Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 7th January 2018 ----- 19th Rabi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

منی لانڈرنگ کے ایک لاکھ پونڈ پاکستان سمگل کرتے ہوئے راجہ ماجد اقبال گرفتار، جیل کی سزا کا سامنا

Raja Majid Iqbal jailed for trying to smuggle over £100,000 in laundered cash to Pakistan

some image some image

سلاو، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ سلاو کے راجہ ماجد اقبال کو منی لانڈرنگ کی رقم پاکستان سمگل کرنے کے جرم میں جیل کی سزا سنا دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ راجہ ماجد اقبال نے ایک لاکھ دس ہزار پونڈ برطانیہ سے پاکستان سمگل کرنے کی کوشش کی۔اورعدالت میں کیس شروع ہونے پر عدالت کو بھی جھانسہ دینے کی کوشش کی۔اسے ہیتھرو ائرپورٹ پر روک لیا گیا۔

ماجد اقبال کے علاوہ ڈیوزبری کے احمد رضا کیانی کو بھی معطل بارہ ماہ کی سزا سنائی گئی۔ کیونکہ احمد رضا نے بھی ماجد اقبال کے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور عدالت کو دھوکہ دہی کا مرتکب ٹھہرا۔کیونکہ جب عدالت نے ماجد سے پوچھا کہ اس نے یہ رقم کہاں سے حاصل کی تو احمد رضا نے ماجد کے جھوٹ کی تائید کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ یہ رقم اس نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک خیراتی ادارے کے دینے کے لیے جمع کی ہے۔

احمد رضا کیانی کو عدالت نے پانچ سو پونڈ جرمانے کے ساتھ ایک سو بیس گھنٹے کمیونٹی سروس کی سزا بھی دی ہے۔ماجد اقبال کوبارڈر فورس کی جانب سے جب ہیتھرو ائرپورٹ پر روکا گیا تواس نے بتایا کہ اس کے پاس سات سو پونڈ رقم ہے۔مگر جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے سامان سے چار ہزار کیش برآمد ہوئی۔مگر جب وہ اس کیش کی وضاحت نہ دے سکا تو بارڈر فورس نے اس کے باقی سامان کی بھی تلاشی لینا شروع کر دی۔

سامان کی تفصیلی تلاشی کے بعد بارڈر فورس نے ماجد اقبال کے چیک ان کیے گئے بیگ بھی نکلوا لیے۔اور ان سب سے مجموعی طور پر ایک لاکھ دس ہزار پونڈ برآمد ہوئے۔اقبال کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا مگر ابتدائی طور پر اقبال نے عدالت کو بتایا کہ یہ تمام رقم خیرات کے لیے ہے۔ مگر جب اس کے بتائے گئے ڈونر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ تو آفیسر اقبال کی بتائی گئی کہانی کو ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

مگر اقبال نے بعد ازاں اپنی کہانی تبدیل کر لی اور کہاں کہ بیس مختلف لوگوں نے اسے یہ رقم دی ہے اوران لوگوں میں احمد رضا کیانی ایک شخص تھا جب پولیس نے اس سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ مختلف لوگوں نے اسے یہ رقم دی تھی جو اس نے جمع کرکے اقبال کو دی تھی۔مگر ان لوگوں سے رابطہ کرنے پر سبھی نے ایک مختلف کہانی بیان کی۔

کچھ نے تو سرے سے ہی رقم دینے کا انکار کیا کیایا انھوں نے یہ رقم مختلف مواقع پر کیانی کو دی۔یا رقم مقدار میں کیانی کے بیان سے مختلف تھی۔احمد رضا کیانی کو پولیس نے گرفتاری کے بعد جب اس کے پچھلے دئیے گئے بیان پر چیلنج کیا تو اس نے اپنے جھوٹ کو تسلیم کر لیا۔اب عدالت ماجد اقبال کی تمام جائیداد کو ظبط کرنے کی کارروائی کرے گی۔

Slough; Raja Majid Iqbal has been jailed for trying to smuggle £110,000 in laundered cash out of the UK and into Pakistan. Raja Majid Iqbal, 42 of The Frithe, Slough was sentenced at Isleworth Crown Court to 15 months’ imprisonment for money laundering and perverting the course of justice. He had been stopped at Heathrow Airport.

Ahmed Raza Kayani, 41, of Dewsbury, was sentenced to eight months’ imprisonment suspended for 12 months for perverting the course of justice after he tried to back up Iqbal’s lie of claiming that the money had been collected as charitable donations for the purposes of flood relief in Pakistan. Kayani was also ordered to pay £500 in costs and to carry out 120 hours of unpaid work. Both men had previously pleaded guilty to the offences.

Iqbal was stopped at Heathrow Airport by Border Force officers as he was due to board a flight to Pakistan. He initially declared that he was carrying around £700 in cash with him, but when they searched his hand luggage, officers found £4,000 in cash. Unable to explain himself, Border Force officers also searched the rest of his luggage, and found further bundles of cash inside the two checked-in bags along with the cash already discovered – in all totalling £110,000.

A Metropolitan Police spokesman said: "Iqbal was arrested by police and initially told officers that the money had been given to him by his builder who had asked him to take it to Pakistan and donate to charities helping with flood relief efforts in the country. He was released on bail as officers carried out further enquiries.

"But Iqbal changed his story again, stating that around 20 different people had actually made the charitable donations. When they tried to contact the alleged donors, officers were unable to contact or verify Iqbal’s story with the majority of them."Kayani was listed as one of the 20 people, and when officers spoke with him, he claimed that he had collected around £2,000 from various friends and family, which he then gave to Iqbal as a charitable donation.

However, when officers checked with many of the people Kayani claimed had given him money; they gave differing accounts – either stating that they had never given him money or that they had given him money at different times or amounts to what Kayani had originally told police. Kayani was arrested in January 2017 and when officers challenged him about his account, he eventually admitted that Iqbal had asked him to lie about giving him the money for charity. Iqbal will now be subject to confiscation proceedings.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ....محکمہ خزانہ امریکہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والوں میں برازیل ، روس ، ازبکستان ،چین اور دوسرے ملکوں کے شہری شامل ہیں- جس میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے کڈنی ٹرانس پلانٹ سرجن کرنل ریٹائرڈ مختار حامد شاہ پر بھی امریکہ کی طرف سے پابندی عائد ی گئ ہے- کرنل ریٹائرڈ مختار حامد شاہ کو گردوں کی غیر قانونی خریدو فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا بعد ازاں وہ ضمانت پر رہا ہوا کرنل ریٹائرڈ مختار حامد شاہ راولپنڈی میں کبڈی سنٹر کے نام سے ایک نجی ہسپتال چلاتے تھے

پیرس (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,زاہد مصطفی اعوان)---- پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کی طرف سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں برسی پر پی پی پی کے عدیداران و کارکنان اور جیالوں کو ڈھیروں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ بھٹو کی ولادت ہی پاکستان میں جمہوریت کی بنیاد بنا۔ ان باتوں کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے سابق کوآرڈینیٹر کامران یوسف گھمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے مرکز چوآخالصہ میں 37کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے لیے 470ملین روپے جاری کردئیے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے مرکز چوآخالصہ میں 37کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے لیے 470ملین روپے جاری کردئیے منصوبے ٹینڈر طلب کرنے کے لیے ارسال کردئیے گئے منصوبے کے تحت 8سڑکیں تعمیر کی جائیں گی جن میں سے سب سے زیادہ رقم بینک چوک کنوہا سے چوآخالصہ براستہ ستھوانی، دھمالی، ماہلی سڑک کے لیے مختص کی گئی ہے اس پر 90ملین کی لاگت آئے گی مین روڈ سے دودہلی سڑک کے لیے 79ملین، مین روڈ سے بالیماہ 75ملین ، سرصوبہ شاہ سے انچھوہا 61ملین ، ممیام سے پنڈ بینسو60ملین ، ڈھوک سدھن سے من مور نلہ 51ملین ، سکوٹ سے دوبیرن کلاں 31ملین مین روڈ سے ڈھوک بابا گوہر علی ٹکال ساڑھے پچیس ملین رکھے گئے ہیں جبکہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے فوکل پرسنز کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے جو درج ذیل ہیں یوسی بھلاکھر میں طلال خلیل، یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، صوفی محمد فرید ،ماسٹر محمد طارق، اورنگزیب منہاس، یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، راجہ محمد ثقلین، یوسی سموٹ عرفان الحق ایڈووکیٹ، چوہدری مختار حسین، یوسی کنوہا میں راجہ پرویز اختر قادری، نمبردار اسد عزیز ، یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ ، صوبیدارمیجر عبدالرزاق، چیف مہربان خان ،یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ، چوہدری جمیل اختر۔

 

کلر سیداں میں پیپلز پارٹی کلر سیداں کی جانب سے سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں ایک استقبالیہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر اور سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے جبکہ قاتلوں کا نام لینے والا کوئی نہیں۔ملک میں پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی دوسری بڑی سیاسی اور جمہوری پارٹی موجود نہیں۔نواز شریف کی کرپشن کے باعث پاکستانی عوام کے سر شرم سے جھک گئے اور پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔غریب اور مظلوم کا اگر کوئی درد رکھنے والا لیڈر ہے تو وہ صرف اور صرف بلاول بھٹو ہیں ۔ بلاول بھٹو مستقل کے وزیر اعظم ہونگے اور اگر عمران خان ملک کا وزیر اعظم منتخب ہو گیا تو یہ ہمارے لئے سب سے بڑی بد قسمتی ہو گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلر سیداں میں پیپلز پارٹی کلر سیداں کی جانب سے ان کے اعزاز میں دہئے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکن ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں شہید بھٹو جیسے لیڈر کی شدید کمی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو زبان اور بولنے کا شعور دیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی عدلیہ اور اداروں کیخلاف بیانات غیر ذمہ درانہ ہیں، ان سے سازش کی بوآتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی دونوں سے مایوس ہو کر پیپلز پارٹی سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔

عمران خان اپنے صوبے میں کرپشن روکنے کی بجائے احتساب کمیشن کو غیر فعال کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تحصیل صدور پر زور دیا کہ وہ 2018 کے انتخابات میں پارٹی کو کامیاب کرنے کیلئے تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ این اے 50 میں سابق ڈویژنل صدر غلام مرتضی ستی کے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد لیڈر شپ میں گیپ آنے کی بجائے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے ،پارٹی کو توڑنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے چاہنے والوں کا علاقہ ہے،آپس کے باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2018 الیکشن کا سال ہے اور ضلع راولپنڈی کی غیور عوام پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں کو بھاری اکثریت میں کامیابی دلائے گی۔انہوں نے کہا کہ سابق آمر ضیاء الحق کے دور سے زیادہ مشکل دور نہیں مگر اس وقت بھی مشکل ترین حالات کے باوجود پیپلز پارٹی کے ورکروں اور اس کے جھنڈے کو جھکایا نہیں جا سکا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز دنیا کی تاریخ کا انوکھا واقعہ تھا جہاں پہلے دھماکے کی آواز سننے کے باوجود پارٹی کارکنان اپنی جانیں بچانے کی بجائے اپنی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کی جان بچانے کیلئے ان کی جانب بھاگے۔پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس میں کارکنوں اور بھٹو خاندان کا لہو شامل ہے۔ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب ویمن ونگ نرگس فیض ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے نہ صرف پارٹی کے کارکنوں بلکہ پوری پاکستانی قوم کو شناخت دی۔شہید بھٹو ایک تحریک کا نام ہے جس نے صرف غریب عوام کی حقوق کی جنگ لڑی اور اصولوں پر سودے بازی نہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر دور میں میڈیا ٹرائل ہوتا رہااور آئندہ بھی ہوتا رہے گا مگر ہم گھبرانے والے نہیں۔پیپلز پارٹی کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو اب مقافات عمل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی مودی اور کبھی امریکہ سے امداد لینے والوں نے پاکستان کے تقدس کا خیال نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ٹماٹر تین سو روپے کلو فروخت ہوں پھر ان غریب عوام کا آٹا کہاں سے میسر ہو گا،ہر ماہ بعد پٹرول کی قیمتوں میں پانچ روپے اضافہ کر کے رہی سہی کسر نکال لی جاتی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو منشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے بے اختیار وزیر اعظم ہیں جنہیں عوام کی بجائے مالک کی فکر لگی رہتی ہے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایم این اے منتخب ہونے کے باوجود حلف نہیں اٹھا رہی،اس پر عدالتیں سو موٹو ایکشن کیوں نہیں لیتیں،کہاں ہے نیب اور کہاں ہے ایف آئی اے،کیا میڈیا ٹرائل صرف پیپلز پارٹی کا ہی مقدر ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک سمندر ہے ، کسی دوسری پارٹی میں جانے سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک قربانی کا نام ہے ۔پارٹی کو نقصان پہنچانے والے خود اپنے انجام کو پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ اب سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو حلقہ بندیاں بھی شکست نہیں بچا سکتیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم راجہ اشرف پرویز کے سوئی گیس کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری توقیر عباسی،صدر ضلعی ویمن ونگ ثمیرہ گل، ایم سی کلر سیداں کے صدر چوہدری زین العابدین عباس،صدر کوٹلی ستیاں اسد ستی،صدر کہوٹہ آصف ربانی قریشی،صدر کوہ مری نذیر عباسی،صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راجہ شیراز کیانی،آصف شفیق ستی،سابق ایم پی اے شفقت محمود عباسی،سابق ضلعی صدر شوکت

سرصوبہ شاہ کے نواحی گاؤں سموٹ موہڑہ آدڑیاں میں حافظ محمد عثمان عباسی کاخطاب

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔سرصوبہ شاہ کے نواحی گاؤں سموٹ موہڑہ آدڑیاں میں وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ محمد عثمان عباسی نے کہ خطاب کرتے ہوئے کہا1985سے اب تک حلقہ میں اربوں کے ترقیاتی کام کرواے۔انھوں نے یونین کونسل سموٹ کی پسماندگی کا ذمہ وار مقامی قائدین کو قرار دیا۔انھوں نے سموٹ چوک سے موہڑہ بھٹیاں تک سڑک کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا۔انھوں نے یونین کونسل سموٹ میں ہر گھر تک سوئی گیس پہچانا کا بھی وعدہ کیااور انھوں نے کہاکہ یونین کونسل سموٹ،یونین کونسل چوآخالصہ اور یونین کونسل کنوہا پر 40کروڑ روپے کا سوئی گیس کاکام ہورہاہیں،اور کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ تک سڑک کا افتتاح بہت جلد وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کریں گے۔امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی2راجہ صغیراحمد نے کہاکہ میں 2013کاالیکشن چند سو ووٹ پر ہار گیا ۔مگر میں نے عوام کے دکھ درد میں شرکت کی اور اپنی زندگی عوام کے لیے واقف کردی۔انھوں نے کہاکہ الیکشن جیت کر منتخب رکن اسلام آباد میں کوٹھیوں میں آرام کرنے والوں کو بتایا دوگا کہ علاقہ میں کام کیسے ہوتے ہیں انھوں نے 2018کا الیکشن آزاد احثیت سے لڑنے کا بھی اعلان کیا۔ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ،راجہ ظفراقبال ،سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ طارق محمود ،صدر OPLچوہدری محمد اشتیاق بیول،راجہ محمد آصف ایڈووکیٹ ،محمد ذرالفقار ستی،راجہ محمد جلیل نے بھی خطاب کیا۔نمبردار اسد عزیز،چوہدری مختار احمد،چوہدری عابد،چوہدری لالہ محمد رسول،طلال خلیل،راجہ ثقلین نے بھی خصوصی شرکت کی ۔سرصوبہ شاہ سے عبدالقدوس بٹ،حافظ عبدالرحمن نے قائدین کا استقبال کیا اور ان کو بڑے جلوس کی شکل میں رہائش گاہ چوہدری جمیل بابو کے گھر لے گے وہاں ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔

some image

سکوٹ، چوہدری خرم اقبال آف بھٹھی کی جانب سے نئے سال کے آغاز کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔مین بازار سکوٹ میں بھٹھی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور چوہدری نصرت اقبال کے فرزند چوہدری خرم اقبال( حال مقیم لوٹن۔ یو ۔کے) کی جانب سے نئے سال کے آغاز کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ راجہ محمد جاوید آف سکوٹ، سابق وائس چیرمین چوہدری فاروق آف بھٹھی،سابق کو نسلر حاجی محمد فیاض، سابق کو نسلر سیدانتظار حسین شاہ، جنرل کو نسلر یو سی نلہ مسلماناں حاجی نذیر احمد سمیت کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔چوہدری خرم اقبال کی درخواست پر حاجی مظہر حسین نے ملکی تر قی وخو شحالی کے لیے دعا کی۔ چوہدری خرم اقبال نے ٹیلی فون کے ذریعے حاجی مظہر حسین اور دیگر احباب کے لیے نیک خواہشات اظہار کیا۔ دعا کے بعد شرکا میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

خطہ پوٹھوہار کے عظم صوفی بزرگ حضرت مولاناعبدالرحمن ؒ اور حافظ حبیب اللہؒ کے سالانہ عرس کی تقریب

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ممبراسلامی نظریاتی کونسل ممتازعملی وروحانی شخصیت پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہاہے کہ حقیقی دین وہی ہے جو ہمارے اسلاف کے ذریعے ہم تک پہنچا، سوشل میڈیا کے مجدددین کے نام پر بے دینی پھیلا رہے ہیں، جس سے ہماری بنیادی قدریں ہل کررہ گئی ہیں، اس سیلاب کے آگے بندباندھناانتہائی ضروری ہے۔ مسجدالہاشم بگھارشریف میں خطہ پوٹھوہار کے عظم صوفی بزرگ حضرت مولاناعبدالرحمن ؒ اور حافظ حبیب اللہؒ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اصحاب تصوف، خانقائیں اور اولیاء اللہ کے آستانے خلق خدا کاتعلق ایک اللہ سے قائم کرتے ہیں ، حقیقی صوفیاء زندہ رہتے ہیں توکلمہ توحید کاورد ان کی زبان پر رہتاہے اور جب اس دنیاسے چلے جاتے ہیں توان کی قبرکے ذرے بھی ذکرلاالہ الااللہ کاورد کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ لبرل ازم کے نام پر دانشوروں کاایک طبقہ میڈیا پر سب سے بڑی متاع ایمان پر وار کررہاہے، دین کا لبادہ اوڑھ کرلباس خضر میں راہزنی جاری ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض خانقاہیں معاشی اڈے بن چکے ہیں جن کی نشاندہی حقیقی اہل تصوف کافرض بنتاہے۔ ان معاشی اڈوں کااحتساب ضروری ہے۔ انھوں نے نئی نسل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بے دینی کوشکست فاش دی جائے۔ اس موقع پر پیرسلطان العارفین سجادہ نشین نیریاں شریف، مولانا غلام محی الدین سلطان، علامہ سجاد ساجد، مولانامحمداقبال قریشی، حافظ فیاض عباسی، اختربزمی، حافظ برادران سمیت جید علماء کرام نے خطاب کیا۔ علاقہ بھرسے محبین ومریدین کی بڑی تعداد نے عرس کی تقریب میں شرکت کی۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

قدیمی کنواں ختم ، راستہ بند کرنے کی تیاری اور کنویں کی جگہ پر دوکانات تعمیر کرنے پر تاجر برادری کا سخت احتجاج

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ قدیمی کنواں ختم ، راستہ بند کرنے کی تیاری اور کنویں کی جگہ پر دوکانات تعمیر کرنے پر تاجر برادری کا سخت احتجاج،تفصیلات کے مطابق گوجرخان سبزی فروش اور آڑھتیوں کے درجنوں دستخط شدہ درخواست ڈی سی او راولپنڈی کو دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سبزی منڈی گوجرخان میں ان کی دوکانات کے سامنے ایک قدیمی کنواں تھا اور اس کے ساتھ راستہ بھی تھا ، 1955 ؁ء میں بلدیہ گوجرخان نے قرارداد منظور کر کے اس کنویں اور راستہ کو قانونی شکل دے دی، میونسپل کمیٹی کے انتخابات سے قبل یہ کنواں بند تھا ، عملہ صفائی نے اس کے اندر گندگی پھینکنا شروع کر دی جس کے باعث کنواں بھر گیا اور بدبو پھیل گئی، چیئرمین بلدیہ سے گزارش کی کہ وہ کنواں صاف کراکے دکانداروں کے پانی کا مسئلہ حل کریں اور مشکلات سے نجات دلائیں لیکن اس پر عملدرآمد کرنے کی بجائے اب پتہ چلا کہ یہاں پر دوکانات تعمیر کرنے کا پروگرام بنایاجارہاہے، اس صورتحال پر سبزی منڈی کے سبزی فروشوں میں تشویں پائی جاتی ہے کہ کنواں کی صفائی کرکے پانی کا مسئلہ حل کیاجاتا لیکن معاملہ کچھ اور ہوگیا ، اس صورتحال پر چیئرمین بلدیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سبزی منڈی کے دوکانداروں کے مطالبہ کو پورا کرکے کنویں کی صفائی کرائیں بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیاجائے گا

بلدیہ گوجرخان کے ترقیاتی فنڈز کا بے دردی کے ساتھ استعمال ،چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے تعمیر ہونے والی گلیوں پر شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ بلدیہ گوجرخان کے ترقیاتی فنڈز کا بے دردی کے ساتھ استعمال چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے تعمیر ہونے والی گلیوں پر شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں تعمیراتی کاموں پر کمیشن کی بازگشت بھی زبان زدعام ہے چیئرمین بلدیہ عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والا پیسہ صحیح طور پر استعمال میں لائیں اور نگرانی بھی کریں تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر کی بعض وارڈوں میں تعمیر ہوے والی گلیاں تعمیر شدہ گلیوں پر چند انچ مال ڈال کر بل بنانے کا عمل جاری اور ترقیاتی کاموں پرپہلے افسر شاہی تو ٹھیکیدار سے کمیشن حاصل کئے بغیر کوئی بھی منصوبہ کلیئر نہیں کرتی تھی اب بعض کونسلروں کی بھی کمیشن کی آواز سنی جارہی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک کونسلر نے اپنے گھر کی گلی جو پہلے ہی تعمیر شدہ تھی اکھاڑ کر دوبارہ تعمیر کرا لی شہری حلقوں نے چیئرمین بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فنڈز کا صحیح استعمال اور ضرورت شدہ منصوبوں کیلئے استعمال میں لائیں نہ کہ پیسہ کا ضیاع کیا جائے اور دیئے گئے منصوبے پر چیک اینڈ بیلنس بھی رکھیں

گوجرخان شہر کی نواحی آبادیوں میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ فوری طور پرحل کیا جائے, تحریک انصاف گوجرخان

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف گوجرخان کے سینئر رہنما الحاج چوہدری محمد عظیم اور سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی نے کہا ہے کہ گوجرخان شہر کی نواحی آبادیوں میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ فوری طور پرحل کیا جائے کم پریشر کے باعث گھریلو صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ہانڈی روٹی کی تیاری میں بھی دشواری ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ صبح سے لے کر رات گئے تک گیس کا پریشر زیرو رہنے کے باعث لوگوں کو ناشتے اور ہانڈی روٹی کا شدید مسئلہ بنا ہوا ہے لوگ بغیر ناشتے کے اپنے کام کاج پر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ سکول جانے والے چھوٹے بچے بھی بغیر ناشتے کے تعلیمی اداروں میں جانے پر مجبور ہیں ان رہنماؤں نے کہا کہ گوجرخان میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ فوری اور ترجحی بنیادوں پر حل کیا جائے اگر گیس پریشر کامسئلہ ایک ہفتے کے اندر حل نہ کیا گیا تو تحریک انصاف اپنا لائحہ عمل مرتب کر کے بھرپور احتجاج کرے گی ادھر تحریک انصاف گوجرخان کے راجہ آصف رضا، عظمت مغل، چوہدری سلیم، راجہ یاسر کرسال اور راجہ مہتاب نے بھی اپنے اخباری بیان میں گوجرخان میں گیس کم پریشر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے منتخب ہونے والی قیادت نے شہریوں کو لاوارث چھوڑد یا ہے تحصیل گوجرخان مسائل کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے مگر منتخب قیادت کوشہری مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں انہوں نے کہا کہ گوجرخان شہر اور گرد ونواح میں گیس پریشر کا مسئلہ جلدحل کیا جائے وگرنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا

some image

مستالہ دوہرے قتل کا ڈراپ سین، ملزمان گرفتار، اقرار جرم کرلیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مستالہ دوہرے قتل کا ڈراپ سین ملزمان گرفتار اقرار جرم کرلیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے مستالہ میں نہتی ماں بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا،قتل کی واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا،پولیس تھانہ جاتلی نے مستعدی کا مظاہر کرتے ہوئے چھ دن کے اندر قاتلوں کو گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جاتلی ثناء اللہ نیازی نے ہمراہ ڈی ایف سی سرفراز بھٹی اور کانسٹیبل رحیم اختر شک کی بنیاد پر شوکت مسلّی سکنہ مستالہ کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا، دوران تفتیش اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عدنان عرف مونو سکنہ مستالہ مقتولہ نتاشہ سے شادی کا خواہش مند تھا، مقتولہ اسکے مجرمانہ کردار کی وجہ سے اس سے متنفر تھی،مایوس ہوکر اس نے لڑکی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، عدنان عرف مونونے ڈرا دھمکا کر لڑکی کو قتل کرنے کے لیے مجھے ساتھ لے گیا، ہم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور عدنان عرف مونو نے پہلے ماں پر چھریوں کے وار کیے بیٹی بچانے کے لیے آئی تو اسے بھی قتل کردیا،پولیس نے عدنان عرف مونو کوبھی گرفتار کرلیا ہے۔

چوہدری نثار علی خان کا چک بیلی خان کا دورہ اور لوگوں کی دم توڑتی امیدیں

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ جناب چوہدری نثار علی خان نے کچھ روز قبل چک بیلی خان کا دورہ کیا میں ایک عرصہ سے دیکھ رہا ہوں کہ جب بھی جناب چوہدری نثار علی خان صاحب اپنے علاقے کا دورہ کرتے ہیں تو لوگ یوں انتظار کر رہے ہوتے ہیں جیسے بھوکے چوزے کسی انسان کو دانا دنکا اٹھائے ہوئے دیکھتے ہیں اور اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب یہ دانہ ان کے منہ میں پہنچے دانہ ڈالنے والا چاہے کتنا لمبا وقت دانہ ہاتھ میں لئے پھرتا رہے چوزے امید لگائے اس کے پیچھے بھاگ رہے ہوتے ہیں وہ نا امید ہی نہیں ہوتے کہ ان کا آقا انھیں دانے نہیں ڈالے گا یہی صورتحال جناب چوہدری نثار علی خان کے اس دورہ سے قبل بھی حسبِ معمول کو دیکھنے کو ملی چوہدری صاحب کے دورہ سے قبل یہ باز گشت تھی کہ جناب چوہدری صاحب جوڑیاں کے مقام پرپچاس بستروں کا ہسپتال، ریسکیو1122اور چک بیلی خان تا راولپنڈی روٹ کے لئے ائیر کنڈیشنڈ بس سروس کا اعلان کریں گے میں نے کچھ ن لیگی حلقوں سے رابطہ کیا تو انھوں نے بھی اس کے مثبت ہونے کا جواب دیا آخر کار وہ دن آیا جب چوہدری نثار علی خان صاحب چک بیلی خان آ گئے سب سے پہلے جناب چوہدری نثار علی خان صاحب نے چک بیلی خان سمیت چار موضعات کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کے نا مکمل منصوبے کا افتتاح کرنا تھا عموماً افتتاح کے لئے ایک جگہ مختص ہوتی ہے لیکن یہاں ن لیگیوں کے اختلافات کی وجہ سے افتتاح کے لئے دو جگہوں کا انتخاب کیا گیا ایک گروپ نے جھنگی دائم کے مقام پر جبکہ دوسرے نے پنڈوری آئل فیلڈ کے قریب افتتاح کی تیاریاں کی ہوئی تھیں دونوں گروپ جناب چوہدری نثار علی خان صاحب کی نظر میں قریب ہونے کے دعویدار تھے لوگوں کی نظریں اس بات پر تھیں کہ چوہدری صاحب دونوں گروپوں کو کس حکمت کے ساتھ ڈیل کرتے ہیں چوہدری صاحب نے پنڈوری آئل فیلڈ کے قریب لگائے گئے کیمپ میں گیس کا افتتاح کیا تو ایک ساتھی نے انھیں جھنگی دائم کی جانب جانے کو کہا چوہدری نثار علی خان ان سنی کرتے ہوئے واپس ہو لئے تقریب کے بعد فاتح گروپ نے کارکن کی جانب سے جھنگی دائم جانے کی دعوت اور چوہدری صاحب کی جانب سے نظر انداز کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی

افتتاح کے بعد جب چوہدری نثار علی خان صاحب پاپین بنگلہ پہنچے تو انھوں نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ میں آج آپ سے آئندہ جنرل الیکشن لڑنے کی حکمتِ عملی کی مشاورت کے لئے آ یا ہوں اس سلسلے میں باری باری منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مشورہ دینے کا کہا گیا جس میں یونین کونسل چک بیلی خان کے چئیر مین صغیر احمد گجر نے کہا کہ اگر الیکشن تمام کارکن متحد ہو کے لڑیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسلم لیگ ن کامیاب نہ ہو یہ جملہ جھنگی دائم کے پوائنٹ پر کھڑے نا امید گروپ کے جذبات کی ترجمانی کر رہا تھا منتخب چیئر مین کے اس جملے سے واضع تھا کہ پارٹی میں اتحاد کی فضا نظر نہیں آ رہی اب میں آ تا ہوں نادان چوزوں کے لئے دانا دنکا کی طرف تو اس میں یہ خیال رکھا جائے کہ جناب چوہدری صاحب گذشتہ 33سال سے اس علاقے سے منتخب ہو کر علاقے کی خدمت کے دعویدار ہیں اس دوران وہ پٹرولیم کے وزیر بھی رہے ہیں کیا چوہدری صاحب کی جانب سے علاقے کو گیس دلوانے کے لئے33سال کی طویل مدت لگ گئی اور وہ بھی جب افتتاح کیا تو نا مکمل منصوبے کا۔ جناب چوہدری صاحب جواب دیں کہ آپ کے افتتاح کرنے کے بعد آج یہ تحریر شائع ہونے تک کیا ان چار دیہاتوں میں کوئی ایک چولہا بھی اس گیس سے جلا جس کا افتتاح آپ نے کیا ہے لگتا ہے چوہدری صاحب صرف گیس والی تختی سے پردہ ہٹانے آئے ہیں تا کہ یہ ہو کہ بعد میں کوئی اور آ کر تختی نہ لگا جائے چوہدری صاحب آج کا دور بدل چکا ہے تختی لگانے سے کچھ نہیں ہو گا ہر آدمی کو علم ہے کہ ترقیاتی منصوبے کیسے کہاں اور کس طریقے سے آتے ہیں اگر آپ کے علاوہ اس میں کسی کا حصہ ہے تو وہ بھی لوگوں کو پتا ہے چوہدری صاحب نے یہ بھی بتایا کہ وہ آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن جناب یہ بھی تو بتائیں ناں کہ میاں صاحب اس وقت کہاں کھڑے ہیں آپ اپنی پریس کانفرنس میں کہتے ہیں کہ آپ قیادت کو عدلیہ کے احترام کا مشورہ دیتے ہیں جبکہ وہ عدلیہ انھیں چور قرار دے چکی ہے اور چور کے بھی ساتھ کھڑے ہیں اور منصف کے ساتھ بھی یہ بھی اپنے ووٹر پر واضح کریں کہ آپ کی یہ پالیسی مبہم کیوں ہے میں نے چوہدری صاحب کے اس دورہ کے بعد یہی اخذ کیا ہے وقت بدل گیا ہے لوگ بدل گئے تبدیلی آ گئی ہے مگر چوہدری صاحب کی سوچ میں اور ان کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔

some image

کرنل طلعت شبیر کو قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کی ہے

some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جہانگیر افضل۔۔۔۔ پوٹھوار کے سپوت کرنل طلعت شبیر کو قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے بین الاقوامی تعلقات میں ’’پاک چین تعلقات کے علاقائی و عالمی مضمرات‘‘ کے موضوع پر مقالہ کا کامیاب دفاع کرنے پر پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کی ہے۔طلعت شبیراس سے قبل بلوچستان یونیورسٹی‘ پنجاب یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی سے حسب ترتیب ایم اے بین الاقوامی تعلقات ‘ ایم اے سیاسیات اور ایم فل بین الاقوامی تعلقات کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں۔ طلعت شبیر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبررہ چکے ہیں اورقومی سطح پر سیمینار اور ورکشاپس کے انتظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔قومی اور عالمی موضوعات پر ان کے مضامین / کالم انگلش اور اردو اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔طلعت شبیر اردو ادب سے گہرا شغف رکھتے ہیں اور ان کے افسانوں کا مجموعہ ’’ جنگل جنگل الجھے ہم‘‘ 2008/2013 میں شائع ہو چکا ہے ۔ حال ہی میں ان کی اردو شاعری کی کتاب ’’ سلسلے مسافت کے ‘‘ شائع ہوئی ہے۔

پنڈوری راجگان والے محمد جہانگیر کیانی کے بیٹے محمد عدنان جہانگیر کیانی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

اسلا پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔پنڈوری راجگان والے محمد جہانگیر کیانی کے بیٹے محمد عدنان جہانگیر کیانی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپنی رہاہشگاہ میں کیا جس میں چےئرمین راجہ جمشید احمد کیانی ،کونسلر چوہدری مشتاق ،کونسلر راجہ سلطان سکندر کیانی ،چوہدری رفاقت ،راجہ ابراہیم کیانی ،سید ظہیر شاہ رتالہ ،چوہدری اسلم جبر ،راجہ طارق کیانی ،شیخ جبار اور مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق سمیت دیگر دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور محمد عدنان جہانگیر کیانی کو نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی ،

بیول ڈھوک محبو ب شہید کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت منور حسین بھٹی کو جنرل الیکشن میں حصہ لینا چاہیے

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)---- بیول ڈھوک محبو ب شہید کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت منور حسین بھٹی کو جنرل الیکشن میں حصہ لینا چاہیے اُنہوں نے ہمیشہ علاقہ کے عوام کی خدمت کے لیے کام کیا اور ہر فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس لیے اُن کو اب سیاست میں حصہ بھی لینا چاہیے تاکہ علاقہ کے عوام کی محرومیاں ختم ہوسکیں کیونکہ آج تک جس بھی سیاسی برسراقتدار آیا اُس نے عوام کو بھول کر صرف اپنے مفادات عزیز رکھے اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اس لیے اب الیکشن میں ایسے لوگوں کو آگے آنا چاہیے جو عوام کی خدمت او رعلاقہ کے لیے کچھ بہتر کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں ان خیالات کااظہار پریس کلب بیول میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں کے سینئر ٹیچر جہانگیر اختر بھٹی کا ماں جی ٹرسٹ کی طرف سے غریب ونادر طلباء میں یونیفارم اور کاپیاں تقسیم ہونے والی تقریب سے خطاب

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ انسانیت کی خدمت بلا شبہ عبادت ہے کسی کی ایک آہ تک رسائی انسانیت کی معراج ہے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں کے سینئر ٹیچر جہانگیر اختر بھٹی نے ماں جی ٹرسٹ کی طرف سے غریب ونادر طلباء میں یونیفارم اور کاپیاں تقسیم ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہانگیر اختر بھٹی نے کہا کہ دوسروں کے درد کو اپنا درد سمجھنے والے اور خدمت انسانیت کے مخلص جذبے سے معمور دل دنیا اور آخرت میں فلاح پاتے ہیں کسی ایک آہ تک رسائی انسانیت کی معراج ہے ،انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بہت کم لوگ ہیں جو انسانیت کی بے لوث خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ہر سال کی طرح کاپیاں اور یونیفارم تقسیم کرنے پر ماں جی ٹرست کے سرپرست اعلی اقبال بھٹی کو ہیڈ ماسٹر وجملہ سٹاف اور جہانگیر اختر بھٹی نے خراج تحسین پیش کیا

مویشی چور گاؤں والوں کے ہاتھ لگ گیا گاؤ ں والے چور کا سر گنجا اور منہ کالا کر کے بارات کی شکل میں پولیس چوکی قاضیاں پر لے گئے

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔مویشی چور گاؤں والوں کے ہاتھ لگ گیا گاؤ ں والوں نے چور کا سر گنجا اور منہ کالا کر کے بارات کی شکل میں پولیس چوکی قاضیاں پر لے گئے تفصیلات کے مطابق کافی عرصہ سے قاضیاں اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں آئے دن مال مویشی کا چوری ہونا معمول بن گیا تھا کئی شکایات کے باوجود پولیس چوکی قاضیاں چور تک رسائی میں ناکام رہی لیکن بورگی وینس کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت چور کی تلاش شروع کی اور اپنے مشن میں کامیاب پائے اور مویشی چور زعفران محمود ولد محمد صفدر ڈھوک پیر محمد کو گاؤں والوں نے رنگے ہاتھ پکڑ لیا ، اور منہ کالا اور سر گنجا کرکے پولیس چوکی قاضیاں کے حوالے کر دیا چوکی انچارج قاضیاں راجہ اعزاز نے زیر دفعہ 379کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

تحصیل گوجر خان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

اسلا پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )----ماسٹر جہانگیر افضل کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر جبر کے سینئر صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ پاکستان تحریکِ انصاف ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد امیر افضل نے چکوال میں تحریکِ انصاف کے قائد عمران کے جلسہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چکوال کے اس کامیاب جلسے سے چکوال میں آنے والی تبدیلی واضع ہوچکی ہے انھوں نے کہا ہے کہ لوگوں کی دلچسپی سے واضع ہو رہا ہے کہ وہ تحریکِ انصاف اور اس کے امیدوار طارق افضل کالس پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں چوہدری محمد امیر افضل نے یہ بھی کہا ہے اب چند دنون کی ہی بات ہے جب چکوال شہر میں تحریکِ انصاف فتح کا جشن منا رہی ہو گی

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

وفاقی حکومت نے سینئر بیو رو کریسی میں تبدیلیاں کی ہیں۔ گریڈ 22 کے وفاقی سیکر ٹری کی سطح کے سات افسران تبدیل کئے گئے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔وفاقی حکومت نے سینئر بیو رو کریسی میں تبدیلیاں کی ہیں۔ گریڈ 22 کے وفاقی سیکر ٹری کی سطح کے سات افسران تبدیل کئے گئے ہیں۔ وفاقی سیکر ٹری کیڈ ڈویژن اور گریڈ 22 کی افسر نرگس گھلو کو تبدیل کر کے ایم ڈی پبلک پر وکیو رمنٹ اتھارٹی (پیپرا ) تعینات کیا گیا ہے۔ایم ڈی پیپرا اور گریڈ 22کے افسر خضر حیات کو تبدیل کر کے وفاقی سیکر ٹری مو سمیاتی تبدیلی لگا یا گیا ہے۔وفاقی سیکر ٹری مو سمیاتی تبدیلی اور گریڈ 22 کے افسر سید ابو احمد عاکف کو تبدیل کر کے وفاقی سیکر ٹری بین الصو بائی رابطہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ڈا ئریکٹر جنرل پی سی اے اور گر یڈ 22 کی افسر مس سمیرا نذیر کو تبدیل کر کے سیکر ٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ لگا یا گیا ہے۔ ڈی جی اختر حمید خان نینشل سنٹر فار رورل ڈویلپمنٹ اور گریڈ 22 کے افسر محمد اصغر چوہدری کو تبدیل کر کے سیکر ٹری وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ تعینات کیا گیا ہے۔وفاقی سیکر ٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ اور کا مرس اینڈ ٹر یڈ گروپ کے گریڈ 22 کے افسر اظہر علی چوہدری کو تبدیل کر کے وفاقی سیکر ٹری کیڈ ڈویژن لگا یا گیا ہے۔ایڈ یشنل سیکر ٹری وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان ڈ ویژن اور گر یڈ اکیس کے افسر ملک طاہر سر فراز کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر وفاقی سیکر ٹری پا ر لیمانی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن نے ان تبادلوں کا نو ٹیفکیشن جاری کر د یا ہے۔

 

راولپنڈی میں نور خان ایئر بیس پر سابق ایئر مارشل ریٹائرڈاصغر خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔نمازجنازہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، وفاقی کابینہ کےاراکین سمیت مسلح افواج کےسربراہان نے شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے پہلے پاکستانی سربراہ اور بزرگ سیاست دان ایئر مارشل ریٹائرڈ محمد اصغر خان کی تدفین ایبٹ آباد میں کے آبائی علاقے نواں شہر کے آبائی قبرستان میں کی جائے گی ۔ ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان کی عمر 97 برس تھی ۔ وہ جمعے کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے۔ ایبٹ آباد میں ان کی رہائش گاہ پر لوگوں کی آمد اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے ۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جولائی کے انتخابات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائےگا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جولائی کے انتخابات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائےگا، مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب ہوکر مسائل حل کرے گی۔ وزیراعظم نے صادق آباد میں این ایل جی کی ترسیل اور فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج بجلی کے کارخانے بھی چل رہےہیں ، اور بجلی کے کارخانے چلانےکےلیے تیل درآمد نہیں کررہے، ملک میں بجلی کے بحران کو حل کر دیا گیا ہے،میاں نواز شریف اور موجودہ حکومت باتیں نہیں کام کرتی ہیں۔ شاہدخاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کیا پاکستان کے پاس پہلے یہ وسائل نہیں تھے؟ ماضی میں بھی وسائل تھے ، جنہیں بروئے کار نہیں لایا گیا۔آج ہر صارف کو گیس فراہم کی جا رہی ہے،ملک کی ترقی کا سفر مستقبل میں بھی جاری رہےگا۔ انہوں نے بتایا کہ جب سے پاکستان بنا 580 کلو میٹر موٹروے بنا جو مسلم لیگ ن نے ہی بنایا اس کے بعد کچھ نہیں ہوا، حکومت آئی تو 1800 کلو میٹر موٹروے بنایا، ترقی یافتہ ملک بھی سال میں 250 کلو میٹر موٹروے نہیں بناسکتے ، ہم نے 1800 کلو میٹر بنا ڈالا، یہ وہ چیزیں ہیں جو ہمیشہ کے لیے ملک کو ترقی دیں گی۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

مدرس حاجی چودھری محمدنواز اوربابو چودھری الفت حسین جونیئرکلر ک کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ حاجی چودھری محمدنواز مدرس صوفی محمدیعقوب شہید گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالااوربابوچودھر ی الفت حسین جونےئرکلرک صوفی محمدیعقوب شہید گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالاکی ریٹائرمنٹ پران کے اعزاز میں صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بالا (فیض پورشریف) کے اساتذہ نے پرخلوص الوداعی پارٹی کااہتمام کیا ممتاز ماہرتعلیم حاجی چودھری محمدنواز بطو ر معلم ملک وقوم کے لئے41سال تک شاندارخدمات انجام دینے کے بعدعزت اوروقار کے ساتھ بوجہ پیرانہ سالی ریٹائرہوگئے ہیں حاجی چودھری محمدنواز نے جنوری 1977 ؁ء میں اپنی ملازمت کاآغاز کیااور41سال تک شاندارخدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرہوئے اوربابو چودھری الفت حسین ساڑھے چالیس سا ل تک ملک وقوم کیلئے بطو ر جونےئرکلرک شاندار خدمات انجام دینے کے بعدحسب استدعا ملازمت سے ریٹائرہوگئے صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بالافیض پورشریف کے صدرمعلم خالدمحموداوراساتذہ نے انہیں عزت اوروقار کے ساتھ ریٹائرہونے پرمبارک بادپیش کی اورانہیں شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیاریٹائرمنٹ کے موقع پر صوفی محمدیعقوب شہید گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا کے صدر معلم خالدمحموداوراساتذہ نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عزت اوروقار کے ساتھ ریٹائرمنٹ ایک اعزاز ہے حاجی چودھری محمدنواز مدرس کی 41 سالہ شاندارخدمات اساتذہ اوران کے شاگردوں کے لئے ایک قیمتی سرمایہ ہیں استاد سرکاری کاغذوں میں ریٹائرہوسکتاہے لیکن اپنے شاگردوں کے دلوں سے ریٹائرنہیں ہوسکتا انہوں نے بابو چودھر ی الفت حسین کوبطو ر جونےئرکلر ک ملک وقوم کے لئے ساڑھے سال تک شاندارخدمات پرخر اج تحسین پیش کیااورعزت اوروقار کے ساتھ ریٹائرہونے پرمبارک بادپیش کی صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے جملہ سٹاف نے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااورانہیں پرتپاک طریقے سے ادارے سے رخصت کیااس موقع پرحاجی چودھری محمدنواز اوربابو چودھر ی الفت حسین نے صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے صدر معلم اوراساتذہ کے پرخلوص جذبات پران کاشکریہ اداکیاتقریب سے چودھری خورشیداحمدمرزامحمدامجد راجہ محمدافسرذاکرحسین اللہ دتہ بسمل حاجی چودھری محمدیاسین راجہ آفتاب کیانی عبدالرحمن مرزا محمدآصف چودھری عبدالمجیدقار ی محمداسرار الحق ظہہیراحمد قاضی خالدمحمودچودھری امجد حسین چودھری بشارت حسین سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا شرکا ء تقریب نے الوداعی پارٹی کے کامیاب انعقاد کے لئے بہترین انتظاما ت کرنے پرانتظامیہ کمیٹی کاشکریہ اداکیا

ساجد نذیر ایڈووکیٹ کا سنڈل کے مقام پر تاریخ ساز استقبال کیا گیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ آساجد نذیر ایڈووکیٹ کا سنڈل کے مقام پر تاریخ ساز استقبال کیا گیا صبح سویرے کٹھانہ ہاؤس کنڈ میں کا رکنوں ،ممبران ودوستوں کی آمد کا سلسلہ شروع ۔کنڈ ہاؤس سے 10:00بجے قافلہ روانہ ہواسنڈل کراس کے لئے۔ سنڈل کراس سے پہلے ساجد نذیر ایڈووکیٹ کا سورکھی کے مقام پر شیر سورکھی گروپ چوہدری ارشد سورکھی، عبدالکریم دوستو ں سمیت استقبال کیا وہاں پر ریفریش منٹ کے بعد ساجد نذیر ایڈووکیٹ کا سنڈل کے مقام پر شاندار استقبال کیامو ٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت ڈڈیال بلدیہ آفس لائے گے اس کے بعد کنڈ میں ظہرانہ سے خطاب کیاڈڈیال شہر کو بینرز ،پینا فلیکس اور قدآور پوسٹروں سے سجا یاگیا تمام جماعتوں کے نما ئندوے استقبال کی تیاری میں مصروف عمل رہے۔

تمام صحافیوں سے رکنیت سازی کے لیے 10 جنوری تک کوائف طلب کر لیے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال: تحصیل پریس کلب کے قیام کے لیے وائس چیئرمین پریس فاؤندیشن محمد امجد چوہدری کی جانب سے قائم کمیٹی نے تمام صحافیوں سے رکنیت سازی کے لیے 10 جنوری تک کوائف طلب کر لیے ، ڈڈیال میں تینوں پریس کلبوں کو اورگروپ بندی ختم کر کے تحصیل پریس کلب کے نام سے ایک ہی ادارہ قائم کیا جائے گا ، تین رکنی کمیٹی عبدالشاہد چوہدری ، ظہیر احمد چوہدری ، شجاع الرحمن چوہدری نے تینوں پریس کلب کے صدور انور داڑ ، ڈاکٹر اسحاق ، عبدالوحید ثانی کی جانب سے ممبران کی پیش کردہ فہرست میں بغیر کسی ترمیم کے بلاتخصیص پہلے مرحلے پر تمام ممبران کو تحریری طور پر لیٹر جاری کر کے ان سے کوائف طلب کر لیے، تحصیل پریس کلب کی ممبر سازی کے لیے 15 شرائط جاری کر دیں ، ممبران کی جانب سے کوائف ملنے پر کاغذات کی جابچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کر کے الیکشن کرائے جائیں گے ،تحصیل پریس کلب کی ممبر شپ کے لیے میٹرک پاس کے ساتھ دو سالہ / عدم میٹرک پانچ سال کا صحافتی تجربہ مع ثبوت ضروری ہونگے ،۔ پہلے مرحلے میں صرف پریس فاؤنڈیشن کے ممبران ہی ممبر ہونگے ،جو پریس فاؤنڈیشن کے کارڈ کے ہمراہ متعلقہ ادارے کا فریش اتھارٹی لیٹر، شناختی کارڈ کی کاپی اور دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر جب کہ دیگر تمام ممبر ز قوائد و ضوابط کے تحت ممبرشب حاصل کرنے کے پابند ہونگے ، پریس کلب کی ممبر شپ کے لیے تین ممبران پریس فاؤنڈیشن سے تصدیق ضروری ہو گی ،جس ادارے سے وابستہ ہو اس کا کوئی بھی نیا اور پرانا کارڈ اور تازہ اتھارٹی لیٹر ضروری ہو گا ، ممبر شب کے لیے ضروری ہو گا کہ ایک ماہ کی کم از کم پانچ خبریں بمعہ متعلقہ اخبار بطور ثبوت ہمراہ پیش کریں ، درخواست کے ہمراہ کریکٹر سرٹیفکٹ اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ، اور دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور مصدقہ تعلیمی اسناد کی نقول بھی ضروری ہیں ،نئے ممبران کے لیے باقاعدہ تحریری ٹیسٹ و انٹرویو بھی لیا جائے گا ، کسی بھی سیاسی جماعت کا عہدیدار نہ ہونا ضروری ہے اس کی بیان حلفی دینا ہوگی ، ایک اخبار کے صرف دو نمائندگان ہی پریس کلب کے ممبر ہونگے ، جب کہ کسی بھی نیوز ایجنسی اور الیکٹرانک میڈیا کا ایک ایک نمائندہ بھی پریس کلب کا ممبر بن سکتا ہے ،جس بھی اخبار کا نمائندہ ممبر شپ کی درخواست دے گا اس اخبار کے کم از کم 20 پرچے ڈڈیال میں آنا ضروری ہیں ، الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ نمائندگان کم از کم پانچ ٹکر کے سیکرین شارٹ اور وڈیو کلپ کم از کم دو ماہ پرانے جب کہ ریڈیو سے وابستہ نمائندگان دو ریکارڈنگ پیش کرنے کے پابند ہونگے ، پریس فوٹو گرافر کے لیے بھی اخبار کی نمائندگی ضروری ہوگی اور باقی تمام کوائف و ضوابط دیگر ممبران کی طرح ہی لازمی ہونگے ،جعلی کاغذت پیش کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ کم از کم دس سال کے لیے پریس کلب کی ممبر شپ پر پابندی ہو گی ، فیلڈ میں کام کرنے والے ورکنگ جرنلسٹ ٹیسٹ انٹرویو کی شرط سے مستثنی ہونگے ان پر شق نمبر 8 لاگو نہیں ہو گی ،۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سینتھہ، راجہ اظہر اقبال کے والد محترم رحمت خان انتقال کر گئے

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔سینتھہ سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور سابق امیدوار برائے کو نسلر راجہ اظہر اقبال اور راجہ مظہر اقبال(حال مقیم نا روے) کے والد محترم رحمت خان گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ سینتھہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، وائس چیرمین ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت، راجہ محمد جاوید سکوٹ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کی میت کو آبائی قبر ستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر اقبال پاکستانی کی والدہ محترمہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

سہو ٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔موہڑہ وینس کنوہا،سابق نائب ناظم و پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے رہنما راجہ اظہر اقبال پاکستانی کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں،ان کی نماز جنازہ سہہ پہر تین بجے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں راولپنڈی ،اسلام آباد،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،گوجرخان ،کلر سیداں تحریک انصاف کی قیادت،کارکنوں سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

چوہدری جمشیدکے والد ،والدہ اور تایا کے ایصال ثواب کے لئے سالانہ دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھوک بلندیاں چوآ خالصہ،چوہدری جمشید کے والدمحترم،والدہ صاحبہ اور تایا صاحب کے ایصال ثواب کے لئے سالانہ دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا، خصوصی خطاب مولانا محمد سلیمان نقشبندی نے فرمایا،جس میں حاجی چوہدری اختر،حاجی چوہدری خورشید یو کے،چوہدری محمد شبیر،حاجی چوہدری صغیر احمد،چوہدری عبد القیوم،چوہدری واجد علی،حاجی صغیر احمد بٹ،چوہدری طارق محمود،ماسٹر سلیم اختر،ماسٹر تنویر ،میاں شاہد حامد سمیت دوست و احباب نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تعزیت

Condolences

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ایک تعزتی اجلاس زیر صدارت ریٹا ئرڈ فارسٹ آفسر محمد رحیم عطاریکی رہائش گا ہ میں منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی کا آغاز افضال رحیم نے تلاوت کلام پاک سے کیاجبکہ اجلاس میں مہمان خصوصی تنظیم اجکفاء آزاد کشمیر کے نائب صدر محمبوب خان تھے اجلاس میں جن دیگر لوگوں نے شرکت کی ان میں رنیج آفسر ڈڈیال خالد شہزاد ،بلاک آفسر طالب محبوب ،فارستگارڈان حبیب خان محمد نثار ،ضابرحسین ،گلفراز حسین ،عجائب حسین ،خالد حسین ،واجد حسین ،واجد علی خان ،رنیج محرر طارق شریف ،دنیال رحیم ،افضال رحیم ،عمران رحیم ،اور محکمہ برقیات راجہ افتخار خان ،راجہ زبیر خان،راجہ پرویز،کشمیر بیکرزکے راجہ خورشید ،ماجد خورشید ،کے علاوہ لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور ڈڈیال کی مختلف شخصیات جن میں فارسٹگارڈ صدیق کے ولد محتر م سورکھی کی مشہور شخصیت چوہدری محمد اسمیل کی وفات ،بڑجن چھ چھ سے تعلق رکھنے ولالے راجہ گلستان خان کے ولد محترم راجہ محمود خان کے ماموں راجہ قبال خان وفات پر حاجی راجہ لیاقت خان آف رٹہ اور راجہ شانواز خان آف انب کے ماموں اور علاقہ اندرہل کی مشہور شخصیات راجہ عمرت زمان آف رٹہ اور ماسٹر سخاوت آف ڈنیگل کے ماموں وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا لواحقین سے دلی ہمدردی کے ساتھ دعامغفروت عطا کریں اور اللہ تعالی موحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دیں آمین

Picture of the Day