Our _Blog_

Our Daily News

Monday 7th August 2017 ----- 14th Zi Qad 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

ہفتے کے دن پاکستان کا انٹر نیٹ کے ذریعے دنیا سے رابطہ منقطع رہنے کے بعد آج بحال کر دیا گیا

Internet services restored across Pakistan after submarine cable outage

some image

اسلام آباد، پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں آنے والا کیبل فالٹ دور کرلیا گیا ہے، پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔ پی ٹی سی ایل کے جی ایم عمران جنجوعہ کہتے ہیں پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بتدریج بحال ہورہی ہے، کچھ دیر بعد مکمل طور پر بحال کردی جائے گی، انٹرنیٹ کے تعطل سے مختلف ایئرپورٹس پر تقریباً دو درجن پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ جی ایم پی ٹی سی ایل نے بات کرتے ہوئے بتایا

سعودی عرب کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں آنے والی خرابی ٹھیک کرلی گئی ہے جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آرہی ہے تاہم جلد ملک بھر میں سروس مکمل طور پر بحال کردی جائے گی۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی بین الاقوامی زیرآب کیبل آئی ایم ای۔ڈبلیو ای میں خرابی کے باعث ملک میں تھری جی اور فور جی سمیت انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی وجہ سے ملک کے کئی ہوائی اڈوں پر پروازیں متاثر ہوئیں۔ بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے 8 قومی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد سے دبئی جانے والی نجی پرواز پی اے 210 اور مانچسٹر جانے والی قومی پرواز 701 بھی منسوخ ہوگئی۔

Islamabad - Internet services across the country have been restored, Pakistan Telecommunication Company Limited (PTCL) said on Sunday. PTCL General Manager Imran Janjua told that internet services had begun to be restored countrywide today, after a major outage in the international submarine cable system IMV led to disruption in internet services over the weekend.

Internet subscribers reportedly faced difficulties after the 13,000km-long IMV cable, extending from India till France, was affected by a technical fault near Jeddah on Saturday. Work is still under way to fix the CMV 4

It is told that Internet speed in Pakistan had slowed down to half after international infrastructure partially collapsed on Saturday. Three out of the total six cables connecting Pakistan to the world have developed faults one after the other in the last couple of months.

Among the three faulty cables, the latest one is the submarine cable system IMEWE [India-Middle East-Western Europe] which developed a fault early on Saturday morning. Pakistan Telecommunication Company Limited (PTCL) operates the cable in Pakistan, as part of the international consortium owns the cable worldwide.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

پوٹھوار ڈاٹ کوم میلہ پلس کنٹری شو میں باز(ایگل) بھی اپنی شہنشاہیت کے ساتھ موجود ہوں گے

Eagles to be dispalyed at pothwar.com mela in Watford

some image some image

وٹفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ ایگل اونرز( باز مالکان) بھی پوٹھوار ڈاٹ کوم میلے پلس کنٹری شو میں اپنے پرندوں کے ساتھ موجود ہوں گے۔ باز ایک ایسا پرندہ ہے جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ہیبت کی نشانی بھی ہے اور یہ بڑوں اور بچوں میں یکساں مقبول ہے۔

میلے کی تقریبات کا آغاز صبح دس بجے بروز اتوار تیرہ اگست کو کیا جائے گا۔ میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خواتین کے لئے کپڑوں، عبایہ،حجاب، سکارف کے سٹالز اور بچوں کے لئے باونسی کاسل، فن فئیر کے ساتھ ساتھ فوڈ سٹالز بھی موجود ہوں گے۔ یعنی ہر پہلو سے یہ ایک مکمل فیملی فن ڈے ہو گا۔

اس کے علاوہ اس میلے میں خوبصورت اور دلچسپ نیزہ بازی مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔نیزہ بازوں کی ٹیم میں مرد اور خواتین دونوں موجود ہوں گے۔خوبصورت روایتی یونیفارم میں سجے سجائے گھوڑوں کے ساتھ دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔جیتنے والی ٹیم کو کار انعام میں دی جائے گی۔

دوسرے کھیلوں میں والی بال، کرکٹ ٹورنامنٹ، پوٹھواری سمی، سٹون لفٹنگ ، بینی اور ڈھولچی بھی اس میلے کا حصہ ہوں گے۔

Watford; The owners of eagle will bring their pet eagle at at Pothwar.com mela which will take place on 13th August at holleywell community centre , Chaffinch Lane, Watford WD18 9QD.

The eagle was major attraction at Pothwar.com function in Coventry last year. Any team wishing to participate at the mela please contact pothwar.com on 07763249391. Other events taking place at the mela are Naiza baazi, Volleyball, Cricket, Kabbadi, Stone lifting, Pothwari Sammi dance, Tittar, Bataira, Greyhound dogs, Aseel cockerel, Eagles along with dhol team performing.

The mela will start time is 10-5pm, host of food and cloth stalls available for Families, The mela is specially dedicated to families with children, bouncy castle along with children play centre.

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی جانب سے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جو کہ ایک ہی وقت میں میلہ، کنٹری شو اور سپورٹس شو ہو گا

Pothwar.com mela to be held in Watford on 13th August

some image

سلاو، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم اس سال اپنے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں ایک میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔یہ میلہ اتوار تیرہ اگست کو وٹفورڈ کے ہولی ویل کمیونٹی سنٹر میں ہو گا۔پوٹھوار ڈاٹ کو م کی ایگزیکٹو ٹیم کا کہنا ہے کہ وٹفورڈ میں ہونے والا یہ میلہ اس سال پوٹھواریوں کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔

میلے میں کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ، یا اپنے کاروبار یا کمپنی کی پروموشن کا سٹال لگانے کے لئے رابطہ کریں۔ خواتین اگر اپنی کسی کاریگری، فوڈ یا کسی ہنر کا سٹال لگانا چاہیں تو پلیز رابطہ کریں۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

پنجاب حکومت نے جدید اور معیاری تعلیم کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں، قمر الاسلام راجہ

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئر مین انجنئیر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جدید اور معیاری تعلیم کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں با مقصد تعلیم کے بغیر تعلیمی شعبے میں ترقی نہیں کی جا سکتی انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں انڈکشن ٹریننگ میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے تمام زینے ان تھک محنت سے گزرتے ہیں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر پوری توجہ دیتے ہیں۔نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کے ذمہ دار اساتذہ ہیں قوم کی ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اساتذہ طلبہ کو درسی کتب کے علاوہ نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان سے بھی روشناس کرائیں۔قیام پاکستان کے مقاصد کو آئندہ نسل میں منتقل کرنا اشد ضروری ہے۔ادارہ کے سربراہ خالد قریشی نے کہا کہ ہائی سکول کلر سیداں طلبہ کی تعلیمی اور نظریاتی تربیت میں ہمہ تن مصروف ہے لوگوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

غوثیہ محلہ کلر سیداں میں اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور گھر کی صفائی کر گئے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور گھر کی صفائی کر گئے ۔ملزمان طلائی زیوارت نقدی ،پستول اور ہونڈا موٹر سائیکل چرا کر لے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔مسماۃ عائشہ نعمان نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میرا شوہر روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے جبکہ میں اپنے بچوں کے ہمراہ غوثیہ محلہ کلر سیداں میں رہائش پذیر ہوں۔دو یوم قبل اپنے بچوں کے ہمراہ والدین کو ملنے راولپنڈی چلی گئی جب دن دو بجے واپس گھر لوٹی تو دیکھا کہ گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا ہے ۔جب گھر میں داخل ہوئی تو دوسرے کمروں کے دروازے کھلے ہوئے اور سامان بکھڑا پڑا تھا۔جب پڑتال کی تو گھر میں موجود ایک عددہونڈا موٹر سائیکل 125 نمبری آر آئی ایل 2395 ، طلائی زیورات اور بیس ہزار روپے کی نقدی بھی گھر سے غائب ہے ۔نامعلوم چور جاتے ہوئے گھر سے قیمتی قالین اور پسٹل 30 بور لائسنسی بھی ہمراہ لے گئے ۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ ٹکال میں دو بھائیوں کے درمیان لڑائی کے نتیجہ میں چھوٹے بھائی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے نواحی علاقہ ٹکال میں دو بھائیوں کے درمیان لڑائی کے نتیجہ میں چھوٹے بھائی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی،تفصیلات کے مطابق 25 سالہ نوجوان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی مار گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔وہ اپنے بھائی کیساتھ پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا،گزشتہ روز دونوں بھائیوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس کے بعداس نے بڑے بھائی کو دھمکی دی کہ اب میں جو کرنے جا رہا ہوں وہ سب دیکھیں گے اور پھر اس نے دکان پر جا کر گندم میں رکھنے کی گولیاں خریدیں اور کثیر مقدار میں کھا کر خود کشی کر لی ۔

چوآ خالصہ کے گاؤں سہوٹ بدہال کے 50سالہ شخص محمد ندیم کی نعش میرا شمس دربار کے اندر سے ملی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چوآ خالصہ کے گاؤں سہوٹ بدہال کے 50سالہ شخص محمد ندیم کی نعش میرا شمس دربار کے اندر سے ملی ہے ۔پولیس کے مطابق مرحوم نشے کا عادی تھا وہ کسی وجہ سے زیارت کی چار دیواری کے اندر گیا اور لوٹ کر نہ آیا۔پولیس کے مطابق موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی نعش مرحوم کے بیٹے کے سپرد کر دی گئی۔

عوام چوہدری نثار علی خان سے گہری محبت رکھتے ہیں، محمد زبیر کیانی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما چیئر مین محمد زبیر کیانی نے کہا کہ یو سی بشندوٹ کے لوگوں نے اپنے محبوب قائد چوہدری نثار علی خان کا والہانہ اور تاریخی استقبال کر کے ثابت کیا ہے کہ عوام چوہدری نثار علی خان سے گہری محبت رکھتے ہیں۔انہوں نے یو سی بشندوٹ کی سب سے بڑی ریلی کے انعقاد پر عوام علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو سی بشندوٹ کے لوگ محسن کش نہیں ہیں چوہدری نثار علی خان نے یو سی بشندوٹ کی محرومیوں کا خاتمہ کیا کروڑوں کی گرانٹ سے سڑکیں تعمیر ہوئیں مدارس کو سہولیات فراہم کی گئیں جس پر یو سی بشندوٹ کے لوگ اپنے قائد چوہدری نثار علی خان سے انتہائی مطمئن ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ہم لوگ چٹان کی طرح چوہدری نثار علی خان کی پشت پر موجود رہیں گے۔

چوہدری نثار علی خان کے جلسہ روات میں یو سی بشندوٹ ،بھلاکھر اور لوھدرہ سے تاریخی ریلیاں نکالی گئیں

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چوہدری نثار علی خان کے جلسہ روات میں یو سی بشندوٹ ،بھلاکھر اور لوھدرہ سے تاریخی ریلیاں نکالی گئیں ،یو سی بھلاکھر کی ریلی کی قیادت چیئر مین راجہ محمد صفدر کیانی،مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار ،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،راجہ طلال خلیل،جبکہ یو سی لوھدرہ کی قیادت چیئر مین نوید بھٹی،وائس چیئر مین راجہ محمد یونس،راجہ جاوید اشرف اور دیگر نے کی۔جبکہ یو سی بشندوٹ کی بڑی ریلی کی قیادت چیئر مین محمد زبیر کیانی اور وائس چیئر مین مناظر اقبال جنجوعہ اور چوہدری محمد حنیف نے کی۔

مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف ،شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی پر فخر ہے، فہد جمیل

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما جنرل کونسلر سموٹ چوہدری فہد جمیل نے کہا ہے کہ ہمیں مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف ،شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی پر فخر ہے ۔مسلم لیگ ن نے یو سی سموٹ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں جس سے لوگوں کے مسائل کم ہوئے ہیں ۔ہمارے ارکان اسمبلی نے سموٹ کے لیے سوئی گیس اور سڑک کی منظوری دے کر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں آئندہ الیکشن میں اپنے محبوب قائدین شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ثابت کریں گے کہ یو سی سموٹ مسلم لیگ کے چاہنے والوں کا حلقہ ہے۔

ٹھیکیدار اسد عزیز مغل کے بھانجے اور نمبردار عبدالعزیز کے پوتے محمد ہارون طاہر عزیز رشتہ اذدواج میں منسلک

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن)کنوہا کے رہنما ٹھیکیدار اسد عزیز مغل کے بھانجے اور نمبردار عبدالعزیز کے پوتے محمد ہارون طاہر عزیز رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ میں وزیر اعظم کے مشیر عثمان عباسی،صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان،چوہدری محمد ریاض،چےئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،چےئرمین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس،شوکت اقبال جنجوعہ،راجہ صغیر احمد،حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ،ملک محمد پرویز آف کنگر،چوہدری محمد ضیارب منہاس،چےئرمین شوکت وارثی،انجم وارثی،چےئرمین چوہدری شفقت محمود،چےئرمین ملک شیرافگن،چوہدری جاوید کوثر،چےئرمین ماسٹر راجہ پرویز اختر قادری،چےئرمین راجہ ندیم احمد،چےئرمین راجہ محمد صفدر کیانی،حاجی غلام ظہیر بھٹی،راجہ گلستان خان، راجہ محمد ظریف، راجہ داؤد اکبر، الحاج محمد حبیب بھٹی،راجہ اظہر اقبال،شیخ حسن ریاض، عابد حسین زائدی، حاجی محمد اسحاق، طارق ریاض،راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،محمد اعجاز بٹ،توقیر اسلم،مسعود بھٹی،اسد الرحمان ایڈووکیٹ،راجہ محمد فیاض،راجہ جاوید لنگڑیال اور دیگر کے علاوہ کلر سیداں چوآ خالصہ اور بیول کے صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

ملک کی ترقی کے سوا ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے عام آدمی کی بھلائی کے لئے بے پناہ کام کیا، راجہ طارق محمود

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ملک کی ترقی کے سوا ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے عام آدمی کی بھلائی کے لییبے پناہ کام کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما سابق امیدوارچیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ طا ر ق محمود نے سموٹ میں شاہدخاقان عباسی کووزیراعظم پاکستان بینے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب سے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے یونین کونسل سموٹ میں سوئی گیس کے لیے60.64ملین روپے کے فنڈ جاری کردیا ہے اور بہت جلد وہ یونین کونسل میں اس کا خود افتتاح کریں گئے۔انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون نے پاکستان میں عوامی خدمت کے تاریخی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ یہودی شازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گے۔اس موقع ہر سابق امیدوار وائس چیئرمین یونین کونسل سموٹچوہدری مختار احمد نے کہاکہشاہدخاقان عباسی کا وزیراعظم نامزد ہونا خوش آئند ہے ان کی نامزدگی حلقہ این اے50کے لیے باعث فخر ہے شاہد خاقان عباسی ہمارے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کریں گے۔اس موقع پر سابق امیدوار کونسلر راجہ زریدچوہدرہ محبت سابق کونسلر لالہ مختارچوہدری سوداگر چوہدری فاروق اور دیگر سیاسی قائدین بھی موجود تھت آخر میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

حافظ عثمان عباسی کو وزیر اعظم پاکستان کا مشیر بنایا جائے ۔ اسد محمود ستی وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ اسد محمود ستی وائس چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حافظ عثمان عباسی کو وزیر اعظم پاکستان کا مشیر بنایا جائے ۔مسلم لیگ ن کے لیے ان کی قر بانیوں کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ۔وزیر اعظم پاکستان قاہد محتر م جناب شاہد خاقان عباسی کے سب سے درینہ، قریبی ، قابل اعتماد اور جانثار ساتھی ہیں۔شاہد خاقان عباسی صاحب کے آبائی حلقہ جہاں سے وہ1988سے الیکشن لڑتے آ رہے ہیں جس میں تحصیل مری ، تحصیل کوٹلی ستیاں ، تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی 6یونین کونسلیں مشتمل ہیں ان کے ہر ہر گاؤں ہر ہر ڈھوک میں موجود ایک ایک ووٹر ،سپورٹر کو اچھی طرع جانتے ہیں ان کا مشیر منتخب ہونے سے شاہد خاقان عباسی صاحب کے حلقے کی عوام محترم جناب حافظ عثمان عباسی سے مل کر اپنے اپنے مساہل حل کرا سکتے ہیں اور حافظ عثمان عباسی بھی اپنے حلقے کے تمام افراد کو اچھی طرع جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں میں محتر م جناب شاہد خاقا ن عباسی سوئی گیس لگوا رہے ہیں اس میں حافظ عثمان عباسی کا بھی اہم رول ہے وہ اپنے حلقے کی عوام کے مساہل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کی ہی شب و روز کی محنت سے آج ان علاقوں میں لگنے والی سوئی گیس کا م اپنے آخری مر احل میں ہے ۔انشاء الیکشن2018میں بھی شاہد خاقان عباسی ہی کامیاب ہونگئے ۔

شاہد خاقان عباسی اپنے والد محترم خاقان عباسی شہیدکے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ نمبردار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نمبردار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ شاہد خاقان عباسی اپنے والد محترم خاقان عباسی شہیدکے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ قاہد محترم جناب شاہد خاقان عباسی کا بطور وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے سے کہوٹہ، کلر سیداں، کوٹلی ستیاں اور مری میں تر قیاتی کاموں کا ایک نیاء دور شروع ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی نے 1988میں سیاست میں آئے اور اب تک سیاست کے میدان میں چھائے ہوئے ہیں۔ان کی صاف گوئی،سچی اور صاف ستھری سیاست کی وجہ سے حلقہ این اے پچاس کی عوام کو ان پر ہمیشہ فخر رہا ہے اورہمیشہ فخر رہے گا۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے قاہد میاں محمد نواز شریف اور دیگر مسلم لیگی قیادت نے شاہد خاقان عباسی پر اپنے اعتماد کا اظہار کر حلقے کی عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔منتخب وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کو فروغ دیا ہے ،وہ ناں کبھی کسی کے آگئے جھکے ناں کسی اپنے ووٹروں کا جذبات کو مجروح ہونے دیا آمریت کے دور میں انہوں نے پر ویز مشرف کے آگئے اپنے ہتھیار نہیں ڈالے اپنے اپنی اصولی سیاسی موقف پر ڈٹے رہے ہم اپنے عظیم قاہد منتخب وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کومشکل اور کہٹرے وقت میں میاں برادران اور پارٹی سے وفاء کی لاج نبھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔آمریت کے دور میں بھی انہوں نے جیل کاٹی مگر اپنے قاہد میاں محمد نواز شری سے بے وفائی نہیں کئی ۔شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ جرائت مندانہ سیاست کو فروغ دیا انہوں ناں کبھی ذاتی مفادت کی سیاست کی اور ناں ہی کوئی ذاتی فاہدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی جرائت مندانہ سیاست کی وجہ سے حلقہ این اے پچاس کے تمام مسلم لیگی کارکنوں کے سر آج بھی فخر سے بلند ہیں تمام مسلم لیگی کارکن ان کی وفاداری پر زبر الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سائیں گلفام عباس سرکار سجادہ نشیں دربار عالیہ سید فضل شاہ بخاریؒ آف ممیام کا اپنے مریدوں سے خطاب

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ٍ سائیں گلفام عباس سرکار اپنے خطاب میں کہا کہ عشق مصطفیﷺمیں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے اللہ اور اس کے رسولﷺ فرمان اوراولیا ئے کرام کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے آل نبی ﷺ اولاد علیؓ کا گھرانہ بڑا لجپال گھرانہ ہے تمام عالم اسلام کے مسلما ن اس گھرانہ سے دل لگائیں دنیا اور آخرت کی زندگی سنور جائے گئی۔ حضرت مولا علی ؑ نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے انتہائی معتبر ساتھی ، جاں نثار مصطفیٰ ﷺ اور داماد رسول ﷺ تھے آپؑ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ نے بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا مولا علیؑ کے فضائل و مناقب اور کارناموں سے اسلامی تاریخ روشن ہے ان خیالات کا اظہارسائیں گلفام عباس سرکار سجادہ نشیں دربار عالیہ سید فضل شاہ بخاریؒ آف ممیام نے اپنے مریدوں سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ حضرت مولا علی ؑ کو نبی پاک ﷺ نے مواخاتی بھائی بنایا اور چند سال بعد حضور ﷺ نے ان کو اپنے ساتھ وہی نسبت دی جو حضرت موسیٰ ؑ کو حضرت ہارون ؑ نے دی انہوں نے کہا کہ مولا کائنات حضرت مولا علیؑ کے بارے میں نبی پاکﷺ فرماتے ہیں کہ علیؑ تو میرا اس جہاں میں اور اس جہاں میں بھی بھائی ہو گا آپﷺ نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل سے نکلنے کے لئے تمام مسلمانوں کو چاہے کہ اسوہ مولائے کائنات پر چلیں۔ تا کہ دنیا میں مسلمانوں کا بھی بول بالا ہو۔

پاکستان بنتے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہر طرف آگ ہی آگ تھی۔ اشرف کیانی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ اشرف کیانی نے کہا کہ میں نے پاکستان بنتے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہر طرف آگ ہی آگ تھی۔ مسلمان سکھوں اور ہندوں کو ماررہے تھے اور ہندوں اور سکھ مسلمانوں کو ہرطرف لاشوں کے ڈھیر لگئے ہوئے تھے ۔لٹے پٹے لوگ آتے تھے ۔قیام پاکستان سے پہلے سکھ اور ہندوں کا برتاو مسلمانوں سے ساتھ اچھا تھا۔مگر جب تحریک آزادی چلی تو ان کا رویہ اچھا ناں تھا ہم سب اگھٹے رہتے اور کھیلتے تھے وہ ہماری شادیوں میں آتے تھے ہم ان کی شادیوں میں جاتے تھے ۔آج اپنے ملک کو آزاد دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے مگرملکی مسائل اور دہشت گردی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ملک کو اس وقت قاہد محترم جناب محمدعلی جناحؒ جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کے بزرگ سیاسی وسما جی شخصیت اشرف کیانی نے نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا جب پاکستان آزاد ہوا تو میری عمر15سال تھی میں وہ خون کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا جس کو میں ساری زندگی بھلا نیں سکتا انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے پہلے ہندوں اور مسلمان اگھٹے رہا کرتے تھے ان کا رویہ مسلمانوں کے ساتھ اچھا تھا مگرجب آزادی پاکستان کی تحریک نے زور پکڑا تو ان کا رویہ مسلمانوں کے ساتھ اچھا ناں رہا۔انہوں نے کہا کہ آج تو ہر دوسرا شخص لکھ پتی، کروڑ پتی اور ارب پتی ہے مگر اس وقت بہت غربت ہوا کرتی تھی ہم یہ اشیاء اناج کے بدلے لیا کرتے تھے ۔ہم محنت مزدروی کرتے تھے دیسی اشیاء کھاتے تھے لسی ،کڑی ،دیسی گھی،مکئی کی روٹی ،سرسوں ساگ اور چٹنی استعما ل کیا کرتے تھے ۔آج کی ملاوٹ شدہ کھانے کھا کھا کرہمارے معدے ختم ہو گئے ہیں ۔ایک پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندوں کی شادیوں پر جایا کرتے تھے جب میں پہلی مرتبہ جب میں ان کی شادی پر گیا تو ان کا نکاح دیکھا تو حیران ہو گیا کہ آگ کے گرد پہلے عورت نے مر د کے پیچھے سات چکر لگائے اور پھر مرد نے عورت کے پیچھے جب ان کو سب ملے اور مبارکباد دی تو میں حیران ہو گیا کہ ایسے ہوتا ہے ان کا نکاح ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتا ہے اس وقت ملک کو قاہد اعظم محمد علی جناح جیسا لیڈر کی ضرورت ہے جو ملک کے مساہل حل کرئے ۔

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

ہم اپنے قائد کا تاریخی استقبا ل کریں گے جو مدتوں یاد رکھا جائے گا،چوہدری ضیافت حسین

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ میاں محمد نواز شریف نے یوتھ ونگ کے عہدیداران کے پرزور اصرار پر جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے ، ہم اپنے قائد کا تاریخی استقبا ل کریں گے جو مدتوں یاد رکھا جائے گا، ان خیالات کا اظہار چوہدری ضیافت حسین جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ممبر ان قومی و صوبائی اسمبلی اور تمام یوسیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ، کونسلرز، لیڈی کونسلرز، تحصیل بھر کے عہدیدار، مسلم لیگ کے جانثار اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فقید المثال استقبال کریں گے ،اور ثابت کریں گے کہ میاں نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور صدیوں بھر رہیں گے، اس موقع پر انہوں نے موٹروے پولیس افسران کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ روات سے لیکر سوہاوہ تک لاہور جانے والی روڈ کو خالی کراد یا جائے اور ٹریفک سنگل لین پر منتقل کر دی جائے تاکہ عوام کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ، چوہدری ضیافت حسین کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان فرزند پوٹھوہار ہم سب کی شان ہر مشکل گھڑی میں اپنے اور ہم سب کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ہمیں ایسی قیادت پر فخر ہے ۔ اس موقع پر راجہ بابر، فیصل وارثی بھی وہاں موجود تھے

گوجرخان انجمن پٹواریاں نے قلم چھوڑ ہڑتال دفاتر کی تالابندی اور کمپیوٹر سیکشن کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان انجمن پٹواریاں نے قلم چھوڑ ہڑتال دفاتر کی تالابندی اور کمپیوٹر سیکشن کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا انجمن پٹواریاں کااجلاس زیر صدارت ضلعی صدر محمد شبیر بھٹی و تحصیل صدر راجہ اعظم منعقد ہوا جس میں پٹواریوں گرداوروں نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کی حکومت پنجاب نے دو سال سے پٹواریوں کے مطالبات کو منظور نہ کر کے پٹواریوں سے ناانصافی کی چارٹرآف ڈیمانڈ وزیراعلیٰ پنجاب کا منظور کرنے کے باوجود عملدرآمد نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے حکومت پنجاب کو چاہیے کہ وہ پٹواریوں کے جائز مطالبات پرعملدرآمد کر کے پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ کریں ضلعی صدرشبیر بھٹی نے کہا کہ پنجاب کی تنظیم کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر کے پٹواری نے آج سے قلم چھوڑ ہڑتال اور دفاتروں کو تالا لگا کر بند کر دیا اور کمپیوٹرسنٹر کا بھی مکمل بائیکاٹ کر دیا ہے جب تک حکومت پنجاب مطالبات تسلیم نہیں کرتی پٹواری ہڑتال جاری رکھیں گے ہمیں عرصہ دو سال سے ٹرخایا جا رہا ہے ہم نے کمپیوٹر کا کام مکمل کر کے دیا اور تمام کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا لیکن حکومت پنجاب ہمارے مطالبات پر خاموش ہے

تحریک انصاف گوجرخان میں وارڈ نمبر4کی درجنوں سرکردہ شخصیات نے شمولیت اختیار کرکے عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کردیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف گوجرخان میں وارڈ نمبر4کی درجنوں سرکردہ شخصیات نے شمولیت اختیار کرکے عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کردیا ،باقاعدہ اعلان تقریب میں کیا جس کا اہتمام ملک تیمور نے کیا جبکہ صدارت راجہ طارق کیانی اور چوہدری جاوید کوثر نے کی تحصیل سطح سے تنظیمی عہدیداران ،ورکروں کی بہت بڑی تعداد میں شرکت ،سٹی صدرخان شہزادہ خان کی کاوش کے نتیجے میں دھڑے تحریک انصاف کے کارواں میں شامل ہورہے ہیں ان دھڑوں کی بدولت پارٹی مزید مستحکم ہوگی ،مقامی قیادت کا خطاب ،تفصیلات کے مطابق گوجرخان وارڈ نمبر4 موجودہ وارڈنمبر15کی اہم شخصیات محمد عتیق ،راجہ بلال ،شیخ اسد ،چوہدری ذین ،ملک تیمور ،چوہدری محمود حسین ،چوہدری عبدالرؤف ،ایس ایم ندیم قریشی ،شیخ ذین ،بلال ،شیخ آفتاب ،شیخ ذوالفقار ،اکرام بٹ ،حاجی عبدالرحیم ،راجہ عدیل ،ملک رازق ،چوہدری عمر ،چوہدری ہارون ،اسماعیل بھٹی ،جنید فاروق ،سلمان مغل ،راجہ شبیر ،راجہ اسد ایڈووکیٹ تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر مرزا بشیر اور راجہ فیصل کیانی نے بھی خطاب کیا

گوجرخان میں واپڈا کی طرف سے بدترین ظالما نہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سٹی کونسلر راجہ افتخار وزیر سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد بنارس اور چوہدری یونس جونی نے اپنے اخباری بیان میں گوجرخان میں واپڈا کی طرف سے بدترین ظالما نہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ واپڈا گوجرخان نے بلاجواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا طویل سلسلہ جاری کررکھا ہے مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رہنے سے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں واپڈا گوجرخان کی طرف سے جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آگئے ہیں اور کسی وقت بھی واپڈا کیخلاف شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا گوجرخان پر عائد ہوگی وفاقی وزیر پانی وبجلی گوجرخان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں اور واپڈا گوجرخان کی طرف سے جاری بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرایا جائے

Eastern Gujarkhan NEWS

شرقی گوجر خان کی خبریں

سابقہ ناظم راجہ جہانگیر احمد بھٹی کا پی ٹی آئی سینئر صدر راولپنڈی منتخب ہونا خوش آئند ہے

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔سابقہ ناظم راجہ جہانگیر احمد بھٹی کا پی ٹی آئی سینئر صدر راولپنڈی منتخب ہونا خوش آئند ہے راجہ جہانگیر احمد بھٹی ایک مخلص اور نڈر کارکن ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے جنرل کونسل راجہ جلیل احمد اور جنرل کونسلر راجہ عنصر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ راجہ جہانگیر احمد کی بھٹی کی پی ٹی آئی میں شمولیت اورسینئر صدر راولپنڈی منتخب ہو نے سے پارٹی کے ووٹ بنک میں معقول اضافہ ہوا ہیں معززین نے راجہ جہانگیر احمد بھٹی کی پارٹی کے لئے کو سراہا معززین نے کہا کہ راجہ جہانگیر احمد بھٹی کی محنت اور کوشش سے عام انتخابات میں پی ٹی آئی NA51سے کلین سوئپ کرے گئی راجہ جلیل احمد اور کونسلر راجہ عنصر ریاض نے راجہ جہانگیر احمد بھٹی کوسینئر صدر راولپنڈی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی

مشکل وقت میں بھی چوہدری محمد ریاض میاں نواز شریف کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے, راجہ محمد ظہور

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔چوہدری محمد ریاض انتہائی مخلص نڈر اور دلیر لیڈر ہیں مشکل سے مشکل وقت میں بھی چوہدری محمد ریاض میاں نواز شریف کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے ان خیالات کا اظہار راجہ محمد ظہور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا چوہدری محمد ریاض گوجرخان میں واحد لیڈر ہیں جو 1985سے لے کر اب تک میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں راجہ ظہور نے کہا کہ جب ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے 12اکتوبر 1999کو ٹیک اور کیا تو ہر طرف خوف و ہراس تھا لیکن مرد مجاہد چوہدری محمد ریاض نے ورکروں کو اکیلا نہ چھوڑا اور بیگم کلثوم نواز کو زمان ہاوس گو جرخان میں بلا کر ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف آواز بلند کی اور اب جب سپریم کوٹ کی طرف سے میاں نواز شریف کو ایک معمولی نکتہ پر نااہل کیا گیا تو چوہدری محمد ریاض نے زمان ہاوس میں میاں نواز شریف کے حق میں ایک زبر دست احتجاج کیا راجہ ظہور نے کہا کہ چوہدری محمد ریاض واحد لیڈر ہے جنہوں نے اپنے مفادات سے بالا تر ہو کے پارٹی کے مفادات کو ترجیح دی اور گوجرخان کو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنایا

شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد , مسلم لیگ ن یوکے کے رہنما راجہ ارشد محمود

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔مسلم لیگ ن یوکے کے رہنما راجہ ارشد محمود نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اوران کے لیے نیک تمناؤں کاااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ کو مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گئے اور میاں محمدنواز شریف کی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان کو مضبوط کرنے میں اپنی تمام توانیاں صرف کریں گئے ۔

مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں, مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین یو سی قاضیاں چوہدری ناصرتاج

some image

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین یو سی قاضیاں چوہدری ناصرتاج نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا تھا دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی تھی جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی ہوگی تھی اس کے علاوہ سی پیک سے ترقی کی کئی نئی راہیں کھلی ہیں ان تمام تر حالات کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی ایجنڈوں نے میاں محمدنواز شریف کے خلاف سازشیں شروع کر دی لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ میاں محمدنواز شریف کو عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کسی خوش فہمی میں نہ رہیں آئندہ جنر ل الیکشن میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر ملک بھر سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرئے گئی اور تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو عبرت ناک شکست کاسامنا کرنا پڑئے گا۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

پا کستا ن تحریک انصاف آ زاد کشمیر کے صدر بیر سٹر سلطا ن محمود چودھری آ ج چکسواری کا دورہ کرینگے

چکسوای (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پا کستا ن تحریک انصاف آ زاد کشمیر کے صدر بیر سٹر سلطا ن محمود چودھری آ ج چکسواری کا دورہ کرینگے اس موقع پر چکسواری کی اہم شخصیات پی ٹی آ ئی میں شمولیت کا اعلا ن بھی کر یں گی تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آ ئی آ زاد کشمیر حلقہ نمبر دو چکسواری اسلا م گڑھ کے صدر راجہ ذوہیب خا ن نے صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ آ ج دن کے دو بجے پی ٹی آ ئی آ زاد کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم آ زاد کشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چودھری پی ٹی آ ئی کے دفتر حمید آ باد کالو نی چوک میں پی ٹی آ ئی کے کارکنو ں سے خطا ب کر ینگے جہا ں چکسواری کی اہم شخصیات بیر سٹر سلطا ن محمود چودھری کی قیادت پر بھر پور اعتما د کرتے ہو ئے پی ٹی آ ئی میں شمولیت کا اعلا ن بھی کریں گی۔

مسئلہ کشمیر کے حل میں عالمی برادری کی عدم دلچسپی سب سے بڑی رکاوٹ ہے

چکسوای (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ مسلم کا نفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عا ملہ سابق چیئر مین زکواۃ و عشر کمیٹی ضلع میر پور چودھری حاجی ٹھیکیدار محمد صابر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں عالمی برادری کی عدم دلچسپی سب سے بڑی رکاوٹ ہے اگر عالمی برادری سنجید گی سے مقبو ضہ کشمیر میں کشمیر یو ں پر ہو نے والے بھارتی مظالم کا نو ٹس لے تو مسئلہ کشمیر چند دنو ں میں حل ہو سکتا ہے بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی میں کشمیر یو ں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے غیر ریاستی جما عتو ں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کو ئی مثبت اقدام نہیں اٹھا یا ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ مقبو ضہ کشمیر میں تحریک آ زادی کشمیر کی خاطر چھ لا کھ سے زائد کشمیر ی اپنی جا نو ں کا نذرانہ دے چکے ہیں بھارت نے اگر اب بھی کشمیر یو ں کو حق خود ارادیت نہ دیا تو بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے ہو نے سے کو ئی نہیں بچا سکے گا کشمیر یو ں کی منزل پا کستا ن ہے کشمیر اپنی منزل کے حصول کے لئے کسی بھی قر با نی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 7اگست کو ڈڈیال کا دورہ کریں گے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 7اگست کو ڈڈیال کا دورہ کریں گے اس موقع پر وہ پی ٹی آئی ورکرز اور میڈیا نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے نائب صدر چوہدری اظہر صادق بھی ہمراہ ہوں گے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 7اگست بروز سوموار ڈڈیال کا دورہ کریں گے اس موقع پر وہ پارٹی ورکرز اور میڈیا نمائندگان سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے نائب صدر چوہدری اظہر صادق بھی ان کے ساتھ ہوں گے ۔

ڈڈیال فیسٹیول کمیٹی کے زیر اہتمام یہ یوتھ کنونشن نوجوانوں میں نیا عزم و ولولہ پیدا کرے گا

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ یوتھ کنونشن سے نوجوانوں کونئی راہیں متعین کرنے کا موقع ملے گا ، ڈڈیال فیسٹیول کمیٹی کے زیر اہتمام یہ یوتھ کنونشن نوجوانوں میں نیا عزم و ولولہ پیدا کرے گا ۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف فلاح انسانیت اور ملک میں تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چےئرمین فیسٹیول کمیٹی ڈڈیال راجہ سکندر علی خان نے ڈڈیال فیسٹیول کورکمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمارامقصد اصلاح و احوال اور فلاح و بہبود ہے ہمیں اس بات سے سروکار نہیں ہونی چاہیے کہ کوئی کیا کہتا ہے ہمیں اس بات پر توجہ مرکوز رکھنی ہے کہ ہمیں اپنے حصہ کا کردار کیسے ادا کرنا ہے ۔ ماہانہ اجلاس کی صدارت محمد سہیل برکت نے اداکی دیگر شرکاء نے میٹنگز و کمیٹی ڈائریکٹر محمد شفیع علی، پروفیسر چوہدری رفاقت، محمد رفیق مرزا ایڈووکیٹ، ماسٹرمنیب، عبدالغفور چوہدری، ظہورالرشید نے اپنی کارگزاری پیش کرتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کیں اور اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ برانڈ ایمبیسڈر انور لطیف ڈار اور ڈائریکٹر ڈڈیال فیسٹیول کور کمیٹی راجہ ساجد خان نے آئندہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو فرمائی اور آج تک کی ہونیوالی پیش رفت کے بارے میں شرکاء نے میٹنگز کو آگاہ کیا ۔ چےئرمین ڈڈیال فیسٹیول کور کمیٹی راجہ سکندر علی نے تمام دوستوں کے کام کو سراہتے ہوئے یوتھ کنونشن کو حتمی شکل دینے کیلئے دو ہفتے بعد دوبارہ اجلاس طلب کر لیا جسمیں یوتھ کنونشن کی تاریخ کا اعلان اور انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ آخر میں اس عزم کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا کہ معاشرے کی بہتری کیلئے اپنے حصہ کا کردارہم میں سے ہر ایک نے اپنی ہمت کے مطابق انجام دینا ہے

ڈڈیال شہر کے مسائل پر ایم ایل اے کی عدم توجہہ بڑا سیاسی اتحاد بننے کے امکان ایم ایل اے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کیلئے شہر کے بڑوں نے سر جوڑ لیے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال شہر کے مسائل پر ایم ایل اے کی عدم توجہہ بڑا سیاسی اتحاد بننے کے امکان ایم ایل اے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کیلئے شہر کے بڑوں نے سر جوڑ لیے ایک آزاد امیدوار اور 2سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے جاری اتحاد بننے کی صورت میں مقامی ایم ایل اے کو ٹف ٹائم دیا جا سکتا ہے شہر دشمنی ایم ایل اے کو مہنگی پڑھنے کے امکانات ایم ایل اے نے ڈڈیال کی سیاست کو1970 کی سیاست میں دھکیل دیا ایم ایل اے کی شہر دشمن پالیسی پر شہری دم بخود رہ گئے مقامی ایم ایل اے نے گزشتہ دنوں اپنی پریس کانفرنس میں ڈڈیال شہر کے مسائل حل کرنے سے صاف انکار کیا تھا شہر کے لوگوں نے سابق وزیر حکومت چوہدری محمد یوسف کو یاد کرنا شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈڈیال شہر کے مسائل پر مقامی ایم ایل اے چوہدری مسعود خالد کی عدم توجہہ اور شہر کے مسائل حل نہ کرنے کے اعلان کے بعد انتہائی اہم ذرائع کے مطابق ڈڈیال شہر میں ایک بڑا سیاسی اتحاد بنانے کیلئے ڈڈیال شہر کے بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں آزاد امیدوار چوہدری آفتاب احمد خان جنہوں نے ڈڈیال شہر میں سب سے زیادہ ووٹ لیے جس کا غصہ نکالنے کیلئے ایم ایل اے نے شہریوں کے مسائل حل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے مقامی ایم ایل اے کی شہر دشمن پالیسی کے خلاف ایک آزاد امیدوار اور 2سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کا آغاز ہوچکا ہے اگر یہ اتحاد بننے میں کامیاب ہو گیا تو ایم ایل اے کیلئے وبال جان بن سکتا ہے اتحاد کی صورت میں مقامی ایم ایل اے کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور ایم ایل اے کو ٹف دیا جائے گا ۔

ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت نے دوہرے قتل کے مشہور کیس کا فیصلہ سنا دیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایڈیشنل ضلعی فواجداری عدالت نے دوہرے قتل کے مشہور کیس کا فیصلہ سنا دیا قاتل ساجد کو بجرائم 302APC کے تحت 2مرتبہ سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بیوی کو بری کر دیا گیا ملزم ساجد نے 2010میں ماسٹر محمد ایوب اور محمد عابد کو زمین کے تنازع کی وجہ سے گھر بلا کر قتل کر دیا تھا ملزم کو قتل کے بعد فرار ہوتے ہوئے پولیس نے گرفتار کیا تھا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ضلعی فواجداری عدالت کے جج سردار شاہ زمان او ر ایڈیشنل سیشن قاضی خضر حیات نے ڈڈیال کے مشہور دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا فیصلہ کے مطابق ملزم ساجد کو 2مرتبہ سزائے موت اور 20لاکھ روپے نقد جرمانہ کی سزا سنائی ہے ملزم ساجد نے یکم جون 2010میں مقتولان ماسٹر محمد ایوب اور محمد عابد کو زمین کے تنازع پر گھر واقع گوہڑہ ناون بلا کر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جس پر عدالت نے آج ملزم ساجد کو دہرے قتل پر 2بار سزائے موت اور 20لاکھ روپے نقد کی سزا سنا دی ہے جبکہ ملزم کی بیوی کو بری کر دیا ہے عدالت میں مستغیث کی جانب سے راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ اور اے پی پی ابرار حسین جبکہ ملزمان کی جانب سے ریاض نوید بٹ اور محمد لطیف ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

مسلم لیگ ن یو سی چوآخالصہ کے سرگرم رہنما چوہدری امانت حسین کو آبائی گاؤں ٹکال میں سپردخاک کر دیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یو سی چوآخالصہ کے سرگرم رہنما چوہدری امانت حسین کو آبائی گاؤں ٹکال میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے چیئر مین سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق،ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،راجہ محمد علی،افتخار احمد وارثی،محمود شوکت بھٹی،کرنل شبیر اعوان،محمد ظریف راجا،چوہدری جاوید کوثر،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،طارق محمود سیٹھی،حبیب بھٹی،لالہ محمد رسول،مسعود بھٹی،چیئر مین سید راحت علی شاہ،چیئر مین چوہدری صداقت حسین،چیئر مین چوہدری شفقت محمود،چیئر مین راجہ ندیم احمد،چیئر مین پرویز قادری،چوہدری امتیاز حسین اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے)۔۔۔۔سنیئر ٹیچر ہائی سکول قاضیاں جہانگیر اختر بھٹی،منیجرراجہ عبدالجبار بھٹی ،ولایت حسین بھٹی ،ماسٹر و ممتاز ماہر تعلیم محمدافضل نے ہیڈ ماسٹر ہائی سکول چنگا بنگیال جاوید اقبال بھٹی و جملہ سٹاف کو میٹرک کا رزلٹ شاندار آنے پرمبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

some image some image some image

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)۔۔۔۔۔۔چیرمین مسلم لیگ(ن) سینٹر راجہ محمد ظفرالحق اپنے فرزند راجہ محمد علی ایم پی اے اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد ظریف راجہ کے ہمراہ ماہلی مو ضع دھمالی میں سابق تحصیل ناظم کہوٹہ اور سابق نیول چیف ایڈمرل عزیز مرزا کے بھائی عبدالحمید مرزا ( مرحوم )کی رہائش گاہ پر گئے اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ بعدازاں وہ سکوٹ سے معروف مسلم لیگی محمد صفدر راجہ( مرحوم ) کی رہائش گاہ پر گئے اوران کی بخشش کے لیے دعا کی چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، چیرمین یو سی کنوہا پرویز قادری، چیرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، سابق امیدوار برائے چیرمین یو سی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی، ٹیچر یو نین رہنما ارشد بھٹی، کیپٹن( ر) عبدالمعروف، صوبیدار(ر) راجہ محبوب حسین، راجہ سعید احمد آف بھٹھی، انسپکٹر راجہ آصف آف بڑالہ بھی اس موقع پر مو جود تھے۔

Picture of the Day