Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 7th October 2017 ----- 17th Muharram Al Haram 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ ملنے پر صوبائی حکومت کے مشکور ہیں، اہل علاقہ

Government high school Sakot, upgraded to Higher secondary school

some image some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)۔۔۔۔۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے کا با قاعدہ نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا، اہل علاقہ کا زبر دست خیر مقدم، تفصیلات کے مطا بق محکمہ تعلیم پنجاب نے بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دینے کا باضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کر دیاہے۔

سکول کے ہیڈ ماسٹر راجہ الطاف نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہائیر سیکنڈری کا درجہ ملنے کا سرکاری لیٹر انہیں مل گیا ہے۔ انھوں نے بتا یا کہ با قاعدہ اساتزہ کی تعیناتی کے بعد امکان ہے کہ آئندہ سال اگست2018 میں گیا رویں کلاس کا جرا کر دیا جا ئے گا۔ اہل علاقہ نے بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ ملنے پر خو شی کا اظہار کر تے ہو ئے صوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ تعلم پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ہائیر سیکنڈری سکول کی بلڈنگ تین کروڑ روپے کی گرانٹ سے ایک سال قبل تعمیر ہو چکی ہے۔

چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، وائس چیرمین راجہ محمد بشارت۔،مسلم لیگ(ن) سکوٹ کے رہنما کیپٹن(ر) عبدالمعروف، جنرل کو نسلرزچو ہدری نعمت علی خان، راجہ معروف، کسان کو نسلر حاجی رفاقت شاہد، یو تھ کو نسلر راجہ ثاقب، صو بیدار محبوب حسین سکوٹ، ڈاکٹر مبارک علی راجہ، ماسٹر( ر) محمد ازرم ،چوہدری نصرت اقبال آف بھٹھی، راجہ سعید احمد آف بھٹھی( حال مقیم اسپین)، راجہ علی اصغر آف بھٹھی( حال مقیم اسپین)، چوہدری خرم آف بھٹھی، انجینئر راجہ عابد بھیا ئی مہر علی( حال مقیم سعودی عرب) ٹھیکیدار داؤد، ٹھیکیدار مسعود بھیا ئی مہر علی، صو بیدار( ر) عارف ممیال، صو بیدار( ر) ساجد کیانی ممیام، راجہ محمد بشیر ممیام، رمضان جنجوعہ سلطان خیل، صو بیدار(ر) ضمیر سلطان خیل،ماسٹر عابد جنجو عہ ممیال،سابق ہیڈ ماسٹر راجہ محمد نواز گھوئی، راجہ اعتزاز احسن گھو ئی اورشاہ جہان کیانی، طارق کیانی بگلہ راجگان،الحاج تنویر بگلہ راجگان، راجہ عبدالغفار بگلہ راجگان نے بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکندری سکول دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہو ئے

سکول کے لیے خصوصی کاوش کر نے پر حاجی لالہ سیداکبر اور راجہ زاہد اکبر( آف سکوٹ) جو کہ لاہور میں مقیم ہیں جہنوں نے ذاتی طور پر وزیر اعلیٰ کو درخواست کر کے سکول کی بلڈنگ کی تعمیر کا آغاز کرایا کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Sakot, Kallar Syedan; The Government high school in Sakot, Union council Doberan Kallan has been upgraded to Higher secondary school, The announcement has been welcomed by public in Sakot and surrounding region.

The school Head teacher, Master Raja Iltaf speaking to pothwar.com told, that he has received a notification letter from the Education department in Lahore, He Also thanked the education department for their decision in upgrading the school.

Special thanks were made to Haji Lala Saidh Akbar and Raja Zahid Akbar of Sakot who are residents in Lahore for their contributions which led to the school being upgraded to Higher secondary school.

Social and political leaders along with public have applauded the notification of the Sakot school. According to Head teacher Master Raja Iltaf, that the 11th year classless at Government higher secondary school in Sakot will commence from August 2018.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

برطانیہ میں جانوروں سے برا برتاؤکرنے پر نیا قانون لاگو سزا چھ ماہ سے پانچ سال کردی گئی

Animal cruelty sentences to rise to five years in prison in UK

some image

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----برطانیہ میں جانوروں سے برا برتاؤ یا تشدد کرنے پر چھ ماہ قید کی سزا تھی جو نیا قانون لاگو ہونے سے پانچ سال کردی گئی- سیکرٹری ماحولیات کے مطابق اس قانون کا مقصد جانوروں پر ہونیوالے مظالم خو روکنا ہے ہم جانوروں سے محبت کرنے والی قوم ہیں-

یاد رہے کہ یہ قانون تب حرکت میں آیا جب ایک شخص نے کتے کے بچوں کو بری طرح مارا پیٹا اور جان سے مار دیا - سیکرٹری ماحولیات کے مطابق یہ قانون کتوں کی لڑائی پر بھی لاگو ہوگا اور یقین دلاتے ہیں کے جانوروں پر تشدد کرنے والوں کو سخت سزا دلائی گی - جانوروں سے محبت کریں-

Slough; People in England who commit the most serious crimes of animal cruelty could face up to five years in prison, the government has said.

The move - an increase on the current six-month maximum sentence - follows a number of cases where English courts wanted to hand down tougher sentences.

Environment Secretary Michael Gove said it would target "those who commit the most shocking cruelty towards animals". The RSPCA said it would "deter people from abusing and neglecting animals"

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

some image some image

دوبئی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام ۔ ا ظہر منہاس )۔۔۔۔ جناب وزیر اعظم صاحب اپنے حلقہ انتخاب کی بھی خبر لیں ۔ پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم صاحب اپنے حلقہ انتخاب جن کے ووٹوں کی وجہ سے آپ مسند اقتدار پر براجمان ہیں ا ور اقتدار کے دن رات مزے لوٹ رہے ہیں ان کو بھی یاد کریں۔ مقامی علاقے کے لوگوں کی کچھ گزارشات آپ کی نظر کی جاتی ہیں ۔ لیکن آپ تو ا بن الوقت مافیا میں ایسے گھرے ہوئے ہیں کہ آپ نے اس علاقے کو یکسر نظر انداز کیا ہوا ہے ۔ جو وعدے کیے تھے ان کو الیکشن کے بعد ہمیشہ کے لیے بھول گئے ۔ ا ور یہ بھی بھول گئے کہ بھولے ہوئے ہیں ۔ یونین کونسل منیاندہ کی واحد رابطہ سڑک (انچھوہا روذ ) جو کہ علاقے کے اکثر علاقے کے ساتھ ساتھ کشمیر تک کے لوگوں کے رابطے کا واحد راستہ ہے آپ کی وزارت عظمی کے ہوتے ہوئے بھی مغلیہ دور کے کھنذرات سے بھی بد تر حالت میں آپ کی بے بسی ا ورر بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سر صوبہ شاہ بوائز ا ور گرلز دونوں ہائی سکول ہائیر سیکنذری نہ ہو سکے ۔ سر صوبہ شاہ میں ذگری کالج کا لوگوں کا خواب سرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ۔ یہیں پر سٹیذ یم کی تعمیر بھی ہنوز دلی دور است کے مصداق ہے ۔ یونین کونسل کا دفتر سیکڑوں کلومیٹر دور دور افتادہ پہاڑوں میں ریسٹ ہاؤس کے سوا کچھ نہیں ۔ علاقے کے معتبر لوگ آپ کی جھوٹی طفل تسلیوں سے ما یوس ہو چکے ۔ اس علاقے کے مکین آپ سے ان تمام حق تلفیوں ا ور نا انصافیوں کا بدلہ آئندہ عام انتخابات میں تو لیں گے ہی مگر حساب فقط قیامت پر موقوف نہیں زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے ۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

تحصیل کلر سیداں میں پی ٹی آئی عملاً دو حصوں میں بٹ گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تحصیل کلر سیداں میں پی ٹی آئی عملاً دو حصوں میں بٹ گئی،جمعہ کی شام پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی راجہ ساجد جاوید اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری امیر افضل نے بھلاکھر کے قریب اجتماع کیا جس میں پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر حافظ سہیل اشرف ملک سمیت کسی بھی عہدے دار کو مدعو نہیں کیا گیا۔جس سے پی ٹی آئی کی کلر سیداں میں تقسیم کی بنیاد رکھ دی گئی۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر حافظ سہیل اشرف ملک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تقریب میں پی ٹی آئی کے کسی بھی عہدے دار کو مدعو ہی نہیں کیا گیا،تقریب میں پی ٹی آئی تحصیل کلر سیدا ں اور یو سیز کے کسی بھی عہدے دار نے شرکت نہیں کی۔

 

لفٹ لینا مہنگی پڑی،28 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے لفٹ کے بہانے نشہ آوور چیز سنگھا کر بیس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ لفٹ لینا مہنگی پڑی،28 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے لفٹ کے بہانے نشہ آوور چیز سنگھا کر بیس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا اور بے ہوشی کی حالت میں کلر سیداں کے علاقہ مہیرہ سنگال میں پھینک کر فرار ہو گئے جسے مقام افراد نے ریسکیو 1122 کی مدد سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔جابر حسین سکنہ بگھار شریف نے ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ملٹری ہسپتال میں سرجن جنرل کے ساتھ ڈیوٹی کرتا ہوں، گزشتہ شب 9 بجے کے قریب ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر جانے کیلئے قریبی اسٹاپ پر گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اسی دوران ایک ایکس ایل آئی کار آ کر رکی اور مجھ سے پوچھا کہ کہاں جانا ہے،میں نے اپنے گاؤں کا نام بتایا تو وہ بولا کہ میں بھی اسی طرف جا رہا ہوں بیٹھ جاؤ۔راستے میں تین نامعلوم افراد بھی کار میں بیٹھ گئے جنہوں نے مجھے نشہ آوور چیز سنگھا دی اور میری جیب سے 20 ہزا رروپے کی نقدی اور موبائل فون نکال لیا اور کلر سیداں کے علاقہ میں پھینک کر فرار ہو گئے جہاں میں پوری رات بے ہوشی کی حالت میں پڑا رہا۔

کلر سیداں کے نواحی گاؤں ٹکال میں دوہرے قتل کیس میں نامزد ملزم عدنان طارق سکنہ ٹکال کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سردار حامد حسین نے کلر سیداں کے نواحی گاؤں ٹکال میں دوہرے قتل کیس میں نامزد ملزم عدنان طارق سکنہ ٹکال کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کروانے پر اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ملزم کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان راجہ عابد حسین نے کیس کی پیروی کی۔ملزم پر آڑھائی ماہ قبل جگہ کے تنازع پر ساس بہو کو قتل کرنے کا الزام تھاجس پر معزز عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

حکومت کو اس مکروہ شخص کو بے نقاب کرنا چاہئیے جس نے الفاظ کی ہیرہ پھیری کی, مفتی محمد اکبرا ویسی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ معروف عالم دین مفتی محمد اکبرا ویسی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم شیخ رشید احمد اور سردار ظفر اللہ جمالی کی مشکور ہے جس نے ختم نبوت بل میں بدنیتی پر مبنی الفاظ کی بروقت تشریح کی جبکہ وفاقی وزرا اس بار ے میں بے سرو پا بیانات دیتے رہے۔انہوں نے جامعہ مسجد نور میں نماز جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب ارکان اسمبلی کے ضمیر مردہ نہیں ہیں شیخ رشید احمد اور ظفر اللہ جمالی کا کردار تاریخ میں ہمیشہ تابندہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی محض اتفاق نہیں گھناؤنی سازش ہے اور یہ جان بوجھ کر ایسا کیا گیا کرنے والے کو پتہ تھا کہ پوری قوم 62,63میں مصروف ہے اس شق پر کون توجہ دے گا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس کے ذمہ دار کا نام جاننا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت درست نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک خونی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے سوئی ہوئی قوم بے دار ہو چکی ہے سوشل میڈیا مبارکباد کا مستحق ہے جس نے حکومتی سازش کو بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت آرڈیننس ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے ،حکومت کو اس مکروہ شخص کو بے نقاب کرنا چاہئیے جس نے الفاظ کی ھیرہ پھیری کی جس نے بھی یہ حرکت کی وہ آئین سے خود کو ماورا سمجھتا ہے ۔

غلام مرتضیٰ ستی نے پیپلز پارٹی اور اپنے محسنو ں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پیپلز پارٹی یو سی دکھالی کے صدر محمد زبیر نے کہا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے پیپلز پارٹی اور اپنے محسنو ں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے آصف زرداری نے انہیں الیکشن ہارنے کے بعد وزیر کی مراعات دیں پیپلز پارٹی کا ضلعی صدر بنایا او ر جب انہیں ڈویژنل صدر بنایا گیا تو یہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ان کا کردار ہمیشہ متنازعہ رہا گزشتہ الیکشن میں بھی یہ خود پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے امیدوار تھے مگر یہ صوبائی اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی کی بجائے مسلم لیگ ن کے لیے ووٹ مانگتے رہے۔آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ان سے اپنا حساب بے باک کرے گی ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کہوٹہ شہر میں پہلی مر تبہ جدید طرز کی موبائل فون شاپ"چکوال موبائلز"کا افتتاح

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ شہر میں پہلی مر تبہ جدید طرز کی موباہل فون شاپ"چکوال موباہلز"کا افتتاح انشاء اللہ کل مورخہ 8اکتوبربروزاتوار دن 11بجے ہو گا ۔یہ موباہل فون شاپ سٹی بیکری سے چند قدم آگئے یاسر میڈیکل سٹور کے بلکل سامنے واقع ہے شاپ کے"آنر"عمر الطاف نے کہا کہ انشاء اللہ ہماری موباہل فون شاپ کہوٹہ شہر میں ایک منفرد دوکان ہو گئی جس میں کم سے کم قیمت سے لے کر اعلیٰ قسم کا موباہل عوام کو مناسب قیمت پر میسر ہو گا انشاء اللہ کہوٹہ اور آزاد کشمیر کی عوام کو راولپنڈی اور اسلام آبا د نہیں جانا پڑھے گا بلکہ راولپنڈی اور اسلام آبا د کی معیار کا موباہل ان کو اب کہوٹہ میں ہی مل جائے گا انہوں نے تمام دوست احباب سے افتتاحی تقریب میں شر کت کی دعوت دی ہے ۔

دکھالی ، لونہ ،بھون روڈ کے حوالے سے جھوٹا پروپگنڈہ بند کیا جائے ۔ جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل آف لونہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دکھالی ، لونہ ،بھون روڈ کے حوالے سے جھوٹا پروپگنڈہ بند کیا جائے ۔اس روڈ کے حوالے سے منفی پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے جس میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے ناں ہی ٹھکیدار کام چھوڑ کر کہیں بھاگا ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ تعمیر شدہ سڑک کا نوٹس لیا جا رہا ہے یہ لوگ اس وقت کہا ں تھے جب یہ سٹر ک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور اہل علاقہ کی زندگی عذاب بنی ہوئی اور سات سمندر پار بیٹھ کر نوٹس لیا جا رہا ہے دوسروں کے منصوبوں کو اپنے نام سے منسوب کر کے نوٹس لینے اور اپنے نام کی تختیاں لگانے کا سلسلہ اب بند ہو نا چاہے انہوں نے کہا کہ اس سٹرک کے کام کے دوران کام کو رکوایا گیا اور پل کے حوالے سے ٹھکیدار سے بات چیت کی گئی جس پر محکمے کے چیف اور ایس ای موقع پر آئے اور انہوں نے بتایا کہ اسٹیمیٹ میں یہ پل نہیں شامل تھا جس پر میں نے وزیر اعظم پاکستان محتر م شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور ان کو اس بڑھے مسلے سے آگاہ جس پر انہوں نے اس پر کی تعمیر کی بھی یقین دھانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ سڑک کی جو دیواریں اور نالیاں رہ گیں ہیں ان کا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے فنڈز ریواز کا وعدہ کیا جو انشاء اللہ جلد ہو جا ئے گا انہوں نے کہا ٹھکیدار اور سٹاف سے ہمیں کوئی دل چسپی نہیں ہے اور ناں ہی کوئی ہمدردی انہوں نے اس سٹرک کا ٹھکیہ لیا ہوا ہے وہ کام کرکے چلے جاہیں گئے ہمیں اگر ہمدردی ہے تو وہ صرف اور صرف اپنے علاقے کی عوام سے ہے جن کے ساتھ ہمارا رہنا ،مر نا ،جینا ہے اپنے علاقے اور اور عوام کے حقوق کی آواز ہمیشہ بلند کی ہے اور انشاء اللہ اپنا یہ مشن جاری رکھوں گا ۔

قائد محترم میاں محمد نواز شریف کابلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونا خوش آئند بات ہے, ملک قمر زمان

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے رہنماء نمبر دارملک قمر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے بلا مقابلے صدرکے انتخاب نے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے۔ قاہد محترم میاں محمد نواز شریف کابلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونا خوش آئند بات ہے تمام مسلم لیگ ن کا ان اعتماد کا اظہار ہے ہم میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہیاز شریف ،مسلم لیگ ن کی دیگر اعلیٰ قیادت اور مسلم لیگی کارکنوں کو مبارکباد پیش کر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک فیصلے کے تحت قاہد محترم میاں محمد نواز شریف کو اقتدار سے دور رکھا گیا ہے مگر عوام کے دلوں سے ان کو کئی بھی نہیں نکال سکتا انہوں نے کہا انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا سیاسی مورال ایک مر تبہ پھرپہلے سے بھی زیادہ بلند ہو گا اور الیکشن 2018کا الیکشن بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا وفاق سمیت ملک کے تمام صوبوں میں مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گئی انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب خادم اعلی جناب شہباز شریف کی زیر نگرانی ترقی کی راہ پر گامزن ہے میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک بھی خوشحال ہے سی پیک ایک ایسا عظیم منصوبہ ہے جس سے ملک میں مزید خوشحالی آئے گئی ۔انشاء اللہ2018سے2023تک کے لیے ملک کی عوام ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کو ہی کامیاب کرئے گئی تاکہ ملک میں مزید ترقیاتی کام ہو سکیں ۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سالگرہ کے سلسلے میں پر وقار تقریب

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سالگرہ کے سلسلے میں پر وقار تقریب ۔ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر زاہد حسین کاظمی نے تحصیل صدور اور کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت یابی اور دراز عمری کے لیے خصوصی دعاء ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ضلعی صدر زاہد حسین کاظمی کے زیر اہتمام چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں PTIکے ضلعی اور تحصیل رہنماؤں میجر (ر) انیس، شیخ طارق مسعود،طارق نون ایڈوکیٹ ، رانا خلیل ، راجہ وحید احمد خان امیدوار بر ائے حلقہ پی پی ٹو،حافظ ملک سہیل اشرف تحصیل صدر کلر سیداں،جاوید احمد عباسی صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ ،چوہدری یوسف ، اقبال سجانی ،رانا سہیل ،چوہدری امیر افضل ، چوہدری نذیر ، نصر اللہ جرال ، ملک عابد ، چوہدری امجد،صحافی ملک عامر محمود سمیت دیگر کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان ورکنان نے شر کت کی ۔اس موقع پر چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت یابی اور دراز عمری کے لیے خصوصی دعاء بھی کی گی ۔

some image

ظالم ، جابر ، فاسر حاکم کے سامنے کلمہ حق کی صدا بلند کرئے گا وہ حسینی کہلائے گا ۔ پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کے لیے میدان کربلا میں دی باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا تعلیمات حسینؓ ہے امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے ہزاروں کی تعدادمیں یذیدی فوج کے لشکرکے سامنے خطبہ دے کررہتی دنیا کے مسلمانوں کو یہ سبق دے دیا کہ جو وقت کے ظالم ، جابر ، فاسر حاکم کے سامنے کلمہ حق کی صدا بلند کرئے گا وہ حسینی کہلائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف راولپنڈی نے دربار میں منعقدہ محفل میں خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ دین مصطفی کو نبی پاکﷺ کے نواسے نے بچایا۔ اگر امام کائنات اس وقت کے ظالم، جابر حکمران یزید کے ہاتھ پر بیت کر لیتے تو آج کوئی بھی کلمہ گو نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی تپتی ریت میں نواسہ رسولﷺ نے اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں سمیت 72جانیں دیکر اللہ اور اسکے رسولﷺ کے دین کے گلشن کی آبیاری کی۔ میدان کربلا میں امام پاک کا پیغام امن اور حق دین مصطفیﷺ ہے۔ اگر نواسہ رسول کربلا میں دین اسلام کی خاطر نہ کہتا تو آج شمع حق ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بجھ گئی ہوتی اسی لئے کسی شاعت نے کیا خوب کہا کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد اس موقع پر پیر محمد عمر فاروق گل بادشاہ نے بھی خطاب کیا مریدیں اور لوگوں بڑی تعداد میں موجود تھے آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

some image

بحریہ فاؤنڈیشن سکول کہوٹہ معیاری تعلیم کے لیئے اچھی درسگاہ ہے, نصیر اقبال

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ بحریہ فاؤنڈیشن سکول کہوٹہ معیاری تعلیم کے لیئے اچھی درسگاہ ہے ۔ طلباو طالبات کو مار پیٹ اور دباؤ کی بجائے ان کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیئے فرض شناس ، تعلیم یافتہ اور محنتی سٹاف م اساتذہ کی ٹیم موجود ہے ۔ ادارے میں جدید ترین کمپیوٹر لیب ، آئی ٹی کلاسز ، سائنس لیبارٹری اور گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات دستیاب ہیں ۔ میٹرک میں طلبا و طالبات نے90%نمبر حاصل کیئے۔ ان خیالا ت کا اظہار پرنسپل بحریہ فاؤنڈیشن سکول کہوٹہ کے نصیر اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر صحافیوں کو سکول کا دورہ بھی کرایا گیا ۔ جہاں مختلف کلا سز کے بچوں نے ادارے اور اسا تذہ کی کارکردگی اور تعلیم کے حوالے سے اظہار خیال بھی کیا ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

پیپلزپارٹی حلقہ این اے پچاس آج ریلی کی صورت میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریگی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پیپلزپارٹی حلقہ این اے پچاس آج ریلی کی صورت میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریگی۔پیپلز پارٹی کی قیادت آج بروز ہفتہ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و امیدوار براے قومی اسمبلی این اے پچاس آصف شفیق ستی کی قیادت میں ایک عظیم شان ریلی کاانعقاد کر رہی ہے جس میں حلقہ بھر سے پیپلز پارٹی کے عہدیدران اور کارکنان شرکت کرینگے۔ ریلی کھنہ پل سے شروع ہو کر مرزا پور کوٹلی ستیاں میں اختتام پذیر ہوگی۔آصف شفیق ستی کلر سیداں سے براستہ کہوٹہ ، سنبلا لہتراڑ کے مقام پر ریلی کو جوائن کرینگے ۔پیپلزپارٹی کے جیالوں جن میں صدر پیپلزپارٹی کوٹلی ستیاں اسد ستی، سینئر رہنما پی وائی او راولپنڈی مسرت ستی،وحید ستی، راجہ وحید دھنیال، سردار بلال،ڈاکٹر ضیاء الرحمان ستی، سردار ارشد ودیگر شامل ہیں کا کہنا ہے کہ آصف شفیق ستی کی طرف سے منعقد کی جانے والی ریلی حلقہ این اے پچاس کی سیاست کا رخ تبدیل کر دینگے اور یہ ریلی ثابت کریگی کہ پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔کارکنوں کا کہنا تھا کہ آصف شفیق ستی نے پیپلزپارٹی میں نئی جان ڈال دی ہے اور پرانے نظریاتی کارکنان پھر سے متحرک ہو چکے ہیں اور انشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں حلقہ این اے پچاس آصف شفیق ستی اور پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

کفر ٹو ٹا خدا خدا کر کے ،کو ٹلی ستیاں پو لیس کا منشیا ت فرو شو ں کیخلا ف گرینڈ آپریشن شرو ع ، بد نا م زمانہ منشیا ت فرو ش دھر لیے گئے

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ کفر ٹو ٹا خدا خدا کر کے ،کو ٹلی ستیاں پو لیس کا منشیا ت فرو شو ں کیخلا ف گرینڈ آپریشن شرو ع ، بد نا م زمانہ منشیا ت فرو ش دھر لیے گئے عوام علا قہ ،جما عت اسلا می یو تھ کو نو جوان رہنما ؤ ں سمیت دیگر مختلف مکا تب فکر کے لو گو ں کا ایس ایچ او ملک نذیر احمدگھیبہ اور انکی ٹیم کو زبر دست الفا ظ میں خرا ج تحسین ،تھا نہ کو دکا ن نہیں بنیں دیں گے جرائم پیشہ افرا د کتنے ہی با اثر کیو ں نہ ہو ں سلا خو ں کے پیچھے ہو ں کو ٹلی ستیاں میں جرائم پیشہ افرا د کی کو ئی جگہ نہیں ایس ایچ او ملک نذیر احمد گھیبہ کی پریس کا نفرنس تفصیلا ت کیمطا بق ایس ایچ او ملک نذیر احمد گھیبہ اور انکی ٹیم نے اسرا ر احمد سی پی راولپنڈی کی خصوصی ہدا ئت پر اور افتخا ر الحق ایس پی صدر ، ذولفقار گیلا نی ڈی ایس پی کو ٹلی ستیاں کی نگرا نی میں گزشتہ رو ز کو ٹلی ستیاں کے نا سو س منشیا ت فرو شی کیخلا ف گرینڈ آپریشن شرو ع کیا جس کے نتیجہ میں بدنا م زما نہ منشیا ت فروش بمعہ منشیا ت دھر لیے گئے ایس ایچ او ملک نذیر احمد گھیبہ نے پریس کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ مذکو رہ ملزما ن آفتا ب احمد عرف مو لوی ساکن پرچھن بدنا م زما نہ منشیا ت فرو ش تھا جو کہ ایک طویل عرصہ سے کو ٹلی ستیاں میلا د چو ک کے قریب جنگل میں یہاں کی نسلوں کی تبا ہی کے لیے منشیا ت فرو خت کر رہا تھا گزشتہ رو ز کو ٹلی ستیاں پو لیس نے اسے گرفتا ر کر کے اس کے قبضہ سے 1100گرا م چرس دس عدد خا کی لفا فے جن میں وہ منشیا ت فرو خت کر تا تھا اور 1200رو پے نقدی بر آمد کر لیے بجرم9Bاور 15CNSAکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور دو ران تفتیش ملزم نے بتا یا کہ اس نے یہ یہ منشیا ت سجا د عرف فو جی سے خریدکر لا ئی تھی جس کیخلا ف بھی بجرم 15CNSAکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم آفتا ب احمد عرف مو لوی کیخلا ف بھی گزشتہ ما ہ ملزم شیخ تصدق کے انکشا ف پر 15CNSAکے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ایک اور ملز م مرسلین سکنہ کو ڑینہ جو کہ چو را با زار کے قریب منشیا ت کا دھندہ کرتا تھا اس سے 110گرام چرس بر آمد کرکے زیر دفعہ9.B اور 15CNSA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم مرسلین سے دوران تفتیش اس نے بتا یا کہ اس نے منشیا تملزم لیا قت سکنہ کو ڑینہ کلا ں سے خریدی ہے جس کیخلا ف بھی زیر دفعہ 15CNSA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاا یس ایچ او ملک نذیر احمدگھیبہ نے بتا یا کہ مذکو رہ دو نو ں ملزما ن بھی بہت جلد سلا خو ں کے پیچھے ہو ں گے وہ چا ہے جتنا بھی خو د کو بچا نے کی کو شش کریں نسلوں کی تبا ہی اور معا شرے کے نا سورو ں کیخلا ف کا روائی کے لیے ہر ممکن اقدا ما ت کیے جا ئیں گے جس کے کیے پو لیس کے اعلی آفیسران اور حکو مت کی جا نب سے بھی خصوصی ہدا یا ت جا ری کی گئی ہیں منشیا ت فرو ش معا شرے کی تبا ہی اور نسلو ں کی بربا دی کے مر تکب ہو تے ہیں ایسے ملزما ن کے لیے گنجا ئش مو جود ہی نہیں

لہتراڑ بازارمیں معمولی رنجش پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ لہتراڑ بازارمیں معمولی رنجش پر فائرنگ کر کہ ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کہ دو ملزم گرفتار کر لیے تبارک سکنہ دلہوڑ جو کہ لہتراڑ بازار میں بینک کے باہر پنشنروں کے فارم بھرنے کا کام کر رہا تھا جسے تکیہ لہتراڑ پر موجودسائیں عابد سکنہ پنجگراں اسلام آباد نے فائر نگ کر کہ زخمی کر دیا پولیس نے عابد کی درخواست پر ملزمان عابد اور تکیہ کے متولی مسکین شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کوٹلی ستیاں سے ملوٹ ستیاں تک روڈ کی تعمیر التواء کا شکار ٹھیکیدار نے کام ادھورا چھوڑ کر مشینری دوسرے کاموں پر شفٹ کر دی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ وزیراعظم پاکستان کے انتخابی حلقے میں کوٹلی ستیاں سے ملوٹ ستیاں تک روڈ کی تعمیر التواء کا شکار ٹھیکیدار نے کام ادھورا چھوڑ کر مشینری دوسرے کاموں پر شفٹ کر دی ملوٹ ستیاں سے ملاقات کیلئے جانیوالا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ فوٹو سیشن کروا کر خالی ہاتھ بغیر کوئی منصوبہ منظور کروائے واپس آگیا وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے انتخابی حلقے کوٹلی ستیاں کی سب سے اہم شاہراہ جس پر آزاد کشمیر کی ٹرانسپورٹ بھی چلتی ہے کوٹلی ستیاں سے ملوٹ ستیاں تک تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے کام بند کر کہ مشینری اٹھا لی سڑک کی توڑ پھوڑ اور کٹائی کے باعث اٹھنے والی دھول مٹی اور گردوغبار سے مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی چلنے والی گاڑیا ں تباہ ہونے لگیں سڑک پر پھینکا جانیوالا ملبہ گاڑیوں کی کراسنگ میں رکاوٹ بن گیا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جانے لگا ملوٹ ستیاں سے وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں لیگی کارکنوں کے ایک وفد نے ملاقات بھی کی مگر علاقے کیلئے کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ بھی نہ منظور کروا سکے ملاقات صرف فوٹو سیشن تک محدود رہی جس سے عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان تین مختلف واقعات ،ایک شخص قتل ، نواحی گاؤں صندل سے ایک شخص کی بارہ روز پرانی نعش برآمد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان تین مختلف واقعات ،ایک شخص کو قتل ، نواحی گاؤں صندل سے ایک شخص کی بارہ روز پرانی نعش برآمد جبکہ گیس لیکج دھماکہ سے باپ بیٹی جھلس گئے ،پولیس مصروف تفتیش ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات صندل گاؤں کے قریبی ویرانے سے ایک شخص کی تقریباً بارہ روز پرانی نعش ملی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122کے عملہ نے لاش کو ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق نعش ناقابل شناخت ہے اور دس پندرہ دن پرانی ہے ادھر پولیس تھانہ گوجرخان کو صالو خان سکنہ وارڈ نمبر5نے درخواست دی کہ میرا بھائی سرورخان جس کی عمر پچاس سال ہے میرے چچازادبھائی محمدرفیق کے کباڑخانے میں رہتا ہے اور چوکیداری بھی کرتا ہے اور ذہنی طور پر معذور بھی تھا گزشتہ صبح سواچھ بجے کباڑخانے جا کر دیکھا تومیرے بھائی کی نعش چارپائی پر خون میں لت پت پڑی تھی میرے بھائی کو کسی نے تیز دھار آلہ سے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے دریں اثنا ہاؤسنگ سکیم میں واقع نجی ہسپتال میں گزشتہ رات گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر وہاں موجود محمد افضال اور اسکی بیٹی جھلس گئے جنہیں ریسکیو 1122عملی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف تحصیل گوجرخان کی دھرتی کا چمکتا ہوا ستارہ ہیں, کونسلر خواجہ امیر زمان

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ کونسلر خواجہ امیر زمان نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف تحصیل گوجرخان کی دھرتی کا چمکتا ہوا ستارہ ہیں جنہوں نے تحصیل گوجرخان کی پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ کرکے عوام کے مسائل دہلیز پر حل کئے اہل گوجرخان آج بھی راجہ پرویزاشرف سے گہری محبت کرتے ہیں اور آمدہ انتخابات میں انہیں گوجرخان سے تاریخ ساز کامیابی دلائیں گے راجہ پرویز اشرف انشاء اللہ ہر میدان میں سرخرو ہوں گے راجہ پرویزاشرف کی تحصیل گوجرخان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

تحفظ ختم نبوت ایکٹ میں ترمیم برداشت نہیں کریں گے, خطیب جامع مسجد اسلام پورہ جبر پروفیسر نثار الرحمن صدیقی

اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ خطیب جامع مسجد اسلام پورہ جبر پروفیسر نثار الرحمن صدیقی نے کہاہے کہ تحفظ ختم نبوت ایکٹ میں ترمیم برداشت نہیں کریں گئے عقیدہ ختم نبوت ہماری زندگی و موت کا مسئلہ ہے یہ یہودیوں کی سوچی سمجھی سازش ہے تحفظ ختم نبوت ایکٹ میں ترمیم کرنے والے یہودیوں کے ایجنٹ ہیں تحفظ ختم نبوت کے لیے سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار نے انہوں نے جمعہ مبارک کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ترمیم شدہ بل فی الفور واپس نہیں لیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کریں گئے اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو کسی سیکولر اور لادین لابی کو اپنا قانون مسلط نہیں ہونے دیں گئے انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس میں معمولی سی تبدیل بھی برداشت نہیں کریں گئے انہوں نے مزید کہا ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ختم نبوت اور توہین رسالت کے قوانین میں تبدیلی کی سازشیں قوم ناکارہ بنا دے گی ۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

سیاسی دبائو،پیرودھائی قبرستان کی اراضی واگزار نہ کروائی جا سکی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)---- راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے بدعنوان عملے کی ملی بھگت سے پیرودھائی قبرستان کی اراضی پر بیس برس قبل ہونے والا قبضہ دو دہائیاں گزر جانے کے باوجود حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد سے واگزار نہیں کروایا جا سکا جس کی وجہ سے شہریوں کو میتیں دفنانے کیلئے بھی تگڑی سفارش کی ضرورت پڑتے لگی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ کارپوریشن کے گزشتہ اجلاس میں یوسی چیئرمین لطیف زرخان نے قبرستان میں کئے جانے والے قبضے پر آواز بھی اٹھائی تھی جس کے جواب میں انکوائری کا حکم ہوا مگر بعدازاں بات آئی گئی ہوگئی، قبرستان کی کم از کم چار کنال جگہ کو قابض مافیا کرایہ پر دیکر ماہانہ لاکھوں روپے کما رہا ہے مگر میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ صورتحال سے باخبر ہونے کے باوجود کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کارپوریشن انتظامیہ نے 2006میں قبرستان کی جگہ پر قبضہ کرنے والے افراد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں جگہ خالی کرنے کے احکامات دیئے تھے لیکن بعدازاں معاملات طے پا گئے اور آج گیارہ سال گزر جانے کے باوجود پیرودھائی قبرستان کی جگہ کو واگزار نہیں کروایا جا سکا، ان برسوں کے دوران پیرودھائی، فوجی کالونی، محلہ اکال گڑھ، ہزارہ کالونی، ضیاء کالونی کی آبادی میں کئی اضافہ ہو گیا ہے اور قبرستان میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے شہری تدفین کے لئے میتیں لئے دربدر ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر میئر راولپنڈی سردار نسیم نے کہا کہ قبرستان کی جگہ ہرصورت واگزار کروائیں گے خواہ مافیا کا تعلق کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ رتہ امرال کے قبرستان کو بچانے کیلئے پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے چار دیواری بنا دی ہے۔ قبل ازیں چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے پیردھائی قبرستان کی چار دیواری بھی بنوائی گئی تھی۔

تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں گھریلو ملازم نے اپنے36سالہ مالک کو گولی مار کر قتل کر دیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)----تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں گھریلو ملازم نے اپنے36سالہ مالک کو گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق راڑا گاؤں میں گھریلو ملازم نیاز احمد نے اپنے 36سالہ مالک عبدالرحمان کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا ۔قتل کی وجہ جھگڑا بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا

Mirpur News

میرپور کی خبریں

راجہ امجدپرویز کوسیکرٹری تعلیم سکولز آزادکشمیر اورچودھری محمدطیب کوکمشنرمیرپور ڈویژن تعینات ہونے پردلی مبارک باد

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ خالدمحمود صدر معلم صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف اورچودھری اللہ دتہ بسمل ڈپٹی صدر معلم چودھری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم قائداساتذہ چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان چودھری محمدیاسین نگیال (ر) صدرمعلم نے راجہ امجدپرویز کوسیکرٹری ایلیمنٹری اینڈسیکنڈر ی سکولزآزادکشمیر اورچودھری محمدطیب کوکمشنرڈویژن میرپورتعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے ان کی تعیناتی پرحکومت آزادکشمیر سے دلی اظہارتشکر کیاہے ۔

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ حاجی چودھر ی مقصوداحمدطاہرحاجی چودھری محمدسلیم چودھری منیراخترحاجی چودھری محبو ب الرحمن انجم چودھنری غضنفراقبال منشی چودھری عبدالرشیدچودھری محمدموسٰی چودھری عمران مانی چودھری محمداعجاز حاجی چودھنری منظور حسین چودھری بشارت حسین راجہ تفسیر احمدخان خواجہ محمداحتشام حاجی چودھری عبدالروف چودھری آصف کریم میاں محمدمسعودبٹالہ نے راجہ امجدپرویز کوسیکرٹری ایلیمنٹری اینڈسیکنڈر ی سکولزآزادکشمیر اورچودھری محمدطیب کوکمشنرڈویژن میرپورتعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے ان کی تعیناتی پرحکومت آزادکشمیر سے دلی اظہارتشکر کیاہے ۔

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔حاجی علی اصغرچودھری (ر) پرنسپل چودھری محمدخلیق الزمان ڈپٹی کسٹوڈین ضلع میرپورسیکشن آفیسرنصیراحمدچودھری پروفیسراحتشام الرحمان چوہان پروفیسر چودھری عنایت شمید پروفیسر بلال احمد نے راجہ امجدپرویز کوسیکرٹری ایلیمنٹری اینڈسیکنڈر ی سکولزآزادکشمیر اورچودھری محمدطیب کوکمشنرڈویژن میرپورتعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے ان کی تعیناتی پرحکومت آزادکشمیر سے دلی اظہارتشکر کیاہے ۔

گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی کی عمارت کی تعمیر کا کام تیز ی سے جاری

چکسواری( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی کی عمارت کی تعمیر کا کام تیز ی سے جاری ہے۔ گزشتہ روز زیر تعمیر عمارت پر لینٹر ڈال دیا گیا۔گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آد ھ پلائی کے صدر معلم حاجی اخلاق احمد دانش پراجیکٹ لیڈر حاجی محمد ادریس ،ممبر پراجیکٹ کمیٹی حاجی چودھری محمد قربان ،قائد اساتذہ چودھری مہر بان علی اور راجہ شہباز خا ن نے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کی عمارت کی تعمیر کے لئے فراخدلانہ فنڈز دینے پر راجہ جاوید اقبال اوورسیزممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا ہے اور پراجیکٹ کی نگرانی کرنے پر راجہ جاوید اقبال MLA کے چھوٹے بھائی راجہ خضر حیات خان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

نہ کرپشن کرونگا نہ کرنے دونگا , ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا نے کہا کہ نہ کرپشن کرونگا نہ کرنے دونگا وزیر اعظم نے جس اعتما دکااظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا نہ پیسے دیے نہ کسی نے ڈیمانڈ کی میرٹ پر کام کرونگا مفاد عامہ کی جہگوں کو ہر قیمت پر وگزار کرایا جائے گا جب کہ باقی جن ناون ایم ڈی اے کی زمینوں پرناجائز قابضین ہیں وہ مشاورت کے ساتھ ن لیگی قیادت کے ساتھ مل کر ریٹ طے کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ڈڈیال کے موقع پر سیاکھ کے مقام پر راجہ عرفان کیانی کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈر ن لیگ علی زمان راجہ ایڈووکیٹ، تحصیل صدر ممبر رزا ق خان، سٹی صدر راجہ محمد بشیر، ضلعی صدر مسلم کانفرنس شوکت گجر، یوتھ کے قمر زمان گجر سمیت دیگر بھی موجو دتھے ااعجاز رضانے کہا کہ سیاکھ ٹاو ن منگلا ہملٹ سمیت بھلوٹ سڑک ، ایم ڈی اے کا سب آفس سمیت تمام مسائل جن کی طرد علی زمان راجہ نے نشاندہی کی ان تمام مسائل کے حل کا وعدہ کرتا ہوں سب آفس ایک ہفتہ میں ڈڈیال کھول دیا جائے گا واٹرسپلائی کی موٹر سمیت دیگر تمام مسائل بھی حل کرنے کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ادارہ میں تعینات کرپشن میں صرف ملازمین قصوار نہیں اس میں عوام بالخصوص اورسیز کا بھی بڑا کردار ہے

اب میں خدا کو گوا ہ بنا کر اعلان کرتاہوں کہ جس کسی نے ملازمین کو رشوت دی اس کا پلاٹ بھی کینسل کرونگا اور ملازم کا جو حشر ہوگا دنیا دیکھے انہوں نے سوال کے جواب میں کہاکہ جلد مفاد عامہ کی جگہوں کی واگزاری کے خلاف آپریشن کیاجائے گا اس کے بعد احتساب کا سلسلہ بھی جاری ہوگا علی زمان راجہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اعجا ز رضا کو میرٹ پرDG لگایا گیا جس پر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں سیاسی کارکن کی میرٹ پر ایڈجسمنٹ نیک شگون ہے ایم ڈی اے کا ڈی جی پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا مالا ہے امید ہے کہ اعجاز رضا اس چیلنج میں سرخروں ہو نگے علی زمان راجہ نے کہاکہ اہلیان سیاکھ نے مطالبات پیش کیے پانی ، اور ریٹ سمیت دیگر مسائل ان کے جائز مسائل ہیں انہوں نے کہاکہ مفاد عامہ کی جگہوں پر قبضے ہوئے ان کی واگزاری سمیت ادارے کی بہتری ن لیگ کی نیک نامی کے لیے ڈی جی سے مکمل تعاون کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ سیاکھ سڑ ک کا ٹینڈر ابھی تک نہیں ہوا پرانی سڑ ک کی تبدیلی کسی صورت قبول نہیں اقتدار میں جانے کے بعد نمائندگی کرنے والے بیوقوفوں والی حرکتیں نہ کریں کسی صورت سیاکھ سمیت جن سڑکات کے ٹینڈر ہو چکے ہیں ان کو تبدیل نہیں کرنے دونگا اگر پھر بھی موصوف نے روش نہ بدلی تو راست اقدام اٹھاونگا عوام سے الیکشن مہم میں وعدہ کیا تھا کہ کسی سے زیادتی نہیں ہو نے دونگا آج بھی اس پر قائم ہو ں حلقہ کا نمائندہ ہوش کے ناخن لو ورنہ جماعت کا نقصان ہو گا تھانے میں جھوٹے پرچے کروانے انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ کسی حد تک بند کروایا ہے آئندہ بھی غیریبوں ،مظلوموں کا ساتھ ڈٹ کردونگااور کسی سے زیادتی نہیں ہونے دونگا انہوں نے کہاکہ اگر پھر بھی روش نہ بدلی گئی تومجبوراً راست اقدام اٹھایا جائے گا علی زمان راجہ نے کہا کہ فاروق حیدر نے ریاست میں گڈگورننس کی بنیاد رکھی این ٹی ایس ، پبلک سروس کمیشن بڑے کارنامے ہیں انشاء اللہ وزیر اعظم کی گڈ گورننس پر عملدرآمد کے لیے ان کی ہدایت پر عمل کروانے کے لیے ا پنا کرادا کرونگا اس موقع پر بڑی تعداد میں لیگی رہنماء عہدیدران و کاکنان بھی موجود تھے اس سے قبل اعجاز رضاکا علی زمان راجہ کی رہائش گاہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور سیاکھ کے مقام پر نیو ٹاون میں محکمانہ بریفنگ بھی لی

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

تعزیت

Condolences

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف و دیگرنے اسلام پورہ جبر کے ممتاز تاجر چوہدری محمد اسلم ،چوہدری محمد اکرم اور چوہدری محمد ازرم کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرتوجمیل ک دعا کی ہے ۔

Picture of the Day