruit and veg seller M Farooq killed in fatal accident

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ محمد فاروق فروٹ والے کابیٹا عمر فاروق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا گھرمیں میلاد شریف کا ختم تھا جس کیلئے سامان لانے دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر بازار�آرہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال گوجرخان اور پھر فوارہ چوک راولپنڈی پہنچایا گیا جہاں تقریباً15گھنٹے موت و حیات کی کشمکش کے بعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا

پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد

Ch Farzand ali, United group win Pothohar press club election

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کا الیکشن یونائیٹڈ گروپ نے میدان مار لیا صدر جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ڈھول کی تھاپ پر صحافیوں کا جشن پھولوں کی مالا اور گلدستے لے شہری بڑی تعداد میں پریس کلب پہنچ گئے گروپ لیڈر چوہدری فرزندعلی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا دن بھر مٹھائیاں تقسیم ہوئی تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے انتخابات چیئرمین الیکشن بورڈ شہزاد قریشی کی سرپرستی میں منعقد ہوئے جبکہ الیکشن بورڈ ممبران سخاوت حسین مغل اور مرزا ندیم نے ان کی معاونت کی الیکشن میں یونائیٹڈ گروپ نے میدان مارلیا تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہو گئے چیف ایگزیکٹو احمد نواز کھوکھر وائس چیئرمین خان لیاقت صدر ملک عامر وزیر نائب صدر ظہیر اختر خواجہ نائب صدر راجہ ارشد نائب صدر مرزا رفعت محمود جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شہزادہ ارباب اعجاز جوائنٹ سیکرٹری راجہ جاوید فنانس سیکرٹری عامر قریشی رابطہ سیکرٹری خاور کیانی ایڈمن سیکرٹری فیصل بھٹی جبکہ10رکنی مجلس عاملہ کے اراکین محمد خورشیدملک اسد ملک نصیر ایم کلیم اللہ بھٹی شیخ صلاح الدین صاحبزادہ تصور حسین شاہ راجہ ضیاء الحق راجہ محمد اقبال چوہدری محمود حسین حکیم عبدالرؤف کیانی بلامقابلہ منتخب ہو گئے انتخابی نتائج کا اعلان ہوتے ہی صحافیوں نے ڈھول کی تھاپ پر جشن منایایونائیٹڈ گروپ کی کامیابی کی خبر سنتے ہی شہری تاجر برادری وکلاء سیاسی سماجی شخصیات پھولوں کی مالا اور گلدستے لے کر بڑی تعداد میں پریس کلب پہنچ گئے دن بھر مٹھائیاں تقسیم ہوتی رہیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید راجہ طارق کیانی چوہدری عظیم راجہ طاہر کیانی مرزا عبدالرحمان چاند مبین حاجی چوہدری اقبال شہادت حسین بٹ ملک محبوب حسین شاہد قریشی راجہ سلیم کالا خلیل اللہ بھٹی نومی بٹ چوہدری خالد چوہدری اشفاق عمراسداللہ مرزا بشیر ثاقب علی بیگ شہزادہ خان افتخار وزیر سید زاہد حسین شاہ راشد بٹ مرزا سلطان راجہ سہیل عباس راجہ مجید راجہ شاہد عباس راجہ جواد راجہ عمیر شیخ عتیق شیخ شہزاد چوہدری رمضان شیخ الطاف چوہدری اویس الحاج عبدالماجد میر سلطان کیانی راجہ فیصل کیانی آصف میر شیخ سجاد خان ضمیر مرزاشاہد مرزا منور حاجی شوکت راجہ غفور کیانی بلال سلیم نعیم سرور فرخ سیال ٹھیکیدار بنارس راجہ علی اصغرخواجہ امیر زمان عبدالٖغفور کیانی، ظفرپگاڑا مرزا منور ٹی وی والے مرزا شاہد عزیزاللہ راشد منہاس شیخ نعیم نے مبارک باد دی

چک بیلی خان میں لوٹ سیل کے نام پر کم ناپ تول کر کے سرِ عام لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے

Authorities asked to take notice of customers under sold on measurement and in weight at Chak bale khan bazaar

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں لوٹ سیل کے نام پر کم ناپ تول کر کے سرِ عام لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے لیکن انتظامیہ اور ناپ تول والے دارے آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں ناپ تول کے پیمانے سال میں صرف ایک دفعہ چیک کئے جاتے ہیں جس کی باقاعدہ فیس بھی وصول کی جاتی ہے اس کے بعد دکاندار ان پیمانوں میں کیا تبدیلیاں کرتے ہیں اس پر کوئی نظر نہیں رکھی جاتی صارفین صرف نرخ کے ذریعے چیز کے مہنگا یا سستا ہونے کا اندازہ کرتے ہیں ناپ تول میں انہیں کتنی مار دی جا رہی ہے اس پر کوئی توجہ نہیں دیتا اس کاروبار میں چک بیلی خان کے مین بازار کے مچھلی فروش سرِ فہرست ہیں جو سو روپے سے دو سو رپے فی کلو مچھلی کی سیل کا بورڈ آؓ ویزاں کئے ہوئے ہیں جبکہ وہی مچھلی اگر اصل ترازو پر تولی جائے تو دکان سے پچیس فیصد کم وزن نکلے گا عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ معاملہ کا نوٹس لیا جائے۔

چک بیلی خان میں ساؤنڈ ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزی کی جا رہی ہے

Public Sound ordinance regulations overlooked in Chak bale Khan

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں ساؤنڈ ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزی کی جا رہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں اگر کسی جانب سے پولیس کو شکایت کی جائے تو وقتی طور پر کام بند کروا دیا جاتا ہے وگرنہ پولیس اپنے طور پر اس حکومتی اعلان اور قانون پر عمدرآمد کے لئے کوئی کاروائی نہیں کرتی اس انتظامی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض انتشار پسند مختلف حیلے بہانوں سے لاؤڈ سپیکر آن کر کے مختلف خلافِ قانون کام شروع کر دیتے ہیں سنجیدہ عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان خلاورزیوں کو چھوٹا خیال کیا جاتا رہا تو مذہبی انتشار پسندی کی فضا ایک بار پھر اپنی پہلے والی پوزیشن تک پہنچ جائے گی۔

پا نامہ لیکس کی آڑ میں ملک کی تر قی میں رکاو ٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، احسن محمود مرزا

Development work is being halted with allegations of Panama leaks, Ahsan Mahmood Mirza

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مسلم لیگ یوتھ یو نگ پی پی فور کے رہنما احسن محمود مرزا نے کہا ہے کہ پا نامہ لیکس کی آڑ میں ملک کی تر قی میں رکاو ٹیں کھڑی کی جارہی ہیں پا کستان کی تاریخ میں کسی منتخب ویر اعظم نے خود کو اپنے خاندان سمیت احتساب کے لیے پیش کر دیا ہے آف شور کمپنی کے خالق عمر ان خان نمبر ون ملز م ہیں ان کے آف شور کمپنی بنانے کے اعتر اف کے بعد اب ان کو اخلاقی طور پر سیاست چھوڑ دینی چا ہیے تھی کیو نکہ انہوں نے قوم سے ہمیشہ جھوٹ بولا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے دنیاسے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میا ں نواز شر یف کے آبا ؤ اجداد قیام پاکستان سے پہلے کار بار سے وا بستہ ہیں انہوں نے جو بھی اثا ثے بنا ئے اپنی محنت سے بنا ئیں ہیں وزیر اعظم سے استعفی ما نگنے والوں کو اپنے لیڈ ر سے استعفے ما نگنے چا ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے دھر نوں میں ملک کا اربوں کا نقصان کر نے والے اقتدار کے حصول کے لیے قوم کا وقت ضا ئع کر کے ملک میں تر قیاتی کاموں کی راہ میں ایک بار پھررکاوٹ پیدا کر رہے ہیں ایسے لوگ ملک کے خیر خواہ نہیں ہو تے بلکہ وہ کسی اور ایجنڈے پر عمل پیر ا ہو تے ہیں جو ملک کو تر قی کر تا نہیں دیکھ سکتے

پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنما راجہ شازی کے بیٹے کی سالگرہ

Raja Shazi son birthday celebrated with PPP officials

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنما راجہ شازی کے بیٹے کی سالگرہ میں اہم شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاندلگا دیے تفصیلات کے مطابق راجہ شازی کے بڑے بیٹے غازی ابراہیم نے اپنی 25سالگرہ کو سلور جوبلی کے طور پر منایا اس تقریب کا اہتمام راجہ شازی نے اپنی رہائش گاہ پر کیا تقریب کے آغاز سے قبل دُعا کی گی پھر راجہ غازی نے اپنے دست مبارک سے کیک کاٹا اس کے علاوہ تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کے لیے پُر تکلف کھانوں ،مکرونی ،چکن ،مٹن ،چکن تکہ ، کے علاوہ کولڈ ڈرنکس مینیو میں شاملتھے جس میں سیشن جج چوہدری انوار احمد خان ،میجر اظہر نعیم (ر) راجہ مسعود سرور ،ہیسکو آئل کمپنی کے جی ایم راجہ افتخار ، نشان حیدر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی ،کونسلر راجہ سبطین ،راجہ حسنین ،اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی

مندرہ چکوال روڈ 2016بھی گزرگیااس کے باوجود کام سست روی کا شکار 31دسمبر 2016کو روڈ مکمل ہونے کی نوید سنانے والوں کے لیے روڈ کا مکمل نہ ہونا لمحہ فکریہ

Public concern over slow road works on Mandra Chakwal road which should have been completed in 2016

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مندرہ چکوال روڈ 2016بھی گزرگیااس کے باوجود کام سست روی کا شکار 31دسمبر 2016کو روڈ مکمل ہونے کی نوید سنانے والوں کے لیے روڈ کا مکمل نہ ہونا لمحہ فکریہ مقامی آبادیوں کے پانی کی نکاسی کیے لیے بنائی جانے والی ڈریں لائینیں گھروں سے کئی فٹ اُونچی ہونے سے روز مرہ کے استعمال کا اور بارشی پانی گھروں میں ہی جمع ہونے اور دوکانوں کے سامنے پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ان کی زندگیاں اجیرن بن گئیں اس روڈ کو دو رویے کرنے کے لیے 2012میں اس کا آغاز کیا گیا جو کہ چار سال گزرنے کے باوجود ابھی تک اسکا پچاس فیصد ہی کام مکمل ہو سکا اس کی بڑی وجہ حکومتی نمائندوں کی عدم دلچسپی اگر اس روڈ پر جاری کام کو پوری طرح فوکس کیا جاتا تو آج یہ روڈ مکمل ہو چکی ہوتی اگر راولپنڈی سے اسلاآباد تک میٹرو بس سروس کا کام ایک سال میں مکمل ہو سکتا ہے تو یہ کیوں نہیںیہ روڈ سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں نگل چکی ہیں اور کئی لوگوں حادثوں کی نظر ہو کر بستر مرگ ہو کر رہ گے ہیں لیکن اس کے باوجود کام کا مکمل نہ ہونا حکومتی نمائندوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے عوام جب بھی ان سے روڈ پر جاری کام کے بارے میں سست رفتاری کا سوال کرتے ہیں تو یہ نمائندے روڈ میں حائل رکاوٹوں کا بہانہ تراش کر جواب دے دیتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے چار سال سے جاری مشکلات کے ازالے کے لیے اعلی احکام سے کام کی رفتار کوتیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے

کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد بڑی کامیابی کیساتھ آگے بڑھتی جا رہی ہے , راجہ طارق کیانی

PTI is moving forward in exposing corruption, Raja Tariq Kiyani

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر راجہ طارق کیانی کا کہنا ہے کہ قائد تحریک عمران خان نے قوم کی لوٹی ہوئی دولت پر جو سٹینڈ لیا ہے اس سے نہ صرف پاکستان کے عوام کو شعور ملا ہے بلکہ ملکی اداروں کو بھی کھل کر کام کرنے کے مواقع حاصل ہوئے ہیں،کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد بڑی کامیابی کیساتھ آگے بڑھتی جا رہی ہے ،پانامہ لیکس پرانصاف کے تقاضوں سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور جلد ہی دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، پانامہ لیکس پر عمران خان کے موقف کی کامیابی کے سو فیصد امکانات ہیں،وہ گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ،ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس سے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کی روک تھام میں بھی انتہائی مدد ملے گی اور لوٹ مار کا قلع قمع ممکن ہو سکے گا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے ،گوجرخان میں بھی تحریک انصاف بڑی تیزی کیساتھ ابھرتی جا رہی ہے اور آئندہ انتخابات میں اپنی مقبولیت کا لوہا بھی ضرور منوائے گی

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد2017 کے ہونے والے انتخابات میں جاتلی نشان حیدر پریس کلب اور دولتالہ پریس کلب کے صحافیوں کی شرکت نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی ، جنرل سیکرٹری پریس کلب دولتالہ صغیر احمد چوہدری ،راجہ ابو بکر ،چوہدری عامر مقبول ،یاسر مغل نے الیکشن میں حصہ لینے والے اُمیداواروں عامر بٹ ،افضل بٹ ،شکیل اور دیگر ممبران کے ساتھ ملاقات کی

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

کو ٹلی ستیاں اور اس کے گردو نواح کے علا قوں میں پہلی برفبا ری

First seasonal snow fall in Kotli Sattian region

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں اور اس کے گردو نواح کے علا قوں میں پہلی برفبا ری ،لطف اندوز اور خو بصو رتی کے منا ظر دھیر کو ٹ ستیاں ، بلا وڑہ اور پھو فنڈی کے پہا ڑوں نے سفید چا در اوڑھ لی سیا حوں کی آمد کا سلسہ بھی جا ری مگر منتخب نما ئندوں اور حکومتی عدم توجہی کے با عث سیا حوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے برف کے نظا رے دیکھنے کے لیے آنے والے سیا حوں کے لیے حکومت کی جا نب سے کوئی انتظا م نہ کیا گیا وزیر اعلی پنجا ب میاں شہبا ز شریف اور اور وزیر اعظم پاکسان میاں محمد نواز شریف کو ٹلی ستیاں کے دو روں کے دوران یہاں پر سیاحوں کو سہا لیا ت کی فرا ہمی کے لیے چئر لفٹ ،پکنک پو ائنٹ سمیت دیگر کئی اعلا نا ت کر چکے ہیں مگر سب کچھ دعوؤں اور اعلا نا ت تک ہی محدود جس سے مسلم لیگ ن کے کا رکنا ن بھی گو مگو کی کیفیت کا شکا ر ہیں عوام علا قہ اور سیا حوں نے وزیر اعلی پنجا ب میاں شہبا زشریف اور وزیر اعظم پاکستان سے سیا حو ں کے لیے سہو لیا ت کی فرا ہمی کا مطا لبہ کیا ہے

some image

کو ٹلی ستیاں کی مختصر خبریں

Brief news from Kotli Sattian region

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کو ٹلی ستیاں ، میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں میں نئی شا مل ہو نے والی پانچ وارڈ زکے انتخا با ت میں حصہ لینے کے لیے 10امیدواروں نے کا غزات نا مزدگی جمع کروا دئیے ، بغیر ووٹوں کے وارڈ نمبر 15بدستو ر خا لی پڑی ہے ، یا سر غفا ر ستی ،حاجی شمس الحق ستی نے بڑی تعدا د میں اپنے عما ئدین کے ہمرا ہ کا غذا ت نا مزدگی جمع کروائے اس موقعہ پر وارڈ نمبر 19سے امیدوار برائے ممبر میونسپل کمیٹی یا سر غفا ر ستی نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عوام کی بلا تفریق خدمت کے لیے سیا ست کا انتخا ب کیا عوام سب سے بڑی طا قت ہیں میری وارڈ کے لو گوں نے اگر مجھ پر اعتما د کیا تو انکے اعتما د پر پو رااتروں گا ہما را ما ضی عوام کے سامنے ہے ہمیشہ عوامی اجتما عی مفا دا ت کے لیے کو ششیں کی ہیں مستقبل میں بھی یہی مشن ہے صا ف ستھری سیا ست کا متحمل ہو ں اللہ تعالی نے شہرت عزت اور دو لت سے نوازا ہے سیاست میں محض عوامی خدمت کے جذبہ لیکر آیا ہوں یا سر غفار ستی کی میڈیا سے گفتگو میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں میں نئی شا مل ہو نے والی پانچ وارڈ زکے انتخا با ت میں حصہ لینے کے لیے 10امیدواروں میں وارڈ نمبر 7 7 16سے آسر مقصو د ستی ، وارڈ نمبر 17سے محمد فیا ض ،محمد دلشاد ،وارڈ نمبر 5 18سے حا جی شمس الحق ستی ،ڈا کٹر زر اقبال ستی ،ممتا ز حسین اور محمد افتخا ر جبکہ وارڈ نمبر 19سے یا سر غفار ستی ،حا جی شفیق ستی اور محمو دعقیق نے کا غذا ت نا مزدگی جمع کروائے وارڈ نمبر 15میں ووٹ نہ ہو نے کی وجہ سے خا لی پڑی ہے امیدواروں کے کا غذا ت کی سیکرو ٹنی 9اور 10 جنوری کو ہو گی اعترا ضا ت 11جنوری کو جمع کروئے جا ئیں گے 13جنوری کو اعترا ضا ت پر اپیل 16جنوری کو کا غذا ت واپس لینے کی تا ریخ اور 16جنوری کو ہی نشانا ت الا ٹ ہو ں گے انتخا با ت24 جنوری کو اور رزلٹ 25جنوری کو سرکا ری سطح پر جا ری ہو گا جبکہ نو ٹیفکیشن 30 جنوری اور حلف یکم فروری کوہو گا ۔

کو ٹلی ستیاں کی سیا سی و سماجی شخصیت امیدوار برا ئے جزل کو نسلر فرخ حسین ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہو ٹی کلیا ڑی رو ڈ برا ستی اڑھنگا حکو متی دعووں اور وعدوں کے با وجو د تا حا ل تعمیر نہ ہو سکی سڑک کی تعمیر میں سست روی کے با عث اور عدم تعمیر سے گزشتہ روز بھی ایک خا تون بروقت ہسپتال نہ پہنچنے پر دم تو ڑ گئی جبکہ اس سے قبل بھی کئی حا دثا ت رو نما ء ہو چکے ہیں کہو ٹی کلیا ڑی رو ڈ جس پر صرف پا نچ کلو میٹر تعمیر ہونے والی سڑک بھی تعطل کا شکا ر ہے وزیر اعلی پنجا ب میاں شہبا ز شریف اور اور وزیر اعظم پاکسان میاں محمد نواز شریف کو ٹلی ستیاں کے دو روں کے دوران مذکو ری سڑک کی تعمیر کے اعلا نا ت کے با وجو د منتخب نما ئندوں کی غفلت و لا پرواہی کے با عث تا حا ل پا نچ کلو میٹر سڑک بھی تعمیر نہیں ہو سکی انہوں نے وفا قی وزیر پٹرولیم شا ہد خا قان عبا سی اور صو با ئی وزیر را جہ اشفا ق سرور سے مطا لبہ کیا ہے کہ مذکو رہ سڑک کی تعمیر کا کام فو ری مکمل کروائیں

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

فوجی عدالتوں میں توسیع میں کوئی حرج نہیں دنیا بھر میں فوجی عدالتیں کام کر رہی ہیں

No harm in expanding military courts, rest of the world is doing the same

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ فوجی عدالتوں میں توسیع میں کوئی حرج نہیں دنیا بھر میں فوجی عدالتیں کام کر رہی ہیں جنرل (ر) راحیل شریف کو انتالیس ممالک پر مشتمل فوجی اتحادکا سربراہ بنایا جانا خوش آئندہ ہے فوجی اتحاد کا قیام کسی مسلک کیخلاف نہیں بلکے دھشت گردی کیخلاف عمل میں آیا ہے پانامہ لیکس کا مسئلہ عدالت میں ہے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا ہوگاپاک چائینہ کوریڈورکی تکمیل اور 2018 ؁ء میں مکمل ہونیوالے توانائی منصوبوں کے بعد ملک ترقی کی منازل طے کریگاپاکستان دفاعی طور پر مستحکم اور دفاعی پیدوار کے حوالہ سے خود کفیل ملک ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینیٹرجنرل(ر) عبدالقیوم نے واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں نجی سکول کی یوم والدین کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا تقریب سے سابق ایڈمن آفیسر پی او ایف سید رفاقت حسین شاہ، معروف ماہر تعلیم عطاالرحمن چوہدری ،ڈائریکٹر طاہر درانی،سابق صوبائی الیکشن کمشنر راجہ غیاث الدین بلبن، عثمان اکبر، پروفیسر ضیاء مصطفی،معروف قانون دان راجہ محمد صادق ایڈووکیٹ،نے بھی خطاب کیا، جبکہ اس تقریب میں ملک رفاقت ، چئیرمین حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ،راجہ ریاض، راجہ یاسر بلبن،ملک محمد امین، زبیر احمد، مختلف مدارس کے سربراہاں اور بچوں کے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی، (ر) جنرل عبدالقیوم ملک نے کہا کسی بھی ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے تعلیمی ہی بنیادی عنصر ہے ،کسی بھی تعلیمی ادارے کے لئے یہ بہت ہی ضروری ہے کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی ذہنی نشو نما کو لئے غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے تاکہ جہاں ان تعلیمی اداروں کو چلانے والوں کی حوصلہ افزائی ہو بچوں کی حوصلہ افزائی اور اور والدین اور اساتذہ کے درمیان ایک پائیدار رابطے کا رشتہ استوار ہو سکے،یہ بچے موم کی طرح ہیں ان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے صرف انکو پالش کی ضرورت ہے یہ پاکستان ہماری پہچان ہے اگر پاکستان نہ ہو تا نہ کوئی جنرل بنتا نہ کوئی وزیر اعظم ہوتا آج جو کچھ ہے یہ سب ہمارے ملک پاکستان کی بدولت ہے،اللہ تعالی کا بڑا کرم ہے

کہ ہمیں آزاد ملک ملا ،ہم نے جو کچھ کیا وہ ہمارا فرض تھا انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا اسلامی متحدہ فوض کا سربراہ ہونا نیک عمل ہے اس سے وہ ممالک جو اس اتحاد میں شامل نہیں انکو بھی راغب کیا جاسکتا ہے،حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اسی لئے پاکستان نے ہمیشہ فرنٹ مین کا رول ادا کیا ہے ،انھون نے کہا کہ جتنا کام موجودہ حکومت نے کیا اس سے پہلے کسی حکومت نے نہیں کیا، آج انٹرنشنل سروے میں بھی یہ سراہا جا رہا ہے کہ میاں نواز شریف کی حکومت نے ساڑھے تین سالوا8 میں اہم کارنامے انجام دئیے خصوصاً بحرانوں پر قابو پایا گیا، دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملا ،سی پیک جیسے منصوبے اائے اور اقتصادی کوریڈور سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہو گا، تعلیم معاشرے کو سدھارنے کیلئے اہمیت کی حامل ہے پاکستان میں معیار تعلیم کو بہتر کرنا ہوگاموجودہ حکومت ملک سے بیروزگاری،تعلیم وصحت،توانائی،امن وامان اور معاشی واقتصادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ ہمیشہ سینٹ میں اصولی مؤقف اختیار کرتا ہوں بعض اوقات اپنی جماعت کے سینیٹرزسے بھی اختلاف کرجاتا ہوں ملک میں معاشی واقتصادی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بیحد ضروری ہے۔

some image some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)رہنماء ممبر میونسپل کمیٹی ملک پرویز اختر ٹھکیدار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان صاحب ایک مدبر سیاسی و قومی رہنماء ہیں اور ایک خود دار ،محب وطن اور فرض شناس وزیر داخلہ کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چوہدری نثار علی خان کے کردار کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گاکی،چوہدری نثار علی خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں وہ نہ صرف اصول پرست انسان ہیں بلکہ وفاؤں کی داستان ہیں انھوں نے ایک آمر کی طرف سے کی جانے والی آفریں ٹھکرا دیں مگر اصولوں پر سودا بازی نہیں کی جب چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنھبالا تو اس وقت ملک کے اندر امن و امان کی صورتحال ابتر تھی لوگ شام کو گھروں سے باہر نکلتے تھے،آج نہ صرف ملک بھر میں امن قائم ہے بلکہ کراچی سمیت تمام شہروں کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں، جس نے ملک اندر جمہوری اداروں کو مضبوط بنایا اور جمہوریت پر شب خون مارنے کے راستے بند کر دئیے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگوں کے دوران کیا ،انھوں نے کہا کہ جو لوگ آج بلا جواز ایشو کھڑے کر رہے ہیں قوم انکے کرتوتوں سے بھی بخوبی واقف ہے، چوہدری نثار علی خان جرات و بہادری کا پیکر اور صاف دامن کے مالک ہیں،ایسے لیڈورون پر قومیں فخر کیا کرتی ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ٹیکسلا اپنے قائد چوہدری نثار علی خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے مسلم لیگ کے اندر پھوٹ ڈالنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ معروف قانون دان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ملک اعجاز طاہر نے کہا ہے کہ ٹیکسلا میں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پروفیشنل لائرز گروپ کی کامیابی یقینی ہے، یہ گروپ کامیاب ہو کر نہ صرف بار اور بنچز کے درمیان پل کا کردار ادا کریگا بلکہ نوجوان وکلاء کو درپیش مسائل کا کاتمہ بھی دلجمی کے ساتھ کریگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا، ملک اعجاز طاہر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ پروفیشنل گروپ کی کامیابی کے لئے ہم سب کوشاں ہیں ،اس وقت ٹیکسلا بار کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، امید ہے کہ پروفیشنل گروپ کے امیدوار برائے صدر میر ناصر بلال ایڈووکیٹ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ذیشان مہدی نقوی ایڈووکیٹ کامیاب ہونگے اور اپنی کامیابی کے بعد وہ ٹیکسلا بار کے مسائل اؤلین فرست میں حل کرائیں گے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔ چئیرمین میونسپل کمیٹی سیدمحمود حسین شاہ اور وائس چئیرمین ذیشان صدیق بٹ کا پوری ٹیم کے ہمراہ اچانک سرائے کالا چوک کا دورہ،دورے کے دوران ممبر میونسپل کمیٹی ملک پرویز اختر،راجہ کامران ایڈووکیٹ ،طاہر محمود طاہری ،ٹی ایم او ذیشان قمر ،اشک ناز،جاوید،شیخ جلال الدین ایڈوکیٹ بھی موجود تھے چئیرمین میونسپل کمیٹی سیدمحمود حسین شاہ اور وائس چئیرمین ذیشان صدیق بٹ نے کہا ہے کہ جاری منصوبے کو جلد ختم کرنے کی ہدیت کر دی ہے ، بلدیہ حدود میں جاری تمام منصوبوں کاروزانہ کی بناد پر چئیرمین اور وائس چئیرمین خود نگرانی کریں گے شہر کے اندر موجود ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ،انشااللہ سرائے کالا چوک کی ٹریفک بحال ہوگی اختیارات عوام کو منتقل ہوچکے ہیں اب کسی کو بھی کھلی چھٹی نہیں دی جائے گی عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو گا ٹیکسلا کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کا خاتمہ بھی کرینگے ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے خود تمام جاری کاموں کی نگرانی کررہے ہیں اس موقع پر موجود ٹھیکدار نے چئیرمین میونسپل کمیٹی سیدمحمود حسین شاہ اور وائس چئیرمین ذیشان صدیق بٹاور دیگر ممبران کو اس منصوبے کے بارے میں مکمل تٖفصیلات سے بھی اگاہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نہ صرف حلقہ کی تعمیروترقی کے لئے گرانقدر گرانٹس کا اجراء کیا وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے حکم کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوچکا ہے ہم ان جاری منصوبوں کی نگرانی میں کوئی کوتائی نہیں ہونے دیں گے۔

some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

تھانہ پولیس ڈڈیال کی سالانہ کارکردگی کل مقدمات 194گرفتار ملزمان کی تعداد 347سال 2016میں ڈکیتی کا ایک مقدمہ

Dadyal police publish annual 2016 report

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ تھانہ پولیس ڈڈیال کی سالانہ کارکردگی کل مقدمات 194گرفتار ملزمان کی تعداد 347سال 2016میں ڈکیتی کا ایک مقدمہ،نقب زنی کے 2،سرقہ عام کے 2،ناجائز اسلحہ کے 12،منشیات کے 35مقدمات درج کیے گئے 9اشتہاری ملزمان گرفتار کیے گئے ڈکیتی اور چوری کے تمام مقدمات میں مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا642بوتل شراب،90لیٹر کھلی شراب، 8کلو 3سو گرام چرس اور 900گرام ہیروئن برآمد کی گئی تھانہ کی کارکردگی بہتر ہے ایس ایس پی کی ہدایت پر منشیات اور ناجائز اسلحہ پر بڑی حد تک کنٹرول کر لیا ہے جرائم میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہیایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راجہ جاوید الرحمن کی میڈیہ کو بریفنگ تفصیلات کے مطابق کل مقدمات 194چالان ہونے والے مقدمات 176گرفتار ملزمان کی تعداد 347ہے ڈکیتی کا ایک مقدمہ جس میں ملزمان کو گرفتار اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا نقب زنی کے 2مقدمات میں 2ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا سرقہ عام میں 2مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار اور ان کے قبضہ سے 55ہزار روپے برآمد کیے گئے ناجائز اسلحہ کے 12مقدمات میں اسلحہ برآمد کیا گیا منشیات کے 35مقدمات میں 45ملزمان کو گرفتار کر کے 642بوتل شراب،90لیٹر شراب، 8کلو 3سو گرام چرس اور 900گرام ہیروئن برآمد کی گئی ٹوٹل 9اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا 107/151کے 46استغاثہ جات میں 162ملزمان کوگرفتار کیا گیا آوارہ گردی کے 70استغاثہ جات میں 464مسؤلان کے خلاف کاروائی کی گئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 272استغاثہ جات میں سے 62600روپے نقد جرمانہ کیا گیا ۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر انصر یعقوب نے کہا سردار انصریعقوب خان نے کہا ضلع میر پور کے عوام کا تحفظ کر نا اور ان کے حقوق کی یاسراری کر نا میر ی اولین تر جیات میں شامل ہے کیونکہ ان لوگوں کی خدمات کو اگر مدنظر رکھا جائے تو ان لوگوں کی پاکستان کی معیشت اور جب بھی کوئی مشکل وقت پاکستان پر آیا اس دھرتی میر پور کے لوگوں نے ادنیا تن من سب کچھ قربان کر دیا جبکہ اس کے علاوہ وطن عزیز کی آزادی اور اس کے تر قیاتی عمل کیلئے لازوال قربانیاں ہیں زلزلہ کے وقت ضلع میرپور اور ڈڈیال کے لوگو ں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ان لوگوں نے وطن عزیز پاکستان کی خوشخالی کیلئے قربانیاں دیکر یہ ثابت کیا ہے آج کشمیر ی قوم پاکستان کے دفاعی حصار اس کی معیشت کی مضبوطی کیلئے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال پر یس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق اور ان کے ہمراہ صحافیوں کی پوری ٹیم اور جنرل کو نسل کے ممبران عبد الغفور چغتائی چوہدری شجاع الر حمن جنرل سیکر ٹری احمد سپر و چوہدری عبد الغفور ڈپٹی جنرل سیکر ٹری محمد مشتاق چغتائی سے ایک ملاقات کے دوران کیا ڈڈیال کے صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر میر پور کو علاقہ کی مجموعی صورت حال اور مساہل کے تفصیلی اگاہ کر تے ہوئے کہا ڈڈیال سب ڈوثرن جو تارکین وطن اور متاثرین منگلاڈیم کین دھرتی ہے منگلاڈیم کے توسع منصوبہ کی وجہ سے ایک بار پھر یہ لوگ بے شمار مساہل دوچار ہو گئے ہیں جن بلاجواز غیر اعلانیہ لوڈشندنگ جبکہ کئی یونین کونسلوں میں رابطہ لنک سٹر کیں پانی کی شدید قلت جسے مساہل ہیں ڈپٹی کمشنر میر پور نے ڈڈیال کے وفد کو یقین دلایا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید ر اور ضلع میر پور کے دوممبران اسمبلی چوہدری محمد سعید حلقہ ایم ایل اے ڈڈیال سابق وزیر صحت چوہدری محمد مسعود خالد کی ذاتی دلچسپی سے جہاں ڈڈیال لوگوں کا دیرنیہ مطالبہ دانگلی سٹر ک کی کی پختگی جس پر کام بڑی تیز رفتاری سے جاری ہے وہاں علاقہ شارع سیاکھ روڑ پر بھی عنقریب کا شروع کر دیا جائے گا بجلی کی لوڈشدنگ دریاوں میں پانی کی کمی ہے بارشوں سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سینئر ممبر پالمنٹر ین سابق وزیر وزیر صحت چوہدری محمد مسعود خالد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پر وگرام کے ذریعہ آزادکشمیر کی موجود ہ حکومت وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حید ر کی قیادت میں آزادکشمیر کو ماڈل؛ اسیٹ بنانے کا منصو بہ قریب کر لیا گیا ہے ریاستی تر قی کیلئے ہر اضلاع نے سی پیک منصوبہ کے کے ذریعہ لوگوں کے مسائل جن میں رابطہ لنک سٹر کیں طبعی سہولیات تعلیمی اداروں کی بحالی بے روز گاری کا خاتمہ آزادخطہ میں گڈ گو رنس کی بحالی بے انصافی اور رشوت کر پشن کا خاتمہ اس حکومت کی اولین تر جیحات ہو گئی ان اخیالات کا اظہار انہوں نے حویلی بٹھار میں حاجی محمد یونس بٹھاروی کی طرف سے دیے گئے ایک بڑے استقبالیہ میں یو نین کو نسل چھتر و سیاکھ انکر خادم آباد سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقعہ پر مسلم لیگی نون کے راہنما ساجد نذیر چوہدری ظہور احمد آف چھتر وکے علاوہ مسلم لیگ کی ینگ یو نین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی حلقہ ایل اے ون چوہدری مسعودخالد ایڈووکیٹ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا میں اپنے سب ڈوثرن کے عوام کو یقین دلاتا ہو ں آپ کے مسائل تر جحی بنیادوں پر حل کر تا ہو ں میر ی اولین تر جیات ہیں اس خطہ کا پہلا مطالبہ دھان گلی سٹر ک اور سیاکھ روڑ تا ویلی بٹھا و تک پختگی بھی میر ی آپ لوگوں سے کمنونٹ ہے ان تمام منصوبہ جات پر جن میں کچھ منصوبہ جات پر کام شروع ہو چکا ہے میر ی یہ بھی خواہش ہے وزیر اعظم آزادحکومت راجہ فاروق حید ر کی خصوصی معاونت سے ڈڈیال کو براستہ بیلی بٹھار چاتہ ملحق پل سی پیک منصوبے کے بناکر میر پور ڈڈیال کی مسافت کو نہایت کم کر دیا جائے اس پل کی تعمیر سے ڈڈیال میر پور کا فصلہ صرف اور صرف 20 کلومیٹر رہ جائے گا جبکہ ڈڈیال سب ڈوثرن کو بھی اس پل کی وجہ سے صوبہ پنجاب دینہ سے ملادیا جائے گا اسطرح یہ پل جو اس علاقہ کا دیر نیہ مطالبہ ہے منگلا ڈیم کی تعمیر سے اس مسافت مزید اصافہ ہو گیا تھا تارکین وطن شہید کو اس پل کی تعمیر سے دینہ جہلم سے بھی منسلک کر دیا جائے گا منگلاڈیم اور تارکین وطن کی اس دھرتی کو ایک ماڈل سب ڈوثرن بناکر ان کے بنیادی مساہل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں

Picture of the Day

Camels and their owners on their way to mela in Kalyam shareef

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image