Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 7th December 2017 ----- 18th Rabi Al-Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

پک اینڈ ڈراپ کی سہولت موجود، دیگر اضلاع سے آئے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں نے جبر شہر میں انت مچا دی

Public concern over pick and drop of professional beggars in Jabber, Gujar Khan

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔پک اینڈ ڈراپ کی سہولت موجود دیگر اضلاع سے آئے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں نے جبر شہر میں انت مچا دی پیشہ ور بھکاریوں میں آئے دن اضافہ ہونے لگا۔یہ بھکاری پیشہ ور گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور ان کے مینیجرز انھیں مختلف علاقوں میں اپائنٹ کرتے ہیں۔ بھکاریوں کا یہ سلسلہ صرف جبر میں نہیں خطہ پوٹھوار کے تمام علاقوں میں بلا تخصیص جاری ہے۔

نارووال ،سرگودھا ،گجرات ،لاہو ر اور دیگر علاقوں کے پیشہ بھکاریوں کو گوجرخان سے صبح گاڑی شرقی گوجرخان کے علاقوں میں ڈراپ کرتی ہے اور شام کو انہیں پک بھی کر لیتی ہے پیشہ وربھکاریوں نے اسلا م پورہ جبر شہر سمیت دیگر قریب ترین علاقوں میں رہائشی لوگوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے

ان پیشہ وربھکاریوں میں نوجوان عورتیں سرعام دعوت گناہ دینے لگی جن کو کوئی پوچھنے ولا نہیں ہے جبکہ یہ پیشہ ور بھکاری چوری کرنے سے بھی باز نہیں آتے اہلیان علاقہ بلخصوص دوکانداروں نے متعلقہ اعلیٰ احکا م سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Islam purra jabber, Gujar Khan; The members of public are concerned at growing number of professional beggars invading Islam purra jabber bazaar, Hundreds of men women along with children are being provided with pick up and drop facilities.

Local traders who told pothwar.com that professional beggars from Narwaal, Sargodha, Gujrat and Lahore are being provided with pick up facilities, their is also major concern of morals of women beggars some are very young.

Members of public also say begging has turned into an organized business with mafia controlling key locations where they deploy their own lackeys or lease out ground to others on a daily, weekly or monthly basis.

Begging is punishable by up to three years in Pakistan, but police and lawyers say convictions are rare. There are also organized gangs who deploy child beggars in lucrative spots like bus stops, traffic signals and markets and many raids have been conducted against them in the past. The local authorities are asked to take notice and take action.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

لندن کے میئر صادق خان بھارت کا دورہ مکمل کرکے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے

Mayor of London Sadiq Khan arrives in Lahore, meets CM Shahbaz Sharif

some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔میئر لندن صادق خان کا واہگہ بارڈر پہنچنے پر میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کے وفد کو حکام کی جانب سے صدارتی سیکورٹی فراہم کی گئی جس کے بعد وہ لاہور کی جانب روانہ ہوگئے جہاں ان کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میئر لندن لاہور کے بعد اسلام آباد اور پھر کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان آنے سے قبل میئر لندن ممبئی گئے تھے جہاں پر 146امبانی فیملی145 کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی معروف کاروباری اور سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی۔

London; Mayor of London Sadiq Khan arrived in Lahore on Wednesday via the Wagah Border. The mayor was received by officials from the Punjab government upon his arrival and is currently holding a meeting with Chief Minister Shahbaz Sharif in Model Town..

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

ٹوکیو، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔۔۔۔ جاپان میں جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے ٹوکیو کے مرکز ٹوکیو ٹاور کے عقب سے بہت بڑا جلوس نکالا گیا جس کی صدارت جاپان کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت رئیس صدیقی نے کی۔

some image some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- ایلز بری میں رہائش پذیر حاجی ظفر اقبال پاکستان میں اپنوں کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے بعد برطانیہ واپس پہنچ آئے دوست احباب اور عزیز و اقارب نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے برطانیہ کے لئے روانہ کیا-

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,زاہد مصطفی اعوان سے ----- یونان کے شہرکوالاکے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے ہونیوالی 4ہلاکتوں میں سے 2نوجوانوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی،2نوجوان آصف شاہ ولد لعل شاہ اور علی رضا ولد ظہور احمد کا تعلق منڈی بہاوالدین کے علاقہ بادشاہ پور سے تھا،تاہم ابھی تک 2 نوجوانوں کی شناخت کیلئے مختلف ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں معلوم ہواہےکہ نوجوا​نوں کو کچھ روز قبل چوٹ دھیراں کے انسانی اسمگلر فیض احمد نے غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچانے کے لیے بھیجا تھا،نوجوانوں کوانسانی اسمگلر نے پاکستان اور ترکی کا بارڈر غیر قانونی طریقے سے پارکروا کے یونان داخل کروایا تھا،جاں بحق افراد کی نعشیں یونان کے شہر کوالا کے اسپتال میں پڑی ہیں۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

محکمہ صحت کے زیر اہتمام کلر سیداں میں ہفتہ صحت

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔محکمہ صحت کے زیر اہتمام کلر سیداں میں ہفتہ صحت ،چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان کا اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ربنواز خان منہاس اور ایم ایس ہمایوں انور میر کے ہمراہ ٹی ایچ کیو کا دورہ ،ہسپتال کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق شیخ ساجد الرحمان نے بدھ کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا حاجی طارق تاج بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ربنواز خان منہاس اور ایم ایس ہمایوں انور میر نے انہیں ایمرجنسی ،ٹی بی سینٹر،ہپاٹائٹس سینٹر،آپریشن تھیٹر،بلڈ بنک ،ڈینٹل یونٹ اور وارڈز کا دورہ کرایا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔شیخ ساجد الرحما ن نے کہا کہ وہ دورہ کر کے خود خوشگوار حیرت میں ہیں کہ کلر سیداں جیسا ہسپتال تو راولپنڈی میں بھی دستیاب نہیں ۔کلر سیداں ہسپتال بار ہا مرتبہ صوبہ بھر میں اول آ رہا ہے یہ بات ثبوت ہے کہ کلر سیداں ہسپتال کارکردگی اور خدمت کے اعتبار سے مثالی ہے ۔کلر سیداں میں بلڈ بنک ،ڈینٹل یونٹ اور آپریشن تھیٹر کو فعال کر کے لوگوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ چوہدری نثار علی خان کو بھی جلد ہسپتال دورے کی دعوت دیں گے وہ ہسپتال کے دیگر تمام مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئی ایسا نظام وضع کیا جائے کہ نادار اور غریب مریضوں کو بازار سے بھی ادویات خرید کر مفت مہیا کی جائیں اور اس کے لیے وہ کوئی بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے ہسپتال کی کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر ،ایم ایس ان کے سٹاف اور ہیلتھ کونسل کو دلی مبارکباد دی۔

 

مخالفین کی سیاست دشنام طرازی ہے, سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی راجہ عبدالطیف

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی راجہ عبدالطیف نے کہا ہے کہ مخالفین کی سیاست دشنام طرازی ہے جبکہ ہماری سیاست مخلوق خدا کی خدمت ہے ہم نے دعوے اور وعدے نہیں عوام کی عملی خدمت کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یو سی گرجہ میں رزاق ٹاؤن اور نئی آبادی چاکرہ میں دو ٹیوب ویلز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دوست محمد خان ،چیئر مین راجہ محمد الطاف،وائس چیئر مین نعیم احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔راجہ عبدالطیف نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے سوا دو کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں اور یہ منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے جن کی تکمیل سے ہزاروں افراد کو صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے صاف پانی کی فراہمی انسانی صحت کے لیے اشدضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ اردگرد کے دیگر آبادیوں کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔

خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں صفائی کا کام زور وشور سے جاری

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں صفائی کا کام زور وشور سے جاری ہے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اٹھا کر تلف کیے جا رہے ہیں اور بعض آبادیوں میں قیام پاکستان کے بعد قائم کیے گئے کوڑے کے ڈھیروں کو پہلی بار تلف کیا جارہا ہے جس کا مقصد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے اس سلسلے میں ڈی سی راولپنڈی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اس کے ارکان ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور ضلعی سطح پر اس کی نگرانی انجنئیر نور ربانی کر رہے ہیں اور اب تک صوبہ بھر میں غلاظت کے ڈھیروں کی منتقلی اور تلفی میں ضلع راولپنڈی کا دوسرا نمبر ہے ۔

ٹریکٹر ٹرالی الٹ جانے سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ٹریکٹر ٹرالی الٹ جانے سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اشتیاق نامی ڈرائیور جو کہ دوبیرن کلاں کا رہائشی بتایا جاتا ہے اپنی ٹریکٹر ٹرالی کھنادہ کی جانب لے جا رہا تھا کہ راستہ میں چڑھائی چڑھتے ہوئے ٹریکٹر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس سے ڈرائیور کو بھی شدید قسم کی چوٹیں آئی ہیں۔مقامی افراد نے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا جہاں سے اسے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں او پی ایف یونیورسٹی کا قیام اس سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے, او پی ایف کے ڈائریکٹر ایجوکیشن سیف الرحمن

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔او پی ایف سکولز سسٹم ملک میں معیاری تعلیمی خدمات فراہم کررہا ہے اسلام آباد میں او پی ایف یونیورسٹی کا قیام اس سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ، او پی ایف یونیورسٹی ایف الیون سیکٹر میں قائم کی جارہی ہے جہاں جلد تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا ، او پی ایف کے ملک بھر میں 25تعلیمی اداروں میں 17ہزارسے زائد طلبہ اور طالبات کو جدید معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے، اس شعبہ میں او پی ایف کو 2.2ملین خسارے کا سامنا ہے لیکن تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائیں گے کیونکہ کسی بھی ملک کی تعمیر اس کے نوجوانوں کی تعلیم سے مشروط ہے۔ ان خیالات کااظہار او پی ایف کے ڈائریکٹر ایجوکیشن سیف الرحمن نے گزشتہ روز کلرسیداں میں او پی ایف سکول کی سالانہ تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوے کیا ، انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل میں اپنے ملک کی مذہبی اورثقافتی اقدار کو منتقل کیا جائے پاکستان ایک نیوکلیئر ملک اور دنیا کی چھٹی بڑی فوج کا حامل ملک ہے لیکن پاکستان مخالف قوتیں اس کوشش میں مصروف ہیں کہ اس کو ایک فیل سٹیٹ قرار دیا جائے مگرہماری افواج اور عوام کی بے مثال قربانیوں نے اس خدشے کو رد کردیا ہے انہوں نے او پی ایف کلرسیداں سکول کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ او پی ایف سکول کلرسیداں علاقہ کا بہترین تعلیمی ادارہ ہے ۔ اس موقع پر سکول کی پرنسپل میڈیم شگفتہ ، میڈیم تبسم ناز اور دیگر مقریرین نے بھی خطاب کیا جبکہ سکول کے طلبہ اور طالبات نے رنگا رنگ ٹیبلوز پیش کیے جنہیں بے حد سراہا گیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سیف الرحمن ، پرنسپل میڈیم شگفتہ ، سابق پرنسپل او پی ایف میڈیم تبسم ناز نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ کی طرف سے معذورافراد کو رہنے کے لیے "چھت"فراہم کر دی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایک ہی گھر کے 4معذور افراد کی اللہ نے سن لی ۔مخیر حضرات کے تعاون سے چلنے والے رفاعی ادارے پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ کی طرف سے معذورافراد کو رہنے کے لیے "چھت"فراہم کر دی ۔6لاکھ روپے کی مالی امداد سے نئے مکان تعمیر کرانا شروع کر دیے ۔لینٹر پڑھ گیا ۔مزید 5لاکھ روپے کی ضرورت مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ۔اہل علاقہ کی طرف سے رفاعی ادارے پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان اور تعاون کر نے والے تمام افراد کو دعاہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاوں علیوٹ کا ایک خاندان جس میں 2بھائی پر ویزاحمد ، صغیر احمداوران کی 2بہنیں ہیں جو اپنے بوڑھے والدین کے ساتھ رہتے ہیں اور وہ چاروں بہن بھائی پیدائشی طور پر چلنے پھر نے سے محروم ہیں سارا دن گھر میں ہی پڑھے رہتے تھے ان کے مکان کچے تھے اور بارش کے دنوں میں چھتو ں سے پانی ٹپکتا تھا جس کی وجہ سے ان کی زندگی عذاب بنی ہوئی تھی کہوٹہ کی معروف سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیت رفاعی ادارے پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان کو ان کے حالات زندگی سے آگاہ کیا گیا اور انہوں نے وہاں کا دورہ کیا ان کے پرانے زمانے کے کچے مکان دیکھے اور ان کو (ڈیمالش)گرا کے از سرے نو تعمیر کر نے کا اعلان کیا جس پر ویلفیئرٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان نے اپنے ادارے کے ممبران سے بات کی اور 6لاکھ روپے اگھٹے کر کے ان کی تعمیر شروع کرائی دو بڑھے کمرے ایک کچن ،ایک ہال ،ایک باتھ روم اور برآمدہ بنا کر دیا جس کا لینٹر پڑھ گیا اوراب پلستر ،کھڑکیاں ، دروازے ،فرش ، بجلی ، گیس اور رنگ و روغن کا کام باقی ہے جس کے لیے اب بھی تقریبا5لاکھ روپے کی مزید رقم کی ضرورت ہے ویلفیئرٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ جو مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے ہم نے ہمیشہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کی بیواہ خواتین، یتیم بچوں ،غریب اور نادار افراد کی مدد ، مر یضوں کے لیے ادویات،ایکسیڈنٹ اور دیگر ہنگامی حالات میں ہمارے ٹرسٹ کی ایمبولنس24گھنٹے حاضر رہتی ہیں انہوں نے کہا میں جو بھی کام کرتا ہوں وہ کسی نمود و نمائش کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف اللہ پاک کی رضاء کی خاطر کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میں تمام مخیر حضرات سے اپیل کر تاہوں کہ وہ ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لیں تاکہ دنیا کے ساتھ ساتھ ان کی آخرت بھی سنور جائے ۔

some image

چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے ترقیاتی کاموں کے لیے5کروڑ70لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے ترقیاتی کاموں کے لیے5کروڑ70لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ۔شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑگئی ۔شہر میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیا دور شرو ع ہو گیا ۔راجہ صغیر احمد آف مٹور اورعوام علاقہ کی طرف سے چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبرراجہ ظہور اکبر اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔ عوام کی خدمت عادت سمجھتا ہوں الیکشن مہم میں کیے ہوئے تمام وعدے پورے ہوں گئے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے عوام کی عدالت میں سر خرو کیا الیکشن مہم جو عوام سے وعدے کیے تھے وہ انشاء اللہ پورے ہونا شروع ہو گئے ہیں شہر بھر میں سوئی گیس کے حوالے سے جو مسلہ تھا وہ اللہ کا شکر ہے کہ وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی ، حافظ عثمان عباسی اور راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کی مہربانی سے وہ مسلہ حل ہو گیا ہے اب سردیوں میں عوام کو 24گھنٹے سوئی گیس مل رہی ہے پریشر کی کمی کا مسلہ حل ہو گیا ہے انشاء اللہ اس کے علاوہ کہوٹہ کا جو سب سے پرجیکٹ جو واٹر سپلائی کا ہے وہ بھی انشاء اللہ بہت جلد کہوٹہ کی عوام کو خوشخبری سناہیں گئے 5کروڑ70لاکھ روپے کی گرانٹ سے شہر میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیا جھال بچھا دوں گا انشاء اللہ شہر کی کوئی ایسی گلی کچی نہیں رہے گئی اس موقع پر خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، معروف مذہبی شخصیت بر کت کیانی آف سہیالی ،راجہ ثقلین آف ممیام ، محمد بشیر ، مبشر ، محمد جہانگیر اور دیگر افراد بھی موجود تھے راجہ صغیر احمد آف مٹور اورعوام علاقہ کی طرف سے چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبرراجہ ظہور اکبر اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔

some image

گورنمٹ گرلز ایلمنڑی سکول کہوٹہ میں محفل میلاد کی نورانی محفل منعقد ہوئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ گورنمٹ گرلز ایلمنڑی سکول کہوٹہ میں محفل میلاد کی نورانی محفل منعقد ہوئی ۔محفل میں سکول کی طالبات نے حضور پاک ؐ کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔اور سول پاک ؐ کی سیرت مبارکہ کے عنوان پر تقاریریں کی۔جبکہ محفل میں ڈ پٹی زنانہ رافیہ طاہر، پرنسپل گورنمٹ ہائی سکول کہوٹہ محمد ناظم قمر ،کہوٹہ کے تمام مرکز کے اے ای اوز و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈیو زنانہ رافیہ طاہر اور پرنسپل گورنمٹ ہائی سکول کہوٹہ محمد ناظم قمر کا اپنے خطاب میں ہیڈمیسٹرس گورنمٹ گرلز ایلمنڑی سکول کہوٹہ ڈاکڑ رقیہ اور ان کی اساتذہ کی تعریف کرتے ہو کہا کہ میڈم اور ان کی ٹیم نے بہترین پروگرام منعقد کروایا۔جبکہ مزید یہ بھی کہا کہ رسول پاک ؐ کی شحصیت تمام مسلمانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ہم سب کو آج عہد کر لینا چاہیے کہ ہم رسول پاک ؐ کے نقشے قدم پر چلیں گے۔

ایم سی کہوٹہ کا گریڈ اسٹیشن وارڈ نمبر 10صفائی کا بہترین انتظامات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ایم سی کہوٹہ کا گریڈ اسٹیشن وارڈ نمبر 10صفائی کا بہترین انتظامات ۔اہل محلہ کی طرف سے چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ، انچار ج ویسٹ منیجمنٹ ولید عباسی اور سینٹری ورکر سپر وائزر گل اجمیر کی شاندار الفاظ میں تعریف ۔ تفصیل کے مطابق چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ، انچار ج ویسٹ منیجمنٹ ولید عباسی کی خصوصی ہدایت پر سینٹری ورکر سپر وائزر گل اجمیرنے زیر نگرانی وارڈنمبر10گریڈ اسٹیشن ، ڈھوک بابا عطامحمد میں بہترین صفائی کر ائی محلے بھر کی تمام گلیاں اور نالیوں صاف کی ۔اہل محلہ کی طرف سے چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، وائس چیئر مین ملک غلام مر تضیٰ ، انچار ج ویسٹ منیجمنٹ ولید عباسی اور سینٹری ورکر سپر وائزر گل اجمیر کی شاندار الفاظ میں تعریف۔

کہوٹہ کے مشہور بد فعلی کیس میں ملزم عدنان ستی عرف بنگش کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ کہوٹہ کے مشہور بد فعلی کیس میں ملزم عدنان ستی عرف بنگش کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ پلنگڑی کے رہائشی حسن علی ولد امجد علی نے 07-08-2016کو تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی تھی کے مسمی عدنان ستی عرف بنگش نے میرے ساتھ زبرستی زیادتی کی ہے جس پر تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ نمبر227زیر دفعہ 377/367 ، 109کے تحت مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز شبریز اختر راجہ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کا جرم ثابت ہونے پر دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا ۔

یونین کونسل مٹور کے بی ایچ یو میں ہفتہ ہیلتھ کنونشن کی تقریب منعقد ہوئی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ یونین کونسل مٹور کے بی ایچ یو میں ہفتہ ہیلتھ کنونشن کی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب بی ایچ یو مٹور کے لان میں منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹرز کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف،لیڈی ہیلتھ ورکرز، چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد ،کونسلر غلام عباس سمیت سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر سینئر سپروائیز راجہ ضمیر اللہ نے شرکاء کو بریفنگ دی اور ہیلتھ کنونشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔انہوں نے پنجاب حکومت کے اس اقد ام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف نے جس طرح صحت کے شعبہ میں خد مات کی انکو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ پورے پنجاب میں ہیلتھ کنونشن کا انعقاد ہورہا ہے تاکہ عوام کو صحت کے شعبہ میں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکے ۔تقریب سے ڈاکٹر جمشید نے بھی خطاب کیا ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

کو ٹلی ستیا ں کے بیشتر علا قو ں میں پا نی نا پید حشمے خشک علا قے میں قحط سا لی کا سماں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ گز شتہ کئی ماہ سے بارشیں نہ ہو نیکی و جہ سے پانی کے چشمے خشک ہو چکے ہیں ۔ اور پا نی نا پید ہو چکا ہے اس سا ل بر سا ت میں بھی اس علا قے میں با رشیں نہیں ہو ئی ہیں جسکی و جہ سے فصلیں بھی نہ ہو نے کے بر ابر ہیں با غات جن میں سیب سر فہر ست ہیں اس نے کوئی فصل نہیں دی ۔ مکئی کی فصل اسقد ر کم ہوئی ہے کہ کسا نوں کے کا شت کے خر چے تک بھی پو ر ے نہیں ہو سکے ۔ کچھ علا قے جن میں پا نی بالکل نہیں ہے ان میں پتر یا ٹہ ٹا پ ، اپر چلا و رہ ، اکھو ڑ ی ، اپر دھیر کو ٹ ستیا ں ،سا نٹھ سر و لہ ، کوٹلی ستیا ں ، ملو ٹ ستیا ں سمیت دیگر کئی علا قے شامل اسی طر ی مر ی میں بھی پانی کی شد ید قلت ہے اس سنگین صو ر ت حال میں عو ام انتہائی قسم پر سی کا شکار ہیں مال مو یشی بھی پانی نہ ہونے کیو جہ سے ہلا ک ہو ر ہے ہیں اور بہت لا غر ہو چکے ہیں پانی کی کمی کی و جہ سے بعض علا قو ں میں خار ش اور اس سے ملتی جلتی بیمار یا ں پھیل رہی ہیں ۔ اس علا قے کی مشکلا ت کو ہمیشہ کے لیے ،ختم کر نے کے لیے سا بقہ حکو مت نے ایک سکیم ہلک و اٹر کے نام سے بنائی تھی جس کے تحت علا قہ و گہل کے نیچے دریا ئے جہلم سے پا نی پتر یا ٹہ ٹا پ پر لا کر ایک بڑے تا لا ب میں ذخیر ہ کیا جانا تھا اور پھر اسکے بعد گر یو یٹی سسٹم کے تحت اسکو مختلف علا قو ں بشمو ل تحصیل مر ی کہ بھی سپلائی کرنا تھا با عث افسو س یہ ہے کہ وہ سکیم سیا سی مصلحتو ں کا شکار ہو گئی اور اربو ں رو پے کے پائپ گلہڑ ہ گلی ( نیو مر ی ) میں سڑ کو ں کے کنا رے عرصہ سا ت سا لوں سے پڑے زنگ آلو دہو رے ہیں اور نا جا نے کس مصلحت کی بنا پر یہ سکیم التو ا کا شکا ر ہے یا اس کو ختم کر دیا گیا ہے ہم حکو مت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ علاقہ عو ام کے اس اہم مسئلے کی طر ف تو جہ دے اور اس سکیم کو فو ر ی طو ر بحال کر ے خوش قسمتی سے علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے جو دو نو ں و ز یر ہیں اور حال ہی میں وز یر مملکت کا حلف اٹھانے والی خاتو ن ایم این اے کا تعلق بھی مر ی سے ہے ان سب کو عو ام کی جانب سے بھر پو ر مطا لبہ ہے کہ پانی سے متا ثر اپنے حلقے کے عو ام کو اس سنگین مسئلے کو فو ری حل کر و ائیں ۔

آنے والا دور پی پی پی کا ہوگا, سابق صدر خواتین ونگ پی پی پی تحصیل کو ٹلی ستیاں و سابق ممبر تحصیل کو نسل شا زیہ تبسم

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سابق صدر خواتین ونگ پی پی پی تحصیل کو ٹلی ستیاں و سابق ممبر تحصیل کو نسل شا زیہ تبسم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت پارٹی کو اپنے شہید قائدین کے دور کی جانب لے کر جا رہی ہے اور آنے والا دور پی پی پی کا ہوگا پاکستان کی سیاسی تاریخ کو اگر پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر دیکھا جائے توملک کا دفاع و استحکام باقی بچتا ہے اور نہ جمہوریت رہتی ہے . جس طرح ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانوں ، مال اور عزت و آبرو کی قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا تھا اسی طرح پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے اور جمہوریت کے استحکام و فروغ میں ہماری جماعت کی لیڈر شپ اور کارکنوں کا لہو شامل ہے . بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان اور متحرک و فعال قیادت میں پی پی پی اپنے شاندار ماضی کی طرف لوٹ رہی ہے .

some image some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

پی پی پی کے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کے بعد مخالفین کی آنکھیں کھل جانی چاہیے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پی پی پی کے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کے بعد مخالفین کی آنکھیں کھل جانی چاہیے آج ثابت ہوگیا کہ پی پی پی آج بھی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے ان خیالات کااظہار پی پی پی گوجرخان کے رہنماؤں راجہ عمران کامی، خاقان بابر کیانی بلال صغیر منہاس، راجہ قاسم صغیر بھٹی، شاہد علی،افتخاروزیر، چوہدری عامر خورشید، تیمور خان بوبی، سیٹھی الیاس، راجہ عمرلطیف، قاسم بشیر نے اپنے اخباری بیان میں کیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چیف کوارڈی نیٹر خواجہ محمد جہانگیر صدرملک عابد اعوان جوائنٹ سیکرٹری وسیکرٹری انفارمیشن خضر اسلام قریشی سینئر نائب صدر حبیب الرحمن مغل اور کوارڈی نیٹر پی پی تھری مظہر حسین وارثی نے بہاری کالونی میں کارنر میٹنگ میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر خواجہ محمد جہانگیر اور حبیب الرحمن مغل نے خطاب کیا خواجہ محمد جہانگیر نے کہا کہ یہ میاں نوازشریف ہی ہیں کہ انہوں نے اپنے خلاف بے پناہ سازشوں کے باوجود پاکستان کو اتنا طاقتور بنادیا کہ آج وہ صرف اپنے ملک ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے بھی ہیرو ہیں اورعمران خان اپنی حرکتوں کی وجہ سے ولن بن گئے ہیں جبکہ حبیب الرحمن مغل نے کہا کہ میاں نوازشریف نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا جس پر ہمیں فخر ہے

سابق ٹاؤن ناظم الحاج چوہدری محمدعظیم کا عوامی رابطہ مہم کے دوران شرقی گوجرخان کے دیہات میں منعقدہ میٹنگز سے خطاب

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف کا کردار مثالی ہے ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سابق ٹاؤن ناظم الحاج چوہدری محمدعظیم نے عوامی رابطہ مہم کے دوران شرقی گوجرخان کے دیہات میں منعقدہ میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، چوہدری محمدعظیم نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے ملک اور عوام کے لئے کچھ نہ کیا عوام اب ایسے لٹیروں کے جھانسے میں ہرگز نہیں آئیں گے ملک سے موروثی سیاست کے خاتمے کے لئے عمران خان کاساتھ دیں گے ، چوہدری عظیم نے مزید کہا کہ عمران خان نے جراتمندی کے ساتھ کرپشن اور کرپٹ مافیاکے خلاف آواز بلند کی اور کرپٹ مافیاکو انجام تک پہنچایا۔

some image

نیشنل بنک کنیال برا نچ بیول کے منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی کو بہترین خدمات کے نتیجے میں محکمانہ ترقی دے کر اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ مقرر کر دیا گیا

some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔۔نیشنل بنک کنیال برا نچ بیول کے منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی کو بہترین خدمات کے نتیجے میں محکمانہ ترقی دے کر اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ راجہ عبدالجبار بھٹی علاقے میں ہردلعزیز شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی ملنساری اور عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے نیشنل بنک کی کنیال بیول برانچ نے ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی ترسیلات زر کی فوری اور محفوظ منتقلی کے لئے سب سے زیادہ بھروسہ راجہ عبدالجبار بھٹی پر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی بیول تعیناتی کے دوران بنک کے مالیاتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے موہڑہ بھٹیاں، ہرنال اور دیگر برانچوں میں تعیناتی کے دوران بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ علاقے کے بزرگ پنشنرز کی دعائیں ان کے شامل حال رہتی ہیں کیونکہ وہ بزرگوں کو تکریم سے بٹھاتے اور انہیں خود پنشن ڈلیور کرتے ہیں۔ راجہ عبدالجبار بھٹی کی بطور اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ نیشنل بنک ترقی پر معززین علاقہ پرنسپل شاہین سکول بیول فیض احمد قریشی ، ہیڈ ماسٹر راجہ محمود الحسن ‘ ہیڈ ماسٹرجہانگیر افضل ‘ ہیڈ ماسٹر جاوید بھٹی اور دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب

some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شرقی گوجرخان کے گورنمنٹ بوائز سکول قاضیاں‘ جنڈ نجار‘ بیول ‘چنگامیرا ‘ میانی ڈھیری اور عالم آباد کے طلبا نے سیرت النبیؐ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ۔ اس کے علاوہ نعتیہ مقابلہ منعقد ہوا جس میں طلبہ نے آقائے دو جہاں کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا۔ پروگرام کا خاص حصہ قصیدہ بردہ شریف تھا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ کے گروپ نے بہترین پرفارم کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔ معززین علاقہ نے نے پروگرام میں شرکت کی اور سکول انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا۔ سیرت النبی ؐ کے تقرری مقابلے میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بیول کے طالب علم محمد احسن نے اول جبکہ نعت خوانی میں دوسرا انعام حاصل کیا۔ نعت خوانی کا اول انعام محمد حسیب ہائی سکول بھڈانہ کے حصے میں آیا۔ پروگرام میں شریک دیگر طلبا میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔صدر معلم جہانگیر افضل نے اپنے خصوصی خطاب میں میلاد پاک اور سیرت النبی ؐ کے تقاضوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت سے محبت کا درس دیا۔ انہوں نے مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلموں سے اچھے برتاؤ کی بہترین مثال قائم کی۔ آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ مسلمان اپنے نبی ؐ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کریں ۔ انہوں نے تمام مہمانوں اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔ گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ نجار کے مدرس ماسٹر ذاکر حسین نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ سلام پیش کیا جبکہ مولانا محمد قاسم نے پروگرام کے اختتام پر طلبا اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے دعا کرائی۔تمام شرکا ء کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

پلینہ تا نوٹلہ سڑک کا سروے مکمل بہت جلد تعمیری کام شروع, چوہدری ابرار احمدوارثی

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔پلینہ تا نوٹلہ سڑک کا سروے مکمل بہت جلد تعمیری کام شروع ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری افتخار احمد وارثی کی خصوصی ہدایت پر انجینئرکوثر علی پنجاب ہائی وے ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ روزیونین کونسل تھاتھی پلینہ سے نوٹلہ سڑک کا سروے مکمل کرنے کے بعد فزبیلٹی روپورٹ تیار کر کے آگے اپروول کے لیے بھیج دی جس کے بعدتعمیری کام بہت جلد شروع کیا جائے گا ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کی کاوشوں سے پلینہ تا نوٹلہ سڑک نئے سرے سے تعمیر کی جائے گی سڑک کے سروے کے دوران چوہدری ابراراحمد وارثی ،راجہ یوسف کیانی ،راجہ فہد کیانی اورمسلم لیگ یوتھ ونگ یونین کونسل تھاتھی راجہ مدثر سلطان کیانی ،راجہ وسیم کیانی اور چوہدری اعظم و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری ابرار احمدوارثی نے کہا کہ حکومت ترجیح بنیادوں پر کام کر رہی ہے بہت جلد حلقہ پی پی تھری کے تعمیری کام مکمل ہوں گئے اس سلسلہ میں ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی بغیر کسی سیاسی لالچ کے تمام منصوبے مکمل کرا رہے ہیں اسی طرح یونین کونسل مطوعہ چےئرمین چوہدری الطاف کی زیرنگرانی بوچیال سے جی ٹی روڈ چہاری بنگیال سڑک کا سروے مکمل ہو گیا ہے ان سڑکوں سمیت دیگر سڑکوں کا تعمیری کام بہت جلد شروع کیا جائے گا

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا کے طالبعلم کا اعزاز،تقریری مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی

some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) راجہ طارق ایوب۔۔۔۔۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا کے طالبعلم کا اعزاز،تقریری مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا ،جماعت ہشتم کے طالبعلم محمد علی نے گزشتہ دن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ میں ہو نے والے تقریری مقابلے میں سوم پوزیشن حاصل کی جس پر اسے ٹرافی انعام دیا گیا ۔یہ مقابلہ جات بسلسلہ میلاد النبی ﷺ منعقد کرائے گئے تھے جن میں ہائی سکول بھڈا نہ ، ہائی سکول بیول ، ہائی سکول قاضیاں ، ہائی سکول جنڈ نجاڑ،عالم آباد ، میانی ڈھیر ی اور دیگر سکولوں کے طلباء نے شرکت کی

ماں جی ٹرسٹ کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا کے طلباء میں سویٹرزتقسیم کی گئیں

some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) راجہ طارق ایوب۔۔۔۔۔ ماں جی ٹرسٹ کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا کے طلباء میں سویٹرزتقسیم کی گئیں۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میراکے پچاس سے زائد مستحق ،غریب،نادار اور یتیم طلباء میں ماں جی ٹرسٹ کی جانب سے سویٹرز تقسیم کے گئے ۔یہ سویٹرز ہر سال ماں جی ٹرسٹ کے بانی اقبال بھٹی کی جانب سے گورنمنٹ سکولز کے طلباء و طالبات کو مہیا کئے جاتے ہیں ۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد اصغر اور دیگر سٹاف چنگا میرا نے اقبال بھٹی (یو۔کے)اور ان کے نمائندگان اظہر بھٹی اور ملک غفور کا شکریہ اد اکیا ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت سے روک دیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کاروائی نہ کرے، کیس کی سماعت 15جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس میں مزید کارروائی سے عارضی طور پر روک دیا۔ عدالت نے ڈی جی قانون کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کارروائی نہ کرے۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصورنے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔ ڈی جی قانون نے وکیل کی معاونت کےلءعدالت سے وقت مانگ لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت 15جنوری تک ملتوی کر دی۔

 

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

نئے رولزنومبر2016 ؁ ء میں دوتین سال کے لئے نرمی دی جائے, محمدیوسف طاہر

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی راہنما محمدیوسف طاہر نے کہاہے کہ نئے رولزنومبر2016 ؁ ء میں دوتین سال کے لئے نرمی دی جائے تاکہ وہ اساتذہ جوترقیابی کے بہت قریب ہیں کوترقیابی کاموقع مل سکے نئے رولز کے نفاذ سے ان اساتذہ کے لئے ترقیابی کے دروازے ہمیشہ کے لئے بندہوجائیں گے جن کی سروس 30اور35سال ہے اوروہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں بعض اساتذہ کی سروس دوسال سے کم رہ گئی ہے اوروہ نئے رولز کے نفاذ سے ترقیابی سے محروم ہوجائیں گے ان سروس اساتذہ کودوتین سال کی رعایت دے کرانہیں بھی ترقیاب ہونے کاموقع دیاجائے انہوں نے کہاکہ براہ راست کوٹہ کم کیاجائے براہ راست کوٹہ نئی تخلیق شدہ آسامیوں پرلاگوجائے تمام خالی آسامیاں پربراہ ر است کے تحت تقرریاں ہونے سے ان سروس اساتذہ کے لئے ترقیابی کاعمل بری طرح متاثرہوگابلکہ وہ ترقیابی سے محروم ہوجائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اساتذہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے اجلاس سے راجہ آفتاب کیانی احمدفراز خواجہ محمدفاروق شاد راجہ محمدفاروق قاضی محمدنویدنبیل احمدچودھری محمداکرام چودھری محمدشبیرمحمدآصف چودھر ی عنصر محمودسمیت دیگراساتذہ راہنماؤں نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ براہ راست کوٹہ کاپراناطریقہ بحال رکھاجائے براہ راست کوٹہ میں اضافہ نہ کیاجائے ان سروس اساتذہ کوترقیابی کابھرپورموقع ملناچاہیے انہوں نے حکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر سے پرزورمطالبہ کیاکہ پرائمری اساتذہ کوسکیل بی 14 جونےئرکوسکیل بی16 اورسینئرکوسکیل بی17 دیاجائے سروس میں موجوداساتذہ کی ترقیابی کاعمل رکنے سے اساتذہ میں بے چینی بڑھ جائے گی انہو ں نے کہاکہ ہم این ٹی ایس کے نفاذ اورنئی ریکروٹمنٹ پالیسی کازربردست خیرمقدم کرتے ہیں انہوں نے راجہ امجدپرویز علی خان کوسیکرٹری تعلیم سکولز آزادکشمیر تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی اوراس توقع کااظہارکیاکہ وہ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے اپنابھرپور کرداراداکریں گے اساتذہ راہنماؤں نے آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکز ی صدر سردارعارف شاہین ضلعی صدر میرپور چودھری محمدسعیدعالم اورجملہ مرکزی قیادت پربھرپور اعتماد کااظہارکیااوراساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے ان کی کاوشوں اورخدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیاہے

some image

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

ڈاکٹر حاجی محمد افتخار مغل(المعروف ڈاکٹر امانت) انتقال کرگئے ۔ نماز جنازہ مکہ المکر مہ میں ادا کیاگیا

سرصوبہ شاہ(نائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔سابق امیدوار ناظم یونین کونسل منیاندہ ماسٹر حاجی محمد آزاد مغل کے کزن ضغیم افتخار مغل (حال مقیم انگلینڈ) پروفسیر اظہر افتخار مغل کے والد ڈاکٹر حاجی محمد افتخار مغل(المعروف ڈاکٹر امانت) انتقال کرگئے ۔وہ اپنی بیٹے بہو بیٹی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ لمکرمہ میں تھے۔ نماز مغرب ادا کرنے کے بعد دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ان کا نماز جنازہ مکہ لمکر مہ میں ادا کیاگیا جس کے بعد جنت لبقیع قبرستان دفن کردیا گیا۔وہ گزشتہ کہی سالوں سے سرصوبہ شاہ میں مریضوں کی خدمات سرانجام دے رہا تھے۔وہ نہائت شریف اور نیک دل اور مذبیی انسان تھے ۔اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کریں اور سوگواران کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔ان کے افسوس کے لیے لوگ ان کی رہائش گاہ ڈھوک مغلاں آرہا ہیں۔

اسلام پورہ جبر کے تاجر شیخ محمد جہانگیر کی اہلیہ محترمہ ، شیخ محمود ،شیخ ہارون،شیخ عمر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔اسلام پورہ جبر کے تاجر شیخ محمد جہانگیر کی اہلیہ محترمہ ، شیخ محمود ،شیخ ہارون،شیخ عمر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں دن اڑھائی بجے نماز جنازہ ادا کر کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نما ز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ادھر اٹلی میں مقیم شیخ محمد ابرار ،عمران سلیمان اور راجہ افضال نے شیخ محمود سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

نگائل عمر خان کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری عامر صدیق کے والد چوہدری محمد صدیق رضائے الہٰی سے انتقا ل کرگئے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ نگائل عمر خان کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری عامر صدیق کے والد چوہدری محمد صدیق رضائے الہٰی سے انتقا ل کرگئے ، جن کی نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، چوہدری عامر خورشید، بلال صغیر، عمران کامی ، چوہدری محمد ضمیر، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری خورشید، چوہدری محمد یعقوب نمبردار، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری فضل احمد، راجہ سرفراز کے علاوہ سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مرحوم کی نماز جنازہ حافظ محمد اکبر نے پڑھائی، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نگائل عمر خان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا۔

باغ جمیری، ڈھوک جبر کے محمد عجائب، محمد ظہیر اور محمد شفیق کے والد محترم امیر زمان( مرحوم) کے ایصال ثواب کی محفل

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے، کیمرہ مین قیصر محمود) ۔۔۔۔باغ جمیری کے رہائشی چوہدری محمد عجائب، چوہدری محمد ظہیر اور چوہدری محمدشفیق کے والد محترم چوہدری امیر زمان( مرحوم) جن کا چند دن قبل انتقال ہو گیا تھا کے ایصال ثواب کے لیے ایک محفل انکی رہائش گاہ واقع ڈھوک جبر باغ جمیری میں منعقد کی گئی۔نقیب محفل کے فرائض حافظ ساجد حسین نے سرانجام دیئے۔ محمد نوید چشتی،حافظ رضااور محمد عاقب آزاد نے شان رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، کسان کو نسلر حاجی رفاقت شاہد،زاہد رشید ممیال سمیت کثیر تعداد میں مقامی عمائدین نے شرکت کی۔ آخر میں مرحوم کی بخشش کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔

Picture of the Day