Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 7th February 2018 ----- 20th Jamadi Ul Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

بیول کے رہائشی اقبال راٹھور کا بھانجا فرید وارثی لیبیا کشتی حادثے میں جان بحق

Mirza Fareed Warsi of Barki drowned after boat capsizes off coast of Libya

some image some image

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- لیبیا کشتی حادثے میں جان بحق ہونے والوں بریڈفورڈ میں مقیم بیول کئ رہائشی اقبال راٹھور کا بھانجا گوجرخان بڑکی کا رہائشی مرزا فرید وارثی بھی شامل تھا مرزا فرید جو کے پانچ بچوں کا باپ تھا یورپ کے سہانے سپنےسجائے اپنے پانچ بچوں کو یتیم کر گیا -

فرید وارثی کی کشتی الٹنے اور جاں بحق ہونے کی خبر سے گھر میں کہرام مچ گیا پانچ بچوں کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا انسان پردیس میں بچوں کی پرورش کی خاطر جاتا ہے فرید وارثی کا غیر قانونی راستہ کا چناو کرنا مجبوری بن گئی تھی پانچ بچوں کی کفالت کرنے والا بچوں کو بے آسرا چھوڑ گیا بچے اب رو رو کر فریاد کر رہے ہیں کے ہمارے ابو کو واپس لاو فرید وارثی کی ماں جو آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتی اپنے بیٹے کے جاں بحق ہونے کی خبر سنتے ہی سسکیاں بڑھ کر رونے لگی -

فرید وارثی جاتے ہوئے بچوں کو جب مل کر حوصلےدے رہا تھا کے آپ سب کے لیے اچھے اچھے تحفے بھیجوں گا آپ پریشان نہ ہونا جلد واپس آجاوں گا اپنا خیال رکھنا - بچے اب اپنے ابو کی میت کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں سیاسی و سماجی شخصیات کی فرید وارثی کے گھر آمد جاری اور میت جلد لانے کی یقین دہانی - بریڈ فورڈ میں مقیم فرید وارثی کے ماموں اقبال راٹھور سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے فرید وارثی کی موت کے بارے میں جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میری خود فرید سے کشتی میں سوار ہونے سے پہلے بات چیت ہوئی کہتا تھا فکر نہ کرنا کشتی سے اترتے ہی رابطہ کروں گا پاسپورٹ ایجنٹوں نے پھاڑ دیے ہی- میرا بھانجا پانچ بچوں کو اور ماں کو اکیلا چھوڑ گیا اپنے بھانجے کی موت کی خبر سنتے ہی پاوں سے زمین نکل گئی-

فرید وارثی کے پانچ بچے چودہ سالہ عریض مرزا بارہ سالہ شازیب علی نو سالہ شازین آٹھ سالہ علیشہ فرید اور پانچ سالہ افساں فرید جو کے پرائیویٹ سکول میں زیر تعلیم ہیں اور فرید کے سسر اور بڑے بیٹے نے اپیل کی ہے کے فرید وارثی کی میت کو لانے میں تاخیر نہ کی جائے- حکومت کو چاہے کے ایسے ایجنٹوں کو سخت سزا دی جائے اور ان کئ تمام دفاتر سیل کر دیے جاہیں نجانے فرید وارثی جیسے کتنے لوگ اپنے بچوں کو یتیم کر گے ہوں گے

Libya / Gujar Khan; Mirza Fareed Warsi of village Barki has been killed after the boat he was sailing in from Libya capsized in cost of Libya, it is feared 90 other refugees mostly Pakistani nationals were killed.

Mirza Fareed Warsi leaves behind wife and five children, the family have been left devastated, Worse as they wait for his body to arrive from Libya. Mirza Fareed Warsi had gone to Libya and made a wrong choice of going on boat illegally.

Iqbal Rathore of Bewal now living in Bradford and uncle of Mirza Fareed Warsi spoke to pothwar.com and told that he spoke to Mirza Fareed Warsi before he boarded the boat and he told that the agents had destroyed their passports and he will call when he gets to other side of coast and he never did.

Early investigations suggest the boat had become unbalanced and capsized, according to Libyan authorities. More than a dozen bodies washed up on the shore earlier on Friday, and Pakistan’s foreign ministry said it had confirmed the deaths of its citizens in the sinking.

some image some image

Above from left; Five children of Mirza Fareed Warsi and his mother.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

برطانیہ میں ہزاروں جعلی کار انشورنس خریدنے کا انکشاف ، اصلی اور نقلی کار انشورنس کا ذمہ دار ڈرائیور ہوگا

Thousands of motorist may have been sold fake car insurance, police warn

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----برطانیہ بھر میں ہزاروں کی تعداد میں جعلی انشورنس خریدنے کا انکشاف ہوا ہے پولیس کی طرف سے ان جعلی انشورنس کمپنیوں کو "گھوسٹ انشورنس بروکرز" کا نام دیا گیا اور پولیس نے عوام کے لیے انتباہ بھی جاری کیا ہے کہ انشورنس خریدتے وقت تسلی کر لیں کہ گویا یہ انشورنس اصلی ہے یا نقلی

پولیس نےکہا ہے اصلی اور نقلی کا ذمہ دار ڈراہیور خود ہوگا کیونکہ ڈراہیورز حضرات کو خود چیک کرنا چاہیے کے جو انشورنس لے رہا ہے اصلی ہے یا نقلی - ایسی انشورنس ایکسیڈنٹ ہونے والی گاڑیوں کے مالک اور انڈر ایٹین عمر کے نوجوان خریدتے ہیں

کیونکہ ایسی انشورنس سستی ہوتی ہیں ان ڈراہیورز حضرات کو اس وقت پتہ چلتا ہے جب پولیس کے ہتھے چڑھتے ہیں لندن پولیس کو آٹھ سو زائد شکایت موصول ہوئی ہیں جس میں لوگوں کو چھ لاکھ پاونڈسے زائد کا نقصان ہوا ہے

بعض ڈراہیورز حضرات نئ جعلی انشورنس کی وجہ سے رپورٹ درج نہیں کرائی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ انشورنس خریدتے وقت تسلی کر لیں ورنہ جعلی انشورنس ہونے پر جرمانہ اور پواہنٹس کی سزا بھی سکتی ہے

London; Motorists are being warned of the growing phenomenon of "ghost broking" after police arrested 27 people in connection with the sale of fake motor insurance policies in the biggest national crackdown of its kind.

More than 170 officers, led by detectives from the City of London police's insurance fraud enforcement department (IFED), carried out 28 search warrants in a series of dawn raids.

Police said the raids were the culmination of months of investigation into the sale of non-existent motor insurance – a relatively new but growing scam known as "ghost broking". The arrests were made in Leicestershire, London, Manchester, Thames Valley and the West Midlands, with 168 officers taking part in the operation.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

گھریلو ناچاقی پر دل برداشتہ ہو کر تیزاب پی کر خود کشی کی کوشش کرنے والی شادی شدہ خاتون دو ہفتے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ گھریلو ناچاقی پر دل برداشتہ ہو کر تیزاب پی کر خود کشی کی کوشش کرنے والی شادی شدہ خاتون دو ہفتے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسی۔متوفیہ کو گزشتہ روز سپرد خاک کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقہ کے رہائشی میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر گزشتہ روز خاوند نے غصے میں آ کر اسے اپنی ذوجیت سے فارغ کردیا جس کے بعد خاتون اپنے ڈیڈھ برس کے بیٹے کو ہمراہ لے کر میکہ چلی گئی اور وہاں اس نے لیٹرین میں رکھی گئی تیزاب کی پوری بوتل پی ڈالی جس پر اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دو ہفتے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔

 

مکان پر ا ینٹیں لگانے سے منع کرنے پر پانچ افراد نے دو بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مکان پر ا ینٹیں لگانے سے منع کرنے پر پانچ افراد نے دو بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ضیارب حسین سکنہ بھورا حیال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ ملزم مطلوب حسین ہمارے گھر کے سامنے بنے مکان کے قریب واقع ہماری حدود میں اینٹیں لگا رہا تھا جس کو ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم مطلوب اور اس کا بیٹا توقیر مشتعل ہو گئے اور انہوں نے مجھے اینٹ ماری جو میری آنکھ پر لگی جبکہ دوسری اینٹ میری پیشانی پر لگی جس سے میں مضروب ہو گیا۔ملزمان کے ساتھ شان علی اور فیض علی بھی تھے جنہوں نے مجھے اور میرے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا کر ناحق مضروب کر دیا۔

آ ئند ہ ا لیکشن میں پنجا ب سے پیپلز پا ر ٹی بھا ر ی ا کثر یت سے کا میا ب ہو گی, سر پر ست ا علی محمد فیا ض کیا نی ،تحصیل صد ر محمد ا عجا ز بٹ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی تحصیل کلر سید اں کے سر پر ست ا علی محمد فیا ض کیا نی ،تحصیل صد ر محمد ا عجا ز بٹ نے کہا ہے کہ 2018کا ا لیکشن پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کا ہے لا ہو ر میں کا میا ب جلسہ نے ثا بت کر د یا کہ آ ئند ہ ا لیکشن میں پنجا ب سے پیپلز پا ر ٹی بھا ر ی ا کثر یت سے کا میا ب ہو گی ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے گز شتہ ر و ز ا خبا ر ی بیا ن میں کیا ا نہو ں نے کہا کہ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے نو جو ا ن چیئر مین بلا و ل بھٹو ز ر د ا ر ی کی کا میا ب پا لیسیو ں سے پیپلز پا ر ٹی پنجا ب میں کا میا بی حا صل کر ے گی ا و ر د یگر صو بو ں سے پیپلز پا ر ٹی کے ا مید و ا ر بھا ر ی ا کثر یت سے کا میا ب ہو ں گے ا و ر پیپلز پا ر ٹی و فا ق میں ا پنی حکو مت بنا ئے گی کلر سید اں سے پیپلز پا ر ٹی کے و ر کر و ں کا ا یک جلا س لا ہو ر جلسہ میں شر کت کے لیے گیا تھا جس پر کا ر کنو ں کا شکر یہ ا د ا کر تے ہیں ۔

پنڈبینسو راجہ زاہد اکبر گلی کے لیے معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی کی جانب سے سات لاکھ کی گرانٹ

some image some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن دی لائنز گروپ تحصیل کلرسیداں محمد تنویر ناز بھٹی، سابق کونسلر علی اصغر کیانی، سابق امیدوار برائے وائس چیئرمین راجہ زاہد اکبر اور دیگر نے معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی کی جانب سے گلی کے لیے سات لاکھ کی گرانٹ مختص کرنے اور گلی کی تعمیر مکمل ہونے پر راجہ محمد علی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔

سرصوبہ شاہ کے نواحی گاؤں حیال میرگالہ سے حیال براستہ بڑوٹہ چکیال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار, راجہ رب نواز خان حال مقیم انگلینڈ

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔سرصوبہ شاہ کے نواحی گاؤں حیال میرگالہ سے حیال براستہ بڑوٹہ چکیال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکاران خیالات کا اظہار راجہ رب نواز خان حال مقیم انگلینڈ نے نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم سے ٹیلی فون پر گفت گو کے دوران کیا انھوں نے کہاکہ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب راجہ محمد علی ایم پی اے نے ان روڈ کے لیے 50لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی ہیں مگر روڈ کو ٹھیکیدار توڑ کر بھاگ گیا۔ اب اس روڈ پر پیدل چلنا بھی مشکل ہوگا۔راجہ رب نواز خان نے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب راجہ محمد علی ایم پی اے سے گزازش کی کہ اس روڈ کو جلداز جلد مکمل کرکے اس کوفت سے نجات دلائی جائے۔

ممیال کے رہائشی رکشہ ڈرائیور کو کلر سیداں میں جوس پلا کر لوٹ لیا گیا

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ممیال کے رہائشی رکشہ ڈرائیور کو کلر سیداں میں جوس پلا کر لوٹ لیا گیا، نو سر باز قیمتی مو بائل اور نقدی رقم لے اڑا، تفصیلات کے مطابق ممیال کی غریب فیملی سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد آیاز نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ وہ کلر سیداں شہر میں رکشہ چلا کر رزق حلا ل کماتا ہے گزشتہ روز وہ عادل مارکیٹ کے پا س سواری کے انتظار میں کھڑا تا کہ ایک شخص آیا جس کی عمرتقریبا55سال تھی آیا اور سات مرلہ سکیم کے لیے رکشہ بک کرایا راستے میں اس نے مجھ کو جوس کا کھلاڈبہ پینے کے لیے دیا سات مرلہ سکیم پہنچ کر میں بے ہوش گیا ۔ جب ہوش میں آیا میرا رکشہ پاس ہی کھڑ تھاا اور میں غنودگی میں لڑ کھڑا رہا تھا۔پاس کھڑے ایک شخص نے مجھ کو کلر سیداں میں ہی میرے ایک قریبی رشتہ دار کے گھر پہنچا یا ۔ مجھے ٹی ایچ کیو لایا گیا جہا ں سے ڈاکٹر نے بے نظیر بھٹو اہسپتال ریفر کر دیا جہاں میں دودن داخل رہا ۔ محمد آیاز نے بتایا کہ بے ہو ش کر کے نوسرباز مجھ سے ایک مو بائل مالیت دس ہزار روپے ، دوہزار روپے نقدی اور دیگرچیزیں لے اڑا، اہل علاقہ نے علاقے میں بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

پیرڈاکٹرساجدالرحمن نے شکوہ ظلمت شب کے بجائے اپنے حصے کی شمع اس خوب صورتی سے جلائی کہ اس کی لوسے نونہالوں کے سینے روشن ہورہے ہیں۔

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین،عمران ضمیر،کبیر جنجوعہ۔۔۔کہوٹہ ، لہتراڑ روڈ ، گاؤں میرا منیند،کام کیاجائے تومنزلیں خود قدم چوم لیاکرتی ہیں، بگھارشریف میں دارالعلوم یعقوبیہ ہائیرسیکنڈری سکول کے بعدیعقوبیہ ماڈل سکول پلے گروپ تاپنجم تک اجراء کیاگیا، اب ایک قدم اور آگے بڑھایاجارہاہے اور کہوٹہ کے قریب لہتراڑ روڈ پر گاؤں میرا منیندکے قریب مسجدالہاشم کی تعمیرمکمل ہوچکی ہے، سوموار شام اس کی افتتاحی تقریب تھی جس میں ادارہ کے روح رواں، ممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، ممتازعلمی وروحانی شخصیت پیرڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے اپنے مختصر خطاب میں مذکورہ مسجد میں فوری طورپر حفظ وناظرہ کی کلاسز کے اجراء ، نمازپنجگانہ کے لئے امام کے تقرر کااعلان کیااور اس کے ساتھ یہاں کے مکینوں کوایک پوسٹ گریجویٹ کالج کی خوش خبری بھی سنائی۔ جس کاسنگ بنیاد بھی رکھاگیا۔ کالج کانام یعقوبیہ پوسٹ گریجویٹ کالج رکھاگیاہے۔ یہاں ایم اے اسلامیات، ایم اے عربی اور ایل ایل بی کی کلاسز کی خواہش کااظہار کیاگیاہے اور اس ادارے کوبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے الحاق کامژدہ سنایاگیاہے۔ خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ بگھارشریف کایہ طرہ امتیازہے کہ اس نے ہمیشہ معاشرے کوتعلیم یافتہ کرنے کی بات کی، جدیدعلوم کے ساتھ معاشرے کے نونہالوں کارشتہ اپنے شاندارماضی سے جوڑنے کی بات کی اور صرف بات ہی نہیں کی بل کہ عملی طورپر تعلیم کے میدان میں وہ کارہائے نمایاں سرانجام دیئے کہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اس عظیم کام میں جہاں اہل ثروت واہل دردنے اپناحصہ ڈال وہاں وافرحصہ انجمن محبین مشائخ بگھارشریف برطانیہ کاہے، جن کی کاوشوں سے علم کی روشنی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پھیلتی ہی جارہی ہے، اور حضرت پیرڈاکٹرساجدالرحمن نے ظلمت شب کے شکوے کے بجائے اپنے حصے کی شمع اس خوب صورتی سے جلائی جس کی لوسے نونہالوں کے سینے جگ مگارہے ہیں۔

Kahuta - For more details, Please watch the video below...

یوسی بیور کے مخصوص نشستوں کا الیکشن مکمل ہو گیا ۔ چیئر مین راجہ محمد فیاض گروپ کی شاندار کامیابی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوسی بیور کے مخصوص نشستوں کا الیکشن مکمل ہو گیا ۔ چیئر مین راجہ محمد فیاض گروپ کی شاندار کامیابی حاصل کر کے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ۔چیئر مین راجہ محمد فیاض گروپ کا کسان کونسلر اور یوتھ کونسلر بلا مقابلہ جبکہ دو لیڈیزکونسلروں نے بلتر تیب3،3ووٹز لے کامیاب ہو گیں ۔ مخالف جانب سے ایک ہی لیڈیز سیٹ کی امیدوار تھی جس نے صرف 2ووٹیں حاصل کیں ۔ صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر ، صدر یوسی راجہ نذاکت حسین ، سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منشی ریاض آف بیور ۔ راجہ ظہور آف گوہڑہ رجگان ، راجہ اظہار مجید آف گوہڑہ راجگان نے الیکشن کے دوسرے مر حلے میں شاندار کامیابی پر چیئر مین راجہ محمد فیاض، وائس چیئر مین سردار طاہر محمود اور دیگر پینل کے کونسلروں کو دل مبارکبادپیش ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بیور میں مخصوص نشستوں کا الیکشن ہوا ووٹزڈالنے کا مر حلہ یونین کونسل کے آفس میں ہی ہوا ریٹرنگ آفسر شہنشاہ بابر ،اسسٹنٹ ریٹرنگ آفسر راجہ منصور صادق ،طاہر محمود ، سرخیل اور توسیر احمد نے اپنی زیر نگرانی پولینگ کا عمل کر ایا ۔جبکہ سیکرٹری یوسی بیور سید شہزاد حسین شاہ اور سیکرٹری اسد اللہ عظیم بھی موجود تھے۔ نتائج کے مطابق چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض کے کسان کونسلر ملک عبد القدیر اعوان اور یوتھ کونسلر احتشام محمود بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ لیڈیز کونسلر شازیہ پر وین اور فوزیہ عجائب نے بلتر تیب3،3ووٹز لے کامیاب ہو گیں ۔ مخالف جانب سے ایک ہی لیڈیز سیٹ کی امیدوار تھی جس نے صرف 2ووٹیں حاصل کیں اس طرح راجہ محمد فیاض موجودہ 4کونسلروں بشمول دو لیڈیز کے اور چار جنرل کونسلر جس میں کونسلر راجہ سجاد احمد ،کونسلر چوہدری شاہ نواز ، کونسلر راجہ لیاقت اور کونسلر نمبردار سفیر سمیت8اور خود چیئر مین اور وائس چیئر مین10ہو گے جبکہ اپوزیشن میں صرف دو کونسلر راجہ حسنین اور راجہ ظہیر شامل ہیں ۔ الیکشن کے دوسرے مر حلے میں شاندار کامیابی پر چیئر مین راجہ محمد فیاض، وائس چیئر مین سردار طاہر محمود اور دیگر پینل کے کونسلروں کوصدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر ، صدر یوسی راجہ نذاکت حسین ، سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منشی ریاض آف بیور ۔ راجہ ظہور آف گوہڑہ رجگان ، راجہ اظہار مجید آف گوہڑہ راجگان نے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

some image some image

چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی کی طرف سے یوم کشمیر کے موقع پرکشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی کی طرف سے یوم کشمیر کے موقع پرکشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار۔ 5فروری کشمیر ڈے پوری دنیا کے ایوانوں میں کشمیر اور پاکستان کے رشتے کی اہمیت اجاگر کریگا۔ ہندوستان کے جھوٹ اور ظلم کو پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے۔5لاکھ کشمیریوں کا خون اقوام متحدہ کے سر ہے ،اقوام متحدہ کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی نے اپنے ایک بیان میں کیا اس موقع پر راجہ مجیب اللہ ستی ،سید رجب حسین شاہ آف ڈھنگور سیداں ،اظہر کیانی آف نڑالہ ،راجہ طالب حسین ،راجہ بابا عزیز ،غلام مر تضیٰ آف علیوٹ ،راجہ منیر آف ڈھنگور اور حاجی ظہیر آف علیوٹ بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق کے حصول تک اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے۔اُنھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بروقت کشمیریوں کو حق خودارادیت اپنے وعدے کے مطابق دلایا ہوتا تو یہ خون نہ بہتا انہوں نے کہا کہ آزادی کی مہم میں نوجوانوں کی دلچسپی حوصلہ افزا ء ہے ۔ میڈیا اور سفارتی محاذ کے ذریعے ہندوستان کو دنیا کے ہرفورم پر بے نقاب کریں گے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،کہ اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل کشمیریوں کے احساسات اور جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق فراہم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ہم مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو انتہائی جرأت، بہادری، ہمت و حوصلے اور استقامت کے ساتھ، ہندوستان کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود تحریک انتفادہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور برہان وانی کی شہادت کے بعد اس تحریک کے اندر ایک نئی روح نیا ولولہ ، جذبہ اور نیا رنگ اپنے خون سے پیدا کر رہے ہیں۔ آزادی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت تسلیم شدہ حق خودارادیت کی اس مقامی ، قانونی، پرامن اور جمہوری جدوجہد میں آزاد کشمیر کے عوام ان کی پشت پر موجود ہیں اور اس مقصد کے لئے آزاد کشمیر کو حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لئے قومی اتحاد پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔

some image

یونین کونسل پنجاڑ کے گاوں کنڈاں میں کر کٹ میچ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یونین کونسل پنجاڑ کے گاوں کنڈاں میں کر کٹ میچ ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ ا میدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو مہمان خصوصی ۔سابق جنر ل سیکر ٹری پاکستان تحریک انصاف راجہ خورشید ستی ، یوتھ ونگ کے سردار ارشد مجید سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ ا میدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹواورسابق جنر ل سیکر ٹری پاکستان تحریک انصاف راجہ خورشید ستی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کیے جبکہ فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو ایک خوبصورت ٹرافی اور کیش انعام دیا ۔نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کا نوجوان قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ۔ہمارے علاقے کے نوجوانوں میں بے شمار ٹیلنٹ ہے مگر ان کی بہترروہنمائی ناں ہونے کی وجہ سے ان کی کارکردگی میں نکھار نہیں جا رہا انہوں نے کہابڑھے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑھتا ہے کہ ہماری اس تحصیل میں نوجوانوں کے کھیلنے کے لیے ایک گراوئنڈتک نہیں ہے انشاء اللہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر نوجوانوں کے تمام مساہل کرئے گئی ۔

some image

سوئی گیس سروے کا اعلان کر نے پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کھرانگ ، ڈیرہ مشتاق شاہ میں سوئی گیس سروئے کا اعلان کر نے پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت اقبال جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہیں۔ کھرانگ ، ڈیرہ مشتاق شاہ کی عوام ان کا یہ احسان ساری زندگی نہیں بلاسکتے ہیں ۔جب کھرانگ ، ڈیرہ مشتاق شاہ کے علاقے میں گھروں میں سوئی گیس جلے گئی علاقے کی ماہیں بہنیں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت اقبال جنجوعہ کو دعاہیں دیں گئی۔وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے تمام ترقیاتی کاموں میں ساتھ دینے والے عظیم ساتھیوں حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کی شب و روز محنتوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کی عوام کی خدمت ورثے میں ملی ہے ہمارے عظیم قاہد شہید خاقان عباسی اور محترم وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جو سبق دیا ہے ان کے تمام کارکن اسی پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر دہشت گردی کی وارداتیں کرا رہے ہیں مگر ہماری حکومت ، افواج پاکستان اورملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سی پیک منصوبے کو مکمل کر کے اور دہشت گردی کو جڑ ھ سے اکھاڑ کر پاکستان کو ایک پر امن اور معاشی طور پر مستحکم کریں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی ۔

مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر اور ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی طرف سے 5فروری کوہولاڑ پل پر بڑی ریلی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر اور ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی طرف سے 5فروری کوہولاڑ پل پر بڑی ریلی ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی دی جائے امریکہ اور تمام نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت مظالم پر خاموش کیوں ہیں پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہولاڑ اور آزاد پتن پل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد بشیر صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ؛ سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر عارف قریشی، چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، جبکہ ڈی سی کوٹلی راجہ ارشد ، اے سی محمد عتیق، اے سی کہوٹہ عنصر حیات ،چےئر مین راجہ فیاض ، راجہ نذاکت حسین نے کیا اس سے قبل دونوں جگہوں پر آزاد کشمیر اور پاکستان سے بڑی تعداد میں لووگں نے شرکت کی اور ہاتھوں کی زنجیر بنا کر یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ مسلم لیگ ن آذاد کشمیر کے تحصیل صدر قاضی عبدالقیوم نے بھی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت مظالم بند کرائے اور انکو حق خوداریت دے ۔

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان جی ٹی روڈ پر خان ایسوسی ایٹ آفس کی افتتاحی تقریب

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ،چیئرمین پراجیکٹ رازق راجہ ،جی ایم سیدہ زینب بخاری اور خان ضمیر نے کہا ہے کہ رزق حلال کیلئے شروع کئے جانے والے کاروبار میں خیروبرکت ہوتی ہے اوراللہ تعالیٰ کامیابیاں نصیب میں لکھ دیتا ہے ہمارا مقصد اپنے علاقہ کے لوگوں کوپراپرٹی کے کاروبار میں ہر طرح کے مواقع فراہم کرنا ہے جس سے باآسانی ترقی کی منزل تک رسائی حاصل ہوتی ہے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہر طرح سے ریلیف دینے کیلئے بھی ادارہ اپنے وسائل بروئے کار لارہا ہے وہ گزشتہ روز گوجرخان جی ٹی روڈ پر خان ایسوسی ایٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی افتخار وارثی ،چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر ،چوہدری فخر ،محمد شاہد صراف ،خواجہ امیر زمان ،افتخار وزیر ،راجہ سہیل عباس کیانی ،خان شہزادہ خان ،خان آصف،خواجہ اعجاز ،ملک جاوید اقبال ،ملک نصیر ،خواجہ ظہیر ،ٹھیکیدار رانا سلامت ،راجہ دانیال ،ٹھیکیدار شبیرسمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ موجود تھے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف ماہر تعلیم ثاقب امام رضوی نے سرانجام دیئے ،اس موقع پر پراجیکٹ ری سینٹرم بحریہ انکلیو اسلام آباد کے حوالہ سے آگاہی دی گئی راجہ جاوید اخلاص نے مزید کہا کہ گوجرخان تحصیل سطح پر جدید نوعیت کے ساتھ کوئی کاروبار شروع کیا جاتا ہے اس سے روزگار کے مواقع کھلتے ہیں

ویوز فاؤنڈیشن کے صدر ملک قاسم ربانی کے زیر انتظام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ویوز فاؤنڈیشن کے صدر ملک قاسم ربانی کے زیر انتظام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سوشل ویلفیئر آفیسر راؤ عدنان احمد نے کی ملک قاسم ربانی اور عمران انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی تحریک آزادی کی قربانیوں کو سراہتے ہیں آخر میں راؤ عدنان احمد نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے

some image

انچارج پولیس چوکی قاضیاں راجہ اعزاز عظیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مبین ہاشمی :۔ انچارج پولیس چوکی قاضیاں راجہ اعزاز عظیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز، مختلف کامیاب کاروائیوں پر عوامی و سماجی حلقوں کا انچارج پولیس چوکی کو زبردست خراج تحسین۔ تفصیلا ت کے مطابق انچارج پولیس چوکی قاضیاں راجہ اعزاز عظیم نے شرقی گوجرخان میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمدآصف سکنہ ڈھوک پھلی سے 12لیٹر شراب جبکہ دوسری کاروائی میں محمدنوید سکنہ ڈھوک مرزایاں سے 10 لیٹر اور تیسری کاروائی میں محمدشہزاد ولد فیاض اکبر سکنہ قاضیاں سے 06 لیٹر شراب برآمد کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات در ج کردیئے عوامی وسماجی حلقوں نے پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر چوکی انچارج راجہ اعزاز عظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس اُمید کااظہار کیا کہ آئندہ بھی یہ کاروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گئی اور علاقہ کو منشیات سے پاک کیا جائے گا۔

موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ کی تعمیر پر ہم ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کا بھرپور شکریہ

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مبین ہاشمی :۔ محمدوسیم،محمدرمضان،عابد صدیق،محمداشرف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ کی تعمیر پر ہم ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور چیئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اہلیان علاقہ کا دیرنیہ مطالبہ پورا کیا اس روڈ کی خستہ حالت کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا تھا جس پر ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے نوٹس لیا اور روڈ کی تعمیر کا کام شروع کروایا جس پر ہم اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو علاقہ بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کیے جارہے ہیں اب آمدہ الیکشن میں راجہ جاوید اخلاص کو بھاری ا کثریت میں کامیاب کروایا جائے گا ۔

بیول ٹکال روڈ پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی جوانسالہ لڑکی موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مبین ہاشمی :۔ بیول ٹکال روڈ پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی جوانسالہ لڑکی موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی،نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈبیول ٹکال روڈ پر لیاقت کی جوانسالہ بیٹی جو اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر کی طرف جارہی تھی تو راستے میں دوپٹہ موٹر سائیکل میں پھنس جانے کی وجہ سے دونوں بہن ،بھائی حادثہ کا شکار ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں کوشدید چوٹیں آئیں تھیں اور زخمی حالت میں ان کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کردیا گیا تھا جہاں پر لڑکی موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی جسے نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا جبکہ لڑکے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یونین کونسل اسلام پورہ موضع مکھیالہ کی عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔مکھیالہ کے رہاہشیوں میں خواجہ محمد نذر ،خواجہ ناصر بشیر ،غلام مرتضیٰ بھٹی ،ملک محبوب ،چوہدری عاصم ،چوہدری آصف ،چوہدری ربنواز ،چوہدری سجاد ،چوہدری عنصر،حافظ قیصر،چوہدری عادل ،چوہدری آفتاب ،چوہدری قاسم ،ملک خالد ،غلام حیدر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل اسلام پورہ موضع مکھیالہ کی عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے کچی گلیوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں پر کوئی انسان نہیں رہتی ہے جبکہ منتخب نمائندوں نے گلیوں کو نئے سرئے سے تعمیر کرانے کے وعدے کیے اسی طرح اسلام پورہ جبر تا مکھیالہ رتالہ مین روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے جس کو کوئی تعمیر کرانے کا نام ہی نہیں لے رہا جبکہ رتالہ گاؤں کی گلیوں پر بے دریغ پیسے کا استعمال ہو رہا ہے یہاں پر کنکریٹ کی ضرور ت ہی نہیں ہے رہاہشیوں نے کہا بجلی کے صارفین یہاں زیادہ ہیں جبکہ یہاں کا ٹرانسفارمر 50کیوی ہے جس کے وولٹیج انتہائی کم ہیں اس ضمن میں ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کو درخواستیں بھی دی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی کم وولٹیج سے بلخصوص گرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پانی کےئلیے موٹریں وغیرہ نہیں چلتی اس ایریا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے رہاہشیوں نے کہا ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اس ناانصافی کا نوٹس لے کر موضع مکھیالہ کے بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے میں احکامات جاری کریں ۔

اسلام پورہ جبر شہر میں واپڈا سب ڈویژن آفس کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔اسلام پورہ جبر شہر شرقی گوجرخان کا سب سے بڑا مرکزی شہر ہے آبادی اور رقبے کے لحاظ سے بھی بڑا ہے لیکن یہاں کی عوام کے ساتھ سابق اور موجودہ منتخب نمائندوں نے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے 20ہزار سے زائد واپڈ ا صارفین کو واپڈا کے متعلق شکایات کے لیے بیول یا بھڈانہ جانا عذاب بن گیا نوٹلہ ،کنگر اور اس کے گردونواح کے رہاہشیوں کو اگر واپڈا شکایات درج کرانے کے لیے بیول یا گوجرخان جانا پڑئے تو تیس کلو میٹر سے زائد فاصلہ طے کرتے ہیں جو سراسر زیادتی ہے اسلام پورہ جبر شہر میں واپٖڈا سب ڈویژن آفس کے قیام کی خوشخبریاں تو سنائی گئیں لیکن کوئی عملی کام نہ ہو سکا حتیٰ کہ اسلام پورہ جبر شہر میں واپڈا سب آفس کے لیے ایک مارکیٹ فائنل کر دی گئی لیکن واپڈا کے اہلکار نہ پہنچ سکے سیاسی سماجی اور مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوتی رہی ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی انہوں نے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام پورہ جبر شہر میں واپڈا سب ڈویژن آفس کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

روات انڈسٹریل ایریاکی زمین پرقبضے کی کوشش کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ روات انڈسٹریل ایریاکی زمین پرقبضے کی کوشش کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ روات کو راجہ سرور دین نمائندہ روات انڈسٹری ،کریسنٹ ڈویلپر راولپنڈی نے درخواست دی کہ گذشتہ روز 2بجے دن طاہر محمود ، شاہد محمود ، چوہدری ارشد وغیرہ چھ سات افراد مسلح ڈنڈے و بیلچے موٹر سائیکلوں پر آئے اور کھدائی کر تے ہو ئے روات انڈسٹری کی مقبوضہ زمین پر قبضہ کر نا شروع کردیا ۔اطلاع ملتے ہی انڈسٹری کے سکیورٹی گارڈ افضال ، فیضان فضل ،ندیم اقبال موقعہ پر پہنچے اور مذکورہ افراد کو منع کیا اسی دوران چودھری ارشد وغیرہ نے فون پرکسی کو کہا کہ فوری اسلحہ اور آدمی لے کر موقع پر پہنچو اور سکیورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ واپس چلے جاؤ ورنہ جان سے مار دیں گے۔ ملزمان نے روات انڈسٹری کی مقبوضہ اراضی پر قبضہ کر نے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

 

پاکستان پوسٹ جڑواں شہروں میں سیم ڈے ڈیلیوری کیلئے ایک نئی سروس شروع

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پاکستان پوسٹ جڑواں شہروں میں سیم ڈے ڈیلیوری کیلئے ایک نئی سروس شروع کررہا ہے۔جس کا افتتاح وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان آٹھ فروری کو کریں گے۔جس کیلئے راولپنڈی کے دس اور اسلام آباد کے چودہ پوسٹ آفسز کو مخصوص کیا گیا ہے جو سیم ڈے ڈیلیوری سسٹم کیلئے دن ساڑھے گیارہ بجے تک بکنگ کیا کریں گے۔پی ایم جی شمالی پنجاب سرکل رانا اخلاق احمد کے مطابق ایک کلو گرام تک سروس چارجز ڈیڑھ سو روپے کلو ہوں گے۔جبکہ اس کے بعد ہر آدھا کلو کے پچاس روپے چارجز لئے جائیں گے۔بیس کلو گرام تک بکنگ کی جائے گی۔پانچ کلو تک ڈیلیوری صارف کو گھر پر جبکہ اس سے زیادہ کی صارف قریبی پوسٹ آفس سے وصول کیا کرے گا۔اگر بکنگ شدہ ایڈریس پر کسی وجہ سے ڈیلیوری نہ ہوسکے تو بھجوائے جانے والے صارف سے پوچھ کر اگلے دن کیلئے سامان یا خط روکا جاسکے گا۔راولپنڈی کے دس ڈاکخانوں میں جی پی او صدر،ویسٹریج،جھنڈا چیچی،لالکڑتی،اردو بازار،کچہری،گوالمنڈی،سٹیلائیٹ ٹائون بھی شامل ہیں۔جبکہ اسلام آباد کے چودہ ڈاکخانوں میں پرائم منسٹر آفس پوسٹ آفس،اسلام آباد جی پی او،ایف سیون مال،جی ایف،ایف سکس،جی سیون،آئی نائن اور دیگر شامل ہوں گے۔ادھر جی پی او راولپنڈی میں نقل سکینڈل میں یونین لیڈر راجہ یاسین کا معطلی کا حکم نامہ واپس ہوگیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا دعوی ہے کہ راجہ یاسین پولیس تفتیش میں بے گناہ ہو گیا ہے۔جس کے بعد پوسٹل انتظامیہ نے اپنی معطلی کی کارروائی روک لی ہے اور صرف انکوائری پر اکتفا کیا ہےتاہم اس میں بھی راجہ یاسین نے جواب بھجوایا ہے کہ وہ بیمار ہے ۔

تیرھویں انٹرا ورسٹی ایچ ای سی ویمن چیمپئن شپ 2017-18 کا فائنل

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ) ۔۔۔۔تیرھویں انٹرا ورسٹی ایچ ای سی ویمن چیمپئن شپ 2017-18 کا فائنل کینارڈ کالج لاہور نے جیت لیا ۔فائنل کینارڈ کالج لاہور اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کے مابین کھیلا گیا ۔ملک بھر سے یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ھائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا نے بہترین میزبانی کے فرائض ادا کئے۔رکن قومی کرکٹ ٹیم فیضان ریاض نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی ۔تفصیلات کے مطابق تیرھویں انٹراورسٹی ایچ ای سی ویمن چیمپئن شپ 2017-18ھائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کی میزبانی میں کھیلی گئی، چیمپئن شپ یکم فروری سے 5فروری منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے تمام یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا حصہ لینے والی ٹیموں میں کینارڈ کالج لاہور ،سرگودھا یونیورسٹی ، پنجاب یونیورسٹی لاہور،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور ،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ،بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان جیسی منجھی ہوئی ٹییمیں شامل ہیں چیمپئن شپ کا فائنل کینارڈ کالج اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کے مابین کھیلا گیا ۔جسیکینارڈ کالج لاہور نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے جیت لیا کینارڈ کالج کی ٹیم نے تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا چیمپئن شپ کے اختتام پر رکن قومی کرکٹ ٹیم فیضان ریاض نے فاتح کینارڈ کالج کی ٹیم کو ٹرافی دی ۔ھائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا نے میزبانی کے فرائض بااحسن ادا کئے خاص طور پر DSA آفیسرنے بڑی محنت اور لگن سے اپنے فرائض بجا لاتے ہوئے بہترن انتظامات کئے

some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

ضلعی انتظامیہ میرپور کی کارکردگی پراطمینان,چودھری لیاقت آف ڈھانگری بہادر موہڑہ بوہڑی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ معروف سیاسی وسماجی راہنما چودھری لیاقت آف ڈھانگری بہادر موہڑہ بوہڑی نے ضلعی انتظامیہ میرپور کی کارکردگی پراطمینان کاا ظہارکرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ میرپور کی کارکردگی قابل ستائش ہے بہترین امن وامان ہے عوام کے جان ومال اورعزت وآبرو کے تحفظ کے لئے بہترین اقدامات ضلعی انتظامیہ کی شاندارکارکردگی کابین ثبو ت ہے ضلعی انتظامیہ کوشاندارکارکردگی پرٓخراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے ان خیالات کااظہارصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چو ہد ر ی ا فتخا ر حسین حرکت قلب بند ہونے سے ا نتقا ل کر گئے ۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ممتا ز سیا سی و سما جی شخصیت چو ہد ر ی ا متیا ز حسین کے بھا ئی چو ہد ر ی ا فتخا ر حسین حرکت قلب بند ہونے سے ا نتقا ل کر گئے ۔یہ گزشتہ ماہ برطانیہ کے شہرکیمبر لے سے رخصت پر پاکستان آئے تھے ان کی نما ز جنا ز ہ آ ج بر و ز بد ھ 3بجے ڈ ھو ک چو ہد ر ی گو ہر د ا خلی ٹکا ل میں ا د ا کی جا ئے گی ۔

تعزیت

Condolences

مسلم لیگ (ن) کے چےئرمین و سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، ارکان پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی، انجینئر قمر السلام راجہ،چےئرمین ضلعی زکواۃ و عشر کمیٹی شیخ ساجد الرحمان،محمد ظریف راجا،شیخ ندیم احمد ،پی ٹی آئی کے رہنما کرنل (ر) راجہ اجمل صابر اور سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی،راجہ عبدالطیف نے مہیرہ سنگال جا کر رکن بلدیہ خلیق احمد راجہ کی وقات پر ان کے بھائیوں سرفراز راجہ اور عتیق راجہ سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔بیول کے سینئر صحافی شفیق الرحمن وارثی اور وقاص الرحمن وارثی کی نانی کی وفات پر معروف صحافی اسلام پورہ جبر شیخ محمداخلاق ،ممراز شیخ ،شاہد محمود منگی ،شیخ جاوید سموٹ ،شیخ ادریس ،شیخ محمد عابد اور شیخ شبیر نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ اڑھائی ماہ قبل فوت ہوجانیوالے رابطہ سیکرٹری گوجرخان میڈیا سنٹر اخبار مارکیٹ ارشد ملک مرحوم ،اخبار فروش عنصر ملک کی والدہ اور سابق صدر یونین ملک شفیع مرحوم کی وفات پر اخبار مارکیٹ میں نماز فجر کے بعد دعائیہ نشست ہوئی،چیئرمین منیر احمد ملہوترہ،جنر ل سیکرٹری امجد ملک، خزانچی عبدالرحیم ،عارف سیٹھی،طارق گِل،مرزا عرفان ،آصف عمران ،ارشد سیٹھی ،نیوز ایجنٹس شیخ اخلاق ،اعجازبھٹی،ظہیر خواجہ اور سیلز مین اسد ملک بھی موجود تھے ،مرحومہ کی نماز جنازہ معروف روحانی پیشواپیر الحاج سید سعید احمد شاہ گیلانی نے پڑھائی تھی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سید شبیر حسین شاہ اور سید شبرحسین شاہ کے والد محترم سید شیر حسین شاہ باقری کا ختم چہلم گیارہ فروری بروز اتوار ساڑھے بارہ بجے دن ان کی رہائش گاہ ڈیرہ سیداں میں منعقد ہوگا دوست احباب عزیز واقارب کو اجتماعی دعا میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

Picture of the Day