Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 7th March 2018 ----- 18th Jamadi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

چوآ خالصہ نالہ سریں پر پُل بوسیدہ ہو چکا ہے،جس کی وجہ سے بڑا حادثہ رونماہو سکتا ہے

Fears over crumbling Choa Khalsa bridge in Kallar Syedan

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔چوآ خالصہ تحصیل کلر سیداں کا شمار ضلع راولپنڈی کے قدیمی دیہاتی شہروں میں ہوتا ہے،اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے یہاں سے بہت سے اعلیٰ عہدے دارجن کا تعلق دور دراز علاقوں سے ہے

گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سے فارغ التحصیل ہیں،لیکن اس علاقے میں ایک ہی پل ہے جس پر سے یہاں کا ایریا اور آزاد کشمیر کی عوام مستفید ہو رہے ہیں ،اس پل کی سیفٹی وال جو برائے نام لوہے کی ہے ٹوٹ پھوٹ کا شکار چلی آ رہی ہے

پُل کے نیچے دیواریں (پیلرز) انتہائی بوسیدہ ہو چکے ہیں کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے،ارباب اختیار سے انتہائی گذارش ہے کہ کوئی حادثہ پیش آنے سے پہلے اس طرف توجہ دی جائے تاکہ کسی بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے ،ویڈیو میں فیصلہ آپ کا۔

یہ پل ستر کی دہائی میں تعمیر ہوا۔اور کلر سیداں کے بعد اس علاقے کا پہلا بڑا پل تصور کیا جاتا تھا۔چوآخالصہ کا علاقہ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقے میں آتا ہے۔ اگر وہ ذاتی طور پر اس علاے کی تعمیر ترقی پر توجہ دیں تو آئندہ انتخابات مین ان کے ووٹ بنک پر خاصا اثر پڑے گا۔

Choa Khalsa, Kallar Syedan – A historic bridge of Choa Khalsa situated over the Kass is crumbling to pieces. The local commuters fear the safety, the bridge is on main highway to Dadyal in Azaad Kashmir and is also used by heavy goods vehicles.

The bridge was built in 70's . It's considered a historic landmark, first to be bulit in the region. The once aesthetically pleasing bridge is now not only decaying, it's also causing a huge safety problem for those who try to cross it.

The local Kallar Syedan authorities are asked to take notice of the crumbling pillars of the bridge and take action. The Choa Khalsa constituency is currently of the current Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi who is the MNA and Raja Mohammad Ali who is the local MPA.

For full details please watch the video below...

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

برطانیہ میں اپریل سے کونسل ٹیکس میں چھ فیصد اضافہ کا اعلان

Councils in UK allowed to lift tax 6% to help fund social care

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----برطانیہ میں کونسل ٹیکس میں اگلے ماہ اپریل سے اضافہ ہونے والا ہے برطانیہ میں ہر گھرانہ کونسل ٹیکس کے اضافہ سے متاثر ہوگا اور کونسل ٹیکس چھ فیصد بڑھ جائے گا

ذرائع کے مطابق کونسلوں پر مالی دباؤ بڑھ رہا ہے جس کے باعث برطانیہ کی ترانوے فیصد کونسلیں اگلے ماہ اپریل سے چارجز بڑھا دیں گی یا سروسز میں کمی کر دیں گی کونسلوں کو بجٹ کٹوتیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری طرف بالغوں اور بچوں کی سوشل کیئر سروسز اور دیکھ بھال کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے

کونسل ٹیکس میں اضافہ پر کمیونٹی رہنماوں کا کہنا ہے کہ کونسل ٹیکس میں اضافہ سے پہلےکمیونٹی سے روایت لینی چاہیے تھی کیونکہ برطانیہ میں کئی افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں

اضافہ چارجز سے ان کی معمولات زندگی متاثر ہوں گے حکومت کو چاہیے کہ وہ عام آدمی کی آمدن کے لحاظ سے چارج کرے اضافی چارجز عام آدمی کو غربت کی طرف دھکیل رہے ہیں -

London; Councils across England will be able to lift council tax by almost 6 per cent without holding local referendums next year as the government tries to ease the crisis in social care.

Sajid Javid, communities secretary, announced that all councils will be able to raise council tax by up to 2.99 per cent next year to fund local services, up from 1.99 per cent for the current year. Any increase above that level would require a local referendum.

In addition, 152 councils including all London boroughs, county councils, unitary and metropolitan authorities will be able to increase council tax by a further “precept” of 3 per cent if it is earmarked directly for social care.

Most councils are likely to take advantage of the new rules, given that last year 147 out of 152 made use of the right to raise bills to pay for social care.

برطانیہ خراب موسم کی وجہ سے برطانیہ کے بڑے بڑے سٹوروں میں ڈلیوری نہ آنےکی وجہ سے شیلف خالی

Empty supermarket shelves across UK days after Storm Emma passes

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----برطانیہ بھر میں جاری رہنے والی برف باری نے تباہی مچا دی شدید برف باری کی وجہ سے جہاں ائیرپورٹ سکولز اور موٹرویز پر مشکلات آئی وہاں ہی برطانیہ کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے سٹورز جیسے ایزدا، ٹیسکو اور سینسبری وغیرہ کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

سلاومیں موجود ان سٹورز پر دودھ ، بریڈ، اور دوسری ضروریات اشیا ڈلیوری نہ آنے کی وجہ سے شیلف خالی پڑے ہیں ٹیسکو میں گزشتہ رات دودھ کی ڈلیوری آئی جو صبح گیارہ بجے ختم ہوگئی

گیارہ کئ بعدسب شیلف خالی ہوگئے کسٹمرز پریشان ہوگئے سٹور منیجر کے مطابق آج سے دودھ اور دوسری ضروریات اشیا کی ڈلیوری آناشروع ہو جائے گی خراب موسم کی وجہ سے ہر جگہ یہی مسائل ہیں

کیونکہ سردی اور شدید برفباری نے انت مچا دی - گزشتہ جمعہ سے دودھ دہی بریڈ وغیرہ کی ڈلیوری نہیں آئی اور ہمارے سٹور کی شیلفیں جمعہ سے خالی پڑی ہیں-

London; Shoppers were left outraged by empty supermarket shelves across the UK days after freezing conditions caused by the Beast from the East and Storm Emma finally cleared.

Customers were left with bare shelves on Monday night and Tuesday morning, even after a bitter Siberian blast that blanketed the country with snow had passed.

People had been panic-buying supplies as the severe weather hit Britain last week. Lorry drivers had also struggled to deliver their loads to supermarkets across Britain after heavy snow and treacherous ice blocked the roads.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,زاہد مصطفی اعوان )----سینٹ چیئرمین، پرویز رشید کے چیئرمین سینٹ بنائے جانے کی چہ مگوئیاں ۔تفصیل کے مطابق سینٹ انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب عوام کی نظریں چیئرمین سینٹ پر لگی ہوئی ہیں ۔پیپلز پارٹی ۔ن لیگ اور تحریک انصاف اپنے اپنے پلیٹ فارم سے کوششوں میں مصروف کہ چیئرمین سینٹ ان کی جماعت کا بنے ۔لیکن پی ایم ایل این کی سینٹ میں اکثریت کے بعد چیئرمین سینٹ بھی ن لیگ سے ہی ہو گا ۔باخبر ذرائع سے معلوم ہو ا کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی گڈ بک میں پرویز رشید شامل ہیں اور سینیٹر پرویز رشید مسلم لیگ ن کی طر ف سے چیئرمین سینٹ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں ۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پیش آنے والے واقعہ کی فوری انکوائری

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پیش آنے والے واقعہ کی فوری انکوائری شروع کر دی گئی ۔سپریٹینڈینٹ ،ڈپٹی سپریٹینڈینٹ ،آ رآئی اور ڈسٹریبیوٹر کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرتے ہوئے نئی تعنا تیاں کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح ساڑھے آٹھ بجے امتحانی سینٹر میں عملے کی غفلت اور لاپرواہی سے پہلے گروپ کو دوسرے گروپ کا انگلش کا سوال نامہ تھما دیا گیا سینکٹروں طالبات نے اسی سوالنامے کو حل کیا مقررہ وقت ختم ہونے پر امتحانی عملے کو احساس ہوا کہ امیدواروں کو غلط سوال نامہ دے دیا گیا جس کے بعد شریک امتحا ن تمام امیدواروں کو دن پونے دو بجے اس وقت تک سکول کے اندر محبوس رکھا گیا جب تک سیکنڈ شفٹ کی طالبات امتحانی مرکز نہ پہنچیں ۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ای ڈی او،ڈی پی آئی او ر لاہور سے بھی مختلف ٹیموں اور کنٹرولر بورڈ راولپنڈی نے بھی منگل کے روز امتحانی سینٹر چوآخالصہ کا دورہ کیا تمام سٹاف کے بیانات قلم بند کئیے گئے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ۔سپریٹینڈینٹ خدیجہ بی بی ،ڈپٹی سپریٹینڈنٹ بلقیس بیگم ، ڈسٹری بیوٹر راجہ محمد فیاض اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کی پرنسپل کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا اور ان کی جگہ نئے سٹاف کی تعنیاتی کی گئی جس نے فوری طور پر چارج سنبھال لیا۔

 

راجہ طلال خلیل کا نئی حلقہ بندیوں کے تحت صوبائی حلقہ پی پی 8سے الیکشن لڑنے کا اعلان

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔نوجوان مسلم لیگی رہنما اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی راجہ طلال خلیل نے نئی حلقہ بندیوں کے تحت صوبائی حلقہ پی پی 8سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ بھی اپلائی کریں گے کلر سیداں کے اس علاقے کو ہمیشہ نمائندگی سے محروم رکھا گیا کلر سیداں کے لوگوں کو ماضی میں طفیلی کا درجہ دیا گیا مگر اب یہ سلسلہ مزید نہیں چل سکے گا یہ صورتحال مقامی لوگوں کے لیے بھی ناقابل برداشت ہے ۔مرکز چوآخالصہ کے لوگ کئی دہائیوں سے صرف ووٹ ہی دے رہے ہیں انہیں الیکشن لڑنے کے لیے کبھی موقع نہیں دیا گیا ،اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہو جائیں انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ پی پی 8قانون گو حلقہ چوآخالصہ ،قاضیاں،گوجرخان اور ملحقہ علاقوں سے الیکشن لڑیں گے اور مقامی آبادی کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

ا لیکشن کمیشن کی حلقہ بند یوں سے عو ا م شد ید ما یو س

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔چیئر مین یو سیز چو ہد ر ی صد ا قت حسین ،ر ا جہ ند یم ا حمد ،ما سٹر پر و یز قا د ر ی ،محمد شہا ب ثا قب ،چو ہد ر ی جمیل ،چو ہد ر ی کا مر ا ن عز یز ا یڈ و و کیٹ نے کہا ہے کہ تحصیل کلر سید اں کو د و ا لگ ا لگ صو با ئی حلقو ں میں تقسیم غیر فطر ی ہے ا لیکشن کمیشن کی حلقہ بند یوں سے عو ا م شد ید ما یو س ہو ئے ہیں ا لیکشن کمیشن کو ز مینی حقا ئق کے مطا بق حلقہ بند یا ں کر نی چا ہیں ۔ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے منگل کے ر و زمقا می میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ا نہو ں نے ا پنے شد ید تخفظا ت کا ا ظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ تحصیل کلر سید اں کو ا یک صو با ئی حلقہ میں شا مل کیا جا تا تو بہتر ہو تا جو کہ عو ا می مفا د میں تھا ا نہو ں نے کہا کہ یو نین کو نسل د و بیر ن ا و ر یو نین کو نسل بھلا کھر کو بھی دو صو با ئی حلقو ں میں تقسیم کر د یا گیا جس پر عو ا م کو شد ید خد شا ت ہیں مو جو د ہ حلقہ بند یو ں کے خلا ف عو ا م ا عتر ا ضا ت د ا خل کر یں گے ا و ر کہا کہ تحصیل کلر سید اں کو ا کٹھا کر کے کسی ایک صو با ئی حلقہ میں شا مل کیا جا ئے ا نہو ں نے مو جو د ہ حلقہ بند یو ں کو مستر د کر تے ہو ئے کہا کہ ا لیکشن کمیشن آ ف پا کستا ن ز مینی حقا ئق کو د یکھ کر حلقہ بند یا ں کر ے تا کہ ا مید و ا ر و ں کو بھی ا لیکشن میں حصہ لینے میں ا سا نی ر ہے ا و ر عو ا م میں پا ئے جا نے و ا لی بے چینی کا خا تمہ ہو سکے ۔

مصطفی نو ا ز کھو کھر کو پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کا سینٹیرمنتخب ہو نے پر مبا ر کبا د

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے تحصیل صد ر محمد ا عجا ز بٹ ،صد ر ا یم سی کلر سید اں چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س ،جنر ل سیکر ٹری نصیر ا ختر بھٹی ،نو ید ا ختر مغل ،بلد یہ کو نسلر عا طف ا عجا ز بٹ نے مصطفی نو ا ز کھو کھر کو پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کا سینٹیرمنتخب ہو نے پر مبا ر کبا دد یتے ہو ئے ا ن کی ر ہا ئش گا ہ جا کر گلد ستہ د یا ا س مو قع پر سا بق ا سپیکر قو می ا سمبلی حا جی نو ا ز کھو کھر بھی مو جو د تھے ۔

some image

کلر سیداں میں دو مختلف واقعات میں چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر دو افراد کو لوٹ لیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلر سیداں میں دو مختلف واقعات میں چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر دو افراد کو لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔چوہدری طارق سکنہ سروہا چوہدریاں جو بازار میں چوکیداری کی ڈیوٹی کیلئے اپنے گھر سے پیدل آ رہا تھا کہ رات ساڑھے سات بجے کے قریب دوبیرن روڈ پر چار مسلح ڈاکوؤں جو ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے نے اسے روک لیا اور تلاشی کے دوران اس کی جیب سے موبائل فون او ر نقدی چھین لی اور مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر اسے زخمی کر دیا ۔دوسرے واقعہ میں حافظ احمد نامی نوجوان جو رات 8 بجے کے قریب اپنے گھر کی جانب پیدل ہی جا رہا تھا کہ انہی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے جامعہ تلاشی کے دوران اسے موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا اورہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔انجمن تاجران کے سرپرست اعلی چوہدری زین العابدین عباسی نے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور پولیس گشت کو موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی چیئرمین زکواۃ و عشر کمیٹی نے دو لاکھ سے زائد مالیت کا چیک ایم ایس ٹی ایچ کیو کلر سیداں کے حوالے کر دیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مقامی چےئرمین زکواۃ و عشر کمیٹی نے دو لاکھ سے زائد مالیت کا چیک ایم ایس ٹی ایچ کیو کلر سیداں کے حوالے کر دیا۔اس سلسلہ میں ایک تقریب ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منعقد ہوئی جس میں چےئرمین زکواۃ و عشر کمیٹی چوہدری طارق تاج نے دو لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کا چیک ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر کے حوالے کیا ۔ یہ رقم مستحق افراد کے علاج معالجہ پر ان کی جانب سے مقامی چےئرمین زکواۃ و عشر کمیٹی کے دستخطوں سے جاری ہونے والا زکواۃ فارم مہیا کرنے کی صورت میں بازار سے ادویات کی خریداری پراستعمال کی جائے گی ۔یاد رہے کہ ایسے افراد جو بازار سے مہنگے داموں ادویات کی خریداری کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں انہیں یہ سہولت حاصل ہو گی کہ وہ اپنے متعلقہ چےئرمین زکواۃ و عشر کمیٹی سے زکواۃ فارم حاصل کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جمع کروا دیں گے جس کے بعد وہ بازار سے مفت ادویات حاصل کر سکیں گے جس کی ادائیگی ٹی ایچ کیو ہسپتال زکواۃ فنڈ سے کی جائے گی۔ایم ایس کلر سیداں نے مستحق افراد سے اس سہولت سے مستفیدہونے کی اپیل کی ۔

ایک دفعہ پھر مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لے گی۔ شیخ ندیم احمد

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر پنجاب کونسل شیخ ندیم احمد نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ پاکستان کی عوام آج بھی مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو وزارت عظمی اور پارٹی صدارت سے الگ کرنے کے باوجود ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی اور اس بات کا واضح ثبوت حالیہ ضمنی انتخابات اور سینیٹ کا الیکشن ہے کیونکہ پاکستان عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور وہ اچھے برے کی پہچان رکھتی ہے۔عوام سمجھتی ہے کے ان کے مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔آج ملک میں کہی بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔سی پیک جیسے انقلابی منصوبوں سے پاکستان میں خوشحالی کے راستے ہموار ہو گئے ہیں اور 2018 میں ایک دفعہ پھر مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لے گی۔

حلقہ سابق حلقہ پی پی دو کے چیئرمین اور سیاستدانوں نے حلقہ بندیوں کی تبدیلیوں پر شدید ردعمل کا اظہار

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی ۔۔۔۔۔۔ حلقہ سابق حلقہ پی پی دو کے چیئرمین اور سیاستدانوں نے حلقہ بندیوں کی تبدیلیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے اس سلسلے میں حلقہ پی پی دو کے چیرمینوں کا مشاورتی اجلاس بلایا گیا جہاں پر انھوں نے اس کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ اگر اس حلقہ کو صوبائی حلقہ میں گوجر خان کے ساتھ منسلک کیا گیا تو اس کا مقدمہ عدالتوں میں لڑیں گے حلقہ پی پی دو کے چیئرمینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یوسیز میں تبدیلیاں غیر فطری انداز میں لی گئیں ہیں چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ محمد ندیم نے کہا کہ میری یونین کونسل کو دو حصوں میں تقسم کر دیا ہمارے اثرو رسوخ والے علاقوں کو حلقہ پی پی 7میں شامل کر دیا جو سراسر زیادتی کے مترادف ہے چیئرمین یونین کونسل چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ نے کہا کہ ہماری یونین کونسل کو حلقہ پی پی 8گوجر خان میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس پر مجھے عتراضات ہیں چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت علی نے کہا کہ ہم نے حلقہ پی پی دو کے صوبائی وزیر ایم پی اے راجہ محمد علی سے ترقیاتی کام کرائے اب اگر ہماری یونین کونسل کو صوبائی حلقہ گوجر خان میں شامل کیا گیا تو عدالتوں میں بھی یہ لڑائی لڑیں گے اور اس کو ناانصافیوں کی ماں سمجھا جائے گا چیئرمین یونین کونسل کنوہا پرویز قادری نے کہا کہ ہماری یونین کونسل کو صوبائی حلقہ گجر خان میں شامل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہماری یونین کونسل کا سرحدی علاقہ تحصیل کلرسیداں کے ساتھ ساتھ ہے اس کا قانون گو حلقہ بھی تحصیل کلرسیداں کے ساتھ ہے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو نہ ماننا ہی بھلا ہے الیکشن کمیشن کو اس حلقے کی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہیے تھی عوامی اور سیاسی حلقوں میں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری حلقہ بندیوں کی فہرست کی مذمت کی گئی اور اس کو ہمارے علاقہ کی ترقی و خوشحالی کی روکاٹ سمجھا جا رہا ہے ۔سکرانہ کی سماجی شخصیت ابرار کیانی نے کہاکہ ہمارے حلقہ کو گجرخان کے ساتھ لگانا ہمارے ساتھ انصافی ہے۔

موہڑہ لنگڑیال کے محنتی افراد نے سبزیات کی کاشت خاص کر ٹماٹر اور مٹر کی فصل پر کامیاب تجربہ کیا

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔موہڑہ لنگڑیال کلر سیداں،محنتی افراد کو اللہ پاک اتنی طاقت دیتا ہے کہ وہ مٹی کو بھی سونا بنا دیتے ہیں اسی طرح محمد نواز،محمد ایاز اور سجاد المعروف منگا نے محنت کو شعار بناتے ہوئے ،کم وقت میں بہترین نتائج حاصل کئے ہیں انہوں نے اس سال ٹماٹر ،مٹر،شلجم اور گوبھی کی فصل کو کاشت کر کے یہ ثابت کیا کہ ہماری زمینیں اگر محنت کی جائے تو سونا اگلنا شروع کر دیتی ہیں ،اگر ہم سب مل کر اسی طرح کے منافع بخش کاروبار میں علی طور پر دلچسپی لیں تو ترقی ہماری دہلیز پر دستک دیتی ہوئی نظر آ ئے گی،انہوں نے اس دفعہ ٹماٹر اور مٹر کی فصل پر تجربہ کیا ہے جو کہ سو فیصد کامیاب رہا ،ویڈیو ملاحظہ فرمائیے پوٹھوار ڈاٹ کوم کے سنگ۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

چیئرمین ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب انجینئر قمرالسلام راجہ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ میں سالا نہ انعامات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

شاہ باغ ، کلر سیداں ۔ یاسر ملک نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں ان کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے والے والدین اللہ پاک کے خصوصی کرم کے مستحق ہوتے ہیں بچیوں کی پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور دل میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ یہ سکول اسلام آباد اور راولپنڈی کے سکولوں سے کسی بھی طرح کم نہیں ہے ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب انجینئر قمرالسلام راجہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ میں سالا نہ انعامات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ شاباش کے مستحق ہیں وہ اساتذہ جنھوں نے سخت محنت اور جگر کا خون جلا کر بچیوں کی تربیت کی ہے بچیوں کی تعلیمی و تربیت میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین اور بالخصوص کوماؤں کا کردار ہوتا ہے ماؤں کا کردار ہی بنیادی کامیابی کی کنجی ہوتا ہے ہم اس کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں جب سے ہم حکومت میں آئے تو ہمارے علاقہ میں صرف دو ہائی سکول ساگری اور کلرسیداں میں ہوا کرتے تھے آج الحمد اللہ ہر یونین کونسل میں گرلز ہائی سکول موجود ہیں پورے پنجاب میں تعلیمی حوالے سے بہت کام ہوا حکومت پنجاب میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی کر رہی ہے اور اس میں وزیر اعلیٰ کا کسی وزیر کا کوئی کوٹہ نہیں ہے سرکاری سکولوں کا معیار بہت بہتر بنا دیا گیا ہے والدین کو سکول انتظامیہ سے تعاون کرنا چاہیے بچوں کو انعامات دینے کا مقصد ان میں تحریک پیدا کرنا ہوتا ہے اور اسے بچوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے آج پاکستان میں وہ حالات نہیں ہیں جو اسے پہلے ہوا کرتے تھے آج پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہے ہم نے سرکاری سکولوں کے لیے اربوں روپے کا بجٹ دیا ہے اور کہیں بھی بددیانتی کی شکایت نہیں ملی صحت کے حوالے سے بھی بہت کام ہوا اساتذہ اپنی ذمہ داریاں بہت اچھے طریقے سے نبھا رہے ہیں اس موقع انھوں نے سکول کے لیے ایک عدد الیکٹرک واٹر کولر ‘ رومز کے لیے وائٹ بورڈ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا انھون نے مزید کہا کہ کہ سکول کے لیے نئے کلاس روم ،لیبارٹری کے لیے ضروری سامان اور سائنس ٹیچر بھی دئیے جائیں گے اس موقع پر مسلم لیگی رہنما کیپٹن محمد فاروق،مرزا ساجد علی،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ڈیرہ خالصہ حسن اختر بھٹی، ہیڈ ماسٹر دل بہار، ماسٹر عبدالقادر، ماسٹر جمیل ،نمبردار حسن اخترسمیت معززین علاقہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

کہوٹہ کے علاقہ دوپری میں روڈ کراس کر نے والے 8سالہ معصوم بچے کو ٹیوٹاہائی ایس کی ٹکر ۔شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو لایا گیا

some image

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کہوٹہ کے علاقہ دوپری میں روڈ کراس کر نے والے 8سالہ معصوم بچے کو ٹیوٹاہائی ایس کی ٹکر ۔شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو لایا گیا جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد راولپنڈی ریفئر کر دیا گیا ۔ ٹیوٹاہائی ایس ڈراہیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ گاڑی کو سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج خرم شہزاد نے قانونی ضابطہ پورا کر نے کے بعد پولیس تھانہ کہوٹہ کی تحویل میں دے دیا ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ دوپری میں8سالہ معصوم شایان ستی ولد شکیل اپنے دادا کے ساتھ جا رہا تھا جب وہ روڈ کراس کر نے لگا تودوسری جانب سے آنے والا ٹیوٹاہائی ایس آر یل سی 8811جس کو نامعلوم ڈراہیور چلا رہا تھا اس نے شدید ٹکر ماری جس کی وجہ سے 8سالہ معصوم شایان شدید زخمی ہو گیا جس کو فی الفور مقامی افراد نے ٹی ایچ کیو پہنچایا جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔

وزیر اعظم پاکستان کے کہوٹہ جلسہ میں اعلانات سے عوام کومایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا ۔, راجہ عامر یعقوب

some image

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ عامر یعقوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے کہوٹہ جلسہ میں اعلانات سے عوام کومایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا ۔تحصیل کلر سیداں ، تحصیل کہوٹہ ، تحصیل مر ی اور تحصیل کوٹلی ستیاں کے تمام منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کوا گھٹا ناں کر سکے ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے نوجوان رہنماء راجہ عامر یعقوب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور ان کے کار خاص مسلم لیگ میں گروپ بندی کر کے ٹکڑے کر نا چاہتے ہیں جلسہ میں فخر پاکستان چیئر مین مسلم لیگ ن اور ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو کو ناں بھلا کر مسلم لیگ ن کو تقسیم کر نے کے فارمولے پر عمل درآمد کر نا شروع کر دیا گیا ہے مقامی ایم سی کے چیئر مین اور دیگر مسلم لیگ ن کے خیر خواہ نہیں ہیں یہ لوگ کبھی نہیں چاہیں گئے کہ مسلم لیگ ن ایک ہو گذشتہ روز کے جلسے میں یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ مسلم لیگ ن کے خیر خواہ کون ہیں اور مخالف کون ۔مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کواس بات کا فوری نوٹس لینا چاہے انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ شہر کی ترقی کے لیے کوئی بڑا اعلان ناں کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کے نزدیک ان چلوسوں نام نہاد نمائندوں کی کوئی حثیت نہیں ہے ۔

راجہ شجاع آف ممیام اور دیگر جنجوعہ کمیونٹی آف ممیام کی طرف سے بنائی جانے والی مسجد کا کام تیزی سے جاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ جنجوعہ خاندان کے جد امجد راجہ سلطان المعروف دادا پیر کالا کے مزار اقدس سے ملحقہ راجہ شجاع آف ممیام اور دیگر جنجوعہ کمیوٹی آف ممیام کی طرف سے بنائی جانے والی مسجد کا کام تیزی سے جاری ۔ گذشتہ روز مسجد کا لینٹر بھی ڈال دیا گیا ۔معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع آف ممیام اور دیگر جنجوعہ کمیوٹی آف ممیام کی طرف سے اس مسجد پر اس وقت تک40لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا چکی ہے مزید کام جاری ہے ۔خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد آف مٹور،معروف ٹرانسپورٹر راجہ ثقلین آف ممیام ،کونسلر راجہ عباس پپو ،راجہ اسد نے کام معائنہ کیا ۔مذکورہ کام کو معیاری اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے راجہ شجاع آف ممیام اور دیگر جنجوعہ کمیوٹی آف ممیام کا تہ دل سے شکر یہ اد اکیا۔ تفصیل کے مطابق مٹورکے جنجوعہ خاندان کے جد امجد راجہ سلطان احمد المعروف دادا پیر کالا کا مزار اقدس مکمل تیا ر ہو گیا اسی مزار کے پاس معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع آف ممیام اور دیگر جنجوعہ کمیوٹی آف ممیام نے مسجد تعمیر کرائی جس کا گذشتہ روز لینٹر بھی پڑھ گیا ہے اس وقت تک40لاکھ کی خطیر رقم صرف ہو چکی ہے گذشتہ روز خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد آف مٹورامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب،معروف ٹرانسپورٹر راجہ ثقلین آف ممیام ،کونسلر راجہ عباس پپو ،راجہ اسد نے وہاں کا دورہ کیا اور کام معائنہ کیا اورمذکورہ کام کو معیاری اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے راجہ شجاع آف ممیام اور دیگر جنجوعہ کمیوٹی آف ممیام کا تہ دل سے شکر یہ اد اکیا۔

some image

نوجوان مذہبی شخصیت صاحبزادہ ہاشم ظہورعمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نوجوان مذہبی شخصیت صاحبزادہ ہاشم ظہورعمرئے کی اداہگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔صاحبزادہ ہاشم ظہور کو عمرئے کی اداہگی پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی ،معروف سماجی شخصیت ماسٹر طارق ستی ، سیاسی وسماجی شخصیت ممتاز ستی آف پرچھن کوٹلی ستیاں اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان گھر جا کر ان کو عمرئے کی مبارکبا د پیش کئی ۔

some image

سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کی شاندار کارکر دگی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کی شاندار کارکر دگی ماہ فروری میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے1244چلان کاٹ کر 4لاکھ56ہزار7سوجرمانہ کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی ۔جبکہ گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان کے دورہ کہوٹہ میں بہترین ٹریفک پلان مر تب سے کر عوام کو کسی بھی پرشانی میں مبتلا ناں ہونے دیا ۔عوامی حلقوں کا سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کی کار کردگی پر اظہار اطمنان۔فرض شناس عملہ تعنیات کر نے پر سٹی ٹی او راولپنڈی چوہدری شاہد یوسف کا تہ دل سے شکر یہ ۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج خرم شہزاد نے ہمراہ وارڈن شاہد ، واصف ، فیصل شہزاد ،وحید اور صفیع اللہ کے ساتھ مل کر ماہ فروری میں ون وے کی خلاف وزری کر نے ، کمسن ڈراہیوروں ،ان کمپلیٹ کاغذات ،غیر قانونی ٹریفک اڈوں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماہ فروری میں ٹوٹل 1244چلان کاٹ کر 4لاکھ56ہزار7سوجرمانہ کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی جبکہ گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان کے دورہ کہوٹہ میں بہترین ٹریفک پلان مر تب سے کر عوام کو کسی بھی پرشانی میں مبتلا ناں ہونے دیامعززین علاقہ نے سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کی کار کردگی پر اظہار اطمنان کرتے ہوئے فرض شناس عملہ تعنیات کر نے پر سٹی ٹی او راولپنڈی چوہدری شاہد یوسف کا تہ دل سے شکر یہ کیا ہے ۔ انچارج خرم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ شہر میں ہم صرف8اہلکار ہیں ان میں بھی کچھ سپیشل ڈیوٹی پر روانہ ہو جاتے ہیں مگر اس کے باجود ہم اپنی عوام کو کسی قسم کی پر شانی میں مبتلا نہیں ہونے دیتے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قو می و صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندی کا نوٹیفکیشن جاری

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے قو می و صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقہ این اے 50کو این اے 57کا نام دے دیا گیا ۔ جس میں کہوٹہ ، مری ،کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کی مکمل تحصیلوں کو شا مل کیا گیا ہے ۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ایم پی اے کے حلقہ پی پی (2) کو تبدیل کرکے پی پی (7) کا نام دے کر کلرسیداں ایم سی ، ممیال اور نلہ مسلماناں کوتحصیل کہوٹہ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق مرد م شماری کے بعد آبا دی کے لحاظ سے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ جس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50کو اب این اے 57قرار دیتے ہوئے مری ، کہوٹہ ، کوٹلی ستیاں کے ساتھ ساتھ کلرسیداں تحصیل کو مکمل طور پر اس کا حصہ بنادیا گیا ہے ۔ قبل ازیں کلرسیداں کی 6 یونین کونسلز قومی اسمبلی کے اس حلقہ کا حصہ تھیں ۔ اب چار تحصیلوں پر مشتمل مکمل حلقہ این اے 57بنا دیا گیا ہے ۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 2میں ردو بدل کر کے تحصیل کہوٹہ کے ساتھ ساتھ نلہ مسلماناں اور ممیام کو اس صوبائی حلقہ میں شامل کر کے کلرسیداں کی یونین کونسلوں کنوہا ، منیاندہ ، سموٹ ، چوآخالصہ ، دوبیرن کلاں کو بیول اسلام پورہ ،جبر تھاتھی ، سوئی چیمیاں ، قاضیاں ، گرجر خان نمبر2، بھڈانہ وغیرہ کا صوبائی حلقہ پی پی8بنایا گیا ہے ۔ تحصیل کلرسیداں کو مکمل طور پر قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 57جبکہ صوبائی سطح پر کلرسیداں کو دو انتخابی حلقوں پی پی 7اور پی پی 8میں شامل کیا گیا ہے ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

کو ٹلی ستیاں میں بھٹو بھٹو ہو گی این اے پچاس کے غیو ر جیا لے ثا بت کر یں گے کہ خطہ کو ہسار میں بھٹو کے چا ہنے والے جنو نی جیا لے مو جو دہیں

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ 18ما رچ کو کو ٹلی ستیاں میں بھٹو بھٹو ہو گی این اے پچاس کے غیو ر جیا لے ثا بت کر یں گے کہ خطہ کو ہسار میں بھٹو کے چا ہنے والے جنو نی جیا لے مو جو دہیں خطہ کو ہسار میں دختر مشرق شہید بینظیر بھٹو کے لخت جگراور قائد عوام شہید ذو لفقار علی بھٹو کے نواسے کو پہلی مرتبہ آمد پر فقید المثا ل استقبا ل کریں گے جب سے کارکنا ن کوچئرمین بلا ول بھٹو کے جلسہ کی اطلا ع ملی حلقہ میں ایک منفرز سیا سی ہلچل پیدا ہو چکی کارکنا ن اپنے محبو ب قائد کا استقبا ل کر نے کے لیے بے تا ب ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر پیپلز پا رٹی حلقہ این اے پچاس سے امیدوار قومی اسمبلی آصف شفیق ستی نے اپنے ایک خصوصی انٹر ویو میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کہو ٹہ میں وزیر اعظم کا جلسہ ناکا م شو تھا جس میں عوام کو ضلع کے اعلا ن کے نا م پر جمع کیاگیا مگرعوام کو ما یو سی کے سوا کچھ نہ ملا سکو لو ں کو اپ گریڈ کر نے کا اعلان کسی ایم این اے کے منشی لیول کا کام تھا جس سے ایسا شخص جو آج وزیر اعظم کے عہدے کی تو ہین کروا رہا ہے اسے ووٹ ڈا لنے والوں کو بھی شر مندگی ہو رہی ہے حلقہ کے عوام کو ما ضی میں فنڈز کی عدم دستیا بی کا بہا نہ بنا کر ٹا ل دیا جا تا تھا مگر اس مرتبہ جبکہ وزیر اعظم منتخب ہو نے کے با وجو د اس نا اہل شخص نے نئے منصوبے قا ئم کر نے کے بجا ئے سابقہ حکو متوں کے جا ری اربو ں روپے کے منصوبوں،حلقہ میں گیس کی فراہمی ، بلک واٹر سپلا ئی سکیم ،موٹروے ،ایم کے ڈی اے پر شب خو ن مار کرانہیں رکواکر قومی خزا نے کو اربو ں رو پے کانقصان پہنچا یا چیف جسٹس آف پا کستان اس نا اہلی کا از کو د نوٹس لیکرکا روائی عمل میں لا ئیں آصف شفیق ستی نے مزید کہا کہ کہو ٹہ جلسہ میں مری و کو ٹلی ستیاں کے عوام کو اس با ت پر ٹا ل دیا گیا کہ وہا ں جا کر اعلانا ت ہو ں گے مگر وزیر اعظم شاہد اس با ت سے بے خبر ہیں کہ لیگی حکومت کی شا م ہو چکی ہے اسوقت منصوبوں کے اعلا نا ت سے عوام کو بے وقو ف نہیں بنا یا جا سکتا ۔

کہو ٹہ میں وزیر اعظم کا جلسہ عوام کے ارما نو ں کا خو ن ثا بت ہوا, راجہ احسان ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پیپلز پا رٹی حلقہ پی پی ون مری و کو ٹلی ستیاں کے رہنما ء راجہ احسان ستی نے اپنے ایک بیا ن مین کہاکہ کہو ٹہ میں وزیر اعظم کا جلسہ عوام کے ارما نو ں کا خو ن ثا بت ہواجس میں حلقہ کے عوام کئی امیدیں وابستہ کیے ہو ئے آئے مگر وزیر اعظم نے جس طرح وزرت اعظمی سنبھا لنے سے لیکر آج تک جس طرح اپنی ما ضی کی روائت کو برقرار رکھتے ہو ئے عوام کو لو لی پا پ اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہ دیا اسی طرح اب جب کہ ن لیگی حکو مت آخری ہچکو لے رہی ہے اس میں محض جعلی منصو بو ں کے اعلا نا ت عوام کے قیمتی ووٹ کیساتھ سنگین مذا ق کے مترادف ہے کو ٹلی ستیاں کے عوام کیساتھ یونین کو نسلوں کی غیر منصفا نہ تقسیم ،متا ثرین لینڈ سلا ئیڈنگ کو ما لی امدا د نہ ہو نا ،اس حلقہ سے منتخب وزیر اعظم اور صوبا ئی وزیر ہو نے کے با وجو د کو ٹلی ستیاں میں برسو ں سے واپڈا کا سب ڈویژن ،ٹیکنیکل کا لج ، گرلز و بوائزکا لجز میں بسوں کی فراہمی نہ ہو نا،تعمیراتی کا مو ں میں ناقص مٹریل کا دیدہ دلیری سے استعما ل اور سست روی منتخب نما ئندوں کی نا اہلی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ایسے نما ئندوں کے لیے شرم سے ڈو ب مر نے کا مقام ہے جس جس میں اس حلقہ سے منتخب وزیر اعظم اور صوبا ئی وزیر ہو نے کے با وجو دیہا ں کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کر کے سڑکیں بنا رہے ہو ں حا دثا ت میں قیمتی جا نیں اور جمع پو نجی سے محرو م ہو نے والوں کی خبر تک نہیں لی جا تی جو کہ عوام کے ووٹوں کی تذلیل ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی حکو مت قائم ہو تے ہی انشاء اللہ پہلے ہی بجٹ میں تنخواہوں میں ما ضی کی طرح اضا فے کیساتھ ساتھ غریبوں کی فلا ح و بہبو د کے لیے انقلا بی اقدا ما ت کیے جا ئیں گے

پیپلز پا رٹی کو ٹلی ستیاں کا اہم 8ما رچ برو ز جمعرات کو کو ٹلی ستیاں میں صدر پی پی کو ٹلی ستیاں اسد ستی کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ چئرمین پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو زردا ری کے 18ما رچ کو کو ٹلی ستیاں میں جلسہ کے انتظا ما ت کے حوالے سے پیپلز پا رٹی کو ٹلی ستیاں کا اہم 8ما رچ برو ز جمعرات کو کو ٹلی ستیاں میں صدر پی پی کو ٹلی ستیاں اسد ستی کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے جسمیں تمام پا رٹی ونگزسمیت پارٹی عہدیدران وکارکنا ن کو بھر پو ر شر کت کرنے کی دعوت دی گئی ہے

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

موضع جھماٹھ کی روڈ کا درینہ مسئلہ بالآخر محکمہ او جی ڈی سی ایل نے حل کر دیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ موضع جھماٹھ کی روڈ کا درینہ مسئلہ بالآخر محکمہ او جی ڈی سی ایل نے حل کر دیا موضع جھماٹھ یوسی جنڈ مہلو گوجر خان شہر سے تقریباً 7کلو میٹر کے فاصلے پر ہے موضع جھماٹھ کی آبادی تقریباً 130گھرانوں پر مشتمل ہے اس گاؤں کی روڈ ڈھوک امام بخش سے جھماٹھ جو 103کلومیٹر ہے عرصہ 50سال سے پختہ نہ ہو سکی موضع جھماٹھ کی روڈ کافی عرصہ سے سیاست کی نظر ہوتی رہی بالآخر یہ نیکی محکمہ او جی ڈی سی ایل کے حصے میں آئی محکمہ او جی ڈی سی ایل نے ایک کروڑ کی کثیر رقم سے اس روڈ کو پختہ کر دیا موضع جھماٹھ کے تمام لوگ محکمہ او جی ڈی سی ایل کے بے حد مشکور ہیں موضع جھماٹھ کے لوگ اس ادارے کے افسر کے لیے اور سٹاف کے لیے دُعا گو ہیں اللہ تعالیٰ اس محکمہ او جی ڈی سی ایل کو مزید ترقی دے (امین) مسہ کسوال فیلڈ میں موجودہ CBAممبران راجہ جہانگیر جوائنٹ سیکریٹری ، مرزا جہانگیر کیمپ چیئرمین اور ایم مطلوب جنجوعہ کی طرف سے موضع جھماٹھ کا روڈ پختہ کرنے پر ایم ڈی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

گوجرخان سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،خاتون سے موٹرسائیکل سوار پرس چھین کر فرار

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،خاتون سے موٹرسائیکل سوار پرس چھین کر فرارہوگیا،بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہر میں سخت عدم تحفظ کی فضا قائم ہوگئی عوامی حلقوں نے بڑھتی ہوئی واراتوں کے سدباب کیلئے پولیس کے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر4کی رہائشی مسماۃ ش نے تھانہ گوجرخان میں درخواست دی ہے کہ گزشتہ رات وہ اپنی نند کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے ہاؤسنگ اسکیم نمبر1جارہی تھی ڈی ایس پی آفس کے پاس ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان لڑکا قریب سے گزرتے ہوئے میرا ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہوگیا جس میں میرے طلائی زیورات ایک عدد سیٹ ایک طلائی انگوٹھی جبکہ نقدرقم سات ہزار روپے موجود تھی پولیس تھانہ گوجرخان نے درخواست پر تفتیش شروع کر دی ہے

پی پی پی سٹی گوجرخان کا اہم اجلاس بسلسلہ سٹی تنظیم سازی آج بروز بدھ شام پانچ بجے جنڈی موڑ نگائل شنواری ہوٹل میں طلب کر لیا گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی گوجرخان شہر کے سیکرٹری جنرل راجہ عمران کامی کے اعلامیہ کے مطابق پی پی پی سٹی گوجرخان کا اہم اجلاس بسلسلہ سٹی تنظیم سازی آج بروز بدھ شام پانچ بجے جنڈی موڑ نگائل شنواری ہوٹل میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں سٹی کی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا

شریف فاریسٹ پارک گوجرخان کے شہریوں کیلئے محکمہ جنگلات کی طرف سے خوبصورت تحفہ ہے

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سیکرٹری جنگلات میاں وحید الدین نے کہا ہے کہ شریف فاریسٹ پارک گوجرخان کے شہریوں کیلئے محکمہ جنگلات کی طرف سے خوبصورت تحفہ ہے پارک کی تزئین وآرائش کیلئے ایک ہزار پودے لگانے کے ساتھ واکنگ ٹریک ایک ایکٹر پر گراسی لان،مزید جھولے لگائے جائیں گے روشنی کے انتظام کو بہتر بنانے کیلئے لائٹس کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی وہ گزشتہ روز شریف فاریسٹ پارک کے دورہ کے موقع پرپوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر اعجاز احمد شیرازی ناظم اعلیٰ جنگلات ،ڈائریکٹر کنزرویٹوثاقب محمود شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرعابد حسین گوندل اور طاہر گوندل نے ان کو بریفنگ دی پارک کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری جنگلات میاں وحید الدین نے ایک ہزار پودے اور ایک ایکٹر اراضی پر گراس لگانے کے احکامات صادر کئے انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کیلئے دھوپ سے بچاؤ کیلئے شیڈلگائے جائیں جبکہ پارک میں واٹر کولر بھی نصب کیاجائے گا واکنگ ٹریک بنانے کیلئے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو ایک پرفضا ماحول فراہم کرنا ہے اس مقصد کیلئے محکمہ جنگلات اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا اس موقع پر انہوں نے پارک میں فائکس پودابھی لگایا انہوں نے پارک کے انتظامی امور سنبھالنے کیلئے عملہ کی تعیناتی اور گراؤنڈ کو ہموار کرنے کے احکامات بھی صادر کئے

موبائل فون ڈیلر جمیل قریشی کی دوران ڈکیتی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کااظہار

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے موبائل فون ڈیلر جمیل قریشی کی دوران ڈکیتی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا افسوسناک واقعہ میں قیمتی جان چلی گئی پولیس کو چاہیے کہ وہ فی الفور قاتلوں کو گرفتار کر ے اور شہر میں سٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے گشت کا نظام موثر کرے

انتظامیہ کے فرائض میں غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی, گوجرخان کے امیر راجہ محمد عمیر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گڈ گورنس کے نام پر عوام کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے امن وامان کی ابترصورتحال اور موبائل فون و نقدی چھیننے کے واقعات میں مسلسل اضافہ لمحہ فکریہ اورپولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں شہر میں کثیر تعداد میں گداگروں کے روپ میں پھرنے والے نشئی افراد پر بھی کوئی روک ٹوک نظر نہیں آتی ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی گوجرخان کے امیر راجہ محمد عمیر نے گوجرخان میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دی جائے وہاں پرامن شہریوں پر ایسے ہی دائرہ زندگی تنگ ہو جاتا ہے دو دن قبل ڈکیتی کی واردات میں شریف تاجر کے قتل نے امن وامان قائم رکھنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت گوجرخان کے حالات متقاضی ہیں کہ فرض شناس افسران کے زیر سایہ تمام ادارے اپنے فرض کی ادائیگی میں کوشاں رہیں امن وامان قائم رکھنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کی سختی سے سرکوبی کی جانی چاہیے انتظامیہ کے فرائض میں غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

some image

غربی گوجرخان کے دیہات میں قائم متعدد سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اُساتذہ شاپ کیپر بن گئے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ غربی گوجرخان کے دیہات میں قائم متعدد سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اُساتذہ شاپ کیپر بن گے کتابوں کی بائنڈنگ اور کاپی کی فراہمی پر بچوں سے سینکڑوں روپے بٹورنے کا انکشاف والدین سراپا احتجاج ہمارے پاس گنجائش نہ ہونے کے باوجود یہ ہمارے بچوں سے پیسے بٹور لیتے ہیں تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع کے مطابق غربی گوجرخان میں قائم متعدد سرکاری سکولوں میں اُساتذہ بچوں سے کتابیں بائنڈنگ کرنے اور کاپی فراہم کرنے کے لیے ان سے سینکڑوں روپے بٹور رہے ہیں ذرائع نے یہ بتایا کہ ان سکولوں میں پڑھانے والے میل ٹیچرز نے اپنی دوکانیں بنائی ہوئی ہیں اور جب یہ بچوں کو کتا سرکاری کتابیں فراہم کرنے کے بعد واپس لے لیتے ہیں کہ آپ 50 روپے فی کتاب کے حساب سے پیسے ہمارے پاس جمع کروانے ہیں اور جو کاپیاں لینی ہیں وہ بھی ہم آپ کو فراہم کریں گے اُساتذہ کے اس رویے پر والدین سراپا احتجاج ہیں انہوں نے اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیرانتظام میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال 2018ء منگل 13مارچ سے شروع ہونگے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیرانتظام میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال 2018ء منگل 13مارچ سے شروع ہونگے۔ امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام ریگولر اُمیدوار اپنی رول نمبر سلپس اپنے اداروں سے حاصل کریں۔ پرائیویٹ/ سابقہ امیدواروں کی رول نمبر سلپس اُنکے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ وہ پرائیویٹ/ سابقہ اُمیدوار جن کو اپنی رول نمبر سلپس نہ ملیں وہ فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pkسے ڈائون لوڈ کر لیں یا اسکے حصول کیلئے بورڈ کے افسران سے رابطہ کریں۔

 

پاکستان سنی تحریک اہلسنت و جماعت کے تمام دھڑوں کو آپس میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش میں مصروف عمل

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ پاکستان سنی تحریک اہلسنت و جماعت کے تمام دھڑوں کو آپس میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ۔پاکستان سنی تحری ٹیکسلا کے صدر طارق محمود قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اہل سنت وجماعت کے جتنے بھی دھڑے ہیں وہ الگ الگ ایک دوسرے سے کٹ کے رہ جائیں اور مخالفین کی کوشش ہے کہ یہ دھڑے ایک نہ ہوں اور ہم مخالفین کی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں گے ہم اہل سنت و جماقعت کے تمام دھڑوں کو الیکشن سے پہلے ایک کر کے دم لیں گے اس سلسلہ میں ہماری کوششیں جا ری ہیں تمام علماء سے ملاقاتیں کر رہے ہیں انشاء اللہ جلد ایک اہم اعلان کریں گے الیکشن کے حوالہ سے انہوں نے ایم پی اے کی سیٹ پی پی 8 سے تمام سربراہان کی مشاورت جس میں سربراہ پاکستان سنی تحریک انجنئر ثروت محمود قادری ،تحریک لبیک یا رسول اللہ کے بانی ڈاکٹر مولانا محمد اشرف جلالی ، اور جے یو پی نے سابقہ امیدوار پی پی 8 سنی تحریک کے طارق محمود قادری کو ہی کھڑا کرنے کا عہد کیا ہے اور ان ہی کو ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کا دامن صاف ہے اور اس تنظیم کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں الحمد للہ الیکشن 2018 کے لئے ٹیکسلا کی سنی تحریک متحرک ہے اور انشا ء اللہ ہم ہی کامیاب ہوں گے اور دشمنان اسلام کو شکست فاش ہو گئی

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

آر پی ا و راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ کے آفس میں ایس ایچ او صدرحسن ابدال ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ آر پی ا و راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ کے آفس میں ایس ایچ او صدرحسن ابدال ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق۔انسپکٹرملک طارق کو دوران پیشی آر پی او کی دانٹ ڈپٹ سے ہارٹ اٹیک۔ہارٹ اٹیک کے بعد فوری طور پر راولپنڈی کارڈیا لوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حسن ابدال تھانہ کے ایس ایچ او ملک طارق جو کہ حسن ابدال تعیناتی سے قبل تھانہ اٹک میں بطور ایس ایچ ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا گزشتہ روز آر پی او راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہکے پاس دہشتگردی مقدمات کے حوالے سے پیشی تھی دوران پیشی مبینہ طور پر ملک طارق انسپکٹر کو آر پی او کی ڈانٹ ڈپٹ سے ہارٹ اٹیک ہوا جس کو فوری طور پر راولپنڈی کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا مگر اس کی حالت نہ سنبھل سکی اور جان کی بازی ہار گیا انسپکٹرملک طارق چونترہ کا رہائشی ہے جسکی نماز جنازہ ا شام 5 بجے پولیس لائن اٹک میں ادا کرنے کے بعد جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں چونترہ منتقل کیا گیا جہاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

تعزیت

Condolences

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ موہڑہ وینس کے رہائشی حاجی غلام سرور کے چھوٹے بھائی اور حمزہ رحیم کے والد عبدالرحیم کی وفات پر عماد سرور، چیئرمین ملک نور خان،مرزا محمد آصف، حاجی محمد آزاد، فیصل شبیر مرزا، حاجی عبداللطیف، طاہر محمود نے دلی تعزیت کااظہار کیا

Picture of the Day

Reception held by Hafiz Adnan Zaheer for friends in Harrow, London, Hafiz Adnan Zaheer was congratulated on birth of his daughter.

some image

some image

some image