Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 6th August 2017 ----- 13th Zi Qad 1438

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا

Boxer Amir Khan splits with wife in a bitter public row

some image some image

لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔پہلے عامر خان نے ٹویٹ کیا کہ انھوں نے اور فریال نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ لیکن اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کا تبادلہ شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فریال کی خاطر اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو چھوڑ دیا۔

عامر خان نے یہ شکوہ کیا کہ فریال ہمیشہ سے کسی اور کے ساتھ رہنا چاہتی تھی اور وہ دوسرا شخص کوئی اور نہیں، ایک باکسر ہے۔عامر خان نے کہا کہ انہیں فریال سے علیحدگی پر کوئی دکھ نہیں۔ عامر خان نے یہ بھی لکھا کہ وہ جلنے والے نہیں۔ اس لیے فریال انھیں اس شخص کی تصویریں نہ بھیجے جسے وہ پسند کرتی ہے۔

انھوں نے فریال کے کچھ میسیجز بھی شیئر کیے جو بظاہر کسی اور شخص سے بات چیت پر مشتمل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہے وہ فریال جس کی خاطر میں نے خاندان اور دوستوں تک کو چھوڑ دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ فریال اور میں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میں اس وقت دبئی میں ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فریال اس رشتے کو چھوڑ کر آگے بڑھ چکی تھیں اور ہمیشہ مجھے اس بات کا احساس دلاتی رہتی تھیں کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں اور وہ کوئی نہیں بلکہ باکسر انتھونی جوشوا ہیں۔

عامر خان کی ٹوئٹس کے بعد فریال مخدوم بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ نے اپنے اہلخانہ کو اس لیے چھوڑا کیونکہ انہوں نے آپ کو لوٹا؟ میری وجہ سے نہیں۔ غلط باتیں کرنا بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ دیگر باکسروں پر اس لیے الزامات عائد کر رہے ہیں کیونکہ آپ کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عامر خان ہمیشہ الکحل اور خواتین کے گرد منڈلاتے رہتے ہیں، وہ برے رول ماڈل ہیں جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور چیریٹی بھی چلاتے ہیں۔

London; After months of very public problems, including a family spat, rumours of a sex tape and cheating allegations Amir Khan and his wife Faryal sensationally split . Amir Khan of Mator, Kahuta and Bolton, who is worth £23million, announced their split over Twitter in a tweet reading 'So me and the wife Faryal have agreed to split. I'm currently in Dubai. Wish her all the best'.

The heated argument that proceeded is worlds away from the humble couple who gushed about one another at their engagement back in 2012 - but that's not the only thing to have changed.

Amir Khan has denied claims that his account was hacked after he and wife Faryal Makhdoom launched into a sensational Twitter spat, each accusing the other of cheating, after he announced their break-up.

The British boxer told followers he and wife Makhdoom had decided to go their separate ways after four years of marriage but after a stream of mud-slinging tweets, as he claimed she was sleeping with heavyweight champion Anthony Joshua, Makhdoom claimed they had both been hacked. What ever the outcome the Khan family have been left exposed in public.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

پوٹھوار ڈاٹ کوم میلے میں شعر خوانی کی محفل میں شعرخواں حضرات اپنے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کریں گے

Pothwari folk songs organised at Pothwar.com mela in Watford

some image

وٹفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔پوٹھوار ڈاٹ کوم میلے میں راجہ اورنگزیب اینڈ ٹیم اپنے سازوں کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرے گی۔ میلے میں شرکت کے خواہشمند نیچے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

میلے کی تقریبات کا آغاز صبح دس بجے بروز اتوار تیرہ اگست کو کیا جائے گا۔ میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خواتین کے لئے کپڑوں، عبایہ،حجاب، سکارف کے سٹالز اور بچوں کے لئے باونسی کاسل، فن فئیر کے ساتھ ساتھ فوڈ سٹالز بھی موجود ہوں گے۔ یعنی ہر پہلو سے یہ ایک مکمل فیملی فن ڈے ہو گا۔

اس کے علاوہ اس میلے میں خوبصورت اور دلچسپ نیزہ بازی مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔نیزہ بازوں کی ٹیم میں مرد اور خواتین دونوں موجود ہوں گے۔خوبصورت روایتی یونیفارم میں سجے سجائے گھوڑوں کے ساتھ دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔جیتنے والی ٹیم کو کار انعام میں دی جائے گی۔

دوسرے کھیلوں میں والی بال، کرکٹ ٹورنامنٹ، پوٹھواری سمی، تیتر ڈسپلے، اور ڈھولچی بھی اس میلے کا حصہ ہوں گے۔

Watford; Pothwari folk songs will be held with Raja Aurangzaib and team at at Pothwar.com mela which will take place on 13th August at holleywell community centre , Chaffinch Lane, Watford WD18 9QD.

Any team wishing to participate at the mela please contact pothwar.com on 07763249391. Other events taking place at the mela are Naiza baazi, Volleyball, Cricket, Kabbadi, Stone lifting, Pothwari Sammi dance, Tittar, Bataira, Greyhound dogs, Aseel cockerel, Eagles along with dhol team performing.

The mela will start time is 10-5pm, host of food and cloth stalls available for Families, The mela is specially dedicated to families with children, bouncy castle along with children play centre.

پوٹھوار ڈاٹ کوم کی جانب سے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں میلے کا انعقاد کیا جائے گا

Pothwar.com mela to be held in Watford on 13th August

some image

سلاو، پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم اس سال اپنے اٹھارویں یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں وٹفورڈ میں ایک میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔یہ میلہ اتوار تیرہ اگست کو وٹفورڈ کے ہولی ویل کمیونٹی سنٹر میں ہو گا۔پوٹھوار ڈاٹ کو م کی ایگزیکٹو ٹیم کا کہنا ہے کہ وٹفورڈ میں ہونے والا یہ میلہ اس سال پوٹھواریوں کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔

میلے میں کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ، یا اپنے کاروبار یا کمپنی کی پروموشن کا سٹال لگانے کے لئے رابطہ کریں۔ خواتین اگر اپنی کسی کاریگری، فوڈ یا کسی ہنر کا سٹال لگانا چاہیں تو پلیز رابطہ کریں۔

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم. ...راجہ اجمل حسین ) سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران حلقہ این اے 50 کے مسلم لیگ ن کے سرگرم ورکر راجہ ظہیر اختر آف سہوٹ بگیال حال مقیم برطانیہ چوہدری محمد ریاض صاحب چوہدری رب نواز آف سموٹ چوہدری فدا صاحب راجہ تبسم ظہیر یاسر راشد صاحب چوہدری محمد سلیمان صاحب آف جبر نے حلقہ این اے 50 کے ایم این اے جناب شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم پاکستان بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوے خوشی کا اظہار کیا کہ حلقہ این اے 50 کے مسلم لیگ ن کے ورکروں کے لیے باعث فخر ہے ان کے نمائندے کو وزیراعظم پاکستان بننے کے اعزاز حاصل ہوا ہے انشاءاللہ روشن پاکستان کا خواب شاہد خاقان عباسی میاں محمد نواز شریف کی راہنمائی میں پورا کرین گے

سلاؤ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن سلاؤ کے صدر ملک مظہر نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا شاہدخاقان عباسی نواز شریف کے وفادار اور مشکل وقت میں ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے والے ساتھی ہیں اُن کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی چھا گئی ہے شاہد خاقان عباسی کے نواز شریف کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے اعلان نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف کے خلاف کی جانے والی سازشوں سے ملکی ترقی کے سفر کو روکا نہیں جا سکتا مسلم لیگ ن کا ہر رکن نواز شریف کا روپ دھار چکا ہے انشا اللہ نواز شریف جلد دوبارہ ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو کر نئی تاریخ رقم کریں گے ۔

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی عثمان عباسی کا راجہ طلاق خلیل کی رہائشگا ہ دھمالی میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی عثمان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل زیادہ اور گھمبیر ہیں مگر ہماری نیتیں درست ہیں اللہ تعالیٰ مدد اور رہنمائی فرمائیں گے جس کی بدولت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوجائیں گے نواز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا شاہد عباسی نواز شریف کے ویژن پر کام کریں گے کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ دورویہ سڑک پر تکنیکی کام جاری ہے اس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم شاہد عباسی خود رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ طلاق خلیل کی رہائشگا ہ دھمالی میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ،راجہ صغیر احمد ،چےئرمین راجہ صفدر کیانی،چےئرمین راجہ ظفر اقبال بگھاروی،ہمایوں عباسی بھی موجود تھے۔ عثمان عباسی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا قوم جانتی ہے میاں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے مگر مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں 2018ء کے انتخابات میں پہلے سے زیادہ ووٹیں اور نشستیں حاصل کرتے گی انہوں نے کہا کہ شاہد عباسی حلقہ کے ہر گاؤں کے مسائل سے آگاہ ہیں کلرسیداں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے وزیر اعظم نواز شریف نے حکم دے دیا ہے کہ کنوہا چوآخالصہ ، سموٹ کے علاوہ تحصیل کلرسیداں کی دیگر یوسیز منیاندہ ، نلہ مسلماناں، دوبیرن کلاں اور بھلاکھر میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کے لیے سروے کیا جائے حلقہ کی ہر یوسی کے ہر گاؤں تک سوئی گیس مہیا کریں گے،

چوآخالصہ سے دوبیرن اور سدہ سے دوبیرن سوئی گیس لائن بچھائیں گے ، کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ دورویہ سڑک منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر غور جاری ہے ٹینڈر کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے انہوں نے یوسی بھلاکھر کے لیے 50لاکھ کی گرانٹ کا بھی اعلان جے یو آئی (ف) تحصیل کلرسیداں کے صدر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار علی خان سایہ دار شجر ہیں ہمیں ان کی شرافت دیانت اور استقامت پر فخر ہے مسلم لیگ ن کے راہنما محمد طریف راجہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر کڑا وقت آن پڑا ہے نواز شریف نہ صرف سرفراز ہوں گے بلکہ ایک بار پھر پوری قوت سے اقتدار میں واپس آئیں گے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو کہیں پذیرائی نہ ملی پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے بھی 62/63پر پورا نہیں اترتے تقریب سے چیئرمین صفدر کیانی، راجہ طلال خلیل ، مرزا عبدالرحمن ، مرزا صغیر احمد ،راجہ رزاق نے بھی خطاب کیا۔

 

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 19 سالہ دوشیزہ نے گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر پھنکے کیساتھ لٹک کر خود کشی کر لی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 19 سالہ دوشیزہ نے گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر پھنکے کیساتھ لٹک کر خود کشی کر لی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔خودکشی کا یہ واقعہ نواحی علاقہ موضع پھلینہ میں پیش آیا جہاں 19 سالہ (آق) جو اپنی شادی شدہ بہن کے ہمراہ اس کے گھر میں رہائش پذیر تھی نے ہفتہ کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب جب گھر میں کوئی بھی موجود نہ تھا کمرے کا دروازہ اندر سے بند کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر پھنکے کیساتھ لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔گھر والوں کو شک گزرنے پر اندر سے بند دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو دیکھا اس کی لعش لٹک رہی تھی۔خبر کا فسوسناک پہلو یہ ہے کہ متوفیہ کی بڑی بہن جو شادی شدہ ہے گزشتہ پانچ یوم سے گھر سے غائب ہے جس کی اطلاع تھانہ کلر سیداں پولیس کو بھی دے دی گئی ہے۔یاد رہے کہ متوفیہ کی بڑی بہن(مغویہ) کا خاوند اور والد بیرون ملک مقیم ہیں اور ان کا کوئی بھائی نہیں جبکہ ان کی والدہ بہت عرصہ پہلے وفات پا چکی ہیں جس کی وجہ سے متوفیہ اپنی شادی شدہ بہن کے ساتھ ہی رہ رہی تھی۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں مربوط میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں مربوط میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو 15 اگست سے 19 اگست تک جاری رہے گا۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل کیمپ کا مقصد علاقہ کے عوام اور چھوٹے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں خواتین کیلئے الٹرا ساؤنڈ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے جبکہ مختلف بیماریوں کی تشخیص کیلئے ہر قسم کے لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولیات بھی موقع پر فراہم کی جائے گی اور ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق علاج تجویز کیا جائے گا ۔میڈیکل کیمپس کو کامیاب بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں تا کہ مقامی افراد کو صحت کی جامع سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب ان میڈیکل کیمپس کی نگرانی براہ راست کرے گی جبکہ دیگر ادارہ جات حکومت پنجاب کی معاونت میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔

Rawat News

رواتکی خبریں

روات کے مقام پر 65 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور 2 ارب 18 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی چک بیلی روڈ روات تا چوک سرال کی افتتاحی تقریب

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام))۔۔۔۔ خوشامد کا قائل نہیں لیڈر کے سامنے ہمیشہ سچ بات کی جائے کسی کو اچھی لگے یا نہ لگے ملک کو بے حد خطرات لاحق نہیں عذت کردار میں ہوتی ہے عہدوں سے نہیں آئندہ چند دنوں میں کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وضاحت کروں گا ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز روات کے مقام پر 65 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور 2 ارب 18 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی چک بیلی روڈ روات تا چوک سرال کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ شہیدوں ،غازیوں اور وفاداروں کی سرزمین خطہ پوٹھوار کے غیور عوام نے 1985 سے لیکر آج تک بار بار مجھے قومی اسمبلی میں بھیج کر ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کر دیا اپنے آپ کو ایک خوش قسمت انسان سمجھتا ہوں جسکے پیچھے عوام کا سمندر کھڑا ہے حکومتوں میں بڑی بیماری خوشامد کا کلچر ہے جسکا ہر گز قائل نہیں سب سے پہلے میاں نواز شریف کی قیادت میں پارٹی کو مضبوط کر نا ہے میرے قائد نواز شریف سے وزیراعظم کا عہدہ تو لے لیا گیا مگر لیڈر شپ کا عہدہ کوئی نہیں لے سکتا آئندہ 10 ماہ کارکنوں کے ساتھ ہوں گا انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست مشکل ہو گئی ہے گالم گلوچ ،جائز ناجائز اور سچ جھوٹ کی تمیز ختم ہو چکی ہے جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی سڑکیں ،ہسپتال ،موٹروے ،سی پیک بنتے ہیں جبکہ مخالفین کے8 سالہ دور حکومت میں ایک بھی میگا پراجیکٹ منصوبہ نہیں ہوا اس موقع پر چےئرمین یو سی تخت پڑی چوہدری خلیل احمد ،چےئرمین بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید ،چےئرمین لوہدرہ نوید بھٹی کے علاوہ حلقہ این اے52 کے تمام منتخب چےئرمین اور عوام علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

پاکستان کا قیام نظریہ اسلام کی بنیاد پر عمل میں آیا تھا, مولانا پیر محمد عتیق الرحمن

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر و آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام نظریہ اسلام کی بنیاد پر عمل میں آیا تھا ،عوام کی ایک طویل جدوجہد اور علماء و مشائخ کی بے انتہا قربانیاں اس میں شامل ہیں اکابرین اہل سنت کبھی انگریز کے آلہ کا نہ بنے بلکہ دوقومی نظریہ کو واضح کیا اور تحریک پاکستان میں تاریخ ساز کردار ادا کیا، کشمیری عوام تکمیل پاکستان کیلئے اپنے جان ومال کی قربانیاں دے رہے ہیں اور کسی بھی کشمیری رہنما کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جا سکتا ، پاکستان کے آئین میں سرکاری مذہب اسلام ہے اور بلاشبہ پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط قلعہ ہے اور اس کی مکمل حفاظت اولین فریضہ ہے ،آج یہاں جمعیت علماء جموں وکشمیر کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے کہا

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سابق تحصیل ناظم عبد الحمید مرزا کو ماہلی ملکاں یو سی کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ماہلی ملکاں تحصیل کلر سیداں ، ایڈمرل ریٹائرڈ عبد العزیز مرزا کے بھائی ،سابق تحصیل ناظم عبد العزیز مرزا جو گزشتہ دنوں کنیڈا میں وفات پا گئے تھے،آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا،مرحوم کا شمار تحصیل کلر سیداں کو تحصیل کا درجہ دلوانیوالوں میں ہوتا تھا ،ان کا شمار بہترین سیاستدانوں میں ہوتا تھا،مخلص انسان تھے،علاقائی ترقی میں ان کا کردار کلیدی رہا،ان کی سیاست میں رواداری کا عنصر ہمشیہ نمایاں رہا،بڑا عہد ہونے کے باوجود ہر کسی سے محبت اور شفقت ان کا خاصہ رہا،نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔سابق ٹاؤن ناظم مرزا عبدالحمید کو آبائی گاؤں ماہلی ملکاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں ریٹائرڈ نیول چیف ایڈمرل عبدالعزیز مرزا،ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان ،سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض ،کرنل شبیر اعوان،چےئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،چیف آفیسر بلدیہ تلہ گنگ سید آمیر احمد شاہ ہمدانی،حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ صغیر احمد،محمد اعجاز بٹ،ٹھیکیدار محمد اسلم،یاسر بشیر راجہ،چےئرمین راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،جاوید اختر لنگڑیال،نصیر اختر بھٹی،زین العابدین،عابد حسین زائدی،اسد الرحمان ایڈووکیٹ،سردار محمد آصف ،محبوب چوہان،توقیر اسلم،حاجی شوکت علی،محمد فیاض کیانی،الحاج غلام ظہیر،راجہ ظفر اقبال اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

معروف روحانی پیشوا مبلغ اسلام مولانا حافظ پیر محمد افضل رضائے الہی سے انتقال کر گئے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ معروف روحانی پیشوا مبلغ اسلام مولانا حافظ پیر محمد افضل رضائے الہی سے انتقال کر گئے ،مرحوم کی عمر 76 سال تھی اور وہ تین ہفتے قبل بوجہ علالت برطانیہ کے شہر ڈیوز بری سے واپس اپنے گھر پہنچے تھے ،مرحوم مولانا حافظ پیر محمد افضل کی نماز جنازہ منگلا جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر و آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے امامت کرائی ،علماء مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ،مولاناحافظ پیر محمد افضل آستانہ عالیہ فیض پور شریف سے قدیم تعلق رکھنے والی عظیم روحانی شخصیت تھیں جو سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ اور سلسلہ عالیہ قادریہ میں حضور قبلہ حضرت صاحب ؒ فیض پور شریف سے صاحب اجازت تھے ، انہوں نے پسماندگان میں چار صاحبزادگان چھوڑے ہیں ،مولانا حافظ پیر محمد افضل کے تلامذہ کی بڑی تعداد ہے اور ان کے عقیدت مندوں کا بھی ایک وسیع حلقہ ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری امانت حسین آف ٹکال 86 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری امانت حسین آف ٹکال 86 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔نماز جنازہ آج بروز اتوار دن گیارہ بجے چوآ خالصہ کے گاؤں ٹکال میں ادا کی جائے گی۔

تعزیت

Condolences

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،شوکت اقبال جنجوعہ اور دیگر نے گاؤں ماہلی جاکر ریٹائرد نیول چیف عبدالعزیز مرزا سے ملاقات کی اور ان کے بھائی عبدالحمید مرزا کی وفات پر وزیر اعظم کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

Picture of the Day