Our _Blog_

Our Daily News

Friday 6th October 2017 ----- 16th Muharram Al Haram 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

محمدشاہدسینئرمدرس کی ریٹائرمنٹ پران کی تینتیس سالہ خدمات کے اعزاز میں تقریب کااہتمام

Chakswari, Dangri Bhaduri high school staff say farewell to senior teacher M Shahid

some image

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آصف عزیز صدر معلم چودھری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر نے کہاہے کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کاحصہ ہے عزت اوروقار کے ساتھ ریٹائرمنٹ ایک اعزاز ہے دنیاکی زندگی عارضی ہے ہمیں دنیااورآخرت میں اپنے اعمال کاحساب دیناہے ہم اپناکام دیانتداری کے ساتھ کرکے جوابدہی میں سرخروہوسکتے ہیں اساتذہ کی ذمہ داریاں بہت اہم ہیں نئی نسل کی کرداری ساز ی کااہم ترین اورمشکل ترین فریضہ اساتذہ کے ذمہ ہے

محمدشاہد سینئرسائنس مدرس کوعزت اوروقار کے ساتھ ریٹائرمنٹ پرمبار کباد اور ساڑھے تینتیس سالہ شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کرتاہوں گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادرکے اساتذہ نے ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی دے کراپنے بہترین خلوص کااظہارکیاہے اوراپنی روایت کوبرقرار رکھاہے بہترین پارٹی کے اہتمام اورمہمان مدرس کے لئے پرخلوص جذبات کے اظہار پراساتذہ کاشکریہ اداکرتاہوں

انہوں نے ان خیالات کااظہار محمدشاہدسینئرمدرس کے اعزاز میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈھاگری بہادرکے اساتذہ کی جانب سے دی گئی الوداعی پارٹی کے موقع پرمنعقد ہ پروقار تقریب سے بحیثیت صدر تقریب خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب کاآغازتلاوت کلام پا ک سے کیاگیانبیل احمدمدرس نے تلاوت کلام پا ک کی سعادت حاصل کی امان اللہ غازی مدرس نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاتقریب سے ڈپٹی صدرمعلم اللہ دتہ بسمل چودھری محمداکرام سینئرمدرس خواجہ محمدفاروق شاد اوراحمدفراز سیکرٹری جنرل آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن تحصیل میرپور نے بھی خطاب کیا

مہمان مدرس محمدشاہدریٹائرڈ سینئرسائنس مدرس نے اپنے خطاب میں کہاکہ اللہ تعالی کالاکھ لاکھ شکرہے کہ مجھے عزت اوروقار کے ساتھ ریٹائرمنٹ نصیب ہوئی ہے جوآتاہے اس نے جانابھی ہوتاہے عزت اوروقار کے ساتھ آنااورجاناایک اعزاز کی بات ہے گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر میری ملازمت کاآخری ادارہ ہے اس ادارے سے حسین اوریادگار یادیں وابستہ ہیں اس ادارے کے اساتذہ کے خلوص کوزندگی بھریادرکھوں گایادگار پارٹی اورپرخلوص جذبات کے اظہارپراس ادارے کے سٹاف کاشکریہ اداکرتاہوں تقریب میں اساتذہ نے بھرپورشرکت کی پارٹی کااہتمام وانصرام مدرس احمدفراز نے کیا نبیل احمدراجہ محمدفاروق مدرسین اورسٹاف ممبران صغیراحمداورچودھری مہربان علی نے انتظام وانصرام میں بھرپورتعاون کیاتقریب کے آخرمیں دعاکرائی گئی مدرس قاضی محمدنویدنے دعاکرائی ۔

some image some image

Chakswari; A Farwell party was held for Senior science teacher Mohammad Shahid at government high school in Dangri Bhadur, Mohammad Shahid had dedicated over 33 years in education with distinction.

In the speeches the staff at government high school in Dangri Bhadur paid tribute to Master Mohammad Shahid for his contributions at the school and he will be missed by students and staff.

In his speech Mohammad Shahid told the guest, That the retirement is part of the employment and it was a honour to serve as a teacher and i have served as a teacher with honour and respect to everyone.

At the function present were Deputy head Allah Ditta Bismill, Ch M Akram, Khawaja M Farooq Shaad and Ahmed Faraz secretary general Azaad Kashmir teacher organisation in Mirpur, who all paid glowing tribute to Master M Shahid.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

ناروے۔ پاک ناروے فورم کا سلسلہ نقشبدیہ اویسیہ کے ناظم اعلی صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان کے اعزاز میں خوبصورت تقریب کا انعقاد

Reception held for Saibzada Abdul Qadir Awan in Oslo, Norway

some image

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر)۔۔۔۔ پاک ناروے فورم نے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے ناظم اعلی صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان کے اعزاز میں اوسلو کے مقامی ریسٹورینٹ میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا جس میں اوسلو اور گردونواح کی مذہبی، سیاسی، سماجی، ادبی اور فلاحی تنظیمات کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز ناروے کے معروف نوجوان دینی سکالر مفتی طاہر عزیز نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ چوہدری سجاد داد نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ پاک ناروے فورم کے مرکزی رہنما چودھری پرویز اختر بھٹی نے تمام مہمانوں کو ویلکم کیا اور بالخصوص صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان کا ان کی دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض پاک ناروے فورم کے صدر چودھری اسماعیل سرور نے احسن انداز میں سر انجام دیئے اور تقریب میں شریک تمام احباب کا فرداََ فرداََ تعارف پیش کیا۔

صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت کو اس وقت اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے اور دلوں کے سکون کے لیے ضروری ہے کہ اللہ اور اسکے حبیب ﷺ سے تعلق کو مضبوط کیا جائے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو سکے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے والد گرامی اورسلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور تنظیم الاخوان کے سربراہ مولانا اکرم اعوان کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے دو سو سے زائد کتب تصنیف کی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ پاک ناروے فورم کے رہنما چودھری خالد کسانہ اور چودھری جاوید سرور نے تمام مہمانوں کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

Oslo, Norway; Pak Norway forum held a reception for Saibzada Abdul Qadir Awan , who is Nazim e alla of Naqshbandia Awasia organisation, Social and political personalities were present at the occasion.

برطانیہ میں برٹش پاکستانی کے گھر پر نسل پرستوں کا حملہ، پولیس نے واقع کی اسلام فوبیا ہونے کی تصدیق کر دی-

British Pakistani family attacked in Oldham

some image

اولڈہم(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----  برطانیہ میں واقع اولڈہم کے علاقے ہالنوڈ میں مقیم برٹش پاکستانی فیملی کے گھر پر نسل پرستوں نے حملہ کردیا-

تفصیلات کے مطابق تین نسل پرست ایک گاڑی میں آئے اور پاکستانی فیملی کے گھر کے کمرے کا شیشہ اینٹ مار کر توڑا اور خنزیر کا سر پھینک دیا پولیس کی جانب سے اس واقع کو اسلام فوبیا ہونے کی تصدیق کر دی گئی اور سفید رنگ کی واکسل کورسا کار کی تلاش شروع کردی

جس میں تینوں نسل پرست سوار تھے حملے کے وقت ماں اپنے بچوں کے ساتھ گھر پر موجود تھی جس نے فوری طور پر اپنے خاوند اعجاز کو اطلاع کر دی خاوند اعجاز جو کے کام پر تھا فوری طور پر گھر پہنچ آیا -

اعجاز محمود کے مطابق اس گھر میں رہتے ہوئے گیارہ سال ہوگئے کبھی بھی نفرت انگیز واقعہ پیش نہیں آیا مگر اس واقع کے بعد میری بیوی اور بچے سخت خوفزدہ ہیں پولیس کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی لانا ہوگی - پولیس کی طرف سے عوام سی اس واقع سے متعلق جڑی ہوئی کسی بھی اطلاع کے لیے کمیونٹی سے مدد کی اپیل کر دی گئی-

Manchester; Police are investigating an “appalling hate crime” where a pig’s head was thrown into a Muslim family’s home in Manchester.

Two children were watching television in the lounge when a brick smashed through the window, narrowly missing a boy’s head. It was followed by the pig’s head, which was wrapped in plastic, before the attackers fled.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہدمصطفی اعوان)۔۔۔۔ پا کستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے میاں محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا صدر بننے پر مبارک باد تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم چیئرمین چوہدری شاہین اختر ۔اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس آزادکشمیر راجہ محمد اشفاق نے مشترکہ بیان میں کہا کہ میاں نواز انشاء اللہ 2018 کے الیکشن دو تہائی سے جیت کر ملک کے چوتھے وزیر اعظم کا قلم دان سنبھالیں گے ۔

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)---- سلاو میں مقیم بیول کے رہائشی جوجوز فاسٹ فوڈ بیول کے مالک چوہدری صفدر حسین نے چئرمین پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ، خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی اور نماہندہ خصوصی پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی کے اعزاز میں ایک پارٹی کا اہتمام ویمبلے کے مشہور ریسٹورنٹ میں کیا- چوہدری صفدر حسین کی طرف سے دی گئی پارٹی میں کھانے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوع پر بات چیت بھی ہوئی- چوہدری صفدر حسین جو کے برطانیہ میں فاسٹ فوڈز کے بزنس سے منسلک ہیں گزشتہ برس بیول میں بھی جوجوز فاسٹ فوڈ کے کاروبار کا آغاز کیا ہے - پوٹھوار ڈاٹ کام کے چئرمین محمد نصیر راجہ اور خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی نے چوہدری صفدر حسین کی طرف سے پر تکلف پارٹی کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا-

some image some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کلر سیداں پولیس ان ایکشن ،سرصوبہ شاہ ڈکیتی کے دو بڑے ملزمان کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں پولیس ان ایکشن ،سرصوبہ شاہ ڈکیتی کے دو بڑے ملزمان کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا ،ایک ملزم پنجاب پولیس میں ASIکے عہدے سے برخواست ہو چکا ہے۔ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ،تفصیلا ت کے مطابق چار مسلح ملزمان نے گیارہ مئی کو علی الصبح سرصوبہ شاہ چوک میں پولیس کی وردی پہن کر اشتیاق کھوکھر کے گھر ڈکیتی کی واردات کی ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار بتا کر گھر کے تمام افراد کو کمروں میں بند کر کے گھر کی تلاشی لی اور دوران تلاشی برطانوی پاکستانی کرنسی لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات موبائل فونز لیپ ٹاپ چرا کر فرار ہو گئے تھے ۔ایس ایچ او کلر سیداں شیخ محمد قاسم نے سب انسپکٹرز طارق محمود اور نصیر الرحمان کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جنہوں نے ٹیلیفون ڈیٹا کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کر لی اور گزشتہ روز کاروائی کر کے گروہ کے دوبڑے ملزمان جہانگیراور کامران سکنہ بھلوال ضلع سرگودھا کو گرفتار کر لیا ،ملزم جہانگیر پنجاب پولیس میں اے ایس آئی تھا اور اسے گزشتہ برس ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔کلر سیداں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا اور مدعی مقدمہ نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں انہیں شناخت کر لیا ملزمان پولیس کی وردی میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے ۔ملزمان کی گرفتاری پر عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے پولیس کاروائی کو بھی بے حد سراہا ہے۔

 

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میرہ سنگال زیر و انرولمنٹ کے باعث بوائز پرائمری سکول میرہ سنگال میں ضم کر دیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ایم سی کلر سیداں کی وارڈ نمبر 1میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میرہ سنگال زیر ہ انرولمنٹ کے باعث بوائز پرائمری سکول میرہ سنگال میں ضم کر دیا گیا ہے۔سکول کی بلڈنگ کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے سکول کی حفاظتی دیوار گر چکی ہے اور وہاں مختلف قسم کی گھاس اگنے کی وجہ سے دن کو گائیں بھینسیں سکول کے احاطہ میں آزادانہ گھوم پھر رہی ہوتی ہیں جبکہ رات کے وقت یہ جگہ جرام پیشہ آفراد کی محفوظ آماجگاہ بن چکی ہے۔محکمہ تعلیم کلر سیداں کی نااہلی کے باعث گرلز سکول کی بلڈنگ کسی بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہی ہے ،سکول کے دو عدد کمرے اور دو عدد بیت الخلاء بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں جبکہ سکول کے بچوں اور اساتذہ کیلئے پانی کی فراہمی کیلئے تعمیر کیا گیا کنواں بھی ناقابل استعمال نہیں رہا ہے ۔ایم سی کلر سیداں کی وارڈ نمبر 1 سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے رکن خلیق احمد راجہ جن کی رہائش گاہ کے قریب ہی یہ سکول واقع ہے نے بتایا کہ اگر اب یہ بلڈنگ محکمہ تعلیم کے زیر استعمال نہیں رہی تو تو انہیں چاہے تھا کہ اس بلڈنگ کو کسی اور سرکاری محکمے کے سپرد کر دیا جاتا تا کہ عمارت نقصان سے بچ سکتی۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے ذمہ دران کیخلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

حکومت پنجاب نے تحصیل کلر سیداں کے 6مدارس کو اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ حکومت پنجاب نے تحصیل کلر سیداں کے 6مدارس کو اپگریڈ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دے دیا۔گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکولز درکالی شیرشاہی اور ایلیمنٹری سکول موہڑہ بنی کو ہائی جبکہ گرلز پرائمری سکول کلر سیداں اور جوچھہ ممدوٹ کو ایلیمنٹری سکولز کا درجہ دے کر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسی طرح گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بمہ گنگال کو ایلیمنٹری اور بوائز پرائمری سکول کلر سیداں کو ایلیمنٹری کا درجہ دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گرلز ایلیمنٹری سکول موہڑہ بنی،گرلز پرائمری سکول کلر سیداں اور بوائز پرائمری سکول کلر سیداں کو بہت پہلے ہی ضلعی سطح پر آپ گریڈ کر کے کلاسز کا اجراء کر دیا گیا تھا جن کا اب حکومت پنجاب نے باقاعدہ سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

بچوں کی غذا اور صحت کے حوالے سے دارارقم سکول کلر سیداں کیمپس میں ورکشاپ،صحت کیسے ٹھیک ہو گی ڈاکٹر کے مشورے

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔چیف ایگزیکٹیو دار ارقم سکول کلر سیداں کیمپس محمد توقیر اعوان نے ہر سال کی طر ح امسال بھی بچوں کی غذا اور صحت کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں طالب علموں کے والدین نے مکمل شرکت کی،ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی سپشلسٹ ڈاکٹر صائمہ نے بچوں کی خوارک سے مکمل طور پر آگا ہ کیا انہوں نے کہا کہ بیکری اور دوکانوں پر پڑی تمام اشیاء بچوں کی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کر رہی ہیں ،ان سے بچوں کا پیٹ بھر جاتا ہے اور بچے فروٹ ،دودھ ،مچھلی،گوشت، انڈے اور دوسری پروٹین والی اشیا ء سے دور رہتے ہیں،جس کی وجہ سے بچوں میں بیماریاں عام ہوتی جا رہی ہیں،اگر بچوں کو متوازن غذا دی جائے اور مصنوعی چیزوں سے دوری اختیاری کی جائے تو بچے ہر میدان میں صحت مند اور چاک و چوبند نظر آئیں گئے،اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر دار ارقم سکولزیحییٰ عبد العزیز بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

گورنمنٹ پر ائمری سکول کھرانگ کلاں کے سامنے جلد سے جلد 'سپیڈ بریکر"تعمیر کیے جائیں

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ کلر روڈ پر واقع لب سٹرک گورنمنٹ پر ائمری سکول کھرانگ کلاں کے معصوم طلبہ و طالبات کی زندگی داؤپر لگ گئی ،مین سٹر ک سکول کے سامنے 'سپیڈ بریکر"ناں ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ۔اہلیان علاقہ کا محکمہ ہائی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ پر ائمری سکول کھرانگ کلاں کے سامنے 'سپیڈ بریکر"تعمیر کیے جاہیں ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کھرانک کلاں میں واقع گورنمنٹ پر ائمری سکول کھرانگ کلاں کے سامنے 'سپیڈ بریکر"ناں ہونے کی وجہ سے معصوم بچوں اور بچیوں کی زندگئی داؤ پر لگی ہوئی گذشتہ ماہ کے دوران چھٹی کے وقت روڈ کراس کرتے ہوئے 4بچے زخمی ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے بچوں اور بچیوں کے والدین سخت پر شانی میں مبتلا ہیں معززین علاقہ چیئر مین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی ، حاجی غضنفر، راجہ افتخار ،صوبیدار ریاض ،محمدیاسیر ،حاجی آفتاب اور دیگر اہلیان علاقہ نے محکمہ ہائی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ پر ائمری سکول کھرانگ کلاں کے سامنے جلد سے جلد 'سپیڈ بریکر"تعمیر کیے جاہیں تاکہ عوام علاقہ کا یہ درینہ مسلہ حل ہو سکے ۔

قائد محترم میاں محمد نواز شریف کابلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ قاہد محترم میاں محمد نواز شریف کابلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن پہلے سے بھی ذیادہ مضبوط و فعال ہو گئی۔سیاسی یتیموں اور صرف کرسی کے لالچیوں کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گاکیونکہ ملک کی عوام میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اور مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی وجہ سے2018میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی۔ملک کی عوام کے دل اپنے محبوب قاہد کے ساتھ دھڑکتے ہی ہم میاں محمد نواز شریف ، چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق ، میاں محمد شہیاز شریف ،مسلم لیگ ن کی دیگر اعلیٰ قیادت اور مسلم لیگی کارکنوں کو مبارکباد پیش کر تے ہیں۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے رہنماوں عبد الحمید مغل وائس چیئر مین یوسی،راجہ علی اصغرآف سکوٹ،چوہدری صداقت حسین چیئر مین یوسی منیاندہ،راجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں،راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، راجہ سعید احمد آف سکوٹ، احاجی ملک منیر اعوان اور مبشر حسن ستی آف پنجاڑ نے اپنے ایک بیان میں کیا نہوں نے کہا کہ ایک فیصلے کے تحت قاہد محترم میاں محمد نواز شریف کو اقتدار سے دور رکھا گیا ہے مگر عوام کے دلوں سے ان کو کئی بھی نہیں نکال سکتا حلقہNA-120کے الیکشن کا رزلٹ بھی اسی فیصلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا سیاسی مورال ایک مر تبہ پھرپہلے سے بھی زیادہ بلند ہو گا اور الیکشن 2018کا الیکشن بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا وفاق سمیت ملک کے تمام صوبوں میں مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گئی انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب خادم اعلی جناب شہباز شریف کی زیر نگرانی ترقی کی راہ پر گامزن ہے میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک بھی خوشحال ہے سی پیک ایک ایسا عظیم منصوبہ ہے جس سے ملک میں مزید خوشحالی آئے گئی ۔انشاء اللہ2018سے2023تک کے لیے ملک کی عوام ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کو ہی کامیاب کرئے گئی تاکہ ملک میں مزید ترقیاتی کام ہو سکیں ۔

صوبیدارریاض آف پیکاں کی قیادت میں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے تاجروں کا علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق حسین نقوی سے ملاقات

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ صوبیدارریاض آف پیکاں کی قیادت میں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے تاجروں کا علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق حسین نقوی سے ملاقات ،اپنے مساہل سے آگاہ کیا جن کو آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنی مدد آپ کے تحت حل کر نے کی یقین دھانی کرائی ۔تاجروں کا آغا سید مشتا ق حسین نقوی کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔ آغا سید مشتا ق حسین نقوی نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی مد د آپے تحت ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں پوسٹ آفس بنوایا ہے جہاں پنشن ،خط ، رجسٹری کے ساتھ ساتھ اب بجلی کے بل بھی جمع ہورہے انشاء اللہ اب ایک ڈسپنسری اور ایک عدد سکول بھی بنواؤں گا ۔اہلیان علاقہ نے آغا سید مشتا ق حسین نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے ۔

کہوٹہ شہر سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا سراغ تاحال نہ مل سکا

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ (12) دن قبل کہوٹہ شہر سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا سراغ تاحال نہ مل سکا ۔ 28سالہ ماریہ اعزاز (24) ستمبر 2017کو دن دو بجے گھر سے بغیر بتائے کہیں چلی گئی ۔ تاحال واپس نہ آئی ۔ عزیز و اقارب تلاش کرتے کرتے پریشانی کا شکار ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے محلہ چہات سے شادی شدہ 28سالہ لڑکی رنگ سفید ، چہرہ گول ، قد پانچ فٹ 3انچ جسم درمیانہ جامی رنگ کی شلوار قمیض پہنے ، پاؤں میں ہلکے سفید رنگ کے سلیپر ، موٹی آنکھیں اورذہنی طور پر اپ سیٹ ماریہ اعزاز زو جہ بابر علی سکنہ مکان نمبر A-143 محلہ چہات کہوٹہ 24ستمبر کو گھر سے بغیر بتائے دن دو بجے نکل گئی ۔ او ر آج تک واپس نہ آئی ہے ۔ لڑکی کے عزیز واقا رب نے تھانہ کہوٹہ میں رپٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ جس کسی کو اس با رے علم ہو موبائل نمبر 0300-5243665 پر یا تھانہ کہوٹہ اطلاع کریں ۔

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

انتخابی اصلاحات بل 2017ء کی منظوری پاکستان کی تاریخ کا بد ترین کارنامہ ہے ۔ میجر (ر) محمد لطاسب ستی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ واحد بل ہے جو پاکستان کے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں نا اہل ہونے والے نواز شریف کو دوبار ہ پارٹی صدر بنانے کے لیے اکثریت کے زور پر پر پاس کیا گیا پاکستان کے علاوہ دُنیا بھر کی پارلیمانی تاریخ میں ایک فرد واحد کی خاطر پارلیمنٹ نے بل پاس کر کے مسلم لیگ ن کو نواز شریف کے گھر کی لونڈی بنا کر رکھ دیا گیا ، مسلم لیگ ن میں کئی قد آور شخصیات موجود تھیں کیا نواز شریف کے بغیر مسلم لیگ ن پارٹی کے طور پر زندہ نہیں رہ سکتی کوئی اور نہ سہی نواز شریف کے بھائی کو ہی صدر نامزد کر دیا جاتا اور ملک کے غریب عوام کے ٹیکس سے حاصل شدہ خزانے کو اس بے دردی سے شیر مادر سمجھ کر استعمال کیا جارہا ہے ، ساتھ ہی بِل میں ختم نبوت کی شق کو خذف کر کے دہشتگردوں چوروں ، لٹیروں کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے کھول دیے گئے جیسے پاکستان کے عوام سیاسی جماعتیں اور مذہبی رہنما کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل کوٹلی ستیاں کے صدرو امیدوار برائے حلقہ PP-1میجر (ر) محمد لطاسب ستی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ بل ہر حالت میں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا اور اعلیٰ عدلیہ نظر ثانی کے تحت مجلس قانون ساز کے منظور کردہ کسی بھی قانون کو جو بنیادی انسانی حقوق یا آئین کی روح کے منافی ہو کر کالعدم قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے ، یہ صرف عدلیہ اور پارلیمان کے درمیان ٹکراؤ پیدا کرنے کی ناکام کو ششیں ہیں ، عدالت عظمیٰ ایک شخص کو اثاثے چھپانے اور جھوٹ بولنے اور کرپشن کے الزام پر نا اہل قرار دیتی ہے اور یہ کرپٹ حکمران اس کو ایک سیاسی جماعت کا صدر بنانے کے لیے قانون سازی کا سہارا لیتی ہے کیونکہ اُن کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے ، ایک نااہل شخص جو پارلیمنٹ بننے کا اہل نہیں وہ پارٹی کا صدر کیسے ہو سکتا ہے کیا نواز شریف نے ن لیگ کا صدر بننے کا ٹھیکہ کیا ہوا ہے اور صد افسوس لیگی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی جو درباری بن کر Yes Sirکیے جا رہے ہیں ، چین کے عظیم لیڈر ماؤزے تنگ نے ایک وقت میں عملی سیاست سے ریٹائر منٹ لے لی مگر یہاں درباری کہتے ہیں کہ نواز شریف کے بغیر کام نہیں چل سکتا ، نیلسن منڈیلاکی مثال ہمارے سامنے ہے اُس نے 28سال سے زیادہ عرصہ جیل کاٹی وہ چاہتا تو ساری عمر جنوبی افریقہ کا صدر رہتا مگر اُس نے ایک صدارتی مدت پوری کرنے کے بعد منصب دوسروں کے لیے چھوڑ دیا ۔انتخابی اصلاحات کا بل ایک ایسا متنازعہ قانون ہے جس میں ایسی دفعات کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا اور شق نمبر 203نے جرائم پیشہ افراد کے لیے پارٹی صدارت کا راستہ کھول دیا جو ملک و قوم کے لیے انتہائی خطر ناک ہے پاکستان کی 22کروڑ عوام عدالت عظمیٰ سے استدعا کر تی ہے کہ اس بل کو فل الفور کالعدم قرار دیا جائے جو اقوام عالم کے سامنے پاکستانی قوم کا مذاق بن چکا ہے اور ملکی و قومی مفادات کے عین منافی ہے ۔

مسلم لیگ ن ملو ٹ ستیاں کے وفد کی ،وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی سے ملا قا ت

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ مسلم لیگ ن ملو ٹ ستیاں کے وفد کی ،وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی سے ملا قا ت ۔وفد نے ممبرمرکزی کو نسل پاکستان مسلم لیگ ن حا جی زا ہد ستی کی قیا دت میں ملا قا ت کی جس میں مسلم لیگ ن ملو ٹ ستیاں کے سنئیر رہنما ء ، یو تھ ونگ کے عہدیدا ران بھی شا مل تھے ملا قا ت کے دو را ن لیگی رہنما ؤ ں نے اپنے اپنے علا قے کے مسائل با رے وزیر اعظم پاکستان کواگا ہ کیا اور مشترکہ طو ر پر یو نین کو نسل کی بحا لی کا مطا لبہ بھی کیا کو ٹلی کلیاڑی رو ڈ کو کا رپٹ ،تما م لنک رو ڈز کو کنکریٹ ،علا قہ میں پا نی اور صحت کے مسائل ،حل کر نے کا مطا لبہ بھی پیش کیا گیا جس پر وزیر اعظم پاکستان نے مکمل یقین دہا نی کروا ئی اور کہا کہ تما مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کر نے کا کہا

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری جاوید کوثر ایڈوکیٹ پارٹی کے لئے بے پناہ خدمات

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری جاوید کوثر ایڈوکیٹ پارٹی کے لئے بے پناہ خدمات اور بھر پورعوامی رابطہ ان کی مقبولیت اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے چوہدری جاوید کوثر تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ہیں اُس وقت سے انہوں نے حلقے اور عوام کو بھرپور ٹائم دیا ان کے دکھ درد اور خوشیوں میں حاضری کو یقینی بناتے رہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی میں بھی ان کا وقار ان کی خدمات کی بدولت بڑھا ، جاوید کوثر کی خدمت کی سیاست اور حلقہ کے عوام سے گہرا رابطہ ان کی آمدہ انتخابی مہم میں ان کے لئے نفع بخش ثابت ہوگا تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو چاہیے کہ وہ جاوید کوثر جیسے اپنے قیمتی اثاثے کو پارٹی خدمات عوامی رابطہ مہم اور عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہنے اور ان کی عوام میں بے پناہ مقبولیت کو مد نظر رکھیں اور پارٹی کارکنوں اور تحریک انصاف کے ووٹروں کی رائے کو بھی سامنے رکھیں

آئین میں موجود ختم نبوت کے حوالہ سے شق کو نکالنے سے پہلے حکومت کو ہماری لاشوں پر سے گزرنا ہوگا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی راجہ محمد جواد نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ آئین میں موجود ختم نبوت کے حوالہ سے شق کو نکالنے سے پہلے حکومت کو ہماری لاشوں پر سے گزرنا ہوگا جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر طارق اللہ نے اس ضمن میں جراتمندانہ کردارادا کر کے حکومت کو ترمیم واپس لانے پر مجبور کیا راجہ جواد نے کہا کہ حکمران اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں تعلیمی نصاب سے بھی اسلام کے حوالہ سے باب حذف کئے گئے لادین اور سیکولرقوتیں این جی اوز کے ذریعہ بھی اپنے مذموم مقاصد حاصل کر رہی ہیں ختم نبوت کے حوالہ سے حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس شق سے کسی قسم کی ترمیم کا سوچے بھی نہ بصورت دیگر پورے ملک میں عاشقان اسلام شدید احتجاج کریں گے

گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائرسیکنڈری سکول کے معروف ٹیچر ملک محمد مہروز کو سٹار ٹیچر ایوارڈ ملنے پر مبارک باد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن تحصیل گوجرخان کے عہدیداران محمد آصف اقبال تحصیل صدر ساجد اسماعیل جنرل سیکرٹری محمد شفیق قریشی فنانس سیکرٹری اور محمد افضال ندیم پریس ایڈوائزر نے گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائرسیکنڈری سکول کے معروف ٹیچر ملک محمد مہروز کو سٹار ٹیچر ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے

محکمہ تعلیم پنجاب میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو تین ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہ نہ مل سکی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ محکمہ تعلیم پنجاب میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو تین ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہ نہ مل سکی حکومت پنجاب کا ایک طرف سلام ٹیچر ڈے منانے پر زور تودوسری طر ف حکومت پنجاب کی ناقص پالیسیوں اور ناقص منصوبہ بندیوں کی وجہ سے نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئے نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو نہ صرف اسناد کی تصدیق کے چکروں میں الجھادیا گیا بلکہ ان سے تنخواہ کے اجراء کیلئے ایفی ڈیوٹ لے کر بھی تنخواہ کے حصول کو ممکن نہ بنایا گیا پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن گوجرخان کے عہدیداران تحصیل صدر محمد آصف اقبال اور جنرل سیکرٹری ساجد اسماعیل نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی تنخواہوں کا اجراء جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ مہماران قوم کے معاشی مسائل کا ازالہ ہو سکے

Daultala and Jatli NEWS

دولتالہ اور جاتلیکی خبریں

جاتلی دیوی داتا روڈ پر سکول وین کے ساتھ لٹکتے بیگوں کی ٹکر سے میاں بیوی زخمی ایسے درجنوں واقعات رونما ہونے کے باوجود انتظامیہ کاروائی سے گریزاں

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی دیوی داتا روڈ پر سکول وین کے ساتھ لٹکتے بیگوں کی ٹکر سے میاں بیوی زخمی ایسے درجنوں واقعات رونما ہونے کے باوجود انتظامیہ ان کے خلاف کاروائی سے گریزاں اہل علاقہ کا پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی دیوی داتا روڈ گائیا چھپر سے واپسی پر آنے والے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی جو کہ واپس اپنے گھر کریالہ جا رہے تھے مغل کے قریب واقع شیڈ کے قریب سامنے سے آنے والی سوزوکی جس میں سکول کے بچے سوار تھے ان گاڑی کی سائیڈ کے ساتھ لٹکے سکول بیگوں کی ٹکر سے امیر زمان سکنہ کریالہ اور اس کی بیوی شدید زخمی ہو گے مقامی لوگوں نے زخمیوں کو بر وقت ابتدائی طبعی امداد کیلیے الحسن میڈیکل سینٹر جاتلی پہنچایا گیا مرہم پٹی کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا اہل علاقہ اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ درجنوں گاڑیاں ایسی ہیں جنہوں نے گنجائش سے زیادہ سکول کے بچوں کو نہ صرف گاڑیوں کے اندر بلکے چھتوں پر بھی بٹھا لیتے ہیں اور ان کے سکول بیگوں کو سائیڈوں پر لٹکا لیتے ہیں جس وجہ سے متعد د بار پیدل اور موٹرسائیکلوں پر سفر کرنے والے لوگ ان کی ٹکر سے زخمی ہو چکے ہیں متعلقہ پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران سے اس مسئلے کے سدباب کے لیے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں

جاتلی اور اس سے ملحقہ دیہات میں قائم ڈاکخانوں میں پینشن کے مسئلے کی گھتی سلجھ نہ سکی پینشن کا بحران شدت اختیار کر گیا

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی اور اس سے ملحقہ دیہات میں قائم ڈاکخانوں میں پینشن کے مسئلے کی گھتی سلجھ نہ سکی پینشن کا بحران شدت اختیار کر گیا اعلی احکام مسئلیکے حل کے بجائے چھپ سادھ لی پینشن نہ ملنے سے پینشنرز فاقے پر مجبور دوکانداروں نے بھی پینشنروں کو منتھلی کھانے پینے والی ایشیا ادھاری دینے سے معذرت کر لی کیش کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کے ساتھ کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع نہ ہونا ہے یہ؂مسئلہ پورے سرکل میں بنا ہوا ہے آنے والے دنوں میں یہ مسئلہ حل ہو جائے گا پوسٹ ماسٹر کا موقف تفصیلات کے مطابق جاتلی اور اس سے ملحقہ دیہات میں قائم پوسٹ آفس میں رقم کی بروقت ترسیل نہ ہونے کی وجہ پینشن کا بحران شدت اختیار کر گیا ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو پینشن مل جاتی تھی لیکن اس ددفعہ تو پوسٹ آفس والوں نے حد ہی کر دی ہر دن ہمیں خالی ہاتھ گھروں کو واپس لوٹا دیا جاتا ہے ہمارا دارومدار اسی پر ہوتا ہے ہم پینشن لے کر جن دوکانوں سے منتھلی کھانے پینے کی ایشیا لے کر جاتے ہیں انہیں پچھلے بل کی ادائیگی کر کے اگلے مہینے کے لیے سامان لے کر جاتے ہیں لیکن اب دوکانداروں نے بھی اس مہینے کی کھانے پینے والی ایشیا ادھاری دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہ دیا ہے کہ بابا پچھلا حساب کلیر کرو ورنہ معذرت پوسٹ ماسٹروں کا کہنا ہے کہ پینشن کی بر وقت ادائیگی نہ ہونے کی بڑی وجہ جس کمپنی کی گاڑیاں پینشن کی ادائیگی کے لیے کیش لے کر آتی تھیں ان کے ساتھ محکمے کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے اور اس میں توسیع نہ ہونے وجہ سے اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پینشنروں نے اعلی احکام سے اس مسئلے کا فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

باہولے تا سید اڈہ کو ملانے والی مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکا رمنٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہو گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ باہولے تا سید اڈہ کو ملانے والی مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکا رمنٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہو گیا تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی برسوں سے باہولے تا سید اڈہ کو ملانے والی مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جس وجہ سے حادثات کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی آمد رفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں اس ناگہانی صورت ھال سے اس سڑک پر سفر کرنے والے ٹرانسپوٹر ،مسافر ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے سڑک کی تعمیر کے لیے ہنگامی بنیادوں پرعملی اقدامات اُتھا کر اس کی تعمیر شروع کی جائے

تھانہ جاتلی پولیس نے 15لیٹر شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی پولیس نے 15لیٹر شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ جاتلی پولیس نے دوران گشت نوید کے قبضے سے 15لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

مذہبی جماعتوں کا آئین میں ختم نبوت کے حوالے سے مجوزہ ترامیم کے خلاف احتجاج

some image

اسلام آباد، راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ----  مذہبی جماعتوں نے آئین میں ختم نبوت کے حوالے سے مجوزہ ترامیم کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع اسلام آبادکے امیرمولانا عبدالرؤف، مولانا محمدطیب فاروقی، مولانا قاضی مشتاق احمد،مولانا قاری عبدالوحید قاسمی، مولانا قاضی ہارون الرشید،مولانا عبدالنعیم،مولانا زاہد وسیم، خالدمبین نے مشترکہ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے قادیانی نواز اقدامات کی وجہ سے امت مسلمہ شدید اشتعال واضطراب میں ہے۔وفاقی وزیرقانون نے روایتی طفل تسلی سے کا م لیا۔پارلیمانی کمیٹی کا من و عن حلفیہ بیان کرنے کا بیان مستحسن اقدام ہے ،کاش پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے ان ذمہ داروں کیخلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا جاتا۔ دریں اثناء امیر جمعیت اشاعت توحید والسنۃ پنجاب مولانا اشرف علی خان نے کہا ہے کہ آئین سے ختم نبوت کے حوالے سے کسی بھی چیز کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ادھرجماعۃ الدعوۃراولپنڈی کے مسؤل مولانا عبدالرحمن نے حکومت کی جانب سے انتخابی بل میں ختم نبوت کے حوالے سے کی جانے والی ترمیم واپس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس میں معمولی سی تبدیلی بھی برداشت نہیں کریں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان سنی تحریک اسلام آبادکے زیراہتمام حکومت کی جانب سے انتخابی اُمیدوارکے فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ ختم کرنے کیخلاف بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس کی قیادت سنی تحریک اسلام آبادکے ضلعی صدرعلامہ وسیم عباسی ودیگرنے کی ،شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہناتھاکہ انتخابی اُمیدوارکے فارم میں ختم نبوت کاحلف نامہ غیرملکی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ختم کیاگیا۔ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے حلف نامہ میں ترامیم کے حوالے سے وفاقی وزیر قانون کی وضاحت غیر تسلی بخش ہے۔

پنجاب پولیس کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حدعمرمیں کمی کااطلاق موجودہ ملازمین پرنہیں ہوگا

اسلام آباد، راولپنڈی ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ----  پنجاب پولیس کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حدعمرمیں کمی کااطلاق موجودہ ملازمین پرنہیں ہوگا۔ موجودہ ملازمین سابقہ قانون کے مطابق ساٹھ برس کی عمرمیں ریٹائرکئے جائیں گے۔ پنجاب پولیس نے رواں سال جولائی میں پولیس رولز1934میں ترمیم کرتے ہوئے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر60 سال سے کم کردی تھی ۔اورترمیم کے بعدکانسٹیبل کیلئے ریٹائرمنٹ کی حدعمر 50 سال، ہیڈکانسٹیبل کے لئے 52سال،اے ایس آئی کے لئے 54سال اورسب انسپکٹر کی ریٹائرمنٹ کی حدعمر56 سال مقررکی تھی۔تاہم ترمیم کے بعدیہ وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ اس کااطلاق کیاموجودہ ملازمین پرہوگایاآئندہ بھرتی ہونے والے ملازمین پرمذکورہ ترمیم کولاگوکیاجائے گا ۔اس حوالے سے گومگوکی کیفیت تھی اوربعدازاں آئی جی کی جانب سے تمام اضلاع سے اس بارے اعدادوشماربھی طلب کئے گئے تھے کہ ریٹائرمنٹ کی نئی عمروں کے تحت کتنے ملازمین ریٹائرہوسکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ کیاگیا ہے کہ ترمیم کااطلاق موجودہ ملازمین پرنہ کیاجائے بلکہ ترمیم کی تاریخ کے بعدبھرتی ہونے والے ملازمین پراس ترمیم کولاگوکیاجائے اورا س بابت باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیاگیا ہے کہ 13جولائی کے بعدبھرتی ہونے والے پنجاب پولیس کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ آئندہ نئی ترمیم کے مطابق ہوگی،اس حکم نامے کے اجراء کے بعداس حوالے سے ابہام ختم ہوگیاہے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

راجہ امجدپرویز کوسیکرٹری تعلیم سکولزآزادکشمیر تعینات ہو نے پر مبارک باد

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ انجمن اساتذہ جموں وکشمیرضلع میرپور کے پریس سیکرٹری چودھری اللہ دتہ بسمل نے راجہ امجدپرویز کوسیکرٹری ایلیمنٹری اینڈسیکنڈر ی سکولز آزادکشمیر تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاہے اوران کوسیکرٹری تعلیم سکولز آزادکشمیر تعینات کرنے پرحکومت آزاد کشمیر کاشکریہ اداکیاہے ۔

فر ی آئی کیمپ 7اکتوبربروزاتواربوقت 9بجے صبح تا3بجے دوپہرعینک مرکزگگھڑپلازہ چکسواری میں لگایاجائے گا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) فری آئی کیمپ 7اکتوبربروزاتواربوقت 9بجے صبح تا3بجے دوپہرعینک مرکزگگھڑپلازہ چکسواری میں لگایاجائے گا۔آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرآنکھوں کے مریضوں کامعائنہ کریں گے ۔ نظرکامعائنہ بذریعہ جدیدکمپیوٹرسے کیاجائے گا۔کاروباری مرکزعینک مرکزکی افتتاحی تقریب کل بروزہفتہ منعقدہوگی

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چک ستھوانی, حاجی غلام ربانی رضائے الٰہی سے برطانیہ میں انتقال کر گئے

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ محمد ایاز چوہدری صدر پنجاب ٹیچر یونین تحصیل کلر سیداں مرکز چوآخالصہ کے تایا جان حاجی غلام ربانی رضائے الٰہی سے برطانیہ میں انتقال کر گئے ۔ نمازِ جنازہ آج مورخہ 6 اکتوبر بروز جمعہ دوپہر 3 بجے آبائی گاؤں چک ستھوانی یونین کونسل کنوہا تحصیل کلر سیداں میں ادا کی جائے گی۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما راجہ نصر اللہ کے والد محترم راجہ شاہ پال انتقال کر گئے نماز جنازہ کہوٹہ کے گاؤں کھلول میں ہوئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما راجہ نصر اللہ کے والد محترم راجہ شاہ پال انتقال کر گئے نماز جنازہ کہوٹہ کے گاؤں کھلول میں ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹیو محکمہ تعلیم قاضی ظہور الحق،ڈی ای او اکرم ضیاء،ڈپٹی ڈی ای اوز سہیل رضا،امجد محبوب،داؤد کیانی،راجہ ذوالفقار،چیئر مین راولپنڈی تعلیمی بورڈ راجہ محمد ظریف،سیکرٹری بورڈ راجہ محمد جاوید،وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی،سابق رکن قومی اسمبلی راجہ غلام مرتضیٰ ستی،چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،وائس چیئر مین ملک غلام مرتضیٰ ،پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں ظفیر ستی،امتیاز عباسی،فیاض عباسی،راجہ شاہد مبارک،طاہر راجہ،ایاز ستی،ڈاکٹر صغیر عالم،احسان الحق قریشی،سردار صلاح الدین احمد،ایپکا کے ضلعی صدر آفتاب ستی،راجہ شعیب عادل،تحصیلدار راجہ زاہد،مامون عباسی ، اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قاضی آفتاب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ چکری میں ادا کی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر قاضی اظہر ک بھائی قاضی آفتاب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ چکری میں ادا کی گئی جس میں ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر شیخ محمد قاسم،وائس چیئر مین بلدیہ کلر سیداں چوہدری ضیارب منہاس،محررمحمد ندیم،مسعود احمد بھٹی ،چوہدری شہزاد،اکرام الحق قریشی،بلدیاتی ارکان اور پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قاضی احسان الحق برطانیہ کے شہر کارڈف میں انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآ خالصہ میں ادا کی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔چوآ خالصہ کے دوکاندار قاضی مظہر کے کزن قاضی احسان الحق برطانیہ کے شہر کارڈف میں انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآ خالصہ میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین سید راحت علی شاہ،ٹھیکیدار محمد ظہئیر،راجہ داؤد اکبر،جاوید لنگڑیال،غلام فرید ناز،چوہدری ابرار حسین،وقاص گجر،چوہدری غلام شبیر،شیخ قلب عباس،سید عدنان شاہ نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر یونین کونسل فیض پورشریف کے صدر چودھری بشارت حسین اورسیکرٹری جنرل راجہ تفسیر احمدخان اورمحمدعجائب اے ای او چکسواری نے گزشتہ روزرئیس آباد بوعہ جاکرمعروف سیاسی وسماجی راہنماحاجی چودھری مقصوداحمدطاہر کے برادر نسبتی حاجی محمدشبیر کے انتقال پرملال پرسوگوار ان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفر ت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماؤں چودھری اللہ دتہ بسمل اورراجہ محمدفاروق نے گزشتہ روز اسرارآباد بوعہ جاکر چودھر ی جمال دین کے کمسن پوتے اور حافظ رفاقت حسین کے کمسن بیٹے کی انتقال پرملال پرسوگوار ان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحوم کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماؤں چودھری اللہ دتہ بسمل اورراجہ محمدفاروق نے گزشتہ روزپراڈومال جاکرقاضی گل حسین کی والدہ محترمہ اورقاضی محمدارشاداحمدکی تائی محترمہ کے انتقال پرملال پرسوگوار ان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماؤں چودھری اللہ دتہ بسمل اورراجہ محمدفاروق نے گزشتہ روزرئیس آباد بوعہ جاکرمعروف سیاسی وسماجی راہنماحاجی چودھری مقصوداحمدطاہر کے برادر نسبتی حاجی محمدشبیر کے انتقال پرملال پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفر ت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

Picture of the Day